تحریک جدید کے بعض مطالبات کا ذکر ۔ تقریر فرمودہ 28 مارچ 1937ء بر موقع نجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
تحریک جدید کے بعض مطالبات کا ذکر
تقریر فرمودہ 28 مارچ 1937ء برموقع مجلس شوری۔اس کے بعد میں دوستوں
کو تحریک جدید کی طرف پھر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔آپ لوگ اس
وقت اتفاقا یہاں جمع ہیں۔میں خطبات میں تحریک جدید کی طرف جب توجہ دلاتا ہوں تو یہ آپ کی مرضی پر
منحصر ہوتا ہے کہ آپ ان خطبات کو پڑھیں یا نہ پڑھیں لیکن اب جو کچھ میں کہوں گا وہ آپ کو لازماً سننا
پڑے گا۔میں نے متواتر توجہ دلائی ہے کہ ہر زمانہ کے لحاظ سے کامیابی حاصل کرنے کے کچھ گر ہوتے ہیں
جن کو اگر مد نظر نہ رکھا جائے تو کامیابی کی منزل بہت دور ہو جاتی ہے۔وہ گو زمانہ کی ضروریات کے لحاظ سے
بدلتے چلے جاتے ہیں مگر ان میں جو تبدیلیاں ہوتی ہیں وہ عارضی حصہ میں ہوتی ہیں، اصول ہمیشہ ایک ہی
رہتے ہیں۔مثلاً میں نے تحریک جدید میں ایک مطالبہ جماعت سے یہ کیا ہے کہ قادیان میں اپنے مکان
بناؤ۔یہ مطالبہ ایک عارضی مطالبہ ہے جو بعد میں صرف مخصوص لوگوں کے لئے رہ جائے گا اور ہر شخص سے یہ
مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔کیونکہ اب تو ضرورت ہے کہ مرکز مضبوط ہو۔پس مرکز کی مضبوطی اور اسے دشمنوں
کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہم تحریک کرتے ہیں کہ دوست یہاں آئیں اور مکان بنائیں۔ہم جب
یہ تحریک کرتے ہیں تو سو میں سے ایک دو ایسے نکل آتے ہیں جو قادیان میں مکان بنا لیتے ہیں اور اس طرح
اگر پانچ چھ ہزار آدمی بھی قادیان میں مکان بنالے تو اس سے مرکز کی شان و شوکت بڑھ جاتی ہے لیکن جب
خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت ساری دنیا میں پھیل گئی اور اربوں لوگ احمدی ہو گئے تو اس وقت اگر ہم یہ
تحریک کریں گے کہ قادیان آجاؤ اور اپنے اپنے مکان بناؤ تو پھر اس تعداد کا اگر سواں حصہ بھی آجائے اور
پچاس ساٹھ لاکھ یا کروڑ آدمی نے بھی اس آواز پر لبیک کہی تو ان کے لئے قادیان میں گنجائش نہیں ہوگی۔پس یہ تو منشائے الہی اور سنت اللہ کے خلاف ہے کہ اس تحریک کو مستقل طور پر جاری رکھا جائے۔یہ ایک
عارضی چیز ہے جو اس وقت تک قائم رہے گی جب تک مرکز مضبوط نہیں ہوتا۔لیکن اس مطالبہ کے ماتحت جو
اصل کام کر رہا ہے وہ ہمیشہ قائم رہے گا۔یعنی جہاں بھی اسلام کو مدد کی ضرورت ہو وہاں تم جمع ہو جاؤ اور
جس جگہ کے متعلق بھی اسلام چاہتا ہو کہ مسلمان وہاں جائیں اور اپنے بیوت
کو قبلہ بنائیں وہاں فورا
501

اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
آ پہنچیں۔پس یہ اصل باطل نہیں ہوگا، ہاں اس کی موجودہ شکل بدلتی رہے گی۔اس زمانہ میں ممکن ہے ہم یہ
کہہ دیں کہ فلاں فلاں قسم کی لیاقتوں کے لوگ قادیان میں آئیں۔مثلاً وہ جو علوم دینیہ میں ماہر ہوں یا
روحانیت رکھنے والے وجود ہوں تا کہ مرکز میں نیکی قائم رہے۔تو تحریک جدید میں کئی چیزیں بے شک
عارضی ہیں لیکن اصول وہی رہیں گے اور جب تک قومی ترقی کے لئے اس کی موجودہ شکل ضروری ہے یہ
قائم رہے گی اور جب کسی اور شکل کی ضرورت ہوگی وہ قائم کر دی جائے گی۔بہر حال اس وقت وہی شکل
ضروری ہے جس شکل میں میں نے آپ لوگوں کے سامنے مطالبات پیش کئے ہیں۔ان مطالبات پر گو جماعت نے ایک حد تک عمل کیا ہے لیکن سولہواں مطالبہ ایسا ہے جس پر ابھی
بہت کچھ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔پچھلے دنوں ایک دوست جو عیسائی ہیں اور یہاں امتحانوں کے
سپرنٹنڈنٹ بن کر آئے تھے مجھ سے ملنے کے لئے آئے۔باتوں باتوں میں کہنے لگے کہ آپ کا جو سولہواں
مطالبہ تھا اور جس میں اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی تاکید تھی اس پر قادیان میں عمل نہیں ہوتا۔میں نے انہیں
بتایا کہ میں نے تو خود یہ نیت کی ہوئی ہے کہ اس مطالبہ پر عمل کروں اور جماعت سے کراؤں۔لیکن آپ جن
امور کی طرف توجہ دلا رہے ہیں آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ صرف ہماری نیت اور عمل سے درست نہیں
ہو سکتے۔ان کے متعلق حکومت کا تعاون بھی ضروری ہے اور وہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی اور اس لئے
ہمارے لئے بہت سی مشکلات ہیں۔پھر میں نے انہیں کہا آپ کو اس بارہ میں ایک لطیفہ بھی سنادوں۔ایک
دفعہ پادری گارڈن صاحب ڈاکٹر ذویمر صاحب کو لے کر قادیان آئے۔ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب
مرحوم اس وقت زندہ تھے، میری ملاقات سے پہلے انہوں نے ڈاکٹر ذویمر صاحب اور پادری گارڈن
صاحب کو قادیان کے بعض مقامات دکھائے۔قادیان کی سیر کرنے کے بعد ڈاکٹر ذویمر کہنے لگے مجھے
خواہش تھی کہ میں دیکھوں کہ اسلامی مسیح کی جماعت نے کہاں تک ترقی کی ہے۔کم از کم ظاہری صفائی کے
لحاظ سے تو اس کے مرکز نے کوئی ترقی نہیں کی۔ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم کہنے لگے، ابھی
اسلامی مسیح کی حکومت نہیں آئی، پہلے مسیح کی ہی حکومت ہے۔اس لئے قادیان کی صفائی کا الزام پہلے مسیح کی
قوم پر ہی آتا ہے۔ابھی تقریر کے دوران میں ایک دوست نے جو امرتسر کے ہیں لکھا ہے کہ ان کے پاس کسی اور
دوست نے بیان کیا ہے کہ ان کی بیوی کہتی ہے میں قادیان گئی تو مجھے انہوں نے اپنے گھر میں سات
سات کھانے کھاتے دیکھا ہے۔وہ دوست احمدی ہے اور اس کی بیوی بھی احمدی ہے اس لئے میں
لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہنے سے تو رہا، میں یہی کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جھوٹ
502

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرمود 28 مارچ 1937ء
بچائے اور بے دینی کے مرض سے محفوظ رکھے۔اگر اس دوست کی بیوی یہاں موجود ہوتیں تو میں انہیں اپنی
بیویوں کے سامنے کرا دیتا اور سات کھانوں کا فیصلہ ہو جاتا۔مگر وہ یہاں نہیں۔اس لئے میں سوائے اس کے
کیا کہوں کہ اس میں ذرہ بھر بھی سچائی سے کام نہیں لیا گیا۔گذشتہ دو سالوں میں صرف دو دعوتیں ایسی ہوئی
ہیں جن میں بعض غیر احمدی شریک تھے اور چونکہ ان کے مقام اور درجہ کے لحاظ سے یہ مناسب نہ تھا کہ ایک
ہی کھانے پر کفایت کی جائے اس لئے میں نے اس رعایت پر ان دعوتوں میں عمل کیا جس کا میں نے شروع
میں ہی اعلان کر دیا تھا۔یہ دونوں دعوتیں سندھ میں ہوئی تھیں اور ان میں غیر احمدی معززین مدعو تھے۔اس
کے علاوہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے ان سالوں میں ایک کھانے سے زیادہ کھانا کھایا ہو۔اور سات کھانے تو
میں نے عمر بھر میں کبھی نہیں کھائے۔صرف ایک دعوت سات یا اس سے زائد کھانوں کی مجھے یاد ہے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی زندگی میں میں ایک دفعہ ہندوستان گیا اور شاہجہانپور میں ٹھہرا۔اس وقت
حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوری ( جو آج کل بیمار ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے) کے
والد صاحب زندہ تھے، انہوں نے ہماری دعوت کی۔جب کھانے چنے گئے تو وہ اس قدر زیادہ تھے کہ مجھے
یہ سمجھ نہیں آتا تھا کہ میرا کھانا کہاں ختم ہوا ہے اور دوسرے دوست کا کھانا کہاں سے شروع ہوا ہے۔کے طور پر میں نے اس وقت کہا کہ حافظ صاحب بعض کھانوں کی پلیٹوں تک تو شاید مجھے لیٹ کر پہنچنا پڑے
گا۔تو چار پانچ کھانوں سے زائد کی یہ صرف ایک دعوت مجھے یاد ہے اس کے سوا کھانا تو الگ رہا مجھے کبھی
سات کھانوں کی دعوت میں بھی شامل ہونے کا موقعہ نہیں ملا۔ہاں انگریزی کھانے اس سے مستلی ہیں
کیونکہ انگریزی کھانے یوں تو بہت زیادہ ہوتے ہیں اور کئی کئی کھانوں کی فہرست پیش کی جاتی ہے لیکن
کھانے کے قابل صرف دو تین ہی ہوتے ہیں، باقی سب نام کے طور پر جمع کئے ہوئے ہوتے ہیں جنہیں
انگریز بھی نہیں کھاتے۔غرض مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی سات کھانے کھائے ہوں اور سات کھانے ہضم
کرنے والا تو میرا معدہ ہی نہیں۔بعض لوگ ممکن ہے کھا سکتے ہوں۔اسی وقت ایک غیر احمدی دوست نے
ایک اور طرف میری توجہ پھرائی ہے۔وہ کہتے ہیں آپ کو خود ایسی دعوت دیکھنے کا موقعہ نہیں ملا مگر آپ کے علم
میں تو آیا ہے کہ ایک صاحب محرم کے دن ننانوے کھانے کھاتے ہیں۔یہ درست ہے میں نے کل ہی یہ ذکر
تعجب سے سنا ہے جس وقت یہ واقعہ مجھے سنایا جار ہا تھا ایک دوست جو پاس بیٹھے تھے مسکرا کر کہنے لگے کہ
شاید صاحب سواں کھا نا محرم کے غم کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں۔خیر یہ تو لطیفہ ہوا۔بات کچی یہی ہے کہ
سات کھانے میں نے کبھی کھائے ہی نہیں۔ہاں چونکہ تحفے ہمارے گھروں میں کثرت سے آتے رہتے
503

اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہیں اس لئے ممکن ہے دو سالوں میں چھ سات دفعہ میں نے ان تحفوں میں سے کسی ایک کو تحفہ لانے والے کی
دلداری کے طور پر چکھ لیا ہو۔یہ اگر دوسرا کھانا کہلا سکتا ہے تو ایسا دوسرا کھانا چھ سات دفعہ دو سالوں میں
میرے استعمال میں ضرور آیا ہے، اس سے زیادہ نہیں اور سات کھانے تو کبھی استعمال میں ہی نہیں آئے۔اس قسم کے اعتراض بہت دفعہ بدظنی سے بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔مثلاً دستر خوان پر پانچ چھ آدمیوں نے بیٹھنا
ہو، ایک دومریض ہوں جن کے لئے پر ہیزی کھانا پکا ہو، ایک کھانا باقی لوگوں والا ہو اور اتفاقاً کوئی شخص تحفہ
لے آیا وہ بھی دستر خوان پر چنا گیا۔اب دیکھنے والا اگر تقویٰ سے کام نہ لے تو سمجھے گا کہ چار کھانے رکھے
ہیں۔حالانکہ ان میں سے تین تو الگ الگ لوگوں کے لئے ہیں اور چوتھا تحفہ ہے جسے یا تو گھر کا کھانا چھوڑ
کر کوئی شخص کھائے گا یا پھر صرف چکھ لے گا کہ دوسرے کا دل میلا نہ ہو۔اسی قسم کی بدظنی کا واقعہ مجھ سے ایسا
گزرا ہے کہ وہ مجھے ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ایک دفعہ ایک دوست میرے پاس آئے اور کہنے لگے میری بیوی
پہلی دفعہ قادیان آئی تھی۔اسے آپ کے گھر آکر بہت بڑا ابتلا آ گیا۔میں نے پوچھا کیا بات ہوئی ؟ وہ ہے
تو عورتوں کے متعلق بات لیکن چونکہ مسئلہ بیان کرنا پڑتا ہے اس لئے بعض دفعہ ایسی باتیں بھی بیان کرنی
پڑتی ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ ایک عورت نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک مسئلہ پوچھا جو عورتوں سے
تعلق رکھتا تھا، تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا تو نے عورتوں کی لٹیاڈ بودی۔مگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم )
نے فرمایا دین کے مسائل پوچھنے اور بیان کرنے میں کوئی شرم کی بات نہیں، تو بعض دفعہ اس قسم کی باتیں بھی
بیان کرنی پڑتی ہیں۔خیر جب میں نے اس سے دریافت کیا کہ کیا ابتلاء آیا ہے تو اس نے بتایا کہ میری بیوی
نے دیکھا ہے کہ آپ کے گھر کی مستورات نماز نہیں پڑھتیں۔میں نے کہا ممکن ہے جس کے متعلق آپ کی
بیوی کو شبہ پڑا ہوا نہیں ماہواری ایام آئے ہوئے ہوں۔وہ کہنے لگے کہ میں نے اپنی بیوی سے یہ کہا تھا مگر
اس نے کہا کہ آپ کی دونوں بیویوں نے نماز نہیں پڑھی اور نہ آپ کی جوان بیٹی نے۔میں نے کہا شاید
انہوں نے الگ پڑھ لی ہو۔انہوں نے کہا کہ نماز کے وقت ساتھ رہی ہے اور اسے یقین ہے کہ ایسا نہیں
ہوا۔گو یہ دعویٰ ان کا تو باطل تھا کہ اس نے ایسی نگرانی کی ہو مگر پھر بھی میں نے احتیاطا گھر میں دریافت
کیا۔ایک بیوی سے معلوم ہوا کہ ان کو اور لڑکی کو انہی دنوں میں نماز جائز نہ تھی۔دوسری بیوی سے بھی یہی
امر معلوم ہوا۔اب یہ ایک اتفاق ہے کہ ایک ہی وقت میں تینوں کے لئے نماز ترک کرنی ضروری تھی۔مگر
ایسے اتفاق بھی ہو جاتے ہیں۔اگر وہ عورت بدظنی سے کام نہ لیتی تو اس کے لئے ابتلاء کی کوئی بات نہ تھی۔تو
بعض دفعہ اس طرح بھی غلطی ہو جاتی ہے۔نیا آدمی ہوتا ہے اور وہ اپنے دل میں ایک قیاس کر کے اعتراض
504

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرمود 28 مارچ 1937ء
قائم کر لیتا ہے لیکن اس موجودہ اعتراض پر تو وہی مثال صادق آتی ہے جیسے پنجابی میں کہتے ہیں کہ نرالون
ہی کنھیا ہے۔سب جھوٹ ہی جھوٹ ہے اور اسمیں کچھ سچائی نہیں۔کیونکہ معترضہ یہ کہتی ہے کہ اس نے
مجھے سات کھانے کھاتے ہوئے دیکھا۔ایک دفعہ ایک دوست نے کسی شخص کا یہ اعتراض مجھے پہنچایا کہ انہوں نے اپنی لڑکی کی شادی
پر ۲۷ ہزار روپے کا زیور دیا ہے۔میں نے کہا وہ شادی میں نے تحریک جدید سے پہلے کی تھی اس لئے اگر
اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دیتا اور میرے پاس مثلاً کروڑ روپیہ ہوتا اور میں اس میں سے ۲۷ ہزار کے زیور بنادیتا تو
اس میں کوئی حرج نہ تھا۔لیکن میں نے تو ۲۷ ہزار کے زیور پہنائے ہی نہیں اور اگر اسے اصرار ہو تو وہ میرے
ساتھ شرط کر لے۔جتنے زیور میں نے پہنائے ہیں وہ میں اسے دے دوں گا اور ۲۷ ہزار میں سے ۲۷ سو
روپیہ ہی وہ مجھے دے دے۔مجھے اس میں بھی کثیر فائدہ رہے گا کیونکہ وہ زیور اس سے بھی بہت کم قیمت کا
تھا۔اسی طرح ایک دفعہ ایک شخص نے کہا کہ جلسے پر جب لوگ آتے ہیں تو پچیس ہزار کے قریب روپیہ
انہیں صرف نذرانوں سے حاصل ہوتا ہے۔میں نے اسے کہا کہ تم اس کا دسواں حصہ مجھے دے دیا کرو اور
جلسہ پر جس قدر نذرانہ آئے وہ تم اٹھاتے چلے جاؤ۔پھر خود ہی دیکھ لینا کہ کس کو زیادہ فائدہ رہتا ہے۔غرض بعض دفعہ لوگ اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ اس کی کوئی حد ہی نہیں ہوتی۔ایک شخص تھا وہ ایک دفعہ
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا مجھے بخاری خرید دیجئے۔آپ نے فرمایا میرے پاس
روپیہ ہے نہیں۔وہ کہنے لگا بھلا آپ کے پاس روپیہ نہ ہو یہ میں کس طرح مان لوں۔آپ صاف طور پر یہی
کیوں نہیں کہہ دیتے کہ میں خرید کر نہیں دیتا۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا میرے پاس روپیہ ہوتا تو خرید
دیتا۔ہے نہیں تو کس طرح خرید دوں۔وہ کہنے لگا یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ جماعت کی تعداد اس وقت دس
لاکھ ہے۔اگر ہر شخص چار چار آنے سالانہ بھی آپ
کو نذرانہ دیتا ہو تو اڑھائی لاکھ روپیہ سالانہ آپ کے پاس
جمع ہو جاتا ہے۔اور پھر آپ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں۔حضرت خلیفہ اول کی عادت تھی کہ اگر سمجھانے کے لئے
سختی کی ضرورت ہوتی تو اس سے دریغ نہ کرتے۔آپ نے یہ سن کر فرمایا اتنی بے شرمی ! آپ ہی بتائیں۔آپ نے مجھے اتنے سالوں میں کتنی چونیاں دی ہیں؟ تو کئی لوگ ایسے اعتراض کر دیتے ہیں جن میں ذرہ
بھر بھی سچائی نہیں ہوتی۔غرض میں نے متواتر توجہ دلائی ہے کہ تحریک جدید کے مطالبات کو پورا کرو۔خصوصاً
اس کا سولہواں مطالبہ ایسا ہے جس کی طرف جماعت کو زیادہ توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔مگر میں نے دیکھا
ہے قادیان میں اس مطالبہ کے ماتحت چند دن کام کیا گیا پھر میں تبدیل آب و ہوا کے لئے پہاڑ پر چلا گیا تو
505

اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد اول
امور عامہ نے خیال کر لیا کہ یہ مطالبہ میری موجودگی میں ہی قابل عمل تھا، اس کے بعد نہیں۔پہاڑ سے
واپس ہوئے تو حضرت ام المؤمنین پر فالج کا حملہ ہو گیا اور ادھر مصروفیت رہی۔پھر سندھ کی طرف جانا پڑا۔اس کے بعد میں خود بیمار ہو گیا اور پھر الیکشن کے کام میں مصروف رہنا پڑا۔اس وجہ سے میں نگرانی نہ کر سکا۔لیکن مجھ پر اثر یہی ہے کہ اب کوئی کام نہیں ہو رہا۔انہوں نے غالباً سمجھا ہے کہ چھ مہینے ہم نے ایک شغل
اختیار کر لیا ہے اب اسے مستقل طور پر جاری رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔حالانکہ یہی وہ چیزیں ہیں جولوگوں
پر برا اثر ڈالتی ہیں۔میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑا کام کرنے والا ہوں، رات کو بھی یہاں سے گیا تو پڑھتا
رہا اور جب سونے لگا تو اس وقت دو بج چکے تھے لیکن باوجود اس کے کچھ عرصہ سے کام اس قدر زیادہ ہوتا ہے
کہ ڈاک بعض دفعہ دفتر میں بھیج دیتا ہوں کہ اس کا خلاصہ میرے سامنے پیش کیا جائے۔پھر بھی میرے جیسا
آدمی نہیں کہہ سکتا کہ ہفتے میں وہ اس کام کے لئے کوئی وقت نہیں نکال سکتا۔پھر میں کس طرح مان سکتا ہوں
کہ دوسرے لوگ جن کے اوقات اتنے مصروف نہیں ، وہ ہفتہ میں دو چار گھنٹے اس کام کے لئے نہیں نکال
سکتے۔اور کیا وجہ ہے کہ ایک کام کو جاری کر کے اسے چھوڑ دیا جائے۔ہماری گلیوں کو دیکھو راستوں میں
پاخانہ پھرا ہوا ہوتا ہے۔حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اگر کوئی راستہ میں پاخانہ پھرتا ہے تو
اس پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے۔دوسری طرف آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص راہ سے کانٹے کے
اینٹیں اور دوسری ایذا دینے والی چیزیں ہٹاتا ہے تو ہر کام کے بدلہ میں اس کی ایک نیکی لکھی جاتی ہے۔گویا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رستوں میں گند پھینکنے کا نام لعنت اور صفائی کرنے کا نام نیکی رکھا ہے۔اب
اگر کوئی بادشاہ بھی ہو اور وہ رستوں کی صفائی کرے تو کتنی نیکیاں ہیں جو مفت میں اسے مل سکتی ہیں۔مگر
یہاں تو ابھی بہت چھوٹے پیمانے پر کام شروع کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ہفتہ میں ایک گھنٹہ کام کیا جائے۔اگر قادیان کے لوگ اس کام کو جاری رکھتے تو میں باہر سے آنے والوں کو ملامت کر سکتا۔مگر مجھے افسوس ہے
کہ قادیان والوں نے بھی چند دن اس مطالبہ کے ماتحت کام کر کے چھوڑ دیا۔میں نے دیکھا ہے جب پہلے
دن میں نے کسی پکڑی اور مٹی کی ٹوکری اٹھائی تو کئی مخلصین ایسے تھے جو کانپ رہے تھے اور وہ دوڑے
دوڑے آتے اور کہتے حضور تکلیف نہ کریں، ہم کام کرتے ہیں اور وہ میرے ہاتھ سے کسی اور ٹوکری لینے کی
کوشش کرتے۔لیکن جب چند دن میں نے ان کے ساتھ مل کر کام کیا تو پھر وہ عادی ہو گئے اور وہ سمجھنے لگے
کہ یہ ایک مشترکہ کام ہے جو ہم بھی کر رہے ہیں اور یہ بھی کر رہے ہیں۔تو اس طرح کام کرنے کے نتیجہ میں
اخلاق کی درستی ہوتی ہے اور قوم کا معیار بلند ہوتا ہے۔اگر ہفتہ میں ایک دفعہ ایسے مفت کے مزد و مل جائیں
506

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
تو خودہی اندازہ لگاؤ صفائی میں کس قدر ترقی ہو جائے۔پھر اس
کا یہ بھی فائدہ ہے کہ وہ خلیج جو امیروں اور
غریبوں کے درمیان حائل ہے اور جسے ہم پاٹنا چاہتے ہیں اس خلیج کو دور کرنے میں ہم کامیاب ہو جائیں
گے۔پس ایک طرف میں ملامت کرتا ہوں امور عامہ کو کہ اس نے ایسے اچھے اور نیک کاموں کے بجالانے
میں سستی کی اور دوسری طرف یہاں کی جماعت کے دوستوں اور باہر کے احباب کو بھی اس مطالبہ کی طرف
توجہ دلاتا ہوں۔اس ضمن میں ایک اور بھی نقص ہے جس کی اصلاح کی طرف میں توجہ دلا دیتا ہوں اور وہ یہ کہ
قادیان میں جب بھی کوئی شخص نیا مکان بناتا ہے وہ گلی میں سے کچھ نہ کچھ زمین اپنے مکان میں شامل کر لیتا
ہے۔یہ ایسی گندی مرض ہے کہ اسے دیکھ کر دل میں سخت قبض پیدا ہوتی ہے اور بجائے دعا کے بددعا نکلتی
ہے کہ لوگ کتنے مردہ ہو گئے ہیں اور ان کے احساس کس طرح مرگئے ہیں۔پھر وہ اس میں اتنا غلو اور اصرار
کرتے ہیں کہ سمجھانے کے باوجود باز نہیں آتے اور کہتے ہیں چونکہ فلاں نے گلی میں سے تھوڑی سی زمین
لے لی ہے اس لئے ہم سے بھی برداشت نہیں ہو سکتا اور ہم بھی ضرور گلی میں سے کچھ زمین چھینیں گے۔حالانکہ چاہئے تو یہ تھا کہ اپنے مکان کی زمین میں سے تھوڑی سی زمین رستہ کی وسعت کے لئے چھوڑ دی
جاتی مگر کیا یہ جاتا ہے کہ گلی کی زمین کو اپنی زمین میں شامل کر لیا جاتا ہے۔اور جب جھگڑا پیدا ہوتا ہے تو
کہتے ہیں ذراسی زمین تھی۔ذراسی زمین لے لینے میں کیا حرج ہوا۔یہ ویسی ہی بات ہے جیسے راولپنڈی کی
طرف ایک ملا کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا، اگر ذراسی ہوا خارج ہو جائے تو کیا وضوٹوٹ جاتا ہے؟
اس نے کہا ذراسی کیا اور زیادہ کیا ، ہوا خارج ہوگی تو وضو ٹوٹ جائے گا۔مگر وہ اصرار کرے اور کہے کہ ذراسی
ہوا خارج ہو جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔یہ لوگ بھی کہتے ہیں اگر راستہ میں سے ذراسی زمین لے لی
جائے تو کیا ہوا۔حالانکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے چاہئے یہ تھا کہ اگر راستہ کافی چوڑا نہ ہو تو راستے چوڑے
رکھنے کے لئے خود اپنی زمین میں سے کچھ حصہ گلی میں خالی چھوڑا جاتا کیونکہ رستوں کا چوڑا ہونا نہایت
ضروری ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ اپنے رہنے کے لئے مکان
بنانے سے پہلے مردوں کا انتظام کرنا چاہئے۔آپ فرماتے تھے کسی شخص نے مکان بنایا تو زینے اس کے
بہت چھوٹے رکھے۔اتفاقا ان کے گھر میں ایک موت ہوگئی۔جو شخص مراوہ بہت ہی موٹا تھا۔اسے چھت پر
سے اتارنے کے لئے بڑی جدو جہد کرنی پڑی اور لاش کی سخت بے حرمتی ہوئی۔تو آپ فرمایا کرتے تھے
زندوں سے پہلے مردوں کا خیال رکھو۔پس ان باتوں کا خیال ہمیشہ قوم کے دماغی معیار کو بلند کرتا اور قوم
507

اقتباس از تقریر فرمود 28 مارچ 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
میں قربانی کی روح پیدا کرتا ہے اور میں نصیحت کرتا ہوں کہ باہر کے لوگ بھی اور یہاں کے رہنے والے بھی
اس بارے میں اپنا اچھا نمونہ پیش کریں۔اس کے بعد میں یہ ذکر کرنا چاہتا ہوں کہ دار الصناعت والوں نے جہاں صنعت و حرفت کا کام
ہوتا ہے ایک نمائش کا انتظام کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کے متعلق کچھ سفارش کروں۔میری تقریر
کے بعد غالباً اتنا وقت تو نہیں رہے گا کہ سب دوست نمائش دیکھ سکیں لیکن پھر بھی جو دوست یہاں رہیں
انہیں ضرور کوشش کرنی چاہئے کہ وہاں جائیں اور جن چیزوں کی انہیں ضرورت ہو وہ خریدیں۔یہ صنعت و
حرفت کا کام در اصل بیتائی و غرباء کی پرورش کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ترکھانے کا کام تو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بہت حد تک کامیاب ہوا ہے۔لوہارا کام بھی ہو رہا ہے اور چمڑے کا کام بھی جاری ہے۔دوستوں کو چاہئے کہ انہیں جس چیز کی ضرورت ہو وہ یہاں سے خرید لے جائیں اور کوشش کریں کہ ان
چیزوں کی باہر ایجنسیاں کھل جائیں۔اس کا زیادہ تر فائدہ قوم کے یتامی کو ہی پہنچے گا اور جو زائد آمد ہوگی وہ
تبلیغ اسلام کے کام آئے گی۔اسی طرح تحریک جدید کے ماتحت دہلی میں ایک دواخانہ کھولا یا ہے۔”ویدک
یونانی دواخانہ اس کا نام ہے۔دہلی سے لوگ عام طور پر دوائیں منگواتے رہتے ہیں۔اگر اب دوست اس
کارخانہ سے جو تحریک جدید کے ماتحت جاری کیا گیا ہے دوائیں منگوائیں گے تو چونکہ سلسلہ کی طرف سے
بھی اس میں ایک حصہ رکھا گیا ہے اس لئے اس کا بہت سا نفع قومی ضروریات پر ہی خرچ ہو گا۔مجھے تحفہ کے
طور پر اس دواخانہ والوں کی طرف سے ماء اللحم دیا گیا ہے۔میں نے اسے چکھا تو وہ مجھے صحیح معلوم ہوا
کیونکہ ماء اللحم کا ذائقہ اور خوشبو اس میں موجود تھے۔اسی طرح اور بھی بہت سی ادویہ ہیں اور چونکہ سلسلہ
کے اموال کا ایک حصہ اس پر خرچ ہوا ہے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ اس دواخانہ کے کارکن دیانتداری
سے کام کریں گے اور کسی کو نقصان نہ ہونے دیں گے۔ان کے علاوہ بعض اور کار خانے بھی ہمارے مد نظر
ہیں۔پھر سندھ میں ہماری جو زمینیں ہیں وہاں ایسے دوست جن کی زمین نہیں اگر کاشتکار بن کر چلے جائیں
تو ان کے لئے بھی کام کا موقع ہے۔گو ہمارا اصول یہ ہے کہ ہم پنجابیوں کو ہی وہاں جمع نہیں کرتے بلکہ
سندھ کے لوگوں کو بھی کام کرنے کا موقع دیتے ہیں لیکن پھر بھی ہمارے دوستوں کے لئے ابھی موقع ہے
اور جو جانا چاہیں وہ وہاں اچھا کام اپنے لئے مہیا کر سکتے ہیں۔تحریک جدید کے مطالبات کے سلسلہ میں میں ایک دفعہ پھر دوستوں کو چندوں کی ادائیگی کی
طرف توجہ دلاتا ہوں۔دوستوں نے در حقیقت اس کام کی عظمت کو ابھی سمجھا ہی نہیں جو تحریک جدید کے
508

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
ماتحت خدا تعالیٰ کے فضل سے جاری ہے۔ان دو سالوں میں دنیا کے دو براعظموں میں بڑے زور سے تبلیغ
ہو رہی ہے اور اخراجات جو پہلے ہوا کرتے تھے ان کا اب چوتھا یا پانچواں حصہ ہوتا ہے اور یہ بہت ہی معمولی
خرچ ہے جس پر اس وقت کئی ممالک میں تبلیغ ہو رہی ہے۔مثلاً اس وقت تک تحریک جدید کے ماتحت
جاپان میں دو مبلغ، چین میں تین مبلغ، سماٹرا بور نیو وغیرہ میں ایک مبلغ، سٹریٹ سیٹلمنٹس میں چار مبلغ اور
جنوبی امریکہ میں ایک مبلغ کام کر رہا ہے۔اسی طرح سپین میں پہلے ہمارا ایک مبلغ کام کرتا رہا ہے مگر اب
انہیں روم میں مقرر کیا گیا ہے۔گویا دو ملکوں میں تبلیغ ہوئی ہے۔پھر ہنگری میں اس وقت دو مبلغ کام کر رہے
ہیں جن میں سے ایک اب انشاء اللہ تعالیٰ پولینڈ چلے جائیں گے۔اسی طرح ایک مبلغ یوگوسلاویہ میں ہے۔گویا تحریک جدید کے ماتحت پندرہ مبلغ اس وقت مختلف ممالک میں کام کر رہے ہیں جن میں سے بعض جگہ تو
ایسی کامیابیوں کی بنیاد پڑ گئی ہے کہ جنہیں دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت خوش کن نتائج نکلنے کی
وقع ہے۔چنانچہ ہنگری میں بہت بڑی کامیابی ہوئی ہے۔اسی طرح روم میں بھی جس طرز پر بنیاد پڑ رہی
ہے وہ امید ہے بہت مفید ثابت ہوگی۔البانیہ اور یوگوسلاویہ میں چھ سات شخص احمدی ہو چکے ہیں اور ہنگری
میں ایک سو بیس افراد احمدیت میں شامل ہیں۔سپین میں بھی کچھ جماعت قائم ہو چکی ہے اور سٹریٹ
سیٹلمنٹس میں بھی۔لیکن ابھی تک چین و جاپان میں ہماری جماعت قائم نہیں ہوئی اور یہ ضرور قابل تعجب
امر ہے مگر اس کی وجہ غالبا یہ ہے کہ وہاں کی زبان بالکل مختلف ہے اور اس کے سیکھنے میں بھی ایک کافی عرصہ
درکار ہوتا ہے۔بہر حال ان دو ممالک کو اگر نکال دیا جائے تو باقی ممالک میں اچھے نتائج پیدا ہورہے ہیں یا
اچھے نتائج نکلنے کے سامان ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلد ہی پندرہ سولہ نئے ممالک
میں احمدیت قائم ہو جائے گی اور نئے مشن تحریک جدید کے ماتحت کھولے جائیں گے۔تمام ممالک میں
سے ہنگری میں سب سے زیادہ ترقی کے آثار ہیں۔حالانکہ ابھی ہمارا مشن قائم ہوئے وہاں ایک سال ہی
ہوا ہے۔وہاں کے اخباروں میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے متعلق نہایت اچھے مضامین شائع
ہورہے ہیں اور وہاں کی اطلاع ہے کہ تو رانی بحیثیت جماعت ہمارے مرکز میں آتے اور سلسلہ کے متعلق
معلومات حاصل کرتے ہیں۔امید کی جاتی ہے کہ ان کی جماعت کی جماعت جلد احمدیت میں شامل ہو
جائے گی۔غرض تحریک جدید کے ماتحت
تبلیغ احمدیت کے نہایت شاندار نتائج نکل رہے ہیں۔ہندوستان میں بھی ایک حد تک تبلیغ ہو رہی ہے لیکن چندوں کی ادائیگی کی رفتار بہت سست ہے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ تحریک جدید کا چندہ طوعی ہے جبری نہیں اور جب یہ طوعی ہے اور اس کا وعدہ کرنا
509

اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہر شخص کی اپنی مرضی پر منحصر ہے تو اپنی خوشی سے کئے ہوئے وعدے کے پورا کرنے میں بھی اگر ستی پائی
جائے تو کس قدر قابل افسوس ہے۔پہلے سال تحریک جدید کے چندہ کے متعلق ایک لاکھ دس ہزار کا وعدہ کیا
گیا اور ۹۸ ہزار وصول ہوا۔گویا بارہ ہزار بقایارہ گیا۔دوسرے سال ایک لاکھ سترہ ہزار کا وعدہ کیا اور ایک
لاکھ چھ ہزار وصول ہوا۔اس طرح دوسرے سال بھی گیارہ ہزار کا بقایا رہ گیا۔اب تیسرے سال کے لئے گو
ایک لاکھ چوالیس ہزار کے وعدے ہو چکے ہیں اور ابھی اور وعدوں کی توقع ہے لیکن اس وقت تک وصولی
بہت کم ہوئی ہے۔میرے اندازہ میں اس وقت تک باون ہزار سے اوپر آچکنا چاہئے تھا مگر وصول صرف ۳۱
ہزار ہوا ہے۔میں نے بار ہا توجہ دلائی ہے کہ تحریک جدید کا چندہ جلد سے جلد ادا کرنا چاہئے اور ابتدائی مہینوں
میں ہی ادا کر دینا چاہئے مگر دوست اس کی ادائیگی میں پھر بھی غفلت سے کام لیتے ہیں۔اب میں نے اخبار
میں ایک نوٹ
لکھ کر جماعتوں
کو پھر توجہ دلائی تو میں دیکھتا ہوں اس کا اثر ہو رہا ہے اور اب چندہ کی ادائیگی کی
رفتار بڑھ رہی ہے مگر اتنی نہیں جس سے امید کی جاسکے کہ سال بھر میں تمام چندہ پورا ہو جائے گا۔حالانکہ
اکثر دوستوں کے یہ وعدے تھے کہ وہ مئی جون تک تمام رقم ادا کر دیں گے۔اگر طوعی اور اپنی مرضی کے
چندوں میں بھی دوست اس قسم کی سستی دکھا ئیں تو جبری چندوں میں ان کا تساہل کہاں تک پہنچ سکتا ہے؟
پس میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ان چندوں کی ادائیگی کی طرف خود بھی توجہ کریں اور اپنی اپنی
جماعتوں میں جا کر دوسرے لوگوں کو بھی توجہ دلائیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے جماعت میں اب آہستہ
آہستہ تحریک ہو رہی ہے اور چندہ کی ادائیگی کی رفتار میں سرعت پیدا ہوگئی ہے لیکن پھر بھی اس امر کی
ضرورت ہے کہ جماعتوں کو بار بار توجہ دلائی جائے۔میں نے پچھلے سال یہ کہ دیا تھا کہ جوشخص میعاد مقررہ
میں چندہ نہیں دے گا بعد میں اس کی طرف سے چندہ قبول نہیں کیا جائے گا لیکن اب تازہ اعلان میں یہ کرتا
ہوں کہ جس نے گزشتہ کسی سال کا چندہ تحریک جدید ادا نہیں کیا وہ ہم سے اس کی معافی لے لے یا وہ چندہ
ادا کرے تا خدا تعالیٰ کے نزدیک گنہ گار نہ ہو۔اس وجہ سے پہلے سالوں کا وہ روپیہ جو 23 ہزار کے قریب
ہے وہ بھی اس قابل ہے کہ دوست ادا کریں یا اس کے متعلق مجھ سے معافی لے لیں۔اگر تم وہ چندہ ادا نہیں
کر سکتے تو تم ہمیں لکھ دو کہ ہمارے حالات اب ایسے ہو گئے ہیں کہ ہمارے لئے چندہ ادا کرنا مشکل ہے۔ہم تمہیں فراخدلی سے معاف کر دیں گے اور اگر چندہ ادا کر سکتے ہو تو ادا کرو۔بہر حال دونوں راستے
تمہارے لئے کھلے ہیں۔اگر اس کے باوجود کوئی شخص محض عزت نفس کے لئے معافی طلب نہیں کرتا اور نہ
510

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
چندہ ادا کرتا ہے تو گویا وہ خدا تعالیٰ کا گنہگار ہونا تو پسند کرتا ہے لیکن یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ لوگ اس کی
طرف انگلی اٹھا ئیں۔حالانکہ جب میں کسی کو معاف کر دوں تو دوسروں
کا انگلی اٹھانا یاکسی کو مطعون کرنا محض
ظلم ہے۔میں جب کسی کو خوشی سے معاف کردوں تو دوسرے کا کوئی حق نہیں کہ وہ پھر بھی دوسرے پر
اعتراض کرے۔پس میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ یہ نہایت ہی اہم کام ہے، ایک عظیم الشان سکیم
ہے جو میرے مدنظر ہے۔اگر ان مطالبات میں ہی احباب سنتی دکھانے لگے تو دوسرے مطالبات کس
طرح پیش کئے جاسکتے ہیں؟
اسی طرح امانت فنڈ کی طرف میں نے توجہ دلائی تھی۔اس میں بھی اب ستی ہورہی ہے۔دوستوں کو چاہئے کہ اسے دور کریں۔سادہ زندگی اور ایک کھانا کھانے کے متعلق جو میری تحریک ہے اس پر
البتہ جماعت کا بیشتر حصہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے عمل کر رہا ہے۔گو کچھ نہ کچھ کمز ور لوگ ہر جماعت میں موجود
ہوتے ہیں۔اسی طرح عورتوں میں ابھی یہ مرض پایا جاتا ہے گو پہلے سے بہت کم ہے۔ایک دوست ایک
دفعہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے میں نے سنا ہے کہ آپ کی بیوی کا پانچ پانچ سوروپے کا ایک ایک جوڑا
ہے۔میں نے کہا اگر چاہوتو ابھی تلاشی لے لو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ یہ بات کس حد تک صحیح ہے۔تو ایسے
کمزور لوگ جو بہانے بنا بنا کر اپنے آپ کو اس تحریک کے مطالبات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں ان کو چھوڑ کر
باقی جماعت نے اچھا نمونہ دکھایا ہے۔چندے کے وعدے بھی اچھے کئے ہیں اور ادا بھی بہت حد تک کیا
ہے، امانت فنڈ میں بھی کافی حصہ لیا ہے گو اتنا نہیں جتنی میری خواہش تھی ، سادہ زندگی کی طرف بھی توجہ کی
ہے، قادیان میں مکانات بنانے کے متعلق بھی جماعت میں ایک بیدار پائی جاتی ہے گو اتنی نہ ہو جتنی اس
وقت ضرورت ہے، قادیان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنے بچے بھیجنے کے مطالبہ میں بھی لوگوں نے
حصہ لیا ہے، بیرونی ممالک میں نکل جانے کے متعلق بھی جماعت نے اچھا نمونہ دکھایا ہے۔غرض انیس
مطالبات میں سے سات آٹھ مطالبے ایسے ہیں جن کو جماعت نے عمدگی سے پورا کیا ہے۔باقی تمام
مطالبات ایسے ہیں جن کی طرف جماعت کو ابھی توجہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔خصوصاً بے کاری دور
کرنے اور اپنے ہاتھوں سے کام کرنے کے متعلق جو میری نصیحت تھی اس کے مطابق صرف ایک فیصدی
کام ہوا ہے اور نانوے فیصدی باقی ہے۔پس ان امور کی طرف میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں اور انہیں
بنا تا ہوں کہ ہر قربانی دوسری قربانی کے لئے ایک زینہ کے طور پر ہوتی ہے۔اگر کوئی شخص ایک زمینہ پر قدم
نہیں رکھتا تو اس سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ دوسرے زینہ پر چڑھ سکے۔اس طرح اگر کسی شخص نے ان
511

اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
مطالبات کے پورا کرنے میں حصہ نہیں لیا تو اس سے یہ امید کس طرح کی جا سکتی ہے کہ وہ اگلی سکیموں پر عمل
کرنے کے لئے تیار ہو گا؟ کسی کو کیا پتہ کہ اگلی سکیم کیسی ہو اور اس کے لئے کتنی بڑی قربانیوں اور ایثار کی
ضرورت ہو؟ لیکن اگر آپ یہ چھوٹی چھوٹی قربانیاں کریں گے اور شوق سے ان میں حصہ لیں گے تو اللہ تعالٰی
آپ کو ان سے بڑی بڑی قربانیوں کی توفیق عطا فرما دے گا۔پس اس طرف میں خصوصیت سے توجہ دلاتا
ہوں۔جو دوست یہاں بیٹھے ہیں وہ توجہ کریں لیکن یاد رکھیں کہ میرا یہ حکم نہیں کہ واجبی چندوں کو نظر انداز
کر کے اس میں حصہ لو بلکہ میں نے جو کچھ کہا ہے وہ یہ ہے کہ صدر انجمن احمدیہ کے مستقل چندے ضروری
ہیں۔ہاں ان کے علاوہ اپنی خوشی سے تم اس تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہو تو ہو جاؤ۔اسی طرح تحریک جدید کے بقایوں کے متعلق بھی لوگوں کو جا کر کہو اور انہیں مجبور کرو کہ یا تو وہ
اپنے بقائے ادا کریں اور اگر بقائے ادا کرنے سے معذور ہیں تو پھر معافی مانگ لیں۔میں فراخ دلی سے
انہیں معاف کرنے کے لئے تیار ہوں۔ہیں۔اس کے بعد اصولی طور پر میں ان آیات کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو اس وقت میں نے تلاوت کی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(الصف:2)
اے انسان تیرے سوا جتنی بھی مخلوق ہے وہ بلا استثنا تیح الہی کر رہی ہے اور اللہ تعالی کی پاکیزگی
ثابت کر رہی ہے۔صرف ایک تیرا وجود ہی ہے جو استثناء رکھتا ہے۔باقی سب اپنے اپنے فرائض ادا
کر رہے ہیں۔یہاں تک کہ شیطان بھی اور فرشتے بھی اور نیچر بھی۔غرض زمین و آسمان کی کوئی چیز ایسی
نہیں جو تسبیح نہ کر رہی ہو۔وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(الصف:2)
اور خدا غالب حکمت والا ہے۔یعنی دنیا ثبوت دے رہی ہے اس بات کا کہ خدا حکمت والا ہے۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللهِ
وَمَا لَا تَفْعَلُو
پھر فرماتا ہے:۔أنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُونَ
(الصف:3,4)
512

آج 10 میں سے 10 باقی