سورة النّحل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الزمر
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَلَا لِلَّهِ الدِّينُ الْخَالِصُ وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا
لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللهِ زُلْفَى إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِي مَا هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ إِنَّ اللَّهَ
لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ كَذِبٌ كَفَّارُ
بت پرست قدیم سے یہ بھی خیال کرتے تھے کہ خدا کی اصولی صفات یعنی جو اصل جڑ تمام صفات کی ہیں
وہ صرف چار ہیں ۔ پیدا کرنا پھر مناسب حال سامان عطا کرنا پھر ترقی کے لئے عمل کرنے والوں کی مدد کرنا پھر
آخر میں جزا سزا دینا اور وہ ان چار صفات کو چار دیوتاؤں کی طرف منسوب کرتے تھے۔ اسی بنا پر نوح کی قوم
کے بھی چار ہی دیوتا تھے اور انہیں صفات کے لحاظ سے عرب کے بت پرستوں نے بھی لات ، منات وعزی
اور ہبل بنا رکھے تھے۔ ان لوگوں کا خیال تھا کہ یہ چار دیوتا بالا را دہ دنیا میں اپنے اپنے رنگوں میں پرورش
کر رہے ہیں اور ہمارے شفیع ہیں اور ہمیں خدا تک بھی یہی پہنچاتے ہیں۔ چنانچہ یہ ہیں ۔ چنانچہ یہ مطلب آیت لِيُقَرِّبُونَا
إِلَى اللهِ زُلفی سے ظاہر ہے۔
(نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۹ حاشیه )
خَلَقَكُم مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ أَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ
ثَنِيَةَ أَزْوَاجٍ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهْتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَتِ

ثَلْثِ ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ )
سورة الزمر
فرقان مجید میں خالقیت باری تعالی پر مادہ قیاس استثنائی قائم کی گئی ہے اور قیاس استثنائی اس قیاس کو
کہتے ہیں کہ جس میں عین نتیجہ یا نقیض اس کی بالفعل موجود ہوا اور دو مقدموں سے مرکب ہو یعنی ایک شرطیہ اور
دوسرے وضعیہ سے چنانچہ آیت شریف جو اس قیاس پر متضمن ہے یہ ہے دیکھو سورہ ۔ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ
اُمَّهْتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَتِ ثَلث ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمُ یعنی وہ تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں
میں تین اندھیرے پردوں میں پیدا کرتا ہے اس حکمت کا ملہ سے کہ ایک پیدائش اور قسم کی اور ایک اور قسم کی
بناتا ہے یعنی ہر عضو کو صورت مختلف اور خاصیتیں اور طاقتیں الگ الگ بخشتا ہے۔ یہاں تک کہ قالب بے جان
میں جان ڈال دیتا ہے نہ اس کو اندھیرا کام کرنے سے روکتا ہے اور نہ مختلف قسموں اور خاصیتوں کے اعضا
بنانا اس پر مشکل ہوتا ہے اور نہ سلسلہ پیدائش کے ہمیشہ جاری رکھنے میں اس کو کچھ دقت اور حرج واقع ہوتا
ہے۔ ذلِكم الله ربكم وہی جو ہمیشہ اس سلسلہ قدرت کو بر پا اور قائم رکھتا ہے وہی تمہارا رب ہے یعنی اسی
قدرت تامہ سے اس کی اس کی ربوبیت تامہ جو عدم سے وجود اور وجود سے کمال وجود بخشنے کو کہتے ہیں ثابت ہوتا ہے
کیونکہ اگر وہ ربّ الاشیاء نہ ہوتا اور اپنی ذات میں ربوبیت تامہ نہ رکھتا اور صرف مثل ایک بڑھئی یا کاریگر کے
اِدھر اُدھر سے لے کر گزارہ کرتا تو اس کو قدرت تام ہرگز حاصل نہ ہوتی اور ہمیشہ اور ہر وقت کامیاب نہ ہو سکتا
بلکہ کبھی نہ کبھی ضرور ٹوٹ آ جاتی اور پیدا کرنے سے عاجز رہ جاتا۔ خلاصہ آیت کا یہ کہ جس شخص کا فعل ربوبیت
تامہ سے نہ ہو یعنی از خود پیدا کنندہ نہ ہو اس کو قدرت تامہ بھی حاصل نہیں ہو سکتی لیکن خدا کو قدرت تامہ حاصل
ہے کیونکہ قسم قسم کی پیدائش بنانا اور ایک بعد دوسرے کے بلا تخلف ظہور میں لانا اور کام کو ہمیشہ برابر چلانا
قدرت تامہ کی کامل نشانی ہے۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ خدائے تعالیٰ کو ربوبیت تامہ حاصل ہے اور
در حقیقت وہ رب الاشیاء ہے نہ صرف بڑھتی اور معمار اشیاء کا اور نہ ممکن نہ تھا کہ کارخانہ دنیا کا ہمیشہ بلا حرج چلتا
رہتا بلکہ دنیا اور اس کے کارخانہ کا کبھی کا خاتمہ ہو جاتا کیونکہ جس کا فعل اختیار تام سے نہیں وہ ہمیشہ اور ہر وقت
اور ہر تعداد پر ہرگز قادر نہیں ہو سکتا۔
اور شکل اس قیاس کی جو آیت شریف میں درج ہے بقاعدہ منطقیہ اس طرح پر ہے کہ جس شخص کا فعل کسی
وجود کے پیدا کرنے میں بطور قدرت تامہ ضروری ہو۔ اس کے لئے صفت ربوبیت تامہ کی یعنی عدم سے
ہست کرنا بھی ضروری ہے لیکن خدا کا فعل مخلوقات کے پیدا کرنے میں بطور قدرت تامہ ضروری ہے۔ پس

نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے لئے صفت ربوبیت تامہ کی بھی ضروری ہے۔
ثبوت صغری کا یعنی اس بات کا کہ جس صانع کے لئے قدرت تامہ ضروری ہے اس کے لئے صفت
ربوبیت تامہ کی بھی ضروری ہے اس طرح پر ہے کہ عقل اس بات کی ضرورت کو واجب ٹھہراتی ہے کہ جب کوئی
ایسا صانع کہ جس کی نسبت ہم تسلیم کر چکے ہیں کہ اس کو اپنی کسی صنعت کے بنانے میں حرج واقع نہیں ہوتا کسی
چیز کا بنانا شروع کرے تو سب اسباب تکمیل صنعت کے اس کے پاس موجود ہونے چاہئیں اور ہر وقت اور
ہر تعداد تک میسر کرنا ان چیزوں کا جو وجود مصنوع کے لئے ضروری ہیں اس کے اختیار میں ہونا چاہئے ۔ اور
ایسا اختیار تام بجز اس صورت کے اور کسی صورت میں مکمل نہیں کہ صانع اس مصنوع کا اس کے اجزا پیدا کرنے
پر قادر ہو کیونکہ ہر وقت اور ہر تعداد تک ان چیزوں کا میسر ہو جانا کہ جن کا موجود کر نا صانع کے اختیار تام میں
نہیں عند العقل ممكن التخلف ہے اور عدم تخلف پر کوئی برہان فلسفی قائم نہیں ہوتی اور اگر ہو سکتی ہے تو کوئی
صاحب پیش کرے۔ وجہ اس کی ظاہر ہے کہ مفہوم اس عبارت کا کہ فلاں امر کا کرنا زید کے اختیار تام میں
نہیں اس عبارت کے مفہوم سے مساوی ہے کہ ممکن ہے کہ کسی وقت وہ کام زید سے نہ ہو سکے پس ثابت ہوا کہ
صانع تام کا بجز اس کے ہرگز کام نہیں چل سکتا کہ جب تک اس کی قدرت بھی تام نہ ہو اسی واسطے کوئی مخلوق
اہل حرفہ میں سے اپنے حرفہ میں صانع تام ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا بلکہ کل اہل صنائع کا دستور ہے کہ جب
کوئی بار باران کی دکان پر جا کر ان کو دق کرے کہ فلاں چیز ابھی مجھے بنا دو تو آخر اس کے تقاضے سے تنگ
آ کر اکثر بول اٹھتے ہیں کہ میاں میں کچھ خدا نہیں ہوں کہ صرف حکم سے کام کر دوں فلاں فلاں چیز ملے گی تو
پھر بنا دوں گا ۔“
غرض سب جانتے ہیں کہ صانع تمام کے لئے قدرت تام اور ربوبیت شرط ہے۔ یہ بات نہیں کہ جب تک
زید نہ مرلے بکر کے گھر لڑکا پیدا نہ ہو۔ یا جب تک خالد فوت نہ ہو ولید کے قالب میں جو ابھی پیٹ میں ہے
جان نہ پڑ سکے پس بالضرورت صغری ثابت ہوا ۔
اور کبری شکل کا یعنی یہ کہ خدا مخلوقات کے پیدا کرنے میں بطور قدرت تامہ کے ضروری ہے خود ثبوت
صغری سے ثابت ہوتا ہے اور نیز ظاہر ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ میں قدرت ضرور یہ تامہ نہ ہو تو پھر قدرت اس کی
بعض اتفاقی امور کے حصول پر موقوف ہوگی اور جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں عقل تجویز کر سکتی ہے کہ اتفاقی امور
وقت پر خدائے تعالیٰ کو میسر نہ ہو سکیں کیونکہ وہ اتفاقی ہیں۔ ضروری نہیں ۔ حالانکہ تعلق پکڑ نا روح کا جنین کے

جسم سے بروقت طیاری جسم اس کے کے لازم و ملزوم ہے۔ پس ثابت ہوا کہ فعل خدائے تعالیٰ کا بطور قدرت
تامہ کے ضروری ہے اور نیز اس دلیل سے ضرورت قدرت تامہ کی خدائے تعالیٰ کے لئے واجب ٹھہرتی ہے
کہ بموجب اصول مقررہ فلسفہ کے ہم کو اختیار ہے کہ یہ فرض کریں کہ مثلاً ایک مدت تک تمام ارواح موجودہ
ابدان متناسبہ اپنے سے متعلق ہیں ۔ پس جب ہم نے یہ امر فرض کیا تو یہ فرض ہمارا اس دوسرے فرض کو بھی
مستلزم ہوگا کہ اب تا انقضائے اس مدت کے ان جنینوں میں جو رحموں میں طیار ہوئے ہیں کوئی روح داخل
نہیں ہوگا ۔ حالانکہ جنینوں کا بغیر تعلق روح کے معطل پڑے رہنا بہ بداہت عقل باطل ہے۔ پس جو امر مستلزم
باطل ہے وہ بھی باطل ۔ پس ثبوت متقدمین سے یہ نتیجہ ثابت ہو گیا کہ خدائے تعالیٰ کے لئے صفت ربوبیت
نامہ کی ضروری ہے اور یہی مطلب تھا۔
پرانی تحریریں ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۳ تا ۱۶)
وَ انْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ ۔۔۔ اور تمہارے لئے چار پائے اُتارے۔۔۔۔ ظاہر ہے کہ اترنے کا لفظ
آسمان سے اترنے پر ہرگز دلالت نہیں کرتا اور اُترنے کے ساتھ آسمان کا لفظ زیادہ کر لینا ایسا ہے جیسا کسی
بھوکے سے پوچھا جائے کہ دو اور دو کتنے ہوتے ہیں تو وہ جواب دے چار روٹیاں ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۴۵ حاشیه )
فَانْظُرُوا إِلَى الْقُرْآنِ الْكَرِيمِ كَيْفَ تم قرآن کریم پر غور کرو اور دیکھو کہ کس
يُبَيِّنُ مَعْنَى النُّزُولِ فِي آيَاتِهِ الْعُظمى طرح وہ اپنی جلیل القدر آیات میں لفظ نزول کے
وَتَدَبَّرُوا فِي قَوْلِهِ تَعَالَى وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ وَفِي معنے بیان کرتا ہے اور تم اللہ کے قول وَ اَنْزَلْنَا
قَوْلِهِ عَزَّ اسْمُهُ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا وَفِي الْحَدِيدَ اور قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا اور وَ أَنْزَلَ
قَوْلِهِ جَلَّ شَأْنُهُ وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ الْأَنْعَامِ لَكُمْ مِنَ الْأَنْعَامِ پر غور کرو۔۔۔ تم جانتے ہو کہ یہ
۔۔۔۔۔ وَ أَنْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ هَذِهِ الْأَشْيَاء لَا چیزیں آسمان سے نہیں اُتریں بلکہ زمین میں سے
تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ بَلْ تَحْدُثُ وَ تَتَوَلَّدُ فِي ظاہر ہوتی اور اس میں سے پیدا ہوتی ہیں اور اگر تم
الْأَرْضِ وَ فِي طَبَقَاتِ الثَّرَى وَإِنْ أَمْعَنْتُمُ الله تعالیٰ کی کتاب کو بہ نظر غور دیکھو تو تم پر یہ بات
النَّظْرَ فِي كِتَابِ اللهِ تَعَالَى فَيَكْشِفُ عَلَيْكُمْ واضح ہو جائے گی کہ نزول مسیح کی حقیقت بھی انہی
أَنَّ حَقِيقَةً نُزُولِ الْمَسِيحِ مِنْ هَذِهِ الْأَقْسَامِ قسموں میں سے ہے جن کا ہم نے یہاں ذکر کیا
ل الحديد : ٢٦
الاعراف : ۲۷

الَّذِي ذَكَرْنَاهُ هُهُنَا فَتَدَبَّرُوا فِي قَوْلِنَا وَ ہے۔ پس تم ہمارے قول میں تدبر کرو اور گہری نظر
أَمْعِنُوا نَظرًا وَ مَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ ڈالو۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ خدا تعالیٰ کے کلام میں
اخْتِلَافًا فِي كَلَامِ اللهِ تَعَالَى وَلَنْ تَجِدُوا فِي اختلاف ہو اور اس کے معارف میں تم ہرگز کوئی
مَعَارِفِهِ تَنَاقُضًا ۔
تناقض نہیں پاؤ گے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۴۲،۴۴۱)
خدا نے تم لوگوں کو ایک وجود سے پیدا کیا۔ پھر اُسی وجود سے اُس کا جوڑا بنایا ۔۔۔۔۔۔ وہی تم کو تین
اندھیروں میں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں پیدا کرتا ہے۔ ایک قسم کی پیدائش کے بعد دوسری پیدائش سواس
آیت میں تو کہیں پسلی اور ہڈی وغیرہ کا ذکر نہیں۔ صرف اسی قدر لکھا ہے کہ ایک انسان سے دوسرے انسان کو
پیدا کیا۔ ہاں یہ ذکر پایا جاتا ہے کہ خدا نے اپنا پہلا قانون بدلا دیا کیونکہ پہلے انسان نطفہ سے پیدا نہیں ہوا تھا
بلکہ ایک وجود سے دوسرا وجود پیدا کیا گیا تھا تا نوعیت میں فرق نہ آوے اور پھر بعد میں یہ دوسرا قانون
قدرت شروع ہوا کہ انسان نطفہ سے پیدا ہونے لگے اور یہ محل اعتراض نہیں کہ خدا نے پہلا قانون قدرت
کیوں منسوخ کر دیا۔ کیونکہ خدا اپنے قانون کو اس لئے منسوخ کرتا ہے کہ تا اُس کی انواع و اقسام کی قدرتیں
ظاہر ہوں ۔
ممدوحہ بالا آیت کے ایک یہ بھی معنے ہیں کہ کئی قسم کی پیدائش کے بعد رحم کے اندر پورا انسان بنتا ہے اور
تین اندھیر میں اس کی پیدائش ہوتی ہے (۱) پیٹ (۲) رحم (۳) جھلی جس کے اندر بچہ پیدا ہوتا ہے۔
اور یادر ہے کہ پہلی اور ہڈی سے خدا کی کتابوں میں قریبی رشتہ بھی مراد لئے گئے ہیں جس سے یہ سمجھا جاتا
ہے کہ آدم اور حوا کا رشتہ نہایت قریب تھا مگر چونکہ ہم خدا تعالیٰ کو ہر ایک چیز پر قادر سمجھتے ہیں اس لئے ہم اس
امر کو بھی کچھ بعید نہیں سمجھتے کہ حوا آدم کی پہلی سے یا آدم حوا کی پسلی سے پیدا ہو گیا ہو۔ خا ہو۔ خدا کا کلام اس جگہ
نہایت وسیع معنوں پر مشتمل ہے آیت کے معنے وسیع طور پر یہ ہیں کہ ایک سے ہم نے دوسرے کو پیدا کیا۔
اگر کسی کو یہ اعتراض ہو کہ پہلی سے پیدا کرنا قانون قدرت کے خلاف ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ نطفہ سے
پیدا ہونا بھی اُس قانون قدرت کے برخلاف ہے جو بموجب اصول آریہ کے پہلے ظہور میں آیا۔ پس جس نے
ایک قانون قدرت بدلا کر دوسرا قانون قدرت پیدائش کے لئے مقرر کیا تو پھر کیا اُس کی شان سے کچھ تعجب کی
جگہ ہے کہ جس طرح اُس نے بموجب اصول آریہ کے پہلی پیدائش میں کھمبوں کی طرح انسانوں کو پیدا کیا

ایسا ہی اس نے بموجب اصول اسلام کے پہلی پیدائش میں ایک انسان کی پہلی سے دوسرا انسان پیدا کر دیا
کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۲۴، ۲۲۵)
ہم نے چار پائے ، گھوڑے، گدھے وغیرہ اُتارے۔ کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ یہ سب آسمان سے ہی
اُترے تھے۔ کیا کوئی حدیث صحیح مرفوع متصل مل سکتی ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ سب در حقیقت آسمان
سے ہی اُترے ہیں ۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۵)
لكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَبْنِيَّةٌ تَجْرِي مِنْ
تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ وَعْدَ اللهِ لَا يُخْلِفُ اللهُ الْمِيعَادَ
جس پیشگوئی میں وعدہ ہو یعنی کسی انعام اکرام کی نسبت پیشگوئی ہو وہ کسی طرح ٹل نہیں سکتی ۔ خدا تعالیٰ
نے یہ فرمایا ہے إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ مگر کسی جگہ یہ نہیں فرمایا کہ اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْوَعِيدَ پس اس میں
راز یہی ہے کہ وعید کی پیشگوئی خوف اور دُعا اور صدقہ خیرات سے مل سکتی ہے۔ تمام پیغمبروں کا اس پر اتفاق
ہے کہ صدقہ اور دُعا اور خوف اور دُعا اور خوف اور خشوع سے وہ بلا جو خدا کے علم میں ہے جو کسی شخص پر آئے گی وہ رد ہو سکتی
ہے۔
( تذکرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۴)
اَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَلَكَهُ يَنَابِيعَ فِي الْأَرْضِ ثُمَّ يُخْرِجُ بِهِ
زَرْعًا مُخْتَلِفًا أَلْوَانُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَابَهُ مُصْفَرًا ثُمَّ يَجْعَلُهُ حُطَامًا إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَذِكْرَى لِأُولِي الْأَلْبَابِ ۔
ان آیات میں بھی مثال کے طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ انسان کھیتی کی طرح رفتہ رفتہ اپنی عمر کو پورا کر لیتا ہے
اور پھر مر جاتا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۰)
اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَبًا مُتَشَابِهَا مَّثَانِي تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ
يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُم إِلى ذِكْرِ اللَّهِ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ

يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ
سورة الزمر
يَعْنِي ذَالِكَ الْكِتَابُ كِتَابٌ یعنی یہ کتاب متشابہ ہے جس کی آیتیں اور مضامین
مُتَشَابِهُ يَشْبَهُ بَعْضُهُ بَعْضًا لَيْسَ ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں ان میں کوئی تناقض اور
فِيْهِ تَنَاقُضُ وَلَا اخْتِلَافُ مَثْنِي فِيهِ اختلاف نہیں ۔ ہر ذکر اور وعظ اس میں دو ہرا دو ہرا کر بیان کی
كُلُّ ذِكْرٍ لِيَكُونَ بَعْضُ الذِّكْرِ گئی ہے جس سے غرض یہ ہے کہ ایک مقام کا ذکر دوسرے
تَفْسِيرًا لِبَعْضِهِ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ مقام کے ذکر کی تفسیر ہو جائے۔ اس کے پڑھنے سے ان
الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ يَعْنِي يَسْتَوْلِی لوگوں کی کھالوں پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں رونگٹے
جَلَالُهُ وَهَيْبَتُهُ عَلَى قُلُوبِ الْعُشّاقِ کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ یعنی اس کا جلال اور اس کی ہیبت
لِتَقْشَعِرُّ جُلُودُهُمْ مِنْ كَمَالِ الْخَشْيَةِ عاشقوں کے دلوں پر غالب ہو جاتی ہے اس لئے کہ ان کی
وَالْخَوْفِ يُجَاهِدُونَ فِي طَاعَةِ اللهِ لَيْلًا کھالوں پر کمال خوف اور دہشت سے رونگٹے کھڑے ہو جائیں
وَنَهَارًا بِتَحْرِيكِ تَأْثِيرَاتٍ جَلَالِيَّةٍ وَ وہ قرآن کی قہری تنبیہات اور جلالی تاثیرات کی تحریک سے
تَنْبِيْهَاتٍ قَهْرِيَّةٍ مِّنَ الْقُرْآنِ ثُمَّ رات دن اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں بہ دل و جان کوشش کرتے
يُبَدِّلُ اللهُ حَالَهُمْ مِنَ التَّالَمِ إِلَی ہیں پھر ان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس
التَّلَنُّةِ فَيَصِيرُ الطَّاعَةُ جُزْوَ حالت کو جو پہلے دکھ درد کی حالت ہوتی ہے لذت وسرور سے
طَبِيعَتِهِمْ وَ خَاصَّةً فِطْرَتِهِمْ فَتَلِينُ بدل ڈالتا ہے ۔ چنانچہ اس وقت طاعت الہی ان کی جزء بدن
جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ الله اور خاصہ فطرت ہو جاتی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ان
يَعْنِي لِيَسِيلَ الذِكرُ فِي قُلُوم کے دلوں اور بدنوں پر رقت اور لینت طاری ہوتی ہے یعنی ذکر
كَسَيَلَانِ الْمَاءِ وَيَصْدُرُ مِنْهُمْ كُلُّ ان کے دلوں میں پانی کی طرح بہنا شروع ہو جاتا ہے اور ہر
أَمْرٍ في طَاعَةِ اللهِ بِكَمَالِ السُّهُولَةِ بات طاعت الہی کی ان لوگوں سے نہایت سہولت اور صفائی
وَالصَّفَاءِ لَيْسَ فِيهِ ثِقُل وَلَا تَكَلَّف سے صادر ہوتی ہے نہ یہ کہ اس میں کوئی بوجھ ہو یا ان کے
وَلَا ضَيْقَ فِي صُدُورِهِمْ بَلْ يَتَلَذَّذُونَ سینوں میں اس سے کوئی تنگی واقع ہو بلکہ وہ تو اپنے معبود کے

بِأَمْتِقَالِ أَمْرِ الهِهِمْ وَيَجِدُونَ لَذَّةً وَحَلَاوَةً امر کی فرمانبرداری میں لذت حاصل کرتے ہیں اور
فِي طَاعَةِ مَوْلَاهُمْ وَهُذَا هُوَ الْمُنْتَهَى الَّذِي اپنے مولی کی طاعت میں انہیں حلاوت آتی ہے پس
يَنْتَهِي إِلَيْهِ أَمْرُ الْعَابِدِينَ وَالْمُطِيعِيْنَ عابدوں اور مطیعوں کی غایت کار اور معراج یہی ہے
فَيُبَدِّلُ اللَّهُ آلَامَهُمْ بِاللَّذَّاتِ کہ اللہ تعالیٰ ان کے دکھوں کو لذتوں سے بدل ڈالے۔
( ترجمہ از ایڈیٹر الحق)
الحق مباحثہ لدھیانه ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۸،۳۷)
قرآن کریم اخلاقی تعلیم میں قانون قدرت کے قدم بہ قدم چلا ہے۔ رحم کی جگہ جہاں تک قانون قدرت
اجازت دیتا ہے رحم ہے اور قہر اور سزا کی جگہ اسی اصول کے لحاظ سے قہر اور سزا اور اپنی اندرونی اور بیرونی تعلیم
میں ہریک پہلو سے کامل ہے اور اس کی تعلیمات نہایت درجہ کے اعتدال پر واقعہ ہیں جو انسانیت کے
سارے درخت کی آبپاشی کرتی ہیں نہ کسی ایک شاخ کی ۔ اور تمام قومی کی مربی ہیں نہ کسی ایک قوت کی ۔ اور
در حقیقت اسی اعتدال اور موزونیت کی طرف اشارہ ہے جو فرمایا ہے کتبا مُتَشَابِهًا ۔ پھر بعد اس کے مَثَانِي
کے لفظ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ قرآن کریم کی آیات معقولی اور روحانی دونو طور کی روشنی اپنے
اندر رکھتی ہیں ۔ پھر بعد اس کے فرمایا کہ قرآن میں اس قدر عظمت حق کی بھری ہوئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی
آیتوں کے سننے سے اُن کے دلوں پر قشعریرہ پڑ جاتا ہے اور پھر اُن کی جلدیں اور اُن کے دل یاد الہی کے
لئے یہ نکلتے ہیں ۔
(کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۵۹،۵۸)
اس سے خدا خوف بندوں کی جلدیں کا نپتی ہیں پھر ان کی جلد میں اور ان کے دل ذکر الہی کے لئے نرم ہو
جاتے ہیں ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور اُن کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰ حاشیه )
إِنَّكَ مَيِّتٌ وَ إِنَّهُم مَّيِّتُونَ ۔
خدا تعالیٰ کی عادت نہیں ہے کہ دوبارہ دنیا میں لوگوں کو بھیجا کرے ورنہ ہمیں تو عیسی کی نسبت حضرت
سیدنا محمد مصطفے کے دوبارہ دنیا میں آنے کی زیادہ ضرورت تھی اور اسی میں ہماری خوشی تھی مگر خدا تعالیٰ
نے إِنَّكَ مَیت کہہ کر اس امید سے محروم کر دیا۔ ( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۲)

الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ وَيُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِنْ دُونِهِ وَمَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَمَا
لَهُ مِنْ هَادٍ
الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدہ کیا خدا اپنے بندہ کو کافی نہیں ۔
(براہین احمد یہ ہر چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۶ حاشیه در حاشیه (۳)
میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضیٰ مرحوم کی وفات کا جب وقت قریب آیا اور صرف چند پہر باقی رہ
گئے تو خدا تعالیٰ نے ان کی وفات سے مجھے ان الفاظ عزا پرسی کے ساتھ خبر دی وَ السَّمَاءِ وَالطَّارِقِ یعنی قسم ہے
آسمان کی اور قسم ہے اُس حادثہ کی جو آفتاب کے غروب کے بعد ظہور میں آئے گا۔ اور چونکہ ان کی زندگی سے
بہت سے وجوہ معاش ہمارے وابستہ تھے اس لئے بشریت کے تقاضا سے یہ خیال دل میں گزرا کہ ان کی
وفات ہمارے لئے بہت سے مصائب کا موجب ہوگی ۔ کیونکہ وہ رقم کثیر آمدنی کی ضبط ہو جائے گی جو ان کی
زندگی سے وابستہ تھی ۔ اس خیال کے آنے کے ساتھ ہی یہ الہام ہوا ۔ أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه یعنی کیا خدا
اپنے بندے کو کافی نہیں ہے۔ تب وہ خیال یوں اُڑ گیا جیسا کہ روشنی کے نکلنے سے تاریکی اُڑ جاتی ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۹۸)
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۲۱۹)
کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہے۔
وہ خود اپنے بندے کے لئے کافی ہے۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۹۶)
( براہین احمد یہ چہار خصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
وَ يُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِنْ دُونِ اور کافر تجھے خدا کے سوا اور چیزوں سے ڈراتے ہیں ۔
لا
قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ يَأْتِيهِ
عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ ۔
کہہ اے میری قوم تم بجائے خود کام کرو اور میں بجائے خود کام کرتا ہوں۔ سو تمہیں عنقریب معلوم ہو
جائے گا کہ کس پر اسی دنیا میں عذاب نازل ہوتا ہے کہ جو اس کو رسوا کرے اور کس پر جاودانی عذاب نزول
کرتا ہے یعنی آخرت کا عذاب ۔ ( براہین احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
اللهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمْتُ فِي مَنَامِهَا ۚ فَيُمْسِكُ الَّتِي

قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ
يَتَفَكَّرُونَ )
فوت شدہ تو دوبارہ دنیا میں نہیں آسکتا اور نہ خدائے تعالیٰ انبیاء پر دو موتیں وارد کرتا ہے اور اس کا حکم بھی
ہے کہ جو شخص اس دنیا سے گیا وہ گیا جیسا کہ وہ فرماتا ہے فيك الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ یعنی جس پر موت
وارد کی گئی وہ پھر کبھی دُنیا میں آنہیں سکتا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۴۶)
یہ قدرت کہ جس کو ایک دفعہ مار دیا پھر خواہ نخواہ دو موتوں کا عذاب اس پر نازل کرے ہرگز اس کے منشاء
کے موافق نہیں جیسا کہ وہ خود اس بارہ میں فرماتا ہے فَيُمْسِكُ التِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ یعنی جس کو ایک دفعہ
مار دیا پھر اس کو دنیا میں نہیں بھیجے گا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸۷)
آیت فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ بينات محکمات میں سے ہے اور نہ صرف ایک آیت بلکہ اس قسم
کی بہت سی آیات قرآن شریف میں موجود ہیں کہ جو مر گیا وہ ہر گز پھر دُنیا میں واپس نہیں آئے گا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۶،۴۴۵)
جس پر موت وارد ہوگئی خدا تعالیٰ دُنیا میں آنے سے اسے روک دیتا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۲۰ حاشیه )
إِنَّ آيَاتِ الْقُرْآنِ كُلَّهَا تَدُلُّ عَلَى أَنَّ قرآن مجید کی مذکورہ بالا تمام آیات اس بات پر
الْمَيْتَ لَا يَرْجِعُ إِلَى الدُّنْيَا أَصْلًا، سَوَاء دلالت کرتی ہیں کہ فوت شدہ دُنیا کی طرف کبھی نہیں
كَانَ فِي الْجَنَّةِ أَوْ فِي جَهَنَّمَ أَوْ خَارِجًا مِنْهُمَا، لوٹے گا خواہ وہ جنت میں ہو یا جہنم میں یا ان دونوں
وَقَدْ قَرَأْنَا عَلَيْكَ أَنِفًا آيَةَ فَيُمْسِكُ الَّتِی سے باہر ہو۔ اور ابھی ابھی ہم نے تمہارے سامنے یہ
قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَ أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ آیت بیان کی ہے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ ۔
وَلَا شَكَ أَنَّ هَذِهِ الْآيَاتِ تَدُلُّ بِدَلَالَةٍ اور أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ بے شک یہ آیات اس بات پر
صَرِيحَةٍ عَلَى أَنَّ النَّاهِبِينَ مِنْ هَذِهِ الدُّنْيَا صریح دلالت کرتی ہیں کہ اس دُنیا سے جانے والے اس
لَا يَرْجِعُونَ إِلَيْهَا أَبَدًا بِالرُّجُوعِ الْحَقِيقِي کی طرف حقیقی طور پر کبھی بھی واپس نہیں آئیں گے اور
وَأَعْنِي مِنَ الرُّجُوعِ الْحَقِيقِي رُجُوعَ الْمَوْتَى رجوع حقیقی سے میری مراد مردوں کا اس دُنیا میں اپنی
ل الانبياء : ٩٦

نیز
إِلَى الدُّنْيَا بِجَمِيعِ شَهَوَاتِهَا وَلَوَازِ مِهَا، تمام شہوات اور ان کے لوازم اور اچھے اور بُرے اعمال
وَمَعَ كَسْبِ الْأَعْمَالِ مِنْ خَيْرٍ وَشَرِ، وَمَعَ کرنے اور اپنے اعمال پر اجر کے استحقاق کے ساتھ
اسْتِحْقَاقِ الْأَجْرِ عَلَى مَا كَسَبُوا، وَمَعَ واپس آنا ہے اور اس کے ساتھ ہی میں رجوع موتی سے
ذلِكَ أَغْنِي مِنَ الرُّجُوعِ الْحَقِيقِي لُحُوقَ یہ مراد بھی لیتا ہوں کہ وہ واپس آکر ان لوگوں سے ملیں
الْمَوْتَى بِالَّذِينَ فَارَقُوهُمْ مِنَ الْآبَاءِ جن سے وہ جُدا ہوئے یعنی اپنے باپوں اور بیٹوں سے نہ
وَالْأَبْنَاءِ وَالْإِخْوَانِ وَالأَزْوَاجِ وَالْعَشِيرَةِ اپنے بھائیوں، بیویوں یا خاوندوں اور اپنے قبیلہ کے
الَّذِينَ هُمْ مَوْجُودُونَ فِي الدُّنْيَا، وَكَذلِك دوسرے لوگوں سے جو اس دنیا میں موجود ہیں ، اسی طرح
رُجُوعُهُمْ إِلَى أَمْوَالِهِمُ الَّتِي كَانُوا وہ دوبارہ اپنے ان اموال پر قبضہ کریں جو انہوں نے
اقْتَرَفُوْاهَا، وَمَسَاكِيهِمُ الَّتِي كَانُوا بَنَوْهَا، کمائے اور اپنے ان گھروں پر قبضہ کریں جن کو انہوں نے
وَزُرُوعِهِمُ الَّتِي كَانُوا زَرَعُوهَا، وَخَزَائِنِهِمُ بنایا تھا اور اپنے ان کھیتوں پر قبضہ کریں جو انہوں نے
الَّتِي كَانُوا جَمَعُوهَا ثُمَّ مِنْ شَرَائِطِ ہوئے ۔ اور اپنے ان خزانوں کو لے لیں جو انہوں نے جمع
الرُّجُوعِ الْحَقِيقِي أَنْ يَعِيشُوا فِي الدُّنْيَا کئے ۔ پھر رجوع حقیقی کی شرائط میں سے یہ بھی ہے کہ وہ
كَمَا كَانُوا يَعِيشُونَ مِنْ قَبْلُ، وَيَتَزَوجوا دُنیا میں ویسے ہی زندگی بسر کریں جیسے پہلے کرتے تھے۔
إِن كَانُوا إِلَى النِّكَاحِ مُحْتَاجِينَ، وَأَنْ اگر وہ شادی کی ضرورت محسوس کریں تو شادی بھی کریں
يُؤْمِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ فَيُقْبَلَ إِيمَانُهُمْ اور یہ کہ اگر وہ اللہ اور رسول پر ایمان لائیں تو ان کا ایمان
وَلَا يُنظَرُ إِلَى كُفْرِهِمُ الَّذِي مَاتُوا عَلَيْهِ قبول کیا جائے اور ان کے اس کفر کا خیال نہ کیا جائے جس
بَلْ يَنْفَعُهُمْ إِيْمَانُهُمْ بَعْدَ رَجُوعِهِمْ إِلَى پر وہ مرے تھے بلکہ دُنیا میں واپس آنے کے بعد ان کا
الدُّنْيَا وَكَوْنِهِمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّا ایمان لانا اور مومنوں میں شامل ہونا ان کو فائدہ دے۔
لا تَجِدُ فِي الْقُرْآنِ شَيْئًا مِنْ هَذِهِ لیکن ہم قرآن مجید میں ان وعدوں میں سے کسی کا ذکر
الْمَوَاعِيدِ، وَلَا سُورَةً ذُكِرَتْ فِيهَا هَذِهِ نہیں پاتے اور نہ کوئی صورت قرآن کریم کی ایسی پاتے
الْمَسَائِلُ، بَلْ نَجِدُ مَا يُخَالِفُه۔
ہیں جس میں ان مسائل کا ذکر ہو بلکہ ان امور کے خلاف
(حمامة البشری ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۴۷) ہی ذکر دیکھتے ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
إِنَّ اللهَ مَا وَعَدَ بِحَشْرِ الْمَوْتَى فِي الْقُرْآنِ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مردوں کے حشر کا

إِلَّا وَعْدًا وَاحِدًا وَهُوَ الَّذِي يَظْهَرُ عِنْدَ ایک ہی وعدہ کیا ہے اور وہ وہی وعدہ ہے جس کا ظہور قیامت
يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَأَخْبَرَ عَنْ عَدُمِ رُجُوعِ کے روز ہوگا، اور اس نے قیامت سے قبل مردوں کے واپس
الْمَوْتَى قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَنَحْنُ نہ آنے کی خبر ہمیں دی ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے
نُؤْمِنُ بِمَا أَخْبَرَ وَنُنَزِّهُ الْقُرْآنَ عَنِ فیصلہ پر ایمان رکھتے ہیں اور ہم قرآن کریم کو اختلافات اور
الْاخْتِلَافاتِ وَالتَّنَاقُضَاتِ، وَنُؤْمِنُ تناقضات سے پاک سمجھتے ہیں اور ہم اس آیت پر ایمان
بِايَةِ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا لاتے ہیں کہ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ ( یعنی جس
الْمَوْتَ
نفس پر اللہ موت کا حکم دے دیتا ہے اس کو واپس آنے
(حمامة البشرى ، جلدے صفحہ ۲۴۹،۲۴۸) | نہیں دیتا )
( ترجمه از مرتب )
قرآن شریف کے رُو سے مردہ کا زندہ ہو کر دنیا میں آکر آباد ہونا بالکل ممتنع ہے اور آیت فَيُمْسِكُ التِي
قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ اس دوبارہ روح کے آنے سے مانع ہے۔
کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۳۹ حاشیه )
ہم بموجب نص صریح قرآن شریف کے جو آیت فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ سے ظاہر ہوتی ہے
اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ جو لوگ اس دنیا سے گزر جاتے ہیں پھر وہ دنیا میں دوبارہ آباد ہونے کے لئے
نہیں بھیجے جاتے ۔ اس لئے خدا نے بھی اُن کے لئے قرآن شریف میں مسائل نہیں لکھے کہ دوبارہ آکر مال
تقسیم شدہ ان کا کیوں کر ان کو ملے ۔
ایام الصلح اسح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۲۴)
جو شخص حقیقی طور پر مر جاتا ہے اور اس دنیا سے گزر جاتا ہے اور ملک الموت اس کی روح کو قبض کر لیتا ہے
وہ ہرگز واپس نہیں آتا۔ دیکھو اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ ۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۴۲)
خدا جانوں کو جب اُن کی موت کا وقت آتا ہے اپنے قبضہ میں کر لیتا ہے یعنی وہ جانیں بے خود ہو کر الہی
تصرف اور قبضہ میں اپنی موت کے وقت آجاتی ہیں اور زندگی کی خود اختیاری اور خود شناسی اُن سے جاتی رہتی
ہے اور موت ان پر وارد ہو جاتی ہے یعنی بکلی وہ روحیں نیست کی طرح ہو جاتی ہیں اور صفات حیات : زائل ہو
جاتی ہیں اور ایسی روح جو دراصل مرتی نہیں مگر مرنے کے مشابہ ہوتی ہے وہ روح کی وہ حالت ہے کہ جب
انسان سوتا ہے تب وہ حالت پیدا ہوتی ہے اور ایسی حالت میں بھی روح خدا تعالیٰ کے قبضہ اور تصرف میں

آج 10 میں سے 10 باقی