تحریک جدید پر اعتراضات کے جوابات ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود : 15 جنوری 1937ء
نے کہے لیکن جو لاہور کی انجمن اشاعت اسلام کے لئے وصیت کرے وہ بڑی نیکی کا کام ہے۔مجھے حیرت آتی ہے کہ ایک معقول انسان، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں رہنے والا
انسان، اسلام پر کتابیں لکھنے والا انسان، ایک انجمن کا پریذیڈنٹ کہلانے والا انسان جس کے خطوں میں
اب چوری چھپے خلیفہ اسیح کے الفاظ بھی لکھے جارہے ہیں اُس نے یہ کیونکر کہہ دیا کہ چونکہ قادیان میں اب
بعض ایسے کارخانے کھل گئے ہیں جن میں تیموں اور غریبوں کو کام کرنا سکھلایا جاتا ہے اس لئے یہ ثبوت
ہے اس بات کا کہ قادیان کے لوگ بے دین ہو گئے۔گویا جو بیواؤں کو بھوکا رکھیں، جو یتیموں کو بھوکا
ماریں، جو غریبوں
کو بھوکا ماریں وہ تو دین دار مگر جو اُن کی آسائش اور سہولت کے لئے کوئی کام نکالیں وہ
بے ایمان اور اشاعت اسلام کے کام سے منحرف ؟ مگر میں مولوی محمد علی صاحب سے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ
ابھی زیادہ دن نہیں گزریں گے کہ وہ خود اسی قسم کے کام کرنے پر مجبور ہوں گے۔یہ ایام خواہ ان کی زندگی
میں آئیں یا اُن کی اولادوں کی زندگی میں، بہر حال زیادہ عرصہ نہیں گزرے گا کہ وہ خود اسی قسم کے کام
کریں گے جس قسم کے کاموں پر وہ آج ہم پر اعتراض کر رہے ہیں۔وہ بے شک میرا یہ خطبہ اپنے اخبار
میں چھاپ دیں تا آئندہ نسلوں کے لئے سندر ہے کہ میں نے یہ دعوی کیا ہے کہ ایک دن ان کی انجمن یہی
کام کرنے پر مجبور ہوگی۔اگر یہ بات درست ثابت ہوئی تو ان کی نام ہی ان کی نسلوں پر ثابت ہوگی اور اگر
درست نہ نکلی تو میرا جھوٹ ثابت ہوگا۔ایک دوسری صورت بھی میں اُن کے سامنے پیش کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اگر وہ یہ اعتراض
دیانت داری سے کر رہے ہیں تو وہ اپنی طرف سے چوکھٹوں میں یہ الفاظ شائع کر دیں کہ اگر کبھی ہماری
جماعت نے صنعتی مدرسے جاری کئے یا بیواؤں اور یتیموں کی خبر گیری کی اور انہیں کوئی ہنر اور پیشہ سکھانے
کی کوشش کی تو یہ سخت بے دینی ہوگی پھر وہ خود بخود دیکھ لیں گے کہ اگلی نسلیں اُن پر لعنتیں کرتی ہیں یا نہیں
کرتیں اور اگر وہ کہیں کہ اگر ایسی ہی بات ہے تو پھر اور بھی بیسیوں کام ہیں وہ تم کیوں نہیں کرتے یا اس
سے پہلے کیوں ایسے کام جاری نہیں کئے تھے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر کام کا وقت ہوتا ہے۔جب تک
ہمارے آدمی تھوڑے تھے اور اُن کو کام پر لگانے کے لئے ایسے اخراجات اسراف میں داخل تھے ہم نے یہ
کام شروع نہیں کئے اور جب ہماری تعداد زیادہ ہوگئی اور بے کاری بڑھ گئی اور سکھانے کا خرچ اسراف نہ رہا
ہم نے یہ کام جاری کر دیئے۔اب اگر ہمارے پاس مزید طاقت ہو تو ہم یقیناً اور پیشے بھی سکھانے کے لئے
جماعت میں کارخانے جاری کر دیں گے بلکہ اگر ہمارے اندر طاقت ہو تو میں تو اپنی جماعت کے افراد سے
395

خطبہ جمعہ فرمود : 15 جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
یہی کہوں گا کہ ہو سکے تو ہوائی جہاز بنانے سیکھو، جہاز بنانے سیکھو، کشتیاں بنانی سیکھو اور ان کے ذریعہ اگر
غریبوں کی امداد کر سکتے ہو تو کرو اور بے کاروں کو کام پر لگاؤ۔کام کرنا بے دینی نہیں دین چھوڑ کر کام کرنا
بے دینی ہوتا ہے یا اپنی آمد کو عیاشی پر خرچ کرنا بے دینی ہوتا ہے ورنہ کام کرنا جبکہ اس کے ساتھ دین کی
محبت اور دین کے لئے قربانی شامل ہو خود دین ہے۔پس ایسے کارخانے جاری کرنے میں کوئی حرج نہیں
جن کے ذریعہ غربا کی امداد کی جاسکے۔ہاں اگر ہم کارخانے اس لئے جاری کریں کہ امرا اپنی دولت میں
بڑھ جائیں تو یہ بے شک ناجائز کام ہوگا لیکن ہمارا مقصد تو ان کا رخانوں کے اجرا سے دولت مندوں کو
دولت میں بڑھانا نہیں بلکہ یہ ہے کہ یتیم اور غریب لڑکے ہنر سیکھ جائیں اور وہ اپنی روزی خود کما سکیں یا مثلاً
لجنہ اماء اللہ کو ہم نے روپیہ دیا کہ غریب عورتوں کو اس سے سوت وغیرہ لے دے تا کہ وہ کام کریں اور اس
کام کے بدلے میں انہیں ضروریات کے لئے مناسب معاوضہ دیا جائے تو اس قسم کے کام نہ صرف یہ کہ
نا جائز نہیں بلکہ عین دین ہیں اور قومی ترقی کے لئے ضروری ہیں۔پھر ان کارخانوں کے اجرا سے جن میں
یتیم بچوں کو تر کھانے اور لوہارے کا کام سکھایا جاتا ہے یہ بھی غرض ہے کہ ان بچوں کو ساتھ کے ساتھ دین کی
تعلیم بھی ملے۔چنانچہ صنعتی سکولوں میں دینیات کی تعلیم بھی شامل کی گئی ہے۔پس یہ تو عین خیر خواہی ہے
اور اسلام ہے اور اگر ہم نے اب تک اس کام کو شروع نہیں کیا تھا تو اس لئے نہیں کہ ہمیں یہ کام پسند نہیں تھا۔بلکہ اس لئے کہ ہم میں طاقت نہیں تھی اور جن کاموں کو ہم اب نہیں کر رہے وہ بھی اس لئے نہیں چھوڑے
ہوئے کہ ہم انہیں پسند نہیں کرتے بلکہ اس لئے چھوڑے ہوئے ہیں کہ ہم میں اُن کے کرنے کی طاقت
نہیں اور اُن کے سکھانے پر جو خرچ ہوگا وہ فائدے سے زیادہ ہو گا۔ہاں جب کہ میں نے بتایا ہے اگر ہم
ایسے کارخانے جاری کریں جن کی غرض یہ ہو کہ امرا کی دولت بڑھتی رہے تو یہ نا جائز ہوگا لیکن یہ کارخانے تو
محض غربا کی ہمدردی اور اُن کی آئندہ زندگی سنوارنے کے لئے جاری کئے گئے ہیں اور یہ بہت بڑے
ثواب کا موجب اور عین دین اسلام کی تعلیم کے مطابق ہے۔سارا قرآن انہیں باتوں سے بھرا پڑا ہے کہ
غریبوں کی مدد کرو اور اُن کی ہمدردی اور خیر خواہی کرو۔کیا دنیا میں ہزاروں دفعہ ہم ایسا نہیں کرتے کہ ہمارے
سامنے کوئی غریب آتا ہے اور ہم اسے پیسہ نکال کر دے دیتے ہیں؟ اب
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ایک غریب
شخص کو پیسہ دے دینا تو دین داری اور نیکی ہو لیکن اگر ہم اُسے کوئی پیشہ سکھا دیں جس سے وہ ہمیشہ روٹی کھا
سکے تو یہ نا جائز ہو جائے ؟ ہمارے گھر میں اگر سال بھر کا غلہ پڑا ہوا ہے اور غریب کھو کا مر رہا ہے تو یہ جائز
لیکن اگر ہم غریب کو کوئی ایسا ہنر سکھا دیں جس سے وہ ہمیشہ کے لئے اپنی روزی آپ پیدا کر سکے تو یہ بے دینی
396

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
بن جائے۔خطبہ جمعہ فرمود : 15 جنوری 1937ء
اصل بات یہ ہے کہ یہ اعتراض محض حسد کا نتیجہ ہے اور اس کی وجہ ان کی یہ جلن ہے کہ خود انہوں
نے اس کام کو پہلے کیوں شروع نہیں کیا؟ اب چونکہ وہ ان کاموں کو خود ہم سے پہلے شروع نہیں کر سکے اس
لئے حسد میں آکر ہمارے کاموں کو بے دینی پر محمول کرنے لگ گئے ہیں لیکن پانچ دس سال نہیں گزریں
گے کہ وہ خود یہ کام کرنے لگ جائیں گے اور اس وقت اس کا نام ایمانداری اور نہایت اعلیٰ درجہ کی اسلامی
خدمت رکھیں گے اور اگر انہوں نے پانچ دس سال کے بعد کوئی ایسا کارخانہ جاری کر دیا جو ہمارے ہاں نہ
ہوا تو پھر وہ ہمیشہ ہماری جماعت کے افراد پر طنز کرتے رہیں گے کہ دیکھا ہم کیسے منظم ہیں۔ہم نے وہ
کارخانے جاری کر رکھے ہیں جو تمہارے ہاں جاری ہی نہیں۔پس یہ محض تُھو کھٹے والی بات ہے۔چونکہ اُنہوں نے آپ اس کام کو ابھی تک شروع نہیں کیا اس
لئے یہ بات بُری ہو گئی مگر مومن اعتراضات سے نہیں ڈرا کرتا مومن کا کام یہ ہے کہ وہ بے کار نہ رہے اور
جماعت کا کام یہ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بے کاری اپنے اندر سے دور کرنے کی کوشش کرے۔ہم اپنے
اندر سے جتنی بے کاری اس وقت معذوری کی وجہ سے دور نہیں کر سکتے اس کے متعلق ہم خدا تعالیٰ کے حضور
بری ہیں لیکن اگر ہم بے کاری کو دور کر سکتے ہوں اور پھر اپنی غفلت کی وجہ سے بے کاری دور نہ کرسکیں تو
یقینا ہم خدا تعالیٰ کے حضور مجرم ہوں گے کیونکہ مومن کا بے کار رہنا خدا تعالیٰ کبھی پسند نہیں کرتا لیکن چونکہ
تمام لوگ صرف ایک ہی کام یعنی دین کی خدمت نہیں کر سکتے اس لئے ضروری ہے کہ ایک حصہ دُنیا کے
کاموں پر لگا ہوا ہو۔قرآن کریم میں ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ تم سارے کے سارے دین کی
خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر سکو اس لئے ہر جماعت میں سے کچھ لوگ ایسے ہونے چاہئیں جو کلی
طور پر دین کی خدمت کے لئے وقف ہوں اور جو باقی رہ جائیں وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ لوگوں کو تبلیغ
کرتے جائیں۔اگر کوئی ترکھان ہو تو وہ ترکھانے کے کام کے ساتھ تبلیغ بھی کرتا جائے، اگر لوہار ہو تو
لوہارے کے کام کے ساتھ تبلیغ بھی کرتا جائے ، اگر درزی ہو تو درزی کے کام کے ساتھ ہی تبلیغ بھی کرتا
رہے اور اگر موچی ہو تو موچی کے کام کے ساتھ ہی تبلیغ بھی کرتا رہے۔پس ساری جماعت کبھی بھی تبلیغ میں نہیں لگ سکتی اور اسلامی تعلیم یہی ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہونے
چاہئیں جو کلی طور پر دین کے لئے وقف ہوں اور جو باقی ہوں وہ روپیہ کمائیں اور زائد وقت تبلیغ اسلام پر
صرف کریں۔اگر خدا تعالیٰ ہمیں اس کام میں جو ہم نے شروع کیا ہے، کامیاب کر دے تو غریبوں اور
397

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تیموں کی کتنی بڑی مدد ہو سکتی ہے۔اگر اس کے نتیجہ میں سو پچاس یتیم اور غریب بھی فاقہ زدگی سے بچ
جائیں اور اپنی بچی ہوئی کمائی چندوں کے لئے دے دیں تو کتنی بڑی دین کی خدمت ہوگی۔اگر ایک یتیم کو
روٹی دے دینا بڑی خوبی کی بات ہے، اگر یتیم کو پیسہ دے دینا بڑی خوبی کی بات ہے تو ایک یتیم اور بے کس
کو ہنر سکھا دینا جس سے وہ ساری عمر روٹی کما سکے کیوں نیکی کی بات نہیں ؟ اور اگر کام سیکھ کر وہ اس قابل بن
جائے کہ نہ صرف خود اپنا پیٹ پالے بلکہ چندہ بھی دے تو یہ اور بھی زیادہ اچھی بات ہے اور میں نے تو سکیم
ہی ایسی رکھی ہے کہ دین سیکھنے کا کام بھی اس میں شامل ہے۔چنانچہ ان سکولوں میں قرآن شریف پڑھایا
جاتا ہے اور دین کی بعض اور کتابیں بھی پڑھائی جاتی ہیں تا کہ جب یہاں سے ترکھان نکلیں تو صرف
ترکھان نہ ہوں بلکہ مولوی ترکھان ہوں اور یہاں سے لو ہار نکلیں تو صرف لوہار نہ ہوں بلکہ مولوی لوہار ہوں
اور موچی نکلیں تو صرف موچی نہ ہوں بلکہ مولوی موچی ہوں۔پس یہ تو نُورٌ عَلی نُور بات ہے کہ نہ صرف
یہ کہ وہ ساری عمر کے لئے روٹی کما سکتے ہیں بلکہ وہ دینی معلومات بھی رکھتے ہوں گے اور مخالفین کو تبلیغ بھی کر
سکیں گے۔ایسے مفت کے مولوی مل جانا اور ایسے مفت کے مولوی تیار کرنا دین کی سب سے بڑی خدمت
ہے۔بھلا کونسی ایسی جماعت ہے جو ہماری جماعت کی طرح غریب ہو اور پھر وہ ہزاروں مبلغ رکھ سکے؟
زیادہ سے زیادہ پچاس سو کو ملازم رکھا جاسکتا ہے مگر تبلیغ کے لئے تو ہزاروں مبلغ چاہئیں اور وہ ہزاروں اس
طرح میسر آسکتے ہیں کہ پیشے سکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں دین کی بھی واقفیت کرائی جائے تا جب وہ مسجد
میں جائیں تو واعظ بن جائیں ؟ جلسوں میں جائیں تو مبلغ بن جائیں اور دکان میں جائیں تو لوہار اور
ترکھان بن جائیں۔یہی وہ لوگ ہیں جن کی آج دین کو ضرورت ہے۔اگر یہ بے دینی ہے تو خدا کرے یہ
بے دینی اور بھی ہمیں میسر آئے اور مولوی محمد علی صاحب دعا کریں کہ یہ بے دینی ان کی قوم کو بھی میسر نہ
آئے۔پس میں دوستوں کو مولوی محمد علی صاحب کے اس اعتراض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے پھر کہتا
ہوں کہ اپنے اندر سے بے کاری دور کرو ہم نے یہاں جو کام شروع کیا ہے وہ محدود پیمانہ پر شروع کیا ہے
لیکن اگر مختلف پیشہ ور قربانی کریں اور وہ اپنے اپنے گاؤں کے غریبوں، یتیموں اور ناداروں کو اپنے ساتھ
شامل کر کے انہیں پیشہ سکھا دیں یا کسی نادار بیوہ یا بے کار بوڑھے کے بچے کو لے لیں اور اُسے ہنر سکھائیں
اور ثواب کی نیت سے کام کے ساتھ ساتھ انہیں دین کی باتیں بھی سکھلاتے رہیں تو اس ذریعہ سے بھی وہ
سلسلہ سے بے کاری دُور کر کے بہت بڑا ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔اسی طرح وہ لوگ جن کے بچے اس
398

یک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء
وقت بے کار ہیں وہ کوشش کر کے اگر انہیں کسی نہ کسی کام پر لگا دیں تو یقیناً سلسلہ اور اسلام کی وہ بہت بڑی
مدد کرنے والے ہوں گے۔ان کے اس فعل کو جو شخص بے دینی قرار دے وہ آپ اپنے دین کا پردہ چاک
کرتا ہے لیکن وہ یقینا دین دار اور دین کی خدمت کرنے والے ہوں گے۔پس اگر تمہارے اپنے بچے
بے کار نہیں لیکن تمہیں کوئی ہنر اور پیشہ آتا ہے تو تمہارا اس ہنر اور پیشہ کو اپنے ارد گرد کے تیموں اور
بے کاروں کو سکھانا بھی دین کی خدمت ہے اور اگر اس کے ساتھ تم انہیں دینی تعلیم بھی دیتے ہو تو یہ زیادہ
ثواب کا موجب ہے کیونکہ اس طرح وہ مبلغ بھی بن جائیں گے۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔“
(مطبوعہ افضل 19 فروری 1937ء )
399

آج 10 میں سے 10 باقی