سورة الفُرقان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سچا الہام جو خالص خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے مندرجہ ذیل علامتیں اپنے ساتھ رکھتا ہے :۔
(۱) وہ اس حالت میں ہوتا ہے کہ جب کہ انسان کا دل آتش درد سے گداز ہو کر مصفا پانی کی
طرح خدا تعالیٰ کی طرف بہتا ہے۔ اسی طرف حدیث کا اشارہ ہے کہ قرآن غم کی حالت میں نازل ہوا لہذا تم
بھی اس کو غمناک دل کے ساتھ پڑھو۔
(۲) سچا الہام اپنے ساتھ ایک لذت اور سرور کی خاصیت لاتا ہے اور نامعلوم وجہ سے یقین بخشا
ہے اور ایک فولادی میخ کی طرح دل کے اندر دھنس جاتا ہے اور اس کی عبارت فصیح اور غلطی سے پاک
ہوتی ہے۔
(۳) سچے الہام میں ایک شوکت اور بلندی ہوتی ہے اور دل پر اس سے مضبوط ٹھوکر لگتی ہے اور
قوت اور رعبناک آواز کے ساتھ دل پر نازل ہوتا ہے۔ مگر جھوٹے الہام میں چوروں اور مخنثوں اور عورتوں کی
سی دھیمی آواز ہوتی ہے کیونکہ شیطان چور اور مخنث اور عورت ہے۔
(۴) سچا الہام خدا تعالیٰ کی طاقتوں کا اثر اپنے اندر رکھتا ہے اور ضرور ہے کہ اس میں پیشگوئیاں
بھی ہوں اور وہ پوری بھی ہو جائیں ۔
(۵) سچا الهام انسان کو دن بدن نیک بناتا جاتا ہے اور اندرونی کثافتیں اور غلاظتیں پاک کرتا
ہے اور اخلاقی حالتوں کو ترقی دیتا ہے۔
(1) سچے الہام پر انسان کی تمام اندرونی قوتیں گواہ ہو جاتی ہیں اور ہر ایک قوت پر ایک نئی اور
پاک روشنی پڑتی ہے اور انسان اپنے اندر ایک تبدیلی پاتا ہے اور اس کی پہلی زندگی مر جاتی ہے اور نئی زندگی
شروع ہوتی ہے۔ اور وہ بنی نوع کی ایک عام ہمدردی کا ذریعہ ہوتا ہے۔
(۷) سچا الہام ایک ہی آواز پرختم نہیں ہوتا کیونکہ خدا کی آواز ایک سلسلہ رکھتی ہے۔ وہ نہایت
ہی حلیم ہے جس کی طرف توجہ کرتا ہے اس سے مکالمت کرتا ہے اور سوالات کا جواب دیتا ہے اور ایک ہی
مکان اور ایک ہی وقت میں انسان اپنے معروضات کا جواب پا سکتا ہے گو اس مکالمہ پر کبھی فترت کا زمانہ بھی
آجاتا ہے۔
(۸) سچے الہام کا انسان کبھی بزدل نہیں ہوتا اور کسی مدعی الہام کے مقابلہ سے اگر چہ وہ کیسا ہی
مخالف ہو نہیں ڈرتا۔ جانتا ہے کہ میرے ساتھ خدا ہے اور وہ اس کو ذلت کے ساتھ شکست دے گا۔
(۹) سچا الهام اکثر علوم اور معارف کے جاننے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ کیونکہ خدا اپنے ملہم کو بے علم اور
جاہل رکھنا نہیں چاہتا۔
(۱۰) سچے الہام کے ساتھ اور بھی بہت سی برکتیں ہوتی ہیں اور کلیم اللہ کو غیب سے عزت دی جاتی
ہے اور رعب عطا کیا جاتا ہے۔
(ضرورة الامام ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۹۰،۴۸۹)
خدا کا الہام غلطی سے پاک ہوتا ہے مگر انسان کا کلام غلطی کا احتمال رکھتا ہے ہے کیونکہ سہو و نسیان لازمہ
بشریت ہے۔
م اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۷۲)
جولوگ شیطان سے الہام پاتے ہیں ان کے الہاموں کے ساتھ کوئی قادرانہ غیب گوئی کی روشنی نہیں ہوتی
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۱۰ )
جس میں الوہیت کی قدرت اور عظمت اور ہیبت بھری ہوئی ہو۔
خدا کا کلام جس قوت اور برکت اور روشنی اور تاثیر اور لذت اور خدائی طاقت اور چمکتے ہوئے چہرہ کے
ساتھ دل پر نازل ہوتا ہے خود یقین دلا دیتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور ہرگز مردہ آوازوں سے
مشابہت نہیں رکھتا بلکہ اس کے اندر ایک جان ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک طاقت ہوتی ہے اور اس کے اندر
ایک کشش ہوتی ہے اور اس کے اندر یقین بخشنے کی ایک خاصیت ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک لذت ہوتی
ہے اور اس کے اندر ایک روشنی ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک خارق عادت تجلی ہوتی ہے اور اس کے ساتھ
ذرہ ذرہ وجود پر تصرف کرنے والے ملا یک ہوتے ہیں اور علاوہ اس کے اس کے ساتھ خدائی صفات کے اور
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۴)
بہت سے خوارق ہوتے ہیں ۔
کیا خالص نور کے ساتھ ظلمت رہ سکتی ہے۔
جس دل پر در حقیقت آفتاب وحی الہی تحلی فرماتا ہے اس کے ساتھ ظن اور شک کی تاریکی ہر گز نہیں رہتی ۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۷)
اکثر لوگ پوچھا کرتے ہیں کہ پھر رحمانی الہام کی نشانی کیا ہے اس کا جواب یہی ہے کہ اس کی کئی
نشانیاں ہیں ۔
(۱) اول یہ کہ الہی طاقت اور برکت اس کے ساتھ ایسی ہوتی ہے کہ اگر چہ اور دلائل ابھی ظاہر نہ ہوں وہ
طاقت بڑے جوش اور زور سے بتلاتی ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور ملہم کے دل کو ایسا اپنا مسخر بنا لیتی
ہے کہ اگر اس کو آگ میں کھڑا کر دیا جاوے یا ایک بجلی اس پر پڑنے لگے وہ کبھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ الہام
شیطانی ہے یا حدیث النفس ہے یا شکی ہے یا ظنی ہے بلکہ ہر دم اس کی روح بولتی ہے کہ یہ یقینی ہے اور خدا کا
کلام ہے۔ (۲) دوسرے خدا کے الہام میں ایک خارق عادت شوکت ہوتی ہے (۳) تیسری وہ پُر زور آواز
اور قوت سے نازل ہوتا ہے (۴) چوتھی اس میں ایک لذت ہوتی ہے (۵) اکثر اس میں سلسلہ سوال و جواب
پیدا ہو جاتا ہے۔ بندہ سوال کرتا ہے خدا جواب دیتا ہے اور پھر بندہ سوال کرتا خدا جواب دیتا ہے۔ خدا کا
جواب پانے کے وقت بندہ پر ایک غنودگی طاری ہوتی ہے لیکن صرف غنودگی کی حالت میں کوئی کلام زبان
پر جاری ہونا وحی الہی کی قطعی دلیل نہیں کیونکہ اس طرح پر شیطانی الہام بھی ہوسکتا ہے (۶) چھٹی وہ الہام کبھی
ایسی زبانوں میں بھی ہو جاتا ہے جن کا ملہم کو کچھ بھی علم نہیں۔ (۷) خدائی الہام میں ایک خدائی کشش ہوتی
ہے۔ اول وہ کشش ملہم کو عالم تفرید اور انقطاع کی طرف کھینچ لے جاتی ہے اور آخر اس کا اثر بڑھتا بڑھتا طبائع
سلیمہ مبائعین پر جا پڑتا ہے تب ایک دنیا اس کی طرف کھینچی جاتی ہے اور بہت سی روحیں اس کے رنگ میں
بقدر استعداد آ جاتی ہیں (۸) آٹھویں سچا الہام غلطیوں سے نجات دیتا اور بطور حکم کے کام کرتا ہے اور قرآن
شریف کے کسی کلام بیان میں مخالف نہیں ہوتا ۔ (۹) سچے الہام کی پیشگوئی فی حد ذاتہ سچی ہوتی ہے ۔ گواس
کے سمجھنے میں لوگوں کو دھوکا ہو۔ (۱۰) دسویں سچا الہام تقویٰ کو بڑھاتا اور اخلاقی قوتوں کو زیادہ کرتا اور دنیا
سے دل برداشتہ کرتا اور معاصی سے متنفر کر دیتا ہے (۱۱) سچا الہام چونکہ خدا کا قول ہے اس لئے وہ اپنی تائید
کے لئے خدا کے فعل کو ساتھ لاتا ہے اور اکثر بزرگ پیشگوئیوں پر مشتمل ہوتا ہے جو سچی نکلتی ہیں اور قول اور فعل
دونوں کی آمیزش سے یقین کے دریا جاری ہو جاتے ہیں اور انسان سفلی زندگی سے منقطع ہو کر ملکوتی صفات
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۹۲، ۴۹۳)
بن جاتا ہے۔
وَإِذَا جَاءَ فِي الْوَحْنُ بِكَمَالِهِ جب وحی میرے پاس اپنے پورے کمال کے ساتھ آئی
وَ كَشَفَ الدُّجى بِجَمَالِهِ، قُلْتُ يَا وَحی اور اس نے اپنے جمال کے ساتھ ہر قسم کی تاریکی کو دور کر دیا تو
رَبِّي أَهْلًا وَسَهْلًا، رَحُبَ وَادِيكَ، میں نے کہا اے میرے رب کی وحی تجھے خوش آمدید کہتا ہوں ۔
وعَزَّ نَادِيكَ۔ أَنْتَ الَّذِي يَهَبُ تیرے فیضان کی وادی وسیع ہو اور تیری مجلس با عزت ہو۔
ہو
۔ تو وہ
لِلْعُيِي الْعُيُونَ، وَلِلصُّمَّ الْكَلَامَ ہے جو اندھوں کو آنکھیں بخشتی اور بہروں کو کلام موزوں عطا کرتی
الْمَوْزُونَ، وَيُحْيِي الْأَمْوَاتَ، وَيُرِی ہے اور مُردوں کو زندہ کرتی اور نشانات دکھاتی ہے۔ تو وہ ہے جو
الْآيَاتِ۔ أَنْتَ الَّذِي يُصْبِي الْقُلُوبَ، دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ گھبراہٹوں کو دور کرتی اور دلوں
وَيَزِيلَ الْكُرُوبَ، وَيَنْزِلُ السَّكِينَةَ پر سکینت نازل کرتی ہے اور کشتی کے مشابہہ ہے۔
وَيُشَابِهُ السَّفِينَةَ۔
مواهب الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۶۸)
( ترجمه از مرتب )
کسی الہام کے خدا کی طرف سے ہونے اور دخل شیطان سے پاک ہونے کا ۔۔۔۔۔۔ معیار یہی ہے کہ
اس کے ساتھ نصرت الہی ہو اور اقتداری علم غیب ہوا اور قاہر پیشگوئی اس کے ساتھ ہو ورنہ وہ فضول باتیں ہیں
جو نافع الناس نہیں ہو سکتیں ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۸۹۹ ء صفحه ۴)
خدا کی طرف سے جو بات آتی ہے وہ پر شوکت اور لذیذ ہوتی ہے۔ دل پر ایک ٹھوکر مارنے والی ہوتی ہے
وہ خدا کی انگلیوں سے نکلی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کے ہم وزن کوئی نہیں وہ فولاد کی طرح گرنے والی ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۹)
جو شقی ہے اس کے الہامات بھی صحیح ہیں اور اگر تقویٰ نہیں تو الہامات بھی قابلِ اعتبار نہیں ان میں شیطان
کا حصہ ہو سکتا ہے۔ کسی کے تقوی کو اس کے ملہم ہونے سے نہ پہچانو بلکہ اس کے الہاموں کو اس کی حالتِ
تقویٰ سے جانچو اور اندازہ کرو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۱ء ۱۹۰۱ صفحه ۱۰)
ہم ہر آواز کو خدا تعالیٰ کی آواز قرار نہیں دے سکتے جب تک اس کے ساتھ وہ انوار اور برکات نہ ہوں
جو اللہ تعالیٰ کے پاک کلام کے ساتھ ہوتے ہیں۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۳)
الہام میں دخل شیطانی بھی ہوتا ہے جیسے کہ قرآن شریف سے بھی ظاہر ہے مگر جو شخص شیطان کے اثر
کے نیچے ہوا سے نصرت نہیں ملا کرتی نصرت اسے ہی ملا کرتی ہے جو رحمان کے زیر سایہ ہو۔
البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۵ ء صفحه (۴)
ہام الہی کی عبارت عموماً منفی ہوتی ہے اور اس میں ایک شوکت ہوتی ہے اور اس میں سے کلام ال سے کلام الہی کی
ایک خوشبو آتی ہے۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ ء صفحه (۳)
میرا مذہب تو یہ ہے کہ جب تک درخشاں نشان اس کے ساتھ بار بار نہ لگائے جاویں تب تک الہامات کا
نام لینا بھی سخت گناہ اور حرام ہے۔ پھر یہ بھی دیکھنا ہے کہ قرآن مجید اور میرے الہامات کے خلاف تو نہیں ۔
اگر ہے تو یقیناً خدا کا نہیں بلکہ شیطانی القاء ہے۔ البدر جلد ۶ نمبرے مورخہ ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
جب تک کسی الہام پر خدا کی مہر نہ ہو وہ ماننے کے لائق نہیں ہوتا ۔ دیکھو قرآن شریف کو عربوں جیسے اشد
کا فر کب مان سکتے تھے اگر خدا کی مہر اس پر نہ ہوتی ۔ ہمیں بھی اگر کوئی کشف، رؤیا یا الہام ہوتا ہے تو ہمارا
دستور ہے کہ اُسے قرآن مجید پر عرض کرتے ہیں اور اسی کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ اور پھر یہ بھی یاد رکھو
کہ اگر کوئی الہام قرآن مجید کے مطابق بھی ہو لیکن کوئی نشان ساتھ نہ ہو تو وہ قابلِ قبول نہیں ہوتا۔ قابلِ قبول
الہام وہی ہوتا ہے جو قرآن مجید کے مطابق بھی ہو اور ساتھ ہی اس کی تائید میں نشان بھی ہوں ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ رنومبر ۱۹۰۷ء صفحه ۱۲)
قرآن مجید میں صاف لکھا ہے کہ شیطان کی طرف سے بھی وحی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی
ہوتی ہے۔ جو وحی خدا کی طرف سے ہوتی ہے۔ اس میں ایک تاج عزت پہنایا جاتا ہے اور خدا کے بڑے
بڑے نشان اس کی تائید میں گواہ بن کر آتے ہیں۔ (الحکم جلدا انمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ رنومبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۳ )
یاد رکھو ایسی باتیں ہرگز زبان پر نہ لاؤ جو قال اللہ اور قال الرسول کے برخلاف ہوں ۔ اس قسم کے
الہامات کچھ چیز نہیں۔ دیکھو بارش کا پانی سب کو خوش کرتا ہے مگر پر نالہ کا پانی لڑائی ڈالتا ہے اور فساد پیدا کرتا
ہے۔ جن الہامات کی تائید میں خدا کا فعل نہیں ہوتا اور نشانات الہیہ گواہی نہیں دیتے وہ ایسے ہی ہوتے ہیں
جیسے پرنالہ کا پانی۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۴۱ مورخہ ۷ ارنومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۳)
نور وحی کے نازل ہونے کا یہی فلسفہ ہے کہ وہ نور پر ہی وارد ہوتا ہے۔ تاریکی پر وارد نہیں ہوتا۔ کیونکہ
فیضان کے لئے مناسبت شرط ہے۔ اور تاریکی کو نور سے کچھ مناسبت نہیں۔ بلکہ نور کونور سے مناسبت ہے اور
حکیم مطلق بغیر رعایت مناسبت کوئی کام نہیں کرتا ۔ ایسا ہی فیضان نور میں بھی اس کا یہی قانون ہے کہ جس کے
پاس کچھ نور ہے اسی کو اور نور بھی دیا جاتا ہے۔ اور جس کے پاس کچھ نہیں اس کو کچھ نہیں دیا جاتا۔ جو شخص
آنکھوں کا نور رکھتا ہے وہی آفتاب کا نور پاتا ہے اور جس کے پاس آنکھوں کا نور نہیں وہ آفتاب کے نور سے
بھی بے بہرہ رہتا ہے اور جس کو فطرتی نور کم ملا ہے اس کو دوسرا نور بھی کم ہی ملتا ہے اور جس کو فطرتی نور زیادہ ملا
ہے اس کو دوسرا نور بھی زیادہ ہی ملتا ہے۔ (براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۹۵ ۱۹۶ حاشیه )
رحمان مطلق جیسا جسم کی غذا کو اس کی حاجت کے وقت عطا فرماتا ہے ایسا ہی وہ اپنی رحمت کاملہ کے تقاضا
سے روحانی غذا کو بھی ضرورت حقہ کے وقت مہیا کر دیتا ہے ہاں یہ بات درست ہے کہ خدا کا کلام انہیں برگزیدہ
لوگوں پر نازل ہوتا ہے جن سے خدا راضی ہے اور انہیں سے وہ مکالمات اور مخاطبات کرتا ہے جن سے وہ خوش
ہے مگر یہ بات ہرگز درست نہیں کہ جس سے خدا راضی اور خوش ہو اس پر خواہ نخواہ بغیر کسی ضرورت حقہ کے
کتاب آسمانی نازل ہو جایا کرے یا خدائے تعالیٰ یونہی بلا ضرورت حقہ کسی کی طہارت لازمی کی وجہ سے
لازمی اور دائمی طور پر اس سے ہر وقت باتیں کرتا رہے بلکہ خدا کی کتاب اُسی وقت نازل ہوتی ہے جب فی
الحقیقت اس کے نزول کی ضرورت پیش آجائے ۔ اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ وحی اللہ کے نزول کا اصل موجب
خدائے تعالیٰ کی رحمانیت ہے کسی عامل کا عمل نہیں اور یہ ایک بزرگ صداقت ہے جس سے ہمارے مخالف
برہمو وغیرہ بے خبر ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۱۹، ۴۲۰ حاشیه )
ذریعہ وحی اور الہامہے جو اسی غرض سے انسان کو دیا گیا ہے تا انسان کو ان معارف اور حقائق تک پہنچا
دے کہ جن تک مجرہ و عقل پہنچا نہیں سکتی اور وہ اسرار دقیقہ اُس پر کھولے جو عقل کے ذریعہ سے کھل نہیں سکتے ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۳۰ حاشیه )
اصل حقیقت وحی کی یہ ہے جو نزول وحی کا بغیر کسی موجب کے جو مستدعی نزول وحی ہو ہر گز نہیں ہوتا۔ بلکہ
ضرورت کے پیش آجانے کے بعد ہوتا ہے اور جیسی جیسی ضرورتیں پیش آتی ہیں بمطابق ان کے وحی بھی نازل
ہوتی ہے کیونکہ وحی کے باب میں یہی عادت اللہ جاری ہے کہ جب تک باعث محرک وحی پیدا نہ ہوئے تب
تک وحی نازل نہیں ہوتی ۔ اور خود ظاہر بھی ہے جو بغیر موجودگی کسی باعث کے جو تحریک وحی کی کرتا ہو یونہی
بلا موجب وحی کا نازل ہو جانا ایک بے فائدہ کام ہے جو خداوند تعالیٰ کی طرف جو حکیم مطلق ہے اور ہر ایک کام
برعایت حکمت اور مصلحت اور مقتضاء وقت کے کرتا ہے منسوب نہیں ہو سکتا۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۷۵ حاشیہ نمبر (۲)
بعض دفعہ وحی اس طرح بھی نازل ہوتی ہے کہ کوئی کاغذ یا پتھر وغیرہ دکھایا جاتا ہے جس پر کچھ لکھا ہوا
ہوتا ہے۔
( بدر جلد نمبر ۲۳ مورخہ ۷ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
بخاری نے اپنی صحیح میں اور ایسا ہی ابو داؤد اور ترمذی اور ابن ماجہ نے اور ایسا ہی مسلم نے بھی اس پر
اتفاق کیا ہے کہ نزول جبرائیل کا وحی کے ساتھ انبیاء پر وقتا فوقتا آسمان سے ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور اس کی تائید
میں ابن جریر اور ابن کثیر نے یہ حدیث بھی لکھی ہے ۔۔۔۔۔۔ نواس بن سمعان سے روایت ہے کہ فرمایا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس وقت خدا تعالیٰ ارادہ فرماتا ہے کہ کوئی امر وحی اپنی طرف سے نازل
پوشیدگی
کرے تو بطور وحی متکلم ہوتا ہے یعنی ایسا کلام کرتا ہے جو ابھی اجمال پر مشتمل ہوتا ہے اور ایک چادر پونٹ
کی اُس پر ہوتی ہے تب اُس محجوب المفہوم کلام سے ایک لرزہ آسمانوں پر پڑ جاتا ہے۔جس سے وہ ہولناک
کلام تمام آسمانوں میں پھر جاتا ہے اور کوئی نہیں سمجھتا کہ اس کے کیا معنی ہیں اور خوف الہی سے ہر یک فرشتہ
کا نپنے لگتا ہے کہ خدا جانے کیا ہونے والا ہے اور اُس ہولناک آواز کو سن کر ہر ایک فرشتہ پر غشی طاری ہو جاتی
ہے اور وہ سجدہ میں گر جاتے ہیں ۔ پھر سب سے پہلے جبرائیل علیہ الصلواۃ والسلام سجدہ سے سر اٹھاتا ہے اور
خدا تعالیٰ اس وحی کی تمام تفصیلات اُس کو سمجھا دیتا ہے اور اپنی مراد اور منشاء سے مطلع کر دیتا ہے تب جبرائیل
اُس وحی کو لے کر تمام فرشتوں کے پاس جاتا ہے جو مختلف آسمانوں میں ہیں اور ہر یک فرشتہ اُس سے پوچھتا
ہے کہ یہ آواز ہولناک کیسی تھی اور اس سے کیا مراد تھی تب جبرائیل اُن کو یہ جواب دیتا ہے کہ یہ ایک امر حق
ہے اور خدا تعالیٰ بلند اور نہایت بزرگ ہے یعنی یہ وحی ان حقائق میں سے ہے جن کا ظاہر کرنا اُس العلم
الكبیر نے قرین مصلحت سمجھا ہے تب وہ سب اُس کے ہم کلام ہو جاتے ہیں۔ پھر جبرائیل اس وحی کو اس جگہ
پہنچا دیتا ہے جس جگہ پہنچانے کے لئے اُس کو حکم تھا خواہ آسمان یا زمین ۔
اب اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نزول وحی کے وقت جبرائیل آسمان پر ہی ہوتا ہے اور پھر جیسا کہ
خدا تعالیٰ نے اُس کی آواز میں قوت اور قدرت بخشی ہے اپنے محل میں اُس وحی کو پہنچا دیتا ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۰۶ تا ۱۰۹)
جب باری تعالیٰ کا ارادہ اس طرف متوجہ ہوتا ہے کہ اپنا کلام اپنے کسی ملہم کے دل تک پہنچاوے تو اس کی
اس متکلمانہ حرکت سے معاً جبریلی نور میں القا کے لئے ایک روشنی کی موج یا ہوا کی موج یا ملہم کی تحریک لسان
کے لئے ایک حرارت کی موج پیدا ہو جاتی ہے اور اس تموج یا اس حرارت سے بلا توقف وہ کلام ملہم کی آنکھوں
کے سامنے لکھا ہوا دکھائی دیتا ہے یا کانوں تک اس کی آواز پہنچتی ہے یا زبان پر وہ الہامی الفاظ جاری ہوتے
ہیں اور روحانی حواس اور روحانی روشنی جو قبل از الہام ایک قوت کی طرح ملتی ہے۔ یہ دونوں قو تیں اس لئے
عطا کی جاتی ہیں کہ تا قبل از نزول الہام الہام کے قبول کرنے کی استعداد پیدا ہو جائے کیونکہ اگر الہام ایسی
حالت میں نازل کیا جاتا کہ ملہم کا دل حواس روحانی سے محروم ہوتا یا روح القدس کی روشنی دل کی آنکھ کو پہنچی نہ
ہوتی تو وہ الہام الہی کو کن آنکھوں کی پاک روشنی سے دیکھ سکتا۔ سو اسی ضرورت کی وجہ سے یہ دونوں پہلے ہی
سے ملہمین کو عطا کی گئیں ۔
توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۹۳)
مجھے اس جل شانہ کی قسم ہے کہ یہ بات واقعی صحیح ہے کہ وحی آسمان سے دل پر ایسی گرتی ہے جیسے کہ آفتاب
کی شعاع دیوار پر ۔ میں ہر روز دیکھتا ہوں کہ جب مکالمہ الہیہ کا وقت آتا ہے تو اول یک دفعہ مجھ پر ایک
ر بودگی طاری ہوتی ہے تب میں ایک تبدیل یافتہ چیز کی مانند ہو جاتا ہوں اور میری حس اور میرا ادراک اور
ہوش گو بگفتن باقی ہوتا ہے مگر اُس وقت میں پاتا ہوں کہ گویا ایک وجود شدید الطاقت نے میرے تمام وجود کو
اپنی مٹھی میں لے لیا ہے اور اُس وقت احساس کرتا ہوں کہ میری ہستی کی تمام رگیں اُس کے ہاتھ میں ہیں اور
جو کچھ میرا ہے اب وہ میرا نہیں بلکہ اُس کا ہے جب یہ حالت ہو جاتی ہے تو اُس وقت سب سے پہلے خدا تعالیٰ
دل کے ان خیالات کو میری نظر کے سامنے پیش کرتا ہے جن پر اپنے کلام کی شعاع ڈالنا اس کو منظور ہوتا ہے
تب ایک عجیب کیفیت سے وہ خیالات یکے بعد دیگرے نظر کے سامنے آتے ہیں اور ایسا ہوتا ہے کہ جب
ایک خیال مثلاً زید کی نسبت دل میں آیا کہ وہ فلاں مرض سے صحت یاب ہوگا یا نہ ہوگا تو جھٹ اُس پر ایک ٹکڑا
کلام الہی کا ایک شعاع کی طرح گرتا ہے اور بسا اوقات اُس کے گرنے کے ساتھ تمام بدن ہل جاتا ہے پھر
وہ مقدمہ طے ہو کر دوسرا خیال سامنے آتا ہے ادھر وہ خیال نظر کے سامنے کھڑا ہوا اور ادھر ساتھ ہی ایک ٹکڑا
الہام کا اُس پر گرا جیسا کہ ایک تیر انداز ہر یک شکار کے نکلنے پر تیر مارتا جاتا ہے اور عین اس وقت میں محسوس
ہوتا ہے کہ یہ سلسلہ خیالات کا ہمارے ملکۂ فطرت سے پیدا ہوتا ہے اور کلام جو اُس پر گرتا ہے وہ اوپر
سے نازل ہوتا ہے اگر چہ شعراء وغیرہ کوبھی سوچنے کے بعد القا ہوتا ہے مگر اس وحی کو اس سے مناسبت دینا سخت
بے تمیزی ہے کیونکہ وہ القا خوض اور فکر کا ایک نتیجہ ہوتا ہے اور ہوش و حواس کی قائمی اور انسانیت کی حد میں
ہونے کی حالت میں ظہور کرتا ہے لیکن یہ القا صرف اس وقت ہوتا ہے کہ جب انسان اپنے تمام وجود کے
ساتھ خدا تعالیٰ کے تصرف میں آجاتا ہے اور اپنا ہوش اور اپنا خوض کسی طور سے اُس میں دخل نہیں رکھتا اُس
وقت زبان ایسی معلوم ہوتی ہے کہ گویا یہ اپنی زبان نہیں اور ایک دوسری زبردست طاقت اس سے کام لے
رہی ہے۔
( بركات الدعاء روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۲ ، ۲۳ حاشیه )
میں نے دیکھا ہے کہ اس وحی کے وقت جو برنگ وحی ولایت میرے پر نازل ہوتی ہے۔ ایک خارجی
اور شدیدالاثر تصرف کا احساس ہوتا ہے۔ اور بعض دفعہ یہ تصرف ایسا قوی ہوتا ہے کہ مجھ کو اپنے انوار میں
ایسا دبا لیتا ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ میں اُس کی طرف ایسا کھینچا گیا ہوں کہ میری کوئی قوت اس کا مقابلہ نہیں
کر سکتی ۔ اس تصرف میں کھلا اور روشن کلام سنتا ہوں ۔ بعض وقت ملائکہ کو دیکھتا ہوں اور سچائی میں جو اثر اور
ہیبت ہوتی ہے مشاہدہ کرتا ہوں اور وہ کلام بسا اوقات غیب کی باتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اور ایسا تصرف اور
اخذ خارجی ہوتا ہے۔ جس سے خدا تعالیٰ کا ثبوت ملتا ہے ۔ اب اس سے انکار کرنا ایک کھلی کھلی صداقت کا
خون کرنا ہے۔
سورة الشورى
( بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۲۶)
وحی الہی کے نزول کے وقت غنودگی بھی ایک خارق عادت امر ہے۔ یہ جسم کے طبعی اسباب سے پیدا نہیں
ہوتی بلکہ جہاں تک ضرورتوں کا سامان پیش ہو ہر ایک ضرورت اور دعا کے وقت محض قدرت سے غنودگی پیدا
ہو جاتی ہے مادی اسباب کا کچھ بھی اس میں دخل نہیں ہوتا۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۸۰ حاشیه )
الہام کے بارے میں ہمارا تجربہ ہے کہ تھوڑی سی غنودگی ہو کر اور بعض اوقات بغیر غنودگی کے خدا کا کلام
ٹکڑہ ٹکڑہ ہو کر زبان پر جاری ہوتا ہے جب ایک ٹکڑہ ختم ہو چکتا ہے تو حالت غنودگی جاتی رہتی ہے پھر ملہم کے
کسی سوال سے یا خود بخود خدا تعالیٰ کی طرف سے دوسرا ٹکڑہ الہام ہوتا ہے اور وہ بھی اسی طرح کہ تھوڑی
غنودگی وارد ہو کر زبان پر جاری ہو جاتا ہے اسی طرح بسا اوقات ایک ہی وقت میں تسبیح کے دانوں کی طرح
نہایت بلیغ فصیح لذیذ فقرے غنودگی کی حالت میں زبان پر جاری ہوتے جاتے ہیں اور ہر ایک فقرہ کے بعد
غنودگی دُور ہو جاتی ہے اور وہ فقرے یا تو قرآن شریف کی بعض آیات ہوتی ہیں اور یا اُس کے مشابہ ہوتے
ہیں۔ اور اکثر علوم غیبیہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اور ان میں ایک شوکت ہوتی ہے اور دل پر اثر کرتے ہیں اور
ایک لذت محسوس ہوتی ہے۔ اس وقت دل نور میں غرق ہوتا ہے۔ گویا خدا اس میں نازل ہے۔ اور دراصل
اس کو الہام نہیں کہنا چاہئے بلکہ یہ خدا کا کلام ہے۔ (چشمہ معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۱۴ حاشیه )
وحی کا قاعدہ ہے کہ اجمالی رنگ میں نازل ہوا کرتی ہے اور اس کے ساتھ ایک تفہیم ہوتی ہے۔ مثلاً
نماز
آنحضرت کو نماز پڑھنے کا ز پڑھنے کا حکم ہوا تو ساتھ کشفی رنگ میں نماز کا طریق ، اس کی رکعات کی تعداد۔ اوقات نم
وغیرہ بنادیا گیا۔ علی ھذا القیاس ۔ جو اصطلاح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس کی تفصیل اور تشریح کشفی رنگ میں
ساتھ ہوتی ہے۔ جن لوگوں کو وہ اس وحی کے منشاء سے آگاہ کرتا ہے اور اس کو دوسرے کے دلوں میں داخل
کرتا ہے۔ جب سے دُنیا ہے وحی کا یہی طرز چلا آیا ہے اور گل انبیاء کی وحی اسی رنگ کی تھی۔ وحی کشفی
تصویروں یا تفہیم کے سوا کبھی نہیں ہوئی اور نہ وہ اجمال بجز اس کے کسی کی سمجھ میں آسکتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۸ مورخہ ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۳ صفحہ ۲)
طبیبوں نے نیند کے لئے طبعی اسباب مقرر کیے ہیں ، مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ کا ارادہ ہوتا ہے کہ
ہم سے کلام کرے۔ اس وقت پوری بیداری میں ہوتے ہیں اور یکدم ربودگی اور غنودگی وارد کر دیتا ہے اور اس
جسمانی عالم سے قطعاً باہر لے جاتا ہے، اس لئے کہ اس عالم سے پوری مناسبت ہو جائے ۔ پھر یوں ہوتا ہے کہ
جب ایک مرتبہ کلام کر چکتا ہے۔ پھر ہوش و حواس واپس دے دیتا ہے۔ اس لئے کہ ملہم اس کلام کو محفوظ کر
لے۔ اس کے بعد پھر ربودگی طاری کرتا ہے۔ پھر یاد کرنے کے لئے بیداری کر دیتا ہے۔ غرض اس طرح کبھی
پچاس دفعہ تک نوبت پہنچ جاتی ہے وہ ایک تصرف الہی ہوتا ہے۔ اس طبعی نیند سے اس کو کوئی تعلق نہیں اور اطباء
اور ڈاکٹر اس کی ماہیت کو سمجھ ہی نہیں سکتے ۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ صفحه ۱۰)
( اس سوال کے جواب میں کہ وحی کس طرح ہوتی ہے؟ فرمایا )
کئی طریق ہیں بعض دفعہ دل میں ایک گونج پیدا ہوتی ہے۔ کوئی آواز نہیں ہوتی ۔ پھر اس کے ساتھ ایک
شگفتگی پیدا ہوتی ہے اور بعض دفعہ تیزی اور شوکت کے ساتھ ایک لذیذ کلام زبان پر جاری ہوتا ہے جو کسی فکر ،
تدبر اور وہم و خیال کا نتیجہ نہیں ہوتا۔
( بدر جلد نمبر ۳۳ مورخه ۶ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
بعض دفعہ الہام الہی ایسی سرعت کے ساتھ ہوتا ہے جیسا کہ ایک پرندہ پاس سے نکل جاتا ہے اور اگر اسی
وقت لکھ نہ لیا جاوے یا اچھی طرح سے یاد نہ کر لیا جاوے تو بھول جانے کا خوف ہوتا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه (۴)
ہم کو تو خدا تعالیٰ کے اس کلام پر جو ہم پر وحی کے ذریعہ نازل ہوتا ہے اس قدر یقین اور علی وجہ البصیرت
یقین ہے کہ بیت اللہ میں کھڑا کر کے جس قسم کی چاہو قسم دے دو۔ بلکہ میرا تو یقین یہاں تک ہے کہ اگر میں
اس بات کا انکار کروں یا وہم بھی کروں کہ یہ خدا کی طرف سے نہیں تو معاً کافر ہو جاؤں۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۰ ء صفحه ۶ )
میرا تو خدا کی وحی پر ایسا ہی ایمان ہے جیسے اس کی کتابوں پر ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۸ و ۱۶ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
میں تو اپنی وحی پر ویسے ہی ایمان لاتا ہوں جیسے کہ قرآن شریف اور توریت کے کلام الہی ہونے پر۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۲ ، ۲۳ مورخه ۸ و ۱۶ رجون ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
ہم تو جو کچھ خدا سے پاتے ہیں خواہ اس کو عقل اور فلسفہ مانے یا نہ مانے ہم اس کو ضرور مانتے اور اس پر
ایمان لاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۳ ، ۲۴ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۶)
مکہ معظمہ میں داخل ہو کر اگر خدا تعالیٰ کی قسم دی جاوے تو میں کہوں گا کہ میرے الہام خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہیں۔ لیکن جس شخص نے خیالی طور پر دعویٰ کیا ہو وہ ہرگز جرات نہیں کر سکتا۔ کبھی وہ شخص جو کامل
یقین رکھتا ہو اور وہ جو مشکوک ہے برابر ہو سکتے ہیں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۱۰ و ۷ ارجون ۱۹۰۴ء صفحه ۱)
خدا تعالیٰ کا وہ کلام جو مجھ پر اُترتا ہے میں اس پر اسی طرح ایمان لاتا ہوں جیسے قرآن شریف پر یعنی جیسے
قرآن شریف خدا تعالیٰ ہی کا کلام ہے وہ وحی بھی اسی کی طرف سے ہے۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۲)
یہ اعتقاد کہ وحی نبوت بجز اپنے ہی فطرت کے ملکہ کے اور کچھ چیز نہیں اور اس میں اور خدا تعالیٰ میں ملائکہ کا
واسطہ نہیں۔ کس قدر خدا تعالیٰ کے قانون قدرت کے مخالف ہے۔ ہم صریح دیکھتے ہیں کہ ہم اپنے جسمانی
قومی کی تکمیل کے لئے آسمانی توسط کے محتاج ہیں ۔ ہمارے اس بدنی سلسلہ کے قیام اور اغراض مطلوبہ تک
پہنچانے کے لئے خدا تعالیٰ نے آفتاب اور مہتاب اور ستاروں اور عناصر کو ہمارے لئے مسخر کیا ہے۔ اور کئی
وسائط کے پیرا یہ میں ہو کر اس علت العلل کا فیض ہم تک پہنچتا ہے اور بے واسطہ ہر گز نہیں پہنچتا۔
( بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵)
نبیوں کے سوا بھی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے چنانچہ ہاجرہ سے بھی دو مرتبہ مکالمہ ہوا۔
(رسالہ الانذار صفحه ۱۷)
بعض الہامات کے وقت اگر چہ فرشتہ نظر نہیں آتا تاہم الفاظ کے معانی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کلام فرشتے
کے ذریعہ سے نازل ہوا ہے مثلاً الہامات میں ایسے الفاظ کہ قَالَ رَبُّكَ اور مَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ -
( بدر جلد ۶ نمبر ۴۸ مورخه ۲۸ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه (۳)
انبیاء اور ملہمین صرف وحی کی سچائی کے ذمہ دار ہوتے ہیں اپنے اجتہاد کے کذب اور خلاف واقعہ نکلنے
سے وہ ماخوذ نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ ان کی اپنی رائے ہے نہ خدا کا کلام ۔
( اعجاز احمدی، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۱۵)
جس کے ساتھ خدا تعالیٰ کا معاملہ وحی اور الہام کے ساتھ ہو وہ خوب جانتا ہے کہ ملہمین کو کبھی اجتہادی طور پر
بھی اپنے الہام کے معنے کرنے پڑتے ہیں۔ اس طرح کے الہام بہت ہیں جو مجھے کئی دفعہ ہوئے ہیں اور بعض
وقت ایسا الہام ہوتا ہے کہ حیرت ہوتی ہے کہ اس کے کیا معنی ہیں اور ایک مدت کے بعد اس کے معنے کھلتے ہیں۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۰۳ حاشیه )
قضاء و قدر کے اسرار چونکہ عمیق در عمیق ہوتے ہیں اس لئے بعض وقت الہامات اور رویا کی تفہیم میں
انسان کو غلطی لگ جاتی ہے۔
البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
شاید ہی کوئی ایسی رات گزرتی ہوگی جس میں کوئی نظارہ آئندہ کے متعلق مجھے نہ دکھایا جاتا ہولیکن بہت سی
باتیں صبح تک بھول جاتی ہیں اور توفیق ہی نہیں ہوتی کہ ان کو ایسے وقت میں لکھ لیا جاوے کہ پھر نہ بھولیں ۔
اس میں حکمت الہی یہ ہے وہ جس بات کو چاہے یا درکھواتا ہے اور جس کو چاہے بھلوا دیتا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۷ ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۰)
یہ بات تو خود ہر یک عاقل پر روشن ہے کہ ہر یک نفس اپنی استعداد و قابلیت کے موافق انوار الہیہ کو قبول
کرتا ہے۔ اس سے زیادہ نہیں ۔ اس کے سمجھنے کے لئے آفتاب نہایت روشن مثال ہے۔ کیونکہ ہر چند آفتاب
اپنی کرنیں چاروں طرف چھوڑ رہا ہے۔ لیکن اس کی روشنی قبول کرنے میں ہر یک مکان برابر نہیں۔جس
مکان کے دروازے بند ہیں اس میں کچھ روشنی نہیں پڑ سکتی اور جس میں بمقابل آفتاب ایک چھوٹا سا روز نہ
ہے اس میں روشنی تو پڑتی ہے مگر تھوڑی جو بکلی ظلمت کو نہیں اٹھا سکتی۔ لیکن وہ مکان جس کے دروازے
بمقابل آفتاب سب کے سب کھلے ہیں اور دیواریں بھی کسی کثیف شے سے نہیں بلکہ نہایت مصفی اور روشن
شیشہ سے ہیں۔ اس میں صرف یہی خوبی نہیں ہوگی کہ کامل طور پر روشنی قبول کرے گا۔ بلکہ اپنی روشنی چاروں
طرف پھیلا دے گا اور دوسروں تک پہنچاوے گا۔ یہی مثال موخر الذکر نفوس صافیہ انبیاء کے مطابق حال
ہے۔ یعنی جن نفوس مقدسہ کو خدا اپنی رسالت کے لئے چن لیتا ہے وہ بھی رفع حجب اور مکمل صفوت میں اس
شیش محل کی طرح ہوتے ہیں جس میں نہ کوئی کثافت ہے اور نہ کوئی حجاب باقی ہے۔ پس ظاہر ہے کہ جن
افراد بشریہ میں وہ کمال تام موجود نہیں ۔ ایسے لوگ کسی حالت میں مرتبہ رسالت الہی نہیں پا سکتے ۔ بلکہ یہ مرتبہ
قسام ازل سے انہیں کو ملا ہوا ہے جن کے نفوس مقدسہ حجب ظلمانی سے بکلی پاک ہیں۔ جن کو اغشیہ جسمانی
سے بغایت درجہ آزادگی ہے۔ جن کا تقدس و تنزہ اس درجہ پر ہے جس کے آگے خیال کرنے کی گنجائش ہی
نہیں۔ وہی نفوس تامہ کاملہ وسیلہ ہدایت جمیع مخلوقات ہیں اور جیسے حیات کا فیضان تمام اعضاء کو قلب کے
ذریعہ سے: سے ہوتا ہے۔ ایسا ہی حکیم مطلق نے ہدایت کا فیضان انہیں کے ذریعہ سے مقرر کیا ہے۔ غرر کیا ہے۔ کیونکہ وہ کامل
مناسبت جو مفیض اور مستفیض میں چاہیئے وہ صرف انہیں کو عنایت کی گئی ہے۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۸۸، ۱۸۹ حاشیہ نمبر ۱۱)