تحریک جدید کے تین اہم مطالبات ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 دسمبر 1935ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید کے تین اہم مطالبات
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 دسمبر 1935ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔(1) تحریک جدید کے بعض حصوں کو میں قبل ازیں بیان کر چکا ہوں اور آج میں اس کے بعض
دوسرے حصے بیان کرنا چاہتا ہوں۔ایک بات تحریک جدید میں میں نے یہ بیان کی تھی کہ جو دوست لیکچر دینے کی قابلیت رکھتے ہوں
وہ اپنے نام دفتر میں لکھوادیں تا مختلف جگہوں پر جو جلسے ہوتے ہیں ان پر انہیں بھیجا جائے اور ان سے
تقریریں کرائی جائیں۔در حقیقت انسانی دماغ مختلف قسم کے ہوتے ہیں بعض انسان
علمی باتوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں
اور بعض لوگ بات کی نسبت بولنے والے کی پوزیشن کو زیادہ دیکھتے ہیں۔جو لوگ علمی باتیں سننے اور انہیں
سمجھنے کے عادی ہوتے ہیں ان کے لئے ہمارے سلسلہ کے علما کافی ہیں لیکن بعض لوگوں کے دلوں میں یہ
احساس ہوتا ہے کہ دیکھیں کہنے والا کس حیثیت کا آدمی ہے اور وہ ہمیں اپنی باتیں سنانے کیلئے کن مقاصد
کے ماتحت آیا ہے۔دنیا میں عام طور پر اس وقت لالچ اور حرص کا دور دورہ ہے اس لئے لوگ یہ سمجھنے سے
قاصر رہتے ہیں کہ ہمارے سلسلہ کے مبلغ صرف معمولی گزارہ لیتے ہیں اور در حقیقت سلسلہ کے لئے ان کا
کارکن بننا کوئی ملازمت نہیں بلکہ زندگی کو وقف کرنا ہے مگر چونکہ وہ ایسے ماحول میں رہتے ہیں جس میں
عربی علوم اور دین کی کوئی قدر نہیں اس لئے وہ مبلغ کو قدرو منزلت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔لوگ ہر پیشہ کی
قدر سمجھتے ہیں اور ایک لوہار کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے اور جب وہ ان کا کوئی کام کرے تو وہ اس کی
مزدوری دینے کے لئے تیار رہیں گے، وہ ایک بڑھئی کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے اور اس بڑھتی کی
مزدوری کے پیسوں کو اس کا جائز حق سمجھیں گے، انہیں اس بات کا احساس ہوگا کہ لوہار کے بیوی بچے ہیں
اور وہ بھی کپڑے پہنتے اور روٹی کھاتے ہیں اس لئے اس کی مزدوری ضرور دینی چاہئے۔انہیں اس بات کا
233

خطبہ جمعہ فرمود 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
احساس ہوگا کہ بڑھتی کے بیوی بچے ہیں اور وہ بھی کپڑے پہنتے اور روٹی کھاتے ہیں اس لئے اس کی
مزدوری کو نہیں روکنا چاہئے اسی طرح وہ ایک ڈاکٹر ، ایک انجینئر ، ایک وکیل ایک معمار، ایک درزی ، ایک
نائی اور دنیا کے دوسرے پیشہ وروں کے متعلق یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جائز اور مفید کام کرتے ہیں اور ان کی
خدمت کرنی چاہئے خواہ ماہوار تنخواہ کی صورت میں یا روزانہ مزدوری ادا کرنے کی صورت میں مگر جب دین
کا معاملہ آتا ہے تو وہ مبلغین کے متعلق یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ وہ نہ کھاتے ہیں، نہ پہنتے ہیں، نہ ان کی
بیویاں ہیں، نہ بچے گویاوہ انسان نہیں بلکہ ملائکہ کی قسم کے لوگ ہیں یا کم سے کم وہ ان کے متعلق یہ سمجھتے ہیں
کہ ان کا حق نہیں نہ کھائیں اور پئیں اور اگر وہ کھاتے ہیں تو دوسروں کا حق چھین کر جیسے کتے کو بعض دفعہ
انسان اپنی روٹی ڈال دیتا ہے ان کو بھی کچھ دے دیا جاتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جب کبھی بھی علم دین کی
کوئی باتیں سنانے والا ان کے پاس جائے ، چاہے وہ اس کی باتوں کی قدر کریں مگر وہ اسے ذلیل ترین
وجود سمجھتے ہیں۔حالانکہ جس کام کو انہوں نے اختیار کیا ہوا ہوتا ہے اگر اسے دیانت داری سے کریں تو وہ دنیا
کا معزز ترین کام ہے۔عام طور پر ہمارے ملک میں جن لوگوں کو شریف اور معزز سمجھا جاتا ہے ان سے اگر
کوئی کہے کہ اپنی لڑکی ایسے شخص کو دے دو تو وہ حیران ہو کر کہیں گے یہ تو ملا ہے ! حالانکہ ملا کیا چیز ہے؟
ملا ہمارے ملک کا مذہبی رہنما ہے مگر کچھ ان کے اخلاق بگڑ جانے کی وجہ سے اور کچھ اس گزارہ کی رقم کی وجہ
سے جو وہ لیتے ہیں غلط فہمی میں مبتلا ہو کر لوگ انہیں ذلیل ترین وجود سمجھنے لگ گئے مگر یہ احساس ان کو ڈاکٹر
سے متعلق نہیں ہوتا اور نہ ان کو یہ احساس ایک وکیل کے متعلق ہوتا ہے وہ بڑے ادب اور احترام سے ایک
ڈاکٹر یا وکیل کو فیس دیں گے، اس کی خاطر تواضع کریں گے، نام بھی عزت سے لیں گے اور بات کرتے
ہوئے کہیں گے کہ بڑے آدمی جو ہوئے ہم ان کے مقابلہ میں کیا ہیں؟ پس ایک ڈاکٹر کی ڈاکٹری اور ایک
وکیل کی وکالت کی ان کی نگاہوں میں وقعت ہے لیکن دین اور اس کی اشاعت کرنے والے کی ان کی نگاہ
میں کوئی وقعت نہیں اور چونکہ ایک خرابی اور خرابیاں پیدا کر دیا کرتی ہے اس لئے اس تحقیر کا نتیجہ یہ ہوا کہ
مسلمان ایک لعنت میں گرفتار ہو گئے کہ ان میں سے جتنی تو میں اپنے آپ کو شریف سمجھتی تھیں انہوں نے
اس دینی کام کی طرف سے اپنی توجہ ہٹالی، کچھ شرفا جنہوں نے یہ کام اختیار کیا ذلیل ہو گئے اور کچھ ذلیل
اس لئے اس کام کی طرف متوجہ ہو گئے کہ جب ہم آگے ہی ذلیل ہیں تو ایک ذلت یہ بھی سہی۔آخر جس کا
سر پھر جائے گا اس کا باقی دھڑ اسے کیا کام دے سکتا ہے؟ جب وہ لوگ جو دین کا سر تھے ذلیل ہو گئے تو
مسلمان بھی بحیثیت قوم گر گئے اور سب دنیا کی نگاہوں میں ذلیل ہو گئے۔یہ عادت جو مسلمانوں میں ایک
234

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود و 20 دسمبر 1935ء
عرصہ سے قائم ہے ابھی تک گئی نہیں اور اب بھی وہ اس کام میں برائی محسوس کرتے ہیں۔اگر چہ پہلے جتنی
نہیں لیکن ابھی تک یہ بات ان میں قائم ہے کہ وہ کسی شخص کے دینی خدمت کرنے کے معنے یہ مجھتے ہیں کہ
اب یہ شخص تمام دنیوی عزتوں سے محروم کر دیا گیا۔حالانکہ اسلام نے یہ بتایا ہے کہ جو دین کی خدمت کرتا
ہے حقیقت میں وہی معزز ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَيكُمْ
یعنی جو شخص اللہ تعالٰی کے کام میں لگ جائے اس کے متقی ہونے میں کوئی شبہ ہی نہی ہوسکتا
بشر طیکہ وہ دوسرے اعمال میں بھی تقویٰ اور طہارت ملحوظ رکھے۔اس خیال کے ماتحت ہمارے علما خواہ کتنی بڑی قربانی کر کے لوگوں کے پاس جائیں وہ سمجھتے ہیں
کہ یہ بھی دوسرے ملاؤں جیسے ملا ہیں چھوٹے نہ سہی بڑے ملا سہی۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان لوگوں پر
جو باتوں پر غور کرنے کی بجائے کہنے والے کی شخصیت دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں ہمارے علما کی باتوں کا
کوئی اثر نہیں ہوتا۔وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا کیا ہے یہ تنخواہ لیتے اور کام کرتے ہیں جس طرح اور لوگ روپوں پر
اپنا دین بیچ دیتے ہیں اسی طرح انہوں نے بھی اپنا دین بیچ رکھا ہے۔چونکہ وہ خود روپوں پیسوں پر اپنا دین
فروخت کرنے کے عادی ہیں اس لئے وہ ہمارے مبلغوں کے متعلق بھی یہ سمجھ لیتے ہیں کہ انہیں چونکہ مرکز
کی طرف سے گزارہ ملتا ہے اس لئے انہوں نے اپنا دین بیچ دیا ہے مگر یورپین لوگوں میں یہ بات نہیں ان
میں پادری کی عزت قوم کے دوسرے معززین سے کم نہیں بلکہ زیادہ ہوتی ہے۔ہاؤس آف لارڈز جو
نوابوں کا مقام ہے اس میں بھی بڑے بڑے پادری شامل ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی موقع یا مجلس ہو
اس میں پادری کو شامل کیا جا تا اور اس کا اعزاز کیا جاتا ہے اس کی وجہ سے باوجود یورپ میں دہریت پھیلنے
کے مذہب کی عزت اور اس کا احترام وہاں پایا جاتا ہے۔وہ دہر یہ ہیں اور خدا تعالیٰ کے وجود کے منکر مگر
سمجھتے ہیں کہ ہماری مذہبی روش اس قابل ہے کہ اسے قائم رکھا جائے کیونکہ ملک کی ترقی کے لئے اس روح
کا قائم رہنا ضروری ہے۔پس وہ پادریوں کا اعزاز کرتے اور انہیں اس قابل سمجھتے ہیں کہ اپنی آنکھوں پر
بٹھا ئیں اور جو کچھ وہ انہیں دیتے ہیں بجائے اس کے کہ اس کی وجہ سے ان پر احسان رکھیں وہ اسے ان کی
خدمات کا ادنی معاوضہ سمجھتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں یہ بات نہیں۔میں اپنی جماعت میں بھی دیکھتا ہوں کہ مسلمانوں کے پرانے رسم و رواج کے ماتحت جب کوئی
ہم میں سے بھی دنیاوی لحاظ سے کچھ عزت حاصل کر لیتا ہے تو وہ سلسلہ کے مبلغین کو ادنی سمجھنے لگ جاتا
235

خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
ہے۔حالانکہ جو شخص دین کے لئے اپنی زندگی وقف کرتا ہے وہ ادنی نہیں بلکہ اعلیٰ ہے بشرطیکہ مبلغ ہر قسم کی
کو تا ہی سے اپنے آپ کو بچائے۔میرے نزدیک مبلغوں میں سے بعض ایسے ہو سکتے ہیں بلکہ بعض کمزور
مبلغ ایسے ہیں جنہوں نے ظاہر میں دین کو دنیا پر مقدم کیا ہے مگر در حقیقت وہ دنیا کو دین پر مقدم رکھتے ہیں
بعض دفعہ وہ جھوٹا بل بنادیں گے، بعض دفعہ لوگوں سے مانگ کر چیزیں لے لیں گے مگر ایک یا دو یا اس سے
زیادہ کی برائی سارے مبلغوں کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی۔اگر ایک یا دو ایسے مبلغ ہیں جو اس قسم کے ناجائز
کام کرنے والے ہیں تو بیسیوں ایسے مبلغ بھی ہیں جنہوں نے حقیقت میں دین کو دنیا پر مقدم کیا اور اپنا
دامن ہر قسم کی آلائشوں سے منزہ رکھا۔پس دو چار کے نقائص سب کی طرف منسوب نہیں ہو سکتے اور اگر ہم
کسی مبلغ کے متعلق دیکھیں کہ وہ جھوٹ بولتا ہے یا حرص اور لالچ سے کام لیتا ہے یا بعض جگہ سوالی بن جاتا تو
ایسے شخص کی ذلت اس کے ساتھ تعلق رکھے گی اور وہ ایک آدمی کی ذلت ہوگی نہ کہ مبلغ کی ذلت۔تم اس قسم
کی حرکات دیکھ کر کہ سکتے ہو کہ فلاں شخص ذلیل ہے، تم اپنے دل میں محسوس کر سکتے ہو کہ فلاں شخص نے
ذلیل کام کیا مگر تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ مبلغ ہونا ذلت کا کام ہے یا تبلیغ ناپسندیدہ چیز ہے۔بہر حال موجودہ
حالات میں ضروری ہے کہ جب ہمارے مبلغ تبلیغ کے لئے جائیں تو بعض لوگ محسوس کریں کہ چونکہ یہ
روپیہ لے کر کام کرنے والے ہیں اس لئے انہوں نے ایسی باتیں کہنی ہی ہیں لیکن اگر ایک ڈاکٹر تبلیغ کیلئے
جاتا ہے یا ایک وکیل تبلیغ کیلئے جاتا ہے یا ایک زمیندار تبلیغ کے لئے جاتا ہے یا ایک سرکاری افسر تبلیغ کے
لئے جاتا ہے تو وہ لوگ جو مبلغوں سے باتیں سننے کیلئے تیار نہیں ہو سکتے وہ ان سے باتیں سن کر دین کی باتیں
سمجھ سکیں گے۔اس وجہ سے میں نے تحریک کی تھی کہ وہ لوگ جنہیں خدا تعالیٰ نے کسی قسم کی فوقیت دی ہے
خواہ علم کے لحاظ سے خواہ پیشہ کے لحاظ سے خواہ ملازمت کے لحاظ سے وہ اپنے نام لکھا ئیں تا انہیں وعظوں
اور لیکچروں کیلئے مختلف مقامات کے جلسوں پر بھیجا جا سکے۔مجھے افسوس ہے کہ میری اس تحریک پر بہت کم
لوگوں نے اپنے آپ کو پیش کیا۔میں یہ نہیں کہتا کہ لوگوں نے اپنے آپ کو پیش نہیں کیا ، پیش کیا مگر بہت کم
اور پھر افسوس ہے کہ جن لوگوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہم ان سے صحیح رنگ میں فائدہ نہ اٹھا سکے۔وجہ یہ
ہوئی کہ یہ تمام نام دفتر تحریک جدید میں درج کئے گئے اور چونکہ دفتر تحریک جدید کا کام جلسے کرانا اور لیکچروں
کے لئے لوگوں کو بھیجنا نہیں بلکہ یہ کام دعوۃ و تبلیغ کا ہے اس لئے یہ کام نہ ہو سکا۔اب میں ایک تو دفتر
تحریک جدید کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ایسی تمام فہرستیں دعوۃ و تبلیغ کے دفتر میں بھجوادے اور دوسرے میں
دعوت و تبلیغ والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ان لوگوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں
236

تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
لیکن چونکہ یہ کام ایک عرصہ سے ہماری جماعت کے ذہن سے اترا ہوا تھا اس لئے میں دعوۃ و تبلیغ والوں کو
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ لوگوں سے تدریجا کام لیں اگر انہوں نے پہلے ہی یکدم لوگوں پر بوجھ ڈال دیا تو
جنہوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے وہ اس کی برداشت نہ کر سکیں گے اور کام کرنا چھوڑ دیں گے چونکہ ہماری
جماعت کے افراد کے لئے یہ نیا کام ہوگا اس لئے آہستہ آہستہ اس کی انہیں عادت ڈالی جائے، پہلے کسی
ایک جلسہ پر انہیں بھیجا جائے کچھ مدت کے بعد دو جلسوں پر ان سے لیکچر دلائے جائیں اسی طرح تدریج
کے ساتھ ترقی کی جائے اور یکدم بار نہ ڈالا جائے۔اگر اس طرح کام لیا گیا تو تھوڑے ہی عرصہ کے بعد
لوگ کام کرنے کے عادی ہو جائیں گے اور پھر اس قدر انہیں شوق پیدا ہو جائے گا کہ وہ خود کہیں گے ہمیں
کسی جلسہ پر لیکچر کے لئے بھیجا جائے۔میں نے یہ دیکھا ہے خواجہ کمال الدین صاحب لیکچر دیا کرتے تھے
ہمیں ان کے لیکچروں پر کتنا ہی اعتراض کیوں نہ ہو چونکہ وہ وکالت کی پریکٹس چھوڑ کر لیکچر دیا کرتے تھے
اس لئے لوگوں پر علما کے لیکچروں سے ان کے لیکچر کا زیادہ اثر ہوتا تھا اور وہ بات چاہے کتنی ہی غلط کہتے ،
لوگ کہتے ایک کامیاب وکیل اپنا پیشہ چھوڑ کر جو تبلیغ کر رہا
ہے اس کی باتیں توجہ سے سننی چاہئیں۔پس کوئی
وجہ نہیں کہ ہم دین کے لئے وہ تمام ذرائع اختیار نہ کریں جو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے پیدا کئے ہیں۔میں
ایک طرف تو دعوۃ و تبلیغ والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے اس سلسلہ میں اپنے نام پیش کئے ہیں ان
کی لسٹ دفتر تحریک جدید سے لے کر کام شروع کریں اور دوسری طرف جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ
اپنے نام دفتر تحریک جدید میں بھجوائیں تاکہ تبلیغ کے اس طریق سے بھی فائدہ اُٹھایا جائے اور میں اُمید کرتا
ہوں کہ جماعت کے احباب گزشتہ سال سے زیادہ اپنے آپ کو اس سلسلہ میں پیش کریں گے۔(2) تحریک جدید کی ہدایتوں میں سے ایک ہدایت یہ بھی تھی کہ ہماری جماعت کے افراد
بے کار نہ رہیں۔میں نہیں کہہ سکتا میری اس تحریک پر جماعت نے کس حد تک عمل کیا ؟ لیکن اپنے طور پر
میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ جماعت نے اس پر کوئی عمل نہیں کیا اور اگر کیا ہو تو میرے پاس اس کی رپورٹ
یا درکھو! جس قوم میں بے کاری کا مرض ہو وہ نہ دنیا میں عزت حاصل کر سکتی ہے اور نہ دین میں
عزت حاصل کر سکتی ہے۔بے کاری ایک وبا کی طرح ہوتی ہے جس طرح ایک طاعون کا مریض سارے
گاؤں والوں کو طاعون میں مبتلا کر دیتا ہے، جس طرح ایک ہیضہ کا مریض سارے گاؤں والوں کو ہیضہ میں
مبتلا کر دیتا ہے اسی طرح تم ایک بے کار کوکسی گاؤں میں چھوڑ دووہ سارے نو جوانوں کو بے کار بنانا شروع
237

خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
کر دے گا۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جو شخص بے کار رہتا ہے وہ کئی گندی عادتیں سیکھ جاتا ہے۔مثلا تم دیکھو گے کہ بے کار آدمی ضرور اس
قسم کی کھیلیں کھیلے گا جیسے تاش یا شطرنج وغیرہ ہیں اور جب وہ یہ کھیلیں کھیلنے بیٹھے گا تو چونکہ وہ اکیلا کھیل
نہیں سکتا اس لئے وہ لاز مادو چار اور لڑکوں کو اپنے ساتھ ملانا چاہے گا اور پھر اپنے حلقہ کو اور وسیع کرتا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے ہمارے ایک اُستاد تھے ان کے دماغ میں کچھ نقص تھا بعد میں وہ اسی
نقص کی وجہ سے مدعی کا موریت اور نبوت بھی ہو گئے ، انہیں بھی کسی زمانہ میں تاش کھیلنے کا شوق تھا اور باوجود
اس کے کہ وہ ہمارے استاد تھے اور ان کا کام یہ تھا کہ ہماری تربیت کریں پھر بھی وہ پکڑ کر ہمیں بٹھا لیتے اور
کہتے آؤ تاش کھیلیں۔اس وقت ہم کو بھی اس کھیل میں مزہ آتا کیونکہ بچپن میں جس کام پر بھی لگا دیا جائے
اس میں بچے کو لذت آتی ہے لیکن آج یہ بے ہودہ کھیل معلوم ہوتی ہے۔مجھے یاد ہے بعض اور بچے بھی ان
کے ساتھ تاش کھیلتے جب نماز کا وقت آتا تو ہم نماز پر جانے کے لئے گھبراہٹ کا اظہار کرتے لیکن جب
انہیں ہماری گھبراہٹ محسوس ہوتی تو کہتے ایک بار اور کھیل لو! وہ کھیلتے تو تھوڑی دیر کے بعد کہتے ایک بار اور
کھیل لو! ہمارے کان میں چونکہ ہر وقت یہ باتیں پڑتی رہتی تھیں کہ دین کی کیا قیمت ہے اس لئے جب ہم
دیکھتے کہ نماز کو دیر ہو رہی ہے تو اٹھ کر نماز کے لئے بھاگ جاتے مگر جن کے کانوں میں یہ آواز نہ پڑے کہ
دین کی کیا قدر و قیمت ہوتی ہے اُن کے ساتھ اگر ایسی کھیلوں میں دوست مل جائیں یا کوئی اُستاد ہی مل
جائے تو ان کی زندگی کے تباہ ہونے میں کیا شبہ ہو سکتا ہے؟ جس وقت فٹ بال کی کھیل میں مقابلہ ہوتا ہے
یا کرکٹ میں مقابلہ ہوتا ہے یا تاش میں مقابلہ ہوتا ہے تو بچے لذت محسوس کرتے ہیں کیونکہ انسان کو ترقی
دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے فطرت میں یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ مقابلہ میں دلچسپی لیتی اور لذت محسوس
کرتی ہے۔اگر کبھی چوری کے مقابلہ کی عادت ڈال دو تو تھوڑے ہی دنوں میں تم دیکھو گے کہ چوریاں
زیادہ ہونے لگی ہیں اور لوگوں نے چوری میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔یہی مقابلہ کی روح ہے جو تاش وغیرہ کھیلوں کے ذریعہ بچوں کی زندگی برباد کر دیتی ہے۔غرض تم کسی شہر میں
ایک آوارہ کو چھوڑ دو وہ چونکہ بے کار ہوگا اس لئے اپنی بے کاری کو دور کرنے کے لئے کوئی کام نکالے گا
کیونکہ انسان اگر فارغ بیٹھے تو تھوڑے ہی دنوں میں پاگل ہو جائے لیکن چونکہ وہ محنت سے جی چراتا ہے
اس لئے بجائے کوئی مفید کام کرنے کے ایسے کام کرتا ہے جن میں اس کا دن بھی گزر جاتا ہے اور جی بھی
لگارہتا ہے۔کہیں تاش شروع ہو جائیں گے، کہیں شطرنج کھیلی جائے گی ، کہیں گانا شروع ہو جائے گا، کہیں
238

تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
بانسریاں بجنی شروع ہو جائیں گی، کہیں سارنگیاں اور پھر طبلے بجنے لگ جائیں گے یہاں تک کہ اسے ان
چیزوں کی عادت ہو جائے گی اور ان سے پیچھے ہٹانا اس کے لئے ناممکن ہو جائے گا وہ بظاہر ایک آوارہ ہوگا
مگر در حقیقت وہ مریض ہو گا طاعون کا، وہ مریض ہوگا ہیضے کا جو نہ صرف خود ہلاک ہوگا بلکہ ہزاروں اور قیمتی
جانوں کو بھی ہلاک کرے گا پھر اس سے متاثر ہونے والے متعدی امراض کی طرح اور لوگوں کو متاثر کریں
گے اور وہ اور کو یہاں تک کہ ہوتے ہوتے ملک کا کثیر حصہ اس لعنت میں گرفتار ہو جائے گا۔پس بے کاری
ایسا مرض ہے کہ جس علاقہ میں یہ ہو اس کی تباہی کے لئے کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔پہلا بے کا راس
لئے بنا تھا کہ اس کے والدین نے اس کے لئے کام مہیا نہ کیا لیکن دوسرے بے کار اس لئے بنیں گے کہ وہ
ایک بے کار سے متاثر ہو کر اس کے رنگ میں رنگین ہو جائیں گے اور اس کی بد عادات کو اپنے اندر پیدا
کر کے اپنی زندگی کا مقصد یہی سمجھیں گے کہ کہیں بیٹھے تو گالیا، کہیں سر مارلیا ، کہیں تاش کھیل لی، کہیں شطرنج
کھیل لیا، کہیں جوا کھیلنے لگ گئے۔غرض بے کاروں کی تمام تر کوشش ایسے ہی کاموں کے لئے ہوگی جو نہ ان
کے لئے مفید نہ سلسلہ کے لئے اور نہ مذہب کے لئے۔پھر اقتصادی لحاظ سے بھی بے کاری ایک لعنت ہے
اور اسے جس قدر جلد ممکن ہو دور کرنا چاہئے ہمارے ملک کی آمد پہلے ہی چھ پانی فی کس ہے اور یہ ہر شخص کی
آمد نہیں بلکہ کروڑ پتیوں کی آمد ڈال کر اوسط نکالی گئی ہے اور ان لوگوں کی آمد ڈال کر نکالی گئی ہے جن کی دو
تین لاکھ روپیہ ماہوار آمد ہے ورنہ اگر ان کو نکال دیا جائے تو ہمارے ملک کی آمد فی کس تین پائی رہ جاتی ہے
جس ملک کی آمدنی کا یہ حال ہو اس میں سمجھ لو کتنے بے کار ہوں گے؟ اگر ملک کے تمام افراد کام پر لگے
ہوئے ہوتے تو یہ حالت نہ ہوتی لیکن اب تو یہ حال ہے کہ اگر کوئی دو آنے کماتا ہے تو اس پر اتنے
بے کاروں
کا بوجھ ہوتا ہے کہ اپنے لئے اس کی آمد دمڑی رہ جاتی ہے اور جو زیادہ کماتا ہے اس کی آمد پر بھی
اثر پڑتا ہے تو بے کاروں کی وجہ سے ایک تو دوسرے لوگ ترقی نہیں کر سکتے کیونکہ بے کار ان کے لئے بوجھ
بنتے ہیں۔دوسرے جب ملک میں ایک طبقہ ایسا ہو جو آگے نہ بڑھنے والا ہو تو دوسرے لوگوں کا قدم بھی
ترقی کی طرف نہیں بڑھ سکتا کیونکہ بے کار مزدوری کو بہت کم کر دیتے ہیں۔بے کار شخص ہمیشہ عارضی کام
کرنے کا عادی ہوتی ہے اور جب کسی کی بے کاری حد سے بڑھتی اور وہ بھوکوں مرنے لگتا ہے تو مزدوری
کے لئے نکل کھڑا ہوتا ہے لیکن چونکہ اسے سخت احتیاج ہوتی ہے اس لئے اگر ایک جگہ مزدور کو چار آنے مل
رہے ہوں تو یہ دو آنے لے کر بھی وہ کام کر دے گا اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ سارے مزدوروں کی اجرت دو
آنے ہو جائے گی اور لوگ کہیں گے کہ جب ہمیں دو دو آنے پر مزدور مل جاتے ہیں تو ہم چار آنے مزدوری
239

خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کیوں دیں؟ پس وہ ایک بے کارساری دنیا کے مزدوروں کی اجرت کو نقصان پہنچا تا اور سب کو دو آنے لینے
پر مجبور کر دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جن قوموں میں بے کاری زیادہ ہو ان میں مزدوری نہایت سستی ہوتی ہے
کیونکہ بے کار مجبوری کی وجہ سے کام کرتا اور باقی مزدوروں کی اجرتوں کو نقصان پہنچا دیتا ہے لیکن جن
قوموں میں بے کاری کم ہو ان میں مزدوری مہنگی ہوتی ہے۔تو بے کا را قتصادی ترقی کو بھی نقصان پہنچاتے
ہیں بے کار شخص ہمیشہ مانگنے کے عادی ہوگا، دوسروں پر بوجھ بنے گا اور اگر کبھی مزدوری کرے گا تو
مزدوروں کی ترقی کو نقصان پہنچائے گا۔پس اقتصادی لحاظ سے بھی بے کاروں کا وجود سخت خطر ناک ہے۔پھر نہ صرف اقتصادی لحاظ سے بے کاروں کا وجود خطرناک ہے بلکہ قومی لحاظ سے بھی ان کا وجود خطر ناک
ہے۔اگر کسی قوم میں دس ہزار میں سے ایک ہزار بے کار ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس قوم کے پاس سو
میں سے صرف نوے شخص موجود ہیں اور ان پر بھی دس فیصدی کا بوجھ ہے۔ایسی قوم دنیا کی اور قوموں کے
مقابلہ میں جن کا ہر فرد خود کمانے کا عادی ہو کس طرح کامیاب ہو سکتی ہے؟ نیلامی میں اس
قسم کا نظارہ دیکھنے
کا موقع مل سکتا ہے۔ایک شخص کے پاس ایک سو روپیہ ہوتا ہے اور دوسرے کے پاس ایک سو ایک لیکن یہ سو
روپیہ پاس رکھنے والا شخص وہ چیز نہیں لے سکتا جو صرف ایک روپیہ زائد پاس رکھنے والا اس کا مخالف لے
جاتا ہے۔اگر صرف ایک روپیہ زائد پاس رکھنے سے نیلامیوں میں مخالف کامیاب ہو جاتا ہے تو جہاں سو
کے مقابلہ میں کسی کے پاس نوے روپے ہوں وہ کس طرح کامیاب ہو سکتا ہے؟ ایسے شخص کا تو شکست کھا
جانا یقینی ہے۔ہندؤوں
کو دیکھ لو، ان میں چونکہ بے کار کم ہیں اس لئے وہ ہر مرحلہ پر مسلمانوں کو شکست
دے دیتے ہیں ان کی قوم دولت کمانے کی عادی ہے اور گوہ دنیا کی خاطر دولت کماتی ہے جسے ہم اچھا نہیں
سمجھتے مگر اقتصادی اور قومی طور پر اس کا نتیجہ ان کے لئے نہایت ہی خوش کن نکلتا ہے۔پس میں نے تحریک
کی تھی کہ ہماری جماعت میں جو لوگ بے کار ہیں وہ معمولی سے معمولی مزدوری کر لیں مگر بے کار نہ رہیں
لیکن جہاں تک مجھے معلوم ہے میری اس نصیحت پر عمل نہیں کیا گیا اور اگر کیا گیا تو بہت کم حالانکہ اگر کوئی
شخص بی۔اے ہے یا ایم۔اے اور اسے ملازمت نہیں ملی اور وہ کوئی ایسا کام شروع کر دیتا ہے جس کے
نتیجہ میں وہ دو یا پانچ روپے ماہوار کماتا ہے تو اس کا اسے بھی فائدہ ہوگا اور جب وہ کام میں مشغول رہے گا تو
دوسروں
کو بھی فائدہ ہوگا اور اس سے عام لوگوں کو وہ نقصان نہیں پہنچے گا جو بے کار شخص سے پہنچتا ہے بلکہ
محنت سے کام کرنے کی وجہ سے اس کے اخلاق درست ہوں گے۔محنت سے کام کرنے کی وجہ سے اس کے
ماں باپ کا روپیہ جو اس پر صرف کرتے تھے ضائع نہیں ہو گا اور محنت سے کام کرنے کی وجہ سے اس سے قوم
240

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
کو بھی فائدہ پہنچے گا۔غرضیکہ وہ اپنی اخلاقی حالت کو بھی درست کرے گا اور اقتصادی حالت کو بھی۔پس میں
ایک دفعہ پھر جماعت
کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔جو لوگ اپنے بے کار بچہ کے متعلق یہ کہتے
ہیں یہ ہمارا بچہ ہے، ہمارے گھر سے روٹی کھاتا ہے، کسی اور کو اس میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ
ویسی ہی بات کہتے ہیں جیسے کوئی کہے کہ میرا بچہ طاعون سے بیمار ہے کسی اور کوگھبرانے کی کیا ضرورت ہے؟ یا
میرا بچہ ہیضہ سے بیمار ہے کسی اور کو گھبرانے کی کیا ضرورت ہے؟ جس طرح طاعون کے مریض کے متعلق
کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کے متعلق کسی اور کو کچھ کہنے کی کیا ضرورت ہے؟ بلکہ سارے شہر کو حق حاصل
ہے کہ اس پر گھبراہٹ کا اظہار کرے اور اس بیماری کو رو کے جس طرح ہیضہ کے مریض کے متعلق کوئی شخص
یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس معاملہ میں کسی اور کو کہنے کی کیا ضرورت ہے؟ بلکہ سارا شہر اس بات کا حق رکھتا ہے کہ
اس سے متعلق گھبراہٹ ظاہر کرے اور اس بیماری کو رو کے اسی طرح جو شخص بے کار ہے اس کے متعلق تم یہ
نہیں کہہ سکتے کہ اسے ہم خود روٹی کھلاتے اور کپڑے پہناتے ہیں کسی اور کو اس میں دخل دینے کی کیا
ضرورت ہے؟ بلکہ ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ وہ اس بے کاری کے مرض کو دور کرنے کی کوشش کرے کیونکہ
وہ طاعون اور ہیضہ کے کیڑوں کی طرح دوسرے بچوں کا خون چوستا اور انہیں بد عادات میں مبتلا کرتا ہے۔تم ہیضہ کے مریض کو اپنے گھر میں رکھ سکتے ہو تم طاعون کے مریض کو اپنے گھر میں رکھ سکتے ہو مگر تم ہیضہ
اور طاعون کے کیٹروں کو اپنے گھر میں نہیں رکھ سکتے کیونکہ وہ پھلیں گے اور دوسروں کو مرض میں مبتلا کریں
گے اسی طرح تم یہ کہہ کر کہ ہم اپنے بچہ کو کھلاتے اور پلاتے ہیں اس ذمہ واری سے عہدہ برآنہیں ہو سکتے جو
تم پر عائد ہوتی ہے بلکہ تمہارا فرض ہے کہ جس قدر جلد ہو سکے اس بیماری کو دور کرو ورنہ قوم اور ملک اس کے
خلاف احتجاج کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔پس یہ معمولی بات نہیں کہ اسے نظر انداز کیا جا سکے۔اگر
ایک کروڑ پتی کا بچہ بھی بے کار ہے تو وہ اپنے گھر کو ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی تباہ کرتا ہے۔یا درکھو! تمام آوارگیاں بے کاری سے پیدا ہوتی ہیں اور آوارگی سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی جرم
نہیں۔میرے نزدیک چور ایک آوارہ سے بہتر ہے بشرطیکہ ان دونوں جرائم کو الگ الگ کیا جا سکے اور اگر
چوری اور آوارگی کو الگ الگ کر کے میرے سامنے رکھا جائے تو یقینا میں یہی کہوں گا کہ چور ہونا اچھا ہے مگر
آوارہ ہونا بر اقتل نہایت ناجائز اور نا پسندیدہ فعل ہے لیکن اگر میری طرح کسی نے اخلاق کا مطالعہ کیا ہو اور
ان دونوں جرائم کو الگ الگ رکھ کر اس سے دریافت کیا جائے کہ ان میں سے کون سا فعل زیادہ برا ہے؟ تو
وہ یقینا یہی کہے گا کر قتل کرنا اچھا ہے مگر آوارہ ہونا برا کیونکہ ممکن ہے قاتل پر ساری عمر میں صرف ایک گھنٹہ
241

خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ایسا آیا ہوجبکہ اس نے جوش میں آکر کسی شخص کو قتل کر دیا ہو لیکن آوارہ آدمی ساری عمر ذہنی طور پر قاتل بنا رہتا
ہے اور اپنی عمر کے ہر گھنٹہ میں اپنی روح کو ہلاک کرتا ہے تم ایک قاتل کو نیک دیکھ سکتے ہو لیکن تم کسی آوارہ کو
نیک نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ہو سکتا ہے ایک شخص نیک ہو لیکن اس کی عمر میں ایک گھنٹہ ایسا آجائے جبکہ وہ جوش
میں آکر کسی کو قتل کر دے اور قتل کے بعد اپنے کئے پر پشیمان ہو اور دوسرے گھنٹہ میں ہی وہ اپنے رب کے
سامنے جھک جائے اور کہے اے میرے رب ! مجھ سے غلطی ہوئی مجھے معاف فرما۔پس ہو سکتا ہے وہ معاف
کر دیا جائے لیکن آوارہ شخص خدا تعالیٰ کی طرف نہیں جھکتا کیونکہ وہ مردہ ہوتا ہے اس میں کوئی روحانی حس
باقی نہیں ہوتی۔میرے نزدیک دنیا کا ہر خطر ناک سے خطرناک جرم آوارگی سے کم ہے اور آوارگی مجموعہ
جرائم ہے کیونکہ جرم ایک جزو ہے اور آوارگی تمام جرائم کا مجموعہ۔ایک بادشاہ کے ہاتھ کی قیمت بادشاہ کی
قیمت سے کم ہے، ایک جرنیل کے ہاتھ کی قیمت جرنیل سے کم ہے اسی طرح ہر جرم کی پاداش آوارگی سے کم
ہے کیونکہ جرم ایک جزو ہے اور آوارگی اس کا کل ہے تم دنیا سے آوارگی مٹاڈالو تمام جرائم خود بخود مٹ
جائیں گے۔تمام جرائم کی ابتدا بچپن کی عمر سے ہوتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بچہ آوارگی میں مبتلا ہوتا ہے
تم بچے کو کھلا چھوڑ دیتے ہو اور کہتے ہو یہ بچہ ہے اس پر کیا پابندیاں عائد کریں؟ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ
خطرناک جرائم کا عادی بن جاتا ہے۔اگر دنیا اپنے تمدن کو ایسا تبدیل کر دے کہ بچے فارغ نہ رہ سکیں تو یقیناً
دنیا میں جرائم کی تعداد معقول حد تک کم ہو جائے۔لوگ اصلاح اخلاق کے لئے کئی کئی تجویزیں سوچتے اور
قسم قسم کی تدبیریں اختیار کرتے ہیں مگر وہ سب ناکام رہتی ہیں اس کے مقابلہ میں اگر بچوں کو کام پر لگا دیا
جائے اور بچپن کی عمر فارغ عمر نہ قرار دیا جائے تو نہ چوری باقی رہے، نہ جھوٹ ، نہ دعا، نہ فریب اور نہ کوئی
اور فعل بد۔بالعموم لوگ بچپن کی عمر کو بے کاری کا جائز زمانہ سمجھتے ہیں حالانکہ وہ بے کاری بھی ویسی ہی نا جائز
ہے جیسے بڑی عمر میں کسی کا بے کار رہنا۔چنانچہ ہماری شریعت نے اس کو خصوصیت سے مد نظر رکھا ہے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق امت محمدیہ کو ہدایت دی ہے، پاگل اور دیوانے کہتے ہیں کہ
یہ بے معنی حکم ہے حالانکہ یہ بہترین تعلیم ہے جو بچوں کے اخلاق کی اصلاح کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے دی آپ ﷺ فرماتے ہیں: جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان کہو اور بائیں میں
اقامہ ! وہ بچہ جو ابھی بات کو سمجھتا ہی نہیں ، وہ بچہ جو آج ہی پیدا ہوا ہے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے
متعلق فرماتے ہیں کہ تم آج ہی اس سے کام لو اور پیدا ہوتے ہی اس کے کان میں اذان دو۔کیا تم سمجھتے ہو
کہ بچہ کے پیدا ہوتے ہی تو تمہیں اس کے کان میں اذان دینی چاہئے لیکن دوسرے اور تیسرے دن نہیں؟
242

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
کیا پہلے دن بچہ اذان کو سمجھ سکتا تھا مگر مہینہ کے بعد کم فہم ہو جاتا ہے کہ تم اس حکم کو نظر انداز کر دیتے ہو؟ یا
سمجھتے ہو کہ پہلے دن تو وہ اس قابل تھا کہ اس سے کام لیا جاتا لیکن سال دو سال گزرنے کے بعد وہ
نا قابل ہو گیا ہے؟ جو شخص ہمیں یہ نصیحت کرتا ہے کہ تم بچہ کے پیدا ہوتے ہی اس کے کان میں اذان دو
یقینا وہ اس تعلیم کے ذریعہ ہمیں اس نکتہ سے آگاہ کرتا ہے کہ بچہ کا ہر دن تعلیم کا دن ہے اور ہر روز اس کی
تربیت کا تمہیں فکر کرنا چاہئے مگر امت محمدیہ میں سے کتنے ہیں جنہوں نے اس نکتہ کو سمجھا؟ ہمیں خدا تعالیٰ
نے ایسا معلم دیا تھا جس کا ہر ہر لفظ اس قابل تھا کہ دنیا کے خزانے اس پر نچھاور کر دیے جائیں اس نے
ہمیں معرفت کے موتی دیئے ، علوم کے خزانے بخشے اور ایسی کامل تعلیم دی جس کی نظیر پیش کرنے سے دنیا
عاجز ہے مگر افسوس ! لوگوں نے اس کی قدر نہ کی۔تم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں جو پیدا ہوا مگر اس کے
کان میں اذان نہ کہی گئی پھر کیوں تم نے اب تک یہ نقطہ نہیں سمجھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
بے کاری کو سب سے بڑی لعنت قرار دیا ہے؟ اور تمہارا فرض ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو اس لعنت
سے بچاؤ۔تم دنیا میں دیکھتے ہو کہ جب کارخانہ والوں کے سپر د کوئی مزدور کیا جاتا ہے تو وہ اس کا نام رجسٹر
میں درج کر لیتے ہیں اور اس سے کام لینا شروع کر دیتے ہیں۔کیا تم نے بھی دیکھا کہ کارخانہ والوں نے
کسی مزدور کا نام رجسٹر میں درج کر لینے کے بعد اسے دو چار سال کے لئے کھلا چھوڑ دیا ہو؟ اگر نہیں تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے منہ سے کسی بزرگ کے ذریعہ تمہارے بچوں کے کانوں میں
اذان دلا کر کہا کہ اب اس کا نام میری امت کے رجسٹر میں درج ہو گیا تم نے اس بچے کا نام رجسٹر میں
درج تو کرالیا مگر پھر ا سے کارخانہ سے چھٹی دے دی۔پس اس غفلت اور کوتاہی کا تم پر الزام عائد ہوتا ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نہیں۔ہر نبی اپنی امت کا ذمہ دار ہوتا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی امت کو یہ تعلیم دے دی کہ جب کوئی بچہ پیدا ہو تو اس کے کان میں اذان کہو تو اس کے بعد قیامت کے
دن اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے خدا تعالیٰ پوچھے کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ! یہ تیری امت کے بے کارجو
چور، قاتل، جھوٹے ، دغا باز ، فریبی اور مکار بن گئے اور خون چوسنے والی جونکوں کی طرح انہوں نے ظلم سے
دوسروں کی اولا دوں کو بھی تباہ کیا ان کی ذمہ داری کس پر ہے؟ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہ دیں گے
اے خدا! اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں میں نے تو انہیں کہہ دیا تھا کہ جس دن بچہ پیدا ہوا اسی دن اس کے کان
میں اذان دو جس کا یہ مطلب تھا کہ اسی دن بچوں کو کام پر لگا دو اور ان کی نگرانی کرو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو یہ جواب دے کر اپنی فرض شناسی کا ثبوت دے دیں گے مگر ذمہ داری ان کے
243

خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
لوگوں پر عائد ہو جائے گی جن کے گھروں میں بے کار نیچے رہے اور انہوں نے ان کی بے کاری کو دور
کرنے کا کوئی انتظام نہ کیا۔پس یہ غلطی ہے کہ ہمارے ملک میں بچپن کے زمانہ کو بے کاری کا زمانہ سمجھتے ہیں حالانکہ اگر بچپن
کا زمانہ بے کاری کا زمانہ ہے تو پھر چوری چوری نہیں اور فریب فریب نہیں۔تمام بدکاریاں اور تمام قسم کے
فسق و فجور بچپن میں ہی سیکھے جاتے ہیں اور پھر ساری عمر کے لئے لعنت کا طوق بن کر گلے میں پڑ جاتے
ہیں۔پس بے کاری کا ایک دن بھی موت کا دن ہے جب تک ہماری جماعت اس نکتہ کو نہیں بجھتی حالانکہ
خدا تعالیٰ نے اس کو سمجھانے والے دیئے ہیں، اس وقت تک وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی۔دیکھو ! رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کبھی مگر لوگوں نے نہ مجھی۔اب میں نے بتائی ہے اور یہ میں آج ہی نہیں کہہ رہا
بلکہ میں مختلف رنگوں
اور مختلف پیرایوں میں کئی دفعہ اس بات کو دہرا چکا ہوں۔مجھے اللہ تعالیٰ نے ایسا ملکہ دیا
ہے کہ میں اسلام کے کسی حکم کو بھی لوں اسے ہر دفعہ نئے رنگ میں بیان کر سکتا اور نئے پیرایہ میں لوگوں کے
ذہن نشین کر سکتا ہوں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم مختلف رنگوں میں ایک بات کو سنو مزے لو اور عمل نہ کرواس
کے نتیجہ میں تمہارا جرم اور بھی بڑھ جاتا ہے کیونکہ تمہیں ایک ایسا شخص ملا جس نے ایک ہی بات مختلف ودلکش
اور مؤثر پیرایوں میں تمہارے سامنے رکھی مگر پھر بھی تم نے اس کی طرف توجہ نہ کی۔پس تحریک جدید میں
میں نے ایک یہ نصیحت کی تھی کہ بے کاری کو دور کیا جائے مگر مجھے افسوس ہے کہ جماعت نے اس طرف توجہ
نہیں کی۔(3) میں نے اس کا ایک مرکز بنانے کے لئے بورڈ نگ تحریک جدید قائم کیا ہے۔میں خوش
ہوں کہ جماعت نے اس بورڈنگ میں اپنے لڑکے داخل کرنے کے متعلق میری تحریک پر عمل کیا اور اس
وقت ساٹھ سے اوپر طالب علم بورڈنگ تحریک جدید میں داخل ہیں لیکن یہ تعداد بھی کافی نہیں اور پھر
میرے مدنظر تحریک جدید کا صرف ایک بورڈنگ نہیں بلکہ دو ہیں : ایک تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ساتھ
اور دوسرا مدرسہ احمدیہ کے ساتھ۔پھر میرے مد نظر یہ بھی ہے کہ اسی طرز پر لڑکیوں کے لئے بھی ایک
بورڈ نگ قائم کیا جائے اور میرا منشا یہ ہے کہ جماعت کے کسی لڑکے اور لڑکی کو فارغ نہ رہنے دیا جائے۔میرے پاس بورڈ نگ تحریک جدید کے سپر نٹنڈنٹ شکایت کرتے رہتے ہیں کہ لڑکوں کے پاس اتنا کام ہے
کہ اور زیادہ کام کے لئے ان کے پاس کوئی وقت نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں اگر اوقات کا صحیح استعمال کیا
جائے تو کام نہایت قلیل عرصہ میں ختم ہو سکتا ہے اور باقی وقت اور کاموں کے لئے بیچ سکتا ہے۔میں دیکھتا
244

آج 10 میں سے 10 باقی