مخلصین جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانی کے مزید مطالبات۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
مخلصین جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانیوں کے مزید مطالبات
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں احباب کے سامنے اس تحریک کے جو میرے نزدیک اس فتنہ
کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے جو اس وقت جماعت احمدیہ کے خلاف مختلف جماعتوں کی طرف سے
کھڑا کیا گیا ہے، چھ حصے ایسے بیان کئے گئے تھے جن کے ذریعہ سے اس مخالفت کا سد باب کیا جا سکتا ہے
اور سلسلہ کی ترقی کے راستہ سے روکوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔میں نے بعض نئے کام تجویز کئے تھے تا کہ ان
کے ذریعہ سلسلہ احمدیہ کی اشاعت کو وسیع کیا جائے اور تبلیغ کے لئے نئے مقامات تلاش کئے جائیں اس کے
لئے میں نے ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ کی اپیل کا اعلان کیا تھا۔اصل مخاطب اس اپیل کے تو وہ لوگ ہیں
جن کو اللہ تعالیٰ سوروپیہ یا سو سے زائد رقم دینے کی توفیق دے لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے غربا کے دلوں میں
قربانی کا زیادہ مادہ رکھا ہوتا ہے بلکہ وہ تو اپنی ذات میں مجسم قربانی نظر آتے ہیں کیونکہ ان کی ساری عمر ہی
قربانی میں گزر جاتی ہے۔میں نے مناسب نہ سمجھا کہ ان کو اس ثواب میں شمولیت سے محروم رکھوں اس
لئے چاروں
سکیموں کے متعلق جن میں سے ایک پندرہ ہزار کی ہے، دوسری دس ہزار کی اور دواڑ ہائی ، اڑ ہائی
ہزار کی۔غربا کے لئے اس رنگ میں رستہ کھولا کہ جو چاہے کسی ایک میں یا ایک سے زیادہ میں یا سب میں
شریک ہو سکے یعنی پندرہ اور دس ہزار کی تحریکوں میں دس، دس روپے دے کر اور اڑھائی ، اڑھائی ہزار کی
تحریکوں میں پانچ، پانچ روپے ادا کر کے خواہ کسی ایک میں، خواہ دو میں ، خواہ تین میں اور خواہ چاروں میں
شامل ہو جائے۔چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ زیادہ تر اسی طبقہ جماعت نے توجہ کی ہے۔گو ابھی تحریک قادیان
کی جماعت تک ہی پہنچی ہے اور باہر وہ خطبہ کل یا آج پہنچا ہو گا اور وہ بھی قریب کے شہروں اور دیہات
میں ورنہ بہت سے علاقوں میں وہ خطبہ ایک ہفتہ بعد اور بعض جگہ دو تین ہفتہ کے بعد پہنچے گا اس لئے اس
خطبہ کے پورے جواب کی دو ماہ سے کم اور ہندوستان سے باہر سے تین چار ماہ سے کم انتظار کی مدت نہیں ہو
سکتی۔پس میں ابھی نہیں کہہ سکتا کہ جن کو خدا تعالیٰ نے توفیق دی ہے، وہ توفیق نہیں جو کمزور انسان قربانی
47
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سے بچنے کے لئے تجویز کرتا ہے بلکہ وہ تو فیق جو خدا تعالیٰ کے نزدیک قربانی کے لئے کافی ہے ، وہ اس خطبہ
کا کیا جواب دیں گے ؟ مگر میں سمجھتا ہوں جماعت احمدیہ کے غربا کا طبقہ جو اصل میں مخاطب نہیں۔اگر
قادیان کی جماعت کے لحاظ سے اندازہ لگایا جائے تو وہ اس چندہ میں بھی دوسروں سے بڑھ جائے گا۔گو
جنہوں نے 10،10 یا 5 ، 5 روپے دینے کا وعدہ کیا ہے وہ سارے کے سارے ایسے نہیں ہیں جو قطعی طور
پر دس یا پانچ دینے والوں میں شامل کئے جائیں ان میں بعض ایسے بھی ہیں جن کو دس یا پانچ سے زیادہ دینے
کی توفیق ہے مگر کئی ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے جو کچھ دیا ہے انہیں اتنا دینے کی بھی توفیق نہ تھی۔اسی سلسلہ
میں بعض عورتوں نے مجھ سے پوچھا ہے کہ ہم بھی اس تحریک میں حصہ لینا چاہتی ہیں مگر ہمیں اتنی توفیق نہیں
کہ دس یا پانچ روپے یک مشت ادا کر سکیں۔ہمارے ملک میں رواج یہی ہے کہ عام طور پر عورتوں کو خرچ
نفذ نہیں دیا جاتا بلکہ کھانے پینے کی اشیاء اور پہننے کا کپڑا خرید کر دے دیا جاتا ہے سوائے شہری خاندانوں
کے۔پس اس میں شبہ نہیں کہ اکثر عورتیں ایسی ہیں جو دس روپے یا پانچ روپے یک مشت نہیں دے سکتیں مگر
انہوں نے خواہش کی ہے کہ انہیں بھی اس ثواب میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے اور یہ اجازت دے دی
جائے کہ وہ ایک ایک یا دو دو روپیہ ماہوار کر کے ادا کر دیں۔عورتوں کا یہ جوش اور یہ اخلاص یقیناً قابل
شکریہ بھی ہے اور قابل قدر بھی۔قابل شکریہ تو اس لئے کہ اللہ تعالی نے جماعت کے اس طبقہ کو بھی جو
کمزور اور ضعیف ہے دین کے لئے قربانی کا شوق اور طاقت بخشی ہے اور قابل قدر اس لئے کہ خدا تعالیٰ
کے لئے کام کرنا ہر مومن کا ذاتی فرض ہوتا ہے اور جو بھی اس کام میں اس کا ہاتھ بٹاتا ہے اس کی اسے قدر
کرنی چاہئے۔پس میں نے عورتوں کے اخلاص کی قدر کرتے ہوئے انہیں یہ تجویز بتائی کہ جس طرح
قادیان میں بھی اور باہر بھی کمیٹیاں ڈالی جاتی ہیں اور جن کے نام کا قرعہ نکلے ان کے نام سے ان تحریکوں
میں رقم جمع کرا دیں۔مثلاً ایک سو یا دوسوعورتیں ان تحریکوں میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں تو وہ سب مل
کر کمیٹی ڈال لیں اور اس میں روپیہ روپیہ یا دو دوروپے دیتی رہیں۔ہر ماہ جتنی رقم جمع ہو اس کے لئے قرعہ
ڈال لیں مثلاً اگر سو روپے کی رقم ہو تو دس دس روپے کے قرعے جن دس عورتوں کے نام کے نکلیں ان کی
طرف سے اس تحریک میں جمع کرا دیں۔اسی طرح اگلے مہینے اور دس عورتوں کے نام سے جمع کرا دیں۔اگر
مردوں میں سے بھی بعض غربا اس رنگ میں حصہ لینا چاہیں تو وہ بھی ایسا کر سکتے ہیں مگر ضروری ہوگا کہ دس
کی رقم یا پانچ کی رقم اگر اس تحریک میں حصہ لے جس کے لئے کم سے
کم پانچ کی رقم مقرر ہے، خزانہ میں
یکمشت جمع کرائی جائے۔گو اصل مخاطب ان تحریکوں کے آسودہ حال لوگ ہیں مگر یہ رستہ ان کے لئے کھلا
48
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
ہے جو ثواب حاصل کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور کسی نیک کام میں بھی دوسروں سے پیچھے نہیں رہتا
چاہتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک دفعہ غربا نے آپ سے شکایت کی کہ
یا رسول اللہ ! ہم جہاد کے لئے جاتے ہیں تو ہمارے امرا بھائی بھی جاتے ہیں، ہم نمازیں پڑھتے ہیں تو
وہ بھی پڑھتے ہیں ، ہم روزے رکھتے ہیں تو وہ بھی رکھتے ہیں، ہم ذکر الہی کرتے ہیں تو وہ بھی کرتے ہیں مگر
مشترک ضرورتوں اور دینی کاموں کے لئے جب مال دینے کا وقت آتا ہے تو وہ دیتے ہیں ہم نہیں دے
سکتے ، وہ زکوۃ دیتے ہیں مگر ہم نہیں دے سکتے ، وہ صدقہ و خیرات کرتے اور غربا کی مدد کرتے ہیں مگر ہم نہیں
کر سکتے۔غرض وہ کئی قسم کے ثواب حاصل کرتے ہیں مگر ہم محروم رہتے ہیں اور ان کو ہم پر فوقیت حاصل ہے
کیونکہ ہم ثواب کے کاموں میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔یا رسول اللہ ﷺ ہمیں بتائیں ہم کیا کریں
تا کہ ان کی طرح ثواب حاصل کر سکیں۔یہ جوش اور یہ سوال بتاتا ہے کہ بچی مخلص جماعتوں میں یہ سوال نہیں پیدا ہوا کرتا کہ فلاں ایسا نہیں
کرتا اس لئے ہم بھی ایسا نہیں کرتے بلکہ یہ جوش پایا جاتا ہے کہ فلاں مومن میں فلاں نیکی پائی جاتی ہے ہم
وہ نیکی کس طرح حاصل کریں؟ جب کسی جماعت کے اکثر افراد میں یہ جذبہ پایا جاتا ہے تو وہ اعلیٰ معیار کی
جماعت کہلاتی ہے لیکن جس قوم میں اس قسم کے سوالات پیدا ہوں کہ فلاں نے غلطی کی تھی اسے نہیں پکڑا
گیا پھر ہمیں کیوں گرفت کی جاتی ہے؟ یا یہ کہ فلاں شخص فلاں نیکی اور ثواب
کا کام نہیں کرتا تو ہم کیوں
کریں؟ وہ تباہ ہو جاتی ہے کیونکہ اس قسم کے عذرات کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس قوم کی نظر آگے بڑھنے
والوں اور ترقی کرنے والوں کی طرف نہیں ہوتی بلکہ کمزوروں اور پیچھے رہنے والوں پر ہوتی ہے۔حالانکہ
جس قوم نے آگے بڑھنا ہوتا ہے وہ آگے والوں کو دیکھتی ہے اور جس نے پیچھے ہٹنا ہوتا ہے وہ پیچھے رہنے
والوں کو دیکھتی ہے اور جس قوم کی نظر آگے کی طرف ہوتی ہے وہی ترقی کرتی ہے اور جس کی نظر پیچھے کو ہوتی
ہے وہ تنزل کے گڑھے میں گرتی ہے۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض احمدی کہلانے والے بھی
یہ سوال کرتے ہیں کہ فلاں میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے اور فلاں میں یہ تو پھر ہمیں اس کمزوری کی وجہ سے
کیوں گرفت میں لایا جاتا ہے؟ گویا ان کے نزدیک دین کی خدمت کرنا اور دین کے لئے قربانی کرنا ایک
چٹی ہے جسے اسی صورت میں برداشت کیا جاسکتا ہے کہ ہر ایک شخص کو اس میں شامل کیا جائے نیکی اعلیٰ
مقصد نہیں جس کے حصول کے لئے دوسروں سے بڑھنے کی خواہش کی جائے مگر صحابہ رضی اللہ عنہم میں وہ
جوش تھا کہ ان میں سے غربانے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا کہ ہم کس طرح ثواب حاصل
49
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
حان الله
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
کرنے میں امرا کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور وہ کیا طریق ہے کہ ہم نیکی حاصل کرنے میں ان سے پیچھے نہ
رہیں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کیا میں تمہیں ایسی ترکیب بتاؤں کہ اگر تم اس پر عمل کرو تو
امرا سے کئی سو سال پہلے جنت میں داخل ہو جاؤ ؟ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ ! وہ کیا ترکیب
ہے؟ آپ نے فرمایا وہ یہ ہے کہ تم ہر نماز کے بعد 33 33 دفعہ تسبیح اور تحمید اور 34 بار تکبیر کہہ لیا
کرو۔انہوں نے ایسا ہی کرنا شروع کر دیا مگر معلوم ہوتا ہے جو جذ بہ قربانی اور ایثار کا اس وقت کے غربا میں
پایا جاتا تھاوہی امرا میں بھی موجود تھا اُنہوں نے ٹوہ لگائی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور غربا میں کیا بات
چیت ہوئی ؟ آخر انہیں پتہ لگ گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک ایسا گر بتایا ہے کہ جس پر
عمل کرنے سے وہ اس ثواب کے بھی حقدار ہو جائیں گے جس میں وہ پہلے شریک نہ ہو سکتے تھے اور
انہوں نے بھی وہ نسخہ معلوم کر لیا اور پھر اس پر عمل کرنا شروع کر دیا۔یہ دیکھ کر غربا پھر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ
امرا کو منع کر دیں کیونکہ انہوں نے بھی وہی کرنا شروع کر دیا ہے جو آپ نے ہمیں بتایا تھا۔یہ سن کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جسے خدا تعالیٰ نیکی کرنے کی توفیق دے اسے میں نہیں روک
سکتا۔حقیقی جذبہ قربانی یہ ہوتا ہے۔ایسے ہی لوگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ان کے حساس اور اخلاص سے
بھرے ہوئے دلوں
کو ٹھیس سے بچانے کے لئے میں نے ان کو قربانی کرنے کا طریق بتا دیا ہے۔کئی غربا
ایسے ہیں کہ انہوں نے دس روپیہ والی تحریک میں حصہ لے کر سو، دوسو، چار سو دینے والوں سے بھی بہت
بڑی قربانی کی ہے۔مثلاً مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض ایسے لوگ جنہوں نے دس روپے دیئے ہیں انہوں نے
سارے ماہ کی آمدنی دے دی ہے اور بعض جنہوں نے ہمیں دیئے ہیں ان کی سارے مہینے کی آمدنی ہیں
روپے ہی تھی۔گویا انہوں نے ایک مہینہ کی ساری کی ساری آمدنی دے دی۔اب اگر چار سو ماہوار کمانے
والا ایک سوروپیہ دیتا ہے یا پانچ سو روپیہ ماہوار کمانے والا ایک سو کی رقم پیش کرتا ہے تو اس کے یہ معنے
ہوئے کہ وہ اپنی آمدنی کا1/4 اور 1/5 حصہ دیتے ہیں۔حالانکہ ایسی ضرورتوں کو پورا کرنے کے بعد جو
لازمی ہوتی ہیں ان کے پاس زیادہ رقم بچتی ہے۔میں نے غربا اور امرا کا مقابلہ اس رنگ میں بھی کیا ہے کہ
جس چیز کے بغیر گزارہ نہیں ہوسکتا اس پر ان کا خرچ کہتا ہوتا ہے؟ مثلاً ایک غریب شخص ہے جس کے کھانے
والے پانچ کس ہیں اگر فی کس کے حساب سے ڈیڑھ روپیہ ماہوار کا آٹار کھا جائے تو صرف آٹا ساڑھے سات
روپے کا ہوا اور اگر اس کی ماہوار آمد نہیں روپے ہو تو گویا 113 رقم سے زیادہ اس کی آٹے پر صرف ہوتی ہے
50
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
اور اگر پکوائی وغیرہ کو مد نظر رکھ لیا جائے تو گویا اس کی آمد میں سے 45 فیصدی رقم خشک روٹی پر خرچ ہو جاتی
ہے۔اس کے مقابلہ میں اگر پانچ سو ماہوار آمد والے شخص کے بھی پانچ کس ہی کھانے والے ہوں تو آئے
پر اس کی رقم بھی اتنی ہی خرچ ہوگی جتنی ہیں روپے آمد والے غریب کی خرچ ہوتی ہے اور اس طرح امیر کی
صرف 1۔5 فیصدی رقم ایسی ضرورت پر خرچ ہوئی جس کے بغیر چارہ نہیں مگر غریب کی ایسی ضرورت پر
45 فیصدی رقم صرف ہوگی۔یہ کتنا بڑا فرق ہے اور غریب کی قربانی کو یہ کتنا شاندار بنا دیتا ہے۔غرض کئی غربا ایسے ہیں کہ میں جانتا ہوں انہوں نے اس تحریک میں حصہ لے کر بظاہر مطلوبہ رقم کو
زیادہ نہیں بڑھایا لیکن جماعت کے اخلاص اور جذ بہ قربانی میں بہت بڑا اضافہ کر دیا ہے اور ایسی قیمتی چیز پیش کی
ہے جسے ہم خدا تعالیٰ کے سامنے رکھ سکتے ہیں جس طرح ایک موتی کا کیر سمندر کی تہ میں بیٹھ کر ایسا موتی تیار
کرتا ہے جو بادشاہ کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے اسی طرح مومن سے اخلاص سے جو کام کرتا ہے وہ موتی
سے بھی زیادہ قیمتی ہوتا ہے کیونکہ وہی خدا تعالیٰ کے سامنے رکھا جاتا ہے۔دین کے لئے ہر قربانی کرنے
والی جماعت خدا تعالیٰ کے سامنے وہی موتی رکھے گی جو سچا اخلاص دکھانے والوں اور حقیقی قربانی کرنے
والوں نے تیار کئے ہوں گے۔پس اعلی قربانیوں کے ذریعہ جو روحانی موتی پیدا ہوتے ہیں وہی جماعت کی
زیب وزینت کا موجب ہوتے ہیں۔ایسے موتی تیار کرنے والے بظاہر پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوتے
ہیں اور غربت کے ہاتھوں وہ اس حالت کو پہنچے ہوتے ہیں کہ کسی مجلس میں شامل ہو جائیں تو اس مجلس کی
زینت نہیں سمجھے جاتے بلکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مجلس کی حیثیت کو بگاڑنے والے ہیں۔کئی اسی مزاج
کے لوگ کہا کرتے ہیں کہ مجلس شوری میں شمولیت کے لئے کئی غربت زدہ زمیندار آجاتے ہیں مگر یا درکھنا
چاہئے اس مجلس کے سوا ایک اور بھی مجلس ہونے والی ہے اور اس مجلس میں ہم ہی شامل نہ ہوں گے بلکہ
ہمارے باپ دادے اور ہماری آئندہ ہونے والی اولادیں بھی شامل ہوں گی حتی کہ آدم کی اولاد کے جتنے
بچے پیدا ہوئے وہ سارے کے سارے شامل ہوں گے، اُس وقت ظاہری لباسوں اور دنیوی وجاہتوں کو
پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ ایک نئی چیز پیش کی جائے گی وہ چیز جو ایسی جگہ رکھی جاتی ہے کہ ہمیں نظر نہیں آتی
یعنی وہ خدا تعالیٰ کے خزانہ میں رکھی جاتی ہے۔کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک کام کا اچھا نتیجہ اس دنیا میں مل رہا
ہوتا ہے اور برا ادھر یعنی اگلے جہاں میں محفوظ کیا جا رہا ہے اور کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اچھا نتیجہ اُدھر جمع ہورہا
ہوتا ہے اور برا اس دنیا میں مل رہا ہوتا ہے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے درمیان میں ایک پردہ پڑا ہو اور
کچھ بیلنے لگے ہوں جن میں سے بعض کا منہ پردہ کے ایک طرف ہو اور بعض کا دوسری طرف۔بعض میں
51
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
66
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سے اس ادھر گرتا ہو اور بعض میں سے اُدھر۔بعض کا چھلکا ایک طرف گرتا ہو اور بعض کا چھلکا دوسری
طرف۔یہی حال انسانی اعمال کا ہوتا ہے بعض کا رس ادھر یعنی اس دنیا میں گرتا ہے اور چھلکا دار الاقامہ یعنی
ہمیشہ کے گھر میں اور بعض کا چھال کا اس دنیا میں گرتا ہے اور اس اُدھر۔جب لوگ مرکز اگلے جہان میں جائیں
گے تو بعض سے کہا جائے گا کہ: " لو تمہارے اعمال کا چھل کا محفوظ ہے اسے دوزخ میں ڈال دیتے ہیں اس
سے تمہارے جلانے کے لئے اچھی آگ پیدا ہوگی یہی چیز تمہاری طرف سے یہاں محفوظ رکھنے کے لئے
آئی تھی۔حالانکہ وہ دنیا میں خوش ہو رہے ہوں گے کہ انہوں نے اپنے لئے بہت اچھا رس پیدا کیا اور کئی
ایسے ہوں گے کہ دنیا میں ان کو لوگ حقیر اور ذلیل سمجھتے ہوں گے مگر ان کے بیلینے کا منہ اگلے جہاں کی طرف
ہوگا اور اس میں سے نکلنے والے رس سے شکر اور کھانڈ بن رہی ہوگی جب وہ وہاں جائیں گے تو اس کے
ڈھیر ان کے سامنے لگا دیئے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ : ”لو یہ قند تمہارے اعمال نے تیار کیا تھا ا سے لو
اور اپنا منہ میٹھا کرو اس دنیا میں ان کو ذلیل سمجھا جاتا تھا کیونکہ ان کے کام کا فضلہ ادھر گر رہا تھا اور رس
اگلے جہاں میں لیکن کچھ وہ لوگ جو یہاں معزز سمجھے جاتے ہوں گے وہاں ذلیل ہوں گے کیونکہ ان کے
اعمال کا فضلہ وہاں جمع ہو رہا تھا اور رس اس جہاں میں۔اُس دن جب کہ تمام اگلے پچھلے انسان جمع کئے
جائیں گے اُمتیں انہی پر فخر کریں گی جنہیں دنیا کی مجلسوں میں ذلیل سمجھا جاتا تھا مگر جو اپنے اخلاص کی وجہ
سے خدا تعالیٰ کے نزدیک معزز تھے اُس مجلس میں وہ معزز قرار دیئے جائیں گے اور ہزاروں آدمی جو یہاں
انہیں رشتہ دار سمجھنے کے لئے تیار نہیں وہاں اپنے آپ کو ان کے قریبی رشتہ دار قرار دیں گے۔قرآن کریم
میں اس موقع کا کیا ہی عجیب نقشہ کھینچا گیا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے مومنوں کے ساتھ منافقوں کی ایک ایسی
جماعت ہے جو قر بانیوں میں شامل نہیں ہوتی اور وہ مومنوں سے کہتے ہیں تم مخلص ہو ہم منافق ہی سہی۔تم
قربانیاں کرو ہم شریک نہیں ہو سکتے۔فرمایا: جب قیامت کے دن مومنوں کو نور دیا جائے گا جو جنت کی
طرف رہنمائی کرے گا تو وہ لوگ جو دنیا میں مومنوں سے تمسخر کرتے تھے ٹھوکریں کھاتے ہوئے ان کے
پیچھے چلتے ہوں گے اور عاجزانہ طور پر درخواست کریں گے کہ ہمیں بھی نور دے دو۔چونکہ نور خدا تعالیٰ ہی
دے سکتا ہے اس لئے مؤمن ان سے کہیں گے یہ نور تمہیں نہیں دیا جا سکتا۔تم پیچھے مڑو! وہاں سے ہی نورمل
سکتا ہے یعنی اس دنیا میں سے مل سکتا ہے جس سے تم نے حاصل نہیں کیا۔پس یہ جوغر با ہیں ان کی رقوم سے گو کوئی معتد بہ زیادتی نہیں ہوئی مگر وہ جو اس کا نتیجہ جماعت کو
ملنے والا ہے اور جو خدا تعالیٰ کی طرف سے فضل کی صورت میں نازل ہونے والا ہے اس میں یقیناً ان کا
52
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
بہت بڑا حصہ ہے اور آسودہ حال لوگ تبھی ان کے برابر ثواب کما سکتے ہیں جبکہ رقم کی زیادتی کے ساتھ نہیں
بلکہ نسبتی قربانی کے ساتھ ان کے برابر ہو جائیں ورنہ وہ یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ کے دین کے کام روپیہ سے
نہیں ہوا کرتے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اخلاص کا جو نتیجہ پیدا کیا جاتا ہے اس کی وجہ سے کامیابی حاصل
ہوتی ہے۔ہمیں خدا تعالیٰ کے فضل سے جو نتائج حاصل ہو رہے ہیں ان کے مقابلہ میں ہمارے روپیہ کی
کوئی حقیقت ہی نہیں ہے اس کی نسبت دشمن بہت زیادہ روپیہ خرچ کر رہا ہے باوجود اس کے ہم روز بروز
بڑھ رہے ہیں اور دشمن گھٹ رہے ہیں۔یہ روپیہ سے نہیں ہورہا بلکہ جس اخلاص سے ہماری جماعت کے
مخلص روپیہ دیتے ہیں اس کے نتیجہ میں ہو رہا ہے۔پس میں نے ایسے مخلصین کو ان تحریکات میں شمولیت سے محروم نہیں رکھنا چاہا۔پھر میں نے کچھ
ایسے لوگوں کے لئے پردہ پیدا کیا جو زیادہ حصہ لے سکتے ہیں مگر ممکن ہے زیادہ رقم میں حصہ نہ لیں۔بوجہ اپنے
بخل کے اور جو آج کل بخل دور کرتا ہے ہو سکتا ہے کہ کل خدا تعالیٰ اسے اور زیادہ بجل دور کرنے کی توفیق
دے دے۔ایسے لوگ بھی ان تحریکوں میں شامل ہو جائیں اور اس طرح جماعت کا ایک حصہ ایمانی تباہی
سے بچ جائے گا۔کھانے وغیرہ کے متعلق گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے جو کچھ کہا تھا کئی دوستوں نے اس کے
متعلق سوالات کئے ہیں بعض کا جواب تو میں نے خطبہ پر نظر ثانی کرتے وقت دے دیا ہے مگر ایک سوال
ایسا ہے جس کے متعلق اب کچھ کہنا چاہتا ہوں۔کہا گیا ہے کہ بعض گھرانوں میں نوکروں کی تعداد زیادہ ہوتی
ہے۔بعض لوگ غربا اور یتامیٰ کو اپنے ہاں رکھ لیتے ہیں تا کہ وہ تھوڑا بہت کام کر دیا کریں اور تعلیم حاصل
کرتے رہیں، بعض کے ہاں یوں بھی ملازمین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اگر وہی کھانا جو وہ خود
کھائیں ملازمین کو بھی دیں تو ان کا خرچ گھنٹے گا نہیں بلکہ بڑھ جائے گا۔حدیثوں میں غلاموں کے متعلق تو
آتا ہے کہ جو کھانا خود کھاؤ وہی ان کو بھی کھلا ولیکن غلام اور ملازم میں فرق ہے۔غلام مجبور ہوتے ہیں کہ
اپنے آقا کے ہاں ہی رہیں لیکن ملازم مجبور نہیں ہوتے وہ جو یہ سمجھتے ہوں کہ ان کو کھانا اچھا نہیں ملتا دوسری
جگہ جا سکتے ہیں اس لئے جو لوگ ان کو اپنے جیسا کھانا نہیں دے سکتے وہ شرعی طور پر مجبور نہیں اور اگر وہ
ملازمین والا کھانا خود نہ کھانا چاہیں تو ان کے لئے الگ پکوا سکتے ہیں لیکن اگر اس کھانے میں سے کھانا
چاہیں جو ملازموں کے لئے پکایا جائے تو پھر اپنا کھا نا ملازمین کو دے دیں۔لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
(البقرة:286)
53
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
چونکہ میرے مدنظر ہے اس لئے میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ ملازموں کو بھی وہی کھانا کھلاؤ جو خود
کھاؤ۔وہ لوگ جنہوں نے کئی ملازم رکھے ہوئے ہوں یا پرورش کے طور پر کچھ لوگوں کو رکھا ہوا ہو ان کی
مشکلات کو مد نظر رکھتا ہوا میں یہ نہیں کہتا کہ ان کے ہاں ایک ہی کھانا پکے جبکہ شریعت میں اس کے لئے کوئی
پابندی نہیں ہے لیکن یہ شرط ضرور لگاتا ہوں کہ وہ اس کھانے کو جو ملازمین وغیرہ کے لئے پکے خود استعمال نہ
کریں اور اگر استعمال کریں تو جھجر کے ایک نواب صاحب کی طرح کریں جن کے متعلق کہتے ہیں کہ کھانا
تیار ہونے کے بعد وہ باورچی کو بلا کر کہتے کہ تم نے میرے لئے جو سب سے اچھا کھانا پکایا ہے وہ لے
آؤ ! جب وہ لے آتا تو اپنے ایک خاص ملازم کو دے کر کہتے کہ یہ لے جاؤ اور کسی فوجی سپاہی کو دے کر اس
کا کھانا لے آؤ اور اس طرح اس کا کھانا منگا کر کھا لیتے۔بعض کا خیال ہے کہ وہ اس بات سے ڈرتے تھے کہ
کھانے میں انہیں زہر نہ دے دیا جائے اس لئے ہر روز کسی نئے سپاہی کے کھانے سے اپنے کھانے کا تبادلہ
کر لیتے لیکن بعض کا خیال ہے کہ وہ سپاہی منش تھے اور چاہتے تھے کہ سپاہیانہ روح قائم رہے اور کمزوری نہ
پیدا ہو۔مومن چونکہ نیک گمان رکھتا ہے ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ وہ سپاہیانہ زندگی کے قیام کے لئے ایسا
کرتے تھے۔پس اگر کسی کو خواہش پیدا ہو کہ ملازم کے لئے جو کھانا پکا ہے وہ خود کھائے تو اپنا کھانا اسے
دے دے یہ نہیں کہ ملازموں کے نام سے دوسرا کھانا تیار کر لیا جائے اور پھر اس میں خود بھی شرکت کر لی
جائے۔بعض لوگ پوچھتے ہیں کیا چٹنی کھانی جائز ہے؟ انہیں میں کہتا ہوں جو کام کرو اخلاص اور دیانت
سے کرو۔اس تحریک کی غرض اقتصادی حالت کا درست کرنا اور چسکوں سے بچانا ہے۔پس اگر کسی دن
طبیعت خراب ہوئی اور سادہ چٹنی کی ضرورت محسوس ہوئی تو اور بات ہے لیکن ان بہانوں سے منہ کے چسکے
پیدا کرنے سے کیا فائدہ ہے ؟ اس سے بہتر ہے کہ انسان تحریک میں شامل ہی نہ ہو۔پس کبھی کبھار اور
ضرورتاً استعمال میں حرج نہیں ورنہ بہانہ خوری سمجھی جائے گی۔اب میں ساتواں مطالبہ پیش کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس وقت کی تبلیغی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر
ان تمام مطالبات کے باوجود جو میں کر چکا ہوں ہماری تبلیغی ضرورتیں پوری نہیں ہوتیں اور پھر بھی ہماری
مثال اُحد کے شہیدوں کی سی رہتی ہے کہ اگر کفن سے ان کے سر ڈھانپتے تو پاؤں ننگے ہو جاتے اور اگر
پاؤں ڈھانپتے تو سر ننگے ہو جاتے کیونکہ اس وقت اتنا کپڑا میسر نہ تھا جو پورا آسکتا ہماری بھی اس وقت یہی
حالت ہے ہم اگر ایک طرف توجہ کرتے ہیں تو دوسری جہت خالی رہ جاتی ہے اور اگر دوسری جہت کی طرف
متوجہ ہوتے ہیں تو پہلی خالی ہو جاتی ہے ایسی صورت میں ضروری ہے کہ تبلیغی کوششوں کی کوئی اور راہ بھی
54
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود و 30 نومبر 1934ء
ہو یعنی ایسی ریز رو فورس ہو کہ ضرورت پڑنے پر اس سے کام لے سکیں اور مبلغین کے کام کے علاوہ اس کے
ذریعہ اپنی ضرورتیں پوری کریں۔سمجھ لو کہ اس وقت پنجاب میں جماعت کی تعداد 56 ہزار ہی ہے جیسا کہ
مردم شماری کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے اسی نسبت سے سارے ہندوستان میں ایک لاکھ احمدی سمجھ لوتب بھی
ان میں سے دس ہزار عاقل بالغ مرد، بوڑھے، بچے اور عور تیں نکال کر ہوتے ہیں یہ وہ کم سے کم تعداد ہے جو
میسر آسکتی ہے۔اس میں سے کم از کم ایک ہزار سرکاری ملازم ہوں گے اور سرکاری ملازموں کو کچھ نہ کچھ
رخصتیں ملتی ہیں۔بعض اس قسم کے ملازم ہوتے ہیں کہ اگر ایک سال رخصت نہ لیں ، دوسرے سال بھی نہ
لیں، تیسرے سال تین ماہ کی رخصت مل جاتی ہے۔اگر چار سو بھی ایسے ہوں جن کی رخصتیں اس طرح جمع
پڑی ہوں یا قریب کے عرصہ میں جمع ہونے والی ہوں اور وہ سلسلہ کی خدمت کے لئے ان رخصتوں کو وقف
کر دیں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ایک سال کے لئے کام کرنے والے سو مبلغ مل گئے۔ایسے اصحاب
تین تین ماہ کی چھٹیاں لے لیں اور ان چھٹیوں کو سلسلہ کی خدمت کے لئے وقف کر دیں۔پھر ہم انہیں
جہاں چاہیں تبلیغ کے لئے بھیج دیں اگر چار سو ایسے اصحاب اپنے آپ کو پیش کریں تو ایک سو مبلغ سال بھر کام
کرنے والے اور اگر دوسو پیش کریں تو پچاس مبلغ ایک وقت میں سال بھر کام کر سکتے ہیں اور اس طرح تبلیغ
کے لئے اچھی خاصی طاقت حاصل ہو سکتی ہے۔ان کے متعلق میری سکیم یہ ہے کہ ان کو ایسی جگہ بھیجیں جہاں
احمدی جماعتیں نہیں اور جہاں تین ماہ ایک اکیلا احمدی رہے گا جس کا دن رات کام تبلیغ کرنا ہو گا۔ناممکن
ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں نئی جماعت نہ قائم ہو جائے۔اگر دو سو اصحاب بھی اپنے آپ کو پیش
کریں تو پچاس کو ایک وقت میں تبلیغ کے لئے پچاس نئے مقامات پر بھیج سکتے ہیں کہ وہاں تبلیغ کرو اس طرح
تین ماہ میں پچاس نئی جماعتیں قائم ہو جائیں گی۔اگلے تین ماہ میں پچاس اور پچاس مقامات پر بھیج دیں
گے۔اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک سال میں دو سو مقامات پر نئی جماعتیں قائم ہو سکتی
ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک احمدی میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ جس طرح ڈائنامیٹ کے ذریعہ چٹان
کو اُڑا دیا جاتا ہے اسی طرح احمدی کا وجود ڈائنامیٹ کی حیثیت رکھتا ہے جو تاریکی اور ظلمت کو مٹا دیتا
ہے، نئی فضا پیدا کر دیتا ہے اور نیا ماحول بنا دیتا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ جہاں نئی جماعت قائم ہوگی وہاں
مخالفت بھی بڑھ جائے گی، لوگ پہلے سے زیادہ گالیاں دینے لگ جائیں گے، احمدیوں کو مارنے پیٹنے پر اتر
آئیں گے ، زنگ آلود دلوں کے زنگ اور ترقی کریں گے اور ان کی رُوح کی موت اور بھیانک شکل اختیار
کرلے گی مگر باوجود اس کے ایک طبقہ ایسا بھی پیدا ہو جائے گا جس کے دل ہل جائیں گے اور جس کی رُوح کو
55
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
جنبش میں آ جائے گی اور خواہ کتنی ہی ہلکی ہو محبت الہی کی ایک بار یک شعاع اڑ کر خدا کی محبت کے سورج
میں جا جذب ہوگی۔ایک سال میں دو سونئی جماعتوں کا قائم ہو جانا معمولی بات نہیں اس طرح اگر یہ سلسلہ
جاری رہا تو چار پانچ سال میں ہی عظیم الشان
تغیر پیدا ہو جائے گا۔مبلغین کو ہم اس طرف نہیں لگا سکتے ان
کی بہت تھوڑی تعداد ہے۔پھر ان کے ذمہ مباحثات اور جماعت کی تربیت کا کام ہے ان کی مثال تو اس
دانے کی سی ہے جس کی نسبت کہتے ہیں: ایک دانہ کس کس نے کھانا۔“
تبلیغ کی وسعت کے لئے ایک نیا سلسلہ مبلغین کا ہونا چاہئے اور وہ یہی ہے کہ سرکاری ملازم تین
تین ماہ کی چھٹیاں لے کر اپنے آپ کو پیش کریں تا کہ ان کو وہاں بھیج دیا جائے جہاں ان کی ملازمت کا
طہ اور تعلق نہ ہو مثلاً گورداسپور کے ضلع میں ملازمت کرنے والا امرت سر کے ضلع میں بھیج دیا جائے ،
امرت سر کے ضلع میں ملازمت کرنے والا کانگڑہ یا ہوشیار پور کے ضلع میں کام کرے۔گویا اپنے ملازمت
کے علاقہ سے باہر ایسی جگہ کام کرے جہاں ابھی تک احمدیت کی اشاعت نہیں ہوئی اور وہاں تین ماہ رہ کر
تبلیغ کرے۔میں سمجھتا ہوں وہ جماعت جو یہ کہتی ہے کہ وہ جان اور مال کی قربانیاں کرنے کیلئے ہر طرح
تیار ہے اس کیلئے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے کہ اس میں سے چار سو اصحاب ایسے نکلیں جو اپنی تین تین ماہ کی
رخصت اپنے گھروں میں نہ گزاریں بلکہ دوسری جگہ دین کی خدمت میں صرف کریں وہاں بھی وہ اپنے
ملازمت کے کام سے آرام پاسکتے ہیں۔ہاں زیادہ بات یہ ہوگی کہ وہاں ان کے ذریعہ جو جماعت قائم ہوگی
اس کے نیک اعمال ان کے نامہ اعمال میں بھی لکھے جائیں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
جو کسی کے ذریعہ ہدایت پاتا ہے اس کے نیک اعمال اس کے نامہ اعمال میں بھی لکھے جاتے ہیں جس کے
ذریعہ اسے ہدایت ملتی ہے۔پس اس سکیم پر عمل کرنے سے ایسے شاندار نتائج نکل سکتے ہیں جو باقاعدہ
مبلغین کے ذریعہ پیدا نہیں ہو سکتے اور ملک کے ہر گوشہ میں احمدیت کی صدا گونج سکتی ہے۔ایسے اصحاب
کا فرض ہوگا کہ جس طرح مالکانہ تحریک کے وقت ہوا ، وہ اپنا خرچ آپ برداشت کریں۔ہم اس بات کو مد نظر
رکھیں گے کہ انہیں اتنی دور بھیجا جائے کہ ان کے لئے سفر کے اخراجات برداشت کرنے مشکل نہ ہوں اور
اگر کسی کو کسی دور جگہ بھیجا گیا تو کسی قدر بوجھ اخراجات سفر کا سلسلہ برداشت کرلے گا اور باقی اخراجات
کھانے، پینے، پہننے کے وہ خود برداشت کریں۔ان کو کوئی تنخواہ نہ دی جائے گی نہ کوئی کرایہ سوائے اس کے
جسے بہت دور بھیجا جائے۔آٹھواں مطالبہ وہ ہے جو پہلے شائع ہو چکا ہے یعنی ایسے نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں جو تین
56
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
سال کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔اس وقت تک سوا سو کے قریب نوجوان اپنے آپ کو پیش کر چکے
ہیں۔جن میں سے 40،30 مولوی فاضل ہیں۔باقی انٹرنس۔ایف اے اور بی اے پاس ہیں۔یہ تعداد
روزانہ بڑھ رہی ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ قربانی کی روح کہ تین سال کے لئے دین کی خدمت کے لئے
اپنے آپ کو وقف کیا جائے ، اسلام اور ایمان کے رُو سے تو کچھ نہیں لیکن موجودہ زمانہ کی حالت کے لحاظ
سے حیرت انگیز ہے۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ جماعت احمد یہ میں لوگ روپیہ حاصل کرنے کیلئے شامل
ہیں۔اگر چہ ان کی یہ بات بے وقوفی کی ہے کیونکہ اگر احمدی روپیہ کی خاطر احمدی ہیں تو انہیں روپیہ دیتا کون
ہے؟ مگر یہ ان کی آنکھیں کھول دینے والی بات ہے کہ جب احمدی نو جوانوں کو تین سال کے لئے اپنے
آپ کو وقف کرنے کے لئے بلایا گیا تو مولوی فاضل، انٹرنس پاس، ایف اے اور بی اے سینکڑوں کی تعداد
میں اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں۔اس قسم کی مثال کسی ایسی قوم میں بھی جو جماعت احمدیہ سے
سینکڑوں گنے زیادہ ہولنی محال ہے۔وہی جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آٹھ نو کروڑ مسلمانان ہند کے
نمائندے ہیں ایسی مثال تو پیش کریں! وہ کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے ریاست کشمیر کے خلاف ایجی ٹیشن کے
دوران میں ہزاروں آدمیوں کو قید کر دیا تھا لیکن جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا قید ہونے کے لئے اپنے آپ
کو پیش کر دینا اور بات ہے اور کسی مسلسل قربانی کے لئے پیش کرنا اور بات۔فوری اشتعال دلا کر تو بزدلوں
کو بھی لڑایا جا سکتا ہے۔بدر کی جنگ میں مکہ کے جو رو سا شریک ہوئے ان میں اکثر کا یہ خیال ہو گیا تھا کہ
جنگ نہ ہو۔انہوں نے کہا مسلمان بھی ہمارے ہی بھائی بند ہیں۔اگر جنگ ہوئی تو یہی ہوگا کہ ہم ایک
دوسرے کو قتل کریں گے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سب لوگ تیار ہو گئے کہ صلح کرلیں مگر ابو جہل جو اس ساری
شرارت کا روح رواں تھا مخالفت کرنے لگا اور لوگوں نے اسے سمجھایا کہ جنگ کرنے سے ہماری طاقت
بڑھے گی نہیں بلکہ گھٹے گی۔ابو جہل نے اپنا منصوبہ بگڑتا دیکھ کر ایک رئیس جو مسلمانوں کے ہاتھ سے کچھ
عرصہ پہلے مارا گیا تھا اس کے بھائی بندوں میں جوش پیدا کرنا چاہا۔دوسرے رؤسانے انہیں بلا کر کہا کہ ہم
میں دیت کا رواج ہے ہم تمہارے مقتول کی دیت ادا کر دیتے ہیں۔اس پر وہ دیت لینے کے لئے تیار ہو
گئے تب ابو جہل نے اور شرارت کی اُس نے مقتول کے ایک بھائی کو بلا کر کہا کہ تمہارے بھائی کا بدلہ لئے
بغیر فوج واپس لوٹنا چاہتی ہے اگر ایسا ہوا تو تم کسی کو منہ نہ دکھا سکو گے۔اس نے کہا پھر میں کیا
کروں؟ عرب میں طریق تھا کہ جب کوئی اپنی مظلومیت اور مصیبت کی فریاد کرنا چاہتا تو نگا ہوکر رونا پیٹنا
اور واویلا کرنا شروع کر دیتا۔ابو جہل نے کہا تم ننگے ہو کر پیٹنا شروع کر دو! اس نے ایسا ہی کیا وہ ننگا ہو کر
57
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
رونے پیٹنے لگ گیا۔ایسی حالت میں جو نبی اس نے کہا کہ میرا بھائی ایسا بہادر تھا، ایسا محسن تھا مگر آج اس کی
بے قدری کی جارہی ہے اور کوئی اس کا انتقام لینے کے لئے تیار نہیں تو اہل عرب جو احسان کی قدر کرنے
میں مشہور تھے انہوں نے تلواریں کھینچ لیں اور لڑائی شروع ہو گئی۔وہ اسلام کے لئے تو عظیم الشان فتح کا دن
تھا مگر جنہوں نے لڑائی کرائی ان کے لئے کیسا دن تھا ؟ اس دن کفار کے تمام بڑے بڑے سردار مارے گئے
اور جیسا کہ بائبل میں پیشگوئی تھی کہ تہامہ کی شوکت باطل ہو جائے گی۔ملکہ کی وادیوں میں رونے اور پیٹنے
کے سوا کوئی شغل نہ رہا کیونکہ ہر خاندان میں سے کوئی نہ کوئی مارا گیا تو فوری طور پر لڑ دینا بالکل معمولی بات
ہے اصل میں قربانی وہی ہوتی ہے جو لمبے عرصہ کے لئے ہو۔پس وہ لوگ جو اپنے آپ کو آٹھ کروڑ مسلمانان
ہند کے نمائندے کہتے ہیں وہ بھی جماعت احمدیہ کی قربانی کے نمونہ کی قربانی پیش نہیں کر سکتے۔وہ نو جوان جنہوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے ان کے متعلق آگے تجربہ سے پتہ چلے گا کہ کس
قدرشاندار قربانیاں کرتے ہیں مگر ان میں سے بعض نے ایثار اور اخلاص کا جو اظہار کیا ہے وہ ویسا ہی معلوم
ہوتا ہے جیسا کہ بدر کے موقع پر دو انصاری لڑکوں نے یہ کہہ کر دکھایا تھا کہ ابوجہل کہاں ہے؟ اور جبکہ
عبدالرحمن ابھی اس حیرت میں تھے کہ انہوں نے کیا سوال کیا ہے اور وہ ابو جہل کی طرف انگلی سے اشارہ ہی
کرنے پائے تھے کہ دونوں لڑکے کود کر اس پر جا پڑے اور اگر چہ وہ زخمی ہو گئے لیکن انہوں نے ابو جہل کو
جا گرایا اور اس کی گردن پر تلوار چلا دی اس کے ارد گرد جو محافظ کھڑے تھے وہ دیکھتے کے دیکھتے ہی رہ
گئے۔بعض نوجوانوں نے ایسے ہی جوش کا اظہار کیا ہے وہ دین کی خاطر ہر قسم کی قربانی کرنے اور ہر قسم کی
تکلیف اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔پھر یہ قربانی ایک دو دن کے لئے یا ایک دو ماہ کے لئے نہیں بلکہ مسلسل
تین سال کیلئے ہے۔میں نے بتایا تھا کہ بعض نوجوانوں کو ہندوستان سے باہر بھیجا جائے گا اور بعض کو
ہندوستان میں ہی دورہ کے لئے بھیجوں گا۔بعض اور کے ذریعہ سے میں تجربہ کرنا چاہتا ہوں جماعت کے
اخلاص کا ، ان نوجوانوں کے اخلاص کا جو تو کل کر کے نکل کھڑے ہوں اور جو اتنی بھی فکر نہ کریں کہ کل کی
روزی انہیں کہاں سے ملے گی؟ وہ خدا تعالیٰ پر بھروسہ کر کے چلے جائیں اور تبلیغ کرتے پھریں اُسی طرح
جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے وہ حواری نکلے تھے جنہیں کہا گیا تھا کہ اپنے پاس کچھ مت رکھو اور
کل کی روٹی کی فکر نہ کرو۔پھر جہاں سے خدا تعالیٰ انہیں کھلائے کھا لیں اور جہاں سے پلائے پی لیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ہر گاؤں کے لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ جو مہمان آئے تین دن تک
اس کی مہمانی کریں۔پس اگر کسی گاؤں کے لوگ انہیں کھلا ئیں تو کھالیں اور اگر نہ کھلا ئیں تو سمجھیں کہ اس
58