تحریک جدید کے ذریعہ جماعت احمدیہ کا امتحان ہورہا ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 اگست 1936ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936 ء
ساتھ چلتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے پچھلے سال موجودہ سال کی نسبت زیادہ لوگوں کے وعدے پورے ہوئے
تھے۔چنانچہ ابھی میں نے نقشہ منگوا کر دیکھا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ پچھلے سال آج کے دن تک 74
ہزار روپیہ وصول ہو چکا تھا مگر اس سال آج کے دن تک تریسٹھ ہزار روپیہ وصول ہوا ہے حالانکہ اس سال
گزشتہ سال کی نسبت وعدے زیادہ تھے۔اس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ ایک سالہ مومن تھکنے لگ
گئے ہیں اور اگلے سال کی تحریک میں جو دو سالہ مومن ہوں گے وہ تھک کر الگ ہو جائیں گے اور پھر پہلی
تحریک جدید کے بعد جب دوسرا قدم اُٹھایا جائے گا تو وہ جو سہ سالہ مومن ہوں گے وہ گرنے لگ جائیں
گے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے دین کا جھنڈا ان کے ہاتھ میں آجائے گا جو خدا تعالیٰ کے ساتھ شرطیں
باندھنے کے عادی نہیں ہوتے تب اس وقت فرشتے نازل ہوں گے اور آدمی نہیں بلکہ فرشتے لڑائی کر کے
دنیا کو دین کے لئے فتح کریں گے۔ہاں جیسا کہ قرآن کریم میں منافقوں کا حال لکھا ہے جب دنیا فتح
ہو جائے گی اور اسلام کی حکومت عالم پر قائم ہو جائے گی اس وقت یک سالہ مؤمن اور دوسالہ مومن اور سہ
سالہ مومن سب جمع ہو کر آجائیں گے اور کہیں گے ہم بھی مومن ہیں ہمیں بھی فتوحات میں شامل کیا جائے
مگر خواہ وہ دنیا کی چیزیں لے لیں خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوسکتا۔دنیا کی بادشاہت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نائین سے چھین کر یزید نے لے لی مگر کیا خدا تعالیٰ کے حضور بھی یزید کوکوئی
بادشاہت ملی؟ یزید کا نام اس دنیا میں بھی جہنم کے دروازہ پر لکھا ہوا ہے کجا یہ کہ آخرت میں اسے کوئی انعام
حاصل ہو۔پس دنیا کا حصہ گوا ایسے لوگوں کو مل جائے مگر آخرت میں انہیں کوئی حصہ نہیں مل سکتا کیونکہ آخرت
میں انہی کا حصہ ہے جو خدا تعالیٰ کے ساتھ شرطیں نہیں کرتے۔پس میں جماعت کو آج یہ توجہ دلانے کے
لئے آیا ہوں کہ تحریک جدید کے ذریعہ ان کا امتحان ہو رہا ہے فیل ہونے والے فیل ہورہے ہیں اور کامیاب
ہونے والے کامیاب ہو رہے ہیں۔وہ جو اُمید کرتے ہیں کہ اب ان کے لئے کوئی آرام کا سانس ہے وہ
غلطی پر ہیں اگر بندوں کے ہاتھ سے ان کا امتحان نہیں ہوگا تو خدا خودان کا امتحان لے گا لیکن بہر حال
اللہ تعالیٰ چاہتا ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ مخلصوں اور کمزوروں اور منافقوں کو جدا
جدا کر دیا جائے۔میں نے تحریک جدید میں جو امور پیش کئے تھے اگر جماعت ان پر عمل کرتی تو ہر سال پہلے
سے زیادہ چندہ آتا اور زیادہ چندہ دینے کی طاقت ان میں پیدا ہوتی۔میں نے کہا تھا کہ اپنے اخراجات کم
کرو اور اخراجات میں کمی کر کے جور تم تمہارے پاس بچے وہ اسلام کی ترقی کے لئے دو اور اخراجات میں کمی
اپنی اپنی حیثیت کے مطابق کرو جسے دو ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ ملتی ہے وہ اپنے اخراجات کے لحاظ سے کمی
307

خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
کرے اور جسے دس روپے ملتے ہیں وہ اپنے اخراجات کے لحاظ سے کمی کرے اور اس طرح جو روپیہ بچے وہ
چندہ میں دے دیا جائے مگر معلوم ہوتا ہے چندہ دینے کا یہ گر جو میں نے بتایا تھا جماعت نے اُس پر عمل نہیں
کیا۔میں نے شروع میں بتایا تھا کہ تم منہ سے کہتے ہو ہم اپنا سب کچھ اسلام کے لئے قربان کرنے کے لئے
تیار ہیں حالانکہ تمہارے پاس کچھ نہیں ہوتا اس صورت میں تمہارا دعویٰ کیونکر صحیح ہو سکتا ہے؟ تمہارا فرض ہے
کہ پہلے مٹھی میں کچھ لو اور پھر دینے کا نام لواور مٹھی میں لینے کے معنے یہ ہیں کہ تم اپنی زندگیوں میں تغیر پیدا
کرو۔کھانے میں، پینے میں، پہنے میں اور مکانات کی آرائش و زیبائش غرض ہر چیز میں فرق کرو اور اپنی
حیثیت کے مطابق کرو۔میں یہ نہیں کہتا کہ ایک غریب شخص بھی اتنا ہی چندہ دے جتنا ایک امیر دیتا ہے
بلکہ اگر وہ پانچ روپے دے سکتا ہے تو پانچ ہی دے مگر پانچ روپے دینا بھی ایک غریب شخص کے لئے تبھی
ممکن ہے جب وہ اپنے اخراجات میں کمی کرے جیسا کہ ایک امیر کے لئے پانچ سوروپیہ چندہ دینا بھی اس
وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ وہ قربانی کر کے اخراجات کو کم نہیں کرتا۔ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ میں امرا
سے کہوں کہ جو کچھ ان کے پاس ہے وہ لائیں اور اسلام کیلئے قربان کر دیں ابھی نسبت کے طور پر ان سے
قربانی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔مثلاً کہا جاتا ہے جو سو روپیہ لیتا ہے وہ دس روپے دے اور جو ہزار روپیہ
کماتا ہے وہ ایک سوروپے دے لیکن جب وہ وقت آیا کہ کہا گیا جو کچھ پاس ہے سب اسلام کے لئے حاضر
کر دو اس وقت شاید اور زیادہ لوگوں کا امتحان ہو جائے مگر اس امتحان کے آنے تک ضروری ہے کہ جنہوں
نے اپنے آپ
کو تحریک جدید کے ادنیٰ امتحان میں شامل کیا ہوا ہے وہ اس میں کامیاب ہونے کی کوشش
کریں۔مجھے تحریک جدید کے مالی شعبہ اور امانت فنڈ دونوں کی رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں
شعبوں کے چندوں میں کمی آرہی ہے اور یک سالہ اور دو سالہ مومن کمزوری دکھا رہے ہیں مگر مجھے اس کی
کوئی گھبراہٹ نہیں۔میں چاہتا ہوں کہ ایسے لوگ گر جائیں اور ہمارا ساتھ چھوڑ دیں اور صرف ایسی ہی
مخلص جماعت ساتھ رہ جائے جو پورے طور پر اطاعت کرنے اور اپنی ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار
ہو۔میں قادیان کے لوگوں کو خصوصاً توجہ دلاتا ہوں کہ میرا ہر گز یہ ارادہ نہیں کہ اگر چندہ میں کمی ہو تو ان
کاموں کو جن کو شروع کیا جا چکا ہے بند کر دیا جائے میں پہلے بھی اشارۃ بیان کر چکا ہوں کہ روپیہ کی کمی کی
وجہ سے کام ہرگز بند نہیں کئے جا سکتے۔اگر روپیہ کی کمی ہوئی تو کارکنوں کی تنخواہیں دس فیصدی کم کر دی
جائیں گی اور اگر دس فیصدی کمی کر کے بھی گزارہ نہ ہوا تو ان کی تنخواہوں میں میں فیصدی کمی کر دی جائے گی
اور اگر ہمیں فیصدی کمی بھی ضروریات کو پورا نہ کر سکی تو میں فی صدی کمی کر دی جائے گی اور اگر تمہیں فیصدی کمی
308

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
کافی ثابت نہ ہوئی تو چالیس بلکہ پچاس فی صدی کمی کر دی جائے گی۔صدر انجمن احمدیہ کے جو کارکن پہلے
سے کام کر رہے ہیں یا وہ کارکن جنہوں نے اس تحریک جدید پر کام شروع کیا ہے، میں آج سے ان سب کو
ہوشیار کر دیتا ہوں کہ اگر انہیں اپنی تنخواہوں میں یہ کی منظور نہ ہو تو وہ بے شک اپنی نوکریوں کا باہر انتظام کر
لیں۔مجھے یقین ہے کہ پانچ یا دس دفعہ بھی اگر مجھے آدمی بدلنے پڑے تو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے نئے آدمی
بھیجتا چلا جائے گا اور وہ کام پورا ہو کر رہے گا جس کے کرنے کا ذمہ ہم نے اُٹھایا ہوا ہے اور جس کو تکمیل تک
پہنچانے کا فرض ہم پر عائد کیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کا نام انبیاء علیہم السلام نے
شیطان کی آخری لڑائی کا زمانہ رکھا ہے۔اس لڑائی کی آگ میں جب تک ہم اپنی ہر چیز جھونکتے نہ
جائیں گے اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے۔شاہ جہاں کی نسبت آتا ہے اس کی بیوی نے مرنے سے
پہلے خواب دیکھا کہ میں مرگئی ہوں اور میری قبر پر بادشاہ نے ایسا ایسا مقبرہ بنایا ہے ، یہ وہی مقبرہ ہے جسے
آج کل تاج محل کہتے ہیں اور آگرہ میں ہے، اس نے بادشاہ کے پاس ذکر کیا وہ چونکہ بیمار تھی اور بادشاہ کو
اس کی دلجوئی مد نظر تھی اس لئے اس نے بڑے بڑے انجینئر زبلائے اور کہا کیا اس قسم کی عمارت تم بنا سکتے
ہو؟ سب نے کہا یہ تو کسی جنت کی عمارت کا نقشہ ہے ہم اسے تیار نہیں کر سکتے۔آخر ایک انجینئر آیا اور اُس
نے کہا بادشاہ سلامت ایسی عمارت بن سکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ میرے ساتھ کشتی میں سوار ہو کر جمنا
کے دوسرے کنارے چلیں اور ہزار ہزار روپیہ کی دوستھیلیاں اپنے پاس رکھوالیں تجویز میں بتادوں گا اور وہ
جگہ بھی بتا دوں گا جہاں اس قسم کا مقبرہ بن سکتا ہے۔بادشاہ نے حکم دیا جس پر فوراً ہزار ہزار روپیہ کی دوسو
تھیلیاں خزانہ سے آ گئیں۔اس نے ان تھیلیوں کو کشتی میں رکھا اور انجینئر کے ساتھ سوار ہو کر جمنا کے
دوسرے کنارے جانے کے لئے روانہ ہو گیا۔کشتی تھوڑی دور ہی گئی تھی کہ اس انجینئر نے ایک تھیلی اٹھائی
اور دریا میں پھینک دی اور کہا بادشاہ سلامت اس طرح روپیہ خرچ ہوگا بادشاہ نے کہا کوئی حرج نہیں۔دو قدم کشتی آگے بڑھی تو پھر اس نے ایک تھیلی اٹھائی اور دریا میں پھینک دی اور کہا بادشاہ سلامت اس طرح
روپیہ لگے گا، بادشاہ نے کہا کوئی پروا نہیں۔تھوڑی دور آگے چلے تو اس نے تیسری تحصیلی دریا میں پھینک دی
اور پھر چوتھی اور پھر پانچویں یہاں تک کہ رفتہ رفتہ ہزار ہزار روپیہ کی دوسو تھیلیاں اس نے دریا میں پھینک
دیں اور ہر دفعہ وہ یہی کہتا گیا کہ بادشاہ سلامت یوں روپیہ خرچ ہو گا بادشاہ بھی یہی کہتا رہا کہ پروا نہیں تم
عمارت تیار کرو۔جب وہ انجینئر جمنا کے دوسرے کنارے پہنچا تو کہنے لگا بادشاہ سلامت مقبرہ بن سکتا ہے
اور یہ جگہ ہے جہاں مقبرہ بنے گا۔بادشاہ نے کہا آخر وجہ کیا ہے کہ دوسروں نے کہا ایسا مقبرہ نہیں بن سکتا
309

خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اور تم کہتے ہو کہ بن جائے گا ؟ وہ کہنے لگا بات یہ ہے کہ انہوں نے حضور کے دل کا اندازہ نہیں لگایا تھا انہوں
نے سمجھا کہ آپ اس قدر روپیہ کہاں خرچ کریں گے؟ مگر میں نے آپ کے دل کا اندازہ لگا لیا ہے اور میں
سمجھ گیا ہوں کہ جب آپ دولاکھ روپیہ کے ضائع ہونے پر چیں بہ جبیں نہیں ہوئے تو اس قسم کے مقبرہ پر بھی
بے دریغ روپیہ خرچ کر دیں گے۔اگر آپ ان دولا کھ کے ضائع ہونے پر چیں بہ جبیں ہو جاتے تو میں بھی
کہہ دیتا کہ مقبرہ نہیں بن سکتا۔اگر تاج محل بنانے کے لئے اتنے وسیع حوصلہ کی ضرورت ہو سکتی تھی تو خدا تعالیٰ کے لئے ایک نئی
زمین بسانے کے لئے کتنے وسیع حوصلہ اور کتنی بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے؟ ہمیں بھی اسی طرح اپنی
جائیں اور اپنے اموال قربان کرنے پڑیں گے جس طرح اس انجینئر نے شاہ جہاں کا روپیہ قربان کیا۔میں
جانتا ہوں کہ ہر شخص کی عقل اتنی وسیع نہیں ہوتی کہ وہ قربانیوں کی حقیقت کو سمجھ سکے بعض تھڑ دلے ہوتے
ہیں وہ نہ دین کے پھیلانے کی عظمت جانتے ہیں نہ قربانی کی حقیقت سے واقف ہوتے ہیں نہ خدا تعالیٰ کی
رضا اور اس کی محبت کی ان کے نزدیک کوئی قیمت ہوتی ہے ان کی ایک ایک پیسہ پر جان نکلتی ہے اور دین
کے لئے خرچ کرنا انہیں موت دکھائی دیتا ہے مگر وہ جو جانتے ہیں کہ کام
کتنا بڑا ہے ، جو سمجھتے ہیں کہ قربانیاں
اپنے اندر کیا عظمت وشان رکھتی ہیں، جو خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی محبت کے مقابلہ میں دنیوی مال و متاع
کو ایک حقیر اور ذلیل چیز قرار دے کر اسے قربان کرنا کوئی بڑی بات نہیں سمجھتے وہ قربانیوں پر بجائے عمگین
ہونے کے خوش ہوتے اور قربانیوں کوستا سودا سمجھتے ہیں ایسے آدمی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں
کم نہیں ہزار ہا ہیں جو سی قسم کا اخلاص اور اس قسم کی محبت رکھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں عبد الحکیم نے جب اعتراض کیا کہ جماعت احمدیہ میں سوائے حضرت مولوی نور الدین صاحب اور
ایک دو آدمیوں کے کوئی صحابہ کا نمونہ نہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے اس خیال
کی نہایت سختی سے تردید کی اور فرمایا میری جماعت میں ہزاروں ہیں جو صحابہ کرام کا نمونہ ہیں۔پس
میرے لئے گھبراہٹ کی کوئی بات نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور وہ خود ایسے آدمی کھڑے کرے گا جو
سلسلہ کی مالی اور جانی خدمات سرانجام دیں گے لیکن میں نہیں چاہتا کہ ایک بھی ہم میں سے تباہ ہو اس لئے
میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میرا راستہ لمبا اور تکلیفوں سے پُر ہے جو لوگ کمزور ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنی
کمزوری کو دور کر کے اپنے آپ کو مضبوط بنائیں۔اس راستہ میں مال کی قربانی بھی کرنی پڑے گی، جان
کی قربانی بھی کرنی پڑے گی، عزت کی قربانی بھی کرنی پڑے گی ، وطن کی قربانی بھی کرنی پڑے گی ،
310

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرموده 7 اگست 1936ء
آرام و آسائش کی قربانی بھی کرنی پڑے گی اور اسی طرح کی اور بہت سی قربانیاں ہیں جو انہیں کرنی پڑیں
گی تب خدا تعالیٰ کا نور دنیا میں پھیلے گا۔پس جو کمزور ہیں وہ میری تحریک کی اہمیت کو سمجھ لیں اور اس کے
مطابق عمل کریں ورنہ اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ یا تو ایک دن مرتد ہو کر انہیں جماعت سے خارج کرنا
پڑے گا یا خود انہیں جماعت سے الگ کر دیا جائے گا۔قادیان کے کارکنوں کو بھی اچھی طرح معلوم ہو جانا
چاہئے کہ اگر سرمایہ کافی نہ ہوا تو گو پہلے ہی انہیں باہر کی نسبت قلیل تنخواہیں دی جاتیں ہیں لیکن پھر بھی ان کی
تنخواہوں میں کمی کی جائے گی اور جو کارکن اس کے لئے تیار نہ ہوں انہیں پہلے سے اپنی نوکریوں کا باہر
انتظام کر لینا چاہئے۔پھر کارکنوں کے علاوہ جماعت کے جو عام افراد ہیں خواہ وہ قادیان میں رہتے ہوں یا
با ہر ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس امر کے لئے تیار رہیں کہ اب انہیں ہر قدم پہلے سے آگے بڑھانا پڑے
گا اور یہ کام ختم نہیں ہو گا جب تک اسلام کی حکومت دنیا میں قائم نہ ہو جائے اس سے پہلے ہمارے لئے کوئی
ہالٹ اور کوئی ٹھہر نا اور کوئی آرام کرنا نہیں ہاں جب دنیا میں صحیح رنگ میں اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی تو
ایک مرحلہ ہماراختم ہو جائے گا مگر جیسا کہ میں نے بار ہا بتایا ہے مومن کا کام پھر بھی ختم نہیں ہو سکتا جو سچا
مومن ہو جس دن اس کا کام ختم ہو جاتا ہے اسی دن اس کی موت آجاتی ہے۔دیکھو ! رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:-
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ
اللهِ أَفْوَاجًان فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا
(النصر : 2 5t)
کہ تیرا کام چونکہ دنیا میں اسلام پھیلانا ہے اس لئے جب اسلام میں لوگ جوق در جوق داخل
ہونے لگیں اور فوج در فوج لوگ اسلام قبول کرنے کے لئے آئیں تو سمجھ لینا کہ تیرا وقت ختم ہو گیا اس وقت
ذکر الہی میں مشغول ہو جانا اور خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو
یہ آیت سنائی تو باقی صحابہ تو بڑے خوش ہوئے کہ اب فتوحات کا زمانہ آ گیا لیکن حضرت ابو بکر رو پڑے وہ
نہایت کامل الایمان تھے وہ یہ آیت سنتے ہی سمجھ گئے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کام ختم ہو گیا تو
پھر آپ ﷺ نے دنیا میں رہ کر کیا کرنا ہے؟ خدا تعالیٰ کا رسول نکما نہیں بیٹھتا۔پس اس کا مطلب یہ ہے
کہ اب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ وفات نزدیک ہے اس پر حضرت ابوبکر کو اتنا رونا آیا ، اتنا رونا
آیا کہ ان کی گھگی بندگئی بعض روایات میں آتا ہے کہ بعض صحابہ آپ کے رونے کو سن کر کہہ اُٹھے کہ اس
311

خطبہ جمعہ فرموده 7 اگست 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
بڑھنے کو کیا ہو گیا کہ خدا تعالیٰ تو یہ کہتا ہے کہ اسلام ترقی کرے گا اور جوق در جوق لوگ اس میں داخل ہوں
گے اور یہ روتا ہے؟ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس نکتہ کو سمجھ گئے یعنی آپ ﷺ نے سمجھ لیا کہ حضرت
ابوبکر نے آیت کا مفہوم سمجھ لیا ہے اس لئے آپ ﷺ نے ان
کی تسلی اور دلجوئی کے لئے فرمایا: ابوبکر مجھے
اتنے پیارے ہیں، اتنے پیارے ہیں کہ اگر کسی بندے کو خلیل بنانا جائز ہوتا تو میں ابوبکر " کو بناتا لیکن یہ
اسلام میں میرے بھائی ہیں پھر فرمایا مسجد میں جس قدر کھڑکیاں کھلتی ہیں سب بند کر دی جائیں مگر ابو بکر
کی کھڑ کی کھلی رہے اس میں آپ ﷺ نے اس طرف اشارہ کر دیا کہ میرے بعد یہی امام ہوں گے اور
انہیں چونکہ نماز پڑھانے کے لئے مسجد میں آنا پڑے گا اس لئے ضروری ہے کہ ان کی کھڑ کی مسجد کی طرف
کھلی رہے۔تو مومن جب اپنا کام ختم کر لیتا ہے تو وہ بالکل دنیا میں رہنا نہیں چاہتا۔دیکھو! جب کوئی شخص
اپنے بیوی بچوں سے جدا ہو کر غیر ملک میں جاتا ہے تو جب اس کا کام ختم ہو جاتا ہے وہ اپنے بیوی بچوں
سے ملنے کے لئے بے تاب ہو جاتا ہے۔جب بیوی بچوں کی محبت اپنے اندر اتنی کشش رکھتی ہے کہ جب
تک اُسے فرض منصبی رو کے رکھتا ہے وہ رکا رہتا ہے لیکن جب اس کا کام ختم ہو جاتا ہے وہ ان کے ملنے کے
لئے بے تاب ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کی محبت اپنے اندر کس قدر کشش رکھتی ہوگی ؟ یہی وجہ ہے کہ مومن
جب تک دنیا میں اپنے فرائض منصبی میں مشغول رہتا ہے وہ مجبوراً اپنے محبوب خدا سے دور رہنا برداشت کر
لیتا ہے لیکن جب وہ اپنے فرائض منصبی کو پورا کر لیتا ہے اس وقت وہ ایک منٹ بھی دنیا میں رہنا پسند نہیں
کرتا بلکہ چاہتا ہے کہ اُڑے اور خدا کے پاس پہنچ جائے۔ہاں جب تک اس کا فرض منصبی پورا نہیں ہوتا وہ
سمجھتا ہے کہ میں مجبور ہوں کیونکہ میرے آقا کا حکم یہی ہے کہ میں دنیا میں کام کروں مگر کام کے ہو جانے
کے بعد وہ ایک منٹ بھی دنیا میں ٹھہر نا پسند نہیں کرتا۔پس جب تک دنیا میں اسلام کی حکومت قائم نہیں ہو جاتی میرا اور جماعت کا کام ختم نہیں ہوسکتا
اور جن کی زندگیوں میں بھی یہ کام ختم ہو گیا کیونکہ ضروری نہیں کہ ہماری زندگیوں میں ہی یہ کام پورا ہو ، وہ
اس دنیا میں رہنا پسند نہیں کریں گے بلکہ ان کی روحیں اُڑیں گی اور خدا سے جاملیں گی اور پھر نئی پود کو نیا کام
سپرد کیا جائے گا۔در حقیقت لوگوں نے اس بات کو سمجھا نہیں کہ آخرت کے انعامات کی کیا اہمیت ہے؟
انہوں نے سب کچھ دنیا کو ہی سمجھ رکھا ہے اسی لئے وہ اس کی ذرہ ذرہ سی بات پر مرتے ہیں۔حالانکہ دنیا
ایک میدان جنگ ہے جہاں شیطان سے لڑائی جاری ہے کوئی شخص پسند نہیں کر سکتا کہ وہ ساری عمر لڑتا ہی
رہے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ لڑائی سے جلد فارغ ہو کر اپنے گھر آئے۔پس جس طرح میدان جنگ عارضی
312

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 7 اگست 1936ء
مقام ہوتا ہے اسی طرح سچا مومن چاہتا ہے کہ وہ دنیا میں جلد سے جلد شیطان سے لڑائی ختم کر کے اپنے
مولی کے پاس پہنچے۔پس ایک بار پھر میں جماعت کے لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سستی اور غفلت کو چھوڑ دیں ورنہ
اس بات کے لئے تیار رہیں کہ آج نہیں تو کل خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں ٹھوکر لگے گی اور ان پر ایسا ابتلا
آئے گا کہ وہ ایمان سے بالکل محروم کر دئیے جائیں گے۔خدا تعالیٰ کو اس بات کی پروا نہیں ہوتی کہ زیدیا
بکر اس کے سلسلہ میں داخل ہے یا نہیں۔اگر کوئی شخص اس کے دین میں نہیں رہتا اور خدا تعالیٰ دیکھتا ہے کہ
وہ اس کے دین کو چھوڑ کر الگ ہو رہا ہے تو وہ کہتا ہے جاؤ میرے دین کا کام کرنے والے اور بہت سے
موجود ہیں میں ان سے کام لے لوں گا بلکہ خدا تو خدا ایک مومن بھی یہ پسند نہیں کر سکتا کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ
کے دین پر احسان رکھے ، وہ پسند کرے گا کہ وہ اکیلا خدا تعالیٰ کی راہ میں لڑائی لڑے بجائے اس کے کہ اس
کے پہلو میں کوئی ایسا شخص ہو جو خدمت کر کے احسان جتانے والا ہو۔پس جو سچے مومن ہیں وہ اس بات کی
ذرہ بھر بھی پروا نہیں کر سکتے کہ کوئی ان کا ساتھ دیتا ہے یا نہیں اور جو سچے مومن نہیں وہ پھر ہیں جو قوم کے
گلے میں پڑے ہوئے ہیں اور جن کی وجہ سے خطرہ ہے کہ بعض دوسرے لوگ بھی ڈوب جائیں۔پس جتنی
جلدی یہ پتھر دور ہوجائیں اور جتنی جلدی ان سے نجات ملے اتنا ہی اچھا ہے۔ہاں چونکہ جن لوگوں سے
تعلق اور محبت کو ان کے علیحدہ ہونے پر افسوس بھی آتا ہے اس لئے ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ
ہمارے کمزوروں پر رحم فرمائے، انہیں ایمان اور اخلاص عطا فرمائے اور ہمیں بھی وہ طاقت بخشے کہ نہ دنیا کی
آفات اور مصیبتیں ہمیں ڈرا سکیں اور نہ حکومتیں اور بادشاہتیں ہمیں مرعوب کر سکیں صرف ایک ہی چیز ہو جو
ہمارا مقصود ہو اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی محبت ہمیں حاصل ہو اور اس کے قرب کا مقام ہمیں ملے۔خدا تعالیٰ کیلئے جان دینا ہمارے لئے سب سے بڑی نعمت ہو اور اس کی خوشنودی کے لئے مرنا ہماری
سے بڑی راحت
( مطبوع الفضل 19 اگست 1936 ء )
313

آج 10 میں سے 10 باقی