سورة القَدر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس جگہ خلیفہ کے لفظ سے ایسا شخص مراد ہے کہ جو ارشاد اور ہدایت کے لئے بین اللہ و بین الخلق واسطہ ہو۔
خلافت ظاہری کہ جو سلطنت اور حکمرانی پر اطلاق پاتی ہے مراد نہیں ہے اور نہ وہ بجز قریش کے کسی دوسرے
کے لئے خدا کی طرف سے شریعت اسلام میں مسلم ہو سکتی ہے بلکہ یہ محض روحانی مراتب اور روحانی نیابت کا
ذکر ہے اور آدم کے لفظ سے بھی وہ آدم جو ابوالبشر ہے مراد نہیں بلکہ ایسا شخص مراد ہے جس سے سلسلۂ ارشاد
اور ہدایت کا قائم ہو کر روحانی پیدائش کی بنیاد ڈالی جائے گویا وہ روحانی زندگی کے رو سے حق کے طالبوں کا
باپ ہے۔ اور یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں روحانی سلسلہ کے قائم ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا
ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ اس سلسلہ کا نام ونشان نہیں۔ پھر بعد اس کے اس روحانی آدم کا روحانی مرتبہ بیان
فرمایا اور کہا دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ ادنی جب یہ آیہ شریفہ جو قرآن شریف کی آیت ہے
الہام ہوئی تو اس کے معنے کی تشخیص اور تعیین میں تامل تھا۔ اور اسی تامل میں کچھ خفیف سی خواب آ گئی اور
اس خواب میں اس کے معنے حل کئے گئے ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ دنو سے مراد قرب الہی ہے اور قرب کسی
حرکت مکانی کا نام نہیں بلکہ اس وقت انسان کو مقرب الہی بولا جاتا ہے کہ جب وہ ارادہ اور نفس اور خلق اور
تمام اضداد اور اغیار سے بکلی الگ ہو کر طاعت اور محبت الہی میں سراپا محو ہو جاوے اور ہر یک ماسوا اللہ سے
پوری دوری حاصل کر لیوے اور محبت الہی کے دریا میں ایسا ڈوبے کہ کچھ اثر وجود اور انانیت کا باقی نہ رہے۔
اور جب تک اپنی ہستی کے لوث سے مبر انہیں اور بقا باللہ کے پیرایہ سے متحلی نہیں تب تک اس قرب کی
لیاقت نہیں رکھتا۔ اور بقا باللہ کا مرتبہ تب حاصل ہوتا ہے کہ جب خدا کی محبت ہی انسان کی غذا ہو جائے اور
ایسی حالت ہو جائے کہ بغیر اس کی یاد کے جی ہی نہیں سکتا اور اس کے غیر کا دل میں سمانا موت کی طرح دکھائی
دے اور صریح مشہود ہو کہ وہ اسی کے ساتھ جیتا ہے اور ایسا خدا کی طرف کھینچا جاوے جو دل اس کا ہر وقت یاد
الہی میں مستغرق اور اس کے درد سے دردمند رہے۔ اور ماسوا سے اس قدر نفرت پیدا ہو جائے کہ گویا غیر اللہ
سے اس کی عداوت ذاتی ہے جن کی طرف میل کرنے سے بالطبع دکھ اٹھاتا ہے۔ جب یہ حالت متحقق ہوگی تو
دل جو مورد انوارالہی ہے خوب صاف ہوگا اور اسماء اور صفات الہی کا اُس میں انعکاس ہو کر ایک دوسرا کمال جو
تدلّی ہے عارف کے لئے پیش آئے گا۔ اور تدلی سے مراد وہ ہبوط اور نزول ہے کہ جب انسان تخلق
با خلاق اللہ حاصل کر کے اس ذات رحمان و رحیم کی طرح شفقتنا علی العباد عالم خلق کی طرف رجوع کرے۔
اور چونکہ کمالات دنو کے کمالات تدلّی سے لازم ملزوم ہیں ۔ پس تدلّی اسی قدر ہو گی جس قدر دنو ہے۔ اور

دنو کی کمالیت اس میں ہے کہ اسماء اور صفات الہی کے عکوس کا سالک کے قلب میں ظہور ہو۔ اور محبوب حقیقی
بے شائبہ خلیت اور بے تو اہم حالیت و محلیت اپنے تمام صفات کاملہ کے ساتھ اس میں ظہور فرمائے اور یہی
استخلاف کی حقیقت اور روح اللہ کی نفخ کی ماہیت ہے اور یہی تخلق باخلاق اللہ کی اصل بنیاد ہے۔ اور جبکہ
تدائی کی حقیقت کو تخلق با خلاق اللہ لازم ہوا اور کمالیت فی التخلق اس بات کو چاہتی ہے کہ شفقت علی العباد اور
ان کے لئے بمقام نصیحت کھڑے ہونا اور ان کی بھلائی کے لئے بدل و جان مصروف ہو جانا اس حد تک پہنچ
جائے جس پر زیادت متصور نہیں اس لئے واصل تام کو مجمع الاضداد ہونا پڑا کہ وہ کامل طور پر رو بخدا بھی ہوا اور
پھر کامل طور پر رو بخلق بھی پس وہ ان دونوں قوسوں الوہیت و انسانیت میں ایک وتر کی طرح واقعہ ہے جو
دونوں سے تعلق کامل رکھتا ہے۔ اب خلاصہ کلام یہ کہ وصول کامل کے لئے دنو اور تدلّی دونوں لازم ہیں دنو
اس قرب تام کا نام ہے کہ جب کامل تزکیہ کے ذریعہ سے انسان کامل سیرالی اللہ سے سیر فی اللہ کے ساتھ متحقق
ہو جائے اور اپنی ہستی ناچیز سے بالکل ناپدید ہو کر اور غرق دریائے بیچون و بیچکون ہو کر ایک جدید ہستی پیدا
کرے جس میں بیگانگی اور دوئی اور جہل اور نادانی نہیں ہے اور صبغتہ اللہ کے پاک رنگ سے کامل رنگینی میسر
ہے اور تدلّی انسان کی اس حالت کا نام ہے کہ جب وہ تخلق باخلاق اللہ کے بعد ربانی شفقتوں اور رحمتوں
سے رنگین ہو کر خدا کے بندوں کی طرف اصلاح اور فائدہ رسانی کے لئے رجوع کرے۔ پس جاننا چاہیئے کہ
اس جگہ ایک ہی دل میں ایک ہی حالت اور نیت کے ساتھ دو قسم کا رجوع پایا گیا۔ ایک خدائے تعالیٰ کی
طرف جو وجود قدیم ہے اور ایک اس کے بندوں کی طرف جو وجود محدث ہے۔ اور دونوں قسم کا وجود یعنی قدیم
اور حادث ایک دائرہ کی طرح ہے جس کی طرف اعلیٰ وجوب اور طرف اسفل امکان ہے۔ اب اس دائرہ کے
درمیان میں انسان کامل بوجہ دنو اور تدلّی کی دونوں طرف سے اتصال محکم کر کے یوں مثالی طور پر صورت
پیدا کر لیتا ہے۔ جیسے ایک وتر دائرہ کے دوقوسوں میں ہوتا ہے یعنی حق اور خلق میں واسطہ واسطہ ٹھہر ٹھہر جاتا جاتا ہے پہلے اس
کو دنو اور قرب الہی کی خلعت خاص عطا کی جاتی ہے اور قرب کے اعلیٰ مقام تک صعود کرتا ہے اور پھر خلقت
کی طرف اس کو لایا جاتا ہے۔ پس اس کا وہ صعود اور نزول دوقوس کی صورت میں ظاہر ہوجاتا ہے اور نفس
جامع التعلقين انسان کامل کا ان دونوں قوسوں میں قاب قوسین کی طرح ہوتا ہے اور قاب عرب کے محاورہ
میں کمان کے چلہ پر اطلاق پاتا ہے۔ پس آیت کے بطور تحت اللفظ یہ معنے ہوئے کہ نزدیک ہوا یعنی خدا سے
، پھر اترا یعنی خلقت پر پس اپنے اس صعود اور نزول کی وجہ سے دو قوسوں کے لئے ایک ہی وتر ہو گیا۔ اور

چونکہ اس کا رو بخلق ہونا چشمہ صافیہ خلق با خلاق اللہ سے ہے اس لئے اس کی توجہ بمخلوق توجہ بخالق کے عین
ہے یا یوں سمجھو کہ چونکہ مالک حقیقی اپنی غایت شفقت علی العباد کی وجہ سے اس قدر بندوں کی طرف رجوع
رکھتا ہے کہ گویا وہ بندوں کے پاس ہی خیمہ زن ہے۔ پس جبکہ سالک سیر الی اللہ کرتا کرتا اپنی کمال سیر کو پہنچ
گیا تو جہاں خدا تھا وہیں اس کو لوٹ کر آنا پڑا۔ پس اس وجہ سے کمال دنو یعنی قرب تام اس کی تدلی یعنی
ہبوط کا موجب ہو گیا۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۸۵ تا ۵۹۰ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
پھر نزدیک ہوا ( یعنی اللہ تعالیٰ سے ) پھر نیچے کی طرف اُترا ( یعنی مخلوق کی طرف تبلیغ احکام کے لئے
نزول کیا ) پس اسی جہت سے کہ وہ اوپر کی طرف صعود کر کے انتہائی درجہ قرب تام کو پہنچا اور اس میں اور
حق میں کوئی حجاب نہ رہا اور پھر نیچے کی طرف اس نے نزول کیا اور اس میں اور خلق میں کوئی حجاب نہ رہا
یعنی چونکہ وہ اپنے صعود اور نزول میں اتم و اکمل ہوا اور کمالات انتہا ئیہ تک پہنچ گیا اس لئے دوقوسوں کے
بیچ میں یعنی وتر کی جگہ میں جو قطر دائرہ ہے اتم و اکمل طور پر اس کا مقام ہوا بلکہ وہ قوس الوہیت اور قوس
عبودیت کی طرف اس سے بھی زیادہ تر جو خیال و گمان و قیاس میں نہیں آسکتا نزدیک ہوا مثلاً صورت اُن
دوقوسوں کی یہ ہے ۔
قوس اعلیٰ وجود قدیم
رقوس اسفل وجود حادث و ممکن
اس شکل میں جو خط مرکز دائرہ کو قطع کرتا ہے یعنی جو قطر دائرہ ہے وہی قاب قوسین یعنی دونوں قوسوں کا وتر
ہے۔ جاننا چاہئے کہ دونوں قسم وجود واجب اور ممکن کے ایک ایسے دائرہ کی طرح ہیں کہ جو خط گذرندہ بر مرکز
سے دو قوسوں پر منقسم ہو۔ وہی خط جو قطر دائرہ ہے جس کو قرآن شریف میں قاب قوسین سے تعبیر کیا ہے اور
عام بول چال علم ہندسہ میں اس کو وتر قوسین کہتے ہیں وہ ذات مفیض اور مستفیض میں بطور برزخ واقع ہے کہ جو
اپنے اخص کمال میں جو انتہائی درجہ کمالات کا ہے نقطہ مرکز دائرہ سے جو وتر قوس کا درمیانی نقطہ ہے مشابہت
رکھتا ہے۔ یہی نقطہ تمام کمالات انسانِ کامل کا دل ہے جو قوس الوہیت و عبودیت کی طرف بخطوط مساویہ نسبت
رکھتا ہے اور یہی نقطہ ارفع نقاط ان خطوط عمودیہ کا ہے جو محیط سے قطر دائرہ تک کھینچے جائیں ۔ اگر چہ وتر قوسین
اور بہت سے ایسے نقاط سے تالیف یافتہ ہے جو در حقیقت کمالات روحانیہ صاحب وتر کے صور محسوسہ ہیں
لیکن بجز ایک نقطہ مرکز کے اور جس قدر نقاط وتر ہیں ان میں دوسرے انبیاء ورسل وارباب صدق وصفا

بھی شریک ہیں اور نقطہ مرکز اس کمال کی صورت ہے کہ جو صاحب وتر کو بہ نسبت جميع دوسرے کمالات
کے اعلیٰ و ارفع واخص و ممتاز طور پر حاصل ہے جس میں حقیقی طور پر مخلوق میں سے کوئی اس کا شریک نہیں ہاں
اتباع و پیروی سے ظلی طور پر شریک ہو سکتا ہے ۔ اب جاننا چاہئے کہ دراصل اسی نقطہ وسطی کا نام
حقیقت محمد یہ ہے جو اجمالی طور پر جمیع حقائق عالم کا منبع واصل ہے اور در حقیقت اسی ایک نقطہ سے خط وتر
انبساط وامتداد پذیر ہوا ہے اور اسی نقطہ کی روحانیت تمام خط وتر میں ایک ہویت ساریہ ہے جس کا فیض اقدس
اس سارے خط کو تعین بخش ہو گیا ہے۔ عالم جس کو متصوفین اسماء اللہ سے تعبیر کرتے ہیں۔ اس کا اوّل واعلیٰ
مظہر جس سے وہ علی وجہ التفصیل صدور پذیر ہوا ہے۔ یہی نقطہ درمیانی ہے جس کو اصطلاحات اہل اللہ میں نفسی نقطہ
احد مجتبی ومحمد مصطفی نام رکھتے ہیں اور فلاسفہ کی اصطلاحات میں عقل اول کے نام سے بھی موسوم کیا گیا ہے۔ اور
اس نقطہ کو دوسرے وتری نقاط کی طرف وہی نسبت ہے جو اسم اعظم کو دوسرے اسماء الہیہ کی طرف نسبت واقع
ہے۔ غرض سر چشمہ رموز غیبی و مفتاح کنوز لا ریبی اور انسان کامل دکھلانے کا آئینہ یہی نقطہ ہے اور تمام اسرار
مبدء و معاد کی علت غائی اور ہر یک زیر و بالا کی پیدائش کی لمیت یہی ہے جس کے تصور بالکنہ اور تصور بکنہ سے
تمام عقول و افہام بشریہ عاجز ہیں اور جس طرح ہر یک حیات خدائے تعالیٰ کی حیات سے مستفاض اور ہر یک
وجود اس کے وجود سے ظہور پذیر اور ہر یک تعین اس کے تعین سے خلعت پوش ہے ایسا ہی نقطہ محمد یہ جمیع
مراتب اکوان اور خطائر امکان میں باذنہ تعالیٰ حسب استعدادات مختلفہ وطبائع متفاوتہ مؤثر ہے اور چونکہ
یہ نقطہ جمیع مراتب الہیہ کا ظلی طور پر اور جمیع مراتب کونیہ کا منجی و اصلی طور پر جامع بلکہ انہیں دونوں کا
مجموعہ ہے اس لئے یہ ہر ایک مرتبہ کو نیہ پر جو عقول و نفوس کلیه و جزئیه و مراتب طبعیه الی آخر تنزلات وجود سے
مراد ہے اجمالی طور پر احاطہ رکھتا ہے۔ ایسا ہی ظل الوہیت ہونے کی وجہ سے مرتبہ الہیہ سے اس کو ایسی
مشابہت ہے جیسے آئینہ کے عکس کو اپنے اصل سے ہوتی ہے۔ اور امہات صفات الہیہ یعنی حیوہ علم ، ارادہ
قدرت سمع ، بصر کلام معہ اپنے جمیع فروع کے اتم و اکمل طور پر اس میں انعکاس پذیر ہیں ۔ اس نقطہ مرکز کو جو
برزخ بین الله و بین اخلق ہے یعنی نفسی نقطہ حضرت سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو مجر دکلمۃ اللہ کے مفہوم تک
محدود نہیں کر سکتے جیسا کہ مسیح کو اس نام سے محدود کیا گیا ہے کیونکہ یہ نقطہ محمد یہ خالی طور پر ستجمع جميع مراتب
الوہیت ہے اسی وجہ سے تمثیلی بیان میں حضرت مسیح کو ابن سے تشبیہ دی گئی ہے بباعث اس نقصان کے جوان
میں باقی رہ گیا ہے کیونکہ حقیقت عیسو یہ مظہر اتم صفات الوہیت نہیں ہے بلکہ اس کی شاخوں سے ایک شاخ

ہے برخلاف حقیقت محمدیہ کے کہ وہ جمیع صفات الہیہ کا اتم و اکمل مظہر ہے جس کا ثبوت عقلی و نقلی طور پر کمال
درجہ پر پہنچ گیا ہے سواسی وجہ سے تمثیلی بیان میں ظلی طور پر خدائے قادر وذ والجلال سے آنحضرت کو آسمانی
کتابوں میں تشبیہ دی گئی ہے جو ابن کے لئے بجائے اب ہے۔ اور حضرت مسیح علیہ السلام کی تعلیم کا اضافی طور
پر ناقص ہونا اور قرآنی تعلیم کا سب الہامی تعلیموں سے اکمل واتم ہونا وہ بھی درحقیقت اسی بناء پر ہے کیونکہ
ناقص پر ناقص فیضان ہوتا ہے اور اکمل پر اکمل ۔
اور جو تشبیہات قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خالی طور پر خداوند قادر و مطلق سے دی گئی
ہیں ان میں سے ایک یہی آیت ہے۔ جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى
یعنی وہ (حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی ترقیات کا ملہ قرب کی وجہ سے دوقوسوں میں بطور وتر کے
واقعہ ہے بلکہ اس سے نزدیک تر ۔ اب ظاہر ہے کہ وتر کی طرف اعلیٰ میں قوس الوہیت ہے سو جب کہ نفس
پاک محمدی اپنے شدت قرب اور نہایت درجہ کی صفائی کی وجہ سے وتر کی حد سے آگے بڑھا اور دریائے الوہیت
سے نزدیک تر ہوا تو اس نا پیدا کنار دریا میں جا پڑا اور الوہیت کے بحر اعظم میں ذرہ بشریت گم ہو گیا۔ اور یہ
بڑھنا نہ مستحدث اور جدید طور پر بلکہ وہ ازل سے بڑھا ہوا تھا اور ظلی اور مستعار طور پر اس بات کے لائق تھا
کہ آسمانی صحیفے اور الہامی تحریریں اس کو مظہر اتم الوہیت قرار دیں اور آئینہ حق نما اس کو ٹھہر اویں۔
سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۶۴ تا ۲۷۵ حاشیه )
وَلَا رَيْبَ أَنَّ نَبِيَّنَا سُمِّيَ مُحَمَّدًا بلا شک ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد رکھا
لِمَا أَرَادَ اللهُ أَنْ يَجْعَلَهُ مَحْبُوبًا فِي أَعْيُنِه گیا تا کہ آپ کو ( اللہ تعالیٰ اپنی نظر میں ) اور لوگوں کی نظر میں
وَأَعْيُنِ الصَّالِحِيْنَ وَكَذَالِكَ سَماء محبوب ٹھہرائے۔ اور اسی طرح آپ کا نام احمد رکھا کیونکہ اللہ تعالیٰ
أَحْمَدَ لِمَا أَرَادَ سُبْحَانَهُ أَنْ يَجْعَلَهُ مُحِب نے ارادہ فرمایا تھا کہ آپ کو اپنی ذات اور مومن اور مسلمان
ذَاتِهِ وَيُحِبُّ الْمُؤْمِنِينَ الْمُسْلِمِينَ لوگوں کا مُحبّ قرار دے۔ پس آپ کی دوشانیں ہیں ایک شان
فَهُوَ مُحَمَّدٌ بِشَأْنٍ وَأَحْمَدُ بِشَأْنِ کے لحاظ سے آپ محمد ہیں اور دوسری شان کے لحاظ سے آپ
وَاخْتَصَّ أَحَدُ هُذَيْنِ الإِسْمَيْنِ بِزَمَانِ احمد ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے ایک نام کو ایک زمانہ سے
وَالْآخَرُ بِزَمَانٍ وَقَدْ أَشَارَ إِلَيْهِ اور دوسرے نام کو دوسرے زمانہ سے خاص کر دیا۔ اسی کی
سُبْحَانَهُ فِي قَوْلِهِ دَنَا فَتَدَلَّى وَ فِي قَابَ طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے قول دَنَا فَتَدَلی اور قَابَ قَوْسَيْنِ

قَوْسَيْنِ أَوْ ادنی ۔
او ادنی میں اشارہ کیا ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
اعجاز ا مسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۰۹،۱۰۸)
سید الانبیاء و خیر الوریٰ مولانا وسید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ایک عظیم الشان روحانی حسن
لے کر آئے جس کی تعریف میں یہی آیت کریمہ کافی ہے دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ ادنی یعنی
وہ نبی جناب الہی سے بہت نزدیک چلا گیا ۔ اور پھر مخلوق کی طرف جھکا اور اس طرح پر دونوں حقوں کو
جو حق اللہ اور حق العباد ہے ادا کر دیا۔ اور دونوں قسم کا حُسن روحانی ظاہر کیا۔ اور دونوں قوسوں میں
وتر کی طرح ہو گیا ۔ یعنی دونوں قوسوں میں جو ایک درمیانی خط کی طرح ہو اور اس طرح اس کا وجود
خالق مخلوق
قوس قوس
واقع ہوا جیسے یہ درمیانی خط آنحضرت
۔
اس حُسن کو نا پاک طبع اور اندھے لوگوں نے نہ دیکھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا
يُبْصِرُونَ (الاعراف : ۱۹۹) یعنی تیری طرف وہ دیکھتے ہیں مگر تو انہیں دکھائی نہیں دیتا۔ آخر وہ سب اندھے
ہلاک ہو گئے۔
( براہین احمد یہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۲۲۱،۲۲۰)
م،
یادر ہے کہ تدلی کا ثلاثی مجرد دلو ہے اور دلو کہتے ہیں ڈول کو کنوئیں کے اندر ڈبونا تا پانی اس میں بھر
جائے اور دوسرے معنے دلو کے یہ ہیں کہ کسی کو اپنا شفیع پکڑنا پس تدلی کے معنی ہیں کہ شفاعت کے لئے
دور افتادہ لوگوں کی طرف بکمال ہمدردی و غم خواری توجہ کرنا اور ان سے بہت نزدیک ہو کر ان کا مکدر
ریویو آف ریلیجز جلد ا نمبر ۵ صفحه (۱۸۴)
پانی اُٹھانا اور پاک پانی ان کو عطا کرنا۔
مقام شفاعت کی طرف قرآن شریف میں اشارہ فرما کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انسان کامل ہونے
کی شان میں فرمایا ہے دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ ادنی یعنی یہ رسول خدا کی طرف چڑھا اور
جہاں تک امکان میں ہے خدا سے نزدیک ہوا اور قرب کے تمام کمالات کو طے کیا اور لاہوتی مقام سے پورا
حصہ لیا اور پھر ناسوت کی طرف کامل رجوع کیا یعنی عبودیت کے انتہائی نقطہ تک اپنے تئیں پہنچایا اور بشریت
کے پاک لوازم یعنی بنی نوع کی ہمدردی اور محبت سے جو ناسوتی کمال کہلاتا ہے پورا حصہ لیا لہذا ایک طرف
خدا کی محبت میں اور دوسری طرف بنی نوع کی محبت میں کمال تام تک پہنچا۔ پس چونکہ وہ کامل طور پر خدا سے

قریب ہوا اور پھر کامل طور پر بنی نوع سے قریب ہوا اس لئے دونوں طرف کے مساوی قرب کی وجہ سے ایسا
ہو گیا جیسا کہ دوقوسوں میں ایک خط ہوتا ہے لہذا وہ شرط جو شفاعت کے لئے ضروری ہے اس میں پائی گئی اور
خدا نے اپنے کلام میں اس کے لئے گواہی دی کہ وہ اپنے بنی نوع میں اور اپنے خدا میں ایسے طور سے درمیان
ہے جیسا کہ وتر دوقوسوں کے درمیان ہوتا ہے۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ا نمبر ۵ صفحه ۱۸۲)
صاف معلوم
انسان اور خدا کے درمیان بھی ایک برزخ ہے۔ اور وہ تجلیات ہیں۔ چنانچہ اس مقام اور مرتبہ کی طرف
خدا تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ ادنی یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے علو مرتبہ کا بیان ہے کیونکہ یہ مرتبہ اس انسان کامل کو مل سکتا ہے جو عبودیت اور الوہیت کے دونوں قوسوں
کے درمیان ہو کر ایسا شدید اور قومی تعلق پکڑتا ہے۔ گویا ان دونوں کا عین ہو جاتا ہے۔ اور اپنے نفس کو درمیان
سے اٹھا کر ایک مصفا آئینہ کا حکم پیدا کر لیتا ہے۔ اور اس تعلق کی دو جہتیں ہوتی ہیں۔ ایک جہت سے یعنی
اوپر کی طرف سے وہ تمام انوار و فیوض الہیہ کو جذب کرتا ہے اور دوسری طرف سے وہ تمام فیوض بنی نوع کو
حسب استعداد پہنچاتا ہے۔ پس ایک تعلق اس کا الوہیت سے اور دوسرا بنی نوع سے۔ جیسا کہ اس آیت میں
معلوم ہوتا ہے یعنی پھر نزدیک سے ( یعنی اللہ تعالیٰ سے ) پھر نیچے کی طرف اترا ( یعنی مخلوق کی طرف اترا
یعنی مخلوق کی طرف تبلیغ احکام کے لئے نزول کیا ) پس وہ ان تعلقات قرب کے مراتب تام کی وجہ سے دوقوسوں
کے وتر کی طرح کا ہو گیا تھا ۔ بلکہ قوس الوہیت اور عبودیت کی طرف اس سے بھی زیادہ قرب ہو گیا۔ چونکہ
دنو قرب سے ابلغ تر ہے۔ اس لئے خدا نے اس لفظ کو استعمال فرمایا اور یہی نقطہ جو برزخ بین اللہ و بین الخلق
نفسی نقطہ سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا سے لیتے اور بنی
نوع کو پہنچاتے ہیں اس لئے آپ کا نام قاسم بھی ہے۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۴۲ مورخه ۷ ارنومبر ۱۹۰۱ صفحه ۳)
شفیع کا لفظ شفع سے نکلا ہے جس سے نکلا ہے جس کے معنی جفت کے ہیں ۔ اس لیے شفیع وہ ہو سکتا ہے جو دو مقامات کا مظہر اتم
ہو یعنی مظہر کامل لاہوت اور ناسوت کا ہو۔ لاہوتی مقام کا مظہر کامل ہونے سے یہ مراد ہے کہ اس کا خدا کی طر
ف صعود ہو۔ وہ خدا سے حاصل کرے اور ناسوتی مقام کے مظہر کا یہ مفہوم ہے کہ مخلوق کی طرف اس کا نزول ہو
جو خدا سے حاصل کرے وہ مخلوق کو پہنچاوے اور مظہر کامل ان مقامات کا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
اسی کی طرف اشارہ ہے دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى ۔
ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ء صفحه ۵ )

دنا فتدلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں آیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اوپر کی طرف ہو کر
نوع انسان کی طرف جھکا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کمال اعلیٰ درجہ کا کمال ہے جس کی نظیر نہیں مل سکتی اور
اس کمال میں آپ کے دو درجہ بیان فرمائے ہیں ۔ ایک صعود، دوسرا نزول۔ اللہ تعالیٰ کی طرف تو آپ کا
صعود ہوا یعنی خدا تعالیٰ کی محبت اور صدق و وفا میں ایسے کھینچے گئے کہ خود اس ذات اقدس کے دنو کا درجہ آپ
کو عطا ہوا۔دنو ۔ اقرب سے ابلغ ہے۔ اس لیے یہاں یہ لفظ اختیار کیا۔ جب اللہ تعالیٰ کے فیوضات اور
برکات سے آپ نے حصہ لیا تو پھر بنی نوع پر رحمت کے لیے نزول فرمایا۔ یہ وہی رحمت تھی جس کا اشارہ
اللہ تعالیٰ نے مَا أَرْسَلُنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) فرمایا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم قاسم کا بھی یہی سر ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے لیتے ہیں جو کچھ لیتے ہیں
اور پھر مخلوق کو پہنچاتے ہیں۔ بس مخلوق کو پہنچانے کے واسطے آپ کا نزول ہوا ۔ اس دنا فتداٹی میں اسی صعود
اور نزول کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علو مرتبہ کی دلیل ہے۔
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ استمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۸)
انتہائی درجہ (ترقیات کاملہ ) کا وہ ہے جس کی نسبت لکھا ہے مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى انسان زمانه
سیر سلوک میں اپنے واقعات کشفیہ میں بہت سے عجائبات دیکھتا ہے اور انواع و اقسام کی واردات اُس پر وارد
ہوتی ہیں مگر اعلیٰ مقام اس کا عبودیت ہے جس کا لازمہ صحو اور ہوشیاری سے اور سکر اور شطح سے بکلی بیزاری ہے۔
) مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۱۹ )
حالت تام وہ ہے جس کی طرف اشارہ ہے مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغی یہ حالت اہل جنت کے نصیب ہوگی ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۸ )
الكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الأنْثَى تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيْزَى
عیسائیوں کو جواب دیتے وقت بعض اوقات سخت الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں تو یہ بات بالکل
صاف ہے جب ہمارا دل بہت دکھایا جاتا ہے اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر طرح طرح کے
نا جائز حملے کئے جاتے ہیں تو صرف متنبہ کرنے کی خاطر انہیں کی مسلمہ کتابوں سے الزامی جواب دیئے

جاتے ہیں ان لوگوں کو چاہئیے کہ ہماری کوئی بات ایسی نکالیں جو حضرت عیسیٰ کے متعلق ہم نے بطور الزامی
جواب کے لکھی ہو اور وہ انجیل میں موجود نہ ہو ۔ آخر یہ تو ہم سے نہیں ہو سکتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی تو ہین سن کر چپ رہیں اور اس قسم کے جواب تو خود قرآن مجید میں پائے جاتے ہیں جیسے لکھا ہے الکو
الذَّكَرُ وَ لَهُ الْأُنْثَى فَاسْتَفْتِهِمُ الرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُونَ (الصافات : ۱۵۰ ) ۔ وہ لوگ فرشتوں کو
خدا تعالیٰ کی بیٹیاں کہتے تھے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تمہارے بیٹے اور ہماری بیٹیاں ؟
غرض الزامی رنگ کے جواب دینا تو طریق مناظرہ ہے ۔ ورنہ ہم حضرت عیسیٰ کو خدا تعالیٰ کا رسول اور
ایک مقبول اور برگزیدہ انسان سمجھتے ہیں اور جن لوگوں کا دل صاف نہیں اُن کا فیصلہ ہم خدا پر چھوڑتے ہیں ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۱ ۴ مورخہ ۷ ارنومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴)
کیا تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں ۔ یہ تو ٹھیک ٹھیک تقسیم نہ ہوئی ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۰ حاشیه )
وَمَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ ۚ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ
شَيْئًان
مراد از علم یقین است۔ ظنون را علم نے علم سے مراد یقین ہے۔ ظن کو علم نہیں کہتے ۔ یہ
گویند ۔ ایناں اتباع ظن میکنند - اِنَّ الظَّنَّ لا لوگ ظن کی پیروی کر رہے ہیں۔ اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ
يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا -
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۴)
الْحَقِّ شَيْئًا - ( ترجمه از مرتب )
ظاہر ہے کہ ظن کوئی چیز نہیں ہے اور جو شخص محض ظن کو پنجہ مارتا ہے وہ مقام بلند حق سے بہت نیچے گرا ہوا
ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا - یعنی محض ظن حق الیقین کے مقابلہ پر کچھ
چیز نہیں ۔
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۰۸)
یا در کھوظن مفید نہیں ہو سکتا ۔ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا یقین ہی ایک ایسی
چیز ہے جو انسان کو با مراد کر سکتی ہے یقین کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۹ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱)
الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبِيرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّهَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ

الْمَغْفِرَةِ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ اَنْشَاكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَ إِذْ أَنْتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ
أُمَّهُتِكُمْ فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى
وَأَمَّا مَا قَالَ اللهُ تَعَالَى فَلَا تُزَكُوا اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جو یہ فرمایا ہے فلا
انْفُسَكُمُ فَفَرِّقُ بَيْنَ تَزْكِيَةِ النَّفْسِ تُزَكُوا أَنْفُسَكُمُ تو اس آیت کا صحیح مطلب جاننے کے لئے
وَإِظْهَارِ النِّعْمَةِ، وَإِنْ كَانَا مُشَابِدَيْنِ فِي تمہیں تزکیہ نفس اور اظہار نعمت کے درمیان واضح فرق معلوم
الصُّورَةِ فَإِنَّكَ إِذَا عَزَوْتَ الْكَمَالَ إِلى ہونا چاہیے اگر چہ یہ دونوں صورت کے لحاظ سے مشابہ ہیں ۔
نَفْسِكَ وَرَأَيْتَكَ كَأَنَّكَ شَيْءٌ وَنَسِيتَ پس جب کمال کو اپنے نفس کی طرف منسوب کرو اور تم سمجھو کہ
الْخَالِقَ الَّذِي مَنَّ عَلَيْكَ فَهَذَا تَزْكِيَةٌ گو یا تم بھی کوئی حیثیت رکھتے ہو اور تم اپنے اس خالق کو بھول
النَّفْسِ، وَلَكِنَّكَ إِذَا عَزَوْتَ كَمَالَكَ جاؤ جس نے تم پر احسان کیا تو تمہارا یہ فعل تزکیہ نفس قرار
إِلَى رَبِّكَ، وَرَأَيْتَ كُلَّ نِعْمَةٍ مِنْهُ، وَمَا پائے گا لیکن اگر تم اپنے کمال کو اپنے رب کی طرف منسوب
رَأَيْتَ نَفْسَكَ عِنْدَ رُؤْيَةِ الْكَمَالِ بَلْ کرو اور تم یہ سمجھو کہ ہر نعمت اللہ کی عطا کردہ ہے اور اپنے کمال
رَأَيْتَ فِي كُلِّ طَرَفٍ حَوْلَ اللهِ وَقُوَّتَهُ کو دیکھتے وقت تم اپنے نفس کو نہ دیکھو بلکہ تم ہر طرف اللہ تعالیٰ
وَمَنَّهُ وَفَضْلَهُ وَوَجَدْتَ نَفْسَكَ کی قوت ، اس کی طاقت ، اس کا احسان اور اس کا فضل دیکھو
كَمَيْتٍ فِي يَدِ الْغَسَّالِ، وَمَا أَضَفْتَ اور اپنے آپ کو غسال کے ہاتھ میں محض ایک مردہ کی طرح
إِلَيْهَا شَيْئًا مِنَ الْكَمَالِ، فَهَذَا هُوَ پاؤ اور اپنے نفس کی طرف کوئی کمال منسوب نہ کرو تو یہ اظہار
إِظْهَارُ النِّعْمَةِ۔
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحه ۳۲۲،۳۲۱)
نعمت ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ معصوم اور محفوظ ہونا تمہارا کام نہیں ہے خدا کا ہے ہر
ایک نور اور طاقت آسمان سے ہی آتی ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۶۹)
تزکیہ نفس ایک ایسی شئی ہے کہ وہ خود بخود نہیں ہو سکتا اس لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ
هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى کہ تم یہ خیال نہ کرو کہ ہم اپنے نفس یا عقل کے ذریعہ سے خود بخودمز کی بن جاویں گے۔
یہ بات غلط ہے۔ وہ خوب جانتا ہے کہ کون متقی ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲۵ ستمبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۸۲)

کوئی آدمی کسی کو متقی کیوں کر یقین کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے لا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ اور فرماتا ہے
هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَی اور فرماتا ہے اللہ تعالیٰ ہی عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ہے ۔ ہاں مامور من اللہ کے متقی
ہونے اور نہ ہونے کے نشانات بین ہوتے ہیں نہ اوروں کے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۲ ، ۲۳ مورخه ۸ تا ۱۶ ارجون ۱۹۰۴ء صفحه ۲)
کبھی یہ دعوی نہ کرو کہ میں پاک صاف ہوں جیسے کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے فلا تروا
انفسکم کہ تم اپنے آپ کو مز کی مت کہو وہ خود جانتا ہے کہ تم میں سے متقی کون ہے۔
وَ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى
البدر جلد ۳ نمبر ۳۴ مورخه ۸ استمبر ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
خدا تعالیٰ کے قرب حاصل کرنے کی راہ یہ ہے کہ اس کے لئے صدق دکھایا جائے ۔ حضرت ابراہیم
علیہ الصلوۃ والسلام نے جو قرب حاصل کیا تو اس کی وجہ یہی تھی ۔ چنانچہ فرمایا ہے اِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی
ابراہیم وہ ابراہیم جس نے وفاداری دکھائی ۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری اور صدق اور اخلاص دکھانا
ایک موت کو چاہتا ہے جب تک انسان دنیا اور اس کی ساری لذتوں اور شوکتوں پر پانی پھیر دینے کو طیار نہ
ہو جاوے۔ اور اس کی ذلت اور سختی اور تنگی خدا کے لئے گوارا کرنے کو طیار نہ ہو۔ یہ صفت پیدا نہیں
ہو سکتی ۔ بت پرستی یہی نہیں کہ انسان کسی درخت یا پتھر کی پرستش کرے بلکہ ہر ایک چیز جو اللہ تعالیٰ کے
قرب سے روکتی اور اس پر مقدم ہوتی ہے ۔ وہ بت ہے اور اس قدر بت انسان اپنے اندر رکھتا ہے کہ اس
کو پتہ بھی نہیں لگتا کہ میں بت پرستی کر رہا ہوں ۔ پس جب تک خالص خدا تعالیٰ ہی کے لئے نہیں ہو جاتا
اور اس کی راہ میں ہر مصیبت کی برداشت کرنے کے لئے طیار نہیں ہوتا ۔ صدق اور اخلاص کا رنگ پیدا
ہونا مشکل ہے۔ ابراہیم علیہ السلام کو جو یہ خطاب ملا۔ کیا یہ یونہی مل گیا تھا ؟ نہیں ۔ اِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی کی
آواز اس وقت آئی جبکہ وہ بیٹے کی قربانی کے لئے طیار ہو گیا ۔ اللہ تعالیٰ عمل کو چاہتا ہے اور عمل ہی سے
راضی ہوتا ہے۔ اور عمل دکھ سے آتا ہے ۔ لیکن جب انسان خدا کے لئے دکھ اٹھانے کو طیار ہو جاوے تو خد
اتعالیٰ اس کو دکھ میں بھی نہیں ڈالتا۔ دیکھو ۔ ابراہیم علیہ السلام نے جب اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کے لئے
اپنے بیٹے کو قربان کر دینا چاہا اور پوری طیاری کر لی تو اللہ تعالیٰ نے اس کے بیٹے کو بچالیا۔ وہ آگ میں

تعالیٰ تکالیف سے بچا لیتا ہے ۔
ڈالے گئے لیکن آگ ان پر کوئی اثر نہ کرسکی۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں تکلیف اٹھانے کو طیار ہو جاوے تو خدا
جب تک انسان صدق وصفا کے ساتھ خدا کا بندہ نہ ہوگا ۔ تب تک کوئی درجہ ملنا مشکل ہے۔ جب ابراہیم
کی نسبت خدا تعالیٰ نے شہادت دی وَ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی کہ ابراہیم وہ شخص ہے جس نے اپنی بات کو پورا
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ ءصفحہ ۱ )
کیا۔ تو اس طرح سے اپنے دل کو غیر سے پاک کرنا اور محبت الہی سے بھرنا ، خدا کی مرضی کے موافق چلنا اور
باتیں دُعا سے حاصل ہوتی ہیں ۔
جیسے ظل اصل کا تابع ہوتا ہے ویسے ہی تابع ہونا کہ اس کی اور خدا کی مرضی ایک ہو کوئی فرق نہ ہو۔ یہ سب
البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۳۴)
کہ اس نے جو عہد کیا اسے پورا کر کے دکھایا۔
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اسی لئے ابراہیم کی تعریف کی ہے جیسے کہ فرمایا ہے اِبْراهِيمَ الَّذِي وَفَّى
البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۵ )
تعلقات الہی ہمیشہ پاک بندوں سے ہوا کرتے ہیں جیسا کہ فرمایا ہے اِبْراهِيمَ الَّذِي وَفی لوگوں پر جو
احسان کرے ہر گز نہ جتلاوے۔ جو ابراہیم کے صفات رکھتا ہے ابراہیم بن سکتا ہے۔
الحکم جلدی نمبر ۲۴ مورخه ۳۰ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱)
نامرد، بز دل ، بیوفا جو خدا تعالیٰ سے اخلاص اور وفاداری کا تعلق نہیں رکھتا بلکہ دغا دینے والا ہے وہ کس کام
کا ہے اس کی کچھ قدر و قیمت نہیں ہے ساری قیمت اور شرف وفا سے ہوتا ہے ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو جو
شرف اور درجہ ملا وہ کس بناء پر ملا ؟ قرآن شریف نے فیصلہ کر دیا ہے اِبْراهِيمَ الَّذِي وَفی ابراہیم وہ جس نے
ہمارے ساتھ وفاداری کی آگ میں ڈالے گئے مگر انہوں نے اس کو منظور نہ کیا کہ وہ ان کا فروں کو کہہ دیتے کہ
تمہارے ٹھا کروں کی پوجا کرتا ہوں خدا تعالیٰ کے لیے ہر تکلیف اور مصیبت کو برداشت کرنے پر آمادہ ہو گئے
خدا تعالیٰ نے کہا کہ اپنی بیوی کو بے آب و دانہ جنگل میں چھوڑ آ ۔ انہوں نے فی الفور اس کو قبول کر لیا ہر ایک ابتلا
کو انہوں نے اس طرح پر قبول کر لیا کہ گویا عاشق اللہ تھا۔ درمیان میں کوئی نفسانی غرض نہ تھی۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۲،۱)
دُنیا میں بھی اگر ایک نوکر خدمت کرے اور حق وفا کا ادا کرے تو جو محبت اس سے ہوگی وہ دوسرے سے
کیا ہو سکتی ہے۔ جو صرف اس بات پر ناز کرتا ہے کہ میں نے کوئی اُچک پنا نہیں کیا حالانکہ اگر کرتا تو سزا
پاتا۔ اتنی بات سے حقوق قائم نہیں ہو سکتے حقوق تو صرف صدق و وفا سے قائم ہو سکتے ہیں جیسے ابراھیم

آج 10 میں سے 10 باقی