خدمت اسلام کے لیے جماعت کا ہر فرد اپنی زندگی وقف کر دے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 11 جنوری 1935ء
خدمت اسلام کے لئے جماعت کا ہر فرد اپنی زندگی وقف کر دے
خطبه جمعه فرمودہ 11 جنوری 1935ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔جمعہ کے لحاظ سے یہ ہندوستان کیلئے میری تحریکات کے مالی حصہ کا آخری جمعہ ہے۔اس وقت
تک جو وعدے جماعتوں کی طرف سے موصول ہو چکے ہیں وہ ستر ہزار کے قریب ہیں اور جور قوم آچکی ہیں
وہ 23 ہزار کے قریب ہیں۔آج گیارھویں تاریخ ہے اور چار دن اور باقی ہیں جس کے بعد یہ تحریک
ہندوستان کے لوگوں کے لئے ختم ہو جائے گی سوائے بنگال کے کہ بنگال کی جماعت میں سے جو بنگالی
بولنے والا حصہ ہے اور در حقیقت وہی زیادہ ہے اس نے احتجاج کیا ہے کہ چونکہ ہمارے صوبہ کے ننانوے
فیصدی لوگ اردو نہیں جانتے اور الفضل میں شائع ہونے والے خطبات سے ہم آگاہ نہیں ہو سکتے اس
لئے ان خطبات کا بنگالی زبان میں ترجمہ کرنے پر مہینہ ڈیڑھ مہینہ لگ جائے گا اور پھر ان کے شائع کرنے
اور انہیں لوگوں تک پہنچانے کے لئے بھی وقت درکار ہے اس لئے انہوں نے زیادہ مہلت طلب کی ہے
جس پر میں انہیں 15 مارچ یا 15 اپریل تک ( مجھے اچھی طرح یاد نہیں ) مہلت دے چکا ہوں۔بنگال کی
جماعت ایک غریب جماعت ہے اور جو تعلیم یافتہ جماعت ہے وہ میرے خطبات سے واقف ہو چکی ہے
اس لئے میں سمجھتا ہوں بنگال میں اس تحریک کی اشاعت سے ہمیں مالی لحاظ سے گو معتد بہ فائدہ نہیں ہوگا
لیکن اپنے اخلاص کے اظہار کا انہیں ایک موقع مل جائے گا جو بذات خود ایک نہایت قیمتی چیز ہے۔بنگال کو
خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ فضیلت حاصل ہے کہ پنجاب کے بعد زیادہ کثرت اور سرعت کے ساتھ بنگال
میں ہی ہماری جماعت پھیلنی شروع ہوئی ہے۔شاید بنگال اور پنجاب کے لوگوں میں کوئی مناسبت ہے
کیونکہ اسلام بھی پہلے پنجاب میں پھیلا اور پھر بنگال میں۔جتنے قلیل عرصہ میں بنگال کی جماعت پھیلی ہے
اتنے عرصہ میں کوئی اور جماعت نہیں پھیلی۔یوں تو بہار میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کئی
صحابی موجود ہیں اسی طرح یوپی میں مگر بنگال میں بہت بعد میں احمد بیت گئی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس
نے جلد جلد ترقی کی گویہ جلدی ایسی نہیں جو بنگال کی آبادی کے لحاظ سے ہو گر بہر حال دوسرے صوبوں کے
127
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
لحاظ سے اس نے ترقی کی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان لوگوں کا حق تھا کہ گور قم کے لحاظ سے ان کی طرف
سے قلیل روپیہ آئے مگر انہیں اپنے اخلاص کے دکھانے کا موقع دیا جائے۔باقی باہر کی جماعتیں ہیں اور کچھ وہ لوگ بھی جنہیں ابھی تک اس تحریک کی خبر نہیں ہوئی اور گو
ایسے لوگ بہت قلیل ہیں مگر بہر حال ہوتے ضرور ہیں۔چنانچہ پرسوں ہی مجھے ایک خط آیا کہ مجھے اس تحریک
کی ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کیونکہ میں سفر پر تھا اور مجھے اخبار دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔پس ہو سکتا ہے کہ
ہندوستان میں بھی ایسے بے خبر لوگ موجود ہوں مگر یہ قلیل تعداد ہے اور ہمیں سمجھنا چاہئے کہ ان تمام حالات
کو دیکھ کر انداز 75 ہزار کے لگ بھگ وعدے ہو جائیں گے۔جو میرے مطالبہ سے اڑھائی گنے سے زیادہ
یعنی پونے تین گنے کی رقم ہے۔ان رقوم کے علاوہ جو کام دوسرا تھا اس میں دو کمیٹیوں نے کام شروع کر دیا
ہے۔پرو پیگنڈا کمیٹی نے بھی کام شروع کر دیا ہے اور امانت کمیٹی نے بھی اپنے اجلاس شروع کر دیئے
ہیں۔گو عملی کام ابھی اس نے شروع نہیں کیا مگر امید ہے کہ یہ دونوں قسم کے کام اس مہینہ میں اچھی طرح
شروع ہو جائیں گے۔امانت میں جن دوستوں نے اپنے نام لکھوائے ہیں خواہ وہ قادیان میں رہتے ہوں یا
باہر ان سب کو میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ چونکہ یہ ان کے اخلاص کا امتحان ہے اس لئے اس تحریک میں
زیادہ یاد دہانیاں نہیں کرائی جائیں گی اگر کوئی شخص با قاعدہ چندہ نہیں دے گا تو دفتر امانت ایک دو یاد دہانیوں
کے بعد اس کا نام رجسٹر سے کاٹ ڈالے گا اور سمجھا جائے گا کہ اس نے اپنے اخلاص کا محض مظاہرہ کیا تھا۔حقیقت اس میں نہیں تھی۔پس دوست اس امر کی امید نہ رکھیں کہ لوگ ان کے پاس پہنچیں گے اور کہیں گے
کہ لاؤ چندہ۔صدر انجمن والے چندوں میں پیچھے پڑ کر چندہ لیا جاتا ہے مگر یہ مطاوعت والے چندے ہیں
اس لئے جس طرح اس تحریک میں شامل کرنے کے لئے کسی پر جبر نہیں کیا گیا اسی طرح شامل ہونے کے
بعد بھی کوئی جبر نہیں ہوگا۔پس اگر کوئی دوست اس ثواب میں شریک ہونے سے اس وجہ سے محروم رہ جائے
کہ اس سے چندہ مانگا نہیں گیا تو اس کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی۔میری ہدایات دفاتر متعلقہ کو یہی ہوں
گی کہ وہ چندہ لوگوں سے مانگیں نہیں مگر چونکہ انسان کے ساتھ نسیان بھی لگا ہوا ہے اس لئے کبھی کبھار اگر
ایک دو یاد دہانیاں کر دی جائیں تو کوئی حرج نہیں مگر وعدے والے پر بھی اصرار نہ کیا جائے اور خالص طور
پر اس میں لوگوں کو اپنی مرضی اور شوق کے ظاہر کرنے کا موقع دیا جائے ممکن ہے اس لحاظ سے کہ چندہ مانگنے
کیلئے دفاتر متعلقہ کی طرف سے زیادہ اصرار نہیں کیا جائے گا رقم کچھ کم ہو جائے اور غفلت ، سستی یا
کمزوری ایمان کی وجہ سے بعض لوگ رہ جائیں۔پھر کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو فوری جوش میں آکر اپنا
128
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبه جمعه فرموده 11 جنوری 1935ء
نام لکھا دیتے ہیں مگر بعد میں اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتے اور گو ہماری جماعت میں ایسا عنصر بہت کم
ہوتا ہے لیکن چونکہ دوسرے چندوں میں اصرار کی عادت کی وجہ سے امکان ہے کہ ان چندوں میں عدم
اصرار انہیں ست کر دے۔اس لحاظ سے ممکن ہے کہ رقم میرے اوپر بیان کردہ اندازہ سے کچھ کم موصول
ہو۔پھر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کچھ رقم انگریزی ترجمہ قرآن کے لئے علیحدہ کر لی جائے گی اور کچھ رقم خرچ
کے اندازوں کی غلطی کی وجہ سے بیان کردہ مدات میں ڈالنی پڑے گی کیونکہ بعد میں مزید غور کرنے سے
بعض مدات کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان پر اس سے زیادہ خرچ آئے گا جتنا میں نے بیان کیا تھا ان تمام
اخراجات کے بعد جو ر تم بیچ رہے گی وہ آنے والے دونوں سالوں میں تقسیم کر دی جائے گی۔امانت کے
متعلق جو وعدے ہوئے ہیں ان سے میرا اندازہ ہے کہ تین چار ہزار روپیہ ماہوار کی رقم آئے گی لیکن ہم یہ
خیال کرتے تھے اور بات بھی معقول تھی کہ جنوری سے مدامانت میں ادا ئیگی شروع ہو جائے گی کیونکہ جنہوں
نے دسمبر میں وعدے کئے تھے وہ وعدے انہوں نے اس وقت کئے جبکہ وہ اپنی تنخواہیں خرچ کر چکے تھے۔پس امید کی جاتی تھی کہ وہ جنوری سے امانتیں جمع کرانی شروع کر دیں گے اور میں اب بھی امید کرتا ہوں کہ
جنہوں نے امانت کے وعدے کئے ہیں ان کے ذہن میں یہی بات ہوگی مگر جن کے ذہن میں یہ بات نہ ہو
انہیں چاہئے کہ وہ یہ واضح کر دیں کہ وہ کس مہینہ سے اپنی امانت ادا کرنی شروع کریں گے اگر وہ ایسا نہیں
کریں گے تو دفتر امانت یہی سمجھے گا کہ جنوری سے انہوں نے وعدہ کیا ہوا ہے اور یہ کہ انہوں نے اپنے وعدہ
پر عمل نہیں کیا اس صورت میں ایک دوماہ کی غفلت کے بعد ان کا نام دفتر سے کاٹ دیا جائے گا اور سمجھا جائے
گا کہ انہوں نے صرف دکھاوے سے کام لیا حقیقت اس میں نہیں تھی۔پس میں اس اعلان کے ذریعہ قادیان والوں کو براہِ راست اور باہر کی جماعتوں کو اخبار کے
ذریعہ توجہ دلاتا ہوں کہ ہم نے مجوزہ سکیم پر کام شروع کر دیا ہے اور جماعتوں کے سیکریٹریوں اور امرا کو
چاہئے کہ وہ میرا یہ خطبہ لوگوں کو پڑھ کر سنا دیں کیونکہ اس کے سوا میری آواز ان تک پہنچنے کا اور کوئی ذریعہ
نہیں۔ہماری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں کی جماعت ہے مگر اخبار الفضل“ کی اشاعت
پندرہ ، سولہ سو کے درمیان رہتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہزار ہا آدمی ہماری جماعت میں ایسے ہیں
جن کے کانوں تک میری آواز نہیں پہنچتی۔بنگالی اُردو کا ایک حرف تک نہیں جانتے۔پس وہ الفضل“ سے
فائدہ نہیں اٹھاسکتے۔پھر ہمارے ملک میں ایک بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ مسلمانوں میں سے صرف تین چار فیصدی تعلیم یافتہ ہیں باقی 97،96 فیصدی ایسے
129
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
لوگ ہیں جو پڑھے لکھے نہیں۔پھر جو لوگ پڑھ بھی سکتے ہیں ان میں سے کچھ غریب ہوتے ہیں اور وہ اپنی
غربت کی وجہ سے اخبار نہیں منگوا سکتے ، بہت سے سست ہوتے ہیں اور بہت سے ایسے بھی ہوتے ہیں جو
لکھے پڑھے ہونے کے باوجود اخبار نہیں منگواتے اور اگر ان کے قریب کوئی اور شخص اخبار منگواتا ہو تو اسی
سے پوچھتے رہتے ہیں: سنائیے ! " الفضل میں سے کوئی تازہ بات۔گویا وہ اتنا ہی کافی سمجھتے ہیں کہ اخبار
لے کر پڑھ لیا یا کسی دوسرے سے کوئی ایک آدھ خبر معلوم کر لی خود اس کو خرید نا ضروری نہیں سمجھتے۔پس ان تمام لوگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ جماعت کے عہدیداروں کا فرض ہے کہ وہ جمعہ یا اتوار
کے دن یا ہفتہ میں کسی اور موقع پر میرا ہر خطبہ لوگوں کو سنا دیا کریں بلکہ جماعتوں کا اصل کام یہی ہونا چاہئے
اور ہر جگہ کی جماعت کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ وہ میرا خطبہ جمعہ تفصیلاً یا خلاصۂ لوگوں کو جمعہ یا اتوار کے دن
سنادیا کریں۔جس شخص کے سپر د خدا تعالیٰ جماعت کی اصلاح کا کام کرتا ہے اسے طاقت بھی ایسی بخشتا ہے
جو دلوں کو صاف کرنے والی ہوتی ہے اور جو اثر اس کے کلام میں ہوتا ہے وہ دوسرے کسی اور کے کلام میں
نہیں ہوسکتا لیکن میں نے دیکھا ہے کہ سیکریٹریوں یا امرا کو یہ شوق ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ خود ہی خطبہ پڑھیں۔مجھے کئی رپورٹیں ایسی آتی رہتی ہیں کہ جماعت کے لوگ بعض اہم خطبات کی نسبت چاہتے ہیں کہ
و الفضل سے پڑھ کر سنا دیئے جائیں مگر سیکریٹری یا امیر مصر ہوتے ہیں کہ نہیں وہ اپنا ہی خطبہ سنائیں گے۔گویا وہ اپنی تقریر کے شوق اور لیڈری کی امنگ میں ان فوائد سے قوم کو محروم کر دیتے ہیں جو جماعت کیلئے
ایسے ہی ضروری ہوتے ہیں جیسے بچہ کیلئے دودھ۔پس چونکہ یہ نہایت ہی خطر ناک پالیسی ہے اس لئے
آئندہ جماعتوں کو چاہئے کہ جو خطبات میں پڑھوں انہیں وہ جب بھی موقع ملے جماعت کو سناد یا کریں۔جو
زیادہ اہم ہوں انہیں تو جمعہ کے خطبہ کے طور پر سنادیں اور جن میں کسی خاص سکیم کا ذکر نہ ہوا سے جمعہ یا
اتوار کو کوئی الگ مجلس کر کے خطبہ یا خطبے کا خلاصہ سنا دیا کریں۔بعض دفعہ خطبہ لمبا ہوتا ہے یا جماعت میں
سے اکثر نے پڑھا ہوا ہوتا ہے اس صورت میں خطبے کا خلاصہ سنا دینا چاہئے مگر بہر حال جماعت کے ہر ایک
فرد تک خطبات کی آواز پہنچنی چاہئے جو دراصل آواز پہنچانے کا اکیلا ذریعہ ہے ورنہ امام کے لئے اور کون سا
طریق ہو سکتا ہے جس سے کام لے کر وہ جماعت کو اپنے مافی الضمیر سے آگاہ کر سکے؟ جماعت کے
نام خطوط تو میں لکھ نہیں سکتا اس کے علاوہ کتا بیں بھی میں اب نہیں لکھتا۔پس یہ خطبات ہی ایسی چیز ہیں
جس کے ذریعہ میں اپنا عندیہ یاوہ عندیہ جو خدا تعالیٰ سے معلوم کروں ظاہر کرتا رہتا ہوں۔اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ دوسرے کاموں میں سے بھی بعض کام شروع کر دیئے گئے
130
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرمود : 11 جنوری 1935ء
ہیں۔مثلاً جو تبلیغ کا کام تھا اور جس کے متعلق میں نے مطالبہ کیا تھا کہ دوست اپنی زندگیاں وقف کر دیں یا
جو لوگ سال میں یا دو دو تین تین سال کے بعد لمبی چھٹیاں لے سکتے ہوں وہ اپنی فرصت اور رخصت کے
اوقات کو خدا تعالیٰ کے دین کیلئے وقف کر دیں تا کہ انہیں تبلیغ پر لگایا جاس کے اور لوگوں کو احمدیت کی طرف
متوجہ کیا جا سکے۔اس کام کیلئے فی الحال دو مرکز قائم کئے گئے ہیں اور کام بھی شروع کر دیا گیا ہے لیکن میں ان
مرکزوں کا نام نہیں بتاتا کیونکہ ان کا مخفی رکھنا ضروری ہے اس کے علاوہ چار سائیکلسٹ بھی روانہ ہو چکے
ہیں لیکن ساری سکیم پر دوبارہ غور کرنے اور عملی پہلوؤں کو اپنے ذہن میں مستحضر کرنے کے بعد میں سمجھتا ہوں
کہ ہمیں پانچ نہیں بلکہ سولہ سائیکل سواروں کی ضرورت ہے اور اب تجویز یہی ہے کہ سولہ سائیکلسٹ مقرر
کئے جائیں اور چونکہ تجویز کی وسعت کے ساتھ زیادہ سائیکلوں کی ضرورت ہے اس لئے میں دوستوں سے
یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بعض دوست ایسے ہوتے ہیں جو پہلے سائیکل پر سوار ہوا کرتے تھے مگر اس کے بعد انہوں
نے موٹر خرید لیایا پہلے سائیکل پر سوار ہوا کرتے تھے مگر اس کے بعد انہوں نے گھوڑا خرید لیا یا اب سائیکل پر
چڑھنا ہی انہوں نے چھوڑ دیا اور اس طرح سائیکل ان کے پاس بے کار پڑے ہوئے ہوتے ہیں۔پس اگر
ایسے دوست ہماری جماعت میں ہوں خواہ وہ قادیان کے ہوں یا باہر کے تو وہ اس طرح بھی ثواب کما سکتے ہیں
کہ اپنے اپنے سائیکل یہاں بھجوا دیں۔اگر ہم خریدنے لگیں تو آٹھ نو سور و پیہ ہمارا خرچ ہو جائے گا لیکن اگر
اس طرح سائیکل آجائیں تو ایک ایک سائیکل پر خواہ دس پندرہ روپے بطور مرمت خرچ ہو جائیں تو پھر بھی
سوڈیڑھ سو روپیہ میں کئی سائیکل تیار ہو سکتے ہیں اور اس طرح بہت سی بچت ہو سکتی ہے۔اب جو چار
سائیکلسٹ گئے ہیں ان میں سے ایک کے پاس اپنا بائیسکل تھا جسے مرمت کرا دیا گیا، دوسائیکل بعض
دوستوں کی طرف سے ہدیۂ ملے تھے اور ایک سائیکل خرید لیا گیا چونکہ یہ تمام سائیکل سوار پندرہ ہیں دن
کے اندر اندر روانہ ہونے والے ہیں اس لئے قادیان یا باہر کی جماعت میں سے اگر کوئی دوست سائیکل
دے سکتے ہوں تو بہت جلد بھجوا دیں۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب سروے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے اور تبلیغ کا کام بھی شروع ہو
گیا ہے۔گو ابھی یہ کام چھوٹے پیمانہ پر شروع کیا گیا ہے تا تمام مشکلات اور حالات ہمارے سامنے
آجائیں اور پھر ان کو دیکھ کر اپنے کام کو پھیلا سکیں۔اگر پہلی دفعہ ہی کام
کو زیادہ پھیلا دیا جائے تو بعد میں
بعض دفعہ اپنی طاقت کو سمیٹنا پڑتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے بہت سی طاقت ضائع کر دی۔پس اس
لئے کہ ابتدا میں ہم ایک دم اپنی تمام طاقت صرف نہ کر دیں اور اس لئے کہ تا حالات کا تجربہ ہو جائے کام
131
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
چھوٹے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے جسے تجربہ کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ وسیع کر دیا جائے گا۔جن لوگوں نے میرے مطالبہ پر رھتیں وقف کی ہیں ان کی تعداد بھی بہت تھوڑی ہے۔غالباً
زمینداروں اور ملازمت پیشہ لوگوں کو ملا کر سو کے قریب تعداد ہے۔حالانکہ زمینداروں کو ملا کر ہماری
جماعت میں تبلیغ کے قابل آدمی ہندوستان میں ہزاروں کی تعداد میں مل سکتے ہیں۔پس چونکہ اس مطالبہ کے جواب میں ابھی بہت ہی کم لوگوں نے اپنے آپ
کو پیش کیا ہے اس
لئے میں پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس رنگ میں اپنی زندگیوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف
کریں۔میں پہلے بھی کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ دنیا میں روپیہ کے ذریعہ بھی تبلیغ نہیں ہوئی اور جو قوم یہ بجھتی ہے
کہ روپیہ کے ذریعہ وہ اکناف عالم تک اپنی تبلیغ کو پہنچا دے گی اس سے زیادہ فریب خوردہ، اس سے زیادہ
احمق اور اس سے زیادہ دیوانی قوم دنیا میں اور کوئی نہیں۔روپیہ کے ذریعہ سے ہونے والا کام صرف ایک
ظاہری چیز ہے جس کے اندر کوئی حقیقت نہیں۔تم روپیہ کو قلابہ توسمجھ سکتے ہو جو دو چیزوں کو آپس میں ملا دیتا
ہے مگر وہ عارضی چیز ہے جس کے اندر کوئی پائیداری نہیں تم کیلوں سے مکان نہیں بنا سکتے بلکہ کیلوں کا اتناہی
کام ہے کہ وہ دروازوں اور کھڑکیوں کو جوڑ دیں۔جس چیز کے ساتھ مذہبی جماعتیں دنیا میں ترقی کیا کرتی
ہیں وہ ذات کی قربانی ہوتی ہے نہ کہ روپیہ کی۔روپیہ کے ذریعہ سے مذہبی جماعتوں نے دنیا میں
کبھی ترقی
نہیں کی کیونکہ مذہب دلوں کو جیتا ہے اور روپیہ کسی کے دل کو فتح نہیں کر سکتا۔روپیہ سے فتح کئے ہوئے
لوگ زیادہ سے زیادہ غلام کہلائیں گے مگر مذہب تو وہ چیز ہے جو غلامی سے لوگوں کو نجات دلاتا ہے۔اگر تم
روپیہ سے دنیا کو فتح کرتے ہو تو تم لوگوں کو غلام بناتے ہو کیونکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ تم نے دنیا کو خرید لیا مگر
کیا غلام بھی دنیا میں کوئی کام کیا کرتا ہے؟ اس صورت میں تم دنیا کو ترقی کی طرف نہیں لاتے بلکہ اسے اور
بھی زیادہ ذلیل اور تباہ کرتے ہو۔کیا تم سمجھتے ہو کہ بچے جس طرح اپنے ماں باپ کی خدمت کرتے ہیں
غلام اس سے بڑھ کر خدمت کیا کرتے ہیں؟ یا غلام اور بچہ کی ایک ہی قیمت ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو اس کی کیا
وجہ ہے اور کیوں بچہ قیمتی ہوتا ہے مگر غلام قیمت نہیں ہوتا ؟ اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ تم نے غلام کو روپیہ سے
خریدا ہوا ہوتا ہے مگر بچہ کو ماں نے اپنی جان دے کر خریدا ہوتا ہے۔بچہ کی قیمت کیا ہے؟ بچہ کی قیمت ماں
کا نو مہینے اپنی زندگی کا اس کے لئے وقف کر دینا ہے۔پھر بچہ کی قیمت زچگی کے وقت ماں کا اپنے آپ کو
قربانی کیلئے پیش کر دینا ہے۔زچگی کیا ہے؟ ایک موت ہے جس کے بعد بچہ پیدا ہوتا ہے۔جس دن بچہ کی
پیدائش ہوتی ہے اس دن گھر میں دو پیدائشیں ہوتی ہیں ایک ماں کی پیدائش ہوتی ہے اور ایک بچہ کی
132
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 11 جنوری 1935ء
پیدائش ہوتی ہے۔پس ماں نو مہینے کے لئے اپنی زندگی بچہ کے لئے وقف کرتی ہے پھر اپنی جان کو قربانی کے
بھینٹ چڑھاتی ہے جس میں کبھی تو وہ جان دے دیتی ہے اور کبھی بیچ کر آ جاتی ہے اور در حقیقت زچگی کے
وقت عورت کے جسم پر جو اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور جس قدر شدائد و مشکلات میں سے وہ گزرتی ہے اس کو
دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ عورت
اللہ تعالیٰ کے فضل کے طور پر دوبارہ زندہ کر دی جاتی ہے ورنہ وہ
حالت زندگی کی نہیں ہوتی اس لئے باوجود سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ہر سال ایک بڑی تعداد
عورتوں کی ہلاک ہو جاتی ہے کبھی ماں مر جاتی ہے اور بچہ زندہ رہتا ہے، کبھی بچہ مر جاتا ہے اور ماں رہ جاتی
ہے اور کبھی ماں اور بچہ دونوں مرجاتے ہیں اور اس طریق پیدائش میں ہزار ہا قربانیاں عورتوں کی طرف
سے ہر سال کی جاتی ہیں۔پھر بچہ بھی ایک طرح کا غلام ہی ہوتا ہے بلکہ جتنی غلامی وہ کرے اتنا ہی شریف
اور نیک سمجھا جاتا ہے مگر اس میں کوئی عیب یا ذلت کی بات نہیں کیونکہ وہ جان دے کر خریدا گیا ہے۔پس
در حقیقت وہی انسان دنیا میں مفید کام کر سکتے ہیں جو تمہاری روحانی اولادہوں اور جنہیں تم نے اپنی جانیں
دے کر خریدا ہوا ہو۔جن کے غم میں تم گھلے جا رہے ہو اور جن کی ہدایت کے لئے تم خدا تعالیٰ کے دروازے
کے آگے گویا روحانی رنگ میں مرچکے ہو تب اس کے نتیجہ میں تمہیں جو فرزند ملیں گے وہ تمہارے روحانی
فرزند ہوں گے مگر جن کو مبلغوں کے ذریعہ روپیہ دے کر تم خریدو گے وہ غلام ہوں گے اور غلام کے ذریعہ تم
کسی کام کی توقع نہیں کر سکتے۔یورپ کے مشنریوں نے روپیہ کے ذریعہ کتنی تبلیغ کی مگر ایک جگہ بھی وہ آزاد
نہیں بلکہ وہ بھی غلام بنے ، ان کے ملک بھی غلام بنے ، ان کے بچے بھی غلام بنے اور ان کی بیویاں بھی غلام
بنیں۔افریقہ کا بیشتر حصہ عیسائی ہے مگر کیا وہ آزاد ہیں؟ وہ اخلاقی طور پر بھی غلام ہیں، وہ روحانی طور پر بھی
غلام ہیں اور وہ جسمانی طور پر بھی غلام ہیں اور جب بھی ان قوموں کی آزادی کا سوال پیدا ہوتا ہے یورپین
ممالک ہمیشہ یہی کہا کرتے ہیں کہ ہم نے بہت سا رو پید ان کی بہتری کے لئے صرف کیا ہے اس لئے ہم
ان ملکوں کو نہیں چھوڑ سکتے۔غرض روپیہ سے خریدی ہوئی چیز بجر غلامی میں اضافہ کرنے کے اور کسی کام نہیں
آسکتی مگر خدا اور اس کے قائم کردہ رسول لوگوں کو آزاد کرنے کیلئے آتے ہیں انہیں غلام بنانے کیلئے نہیں
آتے۔پس اگر تم دنیا میں کامیاب ہونا چاہتے ہو تو روپیہ کے ساتھ نہیں بلکہ لوگوں کو اپنی جان کے ساتھ
خرید کر لاؤ۔جس کو روپیہ کے ساتھ خرید کر لاؤ گے وہ خود بھی ذلیل ہوگا اور تم بھی ذلیل ہو گے مگر جس کو جان
دے کر خریدو گے وہ تم پر جان دے گا اور تم اس پر قربان ہو گے۔پس یہ غلط ہے کہ تم روپیہ یا مبلغین کے
ذریعہ کام کر سکتے ہو۔تم اگر دنیا میں فتحیاب ہونا چاہتے ہو تو جان دے کر ہو گے اور جان دینے کے معاملہ
133
خطبہ جمعہ فرمود : 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
میں ہرگز کوئی قوم نہیں کہہ سکتی کہ چونکہ فلاں شخص نے جان دے دی ہے اس لئے اس کا فرض ادا ہو گیا۔جب تک تم میں سے ہر شخص اپنے آپ
کو اس قربانی کے لئے پیش نہیں کرتا، جب تک تم میں سے ہر شخص یہ
سمجھ نہیں لیتا کہ اس کی زندگی اس کی نہیں بلکہ اس کے خدا اور اس کے رسول اور اس کے امام اور اس کے
بھائیوں کی زندگی ہے، جب تک اس کی جان ہر ایک کی نہیں ہو جاتی سوائے اپنے آپ کے، اس وقت تک
اس میدان میں کسی کو کامیابی نہیں ہوئی نہیں ہو سکتی نہیں ہوگی۔پس میں جماعت کے تمام افراد کو توجہ دلاتا
ہوں
کہ یہ قربانی روپیہ والی قربانی سے کم نہیں بلکہ اس سے ہزار ہا گنا زیادہ اہم ہے اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ
انہوں نے رو پیدا ادا کر کے اپنے فرض کو پورا کر دیا وہ تمسخر کرتے ہیں اپنے ایمان سے، وہ تمسخر کرتے ہیں
احکام الہی سے اور تمسخر کرتے ہیں خدا اور اس کے رسول سے۔کیا تم سمجھتے ہو کہ جس وقت رسول کریم صلی اللہ
علیہ آلہ وسلم بدر یا اُحد کی جنگ کیلئے جارہے تھے اس وقت اگر کوئی شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک سو
روپیہ دے دیتا اور کہتا یا رسول اللہ علہ ! میرا فرض ادا ہو گیا تو اس کا نام مومنوں میں شمار ہوتا ؟ کیا تم سمجھتے
ہو خدا کا کلام اسے منافق قرار نہ دیتا؟ اگر سمجھتے ہوتو پھر تم تین ہزار نہیں دس ہزار روپیہ دے کر بھی کس طرح
فرض کر لیتے ہو کہ تمہارا حق ادا ہو گیا؟ تم سے جس چیز کا مطالبہ کیا گیا اور جو اکیلا حقیقی مطالبہ ہے وہ تمہاری
جان کا مطالبہ ہے۔نہ صرف تمہیں اس وقت اس مطالبہ کو پورا کرنا چاہئے بلکہ ہر وقت یہ مطالبہ تمہارے ذہن
میں مستحضر رہنا چاہئے کیونکہ اس وقت تک تم میں جرات و دلیری پیدا نہیں ہو سکتی جب تک تم اپنی جان کو ایک
بے حقیقت چیز سمجھ کر دین کے لئے اسے قربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار نہ رہو۔کیوں تم میں سے بعض لوگ
معمولی تکلیفوں سے گھبرا جاتے ہیں؟ کیوں مصیبت کے وقت ان کے قدم لڑکھڑا جاتے اور کیوں ابتلاؤں
کے وقت ٹھو کر کھا جاتے ہیں؟ اسی لئے کہ یہ بات تمہارے ذہن میں نہیں کہ تمہاری جان تمہاری نہیں بلکہ
خدا اور اس کے رسول اور اس کے سلسلہ کی ہے۔تم جب جماعت میں داخل ہوتے ہو تو یہ سمجھ لیتے ہو کہ تم
نے ایک آنہ فی روپیہ چندہ دینا ہے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ تو روپیہ میں سے پندرہ آنے بھی قبول کرنے کو تیار
نہیں۔میں تو سمجھ بھی نہیں سکتا کہ ایک جاہل بھی ایسا خیال کرتا ہو کہ روپیہ میں سے پندرہ آنے لے کر
اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے گا۔آخر کیا چیز ہے جس کو تم پیش کرتے ہو؟ یا درکھو کہ اس زمانہ کو خدا تعالیٰ نے
ذوالقرنین کا زمانہ کہا ہے۔تم نے قرآن مجید میں پڑھا ہوگا کہ لوگوں نے اس سے کہا ہم تمہیں روپیہ دیتے
ہیں۔ذوالقرنین نے اس کے جواب میں کہا کہ مجھے روپیہ کی ضرورت نہیں بلکہ میری فتوحات اور ذرائع
سے ہوں گی۔میں اس تفصیل میں نہیں پڑنا چاہتا کہ وہ کیا ذرائع تھے جن سے ذوالقرنین کام لینا چاہتا تھا۔134
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 11 جنوری 1935ء
مگر بہر حال قرآن مجید سے یہ ثابت ہے کہ اس نے کہا میری فتوحات روپیہ سے نہیں ہوں گی بلکہ اور
چیزوں سے ہوں گی۔پس جنہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم نے 27 ہزار کے مطالبہ پر 70 ہزار روپیہ دے
دیا اور اب ہمارا فرض ادا ہو گیا وہ غلطی پر ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ہماری جماعت 27 ہزار روپیہ
کے مطالبہ پر 27 ہزار روپیہ پیش نہ کرتی تو یہ اس کی موت کی علامت ہوتی مگر 70 ہزار یا ایک لاکھ روپیہ بھی
اکٹھا کر دینا اس کی زندگی کی علامت نہیں کہلا سکتی۔زندگی کی علامت یہ ہے کہ تم میں سے ہر شخص اپنی جان
لے کر آگے آئے اور کہے کہ اے امیر المومنین! یہ خدا اور اس کے رسول اور اس کے دین اور اس کے اسلام
کے لئے حاضر ہے۔جس دن سے تم سمجھ لو گے کہ تمہاری زندگیاں تمہاری نہیں بلکہ اسلام کے لئے ہیں،
جس دن سے تم نے محض دل میں ہی یہ نہ سمجھ لیا بلکہ عملاً اس کے مطابق کام بھی شروع کر دیا اُس دن تم کہہ
سکو گے کہ تم زندہ جماعت ہو۔تمہارا منہ سے یہ کہہ دینا مجھے کیا تسلی دے سکتا ہے کہ ہماری جان حاضر ہے
جب کہ میں تم سے کہوں کہ تم اپنے بارہ مہینوں میں سے تین یا دو ماہ سلسلہ کے لئے وقف کر دو اور تم میرے
اس مطالبہ پر خاموش رہو؟ اس صورت میں میں کس طرح مانوں کہ تم جانیں فدا کرنے کے لئے تیار اور
اسلام کے لئے انہیں قربان کرنے کے لئے حاضر ہو؟ اگر تم سال میں سے دو تین ماہ تبلیغ احمدیت کے لئے
وقف کر دو تو اس سے کیا ہوگا؟ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ تم ان دو تین ماہ میں اپنے والدین یا بیوی بچوں کو
ملنے کے لئے اگر جایا کرتے تھے تو اب نہیں جا سکو گے مگر کیا تم نے کبھی غور نہیں کیا کہ ولایت سے ڈپٹی
کمشنر اور اعلیٰ حکام جب آتے ہیں تو بعض دفعہ پندرہ پندرہ سال یہاں رہتے ہیں اور اپنے وطن نہیں جا سکتے
کیا ان کے والدین نہیں ہوتے؟ ان کی بیویاں اور بچے نہیں ہوتے؟ پھر انہوں نے تو کالے کوسوں جانا
ہوتا ہے مگر تمہیں زیادہ سے زیادہ اپنے ہی ملک کے کسی اور صوبہ میں جانا ہوگا اور وہ بھی نوکریوں یا تجارت
اور زراعت سے فراغت کے اوقات میں اور پھر اپنے گھر آ جانا ہوگا بلکہ ایک دو سال کیا اگر تمہیں ساری عمر
کے لئے خدا اور اس کے دین کے لئے یہ قربانی کرنی پڑے تو تمہیں اس سے دریغ نہیں ہونا چاہئے مگر جس
قربانی کا میں تم سے مطالبہ کر رہا ہوں وہ تو ایسی ہی ہے جیسے دستر خوان کی بچی ہوئی ہڈیاں۔پس تمہاری
چھٹیوں کی مثال تو ہڈیوں یا دستر خوان کے بچے ہوئے ٹکڑوں کی سی ہے اور گواب تم سے روٹی کے بچے
ہوئے ٹکڑے مانگے جاتے ہیں مگر کبھی تم سے یہ مطالبہ بھی کیا جائے گا کہ تم اپنی ساری روٹی دے دو اور خود
ایک ٹکڑا بھی نہ کھاؤ۔پس سر دست تو بچے ہوئے ٹکڑوں کا تم سے مطالبہ کیا گیا ہے۔اگر تم اس مطالبہ کو پورا نہیں
کرتے تو کس طرح سمجھا جاسکتا ہے کہ تم انگلی قربانیوں کے لئے تیار ہو؟
135
خطبہ جمعہ فرموده 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پس میں جماعت کے دوستوں سے پھر وہی مطالبہ کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تم میں سے ہر فرد
اس غرض کے لئے اپنے آپ کو پیش کرے گا یہاں تک کہ لوگ تمہیں مجنوں کہنے لگ جائیں۔مجنون کی طاقت
جس قدر بڑھ جاتی ہے وہ کسی پر مخفی نہیں۔یہاں ہی ایک استانی ہوا کرتی تھیں انہیں کبھی کبھی جنون کا دورہ ہو
جاتا۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ درس دے رہے تھے کہ اسے دورہ ہو گیا اور کو ٹھے پر سے
اس نے چھلانگ لگانی چاہی عورتوں نے شور مچایا تو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے بھی اٹھ کر اسے پکڑ لیا۔یہ اس زمانہ کی بات ہے جب حضرت خلیفہ اول ابھی بیمار نہ ہوئے تھے آپ کا جسم خوب چوڑا چکلا اور
مضبوط تھا، مجھے یاد ہے ایک دفعہ آپ نے بانہہ نکال کر کہا تھا کہ کوئی جوان ہوتو بانہہ پکڑ کر دیکھ لے مگر باوجود
ایسی مضبوطی کے اور باوجود اس کے کہ پانچ سات اور عورتوں نے بھی اسے پکڑا ہوا تھا پھر بھی وہ عورت ہاتھ
سے نکلی جاتی تھی تو جس وقت انسان دماغی حدوں کو توڑ دیتا ہے اس وقت اسے ایک غیر معمولی طاقت ملتی
ہے چاہے جسمانی حدوں کو توڑنے کی وجہ سے حاصل ہو اور چاہے روحانی قیود کو توڑ دینے کی وجہ سے حاصل
ہو۔جس طرح انسان کے دماغ کی جب کل بگڑ جاتی ہے تو اس کی طاقتیں وسیع ہو جاتی ہیں اسی طرح خدا
کی طرف سے جب آواز بلند ہو اور انسان دیوانہ وار کہے کہ آتا ہوں ، آتا ہوں ! تو پھر کوئی طاقت اور قوت
اسے روک نہیں سکتی یہی روحانی دیوانے ہوتے ہیں جو دنیا میں کوئی کام کیا کرتے ہیں ، یہی روحانی دیوانے
ہوتے ہیں جو دنیا میں ایک انقلاب پیدا کر دیا کرتے ہیں ایسا انقلاب جو اس کے تمدن میں تبدیلی پیدا کر
،
دیتا ہے، اس کی سیاست میں تبدیلی پیدا کر دیتا ہے، اس کی تعلیمی حالت میں تبدیلی پیدا کر دیتا ہے اور اس
کے اخلاق میں تبدیلی پیدا کر دیتا ہے ورنہ وہ چند نقال جو یورپین مدرسوں میں پڑھنے کے بعد مغربی
اصطلاحیں رٹنے لگ جاتے ہیں یا چند زمیندار جو صبح سے شام تک ہل چلا کر گھروں میں آ بیٹھتے ہیں انہوں
نے دنیا میں کونسی تبدیلی کر دی؟ یا کونسی وہ تبدیلی کر سکتے ہیں؟ اگر چہ اپنی ساری کمائی سامنے لا کر رکھ دیں۔دنیا میں تبدیلی کرنے کیلئے پہلے اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، پہلے اپنے اندر وہ چیز پیدا
کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو دنیا میں زندگی کی روح پھونکنے والی ہو۔پس میں اپنی جماعت کے
دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس جسمانی قربانی کی اہمیت محسوس کریں اور یہ پہلا قدم ہے جس کے
اٹھانے کا ان سے مطالبہ کیا گیا ہے ورنہ اصل قدم تو یہی ہے کہ ہر وقت ان کے ذہن میں یہ بات رہے کہ
ان کی جان ان کی نہیں بلکہ خدا کے قائم کردہ سلسلہ کی ہے اور یہ کہ وہ بزدل نہیں بلکہ بہادر ہیں۔جو لوگ
بہادر ہوں ان سے لوگ ہمیشہ ڈرا کرتے ہیں۔ہمارے صوبہ میں
کبھی کوئی پٹھان آجائے اور اس کا کسی سے
136
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود ه 11 جنوری 1935ء
جھگڑا ہو جائے تو زمیندار اسے دیکھ کر جھٹ کہنے لگ جاتا ہے کہ پٹھان ہے جانے بھی دو کہیں خون نہ کر
دے۔حالانکہ ہمارے بعض پنجابی ایسے ایسے مضبوط ہوتے ہیں کہ اگر ان میں سے ایک بھی پٹھان کو پکڑ
لے تو اسے ملنے نہ دے مگر اس کا رعب ہی ایسا ہوتا ہے کہ پنجابی کہنے لگ جاتے ہیں خان صاحب آگئے اور
ان کی ساری شیخیاں کا فور ہو جاتی ہیں۔پس جو قوم مرنے کیلئے تیار ہو اس سے ہر قوم ڈرا کرتی ہے اسی طرح
ہم بھی اگر اپنی جانیں دینے پر آمادہ ہو جائیں تو لوگ ہم سے بھی ڈرنے لگ جائیں گے مگر وہ ڈر خوف والا
نہیں ہوگا بلکہ محبت والا ہوگا۔ہم عمارتوں کو اس لئے نہیں گرائیں گے کہ ان کے باغوں کو ویران اور ان کے
محلات
کو کھنڈر کر دیں بلکہ ہم پاخانوں کو گرا کر انہیں قلعے بنائیں گے اسی طرح کاغذوں کو جلائیں گے مگر اس
طرح نہیں کہ دیا سلائی سے انہیں جلا دیا بلکہ ان کی گندی عبارتیں مٹاکر ان پر پاکیزہ عبارتیں لکھیں گے۔پس ہمارے اصول تخریبی نہیں بلکہ تعمیری ہوں گے کیونکہ جو تو میں تباہی کے اصول دنیا میں رائج کیا کرتی
ہیں وہ خود بھی تباہ ہوتی ہیں اور ان کے اصول بھی ناکارہ ہو جاتے ہیں۔محبت ہی ہے جو آخر دنیا کو فتح کرتی
اور عالمگیر مواخات کا سلسلہ قائم کر دیتی ہے۔ہمارے نو جوانوں میں سے بعض نے اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں اور میں آج کل ان کا
امتحان بھی لے رہا ہوں اس امتحان لینے سے جہاں مجھے یہ معلوم ہوا کہ ان نوجوانوں میں اخلاص اور جرات
ہے وہاں مجھے یہ بات بھی نہایت افسوس اور رنج سے معلوم ہوئی کہ ان کی تربیت اس رنگ میں نہیں ہوئی
جس رنگ میں اسلام لوگوں کی تربیت کرنا چاہتا ہے۔اسلام مومن کے دماغ میں ایک وسعت پیدا
کر دیتا ہے۔اتنی بڑی وسعت کہ ہر مومن اپنے آپ کو دنیا کا بادشاہ سمجھتا ہے وہ کسی ایک صوبہ یا ایک ملک یا
ایک براعظم کا نہیں بلکہ ساری دنیا کا اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتا ہے اور دنیا کے ہر شعبے کی طرف اپنی نگاہ
دوڑاتا اور ہر شعبے سے اپنے لئے فوائد اخذ کرتا ہے اسی لئے صوفیا کرام نے انسان کو عالم صغیر کہا ہے اور گو
ظاہری الفاظ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ہر انسان کو عالم صغیر کہا مگر در حقیقت ان کی انسان سے
مراد انسان کامل ہے۔جس طرح ایک انچ کا شیشہ بھی اگر ایک وسیع باغ کے سامنے رکھ دیا جائے تو اس
باغ کے تمام پودے نہایت چھوٹے پیمانہ پر شیشے میں نمایاں ہو جاتے ہیں اور جس طرح سبزہ زار کو ظاہری
طور پر دیکھ کر انسان لطف اندوز ہوتا ہے اسی طرح شیشہ میں دیکھ کر لطف اٹھا سکتا ہے بالکل اسی طرح ایک
مومن کی نگاہ تمام دنیا پر وسیع ہوتی ہے اس کا دماغ روشن، اس کی عقل تیز ، اس کے حوصلے بلند ، اس کی
امنگیں شاندار اور اس کی خیال آرائیاں بہت اونچی ہوتی ہیں مگر مجھے نہایت افسوس سے معلوم ہوا کہ
137
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جامعہ احمدیہ میں جو طلبا تعلیم پاتے ہیں انہیں کنوؤں کے مینڈکوں کی طرح رکھا گیا ہے، ان میں کوئی
وسعت خیال نہ تھی ، ان میں کوئی شاندار امنگیں نہ تھیں اور ان میں کوئی روشن دماغی نہ تھی۔میں نے کرید
کرید کر ان کے دماغ میں داخل ہونا چاہا مگر مجھے چاروں طرف سے ان کے دماغ کا راستہ بند نظر آیا اور
مجھے معلوم ہوا کہ سوائے اس کے کہ انہیں کہا جاتا ہے وفات مسیح کی یہ آیتیں رٹ لو یا نبوت کے مسئلہ کی یہ
دلیلیں یاد کر لو، انہیں کوئی اور بات نہیں سکھائی جاتی جس کے معنے یہ ہیں کہ ہمارا کام اتنا ہی ہے کہ کچھ لوگ
خرابی کریں اور ہم اسے مٹادیا کریں۔گویا خدا کے پاس نعوذ باللہ تعمیری کام کوئی نہیں۔اگر ہے تو تحر یہی
کام ہی ہے اور پھر اس کے معنے یہ ہیں کہ اگر چند مولوی یہ خیال نہ گھڑ لیتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہے یا چند مولوی یہ خیال نہ پھیلا دیتے کہ مسیح ناصری آسمان پر زندہ موجود
ہیں تو نہ مسیح موعود کی ضرورت تھی اور نہ سلسلہ احمدیہ کے قیام کی۔گویا ہماری جماعت صرف چند مولویوں کے
ڈھکوسلوں کو دور کرنے کے لئے دنیا میں قائم ہوئی ہے۔میں نہیں سمجھ سکتا اس سے زیادہ ذلیل، اس سے
زیادہ ادنی ، اس سے زیادہ رسوا کن اور اس سے زیادہ کمینہ خیال بھی دنیا میں کوئی اور ہو سکتا ہے؟ پس یہ عالم
ہیں جنہیں جامعہ تیار کر رہا ہے اور یہ مبلغ ہیں جنہیں احمدیت کی تبلیغ کے لئے تعلیم دی جارہی ہے؟ حالانکہ یہ
ویسے ہی مسجد کے ملنٹے ہیں جن کو مٹانے کیلئے یہ سلسلہ قائم ہوا ہے۔میں نے عام طور پر لڑکوں سے سوال
کر کے دیکھا اور مجھے معلوم ہوا کہ کثرت سے طالب علم ایسے ہیں جنہوں نے کبھی اخبار کو پڑھا ہی نہیں۔کیا
دنیا میں کبھی کوئی ڈاکٹر کام کر سکتا ہے جسے معلوم ہی نہیں کہ مرضیں کون کون سی ہوتی ہیں؟ میں نے تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہے۔آپ علیہ السلام را توں کو بھی کام کرتے اور دن کو بھی کام کرتے
اور اخبارات کا باقاعدہ مطالعہ رکھتے۔اس تحریک کے دوران میں خود اکتوبر سے لے کر آج تک 12 بجے
سے پہلے کبھی نہیں سویا اور اخبار کا مطالعہ کرنا بھی نہیں چھوڑا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تو میں
نے اس طرح دیکھا ہے کہ جب ہم سوتے اس وقت بھی آپ جاگ رہے ہوتے اور جب ہم جاگتے تو اس
وقت بھی آپ کام کر رہے ہوتے۔جب انہیں پتہ ہی نہیں کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے تو وہ دنیا میں کیا کام کر
سکتے ہیں؟ میں نے جس سے بھی سوال کیا، معلوم ہوا کہ اس نے اخبار کبھی نہیں پڑھا اور جب بھی میں نے
ان سے امنگ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تبلیغ کریں گے اور جب سوال کیا کہ کس طرح تبلیغ
کرو گے تو یہ جواب دیا کہ جس طرح بھی ہوگا تبلیغ کریں گے۔یہ الفاظ کہنے والوں کی ہمت تو بتاتے ہیں
مگر عقل تو نہیں بتاتے۔الفاظ سے یہ تو ظاہر ہوتا ہے کہ کہنے والا ہمت رکھتا ہے مگر یہ بھی ظاہر ہو جاتا ہے کہ
138