سورة القَدر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الَّذِي وَفي -
سورة النجم
البدر جلد ۳ نمبر ۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۰۴ ء صفحه (۲)
صوفیوں نے لکھا ہے کہ اوائل سلوک میں جو رو یا یا وحی ہو اس پر توجہ نہیں کرنی چاہیے وہ اکثر اوقات اس
راہ میں روک ہو روک ہو جاتی ہے انسان کی اپنی خوابی اس میں تو کوئی نہیں کیونکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کا فعل ہے جو وہ کسی کو کوئی
اچھی خواب دکھاوے یا کوئی الہام کرے اس نے کیا کیا ؟ دیکھو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بہت وحی ہوا کرتی
تھی لیکن اس کا کہیں ذکر بھی نہیں گیا گیا کہ اس کو یہ الہام ہوا یہ وحی ہوئی بلکہ ذکر کیا گیا ہے تو اس بات کا کہ
ابْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی وہ ابراہیم جس نے وفاداری کا کامل نمونہ دکھایا۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۸ تا ۱۶ امتی ۱۹۰۴ صفحه ۱۰)
( اس سوال کے جواب میں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے احیائے موتی کی کیفیت کے متعلق اطمینان
چاہا تھا۔ کیا ان کو پہلے اطمینان نہ تھا۔ فرمایا۔)
ہیں اور
اصل بات یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام اللہ تعالیٰ کے مکتب میں تعلیم پانے والے ہوتے
تلامیذ الرحمن کہلاتے ہیں ۔ اُن کی ترقی بھی تدریجی ہوتی ہے ۔ اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لیے قرآن شریف میں آیا ہے كَذَلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَرَتَّلْتُهُ تَرْتِيلًا (الفرقان : ٣٣) پس
میں اس بات کو خوب جانتا ہوں کہ انبیاء علیہم السلام کی حالت کیسی ہوتی ہے۔جس دن نبی مامور ہوتا ہے
اُس دن اور اُس کی نبوت کے آخری دن میں ہزاروں کوس کا فرق ہو جاتا ہے ۔ پس یہ کوئی تعجب کی بات
نہیں ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایسا کہا۔ ابراہیم تو وہ شخص ہے۔ جس کی نسبت قرآن شریف
نے خود فیصلہ کر دیا ہے اِبْراهِيمَ الَّذِي وَفَّى ۔۔۔۔۔ پھر یہ اعتراض کس طرح پر ہو سکتا ہے۔
الَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
یہ کہنا کہ انسانی رنج ومحن حوا کے سیب کھانے کی وجہ سے ہیں اسلام کا یہ عقیدہ نہیں ۔ ہمیں تو یہ تعلیم
دی گئی ہے کہ لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى (الانعام : ۱۶۵) زید کے بدلے بکر کو سز انہیں مل سکتی اور نہ ہی
اس سے کچھ فائدہ متصور ہے۔ حوا کی سیب خوری ان مشکلات اور رنج وسزا کا باعث نہیں ہے بلکہ ان کی
وجوہات قرآن نے کچھ اور ہی بیان فرمائے ہیں ۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲ جون ۱۹۰۸ء صفحہ ۷)
وَ أَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
سورة النجم
انسان کو وہی ملتا ہے جو سعی کرتا ہے۔ جو اس نے کوشش کی ہو۔ یعنی عمل کرنا اجر پانے کے لئے ضروری ہے۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۱)
اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ انسان بے دست و پا ہو کر بیٹھ رہے بلکہ اُس نے صرف فرمایا ہے وَ أَنْ لَيْسَ
لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَٹی اس لیے مومن کو چاہیے کہ وہ جدو جہد سے کام کرے، لیکن جس قدر مرتبہ مجھ سے ممکن
ہے یہی کہوں گا کہ دنیا کو مقصود بالذات نہ بنالو۔ دین کو مقصود بالذات ٹھہراؤ اور دُنیا اس کے لئے بطور خادم
اور مرکب کے ہو۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۹ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۰ صفحه ۴)
کمالات تو انسان کو مجاہدات سے حاصل ہوتے ہیں مگر جن کو سہل نسخہ مسیح کے خون کا مل گیا وہ کیوں مجاہدات
کرے گا۔ اگر مسیح کے خون سے کامیابی ہے تو پھر ان کے لڑکے امتحان پاس کرنے کے واسطے کیوں مدرسوں
میں محنتیں اور کوششیں کرتے ہیں چاہئے کہ وہ تو صرف خون پر بھروسہ رکھیں اور اس سے کامیاب ہوں اور کوئی
محنت نہ کریں اور مسلمانوں کے بچے محنتیں کر کر کے اور ٹکریں مار مار کر پاس ہوں ۔ اصل بات یہ ہے لَيْسَ
لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعی ۔ اس دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک انسان جب اپنے نفس کو مطالعہ کرتا ہے تو اسے
فسق و فجور وغیرہ معلوم ہوتے ہیں آخر وہ یقین کی حالت پر پہنچ کر ان کو صیقل کر سکتا ہے لیکن جب خون مسیح پر
مدار ہے تو پھر مجاہدات کی کیا ضرورت ہے ان کی جھوٹی تعلیم سچی ترقیات سے روک رہی ہے۔ سچی تعلیم والا
دعائیں کرتا ہے کوششیں کرتا ہے آخر دوڑ تا دوڑتا ہاتھ پاؤں مارتا ہوا منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے۔ جب یہ
بات ان کی سمجھ میں آوے گی کہ یہ سب باتیں ( خون مسیح پر بھروسہ ) قصہ کہانی ہیں اور ان سے اب کوئی
آثار اور نتائج مرتب نے مرتب نہیں ہوتے اور ادھر سچی تعلیم کی تخم ریزی کے ساتھ برکات ہوں گی تو یہ لوگ خود سمجھ
لیویں گے انسان کھیتی کرتا ہے اس میں بھی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اگر ایک ملازم ہے تو اسے بھی محنت کا خیال
ہے غرضیکہ ہر ایک اپنے اپنے مقام پر کوشش میں لگا ہے اور سب کا ثمرہ کوشش پر ہی ہے۔ سارا قرآن کوشش
کے مضمون سے بھرا پڑا ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَٹی ۔ ان لوگوں کو جو ولایت میں خونِ مسیح پر ایمان لا کر
بیٹھے ہیں کوئی پوچھے کیا حاصل ہوا۔ مردوں یا عورتوں نے خون پر ایمان لا کر کیا ترقی حاصل کی ۔ یہ باتیں ہیں
جو بار بار ان کے کانوں تک پہنچانی چاہئیں۔ البدر جلد اول نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه (۷۴)
قرآن کو بہت پڑھنا چاہیئے اور پڑھنے کی توفیق خدا سے طلب کرنی چاہیے کیونکہ محنت کے سوا انسان کو کچھ
نہیں ملتا کسان کو دیکھو کہ جب وہ زمین میں ہل چلاتا ہے اور قسم قسم کی محنت اٹھاتا ہے تب پھل حاصل کرتا
ہے مگر محنت کے لیے زمین کا اچھا ہونا شرط ہے اسی طرح انسان کا دل بھی اچھا ہو سامان بھی عمدہ ہو سب کچھ کر
بھی سکے تب جا کر فائدہ پاوے گا لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَٹی ۔ دل کا تعلق اللہ تعالیٰ سے مضبوط باندھنا
چاہیے جب یہ ہو گا تو دل خود خدا سے ڈرتا رہے گا اور جب دل ڈرتا رہتا ہے تو خدا کو اپنے بندے پر خود رحم آجا
تا ہے اور پھر تمام بلاؤں سے اسے بچاتا ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۹)
دعا کا اثر ثابت ہے ایک روایت میں ہے کہ اگر میت کی طرف سے حج کیا جاوے تو قبول ہوتا ہے اور
روزہ کا ذکر بھی ہے۔ (ایک شخص نے عرض کیا کہ حضور یہ جو ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ الأَمَا سَٹی ۔ فرمایا کہ )
اگر اس کے یہ معنے ہیں کہ بھائی کے حق میں دعانہ قبول ہو تو پھر سورہ فاتحہ میں اهْدِنَا کی بجائے اهْدِنِی ہوتا ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۵)
ہم کبھی ان باتوں سے فخر نہیں کر سکتے کہ رؤیا یا الہام ہونے لگے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ رہیں اور
مجاہدات سے دستکش ہو ر ہیں اللہ تعالیٰ اس کو پسند نہیں کرتا وہ تو فرماتا ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى اس
لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی راہ میں وہ مجاہدہ کرے اور وہ کام کر کے دکھلا دے جو کسی
نے نہ کیا ہوا گر اللہ تعالیٰ صبح سے شام تک مکالمہ کرے تو یہ فخر کی بات نہیں ہو گی کیونکہ یہ تو اس کی عطا ہو گی
دھیان یہ ہوگا کہ خود ہم نے اس کے لیے کیا کیا۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ،۱۹ مورخه ۸ تا ۱۶ رمئی ۱۹۰۴ء صفحه ۱۰)
اس قسم کے لوگ ہمیشہ گزرے ہیں جو چاہتے ہیں کہ بغیر کسی قسم کی محنت اور تکلیف اور سعی اور مجاہدہ کے وہ
کمالات حاصل کر لیں جو مجاہدات سے حاصل ہوتے ہیں۔ صوفیاء کرام کے حالات میں لکھا ہے کہ بعض
لوگوں نے آ کر اُن سے کہا کہ کوئی ایسا انتظام ہو کہ ہم پھونک مارنے سے ولی ہو جاویں۔ایسے لوگوں کے
جواب میں انہوں نے یہی فرمایا ہے کہ پھونک کے واسطے بھی تو قریب ہونے کی ضرورت ہے، کیونکہ پھونک
بھی دور سے نہیں لگتی ۔
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَٹی یعنی کوئی انسان بغیر سعی کے کمال
حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ قانون ہے۔ پھر اس کے خلاف اگر کوئی کچھ حاصل کرنا چاہے تو وہ
خدا تعالیٰ کے قانون کو توڑتا ہے اور اسے آزماتا ہے۔ اس لیے محروم رہے گا ۔ دنیا کے عام کا روبار میں بھی تو یہ
سلسلہ نہیں ہے کہ پھونک مار کر کچھ حاصل ہو جائے یا بدوں سعی اور مجاہدہ کے کوئی کامیابی مل سکے ۔ دیکھو۔ آپ
شہر سے چلے تو اسٹیشن پر پہنچے۔ اگر شہر سے ہی نہ چلتے تو کیوں کر پہنچتے ۔ پاؤں کو حرکت دینی پڑی ہے یا نہ یا نہیں؟
اسی طرح سے جس قدر کاروبار دنیا کے ہیں سب میں اول انسان کو کچھ کرنا پڑتا ہے۔ جب وہ ہاتھ پاؤں ہلاتا
ہے تو پھر اللہ تعالیٰ بھی برکت ڈال دیتا ہے۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ کی راہ میں وہی لوگ کمال حاصل کرتے
ہیں جو مجاہدہ کرتے ہیں ۔ اسی لئے فرمایا ہے وَالَّذِينَ جَهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( العنكبوت : ٧٠)
پس کوشش کرنی چاہیے کیونکہ مجاہدہ ہی کامیابیوں کی راہ ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۹٬۳۸ مورخه ۱۰ تا ۱۷ نومبر ۱۹۰۴ صفحه (۳)
دعا جب کام کرتی ہے جب انسان کی کوشش بھی ساتھ ہو۔ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ پھونک مار کر ولی بنا دیا
جاوے وہ یہ نہیں جانتے کہ پھونک بھی اس آدمی کو لگتی ہے جو نزد یک آوے۔ یہ خیال بالکل غلط ہے کہ بغیر
انسان کی سعی کے کچھ ہو جاوے قرآن شریف میں ہے لَيْسَ لِلإِنْسَانِ الا ما سعی اور دل کی ہر ایک حالت
کے لئے ایک ظاہری عمل کا نشان ضرور ہوتا ہے ۔ جب دل پر غم کا غلبہ ہو تو آنسو نکل آتے ہیں۔ اسی لئے
شریعت نے ثبوت کا مدار ایک شہادت پر نہیں رکھا جب تک دوسرا گواہ بھی نہ ہو۔ پس جب تک ظاہر و باطن
ایک نہ ہو تب تک کچھ نہیں بنتا۔
(البدر جلد ۳ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه یکم و ۸ رنومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱۰)
انسان کے لئے سعی اور مجاہدہ ضروری چیز ہے اور اس کے ساتھ مصائب اور مشکلات بھی ضروری ہیں ۔
لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَٹی جو لوگ سعی کرتے ہیں وہ اس کے ثمرات سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ اسی طرح پر
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں اور نفس کی قربانی کرتے ہیں ان پر الہی قرب وانوار و برکات اور
قبولیت کے آثار ظاہر ہوتے ہیں اور بہشت کا نقشہ ان پر کھولا جاتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه ۴)
ایک طرف تو اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اپنے کرم ، رحم ، لطف اور مہر بانیوں کی صفات بیان کرتا ہے اور
رحمان ہونا ظاہر کرتا ہے اور دوسری طرف فرماتا ہے کہ اَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى اور وَالَّذِينَ جَهَدُوا
فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۷۰) فرما کر اپنے فیض کو سعی اور مجاہدہ میں منحصر فرماتا ہے نیز اس میں
صحابہ رضی اللہ کا طرز عمل ہمارے واسطے ایک اسوہ حسنہ اور عمدہ نمونہ ہے ۔ صحابہ کی زندگی میں غور کر کے
دیکھو۔ بھلا انہوں نے محض معمولی نمازوں سے ہی وہ مدارج حاصل کر لیے تھے؟ نہیں! بلکہ انہوں نے تو خدا