مخلصین جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانی کے مزید مطالبات۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 3

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
پنجاب کے بنگال میں۔غرض کسی نہ کسی دوسرے علاقہ میں چلے جائیں۔رنگون کلکتہ بمبئی وغیرہ شہروں
میں پھیری سے ہی وہ کچھ نہ کچھ کما سکتے ہیں اور ماں باپ کو مقروض ہونے سے بچا سکتے ہیں لیکن اگر کسی کو
ناکامی ہوتو کیا نا کامی اپنے وطن میں رہنے والوں کو نہیں ہوتی ؟ پھر کیا وجہ ہے کہ وہ باہر نکل کر جدوجہد نہ
کریں اور سلسلہ کے لئے مفید وجود نہ بنیں اور بے کار گھروں میں پڑے رہیں؟
سولہواں مطالبہ یہ ہے کہ جماعت کے دوست اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں۔میں
نے دیکھا ہے اکثر لوگ اپنے ہاتھ سے کام کرنا ذلت سمجھتے ہیں۔حالانکہ یہ ذلت نہیں بلکہ عزت کی بات
ہے۔ذلت کے معنی تو یہ ہوئے کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ بعض کام ذلت کا موجب ہیں اگر ایسا ہے تو ہمارا کیا
حق ہے کہ اپنے کسی بھائی سے کہیں کہ وہ فلاں کام کرے جسے ہم کر ناذلت سمجھتے ہیں؟ ہم میں سے ہر ایک کو
اپنے ہاتھ سے کام کرنا چاہئے۔امرا تو اپنے گھروں میں کوئی چیز ادھر سے اٹھا کر ادھر رکھنا بھی عار سمجھتے
ہیں۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو میں نے بیسیوں دفعہ برتن مانجتے اور دھوتے دیکھا ہے اور میں
نے خود بیسیوں دفعہ برتن مانجے اور دھوئے ہیں اور کئی دفعہ رومال وغیرہ کی قسم کے کپڑے بھی دھوئے
ہیں۔ایک دفعہ میں نے ایک ملازم کو پاؤں دبانے کے لئے بلایا وہ مجھے دبا رہا تھا کہ کھانے کا وقت ہو
گیالڑ کا کھانے کا پوچھنے آیا تو میں نے کہا دو آدمیوں کا کھانا لے آؤ۔کھانا آنے پر میں نے اس ملازم کو
ساتھ بٹھا لیا۔لڑکا یہ دیکھ کر دوڑا دوڑا گھر میں گیا اور جا کر قہقہہ مار کر کہنے لگا: حضرت صاحب فلاں ملازم
کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔اسلامی طریق یہی ہے اور میں سفر میں یہی طریق رکھتا ہوں کہ ساتھ
والے آدمیوں کو اپنے ساتھ کھانے پر بٹھا لیتا ہوں۔میں نے دیکھا ہے حضرت خلیفہ امسیح اول رضی اللہ عنہ
میں بعض بعض خوبیاں نہایت نمایاں تھیں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اسی مسجد میں قرآن کریم کا درس دیا
کرتے تھے۔مجھے یاد ہے میں چھوٹا سا تھا سات آٹھ سال کی عمر ہوگی ، ہم باہر کھیل رہے تھے کہ کوئی
ہمارے گھر سے نکل کر کسی کو آواز دے رہا تھا کہ فلانے مینہ آ گیا ہے او پہلے بھیگ جائیں گے جلدی آؤ اور
ان کو اندر ڈالو۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ درس دے کر ادھر سے جارہے تھے انہوں نے اس آدمی سے
کہا کیا شور مچارہے ہو؟ اس نے کہا کوئی آدمی نہیں ملتا جو او پلے اندر ڈالے آپ نے فرمایا تم مجھے آدمی نہیں
سمجھتے ؟ یہ کہہ کر آپ نے ٹوکری لے لی اور اس میں اوپلے ڈال کر اندر لے گئے۔آپ کے ساتھ اور بہت
سے لوگ بھی شامل ہو گئے اور جھٹ پٹ اوپلے اندر ڈال دیئے گئے اسی طرح اس مسجد کا ایک حصہ بھی
حضرت خلیفہ اسیح اول رضی اللہ عنہ نے بنوایا تھا۔ایک کام میں نے بھی اسی قسم کا کیا تھا مگر اس پر بہت عرصہ
گزر
گیا ہے۔71

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
میں نے اپنی جماعت کے لوگوں کو اپنے ہاتھ سے کام کرنے کے لئے کئی بار کہا ہے مگر توجہ نہیں
کرتے کہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں اور یہ احساس مٹا دیں کہ فلاں آتا ہے اور فلاں
مزدور۔اگر ہم اس لئے آقا بنتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے بنایا ہے تو یہ بھی ظاہر کرنا چاہئے کہ ہمارا حق نہیں کہ ہم
آقا بنیں اور جب کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسے آقا بنے کا حق ہے تو وہ مومن نہیں رہتا۔کئی لوگ ترقی کرنے
سے اس لئے محروم رہ جاتے ہیں کہ اگر ہم نے فلاں کام کیا اور نہ کر سکے تو لوگ کیا کہیں گے؟ بعض مبلغ خود
چودھری بن کر بیٹھ جاتے ہیں اور دوسروں کو مباحثہ میں آگے کر دیتے ہیں تا کہ وہ ہار نہ جائیں۔مجھے یہ سن کر
افسوس ہوا کہ ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ نے کہا ہمارے پاس اب صرف دو مبلغ مناظرے کرنے والے ہیں مگر
اس کی ذمہ داری ناظر صاحب پر ہی عائد ہوتی ہے انہیں دو مبلغ ہوشیار نظر آئے انہی کو انہوں نے مناظروں
کے لئے رکھ لیا حالانکہ انہیں چاہئے تھا کہ سب سے یہ کام لیتے اور اس طرح زیادہ مبلغ مباحثات کرنے
والے پیدا ہو جاتے کیونکہ کام کرنے سے کام کی قابلیت پیدا ہوتی ہے۔بعض لوگ دراصل کام کرنے سے
جی چراتے ہیں مگر ظاہر یہ کرتے ہیں کہ وہ اس کام کے کرنے میں اپنی ہتک سمجھتے ہیں۔میں ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالنے کا جو مطالبہ کر رہا ہوں اس کے لئے پہلے قادیان والوں
کو لیتا ہوں یہاں کے احمدی محلوں میں جو اونچے نیچے گڑھے پائے جاتے ہیں، گلیاں صاف نہیں ، نالیاں
گندی رہتی ہیں بلکہ بعض جگہ نالیاں موجود ہی نہیں ان کا انتظام کریں ، وہ جو او دور سیٹر ہیں وہ سروے کریں
اور جہاں جہاں گندہ پانی جمع رہتا ہے اور جو ارد گرد بسنے والے دس ہیں کو بیمار کرنے کا موجب بنتا ہے اسے
نکالنے کی کوشش کریں اور ایک ایک دن مقرر کر کے سب مل کر محلوں کو درست کر لیں۔اسی طرح جب کوئی
سلسلہ کا کام ہو مثل لنگر خانہ یا مہمان خانہ کی کوئی اصلاح مطلوب ہو تو بجائے مزدور لگانے کے خود لگیں اور
اپنے ہاتھ سے کام کر کے ثواب حاصل کریں۔ایک بزرگ کے متعلق لکھا ہے کہ وہ جب قرآن پڑھتے تو
حروف پر انگلی بھی پھیرتے جاتے کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے قرآن کے حروف آنکھ سے دیکھتا
ہوں اور زبان سے پڑھتا ہوں اور انگلی کو بھی ثواب میں شریک کرنے کے لئے پھیرتا جاتا ہوں۔پس جتنے عضو بھی ثواب کے کام میں شریک ہو سکیں اتنا ہی اچھا ہے اور اس کے علاوہ مشقت کی
عادت ہوگی۔اب اگر کسی کو ہاتھ سے کام کرنے کے لئے کہو اور وہ کام کرنا شروع بھی کر دے تو کھسیانا ہوکر
مسکراتا جائے گالیکن اگر سب کو اسی طرح کام کرنے کی عادت ہو تو پھر کوئی عار نہ سمجھے گا۔یہ تحریک میں قادیان سے پہلے شروع کرنا چاہتا ہوں اور باہر گاؤں کی احمد یہ جماعتوں کو ہدایت
72

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
کرتا ہوں کہ وہ اپنی مساجد کی صفائی اور لیپائی وغیرہ خود کیا کریں اور اس طرح ثابت کریں کہ اپنے ہاتھ سے
کام کرنا وہ عار نہیں سمجھتے۔شغل کے طور پر لوہار نجار اور معمار کے کام بھی مفید ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے ہاتھ سے کام کیا کرتے تھے۔ایک دفعہ خندق کھودتے ہوئے آپ نے پتھر توڑے اور مٹی
ڑھوئی۔صحابہ کے متعلق آتا ہے کہ اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو پسینہ آیا بعض نے برکت کے
لئے اسے پونچھ لیا۔یہ تربیت ، ثواب اور رعب کے لحاظ سے بھی بہت مفید چیز ہے۔جو لوگ یہ دیکھیں گے
کہ ان کے بڑے بڑے بھی مٹی ڈھونا اور مشقت کے کام کرنا عار نہیں سمجھتے ان پر خاص اثر ہوگا۔بدر کے
موقع پر جب کفار نے ایک شخص کو مسلمانوں کی جمیعت دیکھنے کے لئے بھیجا تو اس نے آکر کہا: آدمی تو
تھوڑے سے ہی ہیں لیکن موت نظر آتے ہیں وہ یا تو خود مر جائیں گے یا ہمیں مار ڈالیں گے۔اسی وجہ سے
انہوں نے لڑائی سے باہر رہنے کی کوشش کی جس کا ذکر میں پہلے کر آیا ہوں۔ہماری جماعت کے لوگوں کو بھی
مخالفین جب یہ دیکھیں گے کہ یہ ہر کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور کسی کام کے کرنے میں عار نہیں سمجھتے تو
سمجھیں گے کہ ان پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں۔سترھواں مطالبہ یہ ہے کہ جو لوگ بے کار ہیں وہ بے کار نہ رہیں۔اگر وہ اپنے وطنوں سے باہر
نہیں جاتے تو چھوٹے سے چھوٹا جو کام بھی انہیں مل سکے وہ کر لیں۔اخباریں اور کتابیں ہی بیچنے لگ
جائیں، ریز رو فنڈ کے لئے روپیہ جمع کرنے کا کام شروع کر دیں۔غرض کوئی شخص بے کار نہ رہے خواہ اسے
مہینہ میں دو روپے کی ہی آمدنی ہو کیونکہ دو بہر حال صفر سے زیادہ ہیں۔بعض بی اے کہتے ہیں ہم بے کار
ہیں ہمیں کوئی کام نہیں ملتا۔میں انہیں کہتا ہوں دو روپے بھی اگر وہ کما سکیں تو سمائیں۔میں نے جس قدر
حساب پڑھا ہے اس سے مجھے یہی معلوم ہوا ہے کہ دور و پے صفر سے زیادہ ہوتے ہیں۔غرض کوئی احمدی نکما
نہ رہے اسے ضرور کوئی نہ کوئی کام کرنا چاہئے۔اٹھارھواں مطالبہ باہر کے دوستوں سے میں یہ کرتا ہوں کہ قادیان میں مکان بنانے کی کوشش
کریں۔اس وقت تک خدا تعالیٰ کے فضل سے سینکڑوں لوگ مکان بنا چکے ہیں مگر ابھی بہت گنجائش
ہے۔جوں جوں قادیان میں احمدیوں کی آبادی بڑھے گی ہمارا مرکز ترقی کرے گا اور غیر عنصر کم ہوتا جائے
گا۔غیر عنصر کو کم کرنے کے دو ہی طریق ہیں یا تو یہ کہ وہ یہاں سے چلا جائے اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں یا
یہ کہ ہماری آبادی بڑھنے سے ان کی آبادی کی نسبت کم ہو جائے اور یہ ہمارے اختیار کی بات ہے۔جب
ہم اپنے آپ کو بڑھاتے جائیں گے تو غیر عصر خود بخود کم ہوتا جائے گا۔ہاں یا درکھو! کہ قادیان کو خدا تعالیٰ
نے سلسلہ احمدیہ کا مرکز قرار دیا ہے اس لئے اس کی آبادی انہی لائنوں پر چلنی چاہئے جو سلسلہ کے لئے مفید
73

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ثابت ہوں۔اس موجودہ حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے میری تاکید ہے کہ قادیان، بھینی اور منگل کے سوا
سر دست اور سی گاؤں سے آبادی کے لئے زمین نہ خریدی جائے۔ابھی ہمارے بڑھنے کے لئے بھینی اور
منگل کی طرف کافی گنجائش ہے۔منگل کے لوگ خوشحال ہیں اور زمین فروخت نہیں کرتے ان کی اس
حالت کو دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔بھینی والے اپنی زمین بیچتے رہتے ہیں مگر اس لئے نہیں کہ وہ اپنی زمین
زیادہ قیمت پر بیچ کر اور جائیداد پیدا کرتے ہیں بلکہ غربت کی وجہ سے بیچتے ہیں اس بات کا ہمیں افسوس
ہے۔کاش! وہ پہلی زمینیں فروخت کر کے فروخت کردہ زمین سے زیادہ زمین دوسرے گاؤں میں خریدتے
تو ہمارے لئے دُہری خوشی کا موجب ہوتا۔یہ مطالبات ہیں جو میں جماعت کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔ان میں سے ہر ایک لمبے غور
اور فکر کے بعد تجویز کیا گیا ہے اور ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو سلسلہ کی ترقی میں ممد نہ ہو۔ان میں
سے ہر ایک بیج ہے ایسا بیج جو بڑی ترقی پانے والا اور بہت بڑا درخت بنے والا اور دشمنوں کو زیر کرنے والا
ہے۔ان میں سے کوئی ایک چیز بھی نظر انداز کرنے والی نہیں اور ایک بھی ایسی نہیں کہ اس کے بغیر ہماری
ترقی کی عمارت مکمل ہو سکے۔پس میں اپنی جماعت کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ جس جس سے ہو سکے ان
میں حصہ لے اور اس طرح سلسلہ کی ترقی کے وقت کو قریب لانے اور خدا تعالیٰ سے اجر حاصل کرنے کی
کوشش کرے۔ایک اور چیز باقی رہ گئی ہے جو سب کے متعلق ہے گوغر با اس میں زیادہ حصہ لے سکتے ہیں۔د نیوی سامان خواہ کس قدر کئے جائیں آخر دنیوی سامان ہی ہیں اور ہماری ترقی کا انحصار ان پر نہیں بلکہ
ہماری ترقی خدائی سامان کے ذریعہ ہوگی اور یہ خانہ اگر چہ سب سے اہم ہے مگر اسے میں نے آخر میں رکھا
ہے اور وہ دعا کا خانہ ہے۔وہ لوگ جو ان مطالبات میں شریک نہ ہوسکیں اور ان کے مطابق کام نہ کر سکیں وہ
خاص طور پر دعا کریں کہ جو لوگ کام کر سکتے ہیں خدا تعالیٰ انہیں کام کرنے کی توفیق دے اور ان کے کاموں
میں برکت ڈالے۔ہماری فتح ظاہری سامانوں سے نہیں بلکہ باطنی سامانوں سے ہوگی۔اگر ہمارے دلوں میں حقیقی
ایمان پیدا ہو جائے اور اگر ہم صرف خدا کے ہو جائیں تو ساری دنیا کو فتح کر لینا ہمارے لئے کچھ بھی مشکل
نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ اگر چالیس مومن بھی کھڑے ہو جائیں تو ساری
دنیا کو فتح کر سکتے ہیں۔وہ لوگ جو کچھ نہیں کر سکتے وہ یہی دعا کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ چالیس مومن پیدا
74

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
66
کردے ایسے چالیس مومن جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ دنیا کو فتح کر سکتے
ہیں۔پس وہ لولے لنگڑے اور اپاہج جو دوسروں کے کھلانے سے کھاتے ہیں، جو دوسروں کی امداد سے
پیشاب پاخانہ کرتے ہیں اور وہ بیمار اور مریض جو چار پائیوں پر پڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ کاش ہمیں بھی
طاقت ہوتی اور ہمیں بھی صحت ہوتی تو ہم بھی اس وقت دین کی خدمت کرتے ان سے میں کہتا ہوں کہ ان
کیلئے بھی خدا تعالیٰ نے دین کی خدمت کرنے کا موقع پیدا کر دیا ہے وہ اپنی دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا
دروازہ کھٹکھٹائیں اور چار پائیوں پر پڑے پڑے خدا تعالیٰ کا عرش ہلائیں تا کہ کامیابی اور فتح مندی آئے۔پھر
وہ جو ان پڑھ ہیں اور نہ صرف ان پڑھ ہیں بلکہ گند ذہن ہیں اور اپنی اپنی جگہ کڑھ رہے ہیں کہ کاش ہم بھی
عالم ہوتے ، کاش ہمارا بھی ذہن رسا ہوتا اور ہم بھی تبلیغ دین کے لئے نکلتے ! ان سے میں کہتا ہوں کہ ان کا
بھی خدا ہے جو اعلیٰ درجہ کی عبارت آرائیوں
کو نہیں دیکھتا، اعلیٰ تقریروں
کو نہیں دیکھتا، بلکہ دل کو دیکھتا ہے وہ
اپنے سیدھے سادے طریق سے دعا کریں خدا تعالیٰ ان کی دعا سنے گا اور ان کی مدد کرے گا۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک مخلص صحابی بلال حبشی تھے جن کے نام سے تمام امت اسلامیہ واقف ہے وہ
اذان دیا کرتے تھے۔چونکہ عرب نہ تھے اس لئے عربی کے بعض حروف ادا نہ کر سکتے تھے۔اَشْهَدُ
کی بجائے اسهَدُ “ کہا کرتے تھے اور لوگ ان کی اذان پر پہنتے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ایک دفعہ لوگوں کو ہنستے سنا تو باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ بلال کی آواز تو اللہ تعالیٰ کو بھی پیاری ہے
اللہ تعالیٰ یہ نہیں دیکھتا تھا کہ وہ ”ش“ ادا نہیں کر سکتے بلکہ وہ یہ دیکھتا تھا کہ یہ میرا وہ بندہ ہے جسے سخت
دھوپ میں گرم ریت میں لٹایا گیا مگر اس نے اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلہ کہنا نہ چھوڑا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے پاس ایک دفعہ ایک عالم آیا، آپ نے بات کرتے وقت معمولی طور پر ق کا حرف ادا کرتے ہوئے
قرآن کہا تو وہ کہنے لگا۔مسیح موعود بنے پھرتے ہیں اور قر آن کہنا بھی نہیں آتا، ان دنوں
صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید بھی آئے ہوئے تھے ، ان کا ہاتھ اس شخص کے منہ کی طرف اٹھنے ہی لگا
تھا کہ آپ نے انہیں روک دیا اور پھر جب تک اس شخص سے گفتگو کرتے رہے صاحبزادہ صاحب کا ایک
ہاتھ آپ نے پکڑے رکھا اور دوسرا حضرت مولوی عبدالکریم کو پکڑے رکھنے کا ارشاد فرمایا اور وہ اس دوران
میں غصہ سے لرزتے رہے لیکن وہ نادان کیا جانتا تھا کہ خدا تعالیٰ کو آپ کا سیدھا سادا قرآن کہنا ہی پسند
تھا۔پس کوئی یہ مت سمجھے کہ اسے عبارت آرائی نہیں آتی کیونکہ خدا تعالیٰ الفاظ کو نہیں دیکھتا۔اگر اعلیٰ درجہ
کے الفاظ میں اس سے التجا کی جائے تو اسے بھی سنتا ہے اور اگر ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اس کے در اجابت
کو کھٹکھٹایا جائے تو بھی کھولتا ہے اور پکارنے والے کی دعا سنتا ہے۔پس وہ لوگ جو معذوری اور مجبوری کی
75

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
صلى الله
وجہ سے کسی مطالبہ کو پورا کرنے میں بھی حصہ نہیں لے سکتے میں نے یہ ایسی تجویز بتائی ہے کہ اس میں وہ سب
شریک ہو سکتے ہیں اور یہ سب سے اعلیٰ سب سے اہم اور سب سے ضروری تجویز ہے۔وہ جو چار پائیوں پر
پڑے ہوئے اپاہج ہیں ، وہ جنہیں بات کرنے کا شعور نہیں ، وہ جن کے ذہن رسا نہیں ، وہ جو بیمار اور کمزور
ہیں ، وہ جو قید میں پڑے ہیں، وہ جو مصائب و تکالیف اور مشکلات میں گرفتار ہیں، وہ سب جو یہ کام کرنا
چاہتے ہیں مگر کر نہیں سکتے وہ اس تجویز پر عمل کریں، اس طرح وہ کام کرنے والوں سے ثواب حاصل کرنے
میں پیچھے نہ رہیں گے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے کہہ سکتے ہیں ہمارے پاس دل ہی تھا وہ ہم نے پیش کر دیا اور
خدا تعالیٰ ضرور ان کے دل کی قدر کرے گا اور انہیں ایسا ہی اجر دے گا جیسا کام کرنے والوں کو دے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ ایک جنگ کے لئے جارہے تھے آپ نے صحابہ کو دیکھا کہ بہت
سخت تکلیفیں اٹھا رہے ہیں، بھوکے پیاسے ہیں، جنگل کاٹ کاٹ کر رستہ بنا رہے ہیں اور اس سخت تشویش
اور تکلیف کو دین کی خاطر برداشت کر کے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ہم کو دین کی بہت بڑی خدمت کی
توفیق ملی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اس حالت کو محسوس کر کے فرمایا کہ مدینہ میں کچھ لوگ ہیں
جو تمہارے جیسا ثواب حاصل کر رہے ہیں۔صحابہ نے عرض کیا: یارسول اللہ ! یہ کس طرح ممکن ہے کہ
قربانیاں تو ہم کریں، جانیں دینے کیلئے ہم نکلیں تکلیفیں ہم اُٹھا ئیں مصیبتیں ہم جھیلیں اور ثواب ان کو بھی
ہمارے برابر ملے جو گھروں میں بیٹھے ہیں۔آپ نے فرمایا: ہاں وہ اپانچ اور وہ لولے لنگڑے جن کے دل
بریاں ہیں اور جو رو رہے ہیں کہ ہمیں توفیق حاصل نہیں ورنہ ہم بھی اس جنگ میں شریک ہوتے۔کیا
خدا تعالیٰ ان کو ثواب نہ دے گا؟ پس ایسے لوگ جو مجبور اور معذور ہیں، خدا تعالیٰ کے سامنے نہ کہ اپنے
جھوٹے نفس کے سامنے ، ان کے پاس سب سے کاری حربہ ہے وہ اسے چلائیں اس طرح وہ خود بھی ثواب
کے مستحق ہوں گے اور جماعت بھی ترقی کرتی جائے گی۔یہ وہ انیس تجاویز ہیں جو میں نے جماعت کے
سامنے پیش کی ہیں۔امید ہے کہ جلد سے جلد ان کو عمل میں لایا جائے گا اور وہ جو دین کیلئے ہر قسم کی قربانی
کرنے کے لئے تیار ہیں آگے بڑھیں گے۔روپیہ کے متعلق جو تحریک کی گئی ہے اور جو بھی قادیان میں ہی
لوگوں کو پہنچی ہے اس میں اس وقت تک 6 سو روپیہ نقد اور 7-8 سو کے وعدے ہو چکے ہیں اور مجھے جو
خبریں ملی ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ سکتا ہوں کہ اگر محلوں کی کمیٹیاں صحیح طور پر کوشش کریں تو قادیان
سے ہی دو تین ہزار روپیہ جمع ہوسکتا ہے۔باہر کی جماعتوں کے متعلق مہینہ ڈیڑھ مہینہ تک اندازہ لگایا جا سکے
گا۔میں نے جو سکیم تجویز کی ہے اس کا فورا پیش کرنے والا حصہ آج کے خطبہ سے مکمل ہو چکا ہے لیکن بعض
زائد خیالات کا اظہار میں اگلے جمعہ کے خطبہ میں کروں گا۔جماعت کے لوگ ان مطالبات میں سے جس کا
76

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء
جس کو پورا کر سکتے ہیں اس کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں مگر یاد رکھیں یہ جو کچھ ہے پہلا قدم ہے۔جس
طریق سے الہی سلسلے ترقی کرتے ہیں اس کے مقابلہ میں یہ بالکل حقیر ہے۔جس طرح سپاہی کو مشق کرانے
کیلئے اس کے کندھے پر بندوق رکھی جاتی ہے اور اسے مشق کرائی جاتی ہے اسی قسم کی یہ مشق ہے ورنہ وہ
قربانیاں جو ترقی کے لئے ضروری ہیں وہ آگے آنے والی ہیں۔قادیان والوں پر سب سے زیادہ
ذمہ داریاں ہیں کیونکہ وہ مرکز میں اور نبی کی تخت گاہ میں رہتے ہیں وہ کوشش کر کے ایک دوسرے سے آگے
( مطبوعه الفضل 9 دسمبر 1934 ء )
"
77

آج 10 میں سے 10 باقی