تحریک جدید پر اعتراضات کے جوابات ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرمودہ 15 جنوری 1937ء
تحریک جدید پر اعتراضات کے جوابات
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
”سب سے پہلے تو میں دوستوں کو اس امر کی نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ جب ایسے کام پیش ہوں
جن کے لئے جماعتی مدد کی ضرورت ہو تو اس وقت دوستوں کو اپنے ذاتی اغراض بالکل بھلا دینی چاہئیں۔اس وقت بھی ہمارے سامنے بعض ایسے کام ہیں جن کے لئے سینکڑوں آدمیوں کی ضرورت ہے اور آئندہ
دو ہفتے نہایت ہی مشغول ہفتے نظر آتے ہیں۔نظارت اعلیٰ کی طرف سے بورڈوں پر اعلان ہورہا ہے لیکن
اس اعلان کے علاوہ جو سائیکلسٹوں کے متعلق ہے۔ایسے افراد کی بھی ضرورت ہوگی جو سائیکل چلانا نہیں
جانتے اور پیدل یاکسی اور سواری پر دوسری جگہ جا سکتے اور کام کر سکتے ہیں۔ان کاموں کے لئے ایسے لوگوں
کی فہرست مہیا کرنے کے لئے جو اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو خوشی سے پیش کریں ، میں ہدایت کرتا ہے
ہوں کہ تمام مساجد میں ایسے لوگوں کی لسٹیں تیار کر کے ناظر صاحب اعلیٰ کے پاس بھیجوا دی جائیں پھر جس
جس عرصہ اور جس جس مقام کے لئے نظارت اُنہیں کام پر لگانا چاہے، اس کی ہدایت کے مطابق اور اُن
ذرائع کے ماتحت جو اُن کے لئے تجویز کئے جائیں وہ چلے جائیں۔میں اُمید کرتا ہوں کہ وہ لوگ جو ہمیشہ
اپنے آپ
کو یہ کہہ کر پیش کیا کرتے ہیں کہ ہماری جانیں اور ہمارے مال آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہیں
وہ اس موقع کو جو خدا تعالیٰ نے انہیں دیا ہے، رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اس کے بعد میں دوستوں کو تحریک جدید کی طرف پھر توجہ دلاتا ہوں۔قادیان میں اس دفعہ بوجہ
اس کے کہ تحریک کچھ پیچھے ہوئی اور بوجہ اس کے کہ جلسے کا زور عین تحریک جدید کے زور کے زمانہ میں آیا۔مردوں میں پورے طور پر اس تحریک کو مکمل نہیں کیا گیا اور عورتوں میں بھی اس وجہ سے کہ میری وہ بیوی جو
لجنہ کی سیکرٹری ہیں، بیمار ہیں اور کام نہیں کرسکیں۔گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں بہت کم کام ہوا ہے اس لئے
میں پھر دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ قادیان کی جماعت بیرونی جماعتوں کے لئے ایک نمونہ
اور اُسوہ ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قادیان کی جماعت مالی تنگی کی وجہ سے اور تنخواہوں کے بروقت نہ ملنے
کی وجہ سے دوسروں سے زیادہ تکلیف اور ابتلا میں ہے مگر وہ لوگ جو سلسلہ احمدیہ کے قیام کی اہمیت کو سمجھتے
383

خطبہ جمعہ فرمود و 15 جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اور قادیان کے وجود کی برکات جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ دینی خدمات کے لحاظ سے سب سے زیادہ
ذمہ داری قادیان کے لوگوں پر ہی عائد ہوتی ہے۔خانہ کعبہ کی حفاظت اور تطہیر ہر ایک مسلمان کے ذمہ ہے
مگر قرآن کریم میں حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی اس نسل کو خاص طور پر مخاطب کیا گیا ہے جو مکہ میں رہنے
والی تھی اور اُسے کہا گیا کہ تمہارے لئے خانہ کعبہ کی تطہیر فرض مقرر کی جاتی ہے۔چنانچہ فرمایا:
أنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّابِقِينَ وَالْعُكِفِينَ (البقرة: 126)
گو طائف یعنی جو مکہ میں طواف کرنے والے تھے، اُن کے لئے بھی خانہ کعبہ کی تطہیر ضروری تھی
مگر خدا تعالیٰ نے خصوصیت سے ان لوگوں کو مخاطب فرمایا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل میں سے مکہ
میں رہتے تھے کیونکہ اس وقت وہی نسل تھی دوسرے لوگ مکہ میں نہیں تھے۔اسی طرح جو لوگ قادیان میں
رہتے ہیں یا کسی اور ایسی جگہ رہتے ہیں جس کو خدا تعالیٰ نے مقدس قرار دیا یا جہاں کے لوگوں نے دوسروں
سے زیادہ ذمہ داری اُٹھائی ہوئی ہوتی ہے وہاں کے رہنے والوں پر دوسروں سے زیادہ ذمہ داریاں عائد
ہوتی ہیں اور ان کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ خواہ وہ بوجھ سے دوسروں سے زیادہ دبے ہوئے ہوں پھر بھی
وہ زیادہ قربانیاں کریں اور زیادہ ایثار کے نمونے دکھا ئیں۔پس میں تمام مساجد کے ائمہ، پریذیڈنٹوں اور
سیکرٹریوں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ جلد سے جلد چندہ تحریک جدید کے متعلق اپنے حلقوں
کی فہرستیں مکمل کر کے دفتر
میں بھجوادیں مگر اس کے لئے کسی پر جبر نہ کیا جائے بلکہ انہی لوگوں کا نام لکھا جائے جو خوشی سے اپنے نام پیش
کریں۔میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ اس تحریک میں دوسرے پر جبر کرنا جائز نہیں اور نہ یہ جائز ہے کہ کسی کے
زمہ کوئی رقم مقرر کر دی جائے اور کہ دیا جائے کہ اتنے روپوں کی ادا ئیگی اس پر فرض ہے۔پس وہ بغیر لوگوں
کو مجبور کرنے کے اپنے اپنے حلقوں کی فہرستیں مکمل کر کے جلد سے جلد بھجوا دیں۔بعض محلوں نے غالباً
فہرستیں مکمل کر لی ہوں گی مگر بعض محلے ابھی ایسے باقی ہیں جنہوں نے فہرستیں مکمل کر کے نہیں بھجوائیں۔اسی
طرح میں لجنہ اماءاللہ کو پھر تحریک کرتا ہوں کہ جو کمیٹیاں صرف ایک آدمی پر مبنی ہوں اور وہ آدمی جب بیمار
ہو تو کام رک جائے وہ کمیٹیاں دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہوا کرتیں کامیاب ہونے والی وہی کمیٹیاں ہوتی
ہیں جن کا انحصار آدمیوں پر نہیں ہوتا بلکہ ایک آدمی اگر مر جائے یا کام سے علیحدہ ہو جائے تو فوراً دوسرا آدمی
اس کی جگہ لینے کے لئے تیار ہو جائے اور اگر دوسرا آدمی بھی مر جائے یا کام سے علیحدہ ہو جائے تو اس کی
جگہ لینے کے لئے ایک تیسرا آدمی تیار ہو۔غرض زندہ قومیں اور محنت سے کام کرنے والے لوگ کسی ایک
انسان سے اپنے آپ کو وابستہ نہیں رکھتے۔صحابہ رضی اللہ عنہ کو دیکھو جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت
384

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 15 جنوری 1937ء
ہوئے تو بعض صحابہ رضی اللہ عنہم کو خیال آیا کہ اسلام کی اشاعت کا کام اب کس طرح چلے گا ؟ اور بعض تو
یہاں تک کہنے لگے کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہوں ؟ وہ زندہ ہیں اور
نہیں فوت ہو سکتے جب تک اسلام کامل طور پر دنیا میں نہ پھیل جائے اس وقت حضرت ابو بکر نے صحابہ رضی
اللہ عنہم کو مخاطب کر کے یہی کہا کہ اے مسلمانو! اسلام کا کام خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے:
مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ
یا درکھو! جو اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط رکھتا ہے اُسے یہ سن کر خوش ہو جانا چاہئے کہ ہمارا خدا
زندہ خدا ہے
! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فوت ہو گئے ہیں لیکن ہمارا خدا زندہ ہے اور وہ کبھی فوت نہیں ہوسکتا:
وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدُمَاتَ
لیکن جو اسلام سے اس لئے تعلق رکھتا تھا کہ گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ہی تمام
زندگی ہے آپ ﷺ فوت ہوئے تو یہ زندگی بھی جاتی رہے گی اُسے سُن لینا چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فوت ہو گئے اور اس کا اسلام بھی ختم ہو گیا تو انسانوں کے ساتھ کام کو وابستہ رکھنا بے وقوفی اور
حماقت کی بات ہوتی ہے۔آدمی پیدا ہوتے اور مرتے ہی رہتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے کام برابر چلتے چلے
جاتے ہیں اور دراصل ہر زمانہ میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی نسبت لوگ کہتے ہیں کہ یہ بہت بڑے
سیاستدان ہیں، ہر زمانہ میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی نسبت لوگ کہتے ہیں کہ یہ بہت بڑے جرنیل
ہیں، ہر زمانہ میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی نسبت لوگ کہتے ہیں کہ یہ بہت بڑے ڈاکٹر یا حکیم ہیں،
یہ مسیح الزمان ہو گئے ہیں مگر پھر وہ سیاستدان بھی مرتے چلے جاتے ہیں، وہ جرنیل بھی مرتے چلے جاتے
ہیں، وہ ڈاکٹر اور حکیم بھی جو مسیح الزمان کہلاتے ہیں مرتے چلے جاتے ہیں مگر سیاستوں کے الجھے ہوئے
مسائل پھر بھی حل ہوتے رہتے ہیں، فتوحات پھر بھی ہوتی رہتی ہیں، بیمار پھر بھی اچھے ہوتے رہتے ہیں۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ کسی بڑے سیاستدان کے مرجانے کے بعد سیاست کی پیچیدہ گتھیاں سلجھنے سے رہ جائیں یا
کسی بڑے جرنیل کے مرجانے کے بعد لڑائیوں میں ہمیشہ شکست ہوتی چلی جائے یا کسی مسیح الزمان کے
مرجانے کے بعد بیمارا اچھے نہ ہوتے ہوں بلکہ ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک مسیح الزمان مرتا ہے تو دوسرا مسیح
الزمان پیدا ہو جاتا ہے، ایک بادشاہ مرتا ہے تو دوسرا بادشاہ پیدا ہو جاتا ہے، ایک سیاستدان مرتا ہے تو دوسرا
سیاستدان پیدا ہو جاتا ہے صرف قوم میں بیداری اور اپنے فرض کو پورا کرنے کا احساس ہونا چاہئے۔پس
385

خطبہ جمعہ فرمود : 15 جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
انسانوں پر اپنے کاموں کا انحصار نہیں رکھنا چاہئے۔میں دیکھتا ہوں اس نکتہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے باہر کی
جماعتوں کو بھی غلطی لگ رہی ہے۔چنانچہ بعض جماعتوں کے پریزیڈنٹ یا سیکرٹری جو سست ہوتے ہیں یا
خودان کی مالی حالت ایسی اچھی نہیں ہوتی کہ اس تحریک میں حصہ لے سکیں وہ خاموش بیٹھے رہتے ہیں اور
ان کے خاموش بیٹھے رہنے کی وجہ سے ساری جماعت خاموش رہتی ہے اور نیک تحریکات میں حصہ لینے سے
محروم رہتی ہے لیکن جہاں کے پریزیڈنٹ اور سیکرٹری پچست ہوں وہاں کی جماعت کے افراد کی لسٹیں فوراً
مکمل ہو کر پہنچ جاتی ہیں۔چنانچہ اسی چندہ تحریک جدید کے متعلق گزشتہ دنوں میں نے بعض جماعتوں کو
نصیحت کی تھی کہ وہ جلد بازی سے نامکمل فہرستیں نہ بھیجیں۔ان جماعتوں سے میری مراد وہی جماعتیں تھیں
جو ہوشیاری اور تیزی سے ایک دوسری سے بڑھنا چاہتی تھیں۔چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ ان جماعتوں کے
چندہ میں چھپیس فیصدی کی زیادتی ہوئی ہے لیکن اب وہ جماعتیں رہ گئی ہیں جن کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری
ست ہیں۔دفتر والے کہتے ہیں کہ ہم نے انہیں تحریکیں بھیج دیں مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔میں
نے گزشتہ سال بھی بتایا تھا کہ جس جگہ کی جماعت کے پریذیڈنٹ یا سیکرٹری سست ہوں وہ مرکز سے جو
تحریکات جائیں یا تو انہیں پڑھتے ہی نہیں اور اگر پڑھیں تو چھپا دیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر
جماعت کے دوسرے افراد کو بھی ان تحریکات کا علم ہو گیا تو ہمارے حصہ نہ لینے کی وجہ سے ہمیں شرمندگی
ہوگی۔حالانکہ تحریک جدید کوئی جبری تحریک نہیں کہ اس میں شرمندگی کا سوال ہونگر پھر بھی بعض طبائع ایسی
ہوتی ہیں جو اپنی کمزوری کو چھپا کر جماعت کو بدنام کرنا چاہتی ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح اول کے زمانہ میں
بھی بعض دفعہ میں نے خود دیکھا کہ پیکٹ کے پیکٹ قادیان سے باہر کی بعض جماعتوں کو بھیجے جاتے اور
وہاں بند کے بند ہی پڑے رہتے۔ایسی جماعتوں کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری کو گو پہلی دفعہ مخاطب کر لینا
چاہئے مگر جب معلوم ہو جائے کہ وہ اپنے کام میں سُست ہیں تو پھر پریذیڈنٹ اور سیکرٹری کو چھوڑتے
ہوئے جماعت کے جو دوسرے افراد ہوں ان کو مخاطب کیا جائے چنانچہ اب بھی بعض مقامات سے جو
اطلاعات موصول ہوئی ہیں اُن میں بھی یہی لکھا ہے کہ ہمارے پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں نے ہمیں کوئی
تحریک نہیں کی ہمیں دوسرے ذرائع سے تحریک کا علم ہوا اب ہم اس تحریک میں جو حصہ لے رہے ہیں یہ
منفردانہ حصہ ہے۔گویا اُن پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کسی مکان کی بدر رو
بند ہو جائے۔جب کسی مکان کی بدر رو بند ہو جائے گی تو پھر اس کے اندر جتنا پانی آئے گا اندر ہی رہے گا
386

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اور آہستہ آہستہ دیوار کو گرادے گا۔خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء
غرض پریذیڈنٹ اور سیکر ٹری جو درمیانی واسطہ ہیں جب اُن پر غفلت اور سستی چھائی ہوئی ہوتی
ہے تو جماعت کے دوسرے افراد پر بھی سستی اور غفلت چھا جاتی ہے اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بسا اوقات جو
پست لوگ ہوتے ہیں اُن کے دلوں پر بھی زنگ لگنا شروع ہو جاتا ہے اس لئے ایک طرف تو میں
عہدیداروں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جن پریذیڈنٹوں یا سیکریٹریوں نے انہیں جواب نہیں دیا اب دوبارہ وہ
انہیں مخاطب نہ کریں بلکہ جماعت کے دوسرے افراد کو مخاطب کریں اور لکھیں کہ آپ کی جماعت کے
پریذیڈنٹ اور سیکرٹری چونکہ خاموش ہیں اور انہوں نے اس تحریک کا کوئی جواب نہیں دیا اس لئے ہم آپ کو
مخاطب کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اس امر کی تصریح کر دیں کہ اس چندہ کے لئے ہر گز کسی کو مجبور نہ کیا جائے۔ہاں تمہارا یہ فرض ہے کہ ہر مرد اور عورت تک یہ تحریک پہنچاؤ، اس تحریک کے اغراض اور مقاصد انہیں بتاؤ،
اس کی اہمیت اور ضرورت ان کے ذہن نشین کرو اور پھر تمام حالات بتانے کے بعد اُن سے پوچھو کہ آیا وہ
اس میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر کوئی شخص حصہ نہیں لے سکتا یا نہیں لیتا تو اس پر اصرار نہ کرو کہ تم اس
میں ضرور حصہ لو اور جو لوگ خوشی سے اپنا نام لکھا ئیں اُن کے ناموں کی فہرست جلد سے جلد مکمل کر کے دفتر کو
بھیجوا دی جائے اس کے ساتھ ہی میں جماعتوں کے افراد کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں کے پریذیڈنٹ یا
سیکرٹری سست ہوں وہاں کی جماعت کے دوسرے افراد کو چاہئے کہ وہ اس کام کو اپنے ہاتھ میں لے
لیں۔خدا تعالیٰ کے کام پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں سے وابستہ نہیں ہوتے اور نہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ
کسی جماعت سے یہ پوچھے گا کہ تمہارا پریذیڈنٹ یا سیکرٹری کیسا تھا؟ بلکہ وہ افراد سے پوچھے گا کہ تم کیسے
تھے؟ اگر کسی جگہ کا پریذیڈنٹ یا سیکرٹری سست ہوگا اور اُن کی سستی کی وجہ سے جماعت کے لوگ تحریک
میں حصہ لینے سے محروم رہیں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں معاف نہیں کرے گا بلکہ کہے گا تم میں سے ہر تخت
پریذیڈنٹ اور سیکرٹری تھا اور تمہارا فرض تھا کہ جب کوئی پریذیڈنٹ یا سیکرٹری سستی میں مبتلا تھا تو تم خود
اس کی جگہ کام کرتے۔پس جہاں جہاں میرا یہ خطبہ پہنچے اور جہاں جہاں جماعتوں کے پریذیڈنٹوں یا سیکرٹریوں نے
تحریک جدید کو ہر مرد اور ہر عورت تک نہ پہنچایا ہو وہاں کی جماعت کے جس بندے کو بھی خدا تعالیٰ توفیق
دے وہی کام شروع کر دے خدا تعالیٰ کے حضور وہی پریذیڈنٹ اور وہی سیکرٹری شمار کیا جائے گا۔پھر جن
جماعتوں پرستی چھائی ہوئی ہے وہاں کی قریب کی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ان کی سستی کو دور کرنے کی
387

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
کوشش کریں اور انہیں اس تحریک میں حصہ لینے پر آمادہ کریں مثلاً اگر لاہور والے دیکھیں کہ قصور،
امرت سر، شیخو پورہ یا فیروز پور کی جماعت چندوں کی ادائیگی میں نستی دکھاتی ہے اور وہ اپنا کام کر کے وہاں
جائیں تو وہ دوہرے بلکہ تہرے ثواب کے مستحق ہوں گے یا شیخو پورہ، قصور، امرت سر اور فیروز پور کی جماعتوں
کو معلوم ہو کہ لاہور، امرت سر اور گوجرانوالہ کی جماعتیں سست ہیں اور وہ اپنی جماعت کے آدمی بھیج کر اُن کو
بست کریں تو یقینا وہ دوہرے بلکہ تہرے ثواب کے مستحق ہوں گے۔میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ یہ جماعتیں سستی کرتی ہیں، میں نے صرف مثال کے طور پر چند
نام لے دیئے ہیں۔پس ہر جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنی جماعت سے قریب تر جماعت کو اگر سستی اور
غفلت میں مبتلا پائے تو اس کی سستی اور غفلت کو دُور کرنے کی کوشش کرے۔میں نے بار ہا بتایا ہے کہ کوئی گھر اپنے ہمسایہ گھر کو آگ لگنے کے بعد محفوظ نہیں ہوتا۔پھر جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا ہے کہ تمام مومن آپس میں ایسے ہی ہیں جیسے ایک جسم کے مختلف
اعضا۔تو کیسے ممکن ہے کہ ایک عضو میں بیماری ہو اور باقی جسم اس بیماری کی وجہ سے تکلیف نہ اُٹھائے ؟ اگر
زید، بکر، عمرو اور خالد۔ہاتھ، کان، ناک اور پاؤں کی حیثیت رکھتے ہیں تو اسی طرح گوجرانوالہ ، شیخو پورہ،
قصور، دہلی اور راولپنڈی کی جماعتیں بھی ہاتھ ، پاؤں ، ناک، کان اور انگلیوں کی حیثیت رکھیں گی۔پس یہ کیونکر ممکن ہو سکتا ہے کہ جسم کا پاؤں یا ہاتھ یا کوئی اور عضو بیمار ہو اور سارا جسم اذیت نہ
اٹھائے ؟ یقیناً جو بیماری ایک جگہ ہے وہ اپنا اثر دوسرے اعضاء پر بھی ڈالے گی اسی لئے مومن کو صرف اس
بات پر تسلی نہیں ہوتی کہ فلاں کام میں نے کر لیا ہے بلکہ وہ یہ بھی دیکھا کرتا ہے کہ آیا میرے دوسرے بھائی
نے بھی وہ کام کیا ہے یا نہیں؟ اور وہ تسلی سے نہیں بیٹھتا جب تک سارے لوگ وہی کام نہ کر لیں۔اس طرح
کسی ایک جماعت کو اس بات پر مطمئن نہیں ہو جانا چاہئے کہ اس نے تحریک جدید میں حصہ لے لیا بلکہ اسے
اس وقت تک اطمینان کا سانس نہیں لینا چاہئے جب تک ساری جماعتیں اس میں حصہ نہ لے لیں۔پس میں تمام دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد وقت مقررہ کے اندر
اپنی لسٹیں تیار کر کے بھجوا دیں اور اگر انہوں نے اپنی لسٹیں مکمل کر لی ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنی ہمسایہ
جماعتوں کی لسٹوں
کو مکمل کریں۔اسی طرح جس شخص نے خود تو چندہ لکھوا دیا ہے مگر اس کے علم میں یہ بات
ہو کہ جماعت میں بعض ایسے لوگ ابھی موجود ہیں جو اس تحریک میں حصہ لے
سکتے ہیں مگر انہوں نے حصہ
نہیں لیا خواہ اپنی غفلت کی وجہ سے یا پریذیڈنٹ اور سیکرٹری کی سستی کی وجہ سے ، تو وہ اخبار الفضل“ کے
وہ پرچے جن میں تحریک جدید کے متعلق خطبات چھپے ہیں لے لے اور خود ایسے دوستوں کے گھروں پر جا کر
388

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء
انہیں سنائے تا کہ اگر کسی نے اپنی بیماری کی وجہ سے نہ کہ معذوری کی وجہ سے چندہ تحریک جدید میں حصہ
نہیں لیا تو وہ اب حصہ لے لے تا اس کی بیماری میں کمی آجائے اور اس کا بدن تندرست ہو جائے کیونکہ جیسا
کہ میں بتا چکا ہوں تمام مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں اور سب ایمانی جسم کا ایک حصہ ہیں۔اس کے بعد میں تحریک جدید کے ایک اور پہلو کے متعلق جس پر مولوی محمد علی صاحب نے گزشتہ
ایام میں بعض اعتراضات کئے ہیں کچھ کہنا چاہتا ہوں وہ پہلو تحریک جدید کے کارخانہ جات کا ہے جو
بے کاروں اور یتیموں کو کام پر لگانے کے متعلق جاری کئے گئے ہیں۔ان کارخانوں کے اجرا اور یتیموں اور
غریبوں
کو کام پر لگانے سے مولوی محمد علی صاحب کی رگ حمیت اتنے جوش میں آئی ہے کہ ان کو قتیموں اور
غریبوں
کو کام سکھانا بے دینی نظر آنے لگ گئی ہے اور وہ کہتے ہیں اب قادیان میں دین کون سا باقی رہ گیا
ہے؟ ان کے نزدیک جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم یتیموں اور بے کاروں کو کام سکھائیں گے تو اس کا مطلب یہ
ہوتا ہے کہ وہ عام دنیا داروں کی طرح لوہار، ترکھان اور موچی بن جائیں گے اس لئے وہ کہتے ہیں جب
لوگ لوہار، ترکھان اور موچی بن جائیں گے تو دین کی اشاعت کون کرے گا؟ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ
پڑھانے اور لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام بنانے والا کون رہے گا ؟ میں سمجھتا ہوں اول تو یہ اعتراض اس لحاظ
سے غلط ہے کہ ان کے نزدیک ہم اپنی تبلیغ اور جد و جہد سے لوگوں کو محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے دور کر رہے ہیں
اور اصل اسلام سے لوگوں کو منحرف کر رہے ہیں۔پس اگر وہ لوگ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے لوگوں
کو پھیرنے والے ہوں دنیوی کاموں میں مشغول ہو جائیں تو اس میں انہی کا فائدہ ہے اور اس پر انہیں
تکلیف محسوس ہونے کی بجائے خوشی منانی چاہئے تھی کیونکہ اگر یہ میچ ہے کہ ہماری تبلیغی کوششیں دین اسلام
پر حملہ ہیں۔ختم نبوت کی تشریح جو ہماری طرف سے پیش کی جاتی ہے اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہتک ہے اور ہمارا لوگوں کو اپنے اندر شامل کرنا انہیں اصل اسلام سے منحرف کرنا ہے تو پھر تو انہیں خوش ہونا
چاہئے کہ اب اسلام کی ترقی کا ان کے لئے راستہ کھل گیا اور ہمارے دنیا میں مشغول ہو جانے کی وجہ سے
اسلام پر جو حملے ہوا کرتے تھے اور ختم نبوت کو مٹانے کی جو کوششیں پہلے کی جاتی تھیں وہ اب نہیں ہوا کریں
گی اور اب بجائے تبلیغ کے ہم ترکھانے اور لو ہارے کے کام میں مشغول رہا کریں گے۔پس ہمارے ان کارخانوں کے اجرا اور تیموں اور بے کاروں کے کام پر لگ جانے سے اول تو
انہیں خوش ہونا چاہئے تھا کہ اب ان کا راستہ صاف ہو گیا لیکن تعجب یہ ہے کہ اس پر انہیں تکلیف ہوئی ! پس
اول تو وہ ہمارے متعلق جو پرانے زمانہ میں یہ کہا کرتے تھے کہ اُنہوں نے دینِ اسلام میں رخنہ ڈال دیا اور
389

خطبہ جمعہ فرمود : 15 جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ان کی کوششوں نے لوگوں کو اسلام سے منحرف کر دیا اس کے مد نظر اب ہمارے کارخانوں کے اجرا اور
بقول ان کے دنیا میں مشغول ہو جانے پر ان کا اعتراض کرنا درست معلوم نہیں ہوتا بلکہ انہیں خوش ہونا
چاہئے تھا کہ فکر دور ہو گیا اور اب اسلام پر ایک جماعت جو حملہ کر رہی تھی اس میں کمی آنے کی اُمید ہو گئی لیکن
اگر حقیقت یہ نہیں بلکہ دل میں وہ یہی مانتے تھے کہ احمدی تبلیغ اسلام کرتے ہیں ، صرف ظاہر میں وہ لوگوں کو
دھوکا دینے اور ہماری طرف سے دُنیا کو بدظن کرنے کے لئے کہا کرتے تھے کہ یہ لوگ اسلام کے راستہ میں
رکاوٹیں ڈال رہے ہیں تو پھر بھی ان کا یہ اعتراض ان کے قلتِ تدبر پر اور دین اسلام سے ناواقفیت پر
دلالت کرتا ہے۔ان کا اعتراض یہ ہے کہ ان کارخانوں کے جاری کرنے کی وجہ سے قادیان کے لوگ
بے دین ہو گئے ہیں، اسلام سے غافل ہو گئے ہیں اور اشاعت اسلام کا کام انہوں نے چھوڑ دیا ہے۔اس
اعتراض پر میں جب بھی غور کرتا ہوں حیران ہوتا ہوں کہ کسی معقول انسان کی زبان پر یہ فقرہ کس طرح سکتا
ہے؟ کیا کبھی بھی کوئی ایسی جماعت ہوئی ہے جس کے تمام افراد ہر قسم کے دنیوی کاموں سے الگ ہو کر صرف
اشاعت اسلام میں لگے ہوئے ہوں؟ یا کوئی ایسا انتظام ہوا ہے جو دنیا کی اصلاح کے تمام کاموں سے جُدا ہو
کر صرف تبلیغ میں لگا ہوا ہو؟ ہر واقف کار آدمی جانتا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ رضی اللہ عنہم بھی اپنی روٹی کمانے کے لئے کام کیا کرتے تھے اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں
محنت سے روزی کمانے کی تلقین کرتے رہا کرتے تھے۔ان میں تاجر بھی تھے ، صناع بھی تھے ، پیشہ ور بھی
تھے، اہل حرفہ بھی تھے ہر قسم کے لوگ تھے جو محنت کرتے تھے، مزدوری کرتے تھے اور اپنے پیٹ پالتے تھے
اور اپنی آمد سے دین کی خدمت کرتے تھے اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف یہ کہ ان کے اس
طرح دنیوی کاموں میں مشغول ہونے کو بُرا نہ مناتے تھے بلکہ اس طرح رزق حلال کمانے کو پسند فرماتے
اور اس کی طرف انہیں رغبت دلاتے رہتے تھے۔پھر اسلامی نظام صرف لوگوں کو کلمہ ہی نہیں پڑھاتا تھا بلکہ
دنیوی کام بھی سکھاتا تھا۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے کفار قیدیوں میں سے بعض کے
لئے آزادی کا فدیہ ہی یہ مقرر کیا تھا کہ مدینہ کے لڑکوں کو پڑھنا لکھنا سکھا دیں۔یہ ظاہر بات ہے کہ مکہ کے
کفار سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تو کہا نہیں ہوگا کہ اسلام کے معارف لوگوں کو پڑھاؤ۔وہ کم
بخت جو خود اسلام نہ جانتے تھے مدینہ کے لوگوں کو اسلام کیا سکھاتے ؟ اُن سے آخر یہی مطالبہ ہو گا کہ دنیوی
علوم اور ظاہری لکھنا پڑھنا سکھا دیں۔پس نظام اسلامی بھی اس قسم کے کاموں سے بے رغبتی نہیں برت
سکا۔ہم لوگ جن کی بے رغبتی کا ماتم کرنے کے لئے مولوی محمد علی صاحب کھڑے ہوئے ہیں اس سے پہلے
390

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود : 15 جنوری 1937ء
ہماری جماعت بھی تو ساری کی ساری دن رات اشاعت دین میں مشغول نہ رہتی تھی ؟ کیا ہم میں ایسے لوگ
موجود نہیں تھے جو اپنی روٹی کمانے کے لئے کالجوں میں پروفیسر یا سکولوں میں اساتذہ تھے؟ یا کیا ہم میں وہ
لوگ موجود نہیں تھے جو اپنی روٹی کمانے کے لئے لو ہارے کا کام کرتے تھے؟ یا کیا ہم میں وہ لوگ موجود
نہیں تھے جو اپنی روٹی کمانے کے لئے درزی کا کام کرتے تھے؟ یا کیا ہم میں وہ لوگ موجود نہیں تھے جو اپنی
روٹی کمانے کے لئے ڈاکٹری کا پیشہ کرتے تھے؟یا کیا ہم میں وہ لوگ موجود نہیں تھے جو اپنی روٹی کمانے
کے لئے انجینئر نگ کا کام کرتے تھے؟ یا کیا ہم میں وہ لوگ موجود نہیں تھے جن میں سے کوئی اپنی روٹی
کمانے کے لئے پٹواری کی ملازمت اختیار کئے ہوئے تھا، کوئی تحصیل دار تھا، کوئی ای اے سی تھا، کوئی
زمیندارہ پرگزارہ کرتا تھا، پھر کون سا معقول انسان ہے جو یہ کہہ سکے کہ ہم میں لاکھوں آدمی اپنی روٹی کمانے
کے لئے مختلف کام کرتے رہے لیکن ہماری دین سے بے رغبتی ثابت نہ ہوئی لیکن جونہی سلسلہ نے یہ فیصلہ کیا
کہ جماعت کے یتیم اور مسکین بچوں
کو بھی مختلف پیشے سکھائے جائیں تا کہ وہ آوارہ نہ پھر میں اور بے روز گار رہ
کر تکلیف نہ اٹھا ئیں ہماری جماعت فورا دین سے بے رغبت ہوگئی اور ہمارے دین کا ذخیرہ ختم ہو گیا۔گویا
جب تک ہم میں سے بعض اپنے نفس کے لئے روٹی کماتے رہے اس وقت تک تو مولوی محمد علی صاحب کے
نزدیک ہم دین دار تھے لیکن جب ہم نے یہ کوشش شروع کی کہ ہم اپنے ہنر قیموں اور مسکینوں کو بھی سکھائیں
تو فوراً بقول مولوی محمد علی صاحب ہمارے ایمان کا دیوالیہ نکل گیا اور ہم دنیا میں مشغول ہو گئے اور وہ شکایت
کرنے لگ گئے کہ اب قادیان میں دین کہاں رہ گیا؟ اب تو بے دینی آگئی ہے۔گویا ان کے نزدیک دین
اسلام نام ہے تیموں کو بھوکا مارنے اور بے کاروں کو ہمیشہ بے کار رکھنے کا اور جب کسی قوم میں یتیموں کو کام پر
لگانے کا جذبہ پیدا ہو جائے یا بے کاری کو دور کرنے اور غریبوں کو ہنر سکھانے کا اُسے خیال آئے اُسی دن
سے وہ بے دین بن جائے گی۔ایک زمیندار اگر سارا دن اپنے زمیندارہ کے کام میں لگا رہے تو اس میں کوئی
حرج نہیں لیکن اگر وہ کسی غریب لڑکے کو زمیندارہ کا کام سکھا دیتا ہے تو بے دین بن جاتا ہے۔یہ دین کی
ایسی اصطلاح ہے کہ غالباً مولوی محمد علی صاحب ہی اس کے موجد ہیں نہ کسی عقلمند آدمی کو اس سے پہلے یہ
اصطلاح سوجھی ہے اور نہ شاید اب کسی عقلمند آدمی کی سمجھ میں یہ اصطلاح آئے۔پھر عجیب بات یہ ہے کہ
مولوی محمد علی صاحب سے تعلق رکھنے والے لائل پور میں بعض کارخانہ دار ہیں جنہیں اپنی قسم کے کارخانہ
والوں
کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے مولوی محمد علی صاحب اُن سے چندے بھی وصول کرتے ہیں، اُن کی بڑی
بڑی رقموں پر انہیں شاباش بھی دیتے ہیں مگر اُن کے کارخانوں میں بے دینی کی کوئی علامت انہیں نظر نہیں
391

خطبہ جمعہ فرمود : 15 جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
آتی غالبا اس لئے کہ لائل پور کے لوگ اپنی ذات کے لئے کماتے ہیں۔پس مولوی محمد علی صاحب کے نزدیک اپنی ذات کے لئے کمانے میں کوئی حرج نہیں لیکن جب
ہم کسی یتیم ، غریب اور بے کس کے لئے کمائیں تو دین میں فتور آجاتا ہے۔ہمارے کارخانے چونکہ اپنے
ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ ان کے قائم کرنے کی غرض یہ ہے کہ تیموں اور بیواؤں کی خبر گیری کی جائے اور
انہیں کام مہیا کر کے دیا جائے جس سے وہ اپنی روزی کما سکیں اس لئے ان کے نزدیک قادیان کی جماعت
احمد یہ دین اسلام سے بالکل بے رغبت ہوتی چلی جاتی ہے اور اشاعت اسلام کا کام اُس نے بند کر رکھا ہے
بلکہ اس سے بھی بڑھ کر لطیفہ یہ ہے کہ انجمن اشاعت اسلام لاہور مربعے خریدتی اور انہیں اپنے استعمال
میں لاتی ہے اور اس سے دین کی اشاعت میں کوئی فرق نہیں آتا لیکن غریب کو پیشہ سکھا دیا جائے تو اس
سے دین کی طرف سے پوری بے رغبتی ہو جاتی ہے اور اشاعت اسلام میں فورا فرق آجاتا ہے ، اگر مولوی
محمد علی صاحب کتابیں لکھیں اُنہیں بیچیں اور اُن کی آمد اپنی ذات پر خرچ کریں تو یہ عین دین ہے لیکن اگر
میاں نذر محمد مستری غریبوں اور قیموں کو کام سکھلائیں اور میری یا کسی اور کی نگرانی میں کام ہو تو یہ
بے دینی ہے۔گویا جب کارخانوں کی آمد یا کتابوں کی آمد یا بعض اور آمد نیاں مولوی محمد علی صاحب کے
پاس جائیں تو یہ دین ہے لیکن جس دن وہ آمد کسی بیوہ کو ملنے لگے اُسی دن سے اشاعت اسلام کے کام میں
رکاوٹ پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے! میں اگر کتا بیں لکھ کر سلسلہ کو دے دوں اور اس کی آمد بھی سلسلہ کے
مفاد کے لئے ہی خرچ ہو تو یہ میری غفلت اور بے ایمانی ہے لیکن اگر مولوی محمد علی صاحب
کتا ہیں لکھ کر خود نفع
سمائیں تو یہ دین کی خدمت اور اسلام کی اشاعت لائل پور والے اگر کارخانے جاری کریں اور بڑی بڑی
رقمیں مولوی محمد علی صاحب کو بھجوائیں تو یہ جائز لیکن اگر قادیان میں غربا کے لئے کارخانے جاری کر دیئے
جائیں تو دین میں فرق آجاتا ہے۔حالانکہ اسلام نام ہی ہے ہر قسم کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا جیسا کہ میں
او پر اشارہ کر آیا ہوں بدر کی جنگ کے بعد جب قیدی آئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن قیدیوں
سے فرمایا کہ ہم تم سے کوئی فدیہ نہیں لیتے تم مدینہ کے بچوں کو پڑھا دیا کرو۔وہ قیدی آخر انہیں قرآن نہیں
پڑھاتے تھے یہی لکھنا پڑھنا سکھاتے تھے اور لکھنا پڑھنا بھی ویسا ہی کام ہے جیسے لو ہارا یا تر کھانا۔پھر اگر
اپنے سکول جاری کرنے سے دین کی خدمت کا جذبہ کم نہیں ہوتا تو تر کھانے یا لوہارے کا کام سکھانے سے
دین کی خدمت کا جذبہ کیوں کم ہو جاتا ہے؟ اس کا تو یہ مطلب ہے کہ ہم اگر کسی کو الف، ب، پڑھا ئیں تو یہ
دین کی اشاعت ہے اور اس سے اسلام میں کوئی فرق نہیں آسکتا لیکن اگر ہم کسی یتیم کو پیشہ سکھا دیں تو اس
سے دین میں فرق آجاتا ہے؟
392

تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء
چند دن سے غیر احمدی اخباروں میں شائع ہو رہا ہے کہ جرمن کی غیر مبائعین کی مسجد میں بعض
دفعہ ٹکٹ کے ذریعہ داخلہ ہوتا ہے۔اس بارہ میں غیر احمدی اخباروں میں بار بار چھینچ شائع ہوتے رہے ہیں،
لیکن غیر مبائعین نے اس کی کوئی تردید نہیں کی۔پھر سوال یہ ہے کہ اگر ایک مذہبی لیکچر کے بدلہ میں پیسے
وصول کرنے سے اشاعت اسلام میں فرق نہیں آتا تو بُوٹ یا گرسی بنا کر اگر پیسے لئے جائیں اور وہ غربا پر
خرچ کئے جائیں یا اشاعت اسلام پر خرچ کئے جائیں تو اس سے اشاعت اسلام میں فرق کیوں آجاتا ہے؟
پھر یا درکھو! کہ اسلام نام ہے زندگی کے تمام شعبوں کو درست رکھنے کا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے یہاں تک فرمایا ہے کہ جو شخص سڑک پر چلتے ہوئے راستہ سے کنکر، پتھر اور کانٹے وغیرہ بنا کر ایک
طرف کر دیتا ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور ثواب کا مستحق ہے مگر اس حدیث کو دیکھ کر کوئی نہیں کہتا کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو صفائیوں میں لگا دیا اور اشاعت اسلام کی طرف سے ان
کی توجہ کو پھرا
لیا۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض دفعہ صحابہ رضی اللہ عنہم کو حکم دیتے کہ گتے مارو۔چونکہ آوارہ کتوں
کی کثرت کی وجہ سے خدشہ ہوتا ہے کہ وہ دیوانے ہو جائیں اور لوگوں کو نقصان پہنچے اس لئے رسول کریم صلی اللہ
علیه وسلم بعض دفعہ صحابہ رضی اللہ عنہم کو گتے مارنے کا حکم دے دیتے مگر کبھی کسی نے نہیں کہا کہ اشاعت اسلام
سے اس طرح لوگوں کی توجہ پھر الی گئی ہے جو وقت گنوں کے مارنے پر صرف ہوگا وہی وقت تبلیغ میں کیوں نہ
صرف کریں؟ پھر حدیثوں میں اور صحیح حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ
عنہم کو تیر اندازی اور نیزہ بازی کی مشق کراتے اور بعض دفعہ خود بھی اس میں شامل ہوتے ، اگر یہی بات
درست ہے کہ جماعت کے کسی فرد کو لو ہارے یا تر کھانے کا کام سکھانے سے دین میں فرق آجاتا ہے تو کیوں
یہ نہ سمجھا جائے کہ جتنی دیر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم کو نیزہ بازی یا تیر اندازی کراتے اتنی دیر
دین میں فرق آیا رہتا تھا ؟ بلکہ بخاری میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ
حضرت عائشہ سے فرمایا عائشہ! آتو بھی نیزہ بازی کے کرتب دیکھ۔یہ نہیں کہا کہ میں تو نیزہ بازی کے کرتب
دیکھتا ہوں اور تم ذرا تبلیغ کر آؤ۔پھر کیا مولوی محمد علی صاحب کہہ سکتے ہیں کہ وہ کسی چائے کی پارٹی یا دعوت
میں
کبھی شامل نہیں ہوئے یا کیا وہ کہ سکتے ہیں کہ وہ کسی دوست سے کبھی ملنے نہیں گئے یا کہہ سکتے ہیں کہ وہ
کسی بیمار کی عیادت کے لئے کبھی نہیں گئے یا کیا وہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ کہیں سیر کے لئے کبھی نہیں گئے ؟ اگر
نہیں کہہ سکتے تو انہوں نے ان وقتوں کو تبلیغ اسلام میں کیوں صرف نہیں کیا ؟ اگر کسی دعوت میں کیک اور
393

خطبہ جمعہ فرمود : 15 جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پیسٹری اُڑانے اور پلا ؤ اور زردہ کھانے کے باوجود ان کی اشاعت اسلام میں فرق نہیں آتا تو چند قیموں
اور نادار بچوں کو نجاری یا آہنگری کا کام سکھانے پر ہمارے دین میں کس طرح فرق آجاتا ہے اور ہم ان کی
نگاہ میں کیوں بے دین بن جاتے ہیں؟ یہ تو اصل میں تھو کھٹے والی بات ہے ہر کام جو میں نے آج تک کیا
اس پر انہوں نے اعتراض کیا مگر پانچ دس سال کے بعد جب دیکھتے ہیں کہ ہمارا عتراض لوگوں کو بھول گیا
ہوگا تو وہی کام خود شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ہے ہماری قوم کی ترقی جو اس نے تھوڑی سی مدت
میں کر لی بلکہ ایک مدت کے بعد تو الفاظ بھی وہی لکھنے لگ جاتے ہیں جن پر پہلے اعتراض کیا کرتے ہیں۔چنانچہ اُن کا بڑا اعتراض یہ تھا کہ ہم لوگ خلافت کے قائل ہیں مگر اب ایک دوست نے ان کا ایک خط
بھجوایا ے جو غیر علاقہ کے کسی آدمی کوان کی انجمن کے سیکرٹری نے لکھا اور جس میں مولوی محمد علی صاحب
کے متعلق حضرت خلیفہ ایسیج امیر ایدہ اللہ کے الفاظ تحریر کئے ہیں۔دیکھو! یا تو کبھی خلافت پر اعتراض کئے
جاتے تھے یا اپنے خطوط پر چوری چھپے مولوی محمد علی صاحب کے متعلق خلیفہ مسیح لکھا جانے لگ گیا ہے۔یہ
خط جو غیر مبائعین کا پکڑا گیا ہے اس کے نیچے سیکرٹری کے طور پر غلام نبی مسلم کا نام لکھا ہوا ہے۔غرض جو کام میں کرتا ہوں اس پر یہ لوگ پہلے اعتراض کرتے ہیں مگر پانچ دس سال کے بعد انہی
کاموں
کی نقل شروع کر دیتے ہیں۔ایک زمانہ تھا جب یہ کہتے تھے کہ وصیت میں کیا رکھا ہے؟ کیا اسی زمین
میں داخل ہو کر انسان جنتی بن سکتا ہے اس کے علاوہ جنتی نہیں بن سکتا؟ وہ زمانہ میں نہیں بھول سکتا جب ان
لوگوں نے بہشتی مقبرہ کے پاس کچھ زمین خریدی تو کسی نے اُن سے پوچھا کہ آپ
تو بہشتی مقبرہ پر اعتراض
کیا کرتے تھے اور اب خود بہشتی مقبرہ کے طور پر ایک زمین خرید لی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ تو وہ کہنے لگے کہ
یہ الوؤں کو تسلی دینے کے لئے خریدی گئی ہے یعنی بعض آلو ایسے بھی ہیں کہ جب تک بہشتی مقبرہ کے پاس
قبروں کے لئے کوئی جگہ نہ ہو انہیں تسلی نہیں ہوتی۔اس دوست نے وہ بات آگے بیان کی پھر اور لوگوں
میں مشہور ہوئی یہاں تک کہ ہوتے ہوتے ہماری جماعت میں پیغامیوں کے مقبرہ کا نام ہی اُلوؤں کا مقبرہ
ہو گیا۔غرض انہوں نے وصیتوں پر تمسخر اڑایا، اپنی وصیتیں واپس لیں حتی کہ مولوی محمد علی صاحب نے اپنی
وصیت منسوخ کرائی مگر آج میں بائیس سال کے بعد اپنے جلسہ سالانہ میں مولوی محمد علی صاحب نے اپنی
تقریر کرتے ہوئے کہا میں اپنے گناہ کا نہایت ندامت کے ساتھ اقرار کرتے ہوئے اشاعت اسلام کے
لئے وصیت کرتا ہوں۔گویا اب وصیت کرنا نیک کام بن گیا؟ فرق صرف یہ ہے کہ ان کے نزدیک حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے مقرر کردہ بہشتی مقبرہ کے لئے وصیت کرنے والا ان الفاظ کا مستحق ہے جو انہوں
394

آج 10 میں سے 10 باقی