دین کی خاطر قربانیاں کرنے کے لیے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 3
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
کر کے مجھے بھیج دیں یا اگر کوئی ایسے لوگ ہوں جن کے سوائے ساری جماعت ان قربانیوں کے لئے آمادہ
ہو تو صرف ان کے نام لکھ کر بھیجے جاسکتے ہیں۔یہ تین سال
کا عہد ہوگا جسے ہر سال کے بعد دہرایا جائے گا
اور اگر ضرورت ہوئی تو کسی بات کو درمیان میں بھی چھوڑا جا سکے گا۔جہاں یہ باتیں دوسرے گھروں کے
لئے اختیاری ہیں وہاں ہمارے اپنے گھروں میں لازمی ہوں گی۔قرآن کریم میں حکم ہے:
يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَوةَ الدُّنْيَا
( الاحزاب : 28)
پس اس حکم کے ماتحت ایک نبی کا خلیفہ ہونے کی حیثیت سے میں بھی اپنے بیوی بچوں کے لئے
ان باتوں کو لازمی قرار دیتا ہوں۔وہ بچے جو میرے قبضہ میں ہیں اُن پر ان باتوں کی پابندی لازمی ہے ہاں
جو علیحدہ ہو چکے ہیں اور شادی شدہ ہیں وہ خود ذمہ دار ہیں۔وہ اپنے طور پر قربانی کریں۔باقی جماعت میں
سے جو چاہیں کریں اور جو نہ چاہیں نہ کریں۔خدا تعالیٰ کے سامنے براہ راست جواب دہ میں ہی ہوں
دوسرے لوگ میرے تابع ہیں۔جو ان باتوں میں میری متابعت کرنا چاہیں وہ کریں اور جو نہ کرنا چاہیں نہ
کریں لیکن اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ جب تک عورتیں تعاون نہ کریں اخراجات کم
نہیں ہو سکتے اور کوئی ایسی رقم نہیں بچ سکتی جو سلسلہ کے کام آسکے اور جب تک یہ کام نہ ہو اس وقت تک یہ
کہنا کہ ہمارے مال سلسلہ کے لئے حاضر میں غلط ہے۔پہلے مال بچاؤ پھر ان کو حاضر کرو۔جس شخص کے
بیوی بچے اس قربانی کے لئے تیار نہ ہوں اور وہ اپنے آپ کو ہی پیش کر سکتا ہے اور اپنے کھانے اور پہننے میں
کمی کر سکتا ہے اسی طرح جس عورت کا خاوند تیار نہ ہو وہ اگر چاہے تو اپنا نام پیش کر سکتی ہے۔بچے بھی اس
میں شامل ہو سکتے ہیں اور اگر چہ وہ کسی اور چیز میں نہیں مگر اپنے جیب خرچ میں کمی کر سکتے ہیں وہ اگر دو آنے
ماہوار بھی بچائیں تو قومی مال میں زیادتی کر سکتے ہیں۔پس یہ مطالبات ہیں جو میں ان دوستوں سے کرتا
ہوں جو اس کے اہل ہیں جو اس کے ماتحت آتے ہی نہیں ان سے کوئی مطالبہ نہیں۔پس جو افراد یا جماعتیں
اس میں شامل ہونا چاہیں ان کے لئے میں آئندہ ایک ماہ کی مدت مقرر کرتا ہوں۔ہندوستان کے رہنے
والے ایک ماہ تک اپنے نام پیش کریں اور دوسرے ممالک میں رہنے والے چار ماہ کے اندر اندر۔جس
وقت وہ یہ عہد کریں گے اسی وقت سے سال شروع ہوگا۔جماعت سے قربانی کا دوسرا مطالبہ جو دراصل پہلے ہی مطالبہ پر مبنی ہے میں یہ کرتا ہوں کہ
جماعت کے مخلص افراد کی ایک جماعت ایسی نکلے جو اپنی آمد کا115 سے 1/3 حصہ تک سلسلہ کے مفاد کے
39
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
لئے تین سال تک بیت المال میں جمع کرائے۔اس کی صورت یہ ہو کہ جس قدروہ مختلف چندوں میں دیتے
ہیں یا دوسرے ثواب کے کاموں پر خرچ کرتے ہیں یا دار الانوار کمیٹی کا حصہ یا حصے انہوں نے لئے ہیں،
اخبارات وغیرہ کی قیمتوں کے علاوہ، وہ سب رقم اس حصہ میں سے کاٹ لیں اور باقی رقم اس تحریک کی
امانت میں صدر انجمن احمدیہ کے پاس جمع کرا دیں۔مثلاً ایک شخص کی پانچ سوروپیہ آمد ہے اور وہ موصی بھی
ہے اور دارالانوار کا ایک حصہ بھی اس نے لیا ہوا ہے وہ دس بارہ روپیہ ماہوار اور ثواب کے کاموں میں بھی
خرچ کرتا ہے اس شخص نے 15 دینے کا عہد کر لیا اور یہ سوروپیہ کی رقم ہوئی ، وصیت ایسے شخص کی پچاس
ہوئی، دار الانوار کمیٹی کے 25 ہوئے ، چندہ کشمیر اور دوسرے کا رہائے ثواب مثلاً بارہ روپے ہوئے ، یہ کل
رقم 87 ہوئی باقی تیرہ روپے ماہوار اس شخص کو انجمن میں اس تحریک کی امانت میں جمع کراتے رہنے چاہئیں
اور اگر 1/4 کا عہد کیا تو 13+25 اڑ میں روپیہ جمع کراتے رہنا چاہئے۔عہد کرنے والے شخصوں کو تین
سال تک متواتر ایسا کرنا ہوگا۔اس مطالبہ کے ماتحت جو آنا چاہے اسے چاہئے کہ جلد سے جلد مجھے اطلاع دے اور یہ بھی
اطلاع دے کہ کس قدر حصہ کا عہد ہے اور چندے وغیرہ نکال کر کس قدر رقم اوسطاً اس کی امانت میں جمع
کرانے والی پہنچے گی جسے وہ با قاعدہ جمع کراتا رہے گا۔مقررہ تین سال کے بعد جتنی رقم جمع ہوگی وہ یا تو
نقد یا رقم کے برابر جائیداد کی صورت میں اسے واپس دے دی جائے گی۔اس میں یہ بھی فائدہ ہے کہ
احتیاط اور کفایت کے ساتھ دوست خرچ کریں گے اور بچت کر سکیں گے۔بعد میں وہ تمام کی تمام رقم انہیں
واپس مل جائے گی مگر اس رقم میں آنے شامل نہیں ہوں گے۔مثلاً جس شخص کے ذمہ پچاس روپیہ آٹھ
آنے بنتے ہیں وہ یا تو پچاس روپیہ یا اکاون۔طالب علم بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں اور اپنے خرچ میں
سے ایک روپیہ بچا کر بھی جمع کرا سکتے ہیں۔یہ ضروری شرط ہے کہ آنے اس میں نہیں لئے جائیں گے۔پس ایسی صورت میں کہ اس تجویز میں طالب علم ، عورتیں، مرد سب شامل ہو سکتے ہیں ، آسانی کے ساتھ
اس میں دو ہزار آدمی حصہ لے سکتے ہیں اور اوسط آمد ایک آدمی کی اگر پانچ روپیہ ماہوار بھی رکھ لی جائے تو
ہر ماہ میں دس ہزار کی امانت داخل ہو سکتی ہے جو تین سال میں چار لاکھ کے قریب ہو سکتی ہے۔تین سال
کے بعد یہ روپیہ نقد یا اتنی ہی جائیداد کی صورت میں واپس کر دیا جائے گا۔جو کمیٹی میں اس رقم کی حفاظت
کے لئے مقرر کروں گا اس کا فرض ہوگا کہ ہر شخص پر ثابت کرے کہ اگر کسی کو جائیداد کی صورت میں روپیہ
واپس کیا جارہا ہے تو وہ جائیداد فی الواقع اس رقم میں خریدی گئی ہے۔اس سب کمیٹی کے ممبر علاوہ میرے
40
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
مندرجہ ذیل احباب ہوں گے :-
-4
مرزا بشیر احمد صاحب
چودھری ظفر اللہ خان صاحب
شیخ عبدالرحمن صاحب مصری
مرز امحمد اشرف صاحب
مرزا شریف احمد صاحب
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
ملک غلام محمد صاحب لاہور
چودھری محمد شریف صاحب وکیل منٹگمری
چودھری حاکم علی صاحب سرگودھا
چودھری فتح محمد صاحب
اس کمیٹی کا کام میں اس کو بتاؤں گا باقی میں اس کی غرض نہیں بتا سکتا۔بہر حال یہ قربانی مالی لحاظ
سے بھی ثواب کے لحاظ سے بھی اور جماعت کی ترقی کے لحاظ سے بھی مفید ہو گی انشاء اللہ۔جماعت سے قربانی کا تیسرا مطالبہ میں یہ کرتا ہوں کہ دشمن کے مقابلہ کے لئے اس وقت بڑی
ضرورت یہ ہے کہ وہ جو گندا لٹریچر ہمارے خلاف شائع کر رہا ہے اس کا جواب دیا جائے یا اپنا نقطہ نگاہ
احسن طور پر لوگوں تک پہنچایا جائے اور وہ روکیں جو ہماری ترقی کی راہ میں پیدا کی جارہی ہیں انہیں دور کیا
جائے۔اس کے لئے بھی خاص نظام کی ضرورت ہے، روپیہ کی ضرورت ہے، آدمیوں کی ضرورت ہے اور
کام کرنے کے طریقوں کی ضرورت ہے۔طریق میں بیان نہیں کرتا یہ میں اس کمیٹی کے سامنے ظاہر کروں
گا جو اس غرض کے لئے بنائی جائے گی۔اس کام کے واسطے تین سال
کیلئے پندرہ ہزار روپیہ کی ضرورت ہوگی
فی الحال پانچ ہزار روپیہ کام کے شروع کرنے کے لئے ضروری ہے بعد میں دس ہزار کا مطالبہ کیا جائے گا اور
اگر اس سے زائد جمع ہو گیا تو اسے انگلی مدات میں منتقل کر دیا جائے گا۔اس کمیٹی کا مرکز لاہور ہو گا اور اس
کے ممبر مندرجہ ذیل ہوں گے :-
-1
پیرا کبر علی صاحب
شیخ بشیر احمد صاحب ایڈوکیٹ لاہور
چودھری اسد اللہ خان صاحب بیرسٹر لاہور
41
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
له
V
||-
-۱۲
-17
-10
ملک عبدالرحمن صاحب قصوری
ڈاکٹر عبدالحق صاحب بھاٹی گیٹ لاہور
ملک خدا بخش صاحب لاہور
چودھری محمد شریف صاحب وکیل منٹگمری
شیخ جان محمد صاحب سیالکوٹ
مرزا عبدالحق صاحب وکیل گورداسپور
قاضی عبدالحمید صاحب وکیل امرتسر
سید ولی اللہ شاہ صاحب
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
شمس صاحب یا اگر وہ باہر جائیں تو مولوی اللہ دتہ صاحب
شیخ عبدالرزاق صاحب بیرسٹر لائل پور
مولوی غلام حسین صاحب جھنگ
-۱۵ صوفی عبد الغفور صاحب حال لاہور
اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ جن دوستوں کو توفیق اور اخلاص دے سو سو یا دو دو سو یا زیادہ مقدار
میں یکمشت چندہ دیں ہاں غربا کو ثواب میں شامل کرنے کے لئے میں ان کے لئے اجازت دیتا ہوں کہ
اس تحریک کے لئے وہ دس دس یا بیس بیس کی رقوم بھی دے سکتے ہیں یا دس دس ماہوار کر کے دے سکتے
ہیں۔یہ کام تین سال تک غالباًا جاری رہے گا۔اس کمیٹی کے اجلاس میں ہی میں اس کام کے طریقے
بتلاؤں گا۔میں خود اس کا ممبر نہیں ہوں مگر مجھے حق ہوگا کہ جب چاہوں اس کا اجلاس بلاؤں اور ہدایات
دوں۔اس
کمیٹی کا کام یہ ہوگا کہ میری دی ہوئی ہدایات کے مطابق دشمن کے پراپیگنڈا کا بالمقابل پراپیگنڈا
سے مقابلہ کرے مگر اس کمیٹی کا کام یہ ہوگا کہ تجارتی اصول پر کام کرے مفت اشاعت کی قسم کا کام اس کے
دائرہ عمل سے خارج ہوگا۔چوتھا مطالبہ یہ ہے کہ قوم کی مصیبت کے وقت پھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کہتا ہے کہ مکہ میں اگر تمہارے خلاف جوش ہے تو کیوں باہر نکل کر دوسرے ملکوں میں
نہیں پھیل جاتے ؟ اگر باہر نکلو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری ترقی کے بہت سے راستے کھول دے گا۔اس وقت ہم
یکھتے ہیں کہ حکومت میں بھی ایک حصہ ایسا ہے جو ہمیں کچلنا چاہتا ہے اور رعایا میں بھی۔ہمیں کیا معلوم ہے
42
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود و 23 نومبر 1934ء
کہ ہماری مدنی زندگی کی ابتدا کہاں سے ہوتی ہے؟ قادیان بے شک ہمارا مذ ہبی مرکز ہے مگر ہمیں کیا معلوم
کہ ہماری شوکت اور طاقت کا مرکز کہاں ہے؟ یہ ہندوستان کے کسی اور شہر میں بھی ہو سکتا ہے اور چین،
جاپان، فلپائن، سماٹرا، جاوا، روس، امریکہ غرضیکہ دنیا کے کسی ملک میں ہو سکتا ہے اس لئے جب ہمیں یہ
معلوم ہو کہ لوگ بلاوجہ جماعت کو ذلیل کرنا چاہتے ہیں، کچلنا چاہتے ہیں تو ہمارا ضروری فرض ہو جاتا ہے کہ
باہر جائیں اور تلاش کریں کہ ہماری مدنی زندگی کہاں سے شروع ہوتی ہے؟ ہمیں کیا معلوم ہے کہ کونسی جگہ
کے لوگ ایسے ہیں کہ وہ فوراً احمدیت قبول کر لیں گے اور ہمیں کیا معلوم ہے کہ جماعت کو ایسی طاقت کہاں
سے حاصل ہو جائے گی کہ اس کے بعد دشمن شرارت نہ کر سکے گا ؟ مجھے شروع خلافت سے یہ خیال تھا اور اسی
خیال کے ماتحت میں نے باہر مشن قائم کئے تھے۔بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بیرونی مشنوں پر روپیہ
خرچ کرنا بے وقوفی ہے مگر میں جانتا ہوں کہ یہ خیال صرف اسی وجہ سے پیدا ہوا ہے کہ ایسے لوگوں نے
سلسلہ کی اہمیت کو نہیں سمجھا اور اسے ایک انجمن خیال کر لیا ہے۔مذہبی سلسلے ضرور ایک وقت دنیا کے توپ
خانوں کی زد میں آتے ہیں اور وہ بھی ظلم و ستم کی تلوار کے سایہ کے بغیر ترقی ہی نہیں کر سکتے۔پس ان کے
لئے ضروری ہوتا ہے کہ مختلف ممالک میں ان کی شاخیں ہوں تا کہ ایک جگہ وہ ظلم و ستم کا تختہ مشق ہوں
تو دوسری جگہ پر ان کی امن سے ترقی ہورہی ہو اور تاکہ ان کا ذہبی لٹریچر دشمن کی دست برد سے محفوظ رہے۔جو شخص بھی اس سلسلہ کو آسمانی تحریک سمجھتا ہے اُسے اس امر کے لئے تیار ہونا پڑے گا اور جو اس نکتہ کو نہیں
سمجھتا وہ حقیقت میں اس سلسلہ کو بالکل نہیں سمجھتا۔غرض سلسلہ احمدیہ کسی جگہ بھی اپنے آپ
کو محفوظ نہیں سمجھ
سکتا اس لئے جب تک ہم سارے ممالک میں جگہ تلاش نہ کریں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہماری مثال فقیر کی طرح ہے جو سب دروازے کھٹکھٹاتا ہے۔ہمارا فرض ہے کہ دنیا میں نئے نئے
رستے تلاش کریں اور نئے نئے ممالک میں جا کر تبلیغ کریں۔ہمیں کیا معلوم ہے کہ کہاں لوگ جوق در جوق
داخل ہوں گے؟ چونکہ ہمارا پہلا تجربہ بتاتا ہے کہ باقاعدہ مشن کھولنا مہنگی چیز ہے اس لئے پرانے اُصول پر
نے مشن نہیں کھولے جا سکتے اس لئے میری تجویز ہے کہ دو دو آدمی تین نئے ممالک میں بھیجے جائیں ان میں
سے ایک ایک انگریزی دان ہو اور ایک ایک عربی دان۔سب سے پہلے تو ایسے لوگ تلاش کئے جائیں جو۔سب یا کچھ حصہ خرج دے کر حسب ہدایت جا کر کام کریں۔مثلاً صرف کرایہ لے لیں آگے خرچ نہ مانگیں یا
کرا یہ خود ادا کریں خرچ چھ سات ماہ کے لئے ہم سے لے لیں یا کسی قدر رقم اس کام کے لئے دے سکیں۔اگر اس قسم کے آدمی حسب منشانہ ملیں تو جن لوگوں نے پچھلے خطبہ کے ماتحت وقف کیا ہے ان میں سے کچھ
43
خطبہ جمعہ فرمود : 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
آدمی چن لئے جائیں جن کو صرف کرایہ دیا جائے اور چھ ماہ کے لئے معمولی خرچ دیا جائے اس عرصہ میں وہ
ان ملکوں کی زبان سیکھ کر وہاں کوئی کام کریں اور ساتھ ساتھ تبلیغ بھی کریں اور سلسلہ کا لٹریچر اس ملک کی
زبان میں ترجمہ کر کے اسے اس ملک میں پھیلا ئیں اور اس ملک کے تاجروں اور احمدی جماعت کے
تاجروں کے درمیان تعلق بھی قائم کرائیں۔غرض مذہبی اور تمدنی طور پر اس ملک اور احمدی جماعت کے
درمیان واسطہ بنیں۔پس میں اس تحریک کے ماتحت ایک طرف تو ایسے نوجوانوں کا مطالبہ کرتا ہوں جو کچھ
خرچ کا بوجھ خود اٹھائیں ورنہ وقف کرنے والوں میں سے ان کو چن لیا جائے گا جو کرایہ اور چھ ماہ کا خرچ
لے کر ان ملکوں میں تبلیغ کے لئے جانے پر آمادہ ہوں گے جو ان کے لئے تجویز کئے جائیں گے۔اس چھ ماہ
کے عرصہ میں ان کا فرض ہوگا کہ علاوہ تبلیغ کے وہاں کی زبان بھی سیکھ لیں اور اپنے لئے کوئی کام بھی نکالیں
جس سے آئندہ گزارہ کر سکیں۔اس تحریک کے لئے خرچ کا اندازہ میں نے دس ہزار روپیہ کا لگایا ہے۔پس
دوسرا مطالبہ اس تحریک کے ماتحت میرا یہ ہے کہ جماعت کے ذی ثروت لوگ جو سو سو روپیہ یا زیادہ روپیہ
دے سکیں، اس کے لئے رقوم دے کر ثواب حاصل کریں۔غربا کی خواہش کو مدنظر رکھ کر میں اس کی بھی
اجازت دیتا ہوں کہ جو سو نہیں دے سکتے وہ دس ہیں ، ہمیں یا زیادہ رقوم جود ہا کوں پر مشتمل ہوں ادا کریں یا
،
دس دس بیس بیس ماہوار کر کے اس میں شامل ہو جائیں۔تمام غریب ممالک میں احمدیت کا جھنڈا گاڑنا
نہایت اہم اور ضروری ہے۔میں نے پہلے بھی اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔چنانچہ ایک دفعہ کی تحریک پر
ایک نوجوان جن کا نام کرم دین ہے چپکے سے چلے گئے اور جہاز پر جا کر کوئلہ ڈالنے پر ملازم ہو گئے اس طرح
انگلستان جا پہنچے۔جماعت نے سات آٹھ دن تک کھانا وغیرہ ان کو دیا اس کے بعد انہوں نے پھیری کا
کام شروع کر دیا اور ساتھ ہی کام بھی سیکھنے لگ گئے اور اس وقت وہ انگلش
ویئر ہاؤس لاہور میں اڑھائی تین
سور و پیر تنخواہ پاتے ہیں۔پس میں اس تجربہ سے بھی سمجھتا ہوں چھ سات ماہ کی مدت کام تلاش کرنے کے
لئے کافی ہے اور اگر اس میں بھی کوئی کام پیدا نہیں کر سکتا تو وہ نالائق ہے۔ایسے نوجوان با قاعدہ مبلغ نہیں
ہوں گے مگر اس بات کے پابند ہوں گے کہ باقاعدہ رپورٹیں بھیجتے رہیں اور ہماری ہدایات کے ماتحت تبلیغ
کریں۔پس پہلے مطالبہ کو ملاکر یہ پچیس ہزار کا مطالبہ ہوا جس میں سے پندرہ ہزار کی فوری ضرورت ہے۔جماعت سے قربانی کا پانچواں مطالبہ یہ ہے
کہ تبلیغ کی ایک سکیم میرے ذہن میں ہے جس پر
سور و پیہ ماہوار خرچ ہو گا اور اس طرح 1200 روپیہ اس کے لئے درکار ہے۔جو دوست اس میں بھی حصہ
لے سکتے ہوں وہ لیں۔اس میں بھی غربا کو شامل کرنے کی میں اجازت دیتا ہوں کہ وہ اس تحریک میں حصہ
و
44
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
لینے کے لئے پانچ پانچ روپے دے سکتے ہیں۔خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
جماعت سے قربانی کا چھٹا مطالبہ یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ وقف کنندگان میں سے پانچ افراد کو
مقرر کیا جائے کہ سائیکلوں پر سارے پنجاب کا دورہ کریں اور اشاعت سلسلہ کے امکانات کے متعلق مفصل
رپورٹیں مرکز کو بھجوائیں۔مثلا یہ کہ کس علاقہ کے لوگوں پر کس طرح اثر ڈالا جا سکتا ہے؟ کون کون سے با اثر
لوگوں کو تبلیغ کی جائے تو احمدیت کی اشاعت میں خاص مددمل سکتی ہے؟ کس کس جگہ کے لوگوں کی کس کس
جگہ کے احمدیوں سے رشتہ داریاں ہیں کہ ان
کو بھیج کر وہاں تبلیغ کرائی جائے وغیرہ وغیرہ۔پانچ آدمی جو
سائیکلوں پر جائیں گے مولوی فاضل یا انٹرنس پاس ہونے چاہئیں۔تین سال کے لئے وہ اپنے آپ کو
وقف کریں گے پندرہ روپیہ ماہوار ان کو دیا جائے گا۔تبلیغ کا کام ان کا اصل فرض نہیں ہو گا اصل فرض تبلیغ
کے لئے میدان تلاش کرنا ہوگا وہ تبلیغی نقشے بنائیں گے گویا جس طرح گورنمنٹ سروے
(SURVEY) کراتی ہے وہ تبلیغی نقطۂ نگاہ سے پنجاب کا سروے کریں گے۔ان کی تنخواہ اور سائیکلوں
وغیرہ کی مرمت کا خرچ ملا کر سو روپیہ ماہوار ہوگا اور اس طرح کل رقم جس کا مطالبہ ہے 27۔5 ہزار بنتی ہے
مگر اس میں سے 17۔5 ہزار کی فوری ضرورت ہے۔جو دوست اس میں حصہ لے سکیں فورا لیں۔عام
چندے ان چندوں میں شامل نہیں۔اس تحریک میں بھی غربا کو حصہ دلانے کے لئے میں اجازت دیتا ہوں
کہ جو لوگ پانچ پانچ روپیہ اس مد میں مدد دے سکیں وہ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں خواہ یکمشت یا
پانچ روپیہ ماہوار کر کے۔ہاں جو لوگ اس سے کم حیثیت رکھتے ہیں وہ نہ میرے مخاطب ہیں اور نہ ان کے
ثواب میں کمی آتی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ دلوں کو دیکھتا ہے۔اب آج کے خطبہ میں میں صرف یہ چھ مطالبات کرتا ہوں بقیہ باتیں اگلی دفعہ بیان کروں گا۔ایک بات سادہ زندگی کے متعلق ہے جس میں جو مرد، عورت، بچے شامل ہونا چاہیں وہ اپنا نام
مجھے لکھ دیں۔دوسرے وہ جو 1/5 سے 1/3 حصہ تک اپنی آمدنیوں میں سے وقف کر سکیں تین سال تک ایسی
رقم واپس نہیں ہو سکے گی اور تین سال کے بعد روپیہ یا جائیداد کی صورت میں واپس ہوگی۔تیسرے پراپیگنڈا کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے لئے پندرہ ہزار روپیہ کی ضرورت
ہے جس میں سے پانچ ہزار فوری طور پر چاہئے۔چوتھی بات یہ ہے کہ تین نئے ممالک میں دو دو کر کے چھ آدمیوں کو کچھ کرایہ یا خرچ دے کر بھیجا
جائے اور ہر سال وہاں ایک ایک آدمی اور ضرور بھیجا جاتا رہے اس طرح بہت سے آدمی تھوڑے عرصہ میں
45
خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہی مختلف ممالک میں پہنچ جائیں گے۔یہ خرچ اتنا کم اور اس کے نتائج اتنے اہم ہیں کہ جس کا ابھی اندازہ
نہیں کیا جاسکتا۔ہمارے ایک ایک مشن کا خرچ پانچ پانچ ہزار روپیہ سے زیادہ ہے مگر اس طرح پانچ ہزار
سے تین نئے مشن ہاؤس قائم ہو سکیں گے یہی پرانے زمانہ میں صوفیا کا دستور تھا اور ایسا ہی وقت اب
ہمارے لئے آگیا ہے۔پانچویں بات یہ ہے کہ سورو پیہ ماہوار کی ایسے ذرائع تبلیغ کے لئے ضرورت ہے جنہیں میں ظاہر
نہیں کرتا جن کے سپرد یہ کام ہوگا انہیں پر اسے ظاہر کروں گا اور چھٹی بات یہ ہے کہ سو روپیہ ماہوار کی
سارے پنجاب کی سروے کے لئے ضرورت ہے۔یہ چھ باتیں ہیں جو آج میں پیش کرتا ہوں اور بھی تجاویز ہیں جو اگلے جمعہ میں بیان کروں گا۔ایک طرف تو مالدار لوگ ساڑھے ستائیس ہزار فورا جمع کر دیں اور دوسرے نوجوان جنہوں نے اپنے نام
پیش کئے ہیں دوبارہ غور کر کے مجھے اطلاع دیں کہ کیا وہ ان شرائط کے ماتحت غیر ممالک کو جانے کے لئے
تیار ہیں یا سائیکل پر سروے کا کام ان کے سپرد کیا جائے تو کیا وہ اس کے لئے تیار ہیں؟ ترجیح غیر ممالک
میں جانے کے لئے ان لوگوں کو دی جائے گی جو اپنا خرچ کر سکیں۔سائیکلوں پر جانے والے آدمی محنتی ہونے
چاہئیں۔پھر اخراجات میں کمی کر کے جو لوگ تین سال تک امانت کے طور پر بیت المال میں جمع کراسکیں وہ
بھی مجھے اپنے نام بتادیں۔میں سمجھتا ہوں کہ جس جوش کے ساتھ دوستوں نے پہلے قربانیوں کیلئے اپنے
آپ کو پیش کیا تھا اس سے اگر آدھے جوش کے ساتھ بھی کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ مطالبات پورے نہ
ہو جا میں۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دین کے لئے بیش از بیش قربانیوں کی توفیق دے اور
کارکنوں
کو بھی توفیق دے کہ جماعت کے اموال کو دیانت کے ساتھ اور ایسے طریق پر صرف کر سکیں کہ بہتر
سے بہتر نتائج پیدا ہوں۔وہ اپنے فضل اور برکت کے دروازے ہم پر کھول دے اور سلسلہ کی ترقی کا جو کام
ہمارے ذمہ ڈالا ہے اسے خود ہی پورا کرے۔“
( مطبوعه الفضل 29 نومبر 1934 ء )
46