سورة الفُرقان

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نَظِيرَهَا فِي أَوَّلِ الزَّمَانِ وَ كَذَالِكَ کرو تو تمہیں ان کی کثرت ترسیل تعجب میں ڈالے گی اور تم
تُعْجِبُكَ كَثْرَةُ الْمُسَافِرِينَ وَ التَّجَارِينَ اس کی پہلے زمانوں میں نظیر نہیں پاؤ گے اور اسی طرح تم کو
فَتِلْكَ وَسَائِلُ تَزْوِيجِ النَّاسِ وَ مسافروں اور تاجروں کی کثرت بھی تعجب میں ڈالے گی ۔سو
تَعَارُفِهِمْ مَا كَانَ مِنْهَا آثَرَ مِنْ قَبْلُ وَ یہ سب لوگوں کے آپس میں ملانے اور ان کے آپس میں
إِنِّي أَنْشَدْتُكُمُ اللهَ أَرَأَيْتُمْ مِثْلَهَا قَبْلَ تعارف کے اسباب و ذرائع ہیں جن کا اس سے قبل نام و نشان
هَذَا أَوَ كُنْتُمْ فِي كُتُبِ تَقْرَءُونَ وَأَمَّا تک بھی نہ تھا۔ اور میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر کہتا
نَشْرُ الصُّحُفِ فَهُوَ إِشَارَةٌ إِلى وَسَائِلِهَا ہوں کہ کیا تم نے اس سے قبل کبھی ایسا دیکھا یا کیا تم نے اس
الَّتِي هِيَ الْمَطَابِعُ كَمَا تَرَى أَنَّ الله سے قبل کتابوں میں یہ سب باتیں پڑھی ہیں ۔ اور نشر صحف
بَعَثَ قَوْمًا أَوْجَدُوا أَلَاتِ الطَّبْع سے اس کے ان وسائل یعنی پریس وغیرہ کی طرف اشارہ ہے
فَكَأَيِّنْ مِنْ مَطْبَع يُوجَدُ فِي الْهِنْدِ جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے ایسی قوم کو پیدا کیا جس
وَغَيْرِهِ مِنَ الْبِلَادِ ذَالِكَ فَعَلَ الله نے آلات طبع ایجاد کئے۔ دیکھو کس قدر پر لیس ہیں جو ہندوستان
ليَنْصُرَنَا فِي أَمْرِنَا وَلِيُشِیعَ دِينَنَا وَ اور دوسرے ملکوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فعل
كُتُبَنَا وَ يُبَلِّغَ مَعَارِفَنَا إِلى كُلِّ قَوْمٍ ہے تا وہ ہمارے کام میں ہماری مدد کرے اور ہمارے دین
لَّعَلَّهُمْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْهِ وَلَعَلَّهُمْ اور ہماری کتابوں کو پھیلائے اور ہمارے معارف کو ہر قوم
يَرْشُدُونَ ۔۔۔۔ وَ أَمَّا حَشْرُ الْوُحُوشِ تک پہنچائے تا وہ ان کی طرف کان دھریں اور ہدایت
فَهُوَ إِشَارَةً إِلى كَثْرَةِ الْجَاهِلِينَ پائیں ۔۔۔۔ وحشیوں کے اکٹھا کئے جانے سے اس طرف
الْفَاسِقِينَ وَ ذِهَابِ الدِّيَانَةِ وَالتَّقوى اشارہ ہے کہ جاہلوں اور فاسقوں کی کثرت ہو جائے گی اور
فَتَرَوْنَ بِأَعْيُنِكُمْ كَيْفَ نُزِحَ بِثْرُ دیانت اور تقویٰ ختم ہو جائے گا۔ سو تم اپنی آنکھوں سے دیکھ
الصَّلَاحِ وَ أَصْبَحَ مَاء غَوْرًا وَ أَكْثَرُ رہے ہو کہ کس طرح نیکی کا کنواں خشک ہو گیا ہے اور اس کا
الْخَلْقِ يَسْعَوْنَ إِلَى الشَّرِ وَ فِي أُمُورِ پانی نیچے چلا گیا ہے اور اکثر لوگ شر کی طرف دوڑے چلے
الدِّينِ يُدْهِنُونَ ذَا رَأَوْا شَرًّا جاتے ہیں لیکن امور دین میں مداہنت سے کام لیتے ہیں۔
فَيَأْخُذُونَهُ وَ إِذَا رَأَوْا خَيْرًا فَهُمْ عَلى جب وہ کوئی بری بات دیکھتے ہیں تو اسے اختیار کر لیتے ہیں
اَعْقَابِهِمْ يَنْقَلِبُونَ يَنْظُرُونَ إِلى اور جب کوئی نیکی دیکھتے ہیں تو اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاتے

صَنَائِعِ الْكَفَرَةِ بِنَظرِ الْحُبِ وَ عَنْ صُنْعِ ہیں ۔ وہ کافروں کی بنی ہوئی چیزوں کو محبت کی نظر سے دیکھتے
اللَّهِ يُعْرِضُونَ
ہیں اور اللہ تعالیٰ کی صنعتوں سے اعراض کرتے ہیں۔
( ترجمه از مرتب )
( آئینہ کمالات اسلام ت اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۶۸ تا ۷۴ ۴۷۴)
قرآن شریف میں آخری زمانہ کے بعض جدید حالات کی نسبت ایسی خبریں دی گئی ہیں جو ہمارے اس
زمانہ میں بہت صفائی سے پوری ہوگئی ہیں جیسا کہ اس میں ایک یہ پیشگوئی کہ آخری زمانہ میں اونٹ بیکار
ہو جائیں گے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان دنوں میں ایک نئی سواری پیدا ہو جائے گی چنانچہ قرآن
شریف کی پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت یعنی وہ آخری زمانہ جب اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی
اور بیکار ہونا بھی ہوتا ہے کہ جب ان پر سوار ہونے کی حاجت نہ ہو اور اس سے صریح طور پر نکلتا ہے کہ
اونٹنیوں کی جگہ جگہ بلہ کوئی کوئی اور سواری پیدا ہو جائے گی اس آیت کی تشریح کتاب صحیح مسلم میں موجود ہے۔ اس میں یہ
حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لکھی ہے وَيُتْرَكُ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا یعنی مسیح موعود کے زمانہ
میں اونٹنیاں ترک کی جائیں گی اور کسی منزل تک جلدی پہنچنے کے اور دوڑ کر جانے کے لئے وہ کام نہیں آئیں
گی یعنی کوئی ایسی سواری پیدا ہو جائے گی کہ بہ نسبت اونٹنیوں کے بہت جلد منزل مقصود تک پہنچائے گی۔ غرض
یسٹی کا لفظ جو حدیث میں ہے اس بات پر دلالت کر رہا ہے کہ دوڑنے کے کام میں اونٹ سے بہتر کوئی اور
سواری نکل آوے گی ۔ یہ عجیب بات ہے کہ صحیح مسلم میں جس جگہ مسیح موعود کے زمانہ کا ذکر ہے اسی جگہ یہ
حدیث اونٹنیوں کے ترک کرنے کے بارہ میں ہے اور یہ پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے تیرہ
سو برس بعد پوری ہوئی چنانچہ ان دنوں میں یہ کوشش بھی ہو رہی ہے کہ ایک سال تک مکہ اور مدینہ میں ریل
جاری کر دی جائے پس اس وقت جب ریل جاری ہو جائے گی یہ نظارہ ہر ایک مومن کے لئے ایمان کو زیادہ
کرنے والا ہوگا اور جس وقت ہزار ہا اونٹ بیکار ہو کر بجائے ان کے ریل گاڑیاں مکہ سے مدینہ تک جائیں گی
اور دمشق اور دوسری اطراف شام وغیرہ کے حج کرنے والے کئی لاکھ انسان ریل گاڑیوں میں سوار ہو کر مکہ
معظمہ میں پہنچیں گے تب کوئی لعنتی آدمی ہو گا کہ اس نظارہ کو دیکھ کر اپنے سچے دل سے اس بات کی تصدیق
نہیں کرے گا کہ وہ پیشگوئی جو قرآن شریف اور حدیث صحیح مسلم میں موجود ہے آج پوری ہو گئی ۔
یاد رہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کے لئے یہ ایک عظیم الشان نشان ہے کہ آپ نے تیرہ سو
برس پہلے ایک نئی سواری کی خبر دی ہے اور اس خبر کو قرآن شریف اور حدیث صحیح دونوں مل کر پیش کرتے ہیں ۔

اگر قرآن شریف خدا کا کلام نہ ہوتا تو انسانی طاقت میں یہ بات ہرگز داخل نہ تھی کہ ایسی پیشگوئی کی جاتی کہ
جس چیز کا وجود ہی ابھی دنیا میں نہ تھا اس کے ظہور کا حال بتایا جاتا جبکہ خدا کو منظور تھا کہ اس پیشگوئی کو ظہور
میں لاوے۔ تب اس نے ایک انسان کے دل میں یہ خیال ڈال دیا کہ وہ ایسی سواری ایجاد کرے جو آگ
کے ذریعہ سے ہزاروں کوسوں تک پہنچادے۔
ایسا ہی قرآن شریف میں آخری زمانہ کی نسبت اور بھی پیشگوئیاں ہیں ان میں سے ایک یہ پیشگوئی بھی
ہے وَ إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَت یعنی آخری زمانہ وہ ہوگا جبکہ کتابوں اور صحیفوں کی اشاعت بہت ہوگی گویا اس سے
پہلے کبھی ایسی اشاعت نہیں ہوئی تھی۔ یہ ان کلوں کی طرف اشارہ ہے جن کے ذریعہ سے آج کل کتا بیں چھپتی
ہیں اور پھر ریل گاڑی کے ذریعہ سے ہزاروں کوسوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔
ایسا ہی قرآن شریف میں آخری زمانہ کی نسبت یہ پیشگوئی ہے کہ اِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ یعنی آخری زمانہ
میں ایک یہ واقعہ ہو گا کہ بعض نفوس بعض سے ملائے جاویں گے یعنی ملاقاتوں کے لئے آسانیاں نکل آئیں گی
اور لوگ ہزاروں کوسوں سے آئیں گے اور ایک دوسرے سے ملیں گے سو ہمارے زمانہ میں یہ پیشگوئی بھی
پوری ہوگئی ۔۔۔۔۔ اسی طرح قرآن شریف میں ایک یہ پیشگوئی ہے وَ إِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَت یعنی وہ آخری زمانہ
ہوگا جبکہ پہاڑ چلائے جائیں گے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پہاڑ اڑائے جائیں گے جیسا کہ اس
زمانہ میں توپوں کے ساتھ پہاڑوں کو اڑا کر ان میں راستے بنائے گئے ہیں ۔ سو یہ تمام پیشگوئیاں قرآن
شریف میں موجود ہیں ۔ مگر اس جگہ یہ نکتہ یا د رکھنا چاہیے کہ عشاران اونٹنیوں کو کہتے ہیں جو حمل دار ہوں اور
اگر چہ حدیث میں قلاص کا لفظ ہے مگر قرآن شریف میں اس لئے عشار کا لفظ استعمال کیا گیا تا یہ پیشگوئی
قیامت کی طرف منسوب نہ کی جائے اور حمل کے قرینہ سے یہ دنیا کا واقعہ سمجھا جائے کیونکہ قیامت کو حمل نہیں
ہوں گے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۲۰ تا ۳۲۳)
خدا نے اس آخری زمانہ کے بارے میں جس میں تمام قو میں ایک ہی مذہب پر جمع کی جائیں گی صرف ایک ہی
نشان بیان نہیں فرمایا بلکہ قرآن شریف میں اور بھی کئی نشان لکھے ہیں منجملہ ان کے ایک یہ کہ ۔۔۔۔۔ ایسے اسباب
پیدا ہو جائیں گے جس کے ذریعہ سے کتابیں بکثرت ہو جائیں گی ( یہ چھاپنے کے آلات کی طرف اشارہ
ہے ) اور ایک یہ کہ ان دنوں میں ایسی سواری پیدا ہو جائے گی کہ اونٹوں کو بیکار کر دے گی اور اس کے ذریعہ
سے ملاقاتوں کے طریق سہل ہو جائیں گے اور ایک یہ کہ دنیا کے باہمی تعلقات آسان ہو جائیں گے اور ایک

دوسرے کو بآسانی خبریں پہنچا سکیں گے ۔۔۔۔ یہ سب علامتیں اس زمانہ میں جس میں ہم ہیں پوری ہوگئیں ۔
عقلمند کے لئے یہ صاف اور روشن راہ ہے کہ ایسے وقت میں خدا نے مجھے مبعوث فرمایا جب کہ قرآن شریف کی لکھی
ہوئی تمام علامتیں میرے ظہور کے لئے ظاہر ہو چکی ہیں۔ لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۸۳، ۱۸۴)
اسی زمانہ کی نسبت مسیح موعود کے ضمن بیان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی خبر دی جو صحیح مسلم
میں درج ہے اور فرمایا وَيُتْرَكُ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا یعنی مسیح موعود کے زمانہ میں اونٹنی کی سواری
موقوف ہو جائے گی پس کوئی ان پر سوار ہو کر ان کو نہیں دوڑائے گا اور یہ ریل کی طرف اشارہ تھا کہ اس کے
نکلنے سے اونٹوں کے دوڑانے کی حاجت نہیں رہے گی اور اونٹ کو اس لئے ذکر کیا کہ عرب کی سواریوں میں
سے بڑی سواری اونٹ ہی ہے جس پر وہ اپنے مختصر گھر کا تمام اسباب رکھ کر پھر سوار بھی ہو سکتے ہیں اور بڑے
کے ذکر میں چھوٹا خود ضمناً آجاتا ہے۔ پس حاصل مطلب یہ تھا کہ اس زمانہ میں ایسی سواری نکلے گی کہ اونٹ
پر بھی غالب آجائے گی جیسا کہ دیکھتے ہو کہ ریل کے نکلنے سے قریباً وہ تمام کام جو اونٹ کرتے تھے اب
ریلیں کر رہی ہیں۔ پس اس سے زیادہ تر صاف اور منکشف اور کیا پیشگوئی ہوگی چنانچہ اس زمانہ کی قرآن
شریف نے بھی خبر دی ہے جیسا کہ فرماتا ہے وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت یعنی آخری زمانہ وہ ہے کہ جب اونٹنی بیکار
ہو جائے گی۔ یہ بھی صریح ریل کی طرف اشارہ ہے اور وہ حدیث اور یہ آیت ایک ہی خبر دے رہی ہیں اور
چونکہ حدیث میں صریح مسیح موعود کے بارے میں یہ بیان ہے اس سے یقینا یہ استدلال کرنا چاہیے کہ یہ آیت
بھی مسیح موعود کے زمانہ کا حال بتلا رہی ہے اور اجمالاً مسیح موعود کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۰۹،۳۰۸)
عام دعوت کا زمانہ جو مسیح موعود کا زمانہ ہے وہ ہے جب کہ اونٹ بیکار ہو جائیں گے یعنی کوئی ایسی نئی سواری
پیدا ہو جائے گی جو اونٹوں کی حاجت نہیں پڑے گی اور حدیث میں بھی ہے کہ يُتْرَكُ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى
عَلَيْهَا یعنی اس زمانہ میں اونٹ بیکار ہو جائیں گے اور یہ علامت کسی اور نبی کے زمانہ کو نہیں دی گئی ۔ سو شکر کرو
که آسمان پر نور پھیلانے کے لئے طیاریاں ہیں۔ زمین میں زمینی برکات کا ایک جوش ہے ۔ یعنی سفر اور حضر
میں ۔ اور ہر ایک بات میں وہ آرام تم دیکھ رہے ہو جو تمہارے باپ دادوں نے نہیں دیکھے۔ گویا دنیا نئی ہو گئی
ہے ۔ بے بہار کے میوے ایک ہی وقت میں مل سکتے ہیں۔ چھ مہینے کا سفر چند روز میں ہوسکتا ہے ہزاروں
کوسوں کی خبریں ایک ساعت میں آسکتی ہیں۔ ہر ایک کام کی سہولت کے لئے مشینیں اور کلیں موجود ہیں اگر

چاہو تو ریل میں یوں سفر کر سکتے ہو جیسے گھر کے ایک بستان سرائے میں ۔ پس کیا زمین پر ایک انقلاب نہیں
آیا۔ پس جبکہ زمین میں ایک اعجوبہ نما انقلاب پیدا ہو گیا اس لئے خدائے قادر چاہتا ہے کہ آسمان میں بھی
ایک اعجوبہ نما انقلاب پیدا ہو جائے اور یہ دونوں مسیح کے زمانہ کی نشانیاں ہیں ۔
(گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۶، ۱۷)
چونکہ ریل کا وجود اور اونٹوں کا بیکار ہونا مسیح موعود کے زمانہ کی نشانی ہے اور مسیح کے ایک یہ بھی معنے ہیں کہ
بہت سیاحت کرنے والا ۔ تو گویا خدا نے مسیح کے لئے اور اس کے نام کے معنے تحقق کرنے کے لئے اور نیز اس
کی جماعت کے لئے جو اسی کے حکم میں ہیں ریل کو ایک سیاحت کا وسیلہ پیدا کیا ہے تا وہ سیاحتیں جو پہلے
مسیح نے ایک سو بیس برس تک بصد محنت پوری کی تھیں اس مسیح کے لئے صرف چند ماہ میں وہ تمام سیر و سیاحت
میسر آ جائے اور یہ یقینی امر ہے کہ جیسے اس زمانہ کا ایک مامور من اللہ ریل کی سواری کے ذریعہ سے خوشی اور
آرام سے ایک بڑے حصہ دنیا کا چکر لگا کر اور سیاحت کر کے اپنے وطن میں آسکتا ہے۔ یہ سامان پہلے نبیوں
کے لئے میسر نہیں تھا اس لئے مسیح کا مفہوم جیسے اس زمانہ میں جلد پورا ہو سکتا ہے کسی دوسرے زمانہ میں اس کی
نظیر نہیں۔
تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۹۵ حاشیه )
قرآن شریف میں اور بہت سی پیشنگوئیاں ہیں جو اس ہمارے زمانہ میں پوری ہوگئی ہیں جیسے۔۔۔۔ اونٹوں
کے بیکار ہونے اور مکہ اور مدینہ میں ریل جاری ہونے کی پیشگوئی جو آیت وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ سے صاف
طور پر سمجھی جاتی ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۳۰ ، ۲۳۱)
ابھی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے لوگوں کے لئے ایک بھاری نشان ظاہر ہوا ہے اور وہ یہ کہ تیرہ سو برس سے
مکہ سے مدینہ میں جانے کے لئے اونٹوں کی سواری چلی آتی تھی اور ہر ایک سال کئی لاکھ اونٹ مکہ سے مدینہ کو
اور مدینہ سے مکہ کو جاتا تھا اور ان اونٹوں کے متعلق قرآن اور حدیث میں بالاتفاق یہ پیشگوئی تھی کہ ایک وہ
زمانہ آتا ہے کہ یہ اونٹ بیکار کئے جائیں گے اور کوئی ان پر سوار نہیں ہوگا چنانچہ آیت وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ
اور حدیث يُتْرَكُ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا اس کی گواہ ہے۔ پس یہ کس قدر بھاری پیشگوئی ہے جو
مسیح کے زمانہ کے لئے اور مسیح موعود کے ظہور کے لئے بطور علامت تھی جو ریل کی طیاری سے پوری ہوگئی ۔
اربعین ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۷۵ حاشیه )
یہ بھی احادیث میں آیا تھا کہ مسیح کے وقت میں اونٹ ترک کئے جائیں گے اور قرآن شریف میں بھی وارد

تھا کہ وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ اب یہ لوگ دیکھتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ میں بڑی سرگرمی سے ریل طیار ہو رہی
ہے اور اونٹوں کے الوداع کا وقت آگیا۔ اور پھر اس نشان سے کچھ فائدہ نہیں اُٹھاتے۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۹۹،۳۹۸)
آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ان دنوں میں اونٹ بیکار ہو جائیں گے اور یہ ریل کی طرف اشارہ تھا جیسا کہ
ایام اسح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۰۰)
قرآن شریف میں بھی ہے وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ ۔
میں وہی ہوں جس کے وقت میں اونٹ بیکار ہو گئے اور پیشگوئی آیت کریمہ وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت پوری
ہوئی اور پیشگوئی حدیث وَلَيتُرَ كَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا نے اپنی پوری پوری چمک دکھلا دی یہاں
تک کہ عرب اور عجم کے اڈیٹران اخبار اور جرائد والے بھی اپنے پرچوں میں بول اُٹھے کہ مدینہ اور مکہ کے
درمیان جو ریل طیار ہو رہی ہے یہی اس پیشگوئی کا ظہور ہے جو قرآن اور حدیث میں ان لفظوں سے کی گئی تھی
جو مسیح موعود کے وقت کا یہ نشان ہے۔
اعجاز احمدی، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه (۱۰۸)
قرآن اور حدیث دونوں بتلا رہے ہیں کہ مسیح کے زمانہ میں اونٹ بیکار ہو جائیں گے یعنی ان کے قائم
مقام کوئی اور سواری پیدا ہو جائے گی۔ یہ حدیث مسلم میں موجود ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں وَلَيُتركن
الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا اور قرآن کے الفاظ یہ ہیں وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطلت ۔ شیعوں کی کتابوں میں بھی یہ
حدیث موجود ہے مگر کیا کسی نے اس نشان کی کچھ پروا کی۔ ابھی عنقریب اس پیشگوئی کا دلکش نظارہ مکہ اور
مدینہ کے درمیان نمایاں ہونے والا ہے جبکہ اونٹوں کی ایک لمبی قطار کی جگہ ریل کی گاڑیاں نظر آئیں گی اور
تیرہ سو برس کی سواریوں میں انقلاب ہو کر ایک نئی سواری پیدا ہو جائے گی اس وقت ان مسافروں کے سر پر
جب یہ آیت وَ إِذَا الْعِشَارُ عُقِلَتْ اور یہ حدیث وَلَيْتُرَ كَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا پڑھی جائے گی تو
کیسے انشراح صدر سے ان کو ماننا پڑے گا کہ یہ در حقیقت آج کے دن کے لئے ایک نشان تھا اور ایک عظیم
الشان پیشگوئی تھی جو ہمارے نبی کریم کے مبارک لبوں سے نکلی اور آج پوری ہوئی ۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۰۶)
میں وہ شخص ہوں جس کے زمانہ میں اس ملک میں ریل جاری ہو کر اونٹ بیکار کئے گئے اور عنقریب وہ
وقت آتا ہے بلکہ بہت نزدیک ہے جبکہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ریل جاری ہو کر وہ تمام اونٹ بیکار ہو جائیں
گے جو تیرہ سو برس سے یہ سفر مبارک کرتے تھے تب اس وقت ان اونٹوں کی نسبت وہ حدیث جو صحیح مسلم میں

موجود ہے صادق آئے گی یعنی یہ کہ لَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا یعنی مسیح کے وقت میں اونٹ بیکار
کئے جائیں گے اور کوئی ان پر سفر نہیں کرے گا۔ ( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶)
ایک نئی سواری جس کی طرف قرآن شریف اور حدیثوں میں اشارہ تھا وہ بھی ظہور میں آگئی یعنی سواری
ریل جو اونٹوں کے قائم مقام ہو گئی جیسا کہ قرآن شریف میں ہے وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت یعنی وہ آخری زمانہ
جب اونٹنیاں بیکار کی جائیں گی اور جیسا کہ حدیث مسلم میں مسیح موعود کے ظہور کے علامات میں سے ہے
وَلَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا یعنی تب اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی اور ان پر کوئی سوار نہ ہوگا سو ظاہر
ہے کہ وہ زمانہ آگیا۔
( براہین احمدیہ ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۵۸)
حصہ
چوتھا نشان ایک نئی سواری کا نکلنا ہے جو مسیح موعود کے ظہور کی خاص نشانی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں
لکھا ہے وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطلت یعنی آخری زمانہ وہ ہے جب اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی اور ایسا ہی حدیث
مسلم میں ہے وَلَيْتُرَ كَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا یعنی اس زمانہ میں اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی اور کوئی
ان پر سفر نہیں کرے گا ۔ ایام حج میں مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کی طرف اونٹنیوں پر سفر ہوتا ہے۔ اب وہ دن
بہت قریب ہے کہ اس سفر کے لیے ریل طیار ہو جائے گی تب اس سفر پر یہ صادق آئے گا کہ لیتر كن
الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا ۔۔۔۔
ہوتا ہے
چھٹانشان کتابوں اور نوشتوں کا بکثرت شائع ہونا جیسا کہ آیت وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَت سے معلوم ہو
کیونکہ بباعث چھاپہ کی کلوں کے جس قدر اس زمانہ میں کثرت اشاعت کتابوں کی ہوئی ہے اس کے بیان کی
ضرورت نہیں ۔۔۔۔
آٹھواں نشان نوع انسان کے باہمی تعلقات کا بڑھنا اور ملاقاتوں کا طریق سہل ہو جانا ہے جیسا کہ آیت
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَت سے ظاہر ہے سو بذریعہ ریل اور تار کے یہ امر ایسا ظہور میں آیا کہ گویا دنیا بدل گئی
ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۶)
حقیقت میں یہ ریلوے مسیح موعود کا ایک نشان ہے۔ قرآن شریف میں بھی اس کی طرف اشارہ ہے وَ إِذَا
الْعِشَارُ عُطِلَتُ
۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ اگر غور کریں تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ لیترَ كَنَّ الْقِلَاصُ میں ریل کی طرف اشارہ ہے
کیونکہ اگر اس سے ریل مراد نہیں تو پھر ان کا فرض ہے کہ وہ حادثہ بتائیں جس سے اونٹ ترک کئے جاویں

گے۔ پہلی کتابوں میں بھی اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ اس وقت آمد ورفت سہل ہو جاوے گی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۴)
(ریل وغیرہ کے ذکر پر فرمایا۔)
ٹھوکریں
اس زمانہ میں خدا نے ہماری جماعت کو فائدہ پہنچایا ہے کہ سفر کو بہت آرام ہے ورنہ کہاں سے کہاں
ہیں کھاتا ہوا انسان ایک سے دوسرے مقام پر پہنچتا تھا۔ مدر اس جہاں سیٹھ عبدالرحمن ہیں اگر کوئی جاتا تو
گرمیوں میں روانہ ہوتا تو سردیوں میں پہنچتا تھا۔ اس زمانہ کی نسبت خدا نے خبر دی ہے وَ إِذَا النُّفُوسُ
زوجت کہ جب ایک اقلیم کے لوگ دوسرے اقلیم والوں کے ساتھ ملیں گے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۱)
وَ إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَت یعنی اس وقت خط و کتابت کے ذریعے عام ہوں گے اور کتب کثرت سے دستیاب
ہو سکیں گی ۔ وَ إِذَا الْعِشَارُ عطلت اس وقت اونٹنیاں بیکار ہوں گی ۔ ایک زمانہ تھا کہ یہاں ہزار ہا اونٹ آیا
کرتے مگر اب نام و نشان بھی نہیں ہے اور مکہ میں بھی اب نہ رہیں گے۔ ریل کے جاری ہونے کی دیر ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶)
اس وقت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اور خرابیوں کے علاوہ اسلام کو بھی مردہ مذہب بتایا جاتا ہے حالانکہ نہ
وہ کبھی مردہ ہوگا۔ خدا تعالیٰ نے اس کی زندگی کے ثبوت میں آسمان سے نشان دکھائے ۔۔۔۔ وَ إِذَا الْعِشَارُ
عطلت کے موافق ریلیں بھی جاری ہوئیں۔ غرض وہ نشان جو اس زمانہ کے لئے رکھے تھے پورے ہوئے
مگر یہ کہتے ہیں کہ ابھی وہ وقت نہیں آیا۔
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۴)
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ کے موافق اونٹنیاں بیکار ہوگئیں جو اس آخری زمانہ کا ایک نشان ٹھہرایا گیا تھا۔
عشار حاملہ اونٹنیوں کو کہتے ہیں ۔ یہ لفظ اس لئے اختیار کیا گیا ہے تا یہ وہم نہ رہے جیسا بعض لوگ کہتے ہیں کہ
قیامت کے متعلق ہے۔ قیامت میں تو حمل نہ ہوگا۔ اور بیکار ہونا یہاں تو الگ رہا مکہ مدینہ کے درمیان بھی
ریل طیار ہو رہی ہے ۔ اخبارات نے بھی اس آیت اور مسلم کی حدیث سے استنباط کر کے مضامین لکھے ہیں ۔
پس یہ اور دوسرے نشان تو پورے ہو گئے ہیں۔ میں اگر صادق نہیں ہوں تو دوسرے مدعی کا نشان بتاؤ اور اس
کا ثبوت دیکھو۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴، ۵ )
انسانی صنعتوں کا انحصار خدا تعالیٰ کے فضل پر ہے۔ ریل کے واسطے قرآن شریف میں دو اشارے ہیں ۔
اول إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ - دوم إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ - عشار حمل دار اونٹنی کو کہتے ہیں۔ حمل کا ذکر اس لئے کیا

تا کہ معلوم ہو جاوے کہ یہ قیامت کا ذکر نہیں ہے صرف قرینہ کے واسطے یہ لفظ لکھا ہے ورنہ ضرورت نہ تھی ۔
اگر پیشگوئیوں کا صدق اس دنیا میں نہ کھلے تو پھر اس کا فائدہ کیا ہو سکتا ہے اور ایمان کو کیا ترقی ہو؟ بیوقوف لوگ
ہر ایک پیشگوئی کو صرف قیامت پر لگاتے ہیں۔ اور جب پوچھو تو کہتے ہیں کہ اس دنیا کی نسبت کوئی پیشگوئی
قرآن شریف میں نہیں ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۵)
ایک اور نشان اس زمانہ کا وہ نئی سواری تھی جس نے اونٹوں کو بیکار کر دینا تھا قرآن نے وَ إِذَا الْعِشَارُ
عطلت ( جب اونٹنیاں بریکار ہو جاویں گی ) کہہ کر اس زمانہ کا پتہ بتلایا۔ حدیث نے مسیح کے نشان میں یوں کہا
لَيْتُرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا پھر یہ نشان کیا پورا نہ ہوا ؟ حتی کہ اس سرزمین میں بھی جہاں آج تک
انٹنی کی سواری تھی اور بغیر اونٹنیوں کے گزارہ نہ تھا وہاں بھی اس سواری کا انتظام ہو گیا ہے اور چند سالوں میں
اونٹوں کی سواری کا نام ونشان نہیں ملے گا۔ اونٹنیاں بیکار ہو گئیں ۔ مقرر کردہ نشان پورے ہو گئے لیکن جس کا
یہ نشان تھا وہ پہچانا نہ گیا ۔ کیا یہ امور بھی میرے اختیار میں تھے کہ ایک طرف تو میں دعویٰ کروں اور دوسری
طرف یہ نشان پورے ہوتے جاویں۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۰ مورخه ۸ راگست ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے اور احادیث صحیحہ اس کی تصدیق کرتی ہیں کہ مسیح موعود کے زمانہ
میں ایک نئی سواری پیدا ہو گی جس سے اونٹ بیکار ہو جائیں گے جب کہ قرآن شریف میں ہے وَ إِذَا الْعِشَارُ
عطلت اور حدیث صحیحہ میں ہے وَيُتْرَكُ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا ۔ اب آپ لوگ جانتے ہیں کہ مکہ اور
مدینہ کے درمیان بھی ریل طیار ہورہی ہے۔ اس عظیم الشان پیشگوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک اخبار
والے نے لکھا ہے کہ مکہ مدینہ والے بھی یہ نظارہ دیکھ لیں گے کہ اونٹوں کی قطاروں کی بجائے ریل گاڑی
وہاں چلے گی ۔ قرآن شریف میں جو یہ فرمایا وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت اس کے متعلق نواب صدیق حسن خاں نے
لکھا ہے کہ عشار حاملہ اونٹنی کو کہتے ہیں اس لئے یہ لفظ اللہ تعالیٰ نے اختیار فرمایا تا کہ یہ سمجھ آجاوے کہ اسی
دنیا کے متعلق ہے کیونکہ حاملہ ہونا تو اسی دنیا میں ہوتا ہے۔
اسی طرح نہروں کا نکالے جانا، چھاپے خانوں کی کثرت اور اشاعت کتب کے ذریعوں کا عام ہونا ، اسی
قسم کے بہت سے نشان ہیں جو اس زمانہ سے مخصوص تھے اور وہ پورے ہو گئے ہیں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۶)
اس آخری زمانے کے نشانات میں بتایا گیا تھا کہ نہریں نکالی جاویں گی اور نئی آبادیاں ہوں گی ۔ پہاڑ

چیرے جاویں گے۔ کتابوں اور اخباروں کی اشاعت ہوگی۔ اور یہ بھی لکھا تھا وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ یعنی
ایک ایسی سواری نکلے گی جس کی وجہ سے اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی ۔ اور ایسا ہی حدیث میں بھی فرمایا گیا تھا
يُتْرَكُ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا ۔ اب دیکھ لو کہ ریل کے اجراء سے یہ پیشگوئی کیسی صاف صاف پوری
ہوگئی اور عنقریب جب مکہ تک ریل آئے گی تو اور بھی اس کا نظارہ قابلِ دید ہو گا جب وہاں کے اونٹ بیکار
ہو جائیں گے ۔ مگر میں افسوس سے ظاہر کرتا ہوں کہ انہوں نے محض میرے ساتھ بخل کی وجہ سے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر بھی حملہ کیا اور آپ کی پیشگوئیوں کی تکذیب کی۔ وہ امرجس سے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت ثابت ہوتی تھی میری عداوت کی وجہ سے اسے مٹانا چاہا ہے۔ مجھ سے عداوت ہی
سہی لیکن آپ کی پیشگوئی کو کیوں پامال کر دیا۔ (الحکم جلدا انمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۹۰۸)
سول اخبار میں لکھا ہے کہ روز بروز اب اونٹ بیکار ہوتے جاتے ہیں ۔ کیسی بین طور پر قرآن شریف اور
حدیث کی تصدیق ہوتی جاتی ہے۔ حدیث میں لکھا ہے وَلَيُترَ كَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا اور قرآن
شریف میں وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت لکھا ہے ۔
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب دنیا میں کوئی مامور من اللہ مبعوث ہوتا ہے تو زمانہ میں جتنی بڑی بڑی
کارروائیاں ہوں اور بڑے بڑے انقلاب ظہور میں آویں تو وہ سب اسی کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۳ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۰)
سورۃ تکویر میں سب نشانات آخری زمانے کے ہیں۔ انہی میں سے ایک نشان ہے وَ إِذَا الْعِشَارُ
معطلت یعنی جب اونٹنیاں بیکار چھوڑی جائیں گی ۔ اسی کی تفسیر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
وَلَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود بھی اسی زمانہ میں ہوگا بلکہ اس
کے ابتدائی زمانے کے یہ نشان ہیں ۔
پھر فرمایا وَ إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتُ یعنی ایسے اسباب سفر مہیا ہو جائیں گے کہ قو میں باوجود اتنی دور ہونے
کے آپس میں مل جائیں گی حتی کہ نئی دنیا پرانی سے تعلقات پیدا کرلے گی ۔ ۔۔۔۔۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں سفر کی تمام راہیں نہ کھلی تھیں ۔ تفسیر کبیر میں لکھا ہے کہ بعض ایسے مقامات بھی ہیں جن میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت نہیں پہنچی مگر اب تو ڈاک تار، ریل سے زمین کے اس سرے سے اس
سرے تک خبر پہنچ سکتی ہے۔ یہ حجاز ریلوے جو بن رہی ہے یہ بھی اسی پیشگوئی کے ماتحت ہے عرب کے کئی

لوگ کہنے لگ گئے ہیں کہ وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت کا زمانہ آگیا ۔ عِشَار ( گیا بھن اونٹنیاں ) کا لفظ خود ظاہر کرتا
ہے کہ یہ سب قیامت سے پہلے ہوگا کیونکہ اس دن کی نسبت تو لکھا ہے کہ ہر حمل والی اپنی حمل گرادے گی اور
پھر اس دن تو ہر چیز معطل ہو جائے ۔ اونٹنیوں کی خصوصیت کیا ہے۔ مطلب یہ تھا کہ اب تجارت کا دارو مدار
اونٹنیوں پر ہے پھر ریل پر ہوگا اور چونکہ حدیث میں یہی زمانہ مسیح موعود کا لکھا ہے اس لئے اب عرب والوں کو
مسیح موعود کی تلاش کرنی چاہیے ۔ دیکھو اب تو ان کے گھر میں ریل بن رہی ہے اور خود ہمارے دشمن اس میں
سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی ایک نشان ہے کہ ہمارے دشمنوں کو خدا نے ہمارے کام میں لگا دیا ہے۔
چندہ تو دے رہے ہیں وہ اور صداقت ہماری ثابت ہوگی ۔ ( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۳)
مسلم نے ۔۔۔۔۔ آخری زمانہ کے علامات کا ذکر کرتے ہوئے ایک نئی سواری کا ذکر کر کے یہ کہا کہ
لَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا اور قرآن شریف نے اسی مضمون کو عبارت ذیل میں بیان فرما کر اور
بھی صراحت کر دی کہ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت قرآن وحدیث کا تطابق اور پھر عملی رنگ میں اس دور دراز زمانہ
میں جبکہ ان پیشگوئیوں کو ۱۳ سو برس سے بھی زائد عرصہ گزر چکا ہے ان کا پورا ہونا ایمان کو کیسا تازہ اور مضبوط
کرتا ہے۔ چنانچہ ایک اخبار میں ہم نے دیکھا ہے کہ شاہ روم نے تاکیدی حکم دیا ہے کہ ایک سال کے اندر حجاز
ریلوے تیار ہو جاوے۔ سبحان اللہ کیسا عجیب نظارہ ہوگا اور ایمان کیسے تازہ ہوں گے کہ جب پیشگوئی کے
بالکل مطابق بجائے اونٹوں کی لمبی لمبی قطاروں کے ریل کی لمبی قطاریں دوڑتی ہوئی نظر آئیں گی ۔ پس جب
یہ پیشگوئی جو آثار قرب قیامت اور مسیح موعود کی آمد کے نشان میں سے ایک زبردست اور اقتداری پیشگوئی
ہے پوری ہو رہی ہے تو ایمان لانا چاہیے کہ مسیح موعود بھی موجود ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۳)
منجملہ اور علامات کے جو ہمارے آنے کے واسطے اللہ اور رسول کی کتابوں میں مندرج ہیں ایک اونٹوں
کی سواریوں کا معطل ہو جانا بھی ہے چنانچہ اس مضمون کو قرآن شریف نے بالفاظ ذیل تعبیر کیا ہے وَ إِذَا
الْعِشَارُ عُطِلَت اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس مضمون کو ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ لی ترگن
الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا ۔ اب سوچنے والے کو چاہیے کہ ان امور میں جو آج سے تیرہ سو برس پیشتر خدا
اور اس کے رسول کے منہ سے نکلے اور اس وقت وہ الفاظ بڑی شان اور شوکت سے پورے ہو کر اپنے کہنے
والوں کے جلال کا اظہار کر رہے ہیں ۔ دیکھئے اب اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے کیسے کیسے سامان پیدا

ہو رہے ہیں حتی کہ حجاز ریلوے کے تیار ہو جانے پر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے سفر بھی بجائے اونٹ کے ریل
کے ذریعہ ہوا کریں گے اور اونٹنیاں بیکار ہو جاویں گی۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۸ صفحه ۲
بطور پیشگوئی بیان فرمایا ہے کہ ایک ایسا زمانہ بھی آتا ہے کہ جب سفر کرنے کے سامان سہل طور پر میسر
آجائیں گے اور اونٹنیوں کی سواری کی حاجت نہیں رہے گی اور سفر میں بہت آرام اور سہولت میسر آجائے گی اور
ایک ایسی نئی سواری پیدا ہو جائے گی کہ ایک حصہ دنیا کو دوسرے حصہ سے ملا دے گی اور ایک ملک کے لوگوں
کو دوسرے ملک کے لوگوں سے اکٹھے کر دے گی جیسا کہ یہ دو آیتیں اسی پیشگوئی پر مشتمل ہیں اور وہ یہ ہیں
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَت یعنی وہ زمانہ آتا ہے کہ اونٹنیاں بیکار کر دی جائیں گی ۔ جاننا
چاہیے کہ عرب کی تجارت اور سفر کا مدار تمام اونٹنیوں پر ہے اس لئے اونٹوں کا ہی ذکر کیا۔ یہ تو ہر ایک شخص جانتا
ہے کہ مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ تک حاجیوں کے پہنچانے کے لئے تیرہ سو برس سے صرف اونٹنیوں کی سواری
چلی آتی ہے۔ پس اس جگہ خدا تعالیٰ یہ خبر دیتا ہے کہ وہ زمانہ آتا ہے کہ وہ سواری موقوف کر دی جائے گی اور
بجائے اس کے ایک نئی سواری ہوگی جو آرام اور جلدی کی ہوگی اور یہ بات اس سے نکلتی ہے کہ جو بدل اختیار کیا
جاتا ہے وہ مبدل منہ سے بہتر ہوتا ہے۔
دوسری آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ زمانہ آتا ہے کہ جب کہ بچھڑے ہوئے لوگ باہم ملا دیئے جائیں گے
اور اس قدر باہمی ملاقاتوں کے لئے سہولتیں میسر آجائیں گی اور اس کثرت سے ان کی ملاقاتیں ہوں گی کہ
گو یا مختلف ملکوں کے لوگ ایک ہی ملک کے باشندے ہیں ۔ سو یہ پیشگوئی ہمارے اس زمانہ میں پوری ہوگئی
جس سے ایک عالم گیر انقلاب ظہور میں آیا گو یا دنیا بدل گئی کیونکہ دخانی جہازوں اور ریلیوں کے ذریعہ سے وہ
روکیں جو پہاڑوں کی مانند حائل تھیں سب اُٹھ گئیں اور ایک دنیا مشرق سے مغرب کو اور مغرب سے مشرقی اُٹھ -
بلاد کو آتی ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۸۱ تا ۸۳ )
قیامت کے قرب اور مسیح موعود کے آنے کا وہ زمانہ ہے جبکہ اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی یہ آیت صحیح مسلم کی
اس حدیث کی مصدّق ہے جہاں لکھا ہے کہ وَيُتْرَكُ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا یعنی مسیح موعود کے زمانہ
میں اونٹنیاں بیکار چھوڑ دی جائیں گی اور ان پر کوئی سوار نہیں ہوگا۔ یہ ریل گاڑی پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے
کیونکہ جب کوئی اعلیٰ سواری میسر آتی ہے تبھی ادنی سواری کو چھوڑتے ہیں ۔ اور دوسری آیت گویا اس کا نتیجہ ہے
اور ترجمہ اس کا یہ ہے کہ اس زمانہ میں بعض آدمی بعض سے ملائے جائیں گے اور ظاہری تفرقہ قوموں کا دور ہو

آج 10 میں سے 10 باقی