تحریک جدید کے تمام مطالبات پر عمل کرنے والے صفات الہٰیہ کے مظہر بن سکتے ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1937 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
تحریک جدید کے تمام مطالبات پر عمل کرنے والے صفات الہیہ کے مظہر بن سکتے ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1937ء۔البته اگر کسی تلوار سے جہاد بھی شروع ہو جائے تو اس وقت ظاہری طور پر اپنی جانیں قربان
کرنا بھی ضروری ہوگا لیکن ایسا جہاد بہت کم ہوتا ہے اور یہ جہاد انسانی زندگی کا کروڑواں حصہ بھی نہیں۔اگر
حساب لگایا جائے تو معلوم ہوگا کہ انسانی زندگی کا کروڑ منٹ اور کاموں میں خرچ ہوا ہے مگر ایک منٹ
صرف جہاد پر خرچ ہوا ہے۔پس سر کٹوانے سے وہ سر کٹوانا مراد نہیں بلکہ اپنے نفس کی کل طاقتوں کو خدا تعالیٰ
کے احکام کے تابع کر دینا ہے اور انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے نفس کو کلیۂ تابع کر دے۔رب العالمین کی
صفت کے ماتحت وہ اپنے نفس کو کلیۂ تابع کر دے۔رحمان کی صفت کے ماتحت وہ اپنے نفس کو کلیۂ تابع
کر دے۔رحیم کی صفت کے ماتحت وہ اپنے نفس کو کلیۂ تابع کردے۔مالک یوم الدین کی صفت کے
ماتحت جو جماعت اور جو قوم یہ کام کر لیتی ہے وہ ہی کامیابیاں اور عروج دیکھنے کی مستحق ہوتی ہے اور یہی
غرض میری تحریک جدید سے ہے۔چنانچہ تحریک جدید کے تمام مطالبات اسی لئے ہیں کہ تم اپنے آپ
کو اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر
بناؤ مثلاً جب میں نے کہا کہ جاؤ اور باہر تبلیغ کیلئے نکل جاؤ تو میں نے یہ حکم رب العالمین کی صفت کے
ماتحت دیا اور اس لئے دیا تا تم بھی صفت رب العالمین کے مظہر بن جاؤ کیونکہ جو قو میں پیاسی ہیں انہیں پانی
پلاؤ۔جو تاریکیوں میں بھٹکتی پھر رہی ہیں تم انہیں وہ نور پہنچاؤ جو خدا تعالیٰ نے تمہیں دیا ہے اور جس طرح
رب العالمین تمام جہان کی ربوبیت کرتا ہے اسی طرح تم بھی نکل اور تمام دنیا کو اپنی روحانی تربیت کی آغوش
میں لے لو۔پھر جب میں نے چندے کی تحریک کی تو وہ بھی رب العالمین اور مالک یوم الدین کی صفت
کے ماتحت تھی کیونکہ ملک کیلئے خزانے کی ضرورت ہوتی ہے اور کوئی قوم اس وقت تک اپنا نظام درست نہیں
کر سکتی جب تک اس کے پاس خزانہ موجود نہ ہو۔پھر جب میں نے امانت فنڈ کی تحریک کی تو وہ بھی صفت
رب العالمین کے ماتحت کی کیونکہ رب العالمین کی صفت اس طرف بھی اشارہ کرتی ہے کہ سب زمانوں پر
نظر رکھی جائے اور آج کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا ہی خیال نہ کیا جائے بلکہ کل کی ضرورتوں کا بھی خیال
رکھا جائے۔اللہ تعالیٰ رب العالمین ہے۔اس نے یہ نہیں کیا کہ جن چیزوں کی انسان کو ضرورت ہے وہ اس
465
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
نے آج پیدا کی ہوں بلکہ کروڑوں کروڑ سال پہلے اس نے یہ چیزیں تیار کرنی شروع کر دی تھیں۔اسی طرح
ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی کل کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آج سے تیاری شروع کر دیں اور اسی وجہ
سے میں نے امانت کی تحریک جاری کی۔پھر جب میں نے کہا کہ اپنے ہاتھوں سے کام کرو تو یہ بھی رب
العالمین کی صفت کے ماتحت تھا کیونکہ رب العالمین کی صفت کے ماتحت کوئی شخص اس وقت تک نہیں
آسکتا جب تک وہ اپنے ہاتھوں سے کام کرنے والا نہ ہو۔ربوبیت کا تعلق ماں باپ والی خدمت سے ہے
اور ماں باپ کی خدمت چندہ سے نہیں بلکہ ہاتھوں سے ہوتی ہے۔بعض بیمار مائیں بے شک اپنے بچہ کو
دودھ نہیں پلاتیں اور وہ اس بات پر مجبور ہوتی ہیں کہ نوکروں سے خدمت لیں مگر تندرست مائیں ہمیشہ اپنے
بچوں کی اپنے ہاتھ سے خدمت کرتی ہیں۔خواہ ان کے ایک نہیں۔دس پچاس اور سونو کر بھی ہوں۔ملکیت
کی زندگی کے ماتحت بے شک خدمت کاروں سے کام لیا جاسکتا ہے مگر صفت رب العالمین کے ماتحت
ضروری ہوتا ہے کہ انسان اپنے ہاتھ سے کام کرے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم جن کے قدموں کے نیچے ہزاروں
انسان اپنی آنکھیں بچھانے کیلئے تیار تھے اور جن کی خدمت کے لئے ہزاروں لوگ موجود تھے انہیں جب ہم
اہلی زندگی میں دیکھتے ہیں تو یہ دکھائی دیتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک موقع پر جھکتے ہیں اور فرماتے
ہیں۔عائشہ میری پیٹھ پر پاؤں رکھ کر فلاں نظارہ دیکھ لو۔پھر آپ نماز پڑھ رہے ہوتے تو حضرت حسن جوا بھی
چھوٹے بچے تھے تو گردن پر چڑھ کر بیٹھ جاتے۔جب آپ سجدہ کے بعد کھڑے ہونے لگتے تو انہیں اپنی
گودی میں لے لیتے۔پھر رکوع میں جاتے تو اتار دیتے اور جب پھر سجدہ میں جاتے تو پھر آپ کی پیٹھ پر
بیٹھ جاتے۔صحابہ ایک دفعہ یہ دیکھ کر حضرت حسن پر ناراض ہوئے تو آپ نے فرمایا رہنے دو بچوں کے متعلق
اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ان کے شفیق بنو۔غرض گودنیا جہان کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کر رہے تھے
اور دنیا جہان بھی آپ کے لئے ہر چیز قربان کرنے کیلئے تیار تھی مگر حضرت حسنؓ کے ساتھ سلوک ایک
جدا گانہ رنگ رکھتا تھا۔جو سلوک آپ سے حضرت حسن کیا کرتے تھے کسی اور کا بچہ کرتا تو شاید وہ باپ اپنے
بچے کو مار مار کر ادھ موا کر دیتا کیونکہ یہاں صرف ایمان کا سوال نہیں تھا بلکہ اہلی زندگی کا بھی سوال تھا۔غرض
ربوبیت کے مرکز میں آکر ہاتھوں سے کام کرنا ضروری ہوتا ہے اور یہی تحریک جدید میں میں نے جماعت
سے مطالبہ کیا کہ اپنے ہاتھوں سے کام کرو اور اسی طرح کرو جس طرح ماں باپ اپنے بچوں کا کام کرتے
ہیں۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہی عورت جو اپنے ہاتھ سے اپنا ناک پونجھنے میں بہتک محسوس کرتی ہے اور بغیر
رومال کے اسے صاف نہیں کرتی جب دیکھتی ہے کہ اس کے بچے کا ناک بہہ رہا ہے تو کس طرح فوراً اپنا
ہاتھ بڑھا کر اس کا ناک اپنے ہاتھ سے صاف کر دیتی ہے۔وہ بادشاہ جو اٹھ کر اپنے ہاتھ سے پانی لینا بھی
466
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
برداشت نہیں کر سکتے بچوں کو اپنی گودی میں اٹھائے پھرتے ہیں۔تو اپنے ہاتھوں سے بنی نوع انسان کی
خدمت کرنا یہ ربوبیت کا حصہ ہے اور ہر شخص جو رب العالمین کی صفت کا مظہر بننا چاہتا ہے اس کے لئے
ضروری ہے کہ یہ کام کرے۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ پیسے لے لومگر ہاتھ سے کام نہ وہ ملکیت کا مظہر تو بن سکتا
ہے مگر رب العالمین کا مظہر نہیں بنتا حالانکہ ربوبیت کا مادہ فطرت انسانی میں داخل ہے۔ایک زمیندار ہے
شک ٹیکس ادا کرتا ہے مگر کوئی زمیندار اس امر کو برداشت نہیں کر سکتا کہ گورنمنٹ ٹیکس کچھ بڑھا دے اور اس
کے بچوں کی پرورش کا خود ذمہ لے لے۔وہ کہے گا کہ ٹیکس بے شک بڑھا دونگر بچہ کی خدمت میں ہی کروں
گا اور کسی کو نہیں کرنے دونگا۔روس میں
کئی دفعہ محض اسی بات پر بغاوت ہو گئی ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ قوم
کے بچوں کو ہم پائیں گے اور ان کی پرورش حسب منشاء کریں گے اور لوگ کہتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کی
خود پرورش کریں گے تمہارے سپرد نہیں کر سکتے۔حکومت کے افسر کہتے ہیں کہ ہم تمہارے بچوں کو عمدہ سے
عمدہ مکانوں میں رکھیں گے۔اچھی سے اچھی غذا کھلائیں گے۔تم ان کی پرورش ہمارے ذمہ رہنے دو مگر وہ
کہتے ہیں کہ ہم خواہ بھوکے مریں یا فاقے برداشت کریں بچوں کو اپنی گودی سے نہیں اتاریں گے۔غرض
ملکیت کے ماتحت چندے دیئے جاتے ہیں لیکن ربوبیت کے ماتحت ہاتھوں سے خدمت کی جاتی ہے تم
اپنے بچوں کو اس لئے گود میں نہیں اٹھاتے کہ اس کو اٹھانے والا اور کوئی نہیں ہوتا اگر تمہارے ہزار خادم بھی
ہوں تب بھی تم اپنے بچوں کو خود اٹھاؤ گے کیونکہ ربوبیت تمہاری فطرت میں داخل ہے۔مجھے ایک نظارہ کبھی
نہیں بھولتا میں اس وقت چھوٹا تھا۔سولہ سترہ سال عمر تھی کہ اس وقت ہماری ایک چھوٹی ہمشیرہ جو چند ماہ کی
تھی فوت ہوگئی اور اسے دفن کرنے کیلئے اس مقبرہ میں لے گئے جس کے متعلق احرار کہتے ہیں کہ احمدی اس
میں دفن نہیں ہو سکتے۔جنازہ کے بعد نعش حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ہاتھوں پر اٹھائی۔اس وقت
مرزا اسماعیل بیگ صاحب مرحوم جو یہاں دودھ کی دکان کیا کرتے تھے آگے بڑھے اور کہنے لگے کہ حضور
لعش مجھے دے دیجئے۔میں اٹھا لیتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مڑکر ان کی طرف دیکھا اور فرمایا
یہ میری بیٹی ہے یعنی بیٹی ہونے کے لحاظ سے اس کی ایک جسمانی خدمت جو اس کی آخری خدمت ہے
یہی ہو سکتی ہے کہ میں خود اس کو اٹھا کر لے جاؤں۔تو صفت رب العالمین کے ماتحت تمام جسمانی خدمات
آتی ہیں۔اگر تم رب العالمین کے مظہر بننا چاہتے ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ مخلوق کی جسمانی
خدمات بجالاؤ۔اگر تم خدمت دین میں اپنی ساری جائیداد دے دیتے ہو۔اپنی گل آمد اسلام کی اشاعت
پر خرچ کر دیتے ہو تو تم ملکیت کے مظہر تو بن جاؤ گے مگر رب العالمین کے مظہر نہیں بنو گے کیونکہ رب
العالمین کا مظہر بننے کیلئے ضروری ہے کہ تم اپنے ہاتھ سے کام کرو اور غربا کی خدمت پر کمر بستہ رہو۔ہاں
467
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 26 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جب تم اپنے ہاتھوں سے بھی بنی نوع انسان کی خدمت بجالاؤ گے تو تم رب العالمین کی صفت کے مظہر بن جاؤ
گے۔پھر جب میں نے کہا کہ تحریک جدید کے بورڈنگ میں اپنے بچوں کو داخل کراؤ تو یہ تمہیں صفت رحیمیت کا
مظہر بنانے کے لئے مطالبہ کیا کیونکہ رحیمیت کہتی ہے کہ تم ایسی تربیت کرو اور ایسی عمدہ خوبیاں مخلوق میں پیدا
کرو کہ جن سے وہ دوامی زندگی اختیار کر لے۔پھر یہ تحریک ایک رنگ میں رب العالمین کی صفت کے ماتحت
بھی ہے یعنی قوم کے ہر شعبہ کی اصلاح کی جائے۔اسی طرح جب میں نے سادہ زندگی اختیار کرنے کیلئے
کہا۔مطالبہ صفت رحمانیت اور صفت ملکیت کے ماتحت آتا تھا کیونکہ ہر وہ قوم جو اپنی زندگی عیش پسند بنالیتی
ہے غربا کی خدمت میں حصہ نہیں لیتی حالانکہ رحمانیت کی صفت چاہتی ہے کہ مزدوروں سے ہی نہیں بلکہ
غیروں سے بھی سلوک کیا جائے اور پھر اس کیلئے ضروری ہے کہ انسان کے پاس سامان ہو اور سامان تبھی ہو
سکتا ہے کہ جب اس کی زندگی کو بعض قیود کے اندر رکھا جائے جو شخص بعض قیود کے اندر اپنے آپ
کو نہیں
رکھتا وہ موقع پر ضرور فیل ہو جاتا ہے۔پھر ملک ہونے کے لحاظ سے بھی سادہ زندگی ضروری ہے کیونکہ ملک
کیلئے سپاہ ضروری ہے اور سپاہی کیلئے یہ بات ضروری ہے کہ وہ جفا کش ہو۔ورنہ وہ فوج جس کے سپاہی
ترفہ سے زندگی بسر کرتے ہوں لڑائی میں کام نہیں آسکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک لطیفہ بیان
کیا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ تھا۔جسے یہ وہم ہو گیا کہ سپاہیوں پر روپیہ فضول بر باد کیا جاتا ہے۔ملک میں
جو ہزاروں لاکھوں قصائی موجود ہیں یہی لڑائی کے لئے کافی ہیں۔جب جنگ کا موقع ہو انہیں بلایا
جا سکتا ہے۔چنانچہ اس خیال کے آتے ہی اس نے تمام سپاہی موقوف کر دیئے۔جب یہ خبر اردگرد پھیلی تو
اس کے قریب ہی ایک اور بادشاہ تھا جو اس کا دشمن تھا اس نے دیکھا کہ یہ موقع عمدہ ہے۔اب فوجیں اس
نے موقوف کر دی ہیں۔اس پر حملہ کر دینا چاہئے۔چنانچہ وہ اپنی فوج لے کر ملک پر حملہ آور ہو گیا۔بادشاہ کو
جب یہ خبر پہنچی تو اس نے حکم دیا کہ فوراً تمام قصائیوں کو جمع کیا جائے اور ایک فوج بنا کر انہیں کہہ دیا جائے
که دشمن پر حملہ کر دیں۔اس پر اول تو قصائیوں کو جمع کرنے میں بہت دیر لگی اور اتنے عرصہ میں دشمن کی
فوجیں شہر کے قریب آگئیں لیکن خیر جدوجہد کے بعد قصائیوں کو جمع کر کے میدان جنگ میں بھیج دیا
گیا۔ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ بادشاہ نے کیا دیکھا کہ وہ تمام قصائی بھاگے چلے آرہے ہیں اور بادشاہ
سے مخاطب کر کے فریاد کر رہے ہیں کہ انصاف! انصاف ! بادشاہ نے پوچھا کیا ہوا۔وہ کہنے لگے بھلا یہ بھی
کوئی انصاف ہے ہم باقاعدہ دشمن کے ایک آدمی کو پکڑتے اور پوری احتیاط کے ساتھ اس کو ذبح کرتے
ہیں مگر وہ لوگ نہ رگ دیکھتے ہیں نہ پٹھا یو نہیں مارتے چلے جاتے ہیں۔ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔وہ
قصائی تو ادھر انصاف کی جستجو کرتے رہے اور اُدھر دشمن کی فوجیں بے انصافی لئے ملک میں داخل ہو گئیں۔تو
468
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوتا جب تک قوم کے افراد میں ایک نظام نہ ہو اور ان میں جفاکشی کی عادت نہ
ہو اور جفاکشی بغیر سادہ زندگی اختیار کئے پیدا نہیں ہوتی۔اسی طرح رب العالمین کی صفت کے ماتحت بھی
سادہ زندگی کی تحریک اس طرح آتی ہے کہ سادہ زندگی اس فرق کو دور کرتی ہے جو امرا اور غربا میں
پایا جاتا ہے۔جس طرح باپ چاہتا ہے کہ کسی وقت اس کے تمام بیٹے خواہ وہ امیر ہوں یا غریب ایک ہی
دستر خوان پر کھانا کھا ئیں۔اسی طرح رب العالمین یہ چاہتا ہے کہ امرا اور غربا میں ایسا فرق نہ ہو جس کی وجہ
سے ان کا ایک دستر خوان پر جمع ہونا مشکل ہو۔فرق بے شک ہو مگر ایسا نہ ہو جو آپس کے تعلقات کو خراب
کر دے اور ان میں اس قدر انسانیت بھی باقی نہ رہنے دے کہ امیر غریب کو حقیر اور ذلیل جانے اور غریب
امیر کے متعلق سمجھے کہ وہ تمام انسانوں سے اب کچھ بالا ہو گیا ہے مگر امارت غربت کا امتیاز سادہ زندگی سے
ہی دور ہوسکتا ہے اور یہ صفت بھی رب العالمین کے ماتحت ایک تحریک ہے جس پر عمل کر کے انسان اپنے
آپ کو رب العالمین کا مظہر بنا سکتا ہے۔غرض یہ چند مشقیں ہیں جو میں نے بتائیں اور میری غرض ان
مشقوں سے یہ ہے کہ تم اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا مظہر بناؤ اور اس کی رحمانیت کا بھی
مظہر بناؤ اور اس کی ملکیت کا بھی مظہر بناؤ اور اس طرح اپنے اندر ایک عظیم الشان تغیر پیدا کر کے اپنے آپ
کو اللہ تعالیٰ کی رضا کا مستحق بناؤ مگر میں دیکھتا ہوں چونکہ ہماری جماعت میں جو لوگ نئے داخل ہوتے ہیں۔وہ وفات مسیح اور ختم نبوت وغیرہ کے مسائل سن کر داخل ہوتے ہیں اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چند مسائل
ہی ہیں جو ہم نے ماننے ہیں۔انہیں مانا اور چھٹی ہوگئی۔ނ
حالانکہ اسلام ایک وسیع نظام کا نام ہے اور اس کے اندر بادشاہتوں کا نظام بھی شامل ہے۔اہلی
اور عائلی زندگی کا نظام بھی شامل ہے۔تعلیمی نظام بھی شامل ہے۔تربیتی نظام بھی شامل ہے اور یہ جس قدر
نظام ہیں ان کو قائم کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم رحمانیت کو بھی قائم کریں
اور رحیمیت کو بھی۔ہم ربوبیت کو بھی قائم کریں اور ملکیت کو بھی۔پھر ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم غربا کی
خبر گیری کریں اور انہیں اٹھانے کی کوشش کریں اور امرا کا بھی خیال رکھیں اور انہیں عیش پسند زندگی
میں پڑنے سے محفوظ رکھیں۔غرض ایک وسیع نظام کی ضرورت ہے جس کے ماتحت اسلام کے تمام احکام عملی
رنگ میں دنیا کے سامنے آ سکتے ہیں۔بے شک اس نظام کا ایک حصہ وہ ہے جو حکومت سے تعلق رکھتا ہے
لیکن ملکیت کا بھی ایک حصہ حکومت نے رعایا کے سپر د کر رکھا ہے اور پھر اسلام کا وہ نظام جو اہلی اور عائلی
زندگی سے تعلق رکھتا ہے اسے تو گلی طور پر ہم قائم کر سکتے ہیں۔کیونکہ حکومت کی طرف سے اس میں کسی قسم
کی روک نہیں۔پس جب حکومت ایک بات میں دخل نہیں دیتی اور ہم اس میں اسلامی تعلیم جاری کر سکتے
469
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 26 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہیں۔تو کوئی وجہ نہیں ہم اس معاملہ میں اسلامی احکام کا اجرا نہ کریں۔نادان کہتے ہیں کہ ہمارے ذاتی
معاملات میں دخل دیا جاتا ہے مگر میں کہتا ہوں کہ اگر تم اس بات کو برداشت نہیں کر سکتے تو تم ہمارے پاس
آئے کیوں تھے تم نے جب خدا کو رب العالمین تسلیم کیا ہے تو تم خدا تعالیٰ کے دین کے جس نمائندہ کے
پاس بھی جاؤ گے وہ تمہارے باپ کے طور پر ہوگا اور اس کا حق ہو گا کہ وہ تمہارے ذاتی معاملات میں دخل
دے اور اگر وہ دخل نہ دے تو اسلام کی تعلیم لوگوں کے گھروں میں کس طرح قائم ہو سکتی ہے۔پس جب تک
خدا تعالی موجودہ حکومتوں اور پارلیمنوں کو احمدی نہیں بنا دیتا۔اس وقت تک اسلامی نظام کے دو حصے ہیں
جن پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ضروری ہے کہ ان پر عمل کیا جائے اور جب حکومتیں احمدی ہو جائیں گی تو اس
وقت اسلامی نظام کا مکمل ڈھانچہ تیار ہو گا اور اس وقت دنیا کو معلوم ہوگا کہ اسلام کی تعلیم اور اسلام کا نظام
کس قدر پُر امن ہے۔آج کو حکومتیں احمدی نہیں مگر کئی امور ایسے ہیں جن میں حکومت روک نہیں بنتی۔مثلاً
زکوۃ ہے موجودہ گورنمنمیں زکوۃ نہیں لیتیں اور اگر کوئی زکوۃ وصول کرے تو اس کے راستہ میں کوئی روک
نہیں ڈالتیں۔پس جب حکومت خود ایک بات کی ہمیں اجازت دیتی ہے یا کم از کم اس میں روک نہیں بنتی تو
ہم کیوں اس سے فائدہ نہ اٹھائیں اور کیوں اس میں اسلامی نظام قائم نہ کریں۔پس جتنے حصے اسلامی نظام
کے ہیں ان میں سے جن حصوں کو موجودہ بادشاہت نے اپنے اندر شامل نہیں کیا ہمارا حق ہے کہ ان
کو استعمال کریں اور ان کے ماتحت لوگوں کو چلنے پر مجبور کریں۔زکوۃ کی میں نے صرف ایک مثال دی
ہے۔ورنہ اور بھی کئی ایسے مسائل ہیں جو شریعت نے ملکیت سے متعلق رکھے ہیں لیکن موجودہ حکومتوں نے
ان کو اپنے حدود اختیار سے باہر رکھا ہے اور اگر ان کا انتظام کیا جائے تو حکومت کا کوئی قانون ان میں روک
نہیں بنتا۔بے شک بہت سے ایسے بھی حصے ہیں۔جو بادشاہت سے تعلق رکھتے ہیں اور ان پر اس وقت عمل
کیا جاسکتا ہے جب بادشاہت احمدیوں کو حاصل ہو۔مگر جب تک وہ وقت نہیں آتا وہ امور جن میں حکومت
دخل نہیں دیتی ہمارا فرض ہے کہ ان میں اسلامی احکام نافذ کریں۔اگر ہم زندگی کے ان شعبوں میں بھی
اسلامی احکام جاری نہیں کرتے جن میں ان احکام کا اجرا ہمارے لئے قانوناً جائز ہے تو یقیناً ہم انسان
نہیں طوطے ہیں۔جس طرح طوطا میاں مٹھو۔میاں مٹھو کہتا رہتا ہے اور اگر میاں مٹھو کی بجائے اُسے
لا اله الا اللہ سکھا دو تو وہ یہی کہتا رہے گا۔اسی طرح گوتم احمدی ہو مگر تم طوطے کی طرح اپنے آپ
کو احمدی کہتے ہو اور سمجھتے نہیں کہ اپنے آپ کو احمدی کہنے کے بعد تم پر کس قدر ذمہ داریاں عائد ہو چکی
ہیں۔پس جب تک اسلامی حکومت کو قائم کرنے کے لئے ہم اپنے نظام میں تبدیلی نہیں کرتے۔اس وقت
470
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
تک ہم صرف نام کے احمدی ہیں۔کام کے احمدی نہیں۔مگر صرف نام لے لینے سے کیا بنتا ہے جب تک
انسان کے اندر وہ حقیقت بھی نہ پائی جاتی ہو جو اس نام کے اندر ہو۔مجھے یاد ہے کہ ہماری بہن امتہ الحفیظ دو
اڑھائی سال
کی تھی کہ ہمارے ہاں ایک مہمان آئے۔ان کی بھی ایک ہی چھوٹی سی لڑکی تھی جو قریباً اسی عمر کی
تھی۔اس کی آنکھیں چندھیائی ہوئی تھیں اور روشنی میں چونکہ نہیں کھلتی تھیں اس لئے وہ بجھتی تھی کہ شاید
اور لوگوں کو بھی میری طرح دن میں نظر نہیں آتا۔امتہ الحفیظ کبھی کبھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے
جا کر کہا کرتی تھی کہ ابا مجھے بیجھی دو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسے کوئی چیز کھانے کی دے دیا کرتے
تھے۔اس لڑکی نے جو اسے اس طرح مانگتے دیکھا تو ایک دن خود بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
سامنے جا کر ہاتھ پھیلا کر کہنے لگی۔حضرت صاحب میں بھیجی (امتہ الحفیظ ) ہوں مجھے بیجی دے دیں۔یہی
مثال تم میں سے بہتوں کی ہے۔تم بھی اسی خیال میں مست ہو کہ تم خدا کے سامنے جا کر کہہ دو گے کہ ہم
مسلمان یا احمدی ہیں ہمیں انعام دو اور اسے (معاذ اللہ ) کوئی علم نہیں ہوگا کہ تم کیا کرتے رہے ہو اور آیا تم
انعام کے مستحق بھی ہو یا نہیں۔غرض اگر تم سچے دل سے لا الہ الا اللہ کہہ رہے ہو تو تمہارا فرض ہے کہ تم اپنی
زندگی کے تمام شعبوں میں اسلامی حکومت قائم کرو لیکن اب تو تمہاری یہ حالت ہے کہ جو شخص تم میں اسلامی
حکومت قائم کرنا چاہتا ہے تم اس کے دشمن ہو جاتے ہو۔کوئی تم میں سے اس پر اعتراض کرتا ہے۔کوئی تم
میں سے اسے گالیاں دیتا ہے۔کوئی تم میں سے اس پر الزام لگاتا ہے۔کوئی تم میں سے اس کے خلاف شکوہ و
شکایت کرتا ہے اور ان تمام اتہاموں اور ان تمام الزاموں ، ان تمام اعتراضوں اور ان تمام نکتہ چینیوں کی
وجہ محض یہ ہے کہ وہ تم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ آؤ اور سچے مسلمان بن جاؤ۔آؤ اور بچے احمدی بن جاؤ۔لوگ
کہتے ہیں یہاں تختی کی جاتی ہے مگر میں کہتا ہوں کہ کس بات پر ؟ تم وہ باتیں نکا لوجن کی بناء پر تم کہتے ہو کہ تم
سے سختی کی جاتی ہے پھر تمہیں معلوم ہو گا کہ کس بات پر سختی کی جاتی ہے۔تم پر اس وجہ سے سختی کی جاتی ہے کہ تم
میں سے بعض اپنی لڑکیاں غیر احمدیوں کو دے دیتے ہیں مگر اس سے مجھے ذاتی طور پر کوئی فائدہ ہے ؟ تم
میرے پاس آتے ہو اور اپنے منہ سے کہتے ہو کہ ہم احمدیت کا جوا اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔میں تمہاری بیعت
لیتا ہوں اور تم احمدیت میں شامل ہو جاتے ہو۔اس کے بعد تمہارے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ تم احمدیت
کی تعلیم پر عمل کرو اگر تم اس کی تعلیم پر عمل کرنے کیلئے تیار نہیں تو میں تمہیں کہتا ہوں کہ منافق مت بنو یا تم
پورے احمد کی بن جاؤ یا احمدیت سے الگ ہو جاؤ مگر تمہاری حالت یہ ہے کہ تم آپ میرے پاس آتے
اور احمد بیت کو قبول کرتے ہو تم پر کوئی جبر نہیں ہوتا۔تم سے کوئی زبردستی نہیں کی جاتی۔تم اپنی رضاء ورغبت
471
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
سے مجھے اپنا استاد تسلیم کرتے ہو۔مگر جب کوئی کام تمہارے سپرد کیا جاتا ہے تو تم بہانے بنانے لگ جاتے
ہو۔اس دھوکا اور فریب کا کیا فائدہ۔کیا تم خدا کو دھوکا دینا چاہتے ہو اور سمجھتے ہو کہ اسے تمہارے اعمال کا علم
نہیں۔تمہاری فطرت اور تمہارا دماغ کہتا ہے کہ احمدیت کے بغیر تمہاری نجات نہیں مگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں
نجات بھی مل جائے اور تم دل سے غیر احمدی کے غیر احمدی بھی بنے رہو۔کوئی انسان کسی دوسرے عقل مند
انسان کو بھی دھوکا نہیں دے سکتا۔پھر تم کس طرح خیال کر لیتے ہو کہ تم خدا کو دھوکا دے لو گے۔یہی وہ
احساس ہے جس کے ماتحت میں نے تحریک جدید کا آغاز کیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ اب اس قسم کے کمزور
لوگوں کو احمد بیت میں رہ کر جماعت کو بدنام کرتے ہیں زیادہ مہلت نہیں دی جاسکتی۔میں جماعت کو اسی
امر کی طرف لا رہا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کو اس پر ثبات حاصل ہو جائے گا۔مگر اس احساس
کے باوجود میں پھر بھی مہلت دے دے کر تمہیں لا رہا ہوں تا کہ تم پر بوجھ نہ پڑے اور تم یکدم گھبرا نہ
جاؤ۔میں جانتا ہوں کہ میرے اس ارادہ کی لازماً مخالفت ہو گی اور نہ صرف میری مخالفت ہوگی بلکہ ہر شخص
جو میرے ساتھ تعاون کرے گا۔ہر شخص جو قانون کے دائرہ کے اندر اسلامی حکومت قائم کرنا چاہے گا اس کی
بھی مخالفت ہو گی۔لوگ برا منائیں گے۔وہ گالیاں دیں گے۔وہ بد نام کریں گے، وہ عیب چینی کریں گے
اور بجائے اس کے کہ اصل حقیقت بیان کریں غلط واقعات بیان کر کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہیں
گے۔مثلاً وہ یہ نہیں کہیں گے کہ انہوں نے شریعت کا فلاں قانون توڑا تھا جس کی انہیں سزا ملی یا غیر احمد یوں
کو انہوں نے لڑکی دی تھی جس کی سزا ملی۔وہ کہیں گے کہ ناظر امور عامہ نے مجھ پر ظلم کیا اور پھر یہ بتائیں
گے نہیں کہ کیوں ظلم کیا اور کیا ظلم کیا۔پھر یہ اگر کسی کو واقعہ کا کچھ علم ہوگا اور وہ اشارہ کہہ دے گا کہ لڑکی کا
کیا واقعہ تھا تو وہ کہہ دیں گے کہ اصل بات یہ نہیں۔بات اصل میں یہ ہے کہ ناظر امور عامہ کی میرے ساتھ
لڑائی ہے اور خواہ مخواہ مجھے دق کرتا ہے۔غرض وہ اس طرح لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے لگ جائیں گے
اور لوگ یہ نہیں سمجھیں گے کہ یہ بہانے بناتا ہے اور اپنے جرم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔تم کبھی نہیں
دیکھو گے کہ کوئی چور کہے کہ بھائیو آؤ اور آنسو بہاؤ کہ میں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہوں۔وہ یہی
کہتا ہے کہ لوگوں کی مجھ سے دشمنی تھی۔فلاں جگہ میں بیٹھا تھا کہ انہوں نے گھاس کاٹ کر میری جھولی میں
ڈال دیا اور مجھے چور چور کہہ کر پکڑوا دیا۔وہ کیوں ایسا کہے گا اور اصل حقیقت بیان نہیں کرے گا۔اسلئے کہ
سچ بولنے سے اسے لوگوں کی ہمدردی حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔مگر جھوٹ بول کر وہ سمجھتا ہے کہ اسے لوگوں کی
ہمدردی حاصل ہو جائے گی۔تو یہ دنیا کا عام دستور ہے اور ہر ملک اور ہر شہر۔ہر قصبہ اور ہر گاؤں اور ہر محلہ
472
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
میں اس کی نظیر یں ملتی ہیں مگر پھر جس طرح لوگ موت کو بھول جاتے ہیں اسی طرح اسے بھی بھول جاتے
ہیں اور مجرموں کی حمایت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔تو وہ لوگ جو قانون کا احترام کرتے ہوئے کوشش کریں
گے کہ اسلامی حکومت قائم ہو اور میرے کام میں میرے ساتھ تعاون کرنا چاہیں گے انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ
بدنامی ان کے حصہ میں بھی آئے گی۔مگر خدا کے حضور وہ ضرور نیک نام ہونگے۔دنیا کی نگاہ میں وہ بے
شک ذلیل ترین وجود، ظالم، فاسق، فاجر ، بدکار، جھوٹی سفارشیں قبول کرنے والے لوگوں پر جبر کرنے
والے اور ایمان پر چھاپہ ڈالنے والے مشہور ہونگے مگر خدا تعالیٰ کے حضور وہ بڑی عزتوں کے مالک ہونگے
کیونکہ خدا کہے گا کہ یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے اپنی عزت اس لئے برباد کی کہ میری عزت دنیا میں قائم
کریں۔پس اگر اسے اس کام کے عوض دنیا میں عزت نہ بھی ملے تب بھی وہ ابدی زندگی کا وارث ہوگا
اور اس کا نام آسمان پر ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا جائے گا اور وہی جو اس پر اعتراض کرنے والے ہونگے اگلے
جہان میں اس کے سامنے خادموں کے طور پر پیش ہونگے۔پس یہ کام بہت مشکل ہے۔یہ منزل بہت کٹھن
ہے۔مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جو شخص آگے بڑھے گا اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے انتہاء برکات حاصل
ہوں گی اور وہ اس کے عظیم الشان
فوائد اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔غرض تحریک جدید کے دوسرے دور میں جو سکیم نافذ کی جانے والی ہے وہ نہایت ہی اہم ہے
اور اسکی تفصیلات بہت وقت چاہتی ہیں، جو آئندہ کئی خطبات میں انشاء اللہ تعالی بیان کی جائیں گی لیکن
چونکہ تحریک جدید کا تیسرا امالی سال ختم ہو رہا ہے اسلئے میں اس تحریک کے دوسرے دور کے مالی حصہ کو آج
کے خطبہ میں ہی بیان کر دیتا ہوں۔یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک جدید کا تیسر اسال مالی لحاظ سے ختم ہو رہا ہے
اور اب آئندہ کے متعلق میں نے اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہے۔میں دوستوں اور ان کا رکن اصحاب کی
واقفیت کیلئے جنہوں نے اس سلسلہ میں کام کرنا ہے بتا دینا چاہتا ہوں کہ جہاں اس تحریک کے دوسرے
حصوں میں زیادہ سختیاں کی جائیں گی اور دوستوں سے زیادہ زور اور زیادہ جوش کے ساتھ کام لیا جائے گا
وہاں میرا اس تحریک کا مالی حصہ کو ایک حد تک پیچھے ہٹانے کا ارادہ ہے۔میں نے مالی حصہ کے تمام پہلوؤں
پر کافی غور کیا ہے اور میں ایک لمبے غور کے بعد جس نتیجہ پر پہنچا ہوں وہ یہ ہے کہ تحریک کے مالی پہلو کو ایسی
مضبوطی حاصل ہونے میں جس کے بعد کسی سالانہ تحریک کی انشاء اللہ ضرورت نہ رہے بلکہ اخراجات خود
بخود نکلتے آئیں سات سال
کی مسلسل قربانی کی ضرورت ہے۔پس آج سے کہ چوتھا سال شروع ہو رہا ہے
سات سال اور تحریک جدید کا مالی مطالبہ ہوتا چلا جائے گالیکن اس رنگ میں کہ موجودہ تین سالہ دور میں
473
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 26 نومبر 1937 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سے پہلے سال جس قدر چندہ کسی نے دیا تھا کم از کم اسی قدر چندہ اس سال دیا جائے۔ہاں اگر کوئی زیادہ
دینا چاہے تو وہ زیادہ بھی دے سکتا ہے۔پس اس وقت میرا دوستوں سے مطالبہ یہ ہے کہ انہوں نے اس
تین سالہ دور میں سے پہلے سال جتنا چندہ دیا تھا کوشش کریں کہ اس سال اس چندہ کے برابر چندہ دیں
لیکن میں کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ ضرور اسی قدر چندہ دے کیونکہ یہ طوعی چندہ ہے اور اس کا دینا میں نے ہر
شخص کی مرضی پر منحصر رکھا ہوا ہے۔پس میں یہ نہیں کہتا کہ جو شخص اس سال چندہ دینے کی بالکل طاقت نہیں
رکھتا وہ بھی ضرور چندہ دے۔میں کسی کو مجبور نہیں کر رہا اور نہیں کرنا چاہتا۔یہ طوعی چندہ ہے اور مجھے نہایت
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ باوجود اس کے کہ میں نے بار بار کہا ہے کہ یہ طوعی چندہ ہے اور اگر کسی میں
ہمت نہیں تو وہ وعدہ مت لکھوائے۔پھر بھی بعض لوگ اپنی مرضی سے چندہ لکھوا کر ادا نہیں کرتے اور اس
طرح وہ ایک خطر ناک گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ہزاروں احمدی ایسے ہیں جنہوں نے اس تحریک میں
حصہ نہیں لیا لیکن ان پر میرا کوئی گلہ نہیں۔مجھے شکایت ان سے ہے جو اپنا نام لکھوا کر پھر پیچھے ہٹے اور انہوں
نے وقت کے اندر چندہ ادا نہ کیا۔میں نے ان کی سہولت کیلئے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ اگر کوئی شخص
دیکھتا ہے کہ اس کے حالات ایسے ہیں کہ وہ چندہ ادا کرنے کی بالکل طاقت نہیں رکھتا مگر نام لکھا چکا ہے تو وہ
اپنی میعاد میں اضافہ کرا لے یا مجھ سے معافی لے لے۔میں اس کا چندہ معاف کرنے کے لئے تیار
ہوں۔اسطرح وہ خدا کے حضور مجرم نہیں بنے گا، کیونکہ خدا کہے گا کہ جب میرے نمائندہ نے تجھے معاف
کر دیا تو میں نے بھی تجھے معاف کر دیا۔خدا رو پے کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ سچائی دیکھتا ہے۔اگر تم ایک عیسائی
سے کوئی وعدہ کرتے ہو تو اس وقت عیسائی اس کا نمائندہ ہے اور تمہارا فرض ہے کہ اس وعدے کو پورا کرو
اور اگر تم ایک یہودی سے کوئی وعدہ کرتے ہو تو اس وقت یہودی اس کا نمائندہ ہے اور تمہارا فرض ہے کہ اس
وعدے کو پورا کرو، کیونکہ جس سے وعدہ ہو گیا اس کے اور وعدہ کرنے والے کے درمیان خدا آجاتا ہے۔پس وعدے کو پورا کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے اور جب میں نے ان لوگوں کیلئے جو سخت مالی
مشکلات میں مبتلا ہوں یہ صورت پیدا کر دی تھی تو انہیں چاہئے تھا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھاتے اور خدا تعالیٰ
کے گنہ گار نہ بنتے مگر کئی دوست ایسے ہیں جنہوں نے اس سے بھی فائدہ نہیں اٹھایا۔میں نے یہ بھی کہا تھا کہ
اگر وقت کے اندرا دا نہیں کر سکتے تو مہلتیں لے لو۔چنانچہ بعض نے مزید مہلت لے لی مگر بعضوں نے
مہلت بھی نہیں لی۔چندہ معاف بھی نہیں کرایا اور وقت کے اندر بھی ادا نہیں کیا۔گویا انہیں یہ شوق تھا کہ ہم
ضرور گنہگار بنیں گے اور کسی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا ئیں گے۔اب بھی میں یہی کہتا ہوں کہ جو شخص
474
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اؤل
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1937ء
چندہ دے سکتا ہے دے اور جو نہیں دے سکتا وہ نہ دے اور اگر کوئی شخص ایسا ہے جو اپنے پہلے چندوں سے بھی
زیادہ چندہ دینا چاہتا ہے تو میں اسے بھی نہیں روکتا۔میرے مخاطب صرف وہ لوگ ہیں جو چندہ دے سکتے
ہیں اور دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔چنانچہ گو بھی تحریک نہیں کی گئی تھی مگر اس وقت تک چار پانچ وعدے میرے
پاس آچکے ہیں اور وہ ان کے پہلے وعدوں سے زیادہ ہیں۔ان میں سے ایک چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا
وعدہ ہے اور دوسرا ڈاکٹر شاہ نواز خان صاحب افریقہ کا۔خود میرا ارادہ بھی پہلے تین سالوں سے زیادہ چندہ
دینے کا ہے۔اسی طرح اور بھی بعض دوستوں کے وعدے آچکے ہیں۔پس جو لوگ زیادہ دے سکتے ہیں ان
کو میں نہیں روکتا۔جو شخص نیکی کے میدان میں جس قدر زیادہ قدم بڑھاتا ہے اسی قدر زیادہ وہ اللہ تعالیٰ
کے انعامات کا مستحق ہوتا ہے۔پس میں ان سے بھی جو زیادہ چندہ دے سکتے ہیں کہتا ہوں کہ نیکیوں کا
میدان وسیع ہے آؤ اور آگے بڑھو اور جو شخص چندہ نہیں دینا چاہتا اسے میں یہ کہتا ہوں کہ اگر تم چندہ نہیں دینا
چاہتے تو مت دو اور وعدہ بھی مت لکھواؤ۔ایسانہ ہو کہ تم گنہ گار ٹھر ولیکن اگر کوئی شخص قربانی کا ارادہ رکھتا
ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ خواہ مجھے تنگی سے گزارہ کرنا پڑے میں چندہ ضرور ادا کروں گا تو میں اس سے کہتا ہوں
کہ تم کم سے کم اس قدر قربانی کرو جس قدر تم نے پہلے سال کی تھی اور انہی اصول پر کرو جو پہلے سال میں
نے بتائے تھے یعنی دو دو چار چار روپے نہیں بلکہ کم از کم پانچ روپے اس تحریک میں دیئے جائیں۔پھر دس ،
پھر میں، پھر تھیں، پھر ساٹھ، پھر سو، پھر دوسو، پھر تین سو اور جو اس سے بھی زیادہ دے سکتا ہے وہ اس سے
زیادہ دے مگر جو شخص اتنا چندہ نہیں دے سکتا جتنا اس نے پہلے سال دیا تھا تو اگر جس قدر رقم اس نے دی تھی
اس سے کم تر کسی اور رقم کی اجازت ہے۔تو وہ اپنے حالات کے مطابق اس سے کم چندہ دے دے
مثلاً اگر کسی نے پہلے سال میں روپے دیئے اور اس سال وہ اتنے نہیں دے سکتا تو وہ ہیں دے سکتا ہے
اور اگر کسی نے ہمیں دیئے تھے اور اس سال وہ اتنے روپے نہیں دے سکتا تو اس کیلئے بھی گنجائش ہے وہ دس
روپے دے سکتا ہے اور اگر کوئی شخص جس نے پہلے سال دس روپے دیئے تھے اس سال دس دینے کی بھی
طاقت نہیں رکھتا تو پانچ دے لیکن چونکہ یہ آخری حد ہے اسلئے اگر کوئی شخص ایسا ہو جس نے پہلے سال پانچ
وپے دیئے تھے اور اس سال
وہ پانچ بھی نہیں دے سکتا تو پھر وہ اس تحریک میں حصہ نہ لے کیونکہ پانچ سے
کم کوئی رقم اس تحریک میں قبول نہیں کی جاتی۔پس جو شخص دے سکتا ہے وہ انہی اصول پر دے جو میں
مقرر کر چکا ہوں سوائے اسکے کہ وہ اس سے زیادہ دینا چاہتا ہو۔مثلاً کوئی شخص تین سو کی بجائے
ہزار، دو ہزار یا تین ہزار دینا چاہے تو شوق سے دے۔اللہ تعالیٰ کے فضل غیر محدود ہیں اور اس کے پاس جس۔475
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
طرح تین سور و پیہ چندہ دینے والے کے لئے جزاء ہے۔اسی طرح اس کے پاس تین ہزار روپیہ چندہ دینے
والے کے لئے بھی جزاء ہے۔اسی طرح اگر کوئی شخص پانچ ہزار روپیہ چندہ دینا چاہے تو وہ پانچ ہزار روپیہ
چندہ کی جزاء بھی دے سکتا ہے اور اسکی طرف سے قربانی کے مطابق ثواب ملتا ہے جو شخص دو ہزار روپے دے
سکتا ہے مگر وہ تین سو دیتا ہے اسے وہ ثواب ہر گز نہیں مل سکتا جو اس شخص کو ملے گا جو پانچ روپے دینے کی تو فیق
رکھتا تھا اور اس نے پانچ روپے ہی دیئے کیونکہ دو ہزار دینے کی توفیق رکھنے والا جب تین سو روپیہ دیتا ہے تو وہ
اپنی طاقت کا ساتواں حصہ قربانی کرتا ہے، لیکن پانچ روپے دینے کی طاقت رکھنے والا جب پانچ روپے ہی
رے دیتا ہے تو وہ سو فیصدی قربانی کرتا ہے۔پس خدا پانچ روپے دینے والے کو زیادہ ثواب دے گا اور تین سو
روپے دینے والے کو کم کیونکہ وہ ثواب رو پید کی مقدار پر نہیں دیتا بلکہ قربانی کی طاقت پر دیتا ہے۔پس یہ مت
خیال کرو کہ چونکہ تم نے تین سوروپے دے دیئے ہیں اسلئے ضرور تم پانچ روپے چندہ دینے والے۔ثواب میں بڑھ کر رہو گے۔سینکڑوں پانچ روپے دینے والے ایسے ہونگے جو تین سو روپے چندہ دینے
والوں سے زیادہ ثواب کے مستحق ہوں گے کیونکہ انہیں پانچ سے زیادہ روپیہ دینے کی توفیق نہیں تھی اور تین
سو روپیہ دینے والوں کو یہ توفیق تھی کہ وہ چار سو دیتے یا پانچ سو دیتے یا ہزار بلکہ اس سے بھی بڑھ
کر دیتے۔پس اس سال کے لئے میری تحریک یہی ہے کہ جتنا کسی شخص نے اس تین سالہ دور کے پہلے
سال چندہ دیا تھا، اتنا ہی چندہ اس سال دے۔پھر میری سکیم یہ ہے کہ ہر سال اس چندہ میں دس فیصدی کم
کرتے چلے جائیں یعنی جس نے اس سال سو روپیہ چندہ دیا ہے اس سے اگلے سال نوے روپے لئے
جائیں گے پھر اس سے اگلے سال اسی روپے۔پھر تیسرے سال ستر روپے۔پھر چوتھے سال ساٹھ
روپے۔پھر پانچویں سال پچاس روپے اور پھر یہ پچاس فیصدی چندہ باقی دو سال مسلسل چلتا جائے گا
اور ساتویں سال کے بعد چندے کے اس طریق کو ختم کر دیا جائے گا۔یہ مطلب تو نہیں کہ پھر سات سال
چندہ کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔چندے تو صدر انجمن احمدیہ کی ضرورت
کیلئے بھی ہوتے ہیں۔ممکن ہے کہ
خدا تعالٰی اور کوئی کام پیدا کر دے مگر تحریک جدید کی سکیم کے بارہ میں میری سکیم ایسی ہے کہ میں سمجھتا ہوں
کہ اس رنگ میں چندہ کی ضرورت نہ رہے گی انشاء اللہ تعالیٰ اور ان سالوں میں اس کی اپنی ذاتی آمد ایسی
ہو جائے گی جو اس کام کو جاری رکھنے کیلئے کافی ہو۔اس سکیم پر کسی شخص کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے کہ
جماعت پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے کیونکہ میں اس چندہ کیلئے کسی کو مجبور نہیں کرتا۔میں ان کو مخاطب کر رہا ہوں
جن کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہوئی ہے اور جو میری آواز پر لبیک کہنے میں سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی
476