سورة النّحل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آجاتی ہے اور ایسا تغیر اس پر وارد ہو جاتا ہے کہ کچھ بھی اس کی دنیوی شعور اور ادراک کی حالت اس کے اندر
باقی نہیں رہتی ۔ غرض موت اور خواب دونوں حالتوں میں خدا کا قبضہ اور تصرف رُوح پر ایسا ہو جاتا ہے کہ
زندگی کی علامت جو خود اختیاری اور خود شناسی ہے بکلی جاتی رہتی ہے پھر خدا ایسی روح کو جس پر در حقیقت
موت وارد کر دی ہے واپس جانے سے روک رکھتا ہے اور وہ روح جس پر اُس نے در حقیقت موت وارد نہیں
کی اس کو پھر ایک مقرر وقت تک دُنیا کی طرف واپس کر دیتا ہے۔ اس ہمارے کاروبار میں اُن لوگوں کے
لئے نشان ہیں جو فکر اور سوچ کرنے والے ہیں۔ یہ ہے ترجمہ معہ شرح آیت ممدوحہ بالا کا۔ اور یہ آیت
موصوفہ بالا دلالت کر رہی ہے کہ جیسی جسم پر موت ہے روحوں پر بھی موت ہے لیکن قرآن شریف سے ثابت
ہوتا ہے کہ ابرار اور اخیار اور برگزیدوں کی روحیں چند روز کے بعد پھر زندہ کی جاتی ہیں۔ کوئی تین دن کے بعد
کوئی ہفتہ کے بعد کوئی چالیس دن کے بعد۔ اور یہ حیات ثانی نہایت آرام اور آسائش اور لذت کی اُن کو ملتی
ہے۔ یہی حیات ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے نیک بندے اپنی پوری قوت اور پوری کوشش اور پورے
صدق وصفا کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے ہیں اور نفسانی تاریکیوں سے باہر آنے کے لئے پورا زور لگاتے
ہیں اور خدا کی رضا جوئی کے لئے تلخ زندگی اختیار کرتے ہیں گویا مر ہی جاتے ہیں۔ غرض جیسا کہ آیہ موصوفہ
بالا بیان فرما رہی ہے روح کو بھی موت ہے جیسا کہ جسم کو اگر چہ اس عالم کی نہایت مخفی کیفیتیں اس تاریک دنیا
میں ظاہر نہیں ہوتیں لیکن بلا شبہ عالم رؤیا یعنی خواب کا عالم اُس عالم کے لئے ایک نمونہ - ونہ ہے اور جو موت اس
عالم میں میں روح پر وارد ہوئی وارد ہوتی ہے اس موت کا نمونہ عالم خواب میں بھی پایا جاتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ معاً
آنکھ بند ہونے کے ساتھ ہی ہماری روح کی تمام صفات الٹ پلٹ ہو جاتی ہیں اور اس بیداری کا تمام سلسلہ
فراموش ہو جاتا ہے اور تمام روحانی صفات اور تمام علوم جو ہماری روح میں تھے کالعدم ہو جاتے ہیں اور
حالت خواب میں وہ نظارے رُوح کے ہمارے پیش نظر آجاتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اب وہ ہماری
روح کچھ اور ہی ہے اور تمام صفات اس کے جو بیداری میں تھے کھوئے گئے ہیں اور یہ ایک ایسی حالت
ہے جو موت سے مشابہ بلکہ ایک قسم کی موت ہے اور یہ قطعی اور یقینی دلیل اس بات پر ہے کہ وہ موت جو جسم کی
موت کے ساتھ روح پر وارد ہوتی ہے وہ ایسی موت کے ساتھ مشابہ ہے جو نیند کی حالت میں روح پر وارد
ہوتی ہے مگر وہ موت اس موت کی نسبت بہت بھاری ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۶۲ تا ۱۶۴)
فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ یعنی جس نفس پر موت کا حکم دے دیتا ہے اُس کو واپس آنے نہیں دیتا
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۶ رجولائی ۱۹۰۰ء صفحه ۲)
یہ مسئلہ ہی غلط ہے جو کہے کہ فلاں شخص زندہ کرتا ہے ۔ اگر زندہ کرنے کا مفہوم اور مطلب اور نہ ہوتا تو
خدا تعالیٰ کیوں فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ فرماتا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ محاورہ ہی اور ہے ورنہ اس
سے تو تناقض لازم آتا ہے کہ ایک طرف کہے کہ زندہ نہیں ہوتا اور دوسری طرف کہہ دے کہ زندہ ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۲ ء صفحه ۷،۶ )
ہم خدا تعالیٰ کے اسی قانون قدرت کو مانتے ہیں جو قرآن شریف میں بیان ہوا ہے جو مردہ ایسے ہیں کہ قبر میں
رکھے جاتے ہیں اور ان کے پاس ملائکہ آتے ہیں۔ اُن کی نسبت قرآن شریف کا یہی فتویٰ ہے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى
عَلَيْهَا الْمَوْتَ مگر برنگ دیگر غیر حقیقی موت میں احیاء بھی ہوتا ہے چنانچہ اس قسم کے واقعات خود ہمارے ساتھ
بھی پیش آئے ہیں چنانچہ مبارک کے متعلق اس قسم کی موتیں فيُمْسِكُ التِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ سے نہیں اور وہ
یہ احیاء ہے جس پر ہم ایمان لاتے ہیں کہ مردہ جی اُٹھتا ہے۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۲ء صفحه ۲)
ہم اس کو خارق عادت نہیں مان سکتے جو قرآن شریف کے بیان کردہ قانونِ قدرت کے خلاف ہو۔ مثلاً
ہم احیاء موتی حقیقی کا کیوں انکار کرتے ہیں اس لئے کہ قرآن شریف نے یہ فیصلہ کر دیا ہے فَيُمْسِكُ التِي
قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶ )
ہمارا یہ عقیدہ نہیں کہ اعجازی طور پر بھی احیاء موتی نہیں ہوتا بلکہ یہ عقیدہ ہے کہ وہ شخص دوبارہ دنیا کی طرف
رجوع نہیں کرتا۔ مبارک احمد کی حیات اعجازی ہے۔ اس میں کوئی بحث نہیں کہ جس شخص کی باقاعدہ طور پر
فرشتہ جان قبض کرلے اور زمین میں بھی دفن کیا جاوے وہ پھر کبھی زندہ نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ خدا تعالیٰ نے بھی
۔۔۔۔۔
وو
فرما يا فيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ -
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)
کیا یہ سچ نہیں ہے کہ قرآن شریف نے صاف طور پر فرمادیا ہے کہ حقیقی مردے واپس نہیں آتے فيسك
الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ کے کیا معنے ہیں ۔ پھر اگر میں نے یہ کہا کہ وہ مردے جو حضرت مسیح نے زندہ کئے وہ
حقیقی مردے نہ تھے جو آیت فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ کے موافق واپس نہیں آتے تو کیا برا کیا ؟ اس
سے معجزات کا انکار کیوں کر ثابت ہوا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
ہم قطعی طور سے انکار کرتے ہیں کہ کوئی حقیقی مردے بھی زندہ کر سکتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے
کہ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ الخ
سورة الزمر
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۲)
پادری عیسی کے خدا ہونے کی دلیل بیان کرتے ہیں کہ وہ مردے زندہ کرتا تھا حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ ۔ اب خدا کے کلام میں تناقض نہیں کہ ایک آیت میں کہے مردے
دوبارہ دنیا میں نہیں آتے اور دوسری میں کہے کہ مردہ زندہ ہوتے ہیں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اُس کے ہاتھ پر مردے زندہ ہوتے ہیں لِما يُحْيِيكُمْ (الانفال: ۲۵) اور سب کو معلوم
ہے کہ اس سے مرادر و حانی مردوں کا زندہ ہونا ہے۔ ( بدر جلدے نمبر ۲۰،۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ء صفحه ۵)
قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ
يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ۔
ان کو کہہ دے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر اسراف کیا (یعنی ارتکاب کبائر کیا ) تم خدا
کی رحمت سے نومید مت ہو وہ تمہارے سب گناہ بخش دے گا ۔ اب ظاہر ہے کہ بنی آدم آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے تو بندے نہیں ہیں بلکہ سب نبی و غیر نبی خدائے تعالیٰ کے بندے ہیں لیکن چونکہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کو اپنے مولیٰ کریم سے قرب اتم یعنی تیسرے درجہ کا قرب حاصل تھا سو یہ سخن بھی مقام جمع سے
سرزد ہوا۔
سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۷۶، ۲۷۷ حاشیہ )
اے میرے غلامو جنہوں نے اپنے نفسوں پر زیادتی کی ہے کہ تم رحمت الہی سے نا امید مت ہو خدا تعالیٰ
سارے گناہ بخش دے گا ۔ اب اس آیت میں بجائے قُلْ يَا عِبَادَ الله کے جس کے یہ معنے ہیں کہ کہہ اے
خدا تعالیٰ کے بندو یہ فرمایا کہ قُلْ يَا عِبَادِيَ یعنی کہہ اے میرے غلامو ۔ اس طرز کے اختیار کرنے
میں بھید یہی ہے کہ یہ آیت اس لئے نازل ہوئی ہے کہ تا خدا تعالیٰ بے انتہا رحمتوں کی بشارت دیوے اور جو
لوگ کثرت گناہوں سے دل شکستہ ہیں ان کو تسکین بخشے سو اللہ جل شانہ نے اس آیت میں چاہا کہ اپنی رحمتوں کا
ایک نمونہ پیش کرے اور بندہ کو دکھلا دے کہ میں کہاں تک اپنے وفادار بندوں کو انعامات خاصہ سے مشرف
کرتا ہوں سو اس نے قُلْ يَا عِبَادِی کے لفظ سے یہ ظاہر کیا کہ دیکھو یہ میرا پیارا رسول دیکھو یہ برگزیدہ بندہ
کہ کمال طاعت سے کس درجہ تک پہنچا کہ اب جو کچھ میرا ہے وہ اس کا ہے۔ جو شخص نجات چاہتا ہے وہ اس کا
غلام ہو جائے یعنی ایسا اس کی طاعت میں محو ہو جاوے کہ گویا اس کا غلام ہے تب وہ گو کیسا ہی پہلے گناہ گار تھا
بخشا جائے گا جاننا چاہئے کہ عبد کا لفظ لغت عرب میں غلام کے معنوں پر بھی بولا جاتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ
فرماتا ہے وَلَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكِ ( البقرۃ : ۲۲۲) اور اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ
ہے کہ جو شخص اپنی نجات چاہتا ہے وہ اس نبی سے غلامی کی نسبت پیدا کرے یعنی اس کے حکم سے باہر نہ
جائے اور اس کے دامن طاعت سے اپنے تئیں وابستہ جانے جیسا کہ غلام جانتا ہے تب وہ نجات پائے گا اس
مقام میں ان کور باطن نام کے موجدوں پر افسوس آتا ہے کہ جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یاں تک
بغض رکھتے ہیں کہ ان کے نزدیک یہ نام کہ غلام نبی ، غلام رسول ، غلام مصطفی ، غلام احمد ، غلام محمدنه محمد شرک میں
داخل ہیں اور اس آیت سے معلوم ہوا کہ مدار نجات یہی نام ہیں۔ اور چونکہ عبد کے مفہوم میں یہ داخل ہے کہ
ہر ایک آزادگی اور خودروی سے باہر آ جائے اور پورا متبع اپنے مولیٰ کا ہو ۔ اس لئے حق کے طالبوں کو یہ رغبت
دی گئی کہ اگر نجات چاہتے ہیں تو یہ مفہوم اپنے اندر پیدا کریں اور در حقیقت یہ آیت اور یہ دوسری آیت قل
إن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمُ (ال عمران : ۳۲) از روئے مفہوم کے
ایک ہی ہیں۔ کیونکہ کمال اتباع اس محویت اور اطاعت تامہ کو مستلزم ہے جو عبد کے مفہوم میں پائی جاتی ہے۔
یہی سر ہے کہ جیسے پہلی آیت میں مغفرت کا وعدہ بلکہ محبوب الہی بننے کی خوشخبری ہے گویا یہ آیت کہ قُلْ يَا
عِبَادِی دوسرے لفظوں میں اس طرح پر ہے کہ قُلْ يَا مُتَّبِعِی یعنی اے میری پیروی کرنے والو جو بکثرت
گناہوں میں مبتلا ہور ہے ہو رحمت الہی سے نومید مت ہو کہ اللہ جل شانہ ببرکت میری پیروی کے تمام گناہ
بخش دے گا۔ اور اگر عباد سے صرف اللہ تعالیٰ کے بندے ہی مراد لئے جائیں تو معنے خراب ہو جاتے ہیں
کیونکہ یہ ہرگز درست نہیں کہ خدا تعالیٰ بغیر تحقق شرط ایمان اور بغیر تحقق شرط پیروی تمام مشرکوں اور کافروں کو
یونہی بخش دیوے ایسے معنے تو نصوص بینہ قرآن سے صریح مخالف ہیں ۔
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ ما حصل اس آیت کا یہ ہے کہ جو لوگ دل و جان سے تیرے یا رسول اللہ غلام بن
جائیں گے ان کو وہ نور ایمان اور محبت اور عشق بخشا جائے گا کہ جو اُن کو غیر اللہ سے رہائی دے دے گا اور وہ
گناہوں سے نجات پا جائیں گے اور اسی دنیا میں ایک پاک زندگی ان کو عطا کی جائے گی اور نفسانی جذبات
کی تنگ و تاریک قبروں سے وہ نکالے جائیں گے۔ اسی کی طرف یہ حدیث اشارہ کرتی ہے آنا الحاشر
الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَهِی یعنی میں وہ مردوں کو اٹھانے والا ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۹۰ تا ۱۹۴)
جاتے ہیں ۔
اے وہ لوگو جنہوں نے اسراف کیا یعنی گناہ کیا تم خدا کی رحمت سے نو امید مت ہو وہ تمہارے سارے
گناہ بخش دے گا یعنی وہ اس بات سے مجبور اور عاجز نہیں کہ گنہگار کو بغیر سزا دینے کے چھوڑ دے کیونکہ وہ اس
کا مالک ہے اور مالک کو ہر ایک اختیار ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۶)
جب انسان خدا تعالیٰ کی محبت میں ایسا محو ہوتا ہے جو کچھ بھی نہیں رہتا تب اسی فنا کی حالت میں ایسے
الفاظ بولے جاتے ہیں کیونکہ اس حالت میں اُن کا وجود درمیان نہیں ہوتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قل
يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا یعنی ان
لوگوں کو کہہ کہ اے میرے بندو خدا کی رحمت سے نومید مت ہو خدا تمام گناہ بخش دے گا ۔ اب دیکھو اس جگہ
يَا عِبَادَ الله کی جگہ يَا عِبَادِی کہہ دیا گیا حالانکہ لوگ خدا کے بندے ہیں نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
بندے ۔ مگر یہ استعارہ کے رنگ میں بولا گیا۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۶ )
اگر ۔۔۔۔ صرف توحید کافی ہے تو پھر مفصلہ ذیل آیت سے یہ ثابت ہوگا کہ شرک وغیرہ سب گناہ بغیر تو به
کے بخشے جائیں گے اور وہ آیت یہ ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ
إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا حالانکہ ایسا ہر گز نہیں۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۴۵ حاشیه )
انسان تو در اصل بندہ یعنی غلام ہے۔ غلام کا کام یہ ہوتا ہے کہ مالک جو حکم کرے اُسے قبول کرے۔ اسی
طرح اگر تم چاہتے ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض حاصل کرو تو ضرور ہے کہ اس کے غلام ہو جاؤ۔
قرآن کریم میں خدا فرماتا ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِم اس جگہ بندوں سے مراد غلام ہی
ہیں نہ کہ مخلوق ۔ رسول کریم کے بندہ ہونے کے واسطے ضروری ہے کہ آپ پر درود پڑھو اور آپ کے کسی حکم کی
نافرمانی نہ کرو سب حکموں پر کار بندر ہو۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۹)
ایسے الفاظ جو انبیاء کے حق میں خدا تعالیٰ نے بولے ہیں ان میں سے سب سے زیادہ اور سب سے بڑا
عزت کا خطاب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرما یا قُلْ يُعِبَادِی جس کے معنے ہیں کہ اے میرے بندو۔
اب ظاہر ہے کہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے بندے تھے نہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بندے۔ اس فقرہ
سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسے الفاظ کا اطلاق استعارہ کے رنگ میں کہاں تک وسیع ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۳)