سورة النّحل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بھلا اگر یہ سچ ہے کہ ان لوگوں نے نبوت کے دعوے کئے اور تئیس برس تک ہلاک نہ ہوئے تو پہلے اُن لوگوں
کی خاص تحریر سے ان کا دعوی ثابت کرنا چاہئے اور وہ الہام پیش کرنا چاہئے جو الہام انہوں نے خدا کے نام
پر لوگوں کو سنایا۔ یعنی یہ کہا کہ ان لفظوں کے ساتھ میرے پر وحی نازل ہوئی ہے کہ میں خدا کا رسول
ہوں ۔ اصل لفظ اُن کی وحی کے کامل ثبوت کے ساتھ پیش کرنے چاہئیں۔ کیونکہ ہماری تمام بحث وحی
نبوت میں ہے جس کی نسبت یہ ضروری ہے کہ بعض کلمات پیش کر کے یہ کہا جائے کہ یہ خدا کا کلام ہے جو
ہمارے پر نازل ہوا ہے ۔
۔
غرض پہلے تو یہ ثبوت دینا چاہئے کون سا کلام الہی اس شخص نے پیش کیا ہے جس نے نبوت کا دعویٰ کیا پھر
بعد اس کے یہ ثبوت دینا چاہئے کہ جو تیس برس تک کلام الہی اس پر نازل ہوتا رہا وہ کیا ہے یعنی کل وہ کلام جو
کلام الہی کے دعوے پر لوگوں کو ٹنا یا گیا ہے پیش کرنا چاہئے ۔ جس سے پتہ لگ سکے کہ تیس برس تک متفرق
وقتوں میں وہ کلام اس غرض سے پیش کیا گیا تھا کہ وہ خدا کا کلام ہے۔ یا ایک مجموعی کتاب کے طور پر قرآن
شریف کی طرح اس دعوے سے شائع کیا گیا تھا کہ یہ خدا کا کلام ہے جو میرے پر نازل ہوا ہے۔ جب تک
ایسا ثبوت نہ ہو تب تک بے ایمانوں کی طرح قرآن شریف پر حملہ کرنا اور آیت کو تقول کو ہنسی ٹھٹھے
میں اُڑانا ان شریر لوگوں کا کام ہے جن کو خدا تعالیٰ پر بھی ایمان نہیں اور صرف زبان سے کلمہ پڑھتے اور باطن
میں اسلام سے بھی منکر ہیں ۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۴۷۷)
تقول کا حکم قطع اور یقین کے متعلق ہے پس جیسا کہ میں نے بار بار بیان کر دیا ہے کہ یہ کلام جو میں سناتا
ہوں یہ قطعی اور یقینی طور پر خدا کا کلام ہے جیسا کہ قرآن اور توریت خدا کا کلام ہے اور میں خدا کا ظلی اور
بروزی طور پر نبی ہوں اور ہر ایک مسلمان کو دینی امور میں میری اطاعت واجب ہے اور مسیح موعود ماننا واجب
ہے اور ہر ایک جس کو میری تبلیغ پہنچ گئی ہے گو وہ مسلمان ہے مگر مجھے اپنا حکم نہیں ٹھہراتا اور نہ مجھے مسیح موعود
مانتا ہے اور نہ میری وحی کو خدا کی طرف سے جانتا ہے وہ آسمان پر قابلِ مواخذہ ہے کیونکہ جس امر کو اُس نے
اپنے وقت پر قبول کرنا تھا اُس کورڈ کر دیا میں صرف یہ نہیں کہتا کہ میں اگر جھوٹا ہوتا تو ہلاک کیا جاتا بلکہ میں یہ
بھی کہتا ہوں کہ موسیٰ اور عیسیٰ اور داؤد اور آنحضرت صلعم کی طرح میں سچا ہوں اور میری تصدیق کے لئے خدا
نے دس ہزار سے بھی زیادہ نشان دکھلائے ہیں ۔ قرآن نے میری گواہی دی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے میری گواہی دی ہے۔ پہلے نبیوں نے میرے آنے کا زمانہ متعین کر دیا ہے کہ جو یہی زمانہ ہے اور قرآن

بھی میرے آنے کا زمانہ متعین کرتا ہے کہ جو یہی زمانہ ہے اور میرے لئے آسمان نے بھی گواہی دی اور زمین
نے بھی اور کوئی نبی نہیں جو میرے لئے گواہی نہیں دے چکا اور یہ جو میں نے کہا کہ میرے دس ہزار نشان ہیں
یہ بطور کفایت لکھا گیا ور نہ مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر ایک سفید کتاب
ہزار مجز کی بھی کتاب ہو اور اس میں میں اپنے دلائل صدق لکھنا چاہوں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ کتاب ختم ہو
جائے گی اور وہ دلائل ختم نہیں ہوں گے۔
( تحفة الندوة ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۹۶٬۹۵)
اگر یہ نبی ہمارے پر افترا کرتا تو ہم اس کو دہنے ہاتھ سے پکڑ لیتے پھر اس کی وہ رگ کاٹ دیتے جو جان
کی رگ ہے یہ آیت اگر چہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نازل ہوئی ہے لیکن اس کے معنوں
میں عموم ہے جیسا کہ تمام قرآن شریف میں یہی محاورہ ہے کہ بظاہر اکثر امر و نہی کے مخاطب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ہوتے ہیں لیکن اُن احکام میں دوسرے بھی شریک ہوتے ہیں یا وہ احکام دوسروں کے لئے ہی
ہوتے ہیں۔۔۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت جو فرمایا کہ اگر وہ ہمارے پر کچھ افترا کرتا تو ہم اُس کو
ہلاک کر دیتے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ صرف خدا تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ غیرت اپنی
ظاہر کرتا ہے کہ آپ اگر مفتری ہوتے تو آپ کو ہلاک کر دیتا مگر دوسروں کی نسبت یہ غیرت نہیں ہے اور
دوسرے خواہ کیسا ہی خدا پر افترا کریں اور جھوٹے الہام بنا کر خدا کی طرف منسوب کر دیا کریں اُن کی نسبت
خدا کی غیرت جوش نہیں مارتی ۔ یہ خیال جیسا کہ غیر معقول ہے۔ ایسا ہی خدا کی تمام کتابوں کے برخلاف بھی
ہے اور اب تک توریت میں بھی یہ فقرہ موجود ہے کہ جو شخص خدا پر افترا کرے گا اور جھوٹا دعوی نبوت کا کرے
گا وہ ہلاک کیا جاوے گا۔ علاوہ اس کے قدیم سے علماء اسلام آیت کو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا کو عیسائیوں اور یہودیوں
کے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کے لئے بطور دلیل پیش کرتے رہے ہیں ۔ اور ظاہر ہے کہ
جب تک کسی بات میں عموم نہ ہو وہ دلیل کا کام نہیں دے سکتی ۔ بھلا یہ کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اگر افترا کرتے تو ہلاک کئے جاتے اور تمام کام بگڑ جاتا لیکن اگر کوئی دوسرا افترا کرے تو خدا نا راض
نہیں ہوتا بلکہ اس سے پیار کرتا ہے اور اُس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ مہلت دیتا ہے اور
اُس کی نصرت اور تائید کرتا ہے اس کا نام تو دلیل نہیں رکھنا چاہئے بلکہ یہ تو ایک دعوی ہے کہ جو خود دلیل
کا محتاج ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۱۳ تا ۲۱۴)

( حافظ محمد یوسف صاحب کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے فرمایا۔ )
ان کو تو سرے سے سب باتوں پر انکار ہے۔ جبکہ قرآن شریف نے صداقت نبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
میں کو تقول والی دلیل پیش کی ہے۔ اور حافظ صاحب اس سے انکار کرتے ہیں تو پھر کیا ؟ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اگر تو اپنی طرف سے کوئی بات بنا کر لوگوں کو سنائے اور اس کو میری طرف
منسوب کرے اور کہے کہ یہ خدا کا کلام ہے، حالانکہ وہ خدا کا کلام نہ ہو تو تو ہلاک ہو جائے گا ۔ یہی دلیل
صداقت نبوت محمدیہ مولوی آل حسن صاحب اور مولوی رحمت اللہ صاحب نے نصاریٰ کے سامنے پیش کی
تھی ۔ جو وہ اس کا کوئی جواب نہ دے سکے اور اب یہی دلیل قرآنی ہم اپنے دعوی کی صداقت میں پیش کرتے
ہیں۔ حافظ صاحب اور ان کے ساتھی اکبر بادشاہ کا نام لیتے ہیں۔ مگر یہ ان کی سراسر غلطی ہے۔ تقول کے
معنے ہیں کہ جھوٹا کلام پیش کرنا ۔ اگر اکبر بادشاہ نے ایسا دعویٰ کیا تھا، تو اس کا کلام پیش کریں جس میں اس نے کہا
ہو کہ مجھے خدا کی طرف سے یہ یہ الہامات ہوئے ہیں۔ ایسا ہی روشن دین جالندھری اور دوسرے لوگوں کا نام
لیتے ہیں۔ مگر کسی کے متعلق یہ نہیں پیش کر سکتے کہ اس نے کون سے جھوٹے الہامات شائع کیے ہیں۔ اگر کسی
کے متعلق ثابت شدہ معتبر شہادت کے ساتھ حافظ صاحب یا ان کے ساتھی یہ ثابت کر دیں کہ اس نے جھوٹا کلام
خدا پر لگا یا حالانکہ خدا کی طرف سے وہ کلام نہ ہو۔ اور پھر ایسا کرنے پر اس نے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے
برابر عمر پائی ہو۔ یعنی ایسے دعوئی پر وہ ۲۳ سال زندہ رہا ہو، تو ہم اپنی ساری کتابیں جلا دیں گے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۶ ۷۰ )
صادق کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک اور نشان بھی قرار دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
فرمایا کہ اگر تو مجھ پر تقول کرے تو میں تیرا داہنا ہاتھ پکڑ لوں ۔ اللہ تعالیٰ پر تقول کرنے والا مفتری فلاح
نہیں پاسکتا بلکہ ہلاک ہو جاتا ہے اور اب پچیس سال کے قریب عرصہ گزرا ہے کہ خدا تعالیٰ کی وحی کو میں شائع شاء
کر رہا ہوں ۔ اگر افتر اتھا تو اس تقول کی پاداش میں ضروری نہ تھا کہ خدا اپنے وعدہ کو پورا کرتا ؟ بجائے اس
کے کہ وہ مجھے پکڑتا اس نے صد ہا نشان میری تائید میں ظاہر کئے اور نصرت پر نصرت مجھے دی۔ کیا مفتریوں
کے ساتھ یہی سلوک ہوا کرتا ہے؟ اور دجالوں کو ایسی ہی نصرت ملا کرتی ہے؟ کچھ تو سوچو۔ ایسی نظیر کوئی پیش
کرو اور میں دعوی سے کہتا ہوں ہر گز نہ ملے گی ۔ الحکم جلدے نمبر ے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
پیغمبر صاحب کو تو یہ حکم کہ اگر تو ایک افترا مجھ پر باندھتا تو میں تیری رگِ گردن کاٹ دیتا جیسے کہ آیت

لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ - لَاخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ - ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ سے ظاہر ہوتا
ہے اور یہاں چوبیس سال سے روزانہ افتر اخدا پر ہو اور خدا اپنی سنت قدیمہ کو نہ برتے۔ بدی کرنے میں اور
جھوٹ بولنے میں کبھی مداومت اور استقامت نہیں ہوتی ۔ آخر کار انسان دروغ کو چھوڑ ہی دیتا ہے۔ لیکن کیا
میری ہی فطرت ایسی ہو رہی ہے کہ میں چوبیس سال سے اس جھوٹ پر قائم ہوں اور برابر چل رہا ہوں اور خدا
بھی بالمقابل خاموش ہے اور بالمقابل ہمیشہ تائیدات پر تائیدات کر رہا ہے۔ پیشگوئی کرنا یا علم غیب سے حصہ
پانا کسی ایک معمولی ولی کا بھی کام نہیں ۔ یہ نعمت تو اس کو عطا ہوتی ہے جو حضرت احدیت مآب میں خاص عزت
اور وجاہت رکھتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۱۰ تا ارجون ۱۹۰۴ء صفحه ۶ )
ہم اپنی زبان سے کسی کو مفتری نہیں کہتے ۔ جبکہ وحی شیطانی بھی ہوتی ہے تو ممکن ہے کہ کسی سادہ لوح کو
دھوکا لگا ہو۔ اس لیے ہم فعل الہی کی سند پیش کرتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ پیش کی تھی اور
خدا تعالیٰ نے فعل پر بہت مدار رکھا ہے ۔ وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ
میں فعل ہی کا ذکر ہے۔ پس جبکہ یہ مسنون طریق ہے تو اس سے کیوں گریز ہے۔ ہم لوگوں کے سامنے ہیں
اور اگر فریب سے کام کر رہے ہیں تو خدا تعالیٰ ایسے عذاب سے ہلاک کرے گا کہ لوگوں کو عبرت ہو جاوے گی
اور اگر یہ خدا کی طرف سے ہے اور ضرور خدا کی طرف سے ہے تو پھر دوسرے لوگ ہلاک ہو جاویں گے۔
البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۵ء صفحه ۶ )
جو شخص انسانی سلطنت میں جھوٹا دعویدار تحصیلداری یا چپڑاسی ہونے کا کرے اس کو پکڑا جاتا ہے اور سزا
دی جاتی ہے پھر کیا خدا کی سلطنت میں ایسا اندھیر چل سکتا ہے؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا
بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ - ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ۔ یعنی اگر یہ نبی ہمارے اوپر
بعض باتیں جھوٹی بنالیتا تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے اور اس کی رگِ جان کو کاٹ دیتے ۔ یہ آیت صاف
بیان کر رہی ہے کہ خدا تعالیٰ پر کوئی جھوٹی وحی والہام بنانے والا جلدی پکڑا جاتا اور نا کامیاب ہو کر مرتا ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۹ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۰)
اگر کوئی شخص تقول علی اللہ کرے تو وہ ہلاک کر دیا جاوے گا۔ خبر نہیں کیوں اس میں آنحضرت ہی کی
خصوصیت رکھی جاتی ہے۔ کیا وجہ کہ رسول اللہ اگر تقول عَلَی اللہ کرے تو ان کو تو گرفت کی جاوے اور اگر
کوئی اور کرے تو اس کی پرواہ نہ کی جاوے۔ نعوذ باللہ اس طرح سے تو امان اُٹھ جاتی ہے۔ صادق اور مفتری

میں ما بہ الامتیاز ہی نہیں رہتا۔
سورة الحاقة
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۵ )
اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ - لَأَخَذْنَا مِنْهُ
بِالْيَمِينِ - ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ۔ جب ایسے ایک عظیم الشان انسان کے واسطے ایسا فرمان ہے تو پھر
ادنی انسان کے واسطے تو چھوٹی سی چھری کی ضرورت تھی اور کبھی کا فیصلہ ہو گیا ہوتا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۳)
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہے تو تمہیں اس کے خلاف کوشش کرنے کی ضرورت نہیں خود بخود
بگڑ جائے گا کیونکہ وہ فرما چکا ہے قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا الاية ۔
جو غیور خدا اپنے پیارے نبی کی نسبت فرماتا ہے کہ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ
بِالْيَمِينِ - ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ۔ اگر ہم پر افترا کرتا تو اس کی رگِ جان کاٹ دیتے تو اسے ایک مجھ
سے ادنی کی کیا پروا تھی جس کے لئے ایک چُھری کافی تھی۔ اگر میں جھوٹا ہوتا تو کبھی کا ہلاک ہو گیا تھا۔
البدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ رجون ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۰،۹)
یہ بات خدا کی خدائی پر داغ لگاتی ہے کہ دنیا میں جھوٹے نبی کو وہ دائمی عزت اور قبولیت دی جائے جو
سچوں کو ملتی ہے کیونکہ اس صورت میں حق مشتبہ ہو جاتا ہے اور امان اُٹھ جاتا ہے۔ کیا کسی نے دیکھا کہ مثلاً
ایک جھوٹا تحصیلدار سچے تحصیلدار کے مقابل پر دو چار برس تک مقدمات کرتا رہا اور کسی کو قید اور کسی کو رہائی دیتا
رہا اور اعلیٰ افسر اس مکان پر سے گزرتے رہے مگر کسی نے اس کو نہ پکڑا نہ پوچھا بلکہ اس کا حکم ایسا ہی چلتا رہا
جیسا کہ بچے کا۔ سو یقینا سمجھو کہ یہ بات بالکل غیر ممکن ہے کہ ایک نبی کی اتنی بڑی عزتیں اور شوکتیں دُنیا
میں پھیل جائیں کہ کروڑ ہا مخلوق اس کی امت ہو جائے۔ بادشاہیاں قائم ہو جائیں اور صد ہا برس گزر جائیں
اور دراصل وہ نبی جھوٹا ہو جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ایک بھی اس کی نظیر نہیں پاؤ گے۔
وَ إِنَّهُ لَتَذْكِرَةً لِلْمُتَّقِينَ ۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۸۹ )
قرآن متقیوں کو وہ سارے امور یاد دلاتا ہے جو ان کی فطرت میں مخفی اور مستور تھے۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی