دین کی خاطر قربانیاں کرنے کے لیے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء
نے ایسا فضل کیا کہ جنگ فتح ہو گئی اور ان کے بچے بھی زندہ واپس آگئے۔اسی طرح ہندہ کی مثال ہے اس نے
اور اُس کے خاوند ابوسفیان نے ہیں سال تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کی اور فتح مکہ پر مسلمان
ہوئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پہلے وہ اس قدر شدید بغض رکھتی تھی کہ جنگ اُحد میں
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد اس نے ان کے ناک اور کان کٹوائے تھے اور بعض روایات
میں ہے کہ ان کا کلیجہ نکال کر چبایا تھا۔اُحد کی جنگ میں جب حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے اس
جنگ میں مسلمانوں
کو پیچھے ہٹنا پڑا اور اس طرح مسلمان شہداء کی لاشیں کفار کے رحم و کرم پر تھیں اس وقت
ہندہ نے اس وجہ سے کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ نے ایک خاص آدمی کو مارا تھا ان کی لاش کا مثلہ کروایا تو وہ
ایسی خطرناک دشمن تھیں مگر فتح مکہ کے بعد وہ اور ان کے خاوند ابوسفیان بھی ایمان لے آئے اور ان کے
لڑکے حضرت معاویہ بھی، ایک جنگ کے موقع پر ہرقل کی فوجوں کے ساتھ سخت معرکہ درپیش تھا مسلمانوں
کی تعداد زیادہ سے زیادہ ساٹھ ہزار تھی اور دشمن کی دس لاکھ بھی بعض نے لکھی ہے اور تین چار لاکھ تو
مسیحی مؤرخین نے بھی بیان کی ہے، گویا ان کی تعداد مسلمانوں سے کم سے کم پانچ چھ گنا تھی ، ایک دفعہ دشمن
کی طرف سے ایسا سخت ریلہ ہوا کہ مسلمانوں
کو پیچھے ہٹنا پڑا، ہندہ نے جو اپنے خیمہ میں تھیں جب غبار اٹھتا
دیکھا تو کسی سے پوچھا کہ یہ کیسا غبار ہے؟ اس نے بتایا کہ مسلمانوں کو شکست ہو گئی ہے اور وہ پسپا ہور ہے
ہیں۔ہندہ نے عورتوں سے کہا کہ اگر مردوں نے شکست کھائی ہے اور اسلام کے نام کو بٹہ لگایا ہے تو آؤ ہم
مقابلہ کریں۔عورتوں نے ان سے دریافت کیا کہ ہم کس طرح مقابلہ کر سکتی ہیں؟ انہوں نے کہا ہم
مسلمانوں کے گھوڑوں کو ڈنڈے ماریں گی اور کہیں گی کہ تم نے پیٹھ دکھائی ہے تو اب ہم آگے جاتیں ہیں۔اس وقت ابوسفیان اور دوسرے صحابہ واپس آرہے تھے کیونکہ ریلہ بہت سخت تھا انہیں دیکھ کر ہندہ آگے
آئیں اور ان کے گھوڑوں کو ڈنڈے مارنے شروع کئے اور ابوسفیان سے کہا کہ تم تو کفر کی حالت میں بھی
اپنی بہادری کی بہت شیخیاں مارا کرتے تھے مگر اب مسلمان ہو کر اس قدر بزدلی دکھا رہے ہو۔حالانکہ اسلام
میں تو شہادت کی موت زندگی ہے؟ اس پر ابوسفیان نے مسلمانوں سے کہا کہ واپس چلو ہندہ کے ڈنڈے
دشمن کی تلوار سے زیادہ سخت ہیں۔چنانچہ مسلمانوں نے پھر حملہ کیا اور خدا تعالیٰ نے ان کو فتح دی۔تو مسلمان
عورتوں کی زندگیوں میں قربانی کے ایسے شاندار نمونے ملتے ہیں جن سے بڑھ کر نمونہ پیش نہیں کیا
جا سکتا اسی طرح مردوں نے بھی بہت زیادہ قربانیاں کی ہیں۔اُحد کی جنگ میں بہت سے مسلمان شہید ہو گئے تھے۔ایک زخمی صحابی کا قول کتنا پیارا اور و
27

خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
دردناک ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سمجھتے تھے کہ قربانی کے کیا معنی ہیں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم محفوظ ہو گئے اور کفار بھاگ گئے تو مسلمانوں نے لاشوں کا
معائنہ کیا کہ دیکھیں کون کون شہید ہوا ہے؟ ایک انصاری اپنے کسی رشتہ دار کی تلاش میں تھے کہ انہوں نے
دیکھا کہ ایک صحابی زخمی پڑے ہیں اور ان کی ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں وہ اس کے پاس پہنچے اور کہا بھائی تمہاری
حالت خطر ناک ہے اپنے متعلقین کو پیغام دینا ہو تو دے دو۔انہوں نے کہا ہاں میں منتظر ہی تھا کہ کوئی اس
طرف آئے تو میں اسے پیغام دوں۔میرا رشتہ داروں کو یہ پیغام ہے کہ اے عزیز و ! ہم نے جب تک زندہ
تھے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ، جو ہمارے پاس خدا تعالیٰ کی ایک امانت ہیں، اپنی جانوں سے
حفاظت کی اب ہم جاتے ہیں اور یہ امانت تمہارے سپرد ہے تمہارا فرض ہے کہ اپنے مال و جان سے اس کی
حفاظت کرو۔اس کے سوا نہ کسی کو سلام دیا نہ کوئی پیغام بلکہ یہی کہا کہ میرے رشتہ داروں سے کہنا کہ جس
رستہ سے میں آیا ہوں اسی سے تم بھی آؤ۔تو یہ قربانیاں ہیں جو صحابہ کرام نے کیں مگر ان کے باوجود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اے دوستو ! ان قربانیوں کو کچھ نہ سمجھو تم سے پہلے کچھ لوگ گزرے
ہیں جن کو آروں سے چیرا گیا اور جن کو آگ میں جلایا گیا محض اس وجہ سے کہ وہ خدا پر کیوں ایمان لائے؟
تمہاری قربانیاں ان کے مقابلہ میں کچھ حقیقت نہیں رکھتیں۔اصل بات یہ ہے کہ قربانی کرنا مشکل نہیں ایمان لانا مشکل ہے جس کے دل میں ایمان پیدا
ہو جائے اس کے لئے کوئی بھی قربانی مشکل نہیں ہوتی اور میں اُمید کرتا ہوں کہ جن مردوں کے دلوں میں
ایمان ہے وہ عورتوں کی اور جن عورتوں کے دلوں میں ایمان ہے وہ مردوں کی اور جن بچوں کے دلوں میں
ایمان ہے وہ اپنے ماں باپ کی مدد کریں گے اور آئندہ قربانیوں کے بارہ میں ایک دوسرے کے ساتھ
تعاون کریں گے۔قربانیوں کے لئے نیا ماحول پیدا کرنے کے لئے میں جو باتیں پیش کرنا چاہتا ہوں ان میں سے
میں پہلے علاج کو لیتا ہوں۔شریعت کا حکم ہے کہ بیمار کا علاج کرانا چاہئے اس لئے میں یہ تو نہیں کہتا کہ
علاج کرا نا بند کر دیا جائے مگر اس سلسلہ میں ڈاکٹروں سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔آج کل ڈاکٹروں
میں عام مرض ہے کہ وہ کبھی خیال نہیں کرتے کہ جو دوائی وہ لکھ رہے ہیں اس کی قیمت اور فائدہ میں نسبت
کیا ہے؟ ایک اشتہار ان کے پاس آتا ہے کہ فلاں دوائی کلیجی کے خون سے تیار کے گئی ہے اور جگر کے لئے
بہت مفید ہے اور وہ محض تجربہ کے لئے کسی مریض کو لکھ دیں گے۔حالانکہ اس کی قیمت دس بارہ روپے
28

تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود 23 نومبر 1934ء
ہوگی۔مجھے خوب یاد ہے آج سے پچیس سال پہلے ڈاکٹری نسخہ کی قیمت دو تین آنہ سے زیادہ نہیں ہوتی تھی اور و
آج کل جو قیمتی ادویات ڈاکٹر لکھ دیتے ہیں ان کے بغیر ہی مریض صحت یاب ہو جاتے تھے۔میں نے
خود حضرت خلیفہ اسیح اول رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ کوئی بیماری ایسی نہیں جس کا علاج پیسہ، دھیلہ یا دمری
سے نہ ہو سکتا ہو آپ ایک بزرگ صوفی کا ذکر کرتے تھے جنہوں نے اس موضوع پر کتاب لکھی ہے کہ انسانی
بیماریوں کا علاج انسان کے جسم کے اندر ہی موجود ہے۔بعض بیماریوں کا علاج بال ہیں اور بعض کا علاج
کان کی میل ہی ہے۔آنکھ کی بعض بیماریوں میں کان کی میل بہت فائدہ دیتی ہے لیکن آج کل ڈاکٹر
مریضوں کا بہت سا روپیہ علاج پر خرچ کراتے ہیں اور ہر گھر میں کوئی نہ کوئی بیمار ضرور ہوتا ہے۔بعض
گھروں میں کئی کئی مریض ہوتے ہیں ڈاکٹر نسخے پر نسخے لکھتے ہیں اور ان پر اس قدر روپیہ خرچ آتا ہے کہ
بعض لوگوں نے مجھے جتلایا ہے کہ ان کی آمدنی کا چوتھائی حصہ علاج پر صرف ہو جاتا ہے۔بعض غریب
لوگوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ ہم بیماری کی وجہ سے اتنے سو روپیہ کے مقروض ہو گئے ہیں۔حالانکہ دس پیسہ
میں اس کا علاج ہوسکتا تھا۔پس ڈاکٹر اس بات کا عہد کر لیں کہ وہ اپنا سارا زور لگائیں گے کہ روپوں کا کام
پیسوں میں ہو اور جب تک وہ یہ نہ سمجھیں کہ بغیر قیمتی دوا کے جان کے نقصان کا احتمال ہے اس وقت تک
قیمتی ادویات پر خرچ نہ کروائیں گے۔مثلاً بعض ٹیکے ایسے ہیں جو بعض بیماریوں میں بہت مفید ہوتے ہیں
اور ان کے بغیر چارہ نہیں ہوتا میں ان کی ممانعت نہیں کرتا اور وہ مہنگے بھی نہیں ہوتے۔میرا مطلب ایسی
دوائیوں سے ہے جو آئے دن پیٹینٹ ہورہی ہیں، بڑی قیمتیں ان کی ہیں۔حالانکہ وہ چیزیں سستے داموں
میں اپنے ہاں تیار کی جاسکتی ہیں یا پھر ان کی ضرورت ہی نہیں ہے اس طرح ملک کا اور ہماری جماعت کا
روپیہ بے فائدہ باہر جاتا ہے اور قوم میں قربانی کی روح کم ہوتی ہے۔یورپ میں یہ روپیہ عیاشیوں میں
خرچ ہوتا ہے۔اگر ہماری جماعت کے ڈاکٹر یہ عہد کر لیں کہ علاج میں ایسے غیر ضروری مصارف نہیں
ہونے دیں گے اور جماعت کے لوگ یہ کوشش کریں کہ اپنے طبیبوں سے ہی علاج کرائیں گے تو پچاس
ہزار روپیہ سالانہ کی بچت ہو سکتی ہے۔پنجاب میں سرکاری رپورٹ کے مطابق ہماری تعداد 56 ہزار ہے مگر
ہم اسے صحیح نہیں سمجھتے اس وقت بھی جبکہ یہ مردم شماری ہوئی ہم اپنی تعداد ڈیڑھ دو لاکھ سمجھتے تھے اور اب تو اس
سے بہت زیادہ ہے اگر بفرض محال سارے ملک میں اپنی تعداد چار لاکھ بھی سمجھ لیں اور دوآنہ فی کس علاج کی
اوسط رکھ لیں ، پھر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دیہات میں عام طور پر علاج نہیں کراتے ، اگر اس تعداد
کا دسواں بیسواں حصہ بھی لے لیا جائے تو باقاعدہ علاج کرانے والوں کی تعداد ہیں ہزار بن جاتی ہے اور
29

خطبہ جمعہ فرمود 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جس طرز پر یہ علاج ہوتا ہے اس پر اڑھائی روپیہ سالانہ کی اوسط بھی رکھی جائے تو یہ خرچ پچاس ہزار ہو جاتا
ہے۔میں نے اپنے گھروں میں دیکھا ہے کہ اوسطاً چھپیں روپیہ ماہوار دوائیوں کا خرچ پڑ جاتا ہے۔جس
نئے طبیب سے مشورہ کیا اس نے دس بیس روپیہ کا نسخہ لکھ دیا۔اس طرح مختلف نسخہ جات پر پچیس روپیہ
ماہوار خرچ ہو جاتا ہے علاوہ ان دوائیوں کے جو میں نے خود منگوا کر اپنے گھر میں گھر کے استعمال کے لئے یا
غربا کے استعمال کے لئے رکھی ہوئی ہیں۔تو تماشوں کے خرچ کی طرح علاج کا خرچ بھی اتنا بار گراں ہے
کہ یہ بھی ایک تماشا بنا ہوا ہے لیکن اگر ڈاکٹر یہ عہد کر لیں کہ وہ اپنے دماغ پر زور دے کر ایسے نسخے لکھیں
گے جو سستے داموں تیار ہو سکیں اور قیمتی پیٹنٹ ادویہ استعمال کر کے نئی نئی دوائیوں کے تجربوں پر ملک
کا روپیہ ضائع نہیں کرائیں گے تو یہ بار بہت حد تک ہلکا ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ سات مدات اور ہیں جن
میں سے اول غذا ہے۔غذا میں کثرت اور تنوع اس قدر پایا جاتا ہے کہ اس پر بہت خرچ ہو جاتا ہے۔مسلمانوں میں تو کھانے کا اس قدر مرض ہے کہ جہاں بھی چند مسلمان جمع ہوں وہاں کھانے پینے کا ضرور
ذکر ہوگا۔کوئی کہے گا یار فلاں چیز کھلاؤ، کوئی کہے گا یار میں تمہارے ہاں گیا تھا اور تم نے فلاں چیز نہیں
کھلائی۔ایک غریب دوست نے ایک دفعہ ایک اور بھائی کی دعوت کی اور مجھے بھی اس دعوت میں بلایا اس
دعوت میں پلاؤ نہ تھا۔جو صاحب مدعو تھے انہوں نے ہنس کر کہا کہ میری تو سمجھ میں بھی یہ بات نہیں آسکتی کہ
پلاؤ کے بغیر بھی کوئی دعوت ہوسکتی ہے؟ آسودہ حال لوگوں میں تو تنوع بہت ہی زیادہ پایا جاتا ہے اور
میرے زیادہ تر مخاطب آسودہ حال لوگ ہی ہیں غربا کو تو روکھی سوکھی روٹی بمشکل ملتی ہے۔کھانے سے متعلق
دیہاتیوں کی ذہنیت کا پتہ اس سے لگ سکتا ہے کہ کسی شخص نے کہا کہ ملکہ معظمہ کیا کھاتی ہوں گی تو دوسرے
نے کہا کہ ان کا کیا کہنا ہے گڑ کی بھیلی اٹھائی اور کھالی! اپس میں یہ باتیں ان لوگوں کے لئے کہ رہا ہوں اور
ان سے ہی قربانی کا مطالبہ کرتا ہوں جو آسودہ حال ہیں اور ایک سے زیادہ کھانے جن کے گھروں میں پکتے
ہیں ورنہ غربا کی قربانی تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ہو چکی ہے۔وہ کبھی روکھی سوکھی روٹی کھا لیتے ہیں، کبھی
شکر یا گڑ سے، کبھی پیاز سے اور کبھی چٹنی سے اس لئے میرے مخاطب وہ نہیں بلکہ وہ ہیں جن کے گھروں
میں اچھے اچھے کھانے پکتے ہیں اور جو کثرت سے کھاتے ہیں یا جن کے کھانوں میں تنوع پایا جاتا
ہے۔ایسے لوگ مالی یا جانی کسی قسم کی قربانی نہیں کر سکتے جب تک اپنے حالات میں تبدیلی نہ کریں انہیں
اگر سفر پر جانا پڑے تو شکایت کرتے ہیں کہ کھانا اچھا نہیں ملتا، دودھ نہیں ملتا ، مکھن اور ٹوسٹ نہیں ملتے
کیونکہ وہ اچھے اچھے کھانے کھانے کے عادی ہوتے ہیں اور تکلیف نہیں اٹھا سکتے۔اسی طرح لباس میں بھی
30

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود 23 نومبر 1934ء
زمیندار میرے مخاطب نہیں ان کا لباس پہلے ہی سادہ اور ضرورت کے مطابق ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات
ضرورت سے کم ہوتا ہے۔وہ صرف لنگوٹی باندھ لیتے ہیں یا اونچا تہ بند جس سے بدن
کا کچھ حصہ نگا ر ہتا ہے
اور اس میں اگر کسی اصلاح کی ضرورت ہے تو یہ کہ اسے بڑھایا جائے۔شہری لباس میں لوگ بہت غلطیاں
کرتے ہیں اور اگر غلطی نہ ہو تو بھی ضرورت سے زیادہ لباس پر خرچ کرتے ہیں۔لباس کی غرض یہ ہے کہ
عریانی نہ ہو اور زینت ہو لیکن عام طور پر لباس کے بعض حصے زینت سے نکل کر فخر اور فیشن کی طرف چلے
گئے ہیں مدنظر فیشن ہوتا ہے گرمی سردی سے حفاظت یا محض زینت مدنظر نہیں ہوتی ، بہت سے لوگ ان
اغراض کے لئے نہیں بلکہ دکھانے کے لئے کپڑے بناتے ہیں ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ کسی کو یہ دکھائیں
کہ تمہارے جیسا کوٹ ہم نے بھی بنالیا ہے۔زیور کلیتہ زیبائش کے لئے ہے اس میں بھی اصلاح ہو سکتی
ہے۔شادی بیاہ اور خوشی کے مواقع پر بھی اخراجات میں ایسی اصلاح ہو سکتی ہے کہ نئے ماحول کے ماتحت
اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔تعلیم کے متعلق میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا ہو سکتا ہے۔یہ ایک ایسا سودا ہے کہ جس سے بہر حال
قوم کو فائدہ پہنچتا ہے۔مدرسوں کی فیسیں، کالجوں اور بورڈنگوں کی فیسیں اور اوزاروں یا آلات کی قیمت
بہر حال خرچ کرنی پڑتی ہے اور اس میں کوئی نقصان نہیں۔یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص زمین خرید لے۔ہاں طالب علموں کے کھانوں اور لباسوں میں اخراجات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ان باتوں کے بیان کرنے میں
ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ اگر میں خالی نصیحت کروں تو ہر کوئی یہی کہے گا بہت اچھا! مگر عمل بہت کم لوگ کر
سکیں گے اور اگر ضروری قرار دے دوں تو اس کا یہ نتیجہ ہو سکتا ہے کہ ایسی باتوں کو مستقل طور پر تمدن میں
داخل کر دیا جائے۔بعض صوفیاء نے خاص حالات کے ماتحت بعض شرطیں لگا دیں مثلاً یہ کہ کفنی پہن لو اور
زیبائش کو ترک کر دو مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بعد میں فتوحات بھی ہوئیں ، بادشاہتیں بھی مل گئیں، مگر وہ کفنی نہ
گئی۔اسی طرح بعض نے خاص حالات کے ماتحت اچھے کھانے کھانے کی ممانعت کی مگر زمانے بدل گئے ،
حالات میں تبدیلیاں ہو گئیں لیکن اس میں تبدیلی نہ ہوئی اور اب تک ایسے لوگ ہیں جو پلاؤ کھانے لگیں تو
اس میں مٹی ڈال لیں گے۔تو ایک طرف مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کوئی بدعت نہ پیدا ہو جائے اور دوسری طرف
صراحتا نظر آتا ہے کہ اس کے بغیر ہم ایسی قربانیاں نہیں کر سکتے جو سلسلہ کی ترقی کے لئے ضروری ہیں۔کھانے، پینے اور رہائش کے لئے اسلام نے تین اصول مقرر کئے ہیں۔پہلا یہ ہے کہ
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ن
(الضحی :11)
31

خطبہ جمعہ فرمود 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
یعنی جوں جوں اللہ تعالیٰ کی نعمت ملے اسے ظاہر کیا جائے۔خدا تعالیٰ اگر مال دیتا ہے تو جسم کے
لباس سے اسے ظاہر کرے اور تحدیث نعمت کرے۔اس کے استعمال سے اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرے۔دوسری تیسری ہدایت یہ دی۔كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا یعنی کھاؤ پیونگر اسراف نہ کرو یعنی
جب معلوم ہو کہ کھانا پینا حد سے آگے بڑھ گیا ہے تو چھوڑ دو یا یہ کہ جب زمانہ زیادہ قربانی کا مطالبہ کرے تو
اس وقت فورا اپنے خرچ میں کمی کر دو۔اسراف بھی دو طرح کا ہوتا ہے، ایک شخص کی آمد ایک ہزار یا دوتین
ہزار روپے ماہوار ہے اس کے گھر میں اگر چار پانچ کھانے پکتے ہوں یا پندرہ میں روپے گز کا کپڑا وہ پہنتا
ہے یا آٹھ دس سوٹ تیار کر لیتا ہے تو اس کے مالی حالات کے مطابق اُسے ہم اسراف نہیں کہہ سکتے لیکن
اگر اس کے بیوی بچے بیمار ہو جائیں اور وہ ایسے ڈاکٹروں سے علاج کرائے جو قیمتی ادویات استعمال
کرائیں اور اس طرح ہزار میں سے نو سور و پیہ اس کا دوائیوں پر خرچ ہو جائے لیکن کھانے اور پینے میں پھر
بھی وہ کوئی تبدیلی نہ کرے تو یہ اسراف ہوگا۔پس اصل یہ ہے کہ جب کوئی زمانہ ایسا آئے کہ مقابل پر
دوسری ضروریات بڑھ جائیں تو اس وقت پہلی جائز چیزیں بھی اسراف میں داخل ہو جائیں گی۔اسلام
ہر وقت ایک قسم کی قربانی کا مطالبہ نہیں کرتا اگر ایسا ہوتا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک خاص جنگ کے
وقت اپنا سارا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنا آدھا مال پیش نہ کرتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں بیسیوں جنگیں ہوئیں مگر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا سارا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا
آدھا مال نہیں دیا۔ایک جنگ کے موقع پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یہ خیال آیا کہ آج زیادہ قربانی کا موقع
ہے میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے بڑھ جاؤں گا اور اس خیال سے وہ اپنا آدھا مال لے کر گئے ، اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے قبل حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آدھا مال بھی بھی نہ دیا تھا وگر نہ حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کو یہ خیال کس طرح آ سکتا تھا کہ اپنا آدھا مال دے کر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے بڑھ جاؤں گا
لیکن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ موقع کی نزاکت کو دیکھ کر اپنا سارا مال دینے کا فیصلہ کر چکے تھے۔چنانچہ جب
وہ اپنا سارا مال لے کر گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو آپ کے داماد تھے اور ان کے گھر کی حالت
سے واقف تھے اسے دیکھتے ہی فرمانے لگے کہ آپ نے اپنے گھر میں کیا چھوڑا؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ
عنہ نے کہا خدا اور اس کے رسول ﷺ کا نام۔اسی وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ بڑے فخر سے اپنا آدھا مال
لے کر آ رہے تھے مگر جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا یہ جواب سنا اور سمجھ لیا کہ
میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔32

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اؤل
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء
پس ہر زمانہ کے لئے قربانی الگ الگ ہوتی ہے۔بعض لوگ نادانی سے یہ اعتراض کر دیتے ہیں۔کہ جماعت میں امرا اچھا کھانا کھاتے اور اچھا لباس پہنتے ہیں مگر یہ خیال نہیں کرتے کہ اسلام کی یہ تعلیم نہیں
کہ ہمیشہ ہی اچھا کھانا نہ کھایا جائے یا اچھے کپڑے نہ پہنے جائیں بلکہ اصول یہ ہے کہ جب امام آواز دے
اس وقت اس کی آواز کے مطابق قربانی کی جائے۔اس وقت جو شخص اس قربانی کے لئے ماحول پیدا نہیں
کرتا وہ اسراف کرتا ہے اور قابل مواخذہ ہے۔پس ایک اسراف عام حالات کے ماتحت ہے اور ایک
خاص حالات کے ماتحت۔جو لوگ چاہتے ہیں کہ امیر اور غریب ہمیشہ ایک ہی سطح پر رہیں۔وہ
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِثْةُ
(الضحی : 11)
کے خلاف عمل کرتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی سب ایک سطح پر نہیں تھے۔جنگ
صلى الله
تبوک کے موقع پر ابو موسیٰ اشعری رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا یا رسول اللہ !
ہمارے لئے سواری کی ضرورت ہے۔آپ نے فرمایا میرے پاس سواری نہیں ہے۔انہوں نے پھر کہا
مگر آپ نے پھر یہی جواب دیا کہ میرے پاس نہیں ہے۔حالانکہ آپ ﷺ کے پاس اپنے لئے سواری تھی
اور آپ متبوک کی طرف سواری پر ہی گئے تھے۔اسی طرح بعض صحابہ اچھے کھانے کھاتے تھے اور بعض کو کئی
کئی فاقے ہوتے تھے تو سب کو ہمیشہ برابر نہیں کیا جاسکتا۔قربانی کے اوقات میں امام جو ہدایت کرے اس
کے مطابق عمل کرنا ہر ایک کا فرض ہوتا ہے جیسے اب ہم کہتے ہیں کہ غربا یہ قربانی نہیں کر سکتے آسودہ حال
لوگ کریں تو ان پر اس کی تعمیل فرض ہوگئی۔اب جو یہ قربانی نہیں کرتا وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک مستوجب سزا
ہے اور اس وقت میں جو مطالبہ کر رہا ہوں وہ اسی اصول کے ماتحت ہے۔اسی طرح جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ دین کے بارہ میں امرا کو سادگی کی تعلیم بھی نہ دی جائے وہ بھی
غلطی پر ہیں۔بے شک روپیہ امرا کا اپنا ہے لیکن اسلام کے امرا اور دوسرے امرا میں ضرور فرق چاہئے۔مثلاً اسلام کے امرا کو غربا کے لئے خرچ کرنا چاہئے اور اسلام کے لئے بھی۔پس اس جنگ میں میرے
مخاطب آسودہ حال لوگ ہوں گے اور انہیں اپنے حق چھوڑنے پڑیں گے۔جنگ کی حالت میں خدا تعالیٰ بھی اپنے حق چھوڑ دیتا ہے۔جنگ کی حالت ہو تو حکم ہے کہ آدھے
لوگ ایک رکعت نماز پڑھ لیں اور آدھے حفاظت کے لئے کھڑے رہیں ان کے بعد ان کی جگہ دوسرے
آجائیں گویا صرف ایک رکعت نماز کردی۔پھر بعض حالتوں میں قصر یعنی جلدی جلدی نماز پڑھنے کی اجازت
ہے اور خطرے کی حالت میں گھوڑے کی پیٹھ پر اشارے سے نماز پڑھ لینا جائز ہے جو اس بات کا ثبوت ہے
33

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کہ خطرے کے حالات میں اللہ تعالیٰ بھی اپنا حق چھوڑ دیتا ہے۔پھر بندوں کو کیا حق حاصل ہے کہ وہ خطرہ کی
حالت میں اپنا حق چھوڑنے پر آمادہ نہ ہوں؟
پس اصول یہ ہیں کہ:
(1) ہر حالت میں غریب اور امیر کو ایک سطح پر لانے کی کوشش نہ کرو اس سے نظام انسانیت
بدل جاتا ہے،
(2) آسودہ حال لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ اپنے اموال کا ایک حصہ غربا کیلئے اور ایک
حصہ دین کے لئے وقف کریں۔گو ہماری جماعت میں لکھ پتی اور کروڑ پتی لوگ نہیں مگر جو لوگ کھاتے پیتے
ہیں وہ ہمارے معیار زندگی کے مطابق آسودہ حال ہیں۔چونکہ اس وقت ہمارا سلسلہ خاص حالات میں
سے گزر رہا ہے اس لئے جو لوگ عام حالات میں آسودگی سے رہتے ہیں وہ اس امر کا ثبوت دیں کہ پہلے
وہ اگر کھاتے پیتے تھے تو خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اور خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت جب قربانی کے لئے
انہیں بلایا گیا تو انہوں نے سب کچھ چھوڑ دیا اگر وہ ایسا کر دیں گے تو ثابت ہو جائے گا کہ غربا کا ان پر جو یہ
اعتراض تھا کہ وہ عیاشی کے ماتحت کھاتے پیتے اور پہنتے تھے وہ غلط تھا، وہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت
کھاتے پیتے تھے جب اس کا حکم اس کے خلیفہ کے ذریعہ سے اپنی حالت بدلنے کے متعلق ملا تو انہوں نے
اپنی حالت کو بدل دیا۔اس اصل کے بیان کرنے کے بعد اب میں پہلا مطالبہ کرتا ہوں اور تین سال کے لئے جماعت
کے مخلصوں کو بلاتا ہوں کہ جو ان شرائط پر عمل کر سکتے ہوں اور جو سمجھتے ہوں کہ وہ ان شرائط کے ماتحت آ سکتے
ہیں وہ کھانے پینے ، پہنے، رہائش اور زیبائش میں ایسا تغیر کریں کہ قربانی کے لئے آسانی سے تیار ہوسکیں
اور اس کے لئے میں بعض باتیں پیش کرتا ہوں۔پہلی بات یہ ہے کہ کھانے میں سادگی پیدا کی جائے۔اس کے لئے ایک اصل ہمیں شریعت سے
ملتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ خوف و خطرات کا زمانہ تھا اُس وقت جو آپ نے مسلمانوں کو
احکام دیئے تھے ہم ان سے سبق حاصل کر سکتے ہیں۔آپ کا اپنا طریق بھی یہ تھا اور ہدایت بھی آپ نے
یہ کر رکھی تھی کہ ایک سے زیادہ سالن استعمال نہ کیا جائے اور اس پر اتنا زور دیتے تھے کہ بعض صحابہ نے اس
میں غلو کر لیا۔چنانچہ ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے سرکہ اور نمک رکھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ
دو کھانے کیوں رکھے گئے ہیں جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک کھانے کا حکم دیا ہے؟ آ
34

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء
سے کہا گیا کہ یہ دو نہیں بلکہ دونوں مل کر ایک سالن ہوتا ہے مگر آپ نے کہا نہیں یہ دو ہیں۔اگر چہ
یه فعل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے جذبہ کی وجہ سے غلو کا پہلو رکھتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔غالباً
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ منشا نہ تھا لیکن اس مثال سے یہ پتہ ضرور چلتا ہے کہ آپ نے یہ دیکھ کر کہ
مسلمانوں کو سادگی کی ضرورت ہے اس کی کس قدر تاکید کی تھی۔میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ والا مطالبہ تو
نہیں
کرتا اور یہ نہیں کہتا کہ نمک ایک سالن ہے اور سر کہ دوسرامگر یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ آج سے تین سال کے
لئے جس کے دوران میں ایک ایک سال کے بعد دوبارہ اعلان کرتا رہوں گا تاکہ ان تین سالوں میں
حالت خوف بدل جائے تو احکام بھی بدلے جاسکیں۔ہر احمدی جو اس جنگ میں ہمارے ساتھ شامل ہونا
چاہے یہ اقرار کرے کہ وہ آج سے صرف ایک سالن استعمال کرے۔روٹی اور سالن یا چاول اور سالن سیہ دو
چیزیں نہیں بلکہ دونوں مل کر ایک ہوں گے لیکن روٹی کے ساتھ دوسالنوں یا چاولوں کے ساتھ دوسالنوں کی
اجازت نہ ہوگی۔معمولی گزارہ والے گھروں میں بھی عورتیں تھوڑی تھوڑی مقدار میں ایک سے زیادہ
چیزیں جسکے کے طور پر تیار کر لیتی ہیں۔اس عہد میں آنے والے لوگوں کے لئے اس کی بھی اجازت نہیں
ہو گی سوائے اس صورت کے کہ کوئی دعوت ہو یا مہمان گھر پر آئے اس کے احترام کے لئے اگر ایک سے
زائد کھانے تیار کئے جائیں تو یہ جائز ہوگا مگر مہمان کا قیام لمبا ہو تو اس صورت میں اہل خانہ خود ایک ہی
کھانے پر کفایت کرنے کی کوشش کرے یا سوائے اس کے کہ اس شخص کی کہیں دعوت ہو اور صاحب خانہ
ایک سے زیادہ کھانوں پر اصرار کرے یا سوائے اس کے کہ اس کے گھر کوئی چیز بطور تحفہ آجائے یا مثلاً ایک
وقت کا کھانا تھوڑی مقدار میں بیچ کر دوسرے وقت کے کھانے کے ساتھ استعمال کر لیا جائے۔یہ قربانی
ایسی نہیں کہ اس سے کسی کی خواہ کتنا ہی مال دار ہو، ذلت ہوتی ہو یا کسی کی صحت کو نقصان پہنچے لیکن اس
قاعدہ پر عمل کر کے آسودہ حال لوگوں کے گھروں میں اچھی خاصی بچت ہوسکتی ہے۔ہاں ایک اجازت میں
دیتا ہوں بعض لوگ عادی ہوتے ہیں کہ کھانے کے بعد میٹھا ضرور کھا ئیں بلکہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں
جو اگر میٹھا نہ کھا ئیں تو نفخ ہو جاتا ہے، ہمارے گھر میں تو یہ عادت نہیں مگر میں نے بعض لوگوں
کو یہ شکایت
کرتے سنا ہے، ایسے لوگوں کے لئے اجازت ہے کہ ایک سالن کے ساتھ ایک میٹھا بھی تیار کر لیں مگر ایسے
لوگ شاذ ہوتے ہیں شاید ہزار میں ایک۔انگریزوں میں تو اس کا رواج ہی ہے مگر ہندوستان میں عام طور پر
نہیں۔اسی طرح جو لوگ کبھی کبھار کھانے کے ساتھ کوئی میٹھی چیز تیار کر لیں ان کے لئے بھی جائز ہوگا مگر
میٹھی شے بھی ایک ہی ہو نیز اس اجازت سے ناجائز فائدہ نہ اُٹھایا جائے یعنی میٹھے کی خلاف عادت بھرمار
35

خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
نہ کی جائے۔مہمان بھی اگر جماعت کا ہو تو اسے بھی چاہئے کہ میزبان کو مجبور نہ کرے کہ ایک سے زیادہ
سالن اس کے ساتھ مل کر کھائے۔ہر احمدی اس بات کا پابند نہیں بلکہ اس کی پابندی صرف ان لوگوں کے
لئے ہوگی جو اپنے نام مجھے بتادیں اور ان سے میں اُمید رکھوں گا کہ اس کی پابندی کریں۔بعض لوگوں نے ناشتہ کے متعلق بعد از خطبہ سوال کیا ہے۔سو اس کا جواب بھی اس جگہ درج کر
دیتا ہوں۔چونکہ چائے پینے کی شے ہے اسے کھانے میں شمار نہ کیا جائے گا ہاں اس کے ساتھ جو چیز کھائی
جائے اس کے لئے ضروری ہوگا کہ ایک ہی ہو یعنی روٹی اور کوئی سالن یا بھیجیا وغیرہ۔لباس کے متعلق میرے ذہن میں کوئی خاص بات نہیں آئی ہاں بعض عام ہدایات میں دیتا ہوں
مثلاً یہ کہ جن لوگوں کے پاس کافی کپڑے ہوں وہ ان کے خراب ہو جانے تک اور کپڑے نہ بنوائیں۔پھر
جو لوگ نئے کپڑے زیادہ بنواتے ہیں وہ نصف پر یا تین چوتھائی پر یا 4/5 پر آجائیں۔مثلاً اگر دس جوڑے
بنواتے ہیں تو آٹھ یا چھ یا پانچ پر گزارہ کر لیں۔جو عورتیں اس میں شامل ہوں وہ اپنے اوپر ایسی ہی پابندی
کرلیں۔مردوں اور عورتوں کو اس کے متعلق تفصیلات سے مجھے اطلاع دینے کی ضرورت نہیں۔ہاں سب
سے ضروری بات عورتوں کے لئے یہ ہوگی کہ محض پسند پر کپڑا نہ خریدیں گی۔یہاں عورتوں کی دکانیں
مردوں سے زیادہ چلتی ہیں کیونکہ عورتیں صرف پسند آنے پر ضرورت کے بغیر بھی کپڑا خرید لیتی ہیں۔پس
عورتیں یہ بھی معاہدہ کریں کہ صرف پسند ہونے کی وجہ سے وہ کوئی کپڑا نہ خریدیں گی بلکہ جب ضرورت ہو
کپڑالیں گی۔اس عادت کو ترک کریں گی کہ جب پھیری والے کی آواز سنی کپڑا دیکھنے کو منگوالیا اور نہ یہ کہ
گئے تو ایک دو پٹہ کا کپڑا خرید نے لیکن ایک پاجامہ کا کپڑا پسند آ گیا اور وہ بھی ساتھ خرید لیا۔عورتوں میں یہ
مرض بہت ہے کہ وہ ضرورت پر نہیں بلکہ کپڑا پسند آجانے پر کپڑا خرید لیتی ہیں یہ عادت اسراف میں بہت
محمد ہے۔مرد جو فیشن کی پابندی کرتے ہیں وہ بھی ایسا نہیں کرتے کہ دوکانوں پر جا کر دیکھتے پھریں اور جو
کپڑا پسند آئے وہ خرید لیں مگر عورتیں ایسا کرتی ہیں۔پس جو عورتیں اس تحریک میں شامل ہوں وہ اس بات
کی پابند ہوں گی کہ صرف پسند آجانے پر کوئی کپڑا نہ خریدیں بلکہ ضرورت ہو تو خریدیں۔دوسری پابندی عورتوں کے لئے یہ ہے کہ اس عرصہ میں گوٹہ کناری، فیتہ وغیرہ قطعاً نہ
ریں۔یہ باتیں میں کانگریس کے نقطہ نگاہ سے نہیں کہتا اس لئے اس کا یہ مطلب نہ سمجھا جائے کہ
پہلے جو چیزیں موجود ہیں ان کو بھی ضائع کرنے یا جلا دینے کا حکم ہے بلکہ یہ مطالبات اس لئے ہیں کہ
36

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
ہمیں دین کے لئے قربانی کی ضرورت ہے۔پس پچھلا اگر موجود ہوا اسے استعمال کیا جاسکتا ہے مگر آئندہ
سے خریدنا بند کر دیں۔تیسری شرط اس مد میں یہ ہے کہ عورتیں جو اس عہد میں اپنے آپ کو شامل کرنا چاہیں وہ کوئی نیا
زیور نہیں بنوائیں گی اور جو مرد اس میں شامل ہوں وہ بھی عہد کریں کہ عورتوں کو نیا زیور بنوا کر نہیں دیں
گے۔پرانے زیور کو تڑوا کر بنانے کی بھی ممانعت ہے۔عورتیں پرانے زیوروں
کو تڑوا کر بھی نئے بنانے کی
عادی ہوتی ہیں اور اس میں بھی روپیہ ضائع ہوتا ہے اور جب ہم جنگ کرنا چاہتے ہیں تو روپیہ کو کیوں خواہ
مخواہ ضائع کریں خوشی کے دنوں میں ایسی جائز باتوں سے ہم نہیں روکتے لیکن جنگ کے دنوں میں ایک
پیسہ کی حفاظت بھی ضروری ہوتی ہے ہاں ٹوٹے ہوئے زیور کی مرمت جائز ہے اور اسے مرمت کرا کر
استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن نیا بنانے کی اجازت نہیں۔علاج کے متعلق میں کہہ چکا ہوں کہ اطبا اور ڈاکٹر ستے نسخے تجویز کیا کریں اس کے لئے مجھے
کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔پانچواں خرچ سنیما اور تماشے ہیں۔ان کے متعلق میں ساری جماعت کو حکم دیتا ہوں کہ تین سال
تیک کوئی احمدی کسی سنیما، سرکس، تھیٹر وغیرہ غرضیکہ کسی تماشا میں بالکل نہ جائے۔آج سے تین سال تک
کے لئے میری یہ جماعت کو ہدایت ہے اور ہر مخلص احمدی جو میری بیعت کی قدر و قیمت کو سمجھتا ہے اس کے
لئے سنیما یا کوئی اور تماشہ وغیرہ دیکھنا یا کسی کو دکھانا نا جائز ہے مستی صرف وہ لوگ ہیں جو سرکاری ملازم
ہیں اور ان کو خاص سرکاری تقریبوں پر ایسے تماشوں پر جانا پڑ جائے۔بعض سرکاری تقریبوں کے موقع پر
کوئی کھیل تماشا بھی جز و پروگرام ہوتا ہے ایسے موقع پر اگر جانا لازمی ہو تو جانے کی اجازت ہے لیکن اگر
لازمی نہ ہو تو پھر انہیں چاہئے کہ خواہ مخواہ دوسروں کو انگشت نمائی کا موقع نہ دیں۔جب چھوڑنے میں
مشکلات ہوں تو مجبوری ہے لیکن جب نہ دیکھنے میں کوئی حرج نہ ہو تو ایسی جگہ جانے کی جو بدنامی کا موجب
ہو کوئی ضرورت نہیں۔سنیما کے متعلق اب میری یہی رائے ہے کہ یہ سخت نقصان دہ چیز ہے۔اگر چہ آج
سے صرف دو ماہ قبل تک میرا خیال تھا کہ خاص فلمیں دیکھنے میں حرج نہیں لیکن اب غور کرنے اور اس کے
اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد کہ ملک پر اس کا کیا اثر ہو رہا ہے؟ میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ موجودہ فلموں
کو دیکھنا ملک اور اس کے اخلاق کے لئے مہلک ہے اور اس لئے قطعاً ممنوع ہونا چاہئے۔میں نے تھوڑے
ہی دن ہوئے فرانس کے متعلق پڑھا ہے کہ وہاں گورنمنٹ کو فکر پڑگئی ہے کیونکہ کئی گاؤں اس لئے ویران
37

خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہو گئے ہیں کہ لوگ سنیما کے شوق میں گاؤں چھوڑ کر شہروں میں آکر آباد ہو گئے ہیں اسی طرح کے اور بہت
سے حالات ہیں جن پر نظر کر کے میں سمجھتا ہوں کہ یہ چیز دنیا کے تمدن کو برباد کر دے گی مگر میں ہمیشہ کے
لئے اس کی ممانعت نہیں کرتا کیونکہ یہ حرمت کی صورت ہو جاتی ہے اور اس کے لئے علماء سے مشورہ کی
ضرورت ہے اس لئے فی الحال ضرورت دینی کے لحاظ سے تین سال کے لئے اس کی ممانعت کرتا ہوں اور
یہ میرے لئے جائز ہے۔نمائش وغیرہ کے مواقع پر تجارتی حصے کو دیکھنا جائز ہے، کپڑے دیکھو، پیج دیکھو،
دوسری چیزوں کو دیکھو اور ان سے اپنے لئے اور اپنے خاندان کے لئے فائدے کی باتیں نکالومگر تماشے کا
حصہ دیکھنا جائز نہیں۔چھٹا شادی بیاہ کا معاملہ ہے۔چونکہ یہ جذبات کا سوال ہے اور حالات کا سوال ہے اس لئے میں
یہ حد بندی تو نہیں کرسکتا کہ اتنے جوڑے اور اتنے زیور سے زیادہ نہ ہوں۔ہاں
اتنا مد نظر رہے کہ تین سال
کے عرصہ میں یہ چیزیں کم دی جائیں جو شخص اپنی لڑکی کو زیادہ دینا چاہے وہ کچھ زیور، کپڑا اور باقی نقد کی
صورت میں دے دے۔ساتواں مکانوں کی آرائش و زیبائش کا سوال ہے اس کے متعلق بھی کوئی طریق میرے ذہن
میں نہیں آیا۔ہاں عام حالات میں تبدیلی کے ساتھ اس میں خود بخود تبدیلی ہوسکتی ہے جب غذا اور لباس سادہ
ہوگا تو اس میں بھی خود بخو دلوگ کمی کرنے لگ جائیں گے۔پس میں اس عام نصیحت کے ساتھ کہ جو لوگ اس
معاہدے میں شامل ہوں وہ آرائش وزیبائش پر خواہ مخواہ روپیہ ضائع نہ کریں اس بات کو چھوڑتا ہوں۔بعض
عورتیں پرانے کپڑوں سے بڑی بڑی اچھی زیبائش کی چیزیں تیار کر لیتی ہیں انہیں اجازت ہے کیونکہ اس
میں روپیہ کا ضیاع نہیں بلکہ دست کاری کی ترقی ہوتی ہے۔ہاں نئی چیزیں خریدنے پر پیسے خرچ نہ کئے
جائیں۔آٹھویں چیز تعلیمی اخراجات ہیں اس کے متعلق کھانے پینے کے متعلق جو خرچ ہوتا ہے اس کا ذکر
میں پہلے کر آیا ہوں جو خرچ اس کے علاوہ ہیں یعنی فیس یا آلات اور اوزاروں یا سٹیشنری اور کتابوں وغیرہ
پر جو خرچ ہوتا ہے اس میں کمی کرنا ہمارے لئے مضر ہو گا اس لئے نہ تو اس میں میں کمی کی نصیحت کرتا ہوں اور
نہ ہی اس کی گنجائش ہے۔پس عام اقتصادی حالات میں تغیر کے لئے میں ان آٹھ قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہوں جولوگ ان
قربانیوں کو کرنا چاہیں وہ مجھے لکھ کر اس کی اطلاع دیں، جو جماعتیں ایسا کرنا چاہیں وہ ریزولیوشن پاس
38

·

آج 10 میں سے 10 باقی