سورة القَدر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة القدر
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔
إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ
مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ الْمَلبِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرِ
سَلَمُ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ
یہ لیلۃ القدرا اگر چہ اپنے مشہور معنوں کے رو سے ایک بزرگ رات ہے لیکن قرآنی اشارات سے یہ بھی
معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی ظلمانی حالت بھی اپنی پوشیدہ خوبیوں میں لیلتہ القدر کا ہی حکم رکھتی ہے اور اس ظلمانی
حالت کے دنوں میں صدق اور صبر اور زہد اور عبادت خدا کے نزدیک بڑا قدر رکھتا ہے اور وہی ظلمانی حالت
تھی کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت تک اپنے کمال کو پہنچ کر ایک عظیم الشان نور کے نزول
کو چاہتی تھی اور اسی ظلمانی حالت کو دیکھ کر اور ظلمت زدہ بندوں پر رحم کر کے صفت رحمانیت نے جوش مارا
اور آسمانی برکتیں زمین کی طرف متوجہ ہوئیں ۔ سو وہ ظلمانی حالت دنیا کے لئے مبارک ہو گئی اور دنیا نے اس
سے ایک عظیم الشان رحمت کا حصہ پایا کہ ایک کامل انسان اور سید الرسل کہ جس سا کوئی پیدا نہ ہوا اور نہ ہوگا
دنیا کی ہدایت کے لئے آیا اور دنیا کے لئے اس روشن کتاب کو لایا جس کی نظیر کسی آنکھ نے نہیں دیکھی پس یہ
خدا کی کمال رحمانیت کی ایک بزرگ تجلی تھی کہ جو اس نے ظلمت اور تاریکی کے وقت ایسا عظیم الشان نور نازل

کیا جس کا نام فرقان ہے جو حق اور باطل میں فرق کرتا ہے جس نے حق کو موجود اور باطل کو نابود کر کے دکھلا دیا
وہ اس وقت زمین پر نازل ہوا جب زمین ایک موت روحانی کے ساتھ مر چکی تھی اور بڑ اور بحر میں ایک
بھاری فساد واقع ہو چکا تھا پس اس نے نزول فرما کر وہ کام کر دکھایا جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے آپ اشارہ
فرما کر کہا ہے ۔ اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ( الحديد : ۱۸)۔ یعنی زمین مرگئی تھی اب خدا اس
کو نئے سرے زندہ کرتا ہے۔ (براہین احمد یہ روحانی چهار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۱۹،۴۱۸ حاشیہ نمبر ۱۱)
اس سورۃ کا حقیقی مطلب جو ایک بھاری صداقت پر مشتمل ہے جیسا کہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں اس قاعدہ
کلی کا بیان فرمانا ہے کہ دنیا میں کب اور کس وقت میں کوئی کتاب اور پیغمبر بھیجا جاتا ہے۔ سو وہ قاعدہ یہ ہے کہ
جب دلوں پر ایک ایسی غلیظ ظلمت طاری ہو جاتی ہے کہ یکبارگی تمام دل رو بدنیا ہو جاتے ہیں اور پھر روبڈ نیا
ہونے کی شامت سے ان کے تمام عقائد و اعمال و افعال و اخلاق و آداب اور نیتوں اور ہمتوں میں اختلال کلی کے
راہ پا جاتا ہے اور محبت الہیہ دلوں سے بکلی اٹھ جاتی ہے اور یہ عام و با ایسا پھیلتا ہے کہ تمام زمانہ پر رات کی
طرح اندھیرا چھا جاتا ہے تو ایسے وقت میں یعنی جب وہ اندھیرا اپنے کمال کو پہنچ جاتا ہے رحمت الہیہ اس
طرف متوجہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو اس اندھیری سے خلاصی بخشے اور جن طریقوں سے ان کی اصلاح قرین
مصلحت ہے ان طریقوں کو اپنے کلام میں بیان فرماوے سواسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے آیت ممدوحہ میں
اشارہ فرمایا کہ ہم نے قرآن کو ایک ایسی رات میں نازل کیا ہے جس میں بندوں کی اصلاح اور بھلائی کے
لئے صراط مستقیم کی کیفیت بیان کرنا اور شریعت اور دین کی حدود کو بتلانا از بس ضروری تھا یعنی جب گمراہی کی
تاریکی اس حد تک پہنچ چکی تھی کہ جیسی سخت اندھیری رات ہوتی ہے تو اس وقت رحمت الہی اس طرف متوجہ
ہوئی کہ اس سخت اندھیری کے اٹھانے کے لئے ایسا قوی نور نازل کیا جائے کہ جو اس اندھیری کو دور کر سکے ۔
سوخدا نے قرآن شریف کو نازل کر کے اپنے بندوں کو وہ عظیم الشان نور عطا کیا کہ جو شکوک اور شبہات کی
اندھیری کو دور کرتا ہے اور روشنی کو پھیلاتا ہے۔ اس جگہ جاننا چاہئے کہ اس باطنی لیلتہ القدر کو ظاہری لیلۃ القدر
سے کہ جو عند العوام مشہور ہے کچھ منافات نہیں بلکہ عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ وہ ہر یک کام مناسبت
سے کرتا ہے اور حقیقت باطنی کے لئے جو ظاہری صورت مناسب ہو وہ اس کو عطا فرماتا ہے۔ سو چونکہ لیلتہ
القدر کی حقیقت باطنی وہ کمال ضلالت کا وقت ہے جس میں عنایت الہیہ اصلاح عالم کی طرف متوجہ ہوتی ہے
سو خدائے تعالیٰ نے بغرض تحقق مناسبت اس زمانہ ضلالت کی آخری جز کو جس میں ضلالت اپنے نکتہ کمال تک

پہنچ گئی تھی خارجی طور پر ایک رات میں مقرر کیا اور یہ رات وہ رات تھی جس میں خدا وند تعالیٰ نے دنیا کو کمال
ضلالت میں پا کر اپنے پاک کلام کو اپنے نبی پر اتارنا ارادہ فرمایا۔ سو اس جہت سے نہایت درجہ کی برکات
اس رات میں پیدا ہو گئیں یا یوں کہو کہ قدیم سے اسی ارادہ قدیم کے رو سے پیدا تھی اور پھر اُس خاص رات
میں وہ قبولیت اور برکت ہمیشہ کے لئے باقی رہی اور پھر بعد اس کے فرمایا کہ وہ ظلمت کا وقت کہ جو اندھیری رات
سے مشابہ تھا جس کی تنویر کے لئے کلام الہی کا نور اترا اُس میں بباعث نزول قرآن کی ایک رات ہزار مہینہ
سے بہتر بنائی گئی۔ اور اگر معقولی طور پر نظر کریں تب بھی ظاہر ہے کہ ضلالت کا زمانہ عبادت اور طاعت الہی
کے لئے دوسرے زمانہ سے زیادہ تر موجب قربت و ثواب ہے پس وہ دوسرے زمانوں سے زیادہ تر افضل
ہے اور اس کی عبادتیں بباعث شدت وصعوبت اپنی قبولیت سے قریب ہیں اور اس زمانہ کے عابد رحمت الہی
کے زیادہ تر مستحق ہیں کیونکہ سچے عابدوں اور ایمانداروں کا مرتبہ ایسے ہی وقت میں عند اللہ متحقق ہوتا ہے کہ
جب تمام زمانہ پر دنیا پرستی کی ظلمت طاری ہو اور سچ کی طرف نظر ڈالنے سے جان جانے کا اندیشہ ہو اور یہ
بات خود ظاہر ہے کہ جب دل افسردہ اور مردہ ہو جائیں اور سب کسی کو جیفہ دنیا ہی پیارا دکھائی دیتا ہو اور ہر
طرف اس روحانی موت کی زہر ناک ہوا چل رہی ہو اور محبت الہیہ یک لخت دلوں سے اٹھ گئی ہو اور رو بحق
ہونے میں اور وفادار بندہ بننے میں کئی نوع کے ضرر متصور ہوں نہ کوئی اس راہ کا رفیق نظر آوے اور نہ کوئی اس
طریق کا ہمدم ملے بلکہ اس راہ کی خواہش کرنے والے پر موت تک پہنچانے والی مصیبتیں دکھائی دیں اور
لوگوں کی نظر میں ذلیل اور حقیر ٹھہرتا ہو تو ایسے وقت میں ثابت قدم ہو کر اپنے محبوب حقیقی کی طرف رخ کر لینا
اور ناہموار عزیزوں اور دوستوں اور خویشوں اور اقارب کی رفاقت چھوڑ دینا اور غربت اور بے کسی اور تنہائی کی
تکلیفوں کو اپنے سر پر قبول کر لینا اور دکھ پانے اور ذلیل ہونے اور مرنے کی کچھ پرواہ نہ کرنا حقیقت میں ایسا
کام ہے کہ بجز اولو العزم مرسلوں اور نبیوں اور صدیقوں کے جن پر فضل احدیت کی بارشیں ہوتی ہیں اور جو
اپنے محبوب کی طرف بلا اختیار کھینچے جاتے ہیں اور کسی سے انجام پذیر نہیں ہو سکتا اور حقیقت میں ایسے وقت کی
ثابت قدمی اور صبر اور عبادت الہی کا ثواب بھی وہ ملتا ہے کہ جو کسی دوسرے وقت میں ہر گز نہیں مل سکتا۔ سواسی
جہت سے لیلۃ القدر کی ایسے ہی زمانہ میں بنا ڈالی گئی کہ جس میں باعث سخت ضلالت کے نیکی پر قائم ہونا کسی
بڑے جوانمرد کا کام تھا یہی زمانہ ہے جس میں جوانمردوں کی قدر و منزلت ظاہر ہوتی ہے اور نامردوں کی ذلت
بہ پایہ ثبوت پہنچتی ہے یہی پر ظلمت زمانہ ہے جو اندھیری رات کی طرح ایک خوفناک صورت میں ظاہر ہوتا

ہے۔ سو اس طغیانی کی حالت میں کہ جو بڑے ابتلا کا وقت ہے وہی لوگ ہلاکت سے بچتے ہیں جن پر
عنایات الہیہ کا ایک خاص سایہ ہوتا ہے پس انہیں موجبات سے خدائے تعالیٰ نے اسی زمانہ کی ایک جز کو جس
میں ضلالت کی تاریکی غایت درجہ تک پہنچ چکی تھی لیلۃ القدر مقرر کیا اور پھر بعد اس کے جس سماوی برکات سے
اس ضلالت کا تدارک کیا جاتا ہے اس کی کیفیت ظاہر فرمائی اور بیان فرمایا کہ اس ارحم الراحمین کی یوں عادت
ہے کہ جب ظلمت اپنے کمال تک پہنچ جاتی ہے اور خط تاریکی کا اپنے انتہائی نقطہ پر جا ٹھہرتا ہے یعنی اس
غایت درجہ پر جس کا نام باطنی طور پر لیلۃ القدر ہے۔ تب خداوند تعالیٰ رات کے وقت میں کہ جس کی ظلمت
باطنی ظلمت سے مشابہ ہے عالم ظلمانی کی طرف توجہ فرماتا ہے اور اس کے اذن خاص سے ملائکہ اور روح
القدس زمین پر اترتے ہیں اور خلق اللہ کی اصلاح کے لئے خدا تعالیٰ کا نبی ظہور فرماتا ہے تب وہ نبی آسمانی نور
پا کر خلق اللہ کو ظلمت سے باہر نکالتا ہے اور جب تک وہ نور اپنے کمال تک نہ پہنچ جائے تب تک ترقی پر ترقی
کرتا جاتا ہے اور اسی قانون کے مطابق وہ اولیاء بھی پیدا ہوتے ہیں کہ جو ارشاد اور ہدایت خلق کے لئے بھیجے
جاتے ہیں کیونکہ وہ انبیا کے وارث ہیں سوان کے نقش قدم پر چلائے جاتے ہیں۔ اب جاننا چاہئے کہ خدائے
تعالیٰ نے اس بات کو بڑے پر زور الفاظ سے قرآن شریف میں بیان کیا ہے کہ دنیا کی حالت میں قدیم سے
ایک مدوجزر واقعہ ہے اور اسی کی طرف اشارہ ہے جو فرمایا ہے تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَ تُولِجُ النَّهَارِ فِي
اليْلِ (ال عمران : ۲۸ ) ۔ یعنی اے خدا کبھی تو رات کو دن میں اور کبھی دن کو رات میں داخل کرتا ہے یعنی ضلالت
کے غلبہ پر ہدایت اور ہدایت کے غلبہ پر ضلالت کو پیدا کرتا ہے۔ اور حقیقت اس مدوجزر کی یہ ہے کہ کبھی
بامر اللہ تعالیٰ انسانوں کے دلوں میں ایک صورت انقباض اور مجو بیت کی پیدا ہو جاتی ہے اور دنیا کی آرائشیں
ان کو عزیز معلوم ہو ۔ معلوم ہونے لگتی ہیں اور تمام ہمتیں ان کی اپنی دنیا کے درست کرنے میں اور اس کے عیش حاصل
کرنے کی طرف مشغول ہو جاتی ہیں۔ یہ ظلمت کا زمانہ ہے جس کے انتہائی نقطہ کی رات لیلتہ القدر کہلاتی ہے
اور وہ لیلۃ القدر ہمیشہ آتی ہے مگر کامل طور پر اس وقت آئی تھی کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کا
دن آ پہنچا تھا کیونکہ اس وقت تمام دنیا پر ایسی کامل گمراہی کی تاریکی پھیل چکی تھی جس کی مانند کبھی نہیں پھیلی تھی
اور نہ آئندہ کبھی پھیلے گی جب تک قیامت نہ آوے۔ غرض جب یہ ظلمت اپنے اس انتہائی نقطہ تک پہنچ جاتی
ہے کہ جو اس کے لئے مقدر ہے تو عنایت الہیہ تنویر عالم کی طرف متوجہ ہوتی ہے اور کوئی صاحب نور دنیا کی
اصلاح کے لئے بھیجا جاتا ہے اور جب وہ آتا ہے تو اس کی طرف مستعد روحیں کھینچی چلی آتی ہیں اور پاک

فطرتیں خود بخود رو بحق ہوتی چلی جاتی ہیں اور جیسا کہ ہرگز ممکن نہیں کہ شمع کے روشن ہونے سے پروانہ اس
طرف رخ نہ کرے ایسا ہی یہ بھی غیر ممکن ہے کہ بروقت ظہور کسی صاحب نور کے صاحب فطرت سلیمہ کا اس کی
طرف با رادت متوجہ نہ ہو۔ ان آیات میں جو خدائے تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے جو بنیاد دعویٰ ہے اُس کا خلاصہ
یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت ایک ایسی ظلمانی حالت پر زمانہ آچکا تھا کہ جو آفتاب
صداقت کے ظاہر ہونے کے متقاضی تھے اسی جہت سے خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں اپنے رسول کا
بار بار یہی کام بیان کیا ہے کہ اس نے زمانہ کو سخت ظلمت میں پایا اور پھر ظلمت سے ان کو باہر نکالا۔
( براہین احمد یہ چہار قصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۳۷ تا ۷ ۶۴ )
عادت اللہ اس طرح پر جاری ہے کہ جب کوئی رسول یا نبی یا محدث اصلاح خلق اللہ کے لئے آسمان سے
اُترتا ہے تو ضرور اس کے ساتھ اور اس کے ہمرکاب ایسے فرشتے اُترا کرتے ہیں کہ جو مستعد دلوں میں ہدایت
ڈالتے ہیں اور نیکی کی رغبت دلاتے ہیں اور برابر اترتے رہتے ہیں جب تک کفر اور ضلالت کی ظلمت دور ہو
کر ایمان اور راستبازی کی صبح صادق نمودار ہو جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے تَنَزَّلُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا
بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلَامٌ * هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ سو ملائکہ اور روح القدس کا تنزیل یعنی آسمان
سے اُتر نا اُسی وقت ہوتا ہے جب ایک عظیم الشان آدمی خلعت خلافت پہن کر اور کلام الہی سے شرف پا کر
زمین پر نزول فرماتا ہے روح القدس خاص طور اس خلیفہ کو ملتی ہے اور جو اس کے ساتھ ملائکہ ہیں وہ تمام دنیا
کے مستعد دلوں پر نازل کئے جاتے ہیں ۔ تب دنیا میں جہاں جہاں جو ہر قابل پائے جاتے ہیں سب پر اُس
نور کا پر توہ پڑتا ہے اور تمام عالم میں ایک نورانیت پھیل جاتی ہے اور فرشتوں کی پاک تاثیر سے خود بخو ددلوں
میں نیک خیال پیدا ہونے لگتے ہیں اور توحید پیاری معلوم ہونے لگتی ہے اور سیدھے دلوں میں راست پسندی
اور حق جوئی کی ایک روح پھونک دی جاتی ہے اور کمزوروں کو طاقت عطا کی جاتی ہے اور ہر طرف ایسی ہوا
چلنی شروع ہو جاتی ہے کہ جو اس مصلح کے مدعا اور مقصد کو مدد دیتی ہے ایک پوشیدہ ہاتھ کی تحریک سے خود بخود
لوگ صلاحیت کی طرف کھسکتے چلے آتے ہیں اور قوموں میں ایک جنبش سی شروع ہو جاتی ہے۔ تب نا سمجھ لوگ
گمان کرتے ہیں کہ دنیا کے خیالات نے خود بخود راستی کی طرف پلٹا کھایا ہے لیکن درحقیقت یہ کام اُن
فرشتوں کا ہوتا ہے کہ جو خلیفہ اللہ کے ساتھ آسمان سے اُترتے ہیں اور حق کے قبول کرنے اور سمجھنے کے لئے
غیر معمولی طاقتیں بخشتے ہیں ۔ سوئے ہوئے لوگوں کو جگا دیتے ہیں اور مستوں کو ہشیار کرتے ہیں اور بہروں

ہیں
کے کان کھولتے ہیں اور مردوں میں زندگی کی روح پھونکتے ہیں اور اُن کو جو قبروں میں ہیں باہر نکال لاتے
۔ تب لوگ یکدفعہ آنکھیں کھولنے لگتے ہیں اور اُن کے دلوں پر وہ باتیں کھلنے لگتی ہیں جو پہلے مخفی تھیں۔ اور
در حقیقت یہ فرشتے اس خلیفہ اللہ سے الگ نہیں ہوتے اُسی کے چہرہ کا نور اور اُسی کی ہمت کے آثار جلیہ
ہوتے ہیں جو اپنی قوت مقناطیسی سے ہر ایک مناسبت رکھنے والے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں خواہ وہ جسمانی طور
پر نزدیک ہو یا دُور ہو اور خواہ آشنا ہو یا بکلی بیگانہ اور نام تک بے خبر ہو۔ غرض اُس زمانہ میں جو کچھ نیکی کی
طرف حرکتیں ہوتی ہیں اور راستی کے قبول کرنے کے لئے جوش پیدا ہوتے ہیں خواوہ جوش ایشیائی لوگوں میں
پیدا ہوں یا یورپ کے باشندوں میں یا امریکہ کے رہنے والوں میں وہ درحقیقت انہیں فرشتوں کی تحریک
سے جو اس خلیفہ اللہ کے ساتھ اُترتے ہیں ظہور پذیر ہوتے ہیں۔ یہ الہی قانون ہے جس میں کبھی تبدیلی
نہیں پاؤ گے۔
فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۲، ۱۳ حاشیه )
خدا تعالیٰ سورۃ القدر میں بیان فرماتا ہے بلکہ مومنین کو بشارت دیتا ہے کہ اُس کا کلام اور اس کا نبی لیلتہ القدر
میں آسمان سے اُتارا گیا ہے اور ہر ایک مصلح اور مجدد جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے وہ لیلتہ القدر میں ہی اُتر تا
ہے۔ تم سمجھتے ہو کہ لیلتہ القدر کیا چیز ہے؟ لیلتہ القدر اُس ظلمانی زمانہ کا نام ہے جس کی ظلمت کمال کی حد تک پہنچ
جاتی ہے اس لئے وہ زمانہ بالطبع تقاضا کرتا ہے کہ ایک نور نازل ہو جو اس ظلمت کو دور کرے۔ اس زمانہ کا نام
بطور استعارہ کے لیلۃ القدر رکھا گیا ہے۔ مگر در حقیقت یہ رات نہیں ہے۔ یہ ایک زمانہ ہے جو بوجہ ظلمت رات
کا ہمرنگ ہے۔ نبی کی وفات یا اُس کے روحانی قائم مقام کی وفات کے بعد جب ہزار مہینہ جو بشری عمر کے
دور کو قریب الاختتام کرنے والا اور انسانی حواس کے الوداع کی خبر دینے والا ہے گزرجاتا ہے تو یہ رات اپنا رنگ
جمانے لگتی ہے۔ تب آسمانی کارروائی سے ایک یا کئی مصلحوں کی پوشیدہ طور پر تخم ریزی ہو جاتی ہے جونئی صدی
کے سر پر ظاہر ہونے کے لئے اندر ہی اندر طیار ہو رہتے ہیں اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے کہ
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ الْفِ شَهْرٍ ۔ یعنی اس لیلۃ القدر کے نور کو دیکھنے والا اور وقت کے مصلح کی صحبت سے
شرف حاصل کرنے والا اس اسی برس کے بڈھے سے اچھا ہے جس نے اس نورانی وقت کو نہیں پایا اور اگر ایک
ساعت بھی اس وقت کو پالیا ہے تو یہ ایک ساعت اس ہزار مہینے سے بہتر ہے جو پہلے گزر چکے۔ کیوں بہتر
ہے؟ اس لئے کہ اس لیلتہ القدر میں خدا تعالیٰ کے فرشتے اور روح القدس اس مصلح کے ساتھ رب جلیل کے
اذن سے آسمان سے اترتے ہیں نہ عبث طور پر بلکہ اس لئے کہ تا مستعد دلوں پر نازل ہوں اور سلامتی کی

راہیں کھولیں ۔ سو وہ تمام راہوں کے کھولنے اور تمام پردوں کے اٹھانے میں مشغول رہتے ہیں یہاں تک کہ
ظلمت غفلت دور ہو کر صبح ہدایت نمودار ہو جاتی ہے۔ فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۱، ۳۲)
ایک نہایت لطیف نکتہ جو سورۃ القدر کے معانی پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے
اس سورۃ میں صاف اور صریح لفظوں میں فرما دیا ہے کہ جس وقت کوئی آسمانی مصلح زمین پر آتا ہے تو اس کے
ساتھ فرشتے آسمان سے اتر کر مستعد لوگوں کو حق کی طرف کھینچتے ہیں پس ان آیات کے مفہوم سے یہ جدید
فائدہ حاصل ہوتا ہے کہ اگر سخت ضلالت اور غفلت کے زمانہ میں ایک دفعہ ایک خارق عادت طور پر انسانوں
کے قومی میں خود بخود مذہب کی تفتیش کی طرف حرکت پیدا ہونی شروع ہو جائے تو وہ اس بات کی علامت ہوگی
کہ کوئی آسمانی مصلح پیدا ہو گیا ہے کیونکہ بغیر روح القدس کے نزول کے وہ حرکت پیدا ہونا ممکن نہیں اور وہ
حرکت حسب استعداد و طبائع دو قسم کی ہوتی ہے حرکت تامہ اور حرکت نا قصہ۔ حرکت تامہ وہ حرکت ہے جو روح
میں صفائی اور سادگی بخش کر اور عقل اور فہم کو کافی طور پر تیز کر کے رو بحق کر دیتی ہے۔ اور حرکت نا قصہ وہ ہے جو
روح القدس کی تحریک سے عقل اور فہم تو کسی قدر تیز ہو جاتا ہے مگر باعث عدم سلامت استعداد کے وہ رو بحق
نہیں ہو سکتا بلکہ مصداق اس آیت کا ہو جاتا ہے کہ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا ( البقرة : 11 )
یعنی عقل اور فہم کے جنبش میں آنے سے پچھلی حالت اُس شخص کی پہلی حالت سے بدتر ہو جاتی ہے جیسا کہ
تمام نبیوں کے وقت میں یہی ہوتا رہا کہ جب اُن کے نزول کے ساتھ ملائک کا نزول ہوا تو ملائکہ کی اندرونی
تحریک سے ہر یک طبیعت عام طور پر جنبش میں آگئی تب جو لوگ راستی کے فرزند تھے وہ اُن راستبازوں کی
طرف کھنچے چلے آئے اور جو شرارت اور شیطان کی ذریت تھے وہ اس تحریک سے خواب غفلت سے جاگ تو
اُٹھے اور دینیات کی طرف متوجہ بھی ہو گئے لیکن بباعث نقصان استعداد حق کی طرف رخ نہ کر سکے سوفعل
ملائک کا جو ربانی مصلح کے ساتھ اُترتے ہیں ہر یک انسان پر ہوتا ہے لیکن اس فعل کا نیکوں پر نیک اثر اور
بدوں پر بداثر پڑتا ہے۔
باران که در لطافت طبعش خلاف نیست در باغ لاله روید در شوره بوم و خس
اور جیسا کہ ہم ابھی اوپر بیان کر چکے ہیں یہ آیت کریمہ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا رَى
مختلف طور کے اثر کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہر نبی کے نزول کے وقت ایک لیلۃ القدر ہوتی ہے جس میں وہ نبی اور

سے
وہ کتاب جو اس کو دی گئی ہے آسمان سے نازل ہوتی ہے اور فرشتے آسمان سے اُترتے ہیں ہیں لیکن سب ۔
بڑی لیلتہ القدر وہ ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی گئی ہے درحقیقت اس لیلتہ القدر کا دامن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے قیامت تک پھیلا ہوا ہے اور جو کچھ انسانوں میں دلی اور دماغی قومی
کی جنبش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے آج تک ہو رہی ہے وہ لیلۃ القدر کی تاثیریں ہیں صرف اتنا
فرق ہے کہ سعیدوں کے عقلی قومی میں کامل اور مستقیم طور پر وہ جنبشیں ہوتیں ہیں اور اشقیا کے عقلی قومی ایک کج
اور غیر مستقیم طور سے جنبش میں آتے ہیں اور جس زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی نائب دنیا میں
پیدا ہوتا ہے تو یہ تحریکیں ایک بڑی تیزی سے اپنا کام کرتی ہیں بلکہ اُسی زمانہ سے کہ وہ نائب رحم مادر میں
آوے پوشیدہ طور پر انسانی قولی کچھ کچھ جنبش شروع کرتے ہیں اور حسب استعداد اُن میں ایک حرکت
پیدا ہو جاتی ہے اور اس نائب کو نیابت کے اختیارات ملنے کے وقت تو وہ جنبش نہایت تیز ہو جاتی ہے پس
نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزول کے وقت جولیلۃ القدر مقرر کی گئی ہے وہ در حقیقت اس لیلۃ القدر
کی ایک شاخ ہے یا یوں کہو کہ اس کا ظل ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ہے خدائے تعالیٰ نے اس
لیلۃ القدر کی نہایت درجہ کی شان بلند کی ہے جیسا کہ اُس کے حق میں یہ آیت کریمہ ہے کہ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ
اَمْرٍ حَكِيمٍ (الدخان : ۵) یعنی اس لیلتہ القدر کے زمانہ میں جو قیامت تک ممتد ہے ہر یک حکمت اور معرفت
کی باتیں دنیا میں شائع کر دی جائیں گی اور انواع اقسام کے علوم غریبه وفنون نادره وصناعات عجیبه صفحه عالم
میں پھیلا دئے جائیں گے اور انسانی قومی میں موافق اُن کی مختلف استعدادوں اور مختلف قسم کے امکان
بسطت علم اور عقل کے جو کچھ لیاقتیں مخفی ہیں یا جہاں تک وہ ترقی کر سکتے ہیں سب کچھ بمنصہ ظہور لایا جائے گا
لیکن یہ سب کچھ ان دنوں میں پر زور تحریکوں سے ہوتا رہے گا کہ جب کوئی نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
دنیا میں پیدا ہو گا در حقیقت اسی آیت کو سورۃ الزلزال میں مفصل طور پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ سورۃ الزلزال
سے پہلے سورۃ القدر نازل کر کے یہ ظاہر فرمایا گیا ہے کہ سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ خدائے تعالیٰ کا
كلام ليلة القدر میں ہی نازل ہوتا ہے اور اس کا نبی لیلتہ القدر میں ہی دنیا میں نزول فرماتا ہے اور لیلتہ القدر
میں ہی وہ فرشتے اُترتے ہیں جن کے ذریعہ سے دُنیا میں نیکی کی طرف تحریکیں پیدا ہوتی ہیں اور وہ ضلالت کی
پر ظلمت رات سے شروع کر کے طلوع صبح صداقت تک اسی کام میں لگے رہتے ہیں کہ مستعد دلوں کو سچائی کی
طرف کھینچتے رہیں ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۵۵ تا ۱۶۰)

خدائے تعالیٰ نے میرے پر یہ نکتہ معارف قرآنیہ کا ظاہر کیا کہ اِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ کے صرف یہی
معنے نہیں کہ ایک بابرکت رات ہے جس میں قرآن شریف اُترا بلکہ باوجود ان معنوں کے جو بجائے خود صحیح ہیں
اس آیت کے بطن میں دوسرے معنے بھی ہیں جو رسالہ فتح اسلام میں درج کئے گئے ہیں ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۵۹)
خدائے تعالیٰ نے اس عاجز پر ظاہر کیا ہے کہ پہلے معنے لیلتہ القدر کے جو علماء کرتے ہیں وہ بھی مسلّم اور بجا
ہیں اور ساتھ اُن کے یہ بھی معنے ہیں ۔ اور ان دونوں میں کچھ منافات نہیں۔ قرآن شریف ظہر بھی رکھتا اور بطن
بھی اور صدہا معارف اس کے اندر پوشیدہ ہیں ۔ پس اگر اس عاجز نے تفہیم الہی سے لیلۃ القدر کے یہ معنے کئے
تو کہاں سے سمجھا گیا کہ پہلے معنوں سے انکار کیا ہے کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ خیر القرون نہیں
کہلاتا ؟ کیا اس زمانہ کی عبادات ثواب میں بڑھ کر نہیں تھیں ؟ کیا اُس زمانہ میں نصرت دین کے لئے فرشتے
نازل نہیں ہوتے تھے؟ کیا روح الامین نازل نہیں ہوتا تھا ؟ پس ظاہر ہے کہ لیلۃ القدر کے تمام آثار و انوار و
برکات اُس زمانہ میں موجود تھے ایک ظلمت بھی موجود تھی جس کے دُور کرنے کے لئے یہ انوار و ملائک اور
روح الامین اور طرح طرح کی روشنی نازل ہو رہی تھی ۔ پھر اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مقدس
زمانہ کا نام بھی الہام الہی سے لیلۃ القدر ظاہر کیا گیا تو اس سے کون سی قباحت لازم آگئی؟ جو شخص قرآن شریف
کے ایک معنی کو مسلم رکھ کر ایک دوسرا لطیف نکتہ اس کا بیان کرتا ہے تو کیا اس کا ملحد نام رکھنا چاہئے؟ اس خیال
کے آدمی بلا شبہ قرآن شریف کے دشمن اور اس کے اعجاز کے منکر ہیں ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۱۹، ۳۲۰)
زمانہ کے فساد کے وقت جب کوئی مصلح آتا ہے اس کے ظہور کے وقت پر آسمان سے ایک انتشار نورانیت
ہوتا ہے۔ یعنی اس کے اترنے کے ساتھ زمین پر ایک نور بھی اترتا ہے اور مستعد دلوں پر نازل ہوتا ہے تب
دنیا خود بخود بشرط استعداد نیکی اور سعادت کے طریقوں کی طرف رغبت کرتی ہے اور ہر یک دل تحقیق اور
تدقیق کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے اور نا معلوم اسباب سے طلب حق کے لئے ہر یک طبیعت مستعدہ میں ایک
حرکت پیدا ہو جاتی ہے غرض ایک ایسی ہوا چلتی ہے جو مستعد دلوں کو آخرت کی طرف ہلا دیتی ہے اور سوئی
ہوئی قوتوں کو جگا دیتی ہے اور زمانہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا ایک انقلاب عظیم کی طرف حرکت کر رہا ہے سو یہ
علامتیں اس بات پر شاہد ہوتی ہیں کہ وہ مصلح دنیا میں پیدا ہو گیا پھر جس قدر آنے والا صلح عظیم الشان ہو یہ غیبی

تحریکات قوت سے مستعد دلوں میں اپنا کام کرتی ہیں ۔ ہر یک سعید الفطرت جاگ اٹھتا ہے اور نہیں جانتا ہے
کہ اس کو کس نے جگایا۔ ہر ایک صحیح الجبلت اپنے اندر ایک تبدیلی پاتا ہے اور نہیں معلوم کر سکتا کہ یہ تبدیلی کیوں
کر پیدا ہوئی۔ غرض ایک جنبش سی دلوں میں شروع ہو جاتی ہے اور نادان خیال کرتے ہیں کہ یہ جنبش خود بخود
پیدا ہوگئی لیکن در پردہ ایک رسول یا مجدد کے ساتھ یہ انوار نازل ہوتے ہیں چنانچہ قرآن کریم اور احادیث کی
رو سے یہ امر نہایت انکشاف کے ساتھ ثابت ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ
وَمَا أَدْرَكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ
رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلَمُ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ یعنی ہم نے اس کتاب اور اس نبی کو لیلتہ القدر میں
قف
اتار ہے اور تو جانتا ہے کہ لیلۃ القدر کیا چیز ہے لیلۃ القدر ہزار مہینہ سے بہتر ہے اس میں فرشتے اور روح
القدس اپنے رب کے اذن سے اترتے ہیں۔ اور وہ ہر یک امر میں سلامتی کا وقت ہوتا ہے یہاں تک کہ فجر
ہو۔ اب اگر چہ مسلمانوں کے ظاہری عقیدہ کے موافق لیلتہ القدر ایک متبرک رات کا نام ہے مگر جس حقیقت
پر خدا تعالیٰ نے مجھ کو مطلع کیا ہے وہ یہ ہے کہ علاوہ ان معنوں کے جو مسلم قوم ہیں لیلتہ القدر وہ زمانہ بھی ہے
جب دنیا میں ظلمت پھیل جاتی ہے اور ہر طرف تاریکی ہی تاریکی ہوتی ہے تب وہ تاریکی بالطبع تقاضا کرتی
ہے کہ آسمان سے کوئی نور نازل ہو۔ سو خدا تعالیٰ اس وقت اپنے نورانی ملائکہ اور روح القدس کو زمین پر نازل
کرتا ہے۔ اسی طور کے نزول کے ساتھ جو فرشتوں کی شان کے ساتھ مناسب حال ہے تب روح القدس تو
اس مجدد اور مصلح سے تعلق پکڑتا ہے جو اجتبا اور اصطفا کی خلعت سے مشرف ہو کر دعوت حق کے لئے مامور ہوتا
ہے اور فرشتے ان تمام لوگوں سے تعلق پکڑتے ہیں جو سعید اور رشید اور مستعد ہیں اور ان کو نیکی کی طرف کھینچتے
ہیں اور نیک توفیقیں ان کے سامنے رکھتے ہیں تب دنیا میں سلامتی اور سعادت کی راہیں پھیلتی ہیں اور ایسا ہی
ہوتا رہتا ہے جب تک دین اپنے اس کمال کو پہنچ جائے جو اس کے لئے مقدر کیا گیا ہے۔
اب دیکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے اس سورہ مبارکہ میں صاف اور صریح لفظوں میں فرمادیا کہ جب کوئی مصلح
خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے تو ضرور دلوں کو حرکت دینے والے ملائکہ زمین پر نازل ہوتے ہیں تب ان
کے نزول سے ایک حرکت اور تموج دلوں میں نیکی اور راہ حق کی طرف پیدا ہو جاتا ہے۔ پس ایسا خیال کرنا کہ
یہ حرکت اور یہ تموج بغیر ظہور صلح کے خود بخود پیدا ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی پاک کلام اور اس کے قدیم قانون
قدرت کے مخالف ہے اور ایسے اقوال صرف ان لوگوں کے منہ سے نکلتے ہیں جو الہی اسرار سے بے خبر محض اور

صرف اپنے بے بنیاد اوہام کے تابع ہیں بلکہ یہ تو آسمانی مصلح کے پیدا ہونے کی علامات خاصہ ہیں اور اس
آفتاب کے گرد ذرات کی مانند ہیں ۔ ہاں اس حقیقت کو دریافت کرنا ہر ایک کا کام نہیں۔ ایک دنیا دار کی دود
آمیز نظر اس نور کو دریافت نہیں کر سکتی دینی صداقتیں اس کی نظر میں ایک ہنسی کی بات ہے اور معارف الہی اس
کے خیال میں بیوقوفیاں ہیں ۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۲، ۳۱۴)
فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ فِي هَذِهِ السُّورَةِ اس صورت میں اللہ عز وجل فرماتا ہے کہ ملائکہ
أَنَّ الْمَلَائِكَةَ وَالرُّوحَ تَنَزَّلُونَ فِي تِلْكَ اور روح ليلة القدر میں اپنے رب کے اذن سے
اللَّيْلَةِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ، وَيَمْكُتُونَ فِي الْأَرْضِ اترتے ہیں اور طلوع فجر تک زمین میں ہی ٹھہرتے ہیں
إِلى مَطْلَعِ الْفَجْرِ، فَإِذَا نَزَلَتِ الْمَلَائِكَةُ اور جب اس رات تمام کے تمام فرشتے زمین پر اتر گئے
كُلُّهُمْ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ إِلَى الْأَرْضِ فَلَزِمَ تو تمہارے اعتقاد کے مطابق یہ لازم آیا کہ سارے کا
بِنَاءً عَلَى اعْتِقَادِكَ أَنَّ تَبْقَى السَّمَاءُ كُلُّهَا سارا آسمان ان کے نزول کے بعد خالی ہو جائے ۔۔۔۔۔
خَالِيَةً بَعْدَ نُزُولِهِمْ ، وَ أَنْتَ تَعْلَمُ اور تمہیں معلوم ہے کہ ہدایت گمراہی سے الگ ہوگئی
أَنَّ الرُّشْدَ قَدْ تَبَيَّنَ مِنَ الْغَيِّ، وَلَنْ تَسْتَطِيعَ ہے اور تم اس بات پر طاقت نہیں رکھتے کہ کوئی ایسی
أَنْ تُخْرِجَ لَنَا حَدِيثًا دَالَّا عَلَى أَنَّ السَّمَاء حدیث پیش کر سکو جو اس بات پر دلالت کرے کہ زمین
تَبْقَى خَالِيَةً بَعْدَ نُزُولِ الْمَلَائِكَةِ إِلَى پر فرشتوں کے نزول کے بعد آسمان خالی ہو جاتا
الْأَرْضِ
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۷۶)
ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
وَالْحَقُّ أَنَّ لِلْمَلَكِ لِمَّةً بِقَلْبِ بَنِي آدَمَ حق بات یہ ہے کہ فرشتے بنی آدم کے دلوں پر
وَلِلشَّيَاطِينَ لِمَّةً، فَإِذَا أَرَادَ اللهُ أَنْ يَبْعَثَ اترتے ہیں اور اسی طرح شیاطین بھی ۔ پس جب
مُصْلِحًا مِنْ رَّسُولٍ أَوْ نَبِي أَوْ مُحَدَّثِ اللہ تعالیٰ کسی مصلح یعنی رسول، نبی یا محدث کو دنیا میں
فَيُقَوِى لِمَّةَ الْمَلَكِ وَيَجْعَلُ اسْتِعْدَادَاتِ مبعوث کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو وہ فرشتوں کے نزول
النَّاسِ قَرِيبَةً لِقُبُولِ الْحَقِّ، وَيُعْطِيهِمُ کو قوت دیتا ہے اور لوگوں کی استعدادوں کو قبول حق
لَهُمْ عَقْلًا وَفَهُما وَهِمَّةً وَقُوَّةَ تَحَملِ کے قریب کر دیتا ہے اور انہیں عقل ، فہم ، ہمت اور
الْمَصَائِبِ وَنُورَ فَهُمِ الْقُرْآنِ مَا كَانَتْ مصائب کو برداشت کرنے والی قوت عطا کرتا ہے اور

لَهُمْ قَبْلَ ظُهُورِ ذَلِكَ الْمُصْلِحِ ، فَتَصْفَى فہم قرآن کا وہ نور بخشتا ہے جو اس مصلح کے ظہور سے قبل انہیں
الْأَنْهَانُ وَتَتَقَوَى الْعُقُولُ، وَتَعْلُو حاصل نہیں تھا ۔ پس ذہن صاف ہو جاتے ہیں اور عقلیں
الْهَمَمُ، وَيَجِدُ كُلُّ أَحَدٍ كَأَنَّهُ أُوْقِظَ مِن تقویت پکڑتی ہیں اور ہمتیں بلند ہو جاتی ہیں اور ہر شخص یوں
نَّوْمِهِ، وَكَأَنَّ نُورًا يَنْزِلُ مِنْ غَيْبِ عَلی محسوس کرتا ہے کہ گویا اسے نیند سے جدا کر دیا گیا ہے اور یہ کہ
قَلْبِهِ، وَكَأَنَّ مُعَلِّما قَامَ بِبَاطِنِهِ غیب سے ایک نور اس کے قلب پر نازل ہو رہا ہے اور کوئی
وَيَكُونُ النَّاسُ كَأَنَّ اللهَ بَدَّلَ مِزَاجَهُمْ معلم اس کے خود اندر سے کھڑا ہو گیا ہے اور لوگوں کی حالت
وَطَبِيعَتَهُمْ، وَشَخَنَ أَذْهَانَهُمْ ایسی ہو جاتی ہے کہ گو یا اللہ تعالیٰ نے ان کے مزاج اور ان کی
وَأَفْكَارَهُمْ فَإِذَا ظَهَرَتْ وَاجْتَمَعَتْ طبیعت کو بدل دیا ہے اور ان کے اذہان اور افکار کو تیز کر دیا
هُذِهِ الْعَلَامَاتُ كُلُّهَا فَتَدَلُّ بِدَلَالَةٍ ہے۔ پس جب یہ علامات ظاہر ہوجائیں اور سب کی سب جمع
قَطَعِيَّةٍ عَلَى أَنَّ الْمُجَدِّدَ الْأَعْظَمَ قَدْ ہو جائیں تو وہ اس بات پر قطعی دلالت کریں گی کہ مجدد اعظم
ظَهَرَ، وَالنُّورَ النَّازِلَ قَدْ نَزَلَ، وَإلى هذا ظاہر ہو گیا ہے اور نازل ہونے والا نو ر اُتر آیا ہے چنانچہ اسی
أَشَارَ سُبْحَانَهُ فِي سُورَةِ الْقَدْرِ وَقَالَ اِنَّا کی طرف اللہ سبحانہ نے سورۃ القدر میں اشارہ فرمایا ہے اور
انْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَكَ مَا لَيْلَةُ کہا ہے اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَ مَا أَدْرَيكَ مَا لَيْلَةُ
الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ الْمَلائِكَةُ
تَنَزَّلُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلَمٌ * هِيَ
مِنْ كُلِّ اَمْرٍ سَلَمُ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ ۔ اور یہ بات آپ کو معلوم ہے کہ ملائکہ
الْفَجْرِ وَأَنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ الْمَلَائِكَةَ اور روح حق لے کر ہی نازل ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی
وَالرُّوحَ لَا يَنْزِلُونَ إِلَّا بِالْحَقِّ، وَتَعَالَى ذات اس سے پاک ہے کہ وہ فرشتوں کو عبث اور باطل طور
اللهُ عَنْ أَنْ يُرْسِلَهُمْ عَبَثًا وَبَاطِلًا پر بھیجے ۔ پس ارسال روح سے اس مقام پر کسی نبی کے
فَإِرْسَالُ الرُّوحِ هُهُنَا إِشَارَةٌ إِلى بَعْثِ مبعوث ہونے یا کسی مرسل اور محدث کے بھیجے جانے کی
نَبِي أَوْ مُرْسَلٍ أَوْ مُحَدَّثِ يُلْقَى ذَلِكَ طرف اشارہ ہے۔ یہ روح اس پر ڈالی جاتی ہے اور ارسال
الرُّوحُ عَلَيْهِ وَإِرْسَالُ الْمَلَائِكَةِ ملائکہ سے نزولِ ملائکہ کی طرف اشارہ ہے جو لوگوں کو حق ،
إِشَارَةٌ إِلى نُزُولِ مَلَائِكَةٍ يَجْنِبُونَ ہدایت اور ثابت قدمی کی طرف لاتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ
النَّاسَ إِلَى الْحَقِّ وَالْهَدَايَةِ وَالثَّبَاتِ قرآن مجید میں ایک اور مقام پر فرماتا ہے اِذْ يُوحَى رَبُّكَ

آج 10 میں سے 10 باقی