ہماری اصل توجہ حضرت مسیح موعودؑ کے ذریعہ سپرد کی گئی امانتوں پر ہونی چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
الہی تحریک۔۔۔جلد
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 11 نومبر 1938ء
ہماری اصل توجہ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ سپرد کی گئیں امانتوں پر ہونی چاہئے
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1938ء
میں نے گزشتہ جمعہ میں اس امر کی طرف جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ رمضان اپنے اندر خاص
ا
برکات رکھتا ہے اور ان برکات سے فائدہ حاصل کرنا مومن کا کام ہے اور میں نے بتایا تھا کہ رمضان بہت
سے ایسے فوائد اپنے اندر رکھتا ہے جو ہمیں ان اغراض کی طرف توجہ دلاتے ہیں جن کی طرف تحریک جدید
جماعت کو متوجہ کرتی ہے اور کہ معنوی طور پر تحریک جدید رمضان کے ساتھ ایک تعلق رکھتی ہے۔وہ مشقت
اور قربانی کی روح اور وہ استقلال اور خدا تعالیٰ کے قرب کی جستجو جو رمضان سے وابستہ ہے وہی تحریک
جدید کا مقصود ہے۔پس جب اس تحریک کا بھی جو شروع کی گئی ہے واحد مقصد اسلام کا قیام اور احمدیت کی مضبوطی
اور اشاعت ہے تو اس کیلئے جماعت جتنی بھی جدو جہد کرے تھوڑی ہے۔ہمارا پہلے دور کو کامیاب بنانا ایسا
ہی تھا جیسا کہ جب کوئی شخص کسی جگہ کوئی عمارت تیار کرنا چاہے اور اس جگہ کوئی کھنڈر ہو تو اس کا پہلا کام یہ
ہوتا ہے کہ اسے صاف کرے۔وہ اینٹیں یا ملبہ جو وہاں پڑا ہوا ہوا سے وہاں سے ہٹا دے یا وہ بوسیدہ ، خرار
اور کمز ور دیواریں جو وہاں کھڑی ہوں ان
کو تو ڑ کر گرا دے تا نئی عمارت کے لئے جگہ صاف ہو سکے۔تحریک جدید کے پہلے دور کی غرض یہ تھی کہ دشمنانِ احمدیت کے حملہ کوتوڑا جائے جو انہوں نے
احمدیت کو تباہ کرنے کی نیت سے کیا تھا مگر صرف میدان کو صاف کر لینا کوئی بڑی چیز نہیں۔جب میدان
صاف ہو جائے تو اصل غرض اس پر عمارت کا قیام ہوتا ہے۔سو اگر ہم صرف پرانی عمارت کو صاف کر کے
اس کی جگہ نئی کے قیام سے غافل رہتے ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے کچھ بھی نہیں کیا۔کھنڈر کو صاف
کرنا کوئی بڑا کام نہیں۔بلکہ بعض اوقات نقصان دہ ہوتا ہے اس لئے کہ کھنڈر بھی اپنے اندر سامان عبرت
رکھتے ہیں۔ایک نئے نظام کیلئے پرانے عبرت کے سامان کو اگر ہم مٹادیں تو یہ کوئی بری بات نہیں لیکن اگر
کوئی نیا نظام تو قائم نہ کریں اور پرانے عبرت کے سامان کو مٹا دیں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ہم نے دنیا
کو ہدایت کے ایک رستے سے خواہ وہ کتناہی مخفی کیوں نہ ہو محروم کر دیا۔غرض خالی کھنڈر کو مٹا دینا کوئی فائدہ
585

اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء
نہیں پہنچا سکتا۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پس آج میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو گزشتہ خطبہ کے سلسلہ میں ہی ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپر د عظیم الشان امانت کی ہے۔ایسی عظیم الشان کہ جو بہت ہی کم لوگوں کو دی گئی ہے۔وہ امانت صرف یہ نہیں کہ ہم اپنے آپ کو احمدی کہہ لیتے ہیں یا وفات مسیح علیہ السلام وغیرہ چند عقائد کو تسلیم
کر لیتے ہیں۔یہ تو ایسا ہی ہے جیسے کھنڈروں کو گرانا۔حیات مسیح کا عقیدہ در اصل ایک کھنڈر تھا جو اسلامی
زمین پر موجود تھا اور وفات مسیح کو تسلیم کرنے کہ یہ معنی ہیں کہ ہم نے اس کھنڈر کو ہٹا دیا۔کسی کھنڈر کو اگر ہٹا
دیا جائے تو اس
کی یہ غرض ہوتی ہے کہ وہاں نئی عمارت بنائی جائے اور اگر یہ غرض ہماری نظر کے سامنے نہیں
یا ہم نے اسے پورا نہیں کیا تو ملبہ یا اینٹوں یا مٹی کے ڈھیر کو ہٹا دینے سے کیا فائدہ؟ اگر دنیا میں وہ نیا نظام
قائم نہیں ہونا۔جس کے رستہ میں حیات مسیح روک ہے تو اس کو ہٹانے پر اتنی طاقت اور قوت صرف کرنے کی
ضرورت ہی کیا ہے؟ یہ خرابی کوئی نئی نہیں۔معاصحابہ رضی اللہ عنہم کی وفات کے بعد کیونکہ ان کی زندگی میں
کسی غلط عقیدہ کی اشاعت کا کوئی امکان نہ تھا لیکن ان کی وفات کے معا بعد بلکہ ابھی ان میں سے بعض
زندہ ہی تھے یعنی پہلی صدی میں ہی مسلمانوں میں یہ خیال پیدا ہونے لگا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ
ہیں اور دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔دوسری صدی میں یہ خیال اور قوی ہو گیا اور تیسری صدی میں قومی
تر۔پہلی اور دوسری صدی میں ہمیں ایسے علماء نظر آتے ہیں جو بالوضاحت اور بالبداہت اس عقیدہ کے
خلاف اعلان کرتے ہیں مگر جوں جوں زمانہ گزرتا گیا ایسے لوگ کم ہوتے گئے۔حتی کہ آخری زمانہ یعنی
پانچویں اور چھٹی صدی سے یہ مسلمانوں کے اندر ایسے طور پر قائم ہو گیا کہ گویا اسلام کا جزو ہے۔کیا مصر اور
کیا سپین، کیا مراکش اور کیا الجزائر ، کیا شام اور کیا اناطولیہ اور کیا فلسطین، عرب، عراق، ایران، بخارا،
افغانستان، ہندوستان، فلپائن، سماٹرا اور جاوا میں کوئی اسلامی ملک ایسا نظر نہیں آتا جس میں یہ مسئلہ پورے
طور پر قائم نہ ہو۔دنیا کا ہر مسلمان اس میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے
کہ یہ بڑا اہم مسئلہ ہے اور شرک ہے مگر سوال یہ ہے کہ جو شرک چھ سو سال تک اسلامی دنیا پر اس طرح چھایا
رہا جس نے پہلی ہی صدی میں اپنی شکل دکھانی شروع کی اور برابر زور پکڑتا گیا اللہ تعالیٰ کیوں اس کے
مٹانے سے غافل رہا؟ کیوں نہ اسے دور کیا گیا اور کیوں اس کی اہمیت کو اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے منہ سے ہی ظاہر کر ایا اور کیوں وہ دلائل جن سے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ثابت ہوتی ہے؟ آج
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ظاہر فرمائے؟ ذراسی عقل اور سمجھ رکھنے والا آدمی بھی یہ سمجھ سکتا ہے کہ
586

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 11 نومبر 1938ء
اس زمانہ میں اس مسئلہ پر بحث کا کوئی فائدہ نہ تھا کیونکہ اس کھنڈر کے گرانے کے بعد نئی عمارت بنانے کا
کوئی موقعہ نہ تھا حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے ساتھ جو اصل مقصود وابستہ ہے وہ یہ ہے کہ اس امت
میں پیدا ہونے والے مسیح کے لئے راستہ صاف کیا جائے اور چونکہ اس کا موقعہ نہ تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے
اتنی بڑی غلطی کو چھوڑ دیا اور اس کا علاج اپنے ہاتھ میں نہ لیا بلکہ انسانوں کے دماغ پر اسے چھوڑ دیا کہ خود
سوچیں۔قرآن کریم میں ایسی آیات، جن سے وفات مسیح علیہ السلام ثابت ہوتی ہے، موجود تھیں۔اسی طرح
ایسی احادیث بھی موجود تھیں جن سے وفات مسیح ثابت ہوتی تھی۔وہ آثار صحابہ موجود تھے جن سے حیات مسیح
کا مسئلہ باطل ہوتا تھا۔اسی طرح عقل جو اس کو رد کرتی ہے وہ بھی انسانی دماغوں میں موجود تھی اور اگر انسان
چاہتا تو اس کا رد کر سکتا تھا۔پس اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں خود اس کا رد نہیں کیا۔اس نے کہا کہ ہم نے قرآن
کریم میں اس مسئلہ کو اچھی طرح واضح کر دیا ہے۔آیات قرآنیہ پر غور کرو۔اپنے رسول سے اس کی حقیقت کو
ظاہر کروا دیا ہے۔اس کی احادیث کو دیکھ لو۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم بالخصوص
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے اسے حل کر دیا ہوا ہے۔ان کے واقعات کو پڑھ لو پھر تمہارے دماغوں میں عقل
موجود ہے اس سے مددلو لیکن اگر تم نہ عقل سے فائدہ اٹھاؤ اور نہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے طریق اور آثار سے،
نہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فائدہ اٹھاؤ اور نہ قرآن کریم سے تو ہم بھی چپ ہیں مگر وہی مسئلہ
جس پر اللہ تعالیٰ تیرہ سو سال تک چپ رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اس پر اتنا زور دیا
گیا کہ گویا سب سے اہم مسئلہ یہی ہے۔یہ خرابی موجود تھی تیرہ سو سال سے مگر اس کی جڑ اکھیڑ نے کیلئے کوئی
انتظام اللہ تعالیٰ نے نہیں کیا۔قرآن کی جو آیات پکار پکار کر آج وفات مسیح علیہ السلام کا اعلان کر رہی ہیں وہ
پہلے بھی موجود تھیں لیکن بالکل خاموش تھیں لیکن اب سامنے آکر دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں اور کہہ
رہی ہیں کہ ہماری کی موجودگی میں تم کس طرح حیات مسیح علیہ السلام کا عقیدہ رکھتے ہو۔اسی طرح وہ
احادیث بھی جو وفات مسیح علیہ السلام پر شاہد ناطق ہیں تیرہ سو سال سے موجود تھیں لیکن خاموش تھیں آج
کس طرح حقیقت حال
کو ظاہر کر رہی ہیں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اجماع چپکے سے ایک گوشے میں پڑھا تھا
اور اس غلط عقیدہ کو رد کرنے میں کوئی حصہ نہ لے رہا تھا مگر آج چلا چلا کر ہمیں اپنی طرف متوجہ کر رہا اور کہہ
رہا ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ان صحابہ رضی اللہ عنہم کا فیصلہ ہوں جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے
ہدایت کو قائم کیا۔تم میری طرف کیوں نہیں دیکھتے ؟ وہ عقل جو پہلے بھی ہر انسان میں موجود تھی خاموش تھی مگر
آج اس خیال کو دھکے دیتی اور اس پر قہقہے لگا رہی ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ایسی بات پر ایمان
587

اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
رکھتے ہیں مگر یہ نظارہ ہمیں تیرہ سو سال کے بعد آج نظر آتا ہے پہلے نہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ آج
خدا تعالیٰ نے ایک نئی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وہ عمارت بن نہیں سکتی تھی جب تک اس کھنڈر کو صاف نہ
کیا جاتا۔پس اس نے حکم دیا کہ اس ملبہ کو اٹھاؤ تا نئی عمارت تیار ہو سکے۔غرض ضرر اور نقصان پہلے بھی
موجود تھا مگر تیرہ سو سال تک آسمان سے اس کا علاج نہ کیا گیا اور خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے اسے دور
کرنے کی طرف توجہ نہ کی۔جس کی وجہ یہی ہے کہ کوئی نئی عمارت وہاں بنانے کا موقعہ نہ تھا مگر جب نئی
عمارت بنانے کا اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کیا تو اس نے فورا اپنے کھنڈر کو مٹا دیا اور اس کی شناخت کو پورے زور
کے ساتھ اور کھلے الفاظ میں بیان کیا۔غرض حیات
مسیح علیہ السلام کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے مگر اس کی حیثیت ایک کھنڈر سے زائد نہیں۔اب
سوال یہ ہے کہ اگر اس ملبہ کو ہٹا کر ہم خاموش ہو جائیں اور اس کی جگہ پر نئی عمارت نہ بنائیں تو اللہ تعالیٰ پر یہ الزام
آتا ہے کہ اس نے صرف ملبہ کو ہی ہٹانا تھا تو پھر تیرہ سو سال میں کیوں نہ ہٹایا ؟ اللہ تعالیٰ کے اتنا عرصہ
خاموش رہنے میں ایک ہی حکمت تھی کہ اس جگہ پر نئی عمارت کی تعمیر کا وقت ابھی نہ آیا تھا لیکن اب اگر ہم اس
نئی عمارت کی تعمیر کو نظر انداز کر دیں تو اللہ تعالیٰ پر ضرور یہ الزام آئے گا کہ وہ اتنا عرصہ کیوں خاموش رہا؟
پس نئی عمارت کا بنایا جانا زیادہ اہم ہے اور وہی در اصل مقصود ہے۔وفات مسیح کا مسئلہ گواہم ہے
ہے۔یہ ہمارے راستے میں آگیا اس لئے اسے حل کر لیا گیا ورنہ شاید اتنی توجہ اس کی طرف نہ کی
جاتی۔اصل مسائل اور ہیں اور وہی امانتیں ہیں جو ہمارے سپرد کی گئیں۔ان مسائل میں سے ایک تو فہم قرآن ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ
ضمنی
گر یہ
دنیا میں قائم کیا اور وہ قرآن کریم جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيْنَةٍ مِنَ الْهُدَى
وَالْفُرْقَانِ
(البقرة:186)
وہ قرآن جو ہدایتوں اور نشانات کا مجموعہ ہے، جو جھوٹ اور سچ میں فرق اور امتیاز کر دینے والا
ہے، جو نور اور تاریکی میں فرق کر دینے کا واحد ذریعہ ہے، وہ جو خدا تعالیٰ تک انسان کو پہنچاتا ہے، اس کا علم
اور فہم مٹ گیا تھا۔مسلمان اسے بھلا چکے تھے۔اس کا کچھ درجہ تو احادیث کو دے دیا گیا تھا ، ان احادیث کو جو
اگر سچی ہوں تو بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کلام ہیں مگر موجودہ وقت میں ان میں وضعی بھی
588

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1938ء
ہیں، ان میں انسانی خیالات کا اثر بھی ہے۔ایک بات کو دس آدمی سنتے اور نوٹ کرتے ہیں مگر سب میں کچھ نہ
کچھ اختلاف ہو جاتا ہے۔نوٹ کرتے وقت انسان پوری احتیاط کے باوجود بھی غلطی کر جاتا ہے۔راوی خواہ
کتنے بچے ہوں لیکن اگر بات سنتے سنتے کسی کا خیال کسی اور طرف چلا جائے اور کوئی حصہ رہ جائے تو غلطی کا ہو
جانا بعید نہیں۔پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بعض راوی بات کو سمجھ ہی نہ سکے ہوں۔پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ سننے
والے آگے جن سے بیان کریں وہ اچھی طرح سمجھ نہ سکے ہوں یا کسی وقت ان کا دماغ کسی اور طرف متوجہ ہو
جائے اور یہی سلسلہ پانچ سات آدمیوں تک چلتا جائے۔تو اس کے نتیجہ میں جو بات بن جائے گی اس میں
غلطی کا کس قدرا مکان ہوگا اور مفہوم کس قدر بدل جائے گا۔پس احادیث خواہ وضعی نہ ہوں، کچی ہی ہوں پھر
بھی ان میں کئی وجوہ سے غلطی کا امکان ہے اور وہ اس طرح ہدایت کا موجب نہیں ہو سکتیں جس طرح قرآن،
جس کا ایک ایک لفظ اور ایک ایک شعفہ محفوظ ہے مگر قرآن کریم کی کچھ جگہ تو ان احادیث کو دے دی گئی ، کچھ
اپنے فلسفہ کو، کچھ اپنے رسوم و رواجات کو اور کچھ اپنی ہوا اور خواہشات کو حتی کہ قرآن کے لئے کوئی جگہ ہی
باقی نہ رہی اور وہ اُڑ کر آسمان پر چلا گیا۔اسی واقعہ کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
آخری زمانہ میں قرآن کریم کے صرف الفاظ باقی رہ جائیں گے۔لَا يَبْقَ مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسُمُهُ
یعنی قرآن باقی نہیں رہے گا۔صرف اس کے الفاظ رہ جائیں گے اور
لَا يَبْقَ مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ
اسلام باقی نہیں رہے گا صرف اس کا نام رہ جائے گا۔قرآن کریم کی صرف سیاہی باقی رہ جائے گی گویا وہ بالکل ایک مردہ جسم ہوگا اور ظاہر ہے کہ مردہ
جسم کسی کام
کا نہیں ہو سکتا۔کسی شخص کے ماں باپ مر جائیں تو کیا وہ اس بات پر خوش ہو سکتا ہے کہ ان کا جسم
اس کے پاس رہے جب تک وہ بات نہ کریں مشورہ نہ دیں، اگر وہ مذہبی خیالات رکھتے ہیں تو اس کے
لئے دعائیں نہ کریں اور اگر دنیوی خیالات کے ہیں تو اس کی دنیوی ترقی کے لئے کوئی سعی اور کوشش نہ
کریں؟ اسی طرح جب قرآن کریم کی روح باقی نہ رہی تو وہ جسم بے جان تھا جس سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا
جا سکتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اس میں پھر روح قائم کی اور قرآن کریم کا
وہ علم بخشا جس کی مثال آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد تیرہ سو سال میں نہیں ملتی۔آج جو فہم قرآن
کریم کا ہمیں حاصل ہے اس کے مقابلہ میں پچھلی تمام تفاسیر پیچ میں جو علوم خدا تعالیٰ نے ہمیں دیئے ہیں
589

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
ان کو پڑھنے والے پرانی تفاسیر کو بغدادی قاعدہ سے زیادہ نہیں سمجھتے۔ابھی جو بچے ہمارے باہر سے آئے
ہیں ان میں سے عزیزم ناصر احمد سلمہ اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے کہ مغرب میں جو لوگ احمدیت کی طرف
مائل ہورہے ہیں ان پر صرف یہ اثر ہے کہ قرآن کریم کی جو تفسیر ہماری طرف سے شائع ہوتی ہے اس سے
وہ یہ مجھتے ہیں کہ قرآن کریم واقعی ایک زندہ کتاب ہے۔پہلے لوگ عیسائیت یا دہریت کی طرف مائل تھے وہ
جب ہماری پیش کردہ تفسیر دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ او ہو یہ تو بہت بڑا خزانہ ہے اس لئے وہ واپس اسلام کی
طرف لوٹ رہے ہیں۔ان پر نہ کوئی وفات کے دلائل کا اثر ہوتا ہے اور نہ ختم نبوت کا بلکہ صرف ہماری تفسیر
کا۔جب وہ اسے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اب ہمیں معلوم ہوا کہ قرآن کریم واقعی ایک زندہ کتاب
ہے۔ہم بے وقوفی سے اسے چھوڑ رہے تھے۔تو جو فہم قرآن کریم کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ
نے دیا اور اصولی طور پر آپ نے ہمیں جس کی تعلیم دی ہے وہ اتنا بڑا اخزانہ ہے کہ موجودہ زمانہ کی ضرورتوں
کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ درمیان کے تیرہ سو سال کے تمام علوم اس کے سامنے بیچ ہیں۔پھر دوسری چیز حقیقت احکام اسلام ہے۔اس سے بھی مسلمان غافل تھے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
کے معا بعد مسلمانوں نے اسلام کے احکام کی حقیقت سمجھنے سے غفلت برتنی شروع کر دی تھی۔صرف انہیں
احکام قرار دے کر ان پر عمل ہونے لگا۔نماز کو ایک حکم سمجھ کر نماز ادا کی جاتی تھی اور روزہ کو ایک حکم سمجھ کر روزہ
رکھا جا تا تھا مگر یہ بات کہ ان احکام کی حکمت کیا ہے؟ اس طرف سے توجہ بالکل ہٹ گئی تھی۔نتیجہ یہ ہوا کہ
احکام اسلام پر عمل کی رغبت نہ رہی یہاں تک کہ چوتھی صدی میں امام غزالی نے اس کے خلاف احتجاج
کیا اور احکام کی حکمتیں بتا کر ان کی طرف رغبت دلانے کی کوشش کی۔ان کے لٹریچر کے نتیجہ میں کچھ توجہ
اس طرف ہوئی اور اس نے مسلمانوں کو کچھ فائدہ بخش مگر پھر نیند کا غلبہ ہوا اور احکام اسلام کے صرف لفظ رہ
گئے اور روح مٹ گئی۔حتی کہ ولی اللہ شاہ صاحب دہلوی کا زمانہ آیا۔انہوں نے بعض کتابیں لکھیں جن میں
احکام اسلام کی حکمت بیان کی مگر ان کا دائرہ اثر بالکل محدود تھا اور صرف چند لوگ ہندوستان میں ایسے تھے
جن پر ان کا اثر ہوا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ شخص قریب میں آنے والا تھا جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اس
حکمت کو ظاہر کرنا تھا۔جب سورج چڑھنے والا ہو تو صبح کے ٹمٹماتے ہوئے چراغ کی طرف نظر نہیں اُٹھا
کرتی۔پس مسلمان غافل ہی رہے حتی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ آ گیا اور آپ نے اسلام کے
احکام کی حکمت ایسے رنگ میں بیان کی کہ ہر ایک شخص کی سمجھ میں آگئی کہ یہ احکام ہمارے ہی نفع کے لئے
ہیں اور دنیا پر یہ حقیقت ظاہر ہو گئی کہ دنیا کی نجات ان قوانین میں نہیں جو نئے نئے بنائے ہیں بلکہ قرآن کی
590

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اؤل
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء
طرف جانے میں ہی ہے۔آپ نے اسلام کے وہ احکام جن کے متعلق مسلمان بھی معذرتیں پیش کرتے !
اور کہتے تھے کہ یہ خاص اوقات کیلئے ہیں نہایت جرات کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کئے اور ابھی زیادہ
دن نہیں گزرے تھے کہ یورپ میں زلزلے آنے لگے اور بڑے بڑے فلاسفر اس طرف آنے پر مجبور ہو گئے
اور وہ سمجھنے لگے کہ نئے مسائل ان کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔شراب اور سود میں حد بندیاں ہونے
لگیں، طلاق کے مسئلہ میں آزادی ہوئی اور کثرت ازدواج میں جو سختی سے کام لیا جارہا تھا اس میں نرمی کی
تحریک یورپ کے لوگوں میں شروع ہو گئی۔عریانی کے معاملہ میں بھی آزادی کی بڑھتی ہوئی رو میں کمی
آنے لگی۔ان مسائل میں اسلام کی تعلیم کو پہلے حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا اور اسے اولڈ فیشن
اور پرانے زمانہ کی تعلیم کہا جاتا تھا مگر اس کے بعد یورپ میں بھی جو زلزلے آئے اور جو حرکتیں
ہوئیں انہوں نے نئے قوانین کی عمارتوں کو گرا کر لوگوں کو پھر اس تعلیم کی طرف آنے پر مجبور کیا جسے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پرانی تعلیم بتا کر پیش کیا تھا۔طلاق کے بارہ میں وسعت پیدا ہو رہی ہے۔یورپ میں ایک زبردست جماعت پیدا ہو رہی ہے جو یہ کہہ رہی ہے کہ کثرت ازدواج میں آزادی ہونی
چاہئے۔سود کے بارہ میں حد بندیوں کی حامی بھی زبر دست جماعت پیدا ہوگئی ہے جن میں سے ہٹلر اور
جرمن کی یونیورسٹیوں کے پروفیسر پیش پیش ہیں۔چند سال ہوئے برلن کی یونیورسٹیوں کے بعض
پروفیسروں نے اپنی چھٹیاں اس لئے وقف کی تھیں کہ لوگوں کو جا کر سود کی برائیوں سے آگاہ کریں۔پہلے کون
کہ سکتا تھا کہ یورپ جوان بیماریوں کو پیدا کرنے والا ہے وہی ان کے علاج کی طرف متوجہ ہو گا؟ یہ تغیرات
آج سب لوگوں کو نظر نہیں آتے جو مجھے آتے ہیں۔بے شک یورپ ابھی شراب
کو چھوڑ نہیں سکا۔طلاق میں
بھی اسلامی تعلیم کو قائم نہیں کر سکا اور یہی حال دوسرے مسائل کا ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ اس کا مزاج کس طرف
مائل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ
آرہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج
اور اصل چیز یہی ہے کہ یورپ کا مزاج اس طرف آرہا ہے اور جب اس طرف میلان ہو رہا
ہے تو ایک نہ ایک دن ان احکام پر عمل بھی ہو کر رہے گا۔تمام قوم کو ایک ہی دن میں کسی بات پر قائم نہیں
کیا جاسکتا۔ہماری جماعت جو خدا تعالیٰ کو مانتی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا نبی یقین کرتی
ہے۔وہ کون سی ہر بات پر پوری طرح فورا عمل کرتی ہے۔بے شک بعض لوگ ایسے ہیں جو ہر اس بات پر
جو پیش کی جاتی ہے فوراً عمل شروع کر دیتے ہیں مگر کئی ایسے ہیں جن کو ہموار کرنا پڑتا ہے۔جس طرح کوئی
591

اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
کیل موٹا ہو تو اسے رگڑ رگڑ کر ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔پھر یورپ کے لوگ جن کی کھٹی میں یہ چیزیں داخل ہیں۔ان کو ایک دن میں کس طرح چھوڑ سکتے ہیں؟ مگر یہ سب باتیں احمدیت میں ہی مل سکتی ہیں۔اگر یہ مٹ
جائے تو قرآن بھی ساتھ ہی مٹ جاتا ہے، اگر یہ مٹ جائے تو اسلام کے احکام کی حکمت بھی ساتھ ہی
مٹ جاتی ہے۔پھر جماعت احمدیہ ہی ایک ایسی جماعت ہے جس نے خدا تعالیٰ کیلئے اپنی تمام طاقتوں کو لگا
دیا ہے۔اس کے سوا کوئی جماعت ایسی نہیں جو خدا تعالیٰ کیلئے کوئی کام کرتی ہو۔مصر، فلسطین، عرب،
افغانستان ، ترکی اور خود ہندوستان میں نئی نئی ترقیات ہو رہی ہیں مگر ان کا محور کہیں بھی خدا تعالیٰ کی ذات
نہیں۔سب تحریکات وطنی اور قومی ہیں اور خدا تعالیٰ کا خانہ سب جگہ خالی ہے۔اگر کوئی جماعت دعوی کے
لحاظ سے بھی ایسی ہے تو وہ صرف ایک احمدیہ جماعت ہے۔یہ کوئی سوچنے والی بات نہیں اس میں کسی غور
اور فکر کی ضرورت نہیں۔دنیا میں کوئی اور جماعت ایسی پیش کرو جو خدا تعالیٰ کی حکومت قائم کرنے کیلئے کام
کر رہی ہو۔یقیناً ایسا نہ کر سکو گے۔مصری ، ترکی، عربی اور ہندوستان کی سب مذہبی اور سیاسی تحریکات میں
سے کوئی ایسی نہیں جس کی یہ غرض ہو۔ہندوستان کی جمیعۃ العلماء بھی آج یہی کہہ رہی ہے کہ کانگرس
کے ساتھ شامل ہوئے بغیر اسلام زندہ نہیں رہ سکتا اور ظاہر ہے کہ جس اسلام کو زندہ رہنے کے لئے کانگریس
کی مدد درکار ہے اس کی حقیقت کو ہر مسلمان خود سمجھ سکتا ہے۔غرضیکہ دنیا میں کوئی ایسی جماعت نہیں نہ چھوٹی
نہ بڑی جو خدا تعالی کیلئے کام کرتی ہو۔صرف یہی ایک جماعت احمدیہ ہے جو محبت الہی کے محور کے گرد گھومتی
ہے اور جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو کھینچ کر خدا تعالیٰ کے پاس لایا جائے۔دنیا میں لوگ مال کی قربانیاں
بھی کرتے ہیں اور جذبات کی بھی مگر ان میں سے کوئی بھی خدا تعالٰی کے لئے نہیں ہوتی سب ذاتی یا خاندانی
یا قومی اغراض کے ماتحت ہوتی ہیں۔خدا تعالی کیلئے کوئی نہیں ہوتی۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کے مرتبہ اور درجہ کی صحیح شناخت بھی احمدیت سے باہر نظر نہیں آتی۔منہ سے کہنا کہ ہم آپ کے عاشق
ہیں اور بات ہے لیکن ان لوگوں کی تقریروں کو اگر سنو تو اگر وہ ہمارے دلائل کی خوشہ چینی نہیں کرتے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نقل نہیں کرتے تو ان میں سوائے اس کے کچھ نہیں ہو گا کہ آپ کملی والے
ہیں، آپ کی زلفیں ایسی تھیں۔وہ یہ نہیں سوچتے کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی یہی خوبیاں تھیں جن
کیلئے اللہ تعالیٰ تیرہ سو سال سے دنیا میں لڑائیاں ، جھگڑے اور خونریزیاں کراتا رہا ہے۔ان کے ذہن اس
سے آگے نہیں جاتے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خلق، انسانی روح کی ترقی کے مدارج کا بیان اور اس
کی ترقی کیلئے روحانی نور کا مہیا کرنا۔یہ ساری خوبیاں ان کی نظر سے پوشیدہ ہیں۔اگر یہ خوبیاں کسی کے سامنے
592

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء
آئیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اور اگر آج یہ خزانہ کہیں موجود ہے تو جماعت احمدیہ میں۔پھر خدا تعالیٰ
نے آپ کے ذریعہ سے روحانی ترقیات کا جو دروازہ کھول دیا ہے، امید کے دودھ سے
لبریز پیالہ جو دیا ہے وہ
بھی ہمارے سوا کسی کے پاس نہیں۔تمام مسلمان آپ کی ذات کو مایوس اور افسردگی کا پیغام قرار دیتے ہیں
اور ایک ایسی دیوار ظاہر کرتے ہیں جو افضال الہی کے دروازہ کے آگے کھڑی ہے۔صرف ایک ہی شخص ہے
جس نے بتایا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک دروازہ کو بند کرنے والی دیوار نہیں ہیں بلکہ ایک بند
دیوار کا دروازہ ہیں جو خدا تعالیٰ اور بندے کے درمیان حائل تھی۔ختم نبوت بند کرنے والی دیوار نہیں بلکہ
ایک وسیع دروازہ ہے جس سے ہو کر بندہ خدا تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔اس کے یہ معنی نہیں کہ خدا تعالٰی
اور بندے کے تعلقات منقطع ہو گئے بلکہ یہ ہیں کہ زیادہ کثرت اور وسعت کے ساتھ خدا تعالیٰ آپ کے
وجود میں سے ہو کر بندے تک پہنچے گا۔یہ وہ عظیم الشان امید کا دروازہ ہے اور امنگیں پیدا کرنے والی تعلیم ہے جو احمدیت سے باہر نظر
نہیں آسکتی۔اگر احمدیت نہ ہو تو یہ خزانہ پھر مٹ جاتا ہے۔یہ امور دنیا سے مخفی تھے اور صرف احمدیت کے
ذریعہ ہی ظاہر ہوئے۔بے شک ظاہری علماء کی دنیا میں
کمی نہیں تھی اور نہ ہے۔عربی کے ایسے بڑے بڑے
عالم دنیا میں موجود ہیں جو ہمارے بڑے بڑے علماء کو برسوں پڑھا سکتے ہیں۔روایات حدیث کی چھان
بین کے ایسے ایسے ماہر دنیا میں موجود ہیں۔صرف و نحو کے ایسے ایسے ماہر میں موجود ہیں جو ہمارے علماء کو
برسوں پڑھا سکتے ہیں لیکن یہ ایک قشر ہیں۔ایک مکان جب تیار کیا جاتا ہے تو اس کے باہر سفیدی کرنے
اور پھول اور بیل بوٹے بنانے کے بعد والے بھی مفید کام کرنے والے ہوتے ہیں لیکن اگر عمارت بنانے
کے بعد اس میں رہنے والے میسر نہ ہوں تو وہ عمارت کسی کام کی نہیں۔تغلق خاندان کے ایک بادشاہ نے
ایک نیا شہر آباد کیا تھا اور وہ لوگوں کو جبراً وہاں لے گیا مگر دوسرے سال لوگ پھر وہاں سے بھاگ آئے
اور وہ اُجاڑ ہو گیا۔تو جب تک قرآن کریم کا مغز اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حقیقی روح نہ ہو کسی میں خالی
علم کا ہونا کسی کام کا نہیں۔جہاں تک عرفان کا تعلق ہے وہ جاہل ہیں اور ہمارے جاہل بھی ان سے زیادہ
عالم ہیں۔اگر دولت صرف روپوں اور پونڈوں کا نام نہیں اور یقینا نہیں تو ہمیں وہ خزانہ ملا ہے جس کے
مقابل میں دنیا کے سب خزانے بیچ ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ اس خزانہ کو محفوظ رکھیں۔کسی شخص کی جیب میں
اگر دس بیس روپیہ کے نوٹ ہوں تو وہ بار بار جبیب پر ہاتھ مارتا ہے۔دو چار سور و پیہ ہو تو بڑی احتیاط سے اس
593

اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کی نگرانی کرتا ہے۔پچاس ساٹھ ہزار یا لا کھ دو لاکھ ہو تو اسے بنکوں میں محفوظ کرتا ہے۔جس کے پاس
لاکھوں روپیہ ہو اس کی نیند بھی حرام ہو جاتی ہے اور کروڑوں کا مالک تو اپنی زندگی کا مقصد اس کی حفاظت ہی
سمجھتا ہے۔کہنے کو تو وہ اس کا مالک ہوتا ہے لیکن حقیقتا وہ اس دولت کا چوکیدار ہوتا ہے۔تو جس قوم کو ایسی
عظیم الشان دولت ملی ہو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اس کی ذمہ داری کتنی بڑی ہے۔اس ذمہ داری کو پورا کرنے
کیلئے دو اصول پر عمل کرنا ضروری ہے۔اول تو جگہ کے لحاظ سے ہمارا فرض ہے کہ اسے پھیلا دیں کیونکہ اس
کا ایک ہی جگہ رہنا بہت خطرناک ہے۔کون کہہ سکتا ہے کہ کل کو کوئی ایسی حکومت نہیں آئے گی جو اسے
مٹانے کے درپے ہو اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اسے اس طرح پھیلا دیں کہ اگر دس ، ہیں، چالیس، پچاس،
نوے، پچانوے بلکہ ناوے فیصدی حکومتیں بھی اسے مٹانا چاہیں تو ایک نہ ایک ٹھکا نہ ضرور ایسا ہو جہاں
احمدیت آزادی کے ساتھ اپنے خیالات پھیلا رہی ہو۔سچائی بھی مخالفت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور اس
لئے جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ ہم مخالفت کے بغیر ہی کامیاب ہو جائیں گے وہ غلطی خوردہ ہے۔اگر یہ صحیح ہے کہ
احمدیت ایک روحانی طاقت ہے تو جوں جوں یہ طاقت میں بڑھتی جائے گی اس کی مخالفت بھی بڑھتی جائے
گی۔یہاں تک کہ وہ دن آجائے گا کہ دنیا کی آخری لڑائی اسی سوال پر لڑی جائے گی کہ دنیا میں احمدیت
رہنی چاہئے یا دوسرے خیالات۔پس اس کی حفاظت کیلئے پہلی چیز تو یہ ہے کہ ہم اسے پھیلا دیں تا اگر اکثر حکومتیں بھی اسے مٹا
دیں تب بھی ایسی جگہیں باقی رہ جائیں جہاں احمدیت پوری شان کے ساتھ قائم ہو اور ترقی کی طرف قدم
اٹھا سکے۔دوسرے اسے زمانہ کے لحاظ سے قائم کرنا ضروری ہے۔اگر ہم اسے ساری دنیا میں پھیلا دیں
لیکن ہماری آئندہ نسلیں احمدیت پر مضبوط نہ ہوں تو ہماری ساری محنت رائیگاں جائے گی۔پس صرف دنیا تک اس کو پہنچا دینا ہی ہمارا کام نہیں ہے بلکہ آئندہ نسلوں میں اس کا قائم کرنا بھی
ہے۔ہمارا ایک حملہ مقام پر ہونا چاہئے اور دوسرا زمانہ پر۔مقام کے لحاظ سے اسے گوشہ گوشہ میں پہنچا
دینا ضروری ہے اور زمانہ کے لحاظ سے آئندہ نسلوں تک۔اگر ہم اسے ساری دنیا میں پہنچا دیں مگر آئندہ
نسلوں میں اسے مضبوطی سے قائم نہ کریں تو وہ ایسا ہی ہوگا جیسے کوئی شخص قطب صاحب کے مینار سے بھی
دس گنا اونچا مینار بنالے لیکن جس دن وہ کھڑا ہو اس سے اگلے روز وہ گر جائے۔پس ہمارا فرض ہے کہ اسے نہ صرف مقام کے لحاظ سے بلکہ زمانہ کے لحاظ سے بھی مضبوط کریں
ہمارا کہ نہ مقام کے لحاظ سے کہ زمانہ کے لحاظ سےبھی مضبوط
594

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود 0 11 نومبر 1938ء
اور اسے سینکڑوں ہزاروں سالوں تک پھیلانے کا انتظام کر دیں اور اس عظیم الشان کام کو دیکھتے ہوئے ہر
شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس
کیلئے عظیم الشان جد و جہد کی ضرورت ہے جو بیدار کرنے والوں سے مستغنی ہو۔جو
بیداری دھماکوں سے پیدا ہو وہ بھی کیا بیداری ہے؟ جا گنا وہی مفید ہوتا ہے جو انسان جاگتا اور پھر جاگتا ہی
رہتا ہے۔جو بیدار ہوتا اور پھر سو جاتا ہے وہ افیونی کی طرح ہے۔دھماکوں سے بیدار ہونا اور پھر سو جانا بہت
بڑا مرض ہے اور مجھے افسوس ہے کہ ہماری جماعت کی بیداری اس وقت تک دھماکوں کی بیداری ہے۔تحریک جدید کے شروع میں میں نے جماعت کو اس طرف خاص طور پر متوجہ کیا تھا مگر افسوس
ہے کہ اس سبق کو جماعت نے یاد نہیں کیا۔جب تحریک جدید کا اعلان کیا گیا ہے اس وقت جماعت میں
ایسی بیداری پیدا ہو چکی تھی کہ میں نے اس کا صحیح اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے جب اپنے محدود علم کے مطابق
علم
جماعت سے ستائیس ہزار روپیہ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تین سال کیلئے یہ رقم درکار ہے تو جماعت نے ایک لاکھ
سات ہزار کے وعدے کئے۔حالانکہ وعدے کرنے والوں میں سے بہتوں نے ابھی صرف پہلے ہی سال کا
حصہ دیا تھا۔کتنی عظیم الشان بیداری تھی مگر یہ دھماکے کی بیداری تھی۔دشمن نے ایک تھپڑ رسید کیا تھا جس سے
جماعت میں ایک سنسنی پیدا ہوئی لرزہ پیدا ہوا اور وہ بیدار ہوگئی۔میں نے اس وقت یہ کہا تھا کہ جو بیداری
مار سے پیدا ہو وہ کوئی بیداری نہیں۔وہ خدا تعالیٰ کیلئے نہیں بلکہ دشمن کیلئے ہوتی ہے اور اس کا ثواب اگر دشمن
کو مل سکتا تو اسے ملتا۔غرض 1934 ء کے آخر میں جماعت میں جو بیداری ہوئی اس کے نتیجہ میں جماعت نے ایسی
غیر معمولی قربانی کی روح پیش کی جس کی نظیر اعلیٰ درجہ کی زندہ قوموں میں بھی مشکل سے مل سکتی
ہے۔کمزور قوموں سے مقابلہ کا کوئی سوال ہی نہیں۔یہ قربانی زندہ قوموں کے مقابل پر بھی فخر کے ساتھ
پیش کی جاسکتی ہے مگر وہ تھپڑ اور مار کے نتیجہ میں تھی۔دشمن کے تھپڑ سے دوست یک دم گھبرا گئے اور انہوں
نے محسوس کیا کہ ہم پیسے جانے لگے ہیں۔تب خیال کیا کہ موت سے پہلے کچھ خرچ کر لو۔اس کے بعد دوسرا
اور تیسرا سال آیا اور میں نے ہر موقعہ پر سمجھایا کہ حقیقی قربانی دائمی قربانی کا نام ہے
مگر تھیٹر کی چوٹ اور صدمہ
جوں جوں
کم ہوتا گیا، جوں جوں دشمن کو ذلت نصیب ہوتی گئی ، جماعت کے لوگ بھی لیٹنے لگے اور بعض تو
غفلت کی نیند سو گئے۔حتی کہ جب میں نے دوسرے دور کی تحریک کی تو بعض لوگوں نے خیال کر لیا کہ ہم
اپنا فرض ادا کر چکے ہیں اور اب ہمیں کسی اور آواز کے سننے کی ضرورت نہیں۔میں مانتا ہوں کہ تحریک جدید
کے پہلے دور میں احباب نے غیر معمولی کام کیا اور ہم اسے فخر کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔مؤرخ آئیں گے
595

اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جو اس امر کا تذکرہ کریں گے کہ جماعت نے ایسی حیرت انگیز قربانی کی کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور اس کے
نتائج بھی ظاہر ہیں۔حکومت کے اس عصر کو جو ہمیں مثانے کے درپے تھا متواتر ذلت ہوئی۔اس نے جھوٹ
اور فریب سے کام لیا، جھوٹی مسلیں تک بنا ئیں مگر اللہ تعالیٰ نے اسے نا کام کیا اور ہم اندر بھی اور باہر بھی ہر
جگہ اس قابل ہوئے کہ اعلیٰ حکام کو بتا سکیں کہ وہ ان کو بھی دھوکہ دیتے رہے ہیں اور دنیا کو بھی حتی کہ
گورنمنٹ کو بھی محسوس کرنا پڑا اور اس نے پہلے نوٹس کے متعلق اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور تسلیم کیا کہ اس کی غلطی
تھی اور ہم حق پر تھے مگرفتنہ پرداز حکام نے پھر کوشش کی کہ ایسی صورت پیدا کر دیں جس سے وہ اپنی شکست
کو چھپا سکیں مگر انہیں پھر نا کامی ہوئی۔کچھ عرصہ ہوا اس ضلع میں مسٹرائر ڈپٹی کمشنر ہو کر آئے تھے۔انہوں
نے مجھ سے گفتگو کی اور کہا کہ کیوں نہ جماعت احمد یہ اور گورنمنٹ میں صلح ہو جائے؟ میں نے انہیں کہا کہ ہم
صلح کے لئے تو ہر وقت تیار ہیں مگر دب کر صلح نہیں کریں گے۔انہوں نے ایک سکیم پیش کی اور کہا کہ اس
سے جماعت کی عزت بھی قائم رہے گی اور گورنمنٹ کی بھی۔میں نے ان سے کہا کہ گورنمنٹ کو ذلیل کرنا تو
ہمارا مقصد ہی نہیں۔افسوس ہے کہ وہ جلد یہاں سے چلے گئے۔اگر چہ انہوں نے کہا تو یہ تھا کہ میں اس
وعدہ پر اس ضلع میں آیا ہوں کہ مجھے کم سے کم تین سال تک رہنے کا موقعہ دیا جائے گا مگر وہ جلد رخصت پر
گئے اور پھر غالباً پنجاب سے ہی بدل دیئے گئے۔انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں پچھلی تمام مسلیں
پڑھوں گا اور پھر سب واقعات پر غور کر کے اس امر کے متعلق کوئی رائے قائم کروں گا کہ جماعت احمدیہ پر
کہاں تک سختی ہوئی ہے۔اس کے بعد وہ جلد یہاں سے چلے گئے لیکن جانے سے کچھ عرصہ پہلے ایک دفعہ
خان صاحب مولوی فرزند علی ان سے ملے تو انہوں نے خان صاحب سے کہا کہ اس وقت تک میں نے تین
مسلیں پڑھی ہیں اور میری یہی رائے ہے کہ اس معاملہ میں آپ حق پر تھے اور آپ پر نا واجب سختی کی گئی
تھی۔افسوس کہ انہیں موقعہ نہ ملاور نہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ جاتی دفعہ میں ایک ایسا تفصیلی نوٹ چھوڑ کر
جاؤں گا جس میں ان تمام امور کے متعلق جن میں آپ حق پر ثابت ہوں گے آپ کی بر کت کر دی جائے گی
تو یہ موقعہ بھلا کسی دوسری کمیونٹی کو کہاں مل سکتا ہے کہ وہ ثابت کر دے کہ حکام نے غلطی کی تھی اور وہ حق پر
تھے؟“
"
اس کے علاوہ جو جماعت میں تبدیلی ہوئی وہ بہت ہی شاندار ہے۔ہماری جماعت
لاکھوں کی تعداد میں ہے جس میں امیر غریب ہر طبقہ کے لوگ ہیں۔بعض ان میں سے ایسے ہیں جن کو
سات سات آٹھ آٹھ کھانے کھانے کی عادت تھی اور جن کے دستر خوان پر ایک سرے سے دوسرے سرے
596

آج 10 میں سے 10 باقی