خدمت اسلام کے لیے جماعت کا ہر فرد اپنی زندگی وقف کر دے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرموده 11 جنوری 1935ء
کہنے والے میں عقل نہیں ہے اور نہ وسعت خیال ہے۔جس طرح ہوگا تو سو ر کیا کرتا ہے اگر سور کی زبان
ہوتی اور اس سے پوچھا جاتا کہ تو کس طرح حملہ کرے گا ؟ تو وہ یہی کہتا کہ جس طرح ہوگا کروں گا۔بس سؤر
کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ سیدھا چل پڑتا ہے آگے نیزہ لے کر بیٹھو تو وہ نیزہ پر حملہ کر دے گا، بندوق لے کر بیٹھو
تو بندوق کی گولی کی طرف دوڑتا چلا آئے گا۔پس یہ تو سوروں والا حملہ ہے کہ سید ھے چلے گئے اور عواقب کا
کوئی خیال نہ کیا۔حالانکہ دل میں ارادے یہ ہونے چاہئیں کہ ہم نے دنیا میں کوئی نیک اور مفید تغیر کرتا ہے
مگر اس قسم کی کوئی امنگ میں نے نو جوانوں میں نہیں دیکھی اور اسی وجہ سے جتنے اہم اور ضروری کام ہیں وہ
اس تبلیغی شعبہ سے پوشیدہ ہو گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جماعت ترقی نہیں کرتی حالانکہ مبلغ کا کام یہ ہے کہ
وہ دنیا میں ایک آگ لگا دے جہاں جائے وہاں دیا سلائی لگائے اور آگے چلا جائے۔اگر مبلغ ایک جنگل کو
صاف کرنے بیٹھے تو وہ اور اس
کی نسلیں بھی ہزار سال میں ایک جنگل کو صاف نہیں کر سکتیں لیکن اگر وہ سوکھی
لکڑیوں اور پتوں وغیرہ کو اکٹھا کر کے دیا سلائی لگا تا چلا جائے تو چند دنوں میں ہی تمام جنگل راکھ کا ڈھیر ہو
جائے گا۔پس مجھے نہایت ہی افسوس سے معلوم ہوا کہ مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کی تعلیم نہایت ہی ناقص،
نہایت ہی ردی اور نہایت ہی ناپسندیدہ حالت میں ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ طالب علموں میں ایمان اور
اخلاص نہایت اعلیٰ درجہ کا ہے۔چنانچہ ایک طالب علم سے جب میں نے پوچھا کہ تم یہ سمجھ لو کہ ہم نے جس
امداد کا وعدہ کیا ہے ممکن ہے اتنا بھی نہ دے سکیں تو اس نے جواب دیا کہ جو کچھ آپ دے رہے ہیں یہ تو
احسان ہے۔اللہ تعالیٰ کی قسم ! آپ اس وقت کہیں کہ چین چلے جاؤ تو میں ٹوکری ہاتھ میں لے کر مزدوری
کرتا ہوا روانہ ہو جاؤں گا۔یہ الفاظ بتاتے ہیں کہ لڑکوں کی ذات میں اخلاص ہے مگر یہ اخلاص استاد تو پیدا
نہیں کرتے؟ یہ ماحول کا نتیجہ ہے ورنہ جو کام استادوں کا ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہوا۔وہ ہیرے ہیں مگر
بے کاٹے ہوئے۔ہم نے مدرسہ اور جامعہ میں انہیں اس لئے بھیجا تھا کہ تا وہ ہیرے ہمیں کاٹ کر بھیجے
جائیں مگر وہ پھر بے کئے ہمارے پاس آگئے۔یہ ایک اتنی بڑی کو تاہی ہے کہ میں سمجھتا ہوں سینکڑوں طالب
علم ہیں جن کی زندگیاں تباہ کر دی گئیں اور انہیں ملنے اور مسجد کے کنگال مولوی بنادیا گیا ہے۔نہ ان کے
دماغوں میں کوئی تعمیری پروگرام ہے، نہ ان کی آنکھوں میں عشق ہے اور نہ ان کے سینوں میں سلگتی ہوئی
آگ ہے۔اگر آگ ہے تو دبی ہوئی مگر دبی ہوئی آگ کیا فائدہ دے سکتی ہے؟ بند ایمان کوئی فائدہ نہیں
دے سکتا بلکہ وہی ایمان فائدہ دے سکتا ہے جو کھلا ہو اور ایمان جب کھلتا ہے تو انسان کو وسعت خیال حاصل
ہو جاتی ہے، روز نئی نئی سکیمیں اسے سوجھتی ہیں، نئے سے نئے ارادے اور نئی سے نئی امنگیں اس کے دل
139
خطبہ جمعہ فرمود : 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
میں موجزن ہوتی ہیں اور اگر امنگ پیدا ہو تو پھر وہ چھپ نہیں سکتی بلکہ ظاہر ہو کر رہتی ہے۔بند ہنڈیا میں بھی
اگر دھواں جمع ہو جائے تو وہ دھوئیں کی وجہ سے اچھلنے لگ جاتی ہے۔پس ایک ہنڈیا دھوئیں سے اچھل سکتی
ہے تو کیا مومن کے اندر اگر وسعت خیال اور اُمنگیں داخل ہو جائیں تو وہ نہیں اچھلے گا؟ ریل ایجاد ہوئی تو
محض اسی بات سے کہ ایجاد کرنے والے نے ایک دن دیکھا کہ بند ہنڈیا دھوئیں سے اچھل رہی ہے۔اس
کے ذہن میں معابات آئی اور اس نے ایک انجن بنایا جس میں دھواں بھر دیا اور وہ چلنے لگ گیا۔تو بخارات
بھی اگر بند ہوں تو ہنڈیا کو اچھال سکتے ہیں۔تو جس کے دل میں ایمان اور محبت کا دھواں اٹھ رہا ہو وہ کس
طرح کم حوصلہ ہو سکتے ہیں؟ مگر میں نے جامعہ کے طالب علموں کو ایسا دیکھا کہ گویا وہ بڑے بڑے پتھروں
کے نیچے دبے پڑے ہیں۔حالانکہ انہیں غباروں کی طرح اڑنا چاہئے تھا اور بجائے اس کے کہ ہم کہتے جاؤ
اور خدا کے دین کی تبلیغ کرو وہ خود دیوانہ وار تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوتے مگر ان غریبوں نے جو ایمان پیدا
کیا مدرسوں اور پروفیسروں نے اسے صیقل کرنے کی طرف دھیان ہی نہیں کیا اور میں یہ سمجھتا ہوں
سینکڑوں خون ہیں جو ان کی گردنوں پر رکھے جائیں گے۔جس طرح ایک دیوار کے سامنے جب آدمی کھڑا
ہو جائے تو اسے آگے جانے کا راستہ نہیں ملتا اسی طرح میں نے ان کے دماغ میں کرید کرید کر جانا چاہا مگر
مجھے معلوم ہوا کہ ان کا دماغ محض ایک دیوار ہے سر ٹکرا کر مر جاؤ مگر آگے راستہ نہیں ملے گا۔غضب یہ کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں تک انہوں نے نہیں پڑھیں۔جس سے بھی سوال کیا گیا ، کورس کی
کتابوں کے سوا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں سے دو ایک کے علاوہ وہ کسی کا نام نہ لے سکا۔اگر انہیں اپنے ایمانوں کی مضبوطی کا خیال ہوتا تو کیا ہوسکتا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا
مطالعہ نہ کرتے؟ مجھے تو یاد ہے جب میں سکول میں پڑھا کرتا تھا ہمیشہ مجھے کوئی نہ کوئی بیماری رہتی تھی اور
مدرسہ سے بھی اکثر ناغے ہوتے مگر اس عمر میں ہی میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھی
ہیں۔بعض دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بستہ میں کوئی نئی کتاب رکھنی تو وہیں کھسکا کر لے جانی
اور شروع سے آخر تک اسے پڑھنا بلکہ موجودہ عمر میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کم کتابیں
پڑھی ہیں کیونکہ اب میرے علم کے استعمال کرنے کا وقت ہے مگر چھوٹی عمر میں جب مدرسہ کی پڑھائی سے
بوجہ بیماری فراغت ہوتی اور اور کام نہ ہوتا ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں میں بہت پڑھا
کرتا تھا اور در حقیقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں ہی علم کا سمندر ہیں۔اس وقت جبکہ
اکثر لوگ خود ی مسیح کو وفات یافتہ کہ رہے ہیں ان بحثوں میں کیا رکھا ہے کہ وفات مسیح کے یہ دلائل ہیں اور
140
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 11 جنوری 1935ء
فلا نے علامہ نے یہ لکھا اور فلاں امام نے یہ لکھا؟ کن چیزوں پر حصر کرنے کا نام علم رکھ لیا گیا ہے؟ میرا یہ
مطلب نہیں کہ یہ بالکل بے کار چیزیں ہیں، یہ بھی مفید چیزیں ہیں مگر ان کی مزید تحقیق کی چنداں ضرورت
نہیں ان کے لئے کافی ذخیرہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں آچکا ہے۔اب ان سوالات
سے ایسا ہی تعلق ہونا چاہئے تھا جیسا سیر فی الکتب کرتے ہوئے کوئی نئی بات آگئی تو اسے معمولی طور پر نوٹ
کر لیا مگر اس پر اپنے دماغوں کو لگانے اور اپنی محنت کو ضائع کرنے کے کیا معنی ہیں ؟ تمہیں اس سے کیا تعلق
کہ فلاں امام نے کیا لکھا؟ تمہیں تو اپنے اندر ایک آگ پیدا کرنی چاہئے ، ایمان پیدا کرنا چاہئے، اخلاق
پیدا کرنے چاہئیں، امنگیں پیدا کرنی چاہئیں اور تمہیں سمجھنا چاہئے کہ تمہیں خدا نے کسی خاص کام کے لئے
پیدا کیا ہے اور تم زمین میں اس کے خلیفہ ہو۔پھر اگر تم اخبار میں پڑھتے اور جہاں جہاں مسلمانوں کو
تکالیف و مصائب میں گرفتار پاتے ،تمہارے دلوں میں ٹیسیں اٹھتیں اور تم ان کی بہبودی کے لئے کوششیں
کرتے مگر تم دنیا کے حالات سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہو اور جیسے ترکوں کے حرم مشہور ہیں اسی طرح
طالب علموں کو حرم بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔پس جہاں ایک طرف مجھے خوشی ہوئی کہ لڑکوں میں اخلاص پایا جاتا
ہے بلکہ بعض کا اخلاص تو ایسا تھا جو دلوں پر رقت طاری کر دیتا اور وہ اپنی مثال آپ تھا مگر وہ ان بے بس
قیدیوں سے مشابہت رکھتے تھے جن کے ہاتھ پاؤں جکڑ دیئے جائیں اور وہ مرنے کے لئے تو تیار ہوں مگر
انہیں یہ معلوم نہ ہو کہ اپنی جان کو کس طرح بچایا جا سکتا ہے؟ لیکن مومن کو خدا تعالیٰ نے اس لئے تو پیدا نہیں
کیا کہ وہ مر جائے بلکہ اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ خود بھی زندہ رہے اور دوسروں کو بھی زندہ رکھے۔نپولین
کے گارڈز کی مثال میں نے کئی دفعہ سنائی ہے کہ ایک جنگ میں ان کا سامان ختم ہو گیا لوگوں نے انہیں کہا کہ
میدان سے بھاگتے کیوں نہیں تو انہوں نے کہا کہ نپولین نے ہمیں بھا گنا سکھایا نہیں۔اگر میں ان طالب
علموں سے کہتا کہ جاؤ اور آگ میں کود پڑو تو وہ آگ میں کودنے کے لئے تیار تھے، اگر میں انہیں کہتا کہ
سمندر میں کود جاؤ تو وہ سمندر میں بھی کو دنے پر بھی تیار تھے مگر وہ آگ سے نکلنے کا راستہ نہیں جانتے اور نہ
سمندر میں تیرنے کا مادہ ان میں ہے۔حالانکہ جب میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ مرجاؤ تو اس کا یہ مطلب تو
نہیں ہوتا کہ اس کا نتیجہ تمہاری موت ہوگا کیونکہ مومن کو خدا کبھی بلاک نہیں کرتا اور مومن کی جان سے زیادہ
اور کوئی قیمتی چیز اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو
اس سے زیادہ صدمہ اور کسی وقت نہیں ہوتا جتنا ایک مومن بندے کی جان نکالتے وقت اسے ہوتا ہے۔پس مومن کی جان تو اتنی قیمتی چیز ہے کہ اس کے نکلنے سے عرش الہی بھی کانپ اٹھتا ہے اور گو
141
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
مومن کو خدا ہلاک کرنے کے لئے پیدا نہیں کرتا مگر مومن کا یہ فرض ضرور ہوتا کہ وہ اپنی جان دینے کے لئے
تیار رہے۔ہاں اپنی تدبیروں کو وسیع رکھے اور نہ صرف اپنی جان بلکہ ہزاروں جانوں کے بچانے کے
خیالات اس کے دل میں سمائے رہیں۔پس میں جہاں جماعت کو قربانیوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں وہاں ذمہ دار کارکنوں اور صدر انجمن
کو بھی توجہ دلاتا ہوں کیونکہ ان پر بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ بھی اسی طرح ان طالب
علموں کے خون میں شریک ہے جس طرح جامعہ کے پروفیسر اور اساتذہ اس میں شریک ہیں۔صدر انجمن
محض ریزولیوشن پاس کر دینے کا نام نہیں نہ صدر انجمن اس امر کا نام ہے کہ کسی صیغہ کے لئے افسر
مقرر کر کے اسے نگرانی کے بغیر چھوڑ دیا جائے۔صدر انجمن کا فرض ہے کہ وہ طالب علموں کے ذہنوں ، ان
کی امنگوں اور ان کے ارادوں میں وسعت پیدا کر دے، ان کے اندر ایک بیداری اور زندگی کی روح
پیدا کرے، ان کے خیالات میں وسعت پیدا کرے اور اگر مدرس مفید مطلب کام کرنے والے نہ ہوں تو
صدر انجمن کا فرض ہے کہ انہیں نکال کر باہر کرے۔ہم نے طالب علموں کا خالی اخلاص کیا کرنا ہے؟ اس
کے ساتھ کچھ سمجھ اور عقل بھی تو چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ حضرت ابو ہریرۃ کے
متعلق فرمایا کرتے تھے کہ حضرت ابو ہریرہ میں تفقہ کا مادہ دوسرے صحابہ سے کم تھا مولویوں نے اس پر شور
مچایا مگر جو صحیح بات ہو وہ صحیح ہی ہوتی ہے۔آج کل جس قدر عیسائیوں کے مفید مطلب احادیث ملتی ہیں وہ
سب حضرت ابو ہریرہ سے ہی مروی ہیں۔اس کی وجہ تھی کہ وہ سیاق وسباق کو نہ دیکھتے اور گفتگو کے بعض
ٹکڑے بغیر پوری طرح سمجھے آگے بیان کر دیتے مگر باقی صحابہ سیاق و سباق کو سمجھ کر روایت کرتے۔اسی
طرح اب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق روایتیں چھینی شروع ہوئی ہیں جن میں سے کئی
ایسے لوگوں کی طرف سے بیان کی جاتی ہیں جنہیں تفقہ حاصل نہیں ہوتا اور اس وجہ سے ایسی روایتیں چھپ
جاتی ہیں جن پر لوگ ہمارے سامنے اعتراض کرنا شروع کر دیتے ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ روایت چھپ گئی
تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب آتھم کی میعاد میں سے صرف ایک دن باقی رہ گیا تو
بعض لوگوں سے کہا کہ وہ اتنے چنوں پر اتنی بار فلاں سورۃ کا وظیفہ پڑھ کر آپ کے پاس لائیں۔جب وہ
وظیفہ پڑھ کر چنے آپ کے پاس لائے تو آپ انہیں قادیان سے باہر لے گئے اور ایک غیر آباد کنوئیں میں
انہیں پھینک کر جلدی سے منہ پھیر کر واپس لوٹ آئے۔میرے سامنے جب اس کے متعلق اعتراض پیش
ہوا تو میں نے روایت درج کرنے والوں سے پوچھا کہ یہ روایت آپ نے کیوں درج کر دی؟ یہ تو
142
تحریک جدید-ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صریح عمل کے خلاف ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی نعوذ باللہ ٹو نے وغیرہ کیا کرتے تھے۔اس پر جب تحقیقات کی گئی تو معلوم
ہوا کہ کسی شخص نے ایسا خواب دیکھا تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے جب اس خواب کا
ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا اسے ظاہری شکل میں ہی پورا کر دو۔اب خواب کو پورا کرنے کے لئے ایک کام کرنا
بالکل اور بات ہے اور ارادہ ایسا فعل کرنا اور بات اور ظاہر میں خواب کو بعض دفعہ اس لئے پورا کر دیا جاتا
ہے کہ تا اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اس کا مصر پہلو اپنے حقیقی معنوں میں ظاہر نہ ہو۔چنانچہ معبرین نے لکھا ہے کہ
اگر منذ رخواب کو ظاہری طور پر پورا کر دیا جائے تو وہ وقوع میں نہیں آتی اور خدا تعالیٰ اس کے ظاہر
میں پورے ہو جانے کو ہی کافی سمجھ لیتا ہے۔اس کی مثال بھی ہمیں احادیث سے نظر آتی ہے۔چنانچہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ سراقہ بن مالک کے ہاتھوں میں کسری کے سونے کے کنگن
ہیں۔اس رویا میں اگر ایک طرف اس امر کی طرف اشارہ تھا کہ ایران فتح ہوگا تو دوسری طرف یہ بھی اشارہ
تھا کہ ایران کی فتح کے بعد ایرانیوں کی طرف سے بعض مصائب و مشکلات کا آنا بھی مقدر ہے کیونکہ خواب میں
اگر سونا دیکھا جائے تو اس کے معنے غم اور مصیبت کے ہوتے ہیں۔حضرت عمرؓ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ آلہ مسلم
کے رویا کے اس مفہوم کو سمجھا اور سراقہ کو بلا کر کہا کہ پہن کڑے ورنہ میں تجھے کوڑے ماروں گا۔چنانچہ اسے
سونے کے کڑے پہنائے گئے اور اس طرح حضرت عمرؓ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس رویا
کے غم اور فکر کے پہلو کو دور کرنا چاہا مگر ظاہری صورت میں خواب کو پورا کر دینے کے باوجود پھر بھی خواب کا
کچھ حصہ حقیقی معنوں میں پورا ہو گیا کیونکہ حضرت
عمر کو شہید کرنے والا ایک ایرانی ہی تھا۔پھر ایران میں
شیعیت نے جو ترقی کی وہ ہمیشہ مسلمانوں کے لئے غم اور مصیبت ہی بنی رہی ہے مگر یہ بات تب کھلی جب
میں نے دریافت کیا کہ ایسی روایت کیوں درج کر دی گئی ہے؟ غرض عقل اور فہم کی زیادتی اخلاص کے ساتھ
نہایت ہی ضروری ہوتی ہے ورنہ بڑی بڑی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم
کے پاس شکایت آئی کہ کچھ عورتیں اپنے مردے پر نوحہ کر رہی ہیں آپ نے فرمایا انہیں منع کرو مگر جب منع
کرنے کے باوجود وہ نہ رکیں اور دوبارہ آپ کے پاس شکایت کی گئی تو آپ نے فرمایا کہ ان کے منہ میں
مٹی ڈالو۔یہ تو عربی زبان کا ایک محاورہ ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو۔ہمارے ملک میں بھی کہہ دیتے ہیں ”کھے کھاوے اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوتا کہ وہ مٹی کھاوے بلکہ مطلب
یہ ہوتا ہے کہ اگر نہیں مانتا تو نہ مانے۔غرض عربی زبان کا یہ محاورہ ہے کہ جب کسی کے متعلق کہنا ہو کہ اسے
143
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اس کے حال پر چھوڑ دو تو کہتے ہیں اس کے منہ میں مٹی ڈالو مگر سننے والوں نے یوں فرمانبرداری کرنی
شروع کی کہ مٹی کے بورے بھر لئے اور ان عورتوں کے مونہوں پر مٹی پھینکنی شروع کر دی۔حضرت
عائشہ کو معلوم ہوا تو آپ سخت ناراض ہو ئیں اور فرمایا ایک تو ان کے گھر میں ماتم ہو گیا ہے اور دوسرا تم ان
ر مٹی ڈالتے ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ منشا تو نہ تھا جو تم سمجھے۔پس اخلاص کے ساتھ عقل
و ہم نہایت ضروری ہوتا ہے۔صرف عربی کتابیں رٹوا دینے سے کیا بن جاتا ہے جب تک فہم وفراست نہ
پیدا کی جائے ، وسعت حوصلہ نہ پیدا کی جائے اور اس بات کی ہمت نہ پیدا کی جائے کہ انہوں نے دنیا کو فتح
کرنا ہے۔پس صدر انجمن پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور پروفیسروں پر بھی اور میں امید کرتا
ہوں کہ صدر انجمن کو رسوں کو بدل کر ، استادوں کو بدل کر ، نظام کو بدل کر ، طریق نگرانی کو بدل کر ایسا انتظام
کرے گی کہ ہمارے طالب علم ایک زندہ دل اور امنگوں سے بھرا ہوا دل لے کر نکلیں گے اور ہر تغیر جو دنیا
میں پیدا ہوگا انہیں قربانی پر آمادہ کرے گا اور ہر تغیر ان کے دل میں ایسی گدگدی پیدا کر دے گا کہ وہ خدا کے
دین کی آواز پر لبیک کہے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ایسے طالب علم جب پیدا ہو جا ئیں گے تو ہمیں کسی مبلغ کی
ضرورت نہیں رہے گی۔یہ لوگ اپنی ذات میں مبلغ ہوں گے اور بغیر کسی تحریک کے آپ ہی دنیا کی ہدایت
کے لئے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔ورنہ پر تکلف مبلغ سے دنیا کیا فائدہ حاصل کر سکتی ہے؟ اب
بہت سے لوگ شکایتیں کرتے رہتے ہیں کہ ہمارے مبلغوں کی ڈاڑھیاں چھوٹی ہوتی ہیں۔میں نے بھی یہ
نقص دیکھا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ حضرت علی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی ڈاڑھی چھوٹی تھی۔مگر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لمبی ڈاڑھی رکھا کرتے تھے۔حضرت خلیفہ اول کسی بھی لمبی ڈاڑھی تھی اور میری
ڈاڑھی بھی لمبی ہے۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھی بڑی ڈاڑھی تھی۔حضرت ابو بکر،
حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کی بھی بڑی ڈاڑھی تھی۔یہ مان لیا کہ حضرت علیؓ کی چھوٹی ڈاڑھی تھی مگر ممکن
ہے اس کی وجہ ان کی کوئی بیماری ہو یا کوئی اور۔اور اگر یہ بات نہ بھی ہو تب بھی کیوں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نقل نہ کی جائے اور حضرت
علی کی نقل کی جائے ؟ بہر حال ڈاڑھیوں میں
نقص ہے۔اسی طرح ہمارے مبلغ ظاہری تکلفات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور اکثر یہ شکایت کرتے
رہتے ہیں کہ فلاں جگہ کی جماعت اتنی ست ہے کہ ہم وہاں گئے مگر اس نے ہم سے کام نہیں لیا۔حالانکہ یہ
مبلغ کا اپنا فرض ہے کہ وہ کام کرے کیونکہ ہم تو مبلغ سمجھتے ہی اس کو ہیں جو آگ ہو۔کبھی آگ بھی کہا کرتی
ہے کہ مجھے سلگایا ہیں جاتا ؟ وہ تو خود بخو سکتی ہے اور اگر ایک گھر کو گنتی ہے تو ساتھ کے دس گھروں کو بھی اپنی
144
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 11 جنوری 1935ء
لپیٹ میں لے لیتی ہے۔پس اگر کوئی مبلغ ایسا ہے تو وہ مبلغ نہیں بلکہ اپنے دین اور ایمان سے تمسخر کرنے
والا ہے۔پھر عام طور پر شکایت آتی ہے کہ ہمارے مبلغ اکثر انہی مقامات میں جاتے ہیں جہاں پہلے سے
احمدی موجود ہوں۔حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریق عمل یہ تھا کہ آپ غیر قوموں کے پاس
جاتے اور انہیں تبلیغ اسلام کرتے۔یہ نقص اسی وجہ سے واقع ہوا ہے کہ ہمارے مبلغوں میں وسعت خیال
نہیں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ مبلغین میں کوئی خوبی نہیں۔ان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے اچھے مخلص
ہیں اور جس قربانی کا بھی ان سے مطالبہ کیا جائے اسے پورا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔چنانچہ
طالب علموں کے اخلاص کا جو میں نے ابھی ذکر کیا ہے اسی سے
اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے مبلغین
اللہ تعالیٰ کے فضل سے کس قدرا خلاص رکھتے ہوں گے مگر ان کے یہ جو ہر پوشیدہ رکھے گئے ہیں اور انہیں
تر اشا اور بنایا نہیں گیا۔پس ذمہ دار کارکنوں کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ طالب علموں کے اندر وسعت خیال اور
علو ہمت پیدا کرو۔تمام قسم کی دیواروں سے نکال کر انہیں کھلی ہوا میں کھڑا کرو اور ان کے ذہنوں کو بجائے
مباحثات کی طرف لگانے کے دنیا کی روحانی، اخلاقی اور تمدنی ضروریات اور ان کے علاج کی طرف لگاؤ۔پس اس خطبہ کے ذریعہ جہاں میں پروفیسروں، ذمہ دار کارکنوں اور صدر انجمن کو طلباء " جامعہ کی طرف
توجہ دلاتا ہوں وہاں جماعت سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے ایمان کا معیار صرف یہ نہ سمجھ لے کہ اس نے
تحریک جدید میں حصہ لے کر میرے مطالبہ کو پورا کر دیا بلکہ ہر جماعت کا یہ فرض ہے وہ اپنے چندوں کی
با قاعدہ ادا ئیگی کی طرف توجہ کرے اور ہر جماعت کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے بقائے پورے کرے۔اس
کے علاوہ جماعت کا ہر فرد یہ کوشش کرے کہ وہ اپنی زندگی کا ایک حصہ خدمت سلسلہ کے لئے وقف کر دے
اور اگر اسلام کی طرف سے دوسری آواز اٹھے تو وہ اپنا سارا وقت خدمت اسلام پر لگانے کے لئے کمر بستہ
رہے۔یاد رکھو بغیر جانوں کی قربانی کے یہ سلسلہ ترقی نہیں کر سکتا۔چونا اور قلعی سے مکان نہیں بنا کرتا بلکہ
مکان اینٹوں سے بنتا ہے اسی طرح الہی سلسلہ روپوں کے ذریعہ نہیں بلکہ جانوں کو قربان کرنے کے بعد
ترقی کیا کرتے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست اس ماحول کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور ہر قسم
کی افسردگی کو اپنے دلوں سے دور کر کے سلسلہ کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے اس اخلاص کے ساتھ ، جس کے
متعلق مجھے یقین ہے کہ پیدا ہو چکا ہے، آگے بڑھیں گے اور چندوں کی ادائیگی کے علاوہ اپنی جانوں کی
قربانی کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کریں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ ابھی ہماری
جماعت کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے سوتے ہوئے کسی شخص کو جگا دیا جائے تو وہ گھبرا کر یہ کہتا ہوا اٹھے کہ
145
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کیا ہو گیا؟ کیا ہو گیا؟ مگر میں کہتا ہوں اب آنکھیں کھولو اور بیدار ہو کہ تمہارے گھر کو آگ لگنے والی ہے۔پریشانی کی حالت دور کرو اور سمجھنے کی کوشش کرو ان قربانیوں کو جو تمہارے سامنے پیش کی گئی ہیں اور سمجھنے کی
کوشش کرو ان حالات کو جو آج کل تمہارے خلاف پیدا ہو رہے ہیں۔تب اور صرف تب تم میں ہمت پیدا
ہوگی تمہیں صحیح قربانی کی بھی توفیق ملے گی اور تبھی اس کے صحیح نتائج بھی تمہارے لئے پیدا ہوں گے۔“
(مطبوعہ افضل 24 جنوری 1935ء )
146