ہماری اصل توجہ حضرت مسیح موعودؑ کے ذریعہ سپرد کی گئی امانتوں پر ہونی چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
تک کھانے ہی کھانے پڑے ہوتے تھے“۔"
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1938ء
مگر تحریک جدید کے ماتحت سب نے ایک ہی کھانا کھانا شروع کر دیا اور نہ صرف احمدیوں
نے بلکہ بیسیوں بلکہ سینکڑوں غیر احمدیوں نے بھی اس طریق کو اختیار کر لیا۔میری ایک ہمشیرہ شملہ گئی
تھیں انہوں نے بتایا کہ وہاں بہت سے رؤسا کی بیویوں نے مانگ مانگ کر تحریک جدید کی کا پیاں لیں
اور کہا کہ کھانے کے متعلق ان کی ہدایات بہت اعلیٰ ہیں۔ہم انہیں اپنے گھروں میں رائج کریں گی۔ایک
نوجوان نے بتایا کہ وہ بعض غیر احمدیوں کے ساتھ ایک میس میں شریک تھے۔تحریک جدید کے بعد جب
انہوں نے دوسرا کھانا کھانے سے احتراز کیا اور دوسرے ساتھیوں کے پوچھنے پر اس کی وجہ ان
کو بتائی تو انہوں
نے بھی وعدہ کیا کہ یہ بہت اچھی تحریک ہے ہم بھی آئندہ اس پر عمل کریں گے۔پھر میں نے سینما دیکھنے
کی ممانعت کی تھی۔اس بات کو ہمارے زمیندار دوست نہیں سمجھ سکتے کہ شہریوں کے لئے اس ہدایت پر عمل
کرنا کتنا مشکل تھا۔شہر والے ہی اسے سمجھ سکتے ہیں۔ان میں سے بعض کے لئے سینما کو چھوڑنا ایسا ہی
مشکل تھا جیسے موت قبول کرنا۔جن کو سینما جانے کی عادت ہو جاتی ہے وہ اسے زندگی کا جزو سمجھتے ہیں مگر
ادھر میں نے مطالبہ کیا کہ اسے چھوڑ دو اور اُدھر نانوے فیصدی لوگوں نے اسے چھوڑ دیا اور پھر نہایت
دیانتداری سے اس عہد کو نبھایا اور عورت مرد سب نے اس پر ایسا عمل کیا کہ جو دنیا کے لئے رشک کا موجب
ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس سے لاکھوں روپیہ بچ گیا ہو گا۔سینمادیکھنے والے عموماً روزانہ دیکھتے ہیں۔اگر
مہینہ میں دس دن بھی سینما کے شمار کئے جائیں اور صرف چار آنہ والے ٹکٹ کا اندازہ کیا جائے تب بھی سال
میں تمیں روپے فی کس کا خرچ ہے اور اگر جماعت کے سینما جانے والوں کی تعداد ایک ہزار بھی جائے تو
تمیں ہزار سالانہ کی بچت جماعت کو ہو گئی جور تم کہ چار سال کے حساب سے سوالاکھ بنتی ہے مگر سارے چار
آنہ میں ہی دیکھنے والے نہیں ہوتے بعض روپیہ دو روپیہ کا ٹکٹ لیتے ہیں۔پھر اس سے جو وقت بچا اس کی
قیمت کا اندازہ کرو۔گھر سے سینما آنے جانے
، تماشہ کا انتظار، خود تماشہ کا وقت، اگر اندازہ لگایا جائے تو تین
چار گھنٹہ سے کم نہ ہوتا ہوگا ، یہ وقت بھی بچ گیا۔پھر گھروں میں اس سے امن قائم ہوا۔جو لوگ سینما دیکھنے
جاتے تھے ان کی بیویوں کو واپسی تک جا گنا پڑتا ہو گا جس سے بعض اوقات لڑائی بھی ہو جاتی ہوگی۔اب
ایسے لوگ جلدی گھر آجاتے ہوں گے اور میاں بیوی کو باہم دُکھ سکھ کی بات چیت کرنے کا موقع مل جاتا
ہو گا کسی کی نیند خراب نہیں ہوتی ہوگی۔پس یہ مطالبہ معمولی نہ تھا لیکن جماعت نے ایسے سنا اور پورا
کر دیا اور اس سے فوائد بھی حاصل کئے۔اس کے علاوہ کون نہیں جانتا کہ عورت کپڑوں پر مرتی ہے مگر ہزار ہا
597

اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 11 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
عورتوں نے دیانتداری سے لباس میں سادگی پیدا کرنے کے حکم پر عمل کیا۔یہ باتیں انفرادی قربانی اور قومی
فتح کا ایک ایسا شاندار نمونہ ہیں جس کی مثال کم ملتی ہے۔یہ قربانی معمولی نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبہ کی
قربانی ہے اور دیکھنے والی آنکھ کیلئے اس میں فتوحات کا لمبا سلسلہ ہے۔پھر کتنے نئے ممالک میں احمدیت
روشناس ہوئی۔کم سے کم دس پندرہ ممالک ایسے ہیں۔کئی علاقوں میں گواحدیت پہلے سے تھی مگر تحریک
جدید کی جدو جہد کے نتیجہ میں اس کا اثر پہلے سے بہت وسیع ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک یہ نتیجہ نکلا کہ اس سے پہلے دنیوی لحاظ سے جماعت کو صرف ایک دستہ فوج
سمجھا جاتا تھا اور اس کی حیثیت مسلمانوں کے ایک بازو کی تھی لیکن احرار اور بعض حکام نے ہمارے خلاف
جو شورش پیدا کی اس سے ڈر کر سارے مسلمانوں نے ہم کو علیحدہ کر دیا۔خود گورنر پنجاب نے ایک دفعہ
چودھری سر ظفر اللہ خان صاحب سے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے مخالف صرف احرار ہیں؟ سب
قوموں اور فرقوں کے لوگ میرے پاس آ آ کر آپ کی شکایتیں کرتے ہیں۔ممکن ہے کہ اس میں کچھ مبالغہ
ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ جو لوگ ہمارے مؤید تھے انہوں نے کبھی ان کے سامنے اپنے خیالات ظاہر نہ کئے
ہوں
لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری مخالفت بہت عام ہو گئی تھی۔حتی کہ وہ مسلم لیگ جس کے اجلاس
بعض دفعہ نہ ہو سکتے تھے اور وہ مجھ سے روپیہ لے کر اجلاس کرتی تھی اسے بھی زکام ہوا اور اس کی پنجاب کی
شاخ نے یہ فیصلہ کر دیا کہ احمدی اس کے ممبر نہیں ہو سکتے۔یہ کفران نعمت کی انتہا تھی لیکن اس کی وجہ یہی تھی
کہ اس وقت ہمارے خلاف لوگوں میں اتنا جوش تھا کہ انہوں نے خیال کیا اگر ہم نے احمدیوں کو شامل رکھا
تو لوگ ہمیں ووٹ نہیں دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو سزادی اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کی بھی ایک ہی
نشست ہے۔گویا وہ بھی ہمارے برابر ہیں جو یقیناً ہماری فتح ہے۔ہماری جماعت تو مختلف مقامات پر پھیلی
ہوئی ہے۔اگر ایک ہی ضلع میں ہوں تو ہم دو ممبران بھی لے سکتے ہیں مگر ہم پھیلے ہوئے ہیں اس لئے ایک
ممبر کا حصول بھی ہمارے لئے ناممکن ہے۔پس ایک نشست کا حاصل کر لینا بھی ہماری بہت بڑی فتح ہے۔لیکن ان کا صرف ایک نشست حاصل کرنا ان کی سخت شکست۔بہر حال اس وقت تک ہم مسلمانوں کا ایک حصہ سمجھے جاتے تھے مگر مسلمانوں نے گزشتہ فتنہ سے
مرعوب ہو کر ہمیں اسی طرح الگ کرنے کی کوشش کی جس طرح دودھ سے لکھی نکال دی جاتی ہے اور اس
طرح ہمیں تن تنہا سب دشمنوں سے لڑنے کا موقعہ ملا او محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم اس لڑائی میں
کامیاب ہوئے اور دنیا نے محسوس کر لیا کہ جماعت احمدیہ صرف مسلمانوں کے لشکر کا ایک بازو ہی نہیں بلکہ
598

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1938ء
وہ اپنی منفردانہ حیثیت بھی رکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے خود اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔پہلے
ہماری اس حیثیت سے دنیا واقف نہ تھی۔تحریک جدید کے نتیجہ میں ہی وہ اس سے آشنا ہوئی ہے مگر یہ سب
فتوحات جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں حاصل ہوئیں ہمارا مقصد نہیں۔ہمارا مقصد ان سے بہت بالا ہے
اور اس میں کامیابی کیلئے ابھی بہت قربانیوں کی ضرورت ہے۔دنیا کا کوئی ملک ایسا نہ ہونا چاہئے جہاں
احمدیت قائم نہ ہو۔اس وقت تک جماعت حقیقی طور پر صرف ہندوستان میں ہے اور یہاں اسے اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ایسے رنگ میں مضبوطی حاصل ہے کہ اور کہیں نہیں۔ہندوستان سے اتر کر وہ ملک جہاں
احمدیت کو ترقی حاصل ہو رہی ہے اور جہاں لوگ اسے سمجھنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا جزو بنانے کی کوشش
کر رہے ہیں وہ سماٹرا اور جاوا ہیں۔وہاں سے طالب علم بھی دین سیکھنے کیلئے یہاں آتے رہتے ہیں اور جب
تاریخ عالم میں احمدیت کی تاریخ لکھی جائے گی تو ہندوستان کے بعد ان جزائر کا ذکر نمایاں طور پر ہوگا۔تیسرا مقام جہاں احمدیت ترقی کر رہی ہے اور جہاں اسے سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے، عرب ہے جس کے
ساتھ فلسطین بھی شامل ہے۔فلسطین میں ایک گاؤں احمد یہ جماعت کا مرکز ہے۔یعنی وہ قریباً سب کا سب
احمدی ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ احمد کی جماعتیں مصر اور شام میں بھی ہیں۔فلسطین کے جس گاؤں کا میں
نے ذکر کیا ہے اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی جماعت ہے جو عملی طور پر احمدیت کو اپنی زندگی میں
داخل کر رہی ہے۔انہوں نے اپنے مدر سے بھی جاری کر رکھے ہیں، لٹریچر بھی شائع کرتے ہیں، روپیہ خرچ
کرتے ہیں۔گویا تیسرا ملک عرب ہے جس میں شام اور فلسطین وغیرہ بھی شامل ہیں جو احمدیت کی روح کو
اپنے اندر داخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پھر تعداد کے لحاظ سے گوا بھی علمی لحاظ سے نہیں مغربی افریقہ کو
بھی نمایاں مقام حاصل ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہاں اس وقت تک پچاس ساٹھ ہزار احمدی ہو چکا ہے
اور احمدیت وہاں وسیع طور پر پھیل رہی ہے اور یہ صرف ہمارے مبلغین کے ذریعہ نہیں بلکہ خودان میں سے
جولوگ احمدی ہوتے ہیں وہ آگے جا کر دوسروں کو تبلیغ کرتے ہیں۔ان لوگوں میں تعلیم بہت کم ہے اور ایسے
لوگوں کو ٹھو کر بھی لگ سکتی ہے۔بعض کو دوسرے لوگ دھو کہ بھی دے سکتے ہیں مگر باوجود تعلیم کی کمی کے وہ
لوگ بہت کام کر رہے ہیں۔ان کے مدر سے جاری ہیں، اشتہارات شائع ہوتے ہیں، کئی نوجوان اپنی
زندگیاں وقف کرتے ہیں، کئی ایسے ہیں جنہوں نے چھ چھ ماہ تبلیغ کے لئے وقف کئے اور سینکڑوں میلوں
کے پیدل سفر کر کے تبلیغ کیلئے گئے اور نئی جماعتیں قائم کیں۔ہندوستان میں بیٹھے ہوئے لوگ یہ اندازہ
نہیں کر سکتے کہ غیر ممالک میں کیا کام ہورہا ہے؟ یہاں تو بعض لوگ احمد یہ جماعتیں قادیان ہنگل اور بھینی
599

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 11 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
میں ہی سمجھتے ہیں۔ان کی آنکھوں کے سامنے وہ لڑائی نہیں جو غیر ممالک میں لڑی جارہی ہے اور جس میں
ہمارے مجاہد نو جوان خون اور پانی ایک کر رہے ہیں اور احمدیت کے جھنڈے کو بلند کر رہے ہیں۔بے شک
ان ممالک میں سے کوئی روپیہ یہاں نہیں آتا یا کم آتا ہے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ
بیرونی ممالک کی جماعتوں کے چندہ کا 75 فیصدی مقامی طور پر خرچ کیا جائے اور صرف 25 فیصدی یہاں
آئے اور جہاں ضرورت ہو سو فیصدی ہی وہاں خرچ کرنے کی اجازت دے دی جاتی ہے لیکن اس لڑائی
میں ہمیں یہاں سے روپیہ نہیں بھیجنا پڑتا۔کیا یہ کم آرام کی بات ہے؟ بے شک ان
کا روپیہ یہاں خزانہ میں
جمع نہیں ہوتا اور جولوگ کامیابی کا اندازہ روپیہ سے کرنے کے عادی ہوئے ہیں وہ یہی خیال کرتے ہیں کہ
کوئی کام نہیں ہورہا مگر انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ وہ جماعتیں اپنے اپنے طور پر کافی خرچ کر رہی
ہیں اور بعض بعض جماعتوں کے بجٹ دس دس اور پندرہ پندرہ ہزار کے ہوتے ہیں۔اگر وہ ساری رقمیں
یہاں آئیں تو ہمارا بجٹ دگنا نہیں تو ڈیوڑھا تو ضرور ہو جائے گا مگر وہاں بھی ایک لڑائی جاری ہے اور ایسی
صورت میں ہمارا وہاں سے روپیہ منگوانا بہت بڑی حماقت ہوگی۔گو کئی نادان وہاں سے روپیہ نہ آنے کی وجہ
سے سمجھتے ہیں کہ کوئی کام نہیں ہو رہا۔حالانکہ ان کے بجٹ ہزاروں کے ہوتے ہیں۔پھر تحریک جدید میں
انہوں نے بھی پورے شوق سے حصہ لیا ہے اور بعض ممالک سے ڈیڑھ ڈیڑھ اور دو دو ہزار روپے بھی آتے
رہے ہیں۔پس میں اپنی جماعت کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں
کہ عظیم الشان کام ہمارے سامنے ہے۔اگر وہ
اس امر کے منتظر ہیں
کہ تھپڑ پڑے تو اٹھیں تو یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے پاس تھپڑوں کی کمی نہیں مگر یہ کوئی اچھی
بات نہیں کہ انسان تھپڑ کھا کر بیدار ہو۔یہ نمونہ تو ہم نے دکھا دیا کہ کوئی ضرب لگائے تو بیدار ہو کر ہم ایسا مقابلہ
کرتے ہیں کہ اس کی مثال نہیں ملتی اور اب تحریک جدید کے دور ثانی میں ہم نے یہ دکھانا ہے کہ خدا تعالیٰ کی
محبت میں بغیر مار کھائے بھی ہم ویسی ہی قربانی کرنے کو تیار ہیں اور اسی دور کی کامیابی پر اس سوال کا فیصلہ
ہوگا کہ احرار کی مار کی ہمارے دلوں میں زیادہ عظمت ہے یا خدا تعالیٰ کی محبت اور اس سوال کا آپ جو بھی
جواب دیں گے، اس سے آپ کی قیمت کا اندازہ ہوگا۔دور ثانی ایسی حالت میں شروع کیا گیا ہے کہ جب
بظاہر کوئی خطرہ سامنے نہ تھا اور یہ اس لئے ہوا کہ تا اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر فخر کا موقعہ دے اور ہم بتا سکیں کہ
جس طرح اگر دشمن ہمیں ذلیل کرنا چاہے تو ہم ایسی قربانی کرتے ہیں جس سے وہ نا کام ہو جائے اسی طرح
خدا تعالیٰ کی محبت میں بھی اگر ہمیں قربانی کرنا پڑے تو پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔مجھے افسوس ہے کہ
جماعت کے ایک حصہ نے دور ثانی کی اہمیت کو نہیں سمجھا۔600

ٹریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1938ء
دور اول میں تو دشمن گھونسے تانے ہمارے سروں پر کھڑا تھا۔اس وقت ہم میں جو بیداری پیدا
ہوئی وہ اپنی جان بچانے کیلئے تھی مگر آج کوئی دشمن سامنے نہیں کھڑا اور اس طرح حملہ آور نہیں۔گو اندر ہی
اندر آگ سلگائی جارہی ہے اور ایک لاوا ہے جو پک رہا ہے مگر وہ تمہاری نظروں سے پوشیدہ ہے۔اس لئے
آج کی قربانی دشمن کی مار کی طرف منسوب نہیں کی جاسکتی۔اس وقت قربانی خالص خدا تعالیٰ کی محبت کے
لئے ہوگی ، اس وقت ہمارے مد نظر صرف خدا تعالیٰ کے دین کو پھیلانے کیلئے مستقل کام کی بنیا د رکھنا ہے
اور اس کے لئے میں چاہتا ہوں کہ ایک مستقل ریز روفنڈ قائم کر دوں جس سے یہ کام سہولت کے ساتھ
چلتا ر ہے اور اس کے ساتھ نو جوانوں کی ایک ایسی جماعت تیار کروں جو اسلام کو صحیح معنوں میں قائم کرنے
والی ہو۔یہ دونوں کام پہلے سے بہت زیادہ خرچ چاہتے ہیں لیکن باوجود اس کے میں نے کہہ دیا ہے کہ جو
دوست زیادہ بوجھ نہ اٹھا سکیں ہر سال دس فیصدی چندہ تحریک میں سے کم کرتے جائیں۔گو میں نے اپنا
چندہ گزشتہ سال سے بھی تیسرے سال کی نسبت دس فیصدی بڑھا دیا تھا۔بہر حال یہ دوسرا دور تحریک جدید کا
آپ کے سامنے ہے۔مجھے اس سے غرض نہیں کہ آپ اس پر کس طرح عمل کرتے ہیں اگر آپ اس پر عمل نہ
کریں گے تو اللہ تعالیٰ کامیابی کا کوئی اور رستہ کھول دے گا مگر میں آپ لوگوں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ دو مواقع
قربانی کے آئے ہیں۔ایک وہ جب دشمن مار رہا تھا اور ایک خالص خدا تعالیٰ کی محبت میں قربانی کرنے
کا۔اگر اس دوسرے وقت میں ہم نے سنتی دکھائی تو آئندہ زمانہ کے لوگ ہمارے متعلق کیا فیصلہ کریں
گے وہ ظاہر ہی ہے۔آپ میں سے ہر ایک نے اپنی قبر میں جانا ہے اور میں نے اپنی میں۔میرے اچھے
عملوں سے آپ لوگوں کو کوئی فائدہ نہ ہوگا اور آپ کے اچھے عملوں سے مجھے نہیں ہوگا۔ہر ایک اپنے اپنے
اعمال کا خدا تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہے۔اگر وہ مجھے پوچھے گا کہ تم نے کیا قربانی کی ؟ تو اس کے جواب
کا میں ذمہ دار ہوں۔تم اپنے لئے آپ سوچ لو کہ تم کیا جواب دو گے یا دے سکو گے ؟ میں جانتا ہوں کہ کل کو
اگر کوئی اور قوم ہمارے مقابلہ کیلئے کھڑی ہو جائے تو سست دوست بھی قربانیاں کرنے لگیں گے مگر قیامت
کے روز خدا تعالیٰ ان سے کہے گا بے شک تم نے قربانیاں کیں مگر میرے لئے نہیں بلکہ اپنی جان بچانے کے
لئے۔اس وقت میں نے آپ لوگوں کے سامنے صرف اصول رکھ دیئے ہیں اور ان پر تبصرہ کر دیا ہے۔اس
وقت میں کوئی تحریک نہیں کرتا صرف ایک تحریک کرتا ہوں کہ رمضان کا آخری عشرہ جو آنے والا ہے اس کو
تحریک جدید کے متعلق سابق قربانیوں کے لئے شکریہ اور آئندہ کیلئے طاقت کے حصول کیلئے خرچ
کرو۔جن کو گزشتہ سالوں میں قربانی کی توفیق ملی ہے وہ اس
کیلئے اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کریں اور ہر ایک دعا
601

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 11 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کرنے والا اللہ تعالیٰ سے ہر قربانی کرنے والے کے لئے دعا کرے کہ اس نے شوکت دین اور مضبوطی
سلسلہ کے لئے جو قربانی کی ہے اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اس پر اپنے فضل اور رحمتیں نازل کرے اور اس
کیلئے اپنی محبت اور برکات کا نزول فرمائے۔اسی محبت اور اخلاص کے مطابق جس کے ساتھ اس نے خدا کی
راہ میں قربانی کی تھی۔پھر تم میں سے ہر شخص یہ دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اس دور ثانی کو پہلے دور سے بھی زیادہ
کامیاب بنائے۔بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس روپیہ نہیں ، چندہ کہاں سے دیں ؟ لیکن میں نے
تو اس تحریک کے شروع میں ہی یہ کہہ دیا تھا کہ غریب سے غریب بلکہ معذور سے معذور بھی حتی کہ جس کی
زبان بھی نہ ہو وہ بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے۔یعنی وہ دعا کے ذریعہ اس میں شامل ہو سکتا ہے اور یہی
انیسواں مطالبہ ہے جس میں وہ شخص بھی جو چار پائی پر پڑا ہوا ہو حتیٰ کہ ہاتھ بھی نہ ہلا سکے، زبان سے بول
بھی نہ سکے وہ بھی اس میں شریک ہو سکتا ہے۔اس طرح تم میں سے ہر وہ شخص خواہ وہ کتنا ہی جاہل اور ان
پڑھ کیوں نہ ہو تحریک جدید میں حصہ لے سکتا ہے۔پس اس عشرہ میں خصوصیت سے دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ دور ثانی کو پہلے سے بھی زیادہ
کامیاب بنائے اور جماعت کے قلوب میں ایسی صفائی پیدا کر دے کہ وہ خدا تعالیٰ کی محبت میں بھی ویسی ہی
قربانیاں کر سکے جیسی کہ دشمن سے مقابلہ کے وقت کرتی ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اور اگر آپ لوگ
سارے کے سارے میرے ساتھ دعاؤں میں شامل ہو جائیں تو یقیناً نتائج نہایت شاندار نکلیں گے“۔خوب اچھی طرح یا درکھو کہ ہمارا کام بہت بڑا ہے۔دین کو ہمیشہ کے لئے ساری دنیا
میں قائم کر دینا کوئی آسان بات نہیں اور اس کیلئے بہت بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے لیکن اگر تم کچھ اور
نہیں کر سکتے تو اتنا تو کرو کہ دعائیں کرو اور اگر اور رنگ میں بھی قربانی کر سکو اور پھر ساتھ دعائیں کرو تو دوہرا
وو
ثواب حاصل کر سکو گے۔پس اس رمضان میں خصوصیت کے ساتھ ان لوگوں کیلئے دعائیں کرو جنہوں نے مال سے یا
وقت سے یا اولاد کے ذریعہ سے قربانیاں کی ہیں یا دعاؤں سے مدد کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے گھروں کو
سکون اور برکت سے بھر دے، ان کی قربانیاں دائمی صدقہ کا کام دینے والی ہوں، اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں
اور ان کی غلطیوں کو معاف کرے اور انہیں گناہوں کی عادت سے بچائے ، ان کے قلوب میں اپنی محبت اور
عرفان کے چشمے پھوڑے اور انہیں نیک نسلیں عطا کرے جو راستی پر قائم رہنے والی ہوں۔پھر یہ دعا کرو کہ
اللہ تعالیٰ اس دور ثانی کو کہ جس کا محرک اس کی محبت ہے کامیاب کرے اور جماعت کو قربانیوں کی تو فیق
602

تریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1938ء
دے کہ دراصل یہی اصل قربانی ہے۔اللہ تعالی مالی قربانی کرنے والوں کو بچے معیار کے مطابق قربانی کی
توفیق عطا فرمائے۔جن کو توفیق نہیں انہیں توفیق دے اور جنہیں توفیق ہے مگر وہ کمزوری دکھا رہے ہیں ان
کے لئے بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی کمزوریوں کو دور کرے۔جن لوگوں
کو مالی قربانی کی توفیق نہیں ان پر
بھی بڑی ذمہ داری ہے وہ رات دن دعا ئیں کریں تا اللہ تعالیٰ غیب سے راستے کھول دے اور ان کی دعاؤں
کی وجہ سے دوسروں کو قربانی کی توفیق دے اور اگر سچے دل سے دعائیں کی جائیں تو یقیناً ہم کامیاب
ہوں گے کیونکہ الہی سلسلوں کی بنیاد ہمیشہ الہی فضلوں پر ہوتی ہے اور ان دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ
ہمیں قربانیاں کرنے کی ایک ایسی رفتار بخش دے گا جس میں روز بروز ترقی ہوتی جائے گی یہاں تک کہ ہم
اور ہماری نسلیں ان کے ذریعہ اپنے اس مقصود کو پالیں گے جس کیلئے ہم پیدا کئے گئے ہیں اور خدا تعالیٰ کے اس
قدر نزدیک ہو جائیں گے اور قرب کا وہ مقام حاصل کر لیں گے جس پر دوسری برگزیدہ جماعتوں کو رشک
پیدا ہوگا اور ہمارے مخالف حسد کی آگ میں جل جائیں گئے۔(مطبوعہ افضل 15 نومبر 1938ء )
603

آج 10 میں سے 10 باقی