سورة الفُرقان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جائے گا اور چونکہ صحیح مسلم میں کھول کر بیان کیا گیا ہے کہ اونٹنیوں کے بیکار ہونے کا مسیح موعود کا زمانہ ہے اس
لئے قرآن شریف کی آیت وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ جو حديث يُتْرَكُ الْقِلَاصُ کے ہم معنی ہے بدیہی طور پر
دلالت کرتی ہے کہ یہ واقعہ ریل جاری ہونے کا مسیح موعود کے زمانہ میں ظہور میں آئے گا۔ اسی لئے میں نے
إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ کے یہی معنی کئے ہیں کہ وہ مسیح موعود کا زمانہ ہے کیونکہ حدیث نے اس آیت کی شرح کر
دی ہے اور چونکہ ریل کے جاری ہونے پر ایک مدت گزر چکی ہے جو مسیح موعود کی علامت ہے اس لئے ایک
مومن کو ماننا پڑتا ہے کہ مسیح موعود ظاہر ہو چکا ہے اور جب کہ ایک واقعہ نے ممدوحہ بالا آیت اور حدیث کے
معنے کھول دیئے ہیں تو اب ظاہر شدہ معنوں کو قبول نہ کرنا صریح الحادا اور بے ایمانی ہے۔سوچ کر دیکھو کہ جب
مکہ اور مدینہ میں اونٹ چھوڑ کر ریل کی سواری شروع ہو جائے گی تو کیا وہ روز اس آیت اور حدیث کا مصداق
نہ ہوگا ؟ ضرور ہو گا اور تمام دل دلا اس دن بول اٹھیں گے کہ آج وہ پیشگوئی مکہ اور مدینہ کی راہ میں کھلے کھلے طور پر
پوری ہوگئی ۔ ہائے افسوس ان نام کے مسلمانوں پر کہ جو نہیں چاہتے کہ (میرے بغض کی وجہ سے ) آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی پیشگوئی پوری ہو۔ چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۸۱، ۸۲ حاشیه )
اس زمانہ میں اونٹنیاں بیکار ہو جاویں گی ۔ اعلیٰ درجہ کی سواری اور بار برداری جن سے ایام سابقہ میں ہوا
کرتی تھی۔ یعنی اس زمانہ میں سواری کا انتظام کوئی ایسا پیدا ہو گا کہ یہ سواریاں بیکار ہو جاویں گی ۔ اس سے
ریل کا زمانہ مراد تھا۔ وہ لوگ جو خیال کرتے ہیں کہ ان آیات کو تعلق قیامت سے ہے وہ نہیں سوچتے کہ
قیامت میں اونٹنیاں حمل دار کیسے رہ سکتی ہیں کیونکہ عشار سے مراد حمل دار اونٹنیاں ہیں ۔ پھر لکھا ہے کہ اس
زمانہ میں چاروں طرف نہریں پھیل جاویں گی اور کتابیں کثرت سے اشاعت پاویں گی ۔ غرض کہ یہ سب
نشان اسی زمانہ کے متعلق تھے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۶۰)
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَت بھی میرے ہی لئے ہے ۔۔۔ پھر یہ بھی جمع ہے کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کے سارے
سامان جمع کر دیئے ہیں۔ چنانچہ مطبع کے سامان ، کاغذ کی کثرت ، ڈاکخانوں ، تار اور ریل ، اور دُخانی جہازوں
کے ذریعے کل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور پھر نت نئی ایجاد میں اس جمع کو اور بھی بڑھا رہے ہیں کیونکہ
اسباب تبلیغ جمع ہو رہے ہیں ۔ اب فونوگراف سے بھی تبلیغ کا کام لے سکتے ہیں اور اس سے بہت عجیب کام نکلتا
ہے۔ اخباروں اور رسالوں کا اجراء ۔ غرض اس قدر سامان تبلیغ کے جمع ہوئے ہیں کہ اس کی نظیر کسی پہلے زمانہ
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۳ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲،۱)
میں ہم کو نہیں ملتی ۔
یہ زمانہ اس قسم کا آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے وسائل پیدا کر دیئے ہیں کہ دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتُ کی پیشگوئی پوری ہوگئی ہے۔ اب سب مذاہب میدان میں نکل آئے ہیں اور یہ
ضروری امر ہے کہ ان کا مقابلہ ہو اور ان میں ایک ہی سچا ہو گا اور غالب آئے گا۔
وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتُ
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱)
إِنَّكُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ الْمَسِيحَ يَأْتِي فِي آخِرِ تمہیں بخوبی علم ہے کہ مسیح موعود کا ظہور آخری زمانہ
الزَّمَانِ وَ قَدْ رَأَيْتُمْ بِأَعْيُنِكُمْ عَلَامَاتِهِ میں ہوگا اور تم نے اس کی علامات کو اپنی آنکھوں سے پورا
وَشَاهَدتُمُ النَّوَادِرَ الْأَرْضِيَّةَ الَّتِي جَعَلَهَا ہوتے دیکھ لیا ہے۔ نیز تم نے ان ارضی ایجادات کا بھی
الْقُرْآنُ الْكَرِيمُ مِنْ أَثَارِ الزَّمَنِ الْمُتَأَخَرِ مشاہدہ کر لیا ہے جن کو قرآن کریم نے آخری زمانہ کے
وَ أَنْتُمْ مِنْهَا تَنْتَفِعُوْنَ۔ فَمَا لَكُمْ لا نشانات قرار دیا ہے اور تم ان ایجادات سے فائدہ اُٹھا
تُؤْمِنُوْنَ بِالتَّوَادِرِ السَّمَاوِيَّةِ الَّتِي تَدلُّ رہے ہو۔ پس تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ ان آسمانی نشانات پر
عَلَيْهَا الْآيَةُ الْكَرِيمَةُ أَعْنِي بِذَالِكَ قَوْلَهُ ایمان نہیں لاتے جن کو آیہ کریمہ إِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتُ
تَعَالَى إِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتُ وَ تَخْلُدُونَ إِلَى بیان کر رہی ہے۔ تم زمین کی طرف جھکتے جارہے ہولیکن
الْأَرْضِ وَمِنْ الَآءِ السَّمَاءِ تَبْعُدُونَ آسمانی نعمتوں سے دور ہو۔ (ترجمہ از مرتب )
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۷۸)
وَالَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ ۔
وَلِكُلِّ كَمَالٍ زَوَالٌ وَلِكُلِّ تَرَعُرُعِ ہر کمال کو آخرز وال دیکھنا پڑتا ہے۔ اسی طرح ہر ترقی
اضْمِحْلَالُ كَمَا تَرَى أَنَّ السَّيْلَ إِذَا کے بعد تنزل کا دور آتا ہے۔ جیسا کہ تم دنیا میں مشاہدہ
وَصَلَ إِلَى الْجَبَلِ الرَّاسِي وَقَفَ وَ کرتے ہو کہ جب سیلاب بلند پہاڑوں تک پہنچتا ہے تو رک
اللَّيْلُ إِذَا بَلَغَ إِلَى الصُّبْحِ الْمُسْفِرِ جاتا ہے۔ اور رات جب روشن صبح تک پہنچتی ہے تو اس کی
انْكَشَفَ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالى وَاليْلِ تاریکی ختم ہو جاتی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا
إِذَا عَسْعَسَ وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَسَ ہے وَالَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ وَالصُّبْحِ إِذَا تَنفَس یعنی ہم رات کو شہادت
فَجَعَلَ تَنفُسَ الصُّبْحِ كَأَمْرِ کے طور پر پیش کرتے ہیں جب وہ خاتمہ کو پہنچ جاتی ہے اور صبح کو جب
لازِمٍ بَعْدَ كَمَالِ ظُلُمَاتِ وہ سانس لینے لگتی ہے۔ اس آیہ کریمہ میں رات کے اندھیروں کے کمال
اللَّيْلِ ۔۔۔۔ فَأَرَادَ اللهُ أَنْ يَرُدَّ تک پہنچنے کے بعد صبح کے ظاہر ہونے کو لازم قرا قرار دیا ہے ۔۔۔۔ پس اللہ
إِلَى الْمُؤْمِنِينَ أَيَّامَهُمُ الأولى تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ وہ مومنوں پر پہلے ترقی کے زمانہ کو لوٹا دے
وَأَنْ يُرِيَهُمْ أَنَّهُ رَبُّهُمْ وَأَنَّهُ اور ان کو دکھا دے کہ ان کا ایک قادر رب ہے جو رحمن اور رحیم ہے اور
الرَّحْمَنُ وَالرَّحِيمُ وَمَالِكُ يَوْمٍ اس دن کا مالک ہے جب سب لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دیا
فِيهِ يُجْزَى وَيُبْعَثُ فِيهِ الْمَوْتَى جائے گا اور جس میں مردے زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے۔
اعجاز مسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۵۸)
( ترجمه از مرتب )
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِيْنِ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَنٍ رَّحِيمٍ ۔
قرآن ۔۔۔۔ غیب کے عطا کرنے میں بخیل نہیں ہے یعنی بخیلوں کی طرح اس کا یہ کام نہیں کہ صرف آپ ہی
غیب بیان کرے اور دوسرے کو غیبی قوت نہ دے سکے بلکہ آپ بھی غیب پر مشتمل ہے اور پیروی کہ اور پیروی کرنے والے
پر بھی فیضانِ غیب کرتا ہے۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۸۷)
قرآن ہر یک قسم کے امور غیبیہ پر مشتمل ہے اور اس قدر بتلانا جنات کا کام نہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۸۵)
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِينَ لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ ۔
قرآن ۔۔۔۔ ذكر لِلْعَلَمِینَ ہے یعنی ہر ایک قسم کی فطرت کو اس کے کمالات مطلوبہ یاد دلاتا ہے اور
ہر یک رتبہ کا آدمی اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ جیسے ایک عامی ویسا ہی ایک فلسفی ۔ یہ اس شخص کے لئے اترا ہے
جو انسانی استقامت کو اپنے اندر حاصل کرنا چاہتا ہے یعنی انسانی درخت کی جس قدر شاخیں ہیں یہ کلام ان
سب شاخوں کا پرورش کرنے والا اور حد اعتدال پر لانے والا ہے اور انسانی قومی کے ہریک پہلو پر اپنی
تربیت کا اثر ڈالتا ہے۔
(کرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلدی صفحه (۵۲)