سورة النّحل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ثُمَّ اعْلَمْ أَنَّ لِلهِ تَعَالَى صِفَاتٍ پھر واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ کی بعض صفات ذاتی ہیں جو اس
ذَاتِيَةً نَاشِيَةً مِّنِ اقْتِضَاء ذَاتِهِ وَعَلَيْهَا کی ذات کے تقاضا سے پیدا ہونے والی ہیں اور انہیں پر
مَدَارُ الْعَالَمِينَ كُلِّهَا وَهِيَ أَرْبَعُ رَبُوبِيَّةٌ سب جہانوں کا مدار ہے اور وہ چار ہیں۔ ربوبیت،
وَرَحْمَانِيَّةً وَرَحِيمِيَّةٌ وَمَالِكِيَّةٌ كَمَا أَشَارَ ،رحمانیت، رحیمیت، مالکیت۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اس
اللهُ تَعَالَى إِلَيْهَا فِي هَذِهِ السُّورَةِ وَقَالَ سورۃ فاتحہ ) میں ان کی طرف اشارہ کیا ہے اور فرمایا ہے
رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۔
الدِّينِ ، فَهَذِهِ الصَّفَاتُ الذَّاتِيَّةُ سَابِقَةٌ پس یہ ذاتی صفات ہر چیز پر سبقت رکھتی ہیں اور ہر چیز پر
عَلى كُلِّ شَيْءٍ وَمُحِيطَةٌ بِكُلِّ شَيْءٍ وَمِنْهَا محیط ہیں ۔ تمام اشیاء کا وجود، ان کی استعداد میں، ان کی
وُجُودُ الْأَشْيَاء وَاسْتِعْدَادُهَا وَقَابِلِيَّتُهَا قابلیت اور ان کا اپنے کمال کو پہنچنا انہیں صفات کے ذریعہ
وَوُصُولُهَا إِلى كَمَالَاتِهَا وَأَمَّا صِفَةُ سے ہے۔ لیکن غضب کی صفت خدا تعالیٰ کی ذاتی صفت
الْغَضَبِ فَلَيْسَتْ ذَاتِيَّةً لِلهِ تَعَالَى بَل نہیں ہے بلکہ وہ بعض موجودات کے مطلقاً کمال قبول نہ
هِيَ نَاشِيَةٌ مِنْ عَدَمِ قَابِلِيَّةِ بَعْضِ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور اس طرح گمراہ
الْأَعْيَانِ لِلْكَمَالِ الْمُطلَقِ وَكَذَلِكَ صِفَةً ٹھہرانے کی صفت کا ظہور بھی گمراہ ہونے والوں میں کبھی
الْإِضْلَالِ لَا يَبْدُو إِلَّا بَعْدَ زَيْعُ الضَّالِّين پیدا ہونے کے بعد ہی ہوتا ہے۔
وَأَمَّا حَصْرُ الصَّفَاتِ الْمَذْكُورَةِ فِي لیکن صفات مذکورہ کا حصر چار کے عدد میں اس عالم کو
الْأَرْبَعِ فَنَظَرًا عَلَى الْعَالَمِ الَّذِي يُوجَدُ مد نظر رکھ کر ہے جس میں ان صفات کے آثار پائے جاتے
فِيهِ أَثَارُهَا أَلَا تَرَى أَنَّ الْعَالَمَ كُلَّه ہیں ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ یہ عالم سارے کا سارا بزبانِ
يَشْهَدُ عَلَى وُجُودِ هَذِهِ الصَّفَاتِ بِلِسَانِ حال ان چاروں صفات کے وجود پر شہادت دے رہا ہے
الْحَالِ وَقَدْ تَجَلَّتْ هَذِهِ الصَّفَاتُ بِنَحْوِلا اور یہ چاروں صفات اس طور پر جلوہ افروز ہیں کہ کوئی
يَشُكُ فِيهَا بَصِيرٌ إِلَّا مَنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ صاحب بصیرت ان میں شک نہیں کر سکتا سوائے اس کے
عَمِينَ وَهُذِهِ الصَّفَاتُ أَرْبَعُ إِلَى انْقِرَاضِ جو اندھوں میں سے ہو اور یہ صفات اس دُنیا کے اختتام تک
النَّشْأَةِ الدُّنْيَوِيَّةِ ثُمَّ تَتَجَلَّى مِنْ تَحْتِهَا چار کی تعداد میں ہی رہیں گی پھر ان ہی میں سے چار اور
أَرْبَعُ أُخْرَى الَّتِي مِنْ شَأْنِهَا أَنَّهَا لَا تَظْهَرُ صفات جلوہ گر ہوں گی جن کی شان یہ ہے کہ وہ دوسرے
لو الفاتحة : ٢ تا ٤
إِلَّا فِي الْعَالَمِ الْآخِرِ وَأَوَّلُ مَطَالِعِهَا جہان میں ہی ظاہر ہوں گی اور ان کی پہلی جلوہ گاہ رب کریم
عَرْشُ الرَّبِّ الْكَرِيمِ الَّذِي لَمْ يَتَدَنَّسُ کا عرش ہوگا جو کبھی غیر اللہ کے وجود سے آلودہ نہیں ہوا اور
بِوُجُودِ غَيْرِ اللهِ تَعَالَى وَصَارَ مَظْهَرا تَامَّا وہ عرش پر پروردگار عالم کے انوار کا مظہر تام رتام ہے اور اس
لِأَنْوَارِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَقَوَائِمُهُ أَرْبَعُ کے پائے چار ہیں۔ ربوبیت، رحمانیت، رحیمیت اور
رَبُوْبِيَّةً وَرَحْمَانِيَّةً وَرَحِيمِيَّةٌ وَمَالِكِيَّةُ مالكيت يوم الدین۔ اور ظلی طور پر ان چاروں صفات کا
يَوْمِ الدِّينِ وَلَا جَامِعَ لِهَذِهِ الْأَرْبَعِ عَلی مکمل طور پر جامع اللہ تعالیٰ کے عرش یا انسان کامل کے
وَجْهِ الظَّلِيَّةِ إِلَّا عَرْشُ اللَّه تَعَالیٰ وَقَلْبُ دل کے سوا اور کوئی نہیں ، اور یہ چاروں صفات اللہ تعالیٰ
الْإِنْسَانِ الْكَامِلِ وَهَذِهِ الصَّفَاتُ أُمَّهَاتُ کی باقی صفات کے لئے اصولی صفات ہیں اور وہ اس
لِصِفَاتِ اللهِ كُلِّهَا وَوَقَعَتْ كَقَوَائِمِ عرش کے لئے بمنزلہ پایوں کے ہیں جس پر خدا تعالیٰ
الْعَرْشِ الَّذِي اسْتَوَى اللهُ عَلَيْهِ وَفِي لفظ مستوی ( جلوہ گر ) ہے اور خدا تعالیٰ کے مستوی ہونے
الْإِسْتَوَاء إِشَارَةٌ إِلى هَذَا الْإِنْعِكَاسِ عَلَی میں ذات باری کی صفات کے کامل انعکاس کی طرف
الْوَجْهِ الْأَتَمِ الْأَكْمَلِ مِنَ اللهِ الَّذِي هُوَ اشارہ ہے جو بہترین خالق ہے۔ پھر عرش کا ہر پایہ ایک
أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ وَتَنْتَهِي كُلُّ قَائِمَةٍ مِنَ فرشتہ تک پہنچتا ہے جسے وہ اُٹھائے ہوئے ہے اور اس پا یہ
الْعَرْشِ إِلى مَلَكٍ هُوَ حَامِلُهَا وَمُدَبِرُ کے متعلق امر کا انتظام کرتا ہے۔ وہ اس کی تجلیات کے
أَمْرِهَا وَمَوْرِدُ تَجَلِّيَاتِهَا وَقَاسِمهَا عَلی پھیلانے کا ذریعہ بنتا ہے اور ان تجلیات کو بحصہ رسدی
أَهْلِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِينَ فَهَذَا مَعْلَى قَوْلِ آسمانوں اور زمینوں کے رہنے والوں پر تقسیم کرتا ہے۔
اللهِ تَعَالَى وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ پس اللہ تعالیٰ کے قول وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ
يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ يَحْمِلُونَ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ کے یہی معنی ہیں ۔ کیونکہ ملائکہ ان صفات
صِفَاتًا فِيهَا حَقِيقَةٌ عَرْشِيَّةٌ وَالسِر فِي الہیہ کو اُٹھائے ہوئے ہیں جو عرش کی حقیقت سے متعلق
ذلِكَ أَنَّ الْعَرْشَ لَيْسَ شَيْئًا مِنْ أَشْيَاء ہیں اور اس میں بھید یہ ہے کہ عرش اس دُنیا کی چیزوں میں
الدُّنْيَا بَلْ هُوَ بَرْزَخٌ بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ سے نہیں بلکہ وہ دُنیا اور آخرت کے درمیان برزخ اور
وَمَبْدَأُ قَدِيمُ لِلتَّجِلِيَاتِ الرَّبَّانِيَّةِ رب العالمين، الرحمن الرحیم ، مالک یوم الدین کی صفات
وَالرَّحْمَانِيَّةِ وَالرَّحِيمِيَّةِ وَالْمَالِكِيَّةِ کی تجلیات کا ازلی منبع ہے تا احسانات الہیہ کا اظہار اور
لإظْهَارِ التَّفَضَّلَاتِ وَتَكْمِيلِ الْجَزَاء جزاء سزا کی تکمیل ہو اور یہ ہو اور یہ عرش اللہ تعالیٰ کی صفات میں
وَالدِّينِ وَهُوَ دَاخِل فِي صِفَاتِ الله تعالى داخل ہے کیونکہ اللہ تعالی ازل سے صاحب عرش ہے اور
فَإِنَّهُ كَانَ ذَا الْعَرْشِ مِنْ قَدِيْمٍ وَلَمْ يَكُنْ اس کے ساتھ ازل میں کوئی اور چیز نہ تھی ۔ پس ان باتوں
مَعَهُ شَيْءٍ فَكُنْ مِنَ الْمُتَدَبِرِينَ پر غور و فکر کرنے والوں میں سے بنو۔
وَحَقِيقَةُ الْعَرْشِ وَاسْتِوَاءِ اللهِ عَلَيْهِ سِر اور عرش کی حقیقت اور اللہ تعالیٰ کا اس پر مستوی ہونا
عَظِيمٌ مِنْ أَسْرَارِ اللهِ تَعَالَى وَحِكْمَةٌ الہی اسرار میں سے ایک بہت بڑا ستر ہے اور ایک بلیغ حکمت
بَالِغَةٌ وَمَعْنَى رُوْحَانِي وَسُمِيَ عَرْشَا اور روحانی معنی پر مشتمل ہے اور اس کا نام عرش اس لئے
لِتَفْهِيْمِ عُقُولِ هَذَا الْعَالَمِ وَلِتَقْرِيبِ رکھا گیا ہے تا اس جہاں کے اہل عقل کو اس کا مفہوم سمجھایا
الْأَمْرِ إِلَى اسْتِعْدَادَاتِهِمْ وَهُوَ وَاسِطَةٌ فِي جائے اور اس بات کا سمجھنا ان کی استعدادوں کے قریب
وُصُولِ الْفَيْضِ الْإِلهِي وَالتَّجَلِي الرَّحْمَانِي کر دیا جائے اور وہ عرش الہی فیض اور اللہ تعالیٰ کی رحمانی
مِنْ حَضْرَةِ الْحَقِّ إِلَى الْمَلَائِكَةِ وَمِن تجلی کو ملائکہ تک پہنچانے میں واسطہ ہے اور اسی طرح
الْمَلَائِكَةِ إِلَى الرُّسُلِ وَلَا يَقْدَحُ في ملائکہ سے رسولوں تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ خدا تعالیٰ کی
وَحْدَتِهِ تَعَالَى تَكَثُرُ قَوَابِلِ الْفَيْضِ بَلِ توحید پر یہ بات حرف نہیں لاتی کہ اس کے فیض کو قبول
التَّكَثُرُ هُهُنَا يُوجِبُ الْبَرَكَاتِ لِبَنِي آدَمَ کرنے والے اور آگے پہنچانے والے وجود بکثرت ہوں
وَيَعِينُهُمْ عَلَى الْقُوَّةِ الرُّوْحَانِيَّةِ بلکہ اس مقام میں وسائط کی کثرت بنی آدم کے لئے
وَيَنْصُرُهُمْ فِي الْمُجَاهَدَاتِ وَالرِّيَاضَاتِ برکات کا موجب ہے اور روحانی قوت کے حصول میں ان کو
الْمَوْجِبَةِ لِظُهُورِ الْمُنَاسَبَاتِ الَّتِي مدد دیتی ہے اور انہیں ان مجاہدوں اور ریاضتوں میں مدد دیتی
بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَصِلُونَ إِلَيْهِ مِنَ ہے جو ان مناسبتوں کے ظہور کا موجب بنتی ہے جو بنی آدم
النَّفُوسِ كَنَفْسِ الْعَرْشِ وَالْعُقُولِ اور نفوس عالیہ مثلاً نفس عرش اور عقول مجردہ میں موجود ہیں
الْمُجَرَّدَةِ إِلَى أَنْ يَصِلُونَ إِلَى الْمَبْدَأُ الْأَوَّلِ جن تک بنی آدم نے پہنچنا ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا یہاں
وَعِلَّةِ الْعِلَلِ۔ ثُمَّ إِذَا أَعَانَ السَّالِك تک کہ بنی آدم مبدء اول اور علت علل ( ذات باری )
الْجَذَبَاتُ الْإِلَهِيَّةُ وَالنَّسِيمُ الرَّحْمَانِيَّةُ تک پہنچ جائیں ۔ پھر جب الہی کشش اور اس کی رحمانیت
فَيَقْطَعُ كَثِيرًا مِنْ حُجْبِهِ وَيُنْجِيْهِ مِنْ بُعْدِ کی ٹھنڈی ہوا سالک کی مدد کریں تو اللہ تعالیٰ اس کے
الْمَقْصَدِ وَكَثْرَةِ عَقَبَاتِهِ وَافَاتِہ بہت سے پردے دور کر دیتا ہے اور اسے مقصد کی دوری
وَيُنَوِّرُهُ بِالنُّورِ الْإِلهِي وَيُدْخِلُه في سے اور بہت سی درمیانی روکوں اور آفات سے نجات دے
الْوَاصِلِينَ فَيَكُمُلُ لَهُ الْوُصُول دیتا ہے اور اسے (سالک) کو الہی نور سے منور کر دیتا ہے اور
وَالشَّهُودُ مَعَ رُؤْيَتِهِ عَجَائِبَاتِ الْمَنَازِلِ زمرہ واصلین میں داخل کر دیتا ہے اور راہ سلوک کی منزلوں
وَالْمَقَامَاتِ وَلَا شُعُورَ لِأَهْلِ الْعَقْلِ اور مقامات کے عجائبات دیکھنے کے ساتھ ساتھ وہ وصالِ
بِهَذِهِ الْمَعَارِفِ وَالنِّكَاتِ وَلَا مَدْخَلَ الہی اور دیدار الہی کے مرتبہ وصول و شہود کو پالیتا ہے لیکن
لِلْعَقْلِ فِيْهِ وَالْإِطْلَاعُ بِأَمْثَالِ هَذِهِ فلسفیوں کو ان معارف اور باریکیوں کا کچھ بھی پتہ نہیں اور نہ
الْمَعَانِي إِنَّمَا هُوَ مِنْ مِشْكَاةِ النُّبُوَّةِ ہی محض عقل کو اس شعور میں کوئی دخل ہے۔ اور ایسے مطالب
وَالْوِلَايَةِ وَمَا شَمَتِ الْعَقْلَ رَائِحَتُهُ وَمَا اور معانی پر آگاہی صرف مشکوۃ نبوت اور ولایت سے
كَانَ لِعَاقِلٍ أَنْ يَضَعَ الْقَدَمَ فِي هَذَا حاصل ہوتی ہے اور اس کی خوشبو عقل کو نہیں پہنچ سکتی اور نہ کسی
الْمَوْضِعِ إِلَّا بِجَنْبَةٍ مِنْ جَذَبَاتِ رَبِّ عظمند کے لئے ممکن ہے کہ وہ اس مقام پر بجز رب العالمین
الْعَالَمِينَ۔
کی کسی کشش کے قدم مار سکے۔
وَإِذَا الْفَكَّتِ الْأَرْوَاحُ الطَّيِّبَةُ اور جب نیکوں کی پاک اور کامل روحیں ان مادی
الْكَامِلَةُ مِنَ الْأَبْدَانِ وَيَتَطَهَّرُونَ عَلى جسموں سے الگ ہو جاتی ہیں اور وہ مکمل طور پر گناہوں کی
وَجْهِ الْكَمَالِ مِنَ الْأَوْسَاخِ وَالْأَدْرَانِ میل کچیل سے پاک ہوجاتے ہیں تو وہ فرشتوں کی وسائط
يُعْرَضُونَ عَلَى اللهِ تَحْتَ الْعَرْشِ سے اللہ تعالیٰ کے سامنے عرش کے نیچے اس کے حضور پیش
بِوَاسِطَةِ الْمَلَائِكَةِ فَيَأْخُذُونَ بِطَوْرٍ کئے جاتے ہیں تب وہ ایک نئے طور سے ربوبیت سے ایسا
جَدِيدٍ حَظًّا مِنْ رَبُوْبِيَّتِهِ يُغَائِرُ رَبُوبِيَّةً - حصہ پاتے ہیں جو پہلی ربوبیت سے بالکل مختلف ہوتا
سَابِقَةً وَحَظًّا مِنْ رَحْمَانِيَّةٍ مُغَافِرَ ہے اور اسی طرح رحمانیت سے حصہ پاتے ہیں جو پہلی
رَحْمَانِيَّةٍ أُولَى وَحَظًّا مِنْ رَحِيمِيَّةٍ رحمانیت سے مختلف ہوتا ہے۔ پھر وہ رحیمیت اور مالکیت
وَمَالِكِيَّةٍ مُغَايِرَ مَا كَانَ فِي الدُّنْيَا - سے ایسا حصہ پاتے ہیں جو دُنیا میں ملنے والے حصہ سے
فَهُنَالِكَ تَكُونُ ثَمَانِي صِفَاتٍ تَحْمِلُهَا مختلف ہوگا ۔ اس وقت ان صفات کی تعداد آٹھ ہو جائے گی
ثَمَانِيَةٌ مِنْ مَلَائِكَةِ اللهِ بِإِذْنِ أَحْسَنِ جن کو اللہ تعالیٰ کے آٹھ فرشتے احسن الخالقین کے اذن سے
الْخَالِقِينَ فَإِنَّ لِكُلِّ صِفَةٍ مَلَكَ مُوَكَّلْ اُٹھائیں گے اور ہر یک صفت کے لئے ایک فرشتہ مقرر
قَدْ خُلِقَ لِتَوْزِيعِ تِلْكَ الصَّفَةِ عَلَى وَجْهِ ہوگا جو بڑے منظم طریق سے اس صفت کی برکات کو
التَّدْبِيرِ وَوَضْعِهَا فِي مَحَلِهَا وَإِلَيْهِ إِشَارَةٌ فِي بانٹنے اور اسے برمحل رکھنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اس
کو
قَوْلِهِ تَعَالَى فَالْمُدَبِرَاتِ أَمْرًا فَتَدَبَّرُ وَلا کی طرف اللہ تعالیٰ کے کلام فَالْمُدَبِرَاتِ اَمْرًا میں
تَكُنْ مِنَ الْغَافِلِينَ۔
اشارہ ہے۔ پس تو بھی غور کر اور غافلوں میں شامل نہ ہو۔
وَزِيَادَةُ الْمَلَائِكَةِ الْحَامِلِينَ فِي الْآخِرَةِ آخرت میں ملائکہ حاملین عرش کی تعداد کی زیادتی
لِزِيَادَةِ تَجَلِّيَاتٍ رَبَّانِيَّةٍ وَرَحْمَانِيَّة خدا کی ربوبیت ، رحمانیت ، رحیمیت اور مالکیت کی تجلیات
وَرَحِيمِيَّةٍ وَمَالِكِيَّةٍ عِنْدَ زِيَادَةِ الْقَوَابِلِ کی زیادتی کی وجہ سے ہے جب کہ فیض قبول کرنے
فَإِنَّ النَّفُوسَ الْمُطْمَئِنَّةَ بَعْدَ انْقِطَاعِهَا والے زیادہ ہو جائیں گے کیونکہ نفس مطمئنہ اس دُنیا سے
وَرُجُوعِهَا إِلَى الْعَالَمِ الثَّانِي وَالرَّبِ تعلق توڑ کر دوسری دُنیا اور رب کریم کی طرف واپس
الْكَرِيمِ تَتَرَقَى فِي اسْتِعْدَادَاتِهَا فَتَتَمَوَّجُ لوٹنے کے بعد اپنی استعدادوں میں ترقی کرتے ہیں۔ پس
الرُّبُوبِيَّةُ وَالرَّحْمَانِيَّةُ وَالرَّحِيمِيَّةُ ان کی قابلیتوں اور استعدادوں کے مطابق صفات الہیہ
وَالْمَالِكِيَّةُ بِحَسْبِ قَابِلِيَّاتِهم ربوبیت، رحمانیت، رحیمیت اور مالکیت موجزن ہوتی
وَاسْتِعْدَادَاتِهِمْ كَمَا تَشْهَدُ عَلَيْهِ ہیں ۔ جیسا کہ عارف باللہ لوگوں کے کشوف اس امر پر
كُشُوفُ الْعَارِفِينَ وَإِنْ كُنْتَ مِنَ الَّذِينَ گواہ ہیں، اور اگر تم ان لوگوں میں سے ہو جنہیں قرآن
أُعْطِيَ لَهُمْ حَقٌّ مِنَ الْقُرْآنِ فَتَجِدُ فِيهِ کریم کے فہم کا کچھ حصہ عطا کیا گیا ہے تو تمہیں بھی اس
كَثِيرًا مِنْ مِثْلِ هَذَا الْبَيَانِ فَانْظُرُ کتاب مجید میں ایسے بہت سے بیانات ملیں گے۔ پس تم !
بالنظرِ الدَّقِيقِ لِتَجِدَ شَهَادَةَ هَذَا گہری نظر سے دیکھو تا تمہیں اللہ تعالی پروردگار عالم کی
التَّحْقِيقِ مِنْ كِتَابِ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ کتاب سے میری اس تحقیق کی تصدیق مل جائے۔
(کرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۱۲۸ تا ۱۳۱ )
( ترجمه از مرتب )
یہ چاروں صفتیں ( ربوبیت ، رحمانیت ، رحیمیت اور مالکیت۔ ناقل ) دنیا میں ہی کام کر رہی ہیں مگر چونکہ
دُنیا کا دائرہ نہایت تنگ ہے اور نیز جہل اور بے خبری اور کم نظری انسان کے شامل حال ہے اس لئے یہ نہایت
وسیع دائرے صفات اربعہ کے اس عالم میں ایسے چھوٹے نظر آتے جیسے بڑے بڑے گولے ستاروں کے دُور
النازعات : 1
سے صرف نقطے دکھائی دیتے ہیں ۔ لیکن عالم معاد میں پورا نظارہ ان صفات اربعہ کا ہوگا۔ اس لئے حقیقی اور
کامل طور پر یوم الدین وہی ہو گا جو عالم معاد ہے۔ اُس عالم میں ہر ایک صفت ان صفات اربعہ میں سے
دو ہری طور پر اپنی شکل دکھائے گی یعنی ظاہری طور پر اور باطنی طور پر اس لئے اس وقت یہ چار صفتیں آٹھ
صفتیں معلوم ہوں گی ۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو فرمایا گیا ہے کہ اس دنیا میں چار فرشتے خدا تعالیٰ کا عرش
اُٹھا رہے ہیں اور اُس دن آٹھ فرشتے خدا تعالیٰ کا عرش اٹھائیں گے۔ یہ استعارہ کے طور پر کلام ہے۔ چونکہ
خدا تعالیٰ کی ہر صفت کے مناسب حال ایک فرشتہ بھی پیدا کیا گیا ہے اس لئے چار صفات کے متعلق چار
فرشتے بیان کئے گئے ۔ اور جب آٹھ صفات کی تجلی ہو گی تو ان صفات کے ساتھ آٹھ فرشتے ہوں گے۔ اور
چونکہ یہ صفات الوہیت کی ماہیت کو ایسا اپنے پر لئے ہوئے ہیں کہ گویا اُس کو اُٹھا رہے ہیں اس لئے استعارہ
کے طور پر اُٹھانے کا لفظ بولا گیا ہے۔ ایسے استعارات لطیفہ خدا تعالیٰ کی کلام میں بہت ہیں جن میں روحانیت
کو جسمانی رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۵۱، ۲۵۲)
ایک اور اعتراض مخالف لوگ پیش کرتے ہیں اور وہ یہ کہ قرآن شریف کے بعض مقامات سے معلوم ہوتا
ہے کہ قیامت کے دن عرش کو آٹھ فرشتے اٹھائیں گے جس سے اشارۃ النص کے طور پر معلوم ہوتا ہے کہ دنیا
میں چار فرشتے عرش کو عرش کو اٹھاتے ہیں اور اب اس جگہ اعتراض یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ تو اس بات سے پاک اور
برتر ہے کہ کوئی اُس کے عرش کو اٹھاوے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ابھی تم سن چکے ہو کہ عرش کوئی جسمانی چیز نہیں
ہے جو اٹھائی جائے یا اٹھانے کے لائق ہو بلکہ صرف تنزہ اور تقدس کے مقام کا نام عرش ہے اسی لئے اس کو
غیر مخلوق کہتے ہیں۔ ورنہ ایک مجسم چیز خدا کی خالقیت سے کیوں کر باہر رہ سکتی ہے اور عرش کی نسبت جو کچھ بیان
کیا گیا ہے وہ سب استعارات ہیں۔ پس اسی سے ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ ایسا اعتراض محض حماقت ہے۔ اب
ہم فرشتوں کے اٹھانے کا اصل نکتہ ناظرین کو سناتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے تنزہ کے مقام میں یعنی
اس مقام میں جب کہ اُس کی صفت تنزہ اُس کی تمام صفات کو رو پوش کر کے اُس کو وراء الوراء اور نہاں در نہاں
کر دیتی ہے۔ جس مقام کا نام قرآن شریف کی اصطلاح میں عرش ہے تب خدا عقول انسانیہ سے بالاتر ہو جاتا
ہے اور عقل کو طاقت نہیں رہتی کہ اُس کو دریافت کر سکے تب اُس کی چار صفتیں جن کو چار فرشتوں کے نام سے
موسوم کیا گیا ہے جو دنیا میں ظاہر ہو چکی ہیں اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہیں ۔ (۱) اوّل ربوبیت جس کے
ذریعہ سے وہ انسان کی روحانی اور جسمانی تکمیل کرتا ہے چنانچہ روح اور جسم کا ظہور ربوبیت کے تقاضا سے
ہے اور اسی طرح خدا کا کلام نازل ہونا اور اُس کے خارق عادت نشان ظہور میں آنار بوبیت کے تقاضا سے
ہے (۲) دوم خدا کی رحمانیت جو ظہور میں آچکی ہے یعنی جو کچھ اُس نے بغیر پاداش اعمال بیشمار نعمتیں انسان
کے لئے میسر کی ہیں یہ صفت بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے (۳) تیسری خدا کی رحیمیت ہے اور وہ
یہ کہ نیک عمل کرنے والوں کو اول تو صفت رحمانیت کے تقاضا سے نیک اعمال کی طاقتیں بخشتا ہے اور پھر صفت
رحیمیت کے تقاضا سے نیک اعمال اُن سے ظہور میں لاتا ہے اور اس طرح پر اُن کو آفات سے بچاتا ہے۔ یہ
صفت بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے (۴) چوتھی صفت مَالِكِ يَوْمِ الدِّین ہے یہ بھی اُس کے
پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ نیکوں کو جزا اور بدوں کو سزا دیتا ہے۔ یہ چاروں صفتیں ہیں جو اُس کے عرش کو
اٹھائے ہوئے ہیں یعنی اُس کے پوشیدہ وجود کا ان صفات کے ذریعہ سے اس دنیا میں پتہ لگتا ہے اور یہ معرفت
عالم آخرت میں دو چند ہو جائے گی گویا بجائے چار کے آٹھ فرشتے ہو جائیں گے۔
لا
لا
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۷۹،۲۷۸)
خُذُوهُ فَخُلُوهُ ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا
فَاسْلُكُوهُ
اس جہنمی کو پکڑو۔ اس کی گردن میں طوق ڈالو۔ پھر دوزخ میں اس کو جلاؤ ۔ پھر ایسی زنجیر میں جو پیمائش
میں سنترے گز ہے اس کو داخل کرو۔ جاننا چاہئے کہ ان آیات میں ظاہر فرمایا ہے کہ دنیا کا روحانی عذاب عالم
معاد میں جسمانی طور پر نمودار ہوگا۔ چنانچہ طوق گردن دنیا کی خواہشوں کا جس نے انسان کے سرکوزمین کی
طرف جھکا رکھا تھا۔ وہ عالم ثانی میں ظاہری صورت پر نظر آ جائے گا۔ اور ایسا ہی دنیا کی گرفتاریوں کی زنجیر
پیروں میں پڑی ہوئی دکھائی دے گی اور دنیا کی خواہشوں کی سوزشوں کی آگ ظاہر بھڑ کی ہوئی نظر آئے گی ۔
فاسق انسان دنیا کی زندگی میں ہوا و ہوس کا ایک جہنم اپنے اندر رکھتا ہے اور ناکامیوں میں اس جہنم کی
سوزشوں کا احساس کرتا ہے۔ پس جبکہ اپنی فانی شہوات سے دور ڈالا جائے گا اور ہمیشہ کی نا امیدی طاری
ہوگی تو خدا تعالیٰ ان حسرتوں کو جسمانی آگ کے طور پر اس پر ظاہر کرے گا۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ وَحِيلَ
بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ یعنی ان میں اور ان کی خواہشوں کی چیزوں میں جدائی ڈالی جائے گی اور یہی
عذاب کی جڑھ ہوگی ۔ اور پھر جو فرمایا کہ سنترے گز کی زنجیر میں اس کو داخل کرو۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے
گزارتا
رتا
ہے اور اس زن
کہ ایک فاسق بسا اوقات ستر برس کی عمر پا لیتا ہے بلکہ کئی دفعہ اس دنیا میں اس کو ایسے ستر برس بھی ملتے ہیں کہ
خوردسالی کی عمر اور پیر فرتوت ہونے کی عمر الگ کر کے پھر اس قدر صاف اور خالص حصہ عمر کا اس کو ملتا ہے جو
عقلمندی اور محنت اور کام کے لائق ہوتا ہے لیکن وہ بدبخت اپنی عمدہ زندگی کے سترہ برس دنیا کی گرفتاریوں میں
از نجیر سے آزاد ہونا نہیں چاہتا۔ سو خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ وہی ستر برس جو
اس نے گرفتاری دنیا میں گزارے تھے عالم معاد میں ایک زنجیر کی طرح متمثل ہو جائیں گے جو سترگز کی
ہوگی ۔ ہر ایک گز بجائے ایک سال کے ہے۔ اس جگہ یا د رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ اپنی طرف سے بندہ پر کوئی
مصیبت نہیں ڈالتا بلکہ وہ انسان کے اپنے ہی برے کام اس کے آگے رکھ دیتا ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۰،۴۰۹)
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولِ كَرِيمٍ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ وَلَا
بِقَوْلِ كَاهِن قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ وَ لَوْ تَقَوَّلَ
عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَاخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ
الْوَتِينَ فَمَا مِنْكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَجِزِينَ )
یہ قرآن کلام رسول کا ہے یعنی وحی کے ذریعہ سے اُس کو پہنچا ہے۔ اور یہ شاعر کا کلام نہیں مگر چونکہ تمہیں
ایمانی فراست سے کم حصہ ہے اس لئے تم اس کو پہچانتے نہیں اور یہ کا ہن کا کلام نہیں یعنی اس کا کلام نہیں جو
جنات سے کچھ تعلق رکھتا ہو۔ مگر تمہیں تدبر اور تذکر کا بہت کم حصہ دیا گیا ہے اس لئے ایسا خیال کرتے ہو۔ تم
نہیں سوچتے کہ کا ہن کس پست اور ذلیل حالت میں ہوتے ہیں بلکہ یہ ربّ العالمین کا کلام ہے۔ جو عالم
اجسام اور عالم ارواح دونوں کا رب ہے یعنی جیسا کہ وہ تمہارے اجسام کی تربیت کرتا ہے ایسا ہی وہ تمہاری
روحوں کی تربیت کرنا چاہتا ہے اور اسی ربوبیت کے تقاضا کی وجہ سے اُس نے اس رسول کو بھیجا ہے۔ اور اگر
یہ رسول کچھ اپنی طرف سے بنا لیتا اور کہتا کہ فلاں بات خدا نے میرے پر وحی کی ہے حالانکہ وہ کلام اس کا ہوتا
نہ خدا کا تو ہم اس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے اور پھر اُس کی رگِ جان کاٹ دیتے اور کوئی تم میں سے اس کو بچانہ
سکتا۔ یعنی اگر وہ ہم پر افترا کرتا تو اس کی سزا موت تھی کیونکہ وہ اس صورت میں اپنے جھوٹے دعوے سے
افترا اور کفر کی طرف بلا کر ضلالت کی موت سے ہلاک کرنا چاہتا تو اس کا مرنا اس حادثہ سے بہتر ہے کہ تمام دنیا
اس کی مفتر یا نہ تعلیم سے ہلاک ہو اس لئے قدیم سے ہماری یہی سنت ہے کہ ہم اُسی کو ہلاک کر دیتے ہیں جو
دنیا کے لئے ہلاکت کی راہیں پیش کرتا ہے اور جھوٹی تعلیم اور جھوٹے عقائد پیش کر کے مخلوق خدا کی روحانی
موت چاہتا ہے اور خدا پر افترا کر کے گستاخی کرتا ہے۔
اب ان آیات سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر یہ دلیل پیش کرتا
ہے کہ اگر وہ ہماری طرف سے نہ ہوتا تو ہم اس کو ہلاک کر دیتے اور وہ ہرگز زندہ نہ رہ سکتا گو تم لوگ اس کے
بچانے کے لئے کوشش بھی کرتے۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۸۹،۳۸۸)
خدا تعالیٰ قرآن شریف میں ایک شمشیر برہنہ کی طرح یہ حکم فرماتا ہے کہ یہ نبی اگر میرے پر جھوٹ بولتا
اور کسی بات میں افترا کرتا تو میں اس کی رگِ جان کاٹ دیتا اور اس مدت دراز تک وہ زندہ نہ رہ سکتا۔ تو اب
جب ہم اپنے اس مسیح موعود کو اس پیمانہ سے ناپتے ہیں تو براہین احمدیہ کے دیکھنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دعویٰ
منجانب اللہ ہونے اور مکالمات الہیہ کا قریباً تیس برس سے ہے اور اکیس برس سے براہین احمد یہ شائع ہے۔ پھر
اگر اس مدت تک اس مسیح کا ہلاکت سے امن میں رہنا اس کے صادق ہونے پر دلیل نہیں ہے تو اس سے لازم
آتا ہے کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تئیس برس تک موت سے بچنا آپ کے سچا ہونے پر بھی دلیل
نہیں ہے کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ نے اس جگہ ایک جھوٹے مدعی رسالت کو تیس برس تک مہلت دی اور کو تقول
علينا کے وعدہ کا کچھ خیال نہ کیا تو اسی طرح نعوذ باللہ یہ بھی قریب قیاس ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
بھی باوجود کا ذب ہونے کے مہلت دے دی ہو مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کا ذب ہونا محال ہے۔ پس
جو مستلزم محال ہو وہ بھی محال ۔ اور ظاہر ہے کہ یہ قرآنی استدلال بدیہی الظہور جبھی ٹھہر سکتا ہے جبکہ یہ قاعدہ کلی مانا
جائے کہ خدا اس مفتری کو جو خلقت کے گمراہ کرنے کے لئے مامور من اللہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہو کبھی مہلت نہیں
دیتا کیونکہ اس طرح پر اُس کی بادشاہت میں گڑ بڑ پڑ جاتا ہے اور صادق اور کا ذب میں تمیز اُٹھ جاتی ہے۔
(اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۹۱، ۳۹۲)
سے سنت اللہ یہی ہے کہ جو شخص خدا پر افترا کرے وہ ہلاک کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے آیت
لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا کو بطور لغو نہیں لکھا جس سے کوئی حجت قائم نہیں ہو سکتی۔ اور خدا تعالیٰ ہر ایک لغو کام سے
پاک ہے۔ پس جس حالت میں اس حکیم نے اس آیت کو اور ایسا ہی اُس دوسری آیت کو جس کے یہ الفاظ ہیں
۔
إِذًا لَّا ذَقْتُكَ ضِعُفَ الْحَيُوةِ وَضِعُفَ الْمَمَاتِ (بنی اسرائیل : ۷۶ ) ( یعنی اگر یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے
پر کچھ جھوٹ باندھتا تو ہم اس کو اس کی زندگی اور موت سے دو چند عذاب چکھاتے ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ
نہایت سخت عذاب سے ہلاک کرتے ۔ ( محل استدلال پر بیان کیا ہے تو اس سے ماننا پڑتا ہے کہ اگر کوئی شخص
بطور افترا کے نبوت اور مامور من اللہ ہونے کا دعویٰ کرے تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ نبوت کے
مانند ہرگز زندگی نہیں پائے گا۔ ورنہ یہ استدلال کسی طرح صحیح نہیں ٹھہرے گا اور کوئی ذریعہ اس کے سمجھنے کا قائم
نہیں ہوگا کیونکہ اگر خدا پر افترا کر کے اور جھوٹا دعوئی مامور من اللہ ہونے کا کر کے تیئیس برس تک زندگی
پالے اور ہلاک نہ ہو تو بلا شبہ ایک منکر کے لئے حق پیدا ہو جائے گا کہ وہ یہ اعتراض پیش کرے کہ جبکہ اس
دروغگو نے جس کا دروغگو ہونا تم تسلیم کرتے ہو تئیس برس تک یا اس سے زیادہ عرصہ تک زندگی پالی اور ہلاک
نہ ہوا تو ہم کیوں کر سمجھیں کہ ایسے کا ذب کی مانند تمہارا نبی نہیں تھا۔ ایک کا ذب کو تئیس برس تک مہلت مل
جانا صاف اس بات پر دلیل ہے کہ ہر ایک کا ذب کو ایسی مہلت مل سکتی ہے۔ پھر لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا کا صدق
لوگوں پر کیوں کر ظاہر ہوگا ؟ اور اس بات پر یقین کرنے کے لئے کون سے دلائل پیدا ہوں گے کہ اگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم افترا کرتے تو ضرور تئیس برس کے اندر اندر ہلاک کئے جاتے۔ لیکن اگر دوسرے
لوگ افترا کریں تو وہ تیس برس سے زیادہ مدت تک بھی زندہ رہ سکتے ہیں اور خدا ان کو ہلاک نہیں کرتا۔ یہ تو
وہی مثال ہے۔ مثلاً ایک دوکاندار کہے کہ اگر میں اپنے دوکان کے کاروبار میں کچھ خیانت کروں یا رڈی
چیزیں دوں یا جھوٹ بولوں یا کم وزن کروں تو اُسی وقت میرے پر بھی پڑے گی اس لئے تم لوگ میرے
بارے میں بالکل مطمئن رہو اور کچھ شک نہ کرو کہ کبھی میں کوئی رڈی چیز دوں گا یا کم وزنی کروں گا یا جھوٹ
کے میری دوکان سے سودالیا کرو اور کچھ تفتیش نہ کرو تو کیا اس بیہودہ قول سے لوگ تسلی پا
جائیں گے۔ اور اس کے اس لغو قول کو اس کی راستبازی پر ایک دلیل سمجھ لیں گے؟ ہر گز نہیں۔ معاذ اللہ ایسا
قول اس شخص کی راستبازی کی ہرگز دلیل نہیں ہو سکتی بلکہ ایک رنگ میں خلق خدا کو دھوکا دینا اور ان کو غافل کرنا
ہے۔ ہاں دو صورت میں یہ دلیل ٹھہر سکتی ہے ۔ (۱) ایک یہ کہ چند دفعہ لوگوں کے سامنے یہ اتفاق ہو چکا ہو کہ
اس شخص نے اپنی فروختنی اشیاء کے متعلق کچھ جھوٹ بولا ہو یا کم وزن کیا ہو یا کسی اور قسم کی خیانت کی ہو تو اسی
وقت اُس پر بجلی پڑی ہو۔ اور نیم مردہ کر دیا ہو۔ اور یہ واقعہ جھوٹ بولنے یا خیانت یا کم وزنی کرنے کا بار بار
پیش آیا ہو اور بار بار بجلی پڑی ہو یہاں تک کہ لوگوں کے دل یقین کر گئے ہوں کہ در حقیقت خیانت اور جھوٹ
کے وقت اس شخص پر بجلی کا حملہ ہوتا ہے تو اُس صورت میں یہ قول ضرور بطور دلیل استعمال ہوگا۔ کیونکہ بہت
سے لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ جھوٹ بولا اور بجلی گری ۔ (۲) دوسری صورت یہ ہے کہ عام لوگوں ۔
ساتھ یہ واقعہ پیش آوے کہ جو شخص دوکاندار ہو کر اپنی فروختنی اشیاء کے متعلق کچھ جھوٹ بولے یا کم وزن
کرے یا اور کسی قسم کی خیانت کرے یا کوئی رڈی چیز بیچے تو اس پر بجلی پڑا کرے۔ سو اس مثال کو زیر نظر رکھ
کر ہر ایک منصف کو کہنا پڑتا ہے کہ خدائے علیم و حکیم کے منہ سے لَو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا کا لفظ نکلنا وہ بھی تبھی ایک
برہان قاطع کا کام دے گا کہ جب دو صورتوں میں سے ایک صورت اس میں پائی جائے ۔ (۱) اوّل یہ کہ
نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اس سے کوئی جھوٹ بولا ہو اور خدا نے کوئی سخت سزادی ہو اور
لوگوں کو بطور امور مشہودہ محسوسہ کے معلوم ہو کہ آپ اگر خدا پر افترا کریں تو آپ کو سزا ملے گی جیسا کہ پہلے بھی
فلاں فلاں موقعہ پر سزا ملی لیکن اس قسم کے استدلال کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک وجود کی طرف راہ
نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ایسا خیال کرنا بھی کفر ہے۔ (۲) دوسرے استدلال کی یہ صورت
ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ عام قاعدہ ہو کہ جو شخص اُس پر افترا کرے اس کو کوئی لمبی مہلت نہ دی جائے اور جلد تر
ہلاک کیا جائے ۔ سو یہی استدلال اس جگہ پر بیج ہے۔ ورنہ کو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا کا فقرہ ایک معترض کے نزدیک
محض دھوکا دہی اور نعوذ باللہ ایک فضول گو دوکاندار کے قول کے رنگ میں ہوگا۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کے کلام کی
عزت کرتے ہیں اُن کا کانشنس ہرگز اس بات کو قبول نہیں کرے گا کہ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا کا فقرہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ایک ایسا مہمل ہے جس کا کوئی بھی ثبوت نہیں۔ صاف ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کا ان مخالفوں کو یہ
بے ثبوت فقرہ بنانا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو نہیں مانتے اور نہ قرآن شریف کو من جانب اللہ
مانتے ہیں محض لغو اور طفل تسلی سے بھی کمتر ہے۔ اور ظاہر ہے کہ منکر اور معاند اس سے کیا اور کیوں کر تسلی پکڑیں
گے بلکہ ان کے نزدیک تو یہ صرف ایک دعوی ہو گا جس کے ساتھ کوئی دلیل نہیں۔ ایسا کہنا کس قدر بیہودہ خیال
ہے کہ اگر فلاں گناہ میں کروں تو مارا جاؤں گو کروڑ ہا دوسرے لوگ ہر روز دنیا میں وہی گناہ کرتے ہیں اور
مارے نہیں جاتے۔ اور کیسا یہ مگر وہ عذر ہے کہ دوسرے گناہگاروں اور مفتریوں کو خدا کچھ نہیں کہتا یہ سزا خاص
میرے لئے ہے۔ اور عجیب تریہ کہ ایسا کہنے والا یہ بھی تو ثبوت نہیں دیتا کہ گذشتہ تجربہ سے مجھے معلوم ہوا ہے
ور لوگ دیکھ چکے ہیں کہ اس گناہ پر ضرور مجھے سزا ہوتی ہے۔ غرض خدا تعالیٰ کے حکیمانہ کلام کو جو دنیا میں اتمام
حجت کے لئے نازل ہوا ہے۔ ایسے بیہودہ طور پر خیال کرنا خدا تعالیٰ کی پاک کلام سے ٹھٹھا اور ہنسی ہے اور
قرآن شریف میں صدہا جگہ اس بات کو پاؤ گے کہ خدا تعالیٰ مفتری علی اللہ کو ہرگز سلامت نہیں چھوڑتا اور اسی
دنیا میں اس کو سزا دیتا ہے اور ہلاک کرتا ہے۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۳۰ تا ۴۳۳)
خدا تعالیٰ قرآن شریف میں بار بار فرماتا ہے کہ مفتری اسی دنیا میں ہلاک ہو گا بلکہ خدا کے سچے نبیوں اور
مامورین کے لئے سب سے پہلی یہی دلیل ہے کہ وہ اپنے کام کی تکمیل کر کے مرتے ہیں۔ اور ان کو اشاعت
دین کے لئے مہلت دی جاتی ہے اور انسان کی اس مختصر زندگی میں بڑی سے بڑی مہلت تئیس برس ہیں
کیونکہ اکثر نبوت کا ابتدا چالیس برس پر ہوتا ہے اور تیس برس تک اگر اور عمر ملی تو گو یا عمدہ زمانہ زندگی کا یہی
ہے۔ اسی وجہ سے میں بار بار کہتا ہوں کہ صادقوں کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا زمانہ نہایت
صحیح پیمانہ ہے اور ہر گز ممکن نہیں کہ کوئی شخص جھوٹا ہو کر اور خدا پر افترا کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ نبوت کے موافق یعنی تئیس برس تک مہلت پا سکے ضرور ہلاک ہوگا۔ اس بارے میں میرے ایک
دوست نے اپنی نیک نیتی سے یہ عذر پیش کیا تھا کہ آیت کو تَقَوَّلَ عَلَيْنا میں صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مخاطب ہیں۔ اس سے کیوں کر سمجھا جائے کہ اگر کوئی دوسرا شخص افترا کرے تو وہ بھی ہلاک کیا جائے گا۔ میں
نے اس کا یہی جواب دیا تھا کہ خدا تعالیٰ کا یہ قول محل استدلال پر ہے اور منجملہ دلائل صدق نبوت کے یہ بھی
ایک دلیل ہے اور خدا تعالیٰ کے قول کی تصدیق تبھی ہوتی ہے کہ جھوٹا دعوی کرنے والا ہلاک ہو جائے ورنہ
یہ قول منکر پر کچھ حجت نہیں ہو سکتا اور نہ اس کے لئے بطور دلیل ٹھہر سکتا ہے بلکہ وہ کہہ سکتا ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا تیس برس تک ہلاک نہ ہونا اس وجہ سے نہیں کہ وہ صادق ہے بلکہ اس وجہ سے ہے کہ خدا
پر افترا کرنا ایسا گناہ نہیں ہے جس سے خدا اسی دنیا میں کسی کو ہلاک کرے کیونکہ اگر یہ کوئی گناہ ہوتا اور سنت
اللہ اس پر جاری ہوتی کہ مفتری کو اسی دنیا میں سزا دینا چاہئے تو اس کے لئے نظیریں ہونی چاہیئیں تھیں ۔ اور تم
قبول کرتے ہو کہ اس کی کوئی نظیر نہیں بلکہ بہت سی ایسی نظیر یں موجود ہیں کہ لوگوں نے تیس برس تک بلکہ اس
سے زیادہ خدا پر افترا کئے اور ہلاک نہ ہوئے۔ تو اب بتلاؤ کہ اس اعتراض کا کیا جواب ہوگا ؟
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۳۴، ۴۳۵)
اس مقام سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی تمام پاک کتا بیں اس بات پر متفق ہیں کہ جھوٹا نبی ہلاک کیا
جاتا ہے۔ اب اس کے مقابل یہ پیش کرنا کہ اکبر بادشاہ نے نبوت کا دعوی کیا یا روشن دین جالند ہری نے
دعوی کیا یا کسی اور شخص نے دعوی کیا اور وہ ہلاک نہیں ہوئے یہ ایک دوسری حماقت ہے جو ظاہر کی جاتی ہے۔