تحریک جدید کے تمام مطالبات پر عمل کرنے والے صفات الہٰیہ کے مظہر بن سکتے ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1937 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
طرف سے ثواب ہے۔پس وہ جو مالی وسعت رکھتے ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ اپنی زندگی کے دن اچھے
بنالو اور ثواب کا جو یہ موقع ہے اس سے فائدہ اٹھا کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرو اور جولوگ پہلے سے بھی
زیادہ بوجھ اٹھانے کی طاقت رکھتے ہیں۔میں ان سے کہتا ہوں کہ تم نے پہلے بھی ثواب کمایا اور اب
اور ثواب کمالو کہ خدا نے تمہارے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دیئے۔مگر وہ جو طاقت رکھنے کے
با وجود اس میں حصہ نہیں لیتا۔اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے اور جو اس چندہ میں حصہ لینے سے بالکل معذور
ہے اس پر ہرگز کوئی گناہ نہیں۔نہ میری طرف سے اور نہ خدا تعالیٰ کی طرف سے۔گویا اس سال میری
تحریک یہ ہے کہ اپنے پہلے سال کے چندہ کے برابر چندہ دو اور جو اس قدر نہ دے سکتا ہو وہ کم
دے۔بشرطیکہ اس سے کم چندہ دیا جا سکتا ہو۔مثلاً جس نے پہلے سال دس دیئے تھے اور اس سال وہ دس
روپے نہیں دے سکتا تو وہ پانچ دے اور جس نے پانچ دیئے تھے اور اس سال
وہ پانچ نہیں دے سکتا وہ کچھ
بھی نہ دے کیونکہ پانچ سے کم کوئی رقم اس تحریک میں نہیں لی جاتی۔اسی طرح ہیں روپے دینے والا دس
روپے دے سکتا ہے۔تمہیں روپے دینے والا نہیں دے سکتا ہے۔ستائیں اٹھا ئیں نہیں۔کیونکہ ایسا کوئی درجہ
مقرر نہیں۔ہاں جس نے ہمیں دیئے تھے وہ چاہے تو ستائیس اٹھائیس دے سکتا ہے کیونکہ وہ زیادتی
ہے۔اسی طرح جو شخص سوروپے دے سکتا ہے وہ سو روپے دے اور جوس نہیں دے سکتا وہ پانچ یا پانچ کے
اعداد کے لحاظ سے رقم میں کمی کر سکتا ہے۔پس چندہ کے جو درجات مقرر ہیں ان کے مطابق چندہ دو
اور جو شخص مقررہ رقوم سے زیادہ رقم چندہ دے سکتا ہے اس سے میں کہتا ہوں کہ وہ زیادہ دے اور خدا تعالیٰ
کے فضلوں کے نزول کی بھی زیادہ امید رکھے۔پس ہر شخص جو ثواب حاصل کرنے کا آرزومند ہے اس سے
میں کہتا ہوں کہ ثواب کے دروازے تمہارے لئے کھلے ہیں آگے بڑھو اور ان دروازوں میں داخل ہو کر اللہ
تعالی کی خوشنودی حاصل کرو۔بے شک یہ چندہ نفلی ہے، مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
نوافل کے ذریعہ ہی خدا تعالیٰ کا قرب انسان کو حاصل ہوتا ہے۔پس جو شخص چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قرب
حاصل کرے وہ اس نفل کے ذریعہ اس کا قرب حاصل کر سکتا ہے۔اگلے سال انشاء اللہ تعالیٰ یہ چندہ نوے
فیصدی پر آجائے گا اور اس وقت آنوں پائیوں کی کمی بھی جائز ہوگی مثلاً جس نے اس سال پانچ روپے چندہ
میں دیئے ہیں وہ اگلے سال ساڑھے چار روپے دے سکے گا اور جس نے دس روپے دیئے ہونگے اس کیلئے
نو روپے رہ جائیں گے۔اس طرح جس نے سوروپے دیئے ہونگے اگلے سال اسے نوے روپے دینے
گے اور جس نے تین سو روپے دیئے ہونگے اسے دوسو ستر روپے دینے پڑیں گے۔غرض اس سال
477

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
نہیں بلکہ اس سے اگلے سال پانچ روپے دینے والے کیلئے جائز ہوگا کہ وہ ساڑھے چار دے اور دس دینے
والے کے لئے یہ جائز ہوگا کہ وہ تو دے اور تمیں والے کے لئے یہ جائز ہوگا کہ وہ ستائیس روپے دے مگر پھر
بھی جو زیادہ چندہ دینا چاہے اسکے لئے رستہ کھلا ہوگا۔یہ کمی اسی طرح سال بہ سال ہوتی چلی جائے گی
یہاں تک کہ پچاس فی صدی کمی پر آکر یہ چندہ ٹھہر جائے گا اور دو سال اور گزرنے کے بعد اسے بند کر دیا
جائے گا۔اس انتظام کے بعد مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنے عرصہ میں تحریک جدید کے جو
کارخانے قائم کئے گئے ہیں اور اس کی جو جائیدادیں خریدی گئی ہیں وہ ایسے رنگ میں آزاد ہو جائیں گی کہ
مرکزی دفتر کے اخراجات خود بخود چلتے چلے جائیں گے۔پس اس رنگ میں ہر سال اول تو چندے کا بوجھ کم
ہوتا چلا جائے گا اور دوسرے یہ تحریک ایک مستقل صورت اختیار کرتی چلی جائے گی۔یادرکھو۔بہر حال قربانی خواہ کیسی ہی ہو جب تک انسان اپنے آپ
کو اللہ تعالیٰ کے سپرد نہ کر دے
اور اس کی قربانی میں خلوص اور محبت نہ پائی جائے اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔پس نہ صرف
قربانیوں کی ضرورت ہے بلکہ اس اخلاص کی بھی ضرورت ہے جو قر بانیوں کو نتیجہ خیز بناتا ہے۔یہ تحریک ہے
جو اس سال میں کر رہا ہوں۔بعض دوست جن کو یہ خیال تھا کہ میں اب کی دفعہ پہلے سالوں سے زیادہ مالی
قربانی کا مطالبہ کروں گا۔ان کی توقع کے خلاف میں نے قربانی کا مطالبہ کم کر دیا ہے لیکن اس کی میعاد
بجائے تین سال کے اب میں نے دس سال کر دی ہے یعنی تین سال وہ جو گزر چکے ہیں اور سات سال وہ
جو آئندہ آنیوالے ہیں اور یہ عجیب بات ہے متعدد دوستوں کی طرف سے مجھے یہ چٹھیاں آچکی ہیں کہ
میں اس تحریک کو تین سال میں ختم کرنے کی بجائے دس سال تک بڑھا دوں۔میرا اپنا بھی خیال اس نئے
سال سے اس قسم کا اعلان کرنے کا تھا۔پس ان تحریکوں کو جو بالکل میرے خیال سے تو ارد کھا گئیں۔مجھے
یقین ہوا کہ یہ الہی القا ہے۔پس اس تحریک کی میعاد میں توسیع اللہ تعالیٰ کے منشاء کے ماتحت ہے
اور دوستوں کو چاہئے کہ وہ اس میں اپنے اخلاص اور اپنی طاقت کے مطابق حصہ لیں۔اسی تحریک کے
امانت فنڈ کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دوست جو امانت فنڈ میں روپے جمع کرا رہے ہیں ، وہ اپنے
سابقہ طریق کو جاری رکھنے کی کوشش کریں اور جنہوں نے ابھی تک اس میں کوئی حصہ نہیں لیا وہ اس سال
سے
امانت فنڈ میں اپنے روپے جمع کرانے شروع کر دیں مگر جو دوست
آئندہ کیلئے اس میں حصہ نہیں لے
سکتے اور چاہتے ہیں کہ ان کا روپیہان کو واپس دیا جائے اُن کیلئے دونوں صورتیں ہیں۔جن کے متعلق مرکز کو
یہ اختیار ہے کہ وہ اس میں سے جو صورت چاہے اختیار کر لے۔یعنی وہ چاہے تو انہیں ان کے روپیہ کے
478

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
بدلہ میں کوئی جائیداد دے دے اور اگر روپیہ دینے کی گنجائش ہوتو روپیہ واپس کر دے لیکن دوستوں کو میں یہ
نصیحت کرتا ہوں کہ جن کے پاس روپیہ موجود ہے اور وہ امانت فنڈ میں آئندہ بھی رقوم جمع کرا سکتے ہیں وہ
اپنے اس طریق کو جاری رکھیں اور روپیہ برابر جمع کراتے رہیں مگر وہ دوست جو یہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ مجبور
ہیں اور آئندہ وہ امانت فنڈ کی تحریک میں شامل نہیں رہ سکتے وہ دفتر کو اطلاع دے دیں اور یہ بھی لکھ دیں کہ
آیا وہ روپیہ کو ترجیح دیتے ہیں کہ جائیداد کو۔اگر وہ اپنی امانت بصورت نقد لینا چاہیں گے تو جس حد تک ممکن
ہو گا انہیں روپیہ واپس کر دیا جائے گا اور اگر روپیہ نہ ہوا تو اس قیمت کی انہیں کوئی جائیداد دے دی جائے گی
اور جیسا کہ میں نے شروع میں ہی اعلان کر دیا تھا۔اصل قاعدہ یہی ہے کہ جائیداد کی صورت میں امانت
واپس کی جائے اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں دوستوں کا نفع بھی اس میں ہے کیونکہ اس صورت میں انہیں
کچھ فائدہ ہو جائے گا۔جو لوگ امانت واپس لینا چاہیں اس کے لئے میں ایک کمیٹی بنادوں گا جس میں زیادہ
تر ان لوگوں کو شامل کروں گا جو امانت فنڈ کے حصہ دار ہیں تا وہ دیکھ لیں کہ کسی سے بے انصافی تو نہیں ہو
رہی اور آیا سب کے حقوق ادا ہو گئے ہیں یا نہیں اسکے ساتھ ہی میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جو دوست
سے جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ بھی اطلاع دے دیں اور بحیثیت مجموعی سب دوست کوشش کریں کہ اپنے
اس طریق عمل کو جاری رکھیں اور بجائے حساب بند کرانے کے اور دوستوں کو بھی ترغیب دے کر نئے حساب
کھلوائیں کیونکہ اس کے فوائد نہایت اہم ہیں اور اس کو جاری رکھنا نہایت ضروری ہے۔پس تحریک جدید
کے دوسرے دور میں میں جماعت کے احباب سے جو میں نے ہر چند چاہا کہ تم گنہگار نہ بنو۔میں نے
تمہارے لئے اس چندہ کو طوعی رکھا۔میں نے تمہیں کہا کہ اگر تم وقت کے اندرا دا نہیں کر سکتے تو مزید مہلت
لے لو۔میں نے تمہیں کہا کہ اگر تم بالکل دینے کی طاقت نہیں رکھتے تو چندہ معاف کرالومگر افسوس تم نے
میری کسی رعایت سے فائدہ نہ اٹھایا اور گنہگار ہونا پسند کر لیا۔یاد رکھو مجھے روپے کی ضرورت نہیں۔میں اپنے
لئے تم سے کچھ نہیں مانگتا۔میں خدا کیلئے اور اس کے دین کی اشاعت کیلئے تم سے مانگ رہا ہوں اور اگر تم
اس چندہ میں حصہ نہیں لو گے تو خدا خود اپنے دین کی ترقی کا سامان کرے گا مگر میں اس سے ڈرتا ہوں کہ تم
دین کی ترقی میں حصہ نہ لے کر گنہگار نہ ہو۔پس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم اس موقع کو غنیمت سمجھو
اور خدمت اسلام کے لئے اپنے مالوں کو قربان کر دو۔جو شخص تکلیف اٹھا کر اس خدمت میں حصہ لے گا
میں اس
کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ دعا کر چکے ہیں کہ اے خدا وہ شخص جو تیرے
دین کی خدمت میں حصہ لے تو اس پر اپنے خاص فضلوں کی بارش نازل فرما اور آفات اور مصائب
479

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اسے محفوظ رکھ۔پس وہ شخص جو اس تحریک میں حصہ لے گا اُسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دعا سے
بھی حصہ ملے گا اور پھر میری دعاؤں میں بھی وہ حصہ دار ہو جائے گا۔پس جو شخص اس تحریک میں حصہ لیتا
ہے وہ لے اور اگر کوئی شخص اس میں حصہ نہیں لے سکتا تو میں اسے کہتا ہوں کہ تم ہرگز حصہ نہ لو تم خدا کے
حضور بری ہو اور جو لوگ زیادہ حصہ لے سکتے ہیں انہیں میں کہتا ہوں کہ میری حد بندیوں کو نہ دیکھو۔خدا
تعالیٰ کے پاس غیر محدود ثواب ہیں۔اگر تم زیادہ قربانی کرو گے تو زیادہ ثواب کے مستحق بنو گے۔غرض یہ
تحریک جدید کا مالی حصہ ہے۔جس کا مطالبہ آج میں نے سب کے سامنے پیش کر دیا ہے اور میں نے بتا دیا
ہے کہ یہ چندہ رفتہ رفتہ گھٹتے گھٹتے پچاس فیصدی تک آجائے گا اور سات سال گزرنے کے بعد بند کر دیا
جائے گا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس وقت تک اس محکمہ کو ایسا مضبوط بنا دے کہ یہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو
جائے اور اپنی مستقل آمد سے تبلیغ کی ضرورتوں
کو پورا کرتا چلا جائے۔اسی طرح وہ دوست جنہوں نے
امانت فنڈ میں روپیہ جمع کرانے کا کام گزشتہ سالوں میں جاری رکھا ہے انہیں میں یہ کہتا ہوں کہ وہ بھی یہ
بتادیں کہ آئندہ کیلئے وہ اس سلسلہ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، اگر بند کرنا چاہتے ہیں تو وہ ساتھ ہی یہ بھی بتا
دیں کہ وہ کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں روپیہ کو یا جائیداد کو۔گو مرکز اس بات کا پابند نہیں کہ وہ امانت جمع کرانے
والے کوضرور رو پیر دے لیکن اس بات کی کوشش ضرور کی جائے گی کہ اگر روپیہ ہو تو انہیں روپیہ ہی واپس کیا
جائے اور اگر روپیہ نہ ہو تو انہیں قیمت خرید کے مطابق کوئی جائیداد دے دی جائے گی لیکن میں دوستوں کو
تحریک کرتا ہوں کہ وہ امانت فنڈ میں روپیہ جمع کرانے کا کام جاری رکھیں اور جو دوست ابھی تک اس میں
شامل نہیں ہوئے وہ اس وقت ہی شامل ہو جائیں لیکن بہر حال جو لوگ نئے شامل ہو نگے یا وہ دوست جو
گزشتہ طریق کو جاری رکھیں گے انہیں مسلسل سات سال اور امانت فنڈ میں روپیہ جمع کرانا پڑے گا
اور گوروپیہ پس انداز کرنا صرف سات سال یا دس سال تک ضروری نہیں ہوتا۔ساری عمر ہی انسان کو اپنا
روپیہ پس انداز کرتے رہنا چاہئے لیکن اس تحریک میں شامل ہونے والے کو سات سال اور اپنا روپیہ
امانت فنڈ میں جمع کرانا پڑے گا اور اگر کوئی شخص سات سال تک جمع نہیں کراسکتا تو کم سے کم اور تین سال
کیلئے ہی جمع کرا دے لیکن میری نصیحت یہی ہے کہ جن دوستوں نے امانت فنڈ کی تحریک میں شمولیت
اختیار کی ہے انہیں چاہئے کہ ان سے جہاں تک ہو سکے اسے جاری رکھیں۔مجھے افسوس ہے کہ اس فنڈ میں
روپیہ کی آمد میں کمی ہوتی چلی جارہی ہے۔پہلے سال ستر پچھتر ہزار روپیہ جمع ہوا۔دوسرے سال ساٹھ
ہزار اور اس سال چالیس بیالیس ہزار۔یہ کوئی یقینی اعداد و شمار نہیں مگر جو صیح اعداد و شمار ہیں وہ اسکے قریب
480

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1937ء
قریب ہیں۔حالانکہ یہ نہایت ہی اہم فنڈ ہے اور ایک مجلس شوری کے موقع پر ایک خفیہ میٹنگ میں میں نے
دوستوں پر اس کی اہمیت کو پوری طرح واضح کر دیا تھا۔پس اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی طرف توجہ
کرنی چاہئے اور اسے کسی لمحہ بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔گزشتہ احرار کے فتن میں ہمارے دشمنوں کو جو
ناکامی ہوئی اس میں امانت فنڈ کا بہت بڑا حصہ ہے اور اب جو نیا فتنہ اٹھا تھا اس نے بھی اگر زور نہیں پکڑا تو
در حقیقت اس میں بھی بہت سا حصہ تحریک جدید کے امانت فنڈ کا ہے۔پس اس امانت فنڈ میں جو دوست
حصہ لے سکتے ہیں وہ ضرور لیں اور چاہے ایک روپیہ یا دو روپے ماہوار جمع کرائیں۔بالالتزام اس
فنڈ میں
روپیہ جمع کراتے جائیں اور جو پہلے ہی اس میں حصہ لے رہے ہیں وہ اسے جاری رکھیں اور سات سال
اور روپیہ جمع کراتے جائیں لیکن جو لوگ سات سال تک روپیہ جمع نہ کر سکتے ہوں وہ کم از کم تین سال تک
اور بھی اس میں حصہ لیں اور جو لوگ آئندہ اس میں شامل نہیں رہنا چاہتے اور اپنی جمع شدہ امانت واپس
لینا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ یہ اطلاع دیں کہ وہ روپیہ لینا چاہتے ہیں یا جائیداد لینا چاہتے ہیں اگر
روپیہ کا مطالبہ کریں گے تو گوگوشش ہماری یہی ہوگی کہ انہیں روپیہ واپس دیا جائے لیکن اگر روپیہ نہ دیا جا سکا
تو جیسا کہ میں نے پہلے بتادیا تھا کہ انہیں اس روپیہ کہ بدلہ میں اس قیمت کی کوئی جائیداد دیدی جائے گی
اور جو آئندہ کیلئے اس میں شامل رہنا چاہتے ہوں لیکن گزشتہ امانت واپس لینا چاہتے ہوں وہ بھی اطلاع
دے دیں۔غرض تمام دوستوں کی طرف سے
فرداً فرداً اطلاعات آجانی چاہئیں۔اس کے بعد ایک کمیٹی بنا
دی جائے گی۔جس میں حصہ داران کو بھی شامل کیا جائے گا اور وہ روپیہ کی تقسیم کے کام میں مشورہ دیں گے
تاکسی کو شکایت پیدا نہ ہو۔پس مالی مطالبہ سے میں اس تحریک جدید کے دوسرے دور کا آغاز کرتا ہوں اور اسکی باقی
تفصیلات کو اگلے خطبات پر ملتوی کرتا ہوں۔اس وقت میں بتاؤں گا کہ ہماری جماعت پر کتنی اہم ذمہ
داریاں عائد ہیں اور اسے اپنے نظام میں کس رنگ میں تبدیلی کرنی چاہئے۔وما توفیقی الا بالله
66
( مطبوع الفضل 14 دسمبر 1937ء )
481

آج 10 میں سے 10 باقی