تحریک جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے اس سمندر کا جو تمہارے سامنے آنے والا ہے۔ تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء برموقع جلسہ تحریک جدید
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
کی خوبصورتیاں نظر آئیں، بل کھاتے ہوئے دریاؤں نے ان کی آنکھوں کو خیرہ کیا، چمکتی ہوئی بجلیاں اور
کڑکتے ہوئے بادل ان کی دلجمعی کا باعث بنے ، پہاڑوں کی سرسبزیاں اور ان کی شادا بیاں ان کے دلوں کی
راحت کا موجب ہوئیں، مرنے والا انسان جو ہزاروں گندگیاں اپنے اندر رکھتا ہے آنکھ کی اچھی بیٹھک یا
ناک کی اچھی بیٹھک کی وجہ سے ان کا محبوب و مطلوب بن گیا مگر کسی نے توجہ نہ کی تو سارے جسموں کے
مجموعہ اور تمام خوبصورتیوں کے جامع قرآن کی طرف۔دنیا داروں نے دنیا کی چیزوں کو دیکھا اور ان کے حسن کو
انہوں نے محسوس کیا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے روحانی دنیا میں قرآن کو دیکھا اور اس کے حسن کو انہوں نے اپنے
دل میں جگہ دی اور دکھ محسوس کیا کہ لوگوں نے کیوں اسے چھوڑ دیا؟ لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں میرا بیٹا بڑا
ذہین ہے مگر اُستاد اس کی طرف توجہ نہیں کرتا اور وہ فیل ہو جاتا ہے ، لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں میری بیٹی
بڑی لائق ہے مگر اس کا خاوند اس سے اچھا سلوک نہیں کرتا ، لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں میرا بیٹا بڑا لائق ہے
مگر اس کی بیوی اس سے محبت نہیں کرتی ، لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے بیٹے نے اعلیٰ نمبروں میں
امتحان پاس کیا ہے مگر تمام محکموں پر ہندو چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسے نوکری نہیں ملتی ، لوگ
آتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارا بچہ بیمار ہے اس کی حالت نہایت دردناک ہے۔غرض ہر شخص دنیا کی چیز دیکھتا
اور دنیا کی چیزوں کے متعلق اپنی درد دوسرے کے سامنے پیش کرتا ہے مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا کا قرآن
لے کر اس کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں : اے خدا! اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا۔کیا ہے وہ زندگی اور کیا نفع ہے اس حیات کا جس میں ہم کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں؟ ہم
دنیا کو مخاطب کرتے اور کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں جو اسلام کے لئے اپنی جانیں دینے کے لئے تیار ہیں مگر
عمل سے کچھ نہیں کرتے اور نہیں سوچتے کہ کیا واقعہ میں ہم اسلام کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں یا
کیا ہم دنیا کو اتنا بے وقوف سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری حالتوں کو نہیں دیکھتی اور ہمارے جھوٹ کو محسوس نہیں کرتی؟
کیا ممکن ہے کہ ہم سارے کے سارے بحیثیت جماعت یا ہم میں سے اکثر اسلام کے لئے اپنی جانیں
دینے کے لئے تیار ہوں اور خدا تعالٰی کے ملائکہ آسمان سے اتر کر دنیا کا نقشہ نہ بدل دیں ؟ مگر ابھی تو ہماری
چھوٹی سے چھوٹی تدبیریں اور تجویزیں بھی جدید اور قدیم کے ناموں میں الجھتی رہتی ہیں۔گویا ہماری مثال
اس بچہ کی سی ہے جس کی ماں مرجاتی ہے اور بچہ سمجھتا ہے کہ ماں جو مجھ سے نہیں بولتی تو وہ مجھ سے مذاق
کر رہی ہے۔اسلام میں اب
کیا باقی رہ گیا ہے؟ اس کی روح اس سے نکل گئی ہے، قرآن کی روح بھی جاتی
رہی ہے مگر ہم ابھی کھیل رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ابھی موت کا دن آنے والا ہے۔حالانکہ اس کی موت کا
289
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
دن آچکا اور ہم اپنی نادانی اور بے وقوفی سے بچہ کی طرح اسے مذاق سمجھ رہے ہیں۔اب اگر خدا تعالیٰ کا فضل
شامل حال نہ ہو تو اسلام کا سوائے اس کے اور کیا باقی ہے کہ لوگ آئیں اور اس کی لاش کو دفن کر دیں۔ایک
بچہ جس دن اس کی ماں مرتی ہے یہ نہیں سمجھتا کہ اس کی ماں مرگئی ہے مگر جب وہ بڑا ہوتا ہے، جب وہ یتیم
کے طور پر کسی گھر میں پالا جاتا ہے، جب اس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے اور وہ تکلیف کا اظہار کرتا ہے تو
مالکہ اسے ڈانٹ کر کہتی ہے بے شرم بے حیا روٹی کھانے کے لئے آموجود ہوتا ہے اور کام کے وقت پیٹ
میں درد شروع ہو جاتا ہے؟ جب اس پر ملیریا کا حملہ ہوتا ہے، جب اس کی لاتوں اور ہاتھوں میں درد ہو رہا
ہوتا ہے اور اس کی مالکہ اسے مار کر کہتی ہے، بچہ کوکھلا اور جب وہ تکلیف کا اظہار کرتا ہے تو وہ اور تمھیاں مارتی
اور کہتی ہے: نامعقول بہانے بناتا ہے! تب اُسے محسوس ہوتا ہے کہ میری ماں مر چکی ہے اور اب دنیا میں
میرا کوئی ہمدرد نہیں مگر افسوس! مسلمانوں پر کہ وہ تجھیاں پڑنے پر بھی نہ سمجھے۔اسلام جس کے ذریعہ انہیں
عزت حاصل تھی ، اسلام جس کے ذریعہ انہیں عظمت حاصل تھی ، اسلام جس کے ذریعہ انہیں فوقیت حاصل
تھی ، وہ اسلام جس نے ان بھیڑوں اور بکریوں کے چرواہوں سے اُٹھا کر دنیا کا بادشاہ بنا دیا اور یورپ کے
ایک سرے سے لے کر چین کے دوسرے سرے تک ان کا ڈنکا بجا دیا وہ اسلام اور قرآن مرگئے ، دفن کر
دیئے گئے اور مسلمان غیر عورتوں کے سپرد کر دیئے گئے، ان کی طرف سے مسلمانوں پر تھچیاں پڑیں ظلم
ہوئے تکلیفیں آئیں مگر ابھی تک وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ہم اپنے بد اعمال کی وجہ سے اپنی ماؤں سے جدا کر دئیے
گئے ہیں۔کاش! انہیں محسوس ہوتا کہ دنیا کی مائیں ایک دفعہ مر کر زندہ نہیں ہوتیں مگر روحانی مائیں زندہ ہو
جاتی ہیں۔اگر ہم میں سے وہ شخص جس کی ماں مری ہوئی ہو، اگر ہم میں سے وہ شخص جس کا باپ مرا ہو، وہ
شخص جو دوسروں کے دروازہ پر ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہو جسے کھانے کے لئے روٹی، پینے کے لئے پانی اور تن
ڈھانکنے کے لئے کپڑا میسر نہ ہو جسے نہ دن کو آرام اور نہ رات کو چین کی نیند نصیب ہوا ایسے انسان کے پاس
اگر کوئی شخص آئے اور کہے: اے بچہ! اُٹھ اور اپنے والدین کی قبر پر افسوس اور ندامت کے دو آنسو بہا تیری
ماں اور تیرا باپ زندہ ہو جائیں گے تو کون ہے جو پاگلوں کی طرح قبرستان کی طرف دوڑ انہیں جائے گا اور
اپنے ماں باپ کی قبر پر افسوس اور ندامت کے ساتھ آنسو بہانے کے لئے تیار نہیں ہوگا؟ میری تو قوت
واہمہ بھی اس کا خیال نہیں کر سکتی کہ ایک شخص کے سامنے یہ تجویز پیش ہو اور ایسے معقول انسان کی طرف
سے پیش ہو جس پر اسے اعتبار ہو اور اس کی بات کو وہ رد کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو وہ دیوانہ وار قبرستان کی
طرف نہ جائے اور اپنے آنسوؤں سے ان قبروں کو تر نہ کر دے؟ مگر ہماری روحانی ماں اسلام اور روحانی
290
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
باپ قرآن دونوں فوت ہو گئے ، فوت ہونے کے بعد دونوں دفن کر دیئے گئے اور کوئی معمولی آدمی نہیں بلکہ
ہمارا خدا کہتا ہے کہ تم عقیدت کے دو آنسو ان پر بہاد و وہ زندہ ہو جائیں گے مگر ہمیں اتنی بھی توفیق نہیں ملتی
کہ ہم دو آنسو بہا سکیں اور پھر ہم خیال کرتے ہیں کہ ہم مومن ہیں ؟ پھر ہم خیال کرتے ہیں کہ ہم مسلمان
ہیں؟ اگر اسلام اور قرآن کی موت پر ہمارے دو آنسو بھی عقیدت کی نذر نہیں بن سکتے تو اسلام اور قرآن
سے ہماری محبت کا دعویٰ کہاں تک جائز ہو سکتا ہے؟
پس میں اپنی جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ باتیں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔تم
باتیں کرتے ہو مگر کام نہیں کرتے۔یہاں مجالس شوری ہوتی ہیں، دھڑلے سے تقریریں کی جاتیں ہیں،
لوگ رو بھی پڑتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان
کا کلیجہ باہر آنے لگا ہے مگر جب یہاں سے جاتے ہیں تو
ست ہو جاتے ہیں، لوگ چندے لکھواتے ہیں مگر دینے کے لئے نہیں بلکہ لوگوں میں نام پیدا کرنے کے
لئے وہ کہتے ہیں ہم احمدیت کے لئے ہر چیز قربان کرنے کیلئے تیار ہیں مگر قربانی کے وقت پیچھے ہٹ جاتے
ہیں ان کی مثال بالکل ہندوؤں کی لڑائی کی سی ہوتی ہے ایک کہتا ہے پنسیری ماردوں گا اور دوسرا کہتا ہے مار
پنسری تو پہلا شخص دو قدم پیچھے ہٹ جاتا ہے۔کیا یہ ہوسکتا ہے کہ ہم فیصلہ کر لیں کہ اسلام اور احمدیت کے
لئے اپنی جانیں قربان کر دیں گے اور پھر کوئی بڑے سے بڑا دشمن بھی ہم پر غالب آ سکے؟ بچہ کو اس کی ماں
بعض دفعہ اُٹھاتی اور اُچھالتی ہوئی کہتی ہے بیٹا تجھے نیچے پھینک دوں ؟ جب تک بچہ ڈرتا ہے ماں اس کا
مذاق اُڑاتی رہتی ہے اور کہتی ہے تجھے ابھی بچے پھینکتی ہوں مگر جب بچہ کہتا ہے پھینک دو تو کیاتم سمجھتے ہو کوئی
سنگدل سے سنگدل ماں بھی اس فقرہ کو سن کر بے تاب ہوئے بغیر رہ سکتی ہے؟ کیا بچہ جس وقت کہتا ہے ماں
مجھے بے شک پھینک دو اس وقت ایک سنگدل سے سنگدل ماں کا دل بھی خون نہیں ہو جاتا ؟ کیا اس کے آنسو
نہیں بہہ پڑتے اور کیا وہ اس کا منہ چوم کر اسے چھاتی سے نہیں لگا لیتی؟ اور کیا وہ اسے بھینچ کر نہیں کہتی میری
جان تجھ پر قربان میں تجھے کب گرا سکتی ہوں؟ پھر کیا تم سمجھتے ہو ہمارا خداماں سے کم رحم دل ہے؟ وہ بھی ہمارے
ایمان اور ہمارے اخلاص کا امتحان لیتا ہے اور کہتا ہے میں تمہیں نیچے گراتا ہوں۔جب تک ہم کہتے ہیں ہم
کو قربان نہ کرو، ہمیں نیچے نہ گراؤ وہ اور زیادہ زور سے ہمیں ڈراتا ہے مگر جب ہم کہہ دیتے ہیں ہمیں اس
میں کیا عذر ہے اور یہ کیا قربانی ہے؟ ہم تو اس سے بھی بڑی قربانیاں کرنے کے لئے تیار ہیں وہ ماں سے
زیادہ زور سے ہمیں بھینچتا، اپنے ساتھ ہمیں چمٹاتا اور پیار کرتا ہے اور ہم پہلے سے بھی زیادہ اس کے قریب
ہو جاتے ہیں اور جب ہم اس کے قریب ہو جائیں تو موت کی کیا طاقت ہے کہ خدا کی گود میں ہاتھ ڈال
291
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
سکے؟ ایسے انسان کو خدا اپنی گودی میں لے لیتا، اسے پیار کرتا اور اسے اپنے قریب کر لیتا ہے۔ہماری
مصیبتوں اور ابتلاؤں کا اس وقت بڑھنا بتاتا ہے کہ در حقیقت ہم حقیقی موت کے لئے ابھی تیار نہیں ہوئے
جس طرح ماں اپنے بچہ کو چھیڑتی ہے اور کہتی ہے میں تجھے نیچے گراؤں اور وہ کہتا ہے نہ گراؤ تو چونکہ وہ اپنی
ماں پر بدظنی کرتا ہے اس لئے وہ اور زیادہ اسے چڑاتی ہے مگر جب بچہ کہہ دیتا ہے بے شک مجھے پھینک دو
تب وہ اپنے بچہ کو پھینکا نہیں کرتی بلکہ اسے گلے سے چمٹا لیتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ بھی یہ دیکھتا ہے کہ ہم
پھینکے جانے اور اُس کے لئے موت قبول کرنے کے لئے تیار ہیں یا نہیں ؟ جس دن ہمارے دل کی گہرائیوں
سے یہ آواز اُٹھی کہ اے خدا! ایک ہلاکت کیا ہم تیرے لئے ہزار ہلاکتوں کو بھی اپنے نفس پر وارد کرنے کے
لئے تیار ہیں اور ایک موت کیا ہم تیرے دین کے لئے ہزار موتیں بھی قبول کرنے کو تیار ہیں کیونکہ قربانی
ہمارے لئے عزت کا مقام ہے اس دن خدا تعالیٰ کی محبت میں اس زور سے جوش پیدا ہوگا اور اس کی الفت
کے سمندر میں ایسا طوفان آئے گا کہ وہ خس و خاشاک کی طرح ہمارے مخالفوں کو بہارے گا اور وہ دشمن کے
بیڑے جو ہماری تباہی کے لئے آرہے ہیں انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا مگر ہمیں بھی تو محبت کا کوئی جذ بہ دکھا
نا چاہئے۔کیا خدا تعالیٰ نے اپنی محبت کا ہاتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شکل میں ہماری طرف نہیں
بڑھایا ؟ مگر ہم نے اس ہاتھ کی کیا قدر کی؟ کیا ہمارے اندر اس ہاتھ کو دیکھ کر وہی جوش اور وہی محبت پیدا ہوئی۔جو اس قسم کے احسان اور سلوک کے نتیجہ میں پیدا ہونی چاہئے ؟ ہم نے تو اس احسان کی طرف ایسی ہی توجہ کی
جیسے انسان قوس قزح کا نشان آسمان پر دیکھتا ہے تو تھوڑی دیر کیلئے کہ دیتا ہے واہ وا کیا اچھا نشان ہے! اور
یہ کہ کہہ کر پھر اپنے کام میں مشغول ہو جاتا ہے اور اسے خیال بھی نہیں آتا کہ آسمان پر قوس قزح ہے۔بے شک ہم میں مخلص بھی ہیں، وہ بھی ہیں جو اپنی جان اور اپنا مال اور اپنی عزت اور اپنی آبرو ہر وقت
قربان کرنے کے لئے تیار ہیں مگر ان کی تعداد کتنی ہے؟ عام لوگوں کو تو ان سادہ لوح ، ان پڑھ مخلصوں پر رشک کرنا
چاہئے جو گو علم ظاہر سے محروم تھے مگر خدا تعالیٰ نے ان کو علم باطن دیا ہوا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی
زندگی کے آخری ایام میں آخری جلسہ سالانہ پر سیر کیلئے باہر نکلے تو جس وقت آپ اس بڑ کے درخت کے
قریب پہنچے جو آج کل ریتی چھلہ کے درمیان میں ہے تو ہجوم کی زیادتی کی وجہ سے سیر کے لئے جانا آپ
کیلئے مشکل ہو گیا اور اسی جگہ ٹھہر کر آپ نے لوگوں کو مصافحہ کا موقع دیا اس وقت ہجوم میں پانچ چھ سو کے
قریب لوگ تھے ، ہجوم کی زیادتی اور محبت کے وفور کی وجہ سے مصافحہ کے لئے رستہ ملنا بعض کو مشکل ہو گیا۔ایک زمیندار سے دوسرے زمیندار نے پوچھا کیوں بھئی مصافحہ کر لیا؟ اس نے جواب دیا ہجوم بہت ہے اور
292
تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
تقریر فرموده 28 جون 1936ء
دھکے لگتے ہیں میں نے تو ابھی مصافحہ نہیں کیا۔وہ کہنے لگا دھکے کیا ہوتے ہیں؟ اگر تمہاری ہڈیوں سے
بوٹیاں بھی الگ ہو جائیں تو پروا نہیں، ہجوم میں گھس جاؤ اور مصافحہ کر آؤ یہ دن تمہیں پھر کہاں نصیب ہو سکتے
ہیں؟ وہ ایمان تھا اور وہ اخلاص تھا جو حقیقی محبت پر دلالت کرتا تھا یعنی خدا کی طرف سے آنے والے کے
ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھونے کے لئے اگر گوشت ہڈی سے جدا ہو جاتا ہے تو جدا ہو جائے کیونکہ یہ دن روز روز
میسر نہیں آسکتے۔کاش! ہم ان لوگوں کے دلوں کی کیفیت کا احساس کر سکتے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے پہلے تیرہ سوسال کے عرصہ میں ہوئے۔کاش! ہم اس درد کو
جانتے۔کاش! ہم اس گریہ وزاری پر اطلاع رکھتے جو درد اور جو گریہ وزاری ان لوگوں کو اس حسرت میں پیدا
ہوتی کہ کاش
! وہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں آپ ﷺ کے پاؤں کو نہیں بلکہ آپ ﷺ کے پاؤں کی خاک کو
ہی چھونے کا فخر حاصل کر سکتے۔اگر یہ چیز ہمارے سامنے آجائے تو شاید ہمیں شرمندگی پیدا ہو، شاید ہمارے
دلوں میں بھی احساس ہو کہ ہم نے کتنی بڑی چیز کی ناقدری کی۔خدا تعالیٰ نے ایک آواز ہمارے لئے بلند کی،
اس نے ایک ہاتھ ہماری طرف لمبا کیا اور ہمیں موقع دیا کہ ہم پھرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا مقام حاصل
کریں، پھر ہم اپنے خدا کول سکیں لیکن افسوس! ہم نے اس کی قدر نہ کی اس کی قیمت کو نہ پہچانا اور اسی طرح گزر
گئے جس طرح بازار میں کوئی خربوزوں کے ڈھیر اور آموں کے ٹوکروں پر سے گزر جاتا ہے۔پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ پہلے اس چیز کو سمجھے کہ وہ ہے کیا ؟ جب تک اس مقام کو وہ نہیں سمجھتی
اس وقت تک اسے اپنے کاموں میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔تحریک جدید تو ایک قطرہ ہے اس سمندر کا جو
قربانیوں کا تمہارے سامنے آنے والا ہے جو شخص قطرہ سے ڈرتا ہے وہ سمندر میں کب کو دے گا؟ پانی کے
قطرے سے تو وہی ڈرتا ہے جسے ہلکے کہتے یعنی شیطان نے کاٹ لیا ہو ورنہ بھی تندرست بھی قطرے سے ڈرا
کرتا ہے؟ تندرست اگر ڈر سکتا ہے تو سمندر سے کیونکہ وہ خیال کرتا ہے کہ نامعلوم میں اس میں تیر سکوں یا نہ تیر
سکوں؟ اور نامعلوم اسے عبور کر سکوں یا نہ کر سکوں؟ مگر کوئی سمجھدار باشعور انسان پانی کے قطرہ سے نہیں ڈرتا۔پس جو شخص قطرے سے ڈرے اس کے متعلق سمجھ لو کہ اسے ہلکے گنتے یعنی شیطان نے کا نا ہے کیونکہ تحریک
جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے سمندر کے مقابلہ میں، اب جو شخص اس قطرے سے خائف ہے یقینا ا۔ہلکے کتے نے کاٹا ہے یعنی یقینا اس پر شیطان نے غلبہ کیا ہوا ہے اور اس کا ایمان ضائع ہو چکا ہے۔پس اس
قطرے کا نگل لینا کون سا مشکل کام ہے؟ ابھی تو اس سمندر میں تمہیں تیرنا ہے جس سمندر میں تیرنے کے بعد
دنیا کی اصلاح کا موقع تمہیں میسر آئے گا۔کیا قرآن میں یہ آیت پڑھتے وقت کہ:
293
تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان : 31)
تمہارے دل میں یہ درد پیدا نہیں ہوتا کہ کاش! جس وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خدا کے
سامنے یہ کہیں کہ:
يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان: 31)
اے میرے رب ! میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ دیا۔اس وقت وہ ایک استثنا بھی کریں اور وہ
استثنا تمہارا ہو جس وقت وہ یہ کہیں کہ اے میرے رب ! میری قوم نے تیرے اس قرآن کو چھوڑ دیا تو اس
کے ساتھ ہی وہ یہ بھی کہیں کہ میں اس قوم اور اس جماعت کو مستی کرتا ہوں۔کیا یہ خواہش تمہارے دلوں
میں
کبھی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟ اور اگر ہوتی ہے تو تم قربانیوں کے لئے کیوں آمادہ نہیں ہوتے ؟ کب تک تم
کو سنانے والے سنائیں گے؟ کب تک تم کو جگانے والے جگائیں گے؟ ہر دن جو گزر رہا ہے وہ تم کو اس
چشمہ سے دور کر رہا ہے جس چشمہ سے تمہاری نجات وابستہ ہے، جس چشمہ سے تمہاری حیات وابستہ ہے۔پس ہوشیار ہو جاؤ اور بیدار ہو جاؤ اور اس دن کا انتظار نہ کرو کہ جب تمہیں جگانے والے نہیں رہیں گے اور
نہ ہوشیار کرنے والے رہیں گے۔آج تمہارا بوجھ بٹانے والے دنیا میں موجود ہیں مگر وہ ہمیشہ نہیں رہ سکتے
کیونکہ خدا کی یہ سنت چلی آئی ہے کہ بوجھ بٹانے والے وہ ہمیشہ ساتھ نہیں رکھتا۔پس اپنے اندر تغیر پیدا کرو
اور چھوٹے چھوٹے امتحانوں میں کامیاب ہونے کی کوشش کرو تا بڑے امتحانوں میں تم کامیاب ہو سکو۔تم
نیت کر لو اور ارادہ کر لو اس بات کا کہ تم خدا کے لئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی انکار نہیں کرو گے تم
نیت کر لو اور ارادہ کر لو اس بات کا کہ اگر تمہیں خدا کے لئے اپنے کسی عزیز اور رشتہ دار کو چھوڑنا پڑے تو تم
اسے بخوشی چھوڑنے کے لئے تیار ہو گے تم نیت کر لو اور ارادہ کر لو اس بات کا کہ تم خدا کے لئے ہر قسم کی
موت کو قبول کرنے کے لئے تیار رہو گے۔تم خدا کے لئے مر جاؤ اور اس کے لئے موت قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ پھر تمہیں اس کی
طرف سے ابدی زندگی ملے گی تم اس کے لئے گڑھے میں گرنے کے لئے تیار ہو جاؤ کہ جو خدا کے لئے
گڑھے میں گرنے کے لئے تیار ہو جائے گا خدا اسے اپنی گود میں اُٹھا لے گا۔تم ان لوگوں میں سے مت بنو
جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کے مطابق قرآن اُٹھا کر اپنی پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیا بلکہ تم ان
لوگوں میں سے بنو جنہوں نے جب دیکھا کہ قرآن کو پیٹھوں کے پیچھے پھینکا جا رہا ہے تو انہوں نے فوراً اپنی
جھولیوں میں اسے اُٹھا لیا۔“
(مطبوعہ الفضل 2 جولائی 1936ء)
294