سورة النَّاس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ کوئی زمانہ ایسا بھی ہے جو صحابہ کے مشرب کے خلاف ہے اور واقعات بتا رہے ہیں کہ اس ہزار سال کے
درمیان اسلام بہت سی مشکلات اور مصائب کا نشانہ رہا ہے۔ معدودے چند کے سوا سب نے اسلام کو چھوڑ
دیا اور بہت سے فرقے معتزلہ اور اباحتی وغیرہ پیدا ہو گئے ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۵ )
یہ وہی وقت اور جمعہ ہے جس میں وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کی پیشگوئی پوری ہوتی ہے اس وقت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور بروزی رنگ میں ہوا ہے اور ایک جماعت صحابہ کی پھر قائم ہوئی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۸ مورخه ۷ ارمئی ۱۹۰۲ء صفحہ ۶ )
وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم جو فرمایا گیا ہے یہ مسیح موعود کے زمانہ کے لئے ہے اور اس کے مِنْهُم
کے وہی معنی ہیں جو اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ میں مِنْكُمْ سے مراد ہے۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ وہ گروہ
بھی صحابہ ہی کا گروہ ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱)
رض
رض
آخَرِينَ مِنْهُمْ کہہ کر جو خدا تعالیٰ اس جماعت کو صحابہؓ سے ملاتا ہے تو صحابہؓ کا سا اخلاص اور وفاداری اور
ارادت ان میں بھی ہونی چاہیے۔ صحابہؓ نے کیا کیا۔ جس طرح پر انہوں نے خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار کو
دیکھا اسی طریق کو انہوں نے اختیار کر لیا یہاں تک کہ اس کی راہ میں جانیں دے دیں۔ وہ جانتے تھے کہ بیویاں
بیوہ ہوں گی ۔ بچے یتیم رہ جائیں گے۔ لوگ ہنسی کریں گے مگر انہوں نے اس امر کی ذرا پرواہ نہ کی ۔ انہوں
نے سب کچھ گوارا کیا مگر اس ایمان کے اظہار سے نہر کے جو وہ اللہ اور اس کے رسول پر لائے تھے۔ حقیقت
میں ان کا ایمان بڑا قوی تھا۔ اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه (۳)
قرآن ہر میدان میں فتحیاب ہے۔ آپ کو خاتم الانبیاء ٹھہرایا اور آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کہہ کر
مسیح موعود کو اپنا بروز بتا دیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
اخَرِيْنَ مِنْهُمْ کے قائم مقام توریت کی ایک آیت تھی جس سے مسیح اسرائیلی کا گروہ مراد تھا اور یہاں
آخَرِينَ مِنْهُمُ سے ہمارا گر وہ ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴۲)
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ میں سے ایک اور گروہ بھی ہے مگر ابھی وہ ان سے ملے نہیں۔ ان
کے اخلاق ، عادات ، صدق اور اخلاص صحابہؓ کی طرح ہوگا۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۸ )

يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَ
ذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ )
(عورتوں پر جمعہ کی فرضیت کے متعلق فرمایا۔ )
اس میں تعامل کو دیکھ لیا جاوے اور جو امر سنت اور حدیث سے ثابت ہے اس سے زیادہ ہم اس کی تفسیر کیا
کر سکتے ہیں۔ آنحضرت صلعم نے عورتوں کو جب مستثنیٰ کر دیا ہے تو پھر یہ حکم صرف مردوں کے لئے ہی رہا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۱ استمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶۶)
(دیہات میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے متعلق سوال ہوا تو فرمایا۔ )
شہر میں اپنے گاؤں سے آنا بجز حرج کے متصور نہیں۔ چونکہ گاؤں میں مسجد ہے۔ اگر شہر کے نزدیک بھی
ہے تب بھی ایک محلہ کا حکم رکھتا ہے۔ کسی حدیث میں اس ممانعت کا نام ونشان نہیں ۔ بلا شبہ جمعہ جائز ہے۔
خدا تعالیٰ کے دین میں حرج نہیں۔
) مکتوبات احمد یه جلد ۵ جز و ۵ صفحه ۵۴ مکتوب نمبر ۱ ابنام حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب )
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ
كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۔
فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ کہ تم زمین میں منتشر ہو جاؤ اور خدا کے فضل کی تلاش کرو۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)
وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ یعنی اپنے رب کو بہت ہی یاد کرو تا دوزخ کی آگ سے نجات پاؤ۔
اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرو تا فلاح پاؤ۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۲۰)
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۴ ء صفحه ۱)
اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرو تا کہ تم فلاح پا جاؤ ۔ جس طرح پر ذہنی تعلق ہوتا ہے اور کثرت تکرار ایک
بات کو حافظہ میں محفوظ کر دیتی ہے۔ اسی طرح ایک روحانی تعلق بھی ہے اس میں بھی تکرار کی حاجت ہے۔
بدوں تکرار وہ روحانی پیوند اور رشتہ قائم نہیں رہتا۔ اور پھر سچ تو یہ ہے کہ اصل بات نیت پر موقوف ہے۔ جو

شخص صرف حفظ کرنے کی نیت سے پڑھتا ہے وہ تو وہیں تک رہتا ہے ۔۔۔۔۔ حضرت امام جعفر کہتے ہیں کہ
میں ایک آیت اتنی مرتبہ پڑھتا ہوں کہ وہ آخر وحی ہو جاتی ہے۔ صوفی بھی اسی طرف گئے ہیں اور وَاذْكُرُوا
الله كَثِيرًا کے یہ معنے ہیں کہ اس قدر ذکر کرو کہ گویا اللہ تعالیٰ کا نام کنٹھ ہو جاوے۔ انبیاء علیہم السلام کے طرز
کلام میں یہ بات عام ہوتی ہے کہ وہ ایک امر کو بار بار اور مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں۔ ان کی اصل
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۷ ارنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۹)
غرض یہی ہوتی ہے کہ تا مخلوق کو نفع پہنچے۔

آج 10 میں سے 10 باقی