تحریک جدید کے دوسرے سال کیلئے جماعت احمدیہ سے اہم مطالبات۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید کے دوسرے سال کیلئے جماعت احمدیہ سے اہم مطالبات
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ
اللهِ اثَّاقَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ
سے آخر تک تلاوت کرنے کے بعد فرمایا:
( سورة التوبة: 38)
پیشتر اس کے کہ میں آج کے خطبہ کا مضمون شروع کروں میں چند مختصر ہدایات اس امر کے
متعلق دینا چاہتا ہوں کہ احرار کی طرف سے مباہلہ کا بہانہ بنا کر قادیان میں کانفرنس منعقد کرنے کی جو
تجویزیں ہو رہی ہیں بلکہ جو اطلاعات ہمیں پہنچی ہیں ان کے مطابق یہاں فساد پھیلانے کی جو تجویزیں
ہو رہی ہیں ان کے بارہ میں جماعت کو بعض احتیاطوں کی ضرورت ہے۔میں نے بتایا ہے کہ وہ مباہلہ کا
بہانہ بنا کر یہاں
کا نفرنس کرنا چاہتے ہیں اور یہ بات ایسی روشن اور بین ہے کہ سوائے ایسے شخص کے کہ جو
عمداً آنکھوں کو بند کر لے اس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ہمیں متفرق مقامات سے ایسی اطلاعات موصول ہوئی
ہیں بلکہ ایک احمدی کا بیان بھی اخبار میں شائع ہوا ہے جس نے مولوی عطاء اللہ صاحب اور دوسرے
احراری لیڈروں کے ساتھ ریل میں سفر کیا ، ان کو اس کے احمدی ہونے کا علم نہ تھا، اس نے سوال کیا کہ کیا
مباہلہ کی شرائط طے ہو گئی ہیں؟ تو اسے جواب دیا گیا کہ بے شرائط ہی مباہلہ ہو گا۔پھر اس نے پوچھا کہ
وقت مقرر ہو گیا ہے؟ تو مولوی صاحب نے کہا کہ بے وقت ہی ہوگا اور سارا دن ہوگا۔اسی طرح ہوشیار پور میں ایک عرس ہوتا ہے جس پر بڑا اجتماع ہوتا ہے۔اس موقع پر بھی ان کے
بعض لیڈ روہاں گئے تھے ، انہوں نے وہاں جو تقریریں کیں ان میں بھی یہی بات کہی گئی کہ بے شرائط مباہلہ
ہوگا بلکہ کسی کے دریافت کرنے پر کہ کیا شرائط طے ہو گئی ہیں؟ اسے جواب دیا گیا کہ شرائط کی ضرورت ہی
کیا ہے؟ آخر ہم نے وہاں جلسہ بھی کرنا تھا یا نہیں؟ تو ان لوگوں کے یہاں آنے کی غرض کا نفرنس کرنا اور
فساد پھیلانا ہی ہے ورنہ اگر انہیں اللہ تعالیٰ پر اتنا یقین ہوتا کہ سمجھتے ہم سچے ہیں اور مباہلہ کر سکتے ہیں تو جس
طرح میں نے قسم کھا کر مباہلہ کر ہی دیا ہے یہ لوگ بھی اسی طرح کیوں نہ کر دیتے ؟ وہ اخباروں میں
175

خطبہ جمعہ فرمود : 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اعلان کر رہے ہیں کہ احمدی مباہلہ سے ڈر گئے۔حالانکہ میں نے پہلے ہی قسم کھا لی تھی اور کیا ڈرنے والا
پہلے ہی قسم کھا لیا کرتا ہے؟ جو الزام وہ لگاتے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ان کے مطابق الفاظ میں
میں نے قسم شائع کر دی ہے تا کوئی یہ نہ کہ سکے کہ مباہلہ سے ڈر گئے ہیں۔اسی طرح اگر وہ یقین رکھتے
ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے آپ کو نعوذ بالله من ذالک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے افضل سمجھتے تھے بلکہ آپ پر ایمان نہ رکھتے تھے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی عظمت آپ کے دل میں نہ
تھی اور آپ چاہتے تھے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی نعوذ بـالـلـه مـن ذالک اینٹ سے اینٹ بج
جائے (نصیب دشمناں) اور یہ کہ جماعت احمدیہ کا بھی یہی عقیدہ ہے تو کیوں احرار کے لیڈروں نے
میرے الفاظ کے مترادف الفاظ میں بالمقابل قسم شائع نہیں کر دی ؟ اگر وہ بھی قسم کھا لیتے تو لوگوں کو پتہ چل
جاتا کہ وہ بھی مباہلہ کے لئے تیار ہیں یا پھر میرے پیش کردہ شرائط ہی شائع کر دیتے اور لکھ دیتے کہ ہمیں یہ
منظور ہیں۔جب میں نے ان کی اس چالا کی کی وضاحت کی اور بتایا کہ میری طرف سے کیا شرائط تھے تو
ان کی طرف سے کہا گیا کہ یہ نئے شرائط ہیں جس سے معلوم ہوا کہ شرائط کے متعلق ابھی جھگڑے کا امکان
تھا۔اگر کوئی امکان نہ تھا تو اب وہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ یہ نئے شرائط ہیں؟ جب مجھ پر چھوڑ دیا تھا تو چاہئے
تھا کہ جو میں کہتا اسے مان لیتے اور اگر ابھی ان کے لئے بولنا باقی تھا تو معلوم ہوا کہ ابھی شرائط طے نہیں
ہوئی تھیں۔پس اول تو انہیں قادیان میں آنا نہیں چاہئے تھا اگر نیت مباہلہ کی ہوتی تو جیسا کہ میں نے کہا تھا
وہ لا ہور یا گورداسپور میں کرتے۔ان کی غرض لڑائی اور فساد کرنا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شائد اس طرح
ان کا کام بن جائے لیکن دین کے لئے جو لڑائی ہو اس سے مومن کبھی نہیں ڈرتا۔اگر فساد ہو تو زیادہ سے
زیادہ یہی ہو گا کہ کوئی مرجائے گا یا کسی اور رنگ میں نقصان پہنچ جائے گا لیکن کیا مومن بھی کبھی موت سے
ڈرسکتا ہے؟ مومن کا فرض ہے کہ جہاں تک ممکن ہو فساد اور لڑائی سے بچے لیکن اگر خدا کی مشیت ایسا موقع
لے ہی آئے تو مومن کبھی ڈرا نہیں کرتا۔خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ دشمن کو نہ بلا ؤ اس لئے وہ کوشش کرتا ہے کہ
اسے دور رکھے لیکن اگر لڑائی ہو ہی جائے اور کوئی آدمی مر بھی جائے تو یہ ہمارے لئے کسی گھبراہٹ کا
موجب نہیں بلکہ ثواب کا موجب ہوگا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کی ہمیشہ یہ نیت ہوتی تھی کہ
لڑائی نہ ہو لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ڈرتے تھے۔قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ:
كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ
(الانفال: 7)
176

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول۔۔۔۔خطبہ جمعہ فرمود و 15 نومبر 1935ء
یعنی لڑائی کے لئے جانا انہیں موت معلوم ہوتا تھا۔گویا انہیں لڑائی اتنی بری لگتی تھی کہ وہ کبھی نہیں
چاہتے تھے کہ لڑائی ہومگر جب لڑائی ہوئی تو وہی صحابہ جن کے متعلق
اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے ان کی حالت
بالکل بدل جاتی تھی۔بدر کے موقع پر جب کفار اور مسلمان آمنے سامنے ہوئے تو مکہ والوں نے ایک شخص کو بھیجا کہ
جا کر اندازہ لگاؤ، مسلمانوں کی تعداد کتنی ہے؟ وہ گیا اور آکر کہا کہ مسلمانوں کی تعداد تین سوا تین سو ہے اور
سامان بھی کچھ نہیں اور اس کا یہ اندازہ صحیح تھا کیونکہ مسلمان صرف تین سو تیرہ تھے مگر اس نے کہا کہ باوجود
اس کے میں تمہیں یہی مشورہ دیتا ہوں کہ لڑائی مت کرو کیونکہ بے شک ان کی تعداد کم ہے مگر میں نے ان
کے چہروں کی طرف دیکھا تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ گھوڑوں اور اونٹوں پر آدمی نہیں بلکہ موتیں سوار ہیں معلوم
ہوتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک یہ عزم کئے ہوئے ہے کہ یا مار دے گا یا مر جائے گا۔تو ان کی ایک طرف تو یہ
حالت تھی کہ لڑائی کیلئے جانا ان کے لئے موت تھا مگر جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجبور کیا گیا کہ جاؤ تو وہ
اس موت کو بالکل حقیر سمجھنے لگ گئے بلکہ اسے ایک نعمت خیال کرنے لگ گئے۔پس ہم بھی لڑائی سے احتراز کرتے ہیں اور ہماری کوشش یہی ہے کہ لڑائی نہ ہو لیکن اس کی وجہ یہ
نہیں کہ ہم ڈرتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کا امتحان کرنا نہیں چاہتے۔وہ ہمارا آقا اور مالک ہے اس
لئے ہم اس کے سامنے ادب کے مقام پر کھڑے ہیں مگر جب وہ خود ایسے حالات پیدا کر دے جو مومن سے
قربانی کا مطالبہ کرتے ہوں تو مومن سے زیادہ دلیر کوئی نہیں ہوتا اور دنیا کے تمام مصائب اسے ایسے حقیر نظر
آتے ہیں کہ وہ انہیں پر پشہ کے برابر بھی وقعت نہیں دیتا۔بہر حال اپنے نقطۂ نگاہ سے احرار سمجھتے ہیں کہ
یہاں آکر فساد کر دینا ان کے لئے بڑی کامیابی ہے اور ایسی صورت میں جماعت کے لوگوں کے لئے
ضروری ہے کہ وہ انتظام کریں۔نیشنل لیگ انتظام کر بھی رہی ہے مگر میں بھی چاہتا ہوں کہ چند نصائح کروں
جو جماعت کے پیش نظر رہنی چاہئیں۔میں نے پہلے بھی کہا ہے اور آج پھر بھی کہنا چاہتا ہوں کہ جماعت کے
دوستوں کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کئی بار ظاہر کر چکا ہوں بعض سرکاری حکام اور
احرار کا بھی منشا یہ ہے کہ ہمیں قانون شکن بنا ئیں مگر ہمیں کبھی بھی قانون شکنی نہ کرنی چاہئے۔اسلام نے
ایسے طریق بتائے ہیں کہ بغیر قانون شکنی کے ہم اپنے حقوق لے سکتے ہیں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر
قرآن کریم کے بتائے ہوئے گروں پر عمل کیا جائے تو قانون کے کامل احترام کے باوجود ان شرور کا جو خواہ
حکومت کی طرف سے ہوں اور خواہ رعایا کی طرف سے ہم ازالہ کر سکتے ہیں اور اپنے لئے ترقی کے راستے
177

خطبہ جمعہ فرمود : 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کھول سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں قانون کے احترام کی تعلیم دی ہے اس پر ہمیشہ دشمن
اعتراض کرتا چلا آیا ہے کہ اس طرح آپ نے اپنی جماعت کو دائمی غلامی پر رضا مند رہنے کی تعلیم دی ہے۔آپ کے بعد حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ بھی ہمیں یہی تعلیم دیتے رہے اور اب میں بھی ہمیشہ یہی کہتا رہتا
ہوں اور دشمن اپنے اعتراض میں ترقی کر رہا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے اب ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ دشمن پر
ثابت کر دیں کہ بغیر قانون شکنی کے بھی ترقی ہوسکتی ہے بلکہ حقیقی ترقی صرف اسی طرح ہو سکتی ہے۔ایسے
موقع کو اپنے ہاتھوں سے ضائع کر دینا حماقت ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ ایک موقع دیا ہے کہ ہم بتا دیں کہ
قرآن کریم اور اسلام کی تعلیم مکمل ہے اور اس سے انسان کی سب ضرورتیں پوری ہو سکتی ہیں اور اگر ہم اس
اصل کو چھوڑ دیں تو یہ ہمارا کھلا اعتراف شکست ہوگا کیونکہ ہم دنیا کو اپنے عمل سے یہ بتائیں گے کہ جب ہم
پر مصیبت آئی تو ہم نے تسلیم کر لیا کہ بغیر قانون شکنی کے ہماری فتح نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر ہمیں یہ ثابت
کر دینا چاہئے کہ قرآن کریم نے ہمیں جو تعلیم دی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو اس کی تشریح
فرمائی ہے وہی صحیح طریق عمل اور وہی کامیابی کی کلید ہے۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہماری طرف سے
قانون شکنی کی کوئی صورت نہ ہو۔مثلاً آج کی پریڈ میں میں نے دیکھا کہ اور تو سب لوگوں کے ہاتھوں میں
لاٹھیاں تھیں لیکن ایک شخص کے ہاتھ میں کلہاڑی کی قسم کا کوئی ہتھیار تھا کل ہی اخبارات میں اعلان ہوا ہے
کہ کلہاڑیاں لے کر چلنا پھرنا حکومت نے خلاف قانون قرار دے دیا ہے، یوں تو کلہاڑیاں وغیرہ لوگ
لکڑیاں پھاڑنے کے لئے گھروں میں رکھتے ہی ہیں لیکن بعض قسم کی کلہاڑیاں رکھنا یا ان کی نمائش کرنا
قانون کے خلاف ہے مجھے نہیں معلوم کہ یہ کلہاڑی جو اس دوست کے پاس تھی قانون کی زد میں آتی ہے یا
نہیں لیکن مومن کو مواقع التہم سے بچنا چاہئے تا دشمن اس کے افعال سے جماعت کو بدنام نہ کر سکے اس
کلہاڑی کے متعلق تو میں نے اسی وقت حکم دے دیا تھا کہ فوراً اس شخص سے لے لی جائے مگر آئندہ بھی کوئی
شخص ایسی غلطی کر سکتا ہے اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ کوئی فعل ایسا نہ کیا جائے جو قانون شکنی کی حد
میں آتا ہو اور قانون کے اندر رہ کر دشمن کو دکھا دیا جائے کہ قرآن کریم کی تعلیم !
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تشریح انسان کو کامیابی سے محروم نہیں کرتی بلکہ وہی حقیقی کامیابی کی کلید ہے۔دوسری نصیحت میں یہ کرتا ہوں کہ جب طبائع میں جوش ہو تو لوگ اخلاق کو بھول جاتے ہیں
حالانکہ اخلاق دکھانے کا وقت وہی ہوتا ہے جب آدمی ٹھنڈے دل کے ساتھ گھر میں بیٹھا ہو تو سوائے پاگل
کے کون ہے جو دوسرے سے بدخلقی سے پیش آئے ؟ برے سے برا آدمی بھی کبھی ایسا نہیں کرتا کہ آرام سے
اور
178

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود : 15 نومبر 1935ء
بیٹھا ہوا کھانا کھا رہا ہو اور باہر نکل کر محلہ والوں کو گالیاں دینے لگ جائے۔پس اچھے اخلاق کی یہی علامت ہے کہ انسان اس وقت بھی اپنے جذبات کو قابو میں رکھے جب
اسے اشتعال دلایا جاتا ہوا اگر احرار یہاں آئے تو ان کی طرف سے اشتعال دلانے کی پوری کوشش کی جائے
گی یعنی اگر وہ کا نفرنس کے لئے آئے یا اگر مباہلہ کی نیت سے آئیں تو اس کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اس
صورت میں وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار آدمی ہوں گے اور تقریریں وغیرہ کوئی نہیں کریں گے بلکہ زیادہ
سے زیادہ پندرہ بیس منٹ میں ہر ایک فریق اپنا عقیدہ بیان کر دے گا اور پھر دعا کر کے دونوں فریق اپنے
اپنے گھروں کو چلے جائیں گے مگر جیسا کہ اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے وہ جلسہ کے لئے آئیں گے اور
اشتعال دلانے کی کوشش کریں گے اور چونکہ میں نے بھی جماعت کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اس سال
ان کی تقریروں کا جواب جلسوں وغیرہ کے ذریعہ سے یا لٹریچر تقسیم کر کے دے سکتے ہیں اور میرا حکم گزشتہ
سال کی طرح یہ نہیں کہ ہمارے دوست گھروں میں رہیں حتی کہ کوئی اشتہار بھی تقسیم نہ کیا جائے اس لئے
اس دفعہ احتیاط کی اور بھی ضرورت ہے۔گزشتہ سال ہم نے یہ حکم حجت تمام کرنے کیلئے دیا تھا اور حجت
پوری کرنے کے لئے بعض دفعہ انسان اپنے حقوق بھی چھوڑ دیتا ہے کیونکہ انتہائی نمونہ دکھائے بغیر دشمن کو
سمجھانا مشکل ہوتا ہے۔پس یہ بتانے کے لئے کہ حکومت نے بھی ہمارے ساتھ تختی کی ہے اور احرار نے بھی
زیادتی کی ہے، ہم اپنے حقوق سے بھی دست بردار ہو گئے تھے مگر اس دفعہ یہ نہیں ہوگا بلکہ اگر کوئی احمدیت
پر حملہ کرے گا تو ہمیں پورا حق ہوگا کہ خواہ تقریر سے خواہ تحریر سے جواب دیں یا افراد سے الگ الگ ملاقات
کر کے دیں۔ہمارے آدمی وہاں جائیں اور ان کی باتوں کو نوٹ کریں اور پھر ان کی تردید مناسب موقع پر
کریں اور اگر ان کے لیکچرار کوئی چیلنج دیں تو اسے قبول کریں۔غرض قانون نے ہمیں جو حقوق دیئے ہیں
اور شریعت نے ان کو رد نہیں کیا، ہماری جماعت کو اجازت ہوگی کہ انہیں پوری طرح استعمال کرے مگر
ہماری طرف سے بداخلاقی نہیں ہونی چاہئے۔بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ کسی نے گالی دی تو اس کا
جواب گالی میں دے دیا یا جلسہ میں ہی :
تَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَذِبِينَ
(آل عمران : 62 )
کہہ دیا جیسا کہ پچھلے دنوں ایک نوجوان نے ان کی تقریر میں ایسا کہہ دیا تھا۔یہ طریق ہماری
جماعت کے لئے مناسب نہیں۔گو میں سمجھتا ہوں کہ احرار کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ ان کے
اعمال کی تاریکی انہیں دوسرے پر ایسا اعتراض کرنے کی اجازت نہیں دیتی مگر مشکل یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے
179

خطبه جمعه فرموده 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
برے اعمال کو بھول جاتے ہیں اور ہماری معمولی باتیں انہیں یاد رہتی ہیں اور یہی ہماری فتح کی علامت
ہے۔دو سال ہوئے میں نے لاہور میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تقریر کی تو ان ہی کی
قماش کے لوگوں کی طرف سے آدمی بھیجے گئے کہ جلسہ میں شور کریں اور ابھی میں نے تقریر شروع ہی کی تھی
کہ ایک مولوی صاحب کہنے لگے کہ پگڑی تو اتنی بڑی باندھی ہوئی ہے مگر باتیں کیسی کرتا ہے حالانکہ نہ میں
نے کسی پر اعتراض کیا تھا اور نہ کسی کی تردید کی تھی صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بیان کرنے لگا
تھا کہ اس نے کہ دیا: پگڑی تو اتنی بڑی باندھی ہوئی ہے اور باتیں کیسی کرتا ہے؟ تو انہیں اپنی یہ باتیں بھول
جاتی ہیں انہیں یہ یاد نہیں کہ سیالکوٹ میں جو ان کا بڑا مرکز ہے، ہمارے ایک جلسہ میں ان کے ہیں ہزار
آدمی برابر ایک گھنٹہ دس منٹ تک ہم پر پتھر برساتے رہے جس سے ہمارے 24 آدمی زخمی ہوئے جن میں
سے بعض کو شدید زخم آئے وہاں پولیس افسر موجود تھے مگر وہ بھی انہیں روکتے نہیں تھے بلکہ ان میں سے ایک
ان کو انگیخت کر رہا تھا کہ روشنی میں پتھر نہ مارو اس طرح ہم پر الزام آتا ہے، اس درخت کے پیچھے چھپ کر
مارو۔آخر سپرنٹنڈنٹ پولیس جو ایک انگریز تھے وہاں پہنچے مگر وہ بھی ایک عرصہ تک انتظام نہ کر سکے۔پھر
ڈپٹی کمشنر صاحب آئے یہ سب ان کو روکتے رہے مگر وہ برابر پتھر مارتے گئے حتی کہ ہمارے 24 آدمی زخمی
ہو گئے اور ان میں سے ایک کا ہاتھ اب تک بے کار ہے مگر میں نے اپنے آدمیوں سے کہہ دیا کہ ان کی طرف
مخاطب نہ ہوں ، ماریں کھائیں مگر بولیں نہیں اور ہمارے آدمی اسی طرح چپ بیٹھے رہے جس طرح آپ
لوگ اس وقت بیٹھے ہیں۔جو زخمی ہوتا وہ اٹھ کر چلا جاتا یا دوسرے اٹھا کر اسے لے جاتے تھے مگر اپنی جگہ سے
کوئی نہ ہلتا تھا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک شدید مخالف جو کئی بار اس سے پہلے ہمیں گالیاں دے چکا تھا ، آدھی
رات کو ہماری قیام گاہ پر آیا اور اس نے کہا کہ جنگ اُحد کی باتیں ہم سنا کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ یہ کہانی ہے
مگر آج اُحد کا نظارہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا جس وقت یہ لوگ پتھر مار رہے تھے کئی احمدی رؤسا
میرے پاس آئے کہ خطرہ بڑھ رہا ہے آپ سی پر نہ ٹھہریں مگر میں نے انکار کر دیا اور کہا کہ ہم نہیں ہلیں گے
جب تک تقریر نہ کر لیں۔باوجود یکہ میرے چاروں طرف دوست اخلاص سے کھڑے تھے مگر پھر بھی میز
پر ایک پتھروں کا ڈھیر لگ گیا اور دوسرے دن کئی من پتھر وہاں سے دوستوں نے جمع کئے اور گوچاروں طرف
سے دوست احاطہ کئے کھڑے تھے پھر بھی تین پتھر مجھے بھی آکر لگے۔تو یہ شرمناک نظارہ، یہ بے حیائی اور
بے غیرتی کا نظارہ انہیں بھول جاتا ہے لیکن ہمارے ایک بے وقوف نوجوان کی بات یاد رہتی ہے؟ مگر ان کا
حق ہے کہ ایسا کریں اس لئے کہ وہ ایسی قوم ہے جس نے خدا تعالیٰ کے نور کو نہیں دیکھا اور تم نے اس کی تازہ
180

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء
آواز کو سنا ہے اور جب وہ تم پر اعتراض کرتے ہیں تو ان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم تو جو کچھ ہیں ، ہیں ہی۔تم
کیوں ایسا کرتے ہو؟ پس ہمارے لئے شرم کا مقام ہے اگر ہم دشمن کو ایسا موقع دیں جو ہماری سچائی پر حرف
لانے والا ہو اس لئے قانون اور شریعت کے دیئے ہوئے حقوق کا استعمال کرو مگر اخلاق کو نہ چھوڑو کیونکہ شدید
اشتعال کے وقت ہی اعلیٰ اخلاق کا نمونہ دکھانے کا موقع ہوتا ہے۔تیسری بات یہ ہے کہ اگر دشمن فساد کر دے تو یا درکھو کہ مومن کی قربانی کا مقابلہ اور کوئی شخص نہیں۔کر سکتا۔رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کو بیسیوں جنگیں کرنی پڑیں بلکہ سینکڑوں
جنگیں پیش آئیں۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ تک مسلمانوں نے اس وقت کی معلوم دُنیا قریب قریباً
ساری فتح کر لی تھی اور اس کے لئے انہیں سینکڑوں لڑائیاں لڑنی پڑیں مگر مسلمانوں
کو حقیقی شکست کبھی نہیں
ہوئی۔بعض اوقات شکست نما صورتیں پیدا ہوئیں مگر حقیقی شکست کبھی نہیں ہوئی۔مثلاً
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے دو واقعات ایسے ہیں ایک اُحد کا اور ایک حسنین کا جب بظاہر مسلمان
میدان سے ہے مگر یہ بھی نہیں ہوا کہ مسلمان میدان سے ہٹ کر بھاگ گئے ہوں اللہ ماشاء اللہ سوائے ایک
دو کمز ور طبیعت لوگوں کے یا ان لوگوں کے جو پچھلے لوگوں کو حالات کی خبر دینا چاہتے تھے۔اُحد کا مقام مدینہ سے نزدیک تھا مگر اُحد کے موقع پر بھی معلوم ہوتا ہے کہ صرف چند آدمی مدینہ
میں پہنچے مگر ممکن ہے وہ سب کے سب خبر دینے ہی گئے ہوں ورنہ جب کبھی مسلمانوں کے قدم اکھڑے وہ
میدان میں ہی ادھر اُدھر رہے بھاگے نہیں۔حنین کے موقع پر بھی صحابہ کے قدم اکھڑے ہیں تو ارادہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے کہ اس
جنگ میں دو ہزار کے قریب کا فر بھی شریک ہو گئے تھے اور جب وہ بھاگے تو ان سے ڈر کر صحابہ کے
گھوڑے بھی بھاگ پڑے۔ایک صحابی کا بیان ہے کہ ہم سواریوں کی باگیں انہیں روکنے کے لئے اس
قدر زور سے کھینچتے تھے کہ ان کے منہ کمر سے آ لگتے تھے مگر جب باگیں ڈھیلی کرتے تو وہ بھاگ اٹھتے۔یہ صحابہ کا دوڑنا نہیں کیونکہ سپاہی کا دوڑنا اسے کہتے ہیں کہ میدان سے گھوڑا بھاگے اور وہ اسے تیز
کرنے کے لئے اور مارے۔صحابہ نے ایسا نہیں کیا بلکہ بعض تو سواریوں سے اتر کر پیدل ہی واپس
لوٹ پڑے اس لئے یہ شکست نہیں کہلا سکتی مگر جو کچھ بھی ہو صرف یہ دو واقعات ہیں جنہیں شکست کے
مشابہ کہا جاسکتا ہے مگر دونوں مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ کچھ اور صحابہ
کھڑے رہے اور باقی اب بھی میدان سے ہٹ کر چلے نہیں گئے۔پس یہ بھی نہیں ہوا کہ مسلمان چلے
181

خطبه جمعه فرموده 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
گئے ہوں اور دشمن میدان میں کھڑا رہا ہو بلکہ دونوں مواقع پر دشمن میدان چھوڑ گیا اور مسلمان کھڑے
رہے۔حتی کہ حسنین کے موقع پر مسلمانوں نے ایک سارے کا سارا قبیلہ گرفتار کر لیا۔یہ نہیں کہہ سکتے کہ
صحابہ رضی اللہ عنہ کو کبھی بھی شکست ہوئی تھی۔پس مومن اول تو لڑتا نہیں اور اگر لڑائی کے لئے مجبور کیا
جائے تو میدان سے
کبھی نہیں بنتا۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن صرف دو صورتوں میں پیچھے
ہتا ہے: ایک تو حملہ کرنے کے بعد بڑے لشکر سے ملنے کے لئے اور دوسرے زیادہ مفید صورت میں حملہ
کرنے کے لئے۔مثلاً لکیر کاٹ کر دشمن پر حملہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سوائے ان دو
صورتوں کے مومن میدان سے پیچھے نہیں ہلتا۔پس اگر فرض کر لیں کہ گورنمنٹ اپنا فرض ادا نہیں کرتی
اور فرض کر لیں کہ احرار آتے اور فساد کرتے ہیں تو ایسی صورت میں یا درکھو کہ مومن کی موت اس کی
زندگی سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے۔لوگ کہتے ہیں احمدی 56 ہزار ہیں، میں کہتا ہوں کہ اگر یہ چھپن
ہزار اپنی جانیں قربان کر دیں تو 56 ہزار زندوں سے یہ 56 ہزار مردے بہت زیادہ کام کر سکتے ہیں۔بچپن میں ہم کہانیاں پڑھا کرتے تھے کہ بعض دیوا ایسے ہوتے تھے کہ جب ان کو مارا جاتا تو ان کے خون
کے ہر قطرہ سے جو زمین پر گرتا کئی اور دیو پیدا ہو جاتے تھے ، وہ تو کہانیاں تھیں مگر مومنوں کے متعلق یہ
بات بالکل درست ہے کہ جب مومن کے خون کا قطرہ زمین پر گرتا ہے تو وہ ہزاروں مومن پیدا کر دیتا
ہے۔پس موت کی صورت میں تمہاری قیمت زندگی سے بہت زیادہ ہے۔جان دینے میں مومن کو
صرف ایک ہی شبہ ہو سکتا ہے کہ اگر مر گئے تو اعمال صالحہ سے محروم رہ جائیں گے۔مثلاً ایک شخص کی عمر
چالیس سال ہے اگر ساٹھ سال وہ اور زندہ رہتا تو اس عرصہ میں وہ اور بہت سی نیکیاں کر سکتا تھا۔پس
موت کے رستہ میں صرف یہی ایک نیکی کا خیال اس کے لئے روک بن سکتا ہے ورنہ اگر وہ صحیح طور پر
آخرت کو مقدم کرتا ہے تو کوئی دنیوی خیال اس کے راستہ میں روک بن ہی نہیں سکتا۔یہی ایک خیال
ہے کہ اتنی مدت کی نمازوں ، روزوں ، جہاد اور تبلیغ سے محروم رہ جاؤں گا۔اس شبہ کی معقولیت کو اللہ تعالیٰ
نے بھی تسلیم کیا ہے اور پھر اس کا جواب بھی دیا ہے۔چنانچہ فرمایا:۔وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ
احيَا وَلكِنْ لَا تَشْعُرُونَ
(البقره:155)
یعنی شہید کے اعمال کبھی ختم نہیں ہو سکتے وہ ہمیشہ زندہ ہے اور اس کے اعمال ہمیشہ بڑھتے رہتے
182

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود : 15 نومبر 1935ء
ہیں۔اس نے خدا کے لئے جان قربان کر دی اور خدا نے نہ چاہا کہ اس کے اعمال ختم ہو جائیں۔کوئی دن
نہیں گزرتا کہ تم نمازیں پڑھو اور ان کا ثواب تمہارے نام لکھا جائے اور شہید اس سے محروم رہے، کوئی
رمضان نہیں گزرتا کہ تم اس کے روزے رکھو اور ان کا ثواب تمہارے نام لکھا جائے اور شہید اس سے محروم
رہے، کوئی حج نہیں کہ تم تکلیف اٹھا کر اس کا ثواب حاصل کرو اور شہید اس کے ثواب سے محروم رہے۔قرآن کریم نے فرما دیا ہے کہ ان کو مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں اور وہی برکتیں حاصل کر رہے ہیں جو تم کرتے
ہو۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شہید صحابی کے لڑکے کو دیکھا کہ افسردہ تھا آپ نے
اسے پاس بلایا اور پوچھا تمہیں پتہ ہے تمہارے باپ کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کیا سلوک کیا ؟ اس نے کہا
میں نہیں جانتا اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے یا اس نے اپنے رسول ﷺ کو بتایا ہوگا، آپ ﷺ نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے تمہارے باپ
کو بلایا اور فرمایا کہ تم نے میری راہ میں قربانی کی اور جان دے دی۔اب مانگو کیا
مانگتے ہو اور طلب کرو جو تمہاری خواہش ہے میں دوں گا۔تو اس نے جواب دیا کہ اے میرے خدا! میری
ایک ہی خواہش ہے کہ تو مجھے زندہ کر دے اور میں پھر تیری راہ میں مارا جاؤں، پھر زندہ کر دے اور پھر
میں تیری راہ میں مارا جاؤں اور یہی چیز تھی جسے مکہ کے کافروں نے صحابہ کے چہروں سے پڑھا اور کہا کہ
مسلمانوں کے گھوڑوں اور اونٹوں پر آدمی نہیں بلکہ موتیں سوار ہیں۔پس تم ہر ایک فتنہ سے احتراز کرو لیکن
اگر کوئی حملہ کرے تو یہ آواز کوئی نہ سنے کہ تم وہاں سے بھاگ گئے۔میرا ارادہ تھا کہ تحریک جدید کے بعض حصے ابتدائی تمہیدات کے بعد چند خطبوں میں بیان کروں گا
مگر چونکہ اگلے جمعہ کو ممکن ہے کہ خطبہ موجودہ حالات کے لحاظ سے مجھے اور اغراض کے لئے استعمال کرنا
پڑے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس تحریک کا آج ہی اعلان کر دوں۔میں نے گزشتہ سال بتایا تھا کہ یہ سیکیم
تین سال کے لئے ہے مگر ہر سال میں اسے دہرایا کروں گا تا دوستوں کو اپنے عہد کو تازہ کرنے کا موقع ملتا
رہے اور تا اگر کسی بات میں تبدیلی یا ترمیم کرنی ہو تو کی جاسکے۔میں نے بتایا تھا کہ قربانی اچھی چیز ہے اور
ہر مومن کی خواہش ہوتی ہے کہ قربانی کرے مگر جس قربانی کے لئے وہ سامان پیدا نہیں کرتا اس کی خواہش
کرنا ایمان کی علامت نہیں بلکہ نفاق کی علامت ہے۔جس شخص کے پاس ایک پیسہ بھی نہیں وہ اگر کہے کہ
میرے پاس دس کروڑ روپیہ ہو تو میں خدا کی راہ میں دے دوں تو اس کی اس خواہش کی کیا قیمت ہے؟ ایسے
کئی لوگوں کو جب مال مل جاتا ہے تو پھر وہ قربانی نہیں کرتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک
شخص آیا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ﷺ میں لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ زکوۃ دیتے ہیں، صدقہ خیرات
183

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کرتے ہیں، غربا کو کھانا کھلاتے ہیں، نگوں کو کپڑے دیتے ہیں تو میرے دل میں حسرت پیدا ہوتی ہے کہ
کاش میں بھی کروں۔آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے بہت سا مال دے۔اس کے لئے ابتلا مقدر ہوگا آپ
نے دعا کی اور وہ اتنا مالدار ہو گیا کہ صحابہ کا بیان ہے اس کے زکوۃ کے مال سے ایک وادی بھر جاتی
تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ایک شخص اس کے پاس زکوۃ لینے کے لئے گیا تو اس
نے کہا کہ بیوی بچوں کے اخراجات پورے کریں، مال مویشی کے چارہ اور ان کی دیکھ بھال کے لئے نوکروں پر
خرچ کریں یاز کو دیں؟ محنت ہم کرتے ہیں اور زکوۃ دوسروں کو دیں ؟ اس شخص نے آکر رسول کریم صلی اللہ علیہ
و سلم کو اس کا جواب سنا دیا۔آپ کا قاعدہ تھا کہ ایسے لوگوں کو سزا دیتے تھے جو ز کوۃ نہ دیں لیکن اس کے
متعلق آپ نے ایسا نہیں کیا بلکہ اسے یہ سزادی کہ فرمایا آئندہ اس سے
کبھی زکوۃ نہ لی جائے کیونکہ آپ
اسے نشان کے طور پر قائم رکھنا چاہتے تھے کچھ عرصہ کے بعد اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ مویشیوں کا
ایک بڑا گلہ زکوۃ کے طور پر لے کر آیا جو اس قدر تھا کہ صحابہ کا بیان ہے کہ جہاں تک نظر جاتی تھی مویشی
ہی مویشی نظر آتے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سے زکوۃ نہیں لی جائے گی اور وہ روتا
ہوا واپس چلا گیا۔اسی طرح وہ ہر سال آتا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی زکوۃ قبول نہ کرتے اور روتا
ہوا چلا جاتا حتی کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا اور اس نے آکر کہا کہ اب تو میری توبہ قبول کر لی
جائے مگر آپ نے فرمایا کہ لے جاؤ! جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول نہیں کیا اسے میں کیسے کر سکتا
ہوں ؟ اس کا دستور تھا کہ ہر سال اسی طرح زکوۃ کا مال لاتا اور پھر روتا ہوا واپس چلا جاتا۔تو کئی لوگ ہوتے
ہیں جو کہتے ہیں کہ اگر ہمارے پاس مال ہوتا تو یوں کرتے ، یوں کرتے لیکن ان کی مثال ایسی ہی ہے کہ
جیسے کوئی بڑھا آدمی جو چار پائی پر پڑا ایڑیاں رگڑ رہا ہو، کہے کہ اگر مجھ میں طاقت ہوتی تو یوں جہاد کرتا۔اگر
ایک کنگال کہے کہ میرے پاس مال ہوتا تو میں یوں قربانی کرتا تو اس کا کیا ثبوت ہے کہ وہ ضرور ایسا کرتا ؟
اس کی سچائی اسی طرح معلوم ہو سکتی ہے کہ جو اس کے پاس ہے وہ پیش کرے یا جو قربانی اس کے لئے ممکن
ہے اس کے لئے سامان مہیا کرے۔قادیان کے ایک شخص کا واقعہ مجھے یاد
ہے۔اس سے جب کسی نے کہا کہ چندہ دیا کر تو اس نے
کہا کہ قرآن
کریم کا حکم :
قُلِ الْعَفْوَ
(البقره: 220)
ہے یعنی جو بچے وہ دو اور ہم بچاتے ہی نہیں تو دیں کہاں سے؟ واقعی لطیفہ تو اسے خوب سوجھا! قرآن کریم
184

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء
میں یہ الفاظ موجود ہیں کہ عضو میں سے خرچ کرو اور عفو کے معنے زائد مال کے بھی ہیں لیکن اس کے معنے
بہترین مال کے بھی ہیں۔اگر بچنے کی شرط کو پیش کر کے سب لوگ کھائیں ، اڑائیں اور کہہ دیں کہ بچتا کچھ
نہیں تو یہ اس امر کی علامت ہوگی کہ ان کے اندر ایمان نہیں۔خالی دعووں کو کیا کرنا ہے جب حقیقت کچھ نہ
ہو؟ پس اگر واقعی تمہارے اندر سچی خواہش ہے تو ایسا ماحول پیدا کرو جس میں قربانی ممکن ہو ورنہ خالی وعولی
بے فائدہ شے ہے۔دعویٰ کرنا تو مشکل نہیں بلکہ منافق زیادہ دعوے کیا کرتے ہیں۔میں نے ایک دفعہ جلسہ سالانہ میں تقریر کی اور اس میں کہا کہ ہماری جماعت میں مال تو ہے مگر
دیانت دار تاجر نہیں ملتے۔شروع شروع میں میرے پاس بہت سے ایسے لوگ آتے تھے کہ ہمارے پاس
روپیہ ہے وہ کسی کام میں لگوادیں۔اب بھی آتے ہیں مگر اب چونکہ لوگوں کو پتہ لگ گیا ہے کہ میں ایسے
روپیہ کو رد کر دیتا ہوں اور اس کی ذمہ داری نہیں لیتا اس لئے کم آتے ہیں تو میں نے بیان کیا کہ میرے پاس
لوگ رو پید لاتے ہیں۔اگر دیانت دار تا جرمل سکیں تو ان کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے اور روپیہ والوں کو بھی۔اس
تقریر کے بعد پانچ سات رفعے میرے پاس آئے کہ آپ کا سوال
تو یہی تھا نہ کہ دیانتدار آدمی نہیں ملتے سو
وہ وقت دور ہوگئی اور ہم اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔آپ ہمیں روپیہ دلوادیں ہم دیانت داری سے کام
کرنے والے ہیں۔یہ لوگ سب کے سب ایسے تھے جن کے پاس پھوٹی کوڑی کا امانت رکھنا بھی میں جائز
نہ سمجھتا تھا اور بعد میں بعض ان میں سے خیانت میں پکڑے بھی گئے۔تو صرف منہ کا دعوئی کچھ نہیں بلکہ عمل
سے اس کی تائید ہونی چاہئے جو اسی طرح ہو سکتی ہے کہ جو قربانی کی خواہش رکھتا ہے وہ اس کے مطابق
ماحول بھی پیدا کرے۔ایک شخص آتا اور کہتا ہے کہ میں خدا کے لئے اپنا سارا وقت قربان کرتا ہوں مگر ساتھ
ہی یہ کہ دیتا ہے کہ میں چھ گھنٹے ڈیوٹی دیتا ہوں، آٹھ گھنٹے سوتا ہوں، دو گھنٹے نمازوں میں صرف کرتا ہوں،
دو گھنٹے پاخانہ پیشاب میں گزر جاتے ہیں، دو گھنٹے سیر اور دو گھنٹے احباب سے بات چیت میں گزارتا ہوں
اور باقی دو گھنٹے گھر میں زائد کام کرتا ہوں تو اس طرح چوبیس گھنٹہ کا حساب دے دینے کے بعد میں اس کے
لئے چھپیں گھنٹے کس طرح بنا سکتا ہوں؟ اور اس سے کیا کام لے سکتا ہوں؟ اس کے اس دعوئی کا یہ مطلب
ہے کہ یا تو وہ خود بے وقوف ہے اور یا مجھے بے وقوف سمجھتا ہے۔اسے چاہئے کہ پہلے دو چار گھنٹے بچائے
اور پھر یہ نہ کہے کہ میں سارا وقت پیش کرتا ہوں بلکہ کہے کہ تین گھنٹے میں پیش کر سکتا ہوں۔دیانت داری
کا تقاضا یہ ہے کہ جب تم دعوی کرتے ہو تو اس کے پورا کرنے کے سامان بھی مہیا کرو ورنہ تم تمسخر کرتے ہو
خدا سے اور تمسخر کرتے ہو اس کے رسول سے اور تمسخر کرتے ہو اس کے خلیفہ سے۔185

خطبه جمعه فرمود : 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اسی طرح ایک شخص کہتا ہے میں اپنی جان دین کے لئے پیش کرتا ہوں اور حقیقت وہ اپنی جان کسی
اور کے پاس بیچ چکا ہوا ہے تو میں اس کے اس دعوی کو کیا کر سکتا ہوں؟ پس میں نے بتایا تھا کہ اگر واقعہ میں
تمہارے اندر آگ ہے، عشق ہے، زندگی ہے اور قربانی کی خواہش ہے تو اس کے لئے ماحول پیدا کرو پھر تم
مومن بن سکو گے اور پھر خدا کے گھر میں تمہاری عزت ہوگی۔اگر ایسا نہیں تو تم خدا کو دینے نہیں آئے بلکہ
اس سے لینے آئے ہو۔دوسرے بات یہ کہی تھی کہ گنجائش کے علاوہ قربانی کی عادت بھی چاہئے۔ہمارے ملک میں
ملانوں کی قوم لالچی مشہور ہے۔کہتے ہیں کوئی ملا کسی خشک کنوئیں میں گر گیا جو بہت گہرا نہیں تھا لوگ اسے
نکالنے کے لئے جمع تھے اور کہتے تھے کہ ملا جی ہاتھ دو مگر وہ چپ چاپ کھڑا تھا۔کوئی مسافر گزررہا تھا اس
نے کہا کہ آپ لوگ ملانوں کا مزاج نہیں سمجھتے۔دیکھو میں ملا کو نکالے دیتا ہوں ! یہ کہ کر وہ آگے بڑھا اور
اپنا ہاتھ لٹکا کر کہا کہ ملا جی ذرا ہا تھ تو لینا! اس کا یہ کہنا تھا کہ ملا نے اُچک کر اُس کا ہاتھ پکڑ لیا۔یوں تو یہ لطیفہ
ہے مگر اس میں صداقت ضرور ہے یعنی جسے کسی کام کی عادت نہ ہو وہ اسے کر نہیں سکتا۔عیسائیوں نے اس
سے بہتر انتظام کر رکھا ہے۔وہ صدقہ خیرات پادریوں کے سپرد کر دیتے ہیں اس لئے ان میں قربانی اور
ایثار کا مادہ زیادہ ہوتا ہے۔پس اول تو قربانی کے لئے سامان جمع کرو اور پھر اس کی عادت ڈالواگر سامان نہیں ہیں تو کہاں
سے دو گے؟ جب مال بچاتے نہیں، جان کسی کے سپرد ہے، وقت سب تقسیم شدہ ہے تو خدا کو کیا دو گے؟
بے شک ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جب سب کام کاج چھوڑ دینے کا حکم ہوتا ہے۔ایسے موقع پر مخلص تو
ضرور گھر بار سب کچھ چھوڑ کر آجائیں گے مگر اس سے پہلے پہلے جو قربانیاں ہیں جو لوگ انہیں بھی نہیں
کر سکتے وہ یہ انتہائی قربانی کس طرح کر سکتے ہیں؟ ابھی تو صرف یہ کہا جاتا ہے کہ اپنی آمد کا ایک حصہ پیش
کردو لیکن جو شخص یہ بھی نہیں کرتا وہ موقع آنے پر نوکری سے استعفیٰ دے کر کس طرح آجائے گا ؟ پس گزشتہ
سال جو میں نے کہا تھا کہ قربانی کے لئے ماحول کی ضرورت ہے وہ آج بھی ویسی ہی ہے۔ہمارے خلاف
لوگوں میں اس قدر اشتعال بھر دیا گیا ہے کہ تبلیغ کا کام بہت مشکل ہو گیا ہے۔بے شک اس سال بیعت
گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ ہے مگر اس سال تبلیغ بھی تو گزشتہ سالوں سے بہت زیادہ ہوئی ہے اور جب
محنت زیادہ اور نتیجہ کم ہو تو اس کا یہی مطلب ہے کہ ہم نے کچھ کھویا ہے پایا نہیں۔پچھلے سال اگر کوئی چیز پانچ
روپیہ سیر تھی اور تم پانچ روپے دے کر ایک سیر لے آئے اور اس سال
وہ آٹھ روپیہ سیر ہواور تم دس روپیہ
186

آج 10 میں سے 10 باقی