تحریک جدید کا دور ثانی اور دوسری مدات ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

یک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
تحریک جدید کا دور ثانی اور دوسری مدات
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تحریک جدید کے متعلق بعض دوستوں کی طرف سے مجھے خطوط موصول ہوئے ہیں کہ اس کی
جو دوسری مدات تھیں آیا وہ اب تک جاری ہیں یا نہیں ؟ سو اس بارے میں آج بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں۔سب سے اول تو یہ بات سوچنے والی ہے کہ اچھی بات
آیا وقتی ہوا کرتی ہے یا داگی ؟ بعض باتیں
صداقت کی ایسی ہوتی ہیں کہ جو دائی ہوتی ہیں۔ان دائی صداقتوں کو کبھی بھی ترک نہیں کیا جا سکتا اور اگر
کسی وقت ان میں کسی قسم کی سہولت روا رکھی جائے تو وہ سہولت وقتی ہوگی اور جب کبھی تبدیلی ہوگی اس
سہولت کے دور کرنے میں ہوگی نہ کہ اصل چیز کے دور کرنے میں۔مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے شروع زمانہ میں چونکہ عرب میں رواج تھا کہ لوگ گدھے کا گوشت بھی کھا لیا کرتے تھے اس لئے کو
آپ نے اس میں دخل نہ دیا لیکن بعد میں جا کر آپ نے اس سے روک دیا۔در حقیقت گدھا اپنی اخلاقی
حالت کے لحاظ سے شروع سے ہی دوسرے ممنوع جانوروں سے مشابہت رکھتا ہے مگر وقتی
ضرورتوں اور لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتدا میں اس میں دخل نہ دیا یا
متعہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع میں کوئی حکم نہ دیا لیکن دوسرے وقت جا کر آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا۔تو جو چیزیں اپنے اندر کوئی برائی یا عیب رکھتی ہیں ان میں اگر کسی وقت
کوئی سہولت دی جاتی ہے تو وہ سہولت عارضی ہوتی ہے۔اصل حکم عارضی نہیں ہوتا۔مثلاً تحریک جدید ہے۔اس میں ایک ہدایت یہ تھی کہ سادہ زندگی بسر کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اب یہ غور کرنا چاہئے کہ آیا سادہ
زندگی اسلام کا کوئی اصل ہے یا ضرورت کے مطابق اس کی ہدایت دی جاتی ہے۔اگر اصل اسلامی تعلیم یہ
ہو کہ انسان کو خوب عیاشا نہ طور پر زندگی بسر کرنی چاہیئے تو سادہ زندگی کا حکم عارضی سمجھا جائے گا اور یہ سوال
ہر وقت کیا جا سکے گا کہ اب اس ہدایت پر عمل ترک کر دیا جائے یا نہ کیا جائے؟ لیکن اگر اسلام کی اصل تعلیم
سادہ زندگی کی ہو تو پھر اس حکم کے متعلق یہ سوال نہیں ہوتا کہ یہ عارضی ہے اسے واپس لے لیا جائے بلکہ یہ
535

خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سوال ہوگا کہ اس حکم کو کامل طور پر جاری کرنے میں اگر کوئی روک تھی تو اس کو کب دور کیا جائے گا ؟ اس کا
میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام نے بطور شریعت سادہ زندگی کی کوئی تعریف نہیں کی۔اسلام نے بطور اصول یہ تو
بتایا ہے کہ سادہ زندگی اختیار کرو مگر یہ تعریف نہیں کی کہ سادہ زندگی کس کو کہتے ہیں۔پس یہ بحث تو کی جاسکتی
ہے اور ہر وقت کی جاسکتی ہے کہ سادہ زندگی کی تعریف کیا ہے اور آیا فلاں احکام جو سادہ زندگی اختیار کرنے
کے ضمن میں دیئے گئے ہیں وہ سادہ زندگی سے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں رکھتے یا بعض افراد یا بعض قومیں آپس
میں مل کر فیصلہ کر لیں کہ فلاں بات بھی سادہ زندگی کے اصول میں شامل کر لینی چاہئے لیکن اصولی طور پر
اس بات پر بحث نہیں ہو سکتی کہ آیا سادہ زندگی اختیار کرنی چاہئے یا نہیں ؟ کیونکہ یہ خالص اسلام کا حکم ہے
اور قرآن کی بیسیوں آیات اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیسیوں احکام اس معاملہ میں موجود ہیں جو
ہمارے لئے خضر راہ اور ہدایت نامہ ہیں اور پھر ہماری عقل بھی اس طرف رہنمائی کرتی ہے۔اگر ہم نے
دنیا میں اس اسلامی تہذیب کو قائم کرنا ہے جو اس دنیا میں بھی اسی طرح بنی نوع انسان کے لئے بہشت سکھینچ
کر لاتی ہے جس طرح اگلے جہان میں بہشت ہے تو لازماً اس معاملہ میں آہستہ آہستہ ہمیں بعض اور قیود
بھی بڑھانی پڑیں گی یہاں تک کہ اسلام کے منشا کے مطابق سادہ زندگی کی روح دنیا میں قائم
ہو جائے۔بے شک ایک کھانا کھانا چاہئے یا زیادہ کی بھی اجازت ہو۔یہ خود اپنی ذات میں پورے طور
پر سادہ زندگی کے مفہوم کو ادا کرنے والے نہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے یہی ثابت
ہوتا ہے کہ آپ ایک کھانا کھانے پر اکتفا کیا کرتے تھے۔الا ماشاء اللہ خاص دعوتوں یا عیدین کے موقعہ
پر آپ نے ایک سے زائد کھانے کھائے تو یہ اور بات ہے۔چنانچہ ان قیود سے عیدوں کو میں نے پہلے ہی
مستی کر دیا تھا کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب یہ سوال پیش ہوا تو آپ نے عیدین کے
متعلق فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کیلئے کھانے پینے کے دن رکھے ہیں۔تو میں نے سادہ طعام کے
متعلق جو ہدایت دی تھی اس میں یہ اصول مقرر کیا تھا کہ عیدوں پر ایک سے زائد کھانا کھانے کی اجازت
ہے۔ہاں لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی عقل اور سمجھ کے مطابق پھر بھی سادگی کو مدنظر رکھیں کیونکہ
جب سادہ زندگی اصل کے طور پر ہے تو اس میں وسعت پیدا کرتے وقت بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ہمارے پنجاب میں اچھی اچھی دعوتوں کے موقعہ پر صرف چار پانچ کھانوں پر لوگ کفایت
کرتے ہیں لیکن انگریزوں میں جہازوں اور ہوٹلوں میں عام کھانے ہی سات آٹھ سکتے ہیں اور ان کے
رات کے ڈنر میں تو پندرہ پندرہ سولہ سولہ کھانے ہوتے ہیں۔گو وہ سارے پچکے ہوئے نہیں ہوتے بلکہ
536

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
بعض کھانے چٹنیوں کی قسم کے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی بہت سے کھانے پکتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں
ہمارے ہندوستان کے ہی بعض گوشوں میں مہمان نوازی کی تعریف یہ مجھی جاتی ہے کہ میں تمہیں، چالیس
چالیس کھانے پکائے جائیں۔مجھے اپنی عمر میں صرف ایک دفعہ ایسی دعوت میں شریک ہونے کا موقع ملا ہے۔حضرت خلیفہ اصبح الاول رضی اللہ عنہ کے وقت کی بات ہے کہ ہم بعض دوست ایک وفد کی صورت میں
ہندوستان کے مختلف مدارس دیکھنے کے لئے گئے۔جب دورہ کرتے ہوئے ہم ایک شہر میں پہنچے تو
وہاں ایک پرانی وضع کے نہایت مخلص احمدی تھے۔انہوں نے میرے آنے کی خوشی میں دعوت کی اور اس
خیال سے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں سے ہوں ، میرے اعزاز میں انہوں نے بہت
سے کھانے پکائے۔میں نے وہ کھانے گئے تو نہیں مگر یہ مجھے یاد ہے کہ جو کھانے میرے دائیں بائیں رکھے
گئے تھے وہ اتنے تھے کہ اگر میں اپنے دونوں ہاتھ پھیلا بھی دیتا تو وہ دائیں بائیں کی طشتریوں کو ڈھانپ
نہیں سکتے تھے اور جو میرے سامنے کھانے پڑے تھے وہ اتنے زیادہ تھے کہ اگر میں لیٹ بھی جاتا تو تب بھی
بعض کھانے دور رہ جاتے۔میں نے جب اس قدر کھانے پکے ہوئے دیکھے تو ایک دوست سے میں نے کہا
کہ یہ کیا بات ہے؟ اتنے کھانے انہوں نے کیوں تیار کئے ہیں؟ اس پر اس نے چپکے سے میرے کان
میں کہا کہ آپ اس امر کا یہاں ذکر نہ کریں کیونکہ اس طرح ان کی دل شکنی ہوگی۔یہاں یہ رواج ہے کہ
جب کسی کے اعزاز میں دعوت کی جاتی ہے تو خاص طور پر بہت زیادہ کھانے پکائے جاتے ہیں۔پس جو
کھانا آپ نے کھانا ہے کھا لیں کچھ کہیں نہیں۔اب یہ بھی دعوت کا ایک طریق ہے تو زیادتی میں بھی سادگی
کو مد نظر رکھا جا سکتا ہے کیونکہ ایک سے زائد کھانے کے معنے دو بھی ہو سکتے ہیں، تین بھی ہو سکتے ہیں ، دس
بھی ہو سکتے ہیں، ہمیں بھی۔پس ہمیں یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ سادگی اصل حکم ہے اور ترفہ ایک عارضی
اجازت اور عارضی اجازت ہر حالت میں اصل حکم کے تابع رہنی چاہئے۔حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ
عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ایک امیر میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مولوی صاحب ہاضمہ کی کوئی اچھی سی
دوائی مجھے دیں تا کہ میں کھانا پیٹ بھر کر کھا سکوں۔میری یہ حالت ہے کہ بس لقمہ دو لقمے کھاتا ہوں اور پیٹ
بھر جاتا ہے۔آپ فرماتے کہ ایک دن مجھے اس امیر کے دستر خوان پر جانے کا اتفاق ہوا۔میں نے دیکھا
کہ کھانے کی چالیس پچاس طشتریاں اس کے سامنے آئیں اس نے ہر تھالی میں سے ایک دو لقمے لئے اور
چکھا کہ ان سب میں سے اچھا کھانا کون سا ہے؟ پھر دو چار کھانے جو اسے پسند آئے وہ اس نے الگ
537

خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کر لئے اور ان میں سے تھوڑے سے لقمے لینے کے بعد کہنے لگا کہ دیکھئے مولوی صاحب اب بالکل کھایا
نہیں جاتا۔حضرت خلیفہ اسی اول رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ میں نے اسے کہا کہ یہ کوئی بیماری نہیں کیونکہ
جو چکھنے کے لقمے ہیں وہ بھی تو آپ کے معدہ میں ہی گئے ہیں اور اس سے زیادہ کوئی تندرست آدمی نہیں
کھا سکتا۔پس میں اس بارے میں جہاں پھر سادگی کی تاکید کرتا ہوں وہاں میں بعض دوستوں کی متواتر
تحریک پر وہ استثنیٰ بھی کر دیتا ہوں۔ایک تو عیدوں کی طرح جمعہ کا بھی میں استثٹی کرتا ہوں اور اس دن ایک
سے زائد کھانا کھانے کی لوگوں کو اجازت دیتا ہوں مگر اسی حد تک کہ اگر اس دن کوئی دوسرا کھانا کھا لے تو
جائز ہوگا یہ ہیں کہ ضرور اسی دن ایک سے زائد کھانے پکائے جائیں اور اس اسٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے
اس دن کئی کئی کھانے پکنے لگ جائیں۔پس جمعہ کا میں استنشی کرتا ہوں اور اس دن دو کھانوں کی اجازت دیتا
ہوں کیونکہ جمعہ کے متعلق بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ یہ ہماری عید ہے۔بعض لوگوں
کا خیال ہے کہ چھٹیوں کے دنوں میں چونکہ رشتہ دار وغیرہ جمع ہوتے ہیں اور ان کی خاص طور پر خاطر
مدارت کرنی پڑتی ہے اس لئے چھٹی کے دن بھی اس قید کو اڑا دیا جائے۔میرے لئے یہ سوال مشکل پیدا
کر رہا ہے کہ میں اتوار کو چھٹی قرار دوں یا جمعہ کو؟ کیونکہ اصل سوال یہ ہے کہ چونکہ چھٹی کے دن رشتہ دار
ایک دوسرے کے ہاں ملاقات کے لئے آتے ہیں اس لئے اس خوشی کے موقعہ پر کسی قدر خاطر مدارات
کے لئے یہ اجازت ہونی چاہئے کہ ایک سے زائد کھانے پکائے جائیں۔اب ایک طرف چونکہ سرکاری
دفاتر میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اس لئے اس اجازت کے ماتحت اتوار کومستی کرنا چاہئے لیکن دوسری طرف
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے لئے عید کا لفظ فرمایا ہے اس لئے اس رخصت کا حقدار وہ دن
ہے۔اگر شریعت اور موجودہ حالات کا لحاظ رکھا جائے تو ہفتہ میں دو دن مستثنیٰ کرنے پڑتے ہیں لیکن ہفتہ
میں دو دن کا استنشی بہت زیادہ ہے اور اس طرح سہولت بہت وسیع ہو جاتی ہے اس لئے میں نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کا ادب ملحوظ رکھتے ہوئے یہی مناسب سمجھا ہے کہ ہم چھٹی کا دن جمعہ کو ہی قرار
دیں گو عملاً ہمارے ملک میں جمعہ کو چھٹی نہیں ہوتی لیکن زمیندار، تاجر اور جولوگ ایسی جگہوں پر ملازم ہیں
جہاں جمعہ کے دن چھٹی ملتی ہے اب بھی جمعہ کو چھٹی کرتے ہیں اور کر سکتے ہیں اور دوسرے لوگ جنہیں اتوار
کو چھٹی ملتی ہے وہ بھی اگر چاہیں تو اس بات کی عادت ڈال سکتے ہیں کہ اتوار کو اپنے آرام کا وقت رکھ لیں
اور جمعہ کی شام کو اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر اپنے رشتہ داروں سے مل لیں۔گویا رشتہ داروں کی ملاقات
538

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 4 فروری 1938ء
کا وقت بجائے اتوار کے جمعہ کی شام کو رکھا جائے۔اس طرح جمعہ کے استثنا سے فائدہ اٹھا کر وہ ان کی
خاطر مدارات کے لئے ایک سے زائد کھانے تیار کر سکتے ہیں۔غرض شرعی مسئلہ چونکہ جمعہ کی تائید میں ہے اس لئے میرا میلان طبع اسی طرف ہے کہ بجائے
اتوار کے جمعہ کو مستی کیا جائے۔بعد میں اگر دوست اس میں کوئی مشکلات دیکھیں تو وہ بتا سکتے ہیں اور اس
پر ہر وقت غور کیا جا سکتا ہے۔فی الحال میں جمعہ کا استثنی کرتا ہوں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر جمعہ کو ضرور
ایک سے زائد کھانے پکائے جائیں بلکہ یہ مطلب ہے کہ اگر کوئی ایسی تقریب ہو جب رشتہ دار یا دوست
احباب جمع ہوں یا کوئی مہمان آئے ہوئے ہوں تو ان کی خاطر اگر دو کھانے پکالئے جائیں تو جائز ہوگا۔اس استثنیٰ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بہت سے دوستوں نے شکایت کی ہے کہ ہمارے پنجاب اور
ہندوستان میں چاول نیم غذا ہے جس کا کبھی کبھی کھانا صحت کے لحاظ سے اور ملک کی آب و ہوا کے لحاظ سے
ضروری ہوتا ہے مگر اس حکم سے کہ ایک کھانا کھایا جائے ہم چاول کو بالکل ترک کرنے پر مجبور ہو گئے
ہیں کیونکہ صرف چاول کھانے کی عادت نہیں ہوتی اور روٹی سالن کے علاوہ اگر چاول کھائیں تو دوکھانے
ہو جاتے ہیں۔پس ایک کھانا کھانے کی وجہ سے یہ جو دقت پیدا ہو گئی تھی کہ لوگ روٹی ہی کھاتے تھے چاول
نہیں کھا سکتے تھے حالانکہ چاولوں
کا کبھی کبھی کھانا ہماری ملکی آب و ہوا کے لحاظ سے ضروری ہے۔اس انتلی
سے اس کا ازالہ ہو جائے گا اور وہ لوگ جو شکایت کیا کرتے ہیں کہ ایک کھانا کھانے کا حکم دے کر چاول کی
غذا بالکل بند کر دی گئی ہے۔انہیں اطمینان ہو جائے گا اور وہ جمعہ کے دن حسب خواہش روٹی کے علاوہ
چاول بھی کھاسکیں گے۔دوسرا استثنی جو میں کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ دعوتوں کے موقعہ پر میں نے پہلے یہ شرط رکھی تھی کہ
اگر اپنا ہی کوئی احمدی دوست مہمان ہو تو دستر خوان پر میزبان صرف ایک ہی کھانا کھائے لیکن اگر کوئی
غیر مہمان ہو تو اس کے ساتھ ایک سے زائد کھانا کھا سکتا ہے اس کے متعلق بعض دوستوں نے شکایت کی
ہے کہ یہ پابندی بہت مشکلات پیدا کرتی ہے کیونکہ جب مہمان دوکھانے کھا رہا ہو تو ہم صرف ایک ہی کھانا
کھائیں تو یہ امر مہمان پر بہت شاق گزرتا ہے۔پس آئندہ کے لئے میں اس پابندی کو بھی دور کرتا ہوں اور اس امر کی اجازت دیتا ہوں کہ اگر
کوئی ایسا مہمان ہو جس کیلئے ایک سے زائد کھانے پکائے گئے ہوں تو اس صورت میں خود بھی دو سے زائد
کھانے کھانے جائز ہوں گے مگر شرط یہ ہے کہ کوئی غیر مہمان ہو یہ نہ ہو کہ اپنے ہی رشتہ دار بغیر کسی خاص
539

خطبہ جمعہ فرموده 4 فروری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
تقریب کے اکٹھے ہوں اور ان کے لئے ، جمعہ کے استثنیٰ کے علاوہ ، ایک سے زائد کھانے تیار کر لئے
جائیں اور خود بھی دو دو کھانے کھالئے جائیں۔غرض میری یہ اجازت اس حالت کے لئے ہے جب غیر لوگ مہمان ہوں یا اپنے عزیزوں کی
خاص دعوت ہو۔میں سمجھتا ہوں اس سے زیادہ کوئی اور سہولت دینا سوائے تکلف کے اور کوئی نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا۔مثلاً اگر مہمان کے لئے تین چار کھانے پکائے جائیں تو میزبان کو مہمان کے ساتھ سب کھانے استعمال
کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسے زیادہ سے زیادہ دو کھانے کھانے کی اجازت دی جاسکتی ہے اور
اگر یہ ان کھانوں میں سے دو کھانے کھالے گا تو مہمان کو یہ اصرار نہیں ہو گا کہ ضرور تین کھانے کھاؤ۔مہمان
کی طرف سے اسی وقت اصرار ہوتا ہے جب یہ صرف ایک کھانا کھاتا ہے کیونکہ ہمارے ملک میں یہ عام
دستور ہے کہ روٹی سالن ایک کھانا سمجھا جاتا ہے اور چاول دوسرا کھانا۔اب جب یہ صرف روٹی سالن پر
اکتفا کرتا ہے اور چاول نہیں کھاتا تو مہمان کو یہ بات چیھتی ہے لیکن اگر یہ روٹی سالن بھی کھا لے اور چاول
بھی کھالے تو مہمان یہ اصرار نہیں کرے گا کہ اب ضرور فلاں چیز بھی کھاؤ کیونکہ وہ خیال کرے گا کہ جو چیز
اسے پسند تھی اس نے کھالی اگر فلاں چیز یہ نہیں کھانا چاہتا تو نہ کھائے۔پس چونکہ صرف روٹی سالن کھانے
سے ایک امتیاز معلوم ہوتا ہے اور مہمان کو یہ بات چھتی ہے اس لئے دوسرا کھانا کھانے کی بھی اجازت
ہے۔اس طرح میں سمجھتا ہوں مہمان پر اس کا طریق عمل گراں نہیں گزرے گا کیونکہ جب مثلاً دستر خواں پر
دو سالن ہوں گے اور یہ صرف ایک سالن استعمال کرے گا تو وہ خیال کرے گا کہ اس نے ایک سالن تو
استعمال کر لیا دوسرا نہیں کیا تو نہ کرے کیونکہ ایک سالن دوسرے سالن کا قائم مقام ہو جاتا ہے لیکن چونکہ
ہمارے ملک میں روٹی چاول کا قائم مقام نہیں سمجھی جاتی اس لئے مہمان کو یہ امر چبھتا ہے کہ میزبان نے مثلاً
خالی چاول کھائے ہیں یا صرف روٹی کھائی ہے اور اسے بھی دوسری اشیاء استعمال کرنے میں حجاب ہوتا
ہے۔ہاں ایک اور استنثٹی میں گزشتہ سالوں میں کر چکا ہوں وہ قائم ہے اور وہ رسمی یا حکام کی دعوتوں کے
متعلق ہے۔ایسی دعوتوں میں ایک سے زائد کھانے کھانا یا کھلانا جو ملک کے رواج کے مطابق ضروری
ہوں، جائز رکھا گیا ہے اور اب بھی جائز ہے۔بعض ملکوں میں جیسے بنگال اور بہار کے علاقے
ہیں۔چاولوں کے ساتھ ایک پتیلی دال پکاتے ہیں جس کی غرض محض چاولوں کو گیلا کرنا ہوتی ہے۔اس کی
540

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 4 فروری 1938ء
اجازت میں پچھلے دور میں دے چکا ہوں اور اس دور میں پھر اس کو ہرا دیتا ہوں کہ جن علاقوں میں یہ رواج
ہے کہ تھوڑا سا خشک سالن وہ چاولوں کے ساتھ استعمال کرنے کے لئے الگ پکاتے ہیں اور ایک پتلی دال
جو بالکل پانی کی طرح ہوتی ہے الگ پکاتے ہیں تا کہ چاول گیلے ہو کر آسانی سے ہضم ہوسکیں۔انہیں پتلی
دال استعمال کرنے کی اجازت ہے کیونکہ یہ پتلی دال وہاں غذا نہیں سمجھی جاتی بلکہ غذا صرف خشک سالن اور
چاول ہوتی ہے۔یہ دال صرف اس لئے ملائی جاتی ہے تا کہ چاول گیلے ہو جائیں اور انہیں نگلنے میں آسانی
ہو۔یہ استنی اگر چہ میں نے پچھلے دور میں کر دیا تھا مگر اس دور میں پھر اس کو دہرا دیتا ہوں مگر شرط یہ ہے کہ وہ
دال پتیلی دال تک ہی محدود ہو اگر اس دال کو خود ایسا گاڑھا اور مرغن بنالیا جائے کہ وہ سالن کا کام دے سکے
تو پھر اس کی اجازت نہیں۔خطبوں میں تو مجھے یاد ہے لیکن یہ یاد نہیں کہ کسی خطبہ میں بھی میں بیان کر چکا ہوں یا نہیں کہ اچار
اور چٹنی اگر سادہ ہو اور بطور مصالحہ یا ہاضم کے اسے استعمال کیا جائے تو کھانے کے ساتھ اس کا استعمال جائز
ہے لیکن بعض ملکوں میں چٹنی بھی سالن کا قائم مقام کبھی جاتی ہے۔پس جب چٹنی میں بھی تکلف کی کوئی
صورت ہو اور سالن کے قائم مقام سمجھی جا سکے تو پھر اس کے استعمال میں بھی احتیاط کرنی چاہئے۔ہر شخص کا
معاملہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے اور فائدہ اسی صورت میں پہنچ سکتا ہے جب انسان حجت اور حیلہ سازی سے
کام نہ لے۔اگر چٹنی اور اچار صرف چٹنی اور اچار کی حد تک ہی ہو اور اس کے استعمال کی غرض یہ ہو کہ ہاضمہ
درست ہو اور کھانا ہضم ہو جائے تو اس کا استعمال جائز ہے لیکن اگر وہ سالن کے قائم مقام ہو تو پھر کسی
دوسرے سالن کے ساتھ اس کا استعمال جائز نہیں اور یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ بعض علاقے ایسے ہیں
جہاں چٹنیاں ہی چٹنیاں بنا کر کھاتے ہیں کوئی الگ سالن استعمال نہیں کرتے۔ایک دفعہ جب میں شملہ
میں تھا تو ایک رئیس میری ملاقات کیلئے آئے۔ان سے دوران گفتگو کہیں میں نے ذکر کر دیا کہ سنا ہے کہ
آپ کے وطن میں کھانے اور قسم کے ہوتے ہیں؟ اس کے بعد مجھے اس بات کا کوئی خیال نہ
رہا۔انہوں نے میری دعوت کی۔جب میں ان کے ہاں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ چھوٹی چھوٹی پیالیاں آئی
شروع ہو گئیں جن میں مختلف قسم کی چٹنیاں تھیں۔میں نے ان چٹنیوں کو کچھ چکھا اور پھر چھوڑ دیا اور دیر تک
باتیں ہوتی رہیں۔اب میں یہ انتظار کرتارہا کہ کھانا آئے تو میں کھاؤں مگر کھانا کوئی نہ آیا یہاں تک کہ گیارہ
بج گئے اور ہم وہاں سے رخصت ہو گئے۔راستہ میں میں نے حافظ روشن علی صاحب مرحوم سے، جو میرے
ساتھ تھے، پوچھا کہ کیا آج ہماری یہاں دعوت نہیں تھی؟ اور کیا ہمیں غلطی تو نہیں لگی کہ ہم دعوت کے خیال
541

خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سے یہاں آگئے؟ وہ اتفاق سے اس علاقہ میں رہ چکے تھے وہ کہنے لگے کھانا آیا جو تھا آپ نے نہیں کھایا ؟
میں نے کہا کھانا کون سا آیا کچھ چٹنیاں آئی تھیں وہ میں چکھ کر چھوڑتا گیا۔کہنے لگے وہی تو کھانا تھا۔میں
نے کہا میں نے سمجھا کہ یہ صرف ہاضمہ کے تیز کرنے کے لئے چٹنیاں آرہی ہیں اور چونکہ مجھے کھانسی کی
شکایت تھی میں چکھ کر چھوڑ دیتا تھا کھاتا نہ تھا کہ اصل کھانا بعد میں آئے گا۔کہنے لگے یہی چٹنیاں جو انہوں
نے بھجوائی تھیں کھانا تھیں۔تو بعض علاقوں میں چٹنیاں بھی کھانا مجھی جاتی ہیں جیسے میرے ساتھ واقعہ پیش
آیا یہاں تک کہ مجھے راستہ میں دریافت کرنا پڑا کہ آیا ہماری یہاں دعوت بھی تھی یا نہیں ؟ اگر اس قسم کی
چٹنیاں ہوں تو پھر یہ بھی کھانے میں شمار ہوں گی اور ان میں بھی سادگی اور حد بندی کی ضرورت ہوگی۔لباس کے متعلق بھی بعض دوستوں نے دریافت کیا ہے۔حالانکہ لباس کی سادگی نہایت ضروری
چیز ہے۔میں نے دیکھا ہے لباس میں سادگی نہ ہونے کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ امیروں اور غریبوں میں ایک مہین
فرق ہے۔امیر اپنے کپڑے سنبھالے بیٹھے رہتے ہیں اور ہر وقت انہیں یہ خیال رہتا ہے کہ کہیں کپڑے
پر داغ نہ لگ جائے ، کہیں میلا نہ ہو جائے اور اس طرح وہ غرباء سے پرے پرے رہتے ہیں۔پس لباس
میں سادگی نہایت ضروری ہے۔بلکہ میں یہاں تک کہوں گا کہ اگر کسی شخص کے پاس صرف ایک جوڑا ہے
اور وہ اسے ایسی احتیاط سے رکھتا ہے کہ ہر وقت اسے یہ خیال رہتا ہے کہیں اس پر دھبہ نہ پڑ جائے کہیں
اس پر داغ نہ لگ جائے اور اس طرح غریبوں سے اس کے دل میں نفرت پیدا ہوتی ہے تو اس نے ہرگز
تحریک جدید کے اس مطالبہ پر عمل نہیں کیا۔اس کے مقابلہ میں اس شخص کو میں زیادہ سادہ کہوں گا جس کے
پاس دو یا تین جوڑے کپڑوں کے ہیں اور وہ ان کے متعلق ایسی احتیاط نہیں کرتا جو امارت و غربت
میں امتیاز پیدا کر دیتی ہے۔در حقیقت لباس میں ایسا تکلف جو انسانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کا موجب ہو
جائے ، جو بنی نوع انسان میں کئی قسم کی جماعتیں پیدا کرنے کا محرک ہو جائے سخت ناپسندیدہ اور فتنے
پیدا کرنے والا ہے۔خواہ اس کے پاس ایک جوڑا ہو یا دو ہوں۔پس یہ ہدایت بھی کوئی وقتی ہدایت نہیں بلکہ
نل ہدایت ہے کیونکہ اس کے ذریعہ سے انسانوں میں سے تفرقہ دور ہوتا ہے۔مستقل
عورتوں میں خصوصاً اعلیٰ لباس کی بہت پابندی ہوتی ہے اور اس میں ان کی طرف سے بڑے
بڑے اسراف ہو جاتے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ بعض گھر عورتوں کے لباس اور زیور کی وجہ سے ہی برباد ہو
گئے ہیں۔انگریز اقتصادی لحاظ سے بہت بڑی محتاط قوم ہے مگر ان میں بھی عورتوں کے لباسوں کے
اخراجات کی وجہ سے بڑے بڑے امرانتباہ ہو جاتے ہیں۔عورت بازار میں جاتی اور مختلف فیشنوں کے جنون
میں ماری جاتی ہے۔542

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبه جمعه فرموده 4 فروری 1938ء
میں نے ایک دفعہ ایک ولائتی اخبار میں لطیفہ پڑھا کہ فرانس میں جہاں فیشن کا سب سے زیادہ
خیال رکھا جاتا ہے۔ایک عورت جو فیشن میں خاص طور پر مشہور تھی ایک دکان سے ایک ٹوپی خرید کر نکلی
اتفاق سے اسے راستہ میں ایک فیشن کی ملکہ نظر آگئی۔یورپ کے ہر ملک میں چار پانچ ایسی عورتیں ہوتی
ہیں جو فیشن کی ملکہ کہلاتی ہیں یعنی جو لباس وہ پہنتی ہیں وہی فیشن سمجھا جاتا ہے۔ان کے لباس کے خلاف
اگر کوئی عورت لباس پہنے تو اس کا لباس فیشن کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔جب اس نے اس فیشن کی ملکہ
کو دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ اس نے اور قسم کی ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔یہ دیکھ کر اس نے وہی ٹوپی جو اس نے
ابھی خریدی تھی ، سر سے اتار کر اپنی بغل کے پیچھے دبالی تاکہ کوئی اسے اس ٹوپی کے ساتھ دیکھ نہ لے۔یہ
فیشن پرستی جنون بھی ہے اور قومی اتحاد کو تباہ کرنے والی بھی۔ہمارے ملک میں بھی جو مغربی لباس پہنے والوں کی نقل کرتے ہیں۔انہیں دیکھ کر یہ معلوم نہیں
ہوتا کہ وہ آدمی ہیں بلکہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ مشینیں ہیں جن پر کپڑے لیٹے ہوئے ہیں۔ہر وقت، اٹھتے
بیٹھتے ، چلتے پھرتے انہیں یہی خیال رہتا ہے کہ کپڑے کو شکن نہ پڑ جائے ، اس پر داغ نہ لگ جائے ، اس
میں سلوٹ نہ پڑ جائے۔بھلا ایسے دماغ کو خدا کے ذکر کے لئے کہاں فرصت مل سکتی ہے؟ دماغ نے تو آخر
ایک ہی کام کرنا ہے۔جسے اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے یہی خیال رہتا ہو کہ پتلون کو شکن نہ پڑ جائے ، کوٹ
میں کوئی سلوٹ نہ آجائے اس نے بھلا اور کیا کام کرنا ہے؟ اس کے دماغ کا بہت سا وقت تو اپنے لباس کی
درستی میں ہی لگ جاتا ہے۔در حقیقت اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہمارا دماغ اور باتوں سے فارغ ہو اور پا تو وہ
خدا کی یاد میں مشغول ہو یا بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے تدابیر سوچ رہا ہو اور حق بات یہ ہے کہ اگر کوئی شخص
ان باتوں میں ہمہ تن مشغول ہو تو اسے یہ موقعہ ہی نہیں ملتا کہ وہ لباس کی درستی کی طرف توجہ کرے۔میں
نے دیکھا ہے کہ کام کی کثرت کی وجہ سے کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ادھر میں کھانا کھا رہا ہوتا ہوں اور ادھر اخبار
پڑھ رہا ہوتا ہوں۔بیویاں کہتی بھی ہیں کہ اس وقت اخبار نہ پڑھیں کھانا کھا لیں مگر میں کہتا ہوں میرے
پاس اور کوئی وقت نہیں۔پھر کئی دفعہ لوگ میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کے لباس میں یہ نقص
ہے، وہ نقص ہے مگر میں کہتا ہوں کہ مجھے اس بات کا احساس بھی نہیں۔آپ کو معلوم نہیں کہ اس کا کیوں
خیال ہے۔حضرت مسیح موعود کو ہم نے دیکھا ہے گو مخالف اس پر ہنسی اڑاتے اور یہ کہتے ہیں کہ آپ نعوذ باللہ
پاگل تھے۔مگر واقعہ یہ ہے کہ آپ کئی دفعہ بوٹ ٹیڑھا پہن لیتے۔دایاں بوٹ بائیں پاؤں میں اور بایاں
بوٹ دائیں پاؤں میں۔وہ نادان نہیں جانتے کہ جس کا دماغ اور باتوں کی طرف شدت سے لگا ہوا ہو
543

خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اسے ان معمولی باتوں کی طرف توجہ کی فرصت ہی کب مل سکتی ہے؟ اسی طرح کئی دفعہ ایسا ہوتا کہ آپ بیٹن
اوپر نیچے لگا لیتے یعنی اوپر کا بٹن نچلے بٹن کے کاج میں اور نیچے کا بٹن اوپر کے بٹن کے کاج میں لگا
رابھی اور تاہے تو
دیتے۔میرا بھی یہی حال ہے دوسرے تیسرے دن بٹن اوپر نیچے ہو جاتے ہیں اور کوئی دوسرا بتا تا ہے تو درستی
ہوتی ہے۔گو بوٹ کے متعلق اب تک میرے ساتھ ایسا کبھی واقعہ نہیں ہوا کہ بایاں بوٹ میں نے دائیں
پاؤں میں پہن لیا ہو اور دایاں بوٹ بائیں پاؤں میں اور اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ میرے پاؤں پربھنوری
ہے اور ڈاکٹر نے مجھے بچپن سے ہی بوٹ پہنے کی ہدایت کی ہوئی ہے اور چونکہ بچپن سے ہی مجھے بوٹ پہننے
کی عادت ہے اس لئے ایسا کبھی اتفاق نہیں ہوا لیکن حضرت مسیح موعود کے ساتھ تو اکثر ایسا ہوا کہ چلتے چلتے
آپ کو ٹھو کر گئی اور کوئی دوسرا دوست بتاتا کہ حضور نے گرگابی الٹی پہنی ہوئی ہے اور آخر آپ نے انگریزی
جوتی پہنی بالکل ترک کر دی۔تو انسانی دماغ جب ایک طرف سے فارغ ہو بھی دوسرا کام کر سکتا ہے۔اگر
ہم اپنے دماغ کو ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف لگا دیں تو اسلام کی ترقی کے کام کب ہم کر سکیں گے ؟ یہی
وجہ ہے کہ اسلام نے کھانے اور لباس میں انسان کو سادگی کا حکم دیا تا کہ وہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھنے
کی بجائے اہم امور کی طرف توجہ کرے۔پس لباس کے متعلق بھی میں سمجھتا ہوں کہ جو قیود میری طرف سے عائد کی گئی تھیں ان کا قائم
رہنا ضروری ہے۔فیتوں کے متعلق بھی بعض دوستوں نے دریافت کیا ہے کہ آیا اس کے متعلق عورتوں پر جو پابندی
عائد کی گئی تھی اس کا وقت گزر گیا ہے یا ابھی جاری ہے ؟ سو اس کے متعلق میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ پابندی
بہر حال قائم ہے کیونکہ کپڑے خواہ کتنے گراں ہوں ایک لمبے عرصہ تک کام دے سکتے ہیں مگر فیتے چونکہ
لباس پر صرف ٹانکے جاتے ہیں اور ہر روز بدلے جاسکتے ہیں اس لئے ہر نئے فیشن کو دیکھ کر عورتیں ریجھ
جاتی ہیں اور نیا فیتہ خرید کر پہلے فیتے کی جگہ لگا لیتی ہیں اور میرا تجربہ ہے کپڑوں پر اتنی قیمت نہیں لگتی جتنی کہ
ایک فیشن پرست عورت کے فیتوں پر کیونکہ فیتے بدلتے چلے جاتے ہیں۔پس مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ میں اس میں تغیر کروں بلکہ میں کہتا ہوں ہمیں آہستہ آہستہ ابھی
بعض اور قید میں اس بارہ میں بڑھانی پڑیں گی۔لیکن چونکہ میں ابھی تک ان امور کے متعلق غور کر رہا
ہوں اس لئے ابھی ان کا ذکر نہیں کرتا۔زیورات کے متعلق میں یہ اجازت دے چکا ہوں کہ شادی بیاہ کے موقعہ پر نیاز یور بنوانا جائز ہے
544

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
اس کے علاوہ کسی موقعہ پر نہیں اور در حقیقت زیور اپنی ذات میں کوئی ایسی چیز بھی نہیں کہ شادی کے بعد
خاص طور پر بنوایا جائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں خاص طور پر زیور بنوانے کا کوئی رواج
نہیں تھا ہاں ٹوٹے پھوٹے زیور کی مرمت کی اجازت میں پہلے بھی دے چکا ہوں اور اب بھی وہ اجازت
قائم ہے لیکن ٹوٹے پھوٹے زیور بنوانے کے یہ معنی نہیں کہ ایک زیور تڑوا کر دوسر از یور بنوا لیا جائے بلکہ یہ
مطلب ہے کہ ٹوٹے ہوئے زیور کی محض مرمت کرائی جائے۔مجھے معلوم ہے کہ عورتیں زیورات کو
توڑ پھوڑ کر بعض دفعہ زیور کی قیمت سے بھی زیادہ اس پر خرچ کر دیتی ہیں۔پس تو ڑنے پھوڑنے کی مرمت
سے یہ ہرگز مراد نہیں کہ گلے کا زیور ہاتھ کا بنالیا جائے اور ہاتھ کا زیور گلے کا بلکہ اس سے مراد صرف ٹوٹے
ہوئے زیور کی معمولی مرمت ہے تا کہ وہ کام دے سکے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں گوزیور کے لئے سونا بھی کم ہوتا تھا مگر اس فرق کو
مد نظر رکھتے ہوئے بھی زیور کا جس قدر رواج تھا کہا جاسکتا ہے کہ سونے کی نسبت سے بھی کم تھا۔اس وقت
زیورات کی اتنی کمی تھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی کے متعلق آتا ہے کہ ان کا زیور محض یہ
تھا کہ ان کے پاس ایک ہار تھا جو لونگوں اور بعض دوسرے خوشبودار بیجوں سے بنا ہوا تھا اور وہ بھی کسی سے
عاریتاً کیا ہوا تھا۔ہمارے ملک میں بھی بعض زمیندار عورتیں کھوپرے کے ٹکڑوں اور خربوزوں کے بیجوں
کے بار بنا لیتی ہیں۔اسی طرح انہوں نے بھی خوشبو کیلئے مختلف قسم کی بیجوں اور لونگوں کو اکٹھا کر کے ایک
ہار بنا لیا ہوا تھا۔در حقیقت زیور اقتصادی لحاظ سے ایک نہایت ہی مضر چیز ہے کیونکہ اس میں قوم کا پیسہ بغیر کسی
فائدے کے پھنس جاتا ہے اور دراصل یہی وہ سونا چاندی اکٹھا کرنا ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے کہ جو لوگ سونا چاندی اکٹھا کرتے ہیں قیامت کے دن اس سونا چاندی کو گرم کر کے ان کے
جسم پر داغ لگایا جائے گا۔یوں قرآن مجید روپیہ رکھنے کی ممانعت نہیں کرتا۔اگر روپیہ جمع کرنا منع
ہوتا تو اسلام میں زکوٰۃ کا مسئلہ بھی نہ ہوتا۔پس روپیہ جمع کرنا منع نہیں بلکہ ایسا روپیہ جمع کرنا منع ہے جو
دنیا کو کوئی فائدہ نہ پہنچا سکے۔ایک شخص کے پاس اگر دس لاکھ روپیہ ہو اور وہ تجارت پر لگا ہوا ہو تو پانچ دس
سولوگ ایسے ہوں گے جو اس کے روپیہ سے فائدہ اٹھا رہے ہوں گے۔پس بڑے تاجر کا روپیہ یا بڑے
زمیندار کا روپیہ بند نہیں کہلا سکتا۔مثلاً ایک زمیندار کے پاس اگر دو چار سو ایکڑ زمین ہے تو چونکہ وہ اکیلا اس
زمین میں بل نہیں چلا سکے گا اس لئے لازماًوہ اور لوگوں کو نوکر رکھے گا اور اس طرح بارہ تیرہ آدمی بلکہ
545

خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
به شمولیت بیوی بچوں کے ساٹھ ستر آدمیوں کا اس کی زمین سے گزارہ چلے گا اور تمام قوم کو فائدہ پہنچے گا لیکن
اگر وہ سود وسو ایکڑ زمین کی بجائے اتنی رقم کا سونا خرید کر گھر میں رکھ لیتا ہے تو کسی ایک شخص کو بھی فائدہ نہیں
پہنچ سکتا۔تو اپنے روپیہ کو ایسے استعمال میں نہ لانا جس کا دنیا کو فائدہ پہنچے اسلام سخت نا پسند کرتا ہے اور ایسے
لوگوں کو ہی قیامت کے دن سزادینے کا خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ذکر کیا ہے۔چونکہ زیورات کے
ذریعہ بھی روپیہ بند ہو جاتا ہے اور قوم کے کام نہیں آتا اس لئے زیورات کی کثرت بھی ناپسندیدہ امر
ہے۔ہاں عورت کی اس کمزوری کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ وہ زیور پسند کرتی ہے اور جس کا قرآن کریم نے بھی
يُنَشَّوا فِي الْحِلْيَةِ میں ذکر فرمایا ہے۔اسے تھوڑا سا زیور پہننے کی اجازت ہے۔اسی طرح ریشم اللہ تعالیٰ
نے مردوں کیلئے منع کیا ہے مگر عورتوں کے لئے اس کا پہننا جائز رکھا ہے۔اس طرح اسلام نے عورت کا یہ
حق تسلیم کیا ہے کہ وہ کچھ زیور پہن کر اور کچھ ریشمی لباس میں ملبوس ہو کر زیب وزینت کر سکتی ہے۔اس لئے
میں نے یہ اجازت دی ہے کہ شادی بیاہ کے موقعہ کچھ زیور بنوا لیا جائے لیکن اس کے بعد کسی نئے زیور کے
بنوانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی سوائے خاص حالات اور اجازت کے۔ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ ٹوٹے
پھوٹے زیور کی مرمت کر والی جائے کیونکہ زیورات ملک کی تجارت اور زراعت اور صنعت و حرفت کی ترقی
میں سخت روک ہیں اور اس طرح ملک کا کروڑوں
روپیہ بغیر کسی فائدہ کے بند پڑا رہتا ہے اور کسی قومی یاملکی
فائدہ کیلئے استعمال نہیں ہو سکتا۔ایک عورت اگر اپنے پاس دس ہزار روپے کا زیور بھی رکھ لیتی ہے تو کسی اور کو
اس سے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن اگر وہ دس ہزار روپیہ تجارت میں لگا دیتی ہے اور پندرہ ہیں آدمی پرورش پا
جاتے ہیں تو اس سے ملک اور قوم کو بہت بڑا فائدہ پہنچے گا اور اس صورت میں اس کو بھی نفع ملے گا لیکن یہ نفع
دوسروں
کو نفع میں شامل کر کے ملے گا اس لئے شریعت اس کی اجازت دے گی۔تو اسلام روپیہ کے استعمال
کی وہ صورت پسند کرتا ہے جسے لوگ استعمال کریں وہ صورت پسند نہیں کرتا کہ جس میں آنکھیں اسے دیکھ
دیکھ کر لذت حاصل کریں مگر لوگ اس کے فائدہ سے محروم رہیں۔پس زیورات کے بنوانے میں جس
قدر احتیاط کی جاسکے وہ نہ صرف امارت و غربت کا امتیاز دور کرنے کے لئے ، نہ صرف مذہبی احکام کی تعمیل
کرنے کیلئے بلکہ اپنے ملک کو ترقی دینے کیلئے بھی نہایت ضروری ہے۔پس یہ احکام ایسے نہیں جنہیں بدلنے کی ضرورت ہو بلکہ ہو سکتا ہے کہ کسی وقت ان میں زیادہ بختی
کی ضرورت پیش آجائے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر حکومت مسلمان ہو یا اسلامی احکام کے نفاذ کی
اجازت اس کی طرف سے ہو تو ایسی کئی قیود لگانی پڑیں گی جن کے ماتحت افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ
546

آج 10 میں سے 10 باقی