دین کی خاطر قربانیاں کرنے کے لیے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
دین کی خاطر قربانیاں کرنے کے لئے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں نے گزشتہ جمعہ میں اس آئندہ تجویز کے متعلق اور اس لائحہ عمل کے متعلق جو میں جماعت
کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں ، تمہیدی طور پر ایک بات بیان کی تھی۔اب میں اسی تمہید کے سلسلہ میں ایک
اور بات بیان کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ دنیا میں بعض باتیں انسان کو مجبورا اپنے مخالفوں سے چھپانی پڑتی
ہیں وہ اپنی ذات میں بری نہیں ہوتیں، اس فعل کے معا بعد اگر اُن کو ظاہر کر دیا جائے تو دنیا کا کوئی شخص
اعتراض نہیں کر سکتا لیکن جس وقت ان پر عمل کیا جارہا ہوا گر مخالف کو اُس کا علم ہو جائے تو انسان کے لئے
کامیابی مشکل ہو جاتی ہے۔مثلاً ایک فوج ایک شہر پر حملہ کرتی ہے ایک مظلوم قوم کی فوج جو ظالم کے دفاع
کے لئے بلکہ اس قلعہ کے فتح کرنے کے لئے آگے بڑھتی ہے، جو اُس کا اپنا تھا تو یہ نہ صرف اچھی بات ہے
بلکہ ثواب کا موجب ہے لیکن اگر یہ لوگ دشمن کی فوج کو یہ کہلا بھیجیں کہ ہم فلاں درہ سے داخل ہوں گے،
اتنے سپاہی، اتنی بندوقیں، اتنی تو ہیں ہمارے ساتھ ہوں گی، ہمارے لڑنے کا طریق یہ ہوگا تو اس کا لازمی
نتیجہ یہ ہوگا کہ دشمن ان کے پہنچنے سے پہلے ہی ان کا توڑ سوچ لے گا اور آسانی سے ان کے حملہ کو ر ڈ کر دے گا۔پس گو اس قسم کا حملہ نیک کام ہے اور ثواب کا موجب ہے مگر اس کے اظہار کی جرات کوئی
نہیں کرے گا اور سوائے کسی بے وقوف کے کوئی اس کی تفاصیل کو ظاہر کرنے کے لئے تیار نہ ہوگا اسی طرح
اگر ہم تبلیغ کے لئے کوئی جگہ چن لیں یا کوئی طریق تبلیغ تجویز کریں اور اس کا اعلان بھی کر دیں تو اس کا لازمی
یہ نتیجہ ہو گا کہ مخالف بھی اپنا سارا از ور اس تجویز کو نا کام بنانے میں صرف کر دے گا اور اس طرح بالکل ممکن
ہے کہ ہماری تجویز بہت حد تک نامکمل رہے۔پس جس طرح ایک ہوشیار جرنیل کا کام ہے کہ دشمن کی
طاقتوں کو خاص طرف لگائے رکھے اور اپنی طاقتوں کو دوسری طرف خرچ کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ
کامیابی حاصل کر سکے اسی طرح تبلیغی منتظم کا فرض ہے کہ مخالف پروپیگنڈا کو ایسی جہت پر لگائے رکھے کہ
تبلیغ کے کام کو نقصان نہ پہنچے اور مخالف فریق کو اصل کام کی حقیقت کا علم نہ ہوا اور اس طرح دشمن کو اس سے
15
خطبہ جمعہ فرمود 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
غافل رکھ کر کامیابی حاصل کرے۔پس ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیم کے بعض حصے ایسے ہیں کہ میں
انہیں تفصیلاً بیان نہیں کروں گا کیونکہ اگر انہیں بیان کر دوں تو نتیجہ اتنا اہم اور شاندار نہیں نکل سکتا جتنا بعض
تفاصیل کو نظر انداز کرنے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔مجھے یہ بات اس لئے وضاحت سے بیان کرنے کی
ضرورت محسوس ہوئی ہے کہ قرآن کریم میں خفیہ انجمنیں بنانے اور پوشیدہ کارروائیاں کرنے کی ممانعت ہے
اور میں نے اس لئے یہ بات کھول کر بیان کی ہے کہ دونوں میں فرق معلوم ہو سکے۔اگر کوئی خفیہ انجمن کسی کو
مارنے یا قتل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ ایسا فعل نہیں کہ کسی وقت بھی اگر اس کو ظاہر کیا جائے تو لوگ کہیں کہ یہ
بہت اچھا فیصلہ ہے۔کوئی ایسی خفیہ کارروائی جو کسی کوقتل کرنے یا اس کے گھر کو یا کھلیان کو آگ لگانے کے
متعلق ہو جب بھی ظاہر ہوگی ہر شخص یہی کہے گا کہ یہ بہت بر افعل ہے لیکن میں جو بات کہتا ہوں وہ ایسی
نہیں۔میں علی الاعلان کہتا ہوں کہ ہم تبلیغی کام کریں گے۔ہاں اس میں ایک حد تک اخفا ہوگا یعنی محاذ جنگ
کی یا ذرائع تبلیغ کی خبر دشمن کو نہیں دیں گے۔وہ تبلیغ ہوگی جو جائز فعل ہے فرق صرف یہ ہوگا کہ ذرائع تبلیغ اور
مقام کو پوشیدہ رکھیں گے او اس طرح تبلیغ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں گے لیکن اس ساری سکیم میں
کوئی دھوکے کا عنصر موجود نہ ہوگا۔پس ایسی تحریکات میں جو میں کروں گا مومنین کو ایک حد تک ایمان بالغیب
لانا پڑے گا اور یہ بھی ان کے ایمان کی ایک آزمائش ہو گی۔قرآن کریم کی پہلی سورۃ میں ہی جو مقدمہ یا
دیباچہ کے بعد ہے یعنی سورۃ بقرہ اس کی ابتدا میں ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ )
الَّذِينَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ
(البقرة:2تا4)
تو مومن کو کچھ ایمان بالغیب بھی چاہئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ رضی اللہ عنہم کو بدر
کے موقع پر مدینہ سے نکال کر لے گئے مگر خدا تعالیٰ سے علم پانے کے باوجود ان کو یہ نہیں بتایا کہ لڑائی یقینا
ہونے والی ہے۔بدر کے قریب پہنچ کر ان کو جمع کیا اور اس وقت بتایا کہ میں نے کہا تھا اللہ تعالیٰ کی طرف
سے وعدہ ہے کہ دو میں سے ایک چیز ضرور مل کر رہے گی یا تو وہ قافلہ جو شام سے آنے والا ہے اور یا دوسرا
فریق جو دھمکی دینے والا ہے مل جائے گا۔اب میں تم کو بتاتا ہوں کہ ان دو فریق میں سے اللہ تعالیٰ نے
جنگ کو ہی چنا ہے۔صحابہ رضی اللہ عنہم بوجہ پورا علم نہ ہونے کے تیاری کر کے نہیں آئے تھے اور بہت سے تو
گھروں سے ہی نہ آئے تھے اور بظاہر یہ حالت مسلمانوں کو کمزور کرنے والی تھی مگر مصلحت یہی تھی کہ
16
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء
سارے حالات ظاہر نہ کئے جائیں۔ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تفاصیل مدینہ میں
ہی معلوم تھیں یا مدینہ سے باہر نکلنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے بتا ئیں مگر بہر حال قرآن کریم اور حدیث سے یہ
ثابت ہے کہ کچھ عرصہ تک اس علم کو اخفا میں رکھا گیا اس لئے عین موقع پر چونکہ لوگ تیار نہ تھے آپ نے
دریافت فرمایا کہ اب بتاؤ کیا منشا ہے؟ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر صحابہ رضیاللہعنہم لڑائی نہ کرنے کا مشورہ
دیتے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی نہ کرتے۔خدا تعالیٰ کے سامنے صرف آپ ہی جواب دہ تھے اس
لئے اگر صحابہ رضی اللہ عنہم لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے تو آپ پھر بھی جنگ کرتے اور کہتے کہ مجھے خدا تعالیٰ
کا حکم ہے اس لئے میں اکیلا جاتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پوچھنے کا مطلب صرف صحابہ رضی اللہ عنہم
کو ثواب میں شامل کرنا تھا۔غرض آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشورہ پوچھا اور اس پر مہاجرین
کھڑے ہوئے اور کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم جنگ کے لئے حاضر ہیں مگر اس کے باوجود آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دوبارہ پوچھا کہ اے دوستو! مشورہ دو کیا کرنا چاہئے؟ پھر مہاجرین نے کہا یا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم تیار ہیں مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہ بارہ فرمایا دوستو ! مشورہ دو کیا کرنا
چاہئے ؟ تب ایک انصاری کھڑے ہوئے اور کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ہم سے ہے۔ہم نے سمجھا تھا کہ جو مشورہ دیا گیا
ہے وہ ہم سب کی طرف سے ہے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منشا یہ معلوم ہوتا ہے کہ انصار جواب دیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں میرا یہی منشا ہے۔تب اُس صحابی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !
شائد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس معاہدہ کا خیال ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ میں بلانے کے وقت
کیا گیا تھا۔( نومسلمین نے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ آنے کی تحریک کی تو حضرت عباس
رضی اللہ عنہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ان لوگوں سے یہ معاہدہ کیا تھا کہ اگر دشمن ، رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نقصان پہنچانے یا پکڑنے کے لئے مدینہ پر حملہ کریں گے تو مدینہ کے لوگ اپنی
ہر چیز قربان کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کریں گے لیکن اگر مدینہ سے باہر جنگ ہو تو وہ ذمہ دار
نہیں ہوں گے۔اس صحابی رضی اللہ عنہ کا اسی معاہدہ کی طرف اشارہ تھا) یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ وہ
وقت تھا جب ہمیں اسلام کی پوری طرح خبر نہ تھی اور اب اس پیغام کی اہمیت کا ہمیں علم ہو چکا ہے۔کیا اب بھی
ہم کسی قربانی سے دریغ کر سکتے ہیں؟ کچھ منزلوں پر سمندر تھا، اُس جہت کی طرف اشارہ کر کے کہا یا رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں اس سمندر میں گھوڑے ڈالنے کا حکم دیجئے ہم کسی چون و چرا کے
17
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
بغیر سمندر میں کود پڑیں گے اور اگر جنگ ہوئی تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے لڑیں گے اور پیچھے لڑیں
گے، دائیں لڑیں گے اور بائیں لڑیں گے اور دشمن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک نہیں پہنچ سکے گا جب تک ہماری
لاشوں کو کچل کر نہ جائے۔تب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہت اچھا خدا کا یہی حکم تھا۔اس صحابی
کا جواب اتنا پیارا ہے کہ ایک اور صحابی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت سی جنگوں میں شامل
وئے ، حسرت کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ کاش! مجھے ان جنگوں میں شامل ہونے کی سعادت حاصل نہ
ہوئی ہوتی اور یہ الفاظ میرے منہ سے نکلے ہوتے۔ہو
یہ الفاظ ، ایسے موقع پر اور اس خاص حالت میں جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے مشورہ
لے رہے تھے اور اس خیال کے ماتحت لے رہے تھے کہ وہ مدینہ سے باہر جنگ کرنے کے پابند نہیں ، اس
جوش اور محبت میں کہے گئے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگوں میں شامل ہونے کی
سعادت سے بھی زیادہ قیمتی معلوم ہوتے ہیں۔اس لئے نہیں کہ الفاظ جنگ سے افضل ہیں یا زیادہ درجہ
رکھتے ہیں بلکہ اس لئے کہ ان الفاظ میں جس محبت کا اظہار ہے وہ ایک بے پایاں سمندر کی طرح حدوبست
سے آزاد معلوم ہوتی ہے۔غرض ایسے مواقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اخفا سے کام لیتے تھے مگر ایسے حالات میں کہ
مطلب کے حصول کے لئے اظہار مضر ہوتا۔پس ایسا اخفا نا جائز نہیں۔ہاں جو اخفا اس لئے کیا جاتا ہے کہ
فعل قانو نا یا اخلاق باند با جرم ہے اور اس لئے کیا جاتا ہے کہ تا اس فعل کا مرتکب قانونی یاند ہی یا اخلاقی جرم
کا مرتکب نہ قرار دیا جائے وہ نا جائز ہے لیکن جو چیز سراسر جائز ہے اس میں مطلب براری اور کامیابی کے
لئے ایک حد تک اخفا جائز ہے۔پس بعض باتوں کے متعلق دوستوں کو صرف مجملاًا ہدایت سن کر اس پر قربانی
کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ میں نے سکیم کو لازمی قرار نہیں دیا کیونکہ اس کے بعض
حصے ایسے ہیں کہ جن کو تفصیلاً بیان نہیں کیا جائے گا اور میں مخلصین سے مطالبہ کروں گا کہ اس اخفا کے باوجود
جو اپنے آپ
کو قربانی کے لئے پیش کر سکتا ہے کرے اور جو نہیں کرنا چاہتا نہ کرے اور اس طرح میں کسی کے
لئے ادنی اعتراض کی بھی گنجائش نہیں رہنے دینا چاہتا چاہے ایک شخص بھی اس میں شامل نہ ہو، میں اللہ تعالیٰ
کے سامنے صرف اپنی ذات کا ذمہ دار ہوں۔میرا کام تبلیغ کرنا ، تربیت کرنا ، فرائض کی طرف لوگوں کو متوجہ
کرنا اور ان کے سامنے اللہ تعالیٰ کے احکام کو رکھ دینا ہے۔مجھ پر ذمہ داری صرف میری جان کی ہے۔میں
اس کا ذمہ دار ضرور ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی آواز کو پہنچا دوں اس صورت میں اگر اللہ تعالیٰ مجھ سے سوال کرے تو
18
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود 23 نومبر 1934ء
میں کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اپنا فرض ادا کر دیا۔پس دوسروں کے کام کی ذمہ داری مجھ پر نہیں اور مجھے اس کی
کوئی پروا نہیں کہ سکیم کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔میرا کام صرف یہ ہے کہ جب دیکھوں کہ اسلام یا سلسلہ کی
تبلیغ میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے یا وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے تو اس کے ازالہ کے لئے قدم اُٹھاؤں قطع نظر
اس سے کہ کوئی میرے ساتھ شامل ہوتا ہے یا نہیں۔تیسری بات جو تمہیدی طور پر میں کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ کوئی بڑی قربانی نہیں کی جاسکتی جب
تک اس کے لئے ماحول نہ پیدا کیا جائے۔اچھا پیج ایسی جگہ جہاں وہ آگ نہیں سکتا یا ایسے موسم میں جب
وہ پیدا نہیں ہوتا کوئی فائدہ نہیں دے سکتا اور اسے اُگانے کی کوشش کا نتیجہ یہ ہوگا کہ محنت ضائع جائے گی
کیونکہ اس زمین میں یا اس موسم یا ان حالات میں وہ آگ ہی نہیں سکتا۔پس کامیابی کے لئے ضروری ہے
کہ ماحول ٹھیک ہو اور گردو پیش کے حالات موافق ہوں۔اگر گرد و پیش کے حالات موافق نہ ہوں تو
کامیابی نہیں ہوسکتی۔اس نکتہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ نیکی سے محروم رہ جاتے ہیں ان کے اندر
نیکی کرنے کا مادہ بھی موجود ہوتا ہے اور جذبہ بھی مگر وہ ایسا ماحول نہیں پیدا کر سکتے جس کے ماتحت صحیح قربانی
کرسکیں۔پس ماحول کا خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے۔میرے ایک بچہ نے ایک دفعہ ایک جائز امر کی
خواہش کی تو میں نے اُسے لکھا کہ یہ بے شک جائز ہے مگر تم یہ سمجھ لو کہ تم نے خدمت دین کے لئے زندگی
وقف کی ہوئی ہے اور تم نے دین کی خدمت کا کام کرنا ہے اور یہ امر تمہارے لئے اتنا بوجھ ہو جائے کہ تم
دین کی خدمت کے رستہ میں اسے نباہ نہیں سکو گے اور یہ تمہارے رستہ میں مشکل پیدا کر دے گا تو میں نے
دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ نیکیوں سے اس لئے محروم رہ جاتے ہیں کہ وہ ماحول پیدا نہیں کر سکتے وہ صرف
یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے جب کہا کہ قربانی کریں گے تو کر لیں گے۔حالانکہ یہ میچ نہیں۔ماحول کی ایک مثال
میں پیش کرتا ہوں: ایک شخص کی آمدنی دس روپے ہے وہ پانچ روپے میں گزارہ کرتا ہے اور پانچ روپے کی
قربانی کر سکتا ہے لیکن اگر وہ شادی کرلے تو دس روپے ہی صرف ہو جائیں گے اس صورت میں ممکن ہے وہ
ایک آدھ روپیہ تو بچا سکے مگر یہ نہیں کہ پانچ کی ہی قربانی کر سکے۔پس قربانی حالات کے مطابق ہوتی ہے
جب قربانی کے لئے چیز ہی پاس نہ ہو تو قربانی کہاں سے دے گا؟ اسلام نے یہ جائز نہیں رکھا کہ انسان
شادی نہ کرے یا اولاد پیدا نہ کرے یہ میں نے مثال دی ہے کہ انسان کی جتنی ذمہ داریاں زیادہ ہوں گی
اتنی ہی مالی قربانی وہ کم کر سکے گا۔پس آپ لوگ کتنے بھی ارادے قربانی کے کریں جب تک ماحول میں تغیر
نہ ہوا نہیں پورا نہیں کر سکتے۔مجھے ہزار ہا لوگوں نے لکھا ہے کہ ہم قربانی کے لئے تیار ہیں اور جنہوں۔19
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
نہیں لکھا وہ بھی اس انتظار میں ہیں کہ سکیم شروع ہولے تو ہم بھی شامل ہو جائیں گے مگر میں بتاتا ہوں کہ
کوئی قربانی کام نہیں دے سکتی جب تک اس کے لئے ماحول پیدا نہ کیا جائے۔یہ کہنا آسان ہے کہ ہمارا مال
سلسلہ کا ہے مگر جب ہر شخص کو کچھ روپیہ کھانے پر اور کچھ لباس پر اور کچھ مکان کی حفاظت یا کرایہ پر، کچھ
علاج پر خرچ کرنا پڑتا ہے اور پھر اس کے پاس کچھ نہیں بچتا تو اس صورت میں اس کا یہ کہنا کیا معنی رکھتا ہے
کہ میر اسب مال حاضر ہے؟ اس قسم کی قربانی نہ قربانی پیش کرنے والے کو کوئی نفع دے سکتی ہے اور نہ سلسلہ
کو ہی اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔سلسلہ اس کے ان الفاظ کو کہ میرا سب مال حاضر ہے کیا کرے؟ جبکہ
سارے مال کے معنے صفر کے ہیں۔جس شخص کی آمد سوروپیہ اور خرچ بھی سورو پہیہ ہے وہ اس قربانی سے
سلسلہ کو کوئی نفع نہیں پہنچا سکتا جب تک کہ پہلے خرچ کو سو سے نوے پر نہیں لے آتا تب بے شک اس کی
قربانی کے معنی دس فی صدی قربانی کے ہوں گے۔اس قسم کے دعوے کر دینا صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ کہنے
والا بے سوچے سمجھے بات کرنے کا عادی ہے وہ پیش تو سب مال کرتا ہے لیکن یہ غور نہیں کرتا کہ اس کے پاس تو
مال ہے ہی نہیں۔ایک شخص کی اگر ایک پیسہ کی بھی جائیداد نہ ہو اور یہ کہے کہ میری ساری جائیداد حاضر ہے تو
اس سے اسلام
کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے؟ بعض لوگ غلطی سے ایسی بات پیش تو کر دیتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے
کہ وہ کس حد تک قربانی کر سکتے ہیں؟ پس دیکھنے والی بات یہی ہے کہ قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے
والے کس حد تک قربانی کر سکتے ہیں یا کس حد تک اپنے حالات میں تبدیلی کر سکتے ہیں؟
غرض جو شخص بغیر حالات کے تغیر کے کہتا ہے کہ میرا سب مال حاضر ہے اگر تو وہ اس بات کو سمجھتے
ہوئے کہ میرے پاس تو دینے کو کچھ بھی نہیں ایسا دعویٰ کرتا ہے تو وہ منافق بے وقوف ہے لیکن اگر وہ بغیر غور
کئے اخلاص کے جوش میں یہ دعوی کر دیتا ہے تو وہ مخلص بے وقوف ہے۔اگر عقلمند ہوتا تو اسے سوچنا چاہئے تھا
کہ اس کے مال کا کون سا حصہ ہے جس کی وہ قربانی پیش کرتا ہے؟ جب تک وہ اپنے خرچ کو سو سے کم
کر کے پچانوے، نوے یا ساٹھ ستر پر نہیں لے آتا وہ قربانی کر ہی کیا سکتا ہے؟ قربانی تو اسی صورت میں ہو
سکتی ہے کہ ایسا شخص اپنے اخراجات کو کم کرے اور پھر کہے کہ میں نے اپنے اخراجات میں یہ تغیرات کئے
ہیں اور ان سے یہ بچت ہوتی ہے جو آپ لے لیں۔پس ضروری ہے کہ قربانی کرنے سے پیشتر اس کے
لئے ماحول پیدا کیا جائے اس کے بغیر قربانی کا دعویٰ کرنا ایک نادانی کا دعوی ہے یا منافقت۔یاد رکھو کہ یہ ماحول اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتا جب تک عورتیں اور بچے ہمارے ساتھ نہ
ہوں۔مرد اپنی جانوں پر عام طور پر پانچ دس فیصدی خرچ کرتے ہیں سوائے ان عیاش مردوں کے جو عیاشی
20
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
ایک الہی تحریک جلد اول
کرنے کے لئے زیادہ خرچ کرتے ہیں اور نہ کنبہ دار مرد عام طور پر اپنی ذات پر پانچ دس فیصدی سے زیادہ
خرچ نہیں کرتے اور باقی نوے پچانوے فیصدی عورتوں اور بچوں پر خرچ ہوتا ہے۔اس لئے بھی کہ ان کی
تعداد زیادہ ہوتی ہے اور اس لئے بھی کہ ان کے آرام کا مرد زیادہ خیال رکھتے ہیں۔پس ان حالات میں مرد
جو پہلے ہی پانچ یا دس یا زیادہ سے زیادہ پندرہ بیس فیصدی اپنے اوپر خرچ کرتے ہیں اور جن کی آمدنی کا
استی نوے فیصدی عورتوں اور بچوں پر خرچ ہوتا ہے اگر قربانی کرنا بھی چاہیں تو کیا کر سکتے ہیں جب تک
عورتیں اور بچے ساتھ نہ دیں؟ اور جب تک وہ یہ نہ کہیں کہ ہم ایسا ماحول پیدا کر دیتے ہیں کہ مرد قربانی
کر سکیں۔پس تیسری اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ قربانی کے لئے پہلے ماحول پیدا کیا جائے اور اس کے
لئے ہمیں اپنے بیوی بچوں سے پوچھنا چاہئے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں گے یا نہیں ؟ اگر وہ ہمارے ساتھ قربانی
کے لئے تیار نہیں ہیں تو قربانی کی گنجائش بہت کم ہے۔مالی قربانی کی طرح جانی قربانی کا بھی یہی حال ہے۔جسم کو تکلیف پہنچانا کس طرح ہو سکتا ہے
جب تک اس کے لئے عادت نہ ڈالی جائے جو مائیں اپنے بچوں کو وقت پر نہیں جگاتیں، وقت پر پڑھنے
کے لئے نہیں بھیجتیں، ان کے کھانے پینے میں ایسی احتیاط نہیں کرتیں کہ وہ آرام طلب اور عیاش نہ
ہو جائیں، وہ قربانی کیا کر سکتے ہیں؟ عادتیں جو بچپن میں پیدا ہو جائیں وہ نہیں چھوٹتیں۔اس میں شک نہیں
کہ وہ بہت بڑے ایمان سے دب جاتی ہیں مگر جب ایمان میں ذرا بھی کمی آئے پھر عود کر آتی ہیں۔پس
جانی قربانی بھی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک عورتیں اور بچے ہمارے ساتھ متحد نہ ہوں جب تک
ما ئیں متحد نہیں ہوں گی تو وہ روز ایسے کام کریں گی جن سے بچوں میں سستی اور غفلت پیدا ہو۔پس جب تک
مناسب ماحول پیدا نہ ہو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ہماری مالی قربانی ہوائے کمزوروں کے موجودہ ماحول کے لحاظ سے انتہائی حد تک پہنچی ہوئی ہے
اور جب تک ماحول تبدیل نہ ہو اور بیوی بچوں کو ساتھ شامل نہ کیا جائے اُس وقت تک مزید قربانیوں کا
دعوی پورا نہیں ہوسکتا۔موجودہ حالات کے لحاظ سے اگر کوئی زیادہ سے زیادہ قربانی کرے گا تو اس کا نتیجہ یہ
ہوگا کہ وہ مقروض ہو جائے گا اور تھوڑے ہی عرصہ میں اس کا اثر اس کی جائیداد پر پڑے گا اور اس طرح جتنی
قربانی وہ پہلے کرتا تھا وہ بھی کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔ایسی قربانی کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی ایک
ہاتھ والا انسان ایک طرف سے ہاتھ کاٹ کر دوسری طرف لگانا چاہے دوسری طرف ہاتھ تو کیا لگے گا دوسرا
ہاتھ بھی وہ کھو بیٹھے گا۔پس اگر ماحول کے بغیر قربانی کی جائے تو قربانی کرنے والا یقینا مقروض ہو جائے گا
21
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اور اس کی جائیداد پر اثر پڑ کر اور کم ہو جائے گی اور اس طرح یہ قربانی سلسلہ کے لئے مفید ہونے کی بجائے
مضر ہوگی۔مزید قربانیوں کے لئے ماحول پیدا کرنے کے واسطے ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ہمارا روپیہ خرچ کہاں
ہوتا ہے؟ جو پیسہ ہم خرچ کرتے ہیں اس میں سے ایک حصہ جائیداد کی حفاظت کے لئے بھی صرف ہوتا ہے،
تجارت اور زمینداری کی مضبوطی کے لئے بھی ہوتا ہے، صدقات اور چندوں پر بھی خرچ ہوتا ہے اور یہ سب
خرچ مال کو کم کرنے کا نہیں بلکہ بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔پس ان اخراجات کو چھوڑ کر جب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا
باقی آمد کن کن مدات میں خرچ کرتی ہے؟ تو اس کی موٹی موٹی آٹھ مدات معلوم ہوتی ہیں۔اول غذا ہر انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے ہر شخص کھانا کھانے پر مجبور ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو
پیدا ہی ایسا کیا ہے اور کھانے پینے کا حکم بھی دیا ہے جو شخص نہ کھائے گا وہ سلسلہ کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا بلکہ
مر جائے گا اس لئے یہ خرچ بہر حال قائم رہنا ہے۔دوسرے لباس کا خرچ ہے:۔اس کے متعلق بھی خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ لباس پہنو اور ننگے نہ رہو۔تیسرے عورتوں کے زیورات پر خرچ ہوتا ہے یہ ضروری نہیں مگر ساری دنیا میں ہورہا ہے۔چوتھے بیماریوں کے علاج وغیرہ پر خرچ ہوتا ہے اور یہ بھی قریباً ہر شخص کو کرنا پڑتا ہے۔شائد ہی
کوئی ایسا آدمی ہو جو کبھی بیمار نہ ہوا ہو۔وگرنہ ہر شخص بیمار بھی ہوتا ہے اور ڈاکٹروں کی فیسوں اور دوائیوں
وغیرہ پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔پانچویں آج کل بڑا خرج تماشوں وغیرہ پر ہوتا ہے اور یہ خرچ شہروں وغیرہ میں تو خصوصیت
سے زیادہ ہوتا ہے۔طالب علم ہفتہ میں ایک دو بار ضرور سنیما دیکھتے ہیں اور ایک کافی تعداد ان کی دو روپیہ
ماہوار کے قریب اس پر ضرور خرچ کر دیتی ہے حالانکہ چندہ آٹھ آنے ماہوار بھی نہیں دے سکتے۔تھیٹر ،
سرکس اور دوسرے تماشے وغیرہ اتنے ہیں کہ ان کا گنا بھی مشکل ہے۔پھر بعض دفعہ کرکٹ اور فٹ بال
وغیرہ کے میچ ہوتے ہیں ان پر بھی ٹکٹ ہوتا ہے۔پھر گھوڑ دوڑیں ہیں ہمارے ملک میں گو اس کا رواج کم
ہے مگر پھر بھی یہ ایک خرچ ہے۔غرض تماشوں کا خرچ بھی آج کل کافی ہو جاتا ہے۔لاہور میں سترہ اٹھارہ
سنیما ہیں، روزانہ دو کھیل ہوتے ہیں اور اس طرح 35، 36 سمجھو، اگر فی شود و سو آدمی بھی سمجھا جائے ، گو
اس سے زیادہ ہوتے ہیں، تب بھی سات ہزار نے روزانہ تماشا دیکھا اور ٹکٹ کی قیمت اگر ایک روپیہ بھی
اوسط رکھ لی جائے تو گویا سات ہزار روپیہ روزانہ سنیما پر خرچ ہوتا ہے۔یہ اندازہ میرے نزدیک بہت کم
کر کے لگایا گیا ہے مگر اس کے مطابق بھی سوا دو لاکھ روپیہ ماہوار اور چھپیں لاکھ روپیہ سالانہ سنیما پر خرچ
22
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء
ہوتا ہے۔دوسرے تماشے وغیرہ بھی شامل کر لئے جائیں تو ان اخراجات کا اندازہ پچاس لاکھ بھی کم ہے۔یہ رقم صرف لاہور کی ہے اور پنجاب بھر میں ڈیڑھ دو کروڑ روپیہ سے کم خرچ نہ بنے گا۔اگر دیہات کی کھیلیں
بھی شامل کر لی جائیں تو چونکہ دیہاتی آبادی زیادہ ہوتی ہے، پنجاب میں یہ خرچ تین کروڑ کے قریب پہنچ
جاتا ہے اور یورپ میں تو یہ خرچ بہت ہی زیادہ ہے۔انگلستان کی آبادی چار کروڑ ہے مگر اندازہ کیا گیا ہے
کہ ایک سال میں وہاں سنیما پر چار کروڑ پاؤنڈ خرچ ہوا۔اگر اس کے ساتھ دوسرے تماشوں اور گھوڑ دوڑوں
وغیرہ کو شامل کر لیا جائے تو خرچ اس سے دو گنے سے کم نہ ہوگا۔گویا اندازہ ایک ارب بیس کروڑ روپیہ یا
تمیں روپیہ فی کس سالانہ یا اڑھائی روپیہ فی کس ماہوار اور ہمارے ملک میں اوسط تین پیسے فی کس
روزانہ آمد ہے یعنی ڈیڑھ روپیہ فی کس ماہوار جس میں سے تمام اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں مگر
انگلستان میں اڑھائی روپیہ فی کس ہر مہینہ میں تماشوں پر خرچ ہوتا ہے۔اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ یہ
کتنا بڑا خرچ ہے اور یہ آمدنی پر بہت بڑا بوجھ ہے۔چھٹا خرچ شادی بیاہ کا ہے۔اس میں بھی بڑا خرچ ہوتا ہے۔یہاں قادیان میں میں نے دیکھا
ہے کہ ولیمہ کا مرض بہت ترقی کرتا جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ولیمہ کی دعوتیں
ہوتی تھیں مگر بہت محدود۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بڑے سے بڑا ولیمہ بھی اتنا نہیں ہوا
ہوگا جتنے ہمارے ہاں چھوٹے ہوتے ہیں اور وہ اس میں شائد میری نقل کرتے ہیں۔حالانکہ میرے
تعلقات ساری جماعت کے ساتھ باپ بیٹے کے سے ہیں اور ایسے موقع پر ہر خاندان کے ساتھ مجھے محبت کا
تعلق ظاہر کرنا پڑتا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ اس قدر کثرت کے ساتھ لوگوں کو بلا لینے کے باوجود بھی مجھ
پر شکوہ ہوتا ہے کہ ہمیں نہیں بلایا گیا اور اب تو مجھے بھی یہ تعداد تھوڑی کرنی پڑے گی۔پس اگر کنچنیوں اور
ڈوموں کا مرض گیا ہے تو اس کی جگہ ولیموں نے لے لی ہے۔حالانکہ ولیموں پر دس پندرہ دوستوں کو بلا لینا
کافی ہوتا ہے یا جیسا کہ سنت ہے ایک بکرا ذبح کیا، شور با پکایا اور خاندان کے لوگوں میں بانٹ دیا۔پھر میں
نے دیکھا ہے کہ اب تک یہ مرض بھی چلا جارہا ہے کہ لڑکی والے یہ پوچھتے ہیں زیور کیا دو گے؟ اور ایسا کہتے
ہوئے انہیں شرم نہیں آتی۔کوئی شخص اپنی طرف سے جس قدر چاہے دے لیکن لڑکی والوں کی طرف سے
ایسی بات کا کہا جانا لڑکی کو فروخت کرنے کے مترادف ہے۔پھر مہر بھی حد سے زیادہ مقرر کئے جاتے ہیں۔ہمارے گھروں میں عام طور پر ایک ہزار روپیہ مہر ہوتا ہے بعض زیادہ بھی ہیں۔زیادہ ان حالتوں میں ہیں
جن میں عورتوں کو شرعی حصہ نہیں مل سکتا وہاں مہر اتنا ہے کہ کمی پوری ہو جائے مگر یہاں میں نے دیکھا ہے کہ
23
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
معمولی معمولی آدمی دس دس اور پانچ پانچ ہزار مہر مقرر کرتے ہیں۔حالانکہ ان کی جائیداد میں اور آمد نیاں
بہت ہی کم ہوتی ہیں۔باہر سے ایک دوست نے مجھے خط لکھا کہ قادیان کے ایک آدمی نے مجھے کہا ہے کہ
آپ کے گھروں میں دس پندرہ ہزار مہر مقرر کیا جاتا ہے حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔بہر حال مہر حیثیت کے
مطابق ہونا ضروری ہے۔ساتواں خرچ آرائش وزیبائش مکانات پر ہوتا ہے اگر کوئی شخص خود سادہ ہی رہنا چاہے تو بھی
دوسروں کے لئے اس کو ایسا خرچ کرنا پڑتا ہے۔میں خود زمین پر بیٹھنے کا عادی ہوں اور زمین پر بیٹھ کر ہی
کام کرتا ہوں سوائے اس کے جلدی میں کوئی خط لکھنا ہو پیڈ میز پر پڑا ہو اور وہیں بیٹھ کر لکھ دوں وگرنہ عام
طور پر میں زمین پر بیٹھتا ہوں مگر مجھے کو چ وغیرہ بھی رکھنے پڑتے ہیں کیونکہ میرے پاس انگریز بھی آجاتے
ہیں اور ایسے ہندوستانی بھی جو کوٹ پتلون پہنتے ہیں۔تو یہ بھی ایک خرچ ہے جو پہلے نہیں تھا اور اس پر بھی
کافی رقم صرف ہو جاتی ہے۔آٹھواں خرج تعلیم کا ہے۔تعلیم بہت گراں ہو گئی ہے۔پہلے زمانہ میں مدارس کچھ نہیں لیتے تھے ،
وہ مفت پڑھاتے تھے اور آسودہ حال لوگ ان کی خدمت کر دیتے تھے۔کتابیں بھی مدرسہ کی ہو تیں تھیں جو
طالب علم تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد دوسروں کے لئے وہیں چھوڑ آتے تھے۔طالب علموں کے کھانے
پینے کا خرچ عام طور پر شہر والے برداشت کر لیتے تھے اور بہت ہی کم ایسے طالب علم ہوتے تھے جنہیں اپنا
انتظام کرنا پڑتا۔رہائش کے لئے مسجد کے ساتھ کو ٹھڑیاں وغیرہ بنی ہوتی تھیں مگر آج کل تعلیم بہت گراں
ہے۔کالج میں لڑکا جاتا ہے تو چالیس سے لے کر ڈیڑھ سو تک ماہوار اس پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔بعض کا لجوں
کے خرچ زیادہ ہوتے ہیں۔پھر بعض زیادہ تعلیموں پر زیادہ خرچ آتا ہے۔مثلاً میڈیکل اور سائنس کی تعلیم
پر بہت خرچ ہوتا ہے بعض کا لجوں کی فیسیں زیادہ ہوتی ہیں اور اس طرح چالیس سے لے کر ڈیڑھ سو تک
خرچ ہوتا ہے۔یہ ہندوستان کے عام کالجوں کے حالات ہیں بعض کا لجوں کے اور بھی زیادہ خرچ ہوتے
ہیں اور یورپ میں تو تین سو سے لے کر پانچ سوروپیہ تک ماہوار خرچ ہوتا ہے لیکن نوکریوں کا یہ حال ہے کہ
آخری عمر میں پہنچ کر شاید پانچ سوروپے تنخواہل سکے۔تو تعلیم بھی آج کل بہت گراں ہے۔ان اخراجات کی موجودگی میں اگر ہم یہ کہیں کہ ہمارا سب کچھ سلسلہ کے لئے قربان ہے تو اس کا
کیا نتیجہ ہو سکتا ہے؟ جو شخص عملاً کوئی فائدہ نہ پہنچا سکے اس کا زبانی دعوی کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔میں نے
جب بھی وقف کی تحریک کی ہے تو میں نے دیکھا ہے کہ چند آدمی ضرور اپنا نام پیش کر دیتے ہیں۔حالانکہ وہ
24
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
جانتے ہیں کہ ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔پس ایسی قربانی کا دعویٰ کرنا جسے کرنے والا نہ خود کر سکے
اور نہ میں اس سے کوئی فائدہ اُٹھا سکوں۔وہی بات ہے کہ سو گز واروں ایک گز نہ پھاڑوں۔پس اگر
جماعت قربانی کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ماحول تیار کرے اور یہ بچوں اور عورتوں کو
ساتھ ملائے بغیر نہیں ہو سکتا۔یہی وجہ ہے کہ میں نے کہا تھا کہ مسجد کے پہلو میں، جو جگہ عورتوں کے لئے
پہلے ہوتی تھی آج وہ ان کے لئے پھر تیار کر دی جائے تا وہ سن لیں کہ سلسلہ کو قربانیوں کے لئے ان کی امداد
کی کس قدر ضرورت ہے۔اگر قربانیاں نہ کر سکنے کی وجہ سے سلسلہ کی ترقی میں روک پیدا ہوتی ہے تو اس کی
ذمہ داری عورتوں پر ہے۔بیسیوں مرد ایسے ہیں جن میں سے میں بھی ایک ہوں کہ عورتوں اور بچوں کے
اخراجات پورے کرنے کے بعد جیب بالکل خالی ہو جاتی ہے اور حالت
گر زرمی طلبی سخن درین است
کی مصداق ہو جاتی ہے۔وہ اگر قربانی کا ارادہ بھی کریں تو کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس ہوتا ہی کچھ
نہیں۔عام طور پر زیادہ خرچ عورتوں اور بچوں کا ہی ہے سوائے کسی ایسے بخیل کے جوان کو بھوکا رکھتا ہو یا ان
کو آرام پہنچانے کا خیال نہیں رکھتا اور ایسے شخص سے ہم کیا امید رکھ سکتے ہیں؟ پس ہم قربانی کیلئے اس بات
کے سخت محتاج ہیں کہ عورتیں ہمارا ساتھ دیں وگرنہ ہماری قربانی لفظی قربانی رہ جائے گی اس لئے میں
عورتوں کو خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں کہ وہ قربانیوں کی طرف توجہ دیں اور ان امور میں جو میں آگے بیان
کروں
گا، مردوں کا ہاتھ بنائیں۔ان کے تعاون کے بغیر جوشخص قربانی کرنا چاہے گا وہ زبردستی ان کے
اخراجات کو کم کرے گا اور اس طرح ایک تو وہ ثواب سے محروم رہ جائیں گی اور دوسرے گھر میں فسادر ہے
گا۔ہماری مستورات کو یاد رکھنا چاہئے کہ ان سے پہلے ایسی مستورات گزری ہیں جنہوں نے ایسی ایسی
قربانیاں کیں
کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بہت
صدقات کرتی تھیں اور اس وجہ سے ایک دفعہ ان کے بھانجے سے غلطی ہوئی اور اس نے کہا کہ ہماری خالہ
یونہی روپیہ اڑا دیتی ہیں اور وارثوں کا کوئی خیال نہیں رکھتیں۔حالانکہ ان کے بھی حقوق شریعت نے رکھے
ہیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جب یہ سنا تو ان کو بہت افسوس ہوا اور انہوں نے قسم کھائی کہ اس سے
کبھی بات نہ کروں گی اور اگر کروں تو مجھ پر غلاموں کا آزاد کرنا فرض ہوگا۔لوگوں نے اُسے ملامت کی کہ تم
نے ایسا کیوں کہا ہے معافی مانگو۔وہ معافی مانگنے گئے مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے قسم
کھائی ہوئی ہے اس لئے ہر گز بات نہیں کروں گی۔صحابہ رضی اللہ عنہم نے یہ کیا کہ کئی آدمی اکٹھے ہو کر
25
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر گئے اور ان کے بھانجے کو بھی ساتھ لے گئے اور اس طرح
اجازت مانگی کہ کیا ہم اندر آجائیں؟ اور اسے سکھا دیا کہ جا کر اپنی خالہ سے لپٹ جانا۔حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا نے اجازت دے دی اور کہا آجاؤ وہ اندر داخل ہو گئے اور ان کے ساتھ ہی وہ بھانجا بھی چلا گیا
اور جا کر خالہ سے لپٹ گیا۔معافی مانگی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے معاف کر دیا مگر فرمایا میں نے
غلاموں کی آزادی کا وعدہ کیا تھا اور کوئی حد نہ مقرر کی تھی اب مجھے ساری عمر ہی غلام آزاد کرنے پڑیں گے۔چنانچہ آپ ساری عمر خرید خرید کر غلاموں کو آزاد کرتی رہیں کیونکہ آپ رضی اللہ عنہا کو یہ شک رہا کہ شاید میرا
عہد پورا ہوا یا نہیں۔ماں کے لئے سب سے بڑی قربانی بچے کی ہوتی ہے مگر میں اس کے لئے بھی ایک عورت کی
مثال پیش کرتا ہوں جو پہلے شدید کا فر تھی۔ایرانیوں کے ساتھ ایک جنگ میں مسلمانوں کو سخت شکست
ہوئی۔وہ اس کا ازالہ کرنے کے لئے پھر جمع ہوئے مگر پھر بھی ایرانی بوجہ کثرت تعداد اور فراوانی اسباب کے
غالب ہوتے نظر آرہے تھے۔ہاتھیوں کے ریلے کا مقابلہ بھی ان سے مشکل سے ہوتا تھا۔چنانچہ آخری دن
کی جنگ میں بہت سے صحابہ مارے گئے تھے۔آخر مسلمانوں نے مشورہ کیا کہ اگلے روز آخری اور فیصلہ کن
جنگ کی جائے۔خنساء نامی ایک عورت جو بڑی شاعرہ اور ادیب گزری ہے، ان کے چار بیٹے تھے انہوں
نے اپنے چاروں بیٹوں کو بلایا اور کہا: میرے بچو! میرے تم پر بہت سے حقوق ہیں۔تمہارا باپ جواری تھا
میں نے چار دفعہ اپنے بھائی سے جائیداد تقسیم کرا کر اسے دی مگر اس نے چاروں دفعہ جوئے میں برباد
کردی۔گویا نہ صرف یہ کہ اس کی اپنی جائیداد کوئی نہ تھی بلکہ اس نے میرے بھائی کی جائیداد کو بھی لٹا دیا مگر
اس کے باوجود اس کی موت کے بعد میں نے اپنی عصمت کی حفاظت کی اور اس کے خاندان
کو بٹہ نہیں لگایا
اور بڑی محنت سے تمہاری پرورش کی۔آج اس حق کو یاد کرا کر میں تم سے مطالبہ کرتی ہوں کہ یا تو تم جنگ
میں فتح حاصل کر کے آنا اور یا مارے جانا۔نا کامی کی حالت میں مجھے واپس آ کر منہ نہ دکھانا وگرنہ میں تمہیں
اپنا یہ حق نہ بخشوں گی۔اس جنگ کی تفاصیل ایسی ہیں کہ ایسا معلوم ہوتا ہے گویا ہر مسلمان اپنی جان کو
میدان جنگ میں اس طرح پھینک رہا تھا جس طرح کھیل کے میدان میں فٹ بال پھینکا جاتا ہے۔عین دو پہر کے وقت جب معرکہ جنگ نہایت شدت سے ہو رہا تھا ، خنساء آئیں، انہوں نے
دیکھا کہ اس معرکہ سے بہادروں کا واپس آنا مشکل ہے۔انہوں نے اس وقت ہاتھ اُٹھا کر دعا کی کہ اے
خدا! میں نے اپنے بچے دین کے لئے قربان کر دیئے ہیں اب تو ہی ان کی حفاظت کرنے والا ہے۔خدا تعالیٰ
26