سورة النَّاس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آوے تب تک جنگ رہتی ہے اور لوامہ تک یہ جنگ ہے جب یہ ختم ہوئی تو پھر دار النعیم میں آجاتا ہے۔
البدر جلد انمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۱)
ظالم سے مراد وہ لوگ ہیں جو کہ نفس امارہ کے تابع ہیں کہ جس راہ پر نفس نے ڈالا اسی راہ پر چل پڑے
و وام وردو
اور وہ صم بکھر کی طرح ہوتے ہیں اور ان کی مثال بہائم کی ہے اس لئے کسی مد میں نہیں آسکتے اور یہ کثرت
البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ء صفحه (۲۰)
سے ہوتے ہیں۔
مومنوں کے تین طبقے ہیں ایک وہ جو ٹھو کر کھانے کے لائق ہوتے ہیں۔ دوسرے وہ جو میانہ رو کسی ٹھو کر
سے بچتے اور ڈرتے رہتے ہیں۔ تیسرے وہ جو ہر ایک ٹھوکر سے ایسے بچ کر نکل جاتے ہیں جیسے کہ سانپ اپنی
کیچلی (سے)۔ وہ ہر ایک خیر کے لئے دوڑتے اور ہر ایک شر سے بھاگتے ہیں ۔۔۔۔۔ قسم اول ظَالِم
۔۔۔۔۔
لِنَفْسِهِ - دوئم مُقْتَصِدٌ - سوم سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ - (الحکم جلدے نمبر ۲۲ مورخہ ۷ ارجون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۷)
سب لوگ ایک طبقہ کے نہیں ہوتے۔ خدا تعالیٰ بھی قرآن شریف میں مومنوں کے طبقات بیان کرتا ہے
مِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ ۚ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ کہ بعض ان میں سے اپنے نفسوں :
ظلم کرنے والے ہیں اور بعض میانہ رو اور بعض سبقت کرنے والے۔
پر
البدر جلد ۳ نمبر ۲۶ مورخه ۸ جولائی ۱۹۰۴ صفحه (۴)
اسلام میں انسان کے تین طبقے رکھے ہیں ۔ ظالم لنفسہ ۔ مقتصد ۔ سابق بالخیرات ۔ ظالم لنفسہ تو وہ ہوتے
ہیں جو نفس امارہ کے پنجے میں گرفتار ہوں اور ابتدائی درجے پر ہوتے ہیں۔ جہاں تک ان سے ممکن ہوتا ہے
وہ سعی کرتے ہیں کہ اس حالت سے نجات پائیں ۔
مقتصد وہ ہوتے ہیں جن کو میانہ رو کہتے ہیں۔ ایک درجہ تک وہ نفس امارہ سے نجات پا جاتے ہیں لیکن
پھر بھی کبھی کبھی اس کا حملہ ان پر ہوتا ہے اور وہ اس حملہ کے ساتھ ہی نادم بھی ہوتے ہیں پورے طور پر ابھی
نجات نہیں پائی ہوتی ۔
مگر سابق بالخیرات وہ ہوتے ہیں کہ ان سے نیکیاں ہی سرزد ہوتی ہیں اور وہ سب سے بڑھ جاتے ہیں
ان کی حرکات وسکنات طبعی طور پر اس قسم کی ہو جاتی ہیں کہ ان سے افعال حسنہ ہی کا صدور ہوتا ہے گویا ان
کے نفس امارہ پر بالکل موت آجاتی ہے اور وہ مطمئنہ حالت میں ہوتے ہیں۔ ان سے اس طرح پر نیکیاں عمل
میں آتی ہیں گویا وہ ایک معمولی امر ہے۔ اس لئے ان کی نظر میں بعض اوقات وہ امر بھی گناہ ہوتا ہے جو اس حد

تک دوسرے اس کو نیکی ہی سمجھتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی معرفت اور بصیرت بہت بڑھی ہوئی ہوتی
ہے۔ یہی وجہ ہے جو صوفی کہتے ہیں حَسَنَاتُ الْأَبْرَارِ سَيِّئَاتُ الْمُقَرَّبِينَ -
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۶،۵)
تین قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو ظالم لنفسہ کہلاتے ہیں ان کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ خواہشِ نفس س ان پر
غالب ہوتی ہے اور وہ گویا پنجہ نفس میں گرفتار ہوتے ہیں ۔ دوم وہ لوگ ہیں جو مقتصد یعنی میانہ رو کہلاتے
ہیں یعنی کبھی نفس ان پر غالب ہو جاتا ہے اور کبھی وہ نفس پر غالب ہو جاتے ہیں اور پہلی حالت سے نکل چکے
ہوتے ہیں۔ لیکن تیسرا گر وہ ان لوگوں کا ہوتا ہے جو پنجہ نفس سے بکلی رہائی پالیتے ہیں اور وہ سابق بالخیرات
کہلاتے ہیں یعنی نیکی کرنے میں سب سے سبقت لے جاتے ہیں اور وہ محض خدا ہی کے لئے ہو جاتے ہیں ۔
ان میں علمی اور عملی قوت آجاتی ہے۔ ایسے لوگ خدمت دین کے لئے مفید اور کارآمد ہوتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۶ صفحه ۴)
فطرتاً انسان تین قسم کے ہوتے ہیں ایک فطر تا ظالم لنفسہ دوسرے مقتصد یعنی کچھ نیکی سے بہرہ ور اور کچھ
برائی سے آلودہ سوم برے کاموں سے متنفر اور سابق بالخرات ۔ پس یہ آخری سلسلہ ایسا ہوتا ہے کہ اجتبیٰ اور
اصطفیٰ اس کے مراتب پر پہنچتے ہیں اور انبیاء علیہم السلام کا گر وہ ایسے پاک سلسلہ میں سے ہوتا ہے اور یہ سلسلہ
ہمیشہ ہمیشہ جاری ہے دنیا ایسے لوگوں سے خالی نہیں ۔
(حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدت الوجود پر ایک خط صفحه (۲۲)
پہلی دونوں صفات ادنی ہیں سابق بالخیرات بننا چاہیے ۔ ایک ہی مقام پر ٹھیر جانا کوئی اچھی صفت نہیں
ہے۔ دیکھو ٹھیرا ہوا پانی آخر گندہ ہو جاتا ہے۔ کیچڑ کی صحبت کی وجہ سے بد بودار اور بدمزہ ہو جاتا ہے۔ چلتا
پانی ہمیشہ عمدہ ستھرا اور مزیدار ہوتا ہے اگر چہ اس میں بھی نیچے کیچڑ ہومگر کیچڑ اس پر کچھ اثر نہیں کرسکتا۔ یہی
حال انسان کا ہے کہ ایک ہی مقام پر ٹھیر نہیں جانا چاہیے یہ حالت خطرناک ہے ہر وقت قدم آگے ہی رکھنا
چاہیے۔ نیکی میں ترقی کرنی چاہیے ورنہ خدا انسان کی مدد نہیں کرتا اور اس طرح سے انسان بے نور ہو جاتا ہے
جس کا نتیجہ آخر کار بعض اوقات ارتداد ہو جاتا ہے۔ اس طرح سے انسان دل کا اندھا ہو جاتا ہے۔ خدا کی
نصرت انہی کے شامل حال ہوتی ہے جو ہمیشہ نیکی میں آگے ہی آگے قدم رکھتے ہیں ایک جگہ نہیں ٹھیر جاتے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۶ )
اور وہی ہیں جن کا انجام بخیر ہوتا ہے۔

لد الله له
سورة فاطر
ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَبَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۔ ہم نے کتاب کا وارث اپنے بندوں میں سے ان کو
بنا یا جن کو ہم نے چن لیا۔ یعنی ان لوگوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ جیسے ایک مکان کی کل کھڑکیاں کھلی ہیں کہ
کوئی گوشہ تاریکی کا اس میں نہیں اور روشنی خوب صاف اور کھلی آ رہی ہے۔ اسی طرح ان کے۔ کے مکالمہ کا حال ہوتا
ہے ۔۔۔۔ کہ اجلی اور بہت کثرت سے ہوتا ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۴۲)
دعاوہ ہوتی ہے جو کہ خدا کے پیارے کرتے ہی ورنہ یوں تو خدا تعالیٰ ہندوؤں کی بھی سنتا ہے اور بعض ان
کی مرادیں پوری ہو جاتی ہیں مگر ان کا نام ابتلاء ہے دعا نہیں۔ مثلاً اگر خدا سے کوئی روٹی مانگے تو کیا نہ دے گا ؟
اس کا وعدہ ہے مَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا - کتے بلی بھی تو اکثر پیٹ پالتے ہیں ۔ کیڑوں
مکوڑوں کو بھی رزق ملتا ہے مگر اصْطَفَيْنَا کا لفظ خاص موقعوں کے لئے ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۸)
خدا تعالیٰ نے بھی اپنے بندوں میں امتیاز رکھا ہے جیسے کہ فرمایا ہے فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ ۚ وَمِنْهُمُ
مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَتِ ۔۔۔۔۔ ضروری بات یہ ہے کہ تم لوگ ان باتوں کی طرف متوجہ نہ ہو اور
تقویٰ اور طہارت میں ترقی کرو تمہارا معاملہ اور حساب خدا سے الگ ہے اور مخالف لوگوں کا حساب الگ ہے
جنہوں نے قسم کھائی ہے کہ کیسی ہی سچی بات کیوں نہ ہو مگر وہ قبول نہ کریں گے۔ اللہ تعالیٰ بھی ان کی نسبت
یہی فرماتا ہے کہ یہ لوگ قیامت کو ہی قبول کریں گے۔ ان کی بناوٹ ہی اس قسم کی ہے کہ عمدہ شے یا بات جو
پیش کی جاوے وہ ان کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اگر بد بودار بات ہو تو خوش ہوتے ہیں۔ قرآن شریف،
احادیث اور عقلی دلائل اور نشان پیش کئے مگر یہ لوگ ان کی پروا نہیں کرتے۔ صرف ایک بات کو نشانہ بناتے
ہیں ۔ پس جب کہ خدا نے نہ چاہا کہ ایک مذہب ہو تو ہم کیا کر سکتے ہیں مگر جن لوگوں کو خدا نے فہم سلیم عطا کیا
ہے ان کو چاہیے کہ وہ شکر کریں کیونکہ فائدہ اُٹھانے والے وہی لوگ ہوتے ہیں جن کو خدا نے خود پاک کیا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۴، ۳۵ مورخه ۱۰ تا ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۴ صفحه ۱)
تین قسم کے مومن ہوتے ہیں۔ ایک تو ظالم لنفسہ ہوتے ہیں۔ ان میں گناہ کی آلائش موجود ہوتی ہے
بعض میانہ رو اور بعض سراسر نیک ہوتے ہیں ۔ اب ہمیں کیا معلوم ہے کہ کون کس درجہ اور مقام پر ہے۔ ہر
ایک شخص کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ الگ معاملہ ہے جیسا کوئی اس سے تعلق رکھتا ہے ویسا ہی وہ اس سے معاملہ کرتا
ہے جو لوگ کامل الایمان ہیں میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے امتیاز دے گا کیونکہ مومن اور کافر کے

درمیان ایک فرقان رکھا جاتا ہے قرآن شریف میں مومن سے وہ مراد نہیں ہے کہ صرف زبان تک ہی اس کی
قیل و قال محدود ہو اور صبح وہ ایمان کا کام کرے تو شام کو کفر کا کرے۔ ایک لقمہ وہ تریاق کا کھاتا ہے اور دوسرا
زہر کا بھی کھا لیتا ہے ایسے شخص کو وہ فرقان اور امتیاز جو مومن کے لئے مقرر کیا گیا ہے نہیں دیا جاتا۔
ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۱۷ رستمبر ۱۹۰۴ صفحه ۳)
ایماندار تین قسم کے ہیں (۱) اول وہ جو ظالم ہیں یعنی انواع و اقسام کے گناہوں کا ارتکاب کرتے ہیں
اور گنہ کا پلہ ان کا بھاری ہوتا ہے (۲) دوسرے وہ جو میانہ رو ہیں یعنی کچھ تو گنہ کرتے ہیں اور کچھ نیک اعمال اور
دونوں حالتوں میں مساوی ہوتے ہیں (۳) اور تیسرے درجہ کے وہ لوگ ہیں جو عمدہ اخلاق اور عمدہ اعمال
میں سبقت لے جاتے ہیں ۔۔۔۔ غرض ایمان لانے والوں کے تین درجے ہیں ظالم مقتصد ، سابق بالخیرات ۔
ظالم ہونے کی حالت میں انسان اپنی بداعمالی کی حالت کو محسوس کر لیتا ہے اور مقتصد ہونے کی حالت میں نیکی
۔
کے بجالانے کی توفیق پاتا ہے مگر پورے طور پر بجا نہیں لا سکتا اور سابق بالخیرات ہونے کی حالت میں جہاں
تک اس کی فطرت کی طاقت ہے پورے طور پر نیکی بجالاتا ہے اور نیک اعمال کے بجالانے میں آگے سے
آگے دوڑتا ہے اور اس درجہ پر انسان کو خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال اور قدرت کا اس قدر علم ہو جاتا ہے کہ
گویا وہ اس کو دیکھتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ خود اس کو اپنے خارق عادت تصرفات کے ساتھ راہ دکھا دیتا ہے ۔
روح القدس کی تائید جو مومن کے شامل حال ہوتی ہے وہ محض خدا تعالیٰ کا انعام ہوتا ہے جو ان کو ملتا ہے جو
سچے دل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف پر ایمان لاتے ہیں وہ کسی مجاہدہ سے نہیں ملتا محض
ایمان سے ملتا ہے اور مفت ملتا ہے صرف یہ شرط ہے کہ ایسا شخص ایمان میں صادق ہو اور قدم استوار اور امتحان
کے وقت صابر ہو۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۲۴ تا ۴۲۶)
قرآن مجید میں ہے فَمِنْهُمُ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ ۚ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَتِ - ہم
تینوں طبقوں کے لوگوں کو مسلمان کہتے ہیں مگر ان کو کیا کہیں جو مومن کو کافر کہیں۔ جو ہمیں کافر کہیں گے ہم
انہیں بھی اس وقت تک ان کے ساتھ سمجھیں گے جب تک کہ وہ ان سے الگ ہونے کا اعلان بذریعہ اشتہار نہ
کریں اور ساتھ ہی نام بنام یہ ن لکھیں کہ ہم ان مکفرین کو بموجب حدیث صحیح کا فر سمجھتے ہیں ۔
( البدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۱۴ مئی ۱۹۰۸ صفحه (۲۰)
اسْتِكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَمَكَرَ السَّبِي وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ فَهَلْ

يَنْظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَبْدِيلًا ۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ
تَحْوِيلا
الدلد)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف سے یہودیوں کو یہ جواب ملا ہے کہ ایلیا نبی کے دوبارہ آنے سے یوحنا
نبی یعنی یحییٰ کا آنا مراد تھا تو ایک دیندار آدمی سمجھ سکتا ہے کہ عیسیٰ ابن مریم کا دوبارہ آنا بھی اسی طرز سے ہوگا
کیونکہ یہ وہی سنت اللہ ہے جو پہلے گزر چکی ہے ۔ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَبْدِيلًا -
(ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۷۹)
اہل اللہ کے دو ہی کام ہوتے ہیں جب کسی بلا کے آثار دیکھتے ہیں تو دعا کرتے ہیں لیکن جب دیکھتے
ہیں کہ قضا و قدر اس طرح پر ہے تو صبر کرتے ہیں جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بچوں کی وفات پر
صبر کیا جن میں سے ایک بچہ ابراہیم بھی تھا جبکہ خدا تعالیٰ نے یہ دو قسیمیں رکھ دی ہیں اور یہ اس کی سنت ٹھہر
چکی ہے اور یہ بھی اس نے فرمایا ہے لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَبْدِيلاً پھر کس قدر غلطی ہے جو انسان اس کے
خلاف چاہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۲ صفحه (۱۳)
سارے نشانات عام لوگوں کے خیالات کے موافق کبھی پورے نہیں ہوا کرتے ہیں تو پھر انبیاء کے وقت
اختلاف اور انکار کیوں ہو؟ یہودیوں سے پوچھو کہ کیا وہ مانتے ہیں کہ مسیح کے آنے کے وقت سارے نشانات
پورے ہو چکے تھے ؟ نہیں ۔ یا درکھو! قانونِ قدرت اور سنت اللہ اس معاملہ میں یہی ہے جو میں پیش کرتا ہوں
لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَبْدِيلًا -
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱)
خدا تعالیٰ اپنی سنت کو نہیں بدلا کرتا جیسے قرآن شریف میں ہے وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَبْدِيلًا اور جو
انسان ذراسی بھی نیکی کرتا ہے تو خدا اسے ضائع نہیں کرتا ۔ اسی طرح جو ذرہ بھر بدی کرتا ہے اس پر بھی
خدا تعالیٰ مؤاخذہ کرتا ہے۔ پس جب یہ حالت ہے تو گناہ سے بہت بچنا چاہیے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰۸)
خدا تعالیٰ ایک تبدیلی چاہتا ہے اور وہ پاکیزہ تبدیلی ہے جب تک وہ تبدیلی نہ ہو عذاب الہی سے
رستگاری اور مخلصی نہیں ملتی ۔ یہ خدا تعالیٰ کا ایک قانون اور سنت ہے اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوتی
کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے ہی یہ فیصلہ کر دیا ہے وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَبْدِيلًا سنت اللہ میں کوئی تبدیلی نہیں

ہوتی ۔ پس جو شخص چاہتا ہے کہ آسمان میں اس کے لئے تبدیلی ہو یعنی وہ ان عذابوں اور دکھوں سے رہائی
پائے جو شامت اعمال نے اس کے لئے تیار کئے ہیں اس کا پہلا فرض یہ ہے کہ وہ اپنے اندر تبدیلی
کرے۔ جب وہ خود تبدیلی کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق جو اس نے اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا
بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمُ (الرعد : (۱۲) میں کیا ہے اس کے عذاب اور دکھ کو بدلا دیتا ہے اور دکھ کو
سکھ سے تبدیل کر دیتا ہے ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۲)
تزکیہ نفس بجز فضل خدا میسر نہیں آسکتا یہ خدا تعالیٰ کا اٹل قانون ہے۔ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَبْدِيلًا اور
اس کا قانون جو جاذب فضل کے واسطے ہمیشہ سے مقرر ہے وہ یہی ہے کہ اتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۳ مورخه ۱۴ رمئی ۱۹۰۸ء صفحه ۴)
جاوے۔
وَ لَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلَكِنْ
يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا
اور اگر خدا ان لوگوں سے ان کے گناہوں کا مواخذہ کرتا تو زمین پر ایک بھی زندہ نہ چھوڑتا۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۵۱، ۶۵۲)
را
خدا اگر لوگوں کے اعمال پر جو اپنے اختیار سے کرتے ہیں ان کو پکڑتا تو کوئی زمین پر چلنے والا نہ چھوڑتا۔
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۱)

آج 10 میں سے 10 باقی