تحریک جدید کا دور ثانی اور دوسری مدات ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 4 فروری 1938ء
سکے کیونکہ اسلام کا منشا یہ ہے کہ دنیا کے ہر انسان کو کھانا ضرور مہیا ہو، پانی ضرور مہیا ہو ، لباس ضرور مہیا ہو اور
مکان ضرور مہیا ہو اور جب بھی اسلام کا یہ مقصد پورا ہوگا لازماً امیروں کے ہاتھ سے دولت چھنے گی کیونکہ
اگر دولت بعض لوگوں کے ہاتھ میں بے اندازہ طور پر چلی جائے تو حکومت سب کے لئے کھانا، پینا، لباس
اور مکان کس طرح مہیا کرسکتی ہے پس جب بھی اسلامی حکومت قائم ہوئی اسے ضرور ایسے تغیرات کرنے
پڑیں گے جن کے ماتحت ہر شخص کے لئے کھانا، پینا، کپڑا اور مکان مہیا ہو سکے بلکہ اس زمانہ کی
ضرورتوں کے لحاظ سے ایک اور چیز بھی اس میں شامل کرنی پڑے گی اور وہ علاج ہے۔اس زمانہ میں
بیماریوں کا علاج اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ میرے نزدیک علاج بھی حکومت کے ذمہ ہونا چاہئے اور پھر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے بتایا ہے کہ تعلیم بھی اسی میں شامل ہے۔چنانچہ بدر کے موقعہ
پر جب کفار کے بہت سے قیدی آئے تو ان میں سے بعض پڑھے لکھے تھے۔انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اگر تم مدینہ کے بچوں کو پڑھا دو تو تمہاری طرف سے یہی فدیہ سمجھا جائے گا۔اور تمہیں اس کے
بدلہ میں رہا کر دیا جائے گا۔تو تعلیم ، علاج، کھانا، پینا، کپڑا اور مکان یہ دنیا کے تمام لوگوں کو میسر آنا چاہئے
اور اگر کوئی ملک ایسا ہے جس میں ایک شخص تو اپنا علاج کر سکتا ہے مگر دوسرا بیماری سے ہر وقت کراہتا رہتا
ہے ایک شخص تو اپنے لئے کپڑا مہیا کر سکتا ہے مگر دوسرا سردیوں اور گرمیوں میں ننگے بدن پھرتا ہے۔ایک
شخص تو مکان میں رہتا ہے مگر دوسرے کو اپنا سر چھپانے کے لئے ایک جھونپڑی بھی میسر نہیں تو وہ ملک کبھی
جنت نہیں کہلا سکتا بلکہ وہ دوزخ ہے۔ہزاروں آدمی ہمارے ملک میں ایسے ہیں جو بڑھے ہو جاتے
ہیں۔ان کی بیوی پہلے فوت ہو چکی ہوتی ہے اور ان
کا کوئی بچہ نہیں ہوتا جو ان کی خبر گیری کرے وہ اکیلے اپنی
کوٹھری میں دن رات پڑے رہتے ہیں۔نہ انہیں روٹی دینے والا کوئی ہوتا ہے، نہ انہیں پانی دینے والا کوئی
ہوتا ہے، نہ ان
کی بلغم اٹھانے والا کوئی ہوتا ہے، نہ ان کا علاج کرنے والا کوئی ہوتا ہے۔یہ کتنے غضب اور
کتنی لعنت کی بات ہے اس قوم کے لئے جس قوم میں ایسے افراد موجود ہوں۔مگر یہ تمام باتیں اسلامی
طریق عمل اختیار کرنے سے ہی دور ہو سکتی ہیں اس کے بغیر نہیں اور اس وقت لازمی طور پر ان ٹیکسوں پر
حکومت کا گزارہ نہیں ہو سکے گا جو ٹیکس حکومت کی طرف سے اب موصول کئے جاتے ہیں۔پس اس وقت
اسلامی حکومت کو بعض نئے ٹیکس لگانے پڑیں گے اور امرا سے زیادہ روپیہ وصول کرنا پڑے گا جیسا کہ اسلامی
اصول اس بارے میں موجود ہیں اور پھر اس روپیہ سے غربا کی خبر گیری کرنی پڑے گی لیکن جب تک اسلامی
حکومتیں قائم نہیں ہوتیں ہمیں اس مقصد کے لئے تیاری تو کرنی چاہئے۔ہمیں کیا پتہ کہ کب خدا تعالی
547
خطبہ جمعہ فرموده 4 فروری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
حاکموں کے دلوں کو اسلام کی طرف پھیر دے اور وہ دوڑتے ہوئے اسلامی احکام
کو دنیا میں قائم کرنے لگ
جائیں۔فرض کرو کہ ایک دن ایسا آتا ہے جب ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ بادشاہ بھی اور وزرا بھی اور امرا بھی
اور بڑے بڑے جرنیل بھی سب اسلام قبول کرنے کیلئے تیار ہیںتو بتاؤ کیا ہم اس وقت تیاری کریں گے یا
ہمیں آج سے ہی تیاری شروع کر دینی چاہئے؟ پس ہمیں اس عظیم الشان مقصد کیلئے جس کو پورا کرنے کیلئے
اللہ تعالیٰ نے اسلام کو قائم کیا ہے تیار رہنا چاہئے اور تجربہ سے ان احکام کی باریکیوں کو پہلے سے دریافت
کر چھوڑ نا چاہئے اور اپنی قربانیوں سے اسلام کے احکام کو عملی رنگ دیتے چلے جانا چاہئے۔یہاں تک کہ
اللہ تعالیٰ بادشاہوں اور حاکموں کے دلوں کو اسلام کی طرف پھیر دے اور پھر وہ اسلامی احکام کے اس حصہ
کی تکمیل شروع کر دیں جس کی تکمیل کرنی اس وقت ہمارے لئے ناممکن ہے۔چندوں کی وصولی کا جو طریق موجودہ حالت میں ہم جماعتی طور پر اختیار کئے ہوئے ہیں۔وہ یقیناً
ایسا نہیں کہ اس سے وہ تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں جن ضرورتوں کو پورا کرنا اسلامی حکومت کا فرض
ہے۔دوسرے موجودہ حالت میں ہمارا بہت سا روپیہ تبلیغ پر خرچ ہو رہا ہے اور ہونا چاہئے۔پس ان وجوہ
سے ہم قادیان جیسی چھوٹی بستی میں بھی جہاں صرف چند ہزار نفوس ہیں۔اس اسلامی طریق کو کہ ہر شخص
کو کھانا ، مکان اور لباس وغیرہ بہر حال میسر ہو جاری نہیں کر سکتے بلکہ ابھی تو ہماری یہ حالت ہے کہ ہم کوئی
کام کرنا چاہتے ہیں تو جھٹ ایک منافق شور مچانے لگ جاتا ہے اور ہمارا کچھ روپیہ اس منافق کی آواز
کو دبانے اور اس کے فتنہ کو دور کرنے میں خرچ ہونے لگتا ہے۔پس تحریک جدید کے یہ مطالبات ایسے نہیں کہ جنہیں اب منسوخ کر دیا جائے یا ایک عرصہ کے
بعد منسوخ کر دیا جائے۔ہاں ان مطالبات میں تغیر ہو سکتا ہے کیونکہ تفصیلات کے متعلق اسلام نے ہر زمانہ
کے اہل الرائے پر معاملہ کو چھوڑا ہے اور اجتہاد کی اجازت دی ہے۔پس اجتہاد بدل بھی سکتا ہے۔لیکن
اصول بہر حال یہی رہے گا جو تحریک جدید کے مطالبات میں ہے کہ سادہ زندگی اختیار کرو، سادہ کھانا
کھاؤ ، سادہ لباس پہنو اور آرائش و زیبائش کے سامانوں سے الگ ہو جاؤ کیونکہ اسلام کا تقاضا ہم سے یہ
ہے کہ ہمارا روپیہ زیورات وغیرہ کی صورت میں بند نہ ہو بلکہ قوم کے فائدہ کے کاموں پر لگا ہوا ہو، اسلام
کا تقاضا ہم سے یہ ہے کہ امیر اور غریب میں کوئی فرق نہ رہے، اسلام کا تقاضا ہم سے یہ ہے کہ ہم آپس
میں بھائی بھائی بن کر رہیں، اسلام کا تقاضا ہم سے یہ ہے کہ ہماری ایک دوسرے سے ایسی محبت والفت
ہو کہ ہم ایک دوسرے سے پرے پرے نہ رہیں اور یہ نہ سمجھیں کہ ہم کچھ اور چیز ہیں اور وہ کچھ اور چیز ہے۔548
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
میں ایک دفعہ گورداسپور کا فارم دیکھنے گیا۔اس فارم کا جو افسر ہوتا ہے اس کا عہدہ ڈپٹی کلکٹر کے
برا بر ہوتا ہے۔اس افسر نے مجھے تمام فارم دکھایا لیکن میں نے دیکھا کہ سڑک پر چلتے چلتے جب زمیندار
سامنے آجاتے تو وہ اسے فرشی سلام کر کے کود کر ایک طرف ہو جاتے۔تھوڑی دیر کے بعد میں نے انہیں ہنس
کر کہا کہ آپ کے صیغے کا کوئی فائدہ نہیں۔کہنے لگے کیوں؟ میں نے کہا جن زمینداروں کے فائدے کے
لئے آپ یہ کام کر رہے ہیں ان کی حالت تو یہ ہے کہ وہ آپ کو دور سے دیکھتے ہی کود کر الگ ہو جاتے
ہیں۔بھلا ایسے لوگ آپ سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور آپ ان
کو کیا فائدہ پہنچا سکتے ہیں؟ چنانچہ اس کے
بعد میں نے سرایڈورڈ میکسیکن کو جو اس وقت گورنر پنجاب تھے چٹھی لکھی کہ میں نے آپ کے ایک محکمہ
کا اتفاقاً ملاحظہ کیا ہے۔جس کے ماتحت مجھ پر یہ اثر ہے کہ اس محکمہ کا کوئی فائدہ نہیں اگر آپ زمینداروں کو
فائدہ پہنچانے کی حقیقی خواہش رکھتے ہیں تو اس کا طریق صرف ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ آپ چھوٹی چھوٹی
تنخواہوں والے افسر مقرر کریں جو گاؤں میں جائیں اور زمینداروں سے مل جل کر کام کریں اور انہیں بل
چلا کر بتا ئیں اور نئے طریق زراعت کی طرف ان کی طبائع کو مائل کریں اس کا کوئی فائدہ نہیں کہ بڑی تنخواہ
والا افسر آپ نے مقرر کر دیا ہے۔جس کی شکل دیکھتے ہی زمیندار کو دکر پرے ہو جاتے ہیں۔چنانچہ انہوں
نے میری اس تجویز کو بہت پسند کیا اور لکھا کہ میں اس پر غور کروں گا۔چنانچہ اب چھوٹے چھوٹے افسر مقرر
ہیں جو کھیت میں ہل چلا کر اور بیج بو کر زمینداروں کو دکھا دیتے ہیں۔گو اب بھی اس سے پورا فائدہ نہیں پہنچ
رہا مگر بہر حال اب چھوٹے افسر بھی مقرر ہو گئے ہیں اور زمیندار آسانی سے ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں مگر
اُس وقت صرف ڈپٹی ہی ڈپٹی ہوتا تھا کوئی چھوٹا افسر نہیں ہوتا تھا۔غرض اسلام یہ چاہتا ہے کہ بنی نوع انسان میں امتیاز کم ہواور محبت اور میل جول زیادہ ہو۔ایک
دفعہ ایک نہایت ہی غریب شخص نے میری دعوت کی ، میں گیا۔اس بے چارے کے پاس کوئی سامان نہ
تھا۔اس نے ایک چارپائی بچھا دی اور اس پر مجھے بٹھا کر شور با روٹی جو اسے میسر تھا اس نے میرے سامنے
رکھ دیا۔اتفاق سے ایک باہر کے دوست بھی اس وقت میرے ساتھ چل پڑے۔جب میں کھانا کھا کر
باہر نکلا تو وہ مجھے کہنے لگے کہ کیا آپ ایسے غریب کی دعوت بھی قبول کر لیا کرتے ہیں؟ میں نے کہا اگر میں
اس غریب شخص کی دعوت قبول نہ کرتا اور انکار کر دیتا تو آپ ہی یہ اعتراض کرنے والے ہوتے کہ یہ
امیروں کی دعوت قبول کر لیتے ہیں غریبوں کی دعوت قبول نہیں کرتے۔مگر اب جبکہ میں نے دعوت قبول کر
لی ہے تو آپ کے خیال نے یہ صورت اختیار کر لی ہے کہ ایسے غریب کے ہاں کھانا کھانا تو ظلم ہے۔میں
549
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
نے کہا کہ اس کے ہاں
کھانا کھانا ظلم نہیں تھا بلکہ انکار کر ناظم تھا کیونکہ میرے انکار سے یہ ضرور محسوس کرتا کہ
میں چونکہ غریب ہوں اس لئے انکار کیا گیا ہے۔پس جو اعتراض اس دوست نے کیا اس کے بالکل الٹ اسلام ہمیں تعلیم دیتا ہے۔اسلام یہ
کہتا ہے کہ کوئی ایسی امارت نہ ہو جو غربت کو حقارت کی نگاہوں سے دیکھے اور کوئی ایسی غربت نہ ہو جو غریب
کے لئے وبال جان بن جائے۔یہ خیال بہت دور کا ہے۔ایسا ہی دور جیسے دنیا میں جنت کا خیال۔مگر ایک
دفعہ اسلام اس مقصد کو پورا کر چکا ہے اور اب دوسری دفعہ اس مقصد کا پورا ہونا ناممکن نہیں۔پس ضرورت
ہے کہ ہم اس عظیم الشان مقصد کے لئے داغ بیل ڈالیں اور اس عظیم الشان محل کی بنیادیں رکھ دیں جس کی
تعمیر اسلام کا منشا ہے۔بے شک ہمارے لئے بہت بڑی دقتیں ہیں۔ہم دوسروں کے محکوم ہیں اور ہمارے
لئے ان قواعد کی پابندی لازمی ہے اور بعض دفعہ ہماری ایک نیک خواہش کا بھی وہ یہ مفہوم لے لیتے ہیں کہ
گویا ہم بادشاہ بننا چاہتے ہیں۔حالانکہ ہم بادشاہ نہیں بلکہ خادم بننا چاہتے ہیں لیکن بنی نوع انسان کی
خدمت کیلئے ابھی لازمی ہے کہ کوئی قانون جاری کیا جائے۔اس قانون کا نام بادشاہت کی خواہش رکھ لینا
انتہائی نادانی اور نا واقفیت ہے۔ہماری غرض صرف یہ ہے کہ ایسے اصول دنیا میں جاری کر دیں۔جن کے
ما تحت امارت و غربت کا امتیاز جاتا رہے اور بنی نوع انسان کو نہایت آرام سے خدا تعالیٰ کے ذکر اور اپنی
ترقی کے لئے جدو جہد کرنے کا موقع مل جائے۔کئی چیزیں ایسی ہیں جن کے متعلق میری خواہش ہے کہ
انہیں اس وقت دور کر دینا چاہئے مگر وہ چونکہ حکومت سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے انہیں دور نہیں کیا جا سکتا اگر
اسلامی حکومت ہوتی تو میں کہتا کہ ان باتوں کو ابھی دور کر دو مگر چونکہ حکومت غیر ہے اس لئے محبت، پیار اور
آہستگی کے ساتھ قدم آگے بڑھانا ضروری ہے اور اس دن کا انتظار کرنا چاہئے جب اللہ تعالیٰ ہمارے
حاکموں کے دلوں کو کھول دے ورنہ ان احکام کی ضرورت آج بھی اسی طرح قائم ہے جس طرح آج سے
تیرہ سوسال پہلے قائم تھی۔سادہ زندگی کے متعلق آج کل ہمیں ایک اور نقطہ نگاہ سے بھی غور کرنا چاہئے اور وہ یہ ہے کہ یہ ایام
سلسلہ کیلئے سخت نازک ہیں اور جماعت نے کئی قسم کے چندوں کے وعدے کئے ہیں جن کا اثر ایک دو سال
تک رہے گا۔پس اس لحاظ سے یہ نہایت ہی ضروری امر ہے کہ سادہ زندگی اختیار کی جائے۔اگر ایک باپ
کا اپنے بچوں کے اخراجات پر یا خاوند کا اپنی بیوی کے زیورات پر اسی طرح روپیہ خرچ ہو رہا ہو جس طرح
پہلے خرچ ہوا کرتا تھا تو اسے دین کی خدمت کا موقع کس طرح مل سکتا ہے۔اگر وہ زیورات پر روپیہ خرچ
550
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
کرے گا تو دین کی خدمت سے محروم رہے گا اور اگر دین کے لئے روپیہ دے گا تولازماً اسے سادہ زندگی
اختیار کرنی پڑے گی اور بعض قیود اپنے اوپر عائد کرنی ہوں گی۔پس اس زمانہ میں ان مطالبات پر عمل کرنا
بہت زیادہ ضروری ہے اور پہلے سے بھی زیادہ ضروری ہے۔میں جہاں تک سمجھتا ہوں جماعت کا ایک بڑا
حصہ دیانتداری سے ان احکام پر عمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔امرا میں سے بھی اور غربا میں سے بھی
اور بعض ست بھی ہیں۔مجھے بعض امرا ایسے معلوم ہیں جنہوں نے سختی سے ان مطالبات پر عمل کیا ہے اور
سادہ زندگی کے متعلق اپنے اوپر قیود عائد کی ہیں اور مجھے بعض ایسے غربا معلوم ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ
ایک کھانا کھانا! یہ کون سی شریعت کا حکم ہے؟ حالانکہ یہ محض ان کے فائدہ کی بات تھی اور پھر وہ تو پہلے ہی
ایک کھانا کھایا کرتے تھے۔انہیں تو چاہئے تھا کہ اس مطالبہ کی تائید کرتے نہ کہ مخالفت مگر انہوں نے
مخالفت کی اور اس پر عمل نہ کیا۔گویا ان لوگوں کی مثال جنہوں نے غربا میں سے اس مطالبہ پر عمل نہ کیا ویسی
ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کسی شخص کے دوست کی کتیا نے بچے دیئے۔اسے معلوم ہوا تو وہ اس کے پاس گیا
اور کہنے لگا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ کی کتیا نے بیچے دیئے ہیں۔اگر آپ
کو تکلیف نہ ہو تو ایک کتیا کا بچہ مجھے
دے دیں کیونکہ مجھے مکان کی نگرانی کے لئے اس کی ضرورت ہے۔وہ کہنے لگا کہ بھئی بچے تو مر گئے ہیں لیکن
اگر زندہ بھی ہوتے تو میں تمہیں نہ دیتا۔وہ کہنے لگا کہ اب تو خدا نے بچے مار دیئے تھے یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی
کہ اگر زندہ ہوتے تو بھی نہ دیتا؟ اسی طرح وہ غربا تو پہلے ہی ایک کھانا کھاتے ہیں وہ اگر ایک کھانا کھانے کی
ہدایت پر اعتراض کریں تو ان کا اعتراض محض بے وقوفی ہے۔انہیں تو چاہئے تھا کہ وہ امرا کے خلاف شور مچاتے
اور کہتے کہ فلاں فلاں امیر اس پر عمل نہیں کرتا اور وہ ایک سے زائد کھانے کھاتا ہے۔نہ یہ کہ وہ اس بات پر
اعتراض کرتے جس میں خود انہی کا فائدہ ہے۔اس کے مقابلہ میں میں ایسے امرا کو بھی جانتا ہوں جنہوں نے
بعض ہدایات پر عمل نہیں کیا اور ایسے غربا کو بھی جانتا ہوں جنہوں نے خاص قربانی کر کے بعض ہدایات پر عمل
کیا ہے اور جنہیں مہینوں ایک کھانا کھانے کے بعد جب کسی وقت اتفاقی طور پر دو کھانے ملے تو انہوں نے
ایک کھانا ہی کھایا اور دوسرا کھانا چھوڑ دیا۔ان کی قربانی یقینا اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت شاندار قربانی ہے اور وہ
اس کے اجر سے محروم نہیں رہیں گے۔یاد رکھو کہ اس وقت ہمارے ارد گر داتنے ابتلاؤں کے سامان ہیں کہ
ہمیں سپاہیانہ طور پر زندگی بسر کرنی چاہئے اور اپنی تمام زندگی کو مختلف قسم کی قیود کے ماتحت
لانا چاہئے۔دنیا چاہتی ہے کہ احمدیت کو متادے لیکن خدا یہ چاہتا ہے کہ احمدیت کو قائم کرے اور یقیناً ویسا
ہی ہوگا جیسا کہ خدا تعالیٰ کا منشا ہے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ تم سچے مسلمان بن کر اپنے اندر ایسی
551
خطبه جمعه فرموده 4 فروری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سادگی پیدا کرو جو تمہارے اندر مساوات پیدا کر دے، جو تمہارے اندر اخلاق فاضلہ پیدا کر دے ، جو
تمہارے اندر الفت و محبت پیدا کر دے اور جو تمہارے اندر برادرانہ اخوت و تعلق پیدا کرنے کا موجب بن
جائے تا اس کے بعد ایک طرف سے اللہ تعالیٰ کی نصرت نازل ہو تو دوسری طرف سے خود تمہارے اندر ایسی
طاقت اور قوت پیدا ہو جائے کہ جو بھی تمہارے سامنے آئے اسے اپنے آگے سے بھگا دو۔دیکھو پہلوان
جب اپنے شاگردوں کو کشتی لڑنا سکھاتے ہیں تو گو ان کے شاگر د دس دس بیس بیس ہوتے ہیں مگر وہ اکیلے
سب کو گرا لیتے ہیں۔اسی طرح اگر تم بھی مجاہدات کرو گے تو تمہارے اندر ایسی طاقتیں پیدا ہو جائیں گی کہ
تم دس دس بیس بیس دشمنوں کا مقابلہ کر سکو گے۔جس طرح دنیوی ریاضات کے نتیجہ میں ایک ایک جسم دس
دس جسموں کو گرا لیتا ہے اسی طرح جب روحانی ریاضات کی جاتی ہیں تو اپنی اپنی ریاضت اور اپنے اپنے
مجاہدہ کے مطابق کوئی روح دس روحوں کو گرا لیتی ہے، کوئی بیس کو گر الیتی ہے، کوئی پچاس کو گرا لیتی ہے، کوئی
س کو گر الیتی ہے، کوئی ہزار کوگر الیتی ہے اور جب کسی قوم میں زبر دست روحانی طاقت وقوت پیدا ہو جائے،
اس وقت تعداد کا سوال بالکل اہمیت کھو بیٹھتا ہے۔اس وقت یہ نہیں پوچھا جاتا کہ دشمن ایک کے مقابل پر
دس ہیں یا ہیں بلکہ ایسی روحانی طاقت حاصل کرنے والی قوم کے تھوڑے سے آدمی ساری دنیا پر غالب
آ جاتے ہیں۔مثل مشہور ہے کہ ایک دفعہ چوہوں نے شور کیا کہ بلی کو پکڑ کر قید کر دیا جائے۔دس ہیں نے کہا
کہ ہم اس کا کان پکڑ لیں گے، دس میں نے کہا کہ ہم اس کی دم پکڑ لیں گے، دس ہیں نے کہا ہم اس کی
ٹانگوں سے چمٹ جائیں گے۔اس طرح سینکڑوں چو ہے تیار ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ آج بلی آئی تو ہم
اسے جانے نہیں دیں گے۔یہ سب باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ ایک بڑے چوہے نے کہا کہ تم سب کچھ پکڑ لو
گے مگر یہ تو بتاؤ کے اس کی میاؤں کو کون پکڑے گا ؟ اتفاقاً اسی وقت ایک کونے میں سے ایک بلی کی آواز آئی
جو وہاں چھپی بیٹھی تھی۔اس نے ایک میاؤں جو کی تو تمام چو ہے بھاگ کر اپنے اپنے بلوں میں گھس گئے۔غرض انسان کے اندر جب غیر معمولی یقین پیدا ہو جائے تو دنیا اس سے دینے لگتی ہے اور یہ ایک صوفیانہ نکتہ
ہے جو تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ انسان کے اندر ایک میں ہوتی ہے۔جب وہ میں پاک ہو جائے تو باقی تمام
دنیا کی میں اس کے آگے دب جاتی ہے۔اس وقت جسموں اور تعداد کا کوئی سوال نہیں رہتا بلکہ جس طرح
ایک شیر کے مقابلہ میں ہزاروں خرگوش کوئی حقیقت نہیں رکھتے اسی طرح ایسی روحانی طاقت رکھنے والے
انسان کے سامنے ہزاروں کیا لاکھوں نفوس بھی محض بے حقیقت ہوتے ہیں کیونکہ وہ روحانیت سے خالی
ہوتے ہیں اور انہی لوگوں کو پیدا کرنا ہمارا مقصود ہے۔ہماری اصل غرض نہ ایک کھانا کھانا ہے، نہ سادہ کپڑا
552
تحریک جدید۔ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء
پہننا ہے نہ یہ ہے نہ وہ بلکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے اندر ایسی روحانی طاقت پیدا ہو جائے جس کے نتیجہ
میں ہم میں اخوت اسلامی پیدا ہو جائے ، ہم میں جرات اسلامی پیدا ہو جائے اور جب وہ پیدا ہوگئی تو ایک
طرف ہمارے اندر کوئی فتنہ پیدا نہیں ہو سکے گا اور دوسری طرف دشمن ہمیں دبا نہیں سکے گا کیونکہ ہمارے
اندر قوت روحانی کا ایک چشمہ پھوٹ رہا ہوگا اور چشمہ کبھی خشک نہیں ہو سکتا۔جس طرح ایک چشمہ سے تم
جس قدر پانی نکالو وہ خشک نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کے نیچے سے اور پانی نکل آتا ہے۔اسی طرح جو لوگ
روحانی اور اخلاقی ورزشوں سے اپنے اندر قوت پیدا کر لیتے ہیں۔وہ روحانیات کا چشمہ بن جاتے
ہیں۔جب دشمن اس میں کچھ پانی چرا کر لے جاتا اور سمجھتا ہے کہ اب پانی ختم ہو گیا تو اس چشمہ کے نیچے
سے اور پانی نکل آتا ہے اور وہ ہمیشہ ہی بھرارہتا ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ شدت
کے ساتھ سادہ زندگی کی طرف متوجہ ہوں اور بجائے اس کے کہ وہ ان قیود کو کم کرنے کی کوشش کریں انہیں
چاہئے کہ وہ زیادہ تعہد کے ساتھ ان مطالبات پر عمل کریں بلکہ جن لوگوں نے گزشتہ سالوں میں عمل کرنے
میں کوتاہی کی ہے۔انہیں بھی اس طرف لانے کی کوشش کریں تا اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی برکتیں نازل
ہوں اور اسلام اور احمدیت کی ترقی کے راستے میں جو مشکلات حائل ہیں وہ دور ہو جائیں اور خدا تعالیٰ اور
اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جلال ظاہر ہو۔مطبوع الفضل 11 فروری 1938ء)
553