جماعت احمدیہ سے قربانی کے مطالبات کی اعلان کردہ سکیم کے متعلق بعض اہم تشریحات۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
دعوتوں میں بھی تغیر کر دیا ہے۔پس اب ہم ان کے اصول کو صحیح قرار دیتے ہوئے بھی جواب دے سکتے
ہیں۔چوتھی بات میں نے یہ مد نظر رکھی ہے کہ سلسلہ کی طرف سے پہلے ہم نے ایک دور سے مقرر کر
رکھے تھے اور انہی راہوں سے دشمن پر حملہ کرتے تھے اور باقی کو یہ کہ کر چھوڑ دیتے تھے کہ ابھی اور کی توفیق
نہیں مگر اب سکیم میں میں نے یہ بات مد نظر رکھی ہے کہ حملے وسیع ہوں اور بیسیوں جہات سے دشمن پر حملے
کئے جائیں۔ہمارے حملے ایک ہی محاذ پر محدودنہ ہوں بلکہ جس طرح دفاع کے لئے ہم مختلف طریق اختیار
کریں اسی طرح حملہ کے لئے بھی مختلف محاذ ہوں۔پانچویں بات یہ ہے کہ مغربیت کے بڑھتے ہوئے اثر کو جو دنیا کو کھائے جاتا ہے اور جو دجال
کے غلبہ میں محمد ہے اسے دور کیا جائے۔اس سلسلہ میں میں نے عورتوں کی تعلیم کے سلسلہ میں کچھ عرصہ ہوا
ایک لیکچر دیا تھا اگر چہ مجھے افسوس ہے کہ ہمارے کارکنوں نے اس سے فائدہ نہیں اُٹھایا اور سکول میں
لڑکیوں
کی تعلیم کو اس طرز پر نہیں بدلا جو میں نے بتائی تھی مگر میں نے اپنے گھر میں اسے رائج کر دیا ہے اور
ڑکیوں کو سکول سے ہٹا کر ایسے رنگ میں انہیں گھر پر تعلیم دلانی شروع کر دی ہے کہ تا ایک طرف
انگریزی بولنی اور معنی آجائے دوسری طرف دینی تعلیم اور اُردو زبان کی تعلیم زیادہ ہو۔سکولوں میں گون
انگریزی اور اس کے لوازمات پر زور دیا جاتا ہے مگر پھر بھی طالبات کو انگریزی بولنی نہیں آتی حالانکہ کسی
زبان کے سیکھنے میں اصول یہ ہونا چاہئے کہ طالب علم اس میں گفتگو کر سکے مگر سکولوں کی تعلیم سے یہ غرض
حاصل نہیں ہوتی استانیوں کو بھی بولی نہیں آتی تو لڑکیاں کس طرح سیکھیں گی ؟ بلکہ میں نے دیکھا ہے لڑکوں
کو بھی انگریزی بولنی نہیں آتی مگر میں نے اپنے گھر میں اس طرز پر تعلیم شروع کرائی ہے کہ انگریزی بولنے
کی مشق ہو اور باقی تعلیم دینی ہو۔گوبچوں کی تعلیم پر مجھے ایک بہت بڑی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے کیونکہ کئی
استاد اور استانی رکھنی پڑتی ہے اور بوجھ نا قابل برداشت ہوتا ہے مگر مقصود روپیہ سے زیادہ قیمتی ہے اور جب
تک ہمارے زنانہ سکول کی حالت نہ بدلے ایسا کرنا پڑے گا۔اس وقت میں نے اس امر کو پھر دوہرا دیا ہے
تا لوگوں کو معلوم رہے کہ لڑکیوں کی موجودہ تعلیم کا میں سخت مخالف ہوں تا دوسرے مخلصین اگر صحیح طرزا بھی
اختیار نہ کر سکیں تو بھی ان کے دل میں یہ خلش ضرور ہو کہ ہم نے اسے بدلنا ہے۔غرض مغربیت کے اثر کو
زائل کرنا بھی اس سکیم میں میرے مد نظر ہے اور جوں جوں وہ زائل ہوتا جائے گا اسلام کی محبت اور اس کا
دخل بڑھتا جائے گا اسی لئے میں نے ہاتھ سے کام کرنے اور ایک ہی سالن کھانے کی عادت ڈالنے کی
ہدایت کی ہے یہ دونوں باتیں مغربیت کے خلاف ہیں۔91
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
چھٹی بات یہ ہے کہ اللہ تعالی کے فضلوں کو جذب کرنے کے لئے زیادہ جدو جہد کی جائے
کیونکہ ہماری فتح اسی سے ہو سکتی ہے اسی لئے دعا کرنا میں نے اپنی سکیم کا ایک جزو رکھا ہے۔اس کی غرض
یہی ہے کہ ہماری تمام ترقیات اسی سے وابستہ ہیں اور جب ہمارے اندر سے غرور نکل جائے اس وقت
اللہ تعالی کا فضل نازل ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ کو یہی پسند ہے کہ امن کی بنیاد ایسے اصول پر قائم ہو کہ
انسانیت کے لحاظ سے سب برابر ہوں۔اس سکیم میں میں نے یہ بات بھی مدنظر رکھی ہے کہ امیر وغریب کا
بعد دور ہو مثلاً بعض گھر ایسے ہوتے ہیں جہاں مہمان زیادہ آتے ہیں وہ چار پانچ کھانے پکاتے ہیں اور جو
مہمان بلند پایہ ہوں انہیں میز پر اپنے ساتھ بلا کر کھانا کھلا لیتے ہیں اور جو ذرا کم درجہ کے ہوں انہیں کہہ دیا
جاتا ہے کہ آپ اپنے کمرہ میں تشریف رکھیں وہیں کھانا آپ
کو پہنچ جائے گا مگر جب ایک ہی سالن پکے گا
تو اس کی بھی ضرورت نہ ہوگی۔ساتویں بات اس سکیم میں میرے مدنظر یہ ہے کہ جماعت کے زیادہ سے زیادہ افراد کو تبلیغ کیلئے
تیار کیا جائے۔پہلے سارے اس کے لئے تیار نہیں ہوتے اور جو ہوتے ہیں وہ ایسے رنگ میں ہوتے ہیں کہ
مبلغ نہیں بن سکتے۔اول تو عام طور پر ہماری جماعت میں تبلیغ کا انحصار مبلغوں پر ہی ہوتا ہے وہ آئیں اور
تقریریں کر جائیں۔ان کے علاوہ انصار اللہ ہیں مگر وہ ارد گرد جا کر تبلیغ کر آتے ہیں اور وہ بھی ہفتہ میں ایک
بار! اس سے تبلیغ کی عادت پیدا نہیں ہو سکتی اور نہ ہی تبلیغ کرنے کا ہنر آتا ہے کسی بات کو سیکھنے کے لئے تسلسل
اور تواتر سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔میرے پاس موٹر ہے اور میں نے کئی بار کوشش کی ہے کہ
اسے چلانا سیکھ لوں اور جب بھی سفر پر جاتا ہوں تو اس کی مشق شروع کرتا ہوں مگر واپس آکر چھوڑ دیتا ہوں
اور پھر اگر کبھی باہر جانے کا موقع ملا تو اسے شروع کیا اور اس طرح میں چار سال میں بھی موٹر چلانا نہیں سیکھ
سکا لیکن اگر چار سال کی جگہ چار دن مسلسل سیکھتا تو سیکھ لیتا۔پس اب میں نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ تین ماہ کے لئے جو دوست فراغت حاصل کر سکیں وہ تبلیغ
کے لئے اپنے آپ
کو پیش کریں اور اس طرح متواتر تین ماہ تک گھر سے دور جا کر تبلیغ کریں۔اپنے گاؤں
کے ارد گرداگر ایک تبلیغی وفد بن کر چلا بھی جائے تو اگر کسی مخالف کو غصہ بھی آئے تو وہ یہ خیال کر کے چپ ہو
رہے گا کہ یہ زیادہ آدمی ہیں ایسا نہ ہو ماریں اور اس طرح ان
کو تبلیغ کی ٹرینگ نہ ہوگی مگر جب اپنے ماحول
سے دور جا کر اور مسلسل طور پر ایک شخص کام کرے گا تو اسے مبلغ والی صحیح تربیت حاصل ہوگی۔پس اس سکیم
میں یہ بھی میرے مد نظر ہے کہ تبلیغ کا دائرہ زیادہ سے زیادہ وسیع کیا جائے اور ایسے مبلغ پیدا کئے جائیں جو
بغیر معاوضہ کے تبلیغ کریں۔92
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
آٹھویں بات اس سکیم میں میرے مدنظر یہ ہے کہ مرکز کو ایسا محفوظ کیا جائے کہ وہ بیرونی حملوں
سے زیادہ سے زیادہ محفوظ ہو جائے۔اس بات کو اچھی طرح سوچنا چاہئے کہ ایک سپاہی اور جرنیل میں کتنا
فرق ہے مگر یہ فرق ظاہر میں نظر نہیں آتا۔مثال کے طور پر آنکھوں کو لے لو، سپاہی اور جرنیل کی آنکھ میں کیا
فرق ہے سوائے اس کے کہ سپاہی کی نظر تیز ہوگی اور جرنیل بوجہ بڑھاپے کے اس قدر تیز نظر نہ رکھتا
ہوگا ، اسی طرح دونوں کے جسم میں کیا فرق ہے سوائے اس کے کہ سپاہی نوجوان اور مضبوط ہونے کی وجہ
سے زیادہ بوجھ اٹھا سکتا ہے اور جرنیل اس قدر نہیں اٹھا سکتا یا سپاہی زیادہ دیر بھوک برداشت کر سکتا ہے اور
جرنیل ایسا نہیں کر سکتا۔مگر باوجود اس کے جرنیل کی جان ہزاروں سپاہیوں سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے اور بعض
دفعہ ساری کی ساری فوج اسے بچانے کیلئے تباہ ہو جاتی ہے۔نپولین کو جب انگریزوں اور جرمنوں کی متحدہ
فوج کے مقابل میں آخری شکست ہوئی ہے تو اس وقت اس کی فوج کے ایک ایک سپاہی نے اسی خواہش
میں جان دے دی کہ کسی طرح نپولین کی جان بچ جائے کیونکہ ہر ایک یہی سمجھتا تھا کہ اگر نپولین بچ گیا تو
فرانس بھی بچ جائے گاور نہ مٹ جائے گا۔نپولین کا جو گارڈ تھا وہ چنندہ بہادروں پر مشتمل تھا اور اس کے
سب سپاہی اس قدر بہادر تھے کہ یورپ میں ضرب
المثل تھی کہ نپولین کا گارڈ جب حرکت میں آتا ہے تو
زمین ہل جاتی ہے۔جب واٹرلو کے میدان میں جنگ کا پہلو فرانسیسیوں کے حق میں خراب نظر آنے لگا تو
گارڈ آگے بڑھے اُس دن انگریز اور جرمن بھی یہ سمجھ کر لڑ رہے تھے کہ اگر آج شکست ہوگئی تو دنیا میں ہم
زندہ نہ رہ سکیں گے اس لئے وہ بھی سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے تھے اس لئے جب گارڈ نے حملہ کیا تو
انگریزی فوج اس کے صدمات کو جرات سے سہ گئی اور گارڈ کا پہلا حملہ ناکام رہا تو فرانسیسیوں کیلئے خطرہ اور
بھی بڑھ گیا اتنے میں گولہ بارود بھی فرانسیسیوں کا ختم ہو گیا اور گارڈ کو تلواروں اور کر چوں سے لڑنا پڑا وہ
گولیاں کھا کھا کر گر رہے تھے مگر پیچھے نہ ہٹتے تھے۔لکھا ہے کہ اس وقت کسی نے انہیں کہا کہ تم بندوقیں کیوں استعمال نہیں کرتے ؟ تو انہوں نے
جواب دیا کہ ہمارے پاس گولی بارود نہیں۔اس نے کہا پھر بھاگتے کیوں نہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ
بھا گنا ہمیں نپولین نے سکھایا نہیں اور اس وقت بعض فرانسیسی افسر آگے بڑھے اور نپولین کے گھوڑے کی
باگ پکڑ کر اسے موڑ نا چاہا اور اس سے درخواست کی کہ آپ واپس لوٹیں۔اس نے جواب دیا کہ میں کس
طرح لوٹ سکتا ہوں جب میرے سپاہی جانیں دے رہے ہیں ؟ مگر انہوں نے کہا کہ کہ فرانس کی عزت
آپ سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ آپ واپس لوٹیں تو بعض دفعہ بعض چیزوں کو ایسی اہمیت حاصل ہوتی ہے کہ
ان کے مٹنے کے بعد شان قائم نہیں رہ سکتی۔93
خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
پس قادیان اور باہر کی اینٹوں میں فرق ہے۔اس مقام کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں
اسے عزت دیتا ہوں جس طرح بیت الحرم، بیت المقدس یا مدینہ و مکہ کو برکت دی ہے اور اب اگر ہماری
غفلت کی وجہ سے اس کی تقدیس میں فرق آئے تو یہ امانت میں خیانت ہوگی اس لئے یہاں کی اینٹیں بھی
انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی ہیں اور یہاں کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے اگر ہزاروں احمدیوں
کی جانیں بھی چلی جائیں تو پھر بھی ان کی اتنی حیثیت نہ ہوگی جتنی ایک کروڑ پتی کیلئے ایک پیسہ کی ہوتی
ہے۔پس قادیان اور قادیان کے وقار کی حفاظت زیادہ سے زیادہ ذرائع سے کرنا ہمارا فرض ہے۔نویں بات اس میں میرے مد نظر یہ ہے کہ جماعت کو ایسے مقام پر کھڑا کر دیا جائے کہ اگلا قدم
اٹھا نا سہل ہو۔میں نے اس سکیم میں اس بات کو مد نظر رکھا ہے کہ اگر آئندہ اور قربانیوں کی ضرورت پڑے
تو جماعت تیار ہو اور بغیر مزید جوش پیدا کرنے والی تحریکات کرنے کے جماعت آپ ہی آپ اس کے
لئے آمادہ ہو۔دسویں بات اس میں میں نے یہ مدنظر رکھی ہے کہ ہماری جماعت کا تعلق صرف ایک ہی حکومت
سے نہر ہے۔اب تک ہمارا حقیقی تعلق صرف ایک ہی حکومت سے ہے سوائے افغانستان کے جہاں ہماری
جماعت اپنے آپ کو ظاہر نہیں کر سکتی اور احمدی کام نہیں کر سکتے۔باقی سب مقامات پر جہاں جہاں زیادہ اثر
رکھنے والی جماعتیں ہیں۔مثلا ہندوستان، نائیجیریا، گولڈ کوسٹ ،مصر، سیلون، ماریشس وغیرہ مقامات پر وہ
سب برطانیہ کے اثر کے نیچے ہیں دیگر حکومتوں سے ہمارا تعلق نہیں سوائے ڈچ حکومت کے مگر ڈچ بھی
یورپین ہیں اور یورپیوں کا نقطہ نگاہ ایشیائی لوگوں کے بارہ میں جلدی نہیں بدلتا۔ہمیں ایسی حکومتوں سے بھی
لگاؤ پیدا کرنا چاہئے جن کی حکومت میں ہم شریک ہوں یا جو ہم پر حکومت کرنے کے باوجود ہمیں اپنا بھائی
سمجھیں۔مشرقی خواہ حاکم ہو مگر وہ حکوم کو بھی اپنا بھائی سمجھے گا۔اسی طرح جنوبی امریکہ کے لوگ ہیں انہوں
نے بھی چونکہ کبھی باہر حکومت نہیں کی اس لئے وہ بھی ایشیائی لوگوں
کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔پس اس سکیم میں
میرے مد نظر ایک بات یہ بھی ہے کہ ہم باہر جائیں اور نئی حکومتوں سے ہمارے تعلقات پیدا ہوں تا ہم کسی
ایک ہی حکومت کے رحم پر نہ رہیں۔یوں تو ہم خدا تعالی کے ہی رحم پر ہیں مگر جو حصہ تدبیر کا خدا نے مقرر کیا
ہے اسے اختیار کرنا بھی ہمارا فرض ہے اس لئے ہمارے تعلقات اس قدر وسیع ہونے چاہیں کہ کسی حکومت یا
رعایا کے ہمارے متعلق خیالات میں تغیر کے باوجود بھی جماعت ترقی کر سکے۔94
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
گیارھویں بات یہ مدنظر ہے کہ آئندہ نسلیں بھی اس درد میں ہماری شریک ہوسکیں۔اللہ تعالیٰ
نے ہمیں یہ ایک نعمت دی ہے کہ ہمارے دلوں میں درد پیدا کر دیا ہے۔گورنمنٹ نے جو ہماری ہتک کی یا
احرار نے جو اذیت پہنچائی اس کا یہ فائدہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعہ ہمارے دلوں میں درد کی نعمت
پیدا کر دی اور وہی بات ہوئی جو مولا نا روم نے فرمائی ہے کہ
ہر بلا کیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده است
یعنی ہر آفت جو مسلمانوں پر آتی ہے اس کے نیچے ایک خزانہ مخفی ہوتا ہے۔پس یقینا یہ بھی ایک
خزانہ تھا جو خدا تعالیٰ نے ہمیں دیا کہ جماعت کو بیدار کر دیا اور جو لوگ ست اور غافل تھے ان کو بھی چوکنا کر
دیا۔پس یہ ایک ایسا واقعہ تھا جو د نیوی نگاہ میں مصیبت تھا مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک رحمت تھا اور میں نے نہیں
چاہا کہ اس سے صرف موجودہ نسل ہی حصہ لے بلکہ یہ چاہا ہے کہ آئندہ نسلیں بھی اس سے حصہ پائیں اور میں
نے اس سکیم کو ایسا رنگ دیا ہے کہ آئندہ نسلیں بھی اس طریق پر نہیں جو شیعوں نے اختیار کیا ہے بلکہ عقل سے اور
اعلیٰ طریق پر جو خدا کے پاک بندے اختیار کرتے آئے ہیں اسے یادر کھ سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس کے علاوہ اور بھی فوائد ممکن ہے اس میں ہوں مگر یہ کم سے کم تھے جو میں نے بیان کر دیئے
ہیں یا یوں کہو کہ یہ سکیم کا وہ حصہ ہے جو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے بتایا۔اس سکیم کے ثواب کو وسیع اور فائدہ کو زیادہ کرنے کے لئے اس میں مندرجہ ذیل امور ہیں۔اول ایک سالن کھانا: اس میں سب شامل ہو سکتے ہیں ، امیر زیادہ کو کم کر کے ایک کھا سکتا ہے اور
غریب تو کھاتا ہی ایک ہے۔بعض غریب خیال کرتے ہیں کہ ہمیں اس میں شامل ہونے کی ضرورت
نہیں مگر ایسا خیال کرنے والوں نے دراصل اس سکیم کے مغز کو نہیں سمجھا حالانکہ ان کا حق زیادہ ہے کہ ثواب
میں شریک ہوں۔ثواب ہمیشہ نیت کا ہوتا ہے عمل کا نہیں۔دنیا میں کون ہے جو اپنی بیوی سے پیار نہیں کرتا
اور وہ کون مؤمن ہے جو اپنی بیوی سے حسن سلوک نہیں کرتا ؟ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
جو شخص اپنی بیوی کے منہ میں اس لئے لقمہ ڈالتا ہے کہ اسے ثواب حاصل ہو، اس کیلئے ایک نیکی لکھی جاتی
ہے۔پس جو کام یوں بھی کئے جاتے ہیں وہ نیت کر لینے سے نیکی بن جاتے ہیں۔جولوگ ایک ہی سالن
کھاتے ہیں وہ پہلے مجبوری سے کھاتے تھے مگر اب اگر نیت کر لیں تو یہی مجبوری ان کے لئے نیکی بن جائے
گی اس لئے کوئی ایسا شخص نہیں جو اس میں شامل نہ ہو سکتا ہو بلکہ غربا زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کئی امیر ایسے
95
خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
ہو سکتے ہیں جو اپنے دل میں یہ کہتے ہوں گے کہ ہم تو تین چار سے کم سالن پر گزارہ نہیں کر سکتے اور پھر وہ
زبان سے اعتراض کریں گے کہ گاندھی جیسی تحریکیں شروع کر دی ہیں لیکن وہ غریب جسے یہ پتہ لگے کہ اس
مجبوری کی حالت سے وہ ثواب حاصل کر سکتا ہے اور پھر بھی نہ کرے تو اس سے زیادہ بے وقوف کون ہو سکتا
ہے اور ایسے غریب کی مثال تو اس شخص کی ہوگی جو گرمیوں کے موسم میں دھوپ میں بیٹھا تھا کسی نے اس
سے کہا کہ میاں اٹھ کر سائے میں ہو جاؤ تو وہ کہنے لگا کیا دو گے؟ تو جو لوگ کھاتے ہی ایک سالن ہیں ان کا
کیا حرج ہے کہ اسے عبادت بنالیں؟ جو غربا کا خیال کرتے ہیں کہ یہ ہدایت امیروں کے لئے ہی ہے،
انہیں یا د رکھنا چاہئے کہ بے شک امیر کے لئے ظاہری قربانی ہے مگر دل کی قربانی تو غریب کے لئے بھی
ہے۔غریب سے غریب آدمی جسے فاقے بھی آجاتے ہوں اس پر بھی کبھی نہ کبھی ایسا موقع ضرور آ جاتا ہے
کہ دو کھانے کھا سکے کبھی کوئی دوست تحفہ ہی بھیج دیتا ہے کبھی کوئی سبزی ترکاری اپنے کھیت میں سے یا اگر
اپنی نہ ہوئی تو ہمسایہ سے مانگ کر ہی پکائی جاتی ہے، کچھ ساگ پکا لیا، کچھ دال بھی آلو بھی پکالئے اور شلغم
بھی تو اس طرح غریب بھی بعض اوقات دو بھا جیاں بنا لیتے ہیں۔گوان میں گوشت نہیں ہوتا مگر ہنڈیاں دو
کئی دفعہ وہ بھی پکا لیتے ہیں۔اب اگر ایسا شخص جسے کبھی کبھی ایسا ملتا ہے دوسرا سالن یا تر کاری چھوڑ دے تو
اس
کی یہ قربانی اس امیر سے زیادہ ہے جسے روز کا چسکا ہے۔پس غریب یہ نہ سمجھیں کہ وہ اس میں شامل نہیں
ہو سکتے ، ہو سکتے ہیں اور ان کے لئے ثواب کے حصول کا ویسا ہی موقع ہے جیسا امرا کے لئے ، اس لئے
جماعت کے ہر فرد کو اس میں شامل ہونے کا عہد کرنا چاہئے۔میں نے کہا تھا کہ جو دوست اس میں شامل ہوں وہ مجھے اطلاع دیں لیکن میں جانتا ہوں کہ
بیسیوں لوگ ایسے ہیں جنہوں نے عہد تو کیا ہے مگر مجھے اطلاع نہیں دی۔قادیان کے صرف دو محلوں نے
بحیثیت مجموعی اس کی اطلاع دی ہے ایک دَارُ السَّعَة اور ایک دارالرحمت محلہ دار الرحمت ہر تحریک میں
دوسروں سے آگے رہتا ہے مگر اس تحریک میں دَارُالسَّعَہ بھی سبقت لے گیا ہے۔باقی کسی محلہ نے محلہ
کے طور پر اطلاع نہیں دی۔(اس عرصہ میں دار البرکات نے بھی اطلاع دے دی ہے۔فجزاهم الله
احسن الجزاء۔) اگر چہ مجھے معلوم ہے کہ بیسیوں افراد ہیں جنہوں نے اس میں حصہ لیا ہے ان کے
اطلاع نہ دینے کی دوہی و جہیں ہو سکتی ہیں یا تو یہ کہ وہ ڈرتے ہیں کہ شاید یہ عہد ٹوٹ نہ جائے اور یا پھر یہ کبر
کی علامت ہے جب میں نے کہا ہے کہ وہ اطلاع دیں تو کیوں نہیں دیتے ؟
دوسری بات میں نے غربا کو شامل کرنے کیلئے یہ کہی ہے کہ ہاتھ سے کام کرنے کی عادت پیدا کی
96
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
جائے۔غربا پہلے بھی ایسا کرتے ہیں مگر مجبوری کے ماتحت۔اب وہ یہ کہیں گے کہ چونکہ مذہبی اخلاق کے
حصول اور قومی ترقی کے لئے ہمیں یہ ہدایت ہے اس لئے ہم ایسا کرتے ہیں۔تیسرے میں نے دعا کو ضروری قرار دیا ہے کہ غریب ، امیر کے علاوہ اپاہج اور لنگڑے لولے بھی
اس میں شامل ہوسکیں۔جو امیر اپاہج ہو وہ تو روپیہ دے کر بھی شریک ہو سکتا ہے لیکن غریب اپاہج کے لئے
کوئی صورت نہ تھی اس لئے میں نے دعا کو ضروری قرار دے دیا ہے تا ایسے لوگ دعاؤں میں شریک ہو کر
ثواب حاصل کر سکیں اور یہ ایک ایسی بات ہے کہ گھر میں بیٹھی ہوئی عورت بلکہ چار پائی کے ساتھ چسپاں
مریض بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے۔چوتھے سکیم کے اثر کو وسیع کرنے کے لئے اور اس خیال سے کہ جماعت کے زیادہ سے زیادہ
لوگ اس میں شریک ہوں مالی قربانیوں میں میرے مخاطب گو پہلے امرا ہی تھے مگر میں نے یہ رعایت بھی کر
دی ہے کہ جوغر بادس دس یا پانچ پانچ روپے نہ دے سکیں وہ کمیٹیاں ڈال کر ایک ایک روپیہ یا آٹھ آٹھ آنے
جمع کر کے جس جس کے نام پر قرعہ نکلتا جائے جمع کراتے جائیں۔پانچویں بات اس کے فوائد کو وسیع کرنے کے لئے میں نے یہ رکھی ہے کہ اس سکیم کو اختیاری رکھا
ہے۔میں نے سب حالات سامنے رکھ دیئے ہیں مگر ان کا علاج بھی بتا دیا ہے مگر یہ نہیں رکھا کہ جو حصہ نہ
لے اسے سزا دی جائے بلکہ سزا و ثواب کو خدا تعالیٰ پر ہی چھوڑ دیا ہے تا جو حصہ لے اسے زیادہ ثواب
ملے۔تحریکات دو قسم کی ہوتی ہیں: جبری اور اختیاری۔نماز جبری ہے اور نفل اختیاری اور دونوں ضروری
ہیں۔جبر فائدہ کیلئے ہوتا ہے اور اختیار میں ثواب بڑھ جاتا ہے اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے
کہ بندہ نفل کے ذریعہ اپنے رب کے حضور ترقی کرتا ہے۔جماعت يُقِيمُونَ الصَّلوةَ سے ترقی
کرے گی مگر افراد فضل سے۔تو یہ فرق ہے جو شریعت نے رکھا ہے۔اس کی تفاصیل بیان کرنے کا اس وقت
موقع نہیں۔اس سکیم میں میں نے نفلی ترقی مد نظر رکھی ہے۔ہاں اس کے بعض حصے جبری ہیں جیسے سنیما کے متعلق
حکم۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی دونوں طرح سے کام لیتے تھے جنگ بدر کی بھرتی اختیاری تھی اور تبوک کی
جبری! اس لئے میں ہدایت کرتا ہوں کہ اس تحریک کو چلانے والے مندرجہ ذیل باتوں کو مد نظر رکھیں۔1 - یہ کہ وہ صرف میری تجاویز کولوگوں تک پہنچادیں اس کے بعد مردوں پر اس میں شامل ہونے
کے لئے زیادہ زور نہ دیں۔ہاں عورتوں تک خبر چونکہ مشکل سے پہنچتی ہے اور باہر کی مشکلات سے ان کو
آگاہی بھی کم ہوتی ہے اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مردوں میں تو چندہ کے لئے صرف اعلان کر
97
خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
دیتے تھے کہ کون ہے جو اپنا گھر جنت میں بنائے مگر عورتوں سے اصرار کے ساتھ وصول فرماتے تھے بلکہ
فردا فردا اجتماع کے مواقع میں انہیں تحریک کرتے تھے۔ایک دفعہ ایک عورت نے ایک کڑا اتار کر دے
دیا تو آپ نے فرمایا دوسرا ہاتھ بھی دوزخ سے بچا۔پس عورتوں کے معاملہ میں اجازت ہے کہ ان میں زیادہ
زور کے ساتھ تحریک کی جائے مگر مجبور انہیں بھی نہ کیا جائے اور مردوں پر تو زور بالکل نہ دیا جائے صرف ان
تک میری تجاویز کو پہنچا دیا جائے اور جو اس میں شامل ہونے سے عذر کرے اسے ترغیب نہ دی جائے۔کارکن تحریک مجھے دکھا کر اور اسے چھپوا کر کثرت سے شائع کرا دیں اور چونکہ ڈاکخانہ میں بعض اوقات
چٹھیاں ضائع ہو جاتی ہیں اس لئے جہاں سے جواب نہ ملے دس پندرہ روز کے بعد پھر تحریک بھیج دیں اور
پھر جواب نہ آئے تو خاموش ہو جائیں۔اس طرح بیرونی جماعتوں کے سیکرٹریوں کا فرض ہے کہ وہ میرے
خطبات جماعت کو سنادیں جو جمع ہوں انہیں یکجا اور جو جمع نہ ہوں ان کے گھروں پر جا کر لیکن کسی پر شمولیت
کے لئے زور نہ ڈالیں اور جو عذر کرے اسے مجبور نہ کریں۔تیسری بات یہ مد نظر رکھی جائے کہ ہندوستان کے احمدیوں کا چندہ پندرہ جنوری 35 ء تک وصول
ہو جائے جو 16 جنوری کو آئے یا جس کے 15 جنوری سے پہلے پہلے وعدہ نہ کیا جا چکا ہوا سے منظور نہ
کریں۔پہلے میں نے ایک ماہ کی مدت مقرر کی تھی مگر اب چونکہ لوگ اس مہینہ کی تنخواہیں لے کر خرچ کر
چکے ہیں اس لئے میں اس کی میعاد کو 15 جنوری تک زیادہ کرتا ہوں جو تم 15 جنوری تک آ جائے یا جس کا
وعدہ اس تاریخ تک آجائے وہی لی جائے۔زمیندار دوست جو فصلوں پر چندہ دے سکتے ہیں یا ایسے دوست
جو قسط وار رو پی دینا چاہیں وہ 15 جنوری تک ادا کرنے سے متقی ہوں گے مگر وعدے ان کی طرف سے بھی
15 جنوری تک آجانے ضروری ہیں جو رقم یا وعدہ 16 جنوری کو آئے اسے واپس کر دیا جائے۔ہندوستان
سے باہر کی جماعتوں کیلئے میعاد یکم اپریل تک ہے جن کی رقم یا وعدہ اس تاریخ تک آئے وہ لیا جائے اس
کے بعد آنے والا نہیں۔اس صورت میں جو لوگ اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ
اپنے وعدے اس تاریخ کے اندر اندر بھیج دیں۔رقم فروری ، مارچ، اپریل میں آسکتی ہے یا جو دوست بڑی
رقوم دس ہیں ہمیں، چالیس کی ماہوار قسطوں میں ادا کرنا چاہیں یا اس سے زیادہ دینا چاہتے ہوں انہیں سال
کی بھی مدت دی جاسکتی ہے مگر ایسے لوگوں کے بھی وعدے عرصہ مقررہ کے اندر اندر آنے چاہئیں۔اس میعاد
کے بعد صرف انہی لوگوں کی رقم یا وعدہ لیا جائے گا جو حلفیہ بیان دیں کہ انہیں وقت پر اطلاع نہیں مل سکی۔مثلاً
جو ایسے نازک بیمار ہوں کہ جنہیں اطلاع نہ ہو سکے یا دور دراز ملکوں میں ہوں۔98
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
پس کارکنوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اللہ تعالی کی طرف سے جماعتوں پر ایسے وقت بھی
آتے ہیں کہ وہ امتیاز کرنا چاہتا ہے اس کا منشا یہی ہوتا ہے کہ بعض لوگوں
کو ثواب سے محروم رکھا جائے۔پس
جن کو خدا پیچھے رکھنا چاہتا ہے انہیں آگے کرنے کا ہمیں کوئی حق نہیں اور ہم کون ہیں جو اس کی راہ میں
کھڑے ہوں۔ہمارے مدنظر روپیہ نہیں بلکہ یہ ہونا چاہئے کہ خدا کے دین کی شان کس طرح ظاہر ہوتی
ہے۔اللہ تعالی غیرت والا ہے وہ کسی کے مال کا محتاج نہیں۔یہ مت خیال کرو کہ دین کی فتح اس
ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ پر ہے اور کہ بعض لوگ اگر اس میں حصہ نہ لیں گے تو یہ رقم پوری کیسے
ہوگی ؟ جب اللہ تعالیٰ اس کام کو کرنا چاہتا ہے تو وہ ضرور کر دے گا۔اگر اللہ تعالی کا یہی منشا ہے کہ روپیہ پورا
نہ ہوتو وہ اس کے بغیر بھی کام کر دے گا۔پس رقم کو پورا کرنے کے خیال سے زیادہ زورمت دو۔کارکنوں کا
کام صرف یہی ہے کہ تحریک دوسروں تک پہنچا دیں اور دس پندرہ دن کے بعد پھر یاد دہانی کر دیں۔اسی
طرح جماعتوں کے سیکریٹری بھی احباب تک اس تحریک کو پہنچا دیں۔یہ کسی کو نہ کہا جائے کہ اس میں حصہ
ضرور لو۔جو کہتے ہیں ہمیں توفیق نہیں انہیں مت کہو کہ حصہ لیں کیونکہ خدا تعالیٰ نہیں چاہتا کہ جو باوجود توفیق
کے حصہ نہیں لیتے ان کا حصہ اس پاک تحریک میں شامل ہو۔اگر ایسا شخص دوسروں کے زور دینے پر حصہ
لے گا تو وہ ہمارے پاک مال کو گندہ کرنے والا ہو گا۔پس ہمارے پاک مالوں میں ان کے گندے مال
شامل کر کے ان کی برکت کم نہ کرو۔میں نے پچھلے ایک خطبہ میں کہا تھا کہ غربا زیادہ حصہ لے رہے ہیں اور ان کیلئے میں نے جو
سہولتیں رکھی ہیں ان کو استعمال کر رہے ہیں اور غالباً یہ بھی کہا تھا کہ مالی طور پر ان کے روپیہ سے شاید زیادتی
نہ ہو مگر اخلاص کے لحاظ سے ضرور ہوگی مگر اب معلوم ہوا ہے کہ غر با شاید مال کو بھی بڑھا دیں گے کیونکہ یہ
ظاہر ہورہا ہے کہ جب انہوں نے لبیک کہا تھا تو ان کے دل کے ذرہ ذرہ سے لبیک کی صدا اٹھ رہی تھی اس
کے بالمقابل بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ جو زیادہ حصہ لے سکتے تھے مگر انہوں نے نہیں لیا اور بعض کو بظاہر
جتنی توفیق تھی اس سے زیادہ حصہ لے رہے ہیں۔جو لوگ میرے مخاطب تھے یعنی آسودہ حال ان میں سے
اس وقت تک صرف پانچ چھ نے ہی حصہ لیا ہے۔میں نے آسودگی کا جو معیار اپنے دل میں رکھا تھا وہ یہ تھا
کہ جو لوگ ڈیڑھ سو یا اس سے زیادہ آمد رکھتے ہیں وہ آسودہ حال ہیں۔ہماری جماعت میں ایسے لوگوں کی
تعداد بہت کم ہے جو فی الواقعہ امیر ہوں متوسط طبقہ زیادہ ہے اور انہی کو ہم امیر کہہ لیتے ہیں مگر ہمارے
متوسط طبقہ نے جو قربانیاں کی ہیں وہ اپنی شان میں بہت اہم ہیں۔بعض نے تو ان میں سے چار چار ماہ کی
99
خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
آمد نیاں دے دی ہیں اور زیادہ تر حصہ بھی انہی لوگوں نے لیا ہے جو غر با یا متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور و
انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ گو ان کے وسائل کمزور ہیں مگر دل وسیع ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئی تھی:
بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيْبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا
اسلام غریب ہی شروع ہوا اور آخر زمانہ میں پھر غریب ہو جائے گا۔کون ہے جو بچہ سے پیار کرتا
ہے مگر اس کا باپ یا اس کی ماں؟ کون ہے جو بھائی سے پیار کرتا ہے مگر اس کا بھائی ؟ کون ہے جو
غریب الوطن سے ہمدردی کرتا ہے مگر اس کا ہم وطن ؟ ان غریبوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ
اپنی غربت میں بھی غریب اسلام کو نہیں بھولے کیونکہ وہ بھی غریب ہیں اور اسلام بھی غریب ! اور اس طرح
وہ اس کے رشتہ دار ہیں اور اس کی غربت کی حالت کو دیکھنا پسند نہیں کرتے اور اپنے خون سے اس
کی کھیتی کو
سینچ کر وہ اس کی حالت کو بدلنا چاہتے ہیں۔رضی الله عنهم و رضواعنه۔بعض لوگ مالی لحاظ سے غریب ہوتے ہیں اور بعض دل کے غریب ہوتے ہیں اور دل کے
غریب وہ ہوتے ہیں جو کبر محسوس نہ کریں۔میں نے بیسیوں تحریکیں اپنی خلافت کے زمانہ میں کی ہیں مگر کئی
امرا اور علما ہماری جماعت کے ایسے ہیں کہ انہوں نے ان میں بہت ہی کم حصہ لیا ہے اس لئے جو امرا
دینی تحریکات میں حصہ لیتے ہیں ان کو بھی میں غربا میں ہی شامل کرتا ہوں کیونکہ وہ دل کے غریب
ہیں۔تحدیث نعمت کے طور پر میں چودھری نصر اللہ خان صاحب مرحوم کی اکثر اولاد بالخصوص
چودھری ظفر اللہ خان صاحب کا ذکر کرتا ہوں۔میں نے آج تک کوئی تحریک ایسی نہیں کی جس میں انہوں
نے حصہ نہ لیا ہو خواہ وہ تحریک علمی تھی یا جسمانی یا مالی یا سلوک کی خدمت تھی انہوں نے فوراً اپنا نام اس میں
پیش کیا اور پھر خلوص کے ساتھ اسے نباہا۔جب میں نے ریز روفنڈ کی تحریک کی تھی تو کئی لوگوں نے اپنے
نام دیئے مگر ان میں سے صرف چودھری ظفر اللہ خاں صاحب ہی ہیں جنہوں نے اسے پوری طرح نباہا اور
ہزاروں روپیہ جمع کر کے دیا۔حالانکہ اس وقت ان کی پوزیشن ایسی نہ تھی جیسی اب ہے کہ کوئی خیال کرے
کہ اپنے اثر سے روپیہ جمع کر لیا ہوگا۔چودھری نصر اللہ خاں صاحب مرحوم گو 1900ء کے بعد داخل سلسلہ
ہوئے مگر انہوں نے اخلاص کا بہت نیک نمونہ دکھایا اور وہی نمونہ کم و بیش ان کی اولاد میں بھی ہے اور ان کی اہلیہ
میں بھی اخلاص کا وہی نیک نمونہ ہے بلکہ وہ صاحب کشوف بھی ہیں ان کو ہمیشہ سچے خواب آتے رہتے
ہیں۔مجھے ان کی اولاد سے اس لئے بھی محبت ہے کہ جب میں نے آواز دی کہ جولوگ اپنے گزارہ کے لئے کافی
100
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
روپیہ کما چکے ہوں وہ اب اپنا بڑھا پا دین کے لئے وقف کر دیں تو چودھری نصر اللہ خاں صاحب مرحوم نے اس پر
لبیک کہا اور نہایت اخلاص سے صدر انجمن احمدیہ میں کام کرتے رہے اور وفاداری اور فرمانبرداری سے کام
کیا۔ان کو چونکہ میرے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اس لئے مجھے ان کی قدر ہے اور ان کی اولاد نہ صرف
اپنے لئے بلکہ اپنے باپ کے لئے بھی مجھے پیاری ہے اور اب کہ ان کا ذکر آیا ہے میں ان کی اولاد کے لئے
دعا کرتا ہوں کہ ان کے دل کا متاع کبھی ضائع نہ ہو۔اگر اللہ تعالیٰ انہیں دنیا کی نعمتیں دے تو یہ اس کا فضل
ہے لیکن ان کے دل کی غربت ضرور قائم رہے بلکہ بڑھتی رہے کیونکہ اگر یہ نہ ہو تو دینوی مال و دولت ایک
لعنت ہے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ ان کے سوا جماعت میں اور مخلص نہیں ہیں۔اور بھی بڑے بڑے مخلص
ہیں۔ایک سیٹھ عبداللہ بھائی ہیں انہوں نے اتنی مالی قربانیاں کی ہیں کہ وہ پہلے حقیقتا امیر آدمی تھے مگر اب
عملاً غریب ہیں، انہوں نے تبلیغ کا بھی بہت کام کیا ہے۔مالی قربانی انہوں نے بالکل ایسی کی ہے جس
طرح سیٹھ عبدالرحمن حاجی اللہ رکھا صاحب نے کی تھی لیکن تبلیغی خدمت ان کی ایسی ہے جس کی مثال
موجودہ جماعت میں نہیں ملتی انہیں تبلیغ کا جنون ہے ان کے ذریعہ ایسی ایسی جگہوں پر احمدیت پہنچی ہے کہ
جہاں
اور کوئی نہ پہنچا سکتا۔مجھے دو چار دن ہوئے ایک گریجویٹ رجسٹرار کا ایک ایسے علاقہ سے خط آیا جس
کا نام بھی میں نے کبھی نہ سنا تھا اُس نے لکھا کہ میں سکندر آباد آیا تھا وہاں سیٹھ صاحب کے لڑکے یا کوئی
رشتہ دار کسی کے ساتھ باتیں کر رہے تھے جو میں نے سنیں۔بعد میں ان کو خط لکھا اور انہوں نے مجھے لٹریچر
بھیجا جسے پڑھ کر مجھ پر حق کھل گیا تو ایسے ایسے مقامات پر ان کے ذریعہ تبلیغ پہنچی ہے کہ ہم جہاں نہ پہنچ سکتے
تھے۔وہ تبلیغی لٹریچر بہت پھیلاتے ہیں اور اس کام میں وہ اپنی مثال آپ ہی ہیں اور میں سمجھتا ہوں تبلیغ کے
میدان میں ایک بھی احمدی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، وہ جب احمدی ہونے کے قریب تھے تو مجھے ایک
دوست نے دعا کیلئے لکھا اور میں نے رویاء دیکھا کہ ایک مکان ہے جس کے صحن میں ایک تخت ہے جس
وہ شخص بیٹھا ہے جس کے لئے مجھے دعا کی تحریک کی گئی ہے، اس وقت تک میں نے ابھی سیٹھ صاحب
کونہ دیکھا تھا، میں نے دیکھا کہ تہجد کا وقت ہے آسمان میں چھلنی کی طرح سوراخ ہیں جن میں سے خدا کا
نور چاروں طرف سے اس شخص پر گرتا ہے۔میں نے اس خواب کی اطلاع اسی وقت دے دی تھی۔اللہ تعالیٰ ان پر اور ان کے خاندان پر خاص فضل فرمائے اور ہمیشہ ان میں دین کی خدمت اور سلسلہ کی
اشاعت کا جوش قائم رہے اور ان کے خاندان کے وہ افراد جو احمدیت میں ابھی تک داخل نہیں۔اللہ تعالٰی
انہیں بھی احمدیت میں داخل کرے۔پروه
101
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ان کے علاوہ طبقہ امرا میں اور لوگ بھی ہیں جو نہایت مخلص اور سچی قربانی کرنے والے ہیں مگر
ان دو کا نام میں نے اس لئے لے دیا ہے کہ ایک تنوع اور دوسرے کی مالی اور تبلیغی قربانیاں بے مثال
ہیں۔اللہ تعالیٰ ان دوسروں کے گھروں کو بھی برکتوں سے بھر دے۔مخلصین کے علاوہ جو لوگ ان سے
اتر کر کریں۔وہ بھی دوسری اقوام کے امرا سے یقینا بہتر ہیں کیونکہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ
کے نور سے حصہ لے اور اس کی کچھ بھی اصلاح نہ ہو مگر جب تک حقیقی روح قربانی کی پیدا نہ ہو خطرہ کا
مقام ہے۔قربانی کی روح اور شے ہے اور قربانی اور شے ہے۔انسان کو ابتلا سے قربانی محفوظ نہیں کرتی
بلکہ قربانی کی روح محفوظ کرتی ہے۔جس میں وہ روح پیدا نہ ہو گو وہ قربانی میں حصہ لے پھر بھی کچے
دھاگے کی طرح ہے جس کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے۔جماعت کے مخلص امرا میں سے
سیٹھ عبد اللہ بھائی کو ایسا درجہ حاصل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس قسم کے چالیس مومنوں کو
خواہش کی تھی وہ ایسے ہی ہیں۔ان
کا تبلیغی جوش حقیقتا اس درجہ کا ہے کہ صاف نظر آتا ہے کہ وہ اپنے آپ
کو تبلیغ میں خدا تعالیٰ کے سامنے ذمہ دار سمجھتے ہیں اور ان کی مالی قربانی اس رنگ کی ہے کہ مجھے ان۔بڑے بڑے مطالبہ میں کوئی جھجک نہیں ہو سکتی اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ان جیسے چالیس آدمی پیدا ہو جائیں
تو بہت بڑا انقلاب پیدا ہوسکتا ہے۔بہر حال اس وقت اخلاص کی ضرورت ہے اور میں نے سلسلہ کے حالات، خطرات اور ان کا
علاج کھول کھول کر بیان کر دیا ہے۔اب وہ وقت ہے کہ اگر ہم نے کروٹ نہ بدلی تو ظاہری حالات کے
لحاظ سے ہمارا زندہ رہنا مشکل ہے۔اس میں شک نہیں کہ خدا تعالٰی اس سلسلہ کو زندہ رکھے گا مگر ہم نے صحیح
قربانی نہ کی تو خدا تعالیٰ ہمیں مٹا کر دوسری قوم کے سپرد یہ کام کرے گا۔وہ پہلے تختی کو صاف کرے گا کیونکہ
جس تختی پر پہلے لکھا جا چکا ہو اس پر اور نہیں لکھا جا سکتا۔اس وقت ہمارے لئے حالات ایسے ہیں جنہیں عام
لوگ نہیں سمجھ سکتے میں نے ایک حد تک انہیں ظاہر کیا ہے اور اگر ہم زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں اب
کروٹ بدلنی اور ہوش میں آنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
هر طرف کفر است جوشاں ہمچو افواج یزید
دین حق بیمار و بے کس ہمچو زین العابدین
اور بعینہ یہی حالت آج کل ہو رہی ہے۔دشمنوں نے یہ محسوس کر لیا ہے کہ یہ
بڑھتا جا رہا
102