تحریک جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے اس سمندر کا جو تمہارے سامنے آنے والا ہے۔ تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء برموقع جلسہ تحریک جدید

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
تقریر فرمود : 28 جون 1936ء
تحریک جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے اس سمندر کا جو تمہارے سامنے آنے والا ہے
تقریر فرموده و 28 جون 1936 ء بر موقع جلسہ تحریک جدید
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میری صحت تو اس بات کی اجازت بالکل نہیں دیتی کہ میں تقریر کر سکوں لیکن انسان ان باتوں
سے غافل ہوتا ہے جو اس کو نظر نہیں آتیں۔اگر کسی کے پاؤں میں کوئی زخم ہو اور وہ چلتا ہوا نظر آئے تو اس
سے تعلق رکھنے والا ہر شخص اس کو ملامت کرتا اور اس کی منتیں کرتا ہوا کہتا ہے آپ لیٹے رہنے تا زخم اچھا ہو
جائے کیونکہ وہ زخم ان لوگوں کو نظر آ جاتا ہے لیکن جب وہی زخم اندرونی ہوتا ہے، ایک کو پیچش ہو جاتی ہے
اور وہ اس تکلیف کا اظہار کرتا ہے تو اس کے دوست اسے کہتے ہیں یو نبی نخرے کر رہا ہے اسے کیا ہوا ہے کہ
یہ چل پھر نہیں سکتا؟ وہی زخم اگر کسی کے گلے میں ہوتا ہے تو اس کی انسان چنداں پروا نہیں کرتا اور یہ امید
رکھتا ہے کہ باوجود اس زخم کے وہ بولتا چلا جائے اور وہ خیال کرتا ہے کہ بھلا تھوڑ اسا بو لنے میں کیا حرج ہے؟ یہ
عام انسانی فطرت کی کمزوری ہے اور انسان بوجہ اپنے محدود علم کے اس
قسم کی غلطیوں میں مبتلا ہوتارہتا ہے۔میں نے تحریک جدید کے متعلق اس قدر باتیں کہہ دی ہیں کہ میں سمجھتا ہوں مجھے اس بارہ میں
مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں مگر انسانی فطرت جدت پسند بھی ہے اور وہ سب کچھ سننے کے بعد پھر بھی
خواہش کرتی ہے کہ کچھ اور سنایا جائے اور وہ اس سوال پر بھی بر امناتی ہے کہ تم جو اور سننے کے خواہش مند ہو
پچھلے سننے پر تم نے کیا عمل کیا ہے؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں ایک دفعہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا میں معجزہ دیکھنا
چاہتا ہوں اگر مجھے فلاں معجزہ دکھا دیا جائے تو میں آپ پر ایمان لانے کیلئے تیار ہوں۔مجھے یاد ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ مداری نہیں وہ کوئی تماشا نہیں دیکھا تا بلکہ اس کا ہر کام
حکمت سے پُر ہوتا ہے آپ یہ بتائیں کہ جو پہلے مجزے دکھائے گئے ہیں اُن سے آپ نے کیا فائدہ اٹھایا
ہے کہ آپ کے لئے اب
کوئی نیا معجزہ دکھایا جائے ؟ مگر انسانی فطرت کی کمزوری اس کو بھی نا پسند کرتی بلکہ
شاید اسے بد تہذیبی قرار دیتی ہے۔وہ جائز سمجھتی ہے کہ سستی اور غفلت میں مبتلا چلی جائے بلکہ سستی اور
غفلت میں ہمیشہ پڑی رہے اور کوئی اس سے اتنا بھی سوال نہ کرے کہ اس نے اپنی ذمہ داری کو کس حد تک
277

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
ادا کیا ہے۔ہاں جب بھی وہ کوئی تماشاد یکھنا چاہے اس وقت اُسے وہ تماشاضرور دکھا دیا جائے۔انسان
کو اللہ تعالیٰ نے عقل دے کر بھیجا ہے وہ کوئی پاگل وجود نہیں، جمادات کی طرح اور
حیوانات کی طرح وہ محمد ود عقل کا یا بالکل بے عقل وجود نہیں مگر وہ خدا تعالیٰ کی اس نعمت سے جو اسے دی گئی
ہے کیا فائدہ اُٹھاتا ہے؟ کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل کو استعمال کرتے ہیں؟ کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ
کی دی ہوئی سمجھ کو استعمال کرتے ہیں؟ کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے فہم کو استعمال کرتے ہیں؟ دنیا
میں بڑی چیزوں پر ہمیشہ چھوٹی چیزوں کو قربان کیا جاتا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کمزور انسانیت پر اپنے پیدا
کئے ہوئے قیمتی سے قیمتی جو ہروں کو قربان کیا۔آدم علیہ السلام اپنے زمانہ کا سب سے قیمتی جو ہر تھا مگر
خدا تعالیٰ نے ان کمزور لوگوں کے لئے جنہوں نے شیطان کو جنت میں دخل دیا آدم علیہ السلام کی سی قیمتی
جان کو قربان کرا دیا۔حضرت نوح علیہ السلام اپنے زمانہ میں سب سے قیمتی وجود تھے مگر اللہ تعالیٰ نے ان ازلی
شقوں اور ان بد قسمت وجودوں کیلئے جو ہدایت سے محرومی اختیار کر چکے تھے حضرت نوح علیہ السلام کی
جان کو قربان کرا دیا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے زمانہ کے سب سے قیمتی وجود تھے مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی جان کو کمزور اور ناقص انسانوں کے بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کرب و بلا میں مبتلا کیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے زمانہ کے قیمتی سے قیمتی وجود تھے مگر وہ نبی اسرائیل جو خدا کے لئے
صرف اس قربانی کے مالک تھے کہ انہوں نے کہہ دیا:
فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَآ إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ (المائدة 25)
اُس بزدل، اس نشانات سے آنکھیں بند کر لینے والی اور اس جاہل قوم کے لئے خدا تعالیٰ نے
حضرت موسی کی سی قیمتی جان کو قربان کرا دیا۔حضرت
عیسی علیہ السلام اپنے زمانہ کے قیمتی ترین وجودوں میں سے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان
لوگوں کے لئے جن کے متعلق حضرت
مسیح علیہ السلام خود کہتے ہیں کہ وہ سانپ اور سانپوں کی اولاد ہیں، وہ
درندے اور درندوں کی اولاد ہیں ، ان کی زندگی کو بھینٹ چڑھا دیا۔محمد ﷺ سے زیادہ پاک اور اعلی وجود دنیا میں کون آیا؟ کہ جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بھی فرمایا:
لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک
278

جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اگر تجھے پیدا نہ کرنا ہوتا تو میں زمین اور آسمان
کو بھی پیدا نہ کرتا۔پس وہ
وجود جس کی خاطر بنی نوع انسان پیدا کئے گئے۔ابو جہل، عتبہ اور شیبہ کی ہدایت اور بھلائی کے لئے اس کو
ایک ایسی صلیب پر لٹکا دیا گیا جولوگوں کو تو نظر نہیں آئی مگر خدا تعالیٰ جس کی نظر میں ہر غیب بھی ظاہر ہے ، وہ
اس صلیب کے متعلق فرماتا ہے:
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء:4)
اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! شاید کہ غم کی چھری تجھ کو ذبح کرتے کرتے تیری گردن کے
آخری قسموں کو بھی کاٹ دے گی اس وجہ سے کہ یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟
وہ قربان ہونے والے وجود کس قیمت کے تھے ؟ اور جن کے لئے انہوں نے قربانی دی وہ کس
قیمت کے تھے ؟ مگر کون تھے جنہوں نے ان قربانیوں سے فائدہ اُٹھایا اور کس حد تک؟ کیا ہمیں اس بات
کے سمجھانے کے لئے کسی نبی کی ضرورت ہے کہ ہماری زندگی موت پر ختم نہیں ہو جاتی بلکہ ایک اور تسلسل
زندگی کا ہمیں حاصل ہونے والا ہے؟
کیا ہمیں اس بات کے سمجھانے کے لئے کسی نبی کی ضرورت ہے کہ ہمارے اعمال کسی بدلے
اور جزا کے متقاضی ہیں؟ اور ہماری زندگیاں بے کار اور رائیگاں جانے والی نہیں ؟ اور ایک دار الحساب
ہمارے لئے مقرر ہے جس میں ہم سب کا حساب لیا جائے گا؟ پھر کیا ہمیں اس بات کے سمجھانے کے لئے
کسی نبی کی ضرورت ہے کہ ہم اس دنیا میں ہمیشہ زندہ نہیں رہیں گے بلکہ ایک دن مر جائیں گے اور سب
چیز میں اسی جگہ چھوڑ کر چلے جائیں گے؟ آخر کونسی چیز ہے جس کے لئے ہم کہیں کہ ہمیں اس کے متعلق باہر
سے امداد کی ضرورت ہے؟
چھوڑ دوان باتوں کو جو آسمان سے آنے والی ہوتی ہیں اور جن کے بغیر انسان کی روحانیت اعلیٰ
مدارج پر نہیں پہنچ سکتی کہ وہ بے شک رسولوں کے ذریعہ آتی ہیں اور ان کا علم حاصل نہیں ہو سکتا لیکن ان سے
نیچے اتر کر وہ ابتدائی باتیں جن کے لئے نبیوں کی ضرورت نہیں انہی کے متعلق غور کر کے دیکھ لو انسان اُن کا
کس حد تک خیال رکھتا ہے۔سب سے زیادہ یقینی چیز موت ہے مگر کیا سب سے زیادہ انسان اسی کو نہیں بھولتا ؟ کوئی انسان
ہے جو کہے کہ میں نے اپنا کوئی رشتہ دار مرتا ہوا نہیں دیکھا؟ کیا کوئی ہے جو کہہ سکے کہ وہ آدم علیہ السلام سے
پہلے زمانہ کا ہے؟ جس کا نہ کوئی باپ تھانہ کوئی رشتہ دار اور وہ اب تک موت سے محفوظ ہے؟ اگر آج کوئی آدم
ނ
279

تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
علیہ السلام کا بیٹا بھی ہے تو بھی آدم اُس کے سامنے مرا، اگر آج کوئی نوح کا بیٹا ہے تب بھی آدم اور اس کی و
اولا داور حضرت نوح کی وفات اس کے سامنے ہوئی ، اگر کوئی موسٹی سے بھی تعلق رکھنے والا ہے تب بھی
حضرت آدم ، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم اور دوسرے لاکھوں انسان اس نے مرتے دیکھے اسی طرح
اگر آج کوئی حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ کا موجود ہے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کا کوئی
شخص پایا جائے تو ہزار ہا انسان اس کے سامنے فوت ہو چکے مگر اس قسم کا آدمی تو دنیا میں کوئی موجود نہیں۔انسان کی اوسط عمر چالیس پچاس سال ہوتی ہے۔اس تھوڑے سے عرصہ میں ہی اس کے کئی بھائی بند،
رشتہ دار اور دوست اس کے سامنے فوت ہو جاتے ہیں مگر کتنے ہیں جو اپنی موت یا درکھتے ہیں؟ اور پھر کتنے
ہیں جو موت کے آنے سے پہلے اس کے لئے تیاری کرتے ہیں؟ در حقیقت میری تحریک کوئی جدید تحریک
نہیں بلکہ یہ قدیم ترین تحریک ہے اور اس جدید کے لفظ سے صرف ان ماؤف اور بیمار دماغوں سے تلعب کیا
گیا ہے جو بغیر جدید کے کسی بات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے جس طرح ڈاکٹر جب ایک مریض
کا لمبے عرصہ تک علاج کرتا رہتا ہے تو بیمار بعض دفعہ کہتا ہے مجھے ان دواؤں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔تب وہ
کہتا ہے اچھا میں آج تمہیں نئی دوا دیتا ہوں یہ کہ کر وہ پہلی دوا میں ہی نکھر کارڈیم ملا کر اور خوشبودار بنا کر
اُسے دے دیتا ہے مریض سمجھتا ہے کہ مجھے نئی دوا دی گئی ہے اور ڈاکٹر بھی اسے نئی دوا کہنے میں حق بجانب
ہوتا ہے کیونکہ وہ اس میں ایک نئی دوا ملا دیتا ہے مگر وہ اس لئے اسے جدید بناتا ہے تا مریض دوائی پیار ہے
اور اس کی امید نہ ٹوٹے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایک دفعہ ایک بڑھیا آئی اُسے ملیر یا بخار تھا
جو لمبا ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے فرمایا تم کو نہیں کھایا کرو۔وہ کہنے لگی کو نین! میں تو اگر کسی
دن کو نین کی گولی کا چوتھا حصہ بھی کھالوں تو ہفتہ ہفتہ بخار کی تیزی سے پھنکتی رہتی ہوں۔جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا کہ وہ کو نین کھانے کیلئے تیار نہیں تو چونکہ عام طور پر ہمارے ملک میں
کو نین کو گوئین کہتے ہیں جس کے معنے دو جہانوں کے ہوتے ہیں اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اسے کھانے کو تو کونین کی ہی گولیاں دیں مگر فرمایا: یہ دارین کی گولیاں ہیں انہیں استعمال کرو۔دو تین گولیاں ہی اس نے کھائی ہوں گی کہ آکر کہنے لگی مجھے تو اس دوا سے ٹھنڈک پڑ گئی ہے کچھ اور
گولیاں دیں۔میں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرح پرانی تحریک کا نام جدید رکھ دیا
اور تم نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ جدید تحریک ہے۔وہ لوگ جن کے اندر اخلاص تھا اور وہ چاہتے تھے کہ
روحانیت میں ترقی کریں انہوں نے جب ایک تحریک کا نیا نام سنا تو انہوں نے کہا یہ نئی چیز ہے آؤ ہم اس
280

نزیک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
سے فائدہ اُٹھا ئیں اور وہ لوگ جن کے اندر نفاق تھا انہوں نے یہ سمجھ کر کہ یہ نئی چیز ہے کہنا شروع کر دیا کہ
اب یہ نئی نئی باتیں نکال رہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام کے طریق سے
انحراف کر رہے ہیں۔نہ اس نے بات سمجھنے کی کوشش کی اور نہ اس نے فائدہ اُٹھایا۔پرانی شراب پرانے مٹکوں
میں پڑی ہوئی تھی صرف اس کا نام بدل دیا گیا تو منافق نے کہنا شروع کر دیا اب یہ نئی باتیں بتانے لگ گئے
ہیں اور مخلص نے کہا میرے سامنے نئی چیز پیش کی جارہی ہے آؤ میں اس سے فائدہ اُٹھاؤں۔حالانکہ وہ پرانی
ہی چیز تھی جسے ایک نیا نام دے دیا گیا۔وہ وہی چیز تھی جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کیا اور وہ وہی چیز تھی
جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش فرمایا مگر وہ لوگ جن کی ایمانی حالت بچوں کی سی تھی انہوں نے کہا:
آؤ ہم ایک نئی چیز کا تجربہ کریں اور منافقوں نے کہہ دیا کہ اب پرانے طریق چھوڑ کر نئے طریق اختیار کئے
جارہے ہیں۔حالانکہ اس میں وہ کونسی چیز ہے جو نئی ہے؟ وہی ایک قانون ہے جو آدم کے وقت سے مقرر ہوا
کہ جب شیطان تم پر حملہ کرے گا تمہیں اس کے مقابلہ میں اپنے ہاتھ پاؤں ہلانے پڑیں گے بغیر اس کے
تمہیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔اس کے سوا تحریک جدید اور کیا ہے؟ یہی قانون اس تحریک میں کام کر
رہے کہ حرکت میں برکت ہے نیا نام تو اسے اس لئے دیا گیا کہ وہ لوگ جونئی چیز کی طرف توجہ کرنے کے
عادی ہیں اس کا نیا نام سن کر اس کی طرف توجہ کریں۔جیسا کہ کہتے ہیں کوئی زمیندار مرنے لگا تو اس کے چار
لڑکے تھے وہ چاروں اُس کے پاس آئے باپ نے کہا: میں اب مرنے لگا ہوں اس لئے میں تمہیں بتاتا
ہوں کہ میں نے اپنے کھیت میں ایک خزانہ دفن کیا تھا مجھے یاد نہیں رہا وہ کس جگہ ہے؟ جب میں مر جاؤں تو
سارا کھیت کھود ڈالناممکن ہے وہ خزانہ کسی جگہ سے تمہیں دستیاب ہو جائے۔باپ کے مرتے ہی چاروں
بھائی کدالیس لے کر کھیت میں پہنچ گئے اور تمام زمین کھود ڈالی مگر انہیں خزانہ نہ ملا وہ حیران ہوئے کہ خزانہ
کہاں چلا گیا؟ پھر خیال آیا کہ شاید کوئی چور نکال کر لے گیا ہو مگر اس کے بعد جب انہوں نے اسی کھیت
میں کھیتی ہوئی تو بوجہ اس کے کہ انہوں نے کھود کھود کر تمام زمین کو نرم کر دیا تھا فصل خوب ہوئی اور دوسروں
سے کئی گنے زیادہ اناج پیدا ہوا۔انہوں نے ایک دن اتفاقاً کسی سے ذکر کیا کہ ہمارے باپ نے مرتے
وقت کہا تھا کہ اس زمین میں خزانہ مدفون ہے ہم نے تمام زمین کھود ڈالی مگر خزانہ کہیں سے نہیں ملا۔وہ کہنے
لگا ہے وقو فو! یہی تو خزانہ ہے جو کئی گنے زیادہ اناج کی صورت میں تمہیں مل گیا اگر تمہارا باپ تمہیں یہ کہتا کہ
زمین خوب کھودنا اس سے اچھی فصل ہو گی تو تم کب اس کی بات مانتے ؟ تم کہتے کیا بے وقوفی کی بات ہے؟
جس طرح دوسرے لوگ فصل ہوتے ہیں اسی طرح ہم کیوں نہ ہوئیں؟ مگر جب اُس نے خزانے کا لفظ بول
281

تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
دیا تو تم سب مل کر زمین کھود نے لگ گئے اور اس طرح تمہیں دوسرے سے کئی گنے زیادہ غلہ مل گیا یہی تو
خزانہ ہے جو تمہیں اپنے باپ کی وجہ سے ملا۔تو چیز ایک ہی ہوتی ہے مگر رنگ بدل دیا جاتا ہے۔وہی چیز
جو آدم کے ہاتھوں دنیا میں قائم ہوئی، وہی نوٹ کے ذریعہ قائم ہوئی ، وہی ابراہیم کے ذریعہ قائم ہوئی،
وہی موسی" کے ذریعہ قائم ہوئی ، وہی عیسی کے ذریعہ قائم ہوئی اور وہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ قائم
ہوئی۔کامیابی کا گر سب کا ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ جب شیطان خدا تعالی کی بادشاہت پر حملہ کرے تو اس
وقت مومن اُٹھے اور اپنی جان دے دے۔جب تک مومن خدا تعالیٰ کے لئے جان دینے کے لئے تیار نہیں
ہوتا ، جب تک خدائی قلعہ کی حفاظت کے لئے وہ ہر قسم کی قربانیوں پر آمادہ نہیں ہوتا اس وقت تک خدا تعالی
کی نصرت اُس کے لئے نہیں اُترتی۔اس چیز کا کوئی نام رکھ لو، تحریک جدید رکھ لو، تحریک قدیم رکھ لو،
دین حنیف رکھ لو، دین موسوی رکھ لو، دین عیسوی رکھ لو بات ایک ہی ہے۔گر ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ خدا
اپنے مومن بندوں سے قربانی کا مطالبہ کرتا ہے اگر بندے اس کے لئے جان دینے کے لئے تیار ہوں تو
خدا تعالیٰ ان کی جان بچانے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور اگر بندے خدا تعالیٰ کے لئے اپنی جان دینے کے
لئے تیار نہ ہوں تو خدا تعالیٰ اُن کی جان بچانے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا۔جب تک انسان اس گر پر عمل
کرتارہے گا خد اتعالیٰ کی نصرت اور مدد اس کے شامل حال رہے گی اور جب اس گھر پر عمل کرنا چھوڑ دے گا
خدا تعالیٰ کی نصرت اور مدد بھی اس سے چھین لی جائے گی۔بہر حال ضروری ہے کہ انسان ہر قسم کی قربانیوں
کے لئے تیار رہے اور کوئی قربانی ایسی نہ ہو جس کے کرنے سے وہ ہچکچائے خواہ وہ مال کی قربانی ہو خواہ جان
کی قربانی ہو خواہ عزت کی قربانی ہو خواہ وجاہت کی قربانی ہو خواہ وطن کی قربانی ہو خواہ جذبات و احساسات
کی قربانی ہو ہر قسم کی قربانی کے لئے وہ تیار ہو۔خدا تعالیٰ کبھی شرطیں کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا باقی
انسان تو شرطیں کر لیتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کبھی شرطیں نہیں کرتا اس کی طرف سے صرف یہ بات پیش کی جاتی
ہے کہ جو اس سے تعلق رکھنا چاہتا ہے وہ بلا شرط اپنے آپ کو اس کے سامنے پیش کر دے۔اگر وہ مال کے
بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو وہ مالی امتحان کے لئے تیار ہو ، اگر جان کے بارہ میں اس کا امتحان لینا
چاہے تو جانی امتحان کے لئے تیار ہو، اگر وطن کے بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو وطن کے امتحان کیلئے
تیار ہو، اگر عزت کے بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو عزت کے امتحان کے لئے تیار ہو اور اگر عزیز و
اقارب اور رشتہ داروں کے بارہ میں امتحان لینا چاہے تو اس امتحان کے لئے تیار ہو۔ان میں سے کون سی
قربانی ہے جسے ہم بڑا یا چھوٹا کہہ سکتے ہیں؟ خدا تعالیٰ نے نوع کا امتحان اس رنگ میں لیا کہ ان کے بیٹے کو
282

تحریک جدید- ایک البی تحر یک۔۔۔جلد اول
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
مذہباً ان سے جدا کیا ، خدا تعالیٰ نے ابراہیم کا امتحان اس طرح لیا کہ ان کے ہاتھ سے اپنے بیٹے پر چھری
چلوانی چاہی ، خدا تعالی نے لوڈ کا امتحان اس طرح لیا کہ ان کی بیوی ان سے الگ رہی ، خدا تعالیٰ نے
موسی کا امتحان اس طرح لیا کہ ان کا وطن ان سے چھڑایا اسی طرح خدا تعالیٰ نے عیسی کا امتحان اس طرح لیا
کہ انہیں صلیب پر لٹکا دیا۔کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان میں سے فلاں قربانی چھوٹی ہے اور فلاں بڑی۔یہ تو
خدا تعالیٰ کی مصلحت ہوتی ہے کہ وہ کسی قوم کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جس طرح چاہتا ہے اس کا
امتحان لیتا ہے مگر اس میں کیا شبہ ہے کہ یہ سارے امتحان اپنی اپنی جگہ پر حکمت ہیں اور یہ امتحان اللہ تعالیٰ
انسان کے فائدہ کے لئے لیتا ہے خواہ کسی انسان کا وہ امتحان لے جو اس نے حضرت نوح علیہ السلام سے لیا
خواہ وہ امتحان لے جو اس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے لیا خواہ وہ امتحان لے جو اس نے
حضرت لوط علیہ السلام سے لیا خواہ وہ امتحان لے جو اس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لیا خواہ وہ
امتحان لے جو اس نے حضرت عیسی علیہ السلام سے لیا اور خواہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح سارے
امتحان ہی اس سے لے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قریب ترین وجودوں سے بھی خدا تعالیٰ نے چھڑایا۔چنانچہ
ان کے اپنے چچا ایمان سے محروم رہے، اُن سے وطن بھی چھڑایا اور انہیں دشمنوں نے صلیب کی قسم کی
تکالیف بھی دیں جیسے اُحد کی جنگ میں آپ ﷺ پر پتھر پھینکے گئے اور آپ علیہ بے ہوش ہو گئے۔واقعہ صلیب کیا تھا؟ یہی کہ ہاتھ پاؤں میں کیل گاڑے گئے جس سے حضرت عیسی علیہ السلام -
ہوش ہو گئے مگر اس وقت فوت نہیں ہوئے اسی طرح اُحد کی جنگ میں کھیلوں کی جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
پتھر مارے گئے ، آپ یو کے دانت گرے اور آپ یہ بے ہوش ہو گئے۔غرض جو تکلیف حضرت عیسی علیہ السلام پر آئی وہی تکلیف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی پیش آئی اسی
طرح حضرت موسی علیہ السلام کواپنا وطن چھوڑ نا پڑا اورمحمدصلی اللہ علہ وسلم کو بھی وطن چھوڑنا پڑا۔غرض وہ تمام
قربانیاں جو پہلوں سے لی گئیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اکٹھی لی گئیں۔اب ہم کس قربانی کو حقیر کہہ سکتے
ہیں؟ کس قربانی کو چھوٹا اور کس کو بڑا کہہ سکتے ہیں؟ یہ حض خدا تعالیٰ کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ قربانی کے جس
دروازہ سے چاہے انسان کو بلائے ورنہ جب خدا کہتا ہے کہ جنت میں ہر دروازہ سے فرشتے آئیں گے اور
جنتیوں کو سلام کہیں گے تو اس کے یہی معنے ہیں کہ خدا کہے گا تم پر ہر دروازہ سے مصیبت آئی تھی اور تم نے
اسے قبول کیا اب اس کے بدلہ میں ہر دروازہ سے تم پر سلامتی بھیجی جاتی ہے۔اگر ہر دروازے سے کسی نے
موت قبول نہیں کی تھی تو ہر دروازے سے اُس پر فرشتوں کے ذریعہ سلامتی بھیجنے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
283

تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
آخر وہاں ناٹک کا تماشا تو نہیں ہو گا کہ چاروں طرف سے فرشتے بھیس بدل بدل کر آرہے ہوں گے اور
مومنوں کو سلام کریں گے۔مِنْ كُلِّ بَابِ سَلَامٌ سے مراد یہی ہے کہ چونکہ مومن نے دنیا میں ہر باب سے قربانی دی
ہوگی اور ہر تکلیف کو خدا تعالٰی کے لئے برداشت کیا ہو گا اس لئے خدا تعالیٰ بھی ہر دروازے سے اس پر
سلامتی بھیجے گا۔پس وہ شخص جو اپنے لئے قربانی کا ایک دروازہ بھی بند کرتا ہے جنت کا ایک دروازہ اپنے
او پر بند کرتا ہے جس کا دوسرے لفظوں میں یہ مطلب ہے کہ ایسا شخص جو اسلام سے تعلق رکھنے والی کسی
قربانی سے پیچھے رہتا ہے جنت میں داخل نہیں ہو سکتا کیونکہ جنت میں وہی شخص داخل ہوگا جس نے ہر
دروازہ سے خدا تعالیٰ کیلئے موت قبول کی ہوگی اور ہر قربانی کیلئے اس نے اپنے آپ
کو تیار رکھا ہوگا۔وہ بخیل
جو مال کی قربانی کے وقت پیچھے ہٹ جاتا اور بہانے بنا بنا کر اس سے محفوظ رہنا چاہتا ہے وہ قربانی کا ایک
دروازہ اپنے اوپر بند کر لیتا ہے کیونکہ یہ شرط ہے کہ جنت میں داخل ہونے والے پر ہر دروازہ سے سلامتی
او
بھیجی جائے گی۔پس اگر اس نے ہر قربانی میں حصہ نہیں لیا تو وہ جنت میں داخل ہو کر ہر سلامتی کا مستحق کس
طرح بن سکتا ہے؟ وہ بزدل جو خدا تعالیٰ کے راستہ میں اپنا خون بہانے سے ڈرتا ہے، جسے اپنی جان
خدا تعالیٰ کے دین کے مقابلہ میں زیادہ پیاری دکھائی دیتی ہے وہ قربانی کا ایک دروازہ اپنے اوپر بند کرتا
اور اس کے نتیجہ میں جنت کا دروازہ بھی اپنے اوپر بند کر لیتا ہے کیونکہ جنت میں وہی داخل ہوگا جس نے ہر
دروازہ سے خدا تعالیٰ کے لئے قربانی دی ہوگی اور جس کے پاس ہر دروازہ سے فرشتے سلامتی کا پیغام لے
کر آئیں گے۔یہ کیوں کر ہوسکتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کے فرشتے آئیں اور ایک شخص اپنے مکان میں ان
میں سے کسی ایک فرشتے کو داخل نہ ہونے دے تو باقی فرشتے داخل ہو جائیں؟ کیا کوئی غیرت مند یہ
برداشت کر سکتا ہے کہ وہ اور اس کا بھائی کسی کے مکان پر جائیں اور مالک مکان کہے کہ تمہیں تو اندر آنے
کی اجازت ہے مگر تمہارے بھائی کو نہیں تو وہ بھائی کو وہیں چھوڑ کر آپ اندر چلا جائے؟ اگر تم اپنے بھائی
کے ساتھ کسی سے ملنے کیلئے جاتے ہو اور وہ کہتا ہے کہ تم آجاؤ اور تمہارا بھائی نہ آئے تو تمہیں غیرت آتی
ہے اور تم کہتے ہو کہ اگر میرے بھائی کو اندر نہیں آنے دیتے تو میں بھی نہیں آسکتا تو کس طرح ہو سکتا ہے
کہ ایک فرشتہ کے لئے تم دروازہ بند کرو تو باقی فرشتے تمہارے پاس آجائیں؟ یقیناً وہ بھی نہیں آئیں
گے۔اللہ تعالیٰ نے یہ نکتہ دنیا کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ بتایا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے
رب کے حکم کے ماتحت جب اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو خدا تعالیٰ کیلئے قربان کرنے کو تیار ہو گئے تو
284

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اول
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
خدا تعالیٰ نے کہا: اے ابراہیم علیہ السلام! میں تیری نسل کو دنیا کے کناروں تک پھیلاؤں گا۔اللہ تعالیٰ کار
کلام بتا رہا ہے کہ نسل ہمیشہ اس کو ملتی ہے جو اپنی نسل کی قربانی خدا تعالیٰ کے لئے کرنے کو تیار ہو جائے اور
عزت ہمیشہ اس کو ملتی ہے جو اپنی عزت خدا تعالیٰ کے لئے قربان کرنے کو تیار ہو جائے۔سلامتی ابتلا کے
مقابلہ کی چیز ہے۔جب ہم کہیں کہ خدا نے کسی کو نسل دی ہے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ وہ اپنی اولا د کو
خدا تعالی کیلئے قربان کرنے پر تیار ہو گیا تھا، جب ہم کہیں کہ خدا نے کسی کو مال دیا ہے تو اس کے لازمی معنے
یہ ہوں گے کہ وہ اپنے مال کو خدا تعالیٰ کے لئے قربان کرنے پر تیار ہو گیا تھا، جب ہم کہیں کہ خدا نے کسی کو
عزت دی ہے تو اس کے یہی معنے ہوں گے کہ وہ اپنی عزت کو خدا تعالیٰ کیلئے قربان کرنے پر تیار ہو گیا تھا اور
جب ہم کہیں کہ ہر دروازہ سے کسی کے لئے سلامتی آئی تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ وہ خدا تعالیٰ کے لئے
ہر قربانی کرنے پر تیار ہو گیا تھا۔پس مت خیال کرو کہ تمہارے منہ کی باتیں تمہارے کام آئیں گی اور تمہاری
زبانیں تمہیں جنت میں لے جاسکیں گی۔جب تک تم ہر دروازہ سے خدا تعالیٰ کے لئے موت قبول نہیں
کرو گے، جب تک تم فرشتوں کیلئے ہر دروازہ کھولنے کے لئے تیار نہیں ہو گے، جب تک تم اپنی جان کو
خدا تعالیٰ کے لئے قربان نہیں کرو گے، جب تک تم اپنے مال کو خدا تعالیٰ کے لئے قربان نہیں کرو گے، جب
تک تم اپنی عزتوں کو خدا تعالیٰ کے لئے قربان نہیں کرو گے، جب تک تم اپنی اولاد کو خدا تعالیٰ کے لئے قربان
نہیں کرو گے ، جب تک تم اپنی دوستیوں کو خدا تعالیٰ کے لئے قربان نہیں کرو گے، جب تک تم اپنی عادات کو
خدا تعالیٰ کے لئے قربان نہیں کرو گے اور جب تک ہر دروازہ فرشتوں کے لئے کھول نہیں دو گے اس وقت تک
تمہیں جنت میئر نہیں آسکتی۔یہ کوئی نیا پیغام نہیں جو میں نے دیا۔حضرت آدم بھی یہی پیغام لائے تھے،
حضرت نوح بھی یہی پیغام لائے تھے، حضرت ابراہیم بھی یہی پیغام لائے تھے ، حضرت موسی بھی یہی
پیغام لائے تھے، حضرت عیسی بھی یہی پیغام لائے تھے اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم بھی یہی پیغام لائے تھے اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام قیامت تک کے لئے ہے جسے کوئی بدل نہیں سکتا۔انسانی چیزوں اور خدائی
چیزوں میں فرق یہی ہے کہ انسان کی چیز پرانی ہو جاتی ہے مگر خدا تعالیٰ کی چیز پرانی نہیں ہوتی۔انسان
کپڑے پہنتا ہے جو چند دنوں کے بعد میلے ہو جاتے اور کچھ عرصہ کے بعد پھٹ جاتے ہیں لیکن خدا تعالٰی
غلہ پیدا کرتا ہے وہ انسان کھاتا ہے جس کا کچھ حصہ پاخانہ بن کر زمین میں چلا جاتا ہے اور پھر اس کے
ذریعہ اور غلہ پیدا ہو جاتا ہے۔پھر انسان کی بنائی ہوئی چیز مولد نہیں ہوتی مگر خدا تعالی کی بنائی ہوئی چیز
مولد ہوتی ہے۔تمہارے لٹھے کا ایک تھان پانچ تھان نہیں بن سکتا لیکن خدا تعالیٰ کا ایک دانہ ستر دانے بن
285

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تقریر فرموده 28 جون 1936ء
جاتا ہے اس طرح وہ دانہ پرانا بھی ہوتا ہے اور جدید بھی۔ایک ہی وقت میں وہ پرانا ہوتا ہے اور اسی وقت میں
وہ جدید بھی ہوتا ہے۔وہ دانہ جو ہم آج کھاتے ہیں کیا اپنے اندروہی جزو نہیں رکھتا جو حضرت آدم کے وقت کا
دانہ رکھتا تھا ؟ پھر وہی آدم کا دانہ تھا جو نواح کے زمانہ میں لوگوں نے کھایا اور وہی نوح" کے زمانہ کا دانہ تھا جو
حضرت ابرا ہیم کے زمانہ میں لوگوں نے کھایا۔کیا حضرت ابراہیم کے وقت کا دانہ آسمان سے اتر اتھا؟ کیا وہ
اُسی دانہ سے نہ نکلا تھا جو حضرت نوح نے کھایا اور جو حضرت آدم نے کھایا ؟ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کا
زمانہ آیا تو اس وقت بھی وہی دانہ تھا جو حضرت ابراہیم کے وقت تھا اور وہی خواص اس کے اندر تھے جو
حضرت ابراہیم کے وقت اس کے اندر موجود تھے۔پس وہ قدیم بھی تھا اور جدید بھی تھا بعض انسانوں کی
عقل سے تلعب کرنے کے لئے تم بے شک اسے نیا کہہ سکتے ہو ، بعض انسانوں کی عقل سے تلعب کرنے
کے لئے تم بے شک اُسے پرانا کہہ سکتے ہو مگر خدا کے لئے نہ وہ نیا تھا نہ پر انا بعض انسان بے شک اسے نیا
کہ دیں گے اور بعض انسان کہہ دیں گے یہ پرانا ہے مگر خدا اور خدا سے تعلق رکھنے والوں کے نزدیک وہ نہ
نیا ہے نہ پرانا ایک ہی دانہ ہے جو سب نے اپنے زمانہ میں کھایا اور کھاتے چلے جائیں گے۔غرض تو ایک
ریک کا نیا نام رکھنے سے یہ ہوتی ہے کہ کوئی فائدہ اُٹھائے اگر انسان اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتا تو اسے
جدید کہ لو یا قدیم کہ لو، بدعت کہ کر چھوڑ دو یا اچنبھا سمجھ کر منہ سے اس پر عمل کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ اس
سے کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ کے حضور وہی پسندیدہ ہوتا ہے جو اس کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنے
کے لئے تیار ہو جو اپنی جان اور اپنا مال اور اپنی عزت اور اپنی آبرو اور اپنی ہر چیز خدا تعالیٰ کے حوالے کر دے
اور اسے کہہ دے کہ آپ اس سے جو چاہیں سلوک کریں۔وہ خدا واحد اور لاشریک ہے وہ اپنی چیز میں کسی
دوسرے کو شریک نہیں کرتا وہ یہ نہیں دیکھ سکتا کہ کچھ حصہ اسے دیا جائے اور کچھ شیطان کو یا کچھ حصہ خدا کو دیا
جائے اور کچھ دوستوں اور عزیزوں کو یا کچھ حصہ خدا کو دیا جائے اور کچھ حصہ دنیوی حکومتوں کو یا کچھ حصہ خدا
کو دیا جائے اور کچھ حصہ اپنی بیوی اور بچوں کو۔خدا ایسے شخص کی کوئی چیز قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا،
نہیں ہوا اور نہیں ہوگا۔وحدہ لاشریک ہونے کے لحاظ سے وہی چیز قبول کرتا ہے جو خالص اسی کو دی جائے
اور اس میں کسی اور کا حصہ نہ رکھا جائے پھر وہ اپنی خوشی سے جو چاہے واپس کر دے مگر اس کو یہ پسند نہیں کہ
اس کی محبت اور اس کے لئے قربانیوں میں کسی دوسرے کو حصہ دار بنایا جائے۔پس ہر شخص جو اپنی جان اور
اپنے مال اور اپنی عزت اور اپنے وطن اور اپنی ہر چیز کی قربانی میں کسی اور کو شریک بناتا اور پھر یہ امید رکھتا
ہے کہ خدا اس سے راضی ہو وہ نادان ہے وہ کبھی دنیوی زندگی کا ماحصل نہیں پا سکتا اس کی کوششیں عبث اور
286

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
رائیگاں ہیں وہ:
ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا (الكهف: 105)
تقریر فرموده 28 جون 1936ء
کا مصداق ہے اور قیامت کے دن وہ اس بنجر زمین میں دانہ بونے والا قرار دیا جائے گا جس
میں سے کچھ بھی نہیں اُگ سکتا۔جس کام کے لئے ہماری جماعت اس وقت کھڑی کی گئی ہے وہ کوئی معمولی کام نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ نوح کے زمانہ سے لے کر میرے زمانہ تک ہر نبی نے آخری
زمانہ کے فتنہ سے لوگوں کو ڈرایا اور اس کی ہیبت پر زور دیا ہے مگر کیا ہماری جماعت میں یہی احساس ہے کہ وہ
آخری زمانہ کے اس بہت بڑے فتنہ کا سر کچلنے اور اسے دنیا سے ہمیشہ کے لئے نیست و نابود کرنے کے لئے
کھڑی ہوئی ہے؟ ہر شخص اپنے نفس سے سوال کرے اور سوچے کہ اگر اس کے گھر کو آگ لگ جائے تو کیا
اس آگ کو بجھانے کے لئے اس کی کوشش ویسی ہی ہوگی جیسی کوشش وہ آج اس وقت کر رہا ہے جب خدا
کے گھر کو آگ لگی ہوئی ہے؟ یا کیا اس کا بچہ اگر موت کے پنجہ میں گرفتار ہوتو وہ اس کو بچانے کے لئے اتنی ہی
جدو جہد کیا کرتا ہے جتنی جد جہد آج وہ اسلام کو موت کے منہ سے بچانے کے لئے کر رہا ہے؟ کیا اس کے
دل میں اس وقت جو درد اور تکلیف پیدا ہوتی ہے اور اس کے اعزا و اقربا آٹھوں پہر جس طرح بے قرار
رہتے ہیں اسی قسم کا درد، اسی قسم کی تکلیف اور اسی قسم کی بے قراری تمہارے دلوں میں اسلام کی مصیبت دیکھ
کر پیدا ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو کیونکر سمجھا جا سکتا ہے کہ تمہارے نزدیک یہ فتنہ اتنا ہی عظیم الشان ہے جتنا رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا ؟ میں تو دیکھتا ہوں کہ ابھی بہت سی چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنی قوتوں کو
ضائع کیا جاتا ہے۔کئی ہیں جو اپنی اولادوں کی ذراذراسی باتوں پر ابتلا میں آجاتے ہیں، کئی ہیں جو چندوں
کی وجہ سے ابتلا میں آجاتے ہیں، کئی ہیں جو قربانیوں کے دوسرے مطالبات پر ابتلا میں آجاتے ہیں۔وہ
دکھ جو انسان کو بے چین کر دیتا ہے، وہ ایمان جو انسان کو شکوک و شبہات سے بالا کر دیتا ہے، وہ عرفان جو
محبت کی چنگاری انسان کے قلب میں پیدا کر دیتا ہے ابھی بہت کم لوگوں میں نظر آتا ہے۔اگر وہ محبت کی
چنگاری ہماری جماعت کے قلوب کو گرما دیتی تو آج دنیا کی حالت کچھ سے کچھ بدلی ہوئی ہوتی۔آج کل فلسطین میں فسادات ہو رہے ہیں اور ایک دوسرے کو لوگ مار رہے ہیں، کل میرے
ایک بھائی نے عربی کے ایک اخبار کی ایک تصویر مجھے بھیجی ، اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک عرب لیٹا ہوا
ہے اس
کا ماتھا بالکل اُڑ چکا ہے، اس کا مغز نظر آرہا ہے، ایک آنکھ اس کی نکل چکی ہے اور دوسری آنکھ زخمی
287

تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہے میں نے اُسے دیکھا اور میرا دل اس سے متاثر ہوا کئی منٹ تک میں اسے دیکھتارہا اور میرا دل تکلیف
اور غم سے بھرتا چلا گیا مگر میں نے سوچا یہ ایک آدمی ہے اس کے مرنے سے دنیا میں کونسا تغیر آ گیا ؟ اس کا
جسم نہیں اُڑا بلکہ ماتھا اُڑا، ایک آنکھ نکلی ہے اور اس کی دوسری آنکھ زخمی ہوئی لیکن اس کو دیکھ کر ہر شخص کے
جذبات بھڑک اُٹھتے ہیں۔وہ مصر کا اخبار تھا اور اس تصویر کے اوپر لکھا ہوا تھا فلسطین کے بھائی کی تکلیف کو
دیکھا اور اس کی مدد کے لئے اُٹھ ! میں نے کہا اس کا سارا جسم سلامت ہے صرف اس کا ماتھا اُڑا، ایک آنکھ نکلی
اور دوسری آنکھ زخمی ہوئی اور مجھے اس کی تکلیف کا اتنا احساس ہے لیکن آج اسلام کا کون سا حصہ سلامت
ہے؟ اس کا ماتھا بھی اُڑ گیا، اس کا سر بھی اُڑ گیا، اس کا ناک بھی اُڑ گیا، اس کے کان بھی اُڑ گئے ، اس کے
کلے بھی پچک گئے ، اس کی گردن بھی کائی گئی، اس کا سینہ بھی چھلنی کیا گیا اور اس کے ہاتھ اور اُس کے پاؤں
کو بھی کاٹ کر اس کا قیمہ کر کے رکھ دیا گیا۔اس بے کار انسان کے قلیل زخم کو دیکھ کر جب انسانی دل تڑپ
اُٹھتا ہے تو کیا اسلام کے ان گہرے زخموں کو دیکھ کر جن سے اس کا کوئی حصہ بھی محفوظ نہیں کوئی دردمند
انسان ہے جو نہ تڑپے؟ اسلام سچائیوں کا نام ہے اور سچائی تمام چیزوں سے بالا تر کبھی جاتی ہے لیکن اگر
اسلام میں دماغ ہوتا، اگر اسلام میں قوت متفکرہ ہوتی ، اگر اسلام کے پاس سوچنے والا دل اور بولنے والی
زبان ہوتی تو وہ خدا کے عرش کے سامنے کھڑا ہو کر کہتا کہ کاش! تو مجھے ایک انسان ہی بنا دیتا جس کے زخم
دیکھ کر لوگ تڑپ تو اُٹھتے ! تو نے مجھے سچائی بنایا جس کی وجہ سے میرے زخموں کو کوئی نہیں دیکھتا، میرے
زخموں کو دیکھ کر کسی کے دل میں درد پیدا نہیں ہوتا مگر یہ حالت کن کی ہے؟ ان لوگوں کی جو مادی دنیا کے
مشاغل میں مبتلا ہیں، جنہیں روحانی نظریں حاصل نہیں جو روحانی کیفیتوں سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے ،
جنہیں قرآن کے اوراق محض کاغذ اور اس کے حروف محض سیا ہی نظر آتے ہیں، جن کو قرآن کا حسن صرف
اتنا ہی نظر آتا ہے کہ اسے کسی اچھے کاتب نے اعلیٰ خط میں لکھا، ان کو اس قرآن کے وہ زخم نظر نہیں آتے جو
اسے لگے ہوئے ہیں نہ انہیں اسلام کے وہ زخم دکھائی دیتے ہیں جو اس کے ہر حصہ پر دشمنوں نے لگائے مگر
وہ جن کی روحانی آنکھیں کھلی ہیں، جنہیں روحانی خوبصورتی نظر آتی ہے وہ اسلام کے اس دکھ کو بھی محسوس
کرتے ہیں، وہ قرآن کے ان زخموں کو بھی دیکھتے ہیں۔قرآن کریم میں ہی آتا ہے کہ قیامت کے دن
محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں گے اور اس سے رفت بھرے لہجہ میں کہیں گے:
يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان: 31)
اے میرے رب ! میری قوم نے اس قرآن کو پیچھے پھینک دیا۔لوگوں
کو لہلہاتے ہوئے سبروں کو
288

آج 10 میں سے 10 باقی