سورة القَدر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَالْإِسْتِقَامَةِ، كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى فِي إِلَى الْمَلَكَةِ إِنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا یعنی جب تیرا
مَقَامٍ أَخَرَ إِذْ يُوحَى رَبُّكَ إِلَى الْمَلائِكَةِ آبي رب فرشتوں کو وحی کر رہا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں پس
مَعَكُمْ فَثَبِتُوا الَّذِينَ آمَنُوا أَي هَاتُوا تم مومنوں کو ثابت قدم بناؤ۔ یہاں فتبتوا سے مراد یہ ہے کہ
قُلُوبَهُمْ وَحَبَّبُوا إِلَيْهِمُ الْإِيمَانَ فرشتوں کو کم تھا کہ مومنوں کے دلوں کو مضبوط بناؤ اور ان کے
وَالثَّبَاتَ وَالْإِسْتِقَامَةَ، فَهَذَا فِعْلُ دلوں میں ایمان ، ثبات قدم اور استقامت محبوب بنا دو۔ یہ
الْمَلَائِكَةِ إِذَا نَزَلُوا فَفِي سُورَةِ الْقَدْرِ کام فرشتوں کا ہے جب وہ نازل ہوتے ہیں۔ پس سورۃ القدر
إِشَارَةٌ إِلَى أَنَّ اللهَ تَعَالَى قَدْ وَعَدَ لِهَذِهِ میں اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت
الْأُمَّةِ أَنَّهُ لَا يُضَيْعُهُمْ أَبَدًا، بَلْ إِذَا مَا کے لوگوں سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ انہیں کبھی ضائع نہیں
ضَلُّوا وَسَقَطُوا فِي ظُلُمَاتٍ يَأْتِي عَلَيْهِمْ کرے گا بلکہ جب وہ گمراہ ہو جائیں گے اور اندھیروں میں
لَيْلَةُ الْقَدْرِ، وَيَنْزِلُ الرُّوحُ إِلَى الْأَرْضِ گر جائیں گے تو ان پر لیلتہ القدر کا زمانہ آئے گا اور روح
يَعْنِي يُلْقِيهِ اللهُ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِن زمین پر نازل ہوگا ۔ یعنی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے
عِبَادِهِ وَيَبْعَثُهُ مُجَدِّدًا، وَيَنْزِلُ مَعَ جس پر چاہے گا اسے اتارے گا اور اسے مجدد بنا کر مبعوث
الرُّوحِ مَلَائِكَةُ يَجْنِبُونَ قُلُوبَ النَّاسِ فرمائے گا اور روح کے ساتھ ملائکہ بھی نازل ہوں گے جو
إِلَى الْحَقِّ وَالْهِدَايَةِ، فَلَا تَنْقَطِعُ هَذِهِ لوگوں کے دلوں کو حق اور ہدایت کی طرف کھینچ کر لائیں گے
اور یہ سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا ۔ ( ترجمہ از مرتب )
السِّلْسِلَةُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۳۲۰،۳۱۹)
جب مامور مامور ہو کر آتا ہے تو بے شمار فرشتے اس کے ساتھ نازل ہوتے ہیں اور دلوں میں اس کی طرح
نیک اور پاک خیالات کو پیدا کرتے ہیں (جیسے اس سے پہلے شیاطین برے خیالات پیدا کیا کرتے ہیں )
اور یہ سب مامور کی طرف منسوب کیا جاتا ہے کیونکہ اسی کے آنے سے یہ تحریکیں پیدا ہوتی ہیں۔ اسی طرح
فرمایا إِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ الآية خدا تعالیٰ نے مقدر کیا ہوا ہوتا ہے کہ
مامور کے زمانہ میں ملائک نازل ہوں کیا یہ کام بغیر امداد الہی کہیں ہو سکتا ہے؟ کیا یہ سمجھ میں آسکتا ہے کہ ایک
شخص خود بخوداُٹھے اور
صلیب کر ڈالے نہیں ۔ ہاں اگر خدا اسے اُٹھاوے تو وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۶ )
ل الانفال : ١٣
ایک لیلۃ القدر تو وہ ہے جو پچھلے حصہ رات میں ہوتی ہے جبکہ اللہ تعالی تجلی فرماتا ہے اور ہاتھ پھیلاتا ہے کہ
کوئی دعا کرنے والا اور استغفار کرنے والا ہے جو میں اس کو قبول کروں لیکن ایک معنے اس کے اور ہیں جس
سے بد قسمتی سے علماء مخالف اور منکر ہیں اور وہ یہ ہیں کہ ہم نے قرآن کو ایسی رات میں اتارا ہے کہ تاریک وتار
تھی اور وہ ایک مستعد مصلح کی خواہاں تھی۔ خدا تعالیٰ نے انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے جبکہ اس نے
فرمایا وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات : ۵۷) پھر جب انسان کو عبادت کے لئے پیدا
کیا ہے یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ تاریکی ہی میں پڑا رہے۔ ایسے زمانے میں بالطبع اس کی ذات جوش مارتی ہے کہ
کوئی مصلح پیدا ہو۔ پس اِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ اس زمانہ ضرورت بعثت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
ایک اور دلیل ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۴)
ہم لیلۃ القدر کے دونوں معنوں کو مانتے ہیں ایک وہ جو عرف عام میں ہے کہ بعض راتیں ایسی ہوتی ہیں
کہ خدا تعالیٰ ان میں دعائیں قبول کرتا ہے اور ایک اس سے مراد تاریکی کے زمانہ کی ہے جس میں عام ظلمت
پھیل جاتی ہے۔ حقیقی دین کا نام و نشان نہیں رہتا۔ اس میں جو شخص خدا کے سچے متلاشی ہوتے ہیں اور اس کی
اطاعت کرتے ہیں وہ بڑے قابل قدر ہوتے ہیں ۔ ان کی مثال ایسی ہے کہ جیسے ایک بادشاہ ہو اور اس کا
ایک بڑا لشکر ہو دشمن کے مقابلہ کے وقت سب لشکر بھاگ جاوے اور صرف ایک یا دو آدمی وفادار اس کے
ساتھ رہ جاویں اور انہیں کے ذریعہ سے اسے فتح حاصل ہو تو اب دیکھ لو کہ ان ایک یا دو کی بادشاہ کی نظر میں کیا
قدر ہوگی ۔ پس اس وقت جبکہ ہر طرف دہریت پھیلی ہوئی ہے کوئی تو قول سے اور کوئی عمل سے خدا کا انکار کر
رہا ہے ایسے وقت میں جو خدا کا حقیقی پرستار ہو گا وہ بڑا قابل قدر ہوگا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ بھی لیلتہ القدر کا زمانہ تھا۔ اس وقت کی تاریکی اور ظلمت کی بھی کوئی انتہا
نہ تھی ۔ ایک طرف یہود گمراہ ۔ ایک طرف عیسائی گمراہ ادھر ہندوستان میں دیوتا پرستی ، آتش پرستی وغیرہ ۔ گویا
سب دنیا میں بگاڑ پھیلا ہوا تھا۔ اس وقت بھی جبکہ ظلمت انتہاء تک پہنچ گئی تھی تو اس نے تقاضا کیا تھا کہ ایک
نور آسمان سے نازل ہو سو وہ نور جو نازل ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات تھی قاعدہ کی بات
ہے کہ جب ظلمت اپنے کمال کو پہنچتی ہے تو وہ نور کو اپنی طرف کھینچتی ہے جیسے کہ جب چاند کی ۲۹ تاریخ ہو جاتی
ہے اور رات بالکل اندھیری ہوتی ہے تو نئے چاند کے نکلنے کا وقت ہوتا ہے تو اس زمانہ کو بھی خدا تعالیٰ نے
لیلۃ القدر کے نام سے موسوم کیا ہے جیسا کہ فرماتا ہے اِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ اسی طرح جب نور اپنے
کمال کو پہنچتا ہے تو پھر وہ گھٹنا شروع ہوتا ہے جیسے کہ چاند کو دیکھتے ہو اور اسی طرح سے یہ قیامت تک رہے گا
کہ ایک وقت نور کا غلبہ ہوگا اور ایک وقت ظلمت کا ۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۳، ۴)
قرآن شریف میں جولیلۃ القدر کا ذکر آیا ہے کہ وہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے یہاں لیلتہ القدر کے تین معنی
ہیں اول تو یہ کہ رمضان میں ایک رات لیلتہ القدر کی ہوتی ہے دوم یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ بھی
ایک لیلۃ القدر تھا یعنی سخت جہالت اور بے ایمانی کی تاریکی کے زمانہ میں وہ آیا جبکہ ملائکہ کا نزول ہوا کیونکہ
نبی دنیا میں اکیلا نہیں آتا بلکہ وہ بادشاہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ لاکھوں کروڑوں ملائکہ کا لشکر ہوتا ہے جو
ملائک اپنے اپنے کام میں لگ جاتے ہیں اور لوگوں کے دلوں کو نیکی کی طرف کھینچتے ہیں ۔ سوم لیلتہ القدر انسان
کے لئے اس کا وقت اصفی ہے۔ تمام وقت یکساں نہیں ہوتے۔ بعض وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ کو
کہتے کہ آرِحْنَا يَا عَائِشَةُ یعنی اے عائشہ مجھ کو راحت و خوشی پہنچا اور بعض وقت آپ بالکل دعا میں مصروف
ہوتے جیسا کہ سعدی نے کہا ہے ۔
وقتے چنیں بودے کہ بجبرائیل و میکائیل پرداختی و دیگر وقت با حفصه و زینب در ساختے
جتنا جتنا انسان خدا کے قریب آتا ہے یہ وقت اسے زیادہ میسر آتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱۳ ، ۱۴)
جب آسمان سے مقرر ہو کر ایک نبی یا رسول آتا ہے تو اس نبی کی برکت سے عام طور پر ایک نور حسب
مراتب استعدادات آسمان سے نازل ہوتا ہے اور انتشار روحانیت ظہور میں آتا ہے تب ہر ایک شخص
خوابوں کے دیکھنے میں ترقی کرتا ہے اور الہام کی استعداد رکھنے والے الہام پاتے ہیں اور روحانی امور میں
عقلیں بھی تیز ہو جاتی ہیں کیونکہ جیسا کہ جب بارش ہوتی ہے ہر ایک زمین کچھ نہ کچھ اس سے حصہ لیتی ہے
ایسا ہی اس وقت ہوتا ہے جب رسول کے بھیجنے سے بہار کا زمانہ آتا ہے تب ان ساری برکتوں کا موجب
دراصل وہ رسول ہوتا ہے اور جس قدر لوگوں کو خوا ہیں یا الہام ہوتے ہیں دراصل ان کے کھلنے کا دروازہ
وہ رسول ہی ہوتا ہے کیونکہ اس کے ساتھ دنیا میں ایک تبدیلی واقع ہوتی ہے اور آسمان سے عام طور پر ایک
روشنی اترتی ہے جس سے ہر ایک شخص حسب استعداد حصہ لیتا ہے وہی روشنی خواب اور الہام کا موجب ہو جاتی
ہے اور نادان خیال کرتا ہے کہ میرے ہنر سے ایسا ہوا ہے مگر وہ چشمہ الہام اور خواب کا صرف اس نبی کی
برکت سے دنیا پر کھولا جاتا ہے اور اس کا زمانہ ایک لیلتہ القدر کا زمانہ ہوتا ہے جس میں فرشتے اترتے ہیں
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَنَزَّلُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ اَمْرٍ سَلم جب سے خدا
نے دنیا پیدا کی ہے۔ یہی قانون قدرت ہے۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۹ حاشیه )