تحریک جدید کے تین اہم مطالبات ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 دسمبر 1935ء
ہوں وہی کام جو میں تھوڑے سے وقت میں کر لیتا ہوں اگر کسی دوسرے کے سپرد کروں تو وہ دو گنا بلکہ بعض
دفعہ چوگنا وقت لے لیتا ہے بلکہ بعض کام جو میں دو گھنٹے میں کر لیتا ہوں اگر کسی اور کے سپرد کروں تو وہ
چوبیس گھنٹے خرچ کر دیتا ہے۔در حقیقت انسانی دماغ میں اللہ تعالیٰ نے یہ قابلیت رکھی ہے کہ اگر انسان
چوکس اور ہوشیار ہو کر بات سنے اور اس پر عمل کرے تو وہ اتنی جلدی بات سمجھ لیتا اور کام کو پورا کر دیتا ہے کہ
دوسرے حیران رہ جاتے ہیں۔پس اگر تحریک جدید کے بورڈروں کو ہوشیار بنایا جائے اور ان میں چستی اور
بیداری پیدا کی جائے تو ان کا دن چوبیس گھنٹے کا نہ رہے بلکہ اڑتالیس یا بہتر گھنٹے کا بن جائے یا اس سے بھی
زیادہ کا۔تو در حقیقت وقت کی زیادتی آپ ہی آپ ہو سکتی ہے اگر لڑکے کو چست بنایا جائے ، اسے جلدی
جلدی لکھنے کی عادت ڈال دی جائے ، جلدی جلدی بات سمجھنے کی قابلیت اس میں پیدا کی جائے اور اس کے
تمام عقلی قومی کو تیز کر دیا جائے تو وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ چوبیس گھنٹے میں کام ختم نہیں ہوتا شکوہ کریں گے
کہ ہمارے پاس وقت ہے مگر کام نہیں لیکن جلدی سے مراد بے وقوفی نہیں بلکہ سوچ کر اور سمجھ کر جلدی کام
کرنا مراد ہے۔وہ لوگ جنہیں خدا تعالیٰ نے روحانی آنکھیں دی ہوئی ہوتی ہیں وہ جانتے ہیں کہ جلد
بازی اور جلدی سے کام کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔مولوی برہان الدین صاحب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک نہایت ہی مخلص صحابی گزرے ہیں احمدیت سے پہلے وہ وہابیوں کے
مشہور عالم تھے اور ان میں انہیں بڑی عزت حاصل تھی جب احمدی ہوئے تو باوجود اس کے کہ ان کے گزارہ
میں تنگی آگئی پھر بھی انہوں نے پروانہ کی اور اس غربت میں دن گزار دئیے بہت ہی مستغنی المزاج انسان تھے
انہیں دیکھ کر کوئی نہیں سمجھ سکتا تھا کہ یہ بھی کوئی عالم ہیں بلکہ بظاہر انسان یہی سمجھتا تھا کہ یہ کوئی کتھی ہیں بہت ہی منکسر
طبیعت کے تھے، مجھے ان کا ایک لطیفہ ہمیشہ یادر ہتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب سیالکوٹ
تشریف لے گئے اور وہاں سخت مخالفت ہوئی تو اس کے بعد آپ جب واپس آئے تو مخالفوں کو جس جس
شخص کے متعلق پتہ لگا کہ یہ احمدی ہے اسے سخت تکلیفیں دینی شروع کر دیں۔مولوی برہان الدین صاحب
بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوٹرین پر سوار کرا کے سٹیشن سے واپس جا رہے تھے کہ لوگوں نے ان پر گوبر
اُٹھا اُٹھا کر پھینکنا شروع کر دیا اور ایک نے تو گوبر آپ کے منہ میں ڈال دیا مگر وہ بڑی خوشی سے اس تکلیف
کو برداشت کرتے گئے اور جب بھی ان پر گو بر پھینکا جاتا تھا بڑے مزے سے کہتے تھے کہ ایہہ دن
کھوں، ایہ خوشیاں کتھوں اور بتانے والے نے بتایا کہ ذرا بھی ان کی پیشانی پر بل نہ آیا۔غرض بہت
ہی مخلص انسان تھے وہ اپنے احمدی ہونے کا موجب ایک عجیب واقعہ سنایا کرتے تھے، احمدی گو وہ کچھ
245
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
عرصہ بعد میں ہوئے تھے مگر انہوں نے دعوئی سے بھی پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو شناخت کر لیا تھا۔درمیان میں کچھ وقفہ پڑ گیا، انہوں نے ابتدا میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر سنا تو پیدل قادیان
آئے یہاں آکر پتہ لگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام گورداسپور تشریف لے گئے ہیں، شائد کسی مقدمہ میں
پیشی تھی یا کوئی اور وجہ تھی مجھے صحیح معلوم نہیں، آپ فورا گورداسپور پہنچے وہاں انہیں
حضرت حافظ حامد علی صاحب مرحوم ملے، یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک دیرینہ خادم اور دعویٰ
کے پہلے آپ کے ساتھ رہنے والے تھے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ذیل گھر میں یا کہیں اور
ٹھہرے ہوئے تھے اور جس کمرہ میں آپ مقیم تھے اس کے دروازہ پر چک پڑی ہوئی تھی
مولوی برہان الدین صاحب کے دریافت کرنے پر حافظ حامد علی صاحب نے بتایا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے کمرہ میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سے ملاقات
کرنا چاہتا ہوں۔حافظ صاحب نے کہا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے مصروفیت کی وجہ سے منع کیا ہوا ہے
اور حکم دے رکھا ہے کہ آپ کو نہ بلایا جائے۔مولوی صاحب نے منتیں کیں کہ کسی طرح ملاقات کرا دو مگر
حافظ صاحب نے کہا میں کس طرح عرض کر سکتا ہوں جب کہ آپ نے منع کیا ہوا ہے؟ لیکن آخر بہت سی
منتوں کے بعد انہوں نے حافظ صاحب سے اتنی اجازت لے لی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چک
سے جھانک کر زیارت کر لیں یا ان کی نظر بچا کر ، مجھے اس وقت یہ تفصیل یاد نہیں ، وہ اس کمرہ کی طرف گئے
جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے اور چک اُٹھا کر جھانکا تو دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نہل
رہے ہیں اُس وقت آپ کی دروازہ کی طرف پشت تھی اور بڑی تیزی سے دیوار کی دوسری طرف جارہے
تھے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عادت تھی کہ جب آپ کتاب، اشتہار یا کوئی مضمون لکھتے تو
بسا اوقات ٹہلتے ہوئے لکھتے جاتے اور آہستہ آواز سے اسے ساتھ ساتھ پڑھتے بھی جاتے اس وقت بھی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوئی مضمون لکھ رہے اور بڑی تیزی سے ٹہلتے جا رہے تھے اور ساتھ ساتھ
پڑھتے بھی جاتے تھے ، دیوار کے قریب پہنچ کر جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام واپس مڑنے لگے تو
مولوی برہان الدین صاحب کہتے ہیں میں وہاں سے بھاگا تا آپ کہیں مجھے دیکھ نہ لیں
حافظ حامد علی صاحب نے یا اور کسی نے پوچھا کیا ہوا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کر لی ؟ وہ کہنے
لگ گئے بس پتہ لگ گیا اور پنجابی زبان میں کہنے لگ گئے جیہڑا کمرے وچ اتنا تیز تیز چلدا ہے اس نے
کسی دور جگہ ہی جانا ہے یعنی جو کمرہ میں اس قدر تیز چل رہا ہے معلوم ہوتا ہے اس کی منزل مقصود بہت
246
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
دور ہے اور اسی وقت آپ کے دل میں یہ بات جم گئی کہ آپ دنیا میں کوئی عظیم الشان کام کر کے رہیں گے۔یہ ایک نکتہ ہے مگر اسی کو نظر آسکتا ہے جسے روحانی آنکھیں حاصل ہوں۔وہ اس وقت بغیر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کوئی بات کئے چلے گئے مگر چونکہ یہ بات دل میں جم چکی تھی اس لئے جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعویٰ کیا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق
دی اور پھر اس قدرا خلاص بخشا کہ انہیں کسی کی مخالفت کی پرواہی نہ رہی۔تو تیزی کے ساتھ کام کرنے میں
اوقات میں بہت بڑا فرق پڑ جاتا ہے۔پس بچوں کو جلدی کام کرنے اور جلدی سوچنے کی عادات ڈالی
جائے مگر جلدی سے مراد جلد بازی نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر تیزی سے کام کرنا ہے۔جلد باز شیطان ہے لیکن
سوچ سمجھ کر جلدی کا کام کرنے والا خدا تعالیٰ کا سپاہی ہے۔پھر میرا منشا ہے کہ نہ صرف موجودہ بورڈنگ
تحریک جدید کو ترقی دی جائے بلکہ ایسا ہی ایک بورڈنگ مدرسہ احمدیہ کے ساتھ قائم کیا جائے اور اسی طرح
کا ایک بورڈ نگ لڑکیوں کیلئے بنایا جائے اور میر امنشا ہے کہ آہستہ آہستہ لڑکوں کو اتنا تیز کام کرنے کا عادی
بنایا جائے کہ وہ علاوہ تعلیم کے دوسرے کاموں کے لئے بھی وقت نکال سکیں اور ہو سکے تو اپنے لئے غلہ بھی
خود پیدا کریں، سبزیاں خود پیدا کریں یعنی کھیتی باڑی کا بھی کام کریں۔اس سے دو فائدے ہوں گے: ایک
تو یہ کہ ان میں سے کبر مٹ جائے گا اور دوسرے یہ کہ بڑے ہو کر وہ نوکریوں پر نظر نہیں رکھیں گے بلکہ
پیشوں کی طرف توجہ دیں گے۔پھر اس کا یہ بھی فائدہ ہوگا کہ ان کی صحت اچھی رہے گی۔ابھی ہمارے پاس
اتنی جگہ نہیں کہ لڑکوں سے کھیتی باڑی کا کام لیا جائے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ بورڈنگ میں یہ نقص ہے
کہ اس کے ارد گرد عمارتیں بن گئی ہیں اور کھیتی باڑی کے لئے کوئی زمین نہیں رہی۔بورڈ نگ ایسی جگہ ہونا
چاہئے جس کے ارد گرد کم از کم چالیس پچاس ایکڑ جگہ ہو اور بچوں کا یہ کام ہو کہ وہ صبح اٹھتے ہی کھیتی باڑی کا
کام کریں پھر مرغی خانہ کا کام بھی انہیں سکھایا جائے اور اس طرح اپنے لئے وہ سبزی خود پیدا کریں ، غلہ خود
پیدا کریں اور اگر گوشت کی ضرورت ہو تو وہ بھی مرغیاں ذبح کر کے اپنے لئے آپ مہیا کیا جائے اس طرز پر
کام کرنے کے نتیجہ میں جہاں ماں باپ کے اخراجات کم ہو جائیں گے وہاں لڑکوں میں کام کرنے کی عادت
پیدا ہو گی ، ان کا ذہن تیز ہوگا اور صحت مضبوط ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو میں نے دیکھا ہے آپ دن
بھر گھر کے اندر کام کرتے لیکن روزانہ ایک دفعہ سیر کے لئے ضرور جاتے اور چوہتر پچھتر برس کی عمر ہونے
کے باوجود سیر پر اس قدر با قاعدگی رکھتے کہ آج وہ ہم سے نہیں ہو سکتی۔ہم بعض دفعہ سیر پر جانے سے رہ
جاتے ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام ضرور سیر کے لئے تشریف لے جاتے۔تو کھلی ہوا کے اندر چلنا
247
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پھر نا اور اس سے فائدہ اُٹھا نا دماغ کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اور جب تحریک جدید کے بورڈ کھلی ہوا میں
رہ کر مشقت کا کام کریں گے تو جہاں ان کی صحت اچھی رہے گی وہاں ان کا دماغ بھی ترقی کرے گا اور وہ
دنیا کے لئے مفید وجود بن جائیں گے۔پس یہ تحریک آج میں پھر کرتا ہوں کہ جماعت کے احباب اپنے
بچوں کو بورڈ نگ تحریک جدید میں داخل کریں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جو نوجوان بچوں کے لئے
سپر نٹنڈنٹ مقرر ہیں وہ بچوں
کی تعلیم اور ترقی میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور تن دہی کے ساتھ اپنے
فرائض کو ادا کر رہے ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ وہ ہر لحاظ سے پورا کام کر رہے ہیں ، ابھی ان کے لئے بھی ترقی
کی بہت گنجائش ہے لیکن بہر حال وہ اس کام میں دلچسپی لے رہے ہیں اور چونکہ میں دیکھتا ہوں کہ انہیں
بچپن سے دین کی طرف رغبت ہے اس لئے امید ہے کہ اگر انہوں نے اس میں ترقی کرنے کی کوشش کی تو
وہ خود بھی فائدہ حاصل کر سکتے اور بچوں کو بھی فائدہ پہنچا سکتے ہیں علاوہ ازیں اس ذریعہ سے بے کاری کا بھی
ایک حد تک ازالہ ہوسکتا ہے۔پس یہ تین تحریکیں آج میں پھر دُہراتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دوست ان کی طرف توجہ کریں
گے۔تمام دوستوں کو یا درکھنا چاہئے کہ کام ہمیشہ کرنے سے ہوتے ہیں باتیں کرنے سے نہیں ہوتے۔میں
نے پچھلے دو خطبوں میں، ایک پچھلے جمعہ کے خطبہ میں ایک چار پانچ پہلے جمعوں میں سے کسی ایک جمعہ کے
خطبہ میں ، بیان کیا تھا کہ اگر تم سب کے سب مجھے چھوڑ دو تب بھی خد تعالی غیب سے سامان پیدا کر دے گا
لیکن یہ ہو نہیں سکتا کہ جو بات خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہی اور جس کا نقشہ اس نے
مجھے سمجھا دیا ہے وہ نہ ہو وہ ضرور ہو کر رہے گی خواہ دوست دشمن سب مجھے چھوڑ جائیں اس پر بعض دوستوں
نے شکوہ کیا ہے کہ آپ نے یہ الفاظ کیوں کہے ؟ ہمیں ان سے تکلیف ہوتی ہے ہم تو آپ پر اپنی جان اور
اپنا مال سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن یہ الفاظ اس قابل نہیں تھے کہ اس پر انہیں تکلیف ہوتی
بلکہ اس قابل تھے کہ وہ بھی خدا تعالیٰ کے دین کے متعلق اسی قسم کے الفاظ کہتے یہ خدا تعالیٰ کا معاملہ ہے
اور خدا تعالیٰ کے معاملہ میں رقابت کی ضرورت ہوتی ہے۔میں تو چاہتا ہوں کہ ہم میں سے کوئی شخص ایسانہ
ہو جس کے دل میں یہ احساس نہ ہو کہ خواہ ساری دنیا احمدیت کو چھوڑ دے پھر بھی وہ خدا کے سلسلہ کو پھیلا
کر رہے گا۔پس یہ صدمہ والی بات نہ تھی بلکہ رقابت والی بات تھی اور تم میں سے ہر شخص کو میری طرح یہ کہنا
چاہئے تھا کہ اگر ساری دنیا الگ ہو جائے اور کوئی بھی ہمارے ساتھ نہ رہے پھر بھی احمد بیت دنیا کے کناروں
تک پھیلا کر چھوڑیں گے کیونکہ یہ خدا کا سلسلہ ہے اور کوئی نہیں جو اسے روک سکے۔میں نے اس کے
248
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
صلى
ساتھ ایک مثال بھی دی تھی اور بتایا تھا کہ خدا تعالیٰ اور اس کے رسولوں کے قرب میں چھوٹے اور
بڑے کا کوئی سوال نہیں ہوتا وہ یہ تھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ آپ جو کام بھی شروع
فرماتے دائیں طرف سے شروع کرتے ایک دفعہ آپ مجلس میں تشریف رکھتے تھے کہ کوئی شخص دود
لایا۔آپ نے تھوڑا سا پی کر چاہا کہ باقی تبرک حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیں مگر وہ اس وقت آپ کے
بائیں طرف تھے اور دائیں طرف ایک نوجوان بیٹھا تھا آپ نے دائیں طرف منہ کر کے اس نوجوان سے
پوچھا کہ میاں ! اگر تم اجازت دو تو میں یہ دودھ ابو بکر کو دے دوں؟ اس نے کہا یا رسول اللہ صل اللہ علیہ آلہ سلم ! یہ
آپ ﷺ کا حکم ہے یا آپ ﷺ مجھے اختیار دیتے ہیں کہ میں جو چاہوں کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا
حکم تو نہیں۔وہ کہنے لگا تو پھر ادھر لائے تبرک کے معاملہ میں میں کسی کو اپنے آپ پر ترجیح نہیں دے سکتا۔تو
اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں سارے بندے رقیب ہیں اور ہر بندے کو کوشش کرنی چاہئے کہ وہ دوسرے سے
اللہ تعالیٰ کے زیادہ قریب ہو۔پس میں وہ الفاظ کہہ کر صرف اپنا احساس بیان نہیں کر رہا تھا بلکہ میں چاہتا تھا
کہ تم میں سے ہر شخص کے دل میں یہ احساس پیدا ہو جائے کہ خدا تعالیٰ کے سلسلہ کی اشاعت کا وہی ذمہ دار
ہے اور اگر ایسا احساس تم میں پیدا ہو جائے تو پھر نہ وعظ کی ضرورت ہے نہ لمبے خطبوں کی۔پھر اتنی ہی
ضرورت ہوگی کہ میں کھڑا ہو کر سورۃ فاتحہ کی تلاوت کر کے مختصر سے مختصر خطبہ بیان کر دوں کیونکہ مجھے علم ہوگا
کہ ہر شخص اپنے آپ
کو اللہ تعالیٰ کا نمائندہ سمجھتا ہے اور اسے کسی وعظ کی ضرورت نہیں۔پس جس دن تم یہ
سمجھنے لگ جاؤ گے کہ تم دنیا میں خدا تعالیٰ کے نمائندہ ہو اور تمہارے سپر دہی یہ کام ہے کہ تم ساری دنیا میں
احمدیت پھیلاؤ اُس دن کسی نصیحت، کسی لیکچر اور کسی وعظ کی ضرورت نہ رہے گی تم خود خدا تعالیٰ کی وہ چلتی
پھرتی تلواریں ہو گے جو آپ ہی آپ ضلالت اور کفر و شرک کی گردنیں کاٹتی پھریں گی۔یا درکھو! وعظ ونصیحت سے اس وقت تک کچھ نہیں بنتا جب تک دلوں میں تغیر پیدا نہ کیا جائے
اور جب تک یہ سمجھا نہ جائے کہ ہم پر اشاعت دین کی ذمہ داری ہے جب تک یہ تغیر پیدا نہیں ہوتا وعظ و
نصیحت کی ضرورت رہتی ہے اور جب لوگ یہ سمجھنے لگ جائیں کہ ہم خدا تعالیٰ کے نمائندہ ہیں اور ہمارا اپنا
کام ہے کہ بغیر کسی تحریک کے خود بخود کام کرتے چلے جائیں وہ دن ترقی کا ہوتا ہے اور اس دن سے جماعت
کو بیدار کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔میں نے تحریک جدید کے مالی حصہ کے لئے چندہ کی اپیل کی تھی اس
کے متعلق میں نے دیکھا ہے جو لوگ بیدار اور ہوشیار تھے انہوں نے اس بات کی ضرورت نہیں سمجھی کہ کب ان
کی جماعت کی طرف سے مجموعی طور پر چندہ کی فہرست جاتی ہے بلکہ انہوں نے تحریک سنتے ہی اپنے وعدے
249
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
لکھوا دیے اور جن جماعتوں میں ایسے آدمی کم تھے ان کی طرف سے اب آہستہ آہستہ اور ٹکڑے ٹکڑے ہو کر
نام پہنچ رہے ہیں مگر جو جو شیلے تھے انہوں نے جھٹ پٹ اپنے نام بھجوا دیئے اور سمجھ لیا کہ بعد میں جماعت
کے چندہ دہندگان میں بھی اپنا نام لکھا دیں گے ستی کر کے اپنے ثواب کو کیوں کم کریں؟ یہ آگ جس دن
ایک یا دو کے دل میں نہیں بلکہ تمام لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو جائے گی اس دن تمام وعظ دل سے پیدا
ہوں گے اور خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہارے دلوں میں بیٹھ کر آپ تمہاری راہنمائی کریں گے مگر وہ جن کے
دلوں میں یہ آگ نہیں وہ ایک بیل گاڑی کی طرح ہیں جسے کھینچنے کے لئے بیلوں کی ضرورت ہوتی ہے یا
گھوڑے گاڑی کی طرح ہیں جس کے آگے جب تک گھوڑے نہ جوتے جائیں حرکت نہیں کر سکتی مگر جن
کے دلوں میں آگ پیدا ہو جائے وہ انجن کی طرح ہو جائیں گے جو کسی بیرونی تحریک کے محتاج نہ ہوں گے
بلکہ ان کے اندر کی آگ خود بخود انہیں قربانیوں پر آمادہ کریں گی۔پس یہ باتیں صرف سن لینے سے کام نہیں
چلتا بلکہ کام اس آگ کے ذریعہ ہوگا جو تمہارے دلوں میں پیدا ہوگی۔جب تک جماعت کے افراد کے
دلوں میں یہ احساس پیدا نہ ہو کہ سلسلہ کے کاموں کے وہ خود ذمہ دار ہیں وہ یہ نہ دیکھیں کہ ان کا سیکر ٹری اور
پریذیڈنٹ کیا کرتا ہے؟ بلکہ اگر سیکرٹری یا پریذیڈنٹ سستی کرتا ہے تو خود اس کی بجائے کام کریں اس وقت
ستیک حقیقی معنوں میں ترقی نہیں ہو سکتی۔میں نے دیکھا ہے کہ جس جماعت کا سیکرٹری یا پریذیڈنٹ صاحب خود چندہ نہ دینا چاہیں وہ کام
کو پیچھے کرتے چلے جاتے ہیں۔حالانکہ اگر جماعت کا ہر فرد اپنے آپ کو سلسلہ کے کاموں کے لئے سیکرٹری
اور پریذیڈنٹ سمجھے تو وہ اپنے سیکرٹری یا پریذیڈنٹ کی سستی کی وجہ سے ثواب سے محروم نہ رہے بلکہ اگر وہ
ست ہوں تو ان کی بجائے آپ جماعت میں چندہ کی تحریک شروع کر دے اور سیکرٹری اور پریذیڈنٹ کے
کاموں
کا بھی خود ثواب لے لے۔میں نہیں سمجھ سکتا اگر تحریک جدید کے چندہ کے فارم لے کر کوئی شخص چل
پڑے اور لوگوں سے وعدے لینا شروع کر دے تو اس کے متعلق کوئی شخص کہہ سکے کہ یہ مجرم ہے سیکرٹری یا
پریذیڈنٹ کو یہ کام کرنا چاہئے تھا۔اگر سیکرٹری یا پریذیڈنٹ چاہتا ہے کہ ثواب لے تو اس کا فرض ہے کہ
دوسروں سے پہلے کام کرے اور اگر وہ کام نہیں کرتا اور جماعت کا کوئی اور فر دلوگوں سے چندہ لینا یا چندے
کے وعدے لکھوانا شروع کر دیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی سیکرٹری اور وہی پریذیڈنٹ ہے۔غرض تحریکیں کتنی ہی اعلیٰ ہوں جب تک کام نہ شروع کیا جائے اور اس میں سرگرمی نہ دکھائی
جائے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔پس اپنے اندر وہ آگ پیدا کرو جو تمہیں انجن بنادے تم بیل گاڑی نہ بنو
250
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 دسمبر 1935ء
جو بیلوں کی محتاج ہوتی ہے بلکہ تم انجن بنو جو دوسروں کو بھی کھینچ کر لے جاتا ہے۔جس دن اس قسم کے لوگ
جماعت میں پیدا ہو جائیں گے تمام کام خود بخود سہولت سے ہوتے چلے جائیں گے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ رمضان کے پاک اور مقدس مہینہ کے طفیل ہماری جماعت
کی غفلت اور ستی کو دور کرے اور ہر شخص میں یہ روح پیدا کرے کہ وہ اپنے آپ
کو دنیا میں خدا تعالیٰ کا
نمائندہ اور دینی خدمت کا ذمہ دار سمجھے۔دیکھو! خدا تعالیٰ نے خاص طور پر بعض کو خلفا قرار دیا ہے مگر ایک
جگہ یہ بھی فرماتا ہے کہ:
ثُمَّ جَعَلْنَكُمُ خَلَّيْفَ فِي الْأَرْضِ (یونس: 15)
تم میں سے ہر ایک خدا کا خلیفہ ہے۔پس تم کیوں سمجھتے ہو کہ سلسلہ کے کاموں کا فلاں ذمہ دار
ہے اور تم نہیں ؟ تم بھی ان کاموں کے ذمہ دار ہو اور دوسرے بھی اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ یہ
احساس تم میں پیدا ہو کہ تم میں سے ہر شخص خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور اس کے جلال
کا زندہ نمونہ ہے اور اسی کا
فرض ہے کہ وہ دنیا کو آستانہ اسلام پر جھکائے اس کے ساتھ ہی میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو
اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا ہماری غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے جو نقصان اسلام
کی اشاعت کو پہنچ رہا ہے وہ دور ہو اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جائیں۔“
مطبوع الفضل 25 دسمبر 1935 ء )
251