جماعت احمدیہ سے قربانی کے مطالبات کی اعلان کردہ سکیم کے متعلق بعض اہم تشریحات۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 3
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
ہے اور اگر اسے مزید بڑھنے دیا گیا تو کچھ عرصہ بعد ہم اس کی ترقی کو روک نہیں سکیں گے اس لئے وہ
ہر طرف سے ہم پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور ہمیں آج وہی نظارہ پیش ہے جو حضرت امام حسین کو کربلا میں
پیش آیا تھا۔ہمارا حسین اس وقت کربلا کے میدان میں ہے اور یزید کا لشکر سامنے پڑا ہے۔اس کے ہاتھوں
میں کمانیں
کھنچی ہوئی ہیں اور تیرحسین کے سینہ کی طرف چھوٹنے والے ہیں۔پس جو چاہے کوفہ والوں کی
طرح ایک طرف ہو جائے ، جو چاہے آگے آئے اور قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کرے اور کہے کہ جو
تیر سلسلہ کے لئے چھوڑا جائے گا میں اسے خود اپنے سینہ پر کھاؤں گا اور جو ایسا کریں گے وہی برکت والے
ہوں گے اور جن کے دلوں میں اخلاص نہیں یا اخلاص کی کمی ہے اللہ تعالیٰ انہیں ظاہر کر دے گا۔ہمارا کام
صرف یہ ہے کہ اس مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کریں۔یہ نہیں کہ دوسروں کو مجبور کریں کہ آگے بڑھو۔یاد رکھو! کہ جو اس جنگ میں مرتا ہے وہ دراصل زندہ ہوتا ہے۔پس دوسروں کا فکر نہ کرو بلکہ اپنا فرض ادا
کرو۔جو قربانی کر سکتا ہے مگر نہیں کرتا وہ کوفہ والوں کی طرح ہے جو اگر چہ جانتے تھے کہ حضرت امام حسین حق
پر ہیں مگر ان کی امداد کے لئے میدان میں نہ آئے۔جو دشمن ہیں اور نقصان کے در پے، خواہ منافقوں سے
ہوں خواہ کا فروں میں سے، وہ یزیدی ہیں اور یزید کا شکر ہیں۔پس جو اس وقت میدان میں آتے ہیں وہ
حضرت امام حسین کے ساتھیوں کی طرح ہیں۔یہ مت خیال کرو کہ تم تھوڑے ہو اس لئے ہار جاؤ گے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ
خدا تعالیٰ ہر بات دو دفعہ ظاہر کرتا ہے اور پہلی ناکامی کو دوسری دفعہ کی کامیابی سے دھو دیتا ہے۔پہلا آدم
جنت سے نکالا گیا اس لئے خدا نے پھر میرا نام آدم رکھا تا کہ میں پھر اولاد آدم کو جنت میں داخل
کروں، پہلے مسیح کو یہودیوں نے صلیب پر لٹکا یا تب خدا نے پھر میرا نام مسیح رکھا تا میرے ذریعہ صلیب کو
توڑ دے۔اسی طرح یاد رکھو کہ پہلا حسین کربلا میں بے گناہ حق کی حمایت کی وجہ سے شہید کیا گیا اور اب
دوسرے حسین کے ذریعہ خدا تعالیٰ یزید کے لشکر کو شکست دے گا اس لئے میں تحریک کرنے والوں کو توجہ
دلاتا ہوں کہ وہ صرف اخلاص کولیں اور روپیہ یا تعداد کی کمی کا خیال نہ کریں۔جو لوگ اخلاص کے ساتھ
قربانیاں کرتے ہیں صرف وہی اس میں شامل کئے جائیں اور جو لوگ اپنے اندر اخلاص نہیں رکھتے وہ
ہمارے ساتھ نہیں چل سکیں گے بلکہ ہمارے لئے بوجھ ہوں گے۔یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم بچے بھی ہوں اور خون کی ندیوں سے گزرے بغیر کامیاب بھی ہو جائیں
کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ بچے کو دیکھ کر کفر جوش میں نہ آئے اور اسے مٹانے اور اس کے حاملوں کو قتل کرنے کے
103
خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
در پے نہ ہو۔ہمارا فرض ہے کہ ہم یہ حق ادا کریں۔اگر روحانی معنوں میں اپنی جانیں دینی پڑیں تو اس سے
دریغ نہ کریں اور اگر جسمانی معنوں میں دشمنوں کے حملوں کا شکار ہونا پڑے تو اس سے دریغ نہ
کریں۔بہر حال موت کا قبول کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔اگر ہم اس کے بغیر کامیاب ہو جائیں تو یہ
دنیوی فتح ہوگی۔الہی سلسلے بغیر آگ اور خون کی ندیوں میں سے گزرنے کے کامیاب نہیں ہو سکتے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب آگ دیکھی تھی تو خدا نے اس میں سے پکار کر کہا تھا کہ انسٹی اَنَا اللهُ اور
اس کا یہی مطلب تھا کہ اگر میرے پاس آنا چاہو تو تمہیں آگ میں سے گزرنا پڑے گا۔پس تمہیں آگ میں
کودنا ہوگا اور خون کی ندیوں میں سے گزرنا پڑے گا تب فتح حاصل کر سکو گے اور وہی فتح قیمتی ہے جسے انسان
جان دے کر حاصل کرتا ہے جس طرح کہ ہمارے آقا سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان
کے نائب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کہا: اب وقت آگیا ہے کہ اس روحانی اور مذہبی جنگ کی بنیا د رکھی
جائے جس سے شیطان کو ہم نے کچلنا ہے اور دشمن سے نڈر ہو کر مقابلہ کیا جائے ، اب وقت آگیا ہے کہ
مخالفت کو بڑھنے دیا جائے اور دشمن کو حملہ کرنے دیا جائے یعنی گو اس سے مقابلہ کیا جائے مگر مداہنت کا کوئی
رنگ نہ ہو ، جھوٹی صلح کے لئے کوئی کوشش نہ کی جائے ، سوائے ان لوگوں کے جو بچے طور پر ہم سے مل کر کام
کرنا چاہیں کسی غیر سے تعلق نہ رکھا جائے ان صاف دل لوگوں کے ہم خیر خواہ ہوں گے اور انہیں اپنا خیر خواہ
سمجھیں گے لیکن اب ہم دوغلی طبیعت والوں سے یا ان سے جو سلسلہ کو حقیر سمجھتے ہیں کبھی مل کر کام نہیں کریں
گے۔ہر قوم کا راستباز ہمارا دوست ہوگا مگر زمانہ ساز آدمی خواہ ہماری جماعت میں شامل ہو ہمارا دشمن سمجھا
جائے گا۔آخر میں میں سابقون کیلئے دعا کرتا ہوں، ان ظاہر و باطن غریبوں کے لئے بھی جن کا دل بھی
غریب اور جسم بھی غریب ہے اور ان کے لئے بھی جو ظاہری مالدار نظر آتے ہیں لیکن ان کے دل انکسار اور
تذلیل اور اطاعت کے جذبات سے لبریز ہیں۔وہ بھی اپنے آپ کو اسی طرح سلسلہ کا مال سمجھتے ہیں جس
طرح غربا اور لوگوں میں اپنی بڑائی ظاہر نہیں کرتے اور محسوس کرتے ہیں کہ ان کے اموال خدا تعالی کی
امانتیں ہیں اور ان کی وجہ سے انہیں غربا پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ ان سب پر اپنا فضل
کرے اور ان کو کامل تقومی عطا کرے کہ جو دائمی زندگی کے لئے بطور دورانِ خون کے ہے کہ جب تک
خون چلتا ہے زندگی کی اُمید رہتی ہے۔104
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء
سابقون کے معنی میرے نزدیک یہ ہی ہیں کہ جس نے سنا اور ہفتہ کے اندر اندر لبیک کہہ دیا یا رقم
دے دی یا وعدہ کر لیا یا وہ جنہوں نے حکم سنتے ہی دوسری خدمات کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا کیونکہ یاد
رکھو کہ جن نوجوانوں نے تبلیغ کے لئے اپنے نام پیش کئے ہیں وہ کسی سے کم نہیں بشرطیکہ وہ اپنے دعوئی کو سچا
کر دکھائیں یا وہ سابقون میں سے ہیں جنہوں نے سنا اور دوسروں کے مشمول کے خیال سے ابھی اطلاع
نہیں دی اور اس انتظار میں ہیں کہ دوسروں کی لسٹ کے ساتھ اپنے نام بھجوائیں گے یا وہ جنہوں نے خیال
کیا کہ دوسروں کو بھی تیار کر کے اپنے نام بھجوائیں گے یا جنہوں نے ارادہ کر لیا مگر کسی روک کی وجہ سے
اطلاع نہیں دے سکے یہ سب سابقون میں سے ہیں کیونکہ مسابقت دل سے تعلق رکھتی ہے نہ کہ ظاہر
سے۔ہاں جسے جب اطلاع ہو اس کا ہفتہ وہیں سے شروع ہوگا اور سبقت یہی ہے کہ آدمی سنے اور مان
لے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت ابو بکر نے دریافت کیا تھا کہ کیا آپ نے ایسا ایسا دعوی کیا
ہے؟ آپ دلیل دینے لگے تو کہا مجھے دلیل کی حاجت نہیں صرف یہ فرمائیے کہ دعوی کیا ہے یا نہیں ؟ آپ
نے فرمایا ہاں ! تو انہوں نے کہا میں ایمان لاتا ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ میں ایک ایسی ساعت آتی ہے کہ اس میں ہر دعا
جو کی جائے قبول ہو جاتی ہے آج رات میں نے تہجد میں دعا کی کہ الہی مجھے توفیق دے کہ میں ان سابقون
کے لئے دعا کروں اور وہ ساعت مجھے نصیب ہو اور ان کے حق میں میری دعائیں قبول ہوں گو بعد والے
بھی دعاؤں سے حصہ پائیں گے مگر جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تلقین کو مقصرین پر فضیلت
دی تھی سابقون کو ان پر فضیلت ہوگی اور سابق دوہرے اجر پائیں گے اس لئے کہ جو کتا اور جھجکتا اور پھر اپنے
آپ کو پیش کرتا ہے اس سے آواز سنتے ہی لبیک کہنے والے کا درجہ بہر حال زیادہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس روحانی جنگ کو اپنی سستی یا تکلیف سے بچنے کے خیال سے
پیچھے نہ ڈالیں بلکہ خدا تعالیٰ کے منشا کے مطابق دلیری اور جرات سے اُسے قریب لانے کی کوشش کریں اور
پھر اس میں نڈر ہو کر کو د جائیں اور آگ اور خون کی ندیوں میں سے جو ہماری قربانیوں کی وجہ سے زمین کے
نشیب کو پر کر رہا ہو گزر کر اس کے پاس پہنچ جائیں اور اس کے قدموں پر ہاں پاک قدموں پر اپنی محبت کا
موتی ڈال دیں تا اس کی محبت کی نگہ ہمیں حاصل ہو اور وہ غریبوں کا والی اپنے غریبوں کو اپنی گود میں اُٹھا لے۔نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ الْوَكِيلُ۔“
( مطبوع الفضل 13 دسمبر 1934ء)
105