تحریک جدید کے ذریعہ جماعت احمدیہ کا امتحان ہورہا ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 اگست 1936ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید کے ذریعہ جماعت احمدیہ کا امتحان ہو رہا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 اگست 1936ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔""
سب سے پہلے تو میں اس بات پر اظہار افسوس کرتا ہوں کہ بعض دوست سٹیشن پر آج گئے تھے۔اور میں نے ان سے مصافحہ نہیں کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ کل میں نے پرائیویٹ سیکریٹری صاحب کو
بالوضاحت اس بات کی ہدایت کر دی تھی کہ چونکہ جمعہ کا دن ہوگا اور قادیان پہنچ کر نہانا، دھونا، کپڑے بدلنا
اور پھر کھانے کا وقت ہونے کی وجہ سے کھانا کھانا ہوگا اس وجہ سے زیادہ وقت سٹیشن پر خرچ نہیں کیا جا سکتا
اس لئے آپ تار دے دیں کہ دوست سٹیشن پر استقبال کے لئے نہ آئیں۔انہوں نے پوچھا کیا یہ مطلب
ہے کہ مصافحہ نہ کیا جائے؟ میں نے کہا: یہ بات مجھے زیادہ شرمناک معلوم ہوتی ہے کہ دوست آئیں مگر میں
اُن سے مصافحہ نہ کروں اس لئے یہ نہ لکھا جائے کہ مصافحہ نہ ہو بلکہ یہ کھیں کہ دوست سٹیشن پر ہی نہ آئیں
لیکن جب میں قادیان پہنچا تو میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ سٹیشن پر استقبال کے لئے کھڑے ہیں۔میں نے
پرائیویٹ سیکریٹری صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے تو ہدایت بھجوا دی تھی اس پر مقامی
امیر صاحب سے میں نے دریافت کیا کہ میری ہدایت کے خلاف کیوں عمل کیا گیا ہے؟ اور دوستوں کو جمع
کر کے کیوں ایک طرف مجھے شرمندہ کیا اور دوسری طرف انہیں تکلیف دی گئی ؟ انہوں نے کہا: ہمیں تار
یہی پہنچی تھی کہ مصافحہ نہیں کرنا اس لئے ہم نے لوگوں کو جمع ہونے سے منع نہیں کیا۔مجھے اس پر تعجب ہوا کہ
جب بالوضاحت پرائیویٹ سیکریٹری نے مجھ سے یہ بات دریافت کر لی تھی اور ان کی تجویز پر کہ مصافحہ سے
روکا جائے میں نے کہہ دیا تھا کہ اسے میں نا پسند کرتا ہوں کہ لوگوں کو جمع ہونے دیا جائے اور پھر مصافحہ سے
روکا جائے اس لئے دوستوں کو جمع ہونے سے ہی روک دیا جائے پھر اس قسم کی تارکیوں کر دی گئی ؟ اور میں
نے دوبارہ امیر مقامی مولوی سید سرور شاہ صاحب سے پوچھا کہ آپ کو غلطی تو نہیں لگی ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں
میں نے تین شخصوں سے تار پڑھوائی اور سب نے یہی کہا کہ اس میں مصافحہ کو منع کیا گیا ہے۔میں نے ان
سے کہا کہ آپ تار مجھے بھجوادیں اس کے بعد موٹر میں بیٹھتے ہوئے نیر صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ میں
295

خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
نے ڈاکٹر صاحب سے مشورہ کیا تھا اور انہوں نے یہ کہا تھا کہ یہی تار چاہئے کہ مصافحہ نہیں ہونا چاہئے اس
لئے ان کے مشورہ کے مطابق میں نے یہ تار دے دی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ محض نمائش کی خاطر اور
صرف یہ دکھانے کیلئے کہ جب قادیان میں امام جماعت احمدیہ آتا ہے تو لوگ استقبال کے لئے جمع ہو جاتے
ہیں میری حکم عدولی کرتے ہوئے اس قسم کا تار دے دیا گیا۔میں دُنیا کی کسی لغت کے لحاظ سے نہیں سمجھ سکتا کہ جب وضاحتنا یہ ہدایت دے دی گئی ہو کہ لوگ
سٹیشن پر نہ آئیں کیونکہ سٹیشن پر ان کے آجانے کے بعد اُن سے مصافحہ نہ کرنا مجھے بہت معیوب معلوم ہوتا
ہے اور یہ بات مجھے بری لگتی ہے کہ لوگ جمع ہو جائیں اور میں ان سے مصافحہ نہ کروں۔میری ہدایت کو ان
الفاظ میں ادا کیا جائے کہ لوگ مصافحہ نہ کریں۔پرائیویٹ سیکریٹری صاحب نے یہ عذر بھی کیا کہ میں نے
اور ڈاکٹر صاحب نے یہ سمجھا تھا کہ اگر یہ تار دی کہ لوگ نہ آئیں تو پہرہ کا انتظام بھی نہ ہو گا۔حالانکہ تار میں
آسانی سے لکھا جا سکتا تھا کہ سوائے منتظمین کے اور کوئی نہ آئے لیکن میرے نزدیک اپنی ذات میں بھی یہ
عذر فضول ہے اس لئے کہ جو عملہ قادیان سے باہر پہرہ کا انتظام کر سکتا ہے، ریل میں پہرہ کا انتظام
کر سکتا ہے وہ قادیان میں کیوں نہیں کر سکتا؟ کیا قادیان کے شیشن پر باہر کی نسبت زیادہ خطرات ہوتے
ہیں؟ اور سٹیشن کے باہر تو موٹر میں ہی جانا تھا۔غرض یہ عذرات بالکل نادرست اور باطل تھے اور اسی
ہندوستانی عادت کے ماتحت تھے کہ سوگز واروں گز بھر نہ پھاڑوں، جان قربان کرنے کے دعوے زور شور
سے کئے جائیں اور اطاعت بالکل نہ کی جائے اور میں مجبور ہوں کہ سمجھوں کہ محض نمائش اور جھوٹے مظاہرہ
کی خاطر میری ہدایت کی دیدہ و دانستہ اور جان بوجھ کر نا فرمانی کی گئی ہے اور مجھے افسوس ہے کہ اس غلطی کا
خمیازہ قادیان کے دوستوں کو بھی بھگتنا پڑا اور جو مجھے تکلیف ہوئی ہے وہ بھی کچھ کم نہیں۔میں نے صراحتاً
کہ دیا تھا کہ وہ لوگ جو دوستوں کو جمع کر کے لے تو آتے ہیں مگر پھر مصافحہ کرنے سے انہیں روکتے ہیں ان
کارو کنا مجھ پر بہت ہی گراں گزرتا ہے جب لوگ جمع ہو جائیں تو اس وقت میں یہی چاہتا ہوں کہ ان سے
مصافحہ کروں اور وہ لوگ جو ایسی حالت میں کہتے ہیں کہ مصافحہ نہ کرو ان کی یہ بات مجھے نہایت ہی شرمناک
معلوم ہوتی ہے۔اس کی تحقیقات تو میں بعد میں کروں گا کہ یہ صریح نافرمانی کیوں کر ہوئی؟ لیکن میں چاہتا
ہوں کہ دوستوں سے اس بات کی معذرت کر دوں کہ میرا ان سے مصافحہ نہ کرنا آج نظام کے قیام کے لئے
ضروری تھا۔ہمارے ہندوستانیوں کی عموماً اور مسلمانوں کی خصوصاً سب سے بڑی لعنت یہی ہے کہ ان کے
296

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
تمام کاموں میں نمائش ہوا کرتی ہے اطاعت نہیں ہوتی۔ان کی ذلت اور رسوائی کا تمام راز اس امر میں ہے
کہ وہ کچی اطاعت اور قربانی کے مفہوم سے ناواقف ہیں نہ وہ خدا تعالی کی کچی اطاعت کرتے ہیں اور نہ ان
لوگوں کی جن کے ہاتھ میں دینی یا دنیوی قیادت کی باگیں ہیں۔نہایت چھوٹی چھوٹی نمائشی باتوں کے لئے
ان کی جان یوں نکلتی ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ
بع نقصاں جو ایک پیسے کا دیکھیں تو مرتے ہیں
لیکن بڑے اور عملی کاموں کی طرف ان کی توجہ بالکل نہیں ہوتی۔ان کی مثال بالکل ویسی ہی ہے
جیسے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے قاتلوں میں سے ایک حضرت ابن عباس کے پاس آیا اور آکر کہنے لگا
حضور یہ تو بتائیے کہ حج کے دنوں میں کوئی شخص جوں مار بیٹھے تو اس کی سزا کیا ہے؟ انہوں نے کہا: خدا کے
رسول کے بھائی ، خدا کے رسول کے داماد اور خدا تعالیٰ کے قائم کردہ خلیفہ کو تم نے قتل کر دیا اور تم مجھ سے مسئلہ
پوچھنے نہ آئے لیکن حج کے دنوں میں جوں مارنے والے کی سزا کے متعلق تم مجھ سے مسئلہ پوچھنے آ گئے ہو؟
جاؤ دور ہو جاؤ میں تم کو کوئی مسئلہ بتانے کے لئے تیار نہیں۔تو یہ ضلالت اور گمراہی ہمارے ملک میں عام ہے
کہ لوگ شیطانی قیاس کرتے ہیں اور بات کو خوب سمجھنے کے باوجود پھر بھی اپنے قیاسات دوڑاتے ہیں۔یہی لعنت ہے جو ان کی ذلت اور رسوائی کا موجب ہے اور جس کی وجہ سے فرمانبرداری اور اطاعت کی روح
ہمارے ملک میں نہیں پائی جاتی۔جن بزرگوں نے یہ کہا ہے کہ پہلا قیاس شیطان نے کیا تھا در حقیقت ان کا
بھی ایسے ہی قیاس سے مطلب تھا کہ بات واضح ہوتی ہے حکم بین ہوتا ہے مگر اسے رد کر دیا جاتا ہے اور ایک
راہ پیدا کر کے کہا جاتا ہے کہ ہم نے یوں قیاس کیا تھا۔اسی قسم کا قیاس ہے جس نے آدم کے زمانہ سے تباہی
مچائی ہوئی ہے۔جب تک مومن کا مقام اس اطاعت اور فرمانبرداری کی حد تک نہ پہنچ جائے کہ جب اس پر
حکم واضح ہو جائے تو پھر چاہے اس کی حکمت اسے سمجھ آئے یا نہ آئے اس پر عمل کرے اس وقت تک اسے
کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔پہلا کام مومن کا یہ ہوتا ہے کہ جب اُسے کوئی حکم دیا جائے اور وہ اسے پوری
طرح نہ سمجھ سکے تو اس حکم کی وضاحت کرالے جیسے مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کا مقصد یہ ہے کہ مصافحہ نہ
ہو؟ میں نے کہا نہیں میرا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص سٹیشن پر نہ آئے۔اس حد تک ان کا پوچھنا بالکل جائز تھا
بلکہ ماتحت کا فرض ہوتا ہے کہ جب اسے کسی غلط نہی کا اندیشہ ہوتو وہ پوچھ لے لیکن جب ماتحت دریافت کر
چکے تو پھر جو بات اسے کہی گئی ہو اس کے متعلق اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس پر ایسی اطاعت اور فرمانبرداری
سے عمل کرے کہ اس میں کسی اعتراض کی گنجائش نہ ہو اور نہ اس میں کسی قسم کا تختلف ہو۔آخر غور تو کرو کہ
297

خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
رحم
صحابہ نہیں اور تم میں خدا تعالیٰ نے کیوں فرق رکھا ہے؟ ان کو خدا تعالیٰ نے اُٹھایا اور چند سالوں میں ہی
آسمان پر پہنچا دیا اور وہ لوگ جن کے بوٹ عربوں کی گردنوں پر تھے پندرہ بیس سال کے عرصہ میں ہی
ان کی گردنوں پر عربوں کی جوتیاں رکھی گئیں۔یہ بات یونہی تو نہیں ہو گئی۔ان کے اندر فرمانبرداری کی
روح تھی وہ جانتے تھے کہ فرمانبرداری اور اطاعت کسے کہتے ہیں؟ وہ جانتے تھے کہ عقل سے کام کرنا
کسے کہتے ہیں؟ ان کا یہ حال تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ وعظ فرمارہے تھے آپ ﷺ نے
بعض لوگوں کو کناروں پر کھڑے دیکھا تو فرمایا بیٹھ جاؤ! حضرت عبد اللہ بن مسعود گلی میں سے مسجد کی
طرف آرہے تھے ان کے کانوں میں جو نہی یہ آواز پڑی کہ بیٹھ جاؤ ! وہ وہیں بیٹھ گئے اور انہوں نے گھسٹ
گھسٹ کہ مسجد کے دروازہ کی طرف آنا شروع کر دیا جہاں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تقریر فرما رہے
تھے۔کسی نے پوچھا یہ کیا کر رہے ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے کانوں میں
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز آئی تھی کہ بیٹھ جاؤ اس لئے میں گلی میں ہی بیٹھ گیا اور میں نے گھسٹ
گھسٹ کر مسجد کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔کسی نے کہا آپ مسجد میں داخل ہونے کے بعد بیٹھتے تو
عبد اللہ بن مسعودؓ نے کہا کہ اگر داخل ہونے سے پہلے مرجاتا تو خدا تعالیٰ کو کیا جواب دیتا؟ یہ وہ روح تھی
جس کی وجہ سے مسلمانوں نے فتح پائی اور انہوں نے دنیا میں اتنا عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا کہ حیرت سے
دنیا کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں اور وہ استعجاب سے انگشت بدندان ہوگئی۔اس فرمانبرداری کے مظاہرہ
کی ایک اور مثال میں سناتا ہوں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مرض الموت سے بیمار ہوئے تو
نے وفات سے کچھ دن پہلے ایک لشکر رومی حکومت کے مقابلہ کے لئے تیار کیا اور
اُسامہ بن زید کو اس کا سردار مقرر فرمایا تھا، ابھی یہ لشکر روانہ نہیں ہوا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات ہوگئی اور سارے عرب میں بغاوت ہوگئی۔اس بغاوت کا حلقہ اثر اتنا وسیع ہو گیا کہ صرف تین مقام
ایسے تھے جہاں
نماز با جماعت ہوتی تھی ایک مکہ میں ایک مدینہ میں اور ایک چھوٹے سے گاؤں میں، ان
کے سوا عرب میں ہر جگہ بغاوت رونما ہو گئی تھی۔بڑے بڑے صحابہ نے مل کر مشورہ کیا کہ اس موقع پر
اُسامہ کا لشکر باہر بھیجنا درست نہیں کیونکہ ادھر سارا عرب مخالف ہے ادھر عیسائیوں کی زبر دست حکومت
سے لڑائی شروع کردی تو نتیجہ یہ ہوگا کہ اسلامی حکومت بالکل درہم برہم ہو جائے گی۔حضرت عمر
حضرت
ابو بکر کے پاس پہنچے اور کہنے لگے ہم عرض کرنا چاہتے ہیں کہ یہ موقع نہیں کہ اسامہ کا لشکر باہر بھیجا
جائے آپ اس لشکر کو روک لیں اور پہلے عرب کے باغیوں
کا مقابلہ کریں جب ہم انہیں دبالیں گے تو
298

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 7 اگست 1936ء
اسامہ کے لشکر کو عیسائیوں کے مقابلہ کے لئے بھیج دیں گے۔حضرت ابو بکر کی عادت تھی کہ جب وہ اپنی
منکسرانہ حالت ظاہر کرنا چاہتے تو اپنے آپ کو اپنے باپ سے نسبت دے کر بات کرتے کیونکہ ان کے
باپ نہایت مسکین اور غریب آدمی تھے۔حضرت عمر نے جب کہا کہ جیش اسامہ کو روک لیا جائے تو
حضرت ابو بکر کہنے لگے کیا ابن ابوقحافہ کی طاقت ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم ایک لشکر کو بھیجیں اور وہ اسے
روک لے؟ پھر فرمایا خدا کی قسم ! اگر کفار مدینہ کو فتح کریں اور مدینہ کی گلیوں میں مسلمان عورتوں کی لاشیں
گتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اُس لشکر کو نہیں روکوں گا جس کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کرنے کے لئے
تیار کیا تھا۔اس کے بعد فرمایا کیا تم چاہتے ہوا بن ابو قحافہ کا اپنی خلافت میں پہلا کام یہ ہو کہ وہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے کسی حکم کو منسوخ کر دے؟
بظاہر یہ ایک چھوٹی سی بات معلوم ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ اس سے بہادری کا وہ جذبہ
ظاہر ہوتا ہے جو حضرت ابو بکر کے اندر تھا لیکن در حقیقت اس میں ان کی کامیابی کا راز تھا۔وہ قوت ارادی
جس سے دنیا فتح ہوسکتی ہے اسی صورت میں پیدا ہوسکتی ہے جب کامل اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ انسان
کے اندر ہو جب وہ حیلے جتیں نہ کرے، جب وہ اپنی تجویزوں اور اپنے قیاسات سے کام لینے کی بجائے
اس حکم کو سنے جو اُسے دیا گیا ہو اور اُس پر پوری طرح عمل کرے۔اگر انسان اس بات کی عادت ڈال لے
تو اس صورت میں اسے بہت جلد کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔پس ایک طرف میں دوستوں سے معذرت
کرتا ہوں اور دوسری طرف انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اس قسم کی کارروائیاں تمہیں قطعاً کامیابی عطا نہیں
کر سکتیں جب تک تمہارے اندر ایسی فرمانبرداری پیدا نہ ہو کہ اگر تمہیں کہا جائے تلوار کی دھار پر اپنی گردنیں
رکھ دو تو ایک بھی تم میں سے پیچھے نہ ہٹے اس وقت تک تمہیں اطاعت کا مقام حاصل نہیں ہوسکتا۔مومن کا
کام صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ ابتدائی تحقیق کر کے دیکھ لیتا ہے کہ مدعی خدا کا رسول ہے یا نہیں؟ یا نبی کی جانشینی
اور قائم مقامی کا دعوی کرنے والا صحیح معنوں میں اس کا قائم مقام اور جانشین ہے یا نہیں؟ لیکن جب وہ
اسے مان لیتا ہے تو پھر وہ دوسری آواز نہیں نکالتا، اس کی اپنی آواز میں بند ہو جاتیں ہیں اور اس کے لئے
صرف ایک ہی راستہ کھلا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ وہ اس کی فرمانبرداری اور اطاعت کرتا چلا جائے خواہ اُسے
آگ میں کودنا پڑے یا سمندر میں چھلانگ لگانی پڑے۔اسلام تو اسلام جب یہ بات کافروں میں پیدا ہو جاتی ہے تو وہ بھی دنیا کو فتح کر لیتے ہیں۔نپولین ایک معمولی ماں باپ کا بیا تھا لیکن وہ ایسے وقت میں فرانس میں پیدا ہوا جب فرانس کی حالت بہت
299

خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
گر رہی تھی۔فرانس اس سے پہلے بہت بڑی طاقت رکھتا تھا اور سارے یورپ پر اس کا رُعب اور دبدبہ
تھالیکن نپولین کے زمانہ میں فرانس اپنی عروج کی حالت سے گر رہا تھا نپولین نے اسے سنبھالنا چاہا اور اس
نے لوگوں سے یہ کہنا شروع کر دیا کہ جب تک تم میں تفرقہ اور شقاق ہے تم کامیاب نہیں ہو سکتے تم اطاعت
اور فرمانبرداری کا مادہ اپنے اندر پیدا کر و جیت جاؤ گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ملک کی حالت دیکھ کر دردمند
لوگ اس کے ارد گرد جمع ہونے شروع ہو گئے اور انہوں نے اطاعت اور فرمانبرداری کا بہترین نمونہ دکھایا
ایسا نمونہ کہ خود اس نے نپولین کی زندگی میں بھی تغیر پیدا کر دیا۔نپولین ایک دفعہ ایک بڑی جنگ کے بعد فرانس کے پاس اٹلی کے نیچے ایک جزیرہ میں قید کر دیا
گیا۔کچھ لوگوں کی مدد سے آخر وہ آزاد ہوا اور فرانس کے ساحل پر اترا اس وقت نئی حکومت قائم ہو چکی تھی
اور نیا نظام تھا۔بادشاہ نے پادریوں
کو بلایا اور ان کے ذریعہ جرنیلوں سے بائبل پر ہاتھ رکھ رکھ کر قسمیں لیں
اور جرنیلوں کے ذریعہ تمام سپاہیوں سے قسمیں لیں کہ وہ پوری طرح حکام کی اطاعت اور فرمانبرداری کریں
گے۔بادشاہ نے یہ قسمیں اس لئے لیں کہ وہ جانتا تھا کہ نپولین نے لوگوں کے دلوں میں ایسی روح پیدا کر
دی ہے کہ جب بھی نپولین ان کے سامنے آئے گا وہ نئی حکومت سے اپنے سارے تعلقات بھول جائیں
گے اور اسی کے گرد جمع ہو جائیں گے، اس طرح قسمیں لینے کے بعد جنرل (Nay) نے کورئیس لشکر بنایا
گیا اور وہ بیس ہزار سپاہی لے کر نپولین کے مقابلہ کو روانہ ہوا۔نپولین کے ساتھ صرف چند سو آدمی تھے اور
وہ بھی اکثر زمیندار تھے جولڑائی کے فن سے چنداں واقف نہ تھے اور ان کے پاس ہتھیاروں کی اتنی کمی تھی
کہ بعض کے پاس صرف درانتیاں تھیں۔اتفاقاً نپولین کے دستہ اور شاہی فوج کی مڈ بھیڑ ایک ایسے مقام پر
ہوئی جہاں درہ بہت چھوٹا تھا اور صرف چند آدمی کندھے سے کندھا ملا کر گزر سکتے تھے۔نپولین نے اپنے
سپاہیوں کو حکم دیا کہ آگے بڑھو! وہ آگے بڑھے تو شاہی فوج نے اُن پر گولیاں چلا ئیں اور وہ مارے گئے پھر
اس نے بعض آدمی بھیجے وہ بھی مارے گئے۔آخر سپاہیوں نے اُسے کہا کہ آگے بڑھنے کی کوئی صورت نہیں
دشمن سامنے کھڑا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ہم بائبل پر ہاتھ رکھ کر اور قسمیں کھا کر آئے ہیں کہ نپولین کے سپاہیوں
کو مار ڈالیں گے اور چونکہ دو چار سپاہیوں کے سوا ہم میں سے زیادہ بڑھ نہیں سکتے کیونکہ درہ چھوٹا ہے اس
لئے وہ گولیوں سے ہلاک کر دیتے ہیں اور ہم مقابلہ بھی نہیں کر سکتے۔میں اس بات کی مثال دے رہا تھا کہ نپولین نے ان لوگوں میں کس طرح اطاعت اور
فرمانبرداری کا مادہ پیدا کر دیا تھا۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب سپاہیوں نے کہا کہ شاہی فوج کے آدمی
300

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 7 اگست 1936ء
ہم پر گولی چلا کر ہمیں ہلاک کر دیتے ہیں تو نپولین نے کہا تم نے کہا نہیں ہوگا کہ نپولین کہتا ہے رستہ چھوڑ
دو۔انہوں نے کہا ہم نے کہا تھا مگر انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس کا حکم نہیں مان سکتے کیونکہ ہم بائبل پر
قسمیں کھا کر آئے ہیں۔نپولین کہنے لگا میں اس امر کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں کہ تم نے میرا نام لے کر
کہاہوراستہ چھوڑ دو اور انہوں نے نہ چھوڑا ہو۔اب جاؤ اور کہو کہ نپولین کہتا ہے کہ رستہ چھوڑ دو۔وہ پھر گئے
اور انہوں نے یہی کہا مگر انہوں نے جواب دیا ہم اب یہ باتیں سننے کے لئے تیار نہیں۔ہم بائبل پر ہاتھ رکھ
کر اور قسمیں کھا کر آئے ہیں کہ تمہارا مقابلہ کریں گے۔آخر نپولین خود چلا گیا اور کہنے لگا میں دیکھوں گا کہ
وہ کس طرح میری بات نہیں مانتے؟ نپولین ان کے سامنے ہوا اور کہنے لگا: دیکھو! نپولین تم سے کہتا ہے کہ
راستہ چھوڑ دو۔شاہی فوج کا افسر کہنے لگا: جناب وہ دن گزر گئے اب اور بادشاہ ہے اور نئی حکومت۔ہم آپ
کی بات کس طرح مان سکتے ہیں؟ مگر نپولین جانتا تھا کہ اس نے لوگوں کو اپنی اطاعت کا جو سبق پڑھایا ہوا
ہے وہ اتنی جلدی بھولنے والا نہیں وہ آگے بڑھا اور کہنے لگا: بہر حال میری فوجوں نے آگے بڑھنا ہے اگر تم
وہ اطاعت کا سبق جو تمہیں پڑھایا گیا تھا بھول چکے ہوتو لو یہ میرا سینہ کھلا ہے جس سپاہی کا دل چاہتا ہے کہ وہ
اپنے بادشاہ کے سینہ میں گولی مار دے وہ گولی مار کر اپنا دل خوش کر سکتا ہے۔نپولین نے جونہی یہ الفاظ کہے
وہ پرانا جذ بہ وفاداری ان لوگوں میں عود کر آیا اور معا سپاہیوں نے اپنی بندوقیں ہوا میں اُچھال دیں اور
نپولین زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیئے اور دوڑ کر اُس کے ساتھ آملے اور کئی ان میں سے بچوں کی
طرح روتے تھے۔جب یہ خبر جنرل نے کو ملی تو وہ فوج کا بڑا حصہ جو بھی پیچھے تھا اس کو لے کر آگے بڑھا
لیکن جس وقت نپولین کی آواز اس کی فوج کے کانوں میں پڑی کہ فرانس کے سپاہیو! تمہارا بادشاہ نپولین تم
کو بلاتا ہے تو وہ فوج بھی اور جنرل نے بھی اپنے اقراروں کو بھول گئے اور صرف وہ اطاعت کا جذبہ ان
کے اندر رہ گیا جسے نپولین نے ان کے دلوں میں پیدا کیا تھا اور وہ دوڑ کر اس کے گرد جمع ہوئے۔فرانس
میں اس وقت اتنا تفرقہ اور فساد تھا کہ انسان صبح کو نہیں کہہ سکتا تھا کہ وہ شام تک زندہ بھی رہے گا یا نہیں۔ہزاروں لاکھوں انسان اس تفرقہ اور فساد کے زمانہ میں مارے گئے مگر اس تفرقہ کو نپولین نے فرمانبرداری کی
روح پیدا کر کے دور کر دیا اور ملک کی حالت کو یکدم بدل دیا۔اب
دیکھ لومسولینی کی وجہ سے اٹلی کو کس قدر
عروج حاصل ہے۔اٹلی کی حالت اتنی ذلیل تھی کہ جنگ عظیم میں ہر قسم کی قربانیاں لینے کے بعد فرانسیسیوں
اور انگریزوں نے گوشت گوشت تو خود رکھ لیا اور ہڈیاں اٹلی کو دے دیں تمام اعلی ملک اور زرخیز علاقے
اپنے قبضہ میں کر لئے اور اٹلی والوں کو محض پر چا دیا اس کے بعد مسولینی اُٹھا اور اس نے فرمانبرداری کی روح
301

خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اٹلی والوں میں پیدا کرنی شروع کر دی اس کا نتیجہ یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ اٹلی والوں کے پاس کوئی
مذہب نہیں ان کے ساتھ خدا تعالیٰ کی وہ تائید نہیں جو بچے مذہب والوں کے ساتھ ہوا کرتی ہے۔محض
فرمانبرداری کی روح کے نتیجہ میں وہی اٹلی جسے جنگ عظیم کے بعد فرانسیسیوں اور انگریزوں نے دھتکار کر
پرے کر دیا تھا آج چیلنج دے رہا ہے، متواتر اور بار بار چیلنج دے رہا ہے کہ اگر کسی طاقت میں دم خم ہے تو اس
کا مقابلہ کر لے مگر وہی طاقتیں جو پہلے اسے ذراذراسی بات پر گھورا کرتی تھیں اس طرح چپ کر کے بیٹھ گئی
ہیں گویا وہ دنیا میں ہیں ہی نہیں۔آج سے بارہ سال پہلے کے اٹلی میں فرمانبرداری کی روح نہیں تھی اس
لئے وہ ذلیل تھا مگر آج بارہ سال کے بعد اٹلی میں فرمانبرداری کی روح پیدا ہوگئی اس لئے وہ عزت کی
نگاہوں سے دیکھا جانے لگ گیا۔بیعت کا مفہوم تو ہے ہی یہ کہ انسان اطاعت میں اپنے آپ کو فنا کر دے
اور یہ مفہوم اتنا بلند ہے کہ دنیوی امور میں فرمانبرداری اس کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتی۔آج دنیا میں کون سا
بادشاہ ہے جولوگوں سے بیعت لیتا ہو؟ بیعت تو سوائے اسلام کے اور کہیں نہیں۔پس بیعت کا مقابلہ دنیا کی
فرمانبرداری نہیں کر سکتی۔بیعت کے معنی بیچ ڈالنے کے ہیں اور جب کسی نے اپنے آپ کو بیچ ڈالا تو پھر کون
سی چیز ہے جو اس کی رہ سکتی ہے۔پس یہ گر کہ:
مفہوم :
أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ
النساء:60)
ایسا ہے کہ جب تک کوئی قوم اس پر عمل نہیں کرتی خواہ وہ سچے مذہب کی پابند ہو یا اس سے
ناواقف کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔یہی روح ہے جس کو میں تحریک جدید کے ماتحت پیدا کرنا چاہتا ہوں مگر
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایک طبقہ جماعت کا ایسا ہے کہ نہ وہ بیعت کا مفہوم سمجھتا ہے نہ تحریک جدید کا
سمجھتا ہے اور نہ اطاعت کا مفہوم سمجھتا ہے۔بے شک ہر جماعت میں کچھ کمزور لوگ ہوتے ہیں مگر
کمزور ہونا کوئی عزت کا موجب نہیں کہ ہم کہیں چونکہ تمام جماعتوں میں کمزور لوگ ہوا کرتے ہیں اس لئے
ہمارے اندر بھی کمزور لوگوں کا ہونا قابل اعتراض نہیں۔کمزوری ایک بری چیز ہے اور اس کا مٹانا ہمارا فرض
ہے اگر ہم اپنی کمزوری کو نہیں مٹا سکتے تو یقیناً ہم اپنی تباہی کے سامان آپ پیدا کرتے ہیں۔اطاعت اور
وفاداری وہ چیزیں ہیں جن کے بغیر دنیا کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کا مقابلہ
آخرکون سے سامان تھے جن سے کیا ؟ مال آپ ﷺ کے پاس نہیں تھا، سپاہیوں کی تعداد آپ کے
کے پاس
کم تھی، سوار آپ ﷺ کے پاس تھوڑے تھے، سامان جنگ آپ ﷺ کے پاس قلیل تھا، آپ ﷺ
302

مک جدید ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 7 اگست 1936ء
نے جس چیز کے ساتھ دُنیا پر غلبہ حاصل کیا وہ یہ تھی کہ آپ ﷺ نے صحابہ میں یہ روح پیدا کر دی کہ
خواہ وہ آگ میں پھینکے جائیں یاسمندر میں ، ان کا فرض ہے کہ وہ اطاعت کریں۔مکہ والوں کے پاس اعلیٰ
سے اعلیٰ فوجیں موجود تھیں، زیادہ سے زیادہ روپیہ جمع تھا کیونکہ وہ تاجر لوگ تھے ، ان کے پاس کھانے پینے
کی چیزوں کی بہتات تھی، نیزوں کی بہتات تھی، تیروں کی بہتات تھی ، تلواروں کی بہتات تھی ، اعلیٰ نسل
کے گھوڑوں کی بہتات تھی مگر ایک چیز نہیں تھی یعنی اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ نہیں تھا جس کی وجہ سے
نہ ان کی فوجیں ان کے کام آئیں نہ ان کا روپیہ ان کے کام آیا نہ تیروں اور تلواروں نے انہیں فائدہ
پہنچایا اور نہ گھوڑے اور اونٹ انہیں غالب کر سکے۔اس کے مقابلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ میں یہ چیز موجود تھی اور اسی چیز نے انہیں کامیاب کیا۔بدر کی جنگ کے موقع پر جب دونوں لشکر
آمنے سامنے ہوئے تو کفار نے آپس میں مشورہ کے بعد ایک سردار کو مقرر کیا جو دیکھے کہ مسلمانوں کے کتنے
آدمی ہیں تا انہیں تسلی ہو اور وہ فتح و شکست کے متعلق اندازہ لگا سکیں اُنہوں نے مسلمانوں کا جائزہ لینے
کے لئے جو سردار مقرر کیا وہ نہایت زیرک اور ہشیار تھا مسلمانوں کو دیکھ کر جب وہ واپس گیا تو کہنے لگا آدمی تو
وہ تین سو سوا تین سو ہیں اور یہ اس کا کہنا بالکل ٹھیک تھا کیونکہ صحابہ تین سو تیرہ تھے مگر میری نصیحت تمہیں یہی
ہے کہ ان کا مقابلہ نہ کرو۔انہوں نے کہا یہ کیوں ؟ وہ اتنے تھوڑے ہیں اور تم ہمیں ان کا مقابلہ کرنے سے
ڈراتے ہو۔وہ کہنے لگا اے میرے بھائیو! بے شک وہ تھوڑے ہیں مگر میں نے اونٹوں اور گھوڑوں پر آدمی
سوار نہیں دیکھے بلکہ موتیں سوار دیکھی ہیں یعنی تم یہ خیال نہ کرو کہ تمہارے پاس نیزے ہیں اُن کے پاس
نیزے نہیں تمہارے پاس تیر ہیں اُن کے پاس تیر نہیں ،تمہارے پاس تلواریں ہیں اُن کے پاس تلواریں
نہیں، تمہارے پاس تیر کمانیں ہیں اُن کے پاس تیر کمانیں نہیں، تمہارے پاس گھوڑے ہیں اور اُن کے
پاس گھوڑے نہیں، تم ہزاروں ہو اور وہ تین سو سوا تین سو ہیں بلکہ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ وہ ایک اشارہ پر
مرجانے والے اور ایک آواز پر اپنی جانیں فدا کر دینے والے ہیں ایسے آدمیوں کا مقابلہ آسان نہیں کیونکہ
میں نے آدمی نہیں دیکھے بلکہ موتیں دیکھیں ہیں جو اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار تھیں۔چنانچہ واقعات نے
ثابت کر دیا کہ وہ موتیں ہی تھیں۔وہ سوائے موت کے اور کسی چیز کو نہیں جانتے تھے یا وہ خود مارے جاتے
ہیں یا دوسروں کو مار دیتے ہیں۔میں نے کئی دفعہ واقعہ سنایا ہے کہ اسی جنگ میں دو انصاری لڑکے بھی شامل
تھے جو نہایت چھوٹی عمر کے تھے جن میں سے ایک لڑکے کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
فیصلہ فرما دیا تھا کہ وہ اتنی چھوٹی عمر کا ہے کہ اُسے لڑائی میں شامل نہیں کیا جاسکتا مگر وہ اتنا رو یا اتنا رویا کہ
303

خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحم آ گیا اور آپ ﷺ نے اسے شامل ہونے کی اجازت دے دی۔حضرت
عبدالرحمن بن عوف جو عشرہ مبشرہ میں سے تھے، جنگ میں ان کے دائیں بائیں یہ دونوں لڑکے کھڑے
تھے ، وہ کہتے ہیں میں اپنے دل میں افسوس کر رہا تھا کہ آج چھوٹے چھوٹے لڑکے میرے دائیں اور بائیں
ہیں میں کس طرح لڑ سکوں گا؟ کہ اتنے میں دائیں طرف سے مجھے کہنی پڑی میں نے مڑ کر دیکھا تو مجھے
معلوم ہوا کہ اُس لڑکے نے جو میرے دائیں طرف کھڑا تھا مجھے کہنی ماری ہے، مجھے اپنی طرف متوجہ پا کر
کہنے لگا چا! وہ ابو جہل کون سا ہے جو مکہ والوں کا سردار ہے ؟ میں نے سنا ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو بڑا دکھ دیا کرتا ہے میں نے آج اُس سے بدلہ لینا ہے۔وہ کہتے ہیں میں ابھی اُسے جواب بھی دینے
نہ پایا تھا کہ دوسری طرف سے مجھے کہنی پڑی میں نے مڑ کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ بائیں طرف کے لڑکے
نے مجھے کہنی ماری ہے اُس نے بھی مجھے اپنی طرف متوجہ پا کر کہا چا! وہ ابو جہل کون سا ہے جو مکہ والوں کا
سردار ہے اور جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت دُکھ دیا کرتا ہے؟ میں نے آج اُس کی جان لینی ہے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ باوجود ایک تجربہ کار جرنیل ہونے کے میں خیال بھی نہیں کر سکتا تھا
کہ میں ابو جہل کو مار سکوں گا کیونکہ وہ قلب لشکر میں کھڑا تھا اور پہرہ داروں کے جھرمٹ میں تھا اور بہادر
سپاہی اس کی حفاظت کے لئے نکی تلواریں لئے اس کے پہرہ پر کھڑے تھے لیکن جب دونوں لڑکوں نے مجھے
سے پوچھا تو میں نے انگلی اٹھائی اور کہا دیکھو وہ جو قلب لشکر میں گھوڑے پر سوار ہے اور جس کے آگے پیچھے
سپاہی جنگی تلوار میں لئے کھڑے ہیں وہ ابو جہل ہے۔وہ کہتے ہیں ابھی میرا ہاتھ نیچے نہیں آیا تھا کہ جس طرح
باز چڑیا پر حملہ کرتا ہے وہ دونوں کود کر لشکر کفار میں گھس گئے اور اس تیزی سے گئے کہ پہرہ داروں کے حواس
باختہ ہو گئے مگر پھر بھی ایک پہرہ دار نے ان میں سے ایک کا ہاتھ کاٹ دیا مگر اس نے اس کی پروانہ کی اور
ابو جہل تک پہنچ ہی گیا اور دونوں لڑکوں نے مل کر ابو جہل کو گرا دیا اور اسے بری طرح زخمی کر کے گرادیا جو بعد
میں عبد اللہ بن مسعودؓ کے ہاتھ سے مارا گیا۔یہ وہ لوگ تھے جن کو ایک ہی دھن تھی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
احکام کی اطاعت میں دنیا میں ایک نیا تغیر پیدا کر دیں۔انہوں نے اطاعت کی اور اس کا پھل پالیا۔آج
ہم جو کچھ کریں گے اس کا پھل آئندہ زمانہ میں پالیں گے مگر یہ چیز ہے جس کی طرف جماعت کو لا نا ہمارا
فرض ہے اسی لئے آج کل میں بالکل پروا نہیں کر رہا اور جماعت کا قدم آگے سے آگے بڑھا رہا ہوں اور
اسی وجہ سے جو قادیان کے منافق ہیں وہ بھی پہلے سے زیادہ اعتراض کرنے لگ گئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ
لوگوں پر بوجھ چونکہ زیادہ پڑ رہا ہے اس لئے وہ جلدی ان کے دھوکہ اور فریب میں آجائیں گے مگر وہ نہیں
304

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936 ء
جانتے کہ میں آدمیوں کو نہیں دیکھ رہا بلکہ میں خدا کو دیکھ رہا ہوں، میں ایسا بے وقوف نہیں کہ مجھوں اس کا
وقت جولوگ میرے سامنے بیٹھے ہیں ان کے ذریعہ میں دنیا کو فتح کر سکتا ہوں یا جماعت میں اس وقت جتنے
آدمی شامل ہیں ان کے ذریعہ ساری دنیا فتح کی جاسکتی ہے۔پچاس ہزار یا لا کھ دولاکھ آدمی ساری دنیا کے
مقابلہ میں کیا کر سکتے ہیں؟ پھر مال کے لحاظ سے انہیں دیکھو تو اُن کے پاس مال کہاں ہے؟ طاقت کے لحاظ
سے انہیں دیکھو تو اُن کے پاس طاقت کہاں ہے؟ پس میں دنیا کی فتح کا آدمیوں کے ذریعہ اندازہ نہیں کرتا۔آدمی میر ا ساتھ نہیں دے سکتے بلکہ ایمان اور اخلاص میرا ساتھ دے سکتا ہے اور جب کسی انسان کے ساتھ
ایمان اور اخلاص شامل ہو جائے تو ساری دنیا کے خزانے مل کر بھی اُس کے مقابلے میں بیچ ہو جاتے ہیں۔آج میں خصوصیت کے ساتھ اسی مسئلہ کو بیان کرنے کے لئے آیا ہوں کہ جماعت کو توجہ دلاؤں
کہ اُس مقام کو حاصل کئے بغیر جس میں انسان فنافی اللہ ہو جاتا ہے کسی قسم کی کامیابی اور ترقی حاصل نہیں
ہو سکتی۔آج سے قریباً پونے دو سال پہلے جب میں نے تحریک جدید کا اعلان کیا تھا جماعت میں ایک شور
تھا، ایک غوغا تھا، ایک ہنگامہ تھا اور لوگ کہ رہے تھے ہم کو حکم دیجئے ہم اپنا سب کچھ احمدیت کے لئے قربان
کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن آج جاؤ اور تحریک جدید کے لئے مالی وعدوں کو دیکھ لو، رجسٹر موجود ہیں ان
سے معلوم کر لو، پرانے خطوط محفوظ ہیں انہیں نکال کر پڑھ لو، کئی قربانیوں کا شور مچانے والے ایسے نکلیں گے
جنہیں کہا گیا تھا کہ اگر تم کوئی رقم ادا نہیں کر سکتے تو اس رقم کی ادائیگی کا وعدہ مت کرو کیونکہ یہ کوئی جبری
چندہ نہیں مگر انہوں نے وعدہ کیا اور پھر اُسے پورا نہیں کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک واقعہ سنایا
کرتے تھے فرماتے تھے حضرت ابو بکر کے ہاں یا حضرت عمرؓ کے ہاں، مجھے صحیح یاد نہیں ، چوری ہو گئی اور ان کا
کچھ زیور پر ایا گیا، ان کا ایک نوکر تھا وہ شور مچاتا پھرے کہ ایسے کم بخت بھی دنیا میں موجود ہیں جو خدا تعالیٰ
کے خلیفہ کے ہاں چوری کرتے ہوئے بھی نہیں شرماتے ، وہ چوری کرنے والے پر بے انتہا لعنتیں ڈالے
اور کہے خدا اس کا پردہ فاش کرے اور اُسے ذلیل کرے۔آخر تحقیقات کرتے کرتے پتہ لگا کہ ایک یہودی
کے ہاں وہ زیور گرور کھا ہوا ہے جب اس یہودی سے پوچھا گیا کہ یہ زیور کہاں سے تمہیں ملا تو اس نے اسی
نوکر کا نام بتلایا جو شور مچاتا اور چور پرلعنتیں ڈالتا پھرتا تھا۔تو منہ سے لعنتیں ڈال دینا زبان سے فرمانبرداری
کا دعوی کرنا کوئی چیز نہیں عمل اصل چیز ہوتی ہے ورنہ منہ سے اطاعت کا دعوی کرنے والا سب سے زیادہ
منافق بھی ہو سکتا ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ وہ لوگ جنہوں نے تحریک جدید میں وعدوہ کیا اور پھر اسے پورا
نہیں کیا منافق ہیں مگر کئی تھے جنہوں نے پہلے سال وعدہ کیا اور پھر وعدہ پورا بھی کیا مگر دوسرے سال کی
305

خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
تحریک میں آکر رہ گئے ایسے لوگ ایک سالہ مومن تھے ان کی دوڑ پہلے سال میں ہی ختم ہوگئی دوسرے سال
کی دوڑ میں وہ شریک نہ ہو سکے یہی وجہ ہے کہ وہ پہلے سال شور مچاتے تھے کہ جو قربانی لینی ہے ابھی لے لو۔ایسے تمام لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ میں نے اسی لئے تحریک جدید کے متعلق تین سال کی شرط لگا دی تھی تا
وہ جو پہلے یا دوسرے قدم پر تھک کر رہ جانے والے ہیں وہ پیچھے ہٹ جائیں اور خالص مومن باقی رہ
جائیں۔ایمان اور اخلاص کے سانس بھی مختلف ہوتے ہیں جیسے کہتے ہیں فلاں اونٹنی دس میل دوڑ سکتی ہے،
فلاں اونٹنی ہیں میل اور فلاں سو میل۔ایمان کی بھی دوڑیں ہوتی ہیں اور ایمان کی دوڑوں میں وہی جیتے ہیں
جن کے لئے کوئی حد بندی نہ ہو۔ہمیں نہ یک سالہ مومن کام دے سکتے ہیں نہ دو سالہ مومن بلکہ وہی کام
دے سکتے ہیں جو بغیر کسی شرط کے ہمیشہ قربانیوں کے لئے تیار رہنے والے ہوں۔اب انشاء اللہ تیسرے
سال کی تحریک آنے والی ہے میں سمجھتا ہوں کہ کئی ہیں جو اس میں بھی رہ جائیں گے وہ دو سالے مومن
ہوں گے جو تیسری تحریک کے وقت گر جائیں گے۔غرض کچھ لوگ اس سال گر گئے اور کچھ لوگ اگلے سال
گر جائیں گے اور پھر کچھ سہ سالہ مومن ہوں گے جو تین سال قربانیوں پر صبر کر سکتے ہیں اس سے زیادہ
ہیں۔یہ سب لوگ جھڑتے چلے جائیں گے اور گرتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ صرف وہ مومن رہ
جائیں گے جو حیاتی مومن ہوں گے یعنی ساری زندگی ہی وہ خدا تعالیٰ کے لئے قربانیاں کرنے میں گزار
دیں گے اور یہی وہ لوگ ہوں گے جن کے ہاتھ پر خدا تعالیٰ اپنے دین کو فتح دے گا۔قرآن مجید میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے جب تک خبیث اور طیب میں فرق کر کے نہ دکھلا دیں۔اس
زمانہ میں بھی اللہ تعالیٰ خبیث اور طیب میں ضرور فرق کر کے دکھلائے گا۔جو لوگ گھبرا رہے ہیں اور خیال کر
رہے ہیں کہ اس ذریعہ سے میں جماعت کو چھوٹا کر رہا ہوں وہ نادان ہیں وہ جانتے ہی نہیں کہ جماعت ترقی
کس طرح کرتی ہے؟ وہ سمجھتے ہی نہیں کہ جماعت کی مضبوطی اور کمزوری کا کیا معیار ہوا کرتا ہے؟ کیا ایک
لمبی زنجیر جس کی بعض کڑیاں کمزور ہوں وہ مضبوط ہوتی ہے یا وہ چھوٹی زنجیر جس کی ساری کڑیاں مضبوط اور
پائیدار ہوں؟ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ وہی زنجیر کام آسکتی ہے جس کی ساری کڑیاں مضبوط ہوں۔انگریزی
میں ایک ضرب المثل ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ زنجیر کی طاقت سب سے کمزور کڑی میں ہوتی ہے یعنی سب
سے کمزور کٹڑی جتنی طاقت کی ہوتی ہے اتنی ہی زنجیر کی طاقت ہوتی ہے اسی طرح افراد کے ایمان کی
مضبوطی ہی ایسی چیز ہے جو ہمیں اپنے مقاصد میں کامیاب کر سکتی ہے خواہ جماعت کے افراد تھوڑے ہوں یا
بہت، اسی لئے میں نے تحریک جدید کو لمبا پھیلایا ہے تا میں دیکھوں کہ کتنے مخلص ہیں جو اس دوڑ میں میرے
306

آج 10 میں سے 10 باقی