تحریک جدید کے دوسرے سال کیلئے جماعت احمدیہ سے اہم مطالبات۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء
دے کر سوا سیر لے آئے تو زیادہ خریدنے کی وجہ سے یہ نہیں کہیں گے کہ تم زیادہ مالدار ہو گئے جو چیز تم گھر
میں لائے وہ گو زیادہ تھی مگر جور تم تم نے اس سال دی وہ نسبتا بہت ہی زیادہ تھی۔پس دیکھنا یہ ہے کہ تم نے
خرچ کیا کیا اور نتیجہ کیا نکلا؟ مجھے یقینی طور پر تو علم نہیں مگر مجھ پر یہ اثر ہے کہ بیعت اس سال زیادہ ہے مگر اس
کے مقابلہ میں اس سال ہم نے تبلیغ پر جو زور دیا ہے وہ بھی پہلے سالوں سے بہت زیادہ ہے۔پہلے سالوں
میں اگر میں چالیس مبلغ کام کرتے تھے اور اس سال چھ سات سو مبلغین نے کام کیا ہے اس لئے اگر بیعت
سوائی یا ڈیوڑھی بھی ہوگئی ہو تو یہ کوئی خوشی کا موقع نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مشکلات بڑھ گئی ہیں اور
قربانی کی زیادہ ضرورت ہے۔دشمن کا حملہ بھی زیادہ ہے گو احرار کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے شکست ہوئی ہے
مگر ہمارے مخالف صرف احرار ہی نہیں جو لوگ ان کے مخالف ہیں وہ بھی ہماری مخالفت میں ان سے کم نہیں
بلکہ آج کل تو مخلص مسلمان کی علامت ہی یہ ہوگئی ہے کہ ہم کو زیادہ گالیاں دے اس کا نتیجہ یہ ہے کہ احرار کو
ذلیل کرنے کے لئے جو پچاسوں واعظ پھر رہے ہیں وہ بھی ان کی مخالفت کرنے سے پہلے ہم کو گالیاں
دے لیتے ہیں تا ان پر احمدی یا احمدی نواز ہونے کا الزام نہ آ سکے اور اس طرح ہماری مخالفت جو پہلے محدود
اب زیادہ پھیل گئی ہے حتی کہ اب کے ڈسٹرکٹ بورڈوں کے جو انتخاب ہوئے ہیں ان میں بھی
احمدیت یا احمدیوں کی حمایت کا سوال اٹھایا جاتا رہا ہے اور لوگوں نے اپنے مخالف کو شکست دینے کا ذریعہ
ہی یہ سمجھا ہوا تھا کہ اسے احمدی یا احمدی نواز قرار دیا جائے۔چنانچہ اس غرض کے لئے بیسیوں لوگوں نے
مولویوں کو اور پیروں کو تمیں دے دے کر احمدیت کی مخالفت کروائی اس جدو جہد سے ہمارا نام تو بے شک
پھیلا مگر ہمارے خلاف بغض بھی بڑھ گیا اور اس صورت حالات کا مقابلہ کرنا ہمارا فرض ہے ورنہ ایک
دوسال میں ہمارے خلاف ایسی دیوار بن جائے گی جسے توڑنا بہت مشکل ہو گا۔تم جس دل کو دلائل سے فتح
کرنے کے لئے جاؤ گے اسے لوہے کی ایسی چار دیواری میں بند پاؤ گے کہ تمہارے دلائل اس سے ٹکر انکرا
کر اسی طرح ضائع ہو جائیں گے جس طرح کوئی شخص مضبوط چٹان کے ساتھ اپنا سر ٹکر اٹکرا کر پھوڑ لیتا
ہے۔پس تم بھی اپنے ماحول کو وسیع کرو۔ہشیار جرنیل لڑائی میں اپنی صفوں کو لمبا کرتے ہیں تا دشمن کے
پہلوؤں پر سے گزر کر عقب میں سے اس پر حملہ کر سکیں۔ان کے دشمن بھی اگر ہوشیار ہوتے ہیں تو وہ بھی
اپنے بازوؤں کو پھیلاتے جاتے ہیں تا کہ حملہ آور اپنے اس ارادہ میں کامیاب نہ ہو سکے۔پس جب ہمارا
دشمن اپنی صفوں کو پھیلا رہا ہے تا کہ ہمارے لئے واپسی کا راستہ بھی باقی نہ چھوڑے تو ہمارا بھی فرض ہے کہ
اپنی صفوں کو وسیع کریں۔اس لئے اس سال پچھلے سال سے قربانی کی ضرورت زیادہ ہے اور میں دوبارہ
187

خطبه جمعه فرمود : 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اعلان کرتا ہوں کہ اس سال بھی سادگی اور کفایت کا اصول مد نظر رکھا جائے۔میں نے ممانعت کی تھی کہ کوئی
احمدی سنیما، تھیٹر اور سرکس وغیرہ نہ دیکھے سوائے اس کے کہ کسی کو اپنی ڈیوٹی کے طور پر یا سرکاری حیثیت سے
وہاں جانا پڑے۔مثلاً بعض لوگ درباروں وغیرہ میں شامل ہوتے ہیں اور پروگرام کی تقاریب دیکھنی پڑتی
ہیں یا سنیما میں کوئی احمدی ملازم ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس کی روزی اس میں رکھی ہو تو اسے مشین وغیرہ دیکھنے
کے لئے جانا ہوگا مگر وہ بھی تماشہ دیکھنے کے لئے نہ جائے۔یہ امر اختیاری نہیں رکھا گیا تھا بلکہ لازمی تھا اور
میں نے کہا تھا کہ تین سال تک ہر احمدی اس سے احتراز کرے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ تین سال کے بعد
میں اجازت دے دوں گا بلکہ میں نے کہا تھا کہ اس کے بعد علماء سے مشورہ کر کے فتویٰ شائع کیا جائے گا
اس وقت نظامی لحاظ سے میں تین سال کے لئے ممانعت کرتا ہوں۔دوسری نصیحت یہ ہے کہ میں نے گزشتہ سال بتایا تھا کہ مال کے خرچ ہونے کی بڑی بڑی آٹھ
جگہیں ہوتی ہیں: ایک کھیل تماشہ، دوسرے غذا، تیسرے لباس، چوتھے زیور، پانچویں علاج وغیرہ چھٹے
آرائش ، ساتویں تعلیمی اخراجات اور آٹھویں شادی بیاہ وغیرہ۔یہ آٹھ مواقع ہیں جن پر بیشتر حصہ روپیہ کا
خرچ ہوتا ہے۔جب تک ان آٹھوں میں حد بندی نہ کی جائے اس وقت تک خدا کے لئے قربانی کی آواز پر
لبیک نہیں کہا جاسکتا۔پس سینیما اور تھیٹر ، سرکس وغیرہ کی میں پھر ممانعت کرتا ہوں۔اس کے بعد سادہ غذا
ہے یہ میں نے اختیاری رکھا تھا مگر جماعت کے اکثر دوستوں نے اسے قبول کیا اس میں بھی میں کسی تبدیلی
کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ہر احمدی خواہ بڑا ہو یا چھوٹا امیر ہو یا غریب یہ اقرار کرے کہ صرف ایک سالن
استعمال کرے گا سوائے اس کے جو یہ اقرار نہ کرنا چاہتا ہو مگر یہ چیز ایسی ہے کہ جو اسے اختیار کرنے کے
لئے تیار نہیں اس کے اندر ضرور نفاق کی رگ ہوگی۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ دین کے لئے قربانی کرنے
کی غرض سے ماحول پیدا کرنے کیلئے جو شخص زبان کا چسکا بھی نہیں چھوڑ سکتا وہ دین کے لئے قربانی کرنے
والا سمجھا جا سکے؟ ایسا انسان کس منہ سے دعوی کر سکتا ہے کہ وہ خدا کے لئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار
ہے؟ جب وہ ایک سے زیادہ سالن قربان نہیں کر سکتا تو کس طرح امید کی جاسکتی ہے کہ جان قربان کر دے
گا؟ ایسا شخص فریب خوردہ ہے۔اس مطالبہ کو میں پھر دوہراتا ہوں اور تمام جماعتیں اپنے ہر فرد سے اقرار
لیں کہ وہ ایک ہی کھانا استعمال کرے گا جسے میٹھا کھانے کی عادت ہو وہ اور دوسرے لوگ بھی کبھی کبھی میٹھا
استعمال کر سکتے ہیں مگر یہ یاد رکھیں کہ تکلف نہ ہو ایک کھانے میں بھی انسان تکلف کر سکتا ہے۔امرا پر اس
قربانی کا زیادہ اثر ہوگا مگر ر با بھی اس
قربانی میں شریک ہو سکتے ہیں کیونکہ اول تو وہ بھی کبھی کبھی دوکھانے
188

تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد اول
- الہی
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء
تیار کر لیتے ہیں دوسرے ثواب نیت کا ہوتا ہے۔کسی کو کیا پتہ ہے کہ اگر آج وہ غریب ہے تو کل امیر نہیں
ہو جائے گا؟ اگر وہ خدا سے اقرار کرے کہ حالت بدل جانے پر بھی اسی حالت پر قائم رہے گا تو کون کہہ سکتا
ہے کہ ایسے شخص کو اس کی نیت کا ثواب نہیں ملے گا بلکہ اس میں فاقہ کش بھی شامل ہو سکتے ہیں کیونکہ بعض
اوقات انہیں بھی صدقہ میں دو کھانے مل جاتے ہیں اور اگر وہ ایک کی قربانی کر دیں تو یہ قربانی امیر سے
زیادہ سمجھی جائے گی۔امیر کو روز میسر تھا مگر فاقہ کش کو اتفاق سے مل گیا اور اس نے خدا کے لئے اپنی خواہش
کی قربانی کر دی تو امیر غریب سب کو اس میں شامل ہونا چاہئے۔ہاں مہمان کے لئے ایک دوروز تک ایک
سے زیادہ کھانے تیار کرانے کی اجازت ہے مگر جس نے کئی ماہ رہنا ہو وہ مہمان نہیں سمجھا جا سکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مہمانی تین روز کی ہے اور اگر مہمان بے تکلف ہو تو پسندیدہ امر
یہی ہے کہ اس کے لئے بھی ایک ہی کھانا ہو۔ہاں جس مہمان سے بے تکلفی نہیں اس کے لئے ایک سے
زیادہ سالن بھی تیار کئے جاسکتے ہیں کیونکہ واقف مہمانوں کے متعلق تو انسان جانتا ہے کہ وہ کیا چیز پسند اور
کیا نا پسند کرتے ہیں؟ مگر نئے مہمانوں کے متعلق ایسا علم نہیں ہوتا اور بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ
بعض چیزیں نہیں کھاتے مثلاً میں جب سے پیدا ہوا ہوں آج تک حلوا کر کبھی خوشی سے نہیں کھایا۔ہاں
بعض جگہ مجھے مجبوراً کھانا پڑا اور میں نے کھایا مگر اس حالت میں کہ اندر سے معدہ اس کو رد کرتا چلا جاتا تھا
اور میں بامر مجبوری کھاتا جاتا تھا۔پس بعض دفعہ اس خیال سے کہ ممکن ہے مہمان کو کوئی چیز پسند نہ ہو یا اسے
کوئی بیماری ہو اور اس وجہ سے وہ کوئی خاص چیز استعمال نہ کر سکتا ہو اگر دوسرا کھانا پکا لیا جائے تو کوئی حرج
نہیں۔مثلاً مہمان
کو بواسیر ہو تو تم نے بینگن پکائے تو ان کے کھانے سے اسے تکلیف ہوگی اسی طرح مہمان
کے متعلق یہ بھی ہدایت ہے کہ اگر وہ سمجھتا ہے کہ میزبان کی دل شکنی نہ ہوگی تو وہ ایک کھانا کھائے۔اس سال
مجھے بھی بعض ایسی دعوتوں میں شامل ہونا پڑا جن میں ایک سے زیادہ کھانے پکائے گئے تھے مگر میں نے
ایک ہی کھایا۔پس مہمان کو عام صورتوں میں ایک ہی کھانے پر کفایت کرنی چاہئے لیکن اگر میزبان کی دل
شکنی کا ڈر ہو یا غلط فہمی پیدا ہونے کا خوف ہو یا ادب اور احترام چاہتے ہوں کہ میزبان کی پیش کردہ شے کو
استعمال کیا جائے تو پھر ایک سے زیادہ کھانے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔مثلا کسی غیر احمدی کے ہاں احمدی
کی دعوت ہو وہ اس نکتہ کو سمجھ ہی نہیں سکتا جو میں نے پیش کیا ہے۔پس اس کی دل شکنی سے بچنے کے لئے
دوسری چیز بھی کھالی جائے تو کوئی حرج نہیں۔اسی سال ایک غیر احمدی نے میری دعوت کی میں نے ایک
کھانے پر کفایت کی ، کھانے کے دوران میں وہ ایک چیز لائے اور کہا کہ یہ تو میں نے خاص طور پر آپ کے
189

خطبه جمعه فرموده 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
لئے تیار کروائی ہے یہ ضرور کھائیں۔میں نے اس میں سے ایک لقمہ لے لیا تا کہ ان کی دل شکنی نہ ہو کہ یہ
بھی گناہ ہے۔پس چونکہ دوسرا کھانا شرعاً حرام نہیں ہے اس لئے ایسے موقع پر دوسری چیز کو
بہ حد ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔گو پوری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ایک ہی کھانا استعمال کیا جائے۔پھر
ادب اور احترام کا سوال بھی ہوتا ہے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں تشریف رکھتے
تھے کہ کوئی شخص دودھ لایا آپ نے پیا اور جو باقی بچا اسے کس کو دینا چاہا۔آپ کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا۔اور بائیں طرف حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔آپ نے چاہا کہ دودھ ان کو دے دیں، ممکن ہیں
حضرت ابو بکر دیر سے بیٹھے ہوں اور آپ نے اس خیال سے کہ بوڑھے آدمی ہیں ان کو دینا چاہا ہو یا اور کسی
وجہ سے آپ ان کو دودھ دینا چاہتے ہوں، بہر حال آپ نے دودھ انہیں دینا چاہا مگر چونکہ آپ کا عام
قاعدہ یہ تھا کہ دائیں طرف کو ترجیح دیتے تھے۔آپ نے اس لڑکے سے پوچھا کہ میرے پینے سے کچھ
دودھ بچا ہے اور میری عادت یہی ہے کہ دائیں طرف والے کو دیتا ہوں اس لئے یہ تمہارا حق ہے لیکن اگر
تمہاری اجازت ہو تو میں ابوبکر کو دے دوں؟ اس لڑکے نے کہا یا رسول اللہ ! آپ کا حکم ہے یا مجھے
اجازت ہے کہ جو چاہوں کہہ دوں؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں حکمتو نہیں بلکہ اگر تم چاہو تو لے سکتے ہو۔اس پر
اس نے کہا کہ پھر حضرت ابوبکر کے لئے میں تبرک تو نہیں چھوڑ سکتا لائیے دودھ میرے حوالے کیجئے۔تو
بعض ایسے مواقع ہوتے ہیں کہ میزبان کا ادب اور اس کا احترام چاہتا ہے کہ اس کی پیش کردہ چیز کو رد نہ کیا
جائے۔اس موقع پر ایک سے زیادہ کھانوں کی اجازت ہے مگر عام طور پر ایک ہی کھانا استعمال کرنا چاہئے۔ہاں بیمار کے لئے کوئی حد بندی نہیں۔ناشتہ میں چائے سالن نہ سمجھی جائے گی، چائے کے علاوہ روٹی کے
ساتھ کوئی اور چیز بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔تیسری چیز لباس ہے۔میں نے کہا تھا کہ جہاں تک ممکن ہو کم کپڑے بنوائے جائیں اور وہ بھی
سادہ ہوں، عورتیں گوٹہ کناری استعمال نہ کریں، پھیری والوں سے کپڑا نہ خریدیں کہ اس طرح بلا ضرورت
کپڑے خریدنے کی عادت پڑتی ہے اور صرف صحیح ضرورت پر کپڑا خریدیں اس ہدایت کو بھی میں پھر
دو ہرا تا ہوں۔پھر میں نے کہا تھا کہ زیور نہ بنوائے جائیں ، نہ پرانے تڑوا کر اور نہ نئے۔ہاں ٹوٹے ہوئے
کی مرمت کروائی جاسکتی ہے۔شادی بیاہ کے متعلق میں نے کہا تھا کہ زیور کی اجازت ہے مگر جہاں تک ممکن
ہو کم زیور بنوائے جائیں۔اطبا اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ محض تجربے کرنے کے لئے نئی نئی قیمتی دوا ئیں نہ تجویز کیا
190

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود : 15 نومبر 1935ء
کریں۔ہاں اگر کسی ایسی دوا کے سوا چارہ نہ ہو تو بے شک تجویز کر دیں کیونکہ انسانی جان بہر حال قیمتی
ہے۔عام طور پر آسان اور سستے نسخے تجویز کیا کریں۔آرائش کے سامانوں کے متعلق کوئی قانون تو نہیں بنایا تھا مگر یہ کہا تھا کہ عام طور پر اس سے بچنا
چاہئے۔ہاں پرانی چیزوں سے عورتیں آرائش کی جو چیزیں بنا لیتی ہیں ان کی ممانعت نہیں۔تعلیمی اخراجات کے متعلق میں نے کہا تھا کہ انہیں ہم کم نہیں کر سکتے مگر طالب علموں کو چاہئے کہ
کھانے اور لباس کے اخراجات میں کمی کریں۔اُستادوں کی ٹیوشن فیسوں اور کتابوں کے اخراجات کم نہیں
کئے جاسکتے کیونکہ یہ بھی قوم کا سرمایہ ہے جس سے مال گھٹتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے مگر کھانے اور لباس میں جس
قدر کی ممکن ہوا نہیں کرنی چاہئے۔شادی بیاہ کے متعلق میں نے کہا تھا کہ کوئی قواعد مرتب کرنے تو مشکل ہیں مگر اخراجات میں
ضرور کمی کرنی چاہئے۔ولیمہ کی دعوت میں بھی سادگی چاہئے۔میں نے بتایا تھا کہ ڈوموں اور میراثیوں پر جو
اخراجات ہوتے تھے ان کی جگہ اب ولیمہ نے لے لی ہے۔معمولی سے معمولی آدمی بھی ولیمہ کرتا ہے تو
سود وسو آدمی کو بلا لیتا ہے اس سے بھی احتراز کرنا چاہیئے۔ان سب باتوں کا میں دوبارہ اعلان کرتا ہوں
کیونکہ ان کے بغیر ہم قربانی کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے۔اس کے بعد میں یہ بتاتا ہوں کہ گزشتہ سال
میں نے ساڑھے 27 ہزار روپیہ کا مطالبہ کیا تھا مگر جب بجٹ تیار کیا گیا تو وہ ستر ہزار کا بن گیا کیونکہ کئی
اخراجات پہلے اندازہ میں نظر انداز ہو گئے تھے۔مثلاً دفتر کے اخراجات، ہندوستان میں تبلیغ کے اخراجات،
ہندوستان میں اشتہارات کی اشاعت وغیرہ۔پھر یہ بھی خیال نہیں کیا گیا تھا کہ ہمیں آدمی سکھانے پڑیں
گے اور ان پر اور ان کے اُستادوں پر خرچ کرنا پڑے گا۔اس طرح بعض دوسرے اندازوں میں بھی غلطی
ہوگئی تھی قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنے کے اخراجات بھی شامل نہیں کئے گئے تھے اس لئے ان سب کو
ملا کر بجٹ ستر ہزار کا بن گیا تھا اور اب خیال یہ ہے کہ اسی ہزار خرچ ہو جائے گا۔گو اس وقت تک عملاً کم رقم
خرچ ہوئی ہے مگر پچھلے سال کے بجٹ میں سے ابھی پانچ ماہ باقی بھی ہیں۔تحریک گو میں نے نومبر میں کی تھی
مگر مارچ سے کام شروع کیا جا سکا تھا اور اصل کام مئی سے شروع ہوا۔پس اس وقت گو کچھ رقم محفوظ ہے مگر
وہ خرچ ہو جائے گی۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے جماعت کے اندر ایک ایسی روح پیدا کر دی کہ اس
نے اسی ہزار روپیہ فراہم کر دیا ورنہ سارا بجٹ رہ جاتا۔اس وقت تک جو کام ہوا ہے اس کی تفاصیل میں میں
نہیں جاسکتا صرف اس قدر بتا دیتا ہوں کہ اس وقت جن شعبوں میں کام ہورہا ہے اور تمہیں چالیس آدمی
191

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
کام کر رہے ہیں بعض جگہ نئی جماعتیں بن گئی ہیں اور بعض جگہ بن رہی ہیں ان کے علاوہ ہم اس طرح بھی
کام لے لیتے ہیں کہ جن غیر صوبہ سے کسی نے اپنے آپ کو تبلیغ کے لئے وقف کیا اسے اسی صوبہ میں لگا دیا۔مثلاً بنگال کے ایک دوست نے اپنی چھٹی وقف کی اور ہم نے انہیں بنگال ہی میں ایک علاقہ میں بھیج دیا
جہاں پہلے کوئی جماعت نہ تھی انہوں نے ایک ماہ کام کیا جس کے نتیجہ میں گیارہ آدمیوں کی جماعت وہاں
قائم ہوگئی اسی طرح درجنوں دیہات ہیں جہاں نئی جماعتیں قائم ہو گئی ہیں۔بہار اور پنجاب میں بھی کئی
ایسے مبلغ ہیں جنہیں مقررہ حلقوں سے باہر لگا دیا جاتا ہے۔سائیکلسٹ بھی کام کر رہے ہیں اور کئی اضلاع
کی شہر شماری اور سروے کا کام کر چکے ہیں۔ہندوستان سے باہر پانچ مبلغ بھیجے جاچکے ہیں اور 8 ، 9 اس
سال کے لئے تیار ہورہے ہیں جن کے جانے کے بعد اور نئے آئیں گے۔قرآن کریم کے ترجمہ کے
لئے بھی تیاری ہورہی ہے اور تھوڑے دنوں میں ہی مولوی شیر علی صاحب ولایت جانے والے ہیں۔اخبار سن رائز لاہور سے اور ایک مسلم ٹائمنر ولایت سے جاری ہوا ہے۔ایک اخبار اردو میں شائع کیا جارہا
ہے دو اخبار ایسے ہیں جو ہماری امداد سے چل رہے ہیں۔ولایت کے اخبار کے متعلق غیر ممالک سے
اطلاعات آئی ہیں کہ وہاں اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، چین سے اطلاع ملی ہے کہ وہاں لوگ اسے
شوق سے پڑھتے ہیں۔سن رائز نے بھی غیر ممالک کے نو مسلموں میں روح پھونکنے کے لئے بہت کام کیا
ہے۔امریکہ سے مجھے کئی خطوط نومسلموں کے پہنچے ہیں کہ پہلے جماعت سے ہمیں کوئی وابستگی معلوم نہ ہوتی
تھی مگر اب سن رائز میں آپ کے خطبات کے تراجم شائع ہونے کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ انہیں پڑھ کر ہم بھی
اپنے آپ کو جماعت کا ایک حصہ سمجھنے لگے ہیں۔چنانچہ امریکہ کے نومسلموں نے اس تحریک میں تین ہزار
چندہ لکھایا ہے جس میں سے معقول رقم وصول ہو چکی ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ وہ لوگ ایسی باتوں
کے بالکل عادی نہیں ہیں اور بعض نے تو بالکل شرائط کے مطابق دیا ہے۔امریکہ میں ایک گورے نو جوان
وکیل ہیں، مبلغ امریکہ نے لکھا ہے کہ ان کی اتنی حالت خراب تھی اس لئے میں نے سمجھا کہ امرا کے لئے جو
رقم مقرر کی گئی ہے ان کے ذمہ اتنی نہیں ڈالنی چاہئے مگر انہوں نے خود ہی آکر تین سو کا وعدہ لکھوادیا اور پھر
اسے ادا بھی کر دیا۔گویا جو لوگ اسلام کے دشمن تھے اور اس کا نام سننا بھی نہ چاہتے تھے ان کے اندر بھی
زندگی کی نئی روح پیدا ہو رہی ہے۔انشاء اللہ العزیز تھوڑے دنوں میں پندرہ میں نئے ممالک میں بھی تبلیغ
کا کام با قاعدہ شروع ہو جائے گا۔اعلان کے وقت یہ بات نظر انداز ہو گئی تھی کہ ان ممالک میں ان کی
زبانوں میں لٹریچر کی ضرورت ہوگی لیکن اب اس ضرورت کا بھی احساس ہوا ہے اور پندرہ ہیں نئے ملکوں
192

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبه جمعه فرمود : 15 نومبر 1935ء
کو مد نظر رکھ کر جہاں تبلیغ شروع کی جائے گی ، لاکھوں روپیہ اس کام کے لئے بھی چاہئے ہوگا۔گو میرا ارادہ
ہے کہ اس کام کو تجارتی اصول پر چلایا جائے اور کتب کو زیادہ تر فروخت کیا جائے اور پہلی کتب کی فروخت پر
اور کتب شائع کی جائیں مگر آٹھ دس زبانیں بھی چینی جائیں اور پندرہ ہزار کا سرمایہ فی ملک کے لئے وقف
کیا جائے جو بہت کم ہے تو بھی ڈیڑھ لاکھ کی ضرورت اس غرض کے لئے ہے۔بے شک یہ سب بار ایک
سال میں نہیں پڑے گا لیکن اسے پانچ سال پر بھی تقسیم کیا جائے تو تمیں ہزار فی سال کی ضرورت ہوتی
ہے۔یہ کام ایسا ہے کہ اسے افراد کی جانی قربانی تکمیل تک نہیں پہنچا سکتی کیونکہ خواہ کتنے آدمی اپنی جان اور
اپنا وقت قربان کر دیں قرآن کریم کا ترجمہ ایک زبان میں بھی شائع نہیں ہو سکتا۔اس کام کو تو روپیہ ہی پورا
کر سکتا ہے۔چینی میں یہ کام شروع بھی ہو گیا ہے، ٹیچنگز آف اسلام یعنی تقریر جلسہ مہوتسو کا ترجمہ چینی میں
ہو چکا ہے، احمدیت اور تحفتہ الامیر کا ترجمہ جلد ہونے والا ہے اور قرآن کریم کے ترجمہ کے لئے بھی مناسب
آدمیوں کی تلاش ہو رہی ہے۔انگریزی ترجمہ کی ٹائپ شدہ کاپی بھجوادی گئی ہے تا اسے سامنے رکھ کر ترجمہ
کریں۔عربی دان علما بھجوانے کی تیاری ہورہی ہے تاکہ ترجمہ کی صحت میں مدد دیں۔جاپان میں بھی جلد
اسلامی کتب اور قرآن کریم کے ترجمہ کی کوشش کی جائے گی صوفی عبد القدیر صاحب محنت سے جاپانی زبان
سیکھ رہے ہیں تا کہ ترجمہ کی نگرانی کر سکیں۔ایک ماہ تک ایک تحصیل یافته مبلغ ادھر روانہ ہو گا تا کہ عربی زبان
کی مشکلات میں مدد دے سکے۔غرض یہ سب اخراجات ہیں۔ادھر بورڈنگ جدید کے اخراجات اور دفتر
کے اخراجات کو بھی پہلے شامل نہ کیا گیا تھا مگر میرا ارادہ ہے کہ ہر سال ایک حصہ چندہ کا صدر انجمن احمد یہ
کے نام پر کچھ تجارتی جائیداد خرید نے پر لگا دیا جائے تا کہ مستقل اخراجات چندہ پر نہ پڑیں بلکہ جائیداد کی
آمد سے ادا ہوں۔اس جائیداد کی آمد صرف تحریک جدید کے کاموں پر خرچ کی جائے۔میں نے اس
سال بھی کچھ روپیہ اس خیال سے لگایا ہے جس سے گیارہ بارہ سورو پیر کا منافع انشاء اللہ ہوگا لیکن یہ خیال
بہت دیر کے بعد آیا ورنہ چھ سات ہزار کی آمد بہ سہولت پیدا کی جاسکتی تھی۔آئندہ سال انشاء اللہ اس کام کو
اچھی طرح چلایا جائے گا اور انشاء اللہ دفتر اور تحریک جدید کے بورڈنگ کے اخراجات چندہ سے نہیں بلکہ
تجارتی آمد سے چلائے جائیں گے اور چندہ صرف ہنگامی کاموں کے لئے خرچ کیا جائے گا اس لئے اس
سال میں پھر اس مالی تحریک کا اعلان کرتا ہوں لیکن ساتھ ہی دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ مالی قربانی
میں پچھلے سال سے زیادہ حصہ لیں۔میں دیکھتا ہوں کہ پچھلے سال کی قربانی دشمنوں کے لئے حیرت انگیز تھی
مگر میرے نزدیک بعض دوست زیادہ حصہ لے سکتے تھے مگر انہوں نے کم حصہ لیا۔اسی طرح ہندوستان کا
193

خطبه جمعه فرموده 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سے باہر کی ہندوستانی جماعتوں نے اتنا حصہ نہیں لیا جتنا میرے نزدیک وہ لے سکتے تھے۔کئی دوستوں نے
تین سو کو آخری حد سمجھا حالانکہ یہ زیادہ تو فیق والوں کے لئے نیچے کی حد تھی اوپر کی حد نہ تھی مگر بعض نے بہت
بڑی قربانی کا بھی ثبوت دیا۔چنانچہ انہوں نے اپنی آمد کا قریباً 1/4 حصہ علاوہ دوسرے چندوں کے اس
تحریک میں دیا اور کل رقم چھپیں سو کی گزشتہ سال میں ادا کی۔یہ اعلیٰ درجہ کا اخلاص ہے۔ان کے ہاں اولاد
ہے اور ان کا نام لئے بغیر میں تحریک کرتا ہوں کہ دوست ان کے لئے ضرور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
اولا د عطا کرے جو نیک اور دین کی خادم ہو۔پس دوبارہ اس تحریک کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار بھی کرتا ہوں کہ دوست پہلے سے
زیادہ اس سال حصہ لیں گے اور حقیقی قربانی کا ثبوت دیں گے تا ایمان کی قیمت میں اضافہ کا ثبوت مل
سکے۔جو شخص ایک سال خوشخطی کی مشق کرتا ہے یقیناً اگلے سال اس کا خط بہتر ہوتا ہے اس طرح قربانی
کرنے والے کے ایمان میں بھی اضافہ ظاہر ہونا چاہئے۔پس دوستوں کو اس امر کا ثبوت دینا چاہئے کہ
گزشتہ سال کی قربانی نے ان کے ایمان میں اضافہ کیا ہے اور آج وہ پچھلے سال سے زیادہ خدا کی راہ میں
تکلیف اٹھانے کے لئے تیار ہیں اور چاہئے کہ ہر جماعت کا چندہ پہلے سے بڑھ جائے اور ہر فرد کا چندہ
پہلے سے زیادہ ہو سوائے اس صورت کے کہ کسی کے لئے ایسا کرنا ناممکن ہے اور میں جانتا ہوں کہ بعض کے
لئے ایسا کرنا فی الواقع ناممکن ہے کیونکہ بعض نے اپنی اس سال کی آمد میں سے چندہ نہ دیا تھا بلکہ گزشتہ عمر کا
اندوختہ سب کا سب دیا تھا ایسے دوست بے شک روپیہ کی صورت میں گزشتہ سال جتنا حصہ نہیں لے سکیں
گے لیکن یقیناً ان کا اخلاص ضائع نہیں جائے گا۔اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص اور گزشتہ سال کی قربانی کی وجہ
سے اس سال ان کے ثواب کو رقم کے لحاظ سے نہیں بلکہ گزشتہ قربانی کے لحاظ سے بڑھائے گا۔ان کے سوا جو
لوگ ایسے ہوں کہ وہ بڑی زیادتی نہ کر سکتے ہوں ان کو بھی میں نصیحت کروں گا کہ وہ کچھ بڑھا دیں۔مثلاً
پانچ کی جگہ چھ کر دیں یا دس کی جگہ گیارہ کر دیں تا کہ ان کا قدم نیکی میں آگے بڑھے کھڑا نہ رہے۔میں جماعت کو بتا چکا ہوں کہ ابتلاؤں کا ایک لمبا سلسلہ ان کے سامنے ہے، ایک نہ ختم ہونے
والی جنگ ان کے سامنے ہے جسے خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہی ختم کرے گا۔گزشتہ قوموں سے زیادہ قربانیوں کی
امیدان سے کی جاتی ہے کیونکہ ان کے سپر د دنیا کی آخری جنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پس یاد رکھو! کہ جو اس
وقت
کی حقیر قربانی نہیں کر سکتا کہ یہ جو مطالبات میں کر رہا ہوں آئندہ کے مقابلہ پر بالکل حقیر ہیں، اسے
اس سے بڑی قربانیوں کی توفیق نہیں مل سکے گی، جو آج چھوٹی کلاس کا سبق یاد نہیں کرتا وہ کل کے بڑے
194

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبه جمعه فرمودہ 15 نومبر 1935ء
امتحان میں ضرور فیل ہوگا، جو آج قربانی کی مشق نہیں کرتا وہ کل ضرور میدان کارزار سے بھاگے گا۔منافق
یہی کہتے ہوئے مر جائیں گے کہ ہائے چندہ! ہائے چندہ ! مگر ان کا ٹھکانہ خدا کے پاس نہیں ہوگا۔ان کی
باتوں میں نہ آؤ اور اگر کسی کا دل ایسا ہے کہ اس پر منافقوں کی باتوں کا اثر ہوتا ہے تو اسے چاہئے کہ علیحدہ
ہو جائے منافق کی رفاقت ہمیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر منافق
تمہارے ساتھ ہوں گے تو تمہاری صفوں کو خراب کریں گے۔پس ہر ایسا شخص پیچھے ہٹ جائے تو یہ بھی اس
کی ایک خدمت ہوگی مگر یا درکھو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کوئی کھیل نہیں یہ شیطان سے جنگ کا
آخری اعلان ہے۔آج کل اٹلی اور حبشہ کی جنگ ہورہی ہے مگر اس کی کیا حقیقت ہے تمہاری اس جنگ کے
مقابلہ میں ؟ لیکن اسی جنگ سے اٹلی ایک سرے سے دوسرے سرے تک ہل گیا ہے۔مسولینی نے بھی حکم دیا
ہے کہ لوگوں کو گوشت کی ایک ہی ڈش ملے۔یہ پہلا حکم ہے جو کسی ملک میں دیا گیا ہے اور یہ میرے حکم کے
بعد کا ہے۔اٹلی کے ڈکٹیٹر کا حکم ہے کہ تمام ملک میں ہر شخص گوشت کی ایک ہی ڈش استعمال کرے مگر ابھی وہ
اس مقام پر نہیں پہنچا جو میں نے تجویز کیا تھا یعنی کسی قسم کا دوسرا سالن استعمال نہ کرو مگر بہر حال آج اٹلی کے
لوگ ایک چھوٹی سی جنگ کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کر رہے ہیں۔اگر ہم خدا تعالیٰ کی بات پر ایمان رکھتے
ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی عظمت پر یقین رکھتے ہیں تو ہمارے اندر اٹلی سے زیادہ جنبش
پیدا ہونی چاہئے کیونکہ ہماری جنگ اس جنگ سے بڑی ہے اور جس قدر وہ بڑی ہے اسی قدر قربانی بھی بڑی
ہونی چاہئے۔یہ جنگ احادیث کے رو سے شیطان اور رحمن کی آخری جنگ ہے۔پس جب تک تم اپنی
زندگیوں کو روحانی سپاہیوں کے رنگ میں نہ ڈھال لو اور اپنے آپ کو خدا کے حکموں سے مقید نہ کر لو فتح
حاصل نہیں کر سکتے۔جنگ عظیم میں دو کروڑ آدمی مارے گئے یا زخمی ہوئے تھے اربوں ارب روپیہ خرچ ہوا
تھا، صرف انگریزوں کا دو کروڑ روپیہ روزانہ صرف ہوتا تھا مگر ہمارے لئے اس سے بڑھ کر جنگ در پیش
ہے کیونکہ ہمارا کام دلوں کا فتح کرنا اور انسانوں کی عادتوں اور اخلاق اور خیالات کو بدلنا ہے۔ہم جب تک
اپنے اوقات اور اپنے اموال کو ایک حد بندی کے اندر نہ لے آئیں اور اس کے بعد خدا تعالیٰ سے عرض نہ
کریں کہ اے خدا تو نے ہمیں بلایا اور ہم تیرے حضور حاضر ہو گئے ہیں اس وقت تک سب دعوے باطل اور
امنگیں اور خواہشیں بے سود ہیں اور کوئی چیز ہمیں فائدہ نہیں دے سکتی۔خالی دعوے تو پاگل بھی کرتا ہے لیکن
اس کے دعووں کو کون وقعت دیتا ہے؟ کیونکہ وہ جو کہتا ہے کرتا نہیں ہے اور عمل کے بغیر کوئی ترقی نہیں ہوتی۔تحریک کے متعلق باقی حصے میں انشاء اللہ اگلے خطبات میں بیان کروں گا آج چندوں کے متعلق اعلان
195

خطبہ جمعہ فرمود : 15 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
کر دیتا ہوں اور اللہ تعالیٰ پر اس تحریک کی تعمیل کو چھوڑتا ہوں کہ یہ کام اسی کا ہے اور میں صرف اس کا ایک
حقیر خادم ہوں۔لفظ میرے ہیں مگر حکم اس کا ہے وہ غیر محدود خزانوں والا ہے اسے میرے دل کی تڑپ کا
علم ہے اور اس کام کی اہمیت کو جو ہمارے سپرد ہے وہ ہم سے بہتر سمجھتا ہے۔پس میں اسی سے درخواست
کرتا ہوں کہ وہ جماعت کے سینوں کو کھولے اور ان کے دلوں کے زنگ کو دور کرے تا وہ ایک مخلص اور باوفا
عاشق کی طرح اس کے دین کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں اور دیوانہ وار اپنی بڑی اور چھوٹی قربانی کو
خدا تعالیٰ کے قدموں میں لا ڈالیں اور اپنے ایمان کا ایک کھلا ثبوت دے کر دشمن کو شرمندہ کریں اور اس کی
ہنسی کو رونے سے بدل دیں اور نہ صرف یہ قربانی کریں بلکہ دوسرے مطالبات جو جانی اور وقتی قربانیوں
سے تعلق رکھتے ہیں ان میں دل کھول کر حصہ لیں۔اللهم یا رب آمین۔ہاں دوستوں کو یہ ضرور یادر ہے
کہ اس چندہ کا اثر صدر انجمن کے چندوں پر ہرگز نہ پڑے کہ ایک ہاتھ کو بچانے کے لئے دوسرا کاٹ
دینا بے وقوفی ہے اور چاہئے کہ تحریک امانت کو بھی دوست نظر انداز نہ کریں اور جو دوست اس وقت تک
حصہ نہیں لے رہے اس میں حصہ لیں اور جو کم حصہ لے رہے ہیں وہ اپنا حصہ اور بھی بڑھا دیں تا خدا تعالیٰ کی
نصرت ان کے شامل حال ہو اور اس کا فضل ان پر بارش کی طرح نازل ہو۔اے میرے رب ! اپنے اس
غریب اور عاجز بندہ کی دعا کوسن اور ہر ایک جو میری آواز پر لبیک کہتا ہے تو اس سے ایسا ہی معاملہ کر۔آمين يارب العالمين
"
( مطبوع افضل 19 نومبر 1935ء)
196

آج 10 میں سے 10 باقی