دور اول صفائی کے لیے تھا اور اب دور ثانی تعمیر کے لیے ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
دور اول صفائی کے لئے تھا اور اب دور ثانی تعمیر کے لئے ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
جیسا کہ میں گزشتہ خطبات میں بیان کر چکا ہوں۔تحریک جدید کا دور اول صفائی کی مثال رکھتا
تھا۔اس کی غرض یہ تھی کہ دشمنوں نے احمدیت پر جو حملہ کیا تھا اس کا ازالہ کیا جائے اور دشمن کی حقیقت کو
دنیا پر ظاہر کیا جائے۔واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کوشش میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہم کو
عظیم الشان
کامیابی عطا فرمائی ہے۔اس وقت ہماری سب سے بڑی مخالفت دو گروہوں کی طرف سے ہو
رہی تھی۔گو شامل سارے ہی تھے مگر خصوصیت کے ساتھ ایک تو احرار مخالفت کر رہے تھے اور دوسرے
حکومت کا وہ حصہ جو اندرونی طور پر برطانیہ کے دشمنوں کا ہمدرد تھا۔وہ اپنے عہدوں کی آڑ لے کر ہمیں
نقصان پہنچانا چاہتا تھا۔اس کوشش میں اس نے حکومت کے بعض ہندوستانی یا انگریز افسروں کو بھی جھوٹی
کچی شکایتیں کر کے اپنے ساتھ ملالیا تھا۔احرار کا انجام جو ہوا وہ سب پر ظاہر ہے۔خدا تعالیٰ نے ان کی ذلت کے ایسے سامان مہیا کر
دیئے کہ اب وہ مسلمانوں میں خود آزادی سے تقریر بھی نہیں کر سکتے کئی سال تو ایسی حالت رہی کہ لاہور
میں احرار کا جلسہ ہونا ناممکن ہو گیا۔وہ جلسہ کرتے اور لوگ شور مچادیتے اور ابھی تک بہت جگہ ان کی یہی
حالت ہے۔گو وہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت واپس لینے کے لئے اب کئی قسم کے بہانے بنانے لگ گئے
ہیں۔کہیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی کے دعوے کرتے ہیں اور کہیں کشمیر ایجی ٹیشن شروع
کرتے ہیں مگر ابھی تک انہیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو حافظہ دیا ہے اور وسیع حافظہ دیا ہے۔تم میں سے وہ لوگ جو مایوس تھے
اور ہر جماعت میں کچھ نہ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو مایوسی کی عادت اپنے اندر رکھتے ہیں۔وہ ذرا اپنے
حافظہ پر زور ڈال کر احرار کی اس طاقت کا جو انہیں آج سے ساڑھے تین سال پہلے پنجاب میں حاصل تھی
اندازہ لگائیں اور جو آج ان کی حالت ہے اس کا بھی اندازہ لگا ئیں ، پھر جو اس وقت ان کے روپیہ کی آمد
کا حال تھا اس کا بھی اندازہ لگائیں اور جو آج ان کے روپیہ کی آمد کا حال ہے اس کا بھی اندازہ
لگائیں۔گورنر پنجاب نے خود ہمارے آدمیوں سے ان دنوں بیان کیا کہ سینکڑوں روپیہ روزانہ ان کو
605

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
منی آرڈروں کے ذریعہ آتا ہے اور یہ ہمارے محکمہ کی رپورٹ ہے۔میں اگر غلطی نہیں کرتا تو شاید انہوں نے
سوروپیہ ما
پانچ سورو پیر روزانہ کی آمد بتلاتی تھی۔گویا ان دنوں پندرہ میں ہزار روپیہ ماہوار ان کی آمد تھی لیکن آج یہ
حالت ہے کہ متواتر ان کی طرف سے اپنے لوگوں کے نام یہ اعلان ہوتے ہیں کہ دس روپے ہی بھجوا دیں
دس نہیں تو پانچ ہی سہی۔میں جب اس کیفیت کو دیکھتا ہوں تو مجھے وہی نظارہ یاد آ جاتا ہے جو بچپن میں
میرے دیکھنے میں آیا کرتا تھا۔یہاں ایک معذور فقیر ہوا کرتا تھا۔اس کی یہ عادت تھی کہ اس کے پاس سے
جو شخص بھی گزرتا اس سے ضرور کچھ نہ کچھ مانگتا۔وہ ہمیشہ اپنا سوال روپیہ سے شروع کرتا اور کہتا کہ ایک
روپیہ دیتے جاؤ مگر یہ الفاظ کہتے ہی معاً اس کی طبیعت کہتی کہ یہ روپیہ نہیں دے گا اس لئے وہ اس کے ساتھ
ہی کہہ دیتا کہ اچھا اٹھنی ہی سہی اور بغیر وقفہ کے اس کے ساتھ زائد کہ دیتا اچھا دونی ہی دے دو۔پھر کہتا کہ
چلو ایک ہی آنہ سہی اتنے میں گزرنے والا اس کے پاس پہنچ جاتا اور وہ کہتا دو پیسے ہی دے دو، اچھا ایک
پیسہ ہی سہی۔جب وہ آدمی اسے چھوڑ کر آگے گزر جاتا تو کہتا کہ دھیلہ ہی دیتے جاؤ، ایک پکوڑا ہی سہی
اور جب وہ دور چلا جاتا تو زور سے آواز دیتا ایک مرچ ہی دیتے جاؤ۔یہی حالت ان لوگوں کی آج ہو رہی
ہے مگر وہ وقت ایسا تھا کہ ان سے گورنمنٹ بھی ڈرتی تھی۔چنانچہ گورنمنٹ پنجاب کے بعض ذمہ دار
افسروں نے اس وقت ہمارے آدمیوں سے کہا تھا کہ بعض موقعوں پر ہم سمجھتے ہیں کہ احرار زیادتی کر رہے
ہیں مگر کوئی اقدام کرنے سے پہلے ہمارے لئے یہ دیکھنا بھی تو ضروری ہے کہ ہمارے اقدام کے نتیجہ میں
عام مسلمانوں پر کیا اثر ہو گا۔"
دوسری شکست احرار کو نمایاں طور پر یہ ملی کہ قادیان کے متعلق انہوں نے یہ مشہور کر رکھا
تھا کہ ہم نے اسے فتح کر لیا ہے اور قادیان کے علاقہ میں احمدیوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں مگر خدا تعالیٰ نے ان
کے اس دعوی کی تردید کا بھی سامان مہیا کر دیا۔گو ہمارے بعض آدمی اس حکمت کو نہیں سمجھے اور انہوں نے بغیر
سوچے سمجھے یہ اعتراض کر دیا کہ جماعت کا روپیہ برباد کیا گیا ہے۔حالانکہ روپیہ تو آنے جانے والی
چیز ہے۔آج آتا ہے اور کل ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔یہ نہ کسی انسان کے پاس رہا نہ کسی قوم کے پاس رہا نہ کسی
ملک کے پاس رہا۔ایک زمانہ میں ایک قوم دولت مند ہوتی ہے اور دوسرے زمانہ میں دوسری قوم دولت مند
ہو جاتی ہے۔ایک زمانہ میں ایک ملک دولت مند ہوتا ہے اور دوسرے زمانہ میں دوسرا ملک دولت مند ہوتا
ہے۔پس روپیہ آتا اور چلا جاتا ہے مگر جو چیز رہ جاتی ہے وہ نام اور شہرت ہوتی ہے۔آخر غور کرو کہ وہ ساری
دنیا کی حکومت جو مسلمانوں کے پاس تھی وہ اب کہاں ہے؟ وہ خلافت جس کے ذریعہ حضرت
ابو بکر رضی اللہ
606

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
عنہ حکومت کرتے تھے کہاں ہے؟ وہ حکومت جو حضرت
عمر رضی اللہ عنہ کو حاصل تھی وہ کہاں ہے؟ وہ شوکت
اور وہ عظمت جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حاصل تھی وہ کہاں ہے؟ وہ دبدبہ اور وہ
رعب جو صحابہ رضی اللہ عنہم کو حاصل تھا وہ اب کہاں ہے؟ وہ ملک چلے گئے ،حکومت جاتی رہی مگر جو چیز آج
بھی موجود ہے وہ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوا عَنْهُ کا سرٹیفیکیٹ ہے۔وو
بعض لوگ حکمتوں کو نہیں سمجھتے اور چونکہ ان کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں اس لئے وہ
بعض دفعہ کسی روپیہ کے خرچ کئے جانے پر اعتراض کر دیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ اس کے نتیجہ میں
جماعت کی عزت کس قدر قائم ہو گئی۔اب جو چیز میرے سامنے تھی وہ یہ تھی کہ قادیان کے متعلق دشمن نے یہ
کہنا شروع کر دیا تھا کہ ہم نے اسے فتح کر لیا ہے اور احمدیوں
کو بالکل کچل کر رکھ دیا گیا ہے۔یہاں بیٹھے
ہوئے ایک شخص اس اعتراض کو معمولی خیال کرتا ہے مگر سارے ہندوستان کو مد نظر رکھتے ہوئے ، بنگال، بمبئی،
مدراس، یوپی، بہار، سندھ صوبہ سرحدی میں جو احراری پرو پیگنڈا جماعت احمدیہ کی موت کی نسبت کیا جا
رہا تھا، وہ ہماری تبلیغ کے راستہ میں بہت بڑی روک بن رہا تھا بلکہ دور کیوں جاؤ خود پنجاب کے دوسرے
علاقوں میں یہ بُرا اثر پیدا کر رہا تھا اور لوگ خیال کرنے لگے تھے کہ شاید یہ لوگ سچ ہی کہہ رہے ہیں اور اب
احمد یہ جماعت ختم ہو رہی ہے اور اس اثر کا دور کرنا نہایت ضروری تھا۔پس میں نے چاہا کہ اس علاقہ میں
احرار کا ممبری کیلئے کھڑا ہونا ایک خدا تعالیٰ کا پیدا کردہ موقعہ ہے جسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے اور ہمیں
چاہئے کہ ہم اس موقعہ پر دنیا کو بتادیں کہ اس علاقہ میں ہماری طاقت با وجود اقلیت ہونے کے ان سے زیادہ
ہے اور اس خیال سے میں نے احمدی امیدوار، باوجود ہمارے بعض دوستوں کے اصرار کے کہ ایسانہ کیا
جائے، کھڑا کیا اور یہی جواب دیا کہ اس وقت ہمارے لئے یہ ایک اصولی سوال ہے اور ہم اس ذریعہ سے
احرار کے جھوٹے پروپیگنڈا کو باطل ثابت کرنا چاہتے ہیں۔اس لئے باوجود آپ لوگوں کے اصرار کے ہم
اپنے آدمی کو نہیں بٹھا سکتے۔چنانچہ جب الیکشن کا نتیجہ نکلا تو بے شک اہل السنت و الجماعت کا ایک نمائندہ
کامیاب ہو گیا مگر دوسرے نمبر پر احمدی نمائندہ تھا، تیسرے نمبر پر احراری اور چوتھے نمبر پر دوسراسنی۔اب اس
نتیجہ کو احرار کہاں چھپا سکتے تھے؟ یہ پبلک کی آواز تھی جو ووٹوں کے ذریعہ ظاہر ہوئی اور اس نے دنیا پر ثابت
کر دیا کہ یہ کہنا کہ احد یوں کو قادیان کے علاقہ میں کچل دیا گیا ہے، بالکل بے معنی دعوی ہے حقیقت اس میں
کچھ نہیں۔پس اس نتیجہ نے احرار کی آواز کو بالکل مدھم کر دیا اور اس کے بعد قادیان کی فتح کا نقارہ بجتے کم از کم
میں نے کبھی نہیں سنا۔اس لئے کہ یہ نتیجہ سرکاری افسروں کے سامنے نکلا اور انہوں نے بھی دیکھ لیا کہ احرار کی
607

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
نسبت جماعت احمدیہ کے نمائندہ کو ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ایسے بین اور کھلے نتیجہ کو کوئی کہاں چھپا سکتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے پہلے دور میں ہمیں زمین صاف کرنے کا موقعہ دیا اور ادھر تو حکام پر حقیقت کھل
گئی اور ادھر پبلک پر حقیقت کھل گئی اور ہمیں جو خدشہ تھا کہ جماعت کی سبکی اور بدنامی نہ ہو، وہ جاتا رہا۔دوسری طرف ہمیں حکومت کے بعض افسروں سے اختلاف پیدا ہو گیا تھا۔ہمیں ان پر بھی غصہ تھا کہ ہمیں کہا
جاتا ہے کہ تم باغی ہو اور حکومت کا تختہ الٹنے والے ہو۔حالانکہ ہم ایسے نہیں۔ہم نے اس الزام کو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ایسے رنگ میں غلط ثابت کیا کہ گورنمنٹ کو تقریراً اور تحریر التسلیم کرنا پڑا کہ ہم جماعت پر ایسا
کوئی الزام نہیں لگاتے اور یہ کہ اس نوٹس سے جو اس نے دیا، یہ مراد ہر گز نہیں تھی کہ حکومت کے نزدیک
جماعت احمدیہ نے سول نافرمانی یا کسی خلاف امن فعل کے ارتکاب کا ارادہ کیا ہے۔چنانچہ حکومت پنجاب
کی چٹھیوں کے علاوہ جب نائب وزیر ہند کے پاس شکایت کرتے ہوئے انہیں اس معاملہ کی طرف توجہ
دلائی گئی تو انہوں نے ایک خط کے ذریعہ اطلاع دی کہ حکومت ہند کی طرف سے انہیں یقین دلایا گیا ہے
کہ حکومت پنجاب اور اس کے افسروں نے اس معاملہ میں جو کچھ بھی کیا ہے اس کے کرتے وقت ان کے
ذہن کے کسی گوشے میں بھی یہ خیال نہ تھا کہ وہ کوئی ایسا کام کریں جس سے جماعت احمدیہ کے جذبات کو ،
جس کی وفاداری پورے طور پر مسلم ہے، کسی طرح تھیں لگے۔حالانکہ ہر شخص جانتا ہے کہ پہلے انہوں نے
ہم پر بغاوت اور سول نافرمانی کا الزام لگایا تھا۔پھر ایک واقعہ ایسا ہے جسے گورنمنٹ کسی صورت میں بھی چھپا نہیں سکتی۔میں نے کئی انگریز
افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ واقعہ ان کے سامنے رکھا ہے اور انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ بعض حکام سے
اس بارہ میں کوئی نہ کوئی غلطی ضرور ہوئی ہے۔گویا وہ ایک ایسی واضح غلطی ہے جس کو تسلیم کئے بغیر گورنمنٹ
کے افسروں کیلئے کوئی چارہ ہی نہیں اور وہ یہ کہ گورنمنٹ کے کسی افسر نے ایک دفعہ ایک خفیہ سرکلر جاری کیا جو
غالباً کئی ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں کے نام بھیجا گیا تھا کہ جماعت احمدیہ کی حالت گورنمنٹ کی نگاہ میں مشتبہ
ہے اس لئے اس کے افراد کا خیال رکھنا چاہئے۔اب یہ ذراحد سے نکل چلے ہیں اور ان کے خیالات باغیانہ
ہو گئے ہیں۔یہ سرکر تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں یا بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بھیجا گیا اور ہمیں بھی
کسی طرح اس چٹھی کا پتہ لگ گیا۔ہم نے جب گورنمنٹ سے اس چٹھی کے متعلق دریافت کیا تو اس نے
بالکل انکار کر دیا اور کہا کہ ایسی کوئی چٹھی نہیں بھیجی گئی۔حالانکہ ہمیں خبر دینے والے نے بتایا تھا کہ یہ معتبر خبر
ہے۔جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے اس وقت کی گورنمنٹ کو اس طرف توجہ دلائی۔اس وقت تک
608

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
موجودہ حکومت کا زمانہ نہ آیا تھا، گورنمنٹ نے ایسے سرکلر سے لاعلمی ظاہر کی اور بالکل ممکن تھا کہ ہم اپنی
اطلاع کو کسی غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیتے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا تازہ بتازہ ثبوت بہم پہنچا دیا اور وہ اس طرح کہ
ادھر گورنمنٹ نے انکار کیا کہ ہم نے کوئی ایسی چٹھی نہیں بھیجی اور ادھر راولپنڈی کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جلسہ
سالانہ یا مجلس شوری کے موقعہ پر ، اس وقت مجھے یاد نہیں رہا ضلع راولپنڈی کے ایک گاؤں میں گیا اور اس
نے احمدیوں سے کہا کہ تم مجھے اپنے نام لکھاؤ تم میں سے کون کون قادیان جائے گا۔کیونکہ سرکاری حکم آیا
ہے کہ احمدیوں کی نگرانی رکھو۔غرض اس نے وہاں کے احمدیوں سے اقرار لیا کہ وہ اس موقعہ پر بغیر پولیس کو
اطلاع کے نہیں جائیں گے۔جب انہوں نے اس بات کی اطلاع ہمیں دی تو ہماری طرف سے مقامی
کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس واقعہ کی تحقیق کریں اور افسران بالا سے مل کر معلوم کریں کہ اصل بات
کیا ہے جب انہوں نے تحقیق کی اور وہ افسران بالا سے ملے تو پولیس کے افسروں نے انہیں یہ جواب دیا
کہ اصل بات یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے ایک خفیہ چٹھی آئی تھی کہ اس امر کی نگرانی رکھی جائے مگر اس
ہیڈ کانسٹیبل نے شراب پی ہوئی تھی جس کے نشہ میں اس نے بات کہ دی اور بجائے مخفی رکھنے کے اس نے
خود احمدیوں سے اس کا ذکر کر دیا ورنہ ہمیں تو مخفی حکم ملا تھا اور اب بہتر ہے کہ آپ اس معاملہ کو دبا
دیں اور زیادہ شور نہ کریں کیونکہ ہماری بدنامی ہوتی ہے اور اگر یہ راز کھلا تو اس ہیڈ کانسٹیبل کی شامت آ جائے
گی۔اب یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس کا گورنمنٹ انکار کر ہی نہیں سکتی تھی اور انہیں تسلیم کرنا پڑا کہ کوئی غلط نہیں اس
ایک ایسا نہیں تھی اور ملا لیں اس
بارہ میں ہوگئی ہے مگر سوال یہ ہے کہ یہ غلط فہمی ہو کس طرح گئی؟ اگر گورنمنٹ یا گورنمنٹ کے کسی ذمہ دار افسر کا
کوئی آرڈر نہیں تھا تو یہ کس طرح ممکن ہو گیا کہ راولپنڈی کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے ایک دور دراز کے
گاؤں میں جا کر احمدیوں کے نام لکھنے شروع کر دیئے اور یہ کہنا شروع کر دیا کہ بغیر پولیس میں اطلاع دیے تم
قادیان نہیں جاسکتے مگر خیر ہم کو ان بحثوں سے غرض نہیں۔حکومت پنجاب نے علی الاعلان تسلیم کیا کہ وہ کوئی
ایسا الزام جماعت احمدیہ پر نہیں لگاتی اور بالا گورنمنٹ نے بھی یقین دلایا کہ جماعت احمدیہ کی وفاداری اس
کے نزدیک مسلم ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حکومت کے مقابلہ میں بھی ہمیں فتح دی۔گومخالفت کا
سلسلہ ابھی تک اندرونی طور پر افسروں میں جاری ہے۔کیونکہ حکومت میں یہ مرض ہے کہ اس کا ایک معمولی
سے معمولی افسر بھی کوئی بات کہہ دے تو وہ اسے بیچ تسلیم کرلے گی اور یہ گورنمنٹ کے تنزل اور بعض دفعہ اس
کے لئے ندامت کے موجبات میں سے ایک بہت بڑا موجب۔پہلے وہ دھڑلے سے ہماری جماعت کو دبانے کیلئے تیار ہو جاتے تھے مگر اب وہ سوچ
وو
609

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
لیتے ہیں کہ اس دبانے کا نتیجہ کیا ہوگا۔پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت کو جس رنگ میں بڑھایا ہے
وہ کوئی پوشیدہ بات نہیں۔چاروں طرف ترقی کے آثار نظر آرہے ہیں۔کئی نئے ممالک ہیں جن میں
احمدیت قائم ہوئی۔ہزاروں لوگ جو اس دوران میں احمدیت میں داخل ہوئے بلکہ قریب کے علاقہ
میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت نے ترقی کرنی شروع کر دی ہے اور بعض جگہ بالکل نئی جماعتیں
قائم ہوگئی ہیں اور بعض جگہ پہلے چھوٹی جماعتیں تھیں مگر اب بڑی جماعتیں ہوگئی۔میرے دل پر ان گالیوں کی وجہ سے ایک ناخوشگوار اثر تھا جو احرار ایجی ٹیشن کی وجہ سے
ہمیں ملتی رہی ہیں اور اب بھی مل رہی ہیں کیونکہ گالیاں فتح اور شکست سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ گرا ہوا آدمی
زیادہ گالیاں دیا کرتا ہے۔بہر حال میری طبیعت پر یہ اثر تھا کہ مسلمانوں نے اس موقعہ پر ہمارے ساتھ
اچھا معاملہ نہیں کیا اور مجھے ان کی طرف سے رنج تھا۔شاید میرا گزشتہ سفر اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت اسی
غرض کیلئے تھا کہ تا میری طبیعت پر جو اثر ہے وہ دور ہو جائے۔میں نے اس سفر میں یہ اندازہ لگایا ہے کہ میرا
وہ اثر که مسلمان شرفاء بھی اس گند میں مبتلا ہیں۔اس حد تک صحیح نہیں جس حد تک میرے دل پر اثر تھا۔مجھے
اس سفر میں ملک کا ایک لمبا دورہ کرنے کا موقعہ ملا ہے۔پہلے میں سندھ گیا وہاں سے بمبئی گیا، بمبئی سے
حیدر آباد چلا گیا اور پھر حیدر آباد سے واپسی پر دہلی سے ہوتے ہوئے قادیان آ گیا۔اس طرح گویا نصف
ملک کا دورہ ہو جاتا ہے۔اس سفر کے دوران شرفا کے طبقہ کے اندر میں نے جو بات دیکھی ہے اس سے جو
میرے دل میں مسلمانوں کے متعلق رنج تھا۔وہ بہت کچھ دور ہو گیا ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ شریف طبقہ
اب بھی وہی شرافت رکھتا ہے جو شرافت وہ پہلے دکھایا کرتا تھا اور ان خیالات سے جو احرار نے پیدا کرنے
چاہے تھے وہ متاثر نہیں بلکہ ان کی گالیوں کی وجہ سے وہ ہم سے بہت کچھ ہمدردی رکھتے ہیں۔اگر مجھے یہ سفر
پیش نہ آتا تو شاید یہ اثر دیر تک میرے دل پر رہتا اور میں سمجھتا ہوں یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے
مجھے اس سفر کا موقعہ دیا اور وہ اثر جو میرے دل پر تھا کہ اتنے گند میں مسلمانوں کا شریف طبقہ کس طرح شامل
ہو گیا؟ وہ اس سفر کی وجہ سے دور ہو گیا“۔میں نے بتایا ہے کہ دور اول کے بعد دور ثانی کی ضرورت ہے۔دور اول زمین کی
صفائی کیلئے تھا اب دور ثانی میں تعمیر کی ضرورت ہے اور تعمیر کا کام تخریب سے بہت زیادہ اہم ہوتا ہے۔پس
جو تخر یہی حصہ تھا یعنی دشمنوں کی کوششوں کو باطل کرنا اور ان کو ان کے منصوبوں میں ناکام و نامراد کرنا ، یہ خدا
تعالیٰ کے فضل سے پورا ہو چکا ہے اب تعمیری حصہ کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے جو دنیا میں ایسی فضا
وو
610

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
اور ایسا رنگ پیدا کر دے جو ان مقاصد کو پورا کرنے میں مد ہو جن مقاصد کو پورا کرنے کیلئے احمدیت قائم
ہوئی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان مقاصد کا پورا ہونا صرف احمدیت کیلئے ہی خاص طور پر مفید نہیں بلکہ اسلام
کیلئے بھی مفید اور بابرکت ہے اور پھر صرف اسلام کیلئے ہی ان مقاصد کا پورا ہونا مفید نہیں بلکہ جس قسم کا
مذہبی، سیاسی، تعلیمی، تمدنی اور اقتصادی ماحول ہم پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ دنیا کیلئے بھی مفید اور ضروری
ہے۔یہ عظیم الشان ماحول ہم نے پیدا کرنا ہے مگر ہماری موجودہ حالت تو ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کیا پڑی
اور کیا پڑی کا شوربہ۔ہماری تعداد نہایت قلیل ہے اور جب ہم کہتے ہیں کہ ہم دنیا میں ایسا انقلاب پیدا کر
کے رہیں گے تو دنیا ہم پر ہنستی ہے اور کہتی ہے یہ پاگل ہو گئے ہیں مگر آج تک دنیا میں جس قدر عظیم الشان
کام ہوئے ہیں وہ ایسے ہی لوگوں سے ہوئے ہیں جنہیں پاگل کہا گیا اور ایسی ہی جماعتوں نے انقلاب بپا
کیا ہے جنہیں مجنون قرار دیا گیا۔پس پاگل کا لقب ہمارے لئے کوئی گالی نہیں بلکہ خوشی کا موجب ہے
کیونکہ ہم سجھتے ہیں ہماری انبیاء سابقین کی جماعتوں سے ضرور ایک گہری مشابہت ہے کیونکہ جس طرح
انہیں پاگل کہا گیا اسی طرح لوگ آج ہماری جماعت کو پاگل کہتے ہیں لیکن بہر حال ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ
احمدیت کی ترقی کیلئے ایک عظیم الشان جدو جہد کی ضرورت ہے اور جیسے جیسے احمدیت کو ترقی ہوگی ویسے
ویسے اسلام بھی ترقی کرتا چلا جائے گا اور جوں جوں اسلام دنیا میں ترقی کرے گا توں توں دنیا بھی مذہبی
اور سیاسی اور تمدنی اور اقتصادی پہلوؤں سے ترقی کرتی چلی جائے گی کیونکہ اسلام باقی اقوام کو مٹاکر
مسلمانوں کو نہیں بڑھا تا بلکہ باقی اقوام کو بڑھا کر مسلمانوں کو اور آگے لے جاتا ہے۔چنانچہ جب کبھی
دنیا میں اسلامی اصول پر ترقی ہوگی ہندوؤں سکھوں اور عیسائیوں
کو بھی ترقی ہوگی اور نہ صرف ہندوؤں،
سکھوں اور عیسائیوں کو ترقی ہوگی بلکہ دنیا کے ہر مذہب کے متبع کیلئے ترقی کے راستے کھولے جائیں گے
اور ہر شخص کیلئے خواہ وہ کسی مذہب وملت کا پابند ہوترقی کی طرف قدم بڑھانے کی گنجائش رکھی جائے گی“۔غرض احمدیت کی ترقی کے ساتھ اسلام کی ترقی اور اسلام کی ترقی کے ساتھ دنیا کی ترقی
وابستہ ہے اور احمدیت کی ترقی کیلئے دو کام کرنے نہایت ضروری ہیں۔ایک تعلیم و تربیت کا اور دوسر تبلیغ
واشاعت کا۔ان کے بغیر جماعت نہ پھیل سکتی ہے اور نہ اس کے پھیلنے کا کوئی فائدہ ہے۔یعنی تبلیغ کے بغیر
جماعت کی ترقی نہیں ہو سکتی اور صحیح تربیت کے بغیر احمدیت کا پھیلنا کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔فرض کرو
احمدی ساری دنیا میں پھیل جائیں مگر مذہبی، سیاسی، اقتصادی، تمدنی اور تعلیمی ماحول وہی رہے جو پہلے تھے تو
ایسی احمدیت کے پھیلنے کا کیا فائدہ؟ اور اگر احمدیوں میں وہ روح نہ ہو جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے اور ایک
وو
611

اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ظالم کی بجائے اگر دوسرا ظالم کھڑا ہو گیا تو اس سے بنی نوع انسان کو کیا فائدہ پہنچے گا ؟ پس تبلیغ
تعلیم و تربیت نہایت ہی اہم کام ہیں اور انہی دونوں کاموں
کو تحریک جدید میں مدنظر رکھا گیا ہے۔تعلیم و
تربیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سادہ غذا، سادہ لباس، خود ہاتھ سے کام کرنا سینما کا ترک، غریبوں کی
امداد، بورڈ نگ تحریک جدید اور ورثہ وغیرہ کام تجویز کئے گئے ہیں اور یہ تمام باتیں ایسی ہیں جن کو کسی وقت بھی
ترک نہیں کیا جاسکتا۔بعض تو موجودہ صورت میں ہی ہر وقت قابل عمل رہیں گی اور انہیں کسی صورت میں بھی
نہیں چھوڑا جاسکے گا لیکن بعض میں حالات کے ماتحت کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔عملی طور پر بعض حصوں کے
متعلق مجلس خدام الاحمدیہ جد و جہد کر رہی ہے اور جہاں تک اس کے ایک سال کے کام کا تعلق ہے میں سمجھتا
ہوں کہ اس نے نہایت شاندار کام کیا ہے اور اگر وہ اسی طرح استقلال سے کام جاری رکھے اور نہ صرف
اپنے موجودہ معیار کو قائم رکھے بلکہ اسے بڑھاتی چلی جائے تو وہ ایک عمدہ نمونہ قائم کرسکتی ہے۔مجالس خدام الاحمدیہ کے نو جوانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ان کے کام کے اثرات صرف موجودہ
زمانہ کے لوگوں تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ اگر وہ اسی خوش دلی اور اخلاص سے کام جاری رکھیں گے تو
آئندہ نسلوں تک ان کے نیک اثرات جائیں گے اور جس طرح آج صحابہ کا ذکر آنے پر بے اختیار
ضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کا فقرہ زبان سے نکل جاتا ہے اسی طرح ان کا نام لے کر آئندہ آنے والی
نسلوں کا دل خوشی سے بھر جائے گا اور وہ ان کی ترقی مدارج کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں گے
لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ جس کام کو شروع کریں اسے استقلال سے کرتے چلے جائیں۔جو
شخص بھی اس جد و جہد میں کھڑا ہو گا وہ گر جائے گا اور سلامت وہی رہے گا جو اپنے قدم کی تیزی میں کمی نہیں
آنے دے گا۔مجلس خدام الاحمدیہ تحریک جدید کی فوج ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس
فوج میں داخل ہوں گے اور اپنی عملی جدو جہد سے ثابت کر دیں گے کہ انہوں نے اپنے فرائض کو سمجھا ہوا ہے۔اس کے مقابلہ میں دوسرا پہلو تبلیغ واشاعت کا ہے اور اس کیلئے وقف زندگی ، وقف رخصت
اور دوسرے ممالک میں احمدیوں کے پھیل جانے اور چندہ جمع کرنے کی تحریک کی گئی ہے۔چندے کی
تحریک گو جماعت کی تعلیم و تربیت کے لحاظ سے بھی ضروری ہے مگر اس
کو زیادہ تر تبلیغ کے لئے جاری کیا گیا
ہے۔ان میں سے ہر ایک تحریک اپنی اپنی جگہ نہایت اہم اور ضروری ہے اور میں اپنے اپنے موقعہ پر پھر
دوبارہ ان تمام مطالبات کی طرف جماعت کو توجہ دلانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔تیسری چیز جوان دو مقاصد کے
علاوہ ہے اور جو تبلیغ و اشاعت اور تعلیم وتربیت کیلئے محمد ہے وہ یہ ہے کہ چونکہ یہ سب کام خدا تعالیٰ کیلئے ہیں۔612

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
اس لئے اس سے دعائیں کی جائیں کہ وہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے اور چونکہ بعض دفعہ انسان اپنے جوش
میں اور فتح کے نشہ میں اس امر کو بھول جاتا ہے کہ تمام کامیابی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوئی ہے اور اس کے دل
میں یہ وسوسہ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے کہ یہ فتح شاید میری جدو جہد کا نتیجہ ہے اس لئے روزوں کا سلسلہ
جاری کیا گیا ہے تا ہماری جماعت کے دوست یہ سمجھیں کہ جو کچھ ہوا ہے وہ اسی کے فضل سے ہوا ہے اور جو
کچھ آئندہ ہوگا وہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہو گا تا ایک طرف فتح کے نتیجہ میں جو بعض دفعہ کبر اور غرور پیدا
ہو جاتا ہے وہ پیدا نہ ہو اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کے احسانات کے متعلق شکر کا جذبہ دل میں موجزن ہو۔یہ تحریک جدید کا مکمل ڈھانچہ ہے جس کا ایک پہلو تعلیم و تربیت ہے، دوسرا پہلو تبلیغ و اشاعت
اور تیسرا پہلو دعا اور روزے ہیں تا جتنا کام بھی ہو اس یقین اور وثوق کے ساتھ ہو کہ یہ خدا کے فضل سے
ہوا اور ہم آئندہ کی کامیابیوں کے لئے بھی اسی کی طرف اپنی توجہ رکھیں اور اس سے دعا کرتے رہیں کہ وہ
ہماری مددفرمائے۔میں گزشتہ خطبات میں بتا چکا ہوں کہ پہلے دور میں ہماری جماعت نے بے مثل نمونہ دکھایا ہے
اور اس نے ایسی غیر معمولی قربانی اور جوش کا ثبوت دیا ہے کہ جس کا دشمن کو بھی اقرار ہے مگر میں یہ بھی بتا چکا
ہوں کہ یہ کام زمین صاف کرنے کا تھا۔اتنے کام پر ہی خوش ہو جانا اور اپنی تمام جدوجہد کوختم کر دینا اللہ
تعالیٰ کے حضور ہمیں کسی نیک نامی کا مستحق نہیں بلکہ
كَالَّتِي نَقَضَتْ غَنْ لَهَا مِنْ بَعْدِقُوَّةٍ أَنْكَاثًا
(النحل: 93)
کا مصداق بنانے والا ہے۔وہ عورت بھی آخر کچھ نہ کچھ کام کیا ہی کرتی تھی اور محنت کر کے سُوت
کا تا کرتی تھی مگر چونکہ جب کام کا وقت آتا تو وہ اپنے سوت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی اس لئے اس کی محنت
اس کے کسی کام نہیں آتی تھی۔ہم نے بھی پہلے دور میں سوت کا تا ہے لیکن دوسرے دور میں ہم نے اس
سوت سے کپڑے بنے اور نہ صرف خود پہنے بلکہ دوسروں
کو بھی پہنانے ہیں۔اگر اس دور میں ہم نے ستی
دکھائی تو یقیناً ہماری ساری محنت رائیگاں جائے گی اور ہمیں جس قدر نیک نامی حاصل ہو چکی ہے وہ سب
بدنامی سے بدل جائے گی۔اس دوسرے دور میں مجھے بعض لوگ ست نظر آتے ہیں مگر میرے لئے یہ کوئی تعجب انگیز بات
نہیں۔میں نے اس تحریک کے شروع میں ہی بتایا تھا کہ کچھ لوگ وقتی مؤمن ہوا کرتے ہیں اور وقتی مؤمن ہر
ر
613

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
جماعت میں ہوا کرتے ہیں اور وقتی مؤمن سے میری مراد وہ لوگ ہیں جو لڑائی جھگڑے کے وقت تو آگے
آجاتے ہیں مگر جب مستقل اور لمبی قربانیوں کا موقعہ آتا ہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔وہ جان دینے کیلئے تو فوراً
تیار ہو جائیں گے اور اگر جنگ ہو اور انہیں کہا جائے کہ فوج میں بھرتی ہو جاؤ اور ملک کی عزت کیلئے جان دے
دو تو وہ بالکل نڈر ہو کر فوج میں شامل ہو جائیں گے اور دشمن سے لڑ کر اپنی جان دے دیں لیکن اگر انہیں کہا جائے
کہ پندرہ منٹ یا آدھ گھنٹہ روزانہ فلاں کام کیلئے وقت دو تو چند دنوں کے بعد ہی وہ عذرات پیش کر دیں گے کہ
آج ہماری بیوی بیمار ہے، آج بچے اچھے نہیں، آج اپنی طبیعت ناساز ہے اور اس طرح وہ کام سے بچنا شروع
کر دیں گے۔یہ وقتی اور ہنگامی مؤمن ہوتے ہیں اور یہ ہنگامی مؤمن ہر جماعت میں پائے جاتے ہیں۔یہی ہنگامی مؤمن کبھی کبھی منافق بھی بن جاتے ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ ایک تو مستقل
منافق ہوتا ہے اور ایک یہ ہنگامی مؤمن ہوتا ہے جو بعض دفعہ جوش میں آکر مؤمنانہ کام کر لیتا ہے اور بعض دفعہ
ایسی حرکات کا ارتکاب کر لیتا ہے جن سے خدا تعالیٰ کو اپنے اوپر ناراض کر لیتا اور منافق بن جاتا ہے۔پس
ہنگامی مؤمن کا انجام محفوظ نہیں لیکن جو مستقل مؤمن ہوں ان کا انجام خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے
وو
اور انہیں ہر
قسم کے بعد انجام سے بچالیتا ہے۔تو سستوں کا ہر جماعت میں ہونا لازمی ہوتا ہے مگر ان کی وجہ سے کام کو نقصان نہ پہنچنے
دینا ہمارا فرض ہے اور ان لوگوں کی اصلاح ہم پر لازمی ہے اور ہم یہ کہہ کر ہر گز بری نہیں ہو سکتے کہ ہم نے
قربانی کر دی ہے۔اگر چندلوگوں نے قربانی نہیں کی تو ہم کیا کریں۔ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں بیدار کرتے
رہیں۔ان کی نیند اور غفلت کو دور کریں اور انہیں چست اور ہوشیار بنا ئیں۔اگر ہم اپنی اس ڈیوٹی کو چھوڑ دیں
تو ہم خدا تعالیٰ کے بھی مجرم ہوں گے اور اپنی قوم اور اپنے نفس کے بھی مجرم ہوں گے اسی لئے میں ہمیشہ ایسے
لوگوں کو چست کرتا رہتا ہوں اور جو پہلے ہی بیدار ہوں انہیں اور زیادہ بیدار کرتارہتا ہوں تا کہ وہ بھی کسی
وقت سست نہ ہو جا ئیں۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم ان لوگوں کو جوست ہیں چست اور ہوشیار بنائیں اور جو
چست ہیں انہیں وقتی مومنوں کی صف سے نکال کر کامل الایمان لوگوں کے ساتھ شامل کریں اور اگر ہم ایسا
کریں تو یقیناً ہم دوہرے ثواب اور دو ہرے درجہ کے مستحق ہوں گے لیکن اگر ہم اپنے اس فرض کی ادائیگی
میں کوتا ہی کریں تو ہم یہ کہ کر ہر گز بری نہیں ہو سکتے کہ ہم تو بچ گئے ہیں۔خدا تعالیٰ ہم سے پوچھے گا کہ تم تو
بے شک بچ گئے لیکن جن اور لوگوں کو بچانا تمہاری طاقت میں تھا ان کو تم نے کیوں نہیں بچایا ؟
میں تحریک جدید کے دور ثانی میں مستقل کام کی داغ بیل ڈالنے کیلئے مالی تحریک کے علاوہ کہ وہ
614

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
بھی مستقل ہے، ایک مستقل جماعت واقفین کی تیار کر رہا ہوں۔دور اول میں میں نے کہا تھا کہ نو جوان
تین سال کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں مگر دور ثانی میں وقف عمر بھر کیلئے ہے اور اب یہ واقفین کا ہرگز
حق نہیں کہ وہ خود بخود کام چھوڑ کر چلے جائیں۔ہاں ہمیں اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ اگر ہم انہیں کام
کے نا قابل جائیں تو انہیں الگ کر دیں۔پس یہ سہ سالہ واقفین نہیں بلکہ جس طرح یہ دور منتقل ہے اسی
طرح یہ وقف بھی مستقل ہے۔اس دور میں کام کی اہمیت کے پیش نظر میں نے یہ شرط عائد کر دی ہے کہ
صرف وہی نوجوان لئے جائیں گے جو یا تو گریجوایٹ ہوں یا مولوی فاضل ہوں اور جو نہ گریجوایٹ ہوں
اور نہ مولوی فاضل ، انہیں نہیں لیا جائے گا کیونکہ ان لوگوں نے علمی کام کرنے ہیں اور اس کے لئے یا تو دینی
علم کی ضرورت ہے یاد نیوی علم کی۔اس دور میں تین چار آدمیوں کو منہا کر کے کہ وہ گریجوایٹ نہیں کیونکہ وہ
پہلے دور کے بقیہ واقفین میں سے ہیں، باقی سب یا تو گریجوایٹ ہیں یا مولوی فاضل ہیں۔چنانچہ اس
وقت چار گریجوایٹ ہیں اور چار ہی مولوی فاضل ہیں کل غالباً بارہ نو جوان ہیں۔چار ان میں سے غیر
گریجوایٹ ہیں مگر ہیں سب ایسے ہی جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے محنت سے کام کرنے والے اور سلسلہ سے
محبت رکھنے والے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ جس رنگ میں یہ کام کر رہے ہیں اس کے ماتحت یہ ان علمی
کاموں کو سرانجام دے دیں گے جو علمی کام میرے مد نظر ہیں۔میرا ارادہ ہے کہ اس جماعت کا پہلا دور 24 نوجوانوں پر مشتمل ہو کیونکہ کام کے لحاظ سے اس
سے کم میں گزارہ نہیں ہو سکتا۔اس کیلئے میں عنقریب تحریک کرنے والا ہوں بلکہ اسی خطبہ کے ذریعہ میں
تحریک کر دیتا ہوں کہ جو نو جوان گریجوایٹ ہوں یا مولوی فاضل، وہ اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف
کرنے کے ارادہ سے میرے سامنے اپنے نام پیش کریں۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو بھی گریجوایٹ یا
مولوی فاضل ہوگا اسے ہم بہر حال لے لیں گے کیونکہ انتخاب ہماری مرضی پر ہے، ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ
ان کا تقویٰ کیسا ہے؟ خدمت دین کا جذبہ کس حد تک ہے ؟ علم کیسا ہے؟ صحت کیسی ہے؟ ان کے حالات
کس قسم کے ہیں اور آیا جو کام ہمارے مد نظر ہے اسے وہ خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکتے ہیں یا نہیں؟
غرض تمام باتیں دیکھنی پڑیں گی اور اس طرح انتخاب کا معاملہ کلیہ ہماری مرضی پر منحصر ہو گا لیکن لئے وہی
جائیں گے جو یا تو گریجوایٹ ہوں یا مولوی فاضل ہوں۔اسی طرح وہ لوگ بھی لئے جاسکیں گے جو دوسرے
فنون کے گریجوایٹ ہوں۔مثلاً ایک ڈاکٹر ہے وہ خواہ بی۔اے نہ ہو لیکن اسے گریجوایٹ ہی سمجھا جائے
گا۔میرا منشا یہ ہے کہ ان میں سے بعض کو مرکز کے علاوہ باہر بھجوا کر اعلی تعلیم دلوائی جائے اور علمی اور عملی لحاظ
615

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
سے اس پا یہ کے نوجوان پیدا کئے جائیں جو تبلیغ تعلیم اور تربیت کے کام میں دنیا کے بہترین نوجوانوں کا
مقابلہ کر سکیں بلکہ ان سے فائق ہوں صرف انہیں مذہبی تعلیم ہی دینا میرے مدنظر نہیں بلکہ میر امنشا ہے کہ انہیں
ہر قسم کی دنیوی معلومات بہم پہنچائی جائیں اور دنیا کے تمام علوم انہیں سکھائے جائیں تا دنیا کے ہر کام کو
سنبھالنے کی اہلیت ان کے اندر پیدا ہو جائے۔ان نوجوانوں کے متعلق میری سکیم جیسا کہ میں گزشتہ مجلس
شوری کے موقعہ پر بیان کر چکا ہوں، یہ ہے کہ انہیں یورپین ممالک میں بھیج کر اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلائی
جائے اور جب یہ ہر قسم کے علوم میں ماہر ہو جائیں تو انہیں تنخواہیں نہ دی جائیں بلکہ صرف گزارے دیئے
جائیں اور ان کے گزارہ کی رقم کا انحصار علمی قابلیت کی بجائے گھر کے آدمیوں پر ہو جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم
کے زمانہ میں ہوا کرتا تھا اور یوں انتظام ہو کہ جس کی بیوی ہوئی یا بچے ہوئے اسے زیادہ الاؤنس دے دیا
اور جس کے بیوی بچے نہ ہوئے اسے کم گزارہ دے دیا یا کسی نوجوان کی شادی ہونے لگی تو اسے تھوڑی سی
امداد دے دی۔یہ نہیں ہوگا کہ چونکہ فلاں ولایت سے پاس شدہ ہے اس لئے اسے زیادہ تنخواہ دی جائے
اور فلاں چونکہ ولایت کا پاس شدہ نہیں اس لئے اسے کم تنخواہ دے دی جائے۔سب کو یکساں گزارے ملیں
گے خواہ کوئی ولایت کا پاس شدہ ہو یا یہاں کا۔ہاں گزارے میں زیادتی شادی ہونے یا بچوں کے پیدا ہونے
پر ہو سکے گی۔مثلاً اگر ایک ولایت کا پاس شدہ نوجوان بھی ہمارے پاس ہو گا تو ہم اسے پندرہ روپے ہی دیں
گے۔اس کے مقابلہ میں اگر کوئی ایسا ہے جو ولایت کا پاس شدہ نہیں تو اسے بھی پندرہ روپے ہی
ملیں گے۔ہاں اگر شادی ہو جائے اور پھر بچے پیدا ہونے لگ جائیں تو اس صورت میں اس گزارہ میں کچھ
نہ کچھ اضافہ ہوتا رہے گا کیونکہ بچوں نے تو کھانا ہے۔مگر علم نے نہیں کھانا۔میں نے دیکھا ہے اگر اس لحاظ
سے تقسیم کی جائے تو دولت مند غریب ہو جاتے ہیں اور غریب دولت مند۔بعض لوگ صرف میاں بیوی
ہوتے ہیں ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوتی لیکن وہ پچاس روپیہ ماہوار کما رہے ہوتے ہیں اس کے مقابلہ
میں ایک اور شخص ہوتا ہے اس کے آٹھ بچے ہوتے ہیں اور وہ سو روپیہ ماہوار کماتا ہے۔اب پچاس روپے
والا یہ نہیں دیکھے گا کہ مجھے پچاس روپے ملتے ہیں اور ہم کھانے والے صرف دومیاں بیوی ہیں اور اسے گوسو
روپیہ ملتے ہیں مگر اس کے گھر کھانے والے دس افراد ہیں بلکہ وہ پچاس اور س کو دیکھ کر شور مچانے لگ جائے
گا کہ غریبوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔امیروں کو سب پوچھتے ہیں۔حالانکہ یہ پچاس روپے کما کر 25 روپے
خود رکھتا اور 25 روپے اپنی بیوی کو دیتا ہے اور سو روپیہ کمانے والا ہر ایک کو دس دس روپے دیتا ہے مگر یہ
25 روپے لے کر بھی اپنے آپ کو غریب کہتا ہے اور دوسرے کو باوجود دس روپیہ کی آمد کے امیر قرار دیتا ہے
616

آج 10 میں سے 10 باقی