دور اول صفائی کے لیے تھا اور اب دور ثانی تعمیر کے لیے ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1938ء
اور اس
کی زبان یہ کہتے ہوئے گھس جاتی ہے کہ غریبوں کو کوئی نہیں پوچھتا امیروں کو ہی سب پوچھتے ہیں۔تو
میں نے تحریک جدید میں یہ اصل رکھا ہے کہ علم پر گزارہ مقرر نہ کیا جائے بلکہ کھانے پینے والوں کی تعداد کو
دیکھ کر گزارہ مقرر کیا جائے۔میں نے تحریک جدید کے ماتحت جو گزارے کے نئے اصول مقرر کئے ہیں وہ
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں اسی اصل کے ماتحت ہیں۔میں نے ہدایت دے دی ہے کہ اگر کوئی مجرد ہو تو اسے
اتنے روپے دیئے جائیں گے، شادی ہو جائے تو اتنے اور بچے پیدا ہوں تو فی بچہ اتنا الا ونس بڑھایا جائے
اور اگر کسی کے بچے نہ ہوں خواہ وہ کتنا ہی تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو وہ ہم سے اس شخص سے کم ہی گزارہ لے گا جو گو
اتنا تعلیم یافتہ نہیں مگر اس کے بچے زیادہ ہیں۔اس لئے کہ اس کے کھانے والے کم ہیں اور اس کے کھانے
والے زیادہ اور اگر ہم اس کے گزارہ میں ترقی کریں گے تو اسی حساب سے۔مثلا فرض کرو ہم نے تعین
روپیہ فی بچه گزارہ مقرر کیا ہوا ہے۔اب جب بھی ہم کسی کا گزارہ بڑھائیں گے اسی اصل پر بڑھائیں گے
کہ فی بچہ اتنے روپے زائد کر دو یہ نہیں کہ یونہی سالوں کی زیادتی پر رقمیں بڑھاتے چلے جائیں۔تو میری
غرض یہ ہے کہ میں تحریک جدید کے واقفین کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلاؤں وہ اپنی زندگی خدمت دین کیلئے
وقف کریں اور ہم اس قربانی کے معاوضہ میں انہیں وہ تعلیم دلائیں جو ان کا سارا خاندان مل کر بھی انہیں تعلیم
نہیں دلا سکتا۔گویا ان کا معاوضہ انہیں روپیہ کی صورت میں نہیں بلکہ تعلیم کی صورت میں ملے لیکن تعلیم
حاصل کرنے کے بعد وہ ہم سے وہی گزارہ جو اس وقت لے رہے ہیں اور اس میں زیادتی انہی اصول پر ہو
جو میں نے بیان کئے ہیں۔ان نوجوانوں میں سے بعض اچھے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہیں
اور وہ اگر اپنی زندگی وقف نہ کرتے اور یوں کوشش کرتے تو انہیں اچھی اچھی ملازمتیں مل جاتیں۔پس چونکہ
انہوں نے ایک قربانی کی ہے اس لئے میری تجویز ہے کہ انہیں ایسی اعلی تعلیم دلا ؤں کہ نہ صرف دینی طور پر
بلکہ دنیوی طور پر بھی وہ ہر جگہ عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھے جائیں۔اگر مالی لحاظ سے وہ غریب ہوں تو
علم اور عقل اور تجربہ کے لحاظ سے اتنی دولت ان کے پاس ہو کہ وہ کسی جگہ ذلیل نہ ہوسکیں۔اگر کسی انسان
کے پاس نہ تو علم ہو اور نہ دولت ہو تو وہ ذلیل ہو جاتا ہے لیکن اگر ان میں سے اگر ایک چیز بھی ہو تو کسی جگہ
وہ ذلت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔پس میں نہیں چاہتا کہ تحریک جدید کے واقفین ذلیل ہوں۔میں یہی
چاہتا ہوں کہ انہیں عزت حاصل ہومگر ان کی عزت دولت کی وجہ سے نہ ہو بلکہ علم کی وجہ سے ہوا اور انہیں اللہ
تعالیٰ کے فضل سے وہ مقام حاصل ہو کہ دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا دولت مند بھی انہیں ذلیل نہ سمجھ سکے۔میری کوشش یہ ہے کہ اس دور میں سو واقفین زندگی تیار ہو جائیں جو علاوہ مذہبی علم رکھنے کے
617

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
ظاہری علوم کے بھی ماہر اور سلسلہ کے تمام کاموں کو حزم اور احتیاط سے کرنے والے اور قربانی وایثار کانمونہ
دکھانے والے ہوں۔اس غرض کے لئے تعلیمی اخراجات کے علاوہ ہمیں ان لوگوں کو گزارے بھی دینے
پڑیں گے اور یہ گزارہ پندرہ روپے فی کس مقرر ہے۔اگر ایک گریجوایٹ بھی ہو تو اسے بھی ہم پندرہ روپے
ہی دیتے ہیں زیادہ نہیں اور یہ اتنا قلیل گزارہ ہے کہ بعض یتامی اور مساکین کے وظائف اسی کے لگ بھگ
ہیں مگر باوجود اس کے کہ گزارہ انہیں اتنا تھوڑا دیا جاتا ہے جتنا بعض یتامی اور مساکین کو بھی ملتا ہے وہ کام
بھی کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی تمام زندگی خدمت دین کیلئے وقف کی ہوئی ہے۔سردست ہمارا قانون
یہ ہے کہ اگر ان میں سے کسی کی شادی ہو جائے تو اسے ہیں روپے دیئے جائیں اور پھر بچے پیدا ہوں تو فی
بچہ تین روپے زیادہ کئے جائیں اور اس طرح چار بچوں تک یہی نسبت قائم رہے گویا ان کے گزارہ کی آخری
حد بتیس روپے ہے مگر یہ بھی اس وقت ملیں گے جب ان کے گھروں میں چھ کھانے والے ہو جائیں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ گزارہ کم ہے۔اسی طرح بچوں کی حد بندی کرنی بھی درست نہیں اور اسے جلد سے جلد
دور کرنا چاہئے مگر فی الحال ہماری مالی حالت چونکہ اس سے زیادہ گزارہ دینے کی متحمل نہیں اس لئے ہم اس
سے زیادہ گزارہ نہیں دے سکتے اور انہوں نے بھی خوشی سے اس گزارہ کو قبول کیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ بیوی کے لحاظ سے بھی پانچ روپے الا ؤونٹس کم ہے اور اسے بڑھانے کی ضرورت
ہے، بچوں کے لحاظ سے بھی فی بچہ تین روپیہ گزارہ تھوڑا ہے اور اس میں زیادتی ہونی چاہئے مگر یہ سب کچھ
مالی حالت کے سدھرنے پر موقوف ہے۔اسی طرح میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ بچوں کی حد بندی کرنی بھی
درست نہیں کیونکہ نسل کا بڑھنا قومی لحاظ سے مفید ہوتا ہے لیکن بہر حال ابھی مالی دقتوں کی وجہ سے ہم عورت
کے پانچ روپے اور فی بچہ تین روپے ہی مقرر کر سکے ہیں لیکن اگر ہم کسی وقت اس میں زیادتی بھی کریں تو
میں سمجھتا ہوں کہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ کے لئے شاید ہمیں پچاس روپیہ سے زائد گزارہ مقرر نہیں کرنا پڑے
گا۔حالانکہ جس قسم کی اعلی تعلیم میں انہیں دلانا چاہتا ہوں اس کے بعد اگر یہ کہیں ملازمت کرلیں تو تین چار
سو روپیہ ماہوار سے ان کی تنخواہ شروع ہو لیکن پھر بھی خواہ ہم انہیں کس قدر قلیل گزارہ دیں جو کام یہ لوگ
کریں گے آخر وہ روپیہ کا محتاج ہے۔ہم سے صدر انجمن احمدیہ کے کاموں میں یہ غلطی ہوئی ہے کہ عملہ کابل
سائر سے زیادہ ہو گیا ہے یعنی صدر انجمن احمدیہ کے کارکنان کی تنخواہوں کا بجٹ سائز کے بجٹ سے بہت
زیادہ ہے۔حالانکہ کام کو مفید بنانے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ سائز کا بجٹ تنخواہوں سے کئی گنا زیادہ
ہو۔شاید یہ مجبوری تھی لیکن اس غلطی سے تحریک جدید کے کام میں اجتناب ضروری ہے اور میرا ارادہ ہے کہ
618

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید کو اسی رنگ میں چلایا جائے کہ اس کے سائر کا بجٹ زیادہ ہو اور کارکنان کے گزارہ کا بجٹ کم
ہو۔میرا اپنا اندازہ یہ ہے کہ سائز کا بجٹ کئی گنے زیادہ ہونا چاہئے۔کم از کم تین گنا ضرور ہونا چاہئے یعنی اگر
سوروپے پاس ہوں تو ان میں سے پچیس روپے آدمیوں پر خرچ ہونے چاہئیں اور 75 روپے اشاعت
لٹریچر اور کرایوں وغیرہ پر۔اگر اس طریق کو محوظ نہ رکھا جائے تو کسی قسم کی قباحتیں پیدا ہو سکتی ہیں۔مثلاً اگر
لٹریچر موجود نہیں، کرایہ کیلئے کوئی رقم پاس نہیں، اشتہارات چھپوانے کیلئے کوئی روپیہ پاس نہیں، کہیں
دواخانے وغیرہ کھولنے کیلئے مالی گنجائش نہیں تو صرف آدمیوں کو ہم نے کیا کرنا ہے؟ وہ تو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر
بیٹھے رہیں گے اور جو کام ہے وہ رکا رہے گا۔پس ضروری ہے کہ جو خرچ آدمیوں پر ہو اس سے کئی گنے زیادہ
اشاعت وغیرہ کے اخراجات کیلئے روپیہ ہو۔مثلاً اشتہارات چھپوانے کیلئے لٹریچر کی اشاعت کیلئے ،
دواخانے کھولنے کیلئے آمد ورفت کے کرایوں کیلئے مدرسوں کے اجرا کیلئے غریب بچوں کو سکتا ہیں مہیا
کر کے دینے کیلئے اور اسی طرح کے اور بہت سے کاموں کیلئے۔فرض کرو ہم کسی جگہ مدر سے کھولتے ہیں
وہاں تمام لڑکے غریب ہیں۔اب سکول چلانے کیلئے ضروری ہوگا کہ بچوں کو کتب اور دوسرا سامان بھی دیا
جائے ورنہ خالی مدرس بیٹھا ہوا وہاں کیا کر سکتا ہے؟ پس میرا اندازہ یہ ہے کہ اگر آدمیوں کی تنخواہوں پر
25 روپے خرچ ہوا کریں تو سائر کیلئے 75 روپے ہونے چاہئیں اور یہ کم سے کم اندازہ ہے اور میری کوشش
ہے کہ اسی اصل پر تحریک جدید کے کام کو منظم کیا جائے۔پس اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ نو جوان جو بغیر
روپیہ کے کام کرنے کے لئے تیار ہوں وہ اپنی زندگیاں وقف کریں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے بعض
نوجوان ہمیں ایسی ہی روح رکھنے والے دیئے ہوئے ہیں۔چنانچہ ان واقفین زندگی میں ایک وکیل
ہیں، ان کے والد کئی مربعوں کے مالک ہیں اور وہ اپنے علاقہ کے رئیس اور مرکزی اسمبلی کے ووٹروں میں
سے ہیں۔وہ شادی شدہ ہیں مگر ہم انہیں میں روپے ہی دیتے ہیں اور وہ خوشی سے اسے قبول کرتے
ہیں۔حالانکہ زمیندار ہونے کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ اپنے علاقہ میں انہیں اچھا رسوخ حاصل ہے، اگر
وہ وکالت کرتے تو سوڈیڑھ سو روپیہ ضرور کما لیتے بلکہ ہوشیار آدمی تو آج کل کے گرے ہوئے زمانہ میں بھی
دو اڑھائی سو روپیہ کمالیتا ہے لیکن انہوں نے اپنے آپ کو وقف کیا اور قلیل گزارے پر ہی وقف کیا اور میں تو
اس قسم کے وقف کو بغیر روپیہ کے کام کرنا ہی قرار دیتا ہوں کیونکہ جو کچھ ہماری طرف سے دیا جاتا ہے وہ نہ
دیئے جانے کے برابر ہے۔اسی طرح اور کئی گریجوایٹ ہیں جو اپنی ذہانت کی وجہ سے اگر باہر کہیں کام
کرتے تو بہت زیادہ کما لیتے مگر ان سب نے خوشی اور بشاشت کے ساتھ اپنی زندگی وقف کی ہے۔پس گو
619

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تحریک جدید کے واقفین ایک قلیل گزارہ لے رہے ہیں مگر عقلاً انہیں بغیر گزارہ کے ہی کام کرنے والے
سمجھنا چاہئے کیونکہ ان کے گزارے ان کی لیاقتوں اور ضرورتوں سے بہت کم ہیں۔مگر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ اگر بغیر گزارہ کے کام کرنے والے آدمی بھی ہمیں ملیں تو بھی اس
کام کیلئے جو ان سے لیا جانا ہے، سرمایہ کی ضرورت ہے۔کچھ ان کے قلیل گزارہ کیلئے اور کچھ غیر ممالک
میں تبلیغ اسلام اور لٹریچر وغیرہ کی اشاعت کیلئے۔اگر ہماری جماعت کے آدمی کتا بیں نہیں لکھتے یا اگر لکھتے
ہیں تو شائع نہیں ہوتیں تو محض اس لئے کہ روپیہ نہیں ہوتا۔پس میر امنشا یہ ہے کہ جہاں نو جوان بغیر روپیہ
کے کام کرنے والے ہوں وہاں روزمرہ کے کاموں کیلئے روپیہ کا ایک ریز روفنڈ جائیداد کی صورت میں ہو،
تا اگر کسی وقت جماعت سے چندہ نہ ملے یا چندہ لیا نہ جا سکے تو تبلیغ کے کام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور
مستقل آمد ایسی ہو جس سے تمام کام بخوبی چلتا چلا جائے۔میں نے آج سے کچھ سال پہلے 25 لاکھ ریز روفنڈ کی تحریک کی تھی مگر وہ تو ایسا خواب رہا جو
تشنہ تعبیر ہی رہا مگر اللہ تعالیٰ نے تحریک جدید کے ذریعہ اب پھر ایسے ریز روفنڈ کے جمع کرنے کا موقعہ ہم
پہنچا دیا ہے اور ایسی جائیدادوں پر یہ روپیہ لگایا جا چکا ہے اور لگایا جارہا ہے جس کی مستقل آمد چھپیں تھیں
ہزار روپیہ سالانہ ہوسکتی ہے تا تبلیغ کے کام کو بجٹ کی کمی کی وجہ کوئی نقصان نہ پہنچے۔اگر ہم سو واقفین رکھیں جو میرا مقصود ہے اور جن کو میں دوسرے دور میں تیار کرنا چاہتا ہوں
اور ان میں سے ہر ایک کے اخراجات کی اوسط پچاس روپیہ ماہوار رکھیں تو پانچ ہزار روپیہ ماہوار اور ساتھ
ہزار روپیہ سالانہ بنتا ہے مگر یہ عملہ کا خرچ ہے اور میں بتا چکا ہوں کہ سائز کے اخراجات کم از کم تین گنے زیادہ
ہونے چاہئیں جولٹریچر کی مفت تقسیم یا دواؤں کی مفت تقسیم یا سفر خرچ وغیرہ پر خرچ ہونا چاہئے۔اس لحاظ
سے دو لاکھ چالیس ہزار روپیہ بنتا ہے جس کی سالانہ ہمیں ضرورت ہوگی اور گوسر دست یہ ایک واہمہ اور
خیال ہے مگر جس رنگ میں تحریک جدید کے سرمایہ سے مستقل جائیداد میں تیار ہورہی ہیں اس سے تھیں
چالیس ہزار روپیہ سالانہ تک آمد ہو سکتی ہے بلکہ انشاء اللہ اس سے بھی زیادہ اور چونکہ اگر 24 نوجوان ہوں
تو ان کے لحاظ سے ساٹھ ہزار روپیہ کا سالانہ بجٹ بنایا جاتا ہے اس لئے 24 نو جوانوں کے اخراجات کا
بجٹ قریباً قریباً اس جائیداد سے پورا ہو سکتا ہے اور چونکہ دور ثانی میں ابھی چھ سال باقی ہیں اس لئے میں
سمجھتا ہوں کہ اگر ہماری جماعت کوشش کرے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے آسانی کے ساتھ ایسی جائیدادیں
پیدا کی جاسکتی ہے جن سے تبلیغ کا کام بسہولت ہوتا رہے اور اس کیلئے بعد میں کسی خاص جدو جہد کی
620

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
ضرورت نہ رہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ جماعت اپنی قربانی کو اس اعلی معیار پر قائم رکھے جو گزشتہ
سالوں میں اس نے قائم کیا تھا بلکہ کوشش کرے کہ پہلے معیار سے بھی وہ آگے بڑھ جائے۔دنیا میں لوگ کنویں کھدواتے ہیں، سرائیں بنواتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کا نام باقی
رہے۔وہ بالکل بے دین ہوتے ہیں مگر ان کے دل میں بھی یہ جذبہ ہوتا ہے کہ ہمارا نام کسی طرح باقی رہے
لیکن کنوؤں اور سراؤں کی کیا حیثیت ہوتی ہے؟ پچاس، ساٹھ یا سو سال کے بعد ویران اور غیر آباد ہو جاتے
ہیں لیکن اس کے مقابلہ میں تحریک جدید کا دور ثانی مستقل صدقے کا کام ہے اور جو لوگ اس میں حصہ لیں
گے وہ اس تبلیغ دین کے ذریعہ جو ان کے روپیہ سے ہوتی رہے گی اپنی موت کے ہزاروں سال بعد بھی
ثواب حاصل کرتے چلے جائیں گے۔دنیا میں حالات بدلتے رہتے ہیں اور عام طور پر جو وقف ہوتے ہیں
وہ بھی دو دو، تین تین، چار چار سو سال سے زیادہ دیر تک نہیں رہتے۔لوگ کنویں کھدواتے ہیں تو وہ
پچاس، ساٹھ یا سوسال کے بعد ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں لیکن دینی جماعتوں کا وقف اس سے بہت زیادہ
لمبے عرصہ تک قائم رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں سے ہمیں بہت بہتر مقام عطا فرمایا ہے کیونکہ ان کے
مسیح سے ہمارا مسیح اپنی ہرشان میں بلند اور بالا ہے لیکن عیسائیوں کے بعض وقف بھی ہزار ہزار سال سے
چلے آتے ہیں۔پس اگر عیسائیوں کے بعض وقف ہزار سال تک قائم رہ سکتے ہیں تو کیا تعجب ہے کہ تمہارا
وقف ڈیڑھ ہزار یا دو ہزار برس تک قائم رہے! کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ
نے پہلے میچ پر فضیلت دی ہے۔اب خود ہی غور کرو یہ کتنا عظیم الشان ثواب کا موقعہ ہے جو تمہارے سامنے
ہے۔تم تحریک جدید کے دور ثانی میں غالباً چھ سال تک اور قربانی کرو گے مگر سینکڑوں ہزاروں سال تک انشاء
اللہ تمہارے روپیہ سے تبلیغ اسلام ہوتی رہے گی اور تمہارے مرنے کے بعد بھی تمہیں ثواب پہنچتا رہے گا۔میں
کہتا ہوں کہ ہزاروں سال کو جانے دو اگر سو دو سو سال تک بھی تمہیں مستقل ثواب پہنچتا چلا جائے تو یہ کتنی عظیم
الشان کامیابی ہے اور اس کامیابی کے مقابلہ میں دس سال
کی قربانی کی حقیقت ہی کیا ہے؟
میں نے گزشتہ سال کہا تھا کہ تحریک جدید کے دور اول کے پہلے سال میں جس نے جس قدر
چندہ دیا ہو وہ اگر چاہے تو اسی قدر چندہ دور ثانی کے پہلے سال دے سکتا ہے اور پھر ہر سال اسے اپنے چندہ
میں دس فیصدی کمی کرنے کی اجازت ہے۔میں آج دور ثانی کے سال دوم کے چندہ کی تحریک کا اعلان کرتا
ہوا پھر اس بات کو دہرا دیتا ہوں کہ عام قانون یہی ہے کہ دوستوں کو اس بات کی اجازت ہے کہ پچھلے سال
انہوں نے تحریک جدید میں جس قدر چندہ دیا تھا، اس سال اگر چاہیں تو اس سے دس فیصدی کم چندہ دے
621

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
دیں۔یعنی اگر کسی نے سوروپے دیئے تھے تو وہ نوے روپے دے سکتا ہے، ہزار روپے دیئے تھے تو نو سو
روپے دے سکتا ہے، پچاس روپے دیئے تھے تو 45 روپے دے سکتا ہے، 20 روپے دیئے تھے تو 18
روپے دے سکتا ہے اور دس روپے دیئے تھے تو نو روپے دے سکتا ہے لیکن میں اس کے ساتھ یہ بھی بتا دینا
چاہتا ہوں کہ جو شخص توفیق کے ہوتے ہوئے اپنے چندہ میں کمی کرتا ہے وہ اپنے ایمان کو اپنے ہاتھوں
نقصان پہنچاتا ہے۔یہ اجازت جو میں نے دی ہے، یہ صرف اس لئے ہے کہ میں جانتا ہوں ابتدا میں بعض
لوگوں نے جوش میں آکر اپنی طاقت سے بہت زیادہ چندہ دے دیا تھا۔پس ان کے لئے بغیر اس کمی کے
چارہ نہیں اور ان کے لئے بھی یہ کی اس لئے ہے تا پہلے سالوں سے کم چندہ دینے کی وجہ سے ان کا دل میلا نہ
ہو اور وہ کہہ سکیں کہ گو ہمیں مالی مشکلات درپیش ہیں مگر پھر بھی قانون کے اندر رہتے ہوئے ہم نے مالی
قربانی میں حصہ لے لیا ہے۔بے شک تم کہہ سکتے ہو کہ اگر ایک شخص مجبور اور معذور ہے اور اس نے اپنی
معذوری کی وجہ سے تحریک میں پہلے جتنا حصہ نہیں لیا تو اس میں کیا حرج ہے؟ مگر تم اس سے انکار نہیں کر
سکتے کہ اگر اس کی اجازت میں قانون کے رنگ میں نہ دوں تو اس کا دل ضرور میلا ہوگا اور وہ کہے گا کہ
افسوس! میں پہلے جتنا حصہ اب کی دفعہ نہ لے سکا۔پس میری غرض اس کمی سے یہ ہے کہ اگر کوئی واقعہ میں
مجبور ہو اور اپنی مجبوری کی وجہ سے ہی پہلے جتنا حصہ نہ لے سکتا ہو تو اس کا دل بھی میلا نہ ہو اور وہ یہ نہ کہے کہ
افسوس! میں اتنی قربانی نہ کر سکا بلکہ وہ پھر بھی خوش ہو اور کہے کہ باوجود مجبوری کے میں نے اس قدر قربانی کر
لی ہے جس قدر قربانی کا سلسلہ نے مجھ سے مطالبہ کیا تھا۔پس یہ صرف دل کے میلا نہ ہونے کیلئے میں نے
شرط رکھی ہے ورنہ میرا ارادہ یہی ہے کہ ہر سال میں اپنا چندہ کچھ نہ کچھ بڑھاتا چلا جاؤں اور کئی دوسرے
دوست بھی ہیں جنہوں نے ہر سال اپنا چندہ بڑھایا ہی ہے گھٹایا نہیں۔پس مجھے چندہ میں دس فیصدی کمی کی اجازت دینے کا قانون بنانے کی ضرورت اس لئے پیش
آتی ہے کہ میں چاہتا ہوں وہ لوگ جنہوں نے پہلے سال جوش میں بہت کچھ چندہ دے دیا تھا حتی کہ اپنی
طاقت سے بھی زیادہ دے دیا تھا ان کے دل بھی میلے نہ ہوں یا وہ لوگ جن کی مالی حالت بعد میں واقعہ میں
کمزور ہو گئی ہے ان کا دل بھی میلا نہ ہو، ورنہ میں جانتا ہوں کہ جماعت کا ایک حصہ ایسا ہے جس نے ہر
سال اپنے چندہ میں زیادتی کی ہے۔اس کے مقابلہ میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنی طاقت سے کم حصہ لیا ہے۔میں اس موقعہ پر
ان تمام لوگوں کو جنہوں نے گزشتہ سالوں میں اپنی طاقت سے کم حصہ لیا تھا یا ان لوگوں کو جوانی قربانی کے
622

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعہ فرمود : 18 نومبر 1938ء
سابقہ معیار کو قائم رکھ سکتے ہیں اور اسی طرح ان لوگوں کو جو اپنی قربانی کے معیار کو بڑھا سکتے ہیں، کہتا ہوں
کہ تم میں سے وہ، جنہوں نے گزشتہ سالوں میں اپنی طاقت سے کم حصہ لیا تھا وہ اپنی ستی کا ازالہ کریں
اور خدا تعالیٰ نے ان کے لئے ثواب کا جو ایک اور موقعہ پیدا کر دیا ہے اس سے فائدہ اٹھا ئیں اور وہ جو اپنی
سابقہ قربانیوں کے معیار کو قائم رکھ سکتے ہیں وہ اپنے معیار کو قائم رکھیں اور جو اس معیار کو بڑھا کر زیادہ
قربانی کر سکتے ہیں وہ زیادہ قربانی کریں۔اللہ تعالیٰ کے ہاں ثواب
کی کمی نہیں۔اگر تم زیادہ قربانی کرو گے تو
اللہ تعالیٰ سے زیادہ اجر پاؤ گے اور اگر کم قربانی کرو گے تو بالکل ممکن ہے کہ قیامت کے دن تم جو اپنے آپ کو
ایم۔اے سمجھ رہے ہو انٹرنس پاس ثابت ہو اور ایک انٹرنس پاس خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ایم۔اے ثابت
ہو۔پس وہ لوگ جنہوں نے کمزوری دکھائی تھی ان کیلئے اس بات کا موقعہ ہے کہ وہ اپنی پچھلی کمزوریوں کا
اس رنگ میں کفارہ ادا کریں کہ تحریک جدید کے اس سال میں پہلے سالوں سے زیادہ حصہ لیں تا خدا تعالیٰ
کے حضور ان لوگوں کا نام کمزور لوگوں میں نہ لکھا جائے بلکہ ان لوگوں میں لکھا جائے جنہوں نے اس کے
دین کے جھنڈے کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ بلند رکھا۔اس کے مقابلہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی مالی حالت خدا تعالیٰ نے پہلے سے زیادہ مضبوط
کر دی ہے۔آج سے چار سال پہلے ان کی حالت سخت کمزور تھی مگر آج خدا تعالیٰ نے انہیں اپنی نعمتوں سے
مالا مال کیا ہوا ہے۔ایسے لوگوں کی یہ بے وقوفی ہوگی اگر وہ اپنے چندہ میں کمی کریں۔جب خدا نے ان سے
خاص سلوک کیا ہے تو ان
کا بھی فرض ہے کہ وہ خاص جواب دیں۔پس وہ لوگ جن کی مالی حالت کو اللہ تعالیٰ
نے مضبوط بنایا ہے ان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انہیں اپنے چندہ میں کمی کرنے کی بجائے
اسے بڑھاتے چلے جانا چاہئے اور وہ جن کی مالی حالت تو اللہ تعالیٰ نے اچھی رکھی ہو مگر وہ چندے کو بڑھانہ
سکتے ہوں انہیں کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اپنے معیار کو قائم رکھیں۔پس گو قانون یہی ہے کہ چندہ میں ہر
سال دس فیصدی کمی کی اجازت ہے مگر اس سے فائدہ اس کو اٹھانا چاہئے جو واقعہ میں مجبور اور معذور
ہو اور جو واقعہ میں مجبور اور معذور نہ ہوا سے اس سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے۔میں نے خود گزشتہ سال پہلے
سالوں سے زیادہ چندہ دیا تھا اور باوجود سخت مقروض ہونے کے اب بھی زیادہ ہی دینے کا ارادہ ہے اور بھی
کئی دوست ہیں جنہوں نے پہلے سالوں سے زیادہ چندہ پیش کر دیا ہے اور بعض مخلصین نے تو ایسا نمونہ
دکھایا ہے کہ ان پر رشک آتا ہے۔ایک دوست ہیں وہ اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوئے تو انہیں گورنمنٹ کی
طرف سے پراویڈنٹ فنڈ ملا۔وہ اب بوڑھے اور کمزور ہو چکے ہیں اور کوئی تجارت وغیرہ کا کام نہیں کر سکتے
623

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ان کا گزارہ جو کچھ ہے اسی پراویڈنٹ فنڈ پر ہے مگر انہوں نے پراویڈنٹ فنڈ ملتے ہی تحریک جدید کے
دوسرے سات سالہ دور کا چندہ اکٹھا بھیجوا دیا اورلکھ دیا کہ میری طرف سے یہ دفتر میں بطور امانت رکھ لیا
جائے اور ہر سال اتنا چندہ تحریک جدید میں میری طرف سے منتقل کر لیا جایا کرے۔میں اب بوڑھا ہو چکا
ہوں اور نا معلوم کب مر جاؤں یا کیا خبر ہے پھر چندہ دینے کی توفیق ملے یا نہ ملے اس لئے میں آئندہ سات
سال کا چندہ اکٹھا بھجوا دیتا ہوں۔یہ کیسا اعلیٰ درجہ کا اخلاص اور کس قدر خوش کن نمونہ ہے۔جماعت کے
دوست ایسے لوگوں پر جس قدر فخر کریں کم ہے۔اسی طرح اور کئی دوست ہیں جنہوں نے گوسات سال کا
نہیں مگر دو دو تین تین سال کا چندہ اکٹھا جمع کرا دیا ہے کہ ممکن ہے مالی لحاظ سے ہم پر کوئی کمزوری آجائے
اور ہم اس ثواب میں شریک ہونے سے محروم رہیں۔اس لئے بہتر ہے کہ ابھی سے آئندہ سالوں کا چندہ
بھی جمع کرا دیا جائے۔یہی وہ لوگ ہیں جن کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ
(الاحزاب :24)
یہ کام ایسا شاندار ہے کہ میں سمجھتا ہوں جو لوگ اس تحریک کو کامیاب بنانے میں مدد دیں گے ان کا
کا نام اللہ تعالیٰ خاص لوگوں میں لکھے گا کیونکہ اس چندے میں جن لوگوں نے بھی حصہ لیا ہے ان کے
چندوں سے اشاعت اسلام کے لئے ایک مستقل ریز روفنڈ قائم کیا جائے گا۔پس اس
کیلئے جتنی قربانی کی
جائے تھوڑی ہے اور جس قدر ثواب کی امید رکھی جائے وہ بھی تھوڑی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ تحریک جدید کا کام ان مستقل تحریکات میں سے ہے۔جن میں حصہ لینے والے
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے اسی طرح مستحق ہوں گے جس طرح بدر کی جنگ میں شریک ہونے والے صحابہ
رضی اللہ عنہم اللہ تعالیٰ کے خاص فضلوں کے مورد ہوئے۔جنگ بدر میں جو صحابہ رضی اللہ عنہم شامل ہوئے
تھے ان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا
تھا کہ
اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَإِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ
یعنی جو جی میں آئے کرو میں نے تمہیں معاف کر دیا۔اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ اب تمہارے
لئے چوری اور ڈا کہ اور شراب اور دوسرے ناروا افعال سب جائز ہو گئے بلکہ یہ مطلب تھا کہ تم نے ایک
624

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء
ایسی نیکی میں حصہ لیا ہے کہ اب اس کے بعد اللہ تعالیٰ خود تمہارے اعمال کا ذمہ دار ہو گیا ہے اور وہ تمہیں ہر
قسم کے بُرے انجام سے محفوظ رکھے گا“۔وو
میں سمجھتا ہوں کہ تحریک جدید کا کام بھی اسی قسم کا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ
جماعت کے مخلصین کی ایک مستقل یاد گار قائم کرنا چاہتا ہے اور ان کی روحوں کو ان کی وفات کے بعد بھی
مستقل طور پر ثواب پہنچانا چاہتا ہے کیونکہ اس چندے کے ذریعہ اشاعت اسلام کی ایک مستقل بنیاد پڑنے
والی ہے۔پس تحریک جدیدا اپنے اندر اس قسم کی برکات رکھتی ہے اور اس قسم کے انوار اتر تے محسوس ہور ہے
ہیں کہ یہ امر صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ جو لوگ اس میں حصہ لیں گے انہیں اللہ تعالیٰ اپنے قرب کا
کوئی خاص مقام عطا فرمائے گا۔دو چار دن ہوئے الفضل میں قاضی اکمل صاحب کا ایک مضمون حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پیشگوئی کے متعلق شائع ہوا ہے جو تحریک جدید کے ذریعہ پوری ہوئی۔وہ
دراصل ایک پرانا کشف ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا۔آپ فرماتے ہیں ایک دفعہ کشفی
حالت میں میں نے دیکھا کہ دو شخص ایک مکان میں بیٹھے ہیں، ایک زمین پر اور ایک چھت کے قریب۔پہلے میں نے اس شخص کو جوز مین پر تھا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے مگر اس
نے کوئی جواب نہ دیا اور وہ چپ رہا۔پھر میں نے اس دوسرے کی طرف رخ کیا جو چھت کے قریب
اور آسمان کی طرف تھا اور اسے میں نے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے۔اس نے کہا ایک لاکھ
نہیں ملے گی مگر پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اس کا یہ جواب
سن کر میں نے اپنے دل میں کہا کہ پانچ ہزار اگر چہ تھوڑے آدمی ہیں لیکن اگر خدا چاہے تو تھوڑے بہتوں
پر فتح پاسکتے ہیں اور میں نے کشفی حالت میں ہی یہ آیت پڑھی کہ
كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ (القر : 250)
قاضی صاحب نے لکھا ہے کہ اس رؤیا کے متعلق میرے دل میں یہ خیال گزرا کہ یہ تحریک جدید
میں قربانیاں کرنے والوں کے ذریعہ پورا ہورہا ہے۔چنانچہ میں نے منشی برکت علی صاحب فنانشل سیکرٹری
سے پوچھا کہ تحریک جدید کے چندہ میں حصہ لینے والوں کی کس قدر تعداد ہے تو انہوں نے بتایا کہ پانچ ہزار
چارسو بائیں۔چونکہ ہر جماعت میں کچھ نہ کچھ ناد ہند ہوتے ہیں اس لئے اگر ان کو نکال دیا جائے تو پانچ
ہزار ہی تعداد بنتی ہے۔علاوہ ازیں کسور بالعموم اعداد میں شمار نہیں کئے جاتے۔پس پانچ ہزار چارسو دراصل
پانچ ہزار ہی ہیں لیکن اگر کسور کو بھی شامل کر لیا جائے تو میں نے بتایا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسے لوگوں کی تعداد بھی
625

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
ہوتی ہے جو وعدہ تو کرتے ہیں مگر اسے پورا نہیں کرتے۔پس ایسے نادہندہ اگر اس تعداد میں سے نکال
دیئے جائیں تو پانچ ہزار ہی وہ لوگ رہ جاتے ہیں جنہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا۔مجھے خود بھی دو تین
سال ہوئے یہی خیال آیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی تحریک جدید میں حصہ لینے والوں
پر ہی چسپاں ہوتی ہے اور ان دنوں میں نے چودھری برکت علی صاحب کو ایک دفعہ بلا کر پوچھا بھی کہ اس
تحریک میں حصہ لینے والوں کی کتنی تعداد ہے تو انہوں نے کہا کہ میں زبانی نہیں بتا سکتا، دیکھ کر بتاؤں
گا۔میں نے کہا اندازاً آپ بتائیں کہ کس قدر لوگ ہوں گے؟ انہوں نے اس وقت بتلایا کہ شاید سات
ہزار کے قریب ہیں۔ان کے اس جواب سے میرے ذہن میں جو یہ خیال تھا کہ شاید تحریک جدید میں حصہ
لینے والے پانچ ہزار ہوں اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ کشف اسی کے متعلق ہو جا تا رہا “۔مگر اب قاضی صاحب کے مضمون سے جو اعداد و شمار مرتب کیے گئے ہیں۔مجھے وہ پرانا
خیال یاد آ گیا اور میں سمجھتا ہوں کہ در حقیقت انہی لوگوں کے متعلق یہ کشف ہے اور حقیقت یہ ہے کہ کئی سال
سے میرا یہ خیال ہے کہ یہی وہ فوج ہے جس کے ملنے کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خبر دی گئی تھی اور اسی
فو کے ذریعہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اسلام کی فتح کے لئے ایک مستقل اور پائیدار بنیادقائم کرے اور یہ فوج
اپنا ایک ایسا نشان چھوڑ جائے جس کے ذریعہ ہمیشہ دنیا میں اسلام کی تبلیغ ہوتی رہے۔"
پھر عجیب بات یہ ہے کہ ادھر الفضل میں یہ مضمون شائع ہوا اور ادھر چند دن پہلے میں یہ سوچ رہا
تھا کہ تحریک جدید میں آخر تک قربانی کرنے والوں کو آئندہ نسلوں کے لئے بطور یادگار بنانے کیلئے کوئی تجویز
کروں۔جب یہ کشف میرے سامنے آیا تو اس نے میرے اس خیال کو اور زیادہ مضبوط کر دیا اور میں نے
چاہا کہ وہ لوگ جو اس تحریک میں آخر تک استقلال کے ساتھ حصہ لیں ان کے ناموں
کو محفوظ رکھنے کیلئے
اور اس غرض کے لئے کہ آئندہ نسلیں ان کے لئے دعائیں کرتی رہیں، کوئی یادگار قائم کروں۔لوگ
اولاد کے لئے کتنا تڑپتے ہیں محض اس لئے کہ دنیا میں ان کا نام قائم رہے۔میں نے اپنے دل میں کہا وہ
جنہوں نے خدا تعالیٰ کے دین کے احیا اور اس کے جھنڈے کو بلند رکھنے کیلئے اس تحریک میں حصہ لیا ہے ان
کے نام آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ رکھنے کی خاطر کیوں نہ کوئی تجویز کی جائے۔چنانچہ اس کیلئے میں نے ایک
نہایت موزوں تجویز سوچی ہے جسے اپنے وقت پر ظاہر کیا جائے گا۔غرض اس مضمون کو پڑھنے کے بعد
میرے دل میں یہ خیال آیا کہ جسے خدا نے اپنا لشکر قرار دیا ہے اور جس کے ذریعہ اسلام کی فتح کا سامان
دنیا میں ہونے والا ہے اس جماعت کو کون مٹا سکتا ہے؟ یقیناً کوئی نہیں جو اسے مٹا سکے لیکن ہمارا بھی فرض
626

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1938ء
ہے کہ ان پانچ ہزار سپاہیوں کی کوئی مستقل یادگار قائم کریں کیونکہ وہ سب لوگ جو اس جہاد کبیر میں آخر تک
ثابت قدم رہیں گے ان کا حق ہے کہ اگلی نسلوں میں ان کا نام عزت سے لیا جائے اور ان کا حق ہے کہ ان
کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری رہے اور اس کیلئے جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ایک نہایت موزوں تجویز
میں نے سوچ لی ہے۔پس میں آج اس تمہید کے ساتھ تحریک جدید کے سال پنجم کے چندہ کا اعلان کرتا ہوں۔دوستوں
کو چاہئے کہ سابقون الاولون بننے کی کوشش کریں۔میں نے تحریک جدید کے پانچویں سال کے چندہ کی
شرائط بیان کر دی ہیں۔میں نے بتایا کہ قانون یہی ہے کہ دس فیصدی پچھلے سال سے کم چندہ دیا جا سکتا ہے
مگر ایک سچے مومن کو اس اجازت سے اسی صورت میں فائدہ اٹھانا چاہئے جبکہ وہ واقعہ میں مجبور اور معذور
ہو اور اگر وہ واقعہ میں معذور اور مجبور نہیں یا مجبور اور معذور تو ہے مگر اس کا ایمان اور اس کا اخلاص اسے پیچھے
ہٹنے نہیں دیتا تو میں اسے کہوں گا کہ تم کوشش کرو کہ اپنی پہلی جگہ پر کھڑے رہو بلکہ اگر ہو سکے تو آگے بڑھنے
کی کوشش کرو۔بے شک اس سال چندوں کی بھر مار ہے مگر جو کام ہمارے سامنے ہے وہ بھی بہت بڑا ہے
اور وہ اشاعت اسلام کے لئے مستقل جائیداد کا پیدا کرنا ہے۔جو لوگ اس راستہ میں مشکلات کی پروا
نہیں کریں گے اور مصیبتوں پر ثابت قدم رہیں گے، وہی لوگ ہیں جو اپنے عمل سے اس بات کو ثابت
کر دیں گے کہ وہ آئندہ نسلوں میں عزت کے ساتھ یاد کئے جانے کے مستحق ہیں۔مجبوریاں سب کیلئے ہوتی
ہیں۔اگر ایک شخص پیچھے ہٹے اور دوسرا انہی حالات میں سے گزرتے ہوئے ثابت کر دے کہ اس نے قدم
پیچھے نہیں ہٹایا تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ وہ لوگ جنہوں نے یہ کہا تھا کہ ہم مجبور ہیں انہوں نے غلط کہا تھا
کیونکہ انہی حالات میں دوسروں نے قربانی کی اور وہ کامیاب ہوئے۔اس طرح ہر وہ شخص جو نیا احمدی ہوا ہے اس کو بھی میں توجہ دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اس پر یہ
بہت بڑا فضل کیا ہے کہ اپنے بچے دین کا راستہ اسے دکھا دیا یا بالفاظ دیگر اس کا خدا اسے مل گیا۔اب اس پر
بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہو چکی ہے اور اس کا فرض ہے کہ وہ دوسروں کی نسبت آگے بڑھنے کی کوشش
کرے بلکہ جو نیا احمدی ہو اسے اس بات کی بھی اجازت ہے کہ وہ اگر چاہے تو گزشتہ سالوں کے چندہ
میں بھی شامل ہو جائے۔پس ہر نئے احمدی سے گزشتہ سالوں کا چندہ بھی قبول کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح وہ
جسے پہلے اس تحریک کا علم نہ تھایا جو پہلے کلی طور پر نا دار تھا اس سے پہلے سالوں
کا چندہ بھی قبول کیا جاسکتا
مثلا فرض کرو ایک شخص پہلے طالب علم تھا مگر بعد میں ملازم ہو گیا یا پہلے بے کا ر تھا مگر بعد میں اسے کوئی
627

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ملازمت مل گئی، ایسے تمام لوگوں سے پہلے سالوں کا چندہ بھی قبول کر لیا جائے گا کیونکہ پہلے انہوں نے
مجبوری سے اس میں حصہ لینے سے اجتناب کیا تھا جان بوجھ کر حصہ لینے سے انکار نہیں کیا تھا۔ہاں جنہیں
گزشتہ سالوں کے چندہ میں شریک ہونے کی توفیق تھی اور وہ ان دنوں برسر کا ر بھی تھے مگر انہوں نے جان
بوجھ کر حصہ نہیں لیا انہیں اجازت نہیں۔وہ صرف نئے سال میں شامل ہو سکتے ہیں پچھلے سالوں میں نہیں۔یا درکھو! ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سامنے ہے، بہت بڑی مشکلات ہیں جنہیں میں اپنے
سامنے دیکھتا ہوں، ایک عظیم الشان جنگ ہے جو شیطان سے لڑی جانے والی ہے، جو لوگ اس میں حصہ
لیں گے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کریں گے اور جو لوگ حصہ نہیں لیں گے وہ اپنے اعراض
سے خدا تعالیٰ کے کام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے کیونکہ یہ خدا کا کام ہے اور اس نے بہر حال ہو کر رہنا
ہے۔قضائے آسمانست ایں بہر حالت شود پیدا
پس یہ کام ہو کر رہے گا۔اگر تم نہیں کرو گے تو تمہارا ہمسایہ کرے گا اور اگر وہ نہیں کرے گا تو کوئی
اور کرے گا۔بہر حال غیب سے اس کی ترقی کے سامان ہوں گے۔پچھلا پچاس سالہ تجربہ تمہارے سامنے
ہے۔دشمن نے لا کھ رکاوٹیں ڈالیں، اس نے کروڑ حیلے کئے ، اس نے طعنے بھی دیئے، اس نے گالیاں بھی
دیں، اس نے برا بھلا بھی کہا ، بڑے بڑے لوگ مخالفت کے لئے بھی اٹھے اور انہوں نے چاہا کہ اس سلسلہ
کی ترقی کو روک دیں مگر خدا کا کام ہو کر رہا اور اس نے الہام کر کے ایسے لوگ کھڑے کر دیئے جو اس کے
دین کے انصار بنے اور یقیناً اب بھی ایسا ہی ہو گا لیکن میں چاہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی کمزور ثابت نہ
ہو بلکہ تم میں سے ہر شخص اپنے عمل سے ثابت کر دے کہ جب امتحان کا وقت آیا تو تم نے اپنے اسلام
اور احمدیت کے لئے وہ قربانی کی جس قربانی کا تم سے اسلام مطالبہ کرتا تھا او تم اپنے ایمان اور اپنے عمل
اور اپنی قربانیوں کے لحاظ سے گزشتہ جماعتوں سے پیچھے نہیں رہے بلکہ ان سے آگے بڑھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری جماعت کے دوستوں کے دلوں کو کھولے تا وہ اس پانچ ہزار
سپاہیوں کے لشکر میں شمولیت کا فخر حاصل کر سکیں۔جس کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے ایک کشف
کے ذریعہ دے چکے ہیں۔اللهم آمين۔اللهم آمین۔(مطبوعہ افضل 24 نومبر 1938ء)
628

آج 10 میں سے 10 باقی