سورة الدھر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بھی داخل ہیں خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ الہام اور وحی اور رویا اور کشف پر اکثر استعارات غالب ہوتے
ہیں۔ مثلاً دو چار سو آدمی جمع کر کے اُن کی خواہیں سنو تو اکثر اُن میں استعارات ہوں گے۔ کسی نے سانپ
دیکھا ہوگا اور کسی نے بھیڑیا اور کسی نے سیلاب اور کسی نے باغ اور کسی نے پھل اور کسی نے آگ اور تمام یہ
امور قابل تاویل ہوں گے۔ حدیثوں میں ہے کہ قبر میں عمل صالح اور غیر صالح انسان کی صورت پر دکھائی
دیتے ہیں۔ سو یہ ایک ایسا نکتہ ہے جس سے تمام تناقض دور ہوتے ہیں اور حقیقت کھلتی ہے۔ مبارک وہ جو اس
میں غور کریں۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۷۷)
جابجا مفتروں نے وحی کے لفظ کو الہام ہی سے تعبیر کیا ہے۔ کئی احادیث میں بھی یہی معنے ملتے ہیں ۔۔۔۔
سوادِ اعظم علماء کا الہام کو وحی کا مترادف قرار دینے میں متفق ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کو
استعمال کیا ہے تو پھر اس سے انحراف کرنا صریح تحکم ہے ۔۔۔ علم شریعت میں اسی طرح صد ہا عرفی الفاظ ہیں
جن کے مفہوم کو لغوی معنوں میں محدود کرنا ایک ضلالت ہے۔ خود وحی کے لفظ کو دیکھئے کہ اس کے وہ معنے جن کی
رُو سے خدا کی کتابیں وحی رسالت کہلاتی ہیں کہاں لغت سے ثابت ہوتے ہیں اور کس کتاب لغت میں وہ
کیفیت نزول وحی لکھی ہے جس کیفیت سے خدا اپنے مرسلوں سے کلام کرتا ہے اور ان پر اپنے احکام نازل
کرتا ہے۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۷۷ حاشیه در حاشیہ نمبر ۱ )
الہام ایک القاء غیبی ہے کہ جس کا حصول کسی طرح کی سوچ اور تر در اور تفکر اور تدبر پر موقوف نہیں ہوتا اور
ایک واضح اور منکشف احساس سے کہ جیسے سامع کو متکلم سے یا مضروب کو ضارب سے یا ملموس کو لامس سے
ہو محسوس ہوتا ہے اور اس سے نفس کو مثل حرکات فکریہ کے کوئی الم روحانی نہیں پہنچتا بلکہ جیسے عاشق اپنے معشوق
کی رویت سے بلا تکلف انشراح اور انبساط پاتا ہے ویسا ہی روح کو الہام سے ایک از لی اور قدیمی رابطہ ہے
کہ جس سے روح لذت اٹھاتا ہے۔ غرض یہ ایک منجانب الله اعلام لذیذ ہے کہ جس کو نفث فی الروع اور وحی
بھی کہتے ہیں۔
پرانی تحریریں ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۰)
الہام کیا چیز ہے؟ وہ پاک اور قادر خدا کا ایک برگزیدہ بندہ کے ساتھ یا اس کے ساتھ جس کو برگزیدہ کرنا
چاہتا ہے ایک زندہ اور با قدرت کلام کے ساتھ مکالمہ اور مخاطبہ ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۳۹،۴۳۸)
الہام کے تو صرف یہ معنی ہیں کہ جو کچھ دل میں ڈالا جاوے نیک ہو یا بد وہ الہام ہے اور اس میں یہ بھی
ضروری نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الفاظ ہوں مگر اس جگہ ہماری مراد الہام سے وحی الہی ہے اور وحی اس کو
کہتے ہیں کہ خدا کا کلام مع الفاظ کسی پر نازل ہو۔ چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۷۴ حاشیہ )
وحی کی مثال اگر دنیا کی چیزوں میں سے کسی چیز کے ساتھ دی جائے تو شاید کسی قدر تار برقی سے مشابہہ
( بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۲۶)
ہے جو اپنے ہر یک تغیر کی آپ خبر دیتا ہے۔
الگ امر ۔
کلام اور الہام میں فرق یہ ہے کہ الہام کا چشمہ تو گویا ہر وقت مقرب لوگوں میں بہتا ہے اور وہ روح القدس
کے بلائے بولتے اور روح القدس کے دکھائے دیکھتے اور روح القدس کے سنائے سنتے اور ان کے تمام ارادے
روح القدس کے نفخ سے ہی پیدا ہوتے ہیں اور یہ بات سچ اور بالکل سچ ہے کہ وہ ظلی طور پر اس آیت کا
مصداق ہوتے ہیں وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى (النجم : ۴، ۵ ) لیکن مکالمہ الہیہ ایک
امر ہے اور وہ یہ ہے کہ وحی متلو کی طرح خدائے تعالیٰ کا کلام ان پر نازل ہوتا ہے اور وہ اپنے سوالات کا
خدائے تعالیٰ سے ایسا جواب پاتے ہیں کہ جیسا ایک دوست دوست کو جواب دیتا ہے اور اس کلام کی اگر ہم
تعریف کریں تو صرف اس قدر کر سکتے ہیں کہ وہ اللہ جل شانہ کی ایک تجلی خاص کا نام ہے جو بذریعہ اس کے
مقرب فرشتہ کے ظہور میں آتی ہے اور اس سے غرض یہ ہوتی ہے کہ تا دعا کے قبول ہونے سے اطلاع دی
جائے یا کوئی نئی اور مخفی بات بتائی جائے یا آئندہ کی خبروں پر آگاہی دی جائے یا کسی امر میں خدائے تعالیٰ کی
مرضی اور عدم مرضی پر مطلع کیا جائے یا کسی اور قسم کے واقعات میں یقین اور معرفت کے مرتبہ تک پہنچایا
جائے۔ بہر حال یہ وحی ایک الہی آواز ہے جو معرفت اور اطمینان سے رنگین کرنے کے لئے منجانب اللہ پیرا یہ
مکالمہ و مخاطبہ میں ظہور پذیر ہوتی ہے اور اس سے بڑھ کر اس کی کیفیت بیان کرنا غیر ممکن ہے کہ وہ صرف الہی
تحریک اور ربانی نفخ سے بغیر کسی قسم کے فکر اور تدبر اور خوض اور غور اور اپنے نفس کے دخل کے خدائے تعالیٰ کی
طرف سے ایک قدرتی ندا ہے جو لذیذ اور پر برکت الفاظ میں محسوس ہوتی ہے اور اپنے اندر ایک ربانی تجلی
اور الہی صولت رکھتی ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۳۱ تا ۲۳۳)
جب سماع کے ذریعہ سے کوئی خبر دی جاتی ہے تو اسے وحی کہتے ہیں اور جب رویت کے ذریعہ سے کچھ
بتلا یا جاوے تو اسے کشف کہتے ہیں ۔ اس طرح میں نے دیکھا ہے کہ بعض وقت ایک ایسا امر ظاہر ہوتا ہے کہ
اس کا تعلق صرف قوت شامہ سے ہوتا ہے مگر اس کا نام نہیں رکھ سکتے جیسے یوسف کی حضرت یعقوب کو خوشبو
آئی تھی إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ تُفَتِّدُونِ ( يوسف : ۹۵) اور کبھی ایک امر ایسا ہوتا ہے کہ جسم