سورة النَّاس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے اور اُسی کی جماعت کے حق میں یہ آیت ہے وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اس آیت کے معنے یہ
ہیں کہ کمال ضلالت کے بعد ہدایت اور حکمت پانے والے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور
برکات کو مشاہدہ کرنے والے صرف دوہی گروہ ہیں اوّل صحابہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے پہلے سخت تاریکی میں مبتلا تھے اور پھر بعد اس کے خدا تعالیٰ کے فضل سے
انہوں نے زمانہ نبوی پایا اور معجزات اپنی آنکھوں سے دیکھے اور پیشگوئیوں کا مشاہدہ کیا اور یقین نے اُن میں
ایک ایسی تبدیلی پیدا کی کہ گویا صرف ایک روح رہ گئے ۔ دوسرا گروہ جو بموجب آیت موصوفہ بالا صحابہ کی
مانند ہیں مسیح موعود کا گروہ ہے ۔ کیونکہ یہ گروہ بھی صحابہ کی مانند آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کو دیکھنے
والا ہے اور تاریکی اور ضلالت کے بعد ہدایت پانے والا ۔ اور آیت اخَرِينَ مِنْهُمُ میں جو اس گروہ کو مِنْهُم
کی دولت سے یعنی صحابہ سے مشابہ ہونے کی نعمت سے حصہ دیا گیا ہے ۔ یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے یعنی
جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات دیکھے اور پیشگوئیاں مشاہدہ کیں ایسا
ہی وہ بھی مشاہدہ کریں گے اور درمیانی زمانہ کو اس نعمت سے کامل طور پر حصہ نہیں ہوگا۔ چنانچہ آج کل ایسا ہی
ہوا کہ تیرہ سو برس بعد پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا دروازہ کھل گیا اور لوگوں نے اپنی آنکھوں
سے مشاہدہ کیا کہ خسوف کسوف رمضان میں موافق حدیث دار قطنی اور فتاوی ابن حجر کے ظہور میں آ گیا یعنی
چاند گرہن اور سورج گرہن رمضان میں ہوا۔ اور جیسا کہ مضمون حدیث تھا۔ اُسی طرح پر چاند گرہن اپنے
گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات میں اور سورج گرہن اپنے گرہن کے دنوں میں سے بیچ کے دن میں
وقوع میں آیا۔ ایسے وقت میں کہ جب مہدی ہونے کا مدعی موجود تھا اور یہ صورت جب سے کہ زمین اور
آسمان پیدا ہوا کبھی وقوع میں نہیں آئی کیونکہ اب تک کوئی شخص نظیر اس کی صفحہ تاریخ میں ثابت نہیں کر سکا۔ سو
یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ تھا جو لوگوں نے آنکھوں سے دیکھ لیا۔ پھر ذوالسنین ستارہ بھی جس کا
نکلنا مہدی اور مسیح موعود کے وقت میں بیان کیا گیا تھا۔ ہزاروں انسانوں نے نکلتا ہوا دیکھ لیا۔ ایسا ہی جاوا
کی آگ بھی لاکھوں انسانوں نے مشاہدہ کی ایسا ہی طاعون کا پھیلنا اور حج سے روکے جانا بھی سب نے
بچشم خود ملاحظہ کر لیا۔ ملک میں ریل کا طیار ہونا اونٹوں کا بے کار ہونا یہ تمام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
معجزات تھے جو اس زمانہ میں اسی طرح دیکھے گئے جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے معجزات کو دیکھا تھا۔ اسی وجہ
سے اللہ جل شانہ نے اس آخری گروہ کو مِنْهُمْ کے لفظ سے پکارا تا یہ اشارہ کرے کہ معائنہ معجزات میں وہ
بھی صحابہ کے رنگ میں ہی ہیں۔ سوچ کر دیکھو کہ تیرہ سو برس میں ایسا زمانہ منہاج نبوت کا اور کس نے پایا۔
اس زمانہ میں جس میں ہماری جماعت پیدا کی گئی ہے کئی وجوہ سے اس جماعت کو صحابہ رضی اللہ عنہم سے
مشابہت ہے۔ وہ معجزات اور نشانوں کو دیکھتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے دیکھا ۔ وہ خدا تعالیٰ کے نشانوں اور تازہ
بتازہ تائیدات سے نور اور یقین پاتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے پایا۔ وہ خدا کی راہ میں لوگوں کے ٹھٹھے اور ہنسی اور
لعن طعن اور طرح طرح کی دل آزاری اور بد زبانی اور قطع رحم وغیرہ کا صدمہ اُٹھا رہے ہیں جیسا کہ صحابہ نے
اٹھایا۔ وہ خدا کے کھلے کھلے نشانوں اور آسمانی مددوں اور حکمت کی تعلیم سے پاک زندگی حاصل کرتے جاتے
ہیں جیسا کہ صحابہ نے حاصل کی ۔ بہتیرے اُن میں سے ہیں کہ نماز میں روتے اور سجدہ گاہوں کو آنسوؤں سے
تر کرتے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم روتے تھے۔ بہتیرے اُن میں ایسے ہیں جن کو سچی خوا ہیں آتی ہیں اور
الہام الہی سے مشرف ہوتے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم ہوتے تھے۔ بہتیرے اُن میں ایسے ہیں کہ اپنے
محنت سے کمائے ہوئے مالوں کو محض خدا تعالیٰ کی مرضات کے لئے ہمارے سلسلہ میں خرچ کرتے ہیں جیسا
کہ صحابہ رضی اللہ عنہم خرچ کرتے تھے۔ اُن میں ایسے لوگ کئی پاؤ گے کہ جو موت کو یا درکھتے اور دلوں کے نرم
اور سچی تقویٰ پر قدم مار رہے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی سیرت تھی ۔ وہ خدا کا گروہ ہے جن کو خدا آپ
سنبھال رہا ہے اور دن بدن اُن کے دلوں کو پاک کر رہا ہے اور ان کے سینوں کو ایمانی حکمتوں سے بھر رہا
ہے۔ اور آسمانی نشانوں سے اُن کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ جیسا کہ صحابہ کو کھینچتا تھا۔ غرض اس جماعت میں وہ
ساری علامتیں پائی جاتی ہیں جو اخَرِينَ مِنْهُمْ کے لفظ سے مفہوم ہو رہی ہیں ۔ اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کا
فرمودہ ایک دن پورا ہوتا ۔ !!!
اور آیت اخَرِينَ مِنْهُمُ میں یہ بھی اشارہ ہے کہ جیسا کہ یہ جماعت مسیح موعود کی صحابہ رضی اللہ عنہم کی
جماعت سے مشابہ ہے ایسا ہی جو شخص اس جماعت کا امام ہے وہ بھی ظلی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
مشابہت رکھتا ہے جیسا کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی موعود کی صفت فرمائی کہ وہ آپ سے مشابہ
ہوگا اور دو مشابہت اُس کے وجود میں ہوں گی ۔ ایک مشابہت حضرت مسیح علیہ السلام سے جس کی وجہ سے وہ
مسیح کہلائے گا اور دوسری مشابہت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جس کی وجہ سے وہ مہدی کہلائے گا۔ اسی
راز کی طرف اشارہ کرنے کے لئے لکھا ہے کہ ایک حصہ اس کے بدن کا اسرائیلی وضع اور رنگ پر ہوگا اور دوسرا
وضع اور رنگ پر ۔ حضرت مسیح علیہ السلام ایسے وقت میں آئے تھے جبکہ ملت موسوی یونانی حکماء
حصہ
کے حملوں سے خطر ناک حالت میں تھی۔ اور تعلیم توریت اور اُس کی پیشگوئیوں اور معجزات پر سخت حملہ کیا جاتا
تھا اور یونانی خیالات کے موافق خدا تعالیٰ کے وجود کو بھی ایک ایسا وجود سمجھا گیا تھا کہ جو صرف مخلوق میں مخلوط
ہے اور مڈ بر بالا رادہ نہیں۔ اور سلسلہ نبوت سے ٹھٹھا کیا جاتا تھا۔ لہذا حضرت عیسیٰ کے مبعوث کرنے سے جو
حضرت موسیٰ سے چودہ سو برس بعد آئے خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ تھا کہ موسوی نبوت کی صحت اور اس سلسلہ کی
حقانیت پر تازہ شہادت قائم کرے اور نئی تائیدات اور آسمانی گواہوں سے موسوی عمارت کی دوبارہ مرمت
کر دیوے۔ اسی طرح جو اس اُمت کے لئے مسیح موعود بھی چودھویں صدی کے سر پر بھیجا گیا اُس کی بعثت
سے بھی یہی مطلب تھا کہ جو یورپ کے فلسفہ اور یورپ کی دجالیت نے اسلام پر طرح طرح کے حملے کئے
ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور پیشگوئیوں اور معجزات سے انکار اور تعلیم قرآنی پر اعتراض اور
برکات اور انوار اسلام کو سخت استہزا کی نظر سے دیکھا ہے ان تمام حملوں کو نیست و نابود کرے اور نبوت محمد یہ علی
صاحبها الف الف سلام کو تازہ تصدیق اور تائید سے حق کے طالبوں پر چمکا وے اور یہی سر ہے جو براہین
احمد یہ کے صفحہ ۵۲۲ میں آج سے سترہ برس پہلے ایک الہام اسی بارہ میں ہوا وہ الہام خدا تعالیٰ کا لاکھوں
انسانوں میں شائع ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے ۔ ” بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم
افتاد۔ پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار ۔ خدا تیرے سب کام درست کرے گا اور تیری ساری مُرادیں تجھے
دے گا۔ رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔ اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور
میرے منہ کی باتیں ہیں ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۲۲ ۔ اور خوب غور کرو کہ میرے نشانوں سے کیا مدعا
ٹھہرایا گیا۔ ابھی میں بیان کر چکا ہوں کہ اسی مطلب کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام آئے تھے تا تکذیب کی
حالت میں نئے نشانوں کے ساتھ تو ریت کی تصدیق کریں۔ اور اسی مطلب کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا
ہے تا نئے نشانوں کے ساتھ قرآن شریف کی سچائی غافل لوگوں پر ظاہر کی جائے۔ اسی کی طرف الہام الہی
میں اشارہ ہے کہ پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد۔ اور یہی اشارہ اس دوسرے الہام براہین احمدیہ میں ہے۔
الرَّحْمنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ - لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا أَنْهُم مِّنْ نَذِيرٍ وَ لِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ - قُلْ إِنِّي
أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ - اگر کوئی کہے کہ حضرت عیسیٰ نبی اللہ ہو کر توریت کی تصدیق کے لئے
آئے۔ پس اُن کے مقابل پر تمہاری گواہی کیا قدر رکھتی ہے۔ اس جگہ بھی تصدیق جدید کے لئے کوئی نبی ہی
چاہیے تھا سو اس کا جواب یہ ہے کہ اسلام میں اس نبوت کا دروازہ تو بند ہے جواپنا سکہ جماتی ہو۔ اللہ تعالیٰ
وو
فرماتا ہے وَ لكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ( الاحزاب : ۴۱) اور حدیث میں ہے لا نَبِی بَعْدِی اور
با ایں ہمہ حضرت مسیح کی وفات نصوص قطعیہ سے ثابت ہو چکی لہذا دنیا میں اُن کے دوبارہ آنے کی اُمید طمع
خام ۔ اور اگر کوئی اور نبی نیا یا پرانا آوے تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیوں کر خاتم الانبیاء رہیں ۔ ہاں وحی
ولایت اور مکالمات الہیہ کا دروازہ بند نہیں ہے جس حالت میں مطلب صرف یہ ہے کہ نئے نشانوں کے ساتھ
دین حق کی تصدیق کی جائے اور سچے دین کی شہادت دی جائے تو جونشان خدا تعالیٰ کے نشان ہیں خواہ وہ نبی
کے ذریعہ سے ظاہر ہوں اور خواہ ولی کے ذریعہ سے وہ سب ایک درجہ کے ہیں کیونکہ بھیجنے والا ایک ہی ہے۔
ایسا خیال کرنا سراسر جہالت اور حمق ہے کہ اگر خدا تعالیٰ نبی کے ہاتھ سے اور نبی کے ذریعہ سے کوئی
تائید سماوی کرے تو وہ قوت اور شوکت میں زیادہ ہے۔ اور اگر ولی کی معرفت وہ تائید ہو تو وہ قوت اور شوکت
میں کم ہے بلکہ بعض نشان تو تائید اسلام کے ایسے ظاہر ہوتے ہیں کہ اس وقت نہ کوئی نبی ہوتا ہے اور نہ ولی جیسا
کہ اصحاب الفیل کے ہلاک کرنے کا نشان ظاہر ہوا۔ یہ تو مسلم ہے کہ ولی کی کرامت نبی متبوع کا معجزہ ہے پھر
جبکہ کرامت بھی معجزہ ہوئی تو معجزات میں تفریق کرنا ایمانداروں کا کام نہیں ۔ ماسوا اس کے حدیث صحیح سے
ثابت ہے کہ محدث بھی نبیوں اور رسولوں کی طرح خدا کے مُرسلوں میں داخل ہے۔ بخاری میں وَمَا أَرْسَلْنَا
مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِي وَلَا مُحَدَّثِ کی قراءت غور سے پڑھو۔ اور نیز ایک دوسری حدیث میں ہے کہ عُلَمَاءُ
أُمَّتِي كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ ۔ صوفیا نے اپنے مکاشفات سے بھی اس حدیث کی رسول الله اللہ صلی الله
علیہ وسلم سے تصحیح کی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ مسلم میں مسیح موعود کے حق میں نبی کا لفظ بھی آیا ہے یعنی بطور مجاز
اور استعارہ کے۔ اسی وجہ سے براہین احمدیہ میں بھی ایسے الفاظ خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے حق میں ہیں ۔
دیکھو صفحہ ۴۹۸ میں یہ الہام ہے - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدی۔ اس جگہ رسول سے مراد یہ عاجز
ہے۔ اور پھر دیکھو صفحہ ۵۰۴ براہین احمدیہ میں یہ الہام جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ ۔ جس کا ترجمہ ہے
خدا کا رسول نبیوں کے لباس میں ۔ اس الہام میں میرا نام رسول بھی رکھا گیا اور نبی بھی۔ پس جس شخص کے خود
خدا نے یہ نام رکھے ہوں اس کو عوام میں سے سمجھنا کمال درجہ کی شوخی ہے۔ اور خدا کے نشانوں کی شہادتیں کسی
طرح کمزور نہیں ہو سکتیں۔ خواہ نبی کے ذریعہ سے ہوں یا محدث کے ذریعہ سے۔ اصل تو یہ ہے کہ خود
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور آپ کا فیض ایک مظہر پیدا کر کے اپنی گواہی آپ دلاتا ہے اور ولی کو
مفت کا نام حاصل ہوتا ہے۔ سو در حقیقت ولی جو مصدق ہے وہ آپ سے زینت پاتا ہے آپ اس سے
زینت نہیں پاتے۔
سورة الجمعة
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۰۴ تا ۳۱۰)
اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآن کے بڑے فائدے دو ہیں جن کے پہنچانے کے لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے ۔ ایک حکمت فرقان یعنی معارف و دقائق قرآن دوسری تا ثیر قرآن
جو موجب تزکیہ نفوس ہے اور قرآن کی حفاظت صرف اسی قدر نہیں جو اس کے صحف مکتوبہ کو خوب نگہبانی
سے رکھیں کیونکہ ایسے کام تو اوائل حال میں یہود اور نصاری نے بھی کئے یہاں تک کہ توریت کے نقطے
بھی گن رکھے تھے بلکہ اس جگہ مع حفاظت ظاہری حفاظت فوائد و تاثیرات قرآنی مراد ہے اور وہ موافق
سنت اللہ کے تبھی ہو سکتی ہے کہ جب وقتاً فوقتاً نائب رسول آویں جن میں ظلی طور پر رسالت کی تمام نعمتیں
موجود ہوں اور جن کو وہ تمام برکات دی گئی ہوں جو نبیوں کو دی جاتی ہیں ۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۸)
قرآن شریف اس ذوالفقار تلوار کی مانند ہے جس کے دو طرف دھاریں ہیں ایک طرف کی دھار مومنوں
کی اندرونی غلاظت کو کاٹتی ہے اور دوسری طرف کی دھار دشمنوں کا کام تمام کرتی ہے مگر پھر بھی وہ تلوار اس کام
کے لئے ایک بہادر کے دست و بازو کی محتاج ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ پس قرآن سے جو تزکیہ حاصل ہوتا ہے اس کو اکیلا بیان نہیں کیا بلکہ وہ نبی کی صفت میں
داخل کر کے بیان کیا یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام یوں ہی آسمان پر سے کبھی نازل نہیں ہوا بلکہ اس تلوار کو
چلانے والا بہادر ہمیشہ ساتھ آیا ہے جو اس تلوار کا اصل جو ہر شناس ہے لہذا قرآن شریف پر سچا اور تازہ یقین
دلانے کے لئے اور اس کے جوہر دکھلانے کے لئے اور اس کے ذریعہ سے اتمام حجت کرنے کے لئے ایک
بہادر کے دست و بازو کی ہمیشہ حاجت ہوتی رہی ہے اور آخری زمانہ میں یہ حاجت سب سے زیادہ پیش آئی
کیونکہ دجالی زمانہ ہے اور زمین و آسمان کی باہمی لڑائی ہے۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۸، ۴۶۹)
وہ رحیم خدا وہ خدا ہے جس نے اُمیوں میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں
پڑھتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھلاتا ہے اگر چہ وہ پہلے اس سے صریح گمراہ
تھے اور ایسا ہی وہ رسول جو ان کی تربیت کر رہا ہے ایک دوسرے گروہ کی بھی تربیت کرے گا جو انہیں میں
سے ہو جائیں گے اور انہیں کے کمالات پیدا کر لیں گے مگر ابھی وہ ان سے ملے نہیں اور خدا غالب ہے اور
حکمت والا ۔ اس جگہ یہ نکتہ یادر ہے کہ آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمُ میں آخرِینَ کا لفظ مفعول کے محل پر واقع
ہے گو یا تمام آیت معہ اپنے الفاظ مقدرہ کے یوں ہے هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا
عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُ الْآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ یعنی
ہمارے خالص اور کامل بندے بجز صحابہ رضی اللہ عنہم کے اور بھی ہیں جن کا گروہ کثیر آخری زمانہ میں پیدا
ہوگا اور جیسی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہم کی تربیت فرمائی ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اس گروہ کی بھی باطنی طور پر تربیت فرمائیں گے یعنی وہ لوگ ایسے زمانہ میں آئیں گے کہ جس زمانہ میں
ظاہری افادہ اور استفادہ کا سلسلہ منقطع ہو جائے گا اور مذہب اسلام بہت سی غلطیوں اور بدعتوں سے پر
ہو جائے گا اور فقرا کے دلوں سے بھی باطنی روشنی جاتی رہے گی تب خدا تعالیٰ کسی نفس سعید کو بغیر وسیلہ
ظاہری سلسلوں اور طریقوں کے صرف نبی کریم کی روحانیت کی تربیت سے کمال روحانی تک پہنچادے گا
اور اس کو ایک گروہ بنائے گا اور وہ گروہ صحابہ کے گروہ سے نہایت شدید مشابہت پیدا کرے گا کیونکہ
وہ تمام و کمال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی زراعت ہوگی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فیضان
ان میں جاری وساری ہوگا اور صحابہ سے وہ ملیں گے یعنی اپنے کمالات کے رو سے اُن کے مشابہ ہو جائیں
گے اور ان کو خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہی موقعے ثواب حاصل کرنے کے حاصل ہو جائیں گے جو
صحابہ کو حاصل ہوئے تھے اور باعث تنہائی اور بے کسی اور پھر ثابت قدمی کے اسی طرح خدا تعالیٰ کے
نزدیک صادق سمجھے جائیں گے کہ جس طرح صحابہ سمجھے گئے تھے کیونکہ یہ زمانہ بہت سی آفتوں اور فتنوں
اور بے ایمانی کے پھیلنے کا زمانہ ہوگا اور راستبازوں کو وہی مشکلات پیش آجائیں گی جو صحابہ رضی اللہ عنہم کو
پیش آئی تھیں اس لئے وہ ثابت قدمی دکھلانے کے بعد صحابہ کے مرتبہ پر شمار ہوں گے لیکن درمیانی زمانہ
فیج اعوج ہے جس میں بباعث رعب اور شوکت سلاطین اسلام اور کثرت اسباب تنعم صحابہ کے قدم پر قدم
رکھنے والے اور ان کے مراتب کو ظلی طور پر حاصل کرنے والے بہت ہی کم تھے مگر آخری زمانہ اول زمانہ
کے مشابہ ہوگا کیونکہ اس زمانہ کے لوگوں پر غربت طاری ہو جائے گی اور بجز ایمانی قوت کے اور کوئی سہارا
بلاؤں کے مقابلہ پر ان کے لئے نہ ہو گا سوان کا ایمان خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسا مضبوط اور ثابت ہوگا کہ
اگر ایمان آسمان پر چلا جاتا تب بھی وہ اس کو زمین پر لے آتے یعنی ان پر زلزلے آئیں گے اور وہ
آزمائے جائیں گے اور سخت فتنے ان کو گھیریں گے لیکن وہ ایسے ثابت قدم نکلیں گے کہ اگر ایمان افلاک
پر بھی ہوتا تب بھی اس کو نہ چھوڑتے سو یہ تعریف کہ وہ ایمان کو آسمان پر سے بھی لے آتے اس بات کی
طرف اشارہ کر رہی ہے کہ وہ ایسے زمانہ میں آئیں گے کہ جب چاروں طرف بے ایمانی پھیلی ہوئی ہوگی
اور خدا تعالیٰ کی سچی محبت دلوں سے نکل جائے گی مگر ان کا ایمان ان دلوں میں بڑے زور میں ہوگا اور
خدا تعالیٰ کے لئے بلاکشی کی ان میں بہت قوت ہوگی اور صدق اور ثبات بے انتہا ہوگا ۔ نہ کوئی خوف ان
کے لئے مانع ہوگا اور نہ کوئی دنیوی امیدان کو سست کرے گی اور ایمانی قوت انہیں باتوں سے آزمائی جاتی
ہے کہ ایسی آزمائشوں کے وقت اور بے ایمانی کے زمانہ میں ثابت نکلے ۔سواس حدیث میں یہ اشارہ پایا
جاتا ہے کہ اس گروہ کا اسی وقت میں آنا ضروی ہے جب کہ اس کی آزمائش کے لئے ایسے ایسے اسباب
موجود ہوں اور دنیا حقیقی ایمان سے ایسی دور ہو کہ گویا خالی ہو ۔ خلاصہ کلام یہ کہ اللہ جل شانہ ان کے حق
میں فرماتا ہے کہ وہ آخری زمانہ میں آنے والے خالص اور کامل بندے ہوں گے جو اپنے کمال ایمان اور
کمال اخلاص اور کمال صدق اور کمال استقامت اور کمال ثابت قدمی اور کمال معرفت اور کمال خدادانی
کی رو سے صحابہ کے ہمرنگ ہوں گے اور اس بات کو بخوبی یا د رکھنا چاہیئے کہ در حقیقت اس آیت میں
آخری زمانہ کے کاملین کی طرف اشارہ ہے نہ کسی اور زمانہ کی طرف کیونکہ یہ تو آیت کے ظاہر الفاظ سے
ہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کامل لوگ آخری زمانہ میں پیدا ہوں گے جیسا کہ آیت وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِم صاف بتلا رہی ہے اور زمانے تین ہیں ایک اول جو صحابہ کا زمانہ ہے اور ایک اوسط جو
مسیح موعود اور صحابہ کے درمیان ہے اور ایک آخری زمانہ جو مسیح موعود کا زمانہ اور مصداق آیت وَ آخَرِينَ
مِنْهُمُ کا ہے وہ وہی زمانہ ہے جس میں ہم ہیں ۔ جیسا کہ مولوی صدیق حسن مرحوم قنوجی تم بھو پالوی جو
شیخ بطالوی کے نزدیک مجد دوقت ہیں اپنی کتاب حج الکرامہ کے صفحہ ۱۵۵ میں لکھتے ہیں کہ آخریت ایں
امت از بدایت الف ثانی شروع کردیده آثار تقوی از اول گم شده بودند و اکنوں سطوت ظاہری اسلام ہم
مفقودہ شدہ ۔ تم کلامہ اور یہ تو ظاہر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ہی زمانے نیک قرار دیئے
ہیں ایک صحابہ کا زمانہ جس کا امتداد اس حد تک متصور ہے جس میں سب سے آخر کوئی صحابی فوت ہوا ہو
اور امتداد اس زمانہ کا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے وقت تک ثابت ہوتا ہے اور دوسرا زمانہ وسط
ہے جس کو بلحاظ بدعات کثیرہ ام الخبائث کہنا چاہیئے اور جس کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیج اعوج
رکھا ہے اور اس زمانہ کا آخری حصہ جو مسیح موعود کے زمانہ اقبال سے ملحق ہے اس کا حال احادیث نبویہ کے
رو سے نہایت ہی بدتر معلوم ہوتا ہے۔ بیہقی نے اس کے بارے میں ایک حدیث لکھی ہے یعنی یہ کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس زمانہ کے مولوی اور فتوی دینے والے ان تمام لوگوں سے بدتر
ہوں گے جو اس وقت روئے زمین پر موجود ہوں گے اور حج الکرامہ میں لکھا ہے کہ در حقیقت مہدی اللہ ا
( مسیح موعود ) پر کفر کا فتوی دینے والے یہی لوگ ہوں گے اس بات سے اکثر مسلمان بے خبر ہیں کہ
احادیث سے ثابت ہے کہ مسیح موعود پر بھی کفر کا فتویٰ ہوگا چنانچہ وہ پیشگوئی پوری ہوئی غرض انچہ وہ پیشگوئی پوری ہوئی غرض وہ زمانہ جو
اول زمانہ اور مسیح موعود کے زمانہ کے بیچ میں ہے نہایت فاسد زمانہ ہے چنانچہ اس زمانہ کے لوگوں کی
نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَوَّلُهَا وَاخِرُهَا - أَوَّلُهَا فِيهِمْ رَسُولُ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَآخِرُهَا فِيهِمْ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ وَبَيْنَ ذَالِكَ فَيْجٌ أَعْوَجُ لَيْسُوا مِنِّي
وَلَسْتُ مِنْهُمْ یعنی امتیں دو ہی بہتر ہیں ایک اول اور ایک آخر اور درمیانی گروہ ایک لشکر کج ہے جو
دیکھنے میں ایک فوج اور روحانیت کے رو سے مردہ ہے نہ وہ مجھ سے اور نہ میں ان میں سے ہوں ۔ حدیث
صحیح میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے سلمان فارسی کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا لو كَانَ الإِيمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رَجَلٌ مِّنْ
فَارِسَ أَوْ رِجَالٌ مِنْ فَارِسَ پس اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آخری زمانہ میں فارسی الاصل لوگوں میں
سے ایک آدمی پیدا ہوگا کہ وہ ایمان میں ایسا مضبوط ہوگا کہ اگر ایمان ثریا میں ہوتا تو وہیں سے اس کو لے
آتا اور ایک دوسری حدیث میں اسی شخص کو مہدی کے لفظ سے موسوم کیا گیا ہے اور اُس کا ظہور آخری
زمانہ میں بلاد مشرقیہ سے قرار دیا گیا ہے اور دجال کا ظہور بھی آخری زمانہ میں بلاد مشرقیہ سے قرار دیا گیا
ہے۔ ان دونوں حدیثوں کے ملانے سے معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص دجال کے مقابل پر آنے والا ہے وہ
یہی شخص ہے اور سنت اللہ بھی اسی بات کو چاہتی ہے کہ جس ملک میں دجال جیسا خبیث پیدا ہوا اسی ملک
میں وہ طبیب بھی پیدا ہو۔ کیونکہ طبیب جب آتا ہے تو بیمار کی طرف ہی رخ کرتا ہے اور یہ نہایت تعجب کا مقام
ہے کہ بموجب احادیث صحیحہ کے دجال تو ہندوستان میں پیدا ہوا اور مسیح دمشق کے میناروں پر جا اترے اس
میں شک نہیں کہ مدینہ منورہ سے ہندوستان سمت مشرق میں واقع ہے بلاشبہ حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ
مشرق کی طرف سے ہی دجال کا ظہور ہوگا اور مشرق کی طرف سے ہی رایات سود مہدی اللہ کے ظاہر ہوں
گے گویا روز ازل سے یہی مقرر ہے کہ محل فتن بھی مشرق ہی ہے اور محل اصلاح فتن بھی مشرق ہی ہے۔
اور اس جگہ ایک نکتہ ہے نکتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسا اللہ جل شانہ نے ظاہر الفاظ آیت میں وَآخَرِينَ مِنْهُمْ کا
لفظ استعمال کر کے اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ وہ لوگ جو کمالات میں صحابہ کے رنگ میں ظاہر ہوں گے
وہ آخری زمانہ میں آئیں گے ایسا ہی اس آیت میں آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے تمام حروف کے
اعداد سے جو ۱۲۷۵ ہیں اس بات کی طرف اشارہ کر دیا جو آخَرِينَ مِنْهُمُ کا مصداق جو فارسی الاصل ہے
اپنے نشاء ظاہر کا بلوغ اس سن میں پورا کر کے صحابہ سے مناسبت پیدا کرلے گا سو یہی سن ۱۲۷۵ ہجری جو
آیت وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے حروف کے اعداد سے ظاہر ہوتا ہے اس عاجز کی بلوغ اور
پیدائش ثانی اور تولد روحانی کی تاریخ ہے جو آج کے دن تک چوستیس برس ہوتے ہیں ۔
اور اگر یہ کہا جائے کہ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ کا لفظ جمع ہے پھر ایک پر کیوں کر اطلاق پاسکتا ہے تو اس کا یہ
جواب ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس کا ایک پر اطلاق کر دیا ہے کیونکہ آپ نے اس آیت
کی شرح کے وقت سلمان فارسی کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ فارس کے اصل سے ایک ایسا رجل
پیدا ہو گا کہ قریب ہے جو ایمان کو ثریا سے زمین پر لے آوے یعنی وہ ایسے وقت میں پیدا ہو گا کہ جب
لوگ بباعث شائع ہو جانے فلسفی خیالات اور پھیل جانے دہریت اور ٹھنڈے ہو جانے الہی محبت کے
ایمانی حالت میں نہایت ضعیف اور نکتے ہو جائیں گے تب خدا تعالیٰ اس کے ہاتھ سے اور اس کے وجود
کی برکت سے دوبارہ حقیقی ایمان لوگوں کے دلوں میں پیدا کرے گا گویا گم شدہ ایمان آسمان سے پھر
نازل ہوگا۔ اور قرآن کریم میں جمع کا لفظ واحد کے لئے آیا ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اُمت کہا گیا
ہے حالانکہ وہ ایک فرد تھے ماسوا اس کے اس آیت میں اس تفہیم کی غرض سے بھی یہ لفظ اختیار کیا گیا ہے
کہ تا ظاہر کیا جائے کہ وہ آنے والا ایک نہیں رہے گا بلکہ وہ ایک جماعت ہو جائے گی جن کو خدا تعالیٰ پر سچا
ایمان ہوگا اور وہ اس ایمان کی رنگ و بو پائے گی جو صحابہ کا ایمان تھا۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۰۸ تا ۲۲۰)
امیت رحمانیت کو چاہتی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرما یا هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ
رسولا - رحمانیت کا منشا اس ضرب المثل سے خوب ظاہر ہے۔
و
کر دے کرادے اور اُٹھانے والا ساتھ دے
لاد دے لدادے )
اور یہ ظہور اسلام کے ساتھ ہوا۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۰ ء صفحہ ۷ )
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ یعنی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن اور قرآنی حکمت لوگوں کو سکھلاتا
ہے۔
( شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴۸)
جیسا کہ عِيسَى عِنْدَ مَنَارَةِ دِمَشْقَ کے لفظوں سے چودہ سو کا عدد مفہوم ہوتا ہے وہ مسیح موعود چودھویں
صدی کے سر پر آیا اور جیسا کہ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے عدد سے ۱۲۷۵ نکلتے ہیں ۔ اسی زمانہ میں
وہ اصلاح خلق کے لئے طیار کیا گیا۔
( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۷۵)
وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ یعنی نبی کریم صلی اللہ
يَعْنِي يُزَكِّي النَّبِيُّ الْكَرِيمُ اخَرِينَ مِنْ علیہ وسلم اپنی امت کے آخرین کا اپنی باطنی تو جہات کے ذریعہ
أُمَّتِهِ بِتَوَجَّهَاتِهِ الْبَاطِنِيَّةِ كَمَا كَانَ اسی طرح تزکیہ فرمائیں گے جیسا کہ آپ اپنے صحابہؓ کا تزکیہ
يُزَكِّي صَحَابَتَهُ
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحه ۲۴۴)
فرمایا کرتے تھے۔ (ترجمہ از مرتب )
اشارات نص قرآنی سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں اور آپ کا سلسلہ
خلافت حضرت موسیٰ کے سلسلہ خلافت سے بالکل مشابہ ہے۔ اور جس طرح حضرت موسیٰ کو وعدہ دیا گیا تھا کہ
آخری زمانہ میں یعنی جبکہ سلسلہ اسرائیلی نبوت کا انتہا تک پہنچ جائے گا اور بنی اسرائیل کئی فرقے ہو جائیں
گے اور ایک دوسرے کی تکذیب کرے گا یہاں تک کہ بعض بعض کو کافر کہیں گے تب اللہ تعالیٰ ایک خلیفہ حامی
دین موسی یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کو پیدا کرے گا۔ اور وہ بنی اسرائیل کی مختلف بھیڑوں کو اپنے پاس اکٹھی
کرے گا اور بھیڑیئے اور بکری کو ایک جگہ جمع کر دے گا اور سب قوموں کے لئے ایک حکم بن کر اندرونی
اختلاف کو درمیان سے اٹھا دے گا۔ اور بغض اور کینوں کو دور کر دے گا یہی وعدہ قرآن میں بھی دیا گیا تھا
جس کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اور حدیثوں میں اس کی بہت
تفصیل ہے چنانچہ لکھا ہے کہ یہ اُمت بھی اسی قدر فرقے ہو جائیں گے جس قدر کہ یہود کے فرقے ہوئے
تھے۔ اور ایک دوسرے کی تکذیب اور تکفیر کرے گا اور یہ سب لوگ عناد اور بغض باہمی میں ترقی کریں گے۔
اس وقت تک که مسیح موعود حکم ہو کر دنیا میں آوے۔ اور جب وہ حکم ہو کر آئے گا تو بغض اور شحناء کو دور کر دے
گا اور اس کے زمانہ میں بھیڑیا اور بکری ایک جگہ جمع ہو جائیں گے۔ چنانچہ یہ بات تمام تاریخ جاننے والوں کو
معلوم ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ایسے ہی وقت میں آئے تھے کہ جب اسرائیلی قوموں میں بڑا تفرقہ پیدا
ہو گیا تھا اور ایک دوسرے کے مکفر اور مکذب ہو گئے تھے۔ اسی طرح یہ عاجز بھی ایسے وقت میں آیا ہے کہ
جب اندرونی اختلافات انتہا تک پہنچ گئے اور ایک فرقہ دوسرے کو کافر بنانے لگا۔ اس تفرقہ کے وقت میں
امت محمدیہ کو ایک حکم کی ضرورت تھی سوخدا نے مجھے حکم کر کے بھیجا ہے
(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۵۵ تا ۷ ۲۵ حاشیه )
پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تجھ کو علم قرآن دیا گیا ہے ایسا علم جو باطل کو نیست کرے
گا۔ اور اسی پیشگوئی میں فرمایا کہ دو انسان ہیں جن کو بہت ہی برکت دی گئی ۔ ایک وہ معلم جس کا نام محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور ایک یہ متعلم یعنی اس کتاب کا لکھنے والا۔ اور یہ اس آیت کی طرف بھی اشارہ ہے جو
قرآن شریف میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بهم یعنی اس نبی کے اور شاگرد بھی
ہیں جو ہنوز ظاہر نہیں ہوئے اور آخری زمانہ میں ان کا ظہور ہوگا ۔ یہ آیت اسی عاجز کی طرف اشارہ ہے کیونکہ
جیسا کہ ابھی الہام میں ذکر ہو چکا ہے یہ عاجز روحانی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگردوں میں سے
ہے۔ اور یہ پیشگوئی جو قرآنی تعلیم کی طرف اشارہ فرماتی ہے اسی کی تصدیق کے لئے کتاب کرامات الصادقین
لکھی گئی تھی جس کی طرف کسی مخالف نے رخ نہیں کیا۔ اور مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے کہ مجھے قرآن کے حقائق اور معارف کے سمجھنے میں ہر ایک روح پر غلبہ دیا گیا ہے۔ اور اگر کوئی
مولوی مخالف میرے مقابل پر آتا جیسا کہ میں نے قرآنی تفسیر کے لئے بار بار ان کو بلایا تو خدا اس کو ذلیل
اور شرمندہ کرتا۔ سو ہم قرآن جو مجھ کو عطا کیا گیا یہ اللہ جل شانہ کا ایک نشان ہے۔ میں خدا کے فضل سے امید
رکھتا ہوں کہ عنقریب دنیا دیکھے گی کہ میں اس بیان میں سچا ہوں ۔
(سراج منیر، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۴۱،۴۰)
وَإِنَّ آدَمَ آخِرِ الزَّمَانِ حَقِيقَةً هُوَ اور آخر زمانہ کا آدم در حقیقت ہمارے نبی کریم ہیں
نَبِيُّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالنِّسْبَةُ صلى اللہ علیہ وسلم اور میری نسبت اُس کی جناب کے ساتھ
بَيْنِي وَبَيْنَهُ كَنِسْبَةِ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ، اُستاد اور شاگرد کی نسبت ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ قول کہ و
وَإِلَيْهِ أَشَارَ سُبْحَانَهُ فِي قَوْلِهِ وَ آخَرِينَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اس بات کی طرف اشارہ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ فَفَكِّرُ فِي قَوْلِهِ کرتا ہے۔ پس آخرین کے لفظ میں فکر کرو۔ اور خدا نے مجھ
آخَرِينَ وَأَنْزَلَ اللهُ عَلَى فَيْضَ هَذَا پر اُس رسول کریم کا فیض نازل فرمایا اور اس کو کامل بنایا
الرَّسُولِ فَأَتَمَهُ وَأَكْمَلَهُ، وَجَذَبَ إِلَى لُطْفَةَ اور اس نبی کریم کے لطف اور مجود کو میری طرف کھینچا
وَجُودَةً، حَتَّى صَارَ وُجُودِي وُجُودَه، فَمَنْ یہاں تک کہ میرا وجود اس کا وجود ہو گیا۔ پس وہ جو
دَخَلَ فِي جَمَاعَتِي دَخَلَ فِي صَحَابَةِ سَيِّدِی میری جماعت میں داخل ہوا در حقیقت میرے سردار خیر
خَيْرِ الْمُرْسَلِينَ وَهُذَا هُوَ مَعْنَى وَاخَرِينَ المرسلین کے صحابہ میں داخل ہوا اور یہی معنی آخَرِينَ
مِنْهُمْ كَمَا لَا يَخْفَى عَلَى الْمُتَدَبِرِينَ۔ وَمَنْ مِنْهُمْ کے لفظ کے بھی ہیں جیسا کہ سوچنے والوں پر
فَرَّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ الْمُصْطَفى، فَمَا عَرَفَنِي وَمَا پوشیدہ نہیں اور جو شخص مجھ میں اور مصطفیٰ میں تفریق کرتا
ہے اُس نے مجھ کو نہیں دیکھا ہے اور نہیں پہچانا ہے۔
رأى۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۲۵۷ تا ۲۵۹)
( ترجمہ اصل کتاب سے )
جَاءَ فِي الْآثَارِ أَنَّهُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بُعِثَ آثار میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فِي الْأَلْفِ السَّادِسُ مَعَ أَنَّ بَعْثَهُ كَانَ فِي چھٹے ہزار میں مبعوث ہوئے حالانکہ آنجناب کی بعثت
الْأَلْفِ الْخَامِسِ بِالْقَطْعِ وَالْيَقِينِ۔ فَلا قطعا اور یقیناً پانچویں ہزار میں تھی پس شک نہیں کہ
شَكَ أَنَّ هَذِهِ إِشَارَةٌ إِلى وَقْتِ التَّجَنِّي یہ اشارہ ہے تجلی تام کے وقت کی طرف اور استیفاء
التَّامِ وَ اسْتِيْفَاءِ الْمَرَامِ وَكَمَالِ ظُهُورِ مرام کی طرف اور روحانیت کے ظہور کے کمال کی
الرُّوْحَانِيَّةِ وَ أَيَّامِ تَمَوجِ الْفُيُوضِ طرف اور جہان میں محمدی فیوض کے موج مارنے کے
الْمُحَمَّدِيَّةِ فِي الْعَالَمِينَ، وَهُوَ آخِرُ الْأَلْفِ دنوں کی طرف ۔ اور یہ چھٹے ہزار کا آخر ہے جو زمانہ
السَّادِسُ الَّذِي هُوَ الزَّمَانُ الْمَعْهُودُ لِنُزُولِ کے مسیح موعود کے اُترنے کے لئے مقرر ہے ۔ جیسا کہ
الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ كَمَا يُفْهَمُ مِنْ كُتُب انبیاء کی کتابوں سے سمجھا جاتا ہے۔ اور یہ زمانہ یقیناً
النَّبِيِّينَ۔ وَإِنَّ هَذَا الزَّمَانَ هُوَ مَوْطَأَ خدا تعالیٰ کی طرف سے آنحضرت کے قدم رکھنے کی جگہ
قَدَمِهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنَ الْحَضْرَةِ الْأَحَدِيَّةِ ہے جیسا کہ آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمُ اور پاک تحریروں
كَمَا يُفْهَمُ مِنْ آيَةٍ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ وَآيَاتٍ کی دوسری آیتوں سے مفہوم ہوتا ہے۔ پس اگر تو عقلمند
أُخْرَى مِنَ الصُّحُفِ الْمُطَهَّرَةِ، فَفَكَّرُ إِن ہے تو فکر کر ۔ اور جان کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
كُنْتَ مِنَ الْعَاقِلِينَ وَاعْلَمُ أَنَّ جیسا کہ پانچویں ہزار میں مبعوث ہوئے ایسا ہی مسیح موعود