سورة الدھر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے لئے چن لیتا
اپنی رحمت پھیلاتا ہے اور جس بندہ کو اپنے بندوں میں سے چاہتا ہے رسالت اور نبوت کے
ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن ۲۱ صفحه ۹۶)
وَمَا أَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ ۔
انسان کسی اپنی ذاتی لیاقت اور ہنر کی وجہ سے خدا تعالیٰ سے انصاف کا مطالبہ ہرگز نہیں کر سکتا۔
قرآن شریف کی رو سے خدا کے کام سب مالکانہ ہیں جس طرح کبھی وہ گناہ کی سزا دیتا ہے ایسا ہی وہ کبھی گناہ کو
بخش بھی دیتا ہے یعنی دونوں پہلوؤں پر اس کی قدرت نافذ ہے۔ جیسا کہ مقتضائے مالکیت ہونا چاہیئے ۔ اور
اگر وہ ہمیشہ گناہ کی سزا دے تو پھر انسان کا کیا ٹھکانہ ہے بلکہ اکثر وہ گناہ بخش دیتا ہے اور تنبیہ کی غرض سے کسی
گناہ کی سزا بھی دیتا ہے تا غافل انسان متنبہ ہو کر اس کی طرف متوجہ ہو جیسا کہ قرآن شریف میں یہ آیت ہے
وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَ يَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ ( ترجمہ ) اور جو کچھ تمہیں کچھ
مصیبت پہنچتی ہے پس تمہاری بداعمالی کے سبب سے ہے اور خدا بہت سے گناہ بخش دیتا ہے اور کسی گناہ کی سزا
دیتا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳ ، ۲۴)
دوسری قسم دکھ کی وہ ہے جس وہ ہے جس میں یہی نہیں کہ دکھ ہوتا ہے بلکہ اس میں صبر و ثبات کھویا جاتا ہے اس میں نہ
انسان مرتا ہے نہ جیتا ہے اور سخت مصیبت اور بلا میں ہوتا ہے یہ شامت اعمال کا نتیجہ ہوتا ہے جس کی طرف
اس آیت میں ارشاد ہے مَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمُ اور اس قسم کے دُکھوں سے بچنے
۔
کا یہی طریق اور علاج ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے کیونکہ دنیا کی زندگی چند روزہ ہے اور اس زندگی میں
شیطان اس کی تاک میں لگا رہتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ اس کو خدا سے دور پھینک دے اور نفس اس کو دھوکا
دیتا رہتا ہے کہ ابھی بہت عرصہ تک زندہ رہنا ہے لیکن یہ بڑی بھاری غلطی ہے اگر انسان اس دھوکے میں آکر
خدا تعالیٰ سے دور جا پڑے اور نیکیوں سے دستکش ہو جاوے۔موت ہر وقت قریب ہے!
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه (۳)
وَ جَزَؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ
الظَّلِمِينَ ۔
بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے جو کی گئی ہو۔ لیکن جو شخص گناہ کو بخش دے اور ایسے موقع پر بخشے کہ اس سے
کوئی اصلاح ہوتی ہو۔ کوئی شر پیدا نہ ہوتا ہو۔ یعنی عین عفو کے محل پر ہو۔ نہ غیر محل پر تو اس کا وہ بدلہ پائے
گا۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ قرآنی تعلیم یہ نہیں کہ خواہ نخواہ اور ہر جگہ شر کا مقابلہ نہ کیا جائے اور شریروں اور
ظالموں کو سزا نہ دی جائے ۔ بلکہ یہ تعلیم ہے کہ دیکھنا چاہئے کہ وہ محل اور موقع گناہ بخشنے کا ہے یا سزا دینے
کا ہے۔ پس مجرم کے حق میں اور نیز عامہ خلائق کے حق میں جو کچھ فی الواقعہ بہتر ہو وہی صورت اختیار کی
جائے ۔ بعض وقت ایک مجرم گناہ بخشنے سے تو بہ کرتا ہے۔ اور بعض وقت ایک مجرم گناہ بخشنے سے اور بھی دلیر ہو
جاتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اندھوں کی طرح صرف گناہ بخشنے کی عادت مت ڈالو۔ بلکہ غور سے دیکھ
لیا کرو کہ حقیقی نیکی کس بات میں ہے آیا بخشنے میں یا سزا دینے میں ۔ پس جو امر محل اور موقع کے مناسب ہو
وہی کرو۔ افراد انسانی کے دیکھنے سے صاف ظاہر ہے کہ جیسے بعض لوگ کینہ کشی پر بہت حریص ہوتے ہیں
یہاں تک کہ دادوں پر دادوں کے کینوں کو یاد رکھتے ہیں ۔ ایسا ہی بعض لوگ عفو اور درگزر کی عادت کو انتہا
تک پہنچا دیتے ہیں اور بسا اوقات اس عادت کے افراط سے دیوثی تک نوبت پہنچ جاتی ہے اور ایسے قابل
شرم حلم اور عفو اور درگزران سے صادر ہوتے ہیں جو سراسر حمیت اور غیرت اور عفت کے برخلاف ہوتے ہیں
بلکہ نیک چلنی پر داغ لگاتے ہیں اور ایسے عفو اور درگزر کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سب لوگ تو بہ توبہ کر اٹھتے ہیں ۔
انہیں خرابیوں کے لحاظ سے قرآن شریف میں ہر ایک خلق کے لئے محل اور موقع کی شرط لگا دی ہے اور ایسے
خلق کو منظور نہیں رکھا جو بے محل صادر ہو۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۲،۳۵۱)
قرآن شریف میں ایک جگہ تو یہ ہے کہ دانت کے بدلے دانت اور آنکھ کے بدلے آنکھ۔ یہ تو تفصیل
ہے اور دوسری جگہ یہ اجمالی عبارت ہے کہ وَجَزَؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا۔ پس جب ہم غور کرتے ہیں تو
ہمیں معلوم رم ہوتا ہے کہ یہ اجمالی عبارت توسیع قانون کے لئے بیان فرمائی گئی ہے۔ کیونکہ بعض صورتیں ایسی
ہیں کہ ان میں یہ قانون جاری نہیں ہو سکتا۔ مثلاً ایک ایسا شخص کسی کا دانت توڑے کہ اس کے منہ میں دانت
نہیں اور بباعث کبر سنی یا کسی اور سبب سے اس کے دانت نکل گئے ہیں تو دندان شکنی کی سزا میں ہم اس کا
دانت توڑ نہیں سکتے ۔ کیونکہ اس کے تو منہ میں دانت ہی نہیں۔ ایسا ہی اگر ایک اندھا کسی کی آنکھ پھوڑ دے تو
ہم اس کی آنکھ نہیں پھوڑ سکتے کیونکہ اس کی تو آنکھیں ہی نہیں۔ خلاصہ مطلب یہ کہ قرآن شریف نے ایسی
صورتوں کو احکام میں داخل کرنے کے لئے اس قسم کے قواعد کلیہ بیان فرمائے ہیں پس اس کے احکام اور
قوانین پر کیوں کر اعتراض ہو سکے۔ اور اس نے صرف یہی نہیں کہا بلکہ ایسے قواعد کلیہ بیان فرما کر ہر ایک کو
اجتہاد اور استخراج اور استنباط کی ترغیب دی ہے۔ (کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه (۸۸)
فَانْظُرْ إِلى هَذِهِ التَّقِيقَةِ الرُّوْحَانِيَّةِ فَإِنَّهُ اس بار یک روحانی نکتہ پر غور کرو کہ اللہ تعالیٰ
أَمَرَ بِالْعَفْوِ عَنِ الْجَرِيمَةِ بِشَرْطِ أَنْ يَتَحَقَّقَ فِيْهِ نے جُرم کو معاف کرنے کا اس شرط پر حکم دیا ہے کہ
إصْلَاحٌ لِنَفْسٍ وَإِلَّا فَجَزَاءُ السَّيِّئَةِ بِالسَّيِّئَةِ اس سے مجرم کے نفس میں اصلاح پیدا ہو ورنہ بدی کا
( خطبہ الہامیہ روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۱۶) بدلہ اتنی ہی بدی ہے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
بدی کی پاداش میں اصولِ انصاف تو یہی ہے کہ بدکن آدمی اسی قدر بدی کا سزاوار ہے جس قدر اس نے
بدی کی ہے پر جو شخص عفو کر کے کوئی اصلاح کا کام بجالائے یعنی ایسا عفو نہ ہو جس کا نتیجہ کوئی خرابی ہو سو اس کا
اجر خدا پر ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۳۳، ۴۳۴ حاشیه در حاشیه )
اصولِ انصاف یہی ہے کہ جس کو دکھ پہنچایا گیا ہے وہ اُسی قدر دُ کھ پہنچانے کا حق رکھتا ہے لیکن اگر کوئی
معاف کر دے اور معاف کرنا بے محل نہ ہو بلکہ اس سے اصلاح پیدا ہوتی ہو تو ایسا شخص خدا سے اجر پائے گا۔
( تحفہ قیصریہ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۸۲)
قانون انصاف کی رُو سے ہر ایک بدی کی سزا اسی قدر بدی ہے لیکن اگر کوئی شخص اپنے گنہگار کو معاف
کرے بشرطیکہ اس معاف کرنے میں شخص مجرم کی اصلاح ہو نہ یہ کہ معاف کرنے سے اور بھی زیادہ دلیر
ہو اور بیباک ہو جائے تو ایسا شخص خدا تعالی سے بڑا اجر پائے گا۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶۳)
اگر کوئی تمہیں دُکھ پہنچاوے مثلاً دانت توڑ دے یا آنکھ پھوڑ دے تو اس کی سزا اسی قدر بدی ہے جو اس
نے کی لیکن اگر تم ایسی صورت میں گناہ معاف کر دو کہ اس معافی کا کوئی نیک نتیجہ پیدا ہو اور اس سے کوئی
اصلاح ہو سکے۔ یعنی مثلاً مجرم آئندہ اس عادت سے باز آجائے تو اس صورت میں معاف کرنا ہی بہتر ہے اور
اس معاف کرنے کا خدا سے اجر ملے گا۔
اب دیکھو اس آیت میں دونوں پہلو کی رعایت رکھی گئی ہے اور عفو اور انتظام کو مصلحت وقت سے وابستہ کر
دیا گیا ہے۔ سو یہی حکیمانہ مسلک ہے جس پر نظام عالم کا چل رہا ہے رعایت محل اور وقت سے گرم اور سرد
دونوں کا استعمال کرنا یہی عقلمندی ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ ہم ایک ہی قسم کی غذا پر ہمیشہ زور نہیں ڈال سکتے
بلکہ حسب موقع گرم اور سرد غذا ئیں بدلتے رہتے ہیں۔ اور جاڑے اور گرمی کے وقتوں میں کپڑے بھی
مناسب حال بدلتے رہتے ہیں ۔ پس اسی طرح ہماری اخلاقی حالت بھی حسب موقع تبدیلی کو چاہتی ہے۔
ایک وقت رعب دکھلانے کا مقام ہوتا ہے وہاں نرمی اور درگزر سے کام بگڑتا ہے اور دوسرے وقت نرمی اور
تواضع کا موقع ہوتا ہے اور وہاں رعب دکھلانا سفلہ پن سمجھا جاتا ہے۔ غرض ہر ایک وقت اور ہر ایک مقام
ایک بات کو چاہتا ہے۔ پس جو شخص رعایت مصالح اوقات نہیں کرتا وہ حیوان ہے نہ انسان اور وہ دو
مہذب۔
وحشی ہے نہ
(نسیم دعوت، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۳۷، ۴۳۸)
بدی کا بدلہ اسی قدر بدی ہے۔ دانت کے عوض دانت اور آنکھ کے عوض آنکھ اور گالی کے عوض گالی اور جو
شخص معاف کر دے مگر ایسا معاف کرنا جس کا نتیجہ کوئی اصلاح ہو نہ کوئی خرابی ۔ یعنی جس کو معاف کیا گیا ہے
وہ کچھ سدھر جائے اور بدی سے باز آجائے تو اس شرط سے معاف کرنا انتقام سے بہتر ہوگا اور معاف کرنے
والے کو اس کا بدلہ ملے گا۔ یہ نہیں کہ ہر ایک محل بے محل میں ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دی
جائے۔ یہ تو دور از حکمت ہے۔ اور بعض اوقات بدوں سے نیکی کرنا ایسا مضر ہو جاتا ہے کہ گویا نیکوں سے بدی
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۶)
کی ہے۔
بدی کی سزا اسی قدر بدی ہے اور جو کوئی معاف کر دے مگر ایسے حل اور مقام پر کہ وہ عفو اصلاح کا موجب
ہو۔ اسلام نے عفو خطا کی تعلیم دی لیکن یہ نہیں کہ اس سے شر بڑھے۔
لیکچر لدھیانه، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۸۳)
جَزْؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةً مِثْلُهَا الآیۃ اس میں عفو کے لئے یہ شرط رکھی ہے کہ اس میں اصلاح ہو۔
یہودیوں کے مذہب نے تو یہ کیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت ۔ اُن میں انتقامی قوت
اس قدر بڑھ گئی تھی اور یہاں یہ عادت اُن میں پختہ ہوگئی تھی کہ اگر باپ نے بدلہ نہیں لیا تو بیٹے اور اُس کے
پوتے تک کے فرائض میں یہ امر ہوتا تھا کہ وہ بدلہ لے۔ اس وجہ سے اُن میں کینه توزی کی عادت بڑھ گئی
تھی۔ اور وہ بہت سنگدل اور بے درد ہو چکے تھے۔ عیسائیوں نے اس تعلیم کے مقابل یہ تعلیم دی کہ ایک گال
پر کوئی طمانچہ مارے تو دوسری بھی پھیر دو۔ ایک کوس بیگار لے جاوے تو دوکوس چلے جاؤ۔ وغیرہ۔ اس تعلیم میں
جو نقص ہے وہ ظاہر ہے کہ اس پر عملدرآمد ہی نہیں ہو سکتا۔ اور عیسائی گورنمنٹوں نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے
کہ یہ تعلیم ناقص ہے۔ کیا یہ کسی عیسائی کی جرات ہو سکتی ہے کہ کوئی خبیث طمانچہ مار کر دانت نکال دے تو وہ
دوسری گال پھیر دے کہ ہاں اب دوسر ا دانت بھی نکال دو۔ وہ خبیث تو اور بھی دلیر ہو جاوے گا۔ اور اس سے
امن عامہ میں خلل واقع ہوگا۔ پھر کیوں کر ہم تسلیم کریں کہ یہ تعلیم عمدہ ہے یا خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہو
سکتی ہے اگر اس پر عمل ہو تو کسی ملک کا بھی انتظام نہ ہو سکے ایک ملک ایک دشمن چھین لے تو دوسرا خود حوالہ کرنا
پڑے۔ ایک افسر گرفتار ہو جاوے تو دس اور دے دیئے جاویں۔ یہ نقص ہیں جو ان تعلیموں میں ہیں۔ اور یہ
صحیح نہیں۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ یہ احکام بطور قانون مختص الزمان تھے۔ جب وہ زمانہ گزر گیا دوسرے لوگوں
کے حسب حال وہ تعلیم نہ رہی۔ یہودیوں کا وہ زمانہ تھا کہ وہ چار سو برس تک غلامی میں رہے اور اس غلامی کی
زندگی کی وجہ سے ان میں قساوت قلبی بڑھ گئی اور وہ کینہ کش ہو گئے ۔ اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس بادشاہ
کے زمانہ میں کوئی ہوتا ہے اُس کے اخلاق بھی اسی قسم کے ہو جاتے ہیں۔ سکھوں کے زمانہ میں اکثر لوگ ڈاکو
ہو گئے تھے۔ انگریزوں کے زمانہ میں تہذیب اور تعلیم پھیلتی جاتی ہے اور ہر شخص اس طرف کوشش کر رہا ہے ۔
غرض بنی اسرائیل نے فرعون کی ماتحتی کی تھی اسی وجہ سے اُن میں ظلم بڑھ گیا تھا۔ اس لئے تو ریت کے زمانہ
میں عدل کی ضرورت مقدم تھی کیونکہ وہ لوگ اس سے بے خبر تھے اور جابرانہ عادت رکھتے تھے۔ اور انہوں
نے یقین کر لیا تھا کہ دانت کے بدلے دانت کا توڑ نا ضروری ہے۔ اور یہ ہمارا فرض ہے۔ اس وجہ سے
اللہ تعالیٰ نے ان کو سکھا یا کہ عدل تک ہی بات نہیں رہتی بلکہ احسان بھی ضروری ہے۔ اس سبب سے مسیح کے
ذریعہ انہیں یہ تعلیم دی گئی کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دو۔ اور جب اسی پر سارا ز ور دیا گیا تو آخر
اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اس تعلیم کو اصل نکتہ پر پہنچادیا۔ اور وہ یہی تعلیم تھی کہ بدی کا
بدلہ اسی قدر بدی ہے لیکن جو شخص معاف کر دے اور معاف کرنے سے اصلاح ہوتی ہو اس کے لئے اللہ تعالیٰ
کے حضور اجر ہے۔ عفو کی تعلیم دی ہے مگر ساتھ قید لگائی کہ اصلاح ہو بے محل عفو نقصان پہنچاتا ہے۔ پس اس
مقام پر غور کرنا چاہئے کہ جب توقع اصلاح کی ہو تو عفو ہی کرنا چاہئے ۔ جیسے دو خدمتگار ہوں ایک بڑا شریف
الاصل اور فرمانبردار اور خیر خواہ ہو لیکن اتفاقاً اس سے کوئی غلطی ہو جاوے اس موقع پر اُس کو معاف کرنا ہی
مناسب ہے۔ اگر سزادی جاوے تو ٹھیک نہیں۔ لیکن ایک بدمعاش اور شریر ہے ہر روز نقصان کرتا ہے اور
شرارتوں سے باز نہیں آتا اگر اُسے چھوڑ دیا جاوے تو وہ اور بھی بیباک ہو جائے گا۔ اُس کو سزا ہی دینی
چاہئے ۔ غرض اس طرح پر محل اور موقع شناسی سے کام لو۔ یہ تعلیم ہے جو اسلام نے دی ہے اور جو کامل تعلیم ہے
اس کے بعد اور کوئی نئی تعلیم یا شریعت نہیں آسکتی۔ (لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۸۴، ۲۸۵)
بدی کی جزا اسی قدر ہے جس قدر بدی کی گئی ۔ مگر جو کوئی عفو کرے اور اس عفو میں کوئی اصلاح مقصود ہو تو
اس کا اجر خدا کے پاس ہے یہ تو قرآن شریف کی تعلیم ہے۔ مگر انجیل میں بغیر کسی شرط کے ہر ایک جگہ عفو اور
درگزر کی ترغیب دی گئی ہے اور انسانی دوسرے مصالح کو جن پر تمام سلسلہ تمدن کا چل رہا ہے پامال کر دیا
ہے اور انسانی قومی کے درخت کی تمام شاخوں میں سے صرف ایک شاخ کے بڑھنے پر زور دیا ہے اور باقی
شاخوں کی رعایت قطعاً ترک کر دی گئی ہے۔ پھر تعجب ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے خود اخلاقی تعلیم پر
عمل نہیں کیا۔ انجیر کے درخت کو بغیر پھل کے دیکھ کر اُس پر بددعا کی اور دوسروں کو دعا کرنا سکھلایا۔ اور
دوسروں کو یہ بھی حکم دیا کہ تم کسی کو احمق مت کہو مگر خود اس قدر بد زبانی میں بڑھ گئے کہ یہودی بزرگوں کو
ولد الحرام تک کہہ دیا اور ہر ایک وعظ میں یہودی علماء کو سخت سخت گالیاں دیں اور بڑے بڑے اُن کے نام
رکھے۔ اخلاقی معلم کا فرض یہ ہے کہ پہلے آپ اخلاق کریمہ دکھلاوے۔ پس کیا ایسی تعلیم ناقص ؟ ایسی تعلیم ناقص جس پر انہوں
نے آپ بھی عمل نہ کیا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو سکتی ہے؟ پاک اور کامل تعلیم قرآن شریف کی ہے جو انسانی
درخت کی ہر ایک شاخ کی پرورش کرتی ہے اور قرآن شریف صرف ایک پہلو پر زور نہیں ڈالتا بلکہ کبھی تو عفو
اور درگزر کی تعلیم دیتا ہے مگر اس شرط سے کہ عفو کرنا قرین مصلحت ہو اور کبھی مناسب محل اور وقت کے مجرم کو سزا
ہمیشہ ہماری نظر کے سامنے ہے۔
دینے کے لئے فرماتا ہے۔ پس در حقیقت قرآن شریف خدا تعالیٰ کے اس قانون قدرت کی تصویر ہے جو
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۴۶،۳۴۵)
قرآن شریف نے بے فائدہ عفو اور درگزر کو جائز نہیں رکھا کیونکہ اس سے انسانی اخلاق بگڑتے ہیں اور
شیرازہ نظام درہم برہم ہو جاتا ہے بلکہ اس عفو کی اجازت دی ہے جس سے کوئی اصلاح ہو سکے۔
چشمه سیحی روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۴۶ حاشیه )
اصل بات تو یہ ہے کہ بدی کا عوض تو اسی قدر بدی ہے جو پہنچ گئی ہے لیکن جو شخص عفو کرے اور عفو کا نتیجہ کوئی
اصلاح ہو نہ کہ کوئی فساد ۔ یعنی عفو اپنے محل پر ہو نہ غیر محل پر۔ پس اجر اس کا اللہ پر ہے یعنی یہ نہایت احسن
طریق ہے۔ اب دیکھئے اس سے بہتر اور کون سی تعلیم ہوگی کہ عفو کو عفو کی جگہ اور انتقام کو انتظام کی جگہ رکھا۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۲۷)
بدی کا بدلہ بدی ہے جو کی جائے جیسا کہ توریت کی تعلیم ہے مگر جو شخص عفو کرے جیسا کہ انجیل کی تعلیم ہے
تو اس صورت میں وہ عفو مستحسن اور جائز ہو گی جب کہ کوئی نیک نتیجہ اس کا مرتب ہو اور جس کو معاف کیا گیا کوئی
اصلاح اس کی اس عفو سے متصور ہو ورنہ قانون یہی ہے جو توریت میں مذکور ہے۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۷۱)
بدی کی سزا اسی قدر بدی ہے لیکن جو شخص عفو کرے اور ایسی عفو ہو کہ اس سے کوئی اصلاح مقصود ہو تو وہ خدا
سے اپنا اجر پائے گا یعنی بے محل اور بے موقع عفو نہ ہو جس سے کوئی بد نتیجہ نکلے اور کوئی فساد پیدا ہو بلکہ ایسے
موقع پر عفو ہو جس سے کسی صلاحیت کی امید ہو اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بنی آدم کی طبیعتیں یکساں
واقع نہیں ہوئیں اور گناہ کرنے والوں کی عادتیں اور استعدادیں ایک طور کی نہیں ہوا کرتیں بلکہ بعض تو سزا
کے لائق ہوتے ہیں اور بغیر سزا کے اُن کی اصلاح ممکن نہیں اور بعض عفو اور درگزر سے فائدہ اُٹھاتے ہیں اور
سزا دینے سے چڑ کر اور بھی بدی میں مستحکم ہو جاتے ہیں۔
مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۵۶۶)
فریق ظالم کو اس بدی کی مانند سزا ہو گی جو اُس نے اپنے فعل سے فریق مظلوم کو پہنچائی۔
مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۲۵۶)
جس قسم کی فریق مظلوم کو بدی پہنچائی گئی ہے اسی قسم کی فریق ظالم کو جزا پہنچے گی ۔
مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۲۶۶)
جس فریق ظالم کی طرف سے فریق مظلوم کو کوئی بدی پہنچی ہے اُسی قسم کی بدی فریق ظالم کو پہنچے گی ۔
مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۲۷۵)
بدی کی سزا ذلت ہے مگر اس ذلت کی مانند اور مشابہہ جو فریق ظالم نے فریق مظلوم کو پہنچائی ہو۔
جس قسم کی ذلت ان لوگوں نے پہنچائی اُسی قسم کی ذلت ان کو پہنچے گی ۔
مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۲۸۵)
مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۳۵۳)
بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے لیکن اگر کوئی عفو کرے ، مگر وہ عفو بے محل نہ ہو، بلکہ اس عفو سے اصلاح
مقصود ہو، تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔ مثلاً اگر چور کو چھوڑ دیا جاوے تو وہ دلیر ہو کر ڈاکہ زنی کرے گا۔ اس
کو سزا ہی دینی چاہیے۔ لیکن اگر دونو کر ہوں اور ایک ان میں سے ایسا ہو کہ ذراسی چشم نمائی ہی اس کو شرمندہ کر
دیتی اور اس کی اصلاح کا موجب ہوتی ہے تو اس کو سخت سزا مناسب نہیں ، مگر دوسرا عمداً شرارت کرتا ہے، اس
کو عفو کریں تو بگڑتا ہے، اس کو سزا ہی دی جاوے۔ تو بتاو مناسب حکم وہ ہے جو قرآن مجید نے دیا ہے یا وہ جو
انجیل پیش کرتی ہے؟ قانون قدرت کیا چاہتا ہے؟ وہ تقسیم اور رؤیت محل چاہتا ہے۔ یہ تعلیم کہ عفو سے اصلاح
مد نظر ہو، ایسی تعلیم ہے جس کی نظیر نہیں اور اسی پر آخر متمدن انسان کو چلنا پڑتا ہے اور یہی تعلیم ہے جس پر عمل تعلیم
کرنے سے انسان میں قوت اجتہاد اور تدبر اور فراست بڑھتی ہے ۔ گویا یوں کہا گیا ہے کہ ہر طرح کی
شہادت سے دیکھو اور فراست سے غور کرو۔ اگر عفو سے فائدہ ہو تو معاف کرو لیکن اگر خبیث اور شریر ہے تو
پر جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مثلها پر عمل کرو۔ اسی طرح پر اسلام کی دوسری پاک تعلیمات ہیں جو ہر زمانہ میں
روز روشن کی طرح ظاہر ہیں۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۰ ء صفحه ۶،۵ )
توریت ۔۔۔۔۔۔ ایک بے جا سختی پر زور دے رہی تھی اور انتقامی قوت کو بڑھاتی تھی اور انجیل بالمقابل
بے ہودہ عفو پر زور مارتی تھی قرآن شریف نے ان دونوں کو چھوڑ کر حقیقی تعلیم دی جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ
مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ یعنی بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے لیکن جو شخص معاف کر دے اور
اس معاف کرنے میں اصلاح مقصود ہو اس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے۔
الحکم جلدی نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۲)
اسلام نے سب سے اول یہ بتایا ہے کہ کوئی قوت اور طاقت جو انسان کو دی گئی ہے فی نفسہ وہ بری نہیں
ہے بلکہ اس کی افراط یا تفریط اور برا استعمال اسے اخلاق ذمیمہ کی ذیل میں داخل کرتا ہے اور اس کا برمحل اور
اعتدال پر استعمال ہی اخلاق ہے ۔ یہی وہ اصول ہے جو دوسری قوموں نے نہیں سمجھا اور قرآن نے جس کو
بیان کیا ہے اب اس اصول کو مد نظر رکھ کر وہ کہتا ہے جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ۚ فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ الآية
یعنی بدی کی سزا تو اسی قدر بدی ہے لیکن جس نے عفو کیا اور اس عفو میں اصلاح بھی ہو۔ عفو کو تو ضرور رکھا ہے مگر
یہ نہیں کہ اس عفو پر شریر اپنی شرارت میں بڑھے یا تمدن اور سیاست کے اصولوں اور انتظام میں کوئی خلل
واقع ہو بلکہ ایسے موقع پر سز ا ضروری ہے۔ عفو اصلاح ہی کی حالت میں روا رکھا گیا ہے ۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ
تعلیم انسانی اخلاق کی متمم اور مکمل ہو سکتی ہے یا نرے طمانچے کھانے۔ قانون قدرت بھی پکار کر اسی کی تائید
کرتا ہے۔ اور عملی طور پر بھی اس کی ہی تائید ہوتی ہے انجیل پر عمل کرنا ہے تو پھر آج ساری عدالتیں بند کر دو
اور دو دن کے لیے پولیس اور پہرہ اٹھا دو تو دیکھو کہ انجیل کے ماننے سے کس قدر خون کے دریا بہتے ہیں اور
انجیل کی تعلیم اگر ناقص اور ادھوری نہ ہوتی تو سلاطین کو جدید قوانین کیوں بنانے پڑتے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۲ء صفحہ ۳، ۴)
انسان انسان تب ہی بنتا ہے کہ وہ سارے قومی کو استعمال کرے ، مگر انجیل کہتی ہے کہ سارے قوی کو بیکار
چھوڑ دو اور ایک ہی قوت پر زور دیئے جاؤ بالمقابل قرآن شریف تمام قوتوں کا مربی ہے اور بر حل ہر قوت کے
استعمال کی تعلیم دیتا ہے جیسا کے مسیح کی اس تعلیم کی بجائے قرآن شریف فرماتا ہے جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ
مِثْلُهَا ، فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ یعنی بدی کی سزا تو اسی قدر بدی ہے ، مگر عفو بھی کرو تو ایسا عفو کہ اس کے نتیجہ میں
اصلاح ہو وہ عفو بے بے محل۔ نہ ہو۔ مثلاً ایک فرماں بردار خادم ہے اور کبھی کوئی خیانت اور غفلت اپنے فرض ادا
کرنے میں نہیں کرتا مگر ایک دن اتفاقاً اس کے ہاتھ سے گرم گرم چاء کی پیالی گر جاوے اور نہ صرف پیالی ہی
ٹوٹ جاوے بلکہ کسی قدر گرم گرم چائے سر پر بھی پڑ جاوے تو اس وقت یہ ضروری نہیں کہ آقا اس کو سزادے
بلکہ اس کی حسب حال سزا یہی ہے کہ اس کو معاف کر دیا جاوے۔ ایسے وقت پر موقع شناس آقا تو خود شرمندہ
ہو جاتا ہے کہ اس بیچارے نوکر کو شرمندہ ہونا پڑے گا لیکن کوئی شریر نو کر اس قسم کا ہے کہ وہ ہر روز نقصان کرتا
ہے اگر اس کو عفو کر دیا جائے تو وہ اور بھی بگڑے گا ۔ اس کو تنبیہ ضروری ہے۔ غرض اسلام انسانی قومی کو اپنے
اپنے موقع اور محل پر استعمال کرنے کی تعلیم دیتا ہے اور انجیل اندھا دھند ایک ہی قوت پر زور دیتی چلی جاتی
ہے گر حفظ مراتب نہ گنی زندیقی ۔ غرض حفظ مراتب کا مقام قرآن شریف نے رکھا ہے کہ وہ عدل کی طرف
لے جاتا ہے۔
(الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۴، ۵)
یعنی بدی کی سزا اسی قدر بدی ہے لیکن اگر کوئی معاف کر دے اور اس عفو میں اصلاح مد نظر ہو بگاڑ نہ ہوتو
ایسے شخص کو خدا سے اجر ملے گا ۔ دیکھو قرآن شریف نے انجیل کی طرح ایک پہلو پر زور نہیں دیا بلکہ محل اور ا۔
موقعہ کے موافق عفو یا سزا کی کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عفو غیر محل نہ ہو۔ ایسا عفو نہ ہو کہ اس کی وجہ سے کسی
مجرم کو زیادہ جرات اور دلیری بڑھ جاوے اور وہ اور بھی گناہ اور شرارت میں ترقی کرے ۔ غرض دونوں
پہلوؤں کو مد نظر رکھا ہے۔ اگر عفو سے اس کی عادت بد جاتی رہے تو عفو کی تعلیم ہے اور اگر اصلاح سزا میں ہو تو
سزا دینی چاہیے اور پھر اگر قرآن شریف کی اور باقی تعلیموں کو بھی زمانہ کے ساتھ مطابق کرنا چاہیں تو اور کوئی
تعلیم اس کا مقابلہ نہ کر سکے گی ۔
الحکم جلدی نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۳)
بدی کا بدلہ تو اسی قدر بدی ہے لیکن جو شخص اپنے قصور وار کا گناہ بخشے اور اس گناہ کے بخشنے میں وہ شخص جس
نے گناہ کیا ہے اصلاح پذیر ہو سکے اور آئندہ اپنی بدی سے باز آ سکے تو معاف کرنا بدلہ لینے سے بہتر ہوگا ورنہ
سزا دینا بہتر ہوگا کیونکہ طبائع مختلف ہیں ۔ بعض ایسی ہی ہیں کہ گناہ معاف کرنے سے پھر اس گناہ کا نام نہیں
لیتے اور باز آجاتے ہیں۔ ہاں بعض ایسے بھی ہیں کہ قید سے بھی رہائی پا کر پھر وہی گناہ کرتے ہیں۔ سو چونکہ
انسانوں کی طبیعتیں مختلف ہیں اس لئے یہی تعلیم ان کے مناسب حال ہے جو قرآن شریف نے پیش کی ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۱۳)
اسلام میں انتظامی حدود میں جو اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی ہے کوئی دوسرا مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور وہ یہ
ہے کہ جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ، فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ الآية یعنی بدی کی سزا اسی قدر بدی ہے اور جو کوئی
معاف کر دے مگر ایسے محل اور مقام پر کہ وہ عفو اصلاح کا موجب ہو۔ اسلام نے عفو خطا کی تعلیم دی لیکن یہ
نہیں کہ اس سے شرہ بڑھے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۷ مورخہ ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۳)
کامل تعلیم وہ ہے جو اسلام نے پیش کی اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم کو ملی ہے اور وہ یہ
ہے جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ یعنی بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے جو کی
گئی ہو۔ لیکن جو شخص گناہ کو بخش دے اور ایسے موقعہ پر بخش دے کہ اس سے کوئی اصلاح ہوتی ہو، کوئی شر پید
انہ ہوتا ہو تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ہے۔ اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن کریم کا ہرگز یہ منشاء نہیں کہ
خواہ نخواہ ضرور ہر مقام پر شر کا مقابلہ نہ کیا جاوے اور انتقام نہ لیا جاوے بلکہ منشاء الہی یہ ہے کہ محل اور موقعہ کو
دیکھنا چاہیے کہ آیا وہ موقعہ گناہ کے بخش دینے اور معاف کر دینے کا ہے یا سزا دینے کا۔ اگر اس وقت سزا دینا
ہی مصلحت ہو تو اس قدر سزادی جائے جو سزاوار ہے اور اگر عفو کا محل ہے تو سزا کا خیال چھوڑ دو۔ یہ خوبی ہے
اس تعلیم میں کیونکہ وہ ہر پہلو کا لحاظ رکھتی ہے۔ اگر انجیل پر عمل کر کے ہر شریر اور بدمعاش کو چھوڑ دیا جاوے تو
دنیا میں اندھیر بچ جاوے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۱ مورخہ ۷ ارجون ۱۹۰۶ صفحه ۴)
انجیل میں لکھا ہے کہ تو بدی کا مقابلہ نہ کر ۔ غرض انجیل کی تعلیم تفریط کی طرف جھکی ہوئی ہے اور بحر بعض
خاص حالات کے ماتحت ہونے کے انسان اس پر عمل کر ہی نہیں سکتا ۔ دوسری طرف توریت کی تعلیم ہم کو کو دیکھا د
پر
جاوے تو وہ افراط کی طرف جھکی ہوئی ہے اور اس میں بھی صرف ایک ہی پہلو پر زور دیا گیا ہے کہ جان کے
بدلے جان ، آنکھ کے بدلے آنکھ اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت توڑ دیا جاوے۔ اس
میں عفو اور درگزر کا نام تک بھی نہیں لیا گیا۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ کتابیں مختص الزمان اور مختص القوم ہی تھیں
مگر قرآن شریف نے ہمیں کیا پاک راہ بتائی ہے جو افراط اور تفریط سے پاک اور عین فطرت انسانی کے
مطابق ہے مثلاً مثال کے طور پر قرآن شریف میں فرمایا ہے جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ۚ فَمَنْ عَفَا وَ
أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ یعنی جتنی بدی کی گئی ہو اسی قدر بدی کرنی جائز ہے مگر اگر کوئی معاف کر دے اور اس
معافی میں اصلاح مد نظر ہو۔ بے محل اور بے موقعہ عفو نہ ہو بلکہ برمحل ہو تو ایسے معاف کرنے والے کے واسطے
اس کا اجر ہے جو اسے خدا سے ملے گا۔
دیکھو کیسی پاک تعلیم ہے نہ افراط نہ تفریط ۔ انتقام کی اجازت ہے مگر معافی کی تحریص بھی موجود
ہے۔ بشرط اصلاح یہ ایک تیسرا مسلک ہے جو قرآن شریف نے دنیا کے سامنے رکھا ہے ۔ اب ایک سلیم
الفطرت انسان کا فرض ہے کہ ان میں خود موازنہ اور مقابلہ کر کے دیکھ لے کہ کون سی تعلیم فطرت انسانی کے
مطابق ہے اور کون سی تعلیم ایسی ہے کہ فطرت صحیح اور کانشنس اسے دھکے دیتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۶ ۷۰ )
وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَئِكَ مَا عَلَيْهِمْ مِّنْ سَبِيلِ ۔
جو شخص مظلوم ہونے کے بعد انتقام لے اس پر کوئی الزام نہیں۔
(نور القرآن نمبر ۲ روحانی خزائن جلد ۹ ٹائٹل پیج )
وَمَا كَانَ لِبَشَرِ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيَا أَوْ مِنْ وَرَائِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا
فَيُوْحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ إِنَّهُ عَلَى حَكِيمٌ ۔
قبل اس کے کہ اس آیت کے حل کی طرف ہم متوجہ ہوں ۔ ہم عملاً دیکھتے ہیں کہ تین ہی طریقے ہیں خدا
تعالیٰ کے کلام کرنے کے۔ چوتھا کوئی نہیں (۱) رویاء (۲) مکاشفہ (۳) وی ۔۔۔۔ مِنْ وَرَائِ حِجَاب سے
مرا در و یا کا ذریعہ ہے ۔ مِنْ وَرَاءِ حِجَاب کے معنی یہ ہیں کہ اس پر استعارے غالب رہتے ہیں ۔ جو حجاب کا
رنگ رکھتے ہیں ۔ اور یہی رویاء کی ہیئت ہے۔
يُرْسِلَ رَسُولًا سے مراد مکاشفہ ہے۔ رسول کا تمثیل بھی مکاشفہ میں ہی ہوتا ہے اور مکاشفہ کی حقیقت یہی
ہے کہ وہ تمثیلات ہی کا سلسلہ ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۱۰)
کلام الہی برسه قسم است۔ وحی، رویا، کلام الہی کی تین قسمیں ہیں وحی ۔ رویا۔ کشف ۔ وحی
کشف، وحی آنکه بلا واسطہ شخص بر قلب مطہرہ وہ ہے جو کسی واسطہ کے بغیر نبی کے پاک اور مطہر دل پر
نبوی فرود آید و آن کلام اصلی و روشن سے نازل ہو اور یہ کلام زیادہ صاف اور روشن ہوتا ہے۔ اس کی
باشد نظیرش بیان فرمودند که مثلاً حافظ صاحب مثال یوں دی جاسکتی ہے کہ مثلاً یہ حافظ صاحب نابینا جو
نا بینا که پیش ما نشسته اند در سماع کلام ما ہرگز ہمارے سامنے بیٹھے ہیں وہ ہمارے کلام کے سننے میں ہرگز
غلطی نمی خورند و نمی دانند که آواز مسموع کوئی غلطی نہیں کرتے اور نہیں جانتے کہ سُنی ہوئی آواز
کلام غیر ما باشد ۔ اگر چه از چشم ظاہر مارا نے ہمارے غیر کی آواز ہو سکتی ہے۔ اگر چہ وہ ظاہری آنکھ سے
بینند دیگر رویا و منام ست کہ آں کلام رنگین ہمیں نہیں دیکھ رہے ۔ دوسری قسم رویا اور خواب ہے کہ یہ
ولطیف و کنایه دارد ۔ وذوی الوجوه است چوں کلام رنگین اور لطیف ہوتا ہے اور اس میں کنا یہ ہوتا ہے اور
دیدن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوارین وہ ذوالوجوہ ہوتا ہے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
در دست مبارک خویش یا معائنہ فرمودن یکے اپنے دونوں مبارک ہاتھوں میں دو کنگنوں کا دیکھنا اپنی
زوجہ مطهره خود را اطول یدین و دیدن بقرہ ایک بیوی کے سب سے زیادہ لمبے ہاتھ دیکھنا یا گائے
وغیرہ ایں چنیں کلام الہی تعبیر طلب است سوم وغیرہ کو دیکھنا ۔ اس قسم کا کلام تعبیر طلب ہوتا ہے۔ تیسری
کشف است و آن تمثل است خواہ بصورت قسم کلام کی کشف ہے اور یہ مثل کی صورت میں ہوتا ہے
جبرائیل باشد یا فرشته یا دیگر اشیاء ۔ پس آیت چاہے وہ بصورت جبرائیل علیہ السلام ہو یا کسی اور فرشتہ یا
شریفه خواندند ان كلمه اللهُ إِلَّا وَحُيَّا أَوْ کسی دوسری چیز کی صورت میں ہو۔ پس آیت آن کلمه
مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا ارشادِ اللهُ إِلَّا وَحْيَا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا
شد کہ سوائے امور ثلاثہ مذکورہ کلام الہی را میں سوائے مذکورہ بالا تین کے کلام الہی کا اور کوئی طریق
طریقے نیست ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۶)
نہیں بتایا گیا۔ (ترجمہ از مرتب )
وحی وراء الحجاب کی خدا تعالیٰ کی کلام میں ہزاروں مثالیں ہیں اس سے انکار کرنا منصف کا کام نہیں
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دو جھوٹے نبیوں کو دو کڑوں کی شکل میں دیکھنا اسی قسم کی وجہی تھی ۔ گائیں ذبح
ہوتے دیکھنا بھی اسی قسم کی وجی تھی لمبے ہاتھوں والی بیوی کا سب بیویوں سے پہلے فوت ہونا دیکھنا بھی اسی قسم
کی وحی تھی اور ملا کی نبی کی وحی میں یہ ظاہر کیا جانا کہ ایلیا نبی دوبارہ آئے گا اور یہود کی بستیوں میں سے فلاں
مقام میں نازل ہوگا یہ بھی اسی قسم کی وحی تھی اور مدینہ کی وبا کا عورت پراگندہ شکل کے طور پر نظر آنا یہ بھی اسی
قسم کی وحی تھی ۔ اسی طرح دجال بھی جو ایک دجل کرنے والا گروہ ہے ایک شخص مقرر کی طرح نظر آیا یہ بھی اسی
قسم کی وحی ہے۔ نبیوں کی وحیوں میں ہزاروں ایسے نمونے ہیں جن میں روحانی امور جسمانی رنگ میں نظر
آئے یا ایک جماعت ایک شخص کی صورت میں نظر آئی ۔ تمام نوع انسان کے لئے جس میں انبیاء علیہم السلام