سورة الفُرقان

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الہام کا بڑا نازک معاملہ ہے۔ انسان کو اپنے اعمال صاف کرنا چاہیے۔ الہام کا مہبط صاف ہونا چاہیے۔
اب جو خدا تعالیٰ کی چلائی ہوئی ہوا چل رہی ہے یہی ہوا بعض انسانوں کے جسموں کے لئے مفید اور بعضوں
کے لئے مفسد ہوگی ۔ اگر کسی کا اندر غلیظ ہو۔ معدہ گندہ ہو اور بیمار ہو تو اس کو اچھی غذا مضر ہو گی ایسا ہی خدا کا
کلام ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۹)
اولیاء اللہ کے مہم من اللہ ہونے سے انکار کرنا ہر یک مسلمان سے بعید ہے اور مولوی صاحبوں سے بعید تر ۔
کیا مولوی صاحب کو معلوم نہیں کہ حضرت موسی کی والدہ سے بطور الہام خدا کا کلام کرنا۔ مریم سے بطور الہام
خدا کا کلام کرنا ۔ حواریوں سے بطور الہام خدا کا کلام کرنا خود قرآن شریف میں مندرج اور مرقوم ہے حالانکہ
ان سب میں سے نہ کوئی نبی تھا اور نہ کوئی رسول تھا۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۲، ۲۴۳ حاشیه در حاشیہ نمبر ۱ )
یہ الزام کہ صحابہ کرام سے ایسے الہامات ثابت نہیں ہوئے بالکل بے جا اور غلط ہے کیونکہ احادیث صحیحہ
کے رو سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے الہامات اور خوارق بکثرت ثابت ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ساریہ
کے لشکر کی خطرناک حالت سے با علام الہی مطلع ہو جانا جس کو بیہقی نے ابن عمر سے روایت کیا ہے اگر الہام
نہیں تھا تو اور کیا تھا اور پھر ان کی یہ آواز کہ يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ الْجَبَل مدینہ میں بیٹھے ہوئے مونہہ سے نکلنا
اور وہی آواز قدرت غیبی سے ساریہ اور اس کے لشکر کو دور دراز مسافت سے سنائی دینا اگر خارق عادت نہیں تھی
تو اور کیا چیز تھی ۔ اسی طرح جناب علی مرتضی کرم اللہ وجہہ کے بعض الہامات و کشوف مشہور و معروف ہیں۔
براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۵۳، ۶۵۴ حاشیه در حاشیہ نمبر (۴)
صاحب وحی محدثیت اپنے نبی متبوع کا پورا ہمرنگ ہوتا ہے اور بغیر نبوت اور تجدید احکام کے وہ سب
باتیں اُس کو دی جاتی ہیں جو نبی کو دی جاتی ہیں اور اُس پر یقینی طور پر سچی تعلیم ظاہر کی جاتی ہے اور نہ صرف اسی
قدر بلکہ اُس پر سب امور بطور انعام کرام کے وارد ہو جاتے ہیں جو نبی متبوع پر وارد ہوتے ہیں سو اس کا بیان
محض انکلیں نہیں ہوتیں بلکہ وہ دیکھ کر کہتا ہے اور سن کر بولتا ہے اور یہ راہ اس اُمت کے لئے کھلی ہے۔ ایسا ہرگز
نہیں ہو سکتا کہ وارث حقیقی کوئی نہ رہے۔
بركات الدعاء، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۱،۲۰)
محدث وہ لوگ ہیں جو شرف مکالمہ الہی سے مشرف ہوتے ہیں اور اُن کا جو ہر نفس انبیاء کے جو ہر نفس
سے اشد مشابہت رکھتا ہے اور وہ خواص عجیبہ نبوت کے لئے بطور آیات باقیہ کے ہوتے ہیں تا یہ دقیق مسئلہ

نزول وحی کا کسی زمانہ میں بے ثبوت ہو کر صرف بطور قصہ کے نہ ہو جائے۔
بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳ ، ۲۴)
الہام محدث کا شیطانی دخل سے منزہ کیا جاتا ہے۔ (الحق مباحثہ لدھیانه، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۴)
جس طرح پر نبی اور رسول کی وحی محفوظ ہوتی ہے اسی طرح محدث کی وحی بھی محفوظ ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶ )
کیا عام لفظوں میں کسی حدیث میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ بعض گزشتہ رسولوں میں سے پھر اس امت
میں آئیں گے جیسا کہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ اُن کے مثیل آئیں گے اور امثل آئیں گے جو فطر تا انبیاء سے بہت
اقرب ہیں سوجن کے آنے کا صاف طور پر بلا تعارض وعدہ دیا گیا ہے اُن سے منہ مت پھیرو اور اُن کے
الہام سے بھی شہادت کا فائدہ اُٹھاؤ کیونکہ اُن کی گواہی اس بات کو کھولتی ہے جو تم اپنی عقلوں سے کھول نہیں
سکتے ۔ آسمانی گواہی کے رڈ کرنے میں جرات نہ کرو کیونکہ یہ بھی اُسی پاک چشمہ سے نکلی ہے جس سے وحی
نبوت نکلی ہے۔ سو یہ وحی کے معنے کی شارح اور صراط مستقیم کو دکھلانے والی ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸۱،۳۸۰)
الہام ولایت یا الهام عامه مومنین بجز موافقت و مطابقت قرآن کریم کے حجت بھی نہیں۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۰)
الہام اور کشف کا مسئلہ اسلام میں ایسا ضعیف نہیں سمجھا گیا کہ جس کا نورانی شعلہ صرف عوام الناس کے
منہ کی پھونکوں سے منطقی ہو سکے یہی ایک صداقت تو اسلام کے لیے وہ اعلیٰ درجہ کا نشان ہے جو قیامت تک
بے نظیر شان و شوکت اسلام کی ظاہر کر رہا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۷۸)
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر روحوں میں سچی تلاش پیدا ہو اور دلوں میں سچی پیاس لگ جائے تو لوگ اس
طریق کو ڈھونڈیں اور اس راہ کی تلاش میں لگیں مگر یہ راہ کسی طریق سے کھلے گی اور حجاب کس دوا سے اُٹھے
گا۔ میں سب طالبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ صرف اسلام ہی ہے جو اس راہ کی خوشخبری دیتا ہے اور دوسری قو میں
تو خدا کے الہام پر مدت سے مہر لگا چکی ہیں ۔ ( اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۴۴۲)
یہ یقیناً یا درکھو کہ وحی اور الہام کے سلسلہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اکثر جگہ وعدے کئے
ہیں اور یہ اسلام ہی سے مخصوص ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه (۲)

خواص اور عام کی خواہیں اور وہ مکاشفات اپنی کیفیت اور کمیت اتصالی و انفصالی میں ہرگز برابر نہیں
ہیں ۔ جو لوگ خدائے تعالی کے خاص بندے ہیں وہ خارق عادت کے طور پر نعمت غیبی کا حصہ لیتے ہیں ۔ دُنیا
ان نعمتوں میں جو انہیں عطا کی جاتی ہیں صرف ایسے طور کی شریک ہے جیسے شاہ وقت کے خزانہ کے ساتھ ایک
گدا در یوزہ گر ایک درم کے حاصل رکھنے کی وجہ سے شریک خیال کیا جائے لیکن ظاہر ہے کہ اس ادنیٰ
مشارکت کی وجہ سے نہ بادشاہ کی شان میں کچھ شکست آسکتی ہے اور نہ اس گدا کی کچھ شان بڑھ سکتی ہے۔
توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۹۶)
وَ كَافِيكُمْ مِنْ فَخْرِ أَنَّ اللهَ افْتَتَحَ فخر کے لحاظ سے تمہیں یہ بات کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ
وَحْيَةً مِنْ أَدَمَ وَ خَتَمَ عَلَى نَبِي كَانَ نے اپنی وحی کو حضرت آدم علیہ السلام سے شروع کیا اور ایک
مِنْكُمْ وَمِنْ أَرْضِكُمْ وَطَنًا وَمَاوَى ایسے عظیم الشان نبی پر اسے ختم کیا جو تم میں سے تھا اور تمہاری
زمین اس کا وطن ، ماؤی اور جائے پیدائش تھی ۔
وَمَوْلِدًا ۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۲۰)
( ترجمه از مرتب )
اگر یہ کہا جائے کہ انہیں احادیث کی کتابوں میں بعض امور میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اجتہادی
غلطی کا بھی ذکر ہے اگر کل قول و فعل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وحی سے تھا تو پھر وہ غلطی کیوں ہوئی گو
آنحضرت اس پر قائم نہیں رکھے گئے۔ تو اس کا یہ جواب ہے کہ وہ اجتہادی غلطی بھی وحی کی روشنی سے دور نہیں
تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے قبضہ سے ایک دم جدا نہیں ہوتے تھے پس اس اجتہادی غلطی
کی ایسی ہی مثل ہے جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں چند دفعہ سہو واقع ہوا تا اُس سے دین کے مسائل
پیدا ہوں سواسی طرح بعض اوقات اجتہادی غلطی ہوئی تا اُس سے بھی تکمیل دین ہو۔ اور بعض بار یک مسائل
اُس کے ذریعہ سے پیدا ہوں اور وہ سہو بشریت بھی تمام لوگوں کی طرح سہو نہ تھا بلکہ دراصل ہمرنگ وحی تھا
کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تصرف تھا جو نبی کے وجود پر حاوی ہو کر اُس کو کبھی ایسی طرف مائل
کر دیتا تھا جس میں خدا تعالیٰ کے بہت مصالح تھے۔ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۱۳ تا ۱۱۵)
قرآن شریف جو تمام کتابوں اور علوم کا خاتمہ کرتا ہے اس لئے وہ بڑی اقومی وحی ہے اور شدت کے ساتھ
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۶)
اس کا نزول تھا۔
یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر ایک الہام کے لئے وہ سنت اللہ بطور امام اور مہیمن اور پیش رو کے ہے جو قرآن

آج 10 میں سے 10 باقی