تحریک جدید کے بعض مطالبات کا ذکر ۔ تقریر فرمودہ 28 مارچ 1937ء بر موقع نجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
اب چونکہ ایک انسان ہی ایسا رہ گیا تھا جس کے متعلق یہ سوال ہو سکتا تھا کہ وہ تسبیح کرتا ہے یا
نہیں؟ اس لئے فرماتا ہے تم جانے دو کافروں
کو کہ وہ تسبیح الہی نہیں کرتے۔ان سے اگر کہا بھی جائے گا تو وہ
کہیں گے ہم خدا کو کب مانتے ہیں کہ اس کی تسبیح کریں؟
پس جب انسانوں میں سے بھی کا فرمستی ہو گئے تو تسبیح کرنے والے صرف مؤمن رہ گئے اور
مومنوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف: 3)
میرے جلال
اور بڑائی کو دنیا میں ظاہر کرنے کا صرف تم ہی ایک ذریعہ رہ گئے تھے مگر حالت یہ
ہے
کہ تم میں سے بھی ایک حصہ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ۔تو اس صورت میں میری تسبیح انسانوں میں اور بھی
محمد ود ہو گئی۔انسانوں کے سوا تو زمین و آسمان میں جس قدر چیزیں ہیں وہ جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی تسبیح
کر رہی ہیں اور انسانوں میں سے کفار یوں مستثنی ہو گئے کہ وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کا وجود اور اس کی
قدرتوں کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔اس لئے فرماتا ہے اے مومنو! کم سے کم تم جو تھوڑے سے رہ گئے تھے تمہارا
فرض تھا کہ تم اپنے عمل سے بتا دیتے کہ انسان بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے لیکن اگر تم میں سے بھی ایک
حصہ ایسا ہو جو تسبیح نہ کرتا ہو اور دعوے تو بہت بڑے کرتا ہولیکن عملی قربانیوں میں ست ہو تو بتاؤ تسبیح الہی کا
نظارہ دنیا کے انسانوں میں سے کون دکھائے گا ؟
پس الا ماشاء اللہ اگر کوئی کمزور ہو تو اس کو چھوڑ کر تمہاری اکثریت ایسی ہونی چاہئے کہ اس کے منہ
سے جو الفاظ نکل جائیں وہ اٹل ہوں اور جو اقرار وہ کرے اسے ہر قربانی کر کے پورا کرنے والی ہو۔صحابہ
کو دیکھو اس تعلیم کا کتنا اثر ہوا۔انہوں نے یہاں تک اپنے وعدوں کو پورا کیا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
ان کی تعریف کرتا اور فرماتا ہے:۔فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ
( الاحزاب : 24)
کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت نے ہماری اس نصیحت کو سن کر ایسا عمل کیا ، ایسا عمل کیا کہ ان میں
سے بعض نے تو اپنے فرائض ادا کر دیئے اور بعض اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے پوری مستعدی سے
تیار بیٹھے ہیں۔حدیثوں میں آتا ہے کہ یہ آیت خصوصیت سے ایک صحابی پر چسپاں ہوتی ہے اور اسی صحابی کا
واقعہ اس آیت کا شان نزول ہے۔دراصل شانِ نزول کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ اس واقعہ کی وجہ سے آیت
513
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
نازل ہوئی بلکہ اس کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اس آیت کی زندہ مثال فلاں صحابی میں پائی جاتی ہے۔تو
صحابہ اس آیت کے زندہ ثبوت کے طور پر ایک صحابی کا واقعہ پیش کیا کرتے تھے۔بدر کی جب جنگ ہوئی تو
وہ صحابی اس میں شامل نہ ہو سکے۔جب جنگ ہو چکی اور انہیں معلوم ہوا کہ اس طرح کفار سے ایک
عظیم الشان لڑائی ہوئی ہے تو انہیں اپنے شامل نہ ہونے کا بہت ہی افسوس ہوا اور اس کا ان کی طبیعت پر ایسا
اثر ہوا کہ اس کے بعد جب کسی مجلس میں بدر کی جنگ کا ذکر آتا اور وہ سنتے کہ فلاں نے یوں بہادری دکھائی
اور فلاں نے اس طرح کام کیا تو وہ سنتے سنتے کہہ اٹھتے اچھا کیا اچھا کیا لیکن اگر میں ہوتا تو بتا تا کہ کس طرح
لڑا کرتے ہیں۔لوگ سن کر ہنس دیتے کہ اب اس قسم کی باتوں
کا کیا فائدہ مگر ان کا جو جوش تھا نچ نچ کا جوش
تھا۔کسی عارضی جذبہ کے ماتحت نہیں تھا بلکہ عشق ومحبت کی وجہ سے وہ کھلے جا رہے تھے اور انہیں یہ غم کھائے
جار ہا تھا کہ کاش انہیں بھی خدا کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے کا موقع ملے۔آخر خدا تعالیٰ نے احد کی
جنگ کا موقع پیدا کر دیا۔اس جنگ میں جب مسلمانوں نے کفار کے لشکر کو شکست دے دی اور ان کی
فو جیں پراگندہ ہو گئیں تو ایک درہ تھا جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس آدمی چن کر کھڑے کئے تھے
اور حکم دیا تھا کہ خواہ جنگ کی کوئی حالت ہو تم نے اس درہ کو نہیں چھوڑنا۔جب کفار کا لشکر منتشر ہو گیا تو انہوں
نے غلطی سے اجتہاد کیا کہ اب ہمارے یہاں ٹھہرے رہنے کا کیا فائدہ ہے۔ہم بھی چلیں اور غنیمت کا مال
حاصل کریں۔چنانچہ ان میں سے سات آدمی درہ چھوڑ کر چلے آئے اور صرف تین پیچھے رہ گئے۔ان کے
سردار نے انہیں کہا بھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ ہم یہ درہ چھوڑ کر نہ جائیں مگر انہوں نے
کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ مطلب تو نہ تھا کہ فتح ہو جائے تب بھی یہیں کھڑے رہو۔آپ کے
ارشاد کا تو یہ مطلب تھا کہ جب تک جنگ ہوتی رہے یہ درہ نہ چھوڑو۔اب چونکہ فتح ہو چکی ہے اس لئے
ہمارے یہاں ٹھہرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔حضرت خالد بن ولید جو اس وقت تک مسلمان نہ ہوئے تھے،
نوجوان تھے اور ان کی نگاہ بہت تیز تھی۔وہ جب اپنے لشکر سمیت بھاگے چلے جا رہے تھے تو اتفاقا انہوں
نے پیچھے کی طرف نظر جو ڈالی تو دیکھا کہ درہ خالی ہے اور مسلمان فتح کے بعد مطمئن ہو گئے ہیں۔یہ دیکھتے
ہی انہوں نے لشکر میں سے چند آدمی منتخب کئے اور اس درہ کی طرف سے چڑھ کر یکدم مسلمانوں کی پشت پر
ردیا۔مسلمانوں کے لئے یہ حملہ چونکہ بالکل غیر متوقع تھا اس لئے ان پر سخت گھبراہٹ طاری ہوگئی اور
بوجہ بکھرے ہوئے ہونے کے دشمن کا مقابلہ نہ کر سکے۔اور میدان پر کفار نے قبضہ کر لیا۔یہاں تک کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد صرف بارہ صحابہ رہ گئے جن میں حضرت ابوبکر حضرت عمر، حضرت عثمان،
514
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
حضرت علی، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر بھی تھے اور ایک وقت تو ایسا آیا کہ بارہ بھی نہیں صرف چند آدمی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد رہ گئے اور کفار نے خاص طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
تیراندازی شروع کر دی۔صحابہ نے اس وقت سمجھا کہ اب ہماری خاص قربانی کی ضرورت ہے۔چنانچہ
حضرت زبیر رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ کی طرف کھڑے ہو گئے تا اس طرف سے کوئی تیر آکر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ لگے اور حضرت طلحہ آپ کے سامنے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے اس جگہ
جہاں سے تیرگزر کر آتے تھے اپنا ہاتھ رکھ دیا تا کہ تیر ان کے ہاتھ پر لگیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
جسم تک کوئی تیر نہ پہنچ سکے۔اس طرح اور صحابی بھی ارد گرد کھڑے ہو گئے۔چونکہ اس وقت تیروں کی سخت
بوچھاڑ ہو رہی تھی اس لئے جس قدر صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد کھڑے تھے وہ گردن سے
لے کر زانوؤں تک تیروں سے زخمی ہو گئے اور ایک انچ جگہ بھی ایسی نہ رہی جہاں انہیں تیر نہ لگا ہو اور
حضرت طلیہ کا ہاتھ تو تیر لگتے لگتے بالکل شل ہو گیا اور ساری عمر کے لئے ناکارہ ہو گیا۔بعد میں وہ ایک جگہ کسی
مجلس میں بیٹھے تھے کہ ایک منافق نے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس ٹنڈے کی یہ بات ہے۔حضرت طلحہ نے یہ سن کر کہا تمہیں پتہ ہے میں کس طرح ٹنڈا ہوا ؟ پھر انہوں نے احد کی جنگ کا قصہ سنایا اور
بتایا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے اپنا ہاتھ پھیلائے کھڑا رہا اور جو تیر بھی آیا وہ میں نے اپنے
ہاتھ پر لیا۔یہاں تک کہ تیروں کی بوچھاڑ نے اسے مشل کر دیا۔کسی نے کہا آپ اس وقت درد سے کراہتے نہ
تھے؟ وہ کہنے لگے میں درد سے کس طرح کراہ سکتا تھا اگر کراہتا تو میرا جسم ہل جاتا اور تیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو لگ جاتا۔جب دشمنوں کی تیراندازی بھی رائیگاں گئی تو انہوں نے یکدم ریلہ کر دیا اور وہ بارہ آدمی بھی
دھکیلے گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہو کر ایک گڑھے میں گر گئے۔آپ پر بعض اور صحابہ جو آپ
کی حفاظت کر رہے تھے ، شہید ہو کر گر گئے اور اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر کے لئے
نگاہوں سے اوجھل ہو گئے اور لشکر میں یہ افواہ پھیل گئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں۔یہ
سن کر بعض کمز ور تو مدینہ کو واپس چلے گئے کہ وہاں کے لوگوں کو اطلاع دیں اور باقی صحابہ میدانِ جنگ میں
گھبرائے گھبرائے پھرنے لگ گئے۔حضرت عمر پر اس خبر کا یہ اثر ہوا کہ آپ ایک چٹان پر بیٹھ کر رونے لگ
گئے۔اس وقت بعض صحابہ ایسے بھی تھے جنہیں اس امر کی اطلاع نہ تھی کیونکہ وہ فتح کے بعد ایک طرف ہو
گئے تھے اور انہیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ کفار نے دوبارہ حملہ کر دیا ہے۔انہی میں وہ صحابی بھی تھے جو ہمیشہ کہا
کرتے تھے کہ اگر میں جنگ بدر میں شامل ہوتا تو یوں کرتا اور یوں کرتا۔انہیں اس وقت بھوک لگی ہوئی تھی
515
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اور وہ ٹہلتے ٹہلتے کھجوریں کھا رہے تھے۔چلتے چلتے وہ حضرت عمرؓ کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ وہ رور ہے ہیں۔گھبرا کر پوچھا کہ عمر یہ رونے کا کون سا مقام ہے؟ اسلام کو فتح حاصل ہوئی ہے اور آپ رو ر ہے ہیں!
حضرت عمر نے کہا تم کو پتہ نہیں دشمنوں نے دوبارہ حملہ کیا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے
ہیں۔انہوں نے جب یہ سنا تو کہنے لگا عمر! تمہاری عقل بھی خوب ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
شہید ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے اس دنیا میں رہنے کا کیا فائدہ ہے؟ یہ کہہ کر انہوں نے کھجور کی طرف دیکھا
اور کہا کہ میرے اور جنت میں کیا چیز حائل ہے؟ صرف یہ کھجور! یہ کہتے ہوئے انہوں نے کھجور کو زمین پر
پھینک دیا اور کہا کہ عمر رو کیوں رہے ہو؟ جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں وہاں ہم بھی جائیں گے۔چنانچہ تلوار لے کر دشمنوں پر ٹوٹ پڑے اور اس قدر جوش سے لڑے کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر شہید ہو گئے۔بعد
میں صحابہ نے ان کی نعش کو دیکھا تو ان کے جسم پر ستر زخم تھے۔تو صحابہ یہ مثال پیش کیا کرتے تھے:۔فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ
(الاحزاب :24)
کی کہ بعضوں نے اپنے فرائض کو جو ان پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عائد ہوتے تھے ادا کر دیا اور
بعض یقین اور صدق سے بیٹھے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کا وجود بھی اسلام کی خدمت کے لئے کام
آئے گا۔یہ گواہی ہے جو صحابہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے دی۔اس کو اپنے سامنے رکھو اور پھر غور کرو۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے:۔كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللهِ أَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُونَ
(القت: 4)
خدا تعالیٰ کے حضور یہ سخت نا پسندیدگی کی بات ہے کہ تم کہتے ہومگر کرتے نہیں۔فرماتا ہے بعض
چیزیں جبری ہوتی ہیں اور بعض طوعی۔جبری تو بہر حال پوری کرنی پڑیں گی اور جو طوعی ہوں ان کے متعلق
ہم یہ کہتے ہیں کہ یا تو وعدہ ہی نہ کیا کرو اور اگر وعدہ کرو تو پھر اسے پورا کرو چاہے تمہیں کس قدر قربانی کرنی
پڑے۔ہندوؤں میں ایک قصہ مشہور ہے۔وہ ہے تو قصہ مگر ہم اس سے بہت کچھ سبق حاصل کر سکتے ہیں۔کہتے ہیں کہ کوئی راجہ تھا جس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تھی۔ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ تین خدا ہیں: بر ہما، وشنو
اور شوجی۔برہما پیدا کرتا ہے، وشنورزق دیتا ہے اور شوجی مارتا ہے۔اس
تقسیم کی وجہ سے ہندوؤں میں برہما
کی پوجا نہیں کی جاتی۔کیونکہ وہ سمجھتے ہیں پیدا تو ہم ہو ہی گئے ہیں اب ہمیں روٹی کی ضرورت ہے اور اس
بات کی ضرورت ہے کہ زندہ رہیں۔پس وہ وشنو اور شوجی کی پوجا کرتے ہیں برہما کی نہیں کرتے لیکن اس
516
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرمود و 28 مارچ 1937ء
راجہ کے ہاں چونکہ اولاد نہیں ہوتی تھی اور اولاد بنا بر ہا کا کام تھا اس لئے اس نے برہما کی پرستش شروع کر
دی۔آخر اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔جب وہ گیارہ سال کا ہوا اور عقل اس کی پختہ ہونی شروع ہوئی تو اس
نے اپنے باپ سے کہا کہ آپ برہما کی کیوں پرستش نہیں کرتے اور اس کے احسان کے بدلہ میں بے وفائی
کیوں دکھاتے ہیں؟ باپ نے کہا اب برہما نے ہمارا کیا کر لینا ہے۔اب تو ہم شوجی کی پوجا کریں گے تا وہ
تم کو زندہ رکھیں۔بیٹے نے کہا میں تو برہما کی پرستش کروں گا۔اس نے مجھے پیدا کیا ہے اور اس کے احسان کا
میں شکر ادا کروں گا۔اس پر باپ بیٹے میں اختلاف ہو گیا اور یہ اختلاف اتنا بڑھا کہ باپ نے غصہ میں آکر
دعا کی کہ شوجی میرے بیٹے کو مارڈالو یہ بڑا نا خلف اور نالائق ہے۔چنانچہ شوجی نے اسے مار دیا۔برہما کو جب
یہ معلوم ہوا تو وہ کہنے لگے: بائیں! میری پرستش کرنے کی وجہ سے یہیڑ کا مارا گیا ہے؟ میں اسے زندہ کروں گا۔چنانچہ انہوں نے اسے زندہ کر دیا۔شوجی نے اسے پھر مار دیا۔برہما کو پھر جوش آیا اور انہوں نے اسے پھر زندہ
کر دیا۔غرض ایک لمبے عرصہ تک بر ہم زندہ کرتا اور شوجی مار دیتے ، شوجی مارتے اور برہم زندہ کرتے۔یہ ہے تو قصہ اور قصہ کے لحاظ سے لغو بھی مگر سبق سے خالی نہیں۔اس میں سبق یہ ہے کہ جب
خدا تعالی کے لئے کوئی شخص جان دیتا ہے تو کون ہے جو اسے مار سکے؟ وہی تو پیدا کرنے والا ہے اور جب
وہی پیدا کرنے والا ہے تو اس پر موت کس طرح آسکتی ہے ؟ پس اس قصہ میں کم از کم یہ سبق ضرور ہے کہ اگر
کوئی شخص خدا تعالیٰ کے لئے مرتا ہے تو وہ مرتا نہیں۔دیکھ لوحضرت اسماعیل علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کے لئے
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے قربان کیا مگر کیا وہ قربانی رائیگاں گئی اور کیا حضرت اسماعیل ہمیشہ کے لئے
زندہ نہ ہو گئے؟
پس اگر کوئی اپنی مرضی سے کوئی چندہ لکھاتا اور کسی قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتا ہے تو اس
کا فرض ہے کہ اپنے عہد کو نیا ہے خواہ کس قدر ہی تکلیف ہو اور یقین رکھے کہ خدا تعالیٰ کے لئے موت قبول
کر کے انسان موت کا شکار نہیں ہوتا بلکہ موت سے محفوظ ہو جاتا ہے اور جس کی نیت وعدہ پورا کرنے کی نہ
ہو وہ وعدہ کرے ہی نہ۔کیونکہ
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ
(الصف:4)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم اس بات سے سخت ناراض ہوتے ہیں کہ تم خوشی سے ایک عہد کرو اور پھر
عملی رنگ میں اسے پورا نہ کرو۔517
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937 ء
اس کے بعد فرماتا ہے:۔تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
5
إنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَّرْصُوص
(القت: 5)
اللہ تعالیٰ یقیناً ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو اس کی راہ میں یوں جنگ کرتے ہیں گویا وہ ایسی
دیواریں ہیں جن کے رخنے سیسہ ڈال ڈال کر پر کئے گئے ہیں۔اس میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مومن کا
کام یہ ہوتا ہے کہ وہ متحد ہو کر رہے۔چنانچہ دیکھ لو نمازوں کے وقت بھی صفیں سیدھی رکھی جاتی ہیں اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر تم صفیں ٹیڑھی کرو گے تو تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے۔اس
کے معنے یہی ہیں کہ جس طرح باطنی رخنے خرابی کا موجب ہوتے ہیں اسی طرح ظاہری رخنے بھی خرابی کا
موجب ہوتے ہیں۔گویا نماز کی ظاہری صف کے ٹیڑھے ہونے کو بھی اسلام پسند نہیں فرما تا کجا یہ کہ دلوں
میں رخنے ہوں اور اتحاد کی بجائے بغض اور عناد بھرا ہوا ہو۔پھر دیوار کی مثال دے کر اللہ تعالیٰ نے اس امر
کی طرف بھی اشارہ کر دیا کہ مومن کا کام یہ ہے کہ نہ صرف دینی امور میں وہ خود مضبوط ہو بلکہ دوسروں کو بھی
مضبوط رکھے۔جیسے اینٹیں جب دیوار پر لگائی جاتی ہیں اور ان پر سیمنٹ کا پلستر کر دیا جاتا ہے تو وہ ہل کر ایک
دوسری کو مضبوط بنادیتی ہیں۔پس مومن کا کام صرف یہی نہیں کہ خود مضبوط بنے بلکہ اس کا کام یہ ہے کہ
دوسروں
کو بھی مضبوط بنائے۔وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي
( الصف : 6)
رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ
جب موسٹی نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم اتم مجھے کیوں دکھ دیتے ہو؟ یہاں خدا تعالیٰ نے
اگر چہ یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کیا دکھ دیا لیکن سیاق کلام سے صاف پتہ لگتا ہے کہ اس کا اشارہ اسی امر کی
طرف ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم میں بھی بعض لوگ ایسے تھے جو باتیں بہت کرتے تھے تو اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں بھی اس کی قوم کے بعض افراد نے ایسی حرکات کیں
جن سے اسے تکلیف ہوئی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہ کہنا پڑا کہ جب میں کہتا ہوں کہ میری فلاں
تحریک میں شامل ہونا اپنی مرضی پر منحصر ہے۔تو تم پہلے تو کہہ دیتے ہو کہ ہم سبھی اس میں شامل ہوں گے
لیکن درمیان میں آکر رخنہ ڈال دیتے ہو اور اپنے وعدہ کو پورا نہیں کرتے۔اب تم خود ہی بتاؤ کہ تم مجھے
کیوں تکلیف دیتے اور میری جاری کردہ سکیموں کو تباہ کرتے ہو؟
518
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
لِمَ تُؤْذُونَنِي
اقتباس از تقریر فرمود 28 مارچ 1937ء
تم کیوں مجھے تکلیف دیتے ہو؟ جبکہ تمہارے اختیار میں تھا کہ تم میری جاری کردہ تحریک میں
شامل ہوتے یا نہ ہوتے پھر جبکہ تم نے اپنی خوشی سے اس میں شامل ہونا پسند کیا
وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ
(الصف: 6)
اور تمہیں یہ بھی پتہ ہے کہ میں خدا تعالیٰ کا رسول ہوں تو پھر اپنے اقرار کو کیوں پورا نہیں کرتے ؟
گویا تم نے کسی میرے کام کے متعلق وعدہ نہیں کیا بلکہ اس انسان کے ہاتھ پر وعدہ کیا ہے جس کی رسالت
پر تمہارا یقین ہے۔ان حالات میں تمہارا فرض تھا کہ تم اس عہد کو پورا کرتے مگر تم نے اپنے عہد کو پورا نہ
کر کے مجھے بہت دکھ دیا ہے۔ضمناً اس آیت سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ وہی اقرار انسان پورا کرنے پر مجبور ہوتا ہے
جو نیکی کا اقرار ہو اور جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی ہو۔بدی کے متعلق کوئی اقرار نہیں ہوتا۔حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں نے ایک شخص کو نصیحت کی کہ
فلاں عورت سے تم نے ناجائز تعلق رکھا ہوا ہے یہ سخت گناہ کی بات ہے اسے چھوڑ دو۔تو وہ کہنے لگا مولوی
صاحب وہ عورت ہو کر اپنے اقرار پر قائم ہے تو کیا میں مرد ہو کر بے ایمان ہو جاؤں اور اس کو چھوڑ دوں؟
گویا اس کے نزدیک کسی غیر عورت کو اپنے گھر میں ڈال لینا اور آپس کے اقرار کو پورا کرنا یہ ایمان تھا۔حالانکہ شرارت کا وعدہ کوئی وعدہ نہیں ہوتا۔وعدہ وہ ہے جو نیکی پر مبنی ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی اس
امر کی طرف اپنی قوم کو توجہ دلاتے اور فرماتے ہیں کہ تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے غلطی سے وعدہ کر لیا تھا اب
ہمیں سمجھ آیا کہ یہ وعدہ ناجائز تھا کیونکہ اگر کسی غیر سے وعدہ ہوتا تو تم کہہ سکتے تھے کہ ہمیں بعد میں غور کر کے
معلوم ہوا کہ ہمارا وعدہ درست نہیں لیکن تم تو میرے متعلق یہ یقین رکھتے ہو کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں،
پھر تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ میں نے تم سے کسی برے کام کے متعلق وعدہ لیا۔پس تم یہ عذر نہیں کر سکتے۔کیونکہ اگر یہ عذر کرو تو یہ تمہارے دین، ایمان، انصاف اور دیانت کے
بالکل خلاف ہو گا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی یہ فصیحت جب ان کی قوم نے نہ سنی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
فَلَمَّا زَاغُوا اَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ (الصف: 6)
519
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
یہ وہی مضمون ہے جو حد بیٹوں میں آتا ہے کہ اگر صفیں ٹیڑھی ہوں گی تو تمہارے دل ٹیڑھے ہو ؟
جائیں گے۔اللہ تعالیٰ بھی فرماتا ہے جب بعض نے ان میں سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بات نہ مانی تو
ان کی صف ٹیڑھی ہوگئی اور ان کی صف ٹیڑھی ہونے کے نتیجہ میں دل بھی آگے پیچھے کر دیئے گئے اور ان کا
امن اور اتحاد تباہ ہو گیا۔وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمِ الْفُسِقِينَ (القت: 6)
اور اللہ تعالی عہد شکنوں کی قوم کو بھی کامیاب نہیں کیا کرتا۔فسق کے معنے ہوتے ہیں
خَرَجَ عَنِ الطَّاعَةِ۔اور فاسق اس کو کہتے ہیں جو اپنے عہد کی حدود سے نکل جائے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عہد شکنوں
کی قوم کو ہم کبھی کامیاب نہیں کیا کرتے۔وہی قوم کامیاب ہوتی ہے جو وعدہ کرتی اور پھر ہر حال میں خواہ
عسر ہو یا میسر ، اسے پورا کرتی ہے۔صحابہ میں یہی بات تھی اور اسی وجہ سے دنیا ان پر ہاتھ اٹھانے سے ڈرتی
تھی۔آج ہم پر بھی لوگ ہاتھ اٹھانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ رعب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیں عطا
ہوا ہے وہ ان کے سامنے آجاتا ہے مگر بہر حال ہمیں سمجھنا چاہئے کہ جب تک ہم اپنے وعدوں پر قائم رہیں
سے تبھی تک اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت بھی نازل ہوگی اور اگر ہم نے اپنے عہدوں سے انحراف کرلیا تو
خدا تعالیٰ کی نصرت بھی جاتی رہے گی۔سو آج میں پھر تمام جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اگر وعدوں کو پورا
کرنے کا ارادہ نہ ہو تو وعدہ ہی نہ کیا کرو اور اگر اپنی خوشی سے وعدے کر و تو پھر چاہے موت آجائے ، چاہے
ذلت برداشت کرنی پڑے ان وعدوں کو پورا کرو اور اگر دیکھو کہ وعدے پورے کرنے کی تم میں استطاعت
نہیں تو تم میرے پاس آجاؤ میں تمہیں ہر وقت معاف کرنے کے لئے تیار ہوں۔اللہ تعالیٰ کے جو مستقل
احکام ہیں ان میں تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔مثلاً نماز ہے، اسے میں معاف نہیں کر سکتا، روزے ہیں وہ میں
معاف نہیں کر سکتا، زکوۃ ہے وہ میں معاف نہیں کر سکتا لیکن جو وقتی احکام ہوں ان میں میں تبدیلی کر سکتا
ہوں۔پس کیوں جماعت کے لوگ جرات کر کے میرے پاس نہیں آتے اور اگر ان میں استطاعت نہیں تو
وہ مجھ سے معافی نہیں لے لیتے اور یا پھر ہمت کر کے ان وعدوں کو پورا نہیں کر دیتے ؟ میں نہیں سمجھ سکتا ان
دو باتوں کے علاوہ کوئی بھی راہ ہو؟ یا تو وہ وعدے جو تم نے اپنی خوشی سے کئے ہیں پورے کرو اور اگر پورے
نہیں کر سکتے تو میری طرف سے آزادی ہے۔تم میرے پاس آؤ اور اپنا معاملہ پیش کرو۔میں ہر وقت اس پر
ہمدردانہ طور پر غور کرنے کیلئے تیار ہوں۔اب تک ایک مثال بھی ایسی پیش نہیں کی جاسکتی کہ کسی شخص نے
520
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 28 مارچ 1937ء
چندے کی معافی کی مجھ سے درخواست کی ہو اور میں نے اسے منظور نہ کیا ہو۔پس کیوں آپ لوگ ان
دونوں راہوں میں سے ایک راہ اختیار نہیں کرتے اور خواہ مخواہ گنہگار بنتے ہیں۔اب آپ لوگ میرے پاس
آتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ ہم سادہ زندگی اختیار کریں گے مگر پھر لوگوں میں یہ کہتے پھرتے ہیں کہ
خلیفہ اسیح سات سات کھانے کھاتے ہیں۔ایسے جھوٹ کی بھلا کیا ضرورت ہے؟ پس آپ لوگوں نے
تحریک جدید کے متعلق جو وعدے کئے ہیں ان کے متعلق وہ طریق عمل اختیار کریں جو میں نے بتایا ہے۔یا
تو اپنے وعدوں کو پورا کریں اور یا پھر مجھ سے معافی لے لیں۔جو مستقل شرعی احکام ہیں ان کے متعلق یقین
کر لیں کہ میں ان میں کچھ نہیں کر سکتا لیکن جو مطالبہ میں نے کیا ہے وہ بدل بھی سکتا ہے اور اس کی تبدیلی اور
تغیر میرے اختیار میں ہے۔اس کے بعد میں دوبارہ احباب سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے دلوں
میں یہ عہد کر کے جائیں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں گے اور خواہ انہیں کس قدر تکلیف اٹھانی پڑے وہ
تکلیف اٹھا کر بھی اپنے عہدوں کو نباہیں گے۔چونکہ دوستوں نے اب جانا ہے اور اڑھائی بجنے والے ہیں
اس لئے میں بقیہ رکوع کی تشریح چھوڑتا ہوں اور دعا کر کے اس جلسہ کو برخاست کرتا ہوں“۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 26 تا 28 مارچ 1937 ء ) |
(مطبوعه الفضل 6 مئی 1937 ء )
521