مخلصین جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانی کے مزید مطالبات۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
گاؤں والوں نے اپنا حق پورا نہیں کیا اس میں گاؤں والوں کا قصور ہوگا مہمان بنے والوں کا نہیں ہوگا۔بعض نوجوانوں کو میں اس طرح استعمال کرنا چاہتا ہوں اور بعض کے لئے اور طریق اختیار
کروں گا۔بہر حال ان کی آزمائش کی جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ قربانی کے متعلق ان کے دعوے کیسے
ہیں؟ میں امید کرتا ہوں ان کے دعوے ایسے نہیں ہوں گے جیسا کہ اپنے بازو پر شیر گدوانے والے کا دعویٰ
تھا۔گودنے والے نے جب اس کے بازو پر سوئی ماری تو اس نے کہا کیا گودتے ہو؟ اس نے کہا دایاں کان
گودتا ہوں وہ کہنے لگا کیا دائیں کان کے بغیر شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ گودنے والے نے کہا! رہتا ہے۔اس
نے کہا پھر اسے چھوڑ و آگے چلو۔اس کے بعد جب اس نے سوئی ماری تو وہ پوچھنے لگا اب کیا گودتے
ہو؟ اس نے کہا بایاں کان گودتا ہوں۔کہنے لگا اگر وہ بھی کٹ جائے تو شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ اس نے کہا رہتا
ہے۔وہ کہنے لگا اسے بھی چھوڑ دو۔اسی طرح اس نے ہر ایک عضو پر کہا۔آخر گودنے والے نے سوئی رکھ دی
اور کہنے لگا اب کوئی شیر نہیں رہتا۔میں امید کرتا ہوں کہ جن نوجوانوں نے اپنے آپ کو دین کی خدمت کے
لئے پیش کیا ہے ان کا پیش کرنا اس رنگ کا نہ ہوگا بلکہ حقیقی رنگ کا ہوگا اور میں سمجھتا ہوں کہ جونو جوان میری
یم کے ماتحت کام پر نہ لگائے جائیں ان میں سے بھی جو بے کا رگھروں پر بیٹھے ہیں اور جو باہمت ہیں
انہیں خود بخود نکل جانا چاہئے وہ جائیں اور جہاں سے خدا انہیں دے کھا ئیں اور ساتھ تبلیغ کرتے
رہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جہاں کوئی جائے وہاں سے اسے تین دن تک کھانا کھانے
کا حق ہے۔اب یہ اسلامی طریق جاری نہیں ورنہ ہوٹلوں وغیرہ کی ضرورت ہی نہ رہے۔جہاں کوئی جائے
وہاں کے لوگوں کا فرض ہو کہ اسے کھانا دیں۔اس قسم کا نظام تو جب خدا تعالیٰ چاہے گا قائم ہوگا اور اسی
وقت حقیقی امن دنیا کو حاصل ہوگا۔آجکل تو موجودہ حالات پر ہی قناعت کرنی ہوگی۔اس موجودہ گری ہوئی
حالت میں بھی میں سمجھتا ہوں زمیندار طبقہ مہمان نوازی کے فرائض کو نہیں بھولا اور یہ آسمانی فقیر جہاں کہیں
بھی جائیں گے اول تو ضرورت نہ ہوگی کہ خود کہیں کہ کھانے کو دو لیکن اگر ضرورت پیش آئے تو ایسا کرنا بھی
جائز ہے۔صحابہ نے خود مہمانی مانگی۔ایک جگہ کچھ صحابہ گئے تو وہاں ایک شخص ان کے پاس آیا اور آکر کہنے
لگا کہ ایک آدمی کو سانپ نے ڈس لیا اس کا کوئی علاج جانتا ہے؟ ایک صحابی نے کہا میں جانتا ہوں مگر دس
بکریاں لوں گا۔چنانچہ دس بکریاں لے کر انہوں نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کیا اور وہ شخص اچھا ہو گیا۔بعض
ساتھیوں نے اس کے اس فعل پر اعتراض کیا اور بکریوں
کی تقسیم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے استصو
کر لینے تک ملتوی کی گئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور جب معاملہ پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا
59

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
بالکل جائز ہے بلکہ تم ان بکریوں میں میرا بھی حصہ رکھو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمانا کہ میرا بھی حصہ
رکھو اس غرض سے تھا کہ ان لوگوں کا شک دور ہو جائے اور آپ کا بکریوں کو جائز قرار دینا میرے نزدیک
اس قد ردم کر کے روپیہ لینے کی اجازت کے لئے نہ تھا جس قدر کہ یہ بتانے کے لئے کہ مہمانی مسافر کا حق ہے
اور اگر کسی جگہ کے لوگ یوں مہمانی نہ دیں تو دوسرے جائز ذرائع سے اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔مہمانی
طلب کرنا سوال نہ ہوگا بلکہ حق ہوگا۔ہماری جماعت یہ حق ادا کرتی ہے سینکڑوں غیر احمدی آتے اور لنگر خانہ
سے کھانا کھاتے ہیں ہم نے کبھی کسی کو منع نہیں کیا اور جب ہم ان کو مہمان نوازی کا حق دیتے ہیں تو ہمارے
آدمی جا کر اگر یہ حق لیں تو یہ نا جائز نہیں ہے۔پس وہ ہمت اور جوش رکھنے والے نوجوان جو میری سکیم میں
آنے سے باقی رہ جائیں وہ اپنے طور پر ایسے علاقوں میں چلے جائیں جہاں احمدیت ابھی تک نہیں پھیلی اور
وہاں دورہ کرتے ہوئے تبلیغ کریں۔چند معمولی دوائیں ساتھ رکھ کر عام بیماریوں کا جن کے علاج میں کوئی خطرہ نہیں ہوتا ، علاج بھی
کرتے جائیں۔ایسا معمولی علاج انہیں سکھایا جاسکتا ہے اور ارزاں ادویہ مہیا کی جاسکتی ہیں۔یہ مزید ثبوت
ہوگا اس بات کا کہ ہمارے نوجوان دین کے متعلق اپنی ذمہ داریاں سمجھتے ہیں اور انہیں خود بخود ادا کرنے کی
کوشش کرتے ہیں اور جب اس قسم کے لوگ کسی جماعت میں پیدا ہو جائیں تو خواہ وہ کتنی ہی کمزور اور کتنی ہی
قلیل کیوں نہ ہو دوسروں کو کھا جاتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مومنوں کی جماعت کو سانپ قرار
دیا ہے۔اصلی سانپ میں یہ عیب ہوتا ہے کہ وہ عقل نہ ہونے کی وجہ سے ہر ایک کو کاٹ کھاتا ہے مگر جب
ایک سپاہی دشمن پر گولی چلاتا ہے تو اس کے اس فعل کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔کیا اس وقت وہ سانپ
والا ہی کام نہیں کرتا؟ کرتا ہے مگر بے قصور شخص کے متعلق نہیں بلکہ کھلے دشمن کے متعلق اس لئے قابل قدر
سمجھا جاتا ہے۔پس مومن کا کام دشمن کی طاقت کو توڑنا ہے اور اس کے فریب کے جال کو تباہ کر نامگر اس
سے پہلے وہ خود اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالتا ہے جب وہ ایسا کر لیتا ہے تو جو شخص ایسے مومن کے خلاف
اٹھتا ہے وہ یا تو اس کے زہر سے مارا جاتا ہے یا اس کے تریاق سے بچایا جاتا ہے۔نواں مطالبہ اس سلسلہ میں یہ ہے کہ جو لوگ تین ماہ دے سکیں کیونکہ بعض ایسے ملازم ہوتے
ہیں جن کو اس طرح کی چھٹی نہیں ملتی جیسے مدرس ہیں یا جن کی تین ماہ کی رخصت جمع نہیں ہے یا جنہیں ان کا
محکمہ تین ماہ کی رخصت نہ دینا چاہے ایسے لوگ ، جو بھی موسمی چھٹیاں یا حق کے طور پر ملنے والی چھٹیاں
ہوں انہیں وقف کر دیں ان کو قریب کے علاقہ میں ہی کام پر لگا دیا جائے گا۔میں سمجھتا ہوں اگر دوست
60

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
چھٹیوں کو ہی معقول طریق پر تبلیغ میں صرف کریں تو تھوڑے عرصہ میں کایا پلٹ سکتی اور رنگ بدل سکتا ہے۔ہر عقلمند کو ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ اپنی طاقت کو صحیح طور پر استعمال کرے اور جب ایسا ہو تو بہت سی
چیزیں جو دوسری صورت میں وقت کو ضائع اور طاقت کو کم کرنے والی ہوتی ہیں طاقت کو بڑھا دیتی ہیں۔اب اگر ایک ہزار آدمی اس طرح تبلیغ کے لئے اپنی چھٹیاں دے تو قریباً سو مبلغ ایک وقت میں کام کرنے
والے مہیا ہو سکتے ہیں اور اگر چار پانچ سال تک بھی یہ سلسلہ جاری رہے تو علاوہ مستقل مبلغوں اور ان
لوگوں کے جو انفرادی طور پر تبلیغ کا کام کرتے ہیں کیا حالت پیدا کر سکتے ہیں؟ ان میں کھیتی باڑی کرنے
والے لوگوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔دین کی تبلیغ کرنے کے لئے کسی مولوی فاضل یا انٹرنس پاس کی
ضرورت نہیں یہ شرط تو میں نے ممالک غیر میں بھیجنے والوں کے متعلق لگائی تھی ورنہ بعض پرائمری پاس بھی
بہت اچھی لیاقت رکھتے ہیں اور مڈل پاس بھی اور زمینداروں میں سے بھی ایف۔اے انٹرنس، مڈل اور
پرائمری پاس مل سکتے ہیں اس طرح اگر چار ہزار آدمی بھی کام میں لگ جائیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ
تین سو سے بھی زائد مبلغ ایک وقت میں کام کرنے والے نئے مل گئے۔اتنے مبلغ اگر پنجاب میں لگا دیئے
جائیں جو دن رات تبلیغ کے سوا اور کوئی کام نہ کریں تو غور کر وکتنا عظیم الشان کام ہو سکتا ہے!
اصل سوال قربانی کے جذبہ اور ارادہ کا ہوتا ہے اور سوائے روپیہ کے جس کام کا ارادہ کریں گے
کہ یہ ہونا چاہئے وہ ہونے لگ جائے گا۔جس طرح خدا تعالیٰ کُن کہتا ہے تو ہو جاتا ہے اسی طرح
خدا تعالیٰ کے بندوں کو بھی یہ خاصیت دی جاتی ہے اور ان کی بھی یہی حالت ہوئی ہے۔ہم جو مشن کہنے
والے کی جماعت ہیں ہمارے لئے بھی یہی ہے کہ جس کام کو ہم کہیں ہو جا وہ ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے
اپنے کئی مخلص بندوں کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ جب کسی کام کے متعلق کہتے ہیں ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے۔کئی دفعہ
میرے پاس خط آتے ہیں کہ فلاں مقصد میں کامیابی کے لئے دعا کریں۔میں جواب میں لکھتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ آپ کا مقصد پورا کرے مگر لکھا یہ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کا مقصد پورا کرے گا۔پھر خبر آتی ہے
کہ مقصد پورا ہو گیا۔کئی دفعہ کرے گا“ کے لفظ کو کاٹنے کو دل کرتا ہے لیکن تجربہ نے مجھے بتا دیا ہے کہ وہ
خدا تعالی کی طرف سے ہوتا ہے اس لئے اب میں بہت کم ایسا کرتا ہوں۔غرض اپنے متعلق الا ماشاء اللہ
خدا تعالیٰ کا یہی تصرف دیکھا ہے کہ اسی طرح ہو جاتا ہے۔الا ماشاء اللہ اس لئے کہتا ہوں کہ لفظی الہام بھی
کئی دفعہ ٹل جاتا ہے تو قلبی الہام بھی بدلے ہوئے حالات میں بدل سکتا ہے۔پس اللہ تعالٰی کے مومن
بندوں کو بھی یہ طاقت دی جاتی ہے کہ وہ جس بات کو کہیں کہ ہو جاوہ ہو جاتی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے
61

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کہ جماعت ارادہ کرے کہ تبلیغ کرنی ہے پھر تبلیغ ہونے لگے گی۔ہم فیصلہ کر لیں کہ ہم مبلغ بن کر رہیں گے تو
خدا تعالیٰ مبلغ بننے کی توفیق دے دے گا، ہم پختہ ارادہ کر لیں کہ لوگوں کو سلسلہ احمدیہ میں داخل کریں گے تو
وہ داخل ہونے لگ جائیں گے۔دیکھو آک کا ٹڈا آک کے پتوں میں رہ کر ایسا ہی رنگ اختیار کر لیتا ہے
اور تیتری جن پھولوں میں اُڑتی پھرتی ہے ان کا رنگ حاصل کر لیتی ہے۔کیا ہم نڈوں اور تیتریوں سے بھی
گئے گزرے ہیں اور ہمارا خدا ( نعوذ باللہ ) آک اور پھولوں سے بھی گیا گزرا ہے کہ ٹڈا آک کے پتوں میں
رہتا ہے تو ان کا رنگ قبول کر لیتا ہے، تیتریاں جن پھولوں میں رہتی ہیں ان کا رنگ اخذ کر لیتی ہیں لیکن
خدا تعالیٰ کے بندے اس کے پاس جائیں اور وہ اس کا رنگ نہ قبول کریں؟ دراصل وہ اپنے دل کی بدظنی
ہی ہوتی ہے جو انسان کو ناکام و نامرادر کھتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں خدا تعالیٰ نے مجھے
بتایا ہے :
اَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی بی جیسا بندہ ہمارے متعلق گمان کرتا ہے ویسا ہی ہم اس سے سلوک
کرتے ہیں۔وہ، جن کے دلوں میں اپنی ہستی کا یقین نہیں ہوتا یا خدا تعالیٰ کے متعلق یقین نہیں ہوتا ان کو
کچھ نہیں ملتا لیکن جو یہ سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں معزز بنایا ہے اور بڑی بڑی طاقتیں عطا کی ہیں اور وہ
یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالی بڑا رحم کرنے والا اور بڑے بڑے انعام دینے والا ہے وہ خالی نہیں رہتے
اور اپنے ظرف کے مطابق اپنا حصہ لے کر رہتے ہیں۔وہی خدا تعالیٰ کے سچے بندے ہیں ان کا خدا ان
سے خوش ہے اور وہ اپنے خدا سے خوش ہیں۔زمینداروں کے لئے بھی چھٹی کا وقت ہوتا ہے۔انہیں سرکار کی طرف سے چھٹی نہیں ملتی بلکہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے یعنی ایک موقع آتا ہے جو نہ کوئی فصل بونے کا ہوتا ہے اور نہ کاٹنے کا۔اس
وقت جو تھوڑا بہت کام ہوا سے بیوی بچوں کے سپرد کر کے وہ اپنے آپ کو تبلیغ کے لئے پیش کر سکتے ہیں۔ہم
ان کی لیاقت کے مطابق اور ان کی طرز کا ہی کام انہیں بتا دیں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے اعلیٰ
نتائج رونما ہوں گے۔مثلاً ان سے پوچھیں گے کہ تمہاری کہاں کہاں رشتہ داریاں ہیں اور کہاں کے رشتہ دار
احمدی نہیں ؟ پھر کہیں گے جاؤ ان کے ہاں مہمان ٹھہرو اور ان کو تبلیغ کرو۔اس پر کچھ خرچ بھی نہ ہوگا کیونکہ
رشتہ داریاں قریب قریب ہوتی ہیں یا پھر بہت تھوڑا کرایہ خرچ ہو گا۔اس طرح وہ ان کے ہاں رہیں اور
انہیں تبلیغ کریں۔اس عرصہ میں اگر ایک بھی بیج بویا گیا تو آگے وہ خود ترقی کرے گا۔اس طرح سینکڑوں
مبلغ با قاعدہ طور پر کام کرنے والے پیدا ہو سکتے ہیں۔زمینداروں سمیت پانچ چھ سو بلکہ ہزار تک مبلغ ایک
62

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
وقت میں کام کر سکتے ہیں۔دسواں مطالبہ یہ ہے کہ اپنے عہدہ یا کسی علم وغیرہ کے لحاظ سے جو لوگ کوئی پوزیشن رکھتے ہوں
یعنی ڈاکٹر ہوں، وکلا ہوں یا اور ایسے معزز کاموں پر یا ملازمتوں پر ہوں۔جن کو لوگ عزت کی نگاہ سے
دیکھتے ہیں۔ایسے لوگ اپنے آپ کو پیش کریں تا کہ مختلف مقامات کے جلسوں میں مبلغوں کے سوائے ان کو
بھیجا جائے۔میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگوں پر یہ اثر ہوتا ہے کہ مولوی آتے ہیں تقریریں کر جاتے ہیں اور
یہ ان کا پیشہ ہے۔وہ لوگ ہمارے مولویوں کی قربانیوں کو نہیں دیکھتے اور انہیں اپنے مولویوں پر قیاس کر لیتے
ہیں۔حالانکہ ان کے مولویوں اور ہمارے مولویوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ہمارے مولوی حقیقی عالم
ہوتے ہیں اور ان کے مولوی محض جاہل! مگر لوگ ظاہری شکل دیکھتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ احمدی مولوی
بھی عام مولویوں کی طرح ہی ہیں لیکن تقریر کرنے والا کوئی وکیل، کوئی ڈاکٹر یا کوئی اور عہدہ دار ہو تو لوگوں
میں یہ احساس پیدا ہو گا کہ اس جماعت کے سب افراد میں ، خواہ وہ کسی طبقہ کے ہوں ، دین سے رغبت اور
واقفیت پائی جاتی ہے اور خواہ ان کے منہ سے وہی باتیں نکلیں، جو مولوی بیان کرتے ہیں مگر ان کا اثر بہت
زیادہ ہو گا۔ایسے طبقوں کے لوگ ہماری جماعت میں چار پانچ سو سے کم نہیں ہوں گے مگر اس وقت دو تین
کے سوا باقی دینی مضامین کی طرف توجہ نہیں کرتے۔اس وقت چودھری ظفر اللہ خان صاحب ، قاضی محمد اسلم
صاحب اور ایک دو اور نوجوان ہیں۔ایک دہلی کے عبدالمجید صاحب ہیں جنہوں نے ملازمت کے دوران
میں ہی مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا ، وہ لیکچر بھی اچھا دے سکتے ہیں۔سرحد میں قاضی محمد یوسف صاحب
ہیں۔غرض ساری جماعت میں دس بارہ سے زیادہ ایسے لوگ نہیں ہوں گے۔باقی سمجھتے ہیں انہوں نے
فراغت پالی ہے کیونکہ لیکچر دینے کے لئے مولوی تیار ہو گئے ہیں۔اسی طرح ایک تو ان کی اپنی زبانوں کو
زنگ لگ رہا ہے پھر دوسرے لوگ بھی ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔مجھے یاد ہے کہ خواجہ کمال الدین
صاحب کو لیکچر دینے کا شوق تھا اور انہوں نے اس رنگ میں خدمت کی ہے۔کسی نے ان کے متعلق کہا وہ
شہرت چاہتے ہیں اس لئے لیکچر دیتے پھرتے ہیں۔میں نے کہا اگر وہ شہرت کے لئے ایسا کرتے ہیں تو تم
خدا کے لئے کیوں اسی طرح نہیں کر سکتے ؟ بہر حال اُن کو دھن تھی اور وہ لیکچر دینے جایا کرتے تھے۔میں
نے ان کے
کئی لیکچر سنے ہیں۔جب وہ لیکچر دیتے ہوئے اس موقع پر آتے کہ خواہ تم حضرت مرزا صاحب کو
برا کہو مگر میں عیسائی ہونے لگا تھا مجھے انہوں نے ہی بچایا تو اس طرح لوگوں کے دلوں میں حضرت اقدس
کے متعلق اُنس پیدا ہو جاتا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قدر بھی کرتے کہ انہوں نے خواجہ صاحب کو
عیسائی ہونے سے بچایا۔میں سمجھتا ہوں اگر اچھی پوزیشن رکھنے والا ہر شخص اپنے حالات بیان کرے اور
63

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
بتائے کہ اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قبول کر کے کس قدر روحانی ترقی حاصل ہوئی اور کس طرح اس
کی حالت میں انقلاب آیا۔پھر ڈاکٹر یا وکیل یا بیرسٹر ہو کر قرآن اور حدیث کے معارف بیان کرے تو سننے
والوں پر اس کا خاص اثر ہو سکتا ہے۔ضروری نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ہی بیان کی جائے
بلکہ ان مسائل کو بیان کرنا بھی ضروری ہے جو قبول احمدیت میں روک بنے ہوئے ہیں مثلاً فسق و فجور میں
لوگوں کا مبتلا ہونا، نمازوں سے دوری، مذہب سے بے رغبتی وغیرہ۔ان امور کے متعلق اگر کوئی بیرسٹر یا
وکیل یا حج یا ڈاکٹر لیکچر دے تو کئی لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے مولویوں کے مونہوں سے ان کے متعلق
باتیں سن کر کوئی توجہ نہ کی ہوگی مگر پھر مان لیں گے۔اس قسم کے لوگ اگر علاوہ اس قربانی کے کہ جس قدر
چھٹی مل سکے اس میں تبلیغ کریں، اپنے نام دے دیں اور کہہ دیں کہ جہاں موقع ہو ان
کو بلا لیا جائے تو ان
سے بہت مفید کام لیا جا سکتا ہے اور یہ کام زیادہ نہ ہو گا سال میں ایک ایک، دو دو لیکچر حصہ میں آئیں
گے۔یہ لوگ اگر لیکچروں کے لئے معلومات حاصل کرنے اور نوٹ لکھنے کے لئے قادیان آجائیں تو میں خود
ان کو نوٹ لکھا سکتا ہوں یا دوسرے مبلغ لکھا دیا کریں گے اس طرح ان کو سہارا بھی دیا جا سکتا ہے۔شروع
شروع میں خواجہ صاحب یہاں سے بہت نوٹ لکھا کرتے تھے پھر آہستہ آہستہ ان کو مشق ہو گئی۔جن اصحاب
کے میں نے نام لئے ہیں کہ اس رنگ میں تبلیغ کرنے میں حصہ لیتے ہیں ان کیلئے بھی ابھی گنجائش ہے کہ اور
زیادہ حصہ لیں۔اس طرح بھی تبلیغ میں نئی رو پیدا کی جاسکتی ہے۔اگر دو تین سوڈاکٹر ، وکیل، بیرسٹر اور اچھے
عہد یدار لیکچر دینے لگیں گے تو لوگوں کی طبائع میں نیا رنگ پیدا ہوسکتا ہے۔مولویوں کے لیکچروں کے متعلق تو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ فلاں ان کا مولوی اور فلاں ہمارا
مولوی۔ان کی آپس میں لڑائی دیکھنی چاہئے لیکن جب لیکچر دینے والے ڈاکٹر، بیرسٹر، وکیل یا دوسرے
معزز پیشوں اور عہدوں کے لوگ ہوں گے تو لوگ صرف تماشہ دیکھنے کے لئے نہیں بلکہ کچھ حاصل کرنے
کے لئے جمع ہوں گے اور بہت سے لوگ سلسلہ کی طرف رغبت کرنے لگیں گے۔پرانے دوستوں میں
سے کام کرنے والے ایک میر حامد شاہ صاحب مرحوم بھی تھے ان کو خواجہ صاحب سے بھی پہلے لیکچر دینے کا
جوش تھا اور ان کے ذریعہ بڑا فائدہ پہنچا وہ ایک ذمہ دار عہدہ پر لگے ہوتے تھے باوجود اس کے تبلیغ میں
مصروف رہتے اور سیالکوٹ کی دیہاتی جماعت کا بڑا حصہ ان کے ذریعہ احمدی ہوا۔گیارھواں مطالبہ یہ ہے کہ ایک دفعہ میں نے تحریک کی تھی کہ 25 لاکھ سے ریزروفنڈ قائم کیا
جائے اور اس طرح آمد کی ایسی صورت پیدا کی جائے کہ اس کے ساتھ ہنگامی کام کئے جاسکیں۔اب ہمارا
64

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
بجٹ ایسا ہوتا ہے کہ ہم ہنگامی کام پر کچھ خرچ نہیں کر سکتے۔یہی دیکھو اس وقت کتنا بڑا ہنگامہ شروع ہے مگر
بعض دفعہ دس میں روپیہ خرچ کرنے کیلئے بھی کام میں روک پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ سمجھا جاتا ہے کہ اس
طرح بجٹ کی رقم سے زیادہ خرچ ہو جائے گا۔حالانکہ حقیقتا یہ ہونا چاہئے کہ دس لاکھ کا بجٹ ہو تو اس میں
سے اڑھائی لاکھ مقررہ خرچ کے لئے ہو اور باقی ہنگامی اخراجات کے لئے ہو یعنی جو حملے جماعت پر ہوں
ان کے دفعیہ کے لئے خرچ کیا جائے یا خود دوسروں پر جو حملے کئے جائیں ان میں خرچ ہو۔اب تو بجٹ
نپا تلا ہوتا ہے۔اتنی رقم مبلغین کی تنخواہوں کی اتنی مدرسین کی اتنی وظائف کی اور اتنی لنگر کی۔اتنی کلرکوں
اور اتنی ناظروں کی تنخواہوں کی اور بس مگر ہنگامی خرچ ساڑھے تین لاکھ کے بجٹ میں دس ہزار یا اس سے
بھی کم نکلے گا۔حالانکہ اصل چیز جس سے جماعت کی ترقی ہو سکتی ہے ہنگامی کام ہی ہے۔ہم سارے ملک کا
سروے کریں اور دیکھیں کہ کہاں کہاں کامیابی ہو سکتی ہے اور پھر وہاں زور دے دیں۔اب تو اگر کوئی موقع
نکلے تو بھی اخراجات کی مشکلات کی وجہ سے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔پچھلے دنوں بنگال کے متعلق
معلوم ہوا کہ وہاں ایک پیر صاحب فوت ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے مریدوں
کو کہا تھا کہ امام مہدی آگئے
ہیں ان کی تلاش کرو۔ہمارے ایک دوست نے ان میں تبلیغ کی اور ان میں سے بعض نے مان لیا لیکن بعض
نے کہا کہ ہم میٹنگ کر کے سب کے سب اکٹھے فیصلہ کریں گے۔میں نے ایک مبلغ کو مقرر کیا کہ ان لوگوں کا
سے جا کر ملے اور انہیں فیصلہ کرنے میں مدد دے مگر تین چار ماہ کے بعد دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ مبلغ جا کر
شہر میں بیٹھا ہوا ہے اور جن علاقوں میں وہ لوگ ہیں وہاں نہیں جا سکا کیونکہ دعوت
و تبلیغ کا محکمہ سفر خرچ کا
انتظام نہیں کر سکا اور اس طرح ہیں تمہیں ہزار آدمی کی ہدایت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا کیونکہ اس عرصہ میں
مخالفت اس علاقہ میں تیز ہوگئی اور وہ لوگ ڈر گئے۔تو کئی ایسے مواقع ہوتے ہیں کہ ہنگامی خرچ کرنے سے
بہت بڑی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے یا جماعت کے اثر اور وقار میں بہت بڑا اضافہ ہوسکتا ہے مگر اخراجات
نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ بندھے ہوتے ہیں کیونکہ جس قدر آمد ہوتی ہے مقررہ اخراجات پر ہی صرف ہو
جاتی ہے۔دراصل خلیفہ کا کام نئے سے نئے حملے کرنا اور اسلام کی اشاعت کے لئے نئے سے نئے رستے
کھولنا ہے مگر اس کیلئے بجٹ ہوتا ہی نہیں۔سارا بجٹ انتظامی امور کے لئے یعنی صدر انجمن کے لئے ہوتا
ہے۔نتیجہ یہ ہے کہ سلسلہ کی ترقی افتادی ہورہی ہے اور کوئی نیا رستہ نہیں نکلتا۔ہم کوئی نئی کوشش نہیں کر سکتے
اسی لئے میں نے اس وقت کہا تھا کہ دس سال کے اندر اندر ایسے تغیرات ہونے والے ہیں کہ ہندوستان کی
حالت بدل جائے گی اور اب ایسا ہی ہو رہا ہے۔بالشویزم ہندو اور مسلمانوں میں پھیل رہی ہے اور یہ
65

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
دجالیت کا فتہ کہیں احراریوں کی شکل میں کہیں کسان سبھا کی صورت میں اور کہیں سوشلزم کے نام کے نیچے
کام کر رہا ہے۔یہ سب ایک ہی روی بالشویک کی شاخیں ہیں خواہ براہ راست ان کے اثر کے نیچے، خواہ ان
کے خیالات سے کلی یا جزئی طور پر متاثر ہو کر۔بولشویزم کی غرض مذہب کو باطل کرنا ہے۔ان تحریکوں کا اثر
بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ مذہب کے خلاف پڑتا ہے۔بظاہر ان شاخوں میں کام کرنے والے بعض افراد
مذہب
کی تائید کرتے ہیں مگر حقیقت میں ان
کی تحریکوں کا مذہب سے تعلق نہیں بلکہ مجموعی اثرات کے خلاف
ہی پڑتا ہے۔ا
صوبہ سرحد کے سرخ پوشوں کو دیکھو کتنا اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن جب موقع آیا تو کانگریس
کے ساتھ مل گئے۔پس ان لوگوں کا دعویٰ نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ جا کدھر رہے ہیں؟ یہ
ہو ہی کس طرح سکتا ہے کہ ایک اسلام کی خیر خواہ اور اسلام کی محافظ جماعت ہو اور آریہ عیسائی وغیرہ اس کی
مدد کریں؟ یہی دیکھ لو یہاں کے آریوں نے احراریوں کو جلسہ کرنے کے لئے جگہ دی۔ہند و افسر احراریوں
کی ہمارے خلاف مدد کرتے رہے۔اگر ہم اسلام کو تباہ کرنے والے اور مسلمانوں کو ہلاکت کے گڑھے میں
ڈالنے والے ہیں تو چاہئے تھا کہ غیر مسلم دوڑ کر ہمارے پاس آتے اور کہتے ہم تمہاری مدد کرنے کے لئے
آئے ہیں مگر ہوتا کیا ہے یہ کہ ہماری بجائے احراریوں کی مدد کی جاتی ہے۔پھر اس کی کیا وجہ تھی کہ بعض افسر
تنخواہ تو گورنمنٹ سے پاتے تھے مگر مدد احراریوں کی کر رہے تھے ؟ دراصل وہ حرام خوری کر رہے تھے کہ
حکومت سے تنخواہیں لے کر حکومت ہی کی جڑ کاٹ رہے تھے اور اس کے دشمنوں کی مدد کر رہے تھے۔غرض اس قسم کی تحریکیں پیدا ہو رہی ہیں جو جلد سے جلد موجودہ نظام دنیا میں تغیر پیدا کر رہی
ہیں ایسا تغیر جو اسلام کے لئے سخت مضر ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے آج سے دس سال قبل میں نے
ریز روفنڈ قائم کرنے کے لئے کہا تھا تا کہ اس کی آمد سے ہم ہنگامی کام کر سکیں مگر افسوس جماعت نے اس کی
اہمیت کو نہ سمجھا اور صرف 20 ہزار کی رقم جمع کی اس میں سے کچھ رقم صدر انجمن احمدیہ نے ایک جائیداد کی
خرید پر لگا دی اور کچھ رقم کشمیر کے کام کے لئے قرض لے لی گئی اور بہت تھوڑی سی رقم باقی رہ گئی۔یہ رقم اس
قدر قلیل تھی کہ اس پر کسی ریز روفنڈ کی بنیاد نہیں رکھی جاسکتی تھی۔ہنگامی کاموں کے لئے تو بہت بڑی رقم ہونی
چاہئے جس کی معقول آمدنی ہو۔پھر اس آمدنی میں سے ہنگامی اخراجات کرنے کے بعد جو کچھ بچے اس کو
اسی فنڈ کی مضبوطی کے لئے لگا دیا جائے تا کہ جب ضرورت ہو اس سے کام لیا جاسکے۔دوستوں نے اس
کے متعلق بڑے بڑے وعدے کئے۔ایک صاحب نے کہا میرے لئے ایک لاکھ روپیہ جمع کرنا بھی مشکل
66

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 30 نومبر 1934ء
نہیں مگر افسوس وعدوں کو پورا کرنے کی طرف توجہ نہ کی۔جن صاحب نے ایک لاکھ کا وعدہ کیا تھا وہ ایک سو
امہیا نہ کر سکے۔سب سے زیادہ حصہ چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے لیا تھا۔انہوں نے دو تین ہزار کے
قریب رقم دی تھی باقی لوگوں نے تھوڑی تھوڑی رقم دی اور پھر خاموش ہو گئے اور پانچ چھ سال سے اس میں
کوئی آمد نہیں ہوئی۔میں اب پھر جماعت کو اس کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔اس رقم کا جمع کر لینا کوئی بڑی
بات نہیں ہے۔میاں احمد دین صاحب زرگر کشمیر فنڈ کے لئے پھرتے رہتے ہیں کئی لوگ اعتراض کرتے
ہیں کہ وہ اپنا خرچ لیتے ہیں۔بے شک ان کو خرچ دیا جاتا ہے کیونکہ کام کرنے والے کو خرچ کرنے کی بھی
ضرورت ہوتی ہے مگر میں نے دیکھا ہے جہاں کے متعلق مقامی لوگ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں مل سکتا وہاں سے
بھی وہ 40 50 روپے کشمیر ریلیف فنڈ میں جمع کر لیتے ہیں اور پھر لوگ کہتے ہیں کہ ان کو وصول کرنے کا
ڈھنگ آتا ہے۔اس سے معلوم ہوا وصول کرنے کے لئے ڈھنگ کی ضرورت ہے یہ نہیں کہ ملتا نہیں۔اگر
ایک ہزار آدمی بھی اس بات کا تہیہ کرلے کہ ریز روفنڈ جمع کرنا ہے اور ہر ایک کی رقم دوسو بھی رکھ لی جائے تو
بہت بڑی رقم ہر سال جمع ہوسکتی ہے اور پھر اس کی آمد سے ہنگامی کام بآسانی کئے جاسکتے ہیں اور جب کوئی
ہنگامی کام نہ ہو تو آمد بھی اصل رقم میں ملائی جا سکتی ہے۔جماعت کو یاد رکھنا چاہئے کہ جب تک ہنگامی
کاموں کے لئے بہت بڑی رقم خلیفہ کے ماتحت نہ ہو بھی ایسے کام جو سلسلہ کی وسعت اور عظمت کو قائم
کریں نہیں ہو سکتے۔بارھواں مطالبہ یہ ہے کہ جب یہ کام کئے جائیں گے تو مرکز میں کام بڑھے گا۔کئی باہر کے لوگ
جو کہتے ہیں کہ یہاں کارکنوں
کو کم کام کرنا پڑتا ہے ، ان سے میں کہا کرتا ہوں کہ خود یہاں آکر کام کرو اور
جب کوئی آکر کام کرتا ہے تو پھر کہتا ہے یہاں تو بڑا کام کرنا پڑتا ہے۔کل ہی خان صاحب فرزند علی صاحب
مجھ سے کہہ رہے تھے کہ جتنا کام نظارت امور عامہ کا کرنا پڑتا ہے میں نے اپنی ملازمت کے 15 ( یا میں
سال کہا) آخری سالوں میں اتنا زیادہ کام نہیں کیا۔تو کام تو یہاں ہے اور بہت بڑا کام ہے۔میں صبح اپنے
دفتر میں آکر کام شروع کرتا ہوں رُفعے اور ڈاک اور دفتروں کے کاغذات دیکھتا ہوں۔پھر ملاقات کرنے
والوں سے ملاقات کرتا ہوں اس میں دفتر کے اوقات کے چھ سات گھنٹے صرف ہو جاتے ہیں اور کسی کام
کے لئے کوئی وقت نہیں بچتا۔پھر لوگ امید رکھتے ہیں کہ میں سکیمیں پیش کروں ، ان کی نگرانی کروں ، تقاریر
کروں اور تصانیف بھی کروں۔اس میں شبہ نہیں کہ خلیفہ ایک ہی ہوسکتا ہے۔ناظروں کی طرح زیادہ خلیفے
نہیں ہو سکتے لیکن اگر خلیفہ کے ماتحت زیادہ کام کرنے والے ہوں تو اس تک گو معاملات پھر بھی آئیں گے
67

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
لیکن وہ کام کرنے سے گر بتائے گا اور کام دوسرے کر لیں گے۔موجودہ حالات میں کام چل ہی نہیں
سکتا جب تک زائد آدمی کام کرنے والے نہ ہوں مگر بجٹ پہلے ہی پورا نہیں ہوتا تو اور آدمی کس طرح رکھے
جاسکتے ہیں؟ اس لئے میں تحریک کرتا ہوں کہ وہ بیسیوں آدمی جو پنشن لیتے ہیں اور گھروں میں بیٹھے ہیں خدا
نے ان کو موقع دیا ہے کہ چھوٹی سرکار سے پنشن لیں اور بڑی سرکار کا کام کریں یعنی دین کی خدمت
کریں۔اس سے اچھی بات ان کے لئے اور کیا ہو سکتی ہے؟ بیسیوں ایسے لوگ ہیں جو پنشن لیتے ہیں اور
جنہیں اپنے گھروں میں کوئی کام نہیں ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ خدمت دین کے لئے اپنے آپ کو وقف
کریں تا ان سکیموں کے سلسلہ میں ان سے کام لیا جائے یا جو مناسب ہوں انہیں نگرانی کا کام سپر د کیا جائے
اور نہ اگر نگرانی کا انتظام نہ کیا گیا تو عملی رنگ میں نتیجہ اچھا نہ نکل سکے گا۔تیرھواں مطالبہ یہ ہے کہ باہر کے دوست اپنے بچوں کو قادیان کے ہائی سکول یا مدرسہ احمدیہ میں
سے جس میں چاہیں تعلیم کے لئے بھیجیں۔میں عرصہ سے دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے مرکزی سکولوں میں باہر
کے دوست کم بچے بھیج رہے ہیں۔اس کی ایک وجہ تو یہ معلوم ہوتی ہے کہ باہر سکول بہت کھل گئے ہیں
دوسرے پہلے با ہر اتنی جماعتیں نہ تھیں جتنی اب ہیں۔اب احمدیوں کے بچے اکٹھے ان سکولوں میں چلے
جاتے ہیں اور انہیں اس قدر تکلیف نہیں ہوتی جتنی پہلے ہوتی تھی لیکن اس طرح ہمارے بچوں کی تربیت
ایسی نہیں ہوتی جیسی کہ ہم چاہتے ہیں۔میرا تجربہ یہ ہے کہ یہاں پڑھنے والے لڑکوں میں سے بعض جن کی
پوری طرح اصلاح نہ ہوئی وہ بھی الا ماشاء اللہ جب قربانی کا موقع آیا تو یکدم دین کی خدمت کی طرف
لوٹے اور اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کر دیا۔یہ ان کی قادیان کی رہائش کا ہی اثر ہوتا ہے۔ایک لڑکے
کو میں نے آوارگی کی وجہ سے قادیان سے کئی بار نکلوایا لیکن جب وہ اپنے وطن میں گیا اور اس علاقہ کے
لوگ جب آئیں تو یہی کہیں کہ وہ خدمت دین کے جوش اور شوق کی وجہ سے ہمارے لئے نمونہ ہے۔اسے
سل کی بیماری ہوگئی تھی حتی کہ اسے خون آنے لگ گیا مگر با وجود ایسی حالت کے تبلیغ میں سرگرمی سے مصروف
رہتا اور لوگ کہتے اس کا نمونہ بہت اعلیٰ درجہ کا ہے۔غرض قادیان میں پرورش پانے والے بچوں میں ایسا بیج
بویا جاتا ہے اور سلسلہ کی محبت ان کے دلوں میں ایسی جاگزیں ہو جاتی ہے کہ خواہ ان میں سے کسی کی حالت
کیسی ہی ہو جب دین کی خدمت کیلئے آواز اٹھتی ہے تو ان کے اندر سے لبیک کی سر پیدا ہو جاتی ہے
الا ما شاء اللہ لیکن اس وقت میں ایک خاص مقصد سے یہ تحریک کر رہا ہوں۔ایسے لوگ اپنے بچوں کو پیش
کریں جو اس بات کا اختیار دیں کہ ان بچوں کو ایک خاص رنگ اور خاص طرز میں رکھا جائے اور دینی
68

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبه جمعه فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تربیت پر زور دینے کے لئے ہم جس رنگ میں ان کو رکھنا چاہیں رکھ سکیں اس کے ماتحت جو دوست اپنے
لڑکے پیش کرنا چاہیں کریں۔ان کے متعلق میں ناظر صاحب تعلیم و تربیت سے کہوں گا کہ انہیں تہجد
پڑھانے کا خاص انتظام کریں، قرآن کریم کے درس اور مذہبی تربیت کا پورا انتظام کیا جائے اور ان پر ایسا
گہرا اثر ڈالا جائے کہ اگر ان کی ظاہری تعلیم کو نقصان بھی پہنچ جائے تو اس کی پرواہ نہ کی جائے۔میرا یہ
مطلب نہیں کہ ان کی ظاہری تعلیم کو ضرور نقصان پہنچے اور نہ بظاہر اس کا امکان ہے لیکن دینی ضرورت پر زور
دینے کی غرض سے میں کہتا ہوں کہ اگر ان کی دینی تعلیم و تربیت پر وقت خرچ کرنے کی وجہ سے نقصان پہنچ
بھی جائے تو اس کی پرواہ نہ کی جائے اس طرح ان کیلئے ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جو ان میں نئی زندگی
کی روح پیدا کرنے والا ہو۔چودھواں مطالبہ یہ ہے بعض صاحب حیثیت لوگ ہیں جو اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانا چاہتے
ہیں ان سے میں کہوں گا کہ بجائے اس کے کہ بچوں کے منشا اور خواہش کے مطابق ان کے متعلق فیصلہ
کریں یا خود یا اپنے دوستوں کے مشورہ سے فیصلہ کریں وہ اپنے لڑکوں کے مستقبل کو سلسلہ کے پیش کر
دیں۔اس
کیلئے ایک کمیٹی بنادی جائے گی اس کے سپر دایسے لڑکوں کے مستقبل کا فیصلہ کر دیا جائے گا وہ کمیٹی
ہر ایک لڑکے کے متعلق جو فیصلہ کرے اس کی پابندی کی جائے۔اب یہ ہوتا ہے کہ اگر ایک لڑکا آئی سی ایس
کی تیاری کرتا ہے تو سب اسی طرف چلے جاتے ہیں۔اگر وہ سارے کے سارے پاس بھی ہو جائیں تو اتنی
جگہیں کہاں نکل سکتی ہیں جو سب کومل جائیں؟ لیکن اگر لڑکوں کو علیحدہ علیحدہ کاموں کے لئے منتخب کیا جائے
اور ان کے لئے تیاری کرائی جائے تو پھر انہیں ملازمتیں حاصل کرنے میں بھی کامیابی ہوسکتی ہے اور سلسلہ
کی ضرورتیں بھی پوری ہو سکتی ہیں۔موجودہ حالات میں جو احمدی اعلیٰ عہدوں کی تلاش کرتے ہیں وہ کسی
نظام کے ماتحت نہیں کرتے اور نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بعض صیغوں میں احمدی زیادہ ہو گئے ہیں اور بعض بالکل
خالی ہیں۔پس میں چاہتا ہوں کہ اعلیٰ تعلیم ایک نظام کے ماتحت ہو اور اس کے لئے ایک ایسی کمیٹی مقرر
کر دی جائے کہ جو لوگ اعلیٰ تعلیم دلانا چاہیں وہ لڑکوں کے نام اس کمیٹی کے سامنے پیش کر دیں پھر وہ کمیٹی
لڑکوں کی حیثیت، اُن کی قابلیت اور اُن کے رُجحان کو دیکھ کر فیصلہ کرے کہ فلاں کو پولیس کے محکمہ کے لئے
تیار کیا جائے ، فلاں کو انجینئر نگ کی تعلیم دلائی جائے، فلاں
کو بجلی کے محکمہ میں کام سیکھنے کے لئے بھیجا جائے ،
فلاں ڈاکٹری میں جائے، فلاں ریلوے میں جائے وغیرہ وغیرہ یعنی ان کیلئے الگ الگ کام مقرر
کریں تا کہ کوئی صیغہ ایسا نہ رہے جس میں احمدیوں کا کافی دخل نہ ہو جائے۔اب صرف تین یا چار صیغوں
69

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
میں احمدیوں کا دخل ہے اور باقی خالی پڑے ہیں۔میں سمجھتا ہوں اس بارے میں معمولی سا نظام قائم کرنے
سے سلسلہ کو بہت بڑی طاقت حاصل ہوسکتی ہے اور وہ لڑکے جن کی زندگیاں ضائع ہو جاتی ہیں بیچ سکتے ہیں
اور کئی نو جوان جو اچھے اور اعلیٰ درجہ کے کام نہیں کر رہے کرنے لگ جائیں گے اور کئی محکموں میں ترقی کرنے
کا رستہ نکل آئے گا۔اگر ایسے سو آدمی بھی اپنے لڑکوں کو پیش کر دیں اور کمیٹی ان لڑکوں کے متعلق فیصلہ کرے
تو اس کا نتیجہ بہت اچھا نکل سکتا ہے۔دوسرے صوبوں میں یہ
کمیٹی اپنی ماتحت انجمنیں قائم کرے جو اپنے
رسوخ اور کوشش سے نو جوانوں کو کامیاب بنائیں۔اس کام کے لئے جو کمیٹی میں نے مقرر کی ہے اور جس کا
کام ہوگا کہ اس بارے میں تحریک بھی کرے اور اس کام کو جاری کرے ، اس کے فی الحال تین ممبر ہوں
گے۔جن کے نام یہ ہیں :-
1۔چودھری ظفر اللہ خاں صاحب
2۔خان صاحب فرزند علی صاحب
3۔میاں بشیر احمد صاحب
یہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں اور کام کو جاری کرنے کی ممکن تدابیر عمل میں لائیں۔پندرھواں مطالبہ جو جماعت سے بلکہ نو جوانان جماعت سے یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے
بہت سے نوجوان بے کار ہیں۔میں ایک مثال دے چکا ہوں کہ ایک نوجوان اسی قسم کی تحریک پر ولایت
چلے گئے اور وہاں سے کام سیکھ کر آگئے اب وہ انگلش ویئر ہاؤس لاہور میں اچھی تنخواہ پر ملازم ہیں۔وہ جب
گئے تو جہاز پر کوئلہ ڈالنے والوں میں بھرتی ہو گئے۔ولایت جا کر انہوں نے کنٹر کا کام سیکھا اور اب اچھی
ملازمت کر رہے ہیں۔وہ نو جوان جو گھروں میں بے کار بیٹھے روٹیاں توڑتے ہیں اور ماں باپ کو مقروض بنا
رہے ہیں انہیں چاہئے کہ اپنے وطن چھوڑیں اور نکل جائیں۔جہاں تک دوسرے ممالک کا تعلق ہے اگر وہ
اپنے لئے صحیح انتخاب کر لیں تو 99 فیصدی کامیابی کی امید ہے۔کوئی امریکہ چلا جائے، کوئی جرمنی
چلا جائے ، کوئی فرانس چلا جائے ، کوئی انگلستان چلا جائے، کوئی اٹلی چلا جائے، کوئی افریقہ چلا جائے غرض
کہیں نہ کہیں چلا جائے اور جا کر قسمت آزمائی کرے۔وہ کیوں گھروں میں بے کار پڑے ہیں؟ باہر نکلیں
اور کمائیں پھر خود بھی فائدہ اُٹھا ئیں اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائیں۔جو زیادہ دور نہ جانا چاہیں وہ
ہندوستان میں ہی اپنی جگہ بدل لیں مگر میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ بعض نوجوان ماں باپ کو اطلاع
دیے بغیر گھروں سے بھاگ جاتے ہیں یہ بہت بری بات ہے۔جو جانا چاہیں اطلاع دے کر جائیں اور
اپنی خیر و عافیت کی اطلاع دیتے رہیں۔مدر اس کے بمبئی کے علاقہ میں چلے جائیں، بمبئی کے بہار میں،
70

·

آج 10 میں سے 10 باقی