جماعت احمدیہ کی قربانیوں کی کوئی حد نہیں مقرر کی جا سکتی ،تحریک جدید کے دوسرے سال کے لیے مالی قربانی کا مطالبہ ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبه جمعه فرموده 29 نومبر 1935ء
جماعت احمدیہ کی قربانیوں کی کوئی حد نہیں مقرر کی جاسکتی
تحریک جدید کے دوسرے سال کیلئے مالی قربانی کا مطالبہ
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1935ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں نے پچھلے سے پچھلے جمعہ کے خطبہ میں چندہ تحریک جدید کے متعلق اعلان کیا تھا۔اس
وقت تک اس کے متعلق جو وعدے آچکے ہیں وہ میرے اندازہ میں اٹھارہ ہزار کے ہیں ان میں صرف تین یا
چار جماعتوں کے وعدے ہیں باقی افراد کی طرف سے ہیں۔ان کی زیادتی کا میں صحیح اندازہ تو نہیں کر سکتا
مگر اس وقت تک کے وعدوں سے پتہ لگتا ہے کہ اس سال پینتیس فیصدی کی زیادتی ہے یعنی اٹھارہ ہزار
کے وعدے جن لوگوں کی طرف سے ہیں گزشتہ سال ان کے وعدے ساڑھے تیرہ ہزار کے تھے اور ابھی ان
میں وہ وعدے بھی شامل ہیں جو یا تو گزشتہ سال کے برابر ہیں اور یا گزشتہ سال سے کم ہیں ورنہ افراد کو لیا
جائے تو بعض نے ڈیوڑھا بعض نے دُگنا وعدہ کیا ہے اور بعض نے اس سے کم زیادتی کی ہے۔یہ یاد رکھنا
چاہئے کہ بعض مخلصین نے گزشتہ سال اپنا سارا اندوختہ دے دیا تھا اور جس نے اپنا سارا اندوختہ گزشتہ سال
دے دیا ہو وہ یقیناً اس سال گزشتہ سال کے برابر حصہ نہیں لے سکے گا۔ان کے علاوہ بعض ایسے لوگ بھی
ہیں جو گز شتہ سال کچھ نہ کچھ ذرائع آمدنی رکھتے تھے مگر اس سال نہیں رکھتے۔پھر بعض ایسے بھی ہیں جن پر
اس سال میں کوئی مالی بوجھ پڑ گیا ہے باقی لوگوں میں سے جو دینے کے قابل تھے اکثر ایسے ہیں جنہوں نے
اپنا چندہ بڑھایا ہے بعض نے کم زیادتی کی ہے مگر اس اصول کو مد نظر رکھا ہے جس کا میں نے اعلان کیا تھا کہ
جو لوگ زیادتی نہ کر سکیں وہ قلیل زیادتی ضرور کر دیں تا ان کا قدم پیچھے نہ رہے۔مثلاً دس دینے والے
ساڑھے دس کر دیں مگر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کافی حصہ ایسا ہے جس نے ہیں، پچیس ، پچاس فیصد کی
زیادتی کی ہے اور بعض نے دو گنا کر دیا ہے۔میں پہلے بتا چکا ہوں کہ اس تحریک کی غرض عارضی نہیں ہے وہ وقت آ رہا ہے جب ہمیں ساری
دنیا کے دشمنوں سے لڑنا پڑے گا۔دنیا سے مراد یہ نہیں کہ ہر فرد سے لڑنا پڑے گا کیونکہ ہر قوم اور ہر ملک میں
شریف لوگ بھی ہوتے ہیں میرا مطلب یہ ہے کہ تمام ممالک میں ہمارے لئے رستے بند کرنے کی کوششیں
205
خطبه جمعه فرموده 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہو رہی ہیں پس ہماری جنگ ہندوستان تک محدود نہ رہے گی بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی ہمیں اپنے پیدا
کرنے والے اور حقیقی بادشاہ کی طرف سے جنگ کرنی ہوگی۔اگر تو احمد بیت کوئی سوسائٹی ہوتی تو ہم یہ کہہ کر
مطمئن ہو سکتے تھے کہ ہم اپنے حلقہ اثر کومحدود کر لیں گے اور جہاں جہاں احمدی ہیں وہ سمٹ کر بیٹھ جائیں
گے مگر مشکل یہ ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہے کہ جو بات اس کی طرف سے آئی ہے اسے ساری
دنیا میں پہنچا ئیں اور ہم نے اسے پہنچانا ہے۔ہمارا پروگرام وہ نہیں جو ہم خود تجویز کریں بلکہ ہمارا پروگرام
ہمارے پیدا کرنے والے نے بنایا ہے اور ہم اس میں کوئی شععہ بھی کم و بیش نہیں کر سکتے۔مجھے یاد ہے
غالباً یہ 1911 ء یا 1912ء کی بات ہے کہ ایک دن شیخ یعقوب علی صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ
خواجہ صاحب سے میری باتیں ہوئی ہیں اور میں اس لئے آیا ہوں کہ آپ تک ان باتوں کو پہنچا دوں ، اس
وقت اختلافات شروع ہو چکے تھے اور نبوت و کفر و اسلام کے مسائل زیر بحث تھے میرا خیال ہے کہ
یہ 1911ء یا 1912 ء کے ابتدا کی بات ہے کیونکہ اس کے بعد خواجہ صاحب ولایت چلے گئے تھے،
ان مسائل کے زیر بحث آنے کی وجہ سے جماعت میں ایک پریشانی اور حیرانی سی پیدا ہو چکی تھی کہ اب کیا
بنے گا؟ شیخ صاحب نے خواجہ صاحب سے گفتگو کی اور مجھے کہا کہ خواجہ صاحب نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ ہر
طرح صلح کے لئے تیار ہیں اور کہ اگر میں بھی تیار ہوں تو انہیں کوئی انکار نہیں۔شیخ صاحب پر ان کی اس گفتگو
کا اتنا اثر تھا کہ انہوں نے گھر پر آکر ہی مجھے بلایا، وہ دروازہ اب نہیں رہا پہلے مسجد مبارک کو جو چھوٹی
سیڑھیاں چڑھتی ہیں ان کے ساتھ ایک دروازہ ہوا کرتا تھا اور اس سے گزر کر ایک چھوٹا سا صحن تھا اس کے
آگے پھر ایک دروازہ تھا جس سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آتے جاتے تھے، شیخ صاحب نے
اس اندر کے دروازہ پر آکر دستک دی اور مجھے بلوایا اور کہا کہ خواجہ صاحب سے میری گفتگو ہوئی ہے اور
میری طبیعت پر گہرا اثر ہے کہ خواجہ صاحب کی بھی خواہش ہے کہ کوئی ایسی تدبیر کی جائے جس سے فساد دور
ہو جائے۔میں نے انہیں کہا کہ فساد تو میں بھی نہیں چاہتا آپ خواجہ صاحب سے پوچھ لیں کہ اگر تو ان سے
جھگڑا کسی دنیوی چیز کے لئے ہے، کوئی چیز میرے پاس ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کا حق ہے یہ انہیں مل
جانی چاہئے تو میں بغیر کسی عذر کے ان کو دے دیتا ہوں ان کو اختیار ہے کہ مجھ سے پوچھے بغیر اسے لے
جائیں لیکن اگر اختلاف عقائد کے متعلق ہے تو یہ نہ ان کا حق ہے نہ میرا کہ بعض باتوں
کو چھوڑ کر کوئی درمیانی
راہ اختیار کرلیں اور اس طرح صلح نہیں ہوگی بلکہ فساد بڑھے گا اور ہم دونوں دین کے دشمن اور غدار ثابت
ہوں گے۔206
جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
پس حقیقت یہ ہے کہ احمدیت ایک مذہبی تحریک ہے یا دوسرے لفظوں میں اسلام کا دوسرا نام ہے
کوئی نیا مذہب نہیں بلکہ نیا فرقہ بھی نہیں صرف نام کی شناخت کے لئے احمدیت کا لفظ بولا جاتا ہے ورنہ
احمدیت در حقیقت نام ہے اس اسلام کا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں لائے۔بعض مسلمانوں کی
غفلت اور دست برد سے اس میں
کئی خرابیاں پیدا ہو گئیں اس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو
مبعوث
کیا اور آپ کو قرآن کریم کی وہی تشریح سمجھائی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سمبھائی تھی۔پس یہ
نام صرف امتیاز کے لئے ہے ورنہ احمدیت کوئی حقیقت نہیں جب تک اس کا ترجمہ اسلام نہ کریں۔اب
سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں کوئی کمی بیشی ہو سکتی ہے؟ کیا اس میں کوئی تبدیلی کی جاسکتی ہے؟ کیا قرآن کا
کوئی شععہ بھی بدلا جا سکتا ہے؟ اگر یہ ہو سکتا ہے تو ہم بھی خیال کر سکتے ہیں کہ ہم اپنے کام کی تجاویز اور
تفاصیل حالات کے مطابق ڈھال لیں گے لیکن جب یہ غلط ہے کہ اسلام میں کوئی رد و بدل ممکن ہو تو یہ بھی
ممکن نہیں کہ ہم اپنے پروگرام کو حالات کے مطابق ڈھال لیں۔جب اسلام پہلی دفعہ دنیا میں آیا تو اس
وقت بھی ساری دنیا نے اس سے لڑائی کی اور چاہا کہ یہ نہ پھیل سکے اور اسے غلبہ حاصل نہ ہو لیکن خدا نے
اسے پھیلا دیا اور لوگوں کی باتوں کی پروا نہیں کی، اللہ تعالیٰ نے انکار کیا ہر بات سے سوائے اس کے کہ وہ
اپنے نور کو کامل کرے۔اسی طرح اب بھی ہوگا چاہے دشمن شرارت میں حد سے بڑھ جائیں اور دوست
ہمت ہار بیٹھیں خدا تعالیٰ نے جو بات کہی ہے وہ ہو کر رہے گی اور اگر ہم اس سے ذرا بھی ادھر اُدھر ہوں تو
اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت جاتی رہے گی۔آگے بھی اللہ تعالیٰ نے جو کچھ کیا ہے ہمارے لئے نہیں کیا۔آپ
میں سے ہر ایک کو یہ سوچنا چاہئے کہ کیا ہماری حیثیت اتنی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ ہر چیز ہماری خدمت
پر لگ جائے ؟ ہماری حیثیت ہے کیا ؟ ایک چیونٹی یا مکھی کو ہاتھی سے جو نسبت ہوتی ہے دنیا کے مقابلہ میں
ہماری نسبت اس سے بھی کم ہے لیکن یہ چاند اور ستارے جن کے دنیا سے فاصلوں کا بھی تاحال علم نہیں
ہوسکا اب تک جو تحقیقات ہوئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ روشنی ایک سیکنڈ میں ایک لاکھ اسی ہزار میل چلتی
ہے، ایک منٹ میں ساٹھ سیکنڈ اور ایک گھنٹہ میں ساٹھ منٹ ہوتے ہیں، چوبیس گھنٹوں کا ایک دن تمہیں
دنوں کا ایک مہینہ اور تین سو ساٹھ دنوں کا ایک سال ہوتا ہے۔دنیا نے اس وقت تک جو علم حاصل کیا ہے وہ
یہی ہے کہ دنیا کا باہم فاصلہ بارہ ہزار روشنی کے سالوں کا ہے یعنی بارہ ہزار کو تین سو ساٹھ سے ضرب دو جو
تیجہ نکلے اسے تمہیں سے اس کے ماحصل کو چوٹیں سے اور پھر اسے ساٹھ سے اور اس کے ماحصل کو پھر ساتھ
سے ضرب دو تو یہ اتنے میں بنتے ہیں کہ ان کے پڑھنے پر بھی خاصہ وقت خرچ ہوتا ہے اور ابھی معلوم نہیں نئی
207
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
تحقیقاتوں کے نتیجہ میں اس فاصلہ میں اور کتنا اضافہ ہو جاتا ہے۔آج سے چند سال قبل یہ فاصلہ صرف تین
ہزار روشنی کے سالوں کا سمجھا جاتا تھا۔اتنے بڑے عالم کو اللہ تعالیٰ نے جو انسان کی خدمت پر لگایا ہوا ہے تو
یقیناً انسانی اعمال اس خدمت کا مقصود نہیں ہو سکتے۔ذرا غور تو کرو کہ کروڑوں سال سے اللہ تعالیٰ نے یہ
انتظام کر رکھا تھا کہ ایک رمضان کے مہینہ میں سورج اور چاند کو خاص تاریخوں میں گرہن لگے تا اس گمنام
بستی میں پیدا ہونے والے ایک شخص کی سچائی دنیا پر ثابت ہو۔اسے دیکھ کر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ سب
کچھ انسانوں کے لئے ہو رہا ہے؟ نہیں بلکہ سچائی کی خاطر ہو رہا ہے، اس لئے ہو رہا ہے کہ تا خدا کا نور دنیا
میں پھیل سکے۔پس کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ جس امر کے لئے خدا تعالیٰ نے اس قدر وسیع نظام بنایا ہے
اسے معمولی عذروں سے وہ نظر انداز کر دے گا؟ کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ وہ اتنا بڑ ا سلسلہ چلانے کے بعد تمہارا
یہ عذر قبول کرلے گا کہ مخالفت اور مشکلات بہت تھیں اس لئے ہم چپ کر کے بیٹھ گئے یا یہ عذر کسی کا قبول کر
لے گا کہ ایک عرصہ تک قربانی کے بعد میں آرام کرنے کے لئے بیٹھ گیا تھا ؟ ایک ادنی سی چیز بنانے کے
لئے ہزاروں روپیہ کی قربانی کرنی پڑتی ہے، ایک چھوٹے سے ملک کے لئے ہزاروں لاکھوں جانوں کو
قربان
کر دیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے نور کو پھیلانے اور دائمی سچائی کو دنیا میں قائم کرنے کے مقابلہ میں ہماری
ہستی ہی کیا ہے کہ قربانی کے وقت ہماری طرف سے کوئی عذر قبول کیا جا سکے؟ ہمیشہ اس مقصد کو سامنے رکھو
جس کے لئے خدا نے تمہیں پیدا کیا ہے۔جب صبح کے وقت گھروں میں آگ جلائی جاتی ہے تو تمہاری
مائیں ، تمہاری بیٹیاں تمہاری بہنیں اور تمہاری بیویاں یا جن کو اللہ تعالیٰ نے وسعت دی ہے ان کی ملازم
عورتیں جب او پلے کو تو ڑ کر آگ میں ڈالتی ہیں تو کیا کوئی رحم ان کے دل میں پیدا ہوتا ہے یا اس کی کوئی
اہمیت تم سمجھا کرتے ہو؟ پس اچھی طرح یا درکھو کہ جس طرح اس وقت کسی کو یہ خیال نہیں آتا کہ اوپلے کو
آگ میں ڈالا جا رہا ہے اور یہ بات کوئی اہمیت رکھتی ہے اسی طرح اس مقصد کے حصول کے لئے جس کے
لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث کیا ہے یعنی اسلامی صداقتوں کے احیا کے لئے
تمہاری قربانیوں کی کوئی بھی قیمت نہیں کیونکہ اس مقصد کے مقابلہ میں جس کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے
یہ قربانیاں کچھ بھی نہیں۔رحم وہاں پیدا ہوتا ہے جہاں قربان ہونے والی چیز اس سے زیادہ قیمتی ہو جس کے
لئے وہ قربان کی جاتی ہو یا وہاں کہ قربان ہونے والی شے فنا ہو رہی ہو۔دیکھو او پلا فنا ہوتا ہے مگر تمہارے
دل میں کوئی رحم پیدا نہیں ہوتا اس لئے کہ وہ اپنے سے بہتر وجود پیدا کرنے میں مدد دے رہا ہوتا ہے مگر
ہماری قربانی تو او پلے کی قربانی کے برابر بھی نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ ہمیں آگ میں ڈال کر فنا نہیں کرتا بلکہ
208
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود: 29 نومبر 1935ء
کندن بناتا اور ترقی دیتا ہے۔سو نہ صرف یہ کہ ہمارا مقصد اتنا اعلیٰ ہے کہ کوئی قربانی اس کے مقابلہ میں
حقیقت نہیں رکھتی کیونکہ ہم فنا نہیں ہوتے بلکہ شکل تبدیل کر کے اعلیٰ درجہ حاصل کر لیتے ہیں اس لئے ہماری
قربانیاں اور تکلیفیں ایسی نہیں کہ انہیں مد نظر رکھتے ہوئے اصل مقصد کو بھلا دیا جائے۔پس ضرورت صرف
نقطہ نگاہ کی تبدیلی کی ہے۔اسلام احمد بیت کا نام ہے وہی اسلام جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں لائے مگر اسلام نام
اس چیز کا نہیں کہ ظہر اور عصر کی نمازوں کی چند رکعتیں پڑھ لو یہ تو قشر ہے۔اسلام نام ہے اللہ تعالیٰ کی
صداقت اور اس کے نور کے دنیا میں قائم ہو جانے کا اور نور الہی کی شعاعوں کے پھیلنے میں جو چیزیں حائل
ہیں ان کو مٹا دینے کا۔اس غرض کے لئے ایک ظاہری شکل بھی پیدا کی جاتی ہے جو نماز ہے۔جیسے فوج
وردیوں کا ، سلام کرنے کا یا مارچ کرنے کا نام نہیں بلکہ نام ہے اس اسپرٹ کا کہ ملک کی خاطر اگر تمام
انسانوں کو بھی ہلاک کرنا پڑے تو کر دیا جائے اور ذرا دریغ نہ کیا جائے۔وہ وردیاں اور وہ سلام اور وہ
مار چنگ کس کام کا جس کے پیچھے یہ روح نہیں ؟ اگر یہ روح موجود ہے تو اس قشر کی بھی کوئی قیمت ہوسکتی ہے
ورنہ نہیں۔دیکھو! بادام کے چھلکے کی قدر تم اس وقت تک کرتے ہو جب تک مغز اس کے اندر ہوتا ہے جب
وہ نکال دیا جائے تو چھلکے کو فورا پھینک دیا جاتا ہے۔بچپن میں میں نے ایک رؤیاد دیکھا تھا، یہ غالبا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کی بات ہے یا
علیہ السلام کی وفات کے قریب یعنی چار پانچ ماہ کے اندر ہی، اُس وقت
حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان میں ہی رہا کرتے تھے،
مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کے مکان کی طرف جو گلی جاتی ہے اُس کے اوپر جو کمرہ اور صحن ہے اس میں
آپ رضی اللہ عنہ کی رہائش تھی، میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اس صحن میں ہوں اور اس کے جنوب
مغرب کی طرف حکیم غلام محمد صاحب امرت سرکی جو حضرت خلیفہ اول کے مکان میں مطلب کیا کرتے تھے
کھڑے ہیں، ان کو میں سمجھتا ہوں کہ خدا کے تصرف کے ماتحت ایسے ہیں جیسے فرشتہ ہوتا ہے، میں تقریر
کر رہا ہوں اور وہ کھڑے ہیں۔میرے ہاتھ میں ایک آئینہ ہے جسے میں سامعین کو دکھاتا ہوں ، ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ وہاں اور لوگ بھی ہیں مگر نظر نہیں آتے گو یا ملائکہ یا اعلیٰ درجہ کے لوگ ہیں جو نظروں سے غائب
ہیں، میں انہیں وہ آئینہ دکھا کر کہتا ہوں کہ خدا کے نور اور انسان کی نسبت ایسی ہے جیسے آئینہ کی اور انسان
کی۔آئینے میں انسان اپنی شکل دیکھتا ہے اور اس میں اس کا حسن ظاہر ہوتا ہے اور وہ اس کی خوب قدر کرتا
209
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہے اور سنبھال سنبھال کر اور گرد سے بچا کر رکھتا ہے مگر جونہی وہ آئینہ خراب ہو جاتا اور میلا ہو جاتا ہے اور
اس میں اس کی شکل نظر نہیں آتی یا چہرہ خراب نظر آتا ہے تو وہ اسے اٹھا کر پھینک دیتا ہے اور جب میں یہ کہہ
رہا ہوں تو رویا میں دیکھتا ہوں کہ میرے ہاتھ میں ایک آئینہ ہے اور ان الفاظ کے کہنے کے ساتھ ہی وہ میلا
ہو جاتا ہے اور کام کا نہیں رہتا اور میں کہتا ہوں کہ انسان کا دل بھی خدا تعالیٰ کے مقابل پر آئینہ کی طرح ہوتا
ہے۔اللہ تعالیٰ اس میں اپنے حسن کا جلوہ دیکھتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے مگر جب وہ میلا ہو جاتا ہے اور
اس سے اللہ تعالیٰ کا حسن ظاہر نہیں ہوتا تو وہ اسے اس طرح اٹھا کر پھینک دیتا ہے جس طرح خراب آئینہ کو
اٹھا کر پھینک دیا جاتا ہے اور یہ کہتے ہوئے میں نے اس آئینہ کو جو میرے ہاتھ میں تھا زور سے اٹھا کر پھینک
دیا اور وہ چکنا چور ہو گیا اس کے ٹوٹنے سے آواز پیدا ہوئی اور میں نے کہا جس طرح خراب شدہ آئینہ کو توڑ
دینے سے انسان کے دل میں کوئی درد پیدا نہیں ہوتا اسی طرح ایسے گندے دل کو توڑنے کی اللہ تعالیٰ کوئی
پروا نہیں کرتا۔غرض انسان کی پیدائش کی غرض ہی یہی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے نور کو ظاہر کرے اور جب اس
نور کے پھیلنے میں کوئی روک پیدا ہو جائے تو اللہ تعالیٰ ایک ایسی جماعت کو کھڑا کر دیتا ہے جو صیقل کرنے
والی ہوتی ہے اور اس کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ خدا کے نور کو دنیا میں پھیلائے اگر وہ کامیاب نہ ہو اور نور کو پھیلا
نہ سکے تو اسے بھی توڑ دیا جاتا ہے۔وہی آئینہ جو دنیا کی حسین ترین ہستی کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور جس پر اس
ہستی سے محبت کرنے والے رشک کرتے ہیں وہ جب میلا ہو جاتا ہے اور کام کا نہیں رہتا تو اسے پھینک دیا
جاتا ہے اور وہ ٹکڑے ہو کر بازاروں اور گلیوں میں جوتیوں کی ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہے۔پس صرف نقطہ نگاہ
کی تبدیلی کی ضرورت ہے جس دن یہ خیال تمہارے دل سے نکل گیا کہ احمد بیت ایک سوسائٹی ہے جس میں
شامل ہو کر کچھ لوگ ایک دوسرے سے تعاون کرتے اور ہمدردی کرنے کا اقرار کرتے ہیں اور جس دن تم
نے یہ سمجھ لیا کہ احمدیت خدا کے نور کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے اس دن نہ میرے خطبات کی ضرورت رہے
گی اور نہ کسی کے وعظ ونصیحت کی ، اس دن ایسی تبدیلی تمہارے اندر پیدا ہو جائے گی اور ایسی آگ روشن ہو
جائے گی کہ شاید تمہیں روکنے کی ضرورت تو پیش آ سکے لیکن تحریک کی نہیں اور جب تک یہ روح نہیں اس
وقت تک خطبات اور وعظوں کی ضرورت ہے۔پس تم یہ اچھی طرح سمجھ لو کہ جب تمہاری بعثت کی غرض ہی خدا کے نور کو پھیلانا ہے اور اس کے
رستہ میں حائل شدہ روکوں کو دور کرنا ہے تو تمہاری قربانیوں کی کوئی مقدار مقرر نہیں کی جاسکتی اور کیا یا کیوں یا
کیسے کا کوئی سوال ہی نہیں ہو سکتا۔جو اس خیال سے قربانی میں شامل ہوتا ہے کہ ایک یا دو سال کے بعد یہ ختم
210
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبه جمعه فرموده 29 نومبر 1935ء
ہو جائے گی اس کے لئے یہی بہتر ہے کہ بالکل شامل نہ ہو۔بعض لوگوں نے مجھے لکھا ہے کہ آپ نے جو
گزشتہ سال کہا تھا کہ یہ تحریک صرف ایک سال کے لئے ہے اور اب پھر اس سال کے لئے جاری رکھنے کا
آپ نے اعلان کر دیا ہے۔حالانکہ میں نے ہرگز ایک سال کے لئے نہیں کہا تھا بلکہ تین سال کے لئے کہا
تھا اور وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ تین سال اس کی موجودہ صورت کی میعاد ہے نہ یہ کہ تین سال کے بعد
قربانیاں ختم ہو جائیں گی۔پس جو یہ خیال کرتا ہے کہ ایک سال نہیں تین سال کے بعد بھی قربانیاں ختم ہو
جائیں گی اسے چاہئے کہ اس تحریک میں ہرگز شامل نہ ہو۔میں نے یہ تحریک قربانی ختم کرنے کے لئے نہیں
بلکہ اعلیٰ قربانیوں کے لئے تیار کرنے اور ان کی مشق کرانے کے لئے جاری کی ہے۔پس جس کے ذہن پر
قربانی کے ختم ہونے کا خیال غالب ہے اسے اس میں ہر گز شامل نہیں ہونا چاہئے۔انسانوں کی طرح بعض
اموال بھی بابرکت ہوتے ہیں اور برکت والا مال وہی ہو سکتا ہے جس کے پیچھے اخلاص کی روح ہو۔جو آج
اور کل کو دیکھتا ہے وہ میرے لئے دیتا ہے نہ خدا کے لئے اس لئے اس کے مال میں برکت نہیں ہوسکتی۔انسان ہمیشہ مرتے ہیں اور مرتے جائیں گے۔پس کسی انسان کی خاطر قربانی کرنا انسان کو کوئی فائدہ نہیں
پہنچا سکتا۔قربانی وہی مفید ہو سکتی ہے جو خدا کے لئے ہو اور خدا کے لئے آج اور کل کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔مال بھی انہی لوگوں کے بابرکت ہو سکتے ہیں جن کے لئے وقت کا سوال نہ ہو اور جن کی قربانیوں کا زمانہ اس
حد تک بلکہ اس سے بھی آگے تک چلتا ہے جب تک خدا کا نور نہیں پھیلتا کیونکہ تبلیغ کے بعد تربیت کا زمانہ
شروع ہو جاتا ہے اور پھر تربیت کے لئے اسی طرح قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے جس طرح تبلیغ کے لئے
اور ایسا زمانہ کوئی نہیں ہو سکتا جب تربیت کی ضرورت نہ رہے۔مسلمان اس وقت کمزور ہوئے جب وہ یہ
سمجھنے لگ گئے کہ ہمیں صرف دو تین یا چند سالوں کے لئے ہی قربانیوں کی ضرورت تھی۔پس یا درکھو! کہ قربانی کا زمانہ مومن کے لئے کبھی ختم نہیں ہوتا۔قربانیوں کی شکلیں بدلیں گی ممکن
ہے کچھ عرصہ کے بعد اور قسم کی قربانیاں کرنی پڑیں مگر مومن کے لئے قربانی کا زمانہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔جن
لوگوں نے اسلام کو میری تحریک جدید کی طرح عارضی سمجھا وہی اس کا بیڑہ غرق کرنے والے ہوئے ، انہوں
نے تلوار کے جہاد کو ہی اسلام سمجھا اور جب وہ غیر قوموں کی حکومتوں کو مٹا چکے تو سست ہو کر بیٹھ گئے اور نتیجہ
یہ ہوا کہ آئندہ ایسی نسلیں پیدا ہوئیں جو اسلام سے غافل ہو گئیں اور ہوتے ہوتے مسلمان ذلیل ہو گئے۔ایک زمانہ تھا کہ مسلمان سے زیادہ قابل اعتماد اور کوئی نہ سمجھا جاتا تھا۔مسلمان کہہ دیتا تھا کہ یوں
ہو گا اور لوگ سمجھ لیتے تھے کہ بس بات ختم ہوگئی ضرور اسی طرح ہوگا لیکن آج یہ حالت ہے کہ وہ کوئی بات
211
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کرے سننے والا یہی کہے گا کہ اس کا اعتبار کون کر سکتا ہے؟
میں ایک دفعہ کشمیر گیا وہاں مختلف رنگوں کی لوئیوں سے گئے بنائے جاتے ہیں، میں نے بھی ایک
گنا بنانے کے لئے ایک شخص کو کچھ پیشگی دی لیکن جب وہ شخص گیا تیار کر کے لایا تو وہ طے شدہ لمبائی،
چوڑائی سے چوتھائی حصہ کم تھا میں نے اسے کہا کہ یہ تم نے ٹھیک نہیں بنایا اور میرے کام کا نہیں اس پر وہ
بار بار یہ شور مچائے کہ جی میں مسلمان ہوں۔گویا مسلمان کی یہ علامت سمجھی جاتی ہے کہ بددیانت ہو؟ اس کو
خطرہ تھا کہ شاید یہ اب گہا نہ لے اس لئے وہ بار بار یہ کہ رہا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور مجھے اس سے اور چڑ
پیدا ہو اور میں اس سے کہوں کہ تو یہ کہ کر اسلام کو کیوں بدنام کرتا ہے کہ اسلام اور وعدہ خلافی لازم وملزوم
چیزیں ہیں ؟ تو اب یہ زمانہ ہے کہ مسلمان کی بات کا اعتبار ہی کوئی نہیں رہا اور یہ حالت اسی وقت سے ہوئی
ہے جب سے یہ خیال پیدا ہو گیا کہ اسلام کے لئے قربانی کا زمانہ کسی وقت ختم بھی ہو سکتا ہے۔خدا تعالیٰ کی
کوئی تحریک
کبھی ختم نہیں ہوتی ہاں اس کی شکلیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔انسان پہلے بچہ ہوتا ہے پھر لڑکپن
آتا ہے پھر جوان پھر ادھیڑ اور پھر بوڑھا ہو جاتا ہے اور پھر مر جاتا ہے کیا ہر شکل پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ ختم
ہو گیا ؟ ہاں ہر شکل کی تبدیلی پر مختلف غذا اور مختلف لباس کی ضرورت رہتی ہے۔یہی حال خدائی تحریکات کا
ہے اور جب تک یہ نقطہ نگاہ نہ سمجھا جائے اس وقت تک تباہی دوبارہ آجاتی ہے اور جو لوگ اس بات کو نہیں
سمجھتے وہ مذہب کو تباہ کرنے والے ہوتے ہیں۔خدا تعالی کی طرف سے جو تحریکات ہوتی ہیں ان کی صرف
شکلیں بدلتی ہیں وہ ختم کبھی نہیں ہوتیں اور نہ وہ افراد سے وابستہ ہوتی ہیں میں جاؤں گا تو خدا تعالیٰ کسی اور کو
کھڑا کر دے گا پھر وہ جائے گا تو خدا تعالیٰ اور کو کھڑا کر دے گا اور جو یہ کہے گا کہ ہم نے اپنا کام ختم کرلیا
ہے وہ اسلام کو فنا کرنے والی تحریک کا بانی ہوگا اور اس تحریک کا آدم کہلائے گا جس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسلام کے دوبارہ احیا کے آدم تھے اور ہر وہ شخص جو اپنی ہر چیز کو اسلام
پر قربان کرنے کے لئے تیار ہے اپنے حلقہ میں اسلام کو زندہ رکھنے کی تحریک کے لئے بمنزلہ آدم کے ہے اسی
طرح جو شخص یہ خیال کرلے گا کہ اسلام کی اشاعت کے لئے اس کا کام ختم ہو گیا وہ اسلام کو فنا کرنے کی
تحریک کا آدم ہوگا۔جس طرح ہر نیکی جو اسلام کے احکام کی تعمیل میں کی جاتی ہے خواہ وہ مسلمانوں کی
طرف سے ہو یا غیر مسلموں کی طرف سے کیونکہ کئی غیر مسلم بھی قرآن کے احکام کی تعمیل کرتے ہیں
اور خواہ وہ پہلی صدی میں ہو یا دسویں میں یا اس صدی میں یا آئندہ کسی صدی میں اس کا ثوار
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملتا ہے اور قیامت تک کی تمام نیکیوں کا ملتا رہے گا اور جس طرح آئندہ ہر ایک
212
تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1935ء
اس نیکی کا جو اسلام کے دوبارہ احیا کے لئے قیامت تک کی جائے گی اس
کا ثواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
بھی ملتار ہے گا اسی طرح جو شخص یہ اطمینان کر کے بیٹھ جائے گا کہ کام ختم ہو گیا تبلیغ اور تربیت میں جس قدر
کمی ہوگی اور اس کے نتیجہ میں جس قدر خرابی پیدا ہوگی اس سب کا گناہ اس کے سر پر ہو گا۔اسلام یونہی تباہ
نہیں ہوا کوئی نہ کوئی بد بخت تھا جس کے دل میں پہلے یہ خیال پیدا ہوا کہ اب اسلام ترقی کر چکا ہے اب ان
قربانیوں کی ضرورت نہیں رہی جن کی ضرورت پہلے تھی وہ ابلیس سے بدتر انسان تھا کیونکہ ابلیس نے آدم
کے نور کو روکنے کی کوشش کی تھی اور اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کوروکنے کی کوشش کی پھر اس
شخص سے اور ابلیس پیدا ہوئے اور ان سے اور یہاں تک کہ ان اہلیوں
کی تلبیس سے متاثر ہو کر مسلمان سو
گئے اور پھر مر گئے۔جس طرح اس ابلیس سے بدتر انسان پر ساری دنیا کی لعنتیں پڑتی ہیں اور پڑتی رہیں گی
اسی طرح جس دن کسی احمدی کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ اب جد و جہد کی ضرورت نہیں وہ اسلام کی
دوبارہ موت کا موجب ہوگا اور اہلیوں کی ایک اور نسل کے لئے بمنزلہ آدم کے ہوگا اور قیامت تک اس پر
لعنتیں پڑتی رہیں گی۔پس یہ خیالات دل سے نکال دو کہ یہ قربانیاں ایک دو سال بعد ختم ہو جائیں گی۔میرے منہ کی طرف مت دیکھو کہ میں ایک فانی وجود ہوں اپنے خدا کی طرف دیکھو جو ہمیشہ رہنے والا ہے۔جس طرح خدا نے تمہیں دائمی زندگی دی ہے اسی طرح تمہاری قربانیاں دائمی ہونی چاہئیں۔دائی زندگی کے
تم تبھی مستحق ہو سکتے ہو جب تم دائمی قربانی کے لئے تیار رہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آریوں کے
ایک اعتراض کا یہی جواب دیا ہے۔آریوں کا اعتراض ہے کہ انسان کے اعمال محدود ہیں پھر ان محدود
اعمال کے نتیجہ میں دائمی اور ابدی انعام کس طرح مل سکتا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا یہ
جواب دیا ہے کہ بے شک انسانی اعمال محدود ہیں لیکن ان کے محدود رہنے کی وجہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے
انسان
کو مار دیا اور نہ مومن کب اپنے اعمال کو محدود کرنا چاہتا ہے؟ وہ تو ہمیشہ کی قربانی کے لئے تیار ہوتا ہے۔پس جب اس کی نیت غیر محدود تھی اور وہ ہمیشہ کے لئے نیک اعمال بجالانے کی نیت کر چکا تھا اور غیر معمولی
قربانی کے لئے تیار تھا موت اپنے لئے وہ خود نہیں لایا بلکہ خدا نے اسے موت دے دی تو غیر محدود قربانی کی
نیت رکھتے ہوئے وہ غیر محدود جزا کا مستحق کیوں نہ ہو؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس جواب سے
معلوم ہوتا ہے کہ در اصل مومن وہی ہے جو غیر محدود قربانی کے لئے تیار رہے جو مر مر کر پیچھے دیکھتا ہے کہ
مڑنے کا حکم ہوا ہے یا نہیں وہ کس طرح اپنے آپ
کو دائی زندگی کا مستحق قرار دے سکتا؟ اس کی زندگی تو
ایسی ہی ہے جیسے حدیثوں میں آتا ہے کہ قیامت کو بعض جانوروں
کو بھی موقع دے دیا جائے گا کہ تھوڑی دیر
213
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
سیک کلیلیں کرلیں۔تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پس میں اس تحریک کے متعلق پھر یہ اعلان کر دیتا ہوں کہ جو اس میں میری خاطر شریک ہونا
چاہتے ہیں اور اسے محدود خیال کرتے ہیں بہتر ہے کہ وہ آج ہی علیحدہ ہو جائیں کیونکہ میں ایک غریب اور
کمزور انسان ہوں مجھ میں ان کا بدلہ دینے کی طاقت نہیں اور ان کی قربانی دین کے لئے برکت کا موجب
ہر گز نہیں ہوسکتی۔پس وہ شامل نہ ہوں تو اچھا ہے صرف وہی لوگ شامل ہوں جو خدا تعالی کے لئے قربانی
کرنا چاہتے ہیں اور جو تیار ہوں کہ اسے غیر محدود عرصہ تک جاری رکھیں گے۔میری وجہ سے کوئی اس میں
حصہ نہ لے کیا پتہ ہے کہ میں کل تک بھی زندہ رہ سکوں یا نہ بلکہ شام تک کا بھی علم نہیں۔میری وجہ سے شامل
ہونے والوں کی قربانی دیر پا نہیں ہو سکتی قربانی اس کی مفید ہو سکتی ہے جو اپنے آپ کو ابدی قربانی کے لئے
پیش کرے۔قربانی کی تعیین اس کے ذہن میں بے شک نہ ہو اور یہ تو میرے ذہن میں بھی نہیں۔ممکن ہے
اگلے سال یہ قربانی نہ رہے یا مالی قربانی کی بجائے وطن یا رشتہ داروں یا جانوں کی قربانی کرنی پڑے کسی کو
کیا علم ہے کہ کل کو خدا تعالیٰ کی طرف سے کیا مطالبہ کیا جائے گا ؟
پس جو شخص ایسی مستقل اور بے شرط قربانی کے لئے تیار ہے اس کی شمولیت ہمارے لئے برکت کا
موجب ہو سکتی ہے لیکن جو یہ خیال کرتا ہے کہ آج دے لوکل آرام کریں گے وہ خواہ دس لاکھ روپیہ بھی دے
دے وہ ہمارے لئے برکت کا موجب نہیں ہوگا۔اس سال
کی قربانی کے لئے میں پھر یہ شرط لگا تا ہوں کہ کسی کو مجبور کر کے وعدہ نہ لیا جائے اور وہی
لیا جائے جو کوئی خود دیتا ہے اگر تم مجھتے ہو اک شخص سور و پسہ دے سکتا ہے مگروہ صرف پانچ دیتا ہے تو اسے
کچھ مت کہو۔یہ چندہ ماہوار چندوں کی طرح نہیں ہے کہ ہر شخص لازماً ایک آنہ فی روپیہ دے سوائے اس
کے جو نہ دینے کے لئے باقاعدہ اجازت حاصل کرے صرف آواز پہنچا دو پھر لاکھ دینے کی استطاعت
رکھنے والا بھی اگر دس روپیہ دیتا ہے تو اسے یہ نہ کہو کہ زیادہ دے۔تمہارا کام صرف یہ ہے کہ کوئی احمدی ایسا
نہ رہے جس تک یہ آواز نہ پہنچ جائے۔عورت ، مرد، بے کار، با کار، بوڑھا، جوان ، بچہ ہر ایک تک یہ آواز
پہنچا لیکن یہ مت کہو کہ ضرور دے اور پھر بار بار مانگ کر اسے شرمندہ مت کرو کیونکہ اس سے تم کام کی
برکت کو کھو دیتے ہو۔یاد رکھو! برکت اطاعت سے ہوتی ہے اور اس چندہ کے متعلق اطاعت
یہی ہے۔پچھلے سال بھی میں نے یہی نصیحت کی تھی اور اب بھی کرتا ہوں کہ وعدہ لکھا کر بھی اگر کوئی سنتی کرتا
ہے تو اسے ایک دو بار یاد دہانی کرا دو لیکن پیچھے نہ پڑ جاؤ۔214
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
ہندوستان کی جماعتوں کے لئے اس چندہ کی آخری تاریخ میں 15 جنوری مقرر کرتا ہوں لیکن
چونکہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ 15 جنوری کو پوسٹ کیا ہوا خط وغیرہ اگلے روز نکلتا ہے اس لئے جن
پر سولہ کی مہر ہوگی وہ وعدے بھی لے لئے جائیں گے لیکن اس کے بعد کا کوئی وعدہ قبول نہیں کیا جائے گا اور
نہ کوئی چندہ لیا جائے گا۔وصولی کی مدت وہی ایک سال ہوگی۔گزشتہ سال کے وعدے جو میں نومبر تک ادا
کر دیتا ہے وہ اسے پورا کرنے والا ہے لیکن جو دیر کرتا ہے سوائے اس کے کہ وہ اجازت حاصل کر چکا ہو اس
سے پھر وہ چندہ نہیں مانگا جائے گا ہاں اگر اس کے دل میں خود ہی ندامت محسوس ہو اور وہ آپ ہی آپ دے
دے تو چونکہ تو بہ کا دروازہ بند نہیں اس لئے ہم اسے روک نہیں سکتے۔ہندوستان کے بعض حصے ایسے ہیں
جہاں تحریک جلد نہیں پہنچ سکتی کیونکہ ان لوگوں کی زبان مختلف ہے مثلاً بنگال اور مدراس کے علاقے ہیں ان
کے لئے میں تھیں مارچ کی تاریخ مقرر کرتا ہوں یعنی 31 مارچ یا یکم اپریل کی مہر جن وعدوں پر ہوگی وہ
لئے جائیں گے اس کے بعد کے نہیں۔غیر ممالک کی ہندوستانی جماعتوں کے لئے بھی یہی تاریخ ہے اس
عرصہ میں ان تک یہ تحریک بخوبی پہنچ سکتی ہے ہاں غیر ہندوستانی، غیر ملکی جماعتوں کے لئے چونکہ نہ صرف
فاصلہ کی بلکہ زبان کی بھی وقت ہے اس لئے ان کے واسطے آخری تاریخ 30 جون ہے جیسے انگلستان،
امریکہ سماٹر اوغیرہ میں جماعتیں ہیں اسی طرح چندہ کی وصولی کی مدت 30 جون تک کی میعاد والوں کے
لئے 30 جنوری 1937 ء تک ہو گی ، 15 جنوری تک والوں کے لئے 30 نومبر 1937 ء
اور 30 / مارچ والوں کے لئے یکم اپریل 1937 ء تک۔مگر یاد رکھو کہ نیکی جتنی جلدی کی جائے اتنا ہی
ثواب زیادہ ہوتا ہے۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ یہ خیال کر لیتے ہیں کہ آخر میں دیں گے بعض اوقات
وہ دے ہی نہیں سکتے۔بعض نے مجھے خطوط لکھے ہیں کہ ہم نے خیال کیا تھا کہ بعد میں دے دیں گے مگر
بد بختی سے ملازمت جاتی رہی یا آمد کے دوسرے ذرائع بند ہو گئے۔پس یہ مت خیال کرو کہ سال کے آخر
تک دے دیں گے جو لوگ آخر وقت نماز ادا کرنے کے عادی ہوتے ہیں وہ بھول بھی جاتے ہیں۔پس
پہلے دینے کا ثواب زیادہ ہوتا ہے جو شخص آج دیتا ہے وہ اگلے دسمبر میں دینے والے سے گیارہ ماہ قبل کا
ثواب حاصل کرتا ہے۔ایک دن کا ثواب بھی معمولی چیز نہیں کہ اسے چھوڑا جا سکے جو لوگ ایک دن
ملازمت میں پہلے داخل ہوتے ہیں وہ ساری عمر سینئر رہتے ہیں اسی طرح یہ سمجھ لو کہ خدا کے انعام پہلے اس پر
ہوں گے جو پہلے شامل ہوتا ہے سوائے کسی ایسی مجبوری کے جو خدا کے ہاں بھی مجبوری ہولیکن وہ مجبوری نہیں
جو انسان خود قرار دے لے۔215
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اس کے بعد میں امانت فنڈ کی طرف احباب
کو توجہ دلاتا ہوں۔پچھلے سال بھی میں نے اس کے
متعلق توجہ دلائی تھی مگر احباب نے اتنی توجہ نہیں کی جتنی کرنی چاہئے تھی۔اس فنڈ میں ساڑھے پانچ ہزار
ماہوار کے قریب روپیہ آتا ہے میں نے بتایا تھا کہ یہ چیز چندے سے کم اہمیت نہیں رکھتی اور پھر اس میں یہ
سہولت ہے کہ اس طرح تم پس انداز کر سکو گے۔مومن کیلئے ضروری ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ پس انداز بھی کرتا
رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت خلیفہ اول کو لکھا تھا کہ اپنی آمدنی کا کم سے کم 1/4 حصہ
جمع کرتے رہو، صحیح نسبت مجھے اس وقت یاد نہیں 1/4 یا 1/3 لکھا تھا کیونکہ جب تک پس انداز نہ کرو گے
ثواب کے کاموں سے محروم رہو گے۔پس مومن کو چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے دین کی خاطر قربانی کر سکنے کی
نیت سے کچھ نہ کچھ پس انداز کرتا رہے اگر وہ خدا تعالیٰ کے لئے جائیداد بڑھاتا ہے تو وہ دنیا دار نہیں کہلا
سکتا۔جو شخص دن میں چھ کی بجائے دس گھنٹے اس لئے کام کرتا ہے کہ دین کی خدمت زیادہ کر سکے اسے دنیا
دار کون کہہ سکتا ہے؟ وہ تو پکا دین دار ہے اسی طرح جو دین کی خاطر روپیہ جمع کرتا ہے اسے تم بخیل نہیں کہہ
سکتے۔جو شخص آواز آنے پر بھی مال حاضر نہیں کرتا وہ بے شک دنیا دار کہلا سکتا ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ آلہ یلم
سے ایک شخص نے مالدار ہونے کے لئے دعا کروائی مگر پھر زکوۃ کے لئے آپ نے کسی کو اس کے پاس بھیجا
تو کہہ دیا کہ ہم خود اپنے اخراجات چلائیں یا ز کوۃ دیں؟ لیکن اگر کوئی شخص اپنے عمل سے ثابت کر دیتا ہے
کہ اس کے پاس جتنی جائیداد ہے اتنی ہی قربانی کی روح اس کے اندر موجود ہے تو اس کا جائیداد پیدا کرنا
بھی دین کی خدمت ہے اور اس کا دنیا کمانے میں وقت لگانا نماز سے کم نہیں۔پس جو شخص امانت فنڈ میں
اس لئے روپیہ جمع کراتا ہے کہ اس عرصہ میں نیت کا ثواب حاصل کرتا رہے اور جائیداد پیدا ہو جانے یا رقم
جمع ہو جانے کے بعد خدمت دین میں زیادہ حصہ لینے کے قابل ہو سکے وہ دنیا دار نہیں اس لئے جو شخص ایک
روپیہ تک بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے اسے ضرور لینا چاہئے اور کوشش کرو کہ یہ رقم اور بڑھے۔میں نے
پچھلے سال دس ہزار تک کہا تھا پس کوشش کرو کہ یہ دس ہزار تک پہنچ جائے بلکہ لاکھوں تک بڑھ جائے اس
میں تمہارا اپنا بھی فائدہ ہے اور دین کی شوکت میں بھی اس سے اضافہ ہوتا ہے لیکن یا درکھنا چاہئے کہ یہ چندہ
نہیں اور نہ چندہ میں وضع کیا جا سکتا ہے۔بعض لوگ اب مجھے لکھ رہے ہیں کہ ہم نے جو روپیہ جمع کرا رکھا
ہے وہ تحریک جدید کے چندہ میں وضع کر لیا جائے لیکن یہ نہیں ہوسکتا یہ برابر تین سال تک چلے گا جو آج اس
میں شامل ہو گا اس کے لئے بھی تین سال تک جاری رہے گا سوائے اس کے کہ ، خدا نخواستہ، اللہ تعالیٰ کی
طرف سے کسی کے لئے ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ وہ شامل نہ رہ سکے اور پھر تین سال کے بعد بھی
216