جماعت احمدیہ کی قربانیوں کی کوئی حد نہیں مقرر کی جا سکتی ،تحریک جدید کے دوسرے سال کے لیے مالی قربانی کا مطالبہ ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1935ء
بہر حال یہ رقم واپس لینی ہوگی چندہ میں نہیں دی جاسکے گی۔ہاں یہ مقرہ کمیٹی کا اختیار ہوگا کہ خواہ نقد رو پیری
دے یا جائیداد کی صورت میں لیکن چوتھے سال بہر حال جو شخص امانت فنڈ کو ختم کرنا چاہے اسے یہ رقم واپس
دی جائے گی۔یہ اور بات ہے کہ کوئی شخص رقم یا جائیداد پر قبضہ کر کے خود اپنی خوشی سے اسے چندہ میں دے
دے مگر امانت جمع کرانے والے کے قبضہ میں آنے سے پہلے اس کی خواہش کے باوجود بھی اسے چندہ میں
ہے۔قبول نہ کیا جائے گا کیونکہ قبضہ میں آنے کے بعد بھی انسان کی نیت بدل جاتی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کا ایک لطیفہ مجھے یاد ہے آپ کے ایک پرانے صحابی
حکیم فضل الدین صاحب تھے، آج کل کے نوجوان تو شاید ان سے واقف نہ ہوں، ان کے تعارف کے
لئے بتاتا ہوں کہ وہ بہت پرانے اور مخلص صحابی تھے حضرت خلیفہ اول کے دوست تھے اور ان کے ساتھ ہی
یہاں آگئے ان کی دو بیویاں قادیان آنے سے پہلے کی تھیں ایک شادی انہوں نے قادیان آکر کی ، پہلی
بیویوں کے متعلق انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ذکر کیا کہ ان کا مہر پانچ پانچ سو تھا جو انہوں
نے معاف کر دیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ یہ معافی نہیں آپ ان کی جھولی میں ڈال دیں اور پھر اگر وہ لونا
دیں تو معافی کہلائے گی۔انہوں نے کہا کہ حضور وہ ہمیشہ یہ کہتی رہتی ہیں کہ ہم نے معاف کیا۔حضور نے
فرمایا اس طرح کی معافی کوئی معنی نہیں رکھتی ہمارے ملک کی عورتیں جب دیکھتی ہیں کہ مہر وصول تو ہوگا
نہیں تو پھر وہ یہ خیال کر کے کہ احسان ہی کیوں نہ کر دیں، کہہ دیتی ہیں کہ معاف کیا۔اس پر
حکیم صاحب مرحوم نے حضرت خلیفہ اول یا کسی اور سے قرض لے کر ان کی جھولی میں پانچ پانچ سوروپیہ
ڈال دیا اور کہا کہ تم دونوں نے مجھے معاف تو پہلے سے ہی کر دیا ہوا ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا ہے کہ پہلے ان کی جھولی میں روپیہ ڈال دو پھر وہ معاف کرنا چاہیں تو کر سکتی ہیں اس لئے میں نے
رو پی تم کو دے دیا ہے اب تم اگر چاہو تو یہ روپیہ مجھے دے سکتی ہو۔اس پر انہوں نے کہا کہ اب تو ہم واپس
نہیں کریں گی ہم تو یہ بھی تھیں کہ مہر کوئی دیتا تو ہے نہیں چلو معاف ہی کر دیں۔تو بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ
قادیان میں جو کچھ دیا جائے وہ چندہ ہی ہے اسے واپس کیا لینا ہے مگر میں یہ روح پیدا کرنا نہیں چاہتا اس
لئے یہ روپیہ بہر حال واپس ہوگا اس کے بعد اگر کوئی دیتا ہے تو ہم اسے روک نہیں سکتے لیکن اس تحریک میں
کوئی جس وقت سے شامل ہو وہیں سے اس کے تین سال شروع ہوں گے اور یہ فنڈ سلسلہ کی عظمت و
شوکت اور مالی حالت کی مضبوطی کے لئے جاری رہے گا اور اس کی طرف جماعت کی مزید توجہ بلکہ بہت
بڑی توجہ کی ضرورت ہے۔پچھلے سال میں نے وقف کی بھی تحریک کی تھی اس پر سینکڑوں نو جوانوں نے اپنے
217
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
نام دیئے مگر ان میں سے بہت سے تھے جن کی خدمات سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا اور بعض جن سے ہم نے
فائدہ اٹھانا چاہا ان میں دینی لحاظ سے بہت کمزوری دیکھی گئی۔دینی تعلیم بہت کم تھی حتی کہ بعض
قرآن شریف کے ترجمہ تک سے ناواقف تھے اس پر مجھے بہت فکر ہوئی کہ جو لوگ قرآن کریم کا ترجمہ تک
نہیں جانتے وہ اسلام کی روح کو کس طرح سمجھ سکتے ہیں؟ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت تھی کہ مجھے اس طرح علم
ہو گیا۔چند آیات یا سورتوں کا جاننا کافی نہیں ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ سارے قرآن کا ترجمہ
اور کچھ نہ کچھ حدیث بھی جانتا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ بھی ضروری ہے۔دینی
علوم کے مطالعہ میں دو قوموں کو خاص سہولتیں حاصل ہیں اہل عرب کو قرآن و حدیث سمجھنے کی اور
ہندوستانیوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے سمجھنے کی۔باقی تمام ممالک پر ڈ ہرا بوجھ ہے اور انہیں
اپنی ملکی زبان کے علاوہ دین کو سمجھنے کے لئے دو غیر ملکی زبانیں سیکھنی پڑتی ہیں۔ہمارے لئے یہ بہت بڑی
سہولت ہے گویا ہمارا کام آدھا ہو گیا دین کی مکمل تشریح اردو میں ہے اور اصل دین عربی میں۔یہ بہت بڑی
سہولت ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاصل ہوئی ہے۔پس چاہئے کہ اس کی قدر کرو اور کوشش کرو کہ تم میں
سے کوئی بھی ایسا نہ رہے جسے کم از کم قرآن
کریم کا ترجمہ نہ آتا ہو۔یہ کوئی مشکل نہیں جب کسی کام کا ارادہ کر
لیا جائے تو کوئی مشکل نہیں رہتی صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ قربانی کے کام کو عارضی مت سمجھو اور جب
یہ نقطہ نگاہ ہو جائے گا تو کوئی کام بھی مشکل نہ رہے گا۔خیر یہ تو ایک ضمنی بات تھی اس موقع پر، میں یہ کہہ رہا تھا۔کہ وقف کی تحریک میں اس سال پھر کرتا ہوں پچھلی لسٹیں بھی ابھی ہیں ان میں سے بھی دیکھ لئے جائیں
گے لیکن اس عرصہ میں کئی نئے گریجوایٹ بنے اور مولوی فاضل و میٹرک کے امتحانات پاس کر چکے ہیں، کئی
ڈاکٹری پاس کر کے فارغ ہیں اس لئے انہیں موقع دینے کے لئے پھر اس تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔گزشتہ
سال کی طرح اس سال بھی غیر ممالک میں آدمی بھیجے جائیں گے کچھ عرصہ ان کو الاؤنس دیا جائے گا تا وہ
زبان سیکھ سکیں اور اپنے لئے کام پیدا کر سکیں اس کے بعد جب تک ان کے پاس روپیہ نہ ہو صرف ڈاک کا
خرچ دیا جائے گا اور جب خدا تعالیٰ انہیں روپیہ دے دے تو یہ بھی نہیں دیا جائے گا۔بعض ممالک میں تین
چار، بعض میں پانچ چھ ، بعض میں آٹھ نو مہینے کام مہیا ہونے اور زبان
سیکھنے پر لگتے ہیں اس عرصہ میں انہیں
قلیل ترین گزارہ دیا جائے گا۔اس تحریک کے ماتحت اس وقت تک پانچ نوجوان غیر ممالک میں جاچکے
ہیں اور آٹھ نو تیار ہیں جنہیں قرآن کریم اور دینی تعلیم دی جارہی ہے انہیں پچھلے سال کی تحریک کے ماتحت
روانہ کر دیا جائے گا اور اس سال کے لئے اور نو جوان درکار ہیں۔ایک ڈاکٹر کو بھی باہر بھیجا گیا ہے اور تجربہ
218
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر اور حکیم بہت زیادہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔اسی طرح پیشہ ور لوگ بھی مفید ہو سکتے
ہیں اچھے لوہار دنیا کے ہر علاقہ میں خصوصاً آزاد ملکوں میں جہاں ہتھیار وغیرہ بنتے ہوں بہت کامیاب
ہو سکتے ہیں چین اور افریقہ کے کئی علاقوں میں ان کی بہت قدر ہو سکتی ہے عرب میں نہیں کیونکہ وہاں کے
لوگ تلوار بنانے میں ماہر ہیں۔اسی طرح ڈرائیوری جاننے والوں کے لئے بھی کافی گنجائش ہو سکتی ہے۔کسی ملک میں پہنچ کر کوئی سیکنڈ ہینڈ لاری یا موٹر لے کر فوراً کام شروع کیا جا سکتا ہے۔بی اے، مولوی
فاضل اور میٹرک پاس بھی کام دے سکتے ہیں۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ وہ ہاتھ سے کام کرنے کے
لئے تیار ہوں۔پھیری کے ذریعہ پہلے دن ہی روزی کمائی جاسکتی ہے۔ہم تو کچھ مدد بھی دیتے ہیں لیکن
ہمت کرنے والے نوجوان تو بغیر مدد کے بھی کام چلا سکتے ہیں۔تم میں سے ایک نوجوان نے گزشتہ سال
میری تحریک کو سنا وہ ضلع سرگودھا کا باشندہ ہے وہ نو جوان بغیر پاسپورٹ کے ہی افغانستان جا پہنچا اور وہاں
تبلیغ شروع کر دی حکومت نے اسے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تو وہاں قیدیوں اور افسروں کو تبلیغ کرنے
لگا اور وہاں کے احمدیوں سے بھی وہیں واقفیت بہم پہنچالی اور بعض لوگوں پر اثر ڈال لیا۔آخر افسروں نے
رپورٹ کی کہ یہ تو قید خانہ میں بھی اثر پیدا کر رہا ہے ملانے قتل کا فتویٰ دیا مگر وزیر نے کہا کہ یہ انگریزی رعایا
ہے اسے ہم قتل نہیں کر سکتے۔آخر حکومت نے اپنی حفاظت میں اسے ہندوستان پہنچادیا۔اب وہ کئی ماہ کے
بعد واپس آیا ہے اس کی ہمت کا یہ حال ہے کہ جب میں نے اسے کہا کہ تم نے غلطی کی اور بہت ممالک تھے
جہاں تم جاسکتے تھے اور وہاں گرفتاری کے بغیر تبلیغ کر سکتے تھے تو وہ فورا بول اٹھا کہ اب آپ کوئی بتادیں میں
وہاں چلا جاؤں گا۔اس نوجوان کی والدہ زندہ ہے لیکن وہ اس کے لئے بھی تیار تھا کہ بغیر والدہ کو ملے
دوسرے کسی ملک کی طرف روانہ ہو جائے مگر میرے کہنے پر وہ والدہ کو ملنے جارہا ہے۔اگر دوسرے نوجوان
بھی اس پنجابی کی طرح جو افغانستان سے آیا ہے ہمت کریں تو تھوڑے ہی عرصہ میں دنیا کی کایا پلٹ سکتی
ہے۔روپیہ کے ساتھ مشن قائم نہیں ہو سکتے۔اس وقت جو ایک دو مشن ہیں ان پر ہی اس قدر روپیہ صرف ہو
رہا ہے کہ اور کوئی مشن نہیں کھولا جا سکتا لیکن اگر ایسے چند ایک نو جوان پیدا ہو جائیں تو ایک دو سال میں ہی
اتنی تبلیغ ہو سکتی ہے کہ دنیا میں دھاک بیٹھ جائے اور دنیا سمجھ لے کہ یہ ایک ایسا سیلاب ہے جس کا رکنا محال
ہے۔مغل قوم جس ملک سے آئی وہاں غربت بہت تھی یہ لوگ عام طور پر شکار پر گزارہ کرتے تھے ان میں
سے چند لوگ باہر نکلے تو دولت دیکھی اور واپس آکر شور مچادیا کہ دنیا میں اس قدر دولت ہے اور تم بھوکے مر
رہے ہو۔یہ لوگ دولت کی خاطر اپنے ملک سے نکلے اور فرانس سے لے کر چین کی حدوں تک حکومت کی
219
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اور وہ لوگ جو بالکل وحشی تھے ایک صدی کے اندر اندر بادشاہ بن گئے، یہ اسلام سے پہلے کی بات
ہے، اسلام نے آکر ان کی اور بھی کایا پلٹ دی۔ہاتھو خان ایک پرانے مغل فرمانروا کے متعلق انگریزی
مؤرخین گن وغیرہ نے لکھا ہے کہ وہ جب یورپ فتح کر رہا تھا تو یورپ کے سارے بادشاہ اکٹھے ہو کر
ڈینیوب کے کنارے اسے ملے اور کہا کہ ہمارے بچے یتیم اور بیویاں بیوہ ہو جائیں گے آپ رحم کریں اور
واپس چلے جائیں۔اسی طرح قبلائی خان نے چین کو فتح کیا اور جاپان پر حملہ کیا مگر فتح اس واسطے نہ کر سکا کہ ساحل پر
طوفان آ گیا اور بیڑے کا ایک حصہ غرق ہو گیا اور ایک حصہ کو ہوائیں چین کی طرف دھکیل لائیں۔تا ہم اس
کا رعب اتنا ہوا کہ جاپان کی عورتیں مغربی علاقہ میں باوجود اس کے کہ اس حملہ کو چار پانچ سو سال کا عرصہ ہو
چکا ہے آج بھی اپنے بچوں کو اس کا نام لے کر ڈراتی ہیں۔یہ وہ لوگ تھے جو روٹی کی خاطر گھروں سے نکلے
تو کیا میں اپنے نو جوانوں سے اتنا مایوس ہو جاؤں کہ وہ دین کی خاطر بھی باہر نہیں نکل سکتے ؟ اگر ارادہ کر لو تو
تم اتنے عظیم الشان کام کر سکتے ہو کہ دنیا تمہارے سامنے فوراً ہتھیار ڈال دے۔مومن کو صرف ارادہ کی
ضرورت ہوتی ہے جس دن وہ ارادہ کر لے اسی دن مال، دولت، عزت سب خود درخواستیں کرتی ہیں کہ
ہمیں قبول کیا جائے۔اصل چیز رضائے الہی ہے اور اسی سے زندگی ملتی ہے۔یہ دنیا سب ویران اور سنسان
پڑی ہے گو تمہیں یہ آباد نظر آتی ہے مگر خدا کی نظروں میں ویران ہے تم دہلی، لاہور اور دوسرے شہروں میں
جاتے ہو تو سمجھتے ہو کہ یہ شہر آباد ہیں اور تم زندوں میں پھر رہے ہو ؟ مگر تمہاری آنکھیں دھوکا کھا رہی ہوتی
ہیں وہ زندہ نہیں مردہ ہیں کیونکہ خدا کا نام ان میں نہیں۔جب تم خدا کا نام وہاں پہنچا دو گے تب ان کو زندگی
ملے گی وہ شہر آباد ہوں گے اور تم ان کے آدم ہو گے۔پس نوجوان ہمت کریں اور باہر نکلیں۔تم میں سے
ایک نوجوان افغانستان ہو آیا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ تم وہ کام نہ کر سکو جو تمہارا ایک بھائی کر آیا ہے۔وہ یہاں
متفرق کلاس کا طالب علم تھا اور مجھے یا کسی کو اطلاع دیئے بغیر نکل کھڑا ہوا اور اب واپسی پر اس کا ذکر کیا ہے
جب اس نے یہ کام کیا تو کیا تم میں سے بعض اس سے بھی بڑے کام نہیں کر سکتے ؟ ڈاکٹر اور حکیم بہت کام کر
سکتے ہیں۔ہم نے ایک ڈاکٹر کو بھیجا ہے اور اس کا کام بہت اچھی طرح چلنے کی امید ہے کیونکہ ہمیں جو
اطلاع آئی تھی اس میں لکھا تھا کہ ڈاکٹر آنکھ کی بیماریوں کا علاج جانتا ہو تو اسے یہاں جلد مقبولیت حاصل ہو
سکتی ہے اور چونکہ یہ نوجوان یہ کام جانتا ہے اس لئے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بہت جلد وہاں عزت اور رتبہ
حاصل کر لے گا اور شہر کے معززین میں رسوخ حاصل کر سکے گا۔تو طب پڑھے ہوئے بہت اچھا کام کر سکتے
220
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
ہیں۔ضرورت صرف حوصلہ کی ہے مگر افسوس! کہ بعض وہ لوگ جن کو میں نے منتخب کیا حوصلہ مند نہیں ثابت
ہوئے۔سٹریٹس سیٹلمنٹ میں تین نوجوانوں کو بھیجا گیا ان میں سے دو اس طرح وہاں جا کر غائب ہو گئے
ہیں کہ گویا کبھی تھے ہی نہیں۔بہر حال وہاں تین احمدی پہنچ چکے ہیں اور چاہے وہ کاروبار میں ہی پھنس گئے
ہوں اور اس جوش سے تبلیغ نہ کرتے ہوں اور اپنی رپورٹوں کو اس طرح قائم نہ رکھ رہے ہوں مگر پھر بھی ان
کے ذریعہ احمدیت کا نام تو ضرور پھیل رہا ہے۔ان سے ملنے والوں میں ہی احمدیت پھیلے گی اور بعض خطوط
سے معلوم ہوتا ہے کہ چھیل رہی ہے اور احمدیت تو کوئی ایسی چیز نہیں کہ ایک دفعہ دل میں گڑ کر پھر نکل سکے
اس لئے وہ گواتنا جوش نہ دکھا ئیں پھر بھی کامیابی کی بہت امید ہے۔اس طرح رقم بھی بہت تھوڑی خرچ
ہوتی ہے سال بھر کے لئے ایک مبلغ بھیجنے پر اڑھائی تین ہزار کا خرچ ہوتا ہے اور ان کے بھیجنے پر تین چار سو
سے زیادہ نہیں ہوا اور وہ کچھ نہ کچھ کام کر رہے ہیں۔اگر کسی وقت اللہ تعالیٰ جوش پیدا کر دے تو اور زیادہ
کامیابی کی امید ہے ورنہ خدا تعالی مقامی لوگوں میں سے ہی ان کے ذریعہ کوئی اچھا کام کرنے والا آدمی
پیدا کر دے گا۔میں نو جوانوں کو پھر نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اندر وسعت نظر اور بلند ہمتی پیدا کرو۔دیکھو! انگریز
کس طرح دنیا پر پھیل گئے ہیں؟ کسی وقت وہ ایسے ہی کمزور تھے جیسے آج ہم ہیں۔یہاں کے لوگ اس کو
بات سے چڑتے ہیں کہ انگریز غیر ملک سے آکر یہاں حکومت کرتے ہیں مگر میں کہتا ہوں یہ اعتراض کرنے
والے کیوں نہ ان کے ملک میں چلے گئے ؟ انگریز اب چار کروڑ ہیں مگر ا اس وقت صرف کروڑ ڈیڑھ کروڑ ہی
تھے۔مگرتم تینتیس کروڑ تھے اور باہر نہ نکل سکے تمہیں کس نے روکا تھا کہ باہر نکلو؟ خدا کا قانون یہی ہے کہ جو
دنیا کے لئے باہر نکلتا ہے خدا اس کے آگے دنیا کو ڈال دیتا ہے اور دنیا کی حکومت اسے عطا کر دیتا ہے اور اسی
طرح جو دین کے لئے باہر نکلتا ہے اسے دین کی حکومت عطا کر دیتا ہے۔انگریز دنیا کے لئے باہر نکلے
خدا تعالیٰ نے دنیا انہیں دی تم دین کے لئے نکلو گے تو خدا تمہیں دین عطا کرے گا۔میں نے افسوس کے ساتھ دیکھا ہے کہ مبلغین کلاس کے سوا باقی مدرسہ احمدیہ اور مولوی فاضل کلاس
کے طلبا دینی تعلیم سے بہت کم واقف تھے انہیں دوران تعلیم میں بھی تبلیغ کے لئے باہر بھیجتے رہنا چاہئے تا وہ
وسیع مطالعہ کریں اور واقفیت بڑھے۔شعبہ تعلیم کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ خالی مولوی فاضل کسی کام کے نہیں
اور وہ ہر جگہ ناکام ہوں گے۔یہ کوئی عذر نہیں کہ امتحان کی تیاری کراتے ہو اس تیاری کے ساتھ ہی دینی تعلیم
ہونی چاہئے۔مدرسہ احمدیہ اور مولوی فاضل کلاس کے بعض طالب علم دینی تعلیم میں بہت کچے ثابت ہوئے
221
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
بلکہ بعض ہائی سکول کے طلبا ان سے زیادہ واقف تھے۔پس ایسا انتظام کیا جائے کہ ہر لڑ کا ہر مہینہ میں ایک
تقریر ضرور باہر جا کر کرے اس سے ان کا علم بڑھے گا اور دماغ میں روشنی پیدا ہوگی۔اب میں پھر اصل
سوال کی طرف لوٹتا ہوں۔میں نے ذکر کیا تھا کہ اس سال بھی وقف کرنے والے آدمیوں کی ضرورت ہے
گزشتہ سال کے کاموں کے علاوہ بعض اور کام بھی میرے مدنظر ہیں۔مثلاً میرا ارادہ ہے کہ اس سال کی
تحریک میں بے کاری کو دور کرنا بھی شامل کر لیا جائے۔اس وقت غریب اور بے کارلوگوں کو مدد دی جاتی
ہے۔میں چاہتا ہوں کہ آئندہ ان کو کام پر لگایا جائے۔ہماری آمد کا بہت سا حصہ تو تبلیغ پر صرف ہوتا ہے،
کچھ تعلیم پر، کچھ مرکز کے کارکنوں پر اور اسی طرح لنگر خانہ پر بھی۔سالانہ جلسہ کے اخراجات
کو ملا کر چھپیں
چھبیس ہزار روپیہ خرچ ہوتا ہے اس کے بعد غربا کی امداد کے لئے کم رقم بچتی ہے مگر پھر بھی تعلیمی وظائف
وغیرہ ملا کرتیں پینتیس ہزار روپیہ کی رقم صرف ہوتی ہے مگر اتنی بڑی جماعت کے لحاظ سے یہ پھر بھی کم رہتی
ہے اور کمی کی وجہ سے کئی لوگ تکلیف اٹھاتے ہیں کئی شکوے بھی کرتے ہیں۔حالانکہ مومن کو شکوہ کبھی نہیں
کرنا چاہئے اسے چاہئے کہ بجائے دو روپے نہ مل سکنے کا شکوہ کرنے کے ایک جو ملا ہے اس کا شکر کرے۔بہر حال غربا کو پوری امداد نہیں دی جاتی اور نہ دی جاسکتی ہے اور اس کی وجہ قلت سرمایہ ہے۔پس اس تکلیف
کا اصل علاج یہی ہے کہ بے کاری کو دور کیا جائے۔میں نے اس کے لئے ایک کمیٹی بھی بنائی تھی مگر اس نے
اپنا کام صرف یہی سمجھ رکھا ہے کہ درخواستوں پر امداد دیے جانے کی سفارش کر دے۔حالانکہ یہ کام تو میں
خود بھی آسانی سے کر سکتا تھا بلکہ غربا چونکہ مجھ سے زیادہ ملتے اور اپنے حالات بیان کرتے رہتے ہیں اس
لئے ان سے بہتر طور پر کر سکتا تھا۔پس امدادی رقم کی تقسیم کے لئے کسی امداد کی تو مجھے ضرورت نہیں۔میری
غرض تو یہ تھی کہ بے کاروں کے لئے کام مہیا کیا جائے اس لئے میرا ارادہ ہے کہ اس شعبہ کو بھی تحریک جدید
میں ہی شامل کر دیا جائے اور اس کے لئے بھی ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہوگی جو اپنے آپ کو غربا کی امداد
اور ان کے لئے کام مہیا کرنے کے لئے وقف کر دے۔یہ بھی مبلغ سے کم ثواب کا کام نہیں۔جو کام بھی سپر د کر
دیا جائے وہی کرنا موجب ثواب ہے اگر کسی شخص کو کسی جگہ مدرس مقرر کر دیا جاتا ہے تو یہ نہیں کہ وہ تو اب میں
مبلغ سے کم رہے گا یا مثلاً بور ڈ نگ تحریک جدید کا انچارج ہے بوجہ اس کے کہ اس کا کام دین کی خدمت کے
لئے ایک نئی نسل پیدا کرنا ہے یہ مبلغ کے کام سے کم اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اچھی طرح کیا جائے تو مبلغ سے بھی
زیادہ ثواب حاصل کیا جا سکتا ہے اسی طرح غربا کو کام پر لگانے میں امداد کرنا اور اس سلسلہ میں جو روپیہ اس
کے سپرد کیا جائے اسے ٹھیک طور پر استعمال کرنا کوئی کم ثواب کا موجب نہیں بلکہ اس وجہ سے کہ اس میں
222
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
ہزاروں غربا کی دعائیں ملیں گی ، زیادہ ثواب کا موجب ہوسکتا ہے۔پس وقف کنندگان کو اگر تعلیم پر یا کسی اور کام پر لگا دیا جائے تو انہیں یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ
ہمارا ثواب کہاں گیا ؟ مثلاً میں نے ان میں سے ایک کو تحریک جدید کے بورڈنگ کا سپر نٹنڈنٹ بنایا ہے۔وہ اگر بچوں کی اصلاح اور تربیت کے لئے رات دن ایک کرے تو وہ سینکڑوں مبلغوں میں چنندہ مبلغ کے
برابر ثواب حاصل کر سکتا ہے۔امداد بے کار ان کے متعلق میرا ارادہ یہ ہے کہ راس المال کو خرچ نہ کیا جائے
بلکہ بعض نفع مند کاموں پر روپیہ لگا کر جو نفع حاصل ہو وہ اس مد میں خرچ کیا جائے اور بے کاروں کے لئے
لوہار، ترکھان، چمڑے کا کام۔مثلاً اٹیچی کیس اور بوٹ وغیرہ بنانا سکھائے جانے کا انتظام کیا جائے۔ہم
سالانہ، قادیان کے غربا پر پندرہ ہزار روپیہ کے قریب صرف کرتے ہیں، پانچ ہزار تو زکوۃ کا ہوتا ہے پھر کئی
ایک کو لنگر خانہ سے روٹی دی جاتی ہے پھر دار الشیوخ کے طلبا ہیں جن کے لئے جمعہ کے روز آٹا جمع کیا جاتا
ہے، عیدین کے موقع پر بھی کچھ روپیہ خرچ ہوتا ہے اور میں کچھ رو پیدا اپنے پاس سے بھی خرچ کرتا ہوں اور
یہ سب ملا کر قریباً پندرہ ہزار ہو جاتا ہے، اس کی بجائے اگر ہم فی الحال پانچ ہزار بھی تجارتی کاموں پر
لگا دیں تو اس سے بہت زیادہ فوائد ہوں گے، بے کاروں کے اندر کام سیکھنے کے بعد قربانی کی روح اور
خود اعتمادی پیدا ہوگی اور مانگنے کی وجہ سے جو خست پیدا ہو جاتی ہے وہ دور ہوگی اور پانچ ہزار روپیہ سے ہم
سو دو سو آدمی پال سکتے ہیں اور ایسے کام نکالے جائیں گے جن میں عورتیں اور نا بینا اشخاص بھی حصہ لے
سکیں۔مثلاً ٹوکریاں بنانا ، چکیں بنانا، آزار بند بنانا وغیرہ یہ ایسے کام ہیں جنہیں عورتیں بھی کر سکتی ہیں۔اگر
شروع میں ہمیں نقصان بھی ہو تو کوئی حرج نہیں۔مثلاً ہم نے دس ہزار خرچ کیا اور آٹھ ہزار کی آمد ہوئی تو
پھر بھی ہم نفع میں رہے کیونکہ ان لوگوں کی اگر ہم روپیہ سے امداد کرتے تو غالبا پانچ ہزار سے کم خرچ نہ
ہوتی۔اگر اللہ تعالیٰ اس سلسلہ میں برکت دے تو موجودہ بے کاروں کو کام پر لگانے کے بعد باہر سے بھی
بے کاروں کو بلایا جا سکتا ہے اور اس طرح یہ کام قادیان کی ترقی کا موجب بھی ہو سکتا ہے۔پس اس کام کے لئے بھی ایک شخص کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں زندگی وقف کرنے والا
ہو۔بعض لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ تکلیف سے گھبرا جاتے ہیں یا کہیں زیادہ تنخواہ کی امید ہو تو چلے
جاتے ہیں، بعض کام سے جی چراتے ہیں، بعض کام کے عادی ہی نہیں ہوتے حالانکہ وقف کے معنی یہ ہیں
کہ سمجھ لیا جائے اب اسی کام میں موت ہوگی نہ دن کو آرام ہو نہ رات کو نیند آئے۔میرا ذاتی تجربہ ہے کہ
حقیقی جوش سے کام کرنے والے کی نیند اکثر خراب ہو جایا کرتی ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ کئی دفعہ چار پائی
223
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پر لیٹ کر کئی کئی گھنٹے فکر سے نیند نہیں آتی اور سلسلہ کے کاموں کے متعلق سوچنے اور فکر کرنے میں دماغ لگا
رہتا ہے۔پس کام کرنے والے کے لئے نیند بھی نہیں ہوتی۔قرآن کریم نے جو کہا ہے کہ مومن سوتے وقت
بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں اس کا یہی مطلب ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے دین کی فکر میں ہی تھک کر سو جاتے
ہیں اس لئے نیند میں بھی ان کا دماغ دین کے کام میں لگا رہتا ہے۔پس وہ نوجوان آگے آئیں جو دین کے کام میں مرنا چاہیں۔یہ غلطی ہے کہ بعض لوگ چھ سات
گھنٹے کام کرنے کو احسان سمجھ لیتے ہیں اور پھر نا کامی کو قسمت پر ڈال دیتے ہیں حالانکہ گستاخ اور بے ادب
ہے وہ شخص جو سمجھتا ہے کہ نا کامی خدا کی طرف سے آتی ہے خدا سے ہمیشہ کامیابی آتی ہے اور جو نا کامی کو
خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی بہتک کرنے والا ہے۔پس جب تک کوئی یہ نہ سمجھے کہ
ناکامی کا میں خود ذمہ دار ہوں وہ اپنے آپ کو وقف نہ کرے۔میں نے دیکھا ہے کہ کئی لوگ شکوہ کرتے ہیں
کہ ناکامی ہوئی تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟ کیا کامیابی ہمارے اختیار میں ہے؟ لیکن ایسے خیالات سے
قوم میں سستی پیدا ہوتی ہے۔یوروپین قوموں میں ناکامی کے عذر کو قبول نہیں کیا جاتا اور جو نا کام ہوا سے
علیحدہ کر دیا جاتا ہے کہ بس تم اس کام کے اہل نہیں اس لئے تم میں سے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ جو کام
بھی اس کے سپرد کیا جائے اس میں کامیاب ہو کر دکھائے۔دیکھو! زمینیں ہماری اچھی ہیں اور کثرت سے
ہیں مگر ہمارے ہاں زمیندار اگر کوئی ملازم رکھیں تو اسے چند من غلہ کے سوا کوئی اجرت نہیں دے سکتے مگر
امریکہ والے زمیندار اپنے ملازموں کو دو دوسو روپیہ تنخواہیں دیتے ہیں اور پھر وہ اتنا غلہ پیدا کرتے ہیں کہ
ہمارے ملک کا دیوالیہ نکال دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ پاگل ہو کر کام کرتے ہیں۔میں نے
لنڈن کی گلیوں میں کسی آدمی کو چلتے نہیں دیکھا سب بھاگے پھرتے ہیں جب میں وہاں تھا تو ایک دن مجھے
سے حافظ روشن علی صاحب مرحوم نے پوچھا کہ کیا آپ نے یہاں کسی آدمی کو چلتے بھی دیکھا ہے؟ میں نے
کہا کہ نہیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ گو یا کسی قریبی کے مکان کو آگ لگی ہوئی ہے اور اسے بجھانے جارہے ہیں
بلکہ اس سے بھی زیادہ تیزی سے وہ لوگ چلتے ہیں۔پس مجھے ایسے انسانوں کی ضرورت ہے جو خود پاگل
ہوں اور دوسروں کو پاگل کر دیں۔اتنے بڑے ثواب کا کام ہے کہ ایسے شخص کا نام صدیوں تک زندہ رہ
سکتا ہے اور اگر روپیہ آجائے تو ایسے لوگوں کی خدمت کرنے سے بھی سلسلہ کو دریغ نہیں ہوسکتا۔مثلاً اگر
پندرہ ہزار منافع ہو جائے تو اس میں سے کام کرنے والے کو چار پانچ سو یا ہزار دینے میں بھی کیا عذر ہو سکتا
ہے؟ گویا اس کام میں دنیوی طور پر بھی فائدہ ہونے کا امکان ہے۔جو دوست ان کاموں سے واقف ہوں
224
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء
وہ یہ بھی مشورہ دیں کہ کیا کیا کام جاری کئے جائیں؟ میرے ذہن میں تو لکڑی کا کام مثلاً میز کرسیاں بنانا ،
لوہے کا کام جیسے تالے، کیل، کانٹے اور اسی قسم کی دوسری چیزیں جو دساور کے طور پر بھیجی جاسکتی ہیں،
چمڑے کا کام یعنی بوٹ، اٹیچی کیس وغیرہ چیزیں تیار کرانا ہے۔ہماری جماعت میں ہی ان کی کافی کھپت ہو
سکتی ہے۔اس کے علاوہ ازار بند، پراندے اور اسی قسم کی کئی دوسری چیزیں ہیں۔گوٹہ کے استعمال سے میں
نے روک دیا ہے لیکن اگر باہر اس کی کھپت ہو سکے تو بھی تیار کرایا جاسکتا ہے۔میں نے جہاں تک عقل کا
کام تھا یہ سکیم تیار کی ہے باقی تجربہ سے جو حصہ تعلق رکھتا ہے اس کے بارہ میں اس خطبہ کی اشاعت کے بعد
تجر به کار دوست اطلاع دیں۔میری تجویز یہ ہے کہ عورت ، مرد، بچہ بوڑھا ہر ایک کوکسی کام پر لگا دیا جائے
اور سوائے معذوروں کے کوئی بے کار نہ رہے اس طرح ہجرت کا سامان بھی پیدا ہوسکتا ہے۔اب تو ہم
ہجرت سے روکتے ہیں مگر اس صورت میں باہر سے لوگوں کو بلا سکیں گے۔میں چاہتا ہوں کہ ہم میں سے ہر
شخص کما کر کھانے کا عادی ہو۔میرا ارادہ ہے کہ تحریک جدید کے طلبا کو بھی ایسے کام سکھائے جائیں تا ان
میں ہاتھ سے کام کرنے کی روح پیدا ہو۔غریب امیر کا امتیاز مٹ جائے اور نوکری نہ ملے تو کوئی پیشہ ان
کے ہاتھ میں ہو۔پڑھے لکھے لوگ آج کل دس دس روپیہ کی چپڑاسی کی نوکری کے لئے ٹکریں مارتے
پھرتے ہیں حالانکہ اس طرح کے کاموں سے وہ سو پچاس روپیہ ماہوار کما سکتے ہیں۔پس ایک تو دوست اس
تجویز کے متعلق مشورہ دیں اور دوسرے نوجوان اپنے آپ کو وقف کریں۔دیکھو! ایک نوجوان نے اس
تحریک پر عمل کر کے دکھا دیا ہے اور گو الْفَضْلُ لِلْمُتَقَدِّم کے مطابق پہل کی عزت اسے مل گئی ہے مگر تم
دوسرے نمبر کی عزت کو ہی ضائع نہ کرو۔میں امید کرتا ہوں کہ نوجوان اس سال پہلے سے زیادہ قربانیاں
کریں گے اور ایک امتیاز پیدا کر کے دکھائیں گے۔“
مطبوع الفضل 3 دسمبر 1935ء )
225