جماعت احمدیہ سے قربانی کے مطالبات کی اعلان کردہ سکیم کے متعلق بعض اہم تشریحات۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
جماعت احمدیہ سے قربانی کے مطالبات کی اعلان
کرده سکیم کے متعلق بعض اہم تشریحات
خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934 ء
سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں ان تجاویز کے متعلق جو میرے نزدیک اس فتنہ کے مقابلہ کے لئے موجودہ حالات میں
ضروری ہیں جو آج کل جماعت احمدیہ کی ترقی کے راستہ میں روک بن رہا ہے یا روکیں پیدا کرنے کی کوشش
کر رہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ تجاویز ان تجاویز کی پہلی قسط ہیں جن پر ہمارے لئے عمل کرنا ضروری
ہوگا۔آئندہ جو حالات پیدا ہونے والے ہیں ان کا حقیقی علم تو اللہ تعالی کو ہی ہے لیکن اس کے دیئے ہوئے
علم کے ماتحت بعض باتیں ہمیں بھی معلوم ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے جن تجاویز کو اختیار کرنا ہمارے لئے
ضروری ہوگا وہ میرے ذہن میں ہیں لیکن کوئی شخص یکلخت نیچے سے پھلانگ کر چھت پر نہیں پہنچ سکتا بلکہ
مختلف سیڑھیوں سے گزرنا ضروری ہوتا ہے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ ان سیڑھیوں میں سے وہ تجاویز جو میں
نے پیش کی ہیں پہلی سیڑھی ہیں یا چونکہ اس سے بھی پہلے چندے جماعت دیتی تھی یا قربانیاں کرتی تھی ان کو
اگر پہلی سیڑھی قرار دیا جائے تو یہ دوسری ہوگی اور اگر ان ادوار کو جن میں سے جماعت گزرتی رہی ہے گن لیا
جائے تو یہ تیسری یا چوتھی ہوگی مگر بہر حال چھت ابھی ہمارے قریب نہیں آئی اور چھت پر پہنچنے کیلئے جن
سیٹرھیوں پر چڑھنا ہمارے لئے ضروری ہے ان پر ابھی ہم نہیں چڑھے اور آئندہ اور سیٹرھیاں ابھی ہمیں
چڑھنی پڑیں گی اور وہ کس مواد کی بنی ہوئی ہوں گی؟ وہ ایک حد تک میرے ذہن میں ہے اور اسی کو مد نظر رکھ
کر میں نے یہ پہلی سیڑھی تیار کی ہے تا کہ آئندہ جن حالات میں سے جماعت کو گزرنا پڑے ان کیلئے آج
ہی تیاری شروع کی جا سکے۔میں نے ساری تجاویز کو کھول کر بیان کر دیا ہے سوائے ایک دو باتوں کے جن کا چھپانا اس لئے
ضروری نہ تھا کہ وہ زیادہ اہم تھیں بلکہ اس لئے کہ اگر ان کو ظاہر کر دیا جائے تو ان کا تو ڑ دشمن آسانی سے کر
سکتا ہے اور وہ کام جو تھوڑے خرچ سے ہو سکتا ہے اظہار کر دینے کی صورت میں اس کے لئے زیادہ خرچ
کرنے کی ضرورت پیش آئے گی لیکن وہ باتیں بھی میں نے ممبروں کو بتادی ہیں جن کے سپر دوہ کی گئی ہیں۔79

خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
باوجود اس اظہار کے جو میں نے کیا ہے سکیم کے ہر پہلو میں بعض اُمور کو میں نے مدنظر رکھا ہے جن کی
حقیقت کو ظاہر نہیں کیا۔فوائد اور اغراض کے بعض پہلو میں نے بتائے ہیں لیکن بعض نہیں بتائے۔جس
طرح طبیب ایک دوائی دیتا ہے اور اس کا اتنا ہی فائدہ بیان کرتا ہے جتنا مریض کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ایک دوائی قبض کے لئے بھی مفید ہوتی ہے، معدہ کے لئے اور جگر کیلئے بھی وہی نزلہ اور زکام کے لئے بھی
مفید ہوتی ہے۔طبیب کے پاس ایک نزلہ کا مریض آتا ہے اور وہ اسے دوائی دے دیتا اور کہتا ہے کہ یہ نزلہ
کیلئے مفید ہے یہ ضروری نہیں کہ وہ اسے یہ بھی بتائے کہ یہ جگر اور معدہ کے لئے بھی مفید ہے یہ باتیں وہ
معدہ یا جگر کے مریض سے کہے گا۔اسی طرح آئندہ کے مصالح کو بیان کرنے کی ضرورت نہ تھی لیکن وہ مکمل
عمارت میرے ذہن میں ہے جس کی حفاظت کے لئے یہ تمام تجاویز کی گئی ہیں اور وہ حملے بھی میرے ذہن
میں ہیں جو ابھی کئے نہیں گئے مگر دشمن کرے گا یا کر سکتا ہے اور دفاع کی تدابیر بھی موجود ہیں اور اسی کے
سلسلہ میں میں نے یہ تجاویز پیش کی ہیں۔کسی بات کو آخر وقت پر اختیار کرنا نظمندی کی علامت نہیں ہوتا۔جو
شخص بارش شروع ہونے کے بعد اس سے بچنے کیلئے عمارت بنائے ، جو آگ لگنے کے بعد کنواں کھودے کہ
اس سے پانی لے کر آگ بجھائے اور جو بھوک لگنے کے بعد غلہ ہونے کیلئے جائے اس سے زیادہ احمق اور
کوئی نہیں ہوسکتا۔بارش سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے سے گھر تیار کیا جائے اور بھوک سے محفوظ
ہونے کیلئے پہلے غلہ بوناضروری ہے اور جو شخص اپنے گھر کو آگ سے بچانا چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے
کہ پانی کے پاس رہے تا آگ بجھا سکے۔پس ضروری تھا کہ میں ان امور کو مد نظر رکھتا جو موجودہ جدوجہد کے لازمی نتائج ہیں۔میں یقیناً جانتا
ہوں کہ دشمن بھی یہ نہیں جانتا کہ اس کی تحریکات کے کیا نتائج پیدا ہونے والے ہیں؟ اللہ تعالیٰ ہی سب کچھ
جانتا ہے اور وہ اپنے بندوں کو جس قدر مناسب سمجھے بتاتا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ان کے انسداد کے لئے کیا کرنا
چاہئے؟ پس اس سکیم میں میں نے صرف حال کو ہی نہیں بلکہ استقبال کو بھی مدنظر رکھا ہے اور صرف یہی نہیں
سوچا کہ موجودہ حملے سے کس طرح محفوظ رہا جائے بلکہ یہ بھی مد نظر ہے کہ آئندہ نتائج سے بھی جماعت کو
بچایا جائے۔گو یہ بات بھی ہے کہ بعض طبعی نتائج ایسے ہو سکتے ہیں جن کے لئے ہمیں مزید تدابیر اختیار کرنی
پڑیں مگر یہ دور کی باتیں ہیں اس لئے ابھی میں ان کو چھوڑتا ہوں۔کھانے کے متعلق میں نے بعض ہدایات دی تھیں۔اس بارہ میں بعض سوالات کئے گئے
ہیں ان کا اب جواب دیتا ہوں تا دوسرے لوگ بھی واقف ہو جائیں۔80

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
ایک دوست نے سوال کیا ہے کہ عید کے موقع پر کیا ہوگا؟ یہ سوال پہلے ہی میرے ذہن میں تھا۔اور میں نے پہلے ہی اس پر غور کیا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عیدین ہمارے کھانے
پینے کے دن ہیں۔پس اس حدیث کی بناء پر عیدین کیلئے وہی عہد کہ جو ہم نے دوسرے دنوں کے لئے کیا
ہے اسی صورت میں جاری نہیں رہ سکتا۔ہاں اس صورت میں وہ عیدوں کے لئے بھی ہے کہ عیدوں کے
موقع پر بھی کھانے پینے میں کفایت کو مد نظر رکھا جائے۔دوسرے دنوں کے لئے تو یہ ہے کہ صرف ایک ہی
سالن استعمال کیا جائے یا جو میٹھا کھانے کے عادی ہیں وہ ایک ہی قسم کی کوئی میٹھی چیز بھی تیار کر لیں یا جو
لوگ کبھی کبھار کوئی میٹھی چیز تیار کر لیتے ہیں وہ بھی کر سکتے ہیں لیکن روٹی کے ساتھ یا چاول کے ساتھ سالن
ایک ہی ہونا چاہئے مگر عیدوں کے لئے یہ پابندی نہیں کیونکہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
عیدیں کھانے پینے کے دن ہیں مگر یہ نہیں فرمایا کہ یہ اسراف کے دن ہیں اور یہ فرمانے سے کہ یہ کھانے
پینے کے دن ہیں یہ مراد نہیں لیا جا سکتا کہ کھانا تو ایک ہی پکایا جائے لیکن کھا یا زیادہ جائے کیونکہ زیادہ کھانے
سے بدہضمی کی شکایت ہوگی اور اسلام بیمار کر دینے کا حکم نہیں دے سکتا۔پس اس کا مطلب یہی ہے کہ ہم عیدوں کے ایام میں ایک سے زیادہ کھانے کھا سکتے ہیں۔عیدوں
کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی کئی کھانے استعمال کر لیتے تھے اور پھر کئی دفعہ کھا لیتے تھے۔بہر حال کفایت مد نظر ر ہے۔پس عیدین کے متعلق میری ہدایت یہی ہے کہ ہمیشہ کی نسبت کھانوں میں کمی کی جائے جولوگ
پانچ چھ کھانے تیار کرتے ہوں وہ چار کریں اور جو چار پانچ کرتے ہیں وہ تین چار کریں اور وہ لوگ بھی جو
پنے گھروں میں اس سے کم پکاتے ہیں وہ بھی یہ امور مد نظر رکھیں کہ زیادہ خرج والے کھانے نہ پکائیں اور
اتنا نہ پکائیں کہ کھانا بوجھ ہو جائے۔حضرت خلیفہ اُسیح اول فرمایا کرتے تھے کہ ایک امیر نے آپ کے
پاس شکایت کی کہ مجھے بھوک نہیں لگتی ، معدہ خراب ہے اور بہت دوائیاں استعمال کی ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں
ہوا۔آپ نے اس سے دریافت فرمایا کہ تم کیا کھاتے ہو؟ اس نے جواب دیا کہ میں ہر طرح کوشش کرتا
ہوں کہ کوئی چیز میری طبیعت کے موافق ہو تو میں پیٹ بھر کر کھاؤں اور اسی غرض سے میرے دستر خوان پر
تمیں چالیس کھانے آتے ہیں اور میں سب کو چکھتا ہوں کہ کون سا مزیدار ہے تا اسے کھاؤں مگر با وجود اعلیٰ
سے اعلیٰ کھانوں کی موجودگی کے کسی چیز کے کھانے کو دل نہیں چاہتا۔حالانکہ بات یہ تھی کہ اتنے کھانے
چکھنے سے ہی اس کا پیٹ بھر جاتا تھا۔اگر ہر ایک کھانے سے چکھنے کیلئے دو دو لقے بھی لے تو آستی 80 لقمے
81

خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہو گئے اور اسی لقمے کھانے کے بعد انسان اور کیا کھائے گا ؟ آپ فرماتے تھے کہ میں نے حیرت سے اس
کی طرف دیکھا اور کہا کہ تمہاری سور ہضمی کا علاج بہت مشکل ہے اور میرے پاس اس کا کوئی علاج نہیں۔اس چکھنے کو آپ چکھنا کہتے ہیں حالانکہ سو کے قریب لقے اسی طرح کھا جاتے ہیں۔پس یہ احتیاط برتی جائے کہ کھانوں کی اقسام زیادہ نہ ہوں اور اتنا نہ ہو کہ ضائع جائے اور ایسے
قیمتی کھانے نہ پکائے جائیں جن پر زیادہ خرچ آتا ہو لیکن عیدین کیلئے یہ پابندی نہیں کہ ایک سے زائد
کھانے نہ کھائے جائیں۔اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ ضرور ایک سے زیادہ ہی پکائے جائیں اور جن کے
گھروں میں دوسرے دنوں میں فاقہ ہوتا ہو وہ بھی عید کے روز ضرور ہی ایک سے زیادہ کھانے پکا ئیں بلکہ
صرف یہ مراد ہے کہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عید میں ہمارے لئے کھانے پینے کے
دن ہیں اس لئے عیدین کے موقع کو اس پابندی سے مستقلی سمجھا جائے گا کہ ضرور ایک ہی کھانا پکے اور اقتصاد
کو مد نظر رکھنے کا عہد ان دنوں میں اسراف سے اجتناب کرنے کی صورت میں نباہا جائے گا بغیر کسی معین
صورت پر عمل کرنے کے۔عیدین کے موقعہ پر ایک اور وقت بھی ہے کہ دوست ایک دوسرے کو تحائف بھیجتے ہیں۔یہ بھی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور میں اسے بھی روک نہیں سکتا اور اس طرح بھی ایک سے زیادہ
کھانے کھانے پڑتے ہیں اس لئے میں منع نہیں کرتا اور یہی ہدایت دیتا ہوں کہ بیٹوظ رہے کہ جس قدر
کفایت ممکن ہو کی جائے۔بعض دوست سوال کرتے ہیں کہ بعض لوگ عادت یا بیماری کے علاج کیلئے بعض اشیاء استعمال
کرتے ہیں، بعض ممالک میں دودھ ساتھ پیتے ہیں وہ کھانا دودھ کے ساتھ نہیں کھا سکتے مگر علیحد ہ دودھ
ضرور پیتے ہیں۔اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ دودھ پینے کی چیز ہے کھانے کی نہیں گو عربوں میں تو دودھ
کھانے کے طور پر ہی استعمال ہوتا تھا اور جب کوئی دودھ پی لیتا تو سمجھ لیا جاتا کہ کھانا کھالیا مگر ہمارے ہاں
یہ رواج نہیں۔پس اگر کسی کی صحت پر اثر پڑتا ہو یا عادت ہو تو اس سے لطف پیدا نہیں ہوتا۔اول تو دودھ
ہمارے ملک میں صحت کیلئے ہی سب کو پینا پڑتا ہے کسی نے کسی وقت پی لیا اور کسی نے کسی وقت۔عام طور پر
زمیندار لوگ رات کو دودھ ضرور پیتے ہیں اور دوسرے بھی پیتے ہیں۔شاید چند افراد میرے جیسے جنہیں ہضم نہیں
ہوتا یاوہ لوگ جن کو میسر نہیں آسکتا نہ پیتے ہوں ورنہ عام طور پر لوگ پیتے ہیں۔پس ایسے لوگوں کا سوال نہیں ان
کو تو اجازت ہو تو بھی استعمال نہیں کر سکتے۔مجھے دودھ ہضم ہی نہیں ہوتا حضرت خلیفہ اسی اول نے بہت جتن )
83
82

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
کئے اور فرمایا کہ مجھے نہ آتا ہے دودھ ضرور ہضم ہو جائے گا مگر آخر آپ تھک کر رہ گئے۔میں تو زیادہ دودھ کی
کچی لسی بھی نہیں پی سکتا اگر کبھی کسی بیماری کے علاج کے طور پر پینی پڑے تو اس طرح پیتا ہوں کہ دو تین پیچ
دودھ کے اور ایک گلاس پانی اور اگر کبھی دودھ پی لوں تو فور اگلا خراب ہو جاتا ہے۔پس بیمار کے لئے شرط کوئی نہیں اور یہ تو میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ جو چیز طبیب بتائے اس کے
استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔یہ بات جو کھانے کے متعلق میں نے بتائی ہے یہ صحت کی درستی کے
لئے ہے نہ کہ خرابی کیلئے اور صحت کیلئے اگر ڈاکٹر پانچ کھانے بھی بتائے تو وہ کھانے ضروری ہیں۔یہ آگے
ڈاکٹر اور اللہ تعالی کا معاملہ ہے کہ ڈاکٹر دیانت داری سے ایسا مشورہ دیتا ہے یا نہیں۔امریکہ میں جن دنوں
شراب کی ممانعت کا قانون رائج تھا لوگ ڈاکٹروں کو بڑی بڑی فیسیں دے کر سرٹیفیکیٹ لے لیتے تھے کہ
صحت کے لئے شراب پینا ضروری ہے اور پھر اس اجازت کی آڑ میں خوب شراب پیتے تھے۔پس اگر کوئی
شخص ڈاکٹر کو ساتھ ملا کر ایسی اجازت حاصل کر لیتا ہے تو اس کا معاملہ اللہ تعالی کے ساتھ ہے اور ایسے لوگوں
کا یہاں سوال نہیں یہاں تو اخلاص والوں سے خطاب ہے۔ہمارے ملک میں کہا جاتا ہے کہ تالے تو بھلے
مانسوں کے لئے ہوتے ہیں نہ کہ چوروں کے لئے چور تو انہیں جھٹ تو ڑ لیتے ہیں۔اسی طرح ہمارے
قوانین بھی مخلصین کے لئے ہیں جن کے اندر اخلاص نہیں ان کے لئے کوئی قانون نہیں۔ایسا شخص اگر باہر
آکر ہمارے سامنے ایک کھانا کھائے اور اندر کوٹھڑی میں جا کر پانچ سات کھانے کھالے تو اسے کون روک
سکتا ہے؟ پس بیمار کے لئے پابندی نہیں۔ہر شخص جسے ڈاکٹر کہتا ہے کہ اس کی صحت کی لئے ضروری ہے کہ وہ
ایک سے زیادہ کھانے کھائے وہ زیادہ کھانے کھا سکتا ہے مگر یہ اپنا ہم نہ ہو بلکہ طبی خیال ہو اور بیمار کے لئے
دہ سب چیزیں جائز ہیں جن کا طبیب حکم دے۔فقہا نے تو بعض حالتوں میں بیمار کے لئے شراب کی بھی
اور بعض نجس اشیاء کے استعمال کی بھی اجازت دی ہے اور جب ایسی چیزوں کی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق
اجازت ہے تو جائز چیزوں کی کیسے ممانعت ہو سکتی ہے؟
باقی رہاد ہی کا سوال ، بعض لوگ قبض دور کرنے کے لئے دہی استعمال کرتے ہیں انہیں اجازت
ہے لیکن کیوں نہ ایسا کر لیا جائے کہ بجائے سالن کے ساتھ علیحد ہ دہی کھانے کے اس کو بلو کر پی لیا جائے۔اس سے چسکا پورا کرنے کا سوال بھی پیدا نہ ہوگا اور عادت بھی پوری ہو جائے گی۔اگر سور ہضمی کا اندیشہ ہو تو
پانی نہ ڈالا جائے اور صرف بلو کر اسے پی لیا جائے۔دہی روٹی کے ساتھ ہی کھانے سے فائدہ نہیں دیتا بلکہ
اس طرح پی لینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔83

خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اس کے علاوہ زمینداروں کے متعلق ایک اور سوال ہے کہ ان کے کھیتوں میں مولیاں گاجریں
ہوتی ہیں اور وہ ان کو بھی استعمال کر لیتے ہیں لیکن ان کیلئے وہ ایسی ہی ہیں جیسے شہروں کے رہنے والے
لوگوں یا زمینداروں میں سے بھی امیر لوگوں کے لئے دودھ ہوتا یا پھل ہوتا ہے۔اگر روٹی کھاتے وقت وہ
ساتھ گاجر یا مولی رکھ لیں تو اس سے عیاشی نہیں ہو سکتی نہ ان کی بیویوں کو اس کے پکانے پر وقت صرف کرنا
پڑتا ہے نہ ہی اسے کھانے کے لئے انہیں خرچ کرنا پڑتا ہے وہ یہ چیزیں بیچنے کیلئے ہوتے ہیں اس میں سے
کوئی چیز اگر خود کھالی تو کوئی حرج نہیں۔پس یہ ان کا جائز حق ہے بلکہ ضروری ہے کہ وہ ایسی چیزوں کا
استعمال کیا کریں کیونکہ تر کاری کا استعمال صحت کے لئے ضروری ہوتا ہے اور دیہات میں لوگ سبزی
تر کاری کم استعمال کرتے ہیں زیادہ تر دالیں وغیرہ ہی کھائی جاتی ہیں اور اگر زمیندار لوگ ایسی چیزیں کھا لیا
کریں تو یہ ان کی صحت کو بھی بڑھانے کا موجب ہوگا اور دوسرا سالن نہیں کہلا سکے گا۔چوتھی بات دعوت کے متعلق ہے۔میں پہلے بھی اس کی اجازت دے چکا ہوں کہ دعوتوں کے
موقع پر ایک سے زیادہ کھانے پکانے کی اجازت ہے۔ہاں اپنے گھر کی دعوت میں کوشش یہ کرنی چاہئے کہ
خود ایک ہی کھائیں اور اگر دوسرے کے ہاں دعوت ہو اور وہ بے تکلف ہو تو اس سے بھی کہہ دیا جائے کہ
میں ایک ہی کھانا کھاؤں گا لیکن اگر دعوت کرنے والا بے تکلف نہ ہو اور اس کی طرف سے شکوہ کا ڈر ہو تو پھر
متعدد کھانے بھی کھائے جا سکتے ہیں۔مہمان کو کھلاتے وقت بھی یہی بات مد نظر رہے اگر مہمان ایسا ہو کہ
ڈر ہو کہ وہ اسے برا منائے گا کہ میز بان خود ایک کھانا کھاتا ہے تو مہمان کے ساتھ سب کھانوں میں شریک
ہو جائے۔اگر اس کا خطرہ نہ ہو تو پھر خود ایک ہی کھانا کھائے اس کے آگے ایک سے زیادہ کھانے رکھ دے
مگر جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں گو دعوتوں میں ایک سے زیادہ کھانوں کی اجازت ہے مگر اس میں بھی گزشتہ
دستور سے کمی کی کوشش کی ضرورت ہے۔میں سمجھتا ہوں اگر غیروں کے ہاں کی دعوتوں کے مواقع پر بھی ایک ہی کھانے پر اصرار کیا جائے
تو اقتصادی فوائد کے علاوہ اس سے پروپیگنڈہ بھی بہت ہو سکتا ہے۔مثلاً جب کوئی کہے گا کہ میں ایک ہی
کھانا کھاؤں گا تو دوسرا شخص ضرور اس کی وجہ دریافت کرے گا کہ کیوں ایک ہی کھانا کھاؤ گے؟ اس کا
جواب یہ دے گا کہ اس وقت اسلام اور سلسلہ احمدیہ جن حالات سے گزر رہا ہے وہ بہت پریشان کن ہیں اور
ان کے لئے یہ موقع بہت نازک ہے اس لئے میر افرض ہے کہ اپنے آپ کو اس جنگ کے لئے تیار کروں جو
اسلام اور سلسلہ کے وقار کے لئے ہمیں جلد لڑنی پڑے گی اور جفاکشی کی عادت ڈالنے اور چسکے سے بچنے
84

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
کے لئے ہماری جماعت نے یہ تحریک کی ہے کہ صرف ایک ہی کھانا کھایا جائے تو میزبان کے دل میں ضرور
احساس پیدا ہوگا اور یہ بھی ایک رنگ کی تبلیغ ہو جائے گی اور اگر وہ بھی اس تجویز پر عمل پیرا ہو گا تو اس کی
اقتصادی حالت بھی درست ہو گی۔میں دیکھ رہا ہوں کہ میری اس سکیم کا اثر غیروں پر بھی گہرا ہے۔بہت سے لوگ مجھ سے خود ملے
ہیں اور کئی خطوط بھی آتے ہیں۔جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوؤں اور سکھوں میں بھی بعض لوگ تحریک کر
رہے ہیں کہ ہم بھی اس پر عمل کریں اور میں نے دیکھا تو نہیں سنا ہے کہ بعض اخبارات نے بھی اس پر نوٹ
لکھے ہیں۔اس سکیم کے ضمن میں ایک اور بات ہے میں نے جو سادگی کی ہدایت کی ہے کہ کھانا سادہ اور
لباس سادہ ہو اس کا اثر باہر کے احمدی تاجروں پر تو شاید اتنا نہ پڑے مگر قادیان کے تاجروں پر اس کا اثر
زیادہ پڑے گا۔ایک طرف تو ہم ان سے چندوں کی اپیلیں کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کے گاہکوں کو
کھانے اور لباس میں کمی کرنے کی تعلیم دے کر ان کی بکری کم کرتے ہیں۔اس سے انہیں یقیناً نقصان
ہوگا مگر جب میں نے یہ تحریک کی تھی تو اس کا علاج بھی ساتھ ہی سوچا تھا تا دوسرے ذرائع سے ان کو فائدہ
پہنچ سکے۔باہر جو احمدی دوکاندار ہیں ان کی دوکانیں احمدیوں کی بکری پر نہیں چلتیں بلکہ ان کے گاہک کو
غیر لوگ بھی ہوتے ہیں بلکہ اگر ایک گاہک احمدی ہو تو دس بارہ دوسرے ہوتے ہیں اس لئے یہ تحریک باہر
کے احمدیوں کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتی جتنا قادیان کے دوکانداروں کو۔پھر باہر کے دوکانداروں کو احمدی
گاہکوں کی کفایت سے جتنا نقصان پہنچے گا اس سے زیادہ وہ خود کفایت کر کے فائدہ اٹھا سکیں گے مگر قادیان
کے احمدی دوکانداروں کی بکری نوے فیصدی احمدیوں سے ہوتی ہے اس لئے وہ ضرور توجہ کے مستحق ہیں اور
اس لئے انہیں نقصان سے بچانے کیلئے میں نے دو تجاویز کی ہیں۔ایک تجویز تو یہ ہے کہ یہاں ایک خاصہ طبقہ ایسے لوگوں کا ہے جو سودا سلف باہر سے خریدتا ہے۔بعض لوگ تو کھانے پینے کی چیزیں بھی بٹالہ امرتسر سے خریدتے ہیں اور بعض کپڑا وغیرہ اور دیگر استعمال کی
چیزیں بٹالہ، امرتسر یا لاہور سے خرید لیتے ہیں۔بعض دفعہ اس لئے کہ یہاں مناسب چیزیں نہیں ملتیں اور
بعض دفعہ اس لئے کہ باہر سے سنتی چیزیں مل جاتی ہیں یا مقابلہ اچھی مل جاتی ہیں۔میں نے خود دیکھا ہے
کہ جب لاہور وغیرہ شہروں میں جاتا ہوں تو خود بھی اور گھر کے لوگ بھی وہاں سے ضرورت کی چیزیں خرید
لاتے ہیں۔اگر چہ میں کھانے پینے کی چیز میں باہر سے نہیں منگوا تا مگر مجھے معلوم ہے کہ یہاں کے لوگوں کی
کی
85

خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ایک کافی تعداد ہے جو کھانے پینے کی اشیاء بھی بٹالہ وغیرہ سے خریدتے ہیں اس لئے میں حکم تو نہیں دیتا مگر
تحریک کرتا ہوں کہ جماعت کے ایسے دوست جنہیں اللہ تعالیٰ نے ملی مفاد کے سمجھنے کی توفیق دی ہو وہ سب
چیزیں یہاں سے ہی خریدا کریں اگر اس سے انہیں کوئی نقصان ہوگا تو یہ نقصان بھی فائدہ کا ہی موجب ہوگا
اس لئے جہاں تک ہو سکے یہاں کے دوکانداروں سے ہی چیزیں خریدا کریں۔اس سلسلہ میں میں یہاں کے دوکانداروں سے بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکے وہ
چیزوں کی قیمت کم رکھا کریں اور تھوڑی بکری پر زیادہ منافع کا اصول نہ رکھیں بلکہ زیادہ بکری پر تھوڑے
منافع کا اصول رکھیں دونوں طرح سے ان کے گھر میں اتنا ہی آجائے گا۔پس وہ نفع کم لگائیں۔دوسری تجویز اس سلسلہ میں یہ ہے کہ جو دوست باہر سے یہاں آتے ہیں وہ بھی ایسی چیزیں جو
یہاں سے خرید کر لے جاسکیں جیسے کپڑے وغیرہ یہاں سے تیار کر لیا کریں۔میری اس اقتصادی تعلیم سے
انہیں جو تم بچے گی قادیان سے اشیاء خریدنے میں اگر اس میں سے کچھ حصہ خرچ ہو جائے تو بھی وہ نفع میں
رہیں گے۔میں نے اپنی ذات میں تو اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے۔اب جو میں لاہور گیا تو گھر کے لئے
بعض چیزوں کی ضرورت تھی میرے بچوں یا بیویوں نے کہا کہ فلاں فلاں چیز کی ضرورت ہے مگر جو چیزیں
قادیان میں مل سکتی ہیں یا جن کے قائم مقام یہاں مل سکتے ہیں ان کے متعلق میں نے یہی کہا کہ وہ قادیان
سے ہی جا کر خریدیں گے اس طرح قادیان کے دوکانداروں کا کچھ نقصان دور ہو جائے گا بلکہ ممکن ہے کہ
بالکل ہی دور ہو جائے۔اسی طرح جلسہ سالانہ یا مجلس شوری کے موقع پر جو لوگ آتے ہیں وہ سارے کے سارے بڑے
شہروں کے رہنے والے ہی نہیں ہوتے بلکہ کئی ایسے مقامات پر رہائش رکھنے والے ہوتے ہیں جہاں چیزوں
کی قیمتیں ایسی ہی ہوتی ہیں جیسی یہاں، وہ بھی اگر ایسی چیزیں جو آسانی سے ساتھ لے جاسکیں یہاں سے
خرید لیں یا کپڑے یہاں سے بنوالیا کریں تو یہاں کے دوکانداروں کی بکری زیادہ ہوسکتی ہے۔چودھری نصر اللہ خان صاحب مرحوم کئی دفعہ اپنے کپڑے یہاں سے بنوایا کرتے تھے۔کسی نے
ان سے کہا کہ آپ رہتے سیالکوٹ میں ہیں اور کپڑے یہاں سے بنواتے ہیں یہ کیا بات ہے؟ تو انہوں
نے جواب دیا کہ اس سے دُہرا ثواب مجھے مل جاتا ہے۔اس سے قادیان میں روپیہ کے چلن میں زیادتی
بھی ہو جاتی ہے اور بھائی کو فائدہ بھی پہنچ جاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں اگر چودھری صاحب مرحوم کے نقش قدم
پر چلنے والے چند سو دوست بھی پیدا ہو جائیں تو قادیان کے دوکانداروں کا نقصان ہی دور نہیں ہو سکتا بلکہ
انہیں فائدہ بھی پہنچ سکتا ہے۔86

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
دوسری نصیحت میں قادیان کے دوکانداروں کو یہ کرتا ہوں کہ انہیں سود استا خریدنے کی کوشش
کرنی چاہئے۔میں نے خود کئی دفعہ مقابلہ کیا ہے اور مجھے معلوم ہوا کہ یہاں کے بعض دوکاندار اشیاء مہنگی
خریدتے ہیں۔ایک دوست سے میں نے ایک دفعہ ایک چیز کا ریٹ دریافت کرایا تو اس نے بٹالہ یا
امرت سر کا ریٹ سولہ روپیہ بتایا اور دوسرے نے کہا کہ نو یا دس روپیہ تک آ جائے گی اور اس نے اس سے
بھی کم میں کہ جتنا بتایا تھالا کر بھی وہ چیز دے دی۔چیز بھی نسبتا اچھی تھی اور میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اگر چیز
احتیاط سے خریدی جائے تو اچھی اور سستی مل جاتی ہے۔میں جب ولایت جانے لگا تو میری ایک لڑکی جو
اس وقت چھوٹی تھی رونے لگی میں نے اسے کہا کہ رو نہیں میں تمہارے واسطے اچھی سی گڑیا لاؤں گا۔یہ وعدہ
آتے وقت مجھے یاد آیا اور میں نے اس کے لئے ایک گڑیا کوئی چار روپیہ میں خریدی بعض دوستوں نے
اسے دیکھا اور کہا کہ بڑی عجیب چیز ہے کتنے میں آئی ہے؟ میں نے انہیں کہا کہ میں نے قریباً چار روپیہ میں
خریدی ہے مگر بازار میں گیارہ بارہ سے کسی طرح کم میں نہ آئے گی۔ڈور کا سفر تھا اور دوسروں کے بھی پیچھے
بچے تھے ایک دو کو خیال آیا کہ ہم بھی ایسی گڑیا لے چلیں وہ گئے اور واپس آکر کہنے لگے کہ یہ تو کہیں بھی
سولہ شلنگ سے کم میں نہیں ملتی جو گیارہ روپے کے قریب بنتے ہیں۔تو میں نے تجزیہ کیا ہے کہ اگر مجھے خود
سود ا خریدنے کا موقع ملے تو چیز سستی مل جاتی ہے۔ولایت کی ایک بڑی دوکان ہے جہاں سے بادشاہ اور
ملکہ بھی سودا خریدتے ہیں میں نے وہاں سے ایک چیز خریدی۔اُن کا دستور ہے کہ چیز کی قیمت کم نہیں
کرتے مگر میں نے کم کرا کے خریدی۔ایک انگریز نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے یہ چیز کہاں سے لی ہے
میں نے اسے بتایا کہ فلاں دکان سے لی ہے اور قیمت کم کرا کے لی ہے وہ حیران ہوا اور کہنے لگا کہ وہاں تو
قیمت کم کرنے کا کوئی نام لے تو وہ باہر نکال دیتے ہیں کہ تم ہماری ہتک کرتے ہو۔تو انسان اگر ہوشیاری
سے سودا خریدے تو ستا خرید سکتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ ایک صحابی کو ایک دینار دیا کہ ایک بکرا خرید
لاؤ۔وہ گیا اور واپس آکر بکرا بھی دے دیا اور دینار بھی۔آپ نے فرمایا دینار کیسا واپس کر رہے ہو ؟ اس
نے کہا کہ میں شہر سے ذرا دور چلا گیا تھا اور وہاں سے ایک دینار میں دو بکرے خریدے کیونکہ وہاں سستے
ملتے تھے رستہ میں ایک شخص نے دریافت کیا کہ بکرے کا کیا لو گے؟ میں نے کہا ایک دینار اور یہاں چونکہ
ایک دینار ہی کو بکرا ملتا ہے اس نے ایک دینار دے کر بکرا خرید لیا اس لئے دینار بھی حاضر ہے اور بکرا بھی۔آپ نے اس کے لئے دعا کی کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ اس کے سودے میں برکت دے اور صحابہ کا بیان ہے کہ وہ
87

خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اگر مٹی پر بھی ہاتھ ڈالتا تو سونا ہو جاتی۔لوگ تجارت کے لئے اسے اس کثرت سے روپیہ دیتے کہ اسے
انکار کرنا پڑتا مگر پھر بھی لوگ اس کی ڈیوڑھی میں پھینک کر چلے جاتے۔تو اگر ہوشیاری سے چیز خریدی
جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ستی نہ ملے۔بعض لوگ جاتے ہیں اور دکاندار سے کہہ دیتے ہیں کہ سستا سودا دینا اور سمجھ لیتے ہیں کہ ستا
خریدنے کی ہم نے پوری کوشش کر لی۔یہ سادگی ہے یا بد دیانتی کہ محنت نہ کی اور سمجھ لیا کہ کرلی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک سَابِقُونَ الاَوَّلُون صحابہ تھے جو بہت مخلص تھے مگر بہت
سادہ طبیعت تھے وہ آتے وقت آپ کے لئے ضرور کوئی نہ کوئی پھل وغیرہ لے آتے مگر ان کے خریدنے کا
طریق یہ تھا کہ دکان پر گئے اور کہا میاں اچھے سیب ہیں؟ اب دکاندار کیوں کہے گا کہ اچھے نہیں ہیں۔وہ کہہ
دیتا کہ ہاں بہت اچھے ہیں۔یہ کہتے کیا بھاؤ دو گے؟ وہ اگر کہتا کہ روپیہ کے سولہ تو یہ کہتے کہ بارہ دو مگر اچھے
چن کر دے دو میں نے اپنے پیر کے لئے لے جانے ہیں وہ وہی جو سولہ کے حساب سے دیتا اُٹھا کر دے
دیتا اور وہ لے آتے۔حالانکہ ان میں اتنی ہی اچھائی ہوتی تھی جتنی کہ اعلیٰ چیز اور اعلیٰ دوکان سے خریدنے
میں ہو سکتی تھی۔سولہ سے کم کر کے بارہ لینے میں انہیں کوئی زیادہ اچھی چیز نہ مل جاتی تھی۔پس بے احتیاطی
سے سودا خرید نا یا سادگی سے ہوتا ہے یا بد دیانتی سے۔کوشش کر کے اور مختلف دوکانیں پھر کر اگر چیز خریدی
جائے تو سستے داموں مل سکتی ہے۔اب میں نے اس سکیم کے متعلق مجموعی طور پر اس کی وہ تفصیلات جو موجودہ حالات میں ضروری
ہیں ، سب بیان کر دی ہیں اور اس میں میں نے مندرجہ ذیل امور مدنظر رکھے ہیں۔(۱) یہ کہ جماعت کے اندر اور باہر ایسا ماحول پیدا ہو جائے کہ جس سے جماعت کی ذہنیت اور
اقتصادی حالت اچھی ہو جائے۔اچھی ذہنیت کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔اگر کسی شخص کے سامنے اعلیٰ سے
اعلیٰ کھانا رکھا ہو مگر وہ یہ سمجھے کہ اچھا نہیں تو مزا نہیں اٹھا سکتا۔جب سے ایک ہی سالن کھانے کی پابندی پر
شدت سے عمل شروع کیا ہے، میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے۔پہلے اگر دو سالن کبھی آتے تو کئی دفعہ ایک کو
نا پسند اور دوسرے کو پسند کیا کرتا تھا، مگر جب ایک ہی کھانا ہو تو جن نقائص کو دو کی صورت میں زبان محسوس
کرتی ہے وہ محسوس نہیں ہوتے کیونکہ جب زبان کو معلوم ہو کہ دوسرا نہیں ملنا تو اعتراض کا مادہ کم ہو جاتا
ہے۔پس ذہنیت بڑا بھاری اثر رکھتی ہے۔کوئی غریب آدمی پیدل چلا جارہا ہو اور کوئی کمہارا سے کہے کہ
پیدل کیوں چلتے ہو؟ آؤ میرے گدھے پر بیٹھ جاؤ تو اس کا دل باغ باغ ہو جائے گا اور وہ خیال کرے گا کہ
88

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
اتنے میل پیدل چلنے سے بچ گئے لیکن اگر کوئی امیر آدمی جار ہا ہو اور اسے غصہ آ رہا ہو کہ نوکر کوگھوڑ الانے کا
حکم دیا تھا وہ نہیں لایا یا کسی دوست رشتہ دار کو اطلاع دی تھی کہ فلاں جگہ پرگھوڑا بھیج دینا اور اس نے نہیں بھیجا
اور وہی گدھے والا اسے کہے کہ آؤ میرے گدھے پر سوار ہو جاؤ تو وہ بجائے کسی جذ بہ امتنان کے اظہار کے
اتنی مغلظات سنائے گا کہ شاید اسے کانوں میں انگلیاں دے لینی پڑیں اور اپنی ذہنیت کے بدلہ میں وہ امیر
آدمی گدھے پر چڑھنے کی دعوت کا انکار کرتے کرتے خود گدھا بن جائے گا۔تو ذہن کا اثر بڑی چیز ہے اگر
ذہنیت تبدیل ہو جائے تو آدھی لڑائی فتح ہو سکتی ہے۔کسی امیر آدمی کو جو ایک بزرگ سے اخلاص نہیں رکھتا
اس کا مستعمل کپڑا دے کر دیکھو کسی قدر ناراض ہوگا لیکن اگر اخلاص ہو اور وہ سمجھے کہ مستعمل کپڑے میں
برکت ہوگی تو خود لجاجت کر کے لے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی ایک جنگ میں قید ہو کر مکہ میں پہنچے۔کفار نہیں
طرح طرح کے دکھ دیتے تھے اور مار دینے کا فیصلہ کر چکے تھے۔ایسی حالت میں ان سے کسی نے کہا کہ کیا
تمہارے نزدیک اچھا نہ ہوتا کہ تم مدینہ میں آرام سے اپنے گھر میں بیٹھے ہوتے اور تمہاری جگہ یہاں
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہوتے ؟ اگر ان صحابی کے دل میں اخلاص نہ ہوتا تو وہ کہتے کہ میرے ایسے
نصیب کہاں ؟ مگر انہوں نے جواب دیا کہ تم تو یہ کہتے ہو مگر میں تو یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ میں گھر میں
آرام سے بیٹھا ہوں اور محمد رسول اللہ ﷺ کے پاؤں میں مدینہ ہی کی کسی گلی میں کانٹا چبھ جائے ! ہمارے
صلى الله
پیر ہر اس کانٹے کی جستجو کرتے ہیں جو آپ ﷺ کے پاؤں میں چھنے والا ہو۔غرض ذہنیت کے تغیر سے بہت
بڑا تغیر ہو جاتا ہے۔ایک شخص جو پانسور و پیہ ماہوار تنخواہ لیتا ہے اگر تنزل کر کے اس کی تنخواہ چار سو روپے کر
دی جائے تو اس کے ہاں ماتم بپا ہو جائے گا اور وہ بے چین ہو جائے گا کہ اب خرچ کیونکر چلے گا؟ لیکن اگر
ایک تین سو ماہوار پانے والے کی تنخواہ چار سو کر دی جائے تو وہ اور اس کے گھر والے خوشی سے اچھلتے پھریں
گے اور سمجھیں گے کہ اب خوب آرام سے گزر ہوگی۔پس اس سکیم میں اول تو میرے مد نظر یہ بات ہے کہ
ذہنیت میں ایسا تغییر کروں کہ جماعت خدمت دین کے لئے تیار ہو جائے اور آئندہ ہمیں جو قدم اٹھانا
پڑے اسے بوجھ نہ خیال کیا جائے بلکہ بشاشت کے ساتھ اُٹھایا جا سکے۔ذہنیت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ ماحول کا تغیر بھی میرے مد نظر ہے یعنی اقتصادی حالت کی
درستی اور مشقت کی عادت۔میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ جو لوگ عمدہ عمدہ کھانے اور عمدہ لباس پہننے کے
عادی ہوں وہ اگر ضرورت پڑے تو باہر خدمت دین کے لئے نہیں جا سکتے۔امیروں کی اولا د عام طور پر نیکی
89

خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سے محروم رہ جاتی ہے۔اول تو والدین کی حد تک پہنچنا یوں بھی مشکل ہوتا ہے لیکن جب جفاکشی کی عادت نہ
ہو تو بالکل ہی اچھے کام نہیں کر سکتے۔میں نے اس سکیم میں اس بات کو مد نظر رکھا ہے کہ ایسا ماحول پیدا کر دیا
جائے کہ ان کے اندر اچھے کام کرنے کی اہلیت پیدا ہو جائے۔دوسری بات میرے مدنظر یہ ہے کہ ہر طبقہ کے لوگوں کو یہ احساس کرا دیا جائے کہ اب وقت بدل
چکا ہے اس سکیم کا اثر سب ہی پر پڑے گا۔جو شخص زیادہ کپڑے بنوانے کا عادی ہے جب وہ جا کر اب اور
کپڑا خریدنے لگے گا تو معاً اسے خیال آئے گا کہ اب ہماری حالت بدل گئی ہے، جب بھی بیوی سبزی
تر کاری کے لئے کہے گی اور دو تین کے بجائے صرف ایک ہی منگوانے کو کہے گی تو فوراً اسے خیال آجائے گا
کہ اب ہمارے لئے زیادہ قربانیاں کرنے کا وقت آ گیا ہے جب بھی نو کر کھانا پکانے لگے گا اور صرف ایک
ہنڈیا چڑھائے گا اسے محسوس ہو جائے گا کہ اب اس گھر کی حالت بدل گئی ہے۔غرضیکہ کوئی حصہ ایسا نہیں
جس میں احساس نہ پیدا ہو گا کہ اب جماعت کی حالت بدل گئی ہے اور اسے بھی اپنی حالت کو بدل لینا
چاہئے ورنہ تم جماعت کا مخلص حصہ نہیں سمجھے جاؤ گے۔تیسری بات میں نے یہ مد نظر رکھی ہے کہ جس قدر اطراف سے سلسلہ پر حملہ ہو رہا ہے سب کا
دفعیہ ہو۔اب تک ہم نے بعض رستے چن لئے تھے اور کچھ قلعے بنا لئے تھے مگر کئی حملے دشمن کے اس لئے
چھوڑ دیتے تھے کہ پہلے فلاں کو دور کر لیں پھر اس طرف توجہ کریں گے مگر اس سکیم میں اب میں نے یہ مد نظر
رکھا ہے کہ حتی الوسع ہر پہلو کا دفعیہ کیا جائے اور کوئی حملہ ایسا نہ ہو جس کے جواب کے لئے ہم تیار نہ ہوں۔مثلاً یہ بھی ہم پر ایک حملہ تھا کہ کانگرسی کھدر پہنتے ہیں اور آپ کی جماعت مذہبی جماعت ہوتے ہوئے اس
قدر قربانی نہیں کرتی ؟ ہم جواب دیتے تھے کہ کانگری وہ روپیہ جوکھدر پہننے سے بچتا ہے کانگرس کو نہیں دے
دیتے لیکن ہماری جماعت تو اس قدر مالی قربانی کرتی ہے کہ کانگرس والے اس کا عشر عشیر بھی پیش نہیں
کر سکتے مگر یہ جواب گو درست تھا مگر سوال کا پہلو بچا کر دوسرے رنگ میں دیا جاتا تھا۔اس جہت سے ہم
کوئی جواب نہ دے سکتے تھے جس طرف سے کہ یہ حملہ کیا جاتا تھا مگر اب ہم کہیں گے کہ صرف کھدر پہننا
کوئی عقلمندی نہیں عقلمندی یہ ہے کہ اقتصادی حالت کو درست کیا جائے اور ہم نے ایسا عہد کیا ہے کہ جس
سے ہماری اقتصادی حالت درست ہو جائے۔مثلاً بیش قیمت لباس نہ استعمال کیا جائے ، گوٹہ کناری اور
فیته، لیس وغیرہ نہ خریدے جائیں۔کانگریس کھدر کے ساتھ ایسی سب چیزیں استعمال کر لیتے تھے مگر ہم
نے یہ سب چیزیں چھوڑ دی ہیں۔اسی طرح ہم نے کپڑوں میں کفایت کے علاوہ کھانے ، شادیوں اور
90

آج 10 میں سے 10 باقی